دوسرا درجہ عرفان کا کلام الٰہی ہے

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۱۷۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہو جاتے ہوں۔ گو یہ شبہات اس درجہ کی دعا کے متعلق پیدا ہو سکتے ہیں لیکن پھر بھی بحیثیت مجموعی
یہ ایک حد تک یقین کا ذریعہ ہے اور لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ میں نے جو یہ کہا ہے کہ اس
درجہ کی دعا کے متعلق یہ شبہات ہو سکتے ہیں تو میرا یہ مطلب ہے کہ ایک درجہ دعا کا اور ہے جو
بالکل یقینی ہے مگر وہ اگلی قسم کے عرفانوں میں شامل ہے اس کا ذکر انہی کے ساتھ کروں گا۔
دو سرا درجہ عرفان کا کلام الہی ہے اسلام اس درجہ کے متعلق خاص زور دیتا ہے ہے دوسرے مذاہب عام طور پر اس دروازہ کو بند سمجھتے
ہیں لیکن عقل اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتی کہ وہ خدا جو اپنے بندوں کو اپنی ہستی کا یقین دلانے کے
لئے پہلے کلام کرتا تھا اب اس نے کلام کرنا بالکل بند کر دیا ہے۔ خدا تعالیٰ کی صفات تو ہمیشہ قائم
رہتی ہیں۔ وہ تو نقص اور زوال سے پاک ہے پھر یہ خاموشی جو سینکڑوں سال سے شروع ہو کر اب
ہزاروں تک پہنچنے والی ہے کیوں ہے ؟ اگر وہ کلام نہیں کرتا تو کیونکر سمجھا جائے کہ وہ سنتا ہے ؟
اور پھر کیونکر سمجھا جائے کہ اس کی باقی صفات درست ہیں ؟ کیا کسی کا حق نہیں کہ اس کے کلام
کے بند ہو جانے پر یہ سوال کرے کہ کیوں یہ نہ سمجھا جائے کہ اب وہ دیکھتا بھی نہیں اور اس کا علم
بھی جاتا رہا ہے اور وہ حفاظت بھی اب نہیں کر سکتا بلکہ دنیا کا کارخانہ اب آپ ہی آپ چل رہا
ہے ؟ اگر باقی صفات اس کی اسی طرح کام کر رہی ہیں کہ جس طرح پہلے کام کرتی تھیں تو اس کے
کلام کا سلسلہ کیوں بند ہو گیا ہے ؟ وہ وراء الوراء ہے اور اس کی ذات کا یقین دلانے کے لئے اس
کی رؤیت تو ممکن ہی نہیں ایک اس کا کلام تھا جو لوگوں کو اس کے موجود ہونے کا علم دیا کرتا تھا
اب یہ راستہ بھی اگر بند ہو گیا ہے تو پھر اس پر یقین دلانے کا اور کونسا راستہ کھلا ہے ؟ اے بھائیو
اور بہنو ! اسلام کہتا ہے کہ یہ خیال کہ خدا کے کلام کا سلسلہ بند ہو گیا ہے درست نہیں ۔ وہ اب بھی
اسی طرح بولتا ہے جس طرح پہلے بولتا تھا وہ اب بھی اسی طرح اپنے بندوں کو یاد کرتا ہے جس
طرح پہلے یاد کرتا تھا بلکہ اس نے اپنی طرف ہدایت دینے کے لئے کلام کا سلسلہ بھی دعا کے سلسلہ پہلے یاد تھا نے دینے کے لئے دعا کے
کی طرح وسیع کیا ہوا ہے اور ایسے لوگوں کو بھی جو خدا کے دین سے دور ہو جاتے ہیں کبھی الہام
ہو جاتا ہے تاکہ وہ راستبازوں کے کلام پر شک نہ کریں بلکہ ان کی صداقت پر گواہ ہوں۔
قرآن کریم فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا
تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا
وَفِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَعُونَ ، وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ

انوا را اعلوم جلد ۸
۱۷۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
خدا ہمارا رب ہے پھر اس امر پر قائم ہو جاتے ہیں۔ کوئی مصیبت ان کو ڈراتی نہیں۔ ان پر فرشتے یہ ۔
کلام لے کر نازل ہوتے ہیں کہ ڈرو نہیں اور نہ اپنے نقصانات پر غم کھاؤ بلکہ خوش ہو اس جنت پر
کہ جس کا تم کو وعدہ دیا گیا ہے ہم تمہارے والی زندگی میں بھی دوست ہیں اور مرنے مر کے بعد کی
زندگی میں بھی دوست رہیں گے ۔ اور تمہیں وہ چیز ملے گی جو تمہارے نفسوں کی خواہش ہے اور جو
کچھ مانگو گے وہ ملے گا یعنی لقائے الہی کی خواہش جو مومنوں کی اصل خواہش ہوتی ہے اعلیٰ اور
اکمل طور سے پوری ہوگی۔
جائے
اس آیت سے ظاہر ہے کہ اسلام کلام الہی کے نزول کا دروازہ کھلا سمجھتا ہے بلکہ اس کا وعدہ
کرتا ہے اور یہ امر ظاہر ہے کہ جس سے خدا تعالی براہ راست یا بذریعہ ملائکہ کلام کرے گا اس کا
یقین اور ایمان اللہ تعالی پر کس قدر بڑھ جائے گا اور اس کے دل کو کس قدر تقویت حاصل
ہو جائے گی کیونکہ کلام سننا بھی ایک قسم کی رؤیہ رؤیت ہی ہے اگر جنگل میں کوئی دوست جدا ہو
اور وہ ہمیں آواز دیدے کہ میں فلاں جگہ موجود ہوں تو ہمارا خطرہ اسی طرح دور ہو جاتا ہے جس
طرح کہ دیکھ لینے سے۔ پس جس شخص سے اللہ تعالیٰ کلام کرے اس کے دل کو خدا تعالی پر ایسا
یقین ہو جانا چاہئے جیسا کہ دیکھی ہوئی چیز کا ہوتا ہے ۔
اسلام کا یہ دعوئی ہی نہیں بلکہ تیرہ سو سال سے برابر آج تک مسلمانوں میں ایسے انسان پیدا
ہوتے چلے آئے ہیں کہ جن سے خدا نے کلام کیا ہے اور یہ امر تواتر کی حد تک پہنچا ہوا ہے۔ پس
اس کے متعلق شک کرنا گویا سفسطة (وهم مرتب) کا دروازہ کھولنا ہے۔ اس زمانہ میں
حضرت مسیح موعود پر خدا کا کلام نازل ہوا اور آپ کی قوت قدسیہ کے اثر سے اور ہزاروں
آدمیوں کو اس جماعت میں سے خدا کا کلام سننا میسر ہو ا حتی کہ میں سمجھتا ہوں کہ کم سے کم پچاس
فیصدی احمدی ہوں گے جنہوں نے کسی نہ کسی رنگ میں خدا تعالیٰ کا کلام سنا ہو گا اور ان کے ایمان
اور یقین کو اس سے تقویت حاصل ہوئی ہو گی ۔
ایک بات اس جگہ یاد رکھنی چاہئے کہ خدا کے کلام سے مراد وہ تشریح نہیں ہے جو آج کل
لوگ سمجھتے ہیں یعنی کوئی خیال نیک ان کے دل میں زور سے پڑ جائے تو وہ اسے الہام الہی قرار
دے لیتے ہیں بلکہ بعض لوگ ناواقفیت کی وجہ سے اس قدر ترقی کر گئے ہیں کہ وہ خیال کرتے ہیں
کہ کبھی خدا تعالی کا کلام الفاظ میں نازل نہیں ہوا۔ بلکہ نبیوں کے دلی خیالات کا نام ہی کلام الہی
رکھ لیا گیا ہے اسلام اس امر کا ہرگز قائل نہیں بلکہ اسلام ہمیں یہ بتاتا ہے کہ الہام الہی الفاظ میں

انوار العلوم جلد ۸
149
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نازل ہوتا ہے اور اسی طرح بندے سے خدا ہم کلام ہوتا ہے جس طرح کہ ایک انسان دوسرے
انسان سے ہمکلام ہوتا ہے۔ ایسی ہی آواز پیدا ہوتی ہے جس طرح کہ انسانوں کے کلام میں پیدا
ہوا کرتی ہے اور اسی طرح انسان آواز کو سنتا ہے جس طرح کہ وہ روز مرہ کلام سنتا ہے صرف
فرق یہ ہے کہ الہامی آواز نہایت شاندار ہوتی ہے اور اس کے اندر رعب ہوتا ہے اور باوجود
رعب کے اس کے اندر ایسی لذت اور راحت ہوتی ہے کہ انسان پر ایک ربودگی کی حالت طاری
ہو جاتی ہے اور وہ خیال کرتا ہے کہ وہ گویا اوپر کی طرف کھینچا گیا ہے اور کوئی بڑی طاقت اس
پر مستوئی ہو گئی ہے تب کوئی لطیف کلام یا اس کے کانوں پر ڈالا جاتا ہے جسے وہ سنتا ہے یا اس کی
زبان پر نازل کیا جاتا ہے جسے وہ پڑھتا ہے یا لکھا ہوا اس کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جسے وہ یاد کر لیتا
ہے مگر اس تمام عرصہ میں اس پر ایک حالت ربودگی طاری رہتی ہے تاکہ اس امر کا ثبوت رہے
کہ یہ سب اس کا وہم اور خیال نہیں ہے بلکہ ایک بالائی طاقت کی طرف سے یہ سب کچھ ہو رہا
ہے۔
الہام کی ان اقسام کے علاوہ دو اور اقسام بھی ہیں جو بجائے الفاظ کے تصویری زبان میں نازل
ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک قسم خواب کہلاتی ہے جو کامل نیند کے عرصہ میں ہوتی ہے اور اس میں
کوئی امر بطور استعارہ کے کسی شکل میں دکھایا جاتا ہے جیسے مثلاً دودھ دکھایا گیا تو اس سے مراد علم
ہو گا اور بھینس دکھائی گئی تو اس سے مراد و با اور بیماری ہوگی ۔ دوسری قسم کشف کی ہے جو اس
طرح ظاہر ہوتی ہے کہ انسان کامل ہوش میں بعض وفات یافتوں سے روحانی ملاقات کر لیتا ہے یا
بعض امور جو کہیں اور جگہ پر ہو رہے ہیں دیکھ لیتا ہے حالانکہ وہ اپنی جگہ اپنے کام میں مشغول
ہوتا ہے۔ اس قسم کے نظارہ کو اسلامی اصطلاح میں کشف کہتے ہیں یہ سب اقسام قرآن کریم سے
ثابت ہیں مگر ان کا تفصیلی ذکر مضمون کو بہت لمبا کر دے گا۔
غرض یہ کہ اسلام الہام کی تشریح یہ نہیں کرتا کہ یونہی دل میں ایک خیال پیدا ہو جائے ۔ ایسا
خیال محض الہام کی نعمت سے دوری کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور اگر اس کو صحیح تسلیم کر لیا جائے تو
الہام کی حقیقت کچھ باقی ہی نہیں رہتی۔ خالی خیال اور تحریک قلبی تو دنیا کے ہر شخص کے دل
میں پیدا ہوتے رہتے ہیں اور اگر یہ یہ الہام۔ الہام ہے تو پھر جو خیال کسی کے دل میں پیدا ا پیدا ہو ہو وہ و اسے الہام الہا
قرار دے سکتا ہے تب تو دنیا کی کوئی کتاب ایسی نہیں جو الہام سے خالی ہو ۔ کلام الہی تو وہ ہونا چاہئے
جو یقین اور وثوق کی راہ پیدا کرے نہ کہ وساوس اور شبہات کا دروازہ کھولے۔ اور اگر الہام

انوا را اعلوم جلد ۸
۱۸۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
دل کے خیال یا تحریک کا نام ہو اور لفظی الہام نہ ہوتا ہو تب تو بہت سے لوگ اس مصیبت میں
مبتلاء ہو جائیں گے کہ جو خیال ان کے دل میں پیدا ہو گا وہ اسے الہام سمجھ لیں گے ۔ آخر اللہ تعالیٰ
کی طرف سے جو بات آتی ہے اس کے اندر اس قدر امتیاز تو ہونا چاہیئے کہ محض خیال اور وہم
اس کا مقابلہ نہ کر سکیں اور یہ نہ ہو کہ بلاوجہ اور بلا قصور لوگ گرفت میں آجائیں ۔ آخر وہ کونسا
امتیاز ہو گا جس سے انسان یہ سمجھے کہ یہ میرے دل کا خیال ہے الہام نہیں یا یہ کہ الہام ہے دل کا
خیال نہیں یا میری تحریر ہے خدا کی نہیں یا خدا کی ہے میری نہیں۔ اگر کہو کہ اس وقت ساتھ ہی یہ
بھی خیال ہو گا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے میری طرف سے نہیں۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ
جب ہم ولی خیال کو الہام کہنے لگیں تو دماغ کو یہ خیال پیدا کرتے کونسی دیر لگے گی کہ یہ تیرا خیال
نہیں بلکہ الہام ہے ؟ در حقیقت اس قسم کا خیال نہ صرف مذاہب کے اعتبار کو کھونے والا ہے بلکہ
وہم اور وسوسہ اور خدا پر جرات کو اس قدر بڑھانے والا ہے کہ اس قسم کے خیال والوں کے
لئے خطرہ ہے کہ وہ تھوڑے تھوڑے دھوکا سے ایک نیا مذہب بنالیں اور حقیقت سے دور جاکر
خود بھی ٹھو کر کھائیں اور دوسروں کو بھی ٹھو کر کھلائیں۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ لفظی الہام کے متعلق بھی بعض لوگوں کو وسوسہ ہو سکتا ہے کیونکہ
دماغ کے بعض نقص ایسے بھی ہیں کہ جن کی وجہ سے انسان کو مختلف نظارے نظر آجاتے ہیں یا
بعض دفعہ الفاظ بھی سنائی دیتے ہیں ۔ مگر اس میں ایک بچاؤ ہے اور وہ یہ کہ اس صورت الہام سے
تو اسی کو دھو کا لگ سکتا ہے جو پاگل ہو اور اس کے دماغ میں نقص ہو لیکن صورت اول میں تو ایک
تھوڑے سے وسوسہ سے بالکل سمجھدار آدمی اپنے خیالات کو الہام قرار دے سکتا ہے اور اس
کے دھوکے کو دور کرنے کی کوئی صورت ہی اس کے پاس باقی نہیں رہتی۔
غرض جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ یہ وسوسہ کہ الہام ولی خیال کا نام ہے الہام سے دوری کے
سبب سے ہوا ہے ۔ اگر ایسے لوگوں کو خدا تعالیٰ کا الہام ایک دفعہ بھی ہوتا تو یہ اس دھوکے میں نہ
پڑتے اور سمجھ جاتے کہ اللہ تعالٰی پُر ہیبت اور ساتھ ہی دلکش آواز میں لفظوں میں کلام نازل کرتا
ہے جسے اس کے بندے اسی طرح سنتے ہیں جس طرح دوسرے کلاموں کو اور اس میں کسی وہم یا
خیال کا گمان نہیں ہو سکتا ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے راقم مضمون بھی اس کا تجربہ کار ہے اور اپنے
تجربہ کی بناء پر کہہ سکتا ہے کہ خدا کا کلام الفاظ میں نازل ہوتا ہے محض خیال کے طور پر نہیں۔
اس جگہ پر یہ یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کے نزدیک ہر ایک الهام یا خواب یا کشف

انوار العلوم جلد ۸
۱۸۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہو تا بلکہ اسلام اس امر کو تسلیم کرتا ہے کہ الہام یا خوا ہیں کئی اقسام
کی ہوتی ہیں۔ ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى مَا مَا۔ ضَلَّ صَاحِبُكُمْ
وَمَا غَوْى - وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلا وَحْى يُوحَى عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى " ہم اس
بے جڑ بوٹی کو بطور شہادت پیش کرتے ہیں جب وہ گر جائے یعنی جس طرح وہ بوٹی جس کی جڑھ نہ
ہو اگر اونچی ہو تو گر جاتی ہے اسی طرح جو شخص نبوت کے دعوئی میں جھوٹا ہوتا ہے خواہ الہام کا
بنانے والا ہو خواہ دھو کا خوردہ ہو ۔ چونکہ اس کی تعلیم کی بنیاد ان روحانی علوم پر نہیں ہوتی جو کسی
سلسلہ کو قائم ۔
قائم
رکھنے کے لئے ضروری ہیں اس لئے جب اس کی : اس کی جماعت ڑھنے لگتی ہے تو اس میں
انحطاط کے آثار پیدا ہونے لگ جاتے ہیں اور وہ بلند و بالا نہیں ہو سکتی یعنی ایک مستقل مذہب کی
صورت اختیار کرنے سے پہلے اس کی تباہی شروع ہو جاتی ہے۔ وہ دوسرے مذاہب کے مقابل
سر اونچا کر کے نہیں کھڑا ہو سکتا بلکہ ایک فرقہ کی ہی صورت میں ہوتا ہے کہ اس کا سر نیچے ہو جاتا
ہے۔ پھر فرماتا ہے تمہارا ساتھی گمراہ نہیں ہوا اور نہ وہ شرارت سے یہ دعوی کرتا ہے یعنی نہ تو
ہے
اس کو دھوکا لگا ہے اور نہ یہ جانتے ہوئے کہ مجھے کوئی الہام نہیں ہو تا فریب سے الہام بناتا۔
اور نہ وہ اپنی خواہشات کے سبب سے کلام کرتا ہے یعنی ایسا نہیں ہوا کہ اس کی خواہشات نے
اس کے سامنے بعض نظارے بنا کر دکھلائے ہوں اور وہ ان کو الہام سمجھ بیٹھا ہو بلکہ اس کو الہام
ہوا ہے جو - و کسی اور طاقت نے کیا ہے مگر یہ شبہ نہ کرنا کہ شیطان کی طرف سے الہام ہوا ہے بلکہ اس
کا الہام کرنے والا وہ طاقتور خدا ہے جس کے ہاتھ میں سب کچھ ہے ۔ پس وہ اپنی قوت اور طاقت
کے اظہار سے اس امر کو ثابت کر دے گا کہ اس کا الہام سچا ہے۔ اور خدا کی طرف سے ہے اور
اس کی جماعت بڑھے گی اور تنے والے درخت کی طرح اونچی ہو گی ! اونچی ہو گی اور تمام طبائع اور علوم کے
لوگ اس میں داخل ہوں گے اور زمانہ اس کو مٹا اس کو مٹا نہیں سکے گا اور وہ دو روہ دوسرے کثیر التعداد مذاہب
کے سامنے سر اونچا کر کے کھڑا ہو گا اور ان میں سے گنا جائے گا۔
اس آیت میں الہام کی چار قسمیں بیان فرمائی ہیں ایک وہ الہام جس کے منبع کا پتہ لگانا انسان
کے لئے مشکل ہوتا ہے یعنی جو دماغ کی خرابی کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ دوسرے وہ الہام جو نفسانی
خواہشات کا نتیجہ ہوتا ہے اور انسان سوچے تو معلوم کر سکتا ہے کہ جو خیالات میرے دل میں پیدا
ہوتے تھے انہی کے مطابق میں نے نظارہ دیکھ لیا ہے تیسرے وہ الہام جو شیطانی ہو تا ہے یعنی جس
میں روحانیت کے خلاف بے دینی اور بدی کی تعلیم ہوتی ہے اور چوتھے وہ الہام جو خداتعالیٰ کی
شد

انواز العلوم جلد ۸
طرف سے نازل ہوتا ہے۔
۱۸۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
پس جب میں یہ کہتا ہوں کہ الہام کو اسلام خدا تعالی کی ملاقات کا ایک ذریعہ قرار دیتا ہے تو
اس سے میری یہ مراد نہیں کہ ہر خواب اور الہام ایسا ہے ۔ میں اس امر کو تسلیم کرنا ہوں اور
قرآن کریم جدید تحقیق سے بہت پہلے خوابوں کے متعلق بیان فرما چکا ہے کہ ان کی دو قسمیں طبی
ہیں۔ ایک تو وہ جو دماغی خرابی کے نتیجہ میں آتی ہیں اور دوسری وہ جو خواہشات نفسانی کے نتیجہ
میں آتی ہیں بلکہ میرا مطلب صرف ان الهامات سے ہے جو خداتعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں اور
نفسانی یا خواہشات سے پیدا ہونے والے الہاموں سے ممتاز ہوتے ہیں۔
مگر بہر حال چونکہ الہامات کی اور اقسام بھی ہیں اس لئے عام الہام بھی عرفان کے لئے اس
قدر مفید نہیں کیونکہ کامل عرفان کے لئے ذریعہ بھی ایسا یقینی ہونا چاہئے کہ جو اپنی ذات میں کامل
ہو اور اس کے بعد شک و شبہ کی گنجائش ہی نہ رہے ۔
یا د رکھنا چاہئے کہ میں نے عام الہام کے الفاظ اس لئے استعمال کئے ہیں کہ مذکورہ بالا شبهات
صرف عام الہام کے متعلق ہی پیدا ہو سکتے ہیں ورنہ دعا کی طرح الہام اور وحی کا بھی ایک ایسا ہی
درجہ ہے جو تیسری قسم کا عرفان پیدا کرتا ہے اور جسے اس تیسری قسم کے نیچے بیان کیا جائے گا۔
ور نہ عام الهام دوسری قسم کا عرفان تو پیدا کر سکتا ہے یعنی عین الیقین تک تو پہنچا دیتا ہے مگر اس سے
اوپر نہیں لے جاتا۔
دونوں قسموں کے عرفانوں کو بیان کرنے کے بعد اب میں تیسری قسم کے عرفان کو بیان کرتا
ہوں۔ اسلام اس قسم کے عرفان یعنی حق الیقین کے پیدا کرنے کا بھی دعویدار ہے اور اس پر بڑے
اصرار کرتا ہے۔ چنانچہ مسلمانوں کو حکم ہے کہ پانچوں نمازوں میں دن رات میں کوئی زور سے
صراط
چالیس پچاس دفعہ یہ دعا خدا انه اتعالیٰ سے کیا کریں کہ اے خدا تو ، خدا تو ہمیں صراط مستقیم دکھا اور وہ
مستقیم دکھا جس پر پہلے لوگ گزر چکے ہیں جن پر تو نے انعام کیا تھا۔ اور قرآن کریم میں دوسری
جگہ فرمایا ہے کہ انعام والے لوگوں سے وہ لوگ مراد ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے نبوت کے مقام پر یا
صدیقیت یا شهادت یا صالحیت کے مقام پر کھڑا کیا ہے یعنی یا تو وہ نبی ہیں یا نبیوں کے قریب پہنچے
ہوئے ہیں۔ یا وہ نبوت کے مقام کے قریب تو نہیں مگر ہیں خدا تعالیٰ کی صفات سے حصہ لینے والے
اور اس رتبہ پر پہنچے ہوئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے عملی اثرات کو لوگوں کے سامنے پیش
کر سکتے ہیں اور اپنے تجربہ کی بناء پر لوگوں کو خدا تعالیٰ کی صفات کی طرف راہنمائی کر سکتے ہیں۔ یا وہ

انوار العلوم جلد ۸
۱۸۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
شہادت کے درجہ کی قابلیت پیدا کر رہے ہیں ان مقامات میں سے پہلے تین مقامات ہی دراصل وہ
مقامات ہیں جن پر پہنچ کر انسان شک و شبہ سے پاک ہو جاتا ہے ۔
ہمیں کیا فائدہ ہے اس امر پر زور دینے کا کہ خدا تعالیٰ علیم ہے جب تک کہ اس کے علم کا ہم
کو یقینی ثبوت نہیں ملتا؟ جب تک ہم اپنی آنکھوں ۔ وں سے اس کے علم کا مشاہدہ نہ کریں۔ ہم کس
طرح تسلی سے بلکہ میں کہتا ہوں دیانتداری سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ فی الواقع علیم ہے۔ خدا تعالیٰ
کی نسبت کہا جاتا ہے کہ وہ زندہ کرتا ہے اگر ہم اس کا کوئی ثبوت نہیں دیکھتے کہ وہ زندہ کر سکتا ہے
تو ہم کس طرح یقین سے بلکہ میں کہتا ہوں دیانتداری سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ فی الواقع مردوں کو
زندہ کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ خالق ہے لیکن ہم تو دیکھتے ہیں کہ ایک خاص قانون کے ماتحت
سب کچھ ہو رہا ہے پھر ہم کس طرح مانیں کہ اس پیدا ح مانیں کہ اس پیدائش میں خدا کا ؟ ا کا بھی کوئی دخل ہے اور ہم کس
طرح وثوق سے بلکہ میں کہتا ہوں دیانتداری سے کہہ سکتے ہیں کہ واقع میں خدا خالق ہے ۔ پھر ہم
کہتے ہیں کہ ہر ایک چیز اس کے قبضہ میں ہے لیکن جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہزاروں انسان اس کی
ذات کا بھی انکار کرنے والے موجود ہیں پھر جبکہ ہم اس کے تصرف کا ظاہر میں کوئی نشان نہیں
دیکھتے تو ہم کس طرح علم کی بناء پر بلکہ میں کہتا ہوں کہ دیانتداری سے کہہ سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کو
دنیا کی چیزوں پر تصرف حاصل ہے ۔ یہی حال سب صفات کا ہے جب تک ہم اس امر کا یقینی ثبوت نہ
رکھتے ہوں کہ خدا تعالی کی طرف سے ان صفات کا ظہور اس رنگ میں ہوتا ہے کہ ہم اس کو
اتفاق کی طرف منسوب ہی نہیں کر سکتے ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ یہ صفات خدا تعالیٰ میں ہیں۔
بلکہ حق یہ ہے کہ جب کہ خدا تعالیٰ کی ذات تو نظر نہیں آتی اس کا علم اس کی صفات کے ہی ذریعہ
حاصل ہوتا ہے تو جبکہ ہمارے پاس کوئی یقینی ثبوت اس کی صفات کے ظہور کا نہ ہو ہم
دیانتداری سے یہ بھی کب کہہ سکتے ہیں کہ کوئی خدا بھی ۔ موجود ہے اور جو کچھ دنیا میں ہو رہا ہے یہ
سب کسی ابے بے جا جان قانون قدرت کا جو کسی غیر معلوم پیچ در پیچ جوڑ کے ساتھ نہایت ہی مکمل طور پر
سے جا
چل رہا ہے نتیجہ نہیں ہے ۔
اس شبہ کا ازالہ صرف اسلام ہی کرتا ہے ۔ اس کی تعلیم پر چل کر ایسے لوگ پیدا ہو ۔ پیدا ہوتے رہتے
ہیں جو کہ صفات الہیہ کے مظہر ہوتے ہیں اور جو پہلے خود اپنی ذات پر صفات الہیہ کا پر تو ڈالتے اور
پھر دوسروں کو اس کا نشان دکھاتے ہیں، اور ہستی باری تعالی کا کامل عرفان بخشتے ہیں ۔ چنانچہ اس زمانے
میں بھی اللہ تعالیٰ نے اس غرض کے لئے کہ لوگ اس کے وجود کو پہچانیں اور شک و شبہ کی زندگی

انوار العلوم جلد ۸
۱۸۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
لو خدا
سے پاک ہوں حضرت مسیح موعود کو بھیجا تھا جو کہ اسلام کی تعلیم پر عمل کر کے اس مقام پر پہنچے جس
پر قدیم سے نبی پہنچتے چلے آئے ہیں بلکہ بہت سے نبیوں کے مقام سے بھی اوپر قرآن نے اس
مقام تک آپ کی راہنمائی کی جس تک ابراہیم اور مو ابراہیم اور موسیٰ اور مسیح کو راہنمائی حاصل نہ ہوئی تھی
صفات کو ایسے یقینی رنگ میں ثابت کیا کہ ہر ایک جو نے اپنی قوت قدسیہ سے خدا تعالیٰ کی صفات کو اور آپ نے اپن
دیکھتا ہے حیران ہو جاتا ہے اور جو ر جو سنتا ہے دنگ ہے دنگ رہ جاتا ہے ۔ لاکھوں ہیں جو ان نشانات کے ذریعہ
سے زندہ کئے گئے ہیں اور لاکھوں ہیں جو ان معجزات کے ذریعہ سے بیماریوں سے شفا دیئے گئے
ہیں۔ آپ نے وہ درجہ عرفان کا پایا جس کے بعد کوئی شک اور شبہ باقی نہیں رہتا اور اس طرح خدا
سے ملے کہ جس کے بعد کوئی دوری باقی نہیں رہتی اور ایسی پیوستگی حاصل کی کہ اس کے بعد کوئی
افتراق نہیں اور خدا تعالیٰ کے رنگ میں ایسے رنگین ہوئے کہ اور کوئی رنگ آپ پر باقی نہ رہا۔
آپ دنیا سے بکلی منقطع ہو کر اسی یار ازل کے ہو گئے اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ یار ازل
آپ کا ہو گیا۔ غرض اسلام کی تعلیم کا ایک ایک حکم آپ نے خود تجربہ کر کے دیکھا اور اس کو صحیح
پایا اور اس کے نیک نتائج آپ آپ نے محسوس کئے اور آپ پر خدا تعالیٰ نے اپنی صفات کی چادر
طور پر اڑھائی اور آپ اس سے مزین ہو ن ہو کر دنیا کی طرف واپس لوٹے تاکہ لوگوں کو خ
کی طرف لے جائیں۔ آپ ہی کا حق تھا کہ آپ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف لے جاتے کیونکہ یہ
قدیم سے سنت چلی آتی ہے ہے کہ وہی اوپر جاسکتے ہیں کہ جو اوپر سے آتے ہیں۔ حضرت مسیح فرماتے
ہیں ” اور کوئی آدمی آسمان پر نہیں جاتا لیکن وہی جو من وہی جو آسمان سے آتا ۔ آتا ہے " ۱۰۲ اور میں اس پر
زیادہ کرتا ہوں کہ کوئی شخص آسمان پر نہیں جا سکتا مگر وہ جو آسمان سے بھیجا جاتا ہے۔ پس حضرت
مسیح موعود جن کو بطور عطیہ کے خدا تعالیٰ نے اپنے جلال کی چادر اڑھائی اور پھر دنیا کی ہدایت کے
دنیا میں واپس بھیجا آپ ہی کہ آپ ہی کا حق تھا کہ لوگوں کو خداتعالی تک پہنچائیں۔ چنانچہ آپ نے اللہ
تعالٰی کی ایک ایک صفت کو اپنے وجود سے ظاہر کیا اور خدا تعالیٰ کو لوگوں سے قریب کر کے لوگوں
کو خدا سے قریب کر دیا ۔ قرآن کریم میں آتا ہے وَهُوَ يُدْرِكَ الْأَبْصَارَ خدا بندوں کی
کمزوری کو دیکھ کر خود ان کے قریب ہوتا ہے ۔ چنانچہ جس طرح قدیم زمانہ سے اس کی سنت ہے
وہ اب بھی مسیح موعود پر ظاہر ہوا۔ اور اس کے ذریعہ سے اس نے اپنے آپ کو دوسری دنیا پر ظاہر
انا ثابت ہو کہ وہ خدا زندوں کا خدا ہے ۔ وہ جس طرح ابرہام کا خدا تھا، موسیٰ کا خد ا تھا، مسیح کا کیا
خدا تھا، آنحضرت ا کا خدا تھا اب بھی وہ ہمارا خدا ہے ۔ اس نے ہم کو نہیں چھوڑا بلکہ ہم
ظلی
لئے
وو
یہ

انوار العلوم جلد ۸
۱۸۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نے اپنی جہالت سے اس کو چھوڑا ہوا تھا۔
یہ تو مشکل ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی ایک ایک صفت کے متعلق بیان کروں کہ کس طرح مسیح
موعود نے عرفان کامل کے حصول کے بعد اس کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور ثابت کیا مگر میں بطور
مثال کے چند صفات کو لے لیتا ہوں ۔
اول ایک صفت جے چھوٹے بڑے پیش کرتے ہیں علم کی صفت ہے ۔ ہر مذہب کے لوگ
کہتے ہیں کہ خدا علیم ہے ہر اک چھوٹی بڑی بات کو جانتا ہے مگر باوجود اس کے کوئی نہیں بتاتا کہ
ہے
اتے
کیونکر معلوم ہو کہ خدا علیم ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس صفت کو عملی ثبوتوں
دنیا پر ثابت کیا۔ چنانچہ آپ نے ایسے علوم دنیا پر ظاہر کئے جن میں سے بعض دنیا کی نظروں سے
مخفی تھے ۔ بعض ایسے تھے کہ ان کا طریق حصول غیر معمولی تھا اور بعض ایسے تھے کہ ان کا جانا ہی
انسانی طاقت سے بالا تھا۔ امراول کی مثال تو مثلا وہ تعلیم ہی رہی ہے جو آپ نے دی ہے اور جس کا کچھ
حصہ مختصراً بطور نمونہ کے میں اوپر ذکر کر چکا ہوں اور کچھ حصہ آگے بیان کروں گا او را مردوم اور
سوم کی مثالیں میں ذیل میں بیان کرتا ہوں۔
۔
شاید آپ لوگوں میں سے اکثر اس امر سے ناواقف ہوں کہ آپ ہندوستان کے اس گوشہ
کے رہنے والے تھے جس پر سکھ حکمران تھے جن کے زیر حکومت علم کا نام و نشان نہ ملتا تھا۔ آپ
کسی مدرسہ میں نہیں پڑھے و بھے دس دن کے لئے بھی آپ نے کسی درسگاہ میں تعلیم نہیں حاصل کی۔
آپ کے والد صاح صاحب نے معمولی مدرسوں کے ذریعہ سے چند ابتدائی کے ابتدائی کتب آپ کو پڑھوادی تھیں
مگر جب آپ کو اللہ تعالی نے مقام نبوت پر ممتاز کیا تو ایک ہی رات میں آپ کو عربی کا ا علم اس
شان کے ساتھ سکھا دیا کہ عرب اور مصر کے علماء اس کا مقابلہ کرنے سے عاجز آگئے ۔ آپ نے
عربی زبان میں بڑی تحدی کے ساتھ کتب لکھی ہیں اور اپنے مخالفوں کو بار بار چیلنج دیا ہے کہ اگر وہ
آپ کی تصنیفات کو انسانی علم کا نتیجہ بتاتے ہیں تو ان کے مقابلہ میں ویسی ہی کتب لکھ کر دکھا دیں۔
مگر با وجود بار بار چیلنج دینے کے اور مقابلہ کی دعوت دینے کے ایک شخص بھی مقابلہ پر نہیں آیا ۔ نہ
کوئی مصر کا عالم نہ عرب کا نہ ہندوستان کا۔ اب یہ نشان جو آپ سے ظاہر ہوا۔ اگر اللہ تعالی کے
علیم ہونے کا ثبوت نہیں تو اور کیا ہے ؟ کیا عقل اس امر کو تسلیم کر سکتی ہے کہ محض وہم کے ساتھ
ایک شخص ایسا کمال پیدا کر سکتا ہے ؟ پنجاب کا ملک عرب سے اس قدر دور ہے اور علمی مراکز سے
اتنے فاصلہ پر ہے کہ کوئی صورت امکان نہیں کہ آپ نے دوسرے لوگوں سے مل کر عربی سیکھ لی

انوار العلوم جلد ۸
۱۸۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہو ۔ اور اگر سیکھ بھی لی ہونہ بھی لی ہو تو جبکہ پنجاب کی باقاعدہ درسگاہوں میں پڑھے ہوئے لوگ ئے لوگ چند صفحے عربی
سے جا
جیسے شیکسپیو
اولد
جا سکتی کیونکہ وہ
رتبه
کے نہیں لکھ سکتے تو آپ نے پنجاب میں بیٹھے بیٹھے چند دن کی صحبت میں عربی پر اس قدر عبور کہاں
حاصل کر لیا کہ عربی میں پچھتیس کے قریب کتب لکھ دیں کھ دیں اور پھر سب علماء کو چیلینج بھی دیا مگر کوئی
شخص مقابل نہیں آیا ۔ بے شک بعض لوگ اپنی فصاحت و بلاغت میں بے نظیر سمجھے جاتے ہیں۔
ڈنٹی ۱۰۴ ، وغیرہ ۔ مگر ان کی مثال اس جگہ پیش نہیں کی جاسکتی کی
لوگ پہلے دعوی کر کے نہیں کھڑے ہوئے۔ پہلے تو خود ان کو بھی علم نہیں تھا کہ ان کی کتب کیار
پائیں گی مگر جب وہ کتب مشہور ہو ئیں تو معلوم ہوا کہ وہ نہایت اعلیٰ درجہ کی ہیں۔ جب چند آدمی
دوڑتے ہیں تو ان میں سے کوئی نہ کوئی تو اول نکل ہی آتا ہے پس جو اول نکلے اس کا حق نہیں کہ وہ
اس امر کو کوئی غیر معمولی کام قرار دے۔ مگر ایک کمزور اور نحیف آدمی جو اچھی طرح چل بھی نہ
سکتا ہو وہ ایک دوڑ میں شامل ہو اور پہلے سے کہہ دے کہ میں اول رہوں گا اور پھر اول رہے تو
اس کا اول رہنا بے شک ایک معجزہ ہو گا اور کسی بالا طاقت کی طرف منسوب کیا جائے گا۔
خدا تعالی اسی طرح اپنی صفت علم کا اظہار کیا کرتا ہے چنانچہ اعمال باب ۲ سے معلوم ہوتا ہے
کہ حواریوں کے ذریعہ سے بھی اللہ تعالی نے اپنی صفت علم کا اظہار اس طرح کیا تھا کہ ان کو
دوسرے قبائل کی زبانیں سکھادی تھیں۔ مگر فرق یہ ہے کہ ان کو جیسا کہ اعمال سے ظاہر ہوتا ہے
یہودی قبائل کی زبانیں سکھائی گئی تھیں اور وہ ان کے بولنے میں غلطیاں بھی کرتے تھے لیکن مسیح
موعود کو غیر ملک کی زبان سکھائی گئی تھی اور ایسے کامل طور پر سکھائی گئی تھی کہ خود اہل زبان
با وجود بار بار چیلنج دینے کے مقابلہ پر نہیں آسکے ۔
خدا تعالی کے علیم ہونے کا ایک اور ثبوت جو حضرت مسیح موعود کے ذریعہ سے ظاہر ہوا۔ یہ
مذہبی کار کا نفرنس ہے جس کے لئے آج آپ لوگ جمع ہوئے ہیں آج سے چونتیس سال پہلے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو ایک کشف ہوا تھا جس میں ولایت میں آپ کے سلسلہ کی اشاعت کا ذکر تھا
اس کشف کو آپ نے اپنی کتاب اپنی کتاب ازالہ اوہام میں جو ۱۸۹۱ء میں طبع ہوئی ہے شائع بھی کر دیا ۔ اس
کے الفاظ یہ ہیں۔
مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا یہ معنی رکھتا ہے کہ ممالک مغربی جو قدیم سے
ظلمت کفر و ضلالت میں ہیں آفتاب صداقت سے ۔ صداقت سے منور کئے جائیں گے اور ان کو اسلام
سے حصہ ملے گا اور میں نے دیکھا کہ میں شہر لنڈن میں ایک ممبر پر کھڑا ہوں اور

انوار العلوم جلد ۸
که آر
۱۸۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں ۔ بعد
اس کے میں نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے
تھے اور ان کے رنگ سفید تھے اور شاید تیتر کے جسم کے موافق ان کا جسم ہو گا۔ سو میں
نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اگرچہ میں نہیں مگر میری تحریر میں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور
بہت سے راستباز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گے۔ در حقیقت آج تک مغربی
ملکوں کی مناسبت دینی سچائیوں کے ساتھ بہت کم رہی ہے گویا خدا تعالیٰ نے دین کی عقل
تمام ایشیا کو دیدی اور دنیا کی عقل تمام یورپ اور امریکہ کو۔ نبیوں کا سلسلہ بھی اول
سے آخر تک ایشیا کے ہی حصہ میں رہا اور ولایت کے کمالات بھی انہی لوگوں کو ملے ۔
اب خدا تعالیٰ ان لوگوں پر نظر رحمت ڈالنا چاہتا ہے ۔ " * * ۱۰۴ ۔
مضمون دن صاف ہے اور مطلب واضح ہے خدا تعالیٰ نے نے آج آج سے سے چونتیس چون سال پہلے اطلاع دی
آپ یورپ میں جاکر اسلام کی تبلیغ کریں گے اور آپ کی تقریر میں اشاعت اسلام کا موجب
ہونگی اور آخر مغرب اسی طرح دین سے حصہ پائے گا جس طرح کہ آج وہ دنیا سے حصہ پا رہا ہے۔
بے شک اس خواب میں آپ نے اپنے آپ کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا لیکن نبی سے مراد اس کی
امت ہو ہوتی ہے اور ان میں سے خاص طور پر اس اس کے خلفاء ۔ پس اس خواب میں آپ کے یا آپ
کے کسی خلیفہ کے انگلستان جا کر لوگوں کو اسلام کی دعوت دینے کی خبر دی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے
کہ ایک سٹیج پر سے لوگوں کو احمدیت کی تبلیغ کی جائے گی اور اسلام کی دعوت دی جائے گی اور
لوگ احمدیت کو قبول کریں گے اور خدا ان کو برکت دے گا۔ اے بھائیو اور بہنو! اس رویا کے
پورا ہونے کو معمولی بات نہ سمجھو کیونکہ کسی چیز کی حقیقت اس کے پورے حالات کے معلوم
ہونے سے ظاہر ہوتی ہے۔ ان حالات کو مد نظر رکھو جس وقت یہ خبر دی گئی تھی اور اس امر کو
دیکھو کہ خبر دینے والا کون تھا ؟
حالات تو یہ تھے کہ جس وقت یہ خبر دی گئی تھی اس وقت مسیحیت کا اس قدر غلبہ تھا کہ
مسلمان مسیحیت سے بالکل مرعوب ہو چکے تھے۔ یورپ کے مصنف تو خیر لکھتے ہی تھے بعض مسلمان
مصنف بھی یہ تسلیم کرنے لگ گئے تھے کہ اسلام مسیحیت سے سو سال کے عرصہ میں مغلوب
ہو جائے گا۔ اور بعض لوگوں نے تو مذہبی ریفارم کے نام سے یہ تحریک شروع کر دی تھی کہ
اسلام اور مسیحیت کی صلح کروادی جائے اور یہ تسلیم کر لیا جائے کہ مسیحیت بھی بچی ہے اور اسلام

انوار العلوم جلد ۸
۱۸۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
بھی سچا ہے اور دونوں میں تصادم نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ ڈرتے تھے کہ اسلام مسیحیت کے
سامنے ٹھہر نہیں سکتا۔ اور بعض لوگوں نے یورپ کے سامنے ان مسائل کے متعلق جن کو یورپ
قابل اعتراض سمجھتا تھا معذرت کرنی شروع کر دی تھی کہ اسلام کا وہ منشاء نہیں جو وہ خیال کرتے
ہیں بلکہ اصل میں اسلام بھی وہی کہتا ہے جو وہ کہتے ہیں یا اس قسم کے عذر پیش کرنے شروع کر
دیئے تھے کہ اسلام ایسے تاریک زمانہ میں آیا تھا جب عرب کی حالت نہایت نازک تھی اس لئے
ان لوگوں کی تدریجی اصلاح کے لئے بعض احکام دیئے گئے تھے جو اصل مقصود نہ تھے ۔ اب
مسلمان علماء کی مجالس ان کو منسوخ کر دیں گی یا یہ کہنے لگے تھے کہ رسول کریم اللہ عرب کے
قومی خیالات کا لحاظ کر کے انہی کے اعتقادات کے مطابق کلام کرتے تھے اور اصل میں آپ کی
مراد اس سے اور ہوتی تھی۔ غرض مسلمانوں نے اپنے عمل اور اپنے قول سے اس امر کو تسلیم
کر لیا تھا کہ اب اسلام کی زندگی چند روزہ ہے او وہ حملہ تو الگ رہا دفاع کی بھی طاقت اپنے اندر
محسوس نہیں کرتے تھے اور ہتھیار رکھنے پر آمادہ تھے اور صرف اس امر کے منتظر تھے کہ زیادہ
اچھی شرائط پر مسیحیت سے انکی صلح ہو جائے اور ہمیں بالکل ہی وحشی نہ قرار دیا جائے ۔
یہ تو قومی حالت تھی۔ خود پیشگوئی کرنے وا کرنے والے کا یہ حال تھا کہ اس کے ساتھ کوئی جماعت نہ
تھی اس نے مسیحیت کا دعوئی ابھی نیا نیا کیا تھا اور اس کی وجہ سے سب دنیا اس کی مخالف ہو گئی
تھی۔ حکومت اس کی مخالف تھی، رعایا اس کے مخالف تھی ، مسیحی اس کے مخالف تھے ، ہندو اس
کے مخالف تھے اور وہ قوم جس کے مذہب کی تائید کے لئے وہ کھڑا ہوا تھا وہ بھی اس کے مخالف تھی
اور سب سے زیادہ مخالف تھی دعوی اس کا بالکل نرالا تھا مسلمان ایک خونی مهدی اور ایک
آسمان سے آنے والے مسیح کے منتظر تھے اور وہ یہ پیش کرتا تھا کہ خونی مہدی نہیں بلکہ صلح کرنے
والا مہدی مقرر ہے اور مہدی اور مسیح الگ الگ نہیں بلکہ ایک ہی شخص کے دو نام ہیں اور
آسمان سے نہیں بلکہ اسی دنیا سے انہوں نے ظاہر ہوتا ہے اور سب پر طرہ یہ کہ وہ کہتا تھا کہ وہ
موعود میں ہی ہوں جسے علم رتبہ عزت کسی بات میں بھی دوسروں پر فضیلت نہیں ۔ پھر غیر ممالک
میں جانے آنے اور وہاں شہرت پانے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہوتی ہے اس کا حال یہ تھا کہ
صرف چالیس پچاس آدمی اس کے ساتھ تھے جن میں سے سوائے دو کے جو کسی قدر آسودہ تھے
باقی سب نہایت غریب اور شکستہ حالت کے آدمی تھے حتی کہ ان کی ماہوار آمدنیاں پندرہ روپیہ
سے بھی کم تھیں جن میں ان کو اپنی اور اپنے رشتہ داروں کی سب ضروریات پوری کرنی پڑتی

آج 10 میں سے 10 باقی