احمدیت یعنی حقیقی اسلام
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تحریر فرموده ۲۴۔ مئی تا ۶ جون ۱۹۲۴ء)
أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوا النَّاصِرُ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاهُ نَعْبُدُ وَإِيَّاهُ
نَسْتَعِينُ - وَإِيَّاهُ نَدْعُوا أَنْ يَهْدِيَنَا إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمِ - صِرَاطِ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ اللَّهُمَّ يَا رَبِّ الْهُمَا مَا يَكُونُ فِيْهِ رِضَاكَ وَارْزُقْنَا
تَقُوكَ وَصَفّ خَوَاطِرَ نَا وَنَقِ أَفْكَارَنَا وَجَرِّءُ نَا عَلَى مُقَابَلَةِ الشَّرِّ وَدَوَاعِيْهِ وَشَجِّعْنَا عَلَى
مُخَالَفَةِ الْخَنَّاسِ وَمَسَاعِيْهِ -
اما بعد ہم اللہ تعالی کا بے حد و انتہاء شکر کرتے ہیں جس نے ہمیں ان طاقتوں کے ساتھ پیدا
کیا جو ہمیں اعلیٰ سے اعلیٰ مقامات ترقی تک پہنچا سکتی ہیں پھر ہمیں علم و عرفان کے پر دیئے جن کی مدد
سے ہم آسمان روحانی تک اڑ کر پہنچ سکتے ہیں۔ جس نے ہماری کمزوریوں اور کوتاہیوں کو دیکھ کر
روحانی علاج کے اسرار ہمارے لئے کھولے اور اپنے پاس سے علم روحانی کے طبیب جلوے
علاج کے لئے بھیجے جنہوں نے بیماریوں کا علاج کیا اور ہماری طاقت اور قوت کے بڑھانے کی تدابیر
اختیار کیں۔ اور ہم خدا تعالیٰ کا شکر کرتے ہیں جس نے ہمارے دلوں میں اپنی محبت رکھی اور اپنی
ملاقات کی تڑپ پیدا کی پھر اس محبت سے ہماری طرف کھینچا گیا اور اپنی ملاقات سے اس نے ہمیں
مسرور کیا۔ جس نے اپنے عشق کا جام ہمیں پلایا اور اپنے وصل کے پیالہ سے ہمیں سیراب کیا جس
سے اس تاریکی کے زمانہ میں جبکہ روحانیت کے متلاشی اندھوں کی طرح مارے مارے پھرتے
انوار العلوم جلد ۸
۱۱۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تھے اپنے علم کا سورج چڑھایا اور اپنے مامور اور مرسل حضرت احمد علیہ السلام کو مشرقی زمین سے
برپا کیا اور اس کی نورانی کرنوں کے ذریعہ سے وساوس اور شکوک کی تاریکی کو پھاڑ دیا۔ پھر اس
نے اپنی رحمت کے بادل برسائے اور اپنے فضل کی ہوائیں چلائیں۔ اور ہر ایک خشک زمین کو
سیراب کیا اور روحانیت اور تقویٰ کی روئیدگی کو نکالا تا دنیا ایک شاداب کھیت کی طرح ہو جائے
بعد اس کے کہ وہ ایک خشک جنگل کی طرح تھی اور لوگ زندگی اور خوشی کا سانس لیں بعد اس کے
کہ وہ مرچکے تھے اور مرجھا گئے تھے ۔ ہم اس کے نبی محمد اللہ پر بھی و پر بھی درود بھیجتے ہیں جس کے
ذریعہ سے وہ چشمہ پھوٹا جو کبھی خشک نہ ہو گا اور وہ علم کا دروازہ کھولا گیا جو تلاش کرنے والوں کے
لئے کبھی بند نہ ہو گا۔ اور ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق دنیا کو
راستی اور ہدایت کی طرف لائے اور حق کو قبول کرنے کی اس کو توفیق دے تا تمام دنیا میں امن
اور صلح کا دور دورہ کا دور دورہ ہو اور روز مرہ۔ مرہ کے جھگڑے اور فساد دور ہوں اور تال ور ہوں اور تالوگ اس حقیقی راحت کو
پالیں جو بغیر خدا تعالی سے ملنے کے کبھی نہیں مل سکتی۔ اللهم آمين
اس کے بعد میں خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس کلام کی تائید میں جو اس
نے تیرہ سو سال پہلے قرآن کریم میں نازل فرمایا تھا بانیان ریلیجس کانفرنس کو اس جلسہ کے
انعقاد کی توفیق عطا فرمائی وہ کلام یہ ہے:۔
وَالشَّفْتِ صَفَا - فَالرَّجِرْتِ زَجْرًا فَالتَّلِيتِ ذِكْرًا - إِنَّ الْهَكُمْ لَوَاحِدُ رَبُّ
السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبِّ الْمَشَارِقِ - إِنَّا زَيَّنَا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةِ الْكَوَاكِبِ
وَحِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَيْطَنٍ مَّارِدٍ
یعنی میں اس امر کی شہادت کے طور پر کہ خدا کا دین ہی آخر غالب رہے گا ان مجالس کو پیش
کرتا ہوں جہاں لوگ قطاروں میں بیٹھیں گے اور اس جماعت کو پیش کرتا ہوں جو انتظام کرے گی
اور کسی کو اپنے دائرہ عمل سے باہر نہیں جانے دے گی اور ان لوگوں کو پیش کرتا ہوں جو اس
وقت مذاہب کی خوبیوں پر مضمون پڑھیں گے۔ ان سب کی کوششوں کا آخری نتیجہ نکلے گا کہ خدا
ایک ہے آسمانوں اور زمینوں اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ۔ وہ مشرقوں کا بھی ویسا
ہی رب ہے (جس طرح مغربوں کا) اور یہ کہ ہم نے اس روحانی بلندی کو جو سب سے قریب کی ہے
ستاروں سے منور کیا ہے اور ان کا یہ کام بھی مقرر کیا ہے کہ وہ ہر ایک اس شخص کے حملہ سے بچے
دین کو بچائیں جو لوگوں کو حق سے دور کرتا ہے اور خدا کی اطاعت سے باہر نکل گیا ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
۱۱۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اس کے بعد میں اس مضمون کی طرف متوجہ ہوتا ہوں جس پر بولنے کی مجھ سے خواہش کی گئی
ہے یعنی احمدیت ۔ لیکن پیشتر اس کے کہ میں اس کے مذہبی پہلو پر روشنی ڈالوں میں احمدیت کی
مختصر تاریخ اور اس کی موجودہ وسعت اور قوت کو بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ احمد یہ سلسلہ کی
بناء حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام نے (۲۳ مارچ) ۱۸۸۹ء میں قریباً ۵۴ سال کی عمر میں رکھی
اور قادیان میں جو آپ کا وطن ہے اور جو این ڈبلیو ریلوے کے سٹیشن بٹالہ سے گیارہ میل شمال
مشرق پر ایک چھوٹا سا قصبہ ہے اس کا مرکز تجویز کیا۔ باوجود اس سخت مخالفت کے جو آپ کی تمام
مذاہب ہندنے کی اور اس غیر ہمدردانہ بلکہ بعض اوقات مخالفانہ رویہ کے جو گورنمنٹ نے آپ
سے برتا آپ کا سلسلہ تمام اکناف تمام اکناف ہند میں بڑھنا شروع ہوا حتیٰ کہ آپ کی وفات کے وقت جو
۱۹۰۸ء میں ہوئی احمد یہ جماعت کی تعداد کئی لاکھ تک پہنچ گئی تھی اور یہ سلسلہ ہندوستان سے نکل
کر عرب اور افغانستان میں بھی پھیل چکا تھا۔ آپ کی وفات کے بعد سلسلہ کے امام حضرت استاذی
ہوئی یہ عاجز
المکرم مولوی نور الدین صاحب منتخب ہوئے اور آپ کی وفات پر جو پر جو ۱۹۱۴ء میں ہوئی یہ
جماعت کا امام منتخب ہوا۔ (ابتدائے اسلام کی طرح احمد یہ جماعت کا بھی ایک امام مقرر ہوتا ہے
جسے جماعت منتخب کرتی ہے اور یہ ضروری نہیں کہ وہ حضرت مسیح موعود کی اولاد یا خاندان میں
سے ہو جیسے کہ حضرت خلیفہ اول کوئی حسبی یا نسبی تعلق حضرت مسیح موعود سے نہیں
رکھتے تھے اور نہ یہ ضروری ہے کہ وہ آپ کے خاندان میں سے نہ ہوا ہوا جیسا کہ یہ عاجز حضرت مسیح
موعود کی فرزندی کی عزت رکھتا ہے) اس وقت یہ سلسلہ تمام دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور اس کے
ممبروں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے جن میں سے بڑا حصہ ہندوستان اور اس کے قریب کے
علاقوں میں۔ ہے۔ اس مخالفت شدید ۔ شدید کے سبب سے جو اس سلسلہ کے افراد سے کی جاتی ہے بہت
سے لوگ مخفی طور پر احمدی ہیں لیکن ظاہر طور پر شامل نہیں ہو سکتے چنانچہ ایسے لوگ ہندوؤں،
سکھوں اور دوسرے مسلمان فرقوں میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
اس سلسلہ میں ہر قوم اور طبقہ کے لوگ شامل ہیں اعلیٰ اقوام کے بھی اور نام نہاد ادنی اقوام
میں سے بھی۔ چنانچہ پچھلے دو سال کے عرصہ میں ان قوموں میں سے جن کو لوگ ادنی سمجھتے ہیں
پنجاب اور یوپی میں تین ہزار کے قریب آدمی اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں اور ہر مہینے میں یہ
جماعت بڑھ رہی ہے اسی طرح حیدر آباد کی ادنی اقوام میں سے بھی پچھلے سال کے اندر کئی سو
آدمی اس سلسلہ کی تربیت کے نیچے آیا ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
۱۱۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ملکی لحاظ سے جماعت احمد یہ ہندوستان کے ہر صوبہ میں ہے کوئی صوبہ ایسا نہیں ہے کہ جہاں
اس جماعت کے افراد نہ پائے جاتے ہوں۔ افغانستان کے دونوں حصوں یعنی پشتو بولنے والے اور
فارسی بولنے والے دونوں علاقوں میں جماعت موجود ہے۔ ہندوستان کے جنوب کی طرف
سیلون برما ملایا سٹریٹس سیٹلمنٹ میں بھی جماعت موجود ہے۔ سیلون سے دو اخبار بھی جماعت کے
نکلتے ہیں ایک ملایا میں اور ایک انگریزی میں۔ چین میں تبلیغ کا سلسلہ با قاعدہ نہیں ہے لیکن جیسا کہ
ایک ترکی پارلیمنٹ کے ممبر کی ایک کتاب سے جو انہوں نے اپنی سیاحت کے متعلق لکھی ہے
معلوم ہوتا ہے کہ وہاں بھی جماعت ہے گو اندرون ملک کی جماعت کا مرکز سے ابھی تک تعلق قائم
نہیں ہوا۔ جزیرہ فلپائن اور سماٹرا کے کچھ لوگ بھی سلسلہ میں داخل ہو چکے ہیں ۔ شمالی اور مغربی
ایشیائی علاقوں میں سے ایران ، بخارا، عراق ولایت، موصل عرب اور شام میں جماعت احمد یہ
پائی جاتی ہے افریقہ کے علاقوں میں سے مصر، یوگنڈا ، مشرقی افریقہ، زنجبار، جرمنی جزیره
ماریشس، نثال (جنوبی امریکہ مراکش، الجزائر، سیرالیون گولڈ کوسٹ (کھانا) اور نائیجریا میں
جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔ اور جزیرہ ماریشس، نائیجریا اور گولڈ کوسٹ اور مصر میں باقاعدہ مشن
بھی قائم ہیں اور ماریشس سے ایک اخبار سلسلہ کی تائید میں فرانسیسی زبان میں نکلتا ہے۔ یورپ
کے علاقوں میں سے اب تک صرف انگلستان اور فرانس میں جماعت ہے اور انگلستان میں مشن
بھی دس سال سے قائم ہے۔ امریکہ میں صرف تین سال سے مشن قائم ہوا ہے اور اس وقت
یونائیٹڈ سٹیٹس میں ایک ہزار کے قریب آدمی سلسلہ میں داخل ہو چکا ہے۔ اس جگہ سے ایک سہ
ماہی رسالہ بھی مشن کی طرف سے نکلتا ہے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس کے علاوہ جزیرہ ٹرینیڈاڈ اور جنوبی
امریکہ کی ریاست ہائے برازیل اور کو سٹوریکا میں بھی جماعت ہے۔ جزائر میں سے آسٹریلیا اس
نعمت عظمی میں حصہ دار ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے کلام کی بناء پر یقین رکھتے ہیں کہ ابھی زیادہ دن
نہیں گذریں گے کہ سب دنیا اس نعمت سے حصہ لے گی۔
ہر ایک شخص کے دل میں طبعاً یہ سوال پیدا ہو گا کہ سلسلہ احمدیہ کے امتیازی مسائل اس قدر مذاہب اور سلسلوں کی موجودگی میں سلسلہ
احمدیہ کی کیا ضرورت پیش آئی تھی؟ لہذا میں مذہبی امور میں سے سب سے پہلے اس مسئلہ کو لیتا
ہوں۔
ہر ایک شخص جو کسی الہامی مذہب سے تعلق رکھتا ہے اس امر پر بھی یقین رکھتا ہے کہ
انوار العلوم جلد ۸
114
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
خدا تعالیٰ کی طرف سے وقتا فو منا انبیاء آتے رہے ہیں دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں ہے جس میں خدا
تعالی کی طرف سے آنے والے لوگ نہ پائے جاتے ہوں۔ دنیا کی ترقی انہی لوگوں سے وابستہ ہے
اور ان لوگوں کو علیحدہ کر کے دنیا میں تاریکی ہی تاریکی نظر آتی ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالی
فرماتا ہے وَإِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَافِيْهَا نَذِيرٌ ، کوئی قوم ایسی نہیں ہے جس میں کوئی نبی نہ
گذرا ہو ۔ قدیم تاریخ کی ورق گردانی اور آثار قدیمہ کا تجسس ہمیں زیادہ سے زیادہ اس حقیقت
کا معتقد بناتا جاتا ہے اور یہ تحقیق بنی نوع انسان میں یگانگت پیدا کرنے کا بہت بڑا موجب ہو رہی
ہے جس کا سہرا قرآن کریم کے سر ہے جس نے اس حقیقت کو سب سے پہلے بیان کیا ہے ۔ جب ہم
ان انبیاء کی آمد کی غرض کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بعثت کا داعی ہمیشہ دنیا میں
سے روحانیت کا مٹ جانا اور خدا تعالیٰ سے تعلق کا قطع ہو جانا رہا ہے۔ یہ لوگ ہمیشہ اس بادل کی
طرح آتے رہے ہیں جو بارش کے ایک لمبے عرصہ تک بند رہنے کے بعد آتا ہے اور دنیا کو سرسبز
و شاداب کر دیتا ہے۔ یہ لوگ خدا تعالیٰ کا وہ جواب ہوتے ہیں جو متلاشی دنیا کی پکار کے نتیجہ میں
آسمان سے بھیجا جاتا ہے یا وہ نر سنگا ہو ۔ نر سنگا ہوتے ہیں جو شکار کا پیچھا کرنے والے شکاریوں کو جب وہ جنگل
میں ایک دوسرے سے جدا ہو جاتے ہیں اکٹھا کرنے کے لئے وہ شکاری بجاتا ہے جس کے سامنے
شکار ہوتا ہے۔ دنیا اس کے ذریعہ سے پھر صداقت پر جمع ہوتی ہے اور منزل مقصود کی طرف قدم
بڑھاتی ہے۔
یہ سلسلہ نبوت جس طرح ہمیشہ سے چلا آیا ہے ہمارے نزدیک اسی طرح آئندہ چلا جائے گا اور
وہ کسی وقت بند نہ ہو گا کیونکہ عقل انسانی اس سلسلہ کے بند ہونے کے خیال کو رد کرتی ہے۔ اگر
دنیا میں تاریکی اور خدا تعالیٰ سے دوری کے زمانے آتے رہیں گے تو یہ سلسلہ بند نہ ہو گا۔ اگر وقتاً
فوقتاً لوگ اصل راستہ کو چھوڑ کر گمراہی کے گھنے جنگلوں میں راستہ کھوتے رہیں گے اور سچے
راستہ کی طرف پہنچنے کی خواہش ان کے دل میں پیدا ہوتی رہے گی اور وہ ہدایت کی جستجو کرتے
رہیں گے تو ایسے لوگوں کی آمد کا انقطاع بھی نا ممکن ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی رحیمیت کی شان
کے خلاف ہے کہ وہ درد کو تو پیدا کرے مگر علاج وہ درد کو تو پیدا کرے مگر علاج پیدا نہ کرے۔ تڑپ تو دے مگر ملاقات کے
سامانوں کو مٹادے ۔ ایسا خیال اس سرچشمہ رحم پر بدظنی ہے اور روحانی نابینائی کی علامت ۔ اس
عام قاعدہ کے ماتحت ہم لوگ یقین رکھتے ہیں کہ اس وقت ایک ہادی اور رہنما کی ضرورت تھی جو
دنیا کو خدا تعالیٰ کا راستہ دکھائے اور شک و شبہ کی زندگی سے نکال کر یقین اور وثوق کے مرتبہ تک
انوار العلوم جلد ۸
پہنچائے ۔
١١٨
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اے بھائیو ! اگر دنیا کبھی کسی نبی کی محتاج تھی تو وہ آج اس سے بڑھ کر محتاج ہے۔ مذاہب کی
جڑ آج کھو کھلی ہو رہی ہے اور دنیا میں تین ہی قسم کے لوگ نظر آتے ہیں یا تو وہ جو مذہب کی
ضرورت کو ہی خیر باد کہہ چکے ہیں اور خدا تعالیٰ کو یا تو بکلی جواب دے چکے ہیں یا اس پر ان کو
ویسا ہی ایمان ہے جیسا کہ پہاڑوں اور دریاؤں پر کیونکہ اس کا وجود ان کی روز مرہ کی زندگی پر
کوئی اثر نہیں ڈالتا۔ اگر وہ یہ فیصلہ کرلیں کہ خدا تعالیٰ نہیں ہے تو بھی ان کے اعمال میں کوئی تغیر
واقع نہ ہو اور اب جو وہ کہتے ہیں کہ خدا ہے تو اب بھی اس کا اثر ان کے اعمال پر کچھ نہیں ہے۔
یہ لوگ یہاں تک کہہ اٹھتے ہیں کہ ہم اپنی حریت کو خدا تعالی کے لئے بھی نہیں چھوڑ سکتے اور اپنے
وقار کو خداتعالیٰ کے سامنے دعا اور عاجزی کر کے صدمہ نہیں پہنچانا چاہتے۔ دوسری قسم کے وہ
لوگ ہیں جو خدا تعالی کے تو قائل ہیں اور اس کی طاقتوں پر بھی یقین رکھتے ہیں لیکن وہ اس پیا سے
کی طرح ہیں جو ریگستان کے ٹیلوں کے درمیان راستہ بھول جاتا ہے اور میلوں میل تک اسے پانی
کا ایک قطرہ نہیں ملتا۔ جوں جوں وہ پانی کی تلاش کرتا ہے اس کی پیاس اور بڑھتی جاتی ہے اور اس
کی گھبراہٹ ترقی کرتی جاتی ہے مگر اس کا پھرنا اور چکر لگانا اس کو نفع نہیں دیتا۔ وہ ایک سراب سے
دوسرے سراب تک جاتا ہے اور بھی دور ہوتا جاتا ہے اور آخر موت کے قریب پہنچ جاتا ہے۔
تیسرا گر وہ وہ ہے جو اپنی قسمت پر خوش ہے اور اپنی حالت پر قانع ہے مگر اس لئے نہیں کہ وہ
یہ خیال کرتا ہے کہ اس کی فطرت کے تقاضے پورے ہو چکے ہیں بلکہ اس لئے کہ وہ ہمت ہار چکا ہے
اور خدا کے فضل سے مایوس ہو چکا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ خدا کے فضل پہلوں پر ختم ہو چکے ہیں۔
میں اس کے سوتیلے بیٹے کی طرح ہوں جسے وہ اپنے مال کا وارث نہیں قرار دیتا اس لئے میرے
لئے وہی کافی ہے جو پہلوں کے دستر خوان سے اٹھا اور جو ان کی مہربانی نے مجھ تک پہنچا دیا ۔
مگر یہ تینوں حالتیں غیر طبعی ہیں نہ پہلے گروہ کی بے اعتنائی اس کو فائدہ پہنچا سکتی ہے نہ
دوسرے گروہ کی بے فائدہ جد و جہد اور نہ تیسرے گروہ کی قناعت ۔ جو چیز فائدہ پہنچا سکتی ہے وہ
خدا کا عرفان ہے جو تمام تاریکیوں کو مٹاکر انسان اور خدا تعالیٰ کے درمیان سے سب پردے ہٹا
دیتا ہے اور بندے اور خدا کو ایک جگہ جمع کر دیتا ہے اور مذہب کو ایسی صورت میں انسان کے
سامنے پیش کرتا ہے کہ اس کا دل اسے قبول کر لیتا ہے اور اس کی عقل تسلی پا جاتی ہے اور یہ بات
نہ آج تک نبیوں کے بغیر دنیا کو حاصل ہوتی ہے نہ آئندہ ہو سکتی ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
۱۱۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اے بھائیو! ذرا غور تو کرو کہ اس وقت کو نساندذہب ہے جس کے متبع اس امر کے دعویدار
ہوں کہ انہوں نے وہ کچھ پالیا ہو جو پہلے نبیوں کے ذریعے سے دنیا کو ملا تھا؟ کیا یہ یہ امر ! درست نہیں
کہ لوگ اس امر پر قانع ہیں کہ انعامات پہلوں پر ہی ختم ہو چکے یا مذہب کو ہی جواب دے چکے ہیں
یا یہ سمجھتے تو ہیں کہ ان کو سب کچھ مل گیا ؟ مگر ان کی مثال اس معمول کی طرح ہے جو مسمریزم کے
اثر کے نیچے بیسیوں غیر معقول امور کو تسلیم کرتا ہے لیکن دوسرے دیکھنے والوں کو کچھ بھی نظر
نہیں آتا۔ اگر یہ سچ ہے اور ضرور ہے تو آج بھی دنیا کو اسی طرح ایک نبی کی ضرورت ہے جس
طرح کہ پہلے زمانوں میں تھی اور اسی وجہ سے احمدی جماعت اس امر کی معتقد ہے کہ نبوت کا
دروازہ ہمیشہ سے کھلا ہے اور کھلا رہے گا اور یہ کہ موجودہ زمانہ نہایت زور سے ایک نبی کی
ضرورت کی شہادت دے رہا ہے۔
مگر ہم لوگ اپنے عقیدہ کی بناء صرف زمانہ کی شہادت پر ہی نہیں رکھتے بلکہ پہلے نبیوں کی
شہادت پر بھی ہمارے عقیدے کی بنیاد ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ہر ایک مذہب کے پیشواؤں نے
ایک آنے والے نبی کی بشارت دی ہے جیسے ہندوؤں میں نہہ کلنک اوتار کی پیشگوئی ہے جس کے
وہ اب تک منتظر ہیں، مسیحیوں میں مسیح کی آمد ثانی کی ، مسلمانوں میں مہدی اور مسیح موعود کی
زردشتیوں میں موسیو درہمی کے آنے کی پیشگوئیاں ہیں ۔ اگر آئندہ سلسلہ نبوت دنیا سے بند
ہو چکا ہو تا تو یہ سب قومیں ایک آنے والے کے متعلق کیوں متفق ہو تیں ؟
پھر ایک اور عجیب بات ہے جو ہم ان پیشگوئیوں میں دیکھتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ وہ علامات جو
ان موعود نبیوں کے متعلق بیان کی گئی ہیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں۔ سب کی سب
پیشگوئیوں میں اس زمانہ میں بدیوں کی کثرت، بیماریوں کی زیادتی ، ستاروں کا ٹوٹنا، سورج اور
چاند گرہن کا لگنا اور لڑائیوں کا ہونا وغیرہ علامات بتائی گئی ہیں اور کام بھی ان موعودوں کا ایک ہی
بتایا گیا ہے یعنی اس وقت ان کے ذریعہ سے سب دنیا پر صداقت پھیل جائے گی اور مذہب حقہ کو
غیر معمولی طور پر دوسرے دینوں پر غلبہ ملے گا جو اس سے پہلے کبھی حاصل نہیں ہوا۔
اب ایک طرف تو ان پیشگوئیوں کا اپنے وقت پر پورا ہو جانا بتاتا ہے کہ یہ پیشگوئیاں جھوٹی
نہیں ہیں۔ دوسری طرف ان موعودوں کا مقررہ کام اس امر کو ناممکن قرار دیتا ہے کہ ایک ہی
وقت میں اس قدر موعود اپنے اپنے مذہب کو سارے ادیان پر غالب کریں۔ پس لازما یہی نتیجہ نکلتا
ہے کہ یہ پیشگوئیاں ایک ہی شخص کے متعلق ہیں جو اس غرض کے لئے آئے گا کہ اپنی قوت قدسیہ
انوار العلوم جلد ۸
۱۲۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سے سب ادیان کو ایک جگہ جمع کر دے اور سب قو میں اس کے ذریعہ سے سچا راستہ دیکھیں۔
لیکن جہاں یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب پیشگوئیاں ایک ہی موعود کی خبر دے رہی ہیں وہاں
ان پیشگوئیوں سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس موعود کو ایسی خصوصیات بھی حاصل ہوں گی جن
کے سبب سے تمام اقوام اس کو اپنا ہی سمجھیں گی۔ اس کو ہندوؤں سے بھی ایسا تعلق ہو گا کہ وہ
اسے اپنانہ کلنک اوتار قرار دے سکیں گے اور فارسیوں سے بھی اسے ایسا تعلق ہو گا کہ وہ اسے
اپناموسیو در بھی سمجھ سمجھ سکیں گے اور مسلمانوں سے بھی اسے ایسے تعلق ہو گا کہ وہ اسے اپنا مہد
کہہ سکیں گے اور مسیحیوں سے بھی اسے ایسا تعلق ہو گا کہ وہ اسے اپنا مسیح مان سکیں گے اور یہ
تعلق اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ وہ مختلف نسبتوں کے ذریعہ سے مختلف قوموں کی طرف
منسوب ہو۔ مثلاً کسی قوم کے ساتھ اسے مذہبی تعلق ہو ، کسی قوم کے ساتھ نسلی تعلق ہو ، کسی قوم
کے ساتھ ملکی تعلق ہو اور کسی قوم کے ساتھ سیاسی اور تمدنی تعلق ہو حتیٰ کہ ہر قوم اس کو اپنا قرار
دے سکے۔
مهدی
ہم احمدی جماعت کے لوگوں کا یہ مذہب اور یہ عقیدہ ہے کہ یہ سب ؟ ہ ہے کہ یہ سب باتیں حضرت مرزا غلام
احمد علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ میں جمع ہو جاتی ہیں۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کے مفاسد کی
اصلاح کے لئے مبعوث فرمایا ہے آپ اپنے دعوئی کے مطابق مسیحیوں کے لئے مسیح تھے اور
مسلمانوں کے لئے مہدی اور ہندوؤں کے لئے کرشن یا نہہ کلنک اوتار اور زردشتیوں کے لئے
موسیو در بھی۔ غرضیکہ آپ ہر ایک قوم کے موعود نبی تھے اور سب و موعود نبی تھے اور سب دنیا کو ایک مذہب پر ؟ امذہب پر جمع کرنے
کے لئے مبعوث ہوئے تھے آ۔ آپ کے وجود میں اللہ تعالی نے سب قوموں کی امیدوں اور
آرزوؤں کو جمع کر دیا ۔ آپ وہ صلح کا گنبد تھے جس میں ہر ایک قوم آکر اپنے پیدا کرنے والے کے
آگے جھکی۔ اور وہ کھڑکی تھی جس میں سے سب قوموں نے خدا کو دیکھا اور وہ نقطہ مرکزی تھے
پر دائرہ کے سب خط آکر جمع ہوئے۔ پس آپ کے ذریعہ سے دنیا کی صلح اور آشتی مقدر ہے
آپ ایرانی النسل ہونے کے سبب سے زردشتیوں کے موعود تھے ، ہندوستانی ہونے کے سبب
ہندوؤں کے موعود تھے، تھے ، مسلمان ہونے کے کے سبب سے مسلمانوں کے موعود تھے اور مسیح
موعود تھے اور مسیح کا نام پانے کے سبب سے اور ان تمدنی نقائص کا علاج لانے کے سبب سے جو
مسیحی ممالک میں پائے جاتے ہیں اور جن کی وجہ سے مسیحی ممالک کی عام آبادی کی پیٹھ جھکی جاتی
ہے اور مسیحیوں کی حکومت میں پیدا ہونے کے سبب سے اور مسیح کی عزت کو ان کے حملوں سے
جس
سے
انوار العلوم جلد ۸
۱۲۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
بچانے کے سبب سے جو ہزاروں سال سے اس پر کئے جاتے تھے مسیحیوں کے موعود کہلانے کے
مستحق تھے اور انہی چار قوموں پر بس نہیں آپ دنیا کی ہر ایک قوم کی قدیم اخبار کو پورا کرنے
والے اور ساری دنیا کی امیدوں کو بر لانے والے تھے۔
وہ سب پیشگوئیاں جو پہلے نبیوں نے کی تھیں آپ کے حق میں اور آر اور آپ کے ہاتھ پر پوری
ہوئیں اور اللہ تعالیٰ نے ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے سے پہلے دوبارہ ان کے وقوع کا وقت
قریب آجانے کی آپ کو خبر دی اور ثابت کر دیا کہ آپ ہی ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے
مستحق تھے۔
کہا گیا تھا کہ آنے والا موعود مشرق سے ظاہر ہو گا ۔ چنانچہ آپ مشرق سے ظاہر ہوئے۔
اور کہا گیا تھا کہ مسیح کی آمد سے پہلے جھوٹے مسیح ظاہر ہوں گے ۔ سو ایسا ہی ہوا کہ آپ کے دعوئی
سے پہلے کئی مسیحیت کے مدعی پیدا ہوئے جن میں سے بعض قریب تھا کہ بہت سے سمجھداروں کو
بھی گمراہ کر دیتے۔ لڑائیاں ہوئیں، طاعون پڑی ، قحط پڑے ، مگر آخر وہ علامت ظاہر ہوئی جسے
انجیل اور زردشتیوں کی کتاب جاپاسی نے تو ان عام الفاظ میں بیان کیا ہے کہ سورج اور چاند
اندھیرے ہو جائیں گے مگر اسلامی کتب میں اس کو زیادہ وضاحت سے بیان کیا گیا ہے یعنی بتایا گیا
ہے کہ رمضان کے مہینہ میں سورج کو اس کی گرہن کی تاریخوں میں سے دوسری کو اور چاند کو
اس کی گرہن کی تاریخوں میں سے پہلی تاریخ کو مہدی کے زمانہ میں گرہن لگے گا اور یہاں تک
زور دیا گیا تھا کہ یہ علامت مهدی سے پہلے کسی مدعی مہدویت کے لئے مقرر نہیں کی
گئی۔ ۔ چنانچہ یہ نشان بھی پورا ہوا پورا ہوا اور اس نشان نے تمام مدع مدعیان مسیحیت اور مہدویت کے
مقابلہ میں آپ کے دعوے کو ممتاز کر کے دکھایا۔ یہ گرہن ۱۸۹۴ء میں آر آپ کے دعوے کے
چوتھے سال رمضان کے مہینہ میں عین انہی تاریخوں میں جو بتائی گئی تھیں لگا اور یہ عجیب بات ہے
کہ گو کئی مدعی مہدویت اور مسیحیت کے پہلے گزرے ہیں کسی کے زمانہ میں یہ نشان ظاہر نہیں
ہوا۔
♡
آپ کے زمانہ میں وہ غیر معمولی حالت بھی پیدا ہوئی جو پہلی کتب میں بتائی گئی تھی اور اس
زمانہ سے پہلے کبھی دنیا میں اس کا ظہور نہیں ہوا ۔ یعنی کہا گیا تھا کہ اس زمانہ میں اس قدرا من بھی
ہو گا کہ بچے سانپوں سے اور بکریاں بھیڑیوں سے بے خوف کھیلیں گی۔ لیکن لڑائیاں بھی بکثرت
ہوں گی ۔ گویا امن اور جنگ ایک ہی وقت میں دنیا میں پائے جائیں گے ۔ چنانچہ یہ بات نہایت
انوار العلوم جلد ۸
۱۲۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ممتاز طور طور پر پر آجکل دنیا میں نظر آتی ہے کہ ایک طرف تو حب الوطنی کے جذبات اس قدر ترقی پر
ہیں کہ ان کے اثر کے ماتحت تمام اقوام کا اندرونی انتظام پہلے زمانوں کی عام حالت سے بدرجہا
اچھا ہے اور وہ جھگڑے اور لڑائیاں اور لوٹ مار جو پہلے زمانوں میں ملکوں میں ہوتی تھی اب دنیا
کے بیشتر حصہ سے مفقود ہے مگر اس کے مقابلہ میں بین الا قوام تعلقات بالکل خراب ہیں اور ہر قوم
دوسری قوم سے خائف و ترسان ہے اور قومی حسد انتہاء کو پہنچ گیا ہے۔
ان کے علاوہ مسلمانوں میں آنے والے موعود کی نسبت نہایت تفصیل سے پیشگوئیاں موجود
ہیں وہ سب اپنے اپنے رنگ میں پوری ہو چکی ہیں۔ مثلا یہ کہ اس موعود کی پیدائش کے زمانہ میں
A
ایک نئی سواری ایجاد ہو گی جس کے سبب سے اونٹ ترک کر دیئے جا کر دیئے جائیں گے ، چنانچہ ریل ایجاد
۱۰
ہو چکی ہے اور ایسی ایجاد ہو گی کہ تمام دنیا کی خبر ایک آن میں سنی جاسکے گی ۔ چنانچہ تار ایجاد
ہو چکی ہے۔ پھر لکھا تھا اس وقت عورتیں زیادہ ہو جا ا عورتیں زیادہ ہو جائیں گی ۔ اور اور تجارتی کاروبار ہیں۔ کاروبار میں سے چیزوں )
کے فروخت کرنے کا کام عورتوں کے سپرد ہو گا۔ اور عورتوں کے لباس ایسے ہوں گے کہ ان کا
جسم کا وہ حصہ جسے پہلے لوگ بھی خواہ وہ عورتوں کے پردہ کے قائل نہ تھے پردہ کے قابل سمجھا
کرتے تھے ننگا نظر آئے گا ۔ ۱۲ اور اس وقت تین بڑی حکومتیں تین بڑی حکومت بڑی حکومتوں سے لڑیں گی
اور تین جو فاتح ہونگی قسطنطنیہ پر قبضہ کر لیں گی ۱۳۔ لیکن ایک شخص قسطنطنیہ سے بھاگ کر شام کی
طرف چلا جائے گا اور وہاں سے ؟ اسے جنگ کر کے اپنے علاقہ کو واپس لے لے گا۔ اسی طرح لکھا تھا کہ
اس وقت نصاری کو دیگر اقوام پر غلبہ ہو گا ۔ اور ملک عرب دو سرے صوبوں سے الگ ہو جائے
گا اور عراق اور شام اور مصر کی حکومتیں الگ قائم ہو جائیں گی ہا۔ اور ایک قوم مینوں کو چھوٹا
کر دے گی ۔ اسلامی شریعت کی مقرر کردہ حدود ترک کر دی جائیں گی ۔ جو ا کثرت سے پھیل
جائے گا۔ پولیس کثرت سے مقرر ہوگی ۔ عورتوں میں مردوں کے لباس کا رواج ہو جائے گائے
مزدوروں کی حکومت ہوگی ۔ ۲۔ امراء غرباء کے لئے اپنے مالوں کی زکوۃ نکالنے کو بوجھ خیال
کریں گے ۲۲۔ اسلامی حکومتیں مٹ جائیں گی ۲۳۔ عرب کی دینی حالت بہت خراب ہو جائے گی
بے جان چیزیں بولیں گی ۲۵۔ جس سے فونوگراف وغیرہ کی ایجاد کی طرف اشارہ ہے ، ایسی
ادریافت ہوں گی جو اس سے پہلے دنیا میں موجود نہ تھیں جس سے ۔ ہوائی جہاز وغیرہ کی
طرف اشارہ ہے ۔ دو سمندروں کے درمیان ایک خشکی جس کے ایک طرف مونگا پایا جاتا ہے
اور دوسری طرف موتی اس کو پھاڑ کر دونوں سمندروں کو ملا دیا جائے گا اور اس میں سے کثرت
۲۴
سواریاں
۲۶
ہو
انوار العلوم جلد ۸
۱۲۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سے جہاز گذریں گے ۲۷۔ جو سویز اور پانامہ کی نہروں کی طرف صاف اشارہ ہے ۔ اشارہ ہے۔ پھر لکھا تھا کہ
اس وقت کتابیں اور اخبارات کثرت سے شائع ہوں گے ۲۸ ۔ علوم ہیئت کے بہت انکشاف
۲۹
ہونگے ، دریاؤں میں سے نہریں نکالی جائیں گی ۳۰۔ حتی کہ اصل دریا قریباً خشک ہو جائیں گے ،
اڑوں کو اڑا دیا جائے گا ۔ سفر کا رواج زیادہ ہو جائے گا ۳۲ زیادہ ہو جائے گا ۔ بعض ممالک کی اصل آبادی تباہ
کر دی جائے گی ستی وغیرہ کی وغیرہ کی قدیم رسوم قانونا بند کر دی جائیں گی ۳۳ ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ بہ
پیشگوئیاں اس زمانہ میں پوری ہو چکی ہیں۔
یہ
یہ سب
اسی طرح بتایا گیا تھا کہ یہ موعود دو بیماریوں میں مبتلاء ہو گا ایک دھڑ کے اوپر کے حصہ سے
تعلق رکھے گی اور ایک نچلے دھڑ سے ۳۴۔ اور یہ اور یہ کہ اس کا رنگ گندم گوں ہوگا ہو گا سر کے بال
سیدھے ہونگے ۳۵۔ اور یہ کہ اس کے کلام میں لکنت ہو گی ۳۶۔ کسانوں کے خاندان میں سے
ہو گا ۔ ۔۔ اور وہ بات کرتے وقت ہاتھ کو ران پر مارے گا ۳۸ اور کدعہ : رکدعہ نامی گاؤں سے ظاہر ہو گا
۳۹ مسیحیت اور مہدویت کی دوشانوں کا جامع ہو گا ۔ چنانچہ اسی طرح ہوا۔ آپ کو دوران سر
اور ذیا بیطیس کی دو بیماریاں تھیں رنگ گندم گوں اور بال سیدھے تھے اور آپ کے کلام میں
خفیف لکنت پائی جاتی تھی اور بات کرتے وقت آپ کو ران پر ہاتھ مارنے کی عادت تھی۔ آپ
کسانوں کے خاندان میں سے تھے اور قادیان کے باشندے تھے جسے عوام الناس کادنی کے لفظ
سے پکارتے ہیں۔ غرض جب سب پیشگوئیوں پر مجموعی حیثیت سے نظر ڈلیں تو سوائے اس زمانہ
کے اور کسی زمانہ پر اور سوائے آپ کے وجود کے اور کسی شخص پر وہ چسپاں نہیں ہوتیں اور
صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہی زمانہ اس موعود کے ظہور کا ہے جس کی خبر پہلے نبیوں نے دی تھی اور
آپ ہی وہ موعود ہیں جن کی انتظار میں صدیوں سے لوگ بیٹھے تھے۔ اور جب ہم دیکھتے ہیں کہ
ان علامتوں میں سے بہت سی علامتوں کے پورا ہونے سے پہلے بانی سلسلہ احمدیہ نے بذریعہ خاص
الہام کے ان کے پورا ہونے کی خبر دی تھی جیسے طاعون کی آمد یو رپ کی جنگ عظیم زار روس کی
معزولی اور روس سے آئندہ بادشاہت کا مٹ جانا اور زار روس اور اس کے خاندان کی قابل
رحم حالت اور عالمگیر زلزلوں کا آنا انفلوئنزا کا حملہ وغیرہ وغیرہ تو ہمارا یقین اور ایمان اور بھی بڑھ
جاتا ہے اور ہم اس امر پر ایمان لانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اور ہر شخص جو انصاف پسندی سے
کام لے گا اور فیصلہ میں جلدی نہ کرے گا بلکہ سوچ کر اور غور کر کے فیصلہ کرے گا اس نتیجہ پر پہنچے
گا کہ خدا تعالٰی نے بانی سلسلہ احمدیہ میں تمام اقوام کی امیدوں کو پورا کر دیا ہے اور اس کی رحمت
انوار العلوم جلد ۸
۱۲۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کا دریا دلوں کی خشک زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے اپنے کناروں سے اُچھل کر بہہ پڑا ہے۔
پس مبارک ہے وہ جو اس پانی کو اپنے کھیت میں جمع کرتا ہے اور اباء اور استکبار سے کام نہیں لیتا
اور دین کو دنیا پر مقدم کرتا ہے۔
اس امر کے بیان کر چکنے کے بعد کہ احمدی جماعت دوسرے مذاہب یا فرقوں سے اس لئے
جدا ہے کہ اس نے ان نشانات کو دیکھ کر جو آخری زمانہ کے مصلح کے لئے بطور علامت بتائے گئے
تھے حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی کو قبول کر لیا ہے اور وہ اب دوسری
قوموں کی طرح کسی اور مصلح کی جو اس لی جو اس زمانہ کے لئے مقدر ہو منتظر نہیں ہے اب میں بتانا چاہتا
ہوں کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی آمد کی غرض کیا بتائی ہے ؟
آپ فرماتے ہیں
” وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ خدا میں اور اس کی مخلوق
کے رشتہ میں جو کدورت واقع ہو گئی ہے اس کو دور کر کے محبت اور اخلاص کے تعلق
کو دوبارہ قائم کروں اور سچائی کے اظہار سے مذہبی جنگوں کا خاتمہ کر کے صلح کی بنیاد
ڈالوں اور وہ دینی سچائیاں جو دنیا کی آنکھ سے مخفی ہو گئی ہیں ان کو ظاہر کر دوں اور وہ
روحانیت جو نفسانی تاریکیوں کے نیچے دب گئی ہے اس کا نمونہ دکھاؤں اور خدا کی
طاقتیں جو انسان کے اندر داخل ہو کر توجہ یا دعا کے ذریعہ سے نمودار ہوتی ہیں حال
کے ذریعہ سے نہ محض مقال سے ان کی کیفیت بیان کروں اور سب سے زیادہ یہ کہ وہ
خالص اور چمکتی ہوئی توحید جو ہر ایک قسم کے شرک کی آمیزش سے خالی ہے جو اب
نابود ہو چکی ہے اس کا دوبارہ قوم میں دائمی پور الگادوں اور یہ سب کچھ میری قوت سے
نہیں ہو گا بلکہ اس خدا کی طاقت سے ہو گا جو آسمان اور زمین کا خدا ہے ۔
" خدا تعالیٰ نے مجھے مطلع کیا ہے تا میں گمراہوں کو متنبہ کروں اور ان کو جو تاریکی میں
رہتے ہیں روشنی میں لاؤں۔ ۲۔
خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا تا میں اس خطرناک حالت کی اصلاح کروں اور لوگوں کو خالص
توحید کی راہ بتاؤں چنانچہ میں نے سب کچھ بتا دیا اور نیز میں اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تا
ایمانوں کو قومی کروں اور خدا تعالیٰ کا وجود لوگوں پر ثابت کر کے دکھلاؤں کیونکہ ہر ایک
قوم کی ایمانی حالتیں نہایت کمزور ہو گئی ہیں اور عالم آخرت صرف ایک افسانہ سمجھا جاتا