احمدیت یعنی حقیقی اسلام
انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۸
۱۲۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہے اور ہر ایک انسان اپنی عملی حالت سے بتا رہا ہے کہ وہ جیسا کہ یقین دنیا اور دنیا کی
جاه و مراتب پر رکھتا ہے اور جیسا کہ اس کو بھروسہ دنیوی اسباب پر ہے یہ یقین اور یہ
بھروسہ ہرگز اس کو خداتعالی اور عالم آخرت پر نہیں ۔ زبانوں پر بہت کچھ ہے مگر دلوں
میں دنیا کی محبت کا غلبہ ہے۔ حضرت مسیح نے اسی حالت میں یہود کو پایا تھا اور جیسا کہ
ضعف ایمان کا خاصہ ہے یہود کی اخلاقی حالت بھی بہت خراب ہو گئی تھی اور خدا کی
محبت ٹھنڈی ہو گئی تھی۔ اب میرے زمانہ میں بھی یہی حالت ہے سو میں بھیجا گیا ہوں کہ
تا سچائی اور ایمان کا زمانہ پھر آوے اور دلوں میں تقویٰ پیدا ہو ۔ سو یہی افعال میرے
وجود کی علت غائی ہیں۔ مجھے بتلایا گیا ہے کہ پھر آسمان زمین کے نزدیک ہو گا بعد اس کے
کہ بہت دور ہو گیا تھا سو میں انہی باتوں کا مجدّد ہوں اور یہی کام ہیں جن کے لئے میں
بھیجا گیا ہوں۔ ۴۳۔
پھر آپ فرماتے ہیں کہ آپ اس لئے دنیا کی طرف بھیجے گئے کہ تا :
"
دنیا کو اخلاقی اور اعتقادی اور علمی اور عملی سچائی کی طرف کھینچا جائے اور نیز یہ کہ وہ
خاص کشش سے ایسے طور سے کھنچ جائیں کہ ان امور کی بجا آوری میں ان کو ایک
قوت حاصل ہو ۔ ۴۴
پھر آپ تحریر فرماتے ہیں کہ آپ کی اولاد میں سے ایک اسیروں کی رستگاری کا موجب
ہو گا ۴۵۔ یعنی اس کے ذریعہ سے بہت سی قومیں اور جماعتیں اور ملک جو دوسری قوموں اور
جماعتوں یا حکومتوں کے ظلم کے نیچے دبی ہوئی ہو نگی ظلموں سے نجات پائیں گی اور اپنی اپنی قیدوں
سے آزاد کی جائیں گی اور خدا تعالیٰ ان کی مشکلات کو دور کر کے ان کو راحت اور آرام کی زندگی
نصیب کرے گا۔
پھر آپ فرماتے ہیں کہ آپ کا کام یہ ہے کہ اول تمام قوموں پر اسلام کی سچائی کی حجت پوری
کریں ۔ دوم ۔ ” اسلام کو غلطیوں اور الحاقات بے جاسے منزہ کر کے وہ تعلیم جو روح و راستی
سے بھری ہوئی ہے خلق اللہ کے سامنے رکھیں ۲۷۔ سوم ۔ ” ایمانی نور کو تمام قوموں کے مستعد
ولوں کو بخشیں"۔ ۴۸
ان تمام دعاوی سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا کام کامل توحید کی اشاعت اور نیکی اور تقویٰ کا
قیام اور دلوں میں خشیت اللہ کا پیدا کرنا اور خدا تعالٰی سے بندوں کا تعلق مضبوط کرنا اور شک اور
انوار العلوم جلد ۸
۱۲۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
شبہ سے نکال کر یقینی ایمان لوگوں کو عطا کرنا اور دلوں کو بے اطمینانی کی حالت سے بچا کر سکون اور
آرام دینا اور علوم آسمانی کو کھولنا اور اخلاقی اور روحانی اور علمی اور عملی مشکلات کو حل کرنا اور
مظلوموں کو آسمانی حربوں کے ذریعہ سے ظلموں سے بچانا اور جن جماعتوں کے حق غصب ہو چکے
ہیں ان کے حقوق واپس دلانا اور دنیا میں سے جنگ اور فساد کو دور کر کے باہمی صلح کرانا اور سب
دنیا کو ایک دین اور ایک کلمہ پر جمع کرنا اور تمام اقوام تک سچائی کو پہنچانا اور اسلام کو الحاقی غلطیوں
سے پاک کرنا اور اس کے بچے علوم کو دنیا کے سامنے پیش کرنا اور خداتعالیٰ کی طرف سے نشانات
ظاہر کر کے لوگوں پر اس کے جلال کو ظاہر کرنا تھا۔
کیسا شاندار کام اور کیسا شاندار مستقبل ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کوئی مدعی آج تک ایسا
بھی گزرا ہے جو ان امور کے خلاف کہتا ہو ؟ ہر ایک مدعی ہمیشہ دنیا کے سامنے ایسے ہی شاندار
مستقبل اور ایسے ہی شاندار مقاصد رکھا کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بغیر اس کے لوگ اس کی
طرف توجہ نہیں کریں گے اور اس زمانہ میں جبکہ اشاعت پر ہی ہر ایک کام کی بنیاد ہے ایسے خوشنما
اعلان نہایت ہی ضروری ہیں ۔ پس اگر صرف ان اعلانوں تک ہی آپ کے دعوی کی بنیاد رہتی تو
آپ کا دعوی ہرگز قابل قبول نہ ہوتا اور دوسرے ۔ مرے مدعیوں کے مقابلہ میں اسے اسے کوئی خاص فوقیت
حاصل نہ ہوتی لیکن جیسا کہ میں ابھی بتاؤں گا آپ نے ایسی تعلیم دی ہے اور وہ قواعد مقرر فرمائے
ہیں کہ ہر ایک عقلمند انسان سمجھ سکتا ہے کہ اس کے ذریعہ سے وہ اغراض بوجہ احسن پوری
ہو سکتی ہیں جو آپ نے اپنے آنے کا موجب قرار دی ہیں۔
مگر اس جگہ ایک سوال ہے اور میرے نزدیک اس سوال کا سمجھنا لوگوں کے لئے بہت مشکل
ہے مگر اس کے سمجھنے کے بغیر احمدیت کی حقیقت بھی سمجھ میں نہیں آسکتی اور وہ یہ ہے کہ جب بانی
سلسلہ احمد یہ یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ علوم قرآن کریم کی اشاعت کے لئے آئے ہیں اور اپنے
آپ کو ایک مسلمان قرار دیتے ہیں اور امت محمدیہ میں سے ایک فرد تو ان کی ضرورت اور سلسلہ
کی اہمیت بحیثیت ایک جماعت کے کیا باقی رہ جاتی ہے ؟ تب تو ان کی حیثیت ایک عالم یا ایک صوفی
کی رہ جاتی ہے اور سلسلہ احمدیہ محض ایک علمی جماعت کے دوسرے درجہ کی حیثیت پر جاگرے
گا لیکن یہ خیال صداقت سے بالکل دور ہو گا اور سلسلہ احمدیہ کے سمجھنے سے بالکل محروم کر دے
گا۔
اصل بات یہ ہے کہ احمدیت کا یہ عقیدہ ہے کہ انبیاء دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ جو شریعت
انوار العلوم جلد ۸
۱۲۷۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
لاتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو اس شریعت کو قائم کرنے آتے ہیں اور جو نقائص مرور زمانہ سے
مذہب میں پیدا ہو گئے تھے ان کو دور کرتے ہیں تمام مذہبی سلسلوں کا اس امر پر اتفاق ہے اور
موسوی سلسلہ کے انبیاء اس فرق کی ایک کھلی مثال ہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام شریعت لانے
والے نبی تھی آپ کے زمانے میں ہارون اور آپ کے بعد یوشع اور ان کے بعد آنے والی نبی
بشمولیت حضرت مسیح عَلَيْهِمُ السّلامُ سب کے سب موسیٰ کی شریعت کو قائم کرنے کے لئے آئے
تھے۔ حضرت مسیح خود فرماتے ہیں ” یہ خیال مت کرو کہ میں تو ریت یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے
کو آیا۔ میں منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں ۔ اس ! ہوں ۴۹۔ اس امر کے متعلق کہ موسی کی
شریعت آپ کے زمانہ تک اور آپ کے شاگردوں کے لئے بھی جاری تھی اس نصیحت سے جو
آپ نے اپنے شاگردوں اور دوسروں کو کی ظاہر ہے یعنی قیمہ اور فریسی موسیٰ کی گدی پر بیٹھے ہیں
اس لئے جو کچھ وہ تمہیں ماننے کو کہیں مانو اور عمل میں لاؤ لیکن ان کے سے کام نہ کرو کیونکہ وہ
کہتے ہیں پر کرتے نہیں“ ۵۰
بے شک مسیح کی بعض تعلیموں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ توریت سے مختلف ہیں لیکن
اگر ہم تو ریت کو غور سے دیکھیں تو ان کا بیج ہمیں توریت میں نظر آتا ہے بلکہ خود حضرت مسیح نے
ان تعلیموں کے متعلق فرمایا ہے کہ یہ تعلیمیں بھی نئی نہیں ہیں بلکہ وہی ہیں جو پہلے تو ریت
میں بیان ہو چکی ہیں۔ چنانچہ آپ اس پہاڑی وعظ کے بعد جس کی نصائح کو تو ریت سے جدا سمجھا
جاتا ہے فرماتے ہیں توریت اور نبیوں کا خلاصہ میں ہے " ا
۵۱
غرض انبیاء دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ جو نئی شریعت لاتے ہیں جیسے کہ موسیٰ
علیہ السلام اور ایک وہ جو پرانی شریعت کو قائم کرتے ہیں بعد اس کے کہ لوگوں کے
خیالات کی ملونی سے وہ حقیقت سے دور ہو گئی ہو جیسے کہ ایلیاہ یسعیاہ حزقیل، دانیال
اور مسیح عَلَيْهِمُ السَّلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی بھی مؤخر الذکر قسم
کے نبیوں کی طرح ایک نبی ہونے کا تھا اور خصوصاً آپ اس امر کے مدعی تھے کہ جس
طرح موسوی سلسلہ کے آخری خلیفہ حضرت مسیح ناصری تھے اسی طرح اسلام کے آخری خلیفہ
آپ تھے اور اس وجہ سے احمدیت کو دوسرے مسلمان فرقوں کے مقابلہ پر بالکل
اسی مقام پر سمجھنا چاہئے کہ جس پر یہودیت کے مقابلہ میں مسیحیت ہے۔ ہم
لوگ یہ یقین کرتے ہیں کہ حضرت محمد ال حضرت موسیٰ کی اس پیشگوئی کے
انوار العلوم جلد ۸
۱۲۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
پورا کرنے والے تھے جو استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ میں بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے ایک
موسیٰ جیسے نبی یعنی صاحب شریعت نبی کے آنے کے متعلق ہے آپ بھی ایک جدید شریعت لائے
اور بنی اسرائیل کے بھائیوں یعنی بنی اسماعیل میں سے تھے۔ قرآن کریم آپ کے اس پیشگوئی کا
مصداق ہونے کے متعلق ان الفاظ میں دعویٰ کرتا ہے
۵۲
إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولاً ٥٢ هم
نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے جو شریعت کے احکام پر تم سے اپنی نگرانی میں عمل کراکے
ان کو قائم کرتا ہے اسی طرح جس طرح ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔ اب اگر آنحضرت
موسی کے مثیل تھے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ مسیح ثانی جس کا وعدہ دیا گیا تھا وہ آپ کی شریعت
کو ہی رائج کرنے والا ہو جس طرح مسیح ناصری توریت کے احکام کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے
آئے تھے اور اس کی جماعت کا اسلام سے وہی تعلق ہو جو ابتدائی صدیوں میں مسیحیت کا یہودیت
سے تھا۔
اس تفصیل سے آپ لوگوں پر یہ امر تو اچھی طرح واضح ہو گیا ہو گا کہ اسلام اور احمدیت کا کیا
تعلق ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ پھر احمدیت کی اہمیت کیا ہے؟ ایک امر کی طرف تو
میں پہلے ہی اشارہ کر چکا ہوں کہ ایسے نبیوں کا ایک کام جو شریعت کے بغیر آتے ہیں یہ ہوتا ہے کہ
وہ مرورِ زمانہ سے جو غلط خیالات اس مذہب میں داخل ہو جاتے ہیں ان کو دور کر کے اصل
حقیقت کو آشکار کرتے ہیں۔ اور یہ بھی ایک بہت بڑا کام ہے ضرورت کے وقت پرانی گمشدہ شے
کو تلاش کر دینا ویسا ہی بڑا کام ہے جیسے کہ نئی چیز کالانا۔ لیکن ہمارے نزدیک حضرت مسیح موعود کا
کام اس سے بھی بڑا تھا مگر اس کام کو سمجھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ پہلے یہ سمجھ لیا جائے کہ ہم
لوگ قرآن کریم کو کیا سمجھتے ہیں ہم لوگوں کا بر خلاف دوسرے مسلمانوں کے یہ عقیدہ ہے کہ
قرآن کریم کے معارف پہلے زمانوں پر ختم نہیں ہو گئے بلکہ قرآن کریم خدا کا مکمل کلام ہے اور
مکمل کلام کے لئے یہ شرط ہوتی ہے کہ جس طرح خدا تعالیٰ کا فضل غیر محدود عجائبات کا خزانہ ہے
جو وقت اور ضرورت پر ظاہر ہوتے رہتے ہیں اسی طرح خدا کا قول بھی غیر محدود عجائبات کا خزانہ
ہو جو ہر روحانی اور اخلاقی ضرورت کے وقت اس کا علاج بتائے ۔ دنیا جب سے پیدا ہوئی ہے اس
کے اندر خدا تعالٰی نئی نئی چیزیں نہیں پیدا کرتا لیکن اس کی ایک ایک چیز میں اس قدر عجائبات اور
اسرار ہیں کہ ایک چیز بھی دنیا کی نہیں جس کی نسبت یہ کہا جاسکے کہ انکشافات ختم ہو گئے ہیں اور
انوار العلوم جلد ۸
۱۲۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اب اس میں سے کسی نئی طاقت یا اس کے کسی نئے فائدے کا معلوم ہونا نا ممکن ہے۔ انسانی جسم
کے اسرار بھی ابھی تک پورے طور پر ظاہر نہیں ہو سکے کجا یہ کہ انسان اپنے غیر کے اسرار کو
بالاستیعاب دریافت کر سکتا۔ پس جب یہ حال اس قانون قدرت کا ہے جو ایک عارضی فائدہ اور
عارضی نفع کے لئے بنایا گیا ہے تو کلام الہی کو جو معالج روحانی کا قائم مقام ہے کس قدر عجائبات اور
اسرار اور فوائد پر مشتمل ہونا چاہئے اور اس کی مخفی طاقتوں کا خزانہ کیسا غیر محدود ہونا چاہئے۔
ہمارے نزدیک اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہر ایک عقلمند انسان کے نزدیک کامل کلام کے اندر اس خوبی کا
پایا جانا ضروری ہے اور جس کلام میں یہ خوبی نہیں وہ ہرگز خدا کا کامل کلام نہیں کہلا سکتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے مخالفوں کو جو قرآن کریم کے علوم کی نسبت یہ خیال
کرتے تھے کہ وہ سب کے سب پہلے لوگوں پر ختم ہو چکے مخاطب کر کے یوں فرماتے ہیں۔
جاننا چاہئے کہ کھلا کھلا اعجاز قرآن شریف کا جو ہر ایک قوم اور ہر ایک اہل زبان پر
روشن ہو سکتا ہے جس کو پیش کر کے ہم ہر ایک ملک کے آدمی کو خواہ وہ ہندی ہو یا پارسی
یا یوروپین یا امریکن یا کسی اور ملک کا ہو ملزم و ساکت ولا جو اب کر سکتے ہیں وہ غیر محدود
معارف و حقائق و علوم حکمیہ قرآنیہ ہیں جو ہر زمانہ میں اس زمانہ کی حاجت کے موافق
کھلتے جاتے ہیں اور ہر ایک زمانہ کے خیالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلح سپاہیوں کی
طرح کھڑے ہیں۔ اگر قرآن شریف اپنے حقائق ودقائق کے لحاظ سے ایک محدود چیز
ہوتی تو ہر گز وہ معجزہ نامہ نہیں ٹھر سکتا تھا۔ فقط بلاغت و فصاحت ایسا امر نہیں ہے جس
کی اعجازی کیفیت ہر ایک خوانده و نا خواندہ کو معلوم ہو جائے کھلا کھلا اعجاز اس کا تو یہی
ہے کہ وہ غیر محدود معارف ودقائق اپنے اندر رکھتا ہے۔ جو شخص قرآن شریف کے
اس اعجاز کو نہیں مانتا وہ علم قرآن سے سخت بے نصیب ہے۔
اے بندگان خدا ! یقیناً یاد رکھو کہ قرآن شریف میں غیر محدود معارف و حقائق کا اعجاز
ایسا کامل اعجاز ہے جس نے ہر ایک زمانہ میں تلوار سے زیادہ کام کیا ہے اور ہر ایک
زمانہ اپنی نئی حالت کے ساتھ جو کچھ شبہات پیش کرتا ہے یا جس قسم کے اعلیٰ معارف کا
دعوی کرتا ہے اس کی پوری مدافعت اور پورا التزام اور پورا پورا مقابلہ قرآن
شریف میں موجود ہے۔ کوئی شخص برہمو ہو یا بدھ مذہب والا آریہ یا کسی اور رنگ کا
فلسفی کوئی ایسی الہی صداقت نکال نہیں سکتا جو قرآن شریف میں پہلے سے موجود نہ ہو۔
انوار العلوم جلد ۸
الله
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
قرآن شریف کے عجائبات کبھی ختم نہیں ہو سکتے اور جس طرح صحیفہ فطرت کے عجائب
و غرائب خواص کسی پہلے زمانہ تک ختم نہیں ہو چکے بلکہ جدید در جدید پیدا ہوتے جاتے
ہیں یہی حال ان صحف مطہرہ کا ہے تا خدا تعالیٰ کے قول اور فعل میں مطابقت ثابت
१९
ہو "
یہ وہ نکتہ عظیمہ ہے جسے حضرت مسیح موعود نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ مسلمان یہ تو خیال
کرتے تھے کہ قرآن کریم کامل ہے لیکن تیرہ سو سال تک ان کے ذہن اس طرف نہیں گئے کہ وہ
صرف کامل ہی نہیں بلکہ ایک خزانہ ہے جس میں آئندہ زمانوں کی ضروریات کے سامان بھی مخفی
رکھے گئے ہیں اور اس کی تحقیق اور تجسس سے بھی اسی طرح بلکہ اس سے بڑھ کر علوم نکلیں گے
جس طرح کہ نیچر پر غور کرنے سے علوم نکلتے ہیں۔ بانی سلسلہ احمدیہ نے اس نکتہ کے پیش کرنے
سے روحانی عالم میں ایجاد کا ایک وسیع دروازہ کھول دیا ہے جس کا مقابلہ علوم سائنس کی دریافت
نہیں کر سکتی۔ بانی سلسلہ احمدیہ نے یہی نہیں کیا کہ ان مسائل کو جو مرور زمانہ سے بگڑ چکے تھے پھر
اصلی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کیا بلکہ اس سے بڑھ کر یہ کہ انہوں نے قرآن کریم کو ایسی
شکل میں دنیا کے سامنے پیش کیا کہ اس کی تمام وہ ضروریات ذہنی اور علمی جو اس وقت کے متغیر
حالات کے سبب سے پیدا ہو رہی تھیں قرآن کریم سے پوری ہو گئیں اور آئندہ کے لئے بھی تمام
مشکلات کے حل کی کنجی مل گئی۔
اس میں کیا شک ہے کہ دنیا اس وقت بعض صداقتوں اور بعض تمدنی مشکلات کے حل کے
لئے پیاسے کی طرح حیران پھر رہی ہے۔ حتی کہ بعض لوگ مذہبی کتب میں ان مشکلات کا حل نہ
پاکر ان کتب سے ہی بیزار ہو گئے ہیں اور بعض لوگ نئی شریعتوں کے بنانے کی طرف مائل ہیں اور
دنیا کی مصیبت کو اور بھی زیادہ کر رہے ہیں ۔ لیکن جیسا کہ آپ لوگوں پر ابھی ظاہر ہو جائے گا ان
تمام مشکلات کا حل اس تعلیم میں موجود ہے جو بانی سلسلہ احمدیہ نے دنیا کے سامنے پیش کی ہے ۔ وہ
بیشک قرآن کریم میں موجود تھی مگر اس کے ایک حصہ کی تو یہ حالت تھی کہ جیسے صاف پانی میں کوئی
باہر کی ناپسندیدہ آلائش شامل ہو جائے اور بعض حصہ کی یہ حالت تھی جیسے زیر زبا زمین چشمہ بہہ رہا
ہو لیکن ہمیں معلوم نہ ہو کہ یہاں پانی ہے آپ نے آمیزش والے پانی کو چھان کر صاف کیا اور زیر
زمین چشمہ کا ہمیں پتہ دیا اور ہمیشہ کے لئے ہماری آنکھوں پر سے پردہ اٹھا دیا اور تحقیق اور
انکشاف کا ایک وسیع دروازہ کھول دیا مگر اس حد بندی کے ساتھ کہ اسلام کی وہ شکل بھی جو
انوار العلوم جلد ۸
۱۳۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
رسول کریم اللہ کے زمانہ میں قائم کی گئی تھی اور جسے اللہ تعالٰی ہمیشہ محفوظ رکھنا چاہتا ہے محفوظ
رہے اور جدید ضروریات کا سامان بھی مہیا ہو تا رہے۔
مذکورہ بالا حقیقت کے معلوم ہونے کے بعد اس امر کا سمجھنا بالکل آسان ہے کہ باوجود قرآن
پر ایمان لانے کے اور مسلمان کہلانے کے احمد یہ جماعت موجودہ مسلمان فرقوں میں سے ایک
فرقہ ان معنوں میں کہ جن معنوں میں عرفاً فرقہ کا لفظ بولا جاتا ہے نہیں ہے بلکہ وہ اپنے دعوئی کے
مطابق آج سے تیرہ سو سال پہلے کا اسلام پیش کرنے والی جماعت ہے جو قرآن کریم کے غیر محدود
علوم کا انکشاف کر کے اپنے دوسرے بھائیوں کو ان سے حصہ دینے کے لئے کھڑی ہوئی ہے۔ اس
کا وجود کسی خاص خیال کی ارتقائی ترقی کا نتیجہ نہیں ہے نہ کسی خاص فرقہ کی طبعی رو کی آخری موج
بلکہ وہ ایک نیا اُبال ہے جس نے دو سمت کا رخ کیا ہے ایک لہر اس کی تو ماضی کی طرف شدت سے
نکل گئی ہے اور آج سے تیرہ سو سال پہلے کے زمانہ تک چلی گئی ہے اور دوسری لہر اس کی موجودہ
اور آئندہ زمانوں کی ضروریات کا احاطہ کرتی ہوئی نکل گئی ہے۔ یہ ایک ایسی لر ہے جس نے
صرف مشرق اور مغرب کو ہی نہیں ملایا بلکہ ماضی اور مستقبل کو بھی ایک جگہ جمع کر دیا ہے اور
اب ہم بلا شبہ اور شک کے کہہ سکتے ہیں کہ آنحضرت ال جن پر آخری اور مکمل شریعت نازل
ہوئی آدم تکمیل شریعت تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام جن کو اللہ تعالی نے علوم قرآنیہ کی
وسعت اور ہر زمانہ کی ضروریات کے علاج پر مشتمل ہونے کی حقیقت کے اظہار کے لئے بھیجا ہے
وہ آدم تکمیل اشاعت تھے جس طرح کہ پہلا آدم تکمیل انسانیت تھا۔
اس احمدی عقیدہ کا بیان کر دینا میرے مضمون کے لئے نہایت ہی ضروری تھا کیونکہ جیسا کہ
میں نے بتایا ہے احمدیت کسی جدید مذہب کا نام نہیں ہے اگر بلا اس تشریح کے میں احمدیت کی تعلیم
اور اس کے اصول کو بتاتا تو چونکہ وہ قرآن کریم پر مبنی ہوتے آپ لوگوں کے لئے اس امر کا سمجھنا
مشکل ہو جاتا کہ میں احمدیت کا ذکر کر رہا ہوں یا اسلام کا حالانکہ جیسا کہ آپ لوگوں نے اب معلوم
کر لیا ہو گا احمدیت اور اسلام ایک ہی چیز کا نام ہے اور احمدیت سے مراد صرف وہ حقیقت اسلام
ہے جو اس زمانہ کے موعود کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمائی ہے۔
پس احمدیت کی تمام بناء قرآن کریم اور شریعت اسلام پر ہے مگر باوجود اس کے احمدیت
دوسرے مسلمان فرقوں سے بالکل مختلف ہے کیونکہ احمدیت اپنی تعلیم میں ان خیالات سے جو
اس وقت مسلمانوں کے مختلف فرقوں میں رائج ہیں بالکل مختلف ہے۔ اس کے ذریعے سے بہت
انوارا العلوم جلد ۸
۱۳۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کی صداقتیں جو دنیا سے مفقود ہو چکی تھیں دوبارہ ان کو دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور بہت سی
صداقتیں جو اس زمانہ سے خاص ہیں پہلے لوگوں کو معلوم ہی نہ تھیں ان کو ظاہر کیا گیا اور بہت
سے علوم قرآنیہ جو الفاظ کے نیچے مدفون چلے آتے تھے ان کو نکال کر علمی دنیا کو مالا مال کر دیا گیا
ہے۔ پس جب میں اپنے مضمون میں یہ کہوں کہ اسلام کی یہ تعلیم ہے تو اس سے مراد وہی تعلیم
ہوگی جو احمدی نقطہ نگاہ کے مطابق ہے خواہ دوسرے لوگ اس کو قبول کرتے ہوں یا نہ کرتے ہوں
اور جب میں یہ کہوں کہ احمدیت کی یہ تعلیم ہے تو اس سے مراد بھی وہ تعلیم ہو گی جو اسلام نے پیش
کی ہے نہ کوئی جدید تعلیم ۔
مگر پیشتر اس کے کہ میں ان تعلیمات اور خصوصیات کو بیان کروں جو احمدیت کو دوسرے
مذاہب سے ممتاز کر دیتی ہیں میں تمہیدا اس امر کو بیان کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ گوبانیان
مذہبی کا نفرنس کی اس کانفرنس کے قیام سے کچھ بھی غرض ہو میرے نزدیک ایسی کانفرنس کی سب
سے بڑی غرض کہیں ہونی چاہئے کہ ان کے ذریعہ سے لوگوں کو اس امر کے موازنہ کرنے کا موقع
ملے کہ کونسا مذہب ان کو اس مقصد کے حصول میں محمد ہو سکتا ہے جس مقصد کے لئے مذہب کی
جستجو کی جاتی ہے۔ پس گو یہ ضروری نہیں کہ ان مضامین میں جو اس موقع پر پڑھے جاتے ہیں ہر
اک حکم کو بیان کیا جائے مگر یہ ضروری ہے کہ ہر مذہب کی اصولی تعلیم کا ایک مختصر مگر مکمل نقشہ
پیش کر دیا جائے جس سے لوگ اس امر کا اندازہ کر سکیں کہ اس مذہب میں تمام اہم ضروریات کو
پورا کرنے کے سامان موجود ہیں اور صرف چند باتوں کو لے کر ان پر زور نہیں دے دیا گیا۔
دوسرا امر اس غرض کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر اک مذہب کے قائم مقام
اپنے مذہب کو پیش کریں نہ کہ اپنے خیال کو ۔ اگر ایسا نہ کیا جائے گا تو کبھی حق کو نہیں پاسکیں گے
خیالات کوئی مادی اور ٹھوس چیز نہیں ہیں جن کو مختلف مذاہب کے پیرو تالوں میں بند کر کے رکھ
چھوڑیں۔ جس وقت کسی خیال کا اظہار کیا جاتا ہے وہ ملک عام ہو جاتا ہے جو چاہے اس کو اختیار
کرلے اور استعمال کرے۔ پس اگر ایسا کوئی علاج نہ نکالا جائے جس کے ذریعہ سے یہ معلوم
ہو سکے کہ وہ خیالات جن کو کسی مذہب کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے وہ فی الواقع اسی کے ہیں اور
لیکچرار نے ان خیالات کو دوسرے لوگوں سے مچھر ایا نہیں کبھی بھی مذاہب کا فیصلہ کرنے میں آسانی
نہ ہوگی اور نہ صحیح موازنہ ہو سکے گا اور نہ کوئی نتیجہ نکلے گا بلکہ ان لوگوں کو نقصان پہنچے گا اور وہ
خیال کرنے لگیں گے کہ سب مذاہب ایک سے ہیں حالانکہ صرف ایک مذہب میں وہ سچائی ہو گی
انوار العلوم جلد ۸
١٣٣
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اور دوسرے مذاہب اس سے خالی ہونگے ہاں ان کے ہوشیار پیرو ان خیالات کو چُرا کر اپنے
مذہب کی طرف منسوب کر رہے ہونگے۔
بانی سلسلہ احمدیہ نے اس نقص کو دور کرنے کے لئے ایک تجویز پیش کی ہے جسے وہ ہمیشہ اپنے
مضامین میں مد نظر رکھتے تھے اور جس کے مد نظر رکھنے سے مذکورہ بالا خرابی بالکل دور ہو جاتی ہے
اور وہ یہ ہے کہ ہر مذہب کے وکیل اپنے مذہب کی طرف جو امر منسوب کریں اس کا ثبوت وہ اپنی
مذہبی کتب سے دیں یعنی اپنی الہامی کتاب سے یا اس شخص کی تشریح سے جس پر وہ کتاب نازل
ہوئی ہے۔ اس شرط پر عمل کرنے سے وہ اخفاء کا پر وہ جو سچائی پر پڑا رہتا ہے بالکل اٹھ سکتا ہے اور
حقیقت کھل سکتی ہے اور خوب ظاہر ہو سکتا ہے کہ کونسا مذہب کامل ہے اور کونسے مذاہب ناقص
جن کے پیروان کو کامل ظاہر کرنے کے لئے دوسرے مذاہب کی تعلیم چرا کر اس کی طرف منسوب
کر رہے ہیں۔
چونکہ ریلیجس کانفرنس کے بانیوں نے اس قسم کی کوئی شرط نہیں لگائی گو میں امید کرتا
ہوں کہ آئندہ جب ریلیجس کانفرنسیں ہوں تو ان میں یہ شرط رکھی جائے گی تاکہ لوگوں کے
لئے فیصلہ کرنے میں آسانی ہو اس لئے دوسرے مذاہب کے قائم مقام تو اس شرط کا خیال غالبا
اپنے مضامین میں نہیں رکھیں گے مگر میں اپنے لئے خود یہ قید مقرر کرتا ہوں کہ میں جو تعلیم اسلام
اور احمدیت کی طرف منسوب کروں گا وہ وہی ہو گی جسے ہمارا مذہب پیش کرتا ہے نہ وہ جسے میں خود
کہیں سے مستعار لے کر پیش کر دوں۔ میں اول تو ہر بات کا ثبوت اپنی مذہبی کتب سے پیش کرتا
چلا جاؤں گا اور اگر بعض جگہ بسبب طوالت حوالہ کو چھوڑ دوں تو ہر شخص کا حق ہے کہ وہ مجھ سے
حوالہ کا مطالبہ کرے جس کی بناء پر میں نے اس تعلیم کو اسلام کی طرف منسوب کیا ہے۔
اس تمہید کے بعد میں اصل مضمون کی طرف متوجہ ہوتا ہوں۔ سو یا د رکھنا چاہئے کہ مذہب
کی بڑی غرضیں چار ہیں۔ اول یہ کہ وہ انسان کو اس کے مبدأ کے متعلق علم دے یعنی اس کے پیدا
کرنے اور اس کے وجود میں لانے والے کے متعلق اس کو صحیح عقائد بتائے تاکہ وہ اس
خزانہ قوت و طاقت سے فائدہ حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائے اور اپنی پیدائش کی غرض سے
جسے پیدا کرنے والا ہی بتا سکتا ہے غافل نہ رہے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے چار باتوں کا بیان
کرنا ضروری ہے۔
ا خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کے متعلق اصل حقیقت کو بیان کرنا۔
انوار العلوم جلد ۸
۱۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
یہ بتانا کہ بندے کو خدا سے کیا تعلق ہونا چاہئے۔
۔ یہ بتانا کہ کن اعمال سے بندہ اس تعلق کا اظہار کرے یا یہ کہ بندہ پر خدا تعالیٰ کی طرف سے
کیا ذمہ داریاں ہیں۔
۴- خدا تعالیٰ سے ملنے کا راستہ بتائے اور اس غرض کو اسی دنیا میں پورا کر کے دکھائے تاکہ انسان
خدا تعالی کے متعلق ظنی علم سے گزر کر یقین کے درجہ تک پہنچ سکے ۔
دوسرا مقصد مذہب کا یہ ہے کہ وہ انسان کو کامل اخلاقی تعلیم دے ۔ اس مقصد کے پورا کرنے
کے لئے بھی مندرجہ ذیل سات امور کا بیان کرنا ضروری ہے۔
(1) اخلاق حسنہ کیا ہیں (۲) اخلاق سیئہ کیا ہیں (۳) یہ کہ اخلاق حسنہ کے مختلف مدارج کیا
ہیں (۴) اخلاق سیئہ کے مختلف مدارج کیا ہیں (۵) کسی امر کو بدی اور کسی کو نیکی کیوں قرار دیا
گیا ہے (۶) وہ ذرائع کیا ہیں جن کی مدد سے انسان اخلاق حسنہ کو اختیار کر سکتا ہے (۷) وہ ذرائع
کیا ہیں جن کی مدد سے انسان اخلاق سیئہ سے بچ سکتا ہے۔
اخلاق حسنہ کے بیان میں ان سات امور کا بیان کرنا نهایت ضروری ہے بغیر اس کے یہ مقصد
ہرگز پورا نہیں ہو سکتا۔
تیسرا مقصد مذہب کا بنی نوع انسان کی تمدنی ضروریات کا حل ہے کیونکہ جب خدا تعالیٰ نے
انسان کو مدنی الطبع پیدا کیا ہے تو یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اس کے لئے ایسے اصولی قواعد تجویز
فرمائے جن کے ذریعہ سے دنیا میں امن اور امان قائم ہو اور ہر ایک طبقہ اور فرقہ کے لوگ اپنے
حقوق کے اندر رہیں اور کوئی کسی کے حق کو دانستہ یا نادانستہ نہ دبا سکے اگر غور کیا جائے سوائے
اللہ تعالیٰ کے سوسائٹی کے حقوق کو دوسری کوئی ہستی بیان ہی نہیں کر سکتی کیونکہ دوسرے تمام
لوگ اپنے ذاتی فوائد کی وجہ سے اس وسعت نظر سے محروم ہوتے ہیں جو اس کام کے لئے
ضروری ہے پس ان قواعد کا بیان کرنا جو تمدن انسانی کے لئے بمنزلہ اساس کے ہوں مذہب کے
اہم فرائض میں سے ہے اور جو مذہب اس مقصد کو پورا نہیں کرتا وہ ہر گز مذہب کہلانے کا مستحق
نہیں ہے۔ اس مقصد کے پورا کرنے کے لئے مندرجہ ذیل امور پر روشنی ڈالنا مذہب کا فرض
ہے۔
امور خانه داری یعنی رشتہ داروں سے رشتہ داروں کے تعلقات اور ان کے باہمی حقوق پر
کہ یہ تمدن انسانی کا پہلا ٹکڑا ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
الله
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ملکی اور سیاسی حقوق پر کہ کس احسن طریق پر ان کو ادا کیا جا سکتا ہے۔
آقا اور ملازم یا مالداروں اور غریبوں کے تعلقات پر ۔
۴۔ اس سلوک پر جو ایک مذہب کے لوگوں کو دوسرے مذہب کے لوگوں سے یا ایک بادشاہت
کے لوگوں کو دوسری بادشاہت کے لوگوں سے کرنا چاہئے۔
چوتھا مقصد مذہب کا انسان کے انجام کا بیان کرنا ہے۔ یعنی یہ بتانا کہ انسان مرنے کے بعد
کہاں جائے گا اس سے کیا سلوک ہو گا وغیرہ وغیرہ۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے مندرجہ ذیل
امور کا بیان کرنا ضروری ہے۔
ا کیا موت کے بعد انسان کے لئے کوئی بقاء ہے ؟ اگر ہے تو کس رنگ میں ؟
اگر کوئی بقاء ہے تو کیا اس بقاء کے ساتھ تکلیف یا خوشی کا کوئی سلسلہ وابستہ ہے ؟
اگر وابستہ ہے تو اس کی کیا کیفیت ہے؟
۴- آیا مرنے کے بعد بھی انسان کے لئے بدی سے نیکی کی طرف جانے کا کوئی راستہ کھلا ہے اگر
ہے تو کس طرح ؟
مذکورہ بالا چار مقاصد کے متعلق کسی مذہب کی تعلیم معلوم کرکے ہی اس کے دعوٹی کے
متعلق صحیح نتیجہ نکالا جا سکتا ہے اور میں ان مقاصد کے متعلق احمدیت کی تعلیم کو اس امید اور یقین
کے ساتھ پیش کرتا ہوں کہ جب آپ لوگ ا آپ لوگ انصاف سے اس پر غور فرمائیں گے تو آپ پر ثابت
ہو جائے گا کہ اگر ان چاروں مقاصد کو کوئی مذہب پورا کرتا ہے تو وہ صرف اسلام ہی ہے۔
خدا تعالی کے متعلق اسلام کی تعلیم جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں یہ مضمون چار سوالوں میں تقسیم ہے۔ پس میں ان
چاروں سوالوں کو باری باری لے کر ان کے متعلق اسلام کی تعلیم کو بیان کرتا ہوں۔
(1) پہلا سوال مقصد اول کے متعلق یہ ہے کہ اس مذہب میں خدا تعالیٰ کی ذات اور
صفات کے متعلق کیا تعلیم دی گئی ہے ؟ سو یا د رکھنا چاہئے کہ اسلام اللہ تعالیٰ کو ایک کامل ہستی بیان
فرماتا ہے جس میں سب خوبیاں جمع ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم کی ابتداء ہی ان الفاظ سے ہوتی ہے کہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ٥٢ سب سب تعریف کا مالک اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ تعالیٰ ہی ہے کیونکہ وہ وہ سب جہانوں کا
پیدا کرنے والا اور ان کو پالنے والا ہے۔ پس چونکہ ہر ایک چیز اس کی پیدا کی ہوئی اور اسی کی
پرورش کی محتاج ہے اس لئے جو خوبیاں دنیا میں کسی اور چیز میں نظر آئیں ان کی تعریف کا استحقاق
۵۴
انوار العلوم جلد ۸
۱۳۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
بھی در حقیقت اللہ تعالیٰ کو ہی حاصل ہے کیونکہ ان کو جو کچھ ملا ہے وہ اللہ تعالی سے ہی ملا ہے۔
ایک خوبصورت نظارہ ایک خوشبودار پھول ایک خوش ذائقہ کھانا ایک نرم اور ملائم فرش،
ایک دلکش آواز غرض جس قدر اچھی چیزیں ہیں جن کو محسوس کر کے حواس انسانی خوشی و راحت
پاتے ہیں ان سب چیزوں کی خوبی خدا تعالیٰ ہی کی پیدا کی ہوئی ہے۔ پھر فرماتا ہے الرحمن
بندوں کو جس قدر ضروریات پیش آئی تھیں اور جس قسم کے سامانوں کی ان کو احتیاج ہونی تھی وہ
سب خدا تعالیٰ نے بطور انعام اور فضل کے پیدا کر چھوڑی ہیں جیسے نور اور روشنی یا آگ اور پانی
اور ہوا اور قسم قسم کی غذائیں اور دوائیں اور لکڑی اور لوہا اور پھر ۔ غرض انسان کی محنت اور
کوشش کے لئے اس نے اس قدر چیزیں دنیا میں پیدا کر چھوڑی ہیں کہ وہ جس طرف بھی رخ
کرے اسے اپنے مشغول کرنے اور اپنے علم اور کمال میں ترقی کرنے کا موقع میسر ہے حتی کہ کوئی
انسانی حاجت نہیں جس کا سامان خدا تعالیٰ نے انسان کی پیدائش سے پہلے پیدا نہیں کر دیا ۔ اسی
طرح اللہ تعالی کا نام قرآن کریم الرَّحِیم بتاتا ہے کہ وہ تمام محنتوں اور کوششوں کے نتائج صحیح
اور اعلیٰ پیدا کرتا ہے۔ جیسی جیسی کوئی محنت کرتا ہے اسی قدر اس کو بدلہ مل جاتا ہے ۔ انسان کی
محنت کبھی ضائع نہیں جاتی بلکہ ہمیشہ اس کے ثمرات پیدا ہوتے رہتے ہیں۔
پھر یہ فرمایا کہ خدا تعالیٰ جزاء وسزا کے وقت کا مالک ہے یعنی علاوہ ان نتائج کے جو اس کی
طرف سے طبعی قانون کے ماتحت نکلتے رہتے ہیں یا علاوہ ان بدلوں کے جو ساتھ کے ساتھ ملتے
رہتے ہیں اس نے ہر ایک کام کی ایک انتہاء مقرر کی ہے جس پر پہنچ کر اس کا آخری فیصلہ ہو جاتا
ہے۔ نیک نیک بدلہ اور بد بدی کی سزا پا لیتے ہیں مگر یہ بدلے اور جزائیں اللہ تعالیٰ کی مالکیت کے
ماتحت ہوتے ہیں اگر وہ چاہتا ہے تو معاف بھی کر دیتا ہے ۔
اسی طرح اللہ تعالٰی کی نسبت آتا ہے کہ وہ قَدِیر ہے اس نے ہر ایک چیز اور ہر ایک چیز
کے اثر اور ہر ایک چیز کے نتائج کے اندازے مقرر کئے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے دنیا کا کارخانہ
چل رہا ہے۔ اگر یہ اندازہ نہ ہوتا تو دنیا میں اندھیر آجاتا کیونکہ لوگ بالکل کام چھوڑ بیٹھتے ۔ کھانا
پکانے والا کھانا پکانے کے لئے اس لئے آگ جلاتا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ یہ ضرور گرمی پیدا کرے گی
اگر یہ قانون نہ ہوتا اور آگ کے لئے جلانے کا کام مقرر نہ ہو تا یا پانی کے لئے بجھانے کا کام ۔ کبھی
آگ گرمی پیدا کرتی کبھی سردی پانی کبھی آگ بجھاتا کبھی آگ لگاتا تو آج جس طرح لوگ ان
چیزوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں کبھی نہ اٹھاتے بلکہ نتائج کے یقینی نہ ہونے کے سبب سے ہمت ہار کر