دوسرا درجہ عرفان کا کلام الٰہی ہے
انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
دوسرے یہ کہ اگر یہ تعلق باللہ کی علامت ہے تو ہم ان لوگوں سے دریافت کرنے کا حق
رکھتے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ صفت شافی تو ان کی دعا کی وجہ سے حرکت میں آتی ہے اور مریض کو
شفا بخشتی ہے مگر خدا تعالیٰ کی باقی صفات ان کی دعا کے ذریعہ سے جوش میں نہیں آتیں؟ نہ خلق کی
نہ علم کی نہ احیاء کی نہ حفاظت کی نہ اور دوسری صفات۔ جو لوگ کہ صفات الہیہ کے ظہور کے
بالکل ہی منکر ہیں وہ تو خیر جواب دے بھی سکتے ہیں کہ خدا کی صفات ظاہر نہیں ہوتیں۔ لیکن جو
شخص کہ ایک صفت کے متعلق دعویٰ کرتا ہے کہ میری دعا اور توجہ سے وہ ظاہر ہوتی ہے اس پر
واجب ہے کہ وہ اس سوال کا بھی جواب دے کہ پھر باقی صفات کا اظہار خدا تعالیٰ کیوں نہیں کرتا؟
اصل بات یہ ہے کہ علاوہ دعا اور اس کی قبولیت کے انسان کے اندر اللہ تعالٰی نے ایک طبعی
مادہ رکھا ہے کہ اس کی توجہ کا ایک مخفی اثر دو دوسرے انسان پر ہوتا ہے اور اس کے خیالات کی لہر
اس کے معمول کے اندر جاکر اس کے اعصاب پر قبضہ پالیتی ہے اور اس کے خیالات کو اپنے
خیالات کے مطابق کر لیتی ہے اور جب معمول کے خیالات عامل کے خیالات کے مطابق ہو جاتے
ہیں تو پھر ان خیالات کے اثر کے نیچے اس کے اندر ایک اچھی یا بری تبدیلی شروع ہو جاتی ہے جو
عامل نے معمول کے اندر پیدا کرنی چاہی تھی مگر یہ اثرات قریبا قریباً اعصابی دور تک ہی محدود
ہیں۔ مثلا یہ تو ہو جائے گا کہ ایک شخص کی توجہ سے کسی کا بخار ٹوٹ جائے یا آنکھ کی سرخی جاتی
سر درد دور ہو جائے مگر مثلا یہ نہیں ہو گا کہ آتشک یا کوڑھ یا رسل وغیرہ کی بیماریاں دور
ہو جائیں یہ طاقت مشق کرنے سے بہت بڑھ جاتی ہے اور یہ شرط نہیں ہے کہ ضرور مقررہ قواعد
کے ساتھ ہاتھ پھیرنے یا Suggestion ( تجویز دینے سے ہی ایسے نتائج نکلیں ۔ اصل
امر تو توجہ کا قیام ہے ۔ اگر توجہ کا قیام اور احساسات کا اجتماع کسی خاص امر کے متعلق ہو جائے تو
خواہ دعا کے ہی رنگ میں ہو اس کا اثر ہو جاتا ہے۔ ہر اک شخص جو اس طرف توجہ کرے تھوڑی
سی کوشش سے اس میں ترقی کر سکتا ہے بلکہ جو لوگ شراب اور سور کا استعمال کرتے ہیں وہ تو بہت
ہی جلد اس علم کے ماہر ہو سکتے ہیں۔ مگر اس علم میں انسان خواہ کس قدر بھی ترقی کر جائے اسے
روحانیت کی ترقی نہیں کہہ سکتے نہ خدا تعالیٰ کا کوئی غیر معمولی نشان قرار دیں گے ۔ ہاں یہ کہیں گے
کہ فلاں شخص نے خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے ایک قدرت کے قانون سے فائدہ اٹھایا ہے ۔
خلاصہ یہ کہ آج کل جو لوگ شفا کے اس قسم کے شعبدے دکھاتے ہیں وہ ہرگز خدا کے
نشانات نہیں کہلا سکتے اور نہ وہ کسی خاص مذہب سے مخصوص ہیں مگر جو نشانات خدا تعالیٰ کی صفت
رہے یا سرور
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
شانی ہونے کے ثبوت میں حضرت مسیح موعود نے دکھائے ہیں وہ بے شک ایسے ہیں کہ ان سے
ثابت ہوتا ہے کہ خدا ہے اور اس میں شفا دینے کی طاقت ہے چنانچہ مثال کے طور پر میں آپ کا
ایک نشان پیش کرتا ہوں۔
جب آپ کے سلسلہ کی ترقی شروع ہوئی تو آئندہ نسلوں کو کو احمدی خیالات میں رنگین کرنے
کے لئے اور ان کے اندر ملی جذبہ پیدا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود نے قادیان میں ایک ہائی
سکول اپنی جماعت کی طرف سے جاری کیا۔ اس اسکول میں احمدی جماعت کے طالب علم بہت
دور دور کے علاقوں سے آتے تھے تاکہ دنیاوی تعلیم کے علاوہ دینی تعلیم بھی پائیں ۔ ان طالب
علموں میں جو دور سے آئے ہوئے تھے ایک لڑکا عبد الکریم نامی ریاست حیدر آباد کے ایک گاؤں
کا رہنے والا تھا اس لڑکے کو اتفا قادیوا نے کتے نے کاٹ کھایا اور اس کو علاج کے لئے کسولی بھیج دیا
گیا جہاں کہ پیٹیور انسٹی ٹیوٹ کی ایک شاخ ہے ۔ لڑکا علاج کرا کے واپس آگیا اور یہ سمجھ لیا گیا کہ
وہ خطرہ سے باہر ہو گیا ہے مگر قادیان میں واپس آتے ہی اسے دیوانگی کا دورہ ہو گیا اور نہایت سخت
تکلیف میں جو اس بیماری کا خاصہ ہے وہ مبتلاء ہو گیا۔ گلے کے تشنج اور خوف کی زیادتی اور نیند
کے اڑ جانے اور جنون کے دوروں کی وجہ سے جن میں اس کا دل تیمارداروں کو مارنے کو اور
کاٹنے کو چاہتا تھا اور جس پر وہ بعد میں اس قدر پشیمان ہوتا کہ تیمارداروں کو کہتا کہ وہ اسے چھوڑ
کر چلے جائیں تا وہ ان کو کوئی نقصان نہ پہنچادے ۔ اس کی حالت نہایت نازک ہو گئی ۔ تب ہیڈ ماسٹر
مدرسہ نے کسولی پیٹیور انسٹی ٹیوٹ کے انچارج ڈاکٹر کو تار دی کہ اب اس کے لئے کچھ ہو سکتا
ہے یا نہیں ؟ مگر اس نے بجواب تار دی کہ
SORRY NOTHING CAN BE DONE FOR ABDUL KARIM
HI
افسوس ہے کہ عبد الکریم کے واسطے کچھ نہیں کیا جا سکتا " ۔
چونکہ وہ لڑکا دور سے آیا تھا اور جس علاقہ کا وہ لڑکا تھا اس میں تعلیم کا بہت ہی کم رواج تھا اور
خیال تھا کہ اگر یہ مر گیا تو ان علاقوں پر اس کا بدان پر اس کا بد اثر پڑے گا آپ کے دل میں اس کی نسبت دعا کا
ایک خاص جوش پیدا ہوا اور آپ نے اس کے لئے دعا کی ۔ آخر اللہ تعالی نے آپ کی دعاسنی اور
رہ لڑکا جس کی نسبت خیال تھا کہ چند گھنٹوں میں مر جائے گا اور جس کی تشنج کی حالت نہایت شدید
وه
ہو گئی تھی حتی کہ اس کو دیکھا نہیں جاتا تھا اس کو اللہ تعالی نے آپ کی دعا سے اچھا کر دیا۔
جو لوگ علم طب سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ دیوا نے کتنے کے مریض کو جب دورہ
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہو جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں تب وہ ضرور مرجاتا ہے اور آج تک ایک کیس بھی ایسا نہیں ہوا یک ایسا
کہ ایسا مریض بچ گیا ہو چنانچہ جب اس لڑکے کی شفایابی کی خبر کسولی پہنچی تو وہاں سے ایک شخص
ایک شخص
نے یہ خط لکھا ۔
سخت افسوس تھا کہ عبد الکریم جس کو دیوانہ کتے نے کاٹا تھا اس کے اثر میں مبتلاء ہو گیا
مگر اس بات کے سننے سے بڑی خوشی ہوئی کہ وہ دعا کے ذریعہ سے صحت یاب ہو گیا۔ ایسا
موقع جانبر ہونے کا کبھی نہیں بنا۔ ۱۱۲۔
یہ وہ شفا کی قسم ہے جو حقیقی شفا کہلا سکتی ہے اور جس سے اس امر کا ثبوت ملتا ہے کہ کوئی خدا
ہے جس میں شفا دینے کی طاقت ہے اور وہ لوگ جو ایسی شفا کے نمونے دکھائیں اس امر کا حق
رکھتے ہیں کہ کہیں انہوں نے خدا تعالیٰ کو اس کی اصلی صورت میں اور یقینی طور پر دنیا کے سامنے
پیش کیا ہے ۔
حضرت مسیح موعود نے اور بھی بہت سے نشانات اس صفت کے ظاہر اور روشن کرنے کے
لئے دکھائے ہیں مگر اس جگہ ان سب کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں یہ مضمون نامکمل رہے گا اگر
میں اس چیلنج کا ذکر نہ کروں جو آپ نے پادری صاحبان کو دیا تھا آپ نے اس میں لکھا تھا کہ آپ
لوگ مسیح مسیح اول کے پیرو ہیں جو نشانات دکھاتا تھا اور آر آپ لوگوں کو اس کا قائم مقام ہونے کا دعویٰ
ہے اور مجھے محمد رسول اللہ اللہ کے قائم مقام ہونے کا دعوی ہے پس میں آپ کو چیلنج دیتا ہوں
کہ آپ میرے ساتھ دعا میں اس طرح مقابلہ کر لیں کہ بعض خطر ناک مریض جو عام طور پر اچھے
ہونے کے قابل نہیں سمجھے جاتے ان کو لے کر بذریعہ قرعہ آپس میں برابر تعداد میں تقسیم کر لیا
جائے پھر جو مریض میرے حصے میں آئیں ان کے لئے میں دعا کروں اور جو آپ لوگوں کے حصے
میں آئیں ان کے لئے آپ دعا کریں پھر دیکھیں کہ اللہ تعالی کس فریق کے بیماروں کو اچھا
کرتا ہے؟ ۱۱۳ مگر افسوس کہ پادری صاحبان اس مقابلہ پر نہ آئے ۔
مه
اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت قدوس بھی ہے یعنی وہ پاک ہے۔ اب اس صفت پر
سب مذاہب ہی متفق ہیں لیکن کوئی ہمیں یہ نہیں بتاتا کہ خدا تعالیٰ کی نسبت کیونکر معلوم ہو کہ وہ
قدوس ہے ۔ اول تو جو صفات اس کی بیان کی جاتی ہیں وہی مشتبہ میں ان سے ہم اندازہ کس طرح
لگا سکتے ہیں کہ وہ قدوس ہے ؟ اگر اس امر کو نظر انداز بھی کر دیا جائے اور اس صفت کو مستقل
طور پر الگ ہی تسلیم کر لیا جائے تو بھی اس کا ثبوت ہمیں کوئی نہیں ملتا۔ اس صفت کا ثبوت صرف
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ایک ہی ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ کوئی ایسے لوگ ہوں جو خدا تعالیٰ کا قرب پانے والے اور اس کی
لقاء کا رتبہ حاصل کرنے والے ہوں پھر ان کے وجود میں قدوسیت کی صفات کو جلوہ گر ہوتے
ہوئے دیکھیں اور اگر یہ نہ ہو تو ایک طرف خدا تعالیٰ کی صفت قدوسیت مشتبہ رہتی ہے اور
دوسری طرف اس امر کا بھی انکار کرنا پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ سے کبھی کسی کو قرب حاصل ہوا ہے
کیونکہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ ایک گلاب کا پھول تھوڑی دیر کپڑوں سے لگا ر ہے تو تمام کپڑے اس
کی خوشبو سے مہک جاتے ہیں اور ایک معطر انسان کے پاس تھوڑی دیر کوئی بیٹھ جائے تو اس سے
بھی خوشبو کی لپیٹیں آنے لگتی ہیں تو ہم کس طرح قبول کر سکتے ہیں کہ ایک شخص خدا تعالیٰ کا مقرب
تو بنا مگر اس نے خدا سے کچھ نہ پایا ؟ اور اس کی اس خوشبو سے جو در حقیقت سب صفات کی جامع
ہے یعنی قدوسیت کو راکا کو راہی رہا؟ چونکہ یہ امر خلاف عقل ہے اس لئے وہی شخص خدا تعالیٰ کا
مقرب سمجھا جاسکتا ہے اور اس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی قدوسیت کا ثبوت مل سکتا ہے جو
خدا سے قدوسیت حاصل کر کے خود قدوس ہو اور اپنی نیکی اور تقویٰ کی وجہ سے دنیا کے لئے نمونہ
ہے۔
حضرت مسیح موعود کی زندگی کو جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس صفت کے
بھی ثابت کرنے والے ہیں ۔ آپ نے اپنے وجود سے خدا تعالیٰ کی صفت قدوسیت کو روز روشن
کی طرح ثابت کر دیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان پر اس صفت کا انعکاس ایسے ہی رنگ
میں ہو سکتا ہے جو بشریت کے مناسب حال ہو ورنہ وہ خدا بن جائے گا جو خلاف عقل ہے ۔ مگر
بشریت کے مطابق اس کا انعکاس اس کی شان کو کم نہیں کرتا بلکہ اپنے مقصد کو یعنی صفات باری کو
پورے طور پر ثابت کرنے کے کام کو خوب اچھی طرح ادا کرتا ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس صفت کو بھی جیسا کہ میں بتا چکا ہوں اپنے وجود میں پیدا
کیا ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ دشمن سے دشمن بھی اس امر کا مقرر ہے کہ آپ میں کوئی عیب نہ تھا۔
اس جگہ ایک نکتہ یاد رکھنے والا ہے کہ موعود جب دنیا میں آتے ہیں تو بوجہ مذہبی مخالفت کے لوگ
ان پر کئی قسم کے عیب لگانے لگتے ہیں کیونکہ عداوت انسان کو اندھا اور بھرا کر دیتی ہے اور خوبی کو
بھی عیب کر کے دکھاتی ہے پس انبیاء کی زندگی کو جانچتے ہوئے ہمیشہ ان کے دعوئی سے پہلے کی
زندگی کو لینا چاہئے کیونکہ اس وقت تک لوگوں کو ان سے ایسی خاص عداوت نہیں ہوتی کہ
تعصب سے بالکل ہی اندھے ہو جائیں پس وہی زندگی ان کی قدوسیت کا معیار ہے ۔
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
حضرت مسیح ناصری جو اللہ تعالی کے ہادیوں میں سے ایک ہادی تھے اور اسی جماعت کے ایک
فرد تھے جن میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہیں۔ آپ کی زندگی بھی جیسا کہ ضروری تھا
نہایت پاکیزہ اور ہ اور صاف تھی حتی کہ آپ نے اپنے دشمنوں کو چیلنج دیا تھا کہ کون تم میں سے مجھ پر
گناہ ثابت کر سکتا ہے ؟ ۱۱۴ مگر یہ دعوی پہلی ہی زندگی کے متعلق ہو سکتا تھا۔ ورنہ نبوت کے
بعد کی زندگی پر لوگ بوجہ تعصب سے اندھا ہو جانے کے معترض تھے چنانچہ خود حضرت مسیح علیہ
السلام فرماتے ہیں۔
ابن آدم کھاتا پیتا آیا اور وہ کہتے ہیں دیکھو کھاؤ اور شرابی آدمی۔ محصول لینے والوں
اور گنہگاروں کا یار - ۱۱۵
مسیح ایسا نہ تھا بلکہ ان لوگوں کی آنکھوں پر بوجہ تعصب پٹی بندھ گئی تھی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی زندگی بھی قدوسیت کا ایک اعلیٰ نمونہ تھی اور نبوت سے پہلے زمانہ کی زندگی کے
متعلق آپ کے سخت سے سخت دشمنوں کی شہادتیں موجود ہیں کہ اس پر کوئی عیب نہیں لگایا
جا سکتا۔ چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی جو دعویٰ کے بعد آپ کا سب ۔ سب سے بڑا دشمن ثابت ہوا وہ
آپ کی زندگی کے متعلق اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں لکھتا ہے۔
اس کا مؤلف بھی حضرت مسیح موعود کی ایک کتاب کا جو مسیحیت کے دعوئی سے پہلے
لکھی گئی تھی نام ہے) اسلام کی مالی و جانی و قلمی و لسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت
قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی گئی ہے " ۔ ۲ ۔
اس رائے میں سے حالی نصرت کے الفاظ قابل غور ہیں ۔ ان کے یہ معنی ہیں کہ جو نمونہ
اخلاق اور اعلیٰ چال چلن کا آپ نے دکھایا ہے وہ ایسا ہے کہ اس کو دیکھ کر لوگوں کو اسلام کی
طرف رغبت پیدا ہوتی ہے اور وہ ایسا کامل نمونہ ہے کہ پہلے مسلمانوں میں بھی اس کی نظیر بہت کم
پائی جاتی ہے ۔
تمام مذاہب کے پیروؤں کو پہلے لوگوں کی عزت کے قیام اور ان کے درجہ کو بڑھا کر دکھانے
کا جس قدر شوق ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات اچھی طرح سمجھی جاسکتی ہے کہ ایک مولوی
کے لئے یہ لکھنا کس قدر مشکل ہے کہ فلاں شخص پہلے مسلمانوں سے بھی بڑھ گیا ان مولوی
صاحب کی شہادت اس وجہ سے اور بھی زیادہ عظمت رکھتی ہے کہ آپ قادیان کے پاس کے
رہنے والے تھے اور بچپن سے آپ کے واقف تھے اور آپس میں برا بر ملاقات ہوتی رہتی تھی۔
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
یہ تو ایک اشد مخالف کی تحریری رائے ہے ۔ اس رائے کے علاوہ بھی ہر اک شخص جو آپ کا
جاننے والا ہے وہ آپ کی نیکی کا قائل اور معترف ہے۔ قادیان میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے
ہیں ہندو بھی ، آریہ بھی سکھ بھی اور غیر احمدی مسلمان بھی۔ قادیان کے دروازہ بٹالہ میں مسیحیوں
کا ایک بہت بڑا مرکز ہے یہ سب لوگ آپ کے سخت ترین دشمن ہیں بلکہ جس قدر دشمنی ان
لوگوں کو ہے اور کسی کو شاید نہ ہو گی کیونکہ نبی اپنے شہر اور اپنے علاقہ میں عزت کی نگاہ سے نہیں
دیکھا جاتا مگر باوجود اس عداوت کے سب لوگ معترف ہیں کہ بچپن سے لے کر آخر عمر تک آپ
کی نیکی اور تقوی نا قابل گرفت و اعتراض تھا۔ آپ کی صداقت پر لوگوں کو ایسا یقین تھا کہ آپ
کے خاندان کے ساتھ جن لوگوں کے دیوانی مقدمات ہوتے تھے اگر وہ سمجھتے تھے کہ وہ حق پر ہیں تو
ہمیشہ یہ تجویز پیش کر دیتے ہیں کہ جو کچھ آپ کہہ دیں گے وہ ان کو منظور ہو گا کیونکہ وہ جانتے تھے
کہ آپ کبھی خلاف حق بات نہیں کہیں گے ۔ گے خواہ اس میں آپ کا یا آپ کے رشتہ داروں کا کتناہی
نقصان کیوں نہ ہو۔
ہوتی
ایک دفعہ آپ پر ایک مقدمہ ڈاک خانہ کی طرف سے چلایا گیا جس میں جرمانہ اور قید دونوں
سزائیں مل سکتی تھیں۔ چونکہ ڈاک خانہ کے قواعد کی خلاف ورزی اس زمانہ میں کثرت سے
تھی ڈاک خانہ والے چاہتے تھے کہ ایک دو شخصوں کو کو سخت سزا ہو جائے تو آئندہ تو آئندہ لوگ
احتیاط کریں گے۔ اس لئے ڈاک خانہ کا انگریز افسر خود پیروی کے لئے آتا اور پورا زور دیتا کہ
آپ کو سزا ہو جائے ۔ اس مقدمہ کی بناء صرف اس شخص کی شہادت پر تھی جس نے آپ کا بھیجا
ہوا پیکٹ کھولا تھا جس میں ایک خط تھا اور خط کا پیکٹ میں بھیجنا قوانین ڈاک کے مطابق جرم تھا۔
وکلاء نے کہا کہ بچنے کی صرف یہ صورت ہے کہ آپ کہیں کہ میں نے خط الگ بھیجا تھا۔ وہ شخص
جس کے نام پیکٹ تھا چونکہ پادری تھا اور آپ سے مباحثات کر چکا تھا اور ایک رنگ میں آپ
سے عداوت رکھتا تھا یہ عذر آپ کا یقینی طور پر قابل قبول تھا مگر آپ نے صاف انکار کر دیا اور کہا
کہ میں جھوٹ کس طرح بول سکتا ہوں میں نے واقع میں خط بھیجا ہے۔ گو یہ سمجھ کر اسے پیکٹ
میں ڈال دیا تھا کہ وہ بھی مضمون پیکٹ کے متعلق تھا۔ مجسٹریٹ پر اس امر کا اس قدر اثر ہوا کہ
باوجود ڈاک خانہ کے افسروں کے اصرار کے اس نے آپ کو بری کر دیا اور کہا کہ جو شخص قید
ہونے کے کے خطرہ میں ہے اور منہ کے ایک فقرہ سے اپنے اپنے آپ آر کو بچا سکتا ہے لیکن کوئی پرواہ نہیں
114
کرتا اور جھوٹ نہیں بولتا میں اسے ہر گز سزا نہیں دے سکتا۔ 4
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
مجھے سب سے زیادہ ایک بوڑھے شخص کی شہادت پسند شهادت پسند آیا کرتی ہے ۔ یہ ایک سکھ ہے جو آپ
کا بچپن کا واقف ہے وہ آپ کا ذکر کر کے بے اختیار رو پڑتا ہے اور سنایا کرتا ہے کہ ہم کبھی آپ
کے پاس آکر بیٹھتے تھے تو آپ ہمیں کہتے تھے کہ جا کر میرے والد صاحب سے سفارش کرو کہ مجھے
خدا اور دین کی خدمت کرنے دیں اور دنیوی کاموں سے معاف رکھیں ۔ پھر وہ شخص یہ کہہ کر
رو پڑتا کہ ” وہ تو پیدائش سے ہی ولی تھے "۔
ایک غیر مذہب کا شخص جس نے آپ کی زندگی کے سب دور دیکھتے ہیں اور آپ کے راز سے
پوری طرح واقف ہے اس کی یہ شہادت معمولی شہادت نہیں ہے اور اسی پر منحصر نہیں ۔ ہر شخص
جو جس قدر آپ کا زیادہ واقف ہے اسی قدر آپ کے اخلاق اور آپ کے تقوی اور آپ کی
ہمدردی بنی نوع انسان کی تعریف کرتا ہے اور یہی معیار اعلیٰ اخلاق کا ہوتا ہے کہ اپنے اور بیگانے
جو کسی شخص کی تمام زندگی کے حالات سے واقف ہوں وہ اس کی دیانتداری اور تقدس کی
تعریف کریں۔
آپ نے خود بھی اپنے مخالفوں کو مسیح ناصری کی طرح ان الفاظ میں چیلنج دیا ہے مگر کوئی مقابل
پر نہیں آیا۔
ہے ہو
میں چالیس برس تک تم میں ہی رہتا رہا ہوں اور اس مدت دراز تک تم مجھے دیکھتے
ہو کہ میرا کام افتراء اور دروغ کا نہیں ہے اور خدا نے ناپاکی کی زندگی سے مجھے
محفوظ رکھا ہے تو پھر جو شخص اس قدر مدت دراز تک یعنی چالیس برس تک ہراک
افتراء اور شرارت اور مکر اور خباثت سے محفوظ رہا اور کبھی اس نے خلقت پر جھوٹ
نہ بولا تو پھر کیونکر ممکن ہے کہ بر خلاف اپنی عادت قدیم کے اب وہ خدا تعالی پر افتراء
HA
کرنے لگا۔ ۱۱۸
پھر فرماتے ہیں۔
کون تم میں ہے جو میری سوانح زندگی میں کوئی نکتہ چینی کر سکتا ہے پس یہ خدا کا فضل
ہے کہ جو اس نے ابتداء سے مجھے تقویٰ پر قائم رکھا ۔ ۔
ان شہادتوں اور دعووں سے ظاہر ہے کہ آپ کی زندگی نہ صرف عیوب سے پاک تھی بلکہ
آپ کو ایسا تقویٰ نصیب تھا کہ آپ کے دشمن بھی گو آپ کے دعوئی میں آپ کو غلطی پر قرار
دیتے تھے مگر وہ آپ کے ذاتی تقویٰ اور طہارت کے متعلق متفق اللسان ہو کر گواہی دیتے
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تھے اور الْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْأَعْدَاءُ ۔ پس آپ کے وجود میں اللہ تعالیٰ کی صفت قدوسیت
بھی ظاہر ہوئی اور آپ کی حالت کو دیکھ کر ہمیں یہ یقین ہوا کہ جس خدا کا یہ بندہ ہے جس نے بچپن
کے زمانہ سے آخر تک کوئی گناہ نہیں کیا کوئی اخلاقی یا روحانی کو تاہی نہیں دکھائی بلکہ سب اخلاق
حسنہ پر کار بند رہا ہے اور تقویٰ کا زندہ نمونہ دکھایا ہے وہ خود کیسا پاک ہے سُبْحَانَ اللهِ وَتَعَالَى
عَمَّا يَصِفُونَ
ایک صفت اللہ تعالیٰ کی محبی بھی ہے یعنی مُردوں کو زندہ کرنے والا۔ انجیل میں اس
قسم کے معجزات پر بہت زور دیا گیا ہے کہ مسیح نے بہت سے مردے زندہ کئے لیکن آج کون ہے جو
مردے زندہ کر کے دکھا سکتا ہے ؟ پرانے قصے ہماری تسلی نہیں کر سکتے ۔ ہم اس صفت پر تبھی یقین
کر سکتے ہیں جب اس کا کوئی ثبوت اس دنیا میں بھی دیکھ لیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسیح موعود
علیہ السلام نے اس صفت کے متعلق عملی شہادت بہم پہنچا کر ہمارے ایمانوں کو تازہ کیا ہے ۔
پیشتر اس کے کہ میں اس قسم کے نشانوں کی کوئی مثال بتاؤں پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ
تعالیٰ کی صفات دو قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک وہ جن کا اس دنیا میں اپنے پورے جلال سے ظاہر ہونا
بعض دوسری صفات کے مخالف پڑتا ہے پس ایسی صفات کو اللہ تعالٰی اس رنگ میں ظاہر نہیں کرتا
جس رنگ میں کہ وہ مرنے کے بعد کی زندگی میں ظاہر ہونگی مردوں کے زندہ کرنے والی صفت بھی
انہی میں سے ہے۔ اگر فی الواقع مُردے زندہ ہو کر دنیا میں واپس آنے لگیں تو ایمان کا کوئی فائدہ
نہ رہے کیونکہ ایمان تبھی تک نفع بخش ہے جب تک اس میں کچھ اخفاء ہے اور جب وہ مرتی
چیزوں کی طرح ظاہر ہو جائے تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ۔ کون ہے جو اس پر انعام دے کہ کوئی شخص
سمندر کو سمندر اور سورج کو سورج سمجھتا ہے ۔ جو بار یک راز دریافت کرتے ہیں وہی انعامات
کے بھی مستحق ہوتے ہیں۔ پس اصلی مردے دنیا میں واپس نہیں لائے جاتے ہاں یہ مردے زندہ
کرنے کا نشان دو طرح ظاہر ہوتا ہے ۔ یا تو روحانی مُردوں کو زندہ کر کے یا پھر ایسے بیماروں کو زندہ
کر کے جن کی حالت جان کندن تک پہنچ گئی ہو ۔ یا بظاہر مر گئے ہوں مگر در حقیقت مرے نہ ہوں۔
جیسا کہ حضرت مسیح نے اس عورت کی نسبت جس کا ذکر متی باب 9 میں آتا ہے کہا کہ ۔
کنارے ہو کہ لڑکی مری نہیں بلکہ سوتی ہے ۔ وے اس پر ہنسے ۱۲۰
روحانی مردے زندہ کرنے کے متعلق مجھے کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم میں سے ہر
اک اس کی زندہ مثال ہے مگر میں دوسری قسم کے احیاء کی دو مثالیں اس جگہ بیان کرتا ہوں۔
A
انوار العلوم جلد ۸
۲۰۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
آپ کا چھوٹا لڑ کا مبارک احمد ایک دفعہ بیمار ہوا اور اس کی بیماری بہت سخت بڑھ گئی اور غش
پر غش آنے لگے آخر اس کی حالت موت کی سی ہو گئی اور جو اوپر نگران تھے انہوں نے سمجھ لیا کہ
وہ بالکل مر چکا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پاس کے کمرے میں دعا میں مشغول تھے کہ کسی
نے آواز دی کہ اب دعابس کر دیں کیونکہ لڑکا فوت ہو گیا ہے ۔ آپ اٹھ کر وہاں آئے جہاں وہ
لڑکا تھا اور آپ نے اس کے جسم پر ہاتھ رکھ کر توجہ کی تو دو تین منٹ میں یہ پھر سانس لینے لگ گیا۔
اسی طرح ایک دفعہ خان محمد علی خان صاحب جو نواب صاحب مالیر کوٹلہ کے ماموں ہیں اور
ہجرت کر کے قادیان میں ہی ایسے ہیں ان کے لڑکے میاں عبدالرحیم خان صاحب بیمار ہوئے ان
کو ٹائیفائیڈ کی بیماری تھی دو ڈاکٹر اور حضرت خلیفہ اول مولوی نور الدین صاحب جو دیسی
طریق کے علاج کے بہت بڑے ماہر تھے اور مہاراجہ صاحب جموں کے شاہی طبیب رہ چکے تھے
معالج تھے۔ آخر بیماری کی حالت یہاں تک پہنچ گئی کہ مولوی صاحب نے بھی اور دوسرے
ڈاکٹروں نے بھی کہہ دیا کہ اب اس مریض کی حالت بیچنے والی نہیں یہ چند گھنٹے کا مہمان ہے علاج
کی اب کچھ ضرورت نہیں۔ جب اس امر کی حضرت مسیح موعود کو اطلاع ہوئی تو آپ نے اس
وقت اس لڑکے کے لئے دعا کی اور الہام ہوا کہ اس لڑکے کی موت آچکی ہے تب آپ نے عرض
کیا کہ اے خدا ! اگر دعا کا وقت گزر چکا ہے اور اس لڑکے کی موت آچکی ہے تو میں اس کے لئے
شفاعت کرتا ہوں۔ اس کے جواب میں اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا
باذنه ۱۱ کون ہے جو خدا تعالیٰ کے حضور سفارش کرے مگر اس کے حکم اور اس کی اجازت
ہے؟
آپ فرماتے ہیں کہ اس الہام پر میں نے دعا ترک کردی مگر معا دوبارہ الہام ہوا انك انت
الْمُجَاز ۱۲۲۔ ہم تجھ کو شفاعت کی اجازت دیتے ہیں۔ اس پر آپ نے شفاعت کی اور اسی وقت
باہر آکر کہہ دیا کہ یہ لڑکا بچ جائے گا کیونکہ اللہ تعالی نے میری شفاعت سے اس کو موت سے بچا دیا
ہے ۔ چنانچہ وہ فوراً ہی تندرستی کی طرف مائل ہو گیا اور کچھ دنوں میں اچھا ہو گیا۔ عبدالرحیم خان
صاحب جن کے متعلق یہ معجزہ ظاہر ہوا خدا تعالی کے فضل سے زندہ موجود ہیں اور اس وقت
انگلستان میں بیرسٹری کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ آپ کے والد اور دوسرے گواہوں میں سے
بھی اکثر لوگ زندہ موجود ہیں اور سب شہادت دے سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے
خدا تعالیٰ کی صفت احیاء کا مشاہدہ کیا ہے جب کہ وہ حضرت مسیح موعود کے ذریعہ سے ظاہر ہوئی۔
انوا را العلوم جلد ۸
۲۱۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اللہ تعالی کی مشہور صفات میں سے ایک صفت مالکیت کی بھی ہے تمام مذاہب اس امر پر
متفق ہیں کہ وہ ذرہ ذرہ کا مالک ہے مگر یہ کہ وہ کس طرح مالک ہے اس کا ثبوت ملنے کے بغیر
ہمارے لئے بالکل نا ممکن ہے کہ ہم اس کی مالکیت پر یقین کریں کیونکہ ہم ظاہر میں تو دیکھتے ہیں کہ
باقی سب مالکوں کے آثار مالکیت نظر آتے ہیں مگر اللہ تعالی کی مالکیت کے کوئی آثار دنیا میں نظر
نہیں آتے ۔ بے شک یہ کہا جاسکتا ہے اور واقع بھی یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک قانون بنایا ہے
اس کے ماتحت کارخانہ عالم چل رہا ہے لیکن پھر بھی اگر کوئی آدمی دنیا میں ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ خدا
کا مقرب ہو اس کے ہاتھ پر اس کی صفت مالکیت کا ظہور ہونا چاہئے تا اس کے مقرب ہونے کی
دلیل پیدا را ہو اور اس پر یقین آئے کہ فی الواقع خدا دنیا کا مالک ہے۔ ورنہ موجودہ صورت : رت میں تو
اگر ایک عام آدمی اٹھ کر کہہ دے کہ وہی سب دنیا کا مالک ہے اور جب اسے کہا جائے کہ پھر تجھ پر
قوانین نیچر کیوں حکومت کرتے ہیں؟ تو وہ کہہ دے کہ یہ میرا از لی قانون ہے کہ ایسا ہی ہو تو ایسے
شخص کا کوئی جو اب خدا پرستوں کے پاس نہیں رہتا۔ بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ کئی لوگ ایسے دعوے
کر دیتے ہیں اور اپنے آپ کو خدا کہہ دیتے ہیں اور ان کو اس پر اس وجہ سے جرأت ہوتی ہے کہ
وہ جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے مالک ہونے کا بھی کوئی زندہ ثبوت دنیا میں موجود نہیں اس لئے
ہمارے دعوی کو کوئی رد نہیں کر سکتا۔ جو اعتراض وہ ہماری خدائی پر کریں گے وہی دہرا کر ہم ان
کے خدا پر کردیں گے لیکن اگر فی الواقع خدا کی مالکیت کا کوئی ثبوت ہو تو ایسے لوگوں کو ہرگز
جرأت نہیں ہو سکتی کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ اس قسم کا تمسخر کریں اور دنیا کو اس طرح دھوکا دیں۔
کیونکہ اس صورت میں وہ بندے جو خدا کے مقرب ہو کر اور اس کے فضل کی چادر اوڑھ کر
آتے ہیں ان کو ان کے مقابلہ میں پیش کیا جاسکتا ہے کہ ان کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی مالکیت
ظاہر ہو رہی ہے تم اگر خدا ہو تو ان سے بڑھ کر مالکیت کا ثبوت دو کیونکہ یہ نائب ہیں اور تم اصل
ہونے کے مدعی ہو۔ یہ طریق تمام وساوس کے رو کرنے کا ایسا ہے کہ اس کا جواب ایسے لوگوں
سے کچھ نہیں بن سکتا۔
ہمارا دعوی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے قرب کو حاصل کر کے اس
کی صفت مالکیت کا بھی اسی طرح اظہار کیا جس طرح اور صفات کا اور آپ نہ صرف اس امر پر
شاہد ہوئے کہ اسلام انسان کو خدا تعالیٰ سے ملا سکتا ہے بلکہ دوسرے لوگوں کے لئے بھی خدا تعالیٰ
پر کامل ایمان لانے کا آپ نے راستہ کھول دیا۔ چنانچہ ایک مثال آپ کے اس قسم کے نشانات میں
انوار العلوم جلد ۸
۲۱۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سے یہ ہے کہ جب ہندوستان میں طاعون پڑی اور اس کا سخت زور ہوا تو جس طرح طاعون کے
نمودار ہونے سے پہلے آپ نے خبر دی تھی کہ اس ملک میں شدید طاعون (وباء) پڑے گی اسی
طرح آپ نے اپنا ایک کشف یہ بھی لکھا کہ میں نے دیکھا کہ طاعون ایک مہیب جانور کی شکل میں
جس کا منہ ہاتھی سے ملتا ہے چاروں طرف حملہ کرتی پھرتی ہے اور جب وہ ایک حملہ کر چکتی ہے تو
میرے سامنے آکر بیٹھ جاتی ہے اور اس طرح بیٹھ جاتی ہے جس طرح کوئی غلام مؤدب ہو کر بیٹھتا
ہے اور اپنی فرمانبرداری کا اقرار کرتا ہے ۱۲۳۔ پھر آپ کو الہام ہوا کہ ” آگ ہماری غلام بلکہ
غلاموں کی غلام ہے " ۱۲۴ یعنی طاعور طاعون نہ صرف ہماری بلکہ ہمارے غلام غلاموں یعنی جو ہمارے ہی
ہو جاتے ہیں اور اپنی مرضی کو ہمارے تابع کر دیتے ہیں ان کی بھی غلام ہے وہ ان کو کچھ نہیں کہے
گی اور وہ اس سے محفوظ رہیں گے۔ پھر الہام ہوا کہ اِنِّي أُحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ ١٢٥ میں
تیرے گھر میں جس قدر لوگ ہیں ان کو طاعون سے محفوظ رکھوں گا۔
۱۲۵
آپ نے ان الہامات کو اسی وقت اخباروں اور کتابوں کے ذریعہ سے شائع کرا دیا اور اپنے
مخالفوں کو چیلنج دیا کہ وہ مجھے جھوٹا سمجھتے ہیں اور اپنے آپ کو حق پر تو اپنے متعلق ایسی ہی خبر شائع
کر کے دیکھیں کہ ان کے گھریا ان کی ذات طاعون سے محفوظ رہے گی مگر کوئی شخص مقابلہ پر نہ
آیا۔
تمام لوگ جو دنیا کے حالات سے مطلع رہنے کی کوشش کرتے ہیں جانتے ہونگے کہ ہندوستان
میں اٹھائیس سال سے سے سخت طاعون پھوٹا ہوا ہے اور ۱۹۰۱ء : ۱۹۰۱ء میں تو جبکہ یہ الہامات حضرت مسیح
موعود کو ہوئے تھے اس کا زور نہایت ہی سخت تھا۔ اس وقت تک ستراتی لاکھ آدمی طاعون سے
مرچکا ہے اور ایک ایک سال میں تین تین لاکھ آدمی مرتا رہا ہے خصوصاً اس کا حملہ پنجاب پر سب
سے زیادہ سخت پڑا ہے ۔ اور تین چوتھائی بلکہ اس سے بھی زیادہ موتیں صرف پنجاب میں واقع
ہوئی ہیں۔ ایسی سخت وباء کے ایام میں اور ایسے مبتلاء علاقہ کے رہنے والے شخص کا اس قسم کا
دعوی کیسا نازک ہے اور خصوصا جبکہ ایک شخص کے متعلق نہیں بلکہ ایک گھر کے متعلق ہو جس
میں ستر یا سو آدمی رہتا ہو پھر ایک سال کے متعلق نہیں بلکہ ایک لمبے عرصہ تک کے لئے ہو۔ کونسا
انسان ہے جو اس قسم کی بات کا ذمہ لے سکے ؟ اور کونسی انسانی طاقت ہے جو پھر اس ذمہ داری کو
پورا کر سکے۔
پھر یہ بات بھی دیکھنے والی ہے کہ قادیان ایک چھوٹی سی بستی ہے اور اس وجہ سے گورنمنٹ
انوار العلوم جلد ۸
۲۱۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کو اس کی صفائی کا بالکل خیال نہیں ۔ اس کی گلیوں کی بری حالت کا اندازہ بھی یورپ و امریکہ کے
رہنے والے نہیں کر سکتے ۔ اس کی حالت ان شام کے قصبات سے ہرگز کم نہیں جہاں کہ عرصہ
دراز سے طاعون اپنا گھر بنائے ائے ہوئے ہے۔ آپ کا گھر بھی شہر سے باہر رے باہر نہیں بلکہ شہر کے اندر تھا
آپ کے مکان کے چاروں طرف لوگوں کے مکانات تھے تھے پس خاص صفائی یا کھلی ہوا کی طرف بھی
آپ کے گھر کی حفاظ حفاظت منسوب نہیں کی جاسکتی۔ آپ کا گھر باقی حصہ قصبہ سے نشیب میں ہے اور
نصف شہر کی گندی نالیاں آپ کے مکان کے ارد گرد سے گزرتی ہیں یں اور پاس ہی پچاس گز کے
فاصلہ پر ایک تالاب تھا جس میں برسات کا پانی سال کے اکثر حصہ میں سڑتا رہتا تھا میں تھا اس لئے
کہتا ہوں کہ اب تالاب کا بیشتر حصہ بھرتی ڈال کر پُر کر دیا گیا ہے اور تالاب فاصلہ پر ہو گیا ہے)
ایسے مقام اور ایسے گردو پیش میں رہنے والے شخص کا اس قدر بڑا دعویٰ کوئی معمولی بات نہ
تھی۔ یہ دعوی اگر معمولی رنگ میں بھی پورا ہوتا تو یقیناً خداتعالی کے مالک ہونے کی ایک
زبردست دلیل ہو تا مگر خداتعالیٰ نے اس نشان کو ایک زبردست نشان کرنے کے لئے ایسے سامان
پیدا کر دیئے کہ انہوں نے اس کی شان کو بہت ہی بڑھا دیا ۔
اس الہام کے شائع ہونے سے پہلے قادیان میں طاعون نہ آئی تھی اگر اسی طرح طاعون کا
زمانہ گزر جاتا تو لوگ کہہ سکتے تھے کہ شاید اس علاقہ کی کوئی خصوصیت ہو گی کہ وہاں طاعون کے
جرم نشو و نما نہ پاتے ہوں اور اس امر کو دیکھ کر آپ نے دعویٰ کر دیا ہو مگر ادھر اس الہام کی
اشاعت ہوئی ادھر خدا تعالیٰ نے طاعون کو قادیان میں بھیج دیا اور ایک سال نہیں دو سال نہیں
متواتر چار پانچ سال قادیان پر طاعون کا حملہ ہوتا رہا۔ طاعون کے حملہ کی صورت بھی اگر طاعون
دوسرے علاقہ میں رہتی لیکن آپ کے محلہ میں نہ آتی تو امر تو امر مشتبہ رہتا کیونکہ پھر بھی یہ خیال
ہو سکتا تھا کہ شاید کوئی خاص انتظام صفائی کا کر لیا گیا ہو مگر طاعون اس محلہ میں بھی آئی جس میں
آپ کا مکان تھا پھر اور قریب ہوئی اور آپ کے مکان کے دائیں اور بائیں جو مکان تھے ان میں
دیوار به دیوار طاعون نے نے حملہ کیا دائیں کیا باتیں کیا آگے کیا؟ آگے کیا پیچھے کیا مگر آپ کے
بھی آئی پہلو بہ
پہلو بہ پہلو دیوا
گھر کو بالکل چھوڑ کر چلی گئی ۔ اور آدمی تو الگ رہے کوئی چوہا تک اس کی زد میں نہ آیا گویا اس
نظارہ کی مثال اس گھر کی سی تھی جو چاروں طرف سے مکانوں میں گھرا ہوا ہو اور ان کو آگ لگ
جائے وہ تمام جل کر راکھ ہو جائیں مگر وہ مکان بیچ میں سے سلامت بچ جائے اور شعلے جس وقت
اس کے قریب پہنچیں خود بخود بجھ جائیں اور یہ معلوم ہو کہ کوئی طاقت بالا ان پر غیر مرئی چھینٹے