احمدیت یعنی حقیقی اسلام

انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۸
بیٹھ جاتے اور ہلاک ہو جاتے۔
۱۳۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اسی طرح اس کی صفت بتاتی ہے کہ وہ عَلِیم ہے ایک ایک ذرہ کا اس کو علم ہے وہ دلوں
کے پوشیدہ راز اور پردوں کے اندر کی چھپی ہوئی باتیں بلکہ انسانی فطرت کے مخفی اسرار تک سے
واقف ہے جن سے خود انسان بھی واقف نہیں ہوتا۔ زمین کے اند ر مدفون یا پہاڑ کی چوٹی پر رکھی
ہوئی چیزیں سب اس کے لئے یکساں ہیں ۔ وہ پہلے زمانہ کے حالات بھی جانتا ہے حال سے بھی آگاہ
ہے اور آئندہ زمانہ میں جو کچھ ہونے والا ہے وہ بھی اسے معلوم ہے۔ وہ سمیع ہے یعنی سننے
والا ہے مخفی سے مخفی بات کا اس کو علم ہے ۔ آہستہ سے آہستہ کلام وہ سنتا ہے چیونٹی کی رفتار بھی
اس کی شنوائی سے باہر نہیں اور انسانی رگوں کے اندر خون کے چلنے کی حرکت سے جو آواز پیدا
ہوتی ہے وہ بھی اس کی سماعت سے بالا نہیں ہے۔ وہ حتی ہے یعنی خود زندہ ہے اور دوسروں کو
زندہ کرتا ہے۔ خالق ہے یعنی پیدا کرتا ہے قیوم ہے یعنی دوسروں کو اپنی مدد سے قائم رکھتا
ہے اور خود قائم ہے۔ صمد ہے کوئی چیز اس کی مدد اور نصرت کے بغیر زندہ ہی نہیں رہ سکتی۔
غَفُور ہے لوگوں کی خطاؤں کو بخشتا ہے۔ قہار ہے ہر ایک چیز اس کے قبضہ قدرت میں ہے
جبار ہے ہر ایک فساد کی اصلاح کرتا ہے وهاب ہے اپنے بندوں کو انعامات وافر سے حصہ
دیتا ہے سبوح ہے کسی قسم کا کوئی عیب اس کے اندر نہیں پایا جاتا۔ قدوس ہے تمام قسم کی
پاکیزگیوں کا جامع ہے نیند اس کو نہیں آتی۔ تھکتا وہ نہیں ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ وہ
مهیمن ہے ہر ایک چیز کا محافظ ہے ان صدمات سے اور وباؤں سے جن کا انسان کو علم بھی نہیں
تا اس کو بچاتا رہتا ہے۔ کتنی دفعہ وہ بیماریوں کی زد میں آجاتا ہے یا حادثات کا شکار ہونے لگتا ہے
که مخفی در مخفی سامان اس کو اس کے
بچا لیتے ہیں۔ بیماری کے پیدا ہوتے ہی جسم میں
اس کے زہر کے مٹانے کے سامان بھی پیدا ہونے لگتے ہیں جب تک کہ انسان بالکل ہی غافل نہ
ہو جائے اور قانون قدرت کے توڑنے پر مصر نہ رہے وہ بہت سے بد: بد نتائج سے محفوظ رہتا ۔
اللہ تعالی فرماتا ہے وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِم مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِنْ دَابَّةٍ ٥٥۔ اگر اللہ تعالیٰ
لوگوں کو ان کے غیر طبعی اعمال پر پکڑنے لگتا تو دنیا پر ایک حیوان بھی باقی نہ رہتا۔
ہوتا
صدمہ سے
۵۶
۵۷
رہتا ہے۔
غرضیکہ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُشنى ٥٦ سب نیک نام اس کو حاصل ہیں اور اس کی رم رحمت ہر
ایک چیز پر غالب ہے ۔ جیسے فرمایا وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ٥٧ ، میری رحمت ہر اک دو
شئے پر غالب ۔ ب ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی صفاتِ غضبيه اس اس کی صفاتِ رحمت کے ماتحت ہیں۔ اللہ
دوسری

انوار العلوم جلد ۸
۱۳۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
احد ہے یعنی کوئی چیز اس کی ہمسر نہیں ہے وہ واحد ہے تمام اشیاء اس کے حکم سے نکلی
ہیں۔ وہ سب کی ابتدائی کڑی ہے۔
اسی طرح اللہ تعالی کے اور بہت سے نام قرآن کریم میں بیان فرمائے گئے ہیں جن سے معلوم
ہوتا ہے کہ اسلام ایک ایسے کامل خدا کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے جو ان دونوں خوبیوں کو اپنے
اندر جمع رکھتا ہے یعنی محبت اور خوف کے موجبات کو جن کے بغیر کبھی کامل تعلق پیدا ہی نہیں
ہوتا۔
ہر عقلمند انسان سمجھ سکتا ہے کہ کامل اطاعت اور کامل اتحاد ہمیشہ دو ہی ذریعوں سے ہوتا ہے
محبت سے یا خوف سے۔ بیشک محبت کا تعلق اعلیٰ اور اکمل ہے مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ کئی
طبائع صرف خوف سے مانتی ہیں۔ پس جب تک کوئی مذہب صفات غضبيه اور صفات محبت
اور دونوں کو پیش نہ کرے کبھی وہ مذہب تمام دنیا کو نفع نہیں پہنچا سکتا۔ اگر زور نہ دے اور دول دونوں پر زور نہ
اصلاح ہمارے مد نظر ہو تو ہم صرف یہ نہیں دیکھیں گے کہ اعلیٰ طبقہ کے لوگوں کے لئے کسی کام
کے کرنے کا کیا محرک ہوتا ہے بلکہ ہمیں اعلیٰ اور ادنیٰ دونوں قسم کے لوگوں کے حالات کو مد نظر
رکھنا ہو گا ورنہ ہم اصلاح کے کام میں ناکام رہیں گے ۔ بلکہ حق تو یہ ہے کہ اعلیٰ طبقہ کے لوگ تو خود
ہی ہدایت کی طرف مائل ہوتے ہیں ہمیں زیادہ فکر ان لوگوں کی رکھنی پڑے گی جو ادنیٰ حالات
میں گرے ہوئے ہیں اور ان کی فطرتیں مسخ ہو گئی ہیں اور وہ اپنے فرائض کو بھول گئے ہیں ۔ ایسے
لوگ اکثر اوقات سوائے شاذ و نادر کے خوف سے ہی مانتے ہیں اور جب تک ان کے سامنے
نقصان کا اندیشہ موجود نہ ہو اصلاح کی طرف مائل نہیں ہوتے ۔ پس وہ مذہب جو اللہ تعالیٰ سے
تمام بندوں کا تعلق پیدا کرنا چاہے اس کے لئے ضروری ہے کہ فطرت کا لحاظ رکھے اور اسلام نے
جس خوبی سے صفات الہیہ کے بیان کرنے میں اس توازن کو قائم رکھا ہے وہ یقینا ہر اک قسم کی
طبائع کے علاج پر مشتمل ہے اور اس سے مکمل علاج اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ اس نے خدا تعالیٰ
کی صفات غضبیہ کو بھی پیش کیا ہے اور صفات رحمت کو بھی مگر ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا ہے کہ
وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ میری رحمت ہر اک چیز پر غالب ہے ۔ آخر میری رحمت میرے
غضب کو مٹادیتی ہے کیونکہ میرا غضب بغرض اصلاح ہوتا ہے نہ دکھ دینے کے لئے۔
یہ تعلیم اللہ تعالٰی کی ذات کی نسبت جیسی مکمل اور اعلیٰ ہے ظاہر ہے۔ جو غرض مذہب کی ہے
وہ اس تعلیم سے بوجہ احسن پوری ہوتی ہے مگر پھر بھی یہ تعلیم امتیازی نہیں ۔ جہاں تک میں سمجھتا

انوار العلوم جلد ۸
۱۳۹۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہوں اکثر مذاہب سوائے تھوڑے تھوڑے اختلافات کے لفظ اسی تعلیم کو پیش کرتے ہیں اور
سطحی نگاہ سے دیکھنے والا انسان حیران ہو جاتا ہے کہ پھر آپس میں اختلاف کیوں ہے ۔ لیکن بات یہ
ہے کہ یہ دھوکا کہ سب مذاہب ایک ہی سی تعلیم پیش کرتے ہیں اس امر سے لگتا ہے کہ بہت لوگ
فطرت انسانی کو اس فیصلہ کے وقت نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ انسانی فطرت میں یہ
خاصہ رکھا گیا ہے کہ بعض امور کو وہ بلا خارجی مدد کے قبول کر لیتی ہے یا رد کر دیتی ہے ایسے امور کو
بدیہیات کہتے ہیں۔ گو بعض فلسفی انکے بدیہی ہونے کے بھی منکر ہوں لیکن عوام الناس ان کے
متعلق کوئی شبہ نہیں رکھتے کیونکہ وہ ان کی طبیعت ثانیہ ہو گئے ہیں۔ ایسے امور کے خلاف بات
کہہ کر کوئی شخص کامیاب ہونے کی امید نہیں کر سکتا۔ انہی امور میں سے ایک یہ ہے کہ تمام بنی
نوع انسان إِلا مَا شَاءَ الله اس امر پر متفق ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایک کامل وجود ہے جس میں کوئی
نقص نہیں ۔ اب اگر کوئی مذہب یہ دعوی کرے کہ نہیں خدا تعالی میں بھی فلاں فلاں نقص ہے یا
فلاں فلاں خوبی اس میں نہیں ہے تو کبھی بھی لوگ اس مذہب کی طرف توجہ نہ کریں۔ اس لئے
مذاہب میں ان ناموں کے متعلق اس قدر اختلاف نہیں ہو سکتا جو اللہ تعالی کی طرف منسوب کئے
جاتے ہیں بلکہ مذاہب کا اختلاف ان تفصیلات میں ہوتا ہے جو ان ناموں کی تشریح میں مختلف
مذاہب کے پیرو کرتے ہیں اور اس اتحاد کی وجہ یہ نہیں کہ واقع میں سب مذاہب کی تعلیم اس
بارے میں ایک ہے بلکہ اس کی وجہ وہ قلبی احساس ہے کہ لوگ ان ناموں کے سوا دوسرے
ناموں کو سننے کے لئے تیار نہیں۔ پس مذاہب کا مقابلہ کرتے ہوئے ہمیشہ ان تفاصیل کو دیکھنا چاہئے
جو ان ناموں کے متعلق مختلف مذاہب نے بیان کی ہیں۔
مثلاً مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ اللہ تعالیٰ رَبُّ الْعَلَمِينَ ہے تمام مخلوق کا پیدا کرنے
والا اور اس کو اس کے دائرہ استعداد کے اندر ترقی دینے والا ہے مگر اس کی تشریح میں مختلف
مذاہب میں بڑا فرق ہے چونکہ میں اس وقت احمدیت کی تعلیم کو بیان کر رہا ہوں میں اس صفت
کے ماتحت جو اسلام نے تعلیم دی ہے اس کو بیان کر دیتا ہوں۔
یہ بات واضح ہے کہ اس صفت کا یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی خاص جماعت کا خدا نہیں
بلکہ وہ تمام مخلوق کا رب ہے اور اس وجہ ہے اسے صرف پیدائش کی وجہ سے کسی خاص قوم سے
تعلق نہیں ہو سکتا بلکہ سب انسان بحیثیت انسان ہونے کے اس کے لئے برابر ہیں۔ جس طرح وہ
یورپ کے لوگوں کی ربوبیت کرتا ہے ایشیا کے لوگوں کی بھی کرتا ہے، جس طرح امریکہ کے

انوار العلوم جلد ۸
۱۴۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
لوگوں کی ربوبیت کرتا ہے افریقہ کے لوگوں کی بھی ربوبیت کرتا ہے اور جس طرح وہ ان سب
لوگوں کی جسمانی ربوبیت کرتا ہے روحانی بھی کرتا ہے چنانچہ قرآن کریم اس اصل کے ماتحت یہ
حیرت انگیز انکشاف کرتا ہے اور اس زمانہ میں کرتا ہے جبکہ قوم پرستی اور ملکی تعصبات کا دور
دورہ تھا جبکہ لوگ عام طور پر یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ دوسرے ممالک کے لوگوں میں نبوت کا
خیال بھی پایا جاتا ہے یا نہیں۔ وَإِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذیر کوئی قوم دنیا کے پردے پر ایسی
نہیں ہے جس میں اللہ تعالی کی طرف سے انکی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے نبی نہ بھیجا ہو ۔ پھر ایک
دوسری جگہ فرماتا ہے وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُوْلًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ
فَمِنْهُمْ مَنْ هَدَى اللَّهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلَةُ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ
عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبین ۵۸۔ یعنی ہم نے یقینا ہر ایک قوم میں رسول بھیجے ہیں یہ پیغام دیکر کہ اللہ کی
عبادت کرو اور سرکش اور شریر لوگوں کی باتوں میں نہ آؤ ۔ پس بعض لوگ تو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ایمان لے آئے اور بعض اپنی گمراہی میں ہی پڑے رہے ۔ پس جاؤ اور ساری دنیا میں پھر کر
دیکھو تمہیں ہر قوم میں نبیوں کی خبر ملے گی اور ان لوگوں کا انجام جنہوں نے خدا کے نبیوں کی
مخالفت کی معلوم ہو جائے گا۔ حدیث نبی کریم اللہ میں بھی آتا ہے کہ بعض لوگوں نے رسول
کریم ا سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا کبھی فارسی زبان میں بھی الہام ہوا ہے ؟ آپ نے
فرمایا ہاں فارسی زبان میں بھی خدا تعالیٰ نے ایک نبی پر کلام بھیجا تھا ، رَبُّ الْعَلَمِینَ کی صفت
کے ماتحت جو اسلام نے یہ انکشاف کیا ہے اس کو دیکھو کہ کس طرح ایک جملہ سے جو ساری دنیا
میں اور سب مذاہب کے پابندوں میں مشترک تھا کیسی نئی صداقت پیدا کر دی ہے اور کس طرح
تمام بنی نوع انسان میں اخوت کی روح پھیلا دی ہے۔ اس تعلیم کے ماتحت ایک مسلمان کو کسی
مذہب کے بزرگوں سے پر خاش نہیں ہو سکتی کرشن رامچندر 'بدھ' زردشت، کنفیوشس اسی
طرح ایک مسلمان کے نبی ہیں جس طرح کہ موسیٰ اور مسیح ۔ صرف یہ فرق ہے کہ ان کے نام
قرآن کریم میں چونکہ آگئے ہیں وہ ان کی نسبت زیادہ وثوق کے مقام پر ہیں اسلام کی پوزیشن اس
ایک نکتہ کی وجہ سے کیسی اعلیٰ ہو گئی ہے۔ دنیا کے کسی گوشہ میں کسی علاقہ میں کسی نئے مذہب کا علم
ہو کسی نبی کا پتہ لگے ایک مسلمان کا دل بجائے ایک نئے حریف کا خیال کر کے منقبض ہو جانے کے
ایک نئے مصدق قرآن کی بشارت کی خبر سمجھ کر خوش ہو جاتا ہے کیونکہ کیا یہ سچ نہیں کہ اسلام نے
خدا تعالی کو رَبُّ الْعَلَمِينَ ثابت کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس کا فضل عرب اور شام سے ہی
<
۵۹

انوار العلوم جلد ۸
۱۴۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
مخصوص نہیں۔ جس طرح اس کا دنیاوی سورج دنیا کے ہر گوشہ پر چڑھتا ہے اسی طرح اس کے
کلام کا سورج بھی ہر قوم کو منور کرتا ہے۔ کرتا
ப
اس جگہ یہ شبہ پیدا کیا جاسکتا ہے کہ اگر ساری دنیا میں مذاہب خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے
ہیں تو پھر کیوں نہ سب کو ہی سچا سمجھ لیا جائے اور کیوں نہ یہ مانا جائے کہ جس مذہب پر چل کر کوئی
خدا کو پانا چاہے پا سکتا ہے ؟ اس شبہ کا جواب بھی قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے دے دیا ہے ۔ اللہ
تعالی فرماتا ہے تَاللَّهِ لَقَدْ أَرْ سَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ
وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ الأَلِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً
لقَوْمِ يُؤْمِنُونَ - ترجمہ - ہمیں اپنی ذات کی ہی قسم ہم نے تجھ سے پہلے جس قدر امتیں گذر چکی
ہیں سب کی طرف رسول بھیجے تھے مگر بعد میں لوگوں نے جو حق سے دور تھے ان کو اور کاموں میں
ڈال دیا اور آج ایسے ہی لوگ ان کے دوست ہیں اور ان کو درد ناک عذاب پہنچے گا اور ہم نے
تیری طرف کتاب نہیں بھیجی مگر صرف اس لئے کہ تو ان کے سامنے ان امور کو بیان کرے جن
میں کہ ان کے خیالات حق کے خلاف ہو گئے ہیں اور تاکہ وہ کتاب مومنوں کے لئے ہدایت اور
رحمت ہے۔
۶۰
اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ رسول کریم ال کی آمد سے پہلے ہی تمام پہلی کتب اور تعلیمیں
مخلوط ہو گئی تھیں اور دوسرے لوگوں کے خیالات اور وساوس ان کے اندر شامل ہو گئے تھے۔
پس باوجود اس کے کہ ان کی اصل خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی اور اپنی موجودہ صورت میں قابل
عمل نہ رہے تھے اور ان پر اس امر میں اعتبار نہیں کیا جا سکتا تھا کہ وہ ایک متلاشی کو خدا تک
پہنچا دیں گے۔
اللہ تعالیٰ کی صفات کے متعلق یہ بھی ایک سوال ہے کہ جس کا حل کرنا مذ ہبی کتب کا فرض ہے
کہ خدا تعالیٰ نظر کیوں نہیں آتا؟ اب یہ کہہ دینا تو آسان ہے کہ ایک خدا ہے لیکن یہ مشکل ہے
کہ خدا تعالی کی مختلف صفات کو ثابت کیا جائے۔ قرآن کریم اس ذمہ داری کا اقرار کرتا رتا ۔ ہے
خدا تعالی کی مختلف صفات کا ثبوت دیتا ہے مثلاً اسی امر کے متعلق کہ خدا تعالیٰ نظر نہیں آتا فرما تا
ہے۔ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَ هُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ " - خدا تعالیٰ کو انسانی
آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں لیکن وہ خود انسانی آنکھوں کے پاس آتا ہے تاکہ وہ اسے دیکھیں اور وہ
نہایت لطیف ہے کہ آنکھ اس کے دیکھنے سے قاصر ہے اور بندے کی حالت سے بھی خبردار ہے ۔

انوار العلوم جلد ۸
۱۴۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کیسے مختصر الفاظ میں سارے سوال کو حل کر دیا ہے۔ لطیف چیزیں انسان کو نظر نہیں آتیں
بجلی، ایتھر بلکہ خالص ہوا بھی انسان کو نظر نہیں آتی ۔ پھر وہ خدا مجھے سب لطیف اشیاء سے بھی لطیف
تر ہے اور مخلوق نہیں بلکہ خالق ہے کسی قسم کے مادہ سے نہیں بنا خواہ وہ کتنا بھی لطیف کیوں نہ ہو
کس طرح نظر آسکتا ہے ؟ مگر ایک طرف وہ یہ بھی دیکھتا ہے کہ اس کا بندہ اس کی ملاقات کا شائق
ہے اور اس کے دیدار کے لئے تڑپتا ہے اس لئے وہ خود بندے کے پاس آجاتا ہے اور اس کی نظر
کے سامنے اپنے آپ کو کر دیتا ہے یعنی وہ اپنی قدرتوں اور اپنی صفات کی جلوہ گری کے ذریعہ سے
اپنی ذات کو بندہ پر ظاہر کرتا ہے اور اس طرح بندہ عقل کی آنکھوں سے خدا تعالیٰ کو دیکھ لیتا ہے ۔
ثبوت ہستی باری تعالی کے متعلق اللہ تعالی فرماتا ہے تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ
الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى
مِن فُطُورِ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبُ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرُ ۔ بابرکت ہے
وہ خدا جس کے قبضہ میں بادشاہت ہے اور وہ ہر ایک چیز پر قادر ہے وہ خدا جس نے موت اور
زندگی کو اس لئے بنایا ہے تاکہ یہ دیکھے کہ تم میں سے کون شخص اچھے عمل کرتا ہے یعنی اس نے
زندگی کو عمل کے لئے اور موت کو جزاء کے لئے بنایا ہے کیونکہ اس دنیا میں کامل جزاء نہیں مل
سکتی تھی تا وہ لوگ جو ابھی عمل کی جد وجہد میں پڑے ہوئے ہیں جزاء وسزا کو دیکھ کر ان کے لئے
ایمان بے حقیقت نہ رہ جائے اور وہ خدا غالب ہے بخشنے والا ہے۔ وہی ہے کہ جس نے سات
بلندیوں کو اس طرح پیدا کیا ہے کہ ایک دوسری کو مدد دے رہی ہے تو رحمن کی پیدائش میں کسی
قسم کا فرق نہیں پائے گا تو اپنی نظر پھیر کر دیکھ کیا تو کوئی کمی بھی دیکھتا ہے ؟ پھر نظر کو پھرا اور پھر پھرا۔
مگر ہر دفعہ تیری نظر نا کام واپس آئے گی در آنحالیکہ وہ تھکی ہوئی ہو گی یعنی تمام کائنات پر بحیثیت
مجموعی نظر ڈالو تو تمہیں معلوم ہو گا کہ ہر ضرورت کا جواب موجود ہے ۔ ہر چیز جس جس قسم کی
طاقتوں کو لے کر پیدا ہوئی ہے اسی قسم کے سامان اسے میسر ہیں تا ان طاقتوں کو استعمال کر سکے ۔
اس دنیا پر پیدا ہونے والے باریک جرم کی ضروریات کروڑوں کروڑ میل پر چکر لگانے والے
ستارے کے ذریعہ سے پوری ہو رہی ہیں۔ پس یہ دائرہ ضرورت اور اس کے ایفاء کا دیکھو اور
اس سے معلوم کر لو کہ اس کا ئنات کا کوئی خالق ہے جس نے ادنی ادنی ضروریات کا لحاظ رکھا ہے
اور ہر ایک خواہش کے پورا ہونے کا اور ہر بچی جستجو کا سامان پیدا کیا ہے ۔

انوا را اعلوم جلد ۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
صفات الہی کے متعلق یہ بھی سوال ہوتا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ رحمٰن ہے جیسا کہ کہا جاتا ہے تو
اس نے مختلف قسم کے درندے اور کیڑے مکوڑے کیوں پیدا کئے ہیں ؟ اور تکلیفات اور بیماریاں
کیوں بنائی ہیں ؟
い
اسلام نے اس سوال کو بھی حل کیا ہے اور صرف رحمن کہہ کر نہیں چھوڑ دیا چنانچہ قرآن
کریم میں آتا ہے - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمَتِ وَالنُّورَ ثُمَّ
الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ ۱۳ یعنی سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے آسمان اور
زمین پیدا کئے ہیں اور جس نے ہر قسم کی تاریکیوں اور نور کو پیدا کیا ہے پھر بھی وہ لوگ جو حقیقت
کے منکر ہیں خدا کا شریک قرار دیتے ہیں۔ یعنی تمام قسم کی وہ چیزیں جو تکلیف دہ ہیں اور تاریکی کی
فرزند کہلاتی ہیں جیسے سانپ بچھو، درندے وغیرہ یا زہر وغیرہ یا بیماریاں تکلیف وغیرہ ان کو بھی
اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور ان کی پیدائش اللہ تعالی کے رحم کے خلاف نہیں بلکہ اس کے رحم کو
ثابت کرتی ہے اور ان کی حقیقت کو مد نظر رکھ کر خدا تعالیٰ کی حمد ثابت ہوتی ہے نہ کہ اس پر الزام
لگتا ہے مگر باوجود اس کے جو لوگ اس حقیقت سے ناواقف ہیں ان چیزوں کی پیدائش کو خدا تعالی
کی شان کے خلاف سمجھتے ہیں اور خدا کا ایک اور شریک مقرر کر دیتے ہیں کہ ایسی ضرر رساں
چیزوں کا پیدا کرنے والا کوئی اور ہے۔
دیکھو کس صفائی سے حقیقت کے منہ پر سے پردہ اٹھایا ہے اور کیسا لطیف جواب دیا ہے کہ
جن چیزوں کو ضرر رساں کہا جاتا ہے ان کی پیدائش ضرر رساں نہیں ہے بلکہ پیدائش کی غرض تو
نیک ہی ہے اور انسان کے فائدے کے لئے ہے اور اسے ان کی پیدائش پر خدا تعالیٰ کی حمد ہی
کرنی چاہئے۔
اس انکشاف کے ماتحت اب ان چیزوں پر غور کیا جائے جو ضرر رساں معلوم دیتی ہیں تو بات
ہی بالکل اور نظر آتی ہے ۔ زہر بے شک انسان کو مارتا ہے لیکن کس قدر بیماریوں میں سنکھیا اور کچلا
استعمال کیا جاتا ہے افیون دی جاتی ہے ۔ کیا وہ لوگ جو سکھیا اور کھلے یا افیون سے مرتے ہیں زیادہ
ہیں یا وہ لوگ جو ان کے ذریعہ سے بچتے ہیں؟ یقینا ان ادویہ کے ذریعہ سے ہر سال لاکھوں آدمی
مرتے مرتے بچتے ہیں۔ پھر کیونکر کہا جاسکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ کیوں پیدا کی ہیں ؟ اسی طرح
سانپ ، بچھو وغیرہ کا حال ہے ابھی تک خواص الاشیاء کے ماہرین نے ان کی طرف توجہ نہیں کی۔
ورنہ جب وہ توجہ کریں گے تو ان کو معلوم ہو گا کہ یہ جانور بھی طبعی طور پر نہایت مفید ہیں۔ علاوہ

انوار العلوم جلد ۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
از میں انکی پیدائش جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے انسان کی پیدائش کے لئے پیش خیمہ
تھی اور زمین کے اوپر جو کی صفائی میں حشرات الارض کا بھی ایک بہت بڑا حصہ ہے اور در حقیقت
یہ جانور پیدائش انسانی کی پہلی کڑیاں ہیں نہ اس طرح جس طرح آجکل بعض لوگ خیال کرتے
ہیں بلکہ اس لحاظ سے کہ ان میں سے ہر ایک جانور زمین کے مختلف تغیرات پر دلالت کرتا ہے اور
اس کی یاد گار ہے۔
اسی طرح فرماتا ہے وَمِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِنْ دَابَّةٍ وَهُوَ عَلَى
جَمْعِهِمْ إِذَا يَشَاءُ قَدِيرُ وَمَا أَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ "
خدا تعالیٰ کے انعامات میں سے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان تمام چیزوں کی پیدائش
بھی ہے اور وہ جب چاہے ان کو جمع کر سکتا ہے اور جو تکلیف تم کو پہنچتی ہے وہ تمہارے اپنے عمل
کا نتیجہ ہے اور اللہ تعالی تو تمہاری بہت سی غلطیوں کے بد نتائج کو مٹاتا رہتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے
سورج چاند ستارے اور ان کے درمیان کی چیزیں پیدا کر کے زمین پر انسان کو حاکم بنا دیا ہے
اب اگر وہ بعض سامانوں سے فائدہ نہ اٹھا دیں یا بعض کو غلط استعمال کر کے نقصان اٹھاویں تو یہ
ان کا اپنا قصور ہے ۔ اللہ تعالی تو جو کچھ کرتا ہے یہ ہے کہ ان کی غلطیوں کے بد نتائج سے ان کو بچالیتا
ہے۔ پس انسانی تکالیف خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہیں بلکہ اس قانون قدرت کے غلط استعمال
کے سبب سے ہیں جو انسانوں کے فائدے کے لئے بنایا گیا تھا۔
بیماریاں بھی اسی قوت مؤثرہ اور متاثرہ کا نتیجہ ہیں جو انسانوں میں پیدا کی گئی ہے انسان کی
تمام ترقیات اس کی ان قوتوں سے وابستہ ہیں۔ اگر اس میں قوت مؤثرہ اور متاثرہ نہ ہو تو انسان
کبھی وہ نہ ہو جو اب ہے وہ ایک عام قانون قدرت کے ماتحت ہر اک ارد گرد کی چیز پر اثر کرتا ہے
اور اس سے خود متاثر ہوتا ہے اور جب کسی وقت اس تاثیر یا تاثر میں قانون تو ڑ بیٹھتا ہے تو بیمار
ہو جاتا ہے یا تکلیف اٹھاتا ہے پس بیماری کو خدا نے نہیں پیدا کیا بلکہ خدا نے اس قانون قدرت کو
پیدا کیا ہے جس سے انسان کی ترقی وابستہ ہے۔ اس میں کمی بیشی کرنے پر انسان خود بیماری کو پیدا
کرتا ہے اور بیماری جن قوانین کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے وہ اپنی جگہ چونکہ رحمت کا نتیجہ ہیں اس
لئے بیماریوں وغیرہ کی پیدائش سے بھی خدا تعالیٰ کی ذات پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ جو حال
بیماری کا ہے بعینہ وہی حال گناہ کا ہے۔ گناہ بھی بیماری کی طرح کوئی مستقل وجود نہیں رکھتا فقط
قانون قدرت کے خلاف یا قانون شریعت کے خلاف آگے بڑھ جانے یا پیچھے رہ جانے کا نام گناہ

انوار العلوم جلد ۸
۱۴۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہے۔ پس گناہ کی موجودگی میں بھی اللہ تعالیٰ کی رحمانیت اور اس کی قدوسیت پر اعتراض نہیں
پڑے پڑ سکتا۔
قرآن کریم میں جس قدر نام گناہ کے آتے ہیں وہ سب کے سب ایسے ہیں کہ جو یا افراط پر
دلالت کرتے ہیں یا تفریط پر کوئی بھی لفظ ایسا نہیں جو اسمائے مثبتہ میں سے ہو جس سے معلوم ہوتا
ہے کہ قرآن کریم کے نزدیک گناہ کی مستقل حقیقت کوئی نہیں بلکہ نیکی کے عدم کا نام گناہ ہے اور
عدم بندے کے فعل کا نتیجہ ہوتا ہے جب وہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت کو چھوڑ دیتا ہے یا دوسرے
کے حق کو اٹھا لیتا ہے تو وہ ایک چیز کو معدوم کرنے کا مرتکب ہوتا ہے نہ کہ اثبات کا۔
اس لطیف تعلیم کو جو قرآن کریم نے اس بارے میں دی ہے کہ باوجود ضرر رساں چیزوں کی
موجودگی کے خدا تعالٰی کی صفات حسنہ پر کوئی اعتراض نہیں پڑ سکتا دوسری کتب ہرگز پیش نہیں
کرتیں اور نہ وہ اس طرح دعوی کے ساتھ دلیل دیتی ہیں۔ یہ صرف قرآن کریم کا کمال ہے کہ وہ
نہ صرف خدا تعالیٰ کی صفات کو بیان کرتا ہے بلکہ ان کے متعلق ایسا تفصیلی علم دیتا ہے کہ دل اس
کے ذریعہ سے محبت اور اطاعت کے جذبہ سے پُر ہو جاتا ہے اور دماغ سرشار ہو جاتا ہے اور
آنکھیں مخمور ہو جاتی ہیں اور تمام شکوک و وساوس بالکل مٹ جاتے ہیں ورنہ اجمالی طور پر
اسمائے الہی کا بیان کرنا کوئی کمال نہیں ہے ۔
اسی طرح مثلاً خدا کی صفت رحم کے خلاف یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ بڑوں کو تو خیران کے
اعمال کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے بچوں وغیرہ کو کیوں تکلیف ہوتی ہے ؟ اس سوال کا جواب بھی
مذکورہ بالا جواب میں آگیا ہے یعنی خدا تعالٰی نے ایک قانون بنایا ہے اور اس قانون میں یہ بات
رکھی ہے کہ ہر ایک چیز دوسرے سے اثر قبول کرتی ہے ۔ اگر یہ قانون نہ ہو تا تو انسان نا قابل تغیر
ہوتا اور جب وہ تغیر کو قبول نہ کرتا تو اب جو وہ ترقیات قبول کر رہا ہے یہ بھی نہ کرتا اسی قانون کے
ماتحت بچے وغیرہ اپنے ماں باپ سے اچھی باتیں بھی قبول کرتے ہیں اور بڑی باتیں بھی قبول کرتے
ہیں۔ صحت بھی ان سے لیتے ہیں اور بیماری بھی۔ اگر بیماریاں یا تکالیف ان کو ماں باپ سے ورثہ میں
نہ ملتیں تو اچھی طاقتیں بھی نہ ملتیں اور بجائے انسان کے ایک پتھر کا وجود ہوتا جو بُرے بھلے کسی
اثر کو قبول نہ کرتا اور جو غرض انسان کی پیدائش کی ہے وہ باطل ہو جاتی اور انسان کی زندگی
جانوروں سے بھی بدتر ہو جاتی ۔ باقی رہا یہ سوال کہ اس تکلیف کا جو ان کو اس قانون قدرت کی
وجہ سے ملتی ہے ان کو کیا بدلہ ملے گا؟ کیونکہ گو قانون قدرت انسان کی ترقی کے لئے ہے مگر پھر

انوار العلوم جلد ۸
بعض لوگوں کو بعض کی غلطیوں کے سبب تکلیف تو پہنچ جاتی ہے۔
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اس کا جواب ہماری شریعت یہ دیتی ہے کہ ہر اک وہ تکلیف جو انسان کو ایسے امور کی وجہ
سے ملتی ہے جن میں اس کا اپنادخل نہیں اس کا موازنہ کر لیا جائے گا اور انسان کی روحانی ترقیات
کے وقت اس کو مد نظر رکھا جائے گا۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الْوَزْنُ يَوْمَئِذٍ
الْحَقُّ ۲۵۔ اس جزا - جزائے عظیم کے وقت ان امور کو مد نظر رکھا جائے گا جو کسی انسان کی ترقی میں
حائل تھے اور جن میں اس کا کوئی دخل نہ تھا۔ ایک دوسری جگہ قرآن کریم میں اللہ تعالی فرماتا ہے
لا يَسْتَوِي الْقَعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِى الضَّرَرِ " یعنی مومنوں میں سے جو لوگ دین کی
خدمت کرتے ہیں اور وہ جو نہیں کرتے وہ برابر نہیں ہو سکتے ۔ مگر وہ لوگ جو خدمت میں اس لئے
کو تا ہی کرتے ہیں کہ ان کو کوئی طبعی نقصان پہنچ گیا ہے ان کے متعلق یہ حکم نہیں ہے۔ ان کی اس
معذوری کو اللہ تعالی مد نظر رکھے گا۔
رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں۔ مَا يَزَالُ الْبَلاءُ بِالْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنَةِ فِي نَفْسِهِ وَوَلَدِهِ وَمَالِهِ
حَتَّى يَلْقَى اللَّهُ وَمَا عَلَيْهِ خَطِيئَةٌ ١٧۔ مومن مرد ہو یا عورت اس کو کوئی طبعی تکلیف نہیں
پہنچتی۔ خواہ نفس کے متعلق خواہ اولاد کے متعلق خواہ مال کے متعلق مگر اس کے بدلہ میں اس کی
خطائیں کم ہوتی جاتی ہیں اور ان تکالیف کو برداشت کرنے کے سبب سے ان کی روح میں پاکیزگی
کی ایک ایسی طاقت پیدا ہوتی جاتی ہے کہ جب وہ اللہ تعالی سے ملیں گے تو اس وقت تک پاک
ہو چکے ہوں گے۔ اس جگہ یہ دھوکا نہ لگے کہ یہ حکم صرف مومنوں کے لئے ہے فائدہ ہر اک کو
اپنے حق کے مطابق پہنچتا ہے ۔ قرآن کریم کا فیصلہ عام ہے حدیث میں چونکہ مسلمانوں کے سوال
کے جواب میں یہ بات بتائی گئی ہے اس لئے ان کو مخاطب کیا گیا ہے ۔
اب دیکھو ایک ہی صفت کی تشریح میں مذاہب میں کہاں سے کہاں تک اختلاف پہینچ گیا ہے۔
اسلام نے اس کا مفہوم اور لیا ہے اور بعض دوسرے مذاہب نے اور ۔ انہوں نے صفت رحم کو
قائم رکھنے کے لئے تناسخ کا مسئلہ کے لئے نتائج کا مسئلہ پیش کیا ہے حالانکہ ایک ادنی تدبر سے معلوم ہو سکتا ہے کہ اسلام
ہے۔
کی تشریح بالکل طبعی اور قانون قدرت کے مطابق ہے اور دوسری تشریح کی بناء ہمیں بعض ایسے
مفروضہ امور پر رکھنی پڑتی ہے جو ثابت نہیں ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی صفات عدل اور رحم بھی قابل توجہ ہیں۔ تمام مذاہب خدا تعالیٰ کو عادل بھی مانتے
ہیں اور رحیم بھی لیکن تشریح میں بڑا اختلاف ہے اسلام کہتا ہے کہ ان دونوں صفات میں اختلاف

انوار العلوم جلد ۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نہیں ہے۔ یہ ایک ہی وقت میں عمل کر سکتی ہیں اور کرتی ہیں عدل رحم کے خلاف نہیں بلکہ اس
سے بڑھ کر ہے چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے ۔ مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا وَمَنْ جَاءَ
بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجْزَى إِلا مِثْلَهَا وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ (۱۸ - جو نیکی کرے گا اس کو دس گناہ بدلہ ملے گا
اور جو بدی کرے گا اس کو اتنا ہی ملے گا جتنا اس نے عمل کیا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
اس آیت سے معلوم ہوا کہ اسلام کے : ہوا کہ اسلام کے نزدیک کسی کو اس کے حق سے زیادہ ا؟ یادہ اجر دیدینا ظلم نہیں
ہے بلکہ اس کے حق سے زیادہ سزا دینا ظلم ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ ظلم کہتے ہیں کسی کو اس
کے حق سے زیادہ سزا دے دینے یا اس کے حق سے کم اجر دینے یا اس کا حق کسی اور کو دیدینے
کو۔ اور یہ کام کبھی اللہ تعالیٰ نہیں کرتا۔ نہ کبھی کسی کو اس کے حق سے زیادہ سزا دیتا ہے نہ اس
کے اجر کو کم کر دیتا ہے نہ کسی کا حق کسی اور کو دیدیتا ہے بلکہ وہ جو کچھ کرتا ہے یہ ہے کہ ایک نادم
اور پشیمان بندے کو جو اپنی غلطی کو محسوس کر کے اپنے بد اعمال کو ترک کر کے ایک دھڑکتے
ہوئے دل اور کانپتے ہوئے ہونٹوں اور چشمہ کی طرح جاری آنکھوں اور شرمندگی سے جھکی ہوئی
گردن کے ساتھ اور آئندہ کے لئے کامل پاکیزگی اور طہارت کے خیالات سے جو متلاطم سمندر
کی لہروں کی طرح جوش مار رہے ہوتے ہیں پُر دماغ سے اللہ تعالیٰ کے عرش پر جا کھڑا ہوتا ہے
معاف کر کے نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دیتا ہے اور اس باپ کی طرح جس کا بچہ آوارہ ہو گیا
تھا اور مدت کے بعد پشیمان ہو کر واپس گھر آیا تھا اور اپنے کئے پر ایسا پشیمان تھا کہ باپ کے سامنے
آنکھیں نہیں اٹھا سکتا تھا۔ محبت کے جذبات سے لبریز ہو کر اپنے سینہ سے لگا لیتا ہے اور اس کو
دھتکار تا نہیں بلکہ اس کے واپس لوٹنے پر خوشی کا اظہار کرتا ہے کیا باپ کے اس فعل پر دوسرے
میٹوں کو جو اپنے باپ کی خدمت میں لگے ہوئے تھے کوئی شکوہ کا موقع ہے؟ کیا ان کے لئے کسی
اعتراض کی گنجائش ہے؟ بخدا نہیں اور ہرگز نہیں۔
بے شک سزا ایک بہت بڑا ذریعہ اصلاح کا ہے لیکن کچی ندامت اور حقیقی پشیمانی سے زیادہ
سزا دوزخ کی آگ نہیں ہو سکتی۔ جو کام دوزخ کی آگ لاکھوں سالوں میں کر سکتی ہے بچی ندامت
وہ کام منٹوں میں کر جاتی ہے اور جب کوئی شخص بچے طور پر اپنی بدیوں سے توبہ کر کے اور آئندہ
اصلاح پر آمادہ ہو کر خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر ہو تو اللہ تعالیٰ کی رحیمیت کا تقاضا ہے کہ اس پر
رحم کرے ۔ کیا رحیم و کریم خدا اپنے ایک عاجز بندے کو جو امید و آرزو کا مجسم نمونہ بن کر اور
اپنے افعال سے بیزار ہو کر اس کی رحمت کے آستانے پر نڈھال ہو کر گر جاتا ہے دھتکار دے اور

انوار العلوم جلد ۸
الله
اس کی طرف سے منہ پھیر لے ؟ نہیں بخدا ہر گز نہیں۔
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سب سے آخر میں میں اس صفت کو لیتا ہوں جو سب صفات سے زیادہ مشہور ہے لیکن جس ۔
میں تفصیلاً سب سے زیادہ اختلاف ہے۔ یہ صفت احدیت کی صفت ہے۔ دنیا میں آجکل ایک
مذہب بھی نہیں جو دو خداؤں یا اس سے زیادہ خداؤں کا قائل ہے ۔ توحید کے مسئلہ پر اصولی
طور پر سب مذہب متفق ہو چکے ہیں بلکہ ایک مذہب کے پیرو دوسرے مذہب کے پیروؤں کے
خلاف یہ حربہ چلاتے ہیں کہ یہ پوری طرح توحید کے قائل نہیں ہیں۔ میں نے بعض یورپین
مصنفین کی کتب دیکھی ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مسلمان مشرک ہیں اور میں نے سنا ہے کہ
یورپ اور امریکہ میں بہت سے لوگ جو اسلامی لٹریچر سے ناواقف ہیں یہ خیال کرتے ہیں کہ
مسلمان رسول کریم کی پرستش کرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عام طبائع اس امر کو
محسوس کرتی ہیں کہ اب ایک سے زیادہ خداؤں کا مسئلہ پیش کرنا بالکل نا ممکن ہے ۔ دنیا اس کو سننے
اسلام
کے لئے تیار نہیں مگر با وجود توحید کے لفظ پر سب مذاہب کے اجتماع کے توحید کے متعلق تمام میں
اختلاف ہے ہے اور اور کئی مذاہب ہیں جو توحید کے نام کے نیچے نیچے ؟ ہر قسم کا شرک چھپائے بیٹھے ہیں مگر اسا
شرک سے کلی طور پر پاک ہے۔ اس نے ہر قسم کی مشرکانہ باتوں کا بکلی استیصال کیا ہے اور
شرک کی اصل حقیقت کو کھول کر سامنے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے کسی کو دھوکا نہیں لگ سکتا۔
چنانچه قرآن کریم شرک کو چار قسم میں تقسیم کرتا ہے ۔
ایک قسم شرک کی تو فرماتا ہے کہ نہ بنانا ہے یعنی یہ یقین کر لینا کہ خدا کی طرح کوئی اور
خدا بھی ہے جو اس کے ساتھ ذات میں شریک ہے۔
دوسرے شریک قرار دینا یعنی یہ خیال کرنا کہ کوئی ہستی اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے سب یا
بعض میں اس کے ساتھ شریک ہے خواہ اس کو معبود بنایا جائے یا نہ بنایا جائے ۔ مثلا یہ سمجھ لیا جائے
کہ فلاں انسان مخلوق پیدا کر سکتا ہے یا مردے زندہ کر سکتا ہے گو کسی شخص کو انسان قرار دے کر
ہی یہ صفات اس کی طرف منسوب کی جائیں مگر یہ شرک ہو گا کیونکہ صرف نام کا فرق ہے حقیقتاً
اس شخص کو خدا ہی قرار دیا گیا ہے۔
تیسری قسم کا شرک کسی کو اللہ قرار دینا ہے یعنی کسی کی خدا کے سوا عبادت کرنی خواہ اس کو
خدا نہ ہی سمجھا جائے یا خدا تعالیٰ کی صفات میں شریک قرار نہ دیا جائے جیسے کہ پرانے زمانہ میں
بعض اقوام میں ماں باپ کی عبادت کی جاتی تھی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی