بہ طرف جملہ ممبرانِ استقبالیہ کمیٹی مسلم لیگ و نمائندگان اجلاس مسلم لیگ ۱۹۲۴ء

انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۸
۹۷
اساس الاتحاد
کی طرف کھنچا چلا جائے گا اور ہزار صلح بھی ہو رسول کریم کی ہتک کرنے والی قوم سے صلح
نہیں رکھ سکے گا کیونکہ اس کے ایمان کا یہ تقاضا ہے کہ جنگل کے درندوں اور بن کے سانپوں سے
تو وہ صلح کرلے لیکن ان بد بخت لوگوں سے صلح نہ کرے جو اس مقدس وجود کو گالیاں دیتے ہیں
جس کے احسان کے نیچے ہماری گردنیں جھکی پڑی ہیں اور جس کی جوتیوں کی خاک ہمارے سروں
کے لئے باعث عزت ہے۔
تیسرا امر جس کے بغیر صلح مکمل اور دیر پا نہیں ہو سکتی یہ ہے کہ اقوام آپس میں معاہدہ کریں
کہ مذہبی مناقشات اور مباحثات اور مباحثات میں محبت اور تحقیق کو چھوڑ کر لڑائی اور جھگڑے کی طرح نہ
ڈالی جائے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ سیاست کے فیصلہ کے ساتھ مذہب کا کیا تعلق ہے لیکن یہ
خیال درست نہیں جب دو قوموں میں لڑائی ہوتی ہے تو وہ کبھی اسی تک محدود نہیں رہتی جس کے
متعلق لڑائی ہو بلکہ وہ اپنا دامن وسیع کرتی ہے اور آخر ہر ایک چیز کا احاطہ کر لیتی ہے پس اگر مذہبی
لڑائیوں کا سلسلہ جاری رہایا اس کے اسباب موجود رہے تو کبھی بھی صلح قائم نہ رہے گی۔ مگر سوال
یہ ہے کہ یہ مدعا کس طرح حاصل کیا جائے؟ بعض لوگ اس کا یہ علاج بتاتے ہیں کہ مذہبی
مباحثات کا سلسلہ ہی بالکل بند کر دیا جائے لیکن یہ تدبیر غیر طبعی ہے ایک طرف تو افراد ملک کے
اندر یہ جوش پیدا کرنا کہ ہرا چھٹی چیز کے حصول کے لئے کوشش کرنی چاہئے اور دوسری طرف ان
کو مذہب میں دلچسپی لینے سے روکنا یہ ایسی متضاد باتیں ہیں کہ کبھی جمع نہیں ہو سکتیں۔ اور مذہب
تو ایسی طاقت ہے کہ اسے یورپ کی مادہ پرستی نہیں دبا سکی۔ ایشیا کی بوئے عرفان سے بھی ہوئی
ہواؤں کی موجودگی میں اس کی شگفتگی کو کون روک سکتا ہے۔
پس وہی تجویز یہاں کامیاب ہو سکتی ہے جو ایک طرف تو مذہب کی حدود میں دست اندازی
نہ کرے اور دوسری طرف ایسی حد بندیاں مقرر کر دے جو فسادات کے احتمال کو یا بالکل روک
دیں یا اس حد تک کم کردیں کہ اس کو آسانی اور سہولت سے دبایا جاسکے اور یہ غرض میرے
نزدیک صرف ان ہی تجاویز سے پوری ہو سکتی ہے جو الحکم العدل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام بانی سلسلہ احمدیہ نے پیش فرمائی ہیں۔ ہم بارہا گورنمنٹ کو ان کی طرف توجہ دلاتے رہے
ہیں لیکن گورنمنٹ ان کی خوبی کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو نا قابل عمل قرار دیتی رہی ہے مگر ہمیں
یقین ہے کہ گورنمنٹ کا یہ جواب درست نہیں۔ یہ تجاویز بآسانی عمل میں آسکتی ہیں اور ان کے
ذریعہ سے ملک میں امن قائم کیا جاسکتا ہے اور میں آج آپ لوگوں کے سامنے ان کو اس امید سے

انوار العلوم جلد ۸
۹۸
اساس الاتحاد
پیش کرتا ہوں کہ شاید گورنمنٹ کے دخل کے بغیر آپس کے سمجھوتے سے ان پر عمل ہو سکے اور
ملک میں امن قائم ہو جائے وہ تجاویز یہ ہیں۔
-1- تمام مذاہب کے پیرو اس امر پر متفق ہو جائیں کہ وہ مذہب کے متعلق کوئی تصنیف یا
تقریر کرتے ہوئے صرف اپنے مذہب کی خوبیاں ہی بیان کریں گے دوسرے مذہب پر حملہ بالکل
نہیں کریں گے۔ اور ایسا عہد کرنے پر ان کو کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا کیونکہ کسی مذہب کی سچائی
اس کی اپنی خوبیوں کے اظہار سے ثابت ہوتی ہے نہ کہ دوسرے مذاہب کے نقائص کے بیان
ہے۔ اگر اس طریق تصنیف و بحث کو لوگ قبول کر لیں تو آئیندہ مذہبی مباحثات اور مناظرات
ایسے امن سے ہوں کہ کسی قسم کا فتنہ پیدا نہ ہو۔ کے اگر اس تجویز کو قبول نہ کیا جائے تو دوسری
تجویز یہ ہے کہ ۔
۲۔ ہر مذہب کے پیرو اپنی مسلّمہ کتب کے نام لکھوا دیں اور جو شخص کسی مذہب کے متعلق
کچھ لکھے اس کی مسلمہ کتب ہی کی بناء پر لکھے۔ اس وقت دیکھا جاتا ہے کہ محض جوش پیدا کرنے
کے لئے قصوں اور کہانیوں کی کتب تک سے اعتراض درج کر لئے جاتے ہیں اور محض جھوٹی
روایات کی بناء پر کتابیں اور مضامین لکھ کر دوسرے فریق کا دل دُکھایا جاتا ہے اس کے ساتھ یہ
شرط بھی ہونی چاہئے کہ اپنے مقابل فریق کے مسلمہ عقائد کے خلاف ان کی طرف کوئی بات
منسوب نہ کی جائے۔ یہ امر بھی فتنہ کو بڑھاتا ہے ہم دیکھتے ہیں کہ آج ہیں کہ آجکل ایک دوسرے کی طرف وہ
باتیں منسوب کی جاتی ہیں جو طرفین کے ذہن میں بھی نہیں ہوتیں اعتراض صرف اس امر پر کرنا
چاہئے جس کا کوئی شخص مدعی ہو نہ کہ اس کی طرف ایک غلط عقیدہ منسوب کر کے پھر اس پر
اعتراض کرنے شروع کر دیئے جاویں اگر یہ تجویز قبول نہ کی جائے تو پھر تیسری تجویز یہ ہے۔
کہ تمام مذاہب کے پیرو آپس میں معاہدہ کریں کہ وہ ایسا اعتراض اپنے مخالف پر نہ کریں
جو خود ان کے مسلمات پر بھی پڑتا ہو کیونکہ ایسے اعتراضات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اصل غرض
چڑانا :
انا اور
جوش دلانا ہے۔ اس طریق کو اختیار کرنے سے بھی بہت بہت سے جھگڑے بند ہو سکتے ہیں
کیونکہ دیکھا جاتا ہے کہ مختلف مذاہب کے پیرو اکثر اعتراض ایسے کرتے ہیں جو خود ان کے مذہب
پر بھی پڑتے ہیں۔ "
یہ تین تجاویز حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ نے بین الاقوامی مذہبی تعلقات کے بہتر
بنانے کے لئے پیش فرمائی ہیں اور ان میں سے کسی ایک پر بھی اگر عمل کیا جائے تو فتنہ بہت کچھ

انوار العلوم جلد ۸
۹۹
اساس الاتحاد
رک سکتا ہے مگر پہلی تجویز پر عمل کرنے سے تو فتنہ کا بالکل ہی سد باب ہو جاتا ہے۔
چو تھا امر جس کا اظہار سمجھوتے کے وقت ہو جانا چاہئے یہ ہے کہ تبلیغ مذہب ہرگز منع نہیں
ہوگی اور ہر ایک قوم کا حق ہو گا کہ وہ اپنے مذہب کی اشاعت کرے۔ جو قوم اس شرط کو قبول
کر لیتی ہے کہ وہ اپنے مذہب کی تبلیغ نہیں کرے گی وہ گویا صریح الفاظ میں اس امر کو تسلیم کرلیتی
ہے کہ اس کا مذہب جھوٹا ہے پس یہ امید کرنی کہ سیاسی سمجھوتے کے ساتھ مذہبی تبلیغ بھی
بند کر دی جائے یا دوسرے لوگوں کو اپنے مذہب میں شامل کرنے کی کوشش ترک کر دی جائے
ایه
ایک نہ پوری ہونے والی امید ہے بلکہ ایک مجنونانہ خیال ہے جس کو عقل دھکے دیتی ہے ہاں یہ
بات ضرور طے ہو جانی چاہئے کہ تبلیغ جائز طریقوں سے ہو اور اس کو باہمی مناقشات کا موجب
نہ بنایا جائے ۔ مثلاً اگر کوئی شخص کسی دوسرے مذہب کو قبول کرے تو اس کے جلوس نہ نکالے
جائیں یا اس کی آمد پر اس قوم کے متعلق جس میں سے وہ آیا ہے طعن اور تشفیع کا طریق نہ اختیار
کیا جائے ۔ یا اسی طرح دنیاوی دباؤ سے کسی شخص سے مذہب نہ بدلوایا جائے ۔ یا سیاسی طور پر
قوموں کو اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ جیسا کہ ملکانوں کے متعلق ہوا کہ ان کو
ہندو مذہب کی خوبیوں کے اظہار کے ذریعہ سے ہندو بنانے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ مال کی لالچ
زمینداروں کے دباؤ اور اس قسم کی جھوٹی روایات کے ذریعہ سے کہ تم اصل میں ہندو ہو
مسلمانوں کے کے دباؤ سے تمہارے باپ دادوں نے ظاہر میں مسلمان کہلانا شرع کر دیا تھا یا یہ کہ
گاندھی کو سب مسلمانوں نے اپنا پیشوا تسلیم کر لیا ہے اور ان کا فیصلہ ہے کہ سوراج ( حکومت خود
اختیاری۔ مرتب) تبھی ملے گا جب سب لوگ ایک قوم بن جاویں وغیرہ وغیرہ مرتد کرنے کی
کوشش کی گئی۔ اسی طرح بعض ہندو ریاستوں جیسے بھرت پور انور میں علی الاعلان حکام نے دباؤ
سے مسلمانوں کو ہندو کیا اور اب تک کر رہے ہیں یہ طریق تبلیغ مذ ہی نہیں بلکہ سیاسی ہے اور اس سے
زیادہ واضح الفاظ میں کوئی قوم دوسری قوم کو لڑائی کا چیلنج نہیں دے سکتی۔
مہاتما
پانچویں بات جس کی وضاحت ضروری ہے یہ ہے کہ جو کام ایک قوم کر رہی ہو اس سے وہ
دوسری کو روکنے کا حق نہیں رکھتی مثلا ہندو لوگ مسلمانوں سے مچھوت کرتے ہیں مسلمانوں کو بھی
حق ہونا چاہئے کہ وہ ان سے چھوت کریں۔ اور اگر مسلمان چھوت کی تحریک اپنے بھائیوں میں
کریں تو اس پر ہندوؤں کو ناراض نہیں ہونا چاہئے اور اسے صلح کے خلاف نہیں سمجھنا چاہئے
کیونکہ اگر ہندوؤں کی چھوت کرنے کے باوجود ہندو مسلمان کی صلح ہو سکتی ہے تو کیوں مسلمان

انوار العلوم جلد ۸
۱۰۰
اساس الاتحاد
کے چھوت کرنے سے صلح میں فرق پڑ جاتا ہے۔ ہند و صاحبان بیان کرتے ہیں کہ ہمارا تو یہ مذہبی
حکم ہے لیکن بفرض محال اگر ان کی یہ بات درست بھی ہو تو بھی اس عذر کی وجہ سے مسلمانوں کا
حق مارا نہیں جاتا کیونکہ گو ہندو مذہبی حکم کی بناء پر چھوت کرتے ہوں لیکن ان کے اس عمل کا
لازمی نتیجہ یہ پیدا ہو رہا ہے کہ مسلمانوں کا کروڑوں روپیہ سالانہ ہندوؤں کے گھروں میں جا رہا
ہے اور ہندوؤں کا روپیہ مسلمانوں کی طرف نہیں آتا اور اس کے سبب سے دولت ہندوؤں کے
گھروں میں جمع ہو رہی ہے اور مسلمانوں کو مالی طور پر سخت نقصان پہنچ رہا ہے اور ان کی طاقت
کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ اول تو ہندو تجارت میں مسلمانوں سے یونہی بڑھے ہوئے ہیں۔ پھر اس
چھوت کے مسئلہ نے کھانے پینے کی چیزوں کی تجارت جو ملک کی سب بڑی تجارتوں میں سے ہے
بالکل ان کے قبضہ میں دیدی ہے پس مسلمانوں کا حق ہے کہ وہ ایسے طریق اختیار کریں جن سے
ان کا قومی و قار قائم رہے اور ان کی دولت محفوظ رہے اور ان کے اس فعل کو منافی صلح نہیں
سمجھنا چاہئے کیونکہ صلح کے یہ معنے نہیں کہ کوئی اپنے آپ کو برباد کر دے۔
چھٹی بات جس کا فیصلہ صلح کے قیام کے لئے ضروری ہے وہ مختلف اقوام کے حقوق کا تصفیہ
ہے جو نیابتی مجالس اور خدمات سرکاری کے متعلق مختلف اقوام کو حاصل ہونے چاہئیں۔
اس امر کے تصفیہ میں پہلے سخت غلطی ہو چکی ہے مسلمانوں اور ہندوؤں کا پہلا سمجھو تہ یہ تھا
کہ ان صوبوں میں جہاں کہ مسلمان کم ہیں ان کی تعداد آبادی کی نسبت سے نیابتی مجالس میں ان
کو زیادہ حق دیا جائے اور جہاں مسلمان زیادہ ہیں وہاں ہندوؤں کو ان کے حق سے زیادہ دیا
جائے۔ اس سمجھوتے میں دو نقص تھے۔ ایک تو یہ کہ یہ سمجھوتہ دو قوموں میں تھا حالانکہ
ہندوستان میں کئی قومیں بستی ہیں اس سوال کا کوئی حل نہیں سوچا گیا تھا کہ اس تقسیم کے وقت
دوسری قوموں کو کس نسبت سے حق نیابت دیا جائے گا چنانچہ پنجاب میں سکھوں کی موجودگی کی
وجہ سے اس سمجھوتے نے مشکلات پیدا کر دیں۔ دوسرا نقص یہ تھا کہ اس سمجھوتے کے ماتحت
مسلمانوں کو گو بمبئی ، مدراس ، یوپی، بہار اور سی پی میں ان کی تعداد سے زیادہ حق نیابت مل گیا مگر
پھر بھی ان صوبوں میں قلیل التعداد وہی رہے اور ان کی آواز برادران وطن سے نیچی ہی رہی
لیکن اس کے مقابلہ میں پنجاب اور بنگال میں مسلمانوں کی کثرت قلت سے بدل گئی۔
جب یہ سمجھوتہ ہوا ہے میں نے اسی وقت اس کے خلاف آواز اٹھانی شروع کی تھی اور
واقعات نے میری رائے کی صحت کو ثابت کر دیا ہے مجھے تعجب ہوا جب میں نے دیکھا کہ سمجھوتہ

انوار العلوم جلد ۸
۱۰۱
اساس الاتحاد
کرنے والے لوگ معاملات کی حقیقت سے بالکل ناواقف تھے مجھے پرانی لیگ کے بعض پر جوش
ممبروں سے گفتگو کا موقع ملا ہے۔ اور میری حیرت کی کوئی انتہاء نہ رہی جب میں نے مسلمانوں کے
ان نمائندوں کو مسلمانوں کے حقوق سے بالکل ناواقف پایا ۔ جب میں نے یہ نقص ان لوگوں کے
سامنے پیش کیا کہ مسلمانوں کو سب صوبوں کی مجالس نیابتی میں قلیل التعداد رہنے کی وجہ سے
نقصان پہنچے گا اگر بنگال اور پنجاب میں وہ کثیر التعداد میں رہتے تو یہ بہتر تھا بہ نسبت اس کے کہ
دوسرے صوبوں میں ان کو کچھ حق زیادہ مل جاتا کیونکہ پنجاب ہندوستان کا ہاتھ ہے اور بنگال سر۔
ان دونوں جگہ کی طاقت سے مسلمان باقی صوبوں کے مسلمانوں کے حقوق کا خیال رکھ سکتے تھے تو
انہوں نے مجھے جواب دیا کہ صرف پنجاب کی دو فیصدی زیادتی کو قربانی کیا گیا ہے ورنہ بنگال میں تو
مسلمان کم ہی ہیں حالانکہ واقع یہ ہے کہ بنگال میں مسلمانوں کی طاقت پنجاب سے بھی بڑھ کر ہے۔
واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ سودا مسلمانوں کو بہت مہنگا پڑا ہے اور بہت سے فسادات کا
موجب ہوا ہے آئندہ معاہدہ دو قوموں کے درمیان نہیں ہونا چاہئے بلکہ ایسے اصول پر ہونا چاہئے
کہ خواہ کتنی بھی قو میں کیوں نہ ہوں ان کے حقوق کی حفاظت اس معاہدہ کے ذریعہ ہو جائے اور
جھگڑے کی صورت ہی پیدا نہ نہ ہو اور نہ یہ نقص ہو کہ کسی قوم کی کثرت قلت میں تبدیل
جائے۔
ان
ہو
میرے نزدیک اس کا طریق یہ ہے کہ مسلمان اپنا پہلا مطالبہ کہ ان کو بعض صوبوں میں ان کی
تعداد سے زیادہ حق نیابت دیا جائے چھوڑ دیں مدراس یا بہار میں اگر وہ چند ممبریاں زیادہ بھی
حاصل کر لیں تو اس سے ان کو اس قدر فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا جس قدر کہ بعض صوبوں میں
ن کی کثرت رہنے سے ان کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ اور آئندہ نظام اس طریق پر قائم کیا جائے کہ ہر
ایک قوم کو اس کی تعداد آبادی کے مطابق حق نیابت ملے۔ صرف یہ رعایت ہو کہ قلیل التعداد
اقوام کو اگر ان کی تعداد اس حد تک پہنچے کہ ان کو نصف ممبری کا حق ملتا ہو تو ان کو ایک پوری
ممبری کا حق دیا جائے اور یہ حق کثیر التعداد قوم سے دلوایا جائے بشرطیکہ اس کی کثرت قلت سے
نہ بدل جائے اور اسی طرح یہ استثناء کیا جائے کہ جو اقوام کہ ملک میں اہمیت رکھتی ہوں لیکن
تعداد کے لحاظ سے ان کو ممبری کا حق نہ ملتا ہو ان کو ایک ممبری کا حق دیا جائے ان استثناؤں کے سوا
سب اقوام اپنی اپنی تعداد کے مطابق حصہ لیں سوائے ان ممبریوں کے جو خاص مفاد کی نیابت کرتی
ہیں۔ ان میں قومی سوال کو بالکل اٹھا دیا جائے مگر یہ ممبریاں کم سے کم ہونی چاہئیں اور استثنائی

انوار العلوم جلد ۸
صورتوں میں سمجھی جانی چاہئیں۔
١٠٢
اساسي الاتحاد
نیابت مجالس کا سوال خواہ مرکزی ہوں یا مقامی وہ تو اس طرح آسانی سے حل ہو سکتا ہے
لیکن ملازمتوں کے متعلق حقوق کا سوال زیادہ پیچیدہ ہے میرے نزدیک اس سوال کا کوئی ایسا حل
نہیں نکل سکتا جو اس سوال کو معقول طور پر حل کر دے کیونکہ ملازمتوں کا سوال سو دو سو آدمیوں
کا سوال نہیں بلکہ لاکھوں آدمیوں کا سوال ہے جس میں کام کی قابلیت کا بھی بہت حد تک دخل ہے
مگر فتنہ کے دور کرنے کے لئے میرے نزدیک اگر مذکورہ بالا اصول کے مطابق اس کو بھی حل کیا
جائے تو ایک حد تک اس سے مشکل رفع ہو سکتی ہے۔ یعنی ہر قوم کو اس کی تعداد کے مطابق
ملازمتوں سے حصہ دیا جائے مگر ایسی پابندی نہ کی جائے کہ تھوڑا بہت فرق بھی نہ ہو ۔ اگر کسی قوم
کے حقوق میں کسی وقت دس پندرہ فی صدی کا فرق پڑ جائے تو اس کا خیال نہیں کرنا چاہئے ہاں یہ
نہیں ہونا چاہئے کہ کوئی قوم مستقل طور پر اس قسم کے فرق اپنے حق میں پیدا کرتی چلی جائے۔
جس جس صوبہ میں جو قو میں ملازمتوں پر زیادہ قابض ہیں ان کی بھرتی انہی اصول کے ماتحت
جو امپیریل سروس میں انگریزوں کی بھرتی کو کم کرنے کے لئے تجویز کئے گئے ہیں کم کر کے دوسری
اقوام کو اس وقت تک بڑھایا جائے کہ وہ اپنے جائز حق پر قابض ہو جائیں۔ اسی طرح تعلیمی
اخراجات میں بھی ان قوموں کو زیادہ حصہ دیا جائے جو تعلیم میں پیچھے ہیں اور چاہئے کہ ترقی یافتہ
قو میں اس کو خوشی سے قبول کریں۔
لیکن ممکن ہے کہ کبھی یہ سوال پیدا ہو جائے کہ کسی خاص کام کے لئے کسی قوم کے آدمی
بالکل میسر ہی نہیں آتے یا کم میسر آتے ہیں اگر ایسا ہو تو اس قوم کی مجلس محافظہ حقوق کو موقع دیا
جانا چاہئے کہ اگر وہ آدمی مہیا کر سکتی ہو تو کر دے ۔ لیاقت کے معیار کے لئے یہ کافی ہونا چاہئے کہ
امیدوار اس امتحان میں کامیاب ہو چکا ہو جس امتحان کا پاس کرنا اس کام کے لئے شرط مقرر کیا گیا
ہے۔
چھٹی شرط معاہدہ صلح کی یہ ہونی چاہئے کہ ہر ایک قوم کا انتخاب اس کی اپنی قوم کے افراد کے
ذریعہ سے کیا جائے یعنی نہ صرف یہ شرط ہو کہ ہر ایک قوم کو اس کی تعداد کے مطابق نیابت دی
جائے بلکہ یہ بھی شرط ہو کہ ہر قوم کے نمائندے صرف اسی کے ووٹوں سے منتخب کئے جائیں ورنہ
طاقتور اور ہوشیار قو میں دوسری اقوام کے ایسے ممبروں کے منتخب کرانے میں کامیاب ہو جائیں
گی جو اپنی قوم کا نمائندہ کہلانے کی بجائے ، جائے دوسری زبر دست یا زیادہ تعلیم یافتہ قوم کا نمائندہ

انوا را اعلوم جلد ۸
۱۰۳
اساس الاتحاد
کہلانے کے لئے زیادہ حقدار ہوں گے ۔
ساتویں احتیاط یہ ضروری ہے کہ ایسے قواعد تجویز کئے جائیں کہ جن کی موجودگی میں
کثیر التعداد قو میں قلیل التعداد قوموں پر ظلم نہ کر سکیں یا ایسے قواعد نہ بنا سکیں جو ان کے عقائد یا
احساسات کے خلاف ہوں۔ پچھلے سمجھوتے میں اس کا تدارک کرنے کے لئے یہ شرط رکھی گئی
تھی کہ کسی کے مذہب کے متعلق کوئی ایسا قاعدہ نہیں بنایا جاسکے گا جب تک اس قوم کے تین
چوتھائی نمائندے اس کے ساتھ متفق نہ ہوں لیکن یہ سمجھوتہ کافی نہیں تھا۔ مذہبی امور میں
دست اندازی بھی گو ممکن ہے لیکن اس تعلیم کے زمانہ میں ایک قوم دوسری قوم پر اس طرح ظلم
نہیں کیا کرتی کیونکہ اسے خوف ہوتا ہے کہ دنیا کی رائے عامہ اس کے خلاف ہو جائے گی۔ پس
اس امر کا چنداں خوف نہیں کہ کوئی حکومت کبھی اس امر کا قانون بنانا چاہے کہ مسلمان روزے
نہ رکھیں یا یہ کہ نماز نہ پڑھیں یا یہ کہ حج نہ کریں۔ جس امر کا خوف ہے وہ یہ ہے کہ ایسے قوانین
نہ بنائے جائیں جو بظاہر تو سیاسی یا تمدنی ہوں لیکن ان کا اثر دوسری قوم کے مذہب یا اس کے وقار
کے خلاف ہو۔ مثلا گائے کی قربانی کو بند کر دیا جائے اور مذہبی سوال کی بناء پر نہیں بلکہ یہ کہہ کر کہ
ہے
ملک میں گائیں کم ہو گئی ہیں ، ہیں اس لئے زراعت اور دودھ، گھی کی حفاظت کے لئے ایسا کیا جاتا۔
اور یہ تمدنی سوال ہے مذہبی نہیں۔ یا یہ کہ ایک سے زیادہ شادیوں کا قانون پاس کر دیا جائے ۔ نیہ
ایسے امور ہیں کہ بظاہر تمدنی نظر آتے ہیں لیکن ان مسائل میں اسلام کو ایک خاص تعلق ہے
گائے ہی قربان کرنے کا حکم مسلمانوں کو نہیں ہے لیکن گائے کی قربانی کے معاملہ میں چونکہ ہندو
مسلم تعلقات کو دخل ہے اس لئے ایسا قانون سیاسی نہیں بلکہ مذہبی دست اندازی سمجھا جائے گا۔
ایک سے زیادہ بیویاں کرنے کا حکم اسلام نہیں دیتا مگر چونکہ اس اسلامی رخص امی رخصت پر دنیا اعتراض
کرتی ہے اس امتیاز کے خلاف قانون پاس کرنے کے معنے ہی یہ ہوں گے کہ اسلام کے احکام کے
ناقص ہونے کا فیصلہ دیا گیا ہے کیونکہ ایسے امور کا تقاضا سیاست ملکی نہیں کرتی بلکہ اصلاح تمدن ان
کا مقتضی ہوتا ہے پس ان امور میں کسی مذہب کی اجازت کے خلاف فیصلہ کرنے کے یقینا یہ معنے
ہیں کہ اس کی اجازت کو نا واجب قرار دیا گیا ہے۔
غرض جن امور میں اختلاف اور ظلم کا خوف ہے وہ وہ ایسے ایسے امور امور ہیں ہیں کہ کہ جن میں یہ بین الاقوا الاقوامی
اختلاف ہے یا اسلام جن میں دوسری قوموں کے سامنے محل اعتراض ہے پس سمجھوتے میں یہ
نہیں ہونا چاہئے کہ مذہبی امور میں ایک قوم دوسری قوم کے خلاف منشاء قانون نہیں بنا سکتی بلکہ

انوار العلوم جلد ۸
۱۰۴
اساس الاتحاد
یہ بھی شرط چاہئے کہ اس کے مخصوص تمدنی قوانین کے خلاف بھی قانون نہیں بنا سکتی اور نہ ان
امور کے متعلق جو دو قوموں میں مَا بِهِ النزاع ہوں جیسے گائے کی قربانی کا سوال ہے۔
اور پھر یہ بھی شرط ہونی چاہئے کہ ایسے امور میں نہ صرف مذاہب کے کثیر التعداد فرقوں کے
خیالات کا احترام کیا جائے گا بلکہ اگر قلیل التعداد فرقہ کثیر التعداد کے خلاف ہو تو اس کے لئے بھی !
کوئی قانون اس کی مرضی کے خلاف نہیں بنایا جائے گا۔ مثلاً اگر ایک امر کے متعلق حنفی المذہب
ممبر متفق ہو جائیں لیکن شیعہ یا اہلحدیث یا احمدی اس کے خلاف ہوں تو اس مذہبی یا تمدنی اصول پر
اثر رکھنے والے قانون کا ان پر نفاذ نہ ہو سکے گا۔
آٹھویں بات جس کا تصفیہ اصلاح بین الاقوام کے لئے ضروری ہے یہ ہے کہ ایسے قوانین
بنائے جائیں جن کی مدد سے اُس وقت کہ دو قوموں میں جھگڑا پیدا ہو جائے فساد کو روکا جا سکے اور
اس کو پھیلنے نہ دیا جائے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پچھلے تمام فیصلوں میں اس امر کو بالکل
نظر انداز کر دیا گیا ہے اس لئے جب بھی فساد پڑا ہے اس کا رو کنا بالکل نا ممکن ہو گیا ہے کیونکہ فساد
کی صورت کے رونما ہونے کے بعد طبائع جوش میں آجاتی ہیں اور اس وقت ان کو وہی شخص
اچھا لگتا ہے جو ان کے جوش کے خیالات کا مؤید ہو ایسے وقت میں بعض شر پسند آدمی اٹھ کر
مشتعل شدہ طبائع کو اور بھی بھڑکا کر ان کے لیڈر بن جاتے ہیں اور فسادان حدود سے نکل جاتا ہے
جن میں اسے مقید رکھا جا سکتا تھا۔
دوسرے یہ نقص ہوتا ہے کہ چونکہ فسادات کے روکنے یا ان کو آگے نہ بڑھنے دینے کے لئے
کوئی ذریعہ قبل از وقت مقرر نہیں ہوتا اس بات کے متعلق سوچتے سوچتے کہ اس کا کیا علاج کیا
جائے لوگ اس امر سے مایوس ہو جاتے ہیں کہ کوئی بیرونی طاقت ہمارا فیصلہ کرے گی اور وہ خود ہی
فیصلہ کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں جس کے جو نتائج پیدا ہوتے ہیں ظاہر ہی ہیں۔
تیسرا نقص یہ ہوتا ہے کہ چونکہ ایسا کوئی ذریعہ نہیں جس سے صحیح طور سے کسی فریق پر ذمہ
داری عائد کی جاسکے اس لئے ذمہ داری کے معین نہ ہونے کی وجہ سے ظالم فریق بھی شور مچاتا
رہتا ہے کہ میں مظلوم ہوں اور مظلوم فریق کا غصہ اس حالت کو دیکھ کر اور بڑھ جاتا ہے اور یہ
نقص بھی ہوتا ہے کہ ذمہ داری کے معین نہ ہونے کے سبب سے ظالم فریق کے ہم مذہب بھی طبعاً
اس سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جس سے مظلوم فریق کے احساسات کو اور کی احساسات کو اور بھی ٹھوکر لگتی
ہے۔

انوار العلوم جلد ۸
۱۰۵
اساس الاتحاد
ان نقائص کے دور کرنے کے لئے عام طور پر ہمیں مندرجہ ذیل اصول کے ماتحت ایک خاص
انتظام ہندوستان کی اقوام کے ساتھ مل کر کرنا چاہئے۔
ہر تین سال کے لئے ایک محکمہ تفتیش تمام اقوام ہند کی طرف سے مقرر کیا جائے جس کا یہ کام
ہو کہ بین الاقوامی فسادات کے موقع پر اصل اسباب کو معلوم کرے۔ اور اس کے متعلق اپنی
رپورٹ کو فوراً شائع کرے۔ اس جماعت میں ہندو مسلمان، سکھ ، پارسی، ادنی اقوام اور
مسیحیوں وغیرہ کے نمائندے ہوں جن کو مندرجہ ذیل طریق سے یا اور کسی احسن طریق سے منتخب
کیا جا سکتا ہے۔ دو ثلث نمائندوں کو تو خود ان قوموں کی انجمنیں منتخب کریں اور ایک مث
نمائندے تمام اقوام ہند میں سے مذکورہ بالا منتخب شدہ نمائندے منتخب کریں۔ اس انتخاب میں
اس امر کا امر کا لحاظ رکھا جائے کہ ہر صوبہ میں اس مجلس کے نمائندے موجود رہیں تاکہ قوم کی نمائندہ
جماعت کی اپیل پر فوراً وہ مقام ضرورت پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش کریں اس جماعت مفتشہ کے
لئے یہ ضروری ہونا چاہئے کہ با قاعدہ تفتیش کرے دونوں فریق کو اپنے وکلاء (جن کے لئے یہ شرط
نہیں کہ قانونی معنوں میں وکیل ہوں) اور گواہ پیش کرنے کا اور دونوں طرف کے گواہوں پر
جرح کا موقع دے اور مفصل بیانات و جرح لکھ کر با دلیل فیصلہ لکھے ۔ اس جماعت کو بہ رضامندی
فریقین صلح کرانے کا بھی حق ہونا چاہئے اس صورت میں اس کو مفصل تحقیقات کرنے کی
ضرورت نہ ہوگی اس انتظام کی تفصیل اسی طرح طے کی جا سکتی ہے کہ ہر وقت فساد کے موقع پر
ایک قابل اعتماد جماعت تفتیش کے لئے جاسکے اور چونکہ یہ لوگ اختلاف کی صورت کے پیدا
ہونے سے پہلے مقرر ہو چکے ہوں گے اس لئے ان لوگوں پر لوگ اعتبار بھی کریں گے اور یہ خود
بھی تعصب سے بہت حد تک محفوظ ہونگے اور جھگڑوں کے منانے یا ذمہ داریوں کے قائم کرنے
میں بہت ممد ہونگے ۔
اگر صلح نہ ہو اور تحقیقات کی بناء پر ایک فریق پر ظلم ثابت ہو جائے تو اس صورت میں اس
فریق کے ہم قوموں یا ہم مذہبوں کا فرض ہو گا کہ وہ اس کی ہمدردی سے باز رہیں اور اس کو مجبور
کریں کہ وہ اپنے ظلم کی تلافی کرے اور اگر ظالم ایسا نہ کرے تو اسے تمدنی سزا دیں۔ اور اگر کوئی
قوم اپنے ہم قوم ظالم سے ایسا معاملہ نہ کرے تو سمجھا جائے گا کہ اس قوم نے غداری کی ہے اور
معاہدہ کو تو ڑ دیا ہے۔
جس وقت تک کہ ملک میں یہ روح نہ پیدا ہو جائے کہ ظالم کی حمایت سے اجتناب کیا جائے

انوار العلوم جلد ۸
۱۰۶
اساس الاتحاد
خواہ ظالم اپنا عزیز ہی کیوں نہ ہو اس وقت تک صلح ہرگز قائم نہیں رہ سکتی۔ اور اگر یہ رویہ رہا کہ
شاہ آباد کے مظالم پر ہندوؤں نے پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ اور مالابار کے مظالم پر مسلمانوں نے
تو صلح کا خیال کبھی بھی حقیقت کا جامہ نہیں پہنے گا اور ملک خونریزی اور فساد کی آفتوں سے کبھی بھی
محفوظ نہیں ہو سکے گا۔
نواں امر جو صلح کے دائمی رکھنے کے لئے ضروری ہے اور جس کے بغیر ایک دوسرے پر اعتماد
ہو ہی نہیں سکتا وہ یہ ہے کہ ایسی تدابیر اختیار کی جائیں کہ یہ معاہدات ہمیشہ کے لئے قائم رہیں اور
اس امر کا امکان نہ رہے کہ جب کوئی کثیر التعداد جماعت اس امر کو محسوس کرے کہ اب مجھے
قلیل التعداد جماعتوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں اور میں اس کی مدد کے بغیر کام
چلا سکتی ہوں تو وہ ان معاہدات کے خلاف قانون پاس کر دے یا یہ قانون پاس کر دے کہ اب ان
معاہدات کی ضرورت نہیں رہی۔
عام ملکی قواعد کی رو سے ہر ایک حکومت کی کثرت رائے کو ایسا حق حاصل ہے اور وہ ایسا کر
سکتی ہے ہیں اس کا سد باب ضروری ہے کہ آئندہ کبھی مذکورہ بالا معاہدہ میں تبدیلی نہ ہو سکے مگر
ساتھ ہی اس امر کا خیال ضروری ہے کہ بعض ہے کہ بعض حالات ایسے پیدا ہو سکتے ہیں کہ جن کی موجودگی میں
وہی قوانین جو آج قلیل التعداد جماعتوں کے لئے رگِ گردن کی طرح ضروری ہیں کل اس
جماعت اور تمام ملک کے لئے مضر ہوں مثلاً انتخاب جدا گانہ کا قاعدہ ہی ہے اگر تمام اقوام میں
کامل اعتماد پیدا ہو جائے اور دلی کدورتیں بالکل صاف ہو جائیں تو اس وقت اس قاعدہ پر کار بند
رہنا ایسا ہی مُصر ہو گا جیسا کہ اس وقت اس کا ترک کرنا۔ پس کوئی ایسی راہ بھی کشادہ رہنی چاہئے
جس کے ذریعہ ذریعہ سے ایسے اوقات میں ازالہ نقص کیا جا سکے ۔ ان سب امور ر کا کا لحاظ میرے نزدیک نزد
مندرجہ ذیل اصول کے قبول کر لینے سے ہو جاتا ہے۔
(الف) ان اقوام و مذاہب کو جو اس وقت ہندوستان میں موجود ہیں ہندوستان سے باہر
نکالنے یا ان کے حقوق کو دوسری اقوام کے مقابلہ میں محدود کرنے کا فیصلہ کرنے کا کبھی کسی کثیر
التعداد جماعت یا جماعتوں کو حق نہ ہو گا۔
یہ شرط گو اس وقت مضحکہ انگیز معلوم ہوتی ہے لیکن اگر ہندوستانی بچے طور پر حکومت خود
اختیاری کے متمنی ہیں تو ان کو ایسے امکانات کے احتمال کو بھی ماننا پڑے گا۔ اس قسم کا خیال آج
سے پندرہ سال پہلے مشرقی افریقہ کے متعلق ایسا ہی مضحکہ انگیز تھا جیسا کہ آج کل مذکورہ بالا خیال

انوار العلوم جلد ۸
١٠٧
اساس الاتحاد
ہندوستان کے متعلق ہو سکتا ہے مگر آج وہ ایک حقیقت بنا ہوا ہے اور ہندوستانیوں کو پریشان کر رہا
ہے۔
(ب) جو امور کہ اس بین الاقوامی معاہدہ میں طے ہوں وہ صرف اسی صورت میں بدلے جاسکیں
جب وہ مندرجہ ذیل حالات سے گزر جائیں۔ (اول) وہ قوم جس پر معاہدہ کے کسی حصہ کے بدلنے
کا اثر پڑتا ہے اس کی مجلس نواب کے منتخب شدہ نمائندوں کی تین چوتھائی اس تبدیلی کو پسند کرلے
(دوم) اس کے بعد جب مجلس نمائندگان کا نیا انتخاب ہو تو بشر طیکہ اس انتخاب اور پہلے فیصلہ میں کم
سے کم دو سال کا فاصلہ ہو پھر مجلس نمائندگان میں اس تبدیلی کے سوال کو پیش کیا جائے۔ اگر پھر بھی
اس قوم کے نمائندے اس کو قبول کر لیں تو پھر تیسری دفعہ منتخب ہونے والی مجلس نمائندگان میں
دفعہ کے
اس سوال کو پیش کیا جائے بشر طیکہ اس تیسری دفعہ کی منتخب شدہ مجلس کا انتخاب دوسرے
فیصلہ کے دو سال بعد ہوا ہو ۔ جب اس طرح تین دفعہ کسی قوم کے نمائندوں کے تین چوتھائی ممبر
کسی خاص معاہدہ میں تبدیلی کو پسند اور منظور کر لیں تو ایسی تبدیلی جائز ہو اور اسے کانسٹی ٹیوشن
(CONSTITUTION) کی تبدیلی قرار دیا جائے۔
لیکن اس پر بھی یہ مزید شرط لگائی جائے کہ اگر دس سال کے عرصہ میں پھر اس قوم کے مجلس
نمائندگان کے ممبر کسی وقت کثرت رائے سے اصل معاہدے کی تجویز کردہ حالت کی طرف لوٹنے
کا فیصلہ کریں تو بعد کا تغیر کالعدم ہو کر پھر اصل معاہدہ پر عمل کیا جائے۔
(ج) یہ کہ یہ معاہدہ ملک کی کانسٹی ٹیوشن میں داخل سمجھا جائے اور اس کے خلاف کرنے والی
جماعت کو باغی قرار دیا جائے خواہ وہ اس وقت مجلس نمائندگان میں کثرت ہی کیوں نہ رکھتی ہو اور
ملک کی حکومت پر قابض ہی کیوں نہ ہو۔ اور اس کے خلاف ہر ممکن تدبیر کرنے کی اور اصل
قانون کو قائم کرنے کی خواہ زور اور طاقت کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو دوسری قوم یا قوموں کو
اجازت ہو اور ان کا یہ فعل بغاوت قرار نہ دیا جائے ۔
میں سمجھتا ہوں کہ بہت سے لوگ ان امور کو قبل از وقت کہیں گے لیکن پچھلی تاریخ اور موجودہ
سیاست کے گہرے مطالعہ کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح ثابت ہے کہ ان امور کے آج ہی
سے تصفیہ کر لینے کے بغیر قوموں میں باہمی اعتبار بھی پیدا نہیں ہو سکتا اور نہ قلیل التعداد قوموں
کے حقوق محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ان کے بغیر اگر صلح ہوگی تو اس کے ساتھ یہ منافقت برابر جاری
رہے گی کہ مسلمان بیرونی طاقتوں کے گھمنڈ اور ہندو اپنی تعداد مال اور علم کی زیادتی کے

انوار العلوم جلد ۸
١٠٨
اساس الاتحاد
فخر میں زبان سے گو کچھ کہیں دلوں میں کچھ اور ہی کھچڑیاں پکاتے رہیں گے لیکن مذکورہ بالا تدابیر پر
عمل کر لینے سے میں امید کرتا ہوں کہ اعتماد اور اعتبار کی صورت پیدا ہو جائے گی اور اختلافات یا
پیدا ہی نہ ہوں گے یا ان کا فور اسد باب ہو سکے گا۔
اس جگہ یہ بھی لکھ دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ ان تدابیر پر کامل طور پر عمل تبھی ہو سکتا ہے
جب علاوہ قومی مجالس کے کانگرس جو سب ملک کی نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اس کی بنیاد بھی
انہی اصول پر رکھی جائے جو مسلم لیگ کے متعلق میں اوپر بیان کر چکا ہوں تا وہ حقیقی طور پر
سارے ملک کی قائم مقائم ہو جس طرح کہ اب وہ خاص خیال کے لوگوں کی قائم مقام ہے کیونکہ
اس صورت میں کانگرس تمام قومی مجالس کے لئے بمنزلہ ایک میزبان کے ہو جائے گی اور
معاہدات کی پابندی کرانے میں ایک زبردست آلہ کا کام کا کام دیگی مگر جب تک وہ اپنے دروازہ کو
سب قسم کے خیالات کے لوگوں کے لئے نہ کھولے اور مخالف خیال رکھنے والی جماعتوں کو اپنے
صحن سے باہر کام کرنے پر مجبور کرتی رہے اس سے ار ہے اس سے ایسی امید رکھنی نا ممکن ہے۔
اے برادران ! یہ مختصر خاکہ ہے اس سکیم کا جس پر عمل کرنے سے میرے نزدیک مسلمانوں
کے اپنے حقوق بھی محفوظ ہو سکتے ہیں اور دوسری قوموں سے بھی ان کے تعلقات درست ہو سکتے
ہیں۔ میں نے باوجود کم فرصتی اور کاموں کی کثرت کے آپ لوگوں کے سامنے اس سکیم کو پیش کر
دیا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ جس اخلاص سے یہ لکھی گئی اسی اخلاص سے آپ اس پر غور
فرمائیں گے ۔ مسلمانوں کی بہتری اور ہندوستان کی کل دنیا کے امن کا خیال جس زور سے میرے
دل میں موجزن ہے آپ لوگ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے ۔ اللہ تعالٰی اس امر پر شاہد ہے کہ میرا
سینہ ۔ آپ لوگوں کی خیر خواہی کے جذبات سے پُر ہے اور میرے دماغ ان خیالات سے معمور میں
یہ نہیں کہتا کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے اس کا ایک لفظ بھی بدلا نہیں جاسکتا مگر میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے اس کی حقیقت اور اس کا مغز بالکل درست ہے اور خدا تعالی کے
منشاء کے مطابق اور اس کی مشیت کے موافق ہے ان میں سے کئی باتیں ایسی ہیں جن کی پہلے زمانہ
مخالفت کرتا تھا مگر آج خود ادھر چلا آرہا ہے اور بعض ایسی ہیں کہ آئندہ واقعات ان کی تصدیق کر
دیں گے مگر انشاء اللہ تعالیٰ آپ لوگ دیکھیں گے کہ ہو گا اسی طرح جس طرح میں نے لکھا ہے صلح
اور امن دنیا کی اہم ضروریات میں سے ہیں اور اس ذریعہ کو اختیار نہ کریں تو ہم ہرگز کامیاب
نہیں ہو سکتے ۔ پس جب تک ہم اس ذریعہ کو اختیار نہیں کریں گے جو صلح کے قیام کے لئے مد ہے
1

·

آج 10 میں سے 10 باقی