دوسرا درجہ عرفان کا کلام الٰہی ہے

انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 4

انوارالعلوم جلد ۸
۲۱۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ڈال کر ان کو ٹھنڈا کر دیتی ہے۔ ایک سال نہیں دو سال نہیں متواتر پانچ سال تک قادیان میں
طاعون پڑی اور ان سالوں میں پڑی جبکہ وہ ہندوستان میں فی ہفتہ تمیں میں چالیس چالیس ہزار
آدمی کو لقمہ اجل بنا لیتی تھی مگر آپ کے مکان کے ارد گرد گھوم کر چلی جاتی تھی۔ کبھی اس مکان
کے کسی بسنے والے پر اس نے حملہ نہیں کیا حالانکہ اس پیشگوئی کی وجہ سے آپ کی جماعت کے کئی
خاندان مدان طاعون کے دنوں میں اس حفاظت سے حصہ لینے کے لئے آپ کے گھر میں آکر بس جاتے
تھے ۔ اور اس کی آبادی اس قدر بڑھ جاتی تھی کہ غیر وبائی دنوں میں بھی اس قدر آبادی نقصان کا
موجب ہوتی ہے کجا یہ کہ وباء کے دن ہوں۔ یہ وہ نشان مالکیت ہے جو آپ نے دنیا کے سامنے
پیش کیا اور جس کے ذریعہ سے آپ نے ہر اک شخص سے جو تعصب سے خالی ہو کر سوچے منوالیا
کہ ایک کامل الصفات خدا ہے اور اس کا قرب بندے کو حاصل ہو سکتا ہے ۔
,
ایک اور مثال مالکیت کی قسم کے نشان کی وہ ہے جو خود مغربی ممالک میں ظاہر ہوتی ہے ۔
امریکہ کا رہنے والا ایک شخص ڈوئی نام تھا۔ اس شخص نے دعوی کیا تھا کہ میں مسیح کی آمد ثانی کے
لئے بطور ایلیا کے ہوں۔ اس کے دعوی کی مقبولیت اس قدر بڑھ گئی کہ کئی لاکھ آدمی اس کے
ساتھ مل گیا اور اس نے شکاگو کے پاس ایک الگ شہر بنایا جس کا نام اس نے زائن رکھا۔ اس
میں سے اس کا خیال تھا کہ نئے دین کی اشاعت ہوگی ۔ اس شخص کا یہ دعوی تھا کہ اس کی دعا بلکہ
چھو دینے سے بیمار اچھے ہو جاتے ہیں اور وہ لوگوں کو دواؤں کے استعمال سے روکتا تھا۔ جب اس
شخص کا دعوی کسی قدر پھیلا تو اس نے اعلان کیا کہ خدا نے اسے اس امر کے لئے بھیجا ہے کہ تا
مسیح کے آنے سے پہلے مسلمانوں کو برباد کر دے ۔ جب اس کا لیکچر حضرت مسیح موعود کو سنایا گیا تو
آپ نے اسے چیلنج دیا کہ تجھ کو یہ دعوی ہے کہ تو اسلام کے برباد کرنے کے لئے کھڑا ہے اور مجھے
یہ دعوی ہے کہ میں اسلام کی حمایت اور اس کو ترقی دینے کے لئے مبعوث ہوا ہوں پس چاہئے کہ
مجھ سے دعا میں مقابلہ کرکے فیصلہ کرے کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا ہے تا خدا کا عذاب جھوٹے
کو پکڑے اور دوسروں کے لئے حجت ہو ۔ ۱۲۶۔
اب یہ ایک صاف بات ہے کہ اگر خدا واقع میں دنیا کا مالک ہے اور وہ ایک شخص کو اس لئے
نازل کرتا ہے کہ تاوہ اس کے باغ کی حفاظت کرے اور ایک شخص اپنے طور پر آجاتا ہے اور اس
خادم سے بحث کرتا ہے کہ نہیں اس باغ کا رکھوالا تو اس نے مجھے مقرر کیا ہے تو اس کی صفت ی
مالکیت کا تقاضا ہونا چاہئے کہ وہ اپنے بھیجے ہوئے خادم ئے خادم کی مدد کرے اور دنیا کو بتائے کہ مالک کا

انوارا العلوم جلد ۸
مم ۲۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نائب کون ہے ؟ اور اس کی صفت مالکیت کے ظہور کے لئے کس کو بھیجا گیا ہے ؟
یہ چیلنج ڈاکٹر الیگزنڈر ڈوئی کو بھیجنے کے علاوہ امریکہ اور انگلستان کے اکثر اخباروں کو بھی بھیجا
گیا تھا جس کا ایک فقرہ یہ تھا۔
میں عمر میں ستر برس کے قریب ہوں اور ڈوئی جیسا کہ وہ بیان کرتا ہے پچاس برس کا
جوان ہے اور اس طرح میرے مقابلہ میں نسبتا جوان ہے) لیکن میں نے اپنی بڑی عمر
کی کچھ پرواہ نہیں کی کیونکہ اس مباہلہ کا فیصلہ عمروں کی حکومت سے نہیں ہو گا بلکہ خدا
جو ( زمین و آسمان کا بادشاہ اور احکم الحاکمین ہے وہ اس کا فیصلہ کرے گا اور وہ صرف
بچے مدعی کے حق میں فیصلہ کرے گا ۔۔۔۔۔ خواہ وہ اس موت سے جو اسکا انتظار کر رہی ہے
کتنا ہی بھاگنے کی کوشش کرے مگر اس کا بھاگنا بھی اس کے لئے موت سے کم نہیں اور
آفت اس کے زائن پر ضرور نازل ہوگی کیونکہ اسے یا تو اس مقابلہ کے نتائج برداشت
کرنے ہوں گے یا اس مقابلہ سے انکار کے نتائج بھگتے ہوں گے ۔ ۱۲۷
اس مضمون کو کثرت سے امریکن اخبارات نے شائع کیا جن میں سے تمیں اخبارات کی
کا بیان ہمیں ملی ہیں ممکن ہے کہ ان کے علاوہ اور اخبارات میں بھی اس کا ذکر ہو ۔ ان میں سے
بعض نے اپنی رائے بھی لکھی کہ ہمارے نزدیک یہ طریق فیصلہ انصاف پر مبنی ہے اور معقول ہے
مؤخر الذکر اخبارات میں سے ایک سان فرانسسکو کا اخبار ارگونات بھی ہے یہ چیلنج ۱۹۰۲ء کو
دیا گیا تھا مگر ڈاکٹر ڈوئی نے اس کی طرف کوئی توجہ نہ کی۔ پھر ۱۹۰۳ء میں اس چیلنج کو دہرایا گیا اور
آخر امریکہ میں ہی اس کے خلاف یہ آواز اٹھائی گئی کہ وہ جو اب کیوں نہیں دیتا۔ وہ خود اپنے
اخبار کے دسمبر ۱۹۰۳ء کے پرچہ میں اس امر کا یوں اقرار کرتا ہے ۔
"
ہندوستان میں ایک بیوقوف محمدی مسیح ہے جو مجھے بار بار لکھتا ہے کہ مسیح یسوع کی قبر
کشمیر میں ہے اور لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو اس کا جواب کیوں نہیں دیتا؟ مگر کیا تم خیال
کرتے ہو کہ میں ان مچھروں اور مکھیوں کا جواب دوں گا۔ اگر میں ان پر اپنا پاؤں
رکھوں تو میں ان کو کچل کر مار ڈالوں گا ۱۲۸۔ ( میں انکو موقع دیتا ہوں کہ وہ اُڑ جائیں اور
زندہ رہیں)
مگر جیسا کہ لکھا گیا تھا کہ اگر وہ مقابلہ پر آئے گا تو بہت جلد ہلاک ہو گا مگر بھاگے گا تو بھی وہ
آفت سے نہیں بچے گا اور اس کے میحون پر جلد تر ایک آفت آئے گی اور ایسا ہی ہوا خدا نے

انوارالعلوم جلد ۸
۲۱۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اس شخص کو پکڑا اور میحون میں اس کے خلاف بغاوت ہو گئی اس کی اپنی بیوی اور اس کا لڑکا اس
کے مخالف ہو گئے اور انہوں نے ثابت کیا کہ جبکہ یہ شخص پبلک میں شراب کے خلاف لیکچر دیا کرتا
تھا علیحدگی میں خود شراب پیتا تھا اور اور بہت سے اعتراض لوگوں نے اس پر کئے اور آخر اس کو
میحون سے بے دخل کیا گیا اور یا تو وہ شہزادوں کی سی زندگی بسر کرتا تھا یا کھانے پینے کو بھی محتاج
ہو گیا۔ اور ایک مزدور کی سی مزدوری اس کے گزارے کے لئے مقرر ہوئی ۔ آخر اس پر فالج گرا
اور وہ پیر جس سے وہ خدا کے مسیح کو مچھروں کی طرح مسلنا چاہتا تھا بے کار ہو گئے اور آخر مصائب
کی برداشت نہ لاکر دیوانہ ہو گیا اور چند دن میں مر گیا۔
اس کی اس طرح موت پر بھی بہت سے امریکن اخبارات نے نوٹ لکھے اور اس پیشگوئی کا
بھی ذکر کیا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق کی تھی ان میں سے ایک اخبار
ڈنول گزٹ ے ۔ جون ۱۹۰۷ء کے پرچہ میں لکھتا ہے ۔
اگر احمد اور ان کے پیرو اس پیشگوئی کے جو چند ماہ ہوئے پوری ہو گئی نہایت صحت
کے ساتھ پورے ہونے پر فخر کریں تو ان پر کوئی الزام نہیں "۔
اب میں سب سے آخر میں مثال کے طور پر اللہ تعالیٰ کی صفت باعث کو بیان کرتا ہوں ۔ اس
صفت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی مخلوق کی اندرونی طاقتوں کو ابھار کر ان کو ایسا نشو و نما دیتا ہے
کہ وہ کچھ کی کچھ ہو جاتی ہیں اور اس قدر فرق پیدا ہو جاتا ہے کہ جس طرح ایک مردے اور
زندے میں فرق ہے۔ یہ صفت اس شکل میں صرف اسلام نے ہی بیان کی ہے گو ایک مخلوط سا
خیال اس کے متعلق تمام اقوام میں بھی پایا جاتا ہے یہ صفت بھی کبھی ثابت نہیں ہو سکتی اگر اس کا
زندہ نمونہ ہمیں کسی انسان میں نظر نہ آئے اور نہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ کوئی شخص خدا تعالیٰ کا کامل
قرب حاصل کر چکا ہے جب تک اس صفت کا ظہور اس میں نہ ہو ۔ بلکہ حق یہ ہے کہ چونکہ انبیاء
دوسروں کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوتے ہیں اس لئے اس صفت کا ظہور سب سے زیادہ
ضروری ہے جب تک وہ ایسی جماعت پیدا نہیں کرتے جو صفت باعث کے ماتحت اپنی پہلی مردنی کو
ترک کر کے زندہ نہیں ہو جاتی اور ایک چھوٹے حشر کا نمونہ ہم اس دنیا میں نہیں دیکھ لیتے نہ
ہمارے دلوں کو اطمینان ہو سکتا ہے اور نہ انبیاء کی بعثت کی غرض پوری ہوتی ہے۔
اس نکتہ پر زور دینے کے لئے قرآن کریم نے انبیاء کی کامیابی کا نام قرآن کریم میں بار بار
قیامت اور ساعت رکھا ہے جس سے بعض لوگوں نے نادانی سے یہ نتیجہ نکال لیا ہے کہ شاید

انوار العلوم جلد ۸
۲۱۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
قرآن کریم بعث ما بعد الموت کا قائل ہی نہیں۔ یہ دھو کا ویسا ہی ہے جیسے کہ بعض اور لوگوں نے یہ
سمجھ چھوڑا ہے کہ جہاں ساعت کا لفظ آئے اس کے معنے ضرور قیامت کے ہوتے ہیں حالانکہ
قرائن کے ذریعہ سے بآسانی معلوم ہو سکتا ہے کہ کسی جگہ اس سے بعث ما بعد الموتِ مراد ہے اور
کس جگہ نبی کا اپنی غرض میں کامیاب ہو جاتا اور ایک زندہ جماعت کے پیدا کرنے میں فلاح کا منہ
دیکھنا مراد ہے۔
حضرت مسیح موعود نے اس صفت کا نمونہ بھی نہایت عمدگی اور کامیابی کے ساتھ دکھایا ہے
اور اس زبردست معیار پر حضرت مسیح ناصری نے بیان فرمایا تھا خوب کامیابی کے ساتھ آپ
پورے اترے ہیں حضرت مسیح فرماتے ہیں۔
"
جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو جو تمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے پر باطن
میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔ تم انہیں ان کے پھلوں سے پہچانو گے کیا کانٹوں سے
انگوریا اونٹ کٹاروں سے انجیر توڑتے ہیں؟ اسی طرح ہر ایک اچھا درخت اچھے پھل
لاتا اور بڑا درخت بڑے پھل لاتا ہے۔ اچھا درخت بڑے پھل نہیں لا سکتا۔ نہ بُرا
درخت اچھے پھل لاسکتا ہر ایک درخت جو اچھے پھل نہیں لاتا کاٹا اور آگ میں ڈالا
جاتا ہے۔ پس ان کے پھلوں سے تم انہیں پہچانو گے ۔ ۱۳۹
اس معیار کے یہی معنے ہیں کہ ہر اک درخت اپنے مطابق پھل لاتا ہے۔ پس نبی وہی ہے جو
نبوت کا رنگ علی قدر مراتب اپنے متبعین میں پیدا کر دے اور خدا رسیدہ وہی ہے جو ہراک کی
استعداد فطری کے مطابق اس کو خدا تک پہنچادے۔
اس معیار کے یہ معنے نہیں کہ کسی جماعت میں اخلاص اور قربانی ہو تو سمجھا جائے گا کہ مدعی
سچا ہے اور خدا رسیدہ ہے را رسیدہ ہے کیونکہ قربانی کے صرف یہی معنے ہوتے ہیں کہ تے ہیں کہ متبعین کو اپنے مقتداء کی
زندگی میں کوئی ایسی بات نہیں معلوم ہوئی جس کی وجہ سے وہ اسے جھوٹا خیال کریں۔ اب لوگوں
کا کسی کو با اخلاق یا راستباز سمجھ لینا صرف دو باتیں ثابت کر سکتا ہے یا تو یہ کہ ان کو اس کے حالات
سے پوری طرح واقفیت نہیں یا اگر وہ لوگ ایسے ہیں کہ ان کو اس کی زندگی کا ہر شعبہ دیکھنے کا
موقع ملا ہے تو پھر صرف اس قدر ثابت ہو گا کہ وہ مقتداء مفتری نہیں ہے بلکہ وہ یہ خیال کرتا ہے
کہ راستباز ہے لیکن ہر شخص جو اپنے آپ کو راستباز سمجھتا ہے راستباز نہیں کہلا سکتا کیونکہ
ہو سکتا ہے کہ اس شخص کے دماغ میں کچھ نقص ہو اور ہو سکتا ہے کہ کسی ایسے عقیدہ کی وجہ سے

انوار العلوم جلد ۸
۲۱۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
جو اس جماعت میں پایا جاتا ہو جس سے وہ تعلق رکھتا تھا اس کو یہ خیال ہو گیا ہو کہ میں جو کچھ کہتا
ہوں خدا تعالی کی طرف سے کہتا ہوں اور یہ دھو کا ان قوموں میں جو لفظی الہام کے قائل نہیں
ہیں بہت آسانی سے لگ سکتا ہے کیونکہ اگر ان میں سے کوئی شخص کسی موعود کے متعلق غور کر رہا
ہو کہ وہ کب آئے گا اور بعض عام مشابہتیں جو سینکڑوں آدمیوں میں پائی جاسکتی ہیں اس کو اپنے
اندر معلوم ہوں اور یہ خیال پیدا ہو جائے کہ شاید میں ہی وہ شخص ہوں تو بالکل قرین قیاس ہے
بلکہ اغلب ہے کہ اگر ذرا بھی اسے کسی نہ کسی سبب سے رسوخ حاصل ہے تو وہ دیانتداری سے یہ
خیال کر بیٹھے کہ جو مجھے خیال پیدا ہوا ہے یہ الہامی ہی تھا اور اس کے بعد جب وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ
میں ہی وہ موعود ہوں تو چونکہ لفظا الهام کی تو ضرورت ہی نہیں راستہ بالکل کھل جاتا ہے اپنے ہر
خیال کو یہ شخص الہام اور خدا کا کلام سمجھ لے گا۔
پس صرف جماعت میں قربانی اور ایثار کا پیدا ہونا جو صرف نیک نیتی پر دلالت کرتے ہیں نہ کہ
خدا کی طرف سے ہونے پر کافی نہیں بلکہ صفات الہیہ کا جماعت میں پیدا ہونا ضروری ہے یعنی جس
طرح وہ کامل انسان جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے خدا تعالیٰ کی صفت علم اور خلق اور احیاء
اور شفاء اور رزق اور ملک وغیرہ کا مظہر تھا اسی طرح اس کی جماعت میں ایسے افراد پیدا ہو جائیں
جو اس کی صحبت سے ایسی ہی صفات اپنے ظرف کے مطابق حاصل کر لیں اور گویا اس شخص کے
مرده روموں کا ایک حشر ہو جائے اور اس رہو جائے اور اسی دنیا میں قیامت آکر قیامت کے منکروں پر
ذریعہ ہے
ایک حجت ہو ۔
حضرت مسیح موعود کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس صفت کو اپنے وجود سے ثابت
کر رہی ہے ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ خدا کا جلال رخصت ہو گیا
بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک نئی روح دنیا میں پیدا کر دی ہے اور
آپ کی جماعت میں سے ہزاروں انسان ایسے ہیں جنہوں نے آر نے آپ کی زندگی سے زندگی پائی ہے ۔
اور اللہ تعالی کا عرفان حاصل کر کے اور اس سے ایک لطیف اتصال حاصل کر کے یقین اور وثوق
کا مقام پایا ہے اور پھر اس کی صفات ان کے اندر بھی پیدا ہو گئی ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کی صفات کے
مظہر ہو گئے ہیں بلکہ میں کہوں گا کہ بیشتر حصہ حصہ احمدی جماعت کا ا کا ایسا ہے جس نے اپنے نفس میں
معجزات کو دیکھا ہے کسی نے کم اور کسی نے زیادہ اور حضرت کا فیض آپ کے ساتھ ہی ختم نہیں
ہو گیا بلکہ جاری ہے اور جب تک خدا چاہے گا اور لوگ آپ کی تعلیم پر چلنے کی کوشش کرتے

انوار العلوم جلد ۸
۲۱۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
رہیں گے جاری رہے گا۔ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَهُوَ الْبَرُ الرَّحِيمُ
مثال کے طور پر میں دو واقعات اپنی ذات کے ہی پیش کر دیتا ہوں ایک تو یہ کہ چار سال کا
عرصہ ہوا کہ مجھے ایک احمدی ڈاکٹر کی نسبت اطلاع ملی کہ وہ عراق میں مارا گیا ہے اس ڈاکٹر کے
والدین نہایت بوڑھے تھے اور چند دن پہلے ہی میرے پاس ملاقات کے لئے آئے تھے ۔ گو اس کے
چند ساتھیوں نے خط بھی لکھ دیئے تھے کہ فلاں جگہ عربوں نے حملہ کیا اور وہ مارا گیا مگر میرے دل
میں اس کا اس قدر اثر ہوا کہ بار بار میرے دل سے یہ خواہش اٹھے کہ کاش وہ نہ مرا ہو اور بار بار
دل سے دعا نکلے گو میں دل کو سمجھاؤں کہ کیا کبھی مردے بھی زندہ ہوتے ہیں اب وہ کہاں سے زندہ
ہو سکتا ہے ۔ تمام دن میری یہی کیفیت رہی اور پھر رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ وہ ڈاکٹر
زندہ ہے۔ اس خواب پر مجھے سخت تعجب ہوا لیکن خواب میں ایسی کیفیت تھی کہ میں جانتا تھا کہ یہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے گو میں یہ سمجھتا تھا کہ جب وہ مرد کا ہے تو اس کی تعبیر کچھ اور ہو گی اور
وہ خواب اسی ڈاکٹر کے ایک رشتہ دار کو جو قادیان میں رہتا ہے میرے چھوٹے بھائی نے جاکر
سنادی اور اس نے گھر خط لکھا کہ اس طرح ان کو خواب آئی ہے۔ اس کے چند دنوں کے بعد ڈاکٹر
موصوف کے ایک رشتہ دار کا خط آیا کہ اس کی تار آگئی ہے کہ گھبراؤ نہیں میں زندہ ہوں۔ آخر
معلوم ہوا کہ اس کو عرب لوگ قید کر کے لے گئے تھے چونکہ اس پارٹی کے قریبا تمام آدمیوں کو
عربوں نے قتل کر دیا تھا اس لئے اس کو بھی مردہ سمجھ لیا گیا۔ آخر اللہ تعالیٰ نے ادھر مجھ کو رویا میں
اس کی زندگی کی خبر دی اور ادھر یہ سامان کر دیئے کہ انگریزی فوج کا ایک دستہ اس گاؤں کے
قریب جا پہنچا جس میں اس کو عربوں نے قید کر رکھا تھا اور گاؤں والے ڈر کر بھاگے اور ڈاکٹر کو بیچ
نکلنے کا موقع مل گیا اور خدا تعالیٰ نے اس طرح اس کو دوبارہ زندگی عطا کر دی۔
دوسری مثال بالکل تازہ ہے پچھلے بارہ تیرہ سالوں سے طاعون جو حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی پیشگوئی کے ماتحت اور آپ کی صداقت کے ثبوت کے طور پر ملک میں پھیلائی گئی تھی کم
ہونے لگی اور دو تین سال پہلے تو اس میں اس قدر کمی آگئی کہ گورنمنٹ کی طرف سے امید ظاہر
کی گئی کہ اب طاعون شاید اگلے سال تک ملک سے باکل ہی نکل جائے مگر مجھے اس وقت رویا میں
ایک طاعون کا مریض اور کچھ بھینسیں گلیوں میں دوڑتی ہوئی دکھائی گئیں اور بھینسوں کی تعبیر
خواب میں وباء ہوتی ہے میں نے اسی وقت اس خواب کا اعلان کر دیا اور بتایا کہ معلوم ہوتا ہے پھر
طاعون کی وباء سخت صورت میں ملک میں پڑنے والی ہے اور میرا یہ اعلان اخبار الفضل کے ۲۴

انوا را اعلوم جلد ۸
۲۱۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نومبر کے پرچہ میں شائع کر دیا گیا۔ اس خواب کو شائع کئے ابھی ایک ماہ ہی گذرا تھا کہ ملک میں
طاعون کا حملہ شروع ہو گیا اور فروری سے تو خوب زور ہو گیا اور مارچ اپریل اور مئی میں ایسی
شدت ہوئی کہ ایک ایک ہفتہ میں آٹھ ہزار سے تیرہ ہزار تک موتیں ہوئیں اور اس وقت تک
ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ آدمی ہلاک ہو چکا ہے ۔ حالانکہ پچھلے پانچ سالوں کی مجموعی ہلاکت بھی اس کا
مقابلہ نہیں کر سکتی ۔
یہ مثالیں میں نے بطور نمونہ دی ہیں ورنہ سینکڑوں دفعہ مجھ پر اللہ تعالیٰ نے اپنے غیب کو ظاہر
فرمایا ہے اور اسی طرح ہزاروں احمدی ہیں جن سے خدا تعالیٰ یہ معاملہ کرتا ہے اور وہ معاملہ اس
کی مختلف صفات کے ماتحت ہوتا ہے مگر یاد رکھنا چاہئے کہ یہ معاملات کسی نہیں ہوتے ۔ خدا تعالٰی
حکیم ہے اور اس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں اس لئے انسان کے منشاء پر ان امور کو نہیں
چھوڑا کہ جب چاہے انسان خدا تعالیٰ کے علم یا اس کی قدرت یا اس کی شفاء یا اس کے احیاء یا خلق
یا ملک یا رزق کے خزانہ کو کھول لے یہ غیر معمولی سلوک اس کی خاص حکمت کے ماتحت ظاہر
ہوتے ہیں اور محض اس کے فضل ۔
رتے ہیں۔ ہاں وہ اپنے فضل ۔ سے اپنے بندوں کا علم اور
یقین اور عرفان بڑھانے کے لئے ان کے ساتھ ایسا معاملہ کرتا رہتا ہے جو ان کو دوسرے لوگوں
اور دوسری قوموں سے ممتاز کر کے دکھاتا ہے اور ہم لوگ یقین کرتے ہیں کہ اگر کوئی جماعت
ہدایت کی طرف بچے طور پر مائل ہو تو اللہ تعالی ضرور اس کی تسلی کے لئے اب بھی اپنی حکمت کا
ماتحت اپنی کسی صفت کا ام کا اظہار کر دے گا کیونکہ وہ اپنے بندوں کی ہدایت کو محبوب رکھتا
کاملہ کے مات
سے ہوتے
ہے اور ان کی گمراہی اور اس سے دوری کو نا پسند رکھتا ہے۔
اس امر کے ثابت کر دینے کے بعد کہ اسلام خدا تعالیٰ کے متعلق کامل تعلیم دیتا ہے اور سب
سے بڑھ کر یہ کہ خدا تعالٰی سے اسی دنیا میں ملا دیتا ہے اور یقین اور وثوق کے ایسے دروازے
انسان کے لئے کھول دیتا ہے کہ شک اور شبہ کی اس کو گنجائش نہیں رہتی اور وہ نہایت خوشی سے
موت کا منتظر رہتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میں نے حق پالیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کا ایک
ایک کر کے اسی دنیا میں مشاہدہ کر لیا ہے اور اب میرے لئے موت کے بعد کچھ نہیں مگر خیر اور بے
انتهاء ترقیات
اب میں دوسرے مقاصد کی نسبت اسلام کی تعلیم لکھتا ہوں۔

آج 10 میں سے 10 باقی