دوسرا درجہ عرفان کا کلام الٰہی ہے

انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۸
۱۸۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تھیں ۔ ان چند غریبوں کی جماعت کے ساتھ وہ کھڑا ہوا اور مذکورہ بالا حالات میں وہ مغرب سے چھ
ہزار میل کے فاصلہ پر ہندوستان میں سے جو انگریزوں کی حکومت میں شامل ہے اور اس وقت کے
خیالات کے مطابق نہایت حقیر حیثیت میں تھا ایک ایسے صوبہ میں سے جو علمی حیثیت میں سب
ہندوستان سے کم سمجھا جاتا ہے اور ساحل سمندر سے سینکڑوں میل کے فاصلے پر ہے اور ایک
ایسے گاؤں میں سے جو ریل سے گیارہ میل کے فاصلہ پر ہے اور جہاں ڈاک بھی ہفتہ میں صرف
دوبار آتی تھی اور سکول کا ایک مدرس کچھ الاؤنس لے کر ڈاک کا کام کر دیتا تھا اور جس جگہ علم کی
انتہائی منزل و ر نیکر پرائمری تھی کیونکہ اس سے زیادہ تعلیم دینے والا کوئی سکول وہاں موجود نہ
تھا۔ یہ سب نقشہ اس وقت کی قادیان کا ہے جس وقت یہ پیشگوئی شائع کی گئی تھی اس نے یہ
اعلان کیا کہ خدا میری تعلیم کو مغرب میں پہنچائے گا اور سٹیجوں پر ۔ ں پر سے مری تعلیم پڑھ کر سنائی جائے
گی اور مغرب کے لوگ اس کی صداقت کو قبول کریں گے اور میرے سلسلہ میں داخل ہوں گے
اور ایسا ہی ہوا۔ اس کا سلسلہ ترقی کرتا گیا اور مغرب تک جا پہنچا ہر قسم کے لوگ اس میں داخل
ہوئے اور آخر مغرب کی صداقت پسند ارواح کو بھی اس نے اپنی طرف کھینچنا شروع کر دیا۔
مذہبی کا نفرنس کی دعوت سب سلسلوں کے لئے تو ایک معمولی دعوت ہے جو ایسے موقع پر دی
جاتی ہے کیونکہ آخر مذہبی کا نفرنس نے بھی تو اپنی سٹیج کو رونق دینی تھی مگر ہمارے لئے اس کی
حیثیت بالکل اور ہے کیونکہ اس دعوت نے اس کشف کو جو بالکل مخالف حالات میں شائع کیا گیا تھا
پورا کر دیا ہے۔ کیونکہ اگر یہ سلسلہ ایک طبعی راہ اختیار کرتا تو آج یہ نہیں ہو سکتا تھا کہ لندن کی
ریلیجنز کانفرنس اس کو دعوت دیتی ۔ اسے کبھی کا فنا ہو جانا چاہئے تھا مگر خدا نے اس کشف کے
مطابق اسے بڑھایا اور آخر اسی طرح ہوا جس طرح کہا گیا تھا اور ثابت ہوا کہ خدا علیم ہے وہ ایسی
باتیں بتاتا ہے جن کا علم انسان کو حاصل نہیں ہو سکتا اور اس وقت بتاتا ہے جب لوگ ان کو عقل
کے خلاف سمجھتے ہیں ۔
میں ان ثبوتوں میں سے جو آپ نے صفت علم کے ثبوت میں پیش کئے ایک اور ثبوت کے
پیش کرنے سے نہیں رک سکتا کیونکہ وہ بھی یورپ سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا نہایت گہرا اثر
یورپ اور امریکہ پر آج تک چلا آتا ہے اور وہ آپ کی وہ پیشگوئی ہے جو جنگ یورپ اور زار
روس کے انجام کے متعلق تھی۔ یہ پیشگوئی مختلف اوقات میں ٹکڑے ٹکڑے کرکے کی گئی ہے
اور ۱۹۰۴ء سے ۱۹۰۸ء تک مکمل ہوئی ہے آپ فرماتے ہیں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ

انوار العلوم جلد ۸
۱۹۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ایک شدید زلزلہ آنے والا ہے جس کی نسبت آپ لکھتے ہیں کہ ضروری نہیں کہ زلزلہ سے یہ مراد
ہو کہ زمین ہلے گی بلکہ اس سے مراد کوئی ایسی آفت ہو سکتی ہے جس سے جانوں کا نقصان ہو گا اور
مکانات گریں گے اور خون کی ندیاں نہیں گی اور لوگوں میں سخت گھبراہٹ پڑے گی ۔ ۱۰۵
پھر اس زلزلہ کی جو کیفیات آپ نے : آپ نے بتائی ہیں ! ں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت اس سے
ایک جنگ عظیم مراد تھی کیونکہ آپ فرماتے ہیں مجھے بتایا گیا ہے کہ اس زلزلہ شدید کے وقت تمام
دنیا میں گھبراہٹ پڑ جائے گی۔ مسافروں کے لئے وہ سخت تکلیف کا وقت ہو گا۔ ( یہ شرط صاف ظاہر
کرتی ہے کہ جنگ مراد ہے کیونکہ زلزلہ کا اثر مسافروں پر کوئی خاص نہیں ہوتا) ندیاں خون سے
سرخ ہو جائیں گی۔ یہ آفت یکدم اور اچانک آئے گی لوگوں کو اس کی پہلے سے کچھ خبر نہ ہو گی اس
صدمہ سے جو ان بوڑھے ہو جائیں گے پہاڑ اپنی جگہوں سے اڑا دیئے جائیں گے بہت سے لوگ
صدمہ سے دیوانے ہو جائیں گے سب دنیا پر اس کا اثر ہو گا ۔ زار روس کی حالت اس وقت نہایت
ہی زار ہو گی تمام حکومتیں اس کے صدمہ سے کمزور ہو جائیں گی جنگی بیڑے تیار رکھے جائیں گے
اور کثرت سے ادھر ادھر چکر لگائیں گے تا دشمنوں کے بیڑے ان کو ملیں اور وہ ان سے جنگ
کریں زمین الٹا دی جائے گی خدا تعالیٰ اپنی فوجوں سمیت اترے گا تا ان لوگوں کو ان کے ظلموں
کی سزا دے۔ اس مصیبت کا اثر پرندوں پر بھی پڑے گا۔ عرب بھی اس وقت اپنے قومی فوائد کو
مد نظر رکھ کر جنگ کے لئے نکلیں گے۔ ترک شام کے میدان میں شکست کھائیں گے لیکن اپنی
شکست کے بعد پھر اپنی ضائع شدہ طاقت کا ایک حصہ واپس لے لیں گے یہ زلزلہ جس وقت ظاہر
ہو گا اس سے کچھ عرصہ پہلے اس کے آثار ظاہر ہو نگے ۔ مگر اللہ تعالیٰ اس کو روک کر کچھ سال پیچھے
ڈال دے گا۔ مگر یہ آفت پیشگوئی کے شیوع (اشاعت۔ مرتب) کے سولہ سال کے عرصہ میں آئے
گی اور پھر یہ کہ حضرت مسیح موعود کی وفات کے واقعہ ہونے کے بعد ہو گی۔
کس زور اور کسی طاقت کے ساتھ یہ امور پورے ہوئے ہیں ۔ وہ زلزلہ جس کی خبر دی گئی
تھی۔ کیسی شدت کے ساتھ آیا اور اس نے کس طرح دنیا کو ہلا دیا ؟ زلزلہ سے جیسا کہ میں لکھ چکا
اور
ہوں زلزلہ ہی مراد نہ تھا یہ لفظ قرآن کریم میں جنگ کے معنوں میں بھی استعمال ہوا ہے ۱۰۶
بائیبل میں بھی جنگ کے لئے زلزلہ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ۔ کس طرح اس کی تمام تفاصیل
پوری ہوئیں؟ کس طرح اچانک یہ جنگ چھڑی ؟ تمام دنیا اس کی لپیٹ میں آگئی۔ ۱۹۰۵ء میں یہ
پیشگوئی شائع کی گئی تھی پس پورے نو سال بعد جنگ شروع ہوئی اور ہوئی بھی حضور علیہ السلام کی

انوارالعلوم جلد ۸
191
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
وفات کے بعد جو ۱۹۰۸ء میں واقع ہوئی ساری دنیا پر اس کا ایسا خطرناک اثر پڑا کہ کوئی اس کی زد
سے نہیں بچا۔ جو حکومتیں اس جنگ میں شامل ہوئیں ان پر تو اس کا اثر ہونا ہی تھا۔ دوسری
حکومتیں بھی اس کے اثر سے محفوظ نہیں رہیں۔ مسافروں کے لئے اس کا اثر ایسا سخت تھا کہ اس کا
خیال کرنے سے دل کانپتا ہے جس وقت یہ جنگ شروع ہوئی ہے اس وقت لڑنے والی قوموں کے
جو لوگ مخالف قوموں کے ملکوں میں تھے وہ جس جس مصیبت میں مبتلاء ہوئے ہیں اور جن جن
مشکلات میں پڑ کر بھاگے ہیں یا آخر قید ہوئے ہیں وہ ایک دردناک قصہ ہے ہزاروں تھے جن کو
سالوں تک اپنے رشتہ داروں کی اور ان کے رشتہ داروں کی اطلاع نہیں ملی کہ وہ کس حال میں
ہیں۔ پہاڑ اس طرح اڑائے گئے جس طرح ٹیلے اڑائے جاتے ہیں فرانس کی بعض پہاڑیاں جو
جنگ کے میدان میں تھیں قریباً برابر کر دی گئیں بارہا ایسی خونریزی ہوئی کہ عملاً خون کی ندیاں بہہ
گئیں اور دریا سرخ ہو گئے کئی لوگ اس کے صدمہ سے قبل از وقت بوڑھے ہو گئے اور جیسا کہ
کہا گیا تھا کہ بہت سے لوگ پاگل ہو گئے بلکہ پاگلوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی کہ
SHELL SHOCK (جنگی جنون) ایک نئی بیماری قرار دی گئی۔ ہزاروں آدمی اس بیماری کا
شکار ہوئے اور مہینوں بلکہ سالوں نا قابلِ کار ہو گئے ۔ جنگی بیڑے اس کثرت سے چکر لگاتے پھرے
که تا اپنا شکار تلاش کریں کہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا - زمین ایسی الٹائی گئی کہ اب تک فرانس
اپنے تباہ شدہ علاقوں کو درست نہیں کر سکا پرندوں پر اس کا ایسا اثر پڑا کہ ان دنوں خبریں شائع
ہوئی تھیں کہ شور اور گولہ باری کی وجہ سے پرندے ہوا میں اڑنے لگ جاتے اور بیٹھ نہیں سکتے
تھے اور بہت سے پرندے تھک کر زمین پر گر جاتے اور مرجاتے تھے ۔
اس جنگ کے آثار مطابق پیشگوئی ایک وقت پہلے ظاہر ہو کر رک گئے تھے ۔ یعنی جولائی ۱۹۱۱ء
میں جبکہ جرمن نے اپنا جہاز پنتھر مرا کو کے بندر AGADIR (اغادیر) کی طرف بھیجا تھا کہ
تا اس بندر پر قبضہ کرے ۔ اگر انگریزی حکومت سختی سے دخل نہ دیتی اور بعض یورپین مدیریہ
خیال کر لیتے کہ اس وقت ان کے ملک جنگ کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ تو یہ جنگ بجائے ۱۹۱۴ء کے
1911ء میں ہی واقع ہو جاتی ۔
جیسا کہ بتایا گیا تھا عرب بھی اس جنگ میں اتحادیوں کے ساتھ شامل ہو گئے اور اپنے ملک کے
مصالح کو مد نظر رکھ کر انہوں نے ترکوں سے علیحدگی کرلی۔ آخر بمطابق پیشگوئی جبکہ درہ دانیال
اور عراق میں تمام کوششیں ناکام رہیں حالانکہ یہی اصل محاذ جنگ سمجھے جاتے تھے مطابق پیشگوئی

انوار العلوم جلد ۸
۱۹۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ترکوں کو شام میں شکست ہوئی اور جنگ کا خاتمہ ہوا۔ مگر پھر ترکوں کو مصطفیٰ کمال پاشا کے ذریعہ
قوت حاصل ہوئی اور جیسا کہ خبر دی گئی تھی انہوں نے اپنی گم شدہ عزت کا ایک حصہ واپس لیا۔
مگر سب سے زیادہ ہیبت ناک حصہ اس پیشگوئی کا وہ ہے جو زار روس کے متعلق ہے تمام
بادشاہوں سے قطع نظر کر کے زار روس کی نسبت خبر دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس کی حالت
زار ہوگی یعنی وہ صرف حکومت سے ہی علیحدہ نہیں کیا جائے بلکہ اور صدمہ بھی و بھی دیکھے گا یعنی نہ
مرے گا اور نہ مارا جائے گا بلکہ زندہ رہے گا اور نہایت تکلیف دہ مصیبت میں مبتلاء رہے گا۔ کس
طرح ایک ایک لفظ ایک ایک اشارہ اس پیشگوئی کا پورا ہوا ہے ؟ پہلے اس کی حکومت گئی لیکن
اس کی جان بچائی گئی پھر ایک اور تغیر اور جنگی کے ساتھ کچھ دے دے کر اس کو مارا گیا۔ اسکی بیوی
اور لڑکیوں کی اس کے سامنے ہتک کی گئی جبکہ وہ بالکل بے بس اور بے طاقت تھا۔
جسم ان مصائب کا خیال کرکے جو زار کو پہنچے کانپ جاتا ہے اور بدن کے رونگٹے کھڑے
ہو جاتے ہیں مگر ساتھ ہی اس خدائے علیم پر کس قدر یقین بڑھ جاتا ہے جس نے چودہ سال پہلے
ان واقعات کی خبر دی تھی جب کہ ان واقعات میں سے بہتوں کا خیال بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔
کیا یہ واقعات اس امر کے ثابت کرنے کے لئے کافی نہیں کہ اسلام کا خدا علیم خدا ہے ۔ یا
دوسرے لفظوں میں یوں کہو اسلام ہی وہ مذہب ہے جس کے ذریعہ سے علیم خدا کی معرفت
حاصل ہو سکتی ہے اور وہی وہ مذہب ہے جس کے ذریعہ سے انسان خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر سکتا
ہے۔
صفات الہیہ میں سے دوسری صفت جو ہر چھوٹے بڑے کی زبان پر ہے اور جس پر اکثر مذاہب
متفق ہیں وہ خلق کی صفت ہے۔ اکثر مذاہب دعویدار ہیں کہ وہ خدا جسے وہ پیش کرتے ہیں دنیا کا
خالق ہے تمام انسان اور حیوان اس کے پیدا کئے ہوئے ہیں ۔ ایک ایک ذرہ اس کا بنایا ہوا ہے مگر
وہ کیا ثبوت ہے جسے وہ اس امر کی تائید میں پیش کرتے ہیں یقینا کوئی بھی نہیں ۔ ان کے دعوی کی
صرف اس امر پر ہے۔ امر پر ہے کہ اگر خدا تعالیٰ دنیا کا خالق نہیں تو پھر اور کون ہے ؟ مگر یہی دلیل د
کے سامنے بھی موجود ہے وہ قوانین نیچر کا زیادہ گہرا واقف ہے کیونکہ اس کی دنیا اور اس کا دین
صرف قوانین قدرت کا مطالعہ ہے وہ باوجود اس گہرے مطالعہ کے پھر اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ یہ
بناء صر
ادہریہ
سبب کارخانہ قدرت آپ ہی آپ چل پ ہی آپ چل رہا ہے۔ تو جب وہ لوگ جو اپنی عمر کو قانون قدرت کے
مطالعہ پر ہی خرچ کرتے ہیں اس کی رہنمائی سے فائدہ نہیں اٹھا سکے تو دوسرے لوگ اس سے کیا

انوار العلوم جلد ۸
۱۹۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نفع اٹھا سکتے ہیں اور اس پر کیا یقین کر سکتے ہیں ؟ پھر یہ بھی تو دیکھنا چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ جو بات
اس قانون قدرت سے ہمیں معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ کوئی خدا اس دنیا کا خالق ہونا چاہئے مگر
ہونا چاہئے ایک ظن ہے یہ ا ہے یہ استدلال ہمیں یقین کے مقام تک ہرگز نہیں پہنچا سکتا۔
ہم روزانہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ ایک بات جس کا سبب ہمیں معلوم نہیں ہو تا ہم عقل سے اس کا
ایک سبب دریافت کرتے ہیں لیکن بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ اس کا اصل سبب اور ہی ہے اور
ہمارے خیالات بالکل غلط ثابت ہو جاتے ہیں۔ پس کیا یہ ممکن نہیں ہو سکتا کہ ہم چونکہ ابھی تک
مادہ اور اس کی بناوٹ اور اس کی خصوصیات اور اس کے محرکات عمل سے پوری طرح واقف
نہیں اس لئے یہ خیال کرتے ہوں کہ اس کارخانہ عالم کے چلانے کے لئے علاوہ قوانین قدرت
کے کوئی اور مدبر بھی ہونا چاہئے لیکن در حقیقت مادہ کی بعض خصوصیات اور اس کے محرکات عمل
ایسے ہوں جن کی وجہ سے وہ کسی بیرونی مدبر کا محتاج نہ ہو بلکہ خود بخود ہی سب کام کر سکتا ہو ؟ پس
جب ایسے احتمالات موجود ہیں تو یہ دلیل ہمیں کب تسلی دے سکتی ہے ؟ تسلی وہی دلیل دے سکتی
ہے جو ہونا چاہئے کے مقام سے بلند کر کے ہمیں ہے کے مقام تک پہنچادے اور شک و شبہ کا احتمال
مٹادے اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفت خلق کا ہم اپنی آنکھوں سے مطالعہ کر لیں
اور خود دیکھ لیں کہ وہ پیدا کرتا ہے ۔ مگر یہ یقین ہمیں کوئی مذہب دلانے کے لئے تیار نہیں سوائے
حضرت مسیح موعود کے جو ہمیں اس یقین کے مقام تک پہنچاتے ہیں اور اس عرفان سے ہمیں حصہ
دیتے ہیں آپ ہمیں یہ نہیں کہتے کہ مان لو کہ کوئی خدا ہے اور وہ خالق ہے بلکہ یہ فرماتے ہیں کہ
آؤ میں تمہیں خدا تعالی پیدا کرتا ہوا دکھادوں اور اس امر کا ا امر کا یقین دلا دوں کہ نیچر نہیں بلکہ نیچر کا
پیدا کرنے والا خدا پیدا کرتا ہے اس قسم کے ثبوت جو آپ نے دیتے ہیں گو بہت سے ہیں مگر مثال
کے طور پر میں دو تین پیش کر دیتا ہوں۔
یا د رکھنا چاہئے کہ کسی شخص کے کسی کام کا سبب ہونے کا مکمل ثبوت تبھی مل سکتا ہے جب ہم
اس کی طاقت کا دو طرح نمونہ دیکھیں ایک تو یہ کہ جب وہ چاہے تو وہ کام ہو جائے اور دوسرے یہ
کہ جب وہ نہ چاہے تو نہ ہو ۔ اگر صرف ایک پہلو ظاہر ہو۔ یعنی جب وہ چاہے تب وہ کام ہو جائے
تب بھی ہمارے دل میں یہ شبہ پیدا ہو سکتا ہے کہ شاید اس کام کے مد بر ایک سے زیادہ ہوں اور وہ
بھی اسی طرح اس کام کو کر سکتے ہوں ۔ پس جب ہم کہتے ہیں کہ یہ کام صرف فلاں شخص کر سکتا ہے
تو ہمیں دو قسم کے ثبوت دینے چاہئیں۔ ایک تو یہ کہ ہم ثابت کریں کہ اس کام کے کرنے پر وہ

انوار العلوم جلد ۸
۱۹۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
قادر ہے اور دوسرے یہ کہ جب وہ اس کام کو نہ کرے تو وہ کام نہیں ہو گا۔ اس ثبوت کو مد نظر
رکھتے ہوئے میں خدا تعالیٰ کے خالق ہونے کے ثبوت میں اثبات اور نفی کے جو ثبوت حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے پیش کئے ہیں پیش کرتا ہوں۔
پہلے میں اس امر کا ثبوت پیش کرتا ہوں کہ آپ نے کون سے ایسے نشانات دکھلائے ہیں جن
سے یہ ثابت ہوتا ہے ہے کہ خدا خالق ہے ؟ اور میں سب سے پہلے اس کے متعلق ایک صاحب کا
اپنا بیان جو کتاب ”سیرۃ المہدی " میں شائع ہوا ہے پیش کرتا ہوں۔ ان صاحب کا نام عطا محمد ہے
اور یہ پٹواری کا کام کرتے ہیں وہ بیان کرتے ہیں۔
” جب میں غیر احمدی تھا اور ونجواں ضلع گورداسپور میں پٹواری ہوتا تھا تو قاضی نعمت
اللہ صاحب خطیب بٹالوی جن کے ساتھ میرا لمنا جلنا تھا مجھے حضرت صاحب کے متعلق
بہت تبلیغ کیا کرتے تھے مگر میں پروا نہیں کرتا تھا ایک دن انہوں نے مجھے بہت تنگ
کیا میں نے کہا اچھا میں تمہارے مرزا کو خط لکھ کر ایک بات کے متعلق دعا کراتا ہوں
اگر وہ کام ہو گیا تو میں سمجھ لوں گا کہ وہ بچے ہیں ۔
چنانچہ میں نے حضرت صاحب کو خط لکھا کہ آپ مسیح موعود اور ولی اللہ ہونے کا
دعوئی رکھتے ہیں اور ولیوں کی دعائیں سنی جاتی ہیں۔ آپ میرے لئے دعا کریں کہ خدا
مجھے خوبصورت صاحب اقبال لڑکا جس بیوی سے میں چاہوں عطا کرے اور نیچے میں نے
لکھ دیا کہ میری تین بیویاں ہیں مگر کئی سال ہو گئے آج تک کسی کے اولاد نہیں ہوئی میں
چاہتا ہوں کہ بڑی بیوی کے بطن سے لڑکا ہو ( انکا منشاء یہ تھا کہ چونکہ وہ زیادہ عمر رسیدہ
تھی اس لئے اس کے ہاں لڑکا ہونا اور بھی مشکل ہو گا) حضرت صاحب کی طرف سے
مجھے مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کے ہاتھ کا لکھا ہو ا خط گیا۔ (مولوی صاحب مرحوم
جو جماعت احمد یہ کے عمائد میں سے تھے حضرت کے صیغہ ڈاک کے افسر تھے) کہ مولی
کے حضور دعا کی گئی ہے اللہ تعالٰی آپ کو فرزند ارجمند صاحب اقبال خوبصورت لڑکا
جس بیوی سے اُر آپ چاہتے ہیں عطا کرے گا۔ مگر شرط یہ ۔ یہ ہے کہ آپ زکریا والی تو بہ
کریں۔
منشی عطا محمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں ان دنوں سخت بے دین اور شرابی کبابی
راشی مرتشی ہوتا تھا چنانچہ میں نے جب مسجد میں جاکر ملاں سے پوچھا کہ زکریا والی تو بہ

انوار العلوم جلد ۸
۱۹۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کیسی تھی؟ تو لوگوں نے تعجب کیا کہ یہ شیطان مسجد میں کس طرح آگیا ہے۔ مگر وہ ملاں
مجھے جو اب نہ دے سکا پھر میں نے دھرم کوٹ کے مولوی فتح دین صاحب مرحوم احمدی
سے پوچھا انہوں نے کہا کہ ذکریا والی تو یہ بس یہی ہے کہ بے دینی چھوڑ دو حلال کھاؤ
نماز روزہ کے پابند ہو جاؤ اور مسجد میں زیادہ آیا جایا کرو۔ یہ سن کر میں نے ایسا کرنا
شروع کر دیا۔ شراب وغیرہ چھوڑ دی، رشوت بھی بالکل ترک کر دی اور صلوۃ و صوم
کا پابند ہو گیا۔
چار پانچ ماہ کا عرصہ گزرا ہو گا کہ میں ایک دن گھر گیا تو اپنی بڑی بیوی کو روتے
ہوئے پایا۔ سبب پوچھا تو اس نے کہا کہ پہلے مجھ پر یہ مصیبت تھی کہ میرے اولاد نہیں
ہوتی تھی آپ نے میرے پر دو بیویاں کیں لیکن اب یہ مصیبت آئی ہے کہ میرے
حیض آنا بند ہو گیا ہے (گویا اولاد کی کوئی امید ہی نہیں رہی) ان دنوں میں اس کا بھائی
امرتسر میں تھانیدار تھا۔ چنانچہ اس نے مجھے کہا کہ مجھے میرے بھائی کے پاس بھیج دو کہ
میں کچھ علاج کرواؤں میں نے کہا وہاں کیا جاؤ گی یہیں دائی کو بلوا کر دکھلاؤ اور اس کا
علاج کرواؤ۔
چنانچہ اس نے وائی کو بُلوایا اور کہا کہ مجھے کچھ دوا وغیرہ دو۔ دائی نے سرسری دیکھ
کر کہا۔ میں تو دوا نہیں دیتی نہ ہاتھ لگاتی ہوں مجھے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خدا تیرے
اندر بھول گیا ہے (یعنی تو تو بانجھ تھی مگر اب تیرے پیٹ میں بچہ معلوم ہوتا ہے پس خدا
نے تجھے (نعوذ باللہ) بھول کر حمل کروا دیا ہے ۔ مؤلف سیرۃ ) اور اس نے گھر سے باہر
آکر بھی یہی کہنا شروع کیا کہ خدا بھول گیا ہے مگر میں نے اسے کہا کہ ایسا نہ کہو بلکہ میں
نے مرزا صاحب سے دعا کروائی تھی۔
"
پھر منشی صاحب بیان کرتے ہیں کہ کچھ عرصہ میں حمل کے پورے آثار ظاہر ہو گئے
اور میں نے ارد گرد سب کو کہنا شروع کیا کہ اب دیکھ لینا کہ میرے لڑکا پیدا ہو گا اور
ہو گا بھی خوبصورت۔ مگر لوگ بڑا تعجب کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اگر ایسا ہو گیا تو واقعی
بڑی کرامت ہے۔ آخر ایک دن رات کے وقت لڑکا پیدا ہوا اور خوبصورت ہوا۔
میں اسی وقت دھرم کوٹ لگا گیا جہاں میرے کئی رشتہ دار تھے اور لوگوں کو اس کی
پیدائش سے اطلاع دی چنانچہ کئی لوگ اسی وقت بیعت کے لئے قادیان روانہ ہو گئے۔

انوارالعلوم جلد ۸
194
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
مگر بعض نہیں گئے اور پھر اس واقعہ پر ونجواں کے بھی بہت سے لوگوں نے بیعت کی
اور میں نے بھی بیعت کرلی اور لڑکے کا نام عبد الحق رکھا۔ منشی صاحب بیان کرتے ہیں
९९
کہ میری شادی کو بارہ سال سے زائد ہو گئے تھے اور کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی " ۔ ۱۰۸
یہ واقعہ کیسا بین اور واضح ہے اور کس طرح روز روشن کی طرح اس سے ثابت ہوتا ہے کہ
ہمارا خدا ایک زندہ خدا ہے اور وہ خالق ہے۔ اگر کوئی خدا نہیں یا وہ خالق نہیں تو کس طرح ایک
ایسے شخص کے ہاں جو بانجھ تھا جس نے تین بیویاں بارہ سال کے عرصہ میں کیں کہ اس کے ہاں
اولاد ہو مگر ایک کے ہاں بھی اس عرصہ میں اولاد نہ ہوئی۔ مرزا صاحب کی دعات اولاد ہو گئی پھر
ان شرائط کے ساتھ ہوئی جو سوال کرنے والے نے کئے تھے یعنی اس عورت سے ہوئی جو سب
سے معمر تھی اور ہوا بھی لڑکا اور ہوا بھی خوبصورت ۔ اگر کوئی خدا نہیں اور اگر وہ خالق نہیں تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا سے یہ سب کچھ کس طرح ہوا؟ اور اس نشان کی عظمت اور
شان اور بھی بڑھ جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ سائل کو قبل از وقت لکھ دیا گیا تھا کہ اس کی طلب
کردہ شرطوں کے ساتھ اس کے ہاں اولاد ہو جائے گی۔
پھر اس واقعہ کی عظمت اس اثر سے معلوم ہوتی ہے کہ جو ان لوگوں پر ہوا جنہوں نے اس کو
دیکھا اور اس وقت ہوا جب وہ امر واقع ہوا ۔ اور اس واقعہ کا اثر جیسا کہ لکھا گیا ہے یہ ہوا کہ اس
شخص نے بھی بیعت کرلی اور اس کے دوسرے بہت سے رشتہ دار اس وقت رات کے وقت ہی
اٹھ کر بیعت کرنے کے لئے قادیان چل پڑے اور اس گاؤں کے دوسرے لوگوں نے بھی بیعت کر
لی۔ وہ شخص اور وہ لڑکا اور بہت سے لوگ جنہوں نے اس واقعہ کو دیکھا تھا اب تک بفضلم
تعالی زندہ موجود ہیں اور ہر ایک شخص جو تحقیق کرنی چاہے ان سے پوچھ سکتا ہے ۔
اس واقعہ کے علاوہ اور بہت ۔ سے اس قسم کے واقعات ہیں کہ بے اولادوں کو آپ کی دعا
سے اولاد ہو گئی۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس قسم کی مثالوں میں سے یہی ایک کافی ہے ورنہ اصل
میں تو حضرت مسیح موعود کا ہر ایک بچہ خواہ لڑکا ہو خواہ لڑکی پیشگوئی کے ماتحت ہوا ہے اور اور
سے لوگوں کو بھی آپ کی دعا سے اولاد عطا ہوتی ہے۔
اولاد کے بارے میں جو خلق الہی پر ایک معتبر اور یقینی شہادت ہے میں خلق کی قسم کا ایک اور
معجزہ آپ کا پیش کرتا ہوں یہ معجزہ اس طرح ظاہر ہوا ظاہر ہوا کہ آپ نے رویا میں دیکھا کہ آپ نے کچھ
امور قضاء و قدر کے اہل دنیا کی نیکی بدی کے متعلق اپنے لئے اور اپنے دوستوں کے متعلق لکھے
بہت سے لو

انوار العلوم جلد ۸
۱۹۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اور خواہش کی کہ خدا تعالی ان امور کو اسی طرح ظاہر کرے۔ پھر آپ نے خدا تعالیٰ کو متمثل دیکھا
اور وہ کاغذ اس کے سامنے رکھ دیا کہ تا وہ اس پر دستخط کر دے ۔ خدا تعالیٰ نے اس پر سرخ سیاہی
سے دستخط کر دیئے ۔ دستخط کرتے وقت قلم کی نوک پر جو سرخی زیادہ تھی اس کو اس نے جھاڑا اور
اس کے چھینٹے آپ کے کپڑوں پر پڑے۔ اس وقت اس خیال سے کہ اللہ تعالیٰ نے میری باتوں کو
مان کر ان پر دستخط کر دیتے ہیں آپ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور آپ جاگ اٹھے ۔ اس پر ایک
شخص میاں عبد اللہ صاحب نے جو اس وقت آر آپ کے پاؤں دبا رہے تھے آپ کو آپ کے کپڑوں پر
سرخ نشان دکھائے جو تازہ سرخ سیاہی کے تھے اور پوچھا کہ ابھی دباتے ہوئے میں نے یہ سرخی جو
ابھی تازہ ہے کیونکہ ایک قطرہ کو میں نے ہاتھ لگا کر دیکھا تو وہ گیلی تھی دیکھی ہے یہ کیا امر ہے ؟ کیا
آپ نے کچھ دیکھا ہے ؟ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو وہ کشف سنایا۔
یہ قطرے آپ کے کرتے پر اور مولوی عبداللہ صاحب گرد اور ریاست پٹیالہ جو اس وقت
آپ کو دبا رہے تھے کی ٹوپی پر پڑے تھے۔ چنانچہ اس نشان کی یاد میں مولوی عبداللہ صاحب نے وہ
کرتہ مسیح موعود سے لے لیا تا کہ اس نشان کی یاد گار کے طور پر رہے اور آپ نے اس شرط پر ان
کو دیا کہ وہ اپنی وفات کے وقت اس کو اپنے ساتھ ہی دفن کرنے کی وصیت کر جائیں تا بعد میں
اس کے ذریعہ سے شرک نہ پھیلے۔ میں نے مولوی عبد اللہ صاحب سے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ابھی تک زندہ ہیں پوچھا ہے کہ آیا سیاہی وغیرہ کے گرنے کا وہاں کوئی ظاہری امکان بھی تھا۔ مگر وہ
بیان کرتے ہیں کہ اس کمرہ کی چھت بھی صاف تھی اور میں نے اس خیال سے کہ کہیں چھپکلی کی دم
کٹ کر اس کے خون کے قطرے نہ گرے ہوں اسی وقت اوپر دیکھا بھی تھا مگر مجھے اوپر کوئی نشان
نہیں ملا اور نہ چھت ایسی تھی کہ اس پر اس قسم کی کوئی صورت پیدا ہو سکتی تھی اور انہوں نے یہ
بھی بتایا کہ اس کمرہ میں بھی کوئی اور چیز نہ تھی نہ دولت نہ کوئی اور چیز۔ مولوی عبداللہ صاحب
جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں اب تک زندہ ہیں اور اس کرتے کو انہوں نے اب تک سنبھال کر
رکھا ہوا ہے اور حلفی طور پر اس واقعہ کی گواہی دیتے ہیں۔ ۱۰۹
یاد رکھنا چاہئے کہ ہم لوگوں کا ہر گز یہ عقیدہ نہیں کہ خدا تعالی کی واقع میں کوئی شکل ہے۔ یا
یہ کہ وہ بھی دستخط کرتا ہے یا قلم اور سیاہی استعمال کرتا ہے یا یہ کہ کرتے پر جو نشان پڑے تھے وہ
فی الواقع اس سیاہی کے داغ تھے جو اللہ تعالیٰ نے استعمال کی بلکہ ہم تو جیسا کہ پہلے لکھا جا چکا ہے
خدا تعالیٰ کو بے مثل مانتے ہیں اور تمثل اور حلول سے پاک سمجھتے ہیں ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ جو کچھ

انوار العلوم جلد ۸
۱۹۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
آپ نے دیکھا وہ ایک کشف تھا خد اتعالیٰ کی صورت جو دکھائی گئی وہ تصویری زبان میں اس تعلق
کا تجسم تھا جو خدا تعالیٰ کو آپ سے تھا اور دستخط وغیرہ سے ؟ ستخط وغیرہ سے بھی یہی مراد تھی کہ آپ کا مدعا اور
آپ کی خواہشات خدا تعالی پوری کرے گا۔ اور سیاہی جو آپ کے کپڑوں پر گری بلکہ اس شخص
پر بھی گری جو آپ کے پاس بیٹھا ہوا تھا وہ بھی واقع میں خدا تعالیٰ کے قلم کی سیاہی نہ تھی کیونکہ
خدا تعالیٰ تو نہ قلم استعمال کرتا ہے نہ سیاہی بلکہ وہ رنگ خدا تعالٰی نے اپنی صفت خلق کے ساتھ
خارج میں پیدا کر کے گرا دیا تھا تاوہ آپ کے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی ایک نشان ہو اور
خدا تعالیٰ کی صفت خلق پر یقین کیا جاسکے اور لوگ سمجھ سکیں کہ اللہ تعالٰی بلا ظاہری سامانوں کے
اشیاء کو پیدا کر سکتا ہے اور اس کی صفت خلق آج بھی اسی طرح اپنا کام کر رہی ہے اور کر سکتی ہے
جس طرح کہ ابتدائے پیدائش میں وہ کام کرتی تھی۔
اب میں ایک نشان آپ کا ایسا پیش کرتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ : تا ہے کہ جس طرح خدا پیدا
کرتا ہے اسی طرح جب وہ یہ حکم دیدے کہ یہ امر نہ ہو تو وہ نہیں ہو سکتا جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ صفت خلق کلی طور پر اللہ تعالی میں ہی پائی جاتی ہے اور اس کے کسی غیر کو اس میں دخل نہیں
ہے کیونکہ اگر غیر کو بھی حصہ ہوتا تو اللہ تعالٰی کے اس فیصلہ کے باوجود کہ فلاں کام نہ ہو ان
ہستیوں کے ذریعہ سے وہ کام ہو سکتا تھا۔
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ آپ کا ایک دشمن سعد اللہ نامی تھا جولدھیانہ کے مشن سکول
میں مدرس تھا سخت بد گو تھا۔ ہمیشہ آپ کے خلاف نظمیں اور مضمون شائع کرتا رہتا تھا اور ان با میں
ایسی گندی گالیاں دیتا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ شرفاء ان گالیوں کو خیال میں بھی لاسکتے ہیں ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام خود اس کی نسبت فرماتے ہیں کہ شاید اور کسی شخص نے کسی نبی کو اس قدر
گالیاں نہ دی ہونگی ۔ جس قدر کہ اس شخص نے مجھے گالیاں دی تھیں انہی گالیوں کے ساتھ یہ
شخص یہ بھی شائع کرتا رہتا تھا کہ چونکہ مرزا صاحب نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ جھوٹے ہیں اس لئے
وہ تباہ ہو جائیں گے اور اپنی اولاد کی نسبت جو خبریں شائع کرتے ہیں وہ بھی پوری نہ ہونگی اور وہ
نامراد ہی رہیں گے۔ جب اس شخص کی گالیاں حد سے بڑھ گئیں اور بہتوں کے لئے یہ شخص ٹھو کر
کا موجب ہوا تو حضرت مسیح موعود نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ خدایا اس شخص کے لئے کوئی نشان
ظاہر کر۔
چنانچہ خدا تعالیٰ نے آپ کی دعا سن لی اور چونکہ یہ شخص ہدایت سے دور ہو: ہدایت سے دور ہو چکا تھا اور خود

انوار العلوم جلد ۸
۱۹۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اپنے لئے خدا کی رحمت کا دروازہ بند کر رہا تھا اللہ تعالیٰ نے فیصلہ فرمایا کہ یہ اسی تلوار سے مارا
جائے جو یہ مسیح موعود کے خلاف چلاتا ہے اور اس نے آپ کو وحی کی إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ
تیرا دشمن جو تیری نسبت کہتا ہے کہ تیری نسل قطع ہو جائیگی اس کی نسل قطع ہو گی اور وہ بے
نسل رہ جائے گا۔
اب یہ عجیب بات ہے کہ جب یہ الہام آپ کو ہوا تو اُس وقت اس شخص کے ہاں ایک لڑکا
پہلے سے موجود تھا جس کی عمر چودہ سال کے قریب تھی اور یہ مولوی ابھی جو ان ہی تھا اور اولاد کا
سلسلہ آئندہ منقطع ہونے کی کوئی وجہ نہ تھی۔ مگر اس نے جو خالق ہے اس الہام کے بعد اس
مشخص سے اپنی صفت خلق کا سایہ ہٹالیا اور باوجود اس کے کہ اس شخص کی عمر ابھی تھوڑی ہی تھی
اس کی نسل کا سلسلہ منقطع ہو گیا اور گو وہ اس پیشگوئی کے بعد چودہ سال تک زندہ رہا مگر اس کے
ہاں اولاد نہ ہوئی اور آخر جنوری ۷ ۱۹۰ء میں اس پیشگوئی کو سچا کرتا ہوا مر گیا۔
اگر نشان اس حد تک ہی رہتا تو بھی ایک بہت بڑا ثبوت خدا تعالیٰ کی خالقیت کا تھا مگر اللہ تعالی
نے اس نشان کو اور بھی زیادہ کیا اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دشمنوں نے یہ
دیکھ کر کہ آپ کا ایک نشان ظاہر ہو گیا ۔ ایک طرف تو شور مچانا شروع کیا کہ مرزا صاحب نے تو کہا
تھا کہ سعد اللہ ابتر رہے گا لیکن اس کے تو ایک لڑکا موجود ہے اور دوسری طرف اس لڑکے کی
شادی کی کوششیں شروع کر دیں تاکہ اس کی اولاد ہو جائے اور مرزا صاحب پر جھوٹ کا الزام
آئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان حملوں کے جواب میں اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں
لکھا کہ یہ لڑکا تو پیشگوئی سے پہلے ہی موجود تھا پس یہ لڑکا تو پیشگوئی کے خلاف نہیں ہو سکتا ہاں اگر
اس کی اولاد ہو جائے تو بے شک اعتراض پڑ سکتا ہے مگر یہ یاد رکھو کہ اس کے ہاں اولاد نہ ہو گی
اور سعد اللہ ضرور منقطع النسل ہو کر رہے گا چنانچہ آخر اسی طرح ہوا ۔ یعنی گو مولوی سعد اللہ کے
لڑکے کی شادی کر دی گئی لیکن اس کے اولاد نہ ہوئی آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
دشمنوں نے آپ کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے اس کی ایک اور شادی کردی کہ شاید اس سے
اولاد ہو مگر باوجود اس کے بھی آج تک اس کے کوئی لڑکا نہیں ہوا۔
ایک جوان آدمی کی نسبت یہ لکھنا کہ اس کے اولاد نہ ہو گی ایک ایسا بڑا معاملہ ہے کہ انسان
کی طبیعت اس کا خیال کر کے بھی گھبراتی ہے چنانچہ جب آپ نے اپنی کتاب میں یہ لکھا تو آپ کا
ایک مرید جو وکیل تھا اور جس کا ایمان بوجہ کمی بصیرت کے ت کے کمزور تھا اور آر آپ کی وفات کے بعد اس

انوارالعلوم جلد ۸
۲۰۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
طرح ٹھوکر کھا گیا جس طرح بعض مسیح ناصری کے حواریوں نے ٹھو کر کھائی تھی اس پر سخت
معترض ہوا کہ ایسا آپ کیوں لکھتے ہیں ؟ اگر اس کے اولاد ہو گی تو سخت مشکل ہوگی اور لوگوں میں
بدنامی ہوگی اور شاید کوئی مقدمہ بھی دشمن کھڑا کر دے ۔ مگر آپ نے اس کو یہی جواب دیا کہ جو
کچھ اللہ تعالیٰ مجھے بتاتا ہے میں اس سے کیونکر منہ پھیر سکتا ہوں اور اس میں شک لاسکتا ہوں۔
تمہارا یہ اعتراض قلتِ ایمان کا نتیجہ ہے اور کچھ بھی نہیں چنانچہ ایسا ہی ثابت ہوا۔
اب دیکھو اگر وہ لڑکا بچپن میں مرجاتا تو شاید کوئی کہہ دیتا کہ یہ اتفاق تھا مگر پیشگوئی کے بعد
پہلے تو باپ کی پندرہ سال تک اولاد بند رہی اور پھر جو لڑ کا موجود تھا اس کی دو دفعہ شادی کی گئی مگر
اولاد اس کے بھی پیدا نہ ہوئی ۔ اگر خالق خدا نے ہی یہ فیصلہ نہ کیا ہو تا کہ دشمن کے منہ پر اس کی
بد زبانی ماری جائے اور سرکش کو اس کے کئے کی سزادی جائے تو یہ کس طرح ممکن تھا۔ اس نشان
کو دیکھ کر اور بے تعصبی سے غور کر کے کون ہے جو یہ کہہ سکے کہ اسلام کا خدا ایسا ہی خالق نہیں یہ کہ
ہے جیسا کہ وہ ابتدائے آفرینش میں تھا؟ کیونکہ کیا ایسا نہیں ہوا کہ اس نے کہا کہ فلاں کے اولاد
ہو اور اس کے اولاد ہو گئی اور اس نے کہا کہ فلاں کے اولاد نہ ہو اور اس کے اولاد نہ ہوئی ۔ پھر
کون ہے جو اس نشان کو دیکھ کر تازہ ایمان نہ حاصل کرے اور اس کا دل یقین اور انشراح سے
بھر نہ جائے ؟ اور وہ کوئی خالق ہونا چاہئے" کے شک اور گمان کے مقام سے بلند ہو کر ” دنیا کا
ایک خالق ہے" کے وثوق اور اطمینان کے مرتبہ تک نہ پہنچ جائے۔ فَسُبْحَانَ اللَّهِ أَحْسَنَ
الْخَالِقِينَ
اب میں اللہ تعالیٰ کی ایک تیسری صفت کو لیتا ہوں جو مذکورہ صفات کی طرح مشہور صفت
ہے اور جس سے چھوٹے بڑے سب واقف ہیں ۔ یعنی صفتِ شفا ۔ اس صفت پر تو لوگوں کو ایسا
یقین ہے کہ کئی مذاہب کے پیروؤں کا دعوی ہے کہ وہ اس صفت کا نمونہ دکھا سکتے ہیں چنانچہ بہت
سے لوگ دعا سے مریضوں کا علاج کرنے کی طرف متوجہ ہیں ۔ مگر ہر شخص جو عقل سے کام لے
سمجھ سکتا ہے کہ یہ کام دعایا خدا کی خاص تقدیر سے بالکل تعلق نہیں رکھتا کیونکہ اس قسم کی شفا کسی
خاص مذہب کے لوگوں سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ ایسے لوگ جو اس طرح شفا دیتے ہیں مسیحیوں
میں بھی پائے جاتے ہیں ہندوؤں میں بھی یہودیوں میں بھی اور زردشتیوں میں بھی ۔ پس یہ امر کسی
مذہب کی صداقت کا ثبوت کس طرح کہلا سکتا ہے؟ اور کس طرح تعلق باللہ کا نشان سمجھا جا سکتا
ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی