اخلاق

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۲۲۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
مقصد دوم
اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ مقصد بھی پہلے مقصد کے تابع ہے کیونکہ جس شخص کو
اخلاق خدا تعالی کی کامل معرفت حاصل ہو جا حاصل ہو جاتی ہے وہ بدی کے قریب بھی نہیں جاتا اور جس
قدر کوئی شخص بدی میں ملوث ہوتا ہے اسی قدر وہ حجاب میں ہوتا ہے چنانچہ اللہ تعالی قرآن کریم
میں فرماتا ہے لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةِ ١٣٠ وہ لوگ جو گناہ کرتے ہیں بوجہ قلت معرفت
کے یعنی گناہ کا اصل باعث معرفت کی کمی ہے۔ عقل انسانی بھی قرآن کریم کے اس دعوئی کی تائید
کرتی ہے کہ کوئی شخص دانا سمجھتے بوجھتے ہوئے آگ میں ہاتھ نہیں ڈالتا۔ جسے معلوم ہوتا ہے کہ
کھانے میں زہر ہے وہ اسے کبھی نہیں کھاتا جسے یہ معلوم ہو جائے کہ فلاں مکان کی چھت یقینا اس
وقت گر جائے گی جب وہ اندر داخل ہونے لگے گا وہ کبھی اس میں داخل نہیں ہو گا، جسے معلوم ہے
کہ فلاں سوراخ میں سانپ ہے وہ کبھی اس میں ہاتھ نہیں ڈالے گا، جو جانتا ہو گا کہ فلاں غار میں
شیر بیٹھا ہے وہ اس میں بلا ہتھیار کے کبھی داخل نہ ہو گا پس جب لوگ آگ اور سانپوں اور شیروں
اور زہروں سے اس قدر ڈرتے ہیں تو کس طرح ممکن ہے کہ اگر انکو خدا تعالیٰ کا کامل عرفان
ہو اور معلوم ہو کہ سب و کہ سب بدیاں اور بد اخلاقیاں زہروں کا اخلاقیاں زہروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بڑھ کر اور شیروں
سانپوں کی مانند ہیں بلکہ ان سے خطر ناک تو وہ ان کے ارتکاب پر اس قدر دلیری کریں گے کہ
گویا وہ ایک لذیذ طعام ہے کہ جن کے کھانے پر ان کی زندگی کا انحصار ہے ؟
اور
پس صاف معلوم ہوتا ہے کہ ارتکاب بدی بوجہ جہالت اور کئی عرفان کے ہے اور جو مذہب
عرفان پیدا کر دے گا وہ گویا اپنے ماننے والوں کے لئے اخلاق کامل کے حصول کا دروازہ بھی کھول
دے گا۔ مگر چونکہ اس مضمون کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اور اکثر لوگ اس سے دلچسپی رکھتے
ہیں اور چونکہ بہت سے لوگ اجمالی نکتہ سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے بلکہ کسی قدر تشریح کے محتاج
ہوتے ہیں میں اختصار کے ساتھ اس مقصد کے متعلق جو اسلام کی تعلیم ہے اس کو بھی بیان کرتا
ہوں۔
میں نے ذات باری کے متعلق اسلامی تعلیم بیان کرتے ہوئے توجہ دلائی تھی کہ خدا تعالیٰ کی
صفات کے متعلق اجمالی بیانات میں مختلف مذاہب کا اتفاق ہمیں کوئی علمی نفع نہیں دیتا۔ جس امر کی
دنیا کو ضرورت ہے وہ اسمائے الہیہ کی تفصیل ہے۔ پس صرف تفصیل میں اتفاق اتفاق کہلا سکتا ہے

انوار العلوم جلد ۸ ۔
۲۲۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نام و
روده
اور جب تک کسی مذہب کی تفصیلی تعلیم اجمالی تعلیم کے مطابق نہ ہو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ
خدا تعالیٰ کے متعلق صحیح تعلیم دیتا ہے کیونکہ اجمالی تعلیم میں راستی پر قائم رہنے پر وہ اس لئے مجبور
ہے کہ فطرت انسانی اس امر کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف کوئی نقص
منسوب کیا جائے مگر اس صورت میں کہ اس کو فلسفیانہ اور پیچ در پیچ تشریحات کے اندر چھپا کر
پیش کیا جائے ۔ پس جب تک کہ کسی مذہب کی تفصیلات اُن اسماء کے مطابق نہیں ہیں جو وہ
خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا ہے اس وقت تک نہ اس مذہب کا حق ہے کہ یہ دعوی کرے کہ
وہ ان صفات کو واقع میں تسلیم کرتا ہے جن کو وہ اجمالاً پیش کرتا ہے اور نہ اس اجمال سے کوئی
دوسرا شخص یہ نتیجہ نکال سکتا ہے کہ سب مذاہب میں اس امر میں اشتراک ہے۔ کوئی شخص پانی کا
رکھ لے تو وہ دودھ نہیں بن سکتا جب تک کہ اس ابن سکتا جب تک کہ اس میں دودھ کی خاصیتیں بھی نہ پائی
جائیں بعینہ اسی طرح اخلاق کا حال ہے۔ مذاہب کی اخلاقی تعلیم کا مقابلہ کرتے ہوئے ہمیں یہ نہیں
دیکھنا چاہئے کہ مختلف مذاہب اجمالاً اخلاق کی نسبت کیا کہتے ہیں کیونکہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی
مذہب دنیا میں ایسا ہو گا کہ جو اپنے پیروؤں کو یوں کہے گا کہ تو اگر خدا کو خوش کرنا چاہتا ہے تو
جھوٹ بول اور چور ری کر اور ظلم کر اور لوگوں کا مال چھین اور جب کوئی شخص تیرے پاس امانت
رکھے تو کبھی واپس نہ کیجیو اور فحش اور بد گوئی کی عادت ڈال اور جھگڑے اور فساد اور اختلاف
کا اپنے آپ کو خوگر بنا۔ اور نہ میں خیال کرتا ہوں کہ کوئی مذہب ایسا ہو گا جو یہ کہے گا کہ توسیع نہ
بول اور نرمی نہ کر اور محبت سے کام نہ لے اور اصلاح سے نفرت کر اور امانت نہ رکھ اور
شرافت کو اپنے پاس نہ آنے دے اور وقار اور سکینت سے دور بھاگ اور شکر اور احسان کا
مادہ اپنے دل میں پیدا نہ ہونے دے۔
جو مذہب بھی دنیا میں قبولیت حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور اپنے ہم چشموں میں
اعزاز حاصل کرنا چاہتا ہے اسے یقیناً ان تمام اخلاق کے متعلق وہی تعلیم دینی پڑے گی جو سب
مذاہب میں مشترک ہے اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو فطرت انسانی اس کا مقابلہ کرے گی اور چند دن
میں وہ دنیا کے پر وہ سے اٹھا دیا جائے گا۔ پس اس قسم کی تعلیم اگر کسی مذہب کی طرف سے پیش
ہو تو اس کا کچھ بھی فائدہ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ تعلیم سب مذاہب میں مشترک ہے اور کسی مذہب
کو اس پر فخر کرنے کا حق نہیں کہ وہ اس میں دوسرے مذاہب سے اشتراک رکھتا ہے اور نہ اس
اشتراک سے ہم علمی طور پر کوئی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ یہ اشتراک بوجہ مجبوری کے ہے نہ

انوار العلوم جلد A
۲۲۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کہ کسی بچی کوشش اور محنت کے نتیجہ میں۔ مجھے بعض مذاہب کے پیروؤں پر جنب وہ اپنے مذہب
کی اخلاقی تعلیموں کو ایک جگہ جمع کر کے لوگوں میں پھیلاتے اور اس پر فخر کرتے ہیں اور ان کو
اپنے مذہب کی سچائی کی دلیل قرار دیتے ہیں نہایت ہی تعجب ہوا کرتا ہے کیونکہ واقع یہ ہے کہ ان
کو ان تعلیموں میں کوئی امتیاز حاصل نہیں ۔ تمام مذاہب خواہ وہ کیسے ہی پرانے ہوں اور خواہ
کیسے ہی غیر تعلیمیافتہ علاقوں میں اور زمانوں میں انہوں نے نشو و نما پایا ہو ان مسائل میں ان سے
اشتراک رکھتے ہیں۔ بلکہ حق یہ ہے کہ جو قومیں مذہب کو سمجھ بھی نہیں سکتیں اور تعلیم سے بالکل
کوری ہیں اور وحشیوں میں گئی جاتی ہیں اگر ان کا عمل نظر انداز کر دیا جائے اور آرام سے بٹھا کر
اور آہستگی سے ان میں اخلاق کے متعلق پوچھا جائے تا وہ گھبرا نہ جائیں تو وہ بھی اخلاق کے متعلق
وہی امور بتائیں گی جو متمدن مذاہب پیش کرتے ہیں ۔ پس اس امر پر اپنے مذاہب کی سچائی کی بنیاد
رکھنا جو مذاہب علمیه تو الگ رہے وحشی اقوام میں بھی مشترک ہے بالکل غیر معقول بات ہے۔
اخلاقی تعلیم کا مقابلہ کرنے کے لئے جن امور کو مد نظر رکھنا ضروری ہے وہ اخلاق کی تفاصیل،
اخلاق کے اسباب اخلاق کے حصول کے ذرائع بدیوں سے بچنے کے ذرائع اور اس قسم کے اور
امور ہیں۔
اس کے بعد میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اخلاق کی تعریف سمجھنے میں لوگوں کو
بہت کچھ دھو کا لگا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے بھی صحیح موازنہ اخلاقی تعلیم کا نہیں ہو سکتا۔ عام طور
پر لوگوں میں یہ احساس ہے کہ محبت اور عفو اور دلیری وغیرھا اچھے اخلاق ہیں اور غضب اور
نفرت اور سختی اور خوف و غیرھا بڑے اخلاق ہیں حالانکہ یہ بات نہیں۔ یہ تمام امور طبعی ہیں اس
لئے ان کو اچھا یا برا کہنا درست نہیں نہ محبت کوئی خلق ہے نہ عفو کوئی خلق ہے نہ دلیری کوئی خلق
ہے نہ سختی نہ خوف نہ نفرت کوئی خلق ہیں یہ سب انسان کے طبعی تقاضے ہیں بلکہ حیوان کے
طبعی تقاضے ہیں۔ کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہ سب تقاضے جانوروں میں بھی پائے جاتے ہیں جانور بھی
محبت کرتے ہیں عفو کرتے ہیں ، دلیری دکھاتے ہیں ، سختی کرتے ہیں ، خوف کھاتے ہیں ، نفرت کرتے
ہیں مگر کوئی شخص نہیں جو یہ کہے کہ یہ گائے بہت اعلیٰ اخلاق کی ہے یا یہ بکری بہت ہی اچھے اخلاق
رکھتی ہے یا یہ گھوڑا بہت ہی وسیع الاخلاق ہے۔ جانوروں کی تعریف کرتے ہوئے ہم انہی امور کو
جو انسان میں پائے جائیں انہیں اخلاق فاضلہ قرار نہیں دیتے بلکہ ان کی طبعی عادات قرار دیتے
ہیں۔ پس غور کا مقام ہے کہ یہ فرق کیوں ہے؟ جو باتیں انسان میں اخلاق فاضلہ ہیں کیوں وہی

انوار العلوم جلد ۸
۲۲۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
حیوانوں میں اخلاق فاضلہ نہیں کہلاتیں ؟ اس کی وجہ صاف ہے کہ ہم فطر نا جانتے ہیں کہ ان طبیعی
امور کا نام اخلاق نہیں ہے بلکہ اخلاق کچھ اور شئے ہیں اس وجہ سے ہم انسانوں کو با اخلاق کہتے
ہیں اور جانوروں کو نہیں۔
اب یہ سوال ہے کہ وہ کونسا فرق ہے جس کی وجہ سے ایک انسان میں جب وہ امور پائے
جائیں تو اخلاق فاضلہ کہلاتے ہیں اور جانوروں میں پائے جائیں تو اخلاق فاضلہ نہیں بلکہ طبعی تقاضے
کہلاتے ہیں ؟
سو یاد رکھنا چاہئے کہ طبعی تقاضے جب عقل اور مصلحت کے ماتحت آئیں تب ان کو اخلاق
کہتے ہیں ورنہ نہیں۔ اور چونکہ انسان سے امید کی جاتی ہے کہ اس کے تمام کام عقل اور
مصلحت کے ماتحت ہونگے کیونکہ یہی خاصیتیں اس کو دوسرے حیوانوں سے ممتاز کرنے والی ہیں
اس لئے جب انسان ان تقاضوں کو استعمال کرتا ہے تو بطور حسن ظنی اس کو اخلاق کہا جاتا ہے
ورنہ بسا اوقات ہو سکتا ہے کہ ایک انسان کا فعل بھی طبعی تقاضے کے ماتحت ہو اور اس وجہ سے
اخلاق میں شامل نہ ہو اور یہ امر کہ لوگوں میں مشہور اخلاق طبعی تقاضے ہیں اس بات سے بھی
ثابت ہو جاتا ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ ایسے نرم ہوتے ہیں کہ ان کے سامنے کوئی کچھ
کرے وہ کچھ نہیں بولتے اور بعض لوگ بالطبع ایسے ہوتے ہیں کہ ہر اک امر جس کا ارادہ کرلیں
اس سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ اب ان دونوں شخصوں کی نسبت یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ نہایت ہی اعلیٰ
اخلاق کے ہیں کیونکہ ان دونوں سے یہ فعل کسی ارادے کے ماتحت سرزد نہیں ہوتے بلکہ وہ ایسا
کرنے پر مجبور ہوتے ہیں اسی طرح ایک شخص مثلاً جس کی زبان نہیں وہ کسی کو گالی نہیں دیتا۔ یا
مثلاً جس شخص کے ہاتھ نہیں وہ کسی کو مارتا نہیں تو اس کو نہایت اعلیٰ اخلاق کا آدمی نہیں کہا جائے
گا۔ غرض اخلاق کی تعریف یہ ہے کہ طبعی تقاضوں کو بر محل استعمال کیا جائے نہ یہ کہ طبعی تقاضوں کو
استعمال کیا جائے ۔
پس جب اخلاق کی تعریف ہمیں معلوم ہو گئی تو ہم آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ جو مذہب ہمیں
یہ تعلیم دیتا ہے کہ تم نرمی کرو یا یہ کہ دلیری کرو یا عفو کرو یا یہ کہ محبت کرو وہ ہمیں اخلاق نہیں
سکھاتا بلکہ وہی باتیں سکھاتا ہے جو ہماری طبیعت میں پیدائش سے موجود ہیں - کیا جانور نرمی نہیں
کرتے؟ کیا وہ دلیری نہیں دکھاتے کیا وہ عفو سے کام نہیں لیتے؟ کیا وہ محبت نہیں کرتے؟ کیا وہ
ہمدردی نہیں کرتے ؟ ہم نے تو بارہا دیکھا ہے کہ ہر ایک زخمی جانور کے پاس دوسرا جانور آبیٹھتا

انوار العلوم جلد ۸
۲۲۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہے اور اس کو ایسے عجیب انداز سے دیکھتا ہے کہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس سے ہمدردی کا
اظہار کر رہا ہے اور پھر بعض دفعہ اسے محبت سے چاٹنے لگتا ہے۔ پس اس قسم کی تعلیم ایسی ہی ہے
جیسے کسی مذہب کا یہ تعلیم دینا کہ اے لوگو ! کھانا کھایا کرو یا پانی پیا کرو نیند آئے تو سو جایا کروان
طبعی تقاضوں کے پورا کرنے کے لئے کوئی شخص کسی مذہب کا محتاج نہیں ہے ۔ ان تقاضوں کو اس
کی فطرت خود پورا کرواتی ہے اور جو مذہب اس میں دخل دیتا ہے وہ گویا اپنی کمزوری کا اظہار کرتا
ہے کیونکہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اخلاق کی حقیقت سے واقف نہیں۔
کیا کوئی شخص کوئی ایسا ملک بتا سکتا ہے جہاں لوگ محبت نہ کرتے ہوں یا ہمدردی کا مادہ نہ
رکھتے ہوں یا عفو کا ان میں رواج نہ ہو یا غرباء کو کچھ نہ دیتے ہوں؟ یا کوئی شخص ایسا بھی دنیا میں
ہے کہ جو ان صفات کا اظہار نہ کرتا ہو اور ان سے خالی ہو ؟ اگر نہیں تو مذہب کو اس میں دخل
دینے کی کیا ضرورت ہے؟
اور اگر نرمی کرو، عفو کرد دلیری کرو سے مذہب کی یہ مراد ہو کہ سختی نہ کرو سزا نہ دو خوف
کا اظہار کسی صورت میں نہ کرو تو پھر بیشک یہ ایک نئی بات ہو گی مگر یہ امر بھی فطرت کے مخالف
ہو گا۔ فطرت نے یہ باتیں انسان کے اندر رکھی ہیں اور ان کو کسی صورت میں چھڑوا یا نہیں جا سکتا
اور نہ ان کو چھوڑنا انسان کو نفع دے سکتا ہے کیونکہ جو باتیں فطرت میں پائی جاتی ہیں وہ ہمیشہ
انسان کے لئے کارآمد ہوتی ہیں۔ ان کو چھڑوانا اس کی اخلاقی حالت کو گرا دیتا ہے نہ کہ اس میں
خوبی پیدا کرتا ہے مثلا یہ کہنا کہ نرمی ہی کرو سختی نہ کرو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ طالب علم کو
استاد کبھی نہ ڈانٹے ۔ ماں باپ بچوں کو کبھی تنبیہہ نہ کریں ، حکومت اپنے باغیوں کا کبھی مقابلہ نہ
کرے اور خوف نہ کھاؤ کے یہ معنے ہونگے کہ خواہ غلط طریق پر چلے جا رہے ہو اس سے پیچھے نہ ہٹو
اور انجام سے نہ ڈرو اور کسی نقصان کی خواہ دین یا مذہب کا ہی کیوں نہ ہو پرواہ نہ کرو اور کوئی ۔
عقلمند نہیں کہہ سکتا کہ یہ اخلاق فاضلہ ہیں ۔
غرض کہ اخلاق یہ ہیں کہ طبعی حالتوں کو ان کے محل اور موقع پر استعمال کیا جائے اور صرف
طبعی حالتوں پر زور دینا عبث فعل ہے اور بعض طبعی حالتوں سے روکنا فطرت کے خلاف اور فساد
اور خرابی پیدا کرنے کا موجب ہے۔ پس وہی مذہب اخلاق کی حقیقت کو سمجھتا ہے اور وہی مذہب
اخلاق کی تعلیم دیتا ہے جو اس حقیقت کے ماتحت اپنے احکام کو رکھتا ہے نہ وہ جو صرف طبعی حالتوں
کو دہراتا جاتا ہے۔ اور جہاں تک میرا علم جاتا ہے صرف اسلام ہی ہے کہ جس نے اس حقیقت کو

انوار العلوم جلد ۸
۲۲۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سمجھا اور اخلاق کو ان کی اصل شکل میں پیش کیا ہے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔
جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةً مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ
الظَّلِمِينَ ۔ ۳۱۔ اور بدی کا بدلہ اتنا ہی ہے جتنا کہ جرم تھا پھر جب کوئی کسی کو نقصان پہنچائے
اور وہ اس کے گناہ کو معاف کر دے اس طرح کہ اس نے اصلاح پیدا ہوتی ہو اس کا نتیجہ فسادنہ
ہو تو ایسے شخص کا اجر اللہ تعالیٰ پر ہے وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔ یعنی جو جرم سے زیادہ سزادے
یا با وجود اس کے کہ عقلاً معلوم ہوتا ہو کہ مجرم کو سزادی گئی تو اس کے اخلاقی اور بھی بگڑ جائیں گے
اور وہ اور بھی نیکی سے محروم ہو جائے گا محض دکھ دینے کے لئے اس کو سزا دیدے یا یہ کہ معلوم
ہوتا ہو کہ اس شخص کو اگر معاف کیا تو گناہ پر اور بھی دلیر ہو جائے گا اور لوگوں کو نقصان پہنچائے گا
معاف کر دے تو ایسا شخص ظالم ہوگا۔ اور خدا اس کے اس فعل کو پسند نہیں کرے گا۔
اب دیکھو کہ اسلام نے کس طرح اخلاق کی حقیقت کو پیش کیا ہے ۔ پہلے بتایا ہے کہ جرم کی
اسی قدر سزا دینا اصل حکم ہے گو یہ ایک طبعی تقاضا ہے کہ جس سے نقصان پہنچے اس کو اسی قدر
نقصان پہنچایا جائے مگر فرمایا کہ انسان جو با اخلاق بننا چاہتا ہے اس کو اس بات پر غور کرنا ہو گا کہ آیا
سزا سے مجرم کی اصلاح ہوتی ہے یا عفو سے پھر اگر عفو سے اصلاح کا احتمال ہو تو چاہئے کہ عفو سے
کام لے اور انتقام نہ لے اور اگر سزا سے اصلاح ہوتی ہو تو محض اپنے دل کی کمزوری کی وجہ سے
اسے معاف نہ کر دے کیونکہ اس طرح وہ شخص اصلاح سے محروم رہ جائے گا اور یہ رحم نہیں
ہو گا بلکہ ظلم ہو گا۔ اور جو شخص باوجود جاننے کے کہ سزا سے یا عفو سے زید کی اصلاح ہوتی ہے
اس کے خلاف کام کرے گا تو وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ظالم ہو گا خواہ اس نے معاف ہی کیوں نہ کیا
ہو کیونکہ یہ معافی معافی نہیں بلکہ اپنے ایک بھائی کے اخلاق کو دیدہ و دانستہ تباہ کرنا ہے ۔
رسول کریم اللہ نے اس مضمون کو اور الفاظ میں ادا کر مضمون کو اور الفاظ میں ادا کیا ہے ۔ آپ فرماتے ہیں الْأَعْمَالُ
بالنِّيَّاتِ ۱٣٢۔ یعنی انسانی اعمال تو وہ ہیں جو ارادے سے اور نیت کے ماتحت کئے جائ جائیں یعنی جو
کام محض طبعی جوش کے ماتحت کیا جاتا ہے وہ ہرگز انسانی عمل نہیں کہلا سکتا بلکہ وہ تو ایک حیوانی
جذبہ ہو گا ۔ اگر گھوڑا یا گدھا ان حالات میں ہوتا تو وہ بھی اسی طرح کرتا ۔ پس جب تک فکر اور غور
کے بعد کام کے تمام پہلوؤں کو دیکھ کر کوئی رائے نہ قائم کی جائے اور اس کے مطابق عمل نہ کیا
جائے وہ خلق یعنی انسانی فعل نہیں کہلا سکتا۔
الله
مذکورہ بالا بیان سے اچھی طرح معلوم ہو سکتا ہے کہ اسلام نے اخلاق کی حقیقت کو سمجھا ہے

انوار العلوم جلد ۸
۲۲۶
احمد بیت یعنی حقیقی اسلام
اور اس کے مطابق تعلیم دی ہے۔ پس وہی مذہب اخلاقی تعلیم میں اس کے مقابلہ پر آ آسکتا ہے جو
پہلے یہ ثابت کرے کہ اس نے بھی اخلاق کو سمجھا ہے اور اس کے مطابق تعلیم دی ہے ورنہ طبعی
تقاضوں کا ذکر کر کے ان کا نام اخلاقی تعلیم رکھنا ظلم اور زبردستی ہے ۔
یہ بیان کرنے کے بعد کہ اس بعد کہ اسلام کے نزدیک اچھے اخلاق کے معنے یہ ہیں ہیں کہ انسان طبیعی
تقاضوں کو عقل اور مصلحت کے ماتحت استعمال کرے اور برے اخلاق کے یہ معنے ہیں کہ
بلا سوچے سمجھے بے محل اور بے موقع طبعی تقاضوں کو استعمال کرے ۔ میں چند احکام کے متعلق بطور
مثال اسلامی تعلیم پیش کرتا ہوں جس سے معلوم ہو گا کہ کس طرح ہر ایک طبعی تقاضے کو اسلام
نے حد بندی کے نیچے رکھا ہے اور ا رکھا ہے اور اس سے بہترین نتائج پیدا کئے ہیں ۔
۔
یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام نے اخلاق کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے یعنی اخلاق قلب اور اخلاق
جوارح اور اس طرح اخلاق کے معیار کو بہت بلند کر دیا ہے چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے
وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ ١٣٣ تم بدیوں کے قریب بھی نہ جاؤ نہ ان
بدیوں کے جو لوگوں کو معلوم ہوتی ہیں یا ہو سکتی ہیں اور نہ ان کے جو بالکل مخفی ہیں اور لوگوں کی
نظروں میں آہی نہیں سکتیں یعنی جن کا مرتکب دل ہوتا ہے ۔ ان کے معلوم کرنے کا کوئی ظاہری
سامان لوگوں کے پاس نہیں سوائے اس کے کہ کرنے والا خود ہی بتائے ۔
ای طرح فرماتا ہے وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُم بِهِ اللَّهُ ۱۳۴۔ اگر تم
ظاہر کرو جو تمہارے دلوں میں ہے یعنی اس کے مطابق عمل کرو تو بھی اور اگر تم اس کو جو تمہارے
دلوں میں ہے چھپاؤ یعنی صرف دل کے خیالات تک محدود رکھو جوارح اس کے مطابق کوئی عمل
نہ کریں تو بھی اللہ تعالیٰ اس کے متعلق تم سے سوال کرے گا یعنی دریافت کرے گا کہ تم نے کیوں
دل میں بدی کو جگہ دی یا بدی پر عمل کیا ؟
اعمال انسانی کو ظاہر و باطن کی دو قسموں میں تقسیم کرنے کے بعد اسلام نے ان کو پھر دو
حصوں میں تقسیم کیا ہے یعنی ان میں سے بعض کو اچھا قرار دیا ہے اور بعض کو برا چنانچہ قرآن کریم
میں آتا ہے إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّاتِ ١٣٥ خلق دو قسم کے ہیں ایک اچھے اور ایک
بُرے اور اچھے خلق برے خلقوں پر غالب آجاتے ہیں یعنی جو شخص اچھے اخلاق کو اختیار کرتا ہے
وہ آہستہ آہستہ بڑے اخلاق پر غالب آجاتا ہے۔ پھر اچھے اور بڑے خلقوں کو بھی دو حصوں میں
تقسیم کر دیا ہے یعنی وہ خلق جن کا اثر صرف اس کی ذات پر پڑتا ہے اور ایک وہ جن کا اثر

انوار العلوم جلد ۸
۲۲۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
دوسرے کی ذات پر ڈالنے کا ارادہ کیا جاتا ہے یا دوسرے کی ذات پر ان کا اثر ڈال دیا جاتا ہے ۔
مذکورہ بالا تقسیموں سے آپ لوگوں نے اچھی طرح معلوم کر لیا ہو گا کہ اسلام نے اخلاق
کو دوسرے مذاہب کی نسبت وسیع کر دیا ہے یعنی اخلاق کا دائرہ صرف دو سروں تک محدود نہیں
رکھا بلکہ خود انسان کے نفس کو بھی اس کے اندر شامل رکھا ہے چنانچہ قرآن کریم صاف طور پر
اس مسئلہ کی طرف ان الفاظ میں اشارہ فرماتا ہے کہ یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا
يَضُرُّكُم مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ ۱۳۲، اپنی جانوں کی خبر رکھو اور ان کے روحانی حقوق ادا
کرو۔ حتی کہ اگر کسی شخص کی نجات اس طرح ممکن سمجھی جاتی ہو کہ تم اپنے آپ کو گناہ میں ڈال لو
تو ہرگز ایسا نہ کرو کیونکہ اگر کوئی شخص تمہاری ہدایت پر قائم رہنے اور نیکی کے اختیار کرنے میں
گمراہ ہوتا ہو تو ہوتا ہو تو اللہ تعالی تم پر اس وجہ سے نار اس وجہ سے ناراض نہیں ہو گا اور یہ ہرگز نہیں کہے گا کہ تم نے
کیوں بدی کو اختیار کر کے اس شخص کو گناہ سے نہ بچالیا۔ رسول کریم اللہ فرماتے ہیں کہ
لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ ۱۳۷ تیرے نفس کا بھی تجھ پر حق ہے یعنی صرف دوسرے لوگوں کا
خیال ہی ضروری نہیں بلکہ اپنے نفس سے باطنی اور ظاہری نیکی کرنی یعنی اس کی روحانی اور
جسمانی ربوبیت کا خیال رکھنا بھی تیرے لئے ضروری ہے ۔
۱۳۸
اس تعلیم اسلام کے ماتحت جو شخص ظاہری تکبر کرتا ہے، اس کو بد اخلاق نہیں کہا جائے گا بلکہ
جو شخص ظاہری تواضع اور انکسار کا طریق برتا ہے لیکن اپنے دل کے مخفی کونوں میں تکبر کا خیال
چھپائے ہوئے ہے وہ بھی اسلام کے نزدیک بد اخلاق ہو گا کیونکہ گو اس نے دوسرے شخص کو دکھ
نہیں دیا مگر اپنے نفس کو اس نے بگاڑ دیا اور ناپاک کیا چنانچہ قرآن کریم نے اس فرق کو مفصلہ ذیل
آیت میں بیان فرمایا ہے لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَعَتَوْا عُنُوا كَبِيرًا ٣٨ ان
لوگوں نے اپنے دل میں بھی تکبر کیا اور ظاہر میں بھی لوگوں پر اپنی بڑائی کو ظاہر کیا اسی طرح اگر
کوئی شخص اپنے دل میں کسی کی نسبت بد خیال رکھتا ہے اس کو بھی اسلام ایک بد اخلاقی قرار دے
گا خواہ وہ اس خیال کو ظاہر کرے یا نہ کرے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم ١٣٩
بعض دلی گمان بھی گناہ ہوتا ہے یعنی جب وہ بدظنی پر مبنی ہو اسی طرح ظلم و فساد خیانت وغیرہ کے
خیالات یہ سب بد اخلاقیاں ہیں اور ایسے شخص کو جو انکا مرتکب ہے گو جرأت کی کمی اور سامان
کے میسر نہ آنے کے سبب سے ظاہر میں ان کے مطابق عمل نہیں کر سکتا وہ اسلام کے مطابق
بد خلق ہے اور ہر گز اس کے ظاہر عمل کی بناء پر اسے نیک اخلاق والا نہیں سمجھا جائے گا۔ اسی
۱۳۹

انوارا العلوم جلد ۸
۲۲۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
طرح جو شخص دل میں لوگوں کے متعلق نیک خیالات رکھتا ہے ان کی بھلائی چاہتا ہے اور ان کو
فائدہ پہنچانا چاہتا ہے اگر بوجہ سامان کی کمی یا موقع کے میسر نہ آنے کے ان خیالات کو عملی جامہ
نہیں پہنا سکتا تو نیک اخلاق والا سمجھا جائے گا۔
مگر اس قاعدہ میں ایک استثناء ہے اور وہ یہ کہ جس شخص کے دل میں بد اخلاقی کے خیالات
آتے ہیں مثلاً اپنے بھائیوں کی نسبت بدظنی کا خیال پیدا ہوتا ہے یا تکبر کا یا حسد کا یا نفرت کا لیکن یہ
شخص اس خیال کو دبا لیتا ہے تو یہ بد اخلاقی نہیں سمجھی جائے گی کیونکہ ایسا شخص در حقیقت بد اخلاقی
کا مقابلہ کرتا ہے اور تعریف کا مستحق ہے۔ اسی طرح جس شخص کے دل میں ایک آنی خیال نیکی کا
آئے یا آنی طور پر حسن سلوک کی طرف اس کی طبیعت مائل ہو لیکن وہ اس کو بڑھنے نہ دے تو
ایسا شخص بھی نیک اخلاق والا نہیں سمجھا جائے گا کیونکہ جیسا کہ ثابت کیا جا چکا ہے اخلاق وہ ہیں جو
ارادے کا نتیجہ ہوں لیکن مذکورہ بالا دونوں صورتوں میں اچھے یا برے خیالات ارادہ کا نتیجہ نہیں
ہوتے بلکہ بیرونی اثرات کے نتیجہ میں بلا ارادے کے پیدا ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم اس
نکتہ کو ان الفاظ میں بیان فرماتا ہے ۔
۱۴۰
وَلَكِنْ يُؤَاخِذُ كُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوبُكُم ١٣٠ لیکن اللہ تعالیٰ تم کو صرف ان خیالات پر
پکڑتا ہے جو ارادے اور فکر کے ماتحت پیدا ہوتے ہیں نہ ان پر جو اچانک پیدا ہو جاتے ہیں اور تم
ان کو فوراً دل سے نکال دیتے ہو ۔ رسول کریم اللہ اس کی تشریح یوں فرماتے ہیں کہ بد خیال
اچانک پیدا ہو جانے پر جو شخص اس خیال کو نکال دیتا ہے اور اس پر عمل نہیں کرتا ایسا شخص نیکی کا
کام کرتا ہے اور اجر کا مستحق ہے آپ فرماتے ہیں و من هم بسيئة فلم يعملها كتبها الله
عنده حسنة كاملة ۱۴۱۔ اور اگر کسی شخص کے دل میں برا خیال پیدا ہو اور وہ اس کو دبائے
اور اس کے مطابق عمل نہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے حق میں ایک پوری نیکی لکھے گا۔ یعنی
بد خیالات کے دبانے کی وجہ سے اس کو نیک بدلہ ملے گا۔
اس قسم کا امتیاز اللہ تعالیٰ نے ظاہری اعمال میں بھی مد نظر رکھا ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى - الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبِيرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا
اللهم ۱۳۲۔ اللہ تعالیٰ نیک لوگوں کو اچھے بدلے دے گا جو کہ تمام بڑی بدیوں اور چھوٹی بدیوں
سے بچتے ہیں گو ایسا ہوتا ہو کہ وہ کسی آنی جوش میں کسی گناہ کی طرف مائل ہو جاتے ہوں مگر فوراً
ہی سنبھل کر اپنے قدم پیچھے کی طرف ہٹا لیتے ہوں۔ مطلب یہ کہ آنی یا فوری جوش کے ماتحت یا

انوار العلوم جلد ۸
۲۲۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
غفلت سے اگر کوئی شخص ٹھو کر کھاتا ہے لیکن جو نہی کہ اس کا نفس اس امر کو محسوس کرتا ہے اور
وہ سمجھ لیتا ہے کہ میں فلاں کام کرنے لگا ہوں تو جھٹ اس سے رک جاتا ہے اور اپنے نفس کو
سلامتی کے کنارے کی طرف کھینچ لاتا ہے تو وہ بد اخلاق نہیں سمجھا جائے گا بلکہ اس کا یہ فعل
مستحسن ہو گا اور وہ شخص اس سپاہی کی طرح ہو گا جو اپنے ملک کے لئے لڑ رہا ہے مگر ابھی فتح کا منہ
اس نے نہیں دیکھا۔
اخلاق کے متعلق عملی طور پر اسلام کی تعلیم بتانے کے بعد میں چند اخلاق بطور مثال بیان کرتا
ہوں کیونکہ یہ مضمون اس قدر وسیع ہے کہ اگر اسے بالاستیعاب بیان کیا جائے تو بہت ہی لمبا وقت
چاہتا ہے اور اپنے اس بیان میں دوسری ترتیبوں کو نظر انداز کر کے میں صرف اس امر کو مد نظر
رکھوں گا جو اخلاق کی تعریف میں میں نے بیان کیا تھا یعنی اخلاق طبعی تقاضوں کے ہر محل اور
مناسب موقع پر استعمال کا نام ہے اور گو اس وجہ سے مجھے دوسری ترتیبوں کو نظر انداز کرنا پڑے
گا مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ تقسیم زیادہ مؤثر اور مفید ہو گی۔
سب سے پہلے میں انسان کے طبعی تقاضوں سے رافت اور نقم کو لیتا ہوں۔ انسان کے
اندر اور جانوروں کے اندر بھی یہ مادہ پایا جاتا ہے کہ وہ عام طور پر دوسرے کو تکلیف پہنچانے سے
احتراز کرتے ہیں اور دوسروں کی تکلیف ان کے قلب پر ایک عجیب اثر پیدا کر دیتی ہے جس کی
وجہ سے وہ اس کی تکلیف کو خود محسوس کرنے لگ جاتے ہیں ۔ ایک مریض بازار میں پڑا نظر آتا
ہے تو قریبا تمام افراد کے دل میں اس کی نسبت ایک کشش اور درد محسوس ہونے لگتا ہے سوائے
ان لوگوں کے جن کو کوئی سخت مشغل اپنی طرف مشغول کئے ہوئے ہو یا جن کو اس شخص سے کوئی
تکلیف پہنچی ہوئی ہو ۔ مؤخر الذکر حالت میں دیکھا گیا ہے کہ بعض دفعہ ایسا شخص اس مصیبت زدہ
کی حالت پر خوش ہوتا ہے اور یہ حالت نقم کی کہلاتی ہے۔ یہ حالت بھی ایک الگ جذبہ ہے
اور ایسے وقت میں ظاہر ہوتا ہے جب کسی کو کسی سے کوئی تکلیف پہنچے اور اس کی یہ کیفیت ہوتی
ہے کہ اس وقت انسان کا دل چاہتا ہے کہ میں اس تکلیف پہنچانے والے کو ایذاء پہنچاؤں۔ اس
جذبہ کے غالب آجانے کی وجہ سے رافت کا جذبہ دب جاتا ہے اور بجائے اس کے کہ یہ شخص یہ
خیال کرے کہ میرے ایذاء دینے سے اسے تکلیف ہوگی اور اس کو سوچ کر اس کے دل کو
تکلیف ہو اور دوسرے کی نسبت رأفت محسوس ہو یہ اس خیال میں کہ دوسرے کو تکلیف ہو
بعض دفعہ لذت محسوس کرنے لگتا ہے ۔

انوار العلوم جلد ۸
۲۳۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
یہ صورت نقم کی جب تک کہ کسی قانون کے ماتحت نہیں آتی کئی شکلوں میں ظاہر
ہوتی ہے کبھی تو جسے تکلیف پہنچی ہوتی ہے وہ اس شخص کو سزا دینے پر جس سے اسے تکلیف پہنچی
ہے قادر ہوتا ہے یا سمجھتا ہے کہ میں قادر ہوں۔ اس وقت تو وہ اسے کسی قسم کی تکلیف پہنچاتا ہے
یا پہنچانی چاہتا ہے جس سے اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ تکلیف دینے والے کے دل کو بھی اسی
طرح صدمہ پہنچے جس طرح کہ مجھے پہنچا ہے۔ اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جس نے تکلیف دی تھی وہ
زیادہ طاقتور ہوتا ہے یا اس کے عزیز رشتہ دار زیادہ طاقتور ہوتے ہیں یا مصیبت زدہ شخص سمجھتا
ہے کہ حقیقی تکلیف پہنچانے کا اثر لوگوں پر اچھا نہیں پڑے گا وہ اسے برا سمجھیں گے یا اور کوئی
وجہ ایسی پیدا ہو جاتی ہے کہ یہ اس کو حقیقی ضرر نہیں پہنچا سکتا یا نہیں پہنچانا چاہتا تو یہ اس وقت اپنی
زبان سے اس کے خلاف بد کلامی یا عیب چینی کا حربہ استعمال کرتا ہے۔ لیکن بعض دفعہ ایسا ہوتا
ہے کہ جس شخص سے اس کی مخالفت ہے وہ ایسا طاقتور ہے کہ زبان سے بھی اس کے خلاف کچھ
نہیں کہنا چاہتا تو یہ اس سے کلام اور ملاقات ترک کر دیتا ہے اور بعض دفعہ اس قدر سزا کی جرأت
بھی نہیں رکھتا تو دل میں اس کی نسبت کینہ رکھتا اور اس کی تکلیف پر خوش ہوتا اور اس کی
کامیابیوں پر ناراض ہوتا ہے۔
پس نقم جو طبعی جذبہ ہے اس سے کئی اقسام کے افعال کراتا ہے ان افعال پر عقل کو قابو
دے دینا اور آزادی سے اپنا کام کرنے کی اجازت نہ دینی اس کا نام اخلاق ہے اور اس کو عقل کی
قید سے آزاد کر دینے اور بے محل استعمال کرنے کا نام بد اخلاقی ہے اس تقاضائے فطرتی کو اخلاق
میں تبدیل کرنے کے لئے اسلام مندرجہ ذیل قیود بیان فرماتا ہے۔
عَلَيْكُمُ
الدلم
اول قید یہ لگاتا ہے کہ فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى
جو شخص تم پر ظلم کرتا ہے تم اس کے بدلے میں اتنی ہی سزا اس کو دے سکتے ہو ۔
یہ حکم عام ہے اور ایسے لوگوں کے لئے ہے جو علم اور عقل کے ایسے اعلیٰ درجہ کے مقام پر نہیں
پہنچے کہ احکام کی باریکیوں کو سمجھ سکیں۔ جو لوگ ان سے زیادہ سمجھدار ہیں ان کی نسبت مندرجہ
ذیل قیود مقرر فرماتا ہے فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ جو لوگ
دوسرے کا گناہ معاف کر دیں اور در آنحالیکہ اس سے اصلاح مد نظر ہو ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی
طرف سے اجر ملے گا اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا ۔ یعنی جو لوگ اس وقت معاف کریں جبکہ معافی
سے گناہ بڑھتا ہو یا اس وقت سزا دیں جبکہ سزا سے گناہ بڑھتا ہو وہ دونوں ظالم ہونگے اور خدا تعالی

انوار العلوم جلد ۸
۲۳۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کو ظلم پسند نہیں گویا رافت جس کا ظاہری نتیجہ عفو ہے اور نقم جس کا ظاہری نتیجہ سزا ہے
دونوں کے لئے یہ قید لگادی کہ جب عفو کا نتیجہ اس شخص کے لئے اچھا ہو جس سے قصور ہو گیا ہے
تو اس وقت اس سے در گزر کرنا چاہئے اور رافت کے جذبہ کو اپنا کام کرنے دینا چاہئے اور جب
سزا سے فائدہ ہو اور ظالم کی اصلاح ہو تو اس وقت سزا دینی چاہئے اور نقم کے جذبہ کو اپنا کام
کرنے دینا چاہئے۔
دوسری صورت یہ تھی کہ ظالم طاقتور ہو رہو اور مظلوم اس سے بدلہ نہ لے سکتا ہو یا کسی
مصلحت کی وجہ سے بدلہ نہ لینا چاہتا ہو پس وہ زبان سے اس کی بد گوئی اور عیب چینی کر کے اپنا دل
ٹھنڈا کرنا چاہے تو اس کی نسبت فرمایا وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ١٣٢ تم
کو ایک دوسرے کی عیب چینی کرنی جائز نہیں اور نہ گالیاں دینی جائز ہیں پس گویا عیب چینی اور
گالیاں دینی بالکل منع کر دیں اور فرمادیا کہ غصہ کے وقت میں اور بدلہ کے طور پر عیب چینی اور
گالیاں بالکل منع ہیں ۔
اب سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں منع ہے ؟ جو شخص اپنے نقصان کا بدلہ نہیں لے سکتا وہ کیوں
عیب چینی کر کے اس شخص سے بدلہ نہ لے اور گالیاں دیگر دل خوش نہ کرے ؟ تو اس کا جواب یہ
ہے کہ گالیاں اس لئے منع ہیں کہ وہ جھوٹ ہیں اور جھوٹ اسلام پسند نہیں کرتا اور وہ بخش ہیں
اور بخش کو اسلام پسند نہیں کرتا۔ اور عیب چینی سے اس لئے منع ہے کہ یہ سزا بجائے اصلاح کے
فساد کا موجب ہوتی ہے کیونکہ جس کی بدیوں کو علی الاعلان بیان کیا جاتا ہے اس کی شرم اُڑ جاتی
ہے اور وہ بے حیائی کا مرتکب ہونے لگتا ہے ۔
تیسری صورت نقم کی یہ تھی کہ یہ شخص اس سے مقاطعہ کر لیتا ہے اور اس سے کلام
ترک کر دیتا ہے اس صورت نقم کو بھی اسلام نے ناپسند کیا ہے رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کا
يَحِلُّ لِمُسْلِمِ أَنْ يَحْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ ۱۳۵ کی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی
سے تین دن تک کلام ترک کر دے یعنی تین دن کے اندر اس کو چاہئے کہ اس سے کلام شروع
کردے۔
الده
۱۴۶
چوتھی صورت نقم یہ تھی کہ یہ دل میں کینہ یا بغض رکھے ۔ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِّنْ عِلَّ اور ہم نے مومنوں کے دلوں سے کینہ نکال دیا
ہے یعنی مومن کا کام نہیں کہ کسی کی نسبت دل میں کینہ رکھے اس کے متعلق رسول کریم اللہ

آج 10 میں سے 10 باقی