اخلاق

انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۸
নলন
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
۱۴۷
فرماتے ہیں الْمُؤْمِنُ لَيْسَ بِحَقُودٍ = مومن کینه توز نہیں ہوتا وہ اپنے دل میں کسی کی
نسبت کینہ نہیں رکھتا۔
ان تمام قیود کے ذریعہ سے اسلام نے نظم کا ایک ہی ظہور جائز رکھا ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی
شخص سے اس قدر بدلہ لے لے جس قدر کہ اس نے اس کو نقصان پہنچایا ہے مگر اس کے لئے بھی
یہ شرط ہے کہ اگر اس جگہ حکومت ہے تو حکومت کے ذریعہ سے بدلہ لے خود ہی بدلہ نہ لے ۔ ہاں
اگر حکومت اس جگہ پر نہ ہو تو اسی قدر بدلہ لے سکتا ہے لیکن اصلاح اگر عفو سے ہو تو عفو مقدم
ہو گا باقی طریق انتقام یعنی گالیاں دینا عیب چینی کرنا ترک کلام کر دینا دل میں کینہ رکھنا ان سب
کو او اسلام م نے نے نا تاد جائز قرار دے دیا کیونکہ ان کے ذریعہ سے گناہ ترقی کرتا ہے اور فساد بڑھتا ۔
اصلاح جو انتقام کی اصل غرض ہے مفقود ہو جاتی ہے ۔
ہے اور
دوسرا طبعی تقاضا جو انسان کے اندر پایا جاتا ہے وہ محبت ہے تمام حیوانوں میں بھی اور انسانوں
میں بھی ہم اس مادہ کو پاتے ہیں اور اس کے مقابلہ پر ایک طبعی تقاضا نفرت کا ہے۔ یہ دونوں طبعی
تقاضے ہیں اور اپنے استعمال کے ذریعہ سے اخلاق بنتے ہیں ہم نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ تم ہر اک شئے
سے محبت کرو اور نہ یہ کہ ہر اک سے نفرت کرو بلکہ ان کو حدود میں مقید رکھنے کے لئے قواعد کی
ضرورت ہوگی۔
ہم دیکھتے ہیں کہ محبت فطرتا اسی سے پیدا ہوتی ہے جو ہمارے لئے کار آمد ہوتی ہے یا ہمارے
جو اس میں سے کسی جس کو آرام اور لذت پہنچاتی ہے ۔ اس وجہ سے طبعی طور پر محبت انہی اشیاء
سے ہو گی جو اس غرض کو پورا کریں مگر یہ خلق نہ ہو گا کیونکہ اس قسم کی محبت سب جانور بھی کرتے
ہیں۔ محبت خلق تبھی ہو گی جبکہ ایک تو اس میں مدارج کا لحاظ رکھا جائے یعنی جس سے زیادہ تعلق
ہے اس سے زیادہ محبت کی جائے اور جس سے کم ہے اس سے پہلے کی نسبت کم محبت کی جائے۔
دوسرے محبت تب خلق ہو گی جب کہ اس میں احسان سابق کا خیال زیادہ مد نظر رکھا جائے یہ
نسبت آئندہ کی امید کے کیونکہ سابق احسان کا خیال ایک ذمہ داری ہے اور آئندہ کی امید طمع -
تیسرے یہ کہ صرف قریب کے نفع کو یا لذت کو مد نظر نہ رکھا جائے بلکہ دور کے فائدے یا نقصان کا
بھی خیال کیا جائے ۔
ان تین پابندیوں کے ساتھ محبت ایک مخلق ہے ورنہ نہیں چنانچہ اسلام نے ان تینوں
پابندیوں کا ذکر کیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ

انوار العلوم جلد ۸
٣٣٣
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اله
وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةً تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسْكِنُ
تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِّنَ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ
الله بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ ۱۳٨۔ کہہ دے کہ اگر تمہارے باپ ماں اور
اولاد اور بھائی بہنیں اور میاں یا بیوی اور تمہارا قبیلہ اور وہ مال جو تم کھاتے ہو اور تجارت جس
کے خراب ہونے سے تم ڈرتے ہو اور رہائش کی جگہیں یا وطن جن کو تم پسند کرتے ہو خدا اور
اس کے رسول اور دین کے لئے کوشش کے وشش کرنے کی نسبت تم کو زیادہ پسند ہیں تو تم اس وقت تک
انتظار کرو جب تک کہ اللہ تعالیٰ تمہارے متعلق کوئی فیصلہ کرے اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند
نہیں کرتا جو اپنی ذمہ داریوں کو بھول جاتے ہیں
کس لطیف پیرا یہ میں اس محبت کی جو خلق ہے حقیقت بیان کی ہے جس کا جس قدر درجہ ہے
اسی قدر اس سے محبت کی جائے خدا تعالیٰ سے خدا کی شان کے مطابق رسول سے رسول کی شان
کے مطابق دین سے اس کے رتبہ اور اہمیت کے مطابق والدین سے ان کے درجہ کے مطابق
اولاد سے ان کے تعلق کے مطابق غرض ہر ایک کے درجہ کو مد نظر رکھا جائے اگر ایسا نہیں تو وہ
محبت نیک خلق نہیں کہلائے گی بلکہ ایک طبعی جوش اور حیوانیت کہلائے گی۔ مثلا اگر کوئی شخص
اپنے والدین کو ایک عورت کی وجہ سے چھوڑتا ہے یا اپنے وطن کی آواز پر اپنے مال کی محبت کی
وجہ سے کان نہیں دھرتا تو اس شخص کو ہم ہرگز اس وجہ سے کہ وہ محبت کرتا ہے نیک نہیں کہیں
گے اس نے بے شک محبت کی مگر عقل اور فکر کی حکومت سے آزاد ہو کر کی اس لئے کوئی اچھا خلق
نہیں دکھایا ۔
دوسری شرط محبت کے لئے یہ ہے کہ اس میں سابق احسان کو زیادہ مد نظر رکھا جائے یہ نسبت
موجودہ لذت یا آئندہ کی امید کے۔ اس شرط کے ماتحت وہ محبت جو نیک خلق کہلائے گی وہ والدین
کی محبت ہو گی نہ کہ اولاد کی محبت یعنی خالی ان سے پیار کوئی نیک خلق نہیں بلکہ محض ایک طبعی
تقاضا ہے کسی ماں کو کہہ کر دیکھو کہ وہ اپنے بچہ کی خاطر تکلیف نہ اٹھائے دیکھو وہ اس پر خوش ہوتی
ہے یا ناراض ۔ در حقیقت وہ جو کچھ کر رہی ہوتی ہے محض بقائے نسل کے طبعی تقاضے کے ماتحت
کر رہی ہوتی ہے۔ اس کی محبت صرف ایک طبعی تقاضا ہے لیکن بچہ کا والدین سے پیار کرنا ایک
خلق ہے کیونکہ طبعی طور پر والدین اپنا کام کر چکے ہیں نیچر ان سے جو فائدہ اٹھانا چاہتی تھی وہ
حاصل کر چکی ہے اب وہ انکو نکما وجود سمجھتی ہے۔ پس جو شخص ان سے محبت کرتا ہے وہ ایک نیک

انوار العلوم جلد ۸
۲۳۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
خلق کی پیروی کر رہا ہے کیونکہ ان کے احسانات اس کے سامنے آجاتے ہیں اور وہ جانتا ہے کہ
انہوں نے میرے ساتھ جب میں بے بس تھا نیک سلوک کیا تھا۔ آج میرا فرض ہے کہ میں خواہ
کوئی بھی تکلیف اٹھاؤں ان کو آرام پہنچاؤں۔ اسلام نے اس امر کو مد نظر رکھ کر فرمایا ہے کہ
جنت والدہ کے قدموں کے نیچے ہے مگر یہ نہیں فرمایا کہ اولاد کے قدموں کے نیچے ہے کیونکہ ہر
شخص طبعاً اپنی اولاد سے محبت کرتا ہے۔ سوائے اس کے کہ جس کے دماغ میں فرق ہو ۔ مگر ہر شخص
اپنے ماں باپ سے اس قدر محبت نہیں کرتا جس قدر محبت کے وہ مستحق ہیں بلکہ بہت سے لوگ
دیکھے جاتے ہیں جو اپنے بوڑھے ماں باپ کو تکلیف میں دیکھنا پسند کر لیں گے لیکن اپنی اولاد کی
چھوٹی چھوٹی خواہشات کے پورا کرنے کی فکر میں رہیں گے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ ان کا فعل
نیک مخلق کہلائے گا؟
تیسری قید محبت کی طبعی جذبہ کے لئے یہ ہے کہ قریبی نفع اور فائدہ کو نہ دیکھا جائے بلکہ دور
کے فائدہ یا نقصان کو بھی دیکھا جائے ۔ مثلاً ایک شخص ایک چیز کو پیار کرتا ہے اور اس سے محبت
کرتا ہے مگر اس سے تعلق اور محبت اس کے دین یا خلق کو نقصان پہنچاتی ہے تو اس وقت اس سے
محبت کرنا ایک طبعی جذ بہ تو کہلائے گا مگر نیک خلق نہیں کہلائے گا کیونکہ اس محبت کا نتیجہ نیک نہیں
بلکہ بد ہے۔ یا مثلا ایک ماں اپنے بچہ کی بد عادات کو دیکھتے ہوئے اسے کچھ نہیں کہتی کیونکہ اس کی
محبت اسے مجبور کرتی ہے کہ اسے سزا نہ دے تو یہ محبت صرف طبعی جذبہ کہلائے گی۔ اخلاق کے
ماتحت محبت تبھی آئے گی جبکہ وہ اس کو تنبیہ کرے اور اسے نیکی کی طرف لائے کیونکہ اصل
فائدہ اس کا اس موقع پر سزا پانے میں ہے چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا
أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا ۱۴۔ اے مومنو! اصل محبت یہ ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنی بیویوں
اور بچوں کو ہلاکت سے بچاؤ۔
الدم
نفرت بھی محبت کے مقابلہ کا جذبہ ہے اور طبعی جذبہ ہے اور اس کا محل طبعی یہ ہے کہ جو چیز
اپنے حواس کو نا پسند ہو یا جس کا نفع نہ ہو یا جو نقصان دیتی ہو اس سے دور رہنایا اس کو اپنے سامنے
سے ہٹانے کی کوشش کرنا۔ مختلف مذاہب اس جذبہ کو برا قرار دیتے ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں
کہ انہوں نے اعلیٰ اخلاق کی تعلیم دی لیکن یہ بات درست نہیں یہ ایک طبعی جذبہ ہے اور اس کا
محل اور موقع پر استعمال نا پسند نہیں بلکہ اچھا ہے۔ ہاں جب یہ حد سے زیادہ ہو یا حد سے کم ہو تب
یہ جذبہ برا ہو جاتا ہے ۔ اگر حد سے زیادہ ہو جائے تو اسے عداوت کہتے ہیں یعنی بوجہ نفرت اور

انوار العلوم جلد ۸
۲۳۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
انقباض ظلم پر آمادہ ہو جانا اور جب کم ہو تو اسے بے غیرتی کہتے ہیں یعنی باوجود اس کے کہ ایک
چیز حیاء یا اکرام کے خلاف ہو پھر بھی اس کو دیکھ کر دل میں اس کے لئے نفرت یا انقباض محسوس نہ
کرنا۔
پس نفرت بُری چیز نہیں۔ نفرت تو ایک طبعی جذبہ ہے ہاں اس کا غیر محل استعمال بُرا ہے چنانچہ
قرآن کریم میں بار بار عداوت کو بُرا قرار دیا گیا ہے ہمیشہ عداوت کو کفار اور سرکش لوگوں کی
صفت بتایا ہے ایک جگہ بھی مومن کی نسبت نہیں کہا گیا کہ وہ دوسروں سے عداوت کرتا ہے۔
صرف دو تین جگہوں پر اللہ تعالیٰ اور مومنوں کی نسبت یہ لفظ استعمال ہوا ہے اور ان تمام مقامات
پر عربی محاورات کے مطابق اس سے مراد د شمن کی عداوت کا بدلہ دینے کے ہیں نہ کہ خود عداوت
کرنے کے مگر اسلام جس طرح عداوت کو ناپسند کرتا ہے اسی طرح نفرت کے بالکل مٹا دینے کو بھی
نا پسند کرتا ہے کیونکہ غیرت بھی مومن کے اخلاق میں سے ہے۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک
بات کو ہم ناپسند کریں اور اس کے متعلق ہمارے دل میں انقباض پیدا نہ ہو۔ بدی کے معنے
روحانی غلاظت کے ہیں جب ہم ظاہری غلاظت سے کسی کو ملوث دیکھتے ہیں تو ہمیں اس کے اس
فعل سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور طبیعت میں اس کی طرف دیکھنے سے انقباض ہوتا ہے مثلاً کسی
چہرے پر کوئی گندی چیز لگی ہوئی ہو۔ یا مثلاً اس نے ناک صاف نہ کیا ہو یا اس کے کپڑوں پر
ناپاک چیزیں لگی ہوئی ہوں تو ایسا شخص جب ہمارے سامنے آتا ہے تو کیا ہم اس کو دیکھ کر اپنے دل
میں ایک گھن محسوس نہیں کرتے؟ خواہ وہ ہمارا بیٹا ہی کیوں نہ ہو اور کیا ہمارے اس فعل کو بڑا
سمجھا جاتا ہے یا ولی پاکیزگی کی علامت سمجھا جاتا ہے ؟ کیا وجہ ہے کہ اگر کسی کے بد فعل کو دیکھ کر
ہمارے دل میں اس فعل سے نفرت پیدا ہو اور ہمارا دل منقبض ہو تو اسے بُرا کہا جائے؟ یہ تو ایک
مستحسن فعل ہو گا اور تعریف کے قابل اور اس نفرت کو جو صحیح طور پر اور بر محل استعمال ہو گی ہم
غیرت کے نام سے موسوم کریں گے۔
کے
اصل بات یہ ہے کہ نفرت کو بُرا قرار دینے والے لوگوں نے ایک حقیقت کو نہیں سمجھا اور
وہ یہ کہ بد اور بدی میں فرق ہے انہوں نے اس امر پر تو غور کیا کہ بد کی بھی ہمیں خیر خواہی کرنی
لیکن یہ نہ سوچا کہ بد کی خیر خواہی کے ساتھ ہمیں بدی سے نفرت چاہئے ۔ اگر ہم بد کی بدی
سے نفرت نہیں کریں گے تو اس کی اصلاح کا جوش بھی ہمارے دل میں نہیں پیدا ہو گا۔ اسلام نے
اس فرق کو بیان کیا ہے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يَجْرِمَنَّكُمْ
چاہئے

انوا را اعلوم جلد ۸
٢٣٦
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى اَلا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوى - ۱۵۰ یعنی کسی قوم کی دشمنی تمہیں
اس امر پر نہ اکسائے کہ تم عدل چھوڑ دو نہیں بلکہ باوجود اس کی دشمنی کے تم اس سے عدل کا
معاملہ کرتے رہو گویا دوسرے لفظوں میں اس کے یہ معنی ہو نگے کہ تو اپنے دشمن سے بھی دشمنی
نہ کر۔
۱۵۱
ای طرح فرماتا ہے لا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوْ كُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ
يُخْرِجُوكُم مِّنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِم ، اللہ تعالیٰ تم کو ان لوگوں سے
جو تمہارے دین میں مخالف تو ہیں لیکن تم سے اس غرض سے کہ تم کو جبراً تمہارے دین سے پھرا
دیں لڑتے نہیں اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالتے نہیں نیکی کرنے اور ان کے ساتھ عدل
کرنے سے نہیں روکتا۔ یعنی تو ان لوگوں سے بھی نیک سلوک کر گو وہ تیرے مذہبی دشمن ہیں
لیکن دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ ١٥٢۔
تم ان لوگوں کی طرف مت جھکو جو ظالم ہیں یعنی اسلام پر قائم نہیں اب ایک طرف تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے تم کفار سے نیک سلوک کرو دوسری طرف فرماتا ہے کہ تم انکی طرف جھکو نہیں اس کے
یہی معنے ہیں کہ دنیوی معاملات میں تو ان سے نیک سلوک کرو لیکن ان کے وہ اعمال جو تقویٰ اور
طہارت کے خلاف ہیں ان سے نفرت کرو۔ ایک دوسری جگہ پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ لكِنَّ الله
حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ
۱۵۳۔ لیکن اللہ تعالی نے تمہیں ایمان کی محبت دی ہے اور اس کو تمہارے دلوں میں خوبصورت
کر کے دکھایا ہے اور کفر اور نا فرمانی اور حد سے گزر جانے کے متعلق تمہارے دلوں میں کراہت
کے جذبات پیدا کئے ہیں مگر ساتھ ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرماتا ہے لَعَلَّكَ
بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (۱۵۴ - شاید تو اس غم میں کہ خدا کے دین کے منکر
صداقت کو قبول نہیں کرتے اپنے آپ کو ہلاک کر دے گا یعنی ان کی گمراہی کو دیکھ کر تیرے دل کو
اس قدر صدمہ پہنچتا ہے کہ تو ان کی محبت کی وجہ سے خود ہلاکت کے قریب پہنچ جاتا ہے۔
ان آیات سے ظاہر ہے کہ اسلام کے نزدیک بد کی تو بے شک خیر خواہی کرنی چاہئے مگر اس کی
بدی کی حالت سے نفرت کرنی چاہئے تبھی اخلاق کامل ہوتے ہیں۔
اب میں ایک طبعی جذبہ کو لیتا ہوں اور یہ خواہش ترقی کا جذبہ ہے۔ انسان یہ چاہتا ہے کہ وہ
اپنے دوسرے ساتھیوں سے آگے نکل جائے بلکہ یہ جذبہ جانوروں تک میں بھی پایا جاتا ہے ۔ دو

انوار العلوم جلد ۸
۲۳۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
گھوڑے آگے پیچھے سے آرہے ہوں فوراً اگلا گھوڑا بھی دوڑ پڑے گا یہ ایک طبعی جذبہ ہے لیکن
اس کی زیادتی اور کمی کئی قسم کی بد اخلاقیاں پیدا کر دیتی ہے اور اس کا صحیح استعمال کئی نیک اخلاق
پیدا کر دیتا ہے ۔ مثلاً جب اس ترقی کی خواہش کو انسان نیکیوں میں مقابلہ کے لئے صرف کرتا ہے تو
یہ خواہش اس کو بہت کچھ فائدہ پہنچاتی ہے۔ طالب علم اس کے ذریعہ سے علم میں ترقی کرتے ہیں
اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ والے مسلمانو! ایک دوسرے
سے نیکی میں بڑھنے کی کوشش کرو۔ گویا اس طبعی جذبہ کو ایک قید کے ساتھ استعمال کر کے ایک
نیک خلق پیدا کر دیا کہ نیک اخلاق میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی خواہش کرنا خود ایک نیک
خلق ہے ۔
۱۵۵
مگر یہ جذبہ جب بد طور سے استعمال کیا جائے تو ایک تو اس سے حسد پیدا ہوتا ہے یعنی جب یہ
خواہش حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے تو انسان کے دل میں یہ خیال پیدا ہو جاتا ہے کہ صرف میں
بڑھوں اور کوئی نہ بڑھے اس کو اسلام نے ناپسند کیا ہے قرآن کریم میں دعا سکھائی ہے۔
آگے
۱۵۶
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ (١٥٢ میں خدا تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں حاسد کی شرارت سے جب
وہ حسد کرے۔
اسی طرح ایک نقص اس خواہش کی وجہ سے یہ پیدا ہو جاتا ہے کہ انسان اس کی وجہ سے
لوگوں کی خوبیوں کو عیب سمجھنے لگتا ہے یعنی کبھی تو اس کی یہ خواہش ہو جاتی ہے کہ دوسرے لوگوں
کی اچھی چیزیں مجھے مل جائیں تاکہ میں بڑھا رہوں اور کبھی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے کہ
میں بڑھیا ر ہوں وہ دوسروں کے کمالات کو عیب دیکھنے لگتا ہے اور اسے عربی میں احتقار کہتے
ہیں۔ اس کو بھی اسلام نے ناپسند کیا ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے ۔ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا
يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَلَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِسَاءٍ عَسَى أَنْ
يكُنَّ خَيْرًا مِنْهُ ١٥٧۔ اے موم مومنو! تم میں سے کوئی جماعت دوسری جماعت کو حقیر نہ سمجھے
شاید وہ تم سے اچھی ہو نہ عورتیں دوسری عورتوں کو حقیر جانیں شاید وہ ان سے اچھی ہوں۔ یہی
خواہش جب اور زیادہ بڑھ جاتی ہے تو انسان ظاہر میں دوسرے کو گالیاں دیتا ہے اور اس کی
نسب یا حسب میں طعن کرتا ہے۔ ان سب امور کو اسلام نے روکا ہے رسول کریم الله
فرماتے ہیں لا يَرْمِي رَجُلٌ رَجُلاً بِالْفِسْقِ وَلَا يَرْمِيهِ بِالْكُفْرِ إِلَّا ارْتَدَّتْ عَلَيْهِ إِنْ
لَمْ يَكُنْ صَاحِبُهُ كَذَلِكَ ۱۵۸ یعنی اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی نسبت کوئی اخلاقی
۱۵۷

انوارا العلوم جلد ۸
۲۳۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
عیب یا دینی نقص منسوب کرے گا تو اس شخص میں جس پر وہ عیب لگایا ہے وہ عیب نہ ہو گا یعنی بطور
گالی کے اس کو ذلیل کرنے کے لئے اس نے ایسی بات کہی ہو گی تو آخر گالی دینے والے میں وہی
عیب پیدا ہو جائے گا۔
ایک اور نقص اس طبعی جذبہ کو حد میں نہ رکھنے سے یہ ہوتا ہے کہ انسان میں افتخار کی عادت
پیدا ہو جاتی ہے۔ یعنی اس خواہش کی ترقی کا اس کے دماغ پر ایسا اثر پیدا ہوتا ہے کہ آہستہ آہستہ
اس کو اپنے عیوب اور اپنی کمزوریاں بھول جاتی ہیں اور یہ دوسروں سے اپنے آپ کو اچھا سمجھ لیتا
ہے اور اس پر ناز کرتا ہے۔ اس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ
كَانَ مُخْتَالاً فَخُورًا ١٥٩۔ اللہ تعالی پسند نہیں کرتا تکبر کرنے والے اترانے والے کو۔
اسی طرح ایک طبعی تقاضا بقائے نسل کا ہے اس کے متعلق اسلام نے حد بندیاں قائم کی ہیں
اور فرمایا ہے کہ اس کو بھی سوچ اور سمجھ کر استعمال کرنا چاہئے چنانچہ اس کے متعلق مندرجہ ذیل
احکام دیتے ہیں۔
اول یہ کہ يَايُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ الَّتِي أَتَيْتَ أَجُورَهُنَّ
نکاح کرنے تمہارے لئے جائز ہیں۔
۱۶۲
۱۶۰
دوم یہ کہ لا تَقْرَبُوا الزِّنَى " زنا کے قریب نہ جاؤ ۔ یعنی اپنی بیویوں کے سوا دو سروں
پر اپنی شہوت کو پورا نہ کرو۔ کیونکہ اس سے بھی طبعی تقاضے کی اصل غرض فوت ہو جائے گی۔
اب ایک یہ سوال تھا کہ جن کے لئے شادی کا انتظام نہ ہو سکتا ہو وہ کیا کریں ؟ تو ان کے لئے
فرمایا وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا ، چاہئے کہ وہ لوگ جن کو نکاح کا موقع
میسر نہیں اپنی طاقتوں کو دبا دیں۔ یعنی ایسی احتیاطوں سے جو شہوات کو کم کرتی ہیں اپنے جوشوں کو
کم کریں مگر زنانہ کریں اور نہ یہ کریں کہ اپنی طاقتوں کو بالکل ضائع کر دیں جن کے ذریعہ سے
بقائے نسل کا تقاضا پورا ہوتا ہے کیونکہ اس صورت میں وہ گویا اپنی فطرت کو مسخ کریں گے اور
اللہ تعالٰی اس کو نا پسند کرتا ہے کہ فطرتی تقاضوں کو بالکل منادیا جائے ۔ اسی طرح فرمایا وَرَهْبَانِيَّة
ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَارْعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ١٣)
یعنی بعض قوموں نے رہبانیت کا طریق ایجاد کیا کہ اس طرح وہ اپنے نفس کو بالکل پاک رکھیں گے
مگر ہم نے ان کو اس کام کے لئے ہرگز نہیں کہا تھا بلکہ انہوں نے اپنے پاس سے یہ مسئلہ ایجاد کر لیا
تھا۔ پس چونکہ یہ عہد ان کا غیر طبعی تھا اور فطرت کے تقاضوں کے خلاف تھا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ
۱۶۳

توا را اعلوم جلد ۸
۲۳۹
احمدیت مینی حقیقی اسلام
اس کی حفاظت نہ کر سکے اور نام ہی کی رہبانیت رہی۔
دیکھو کس خوبی سے اس جذبہ کی حد بندی کی ہے۔ ایک طرف اس کو نکاح کے ذریعہ سے
استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ پھر نکاح کے باہر اس کے استعمال سے روکا ہے۔ نکاح نہ
کرنے کے عہد کو بھی نا پسند کیا ہے کہ اس سے اس تقاضے کو گویا ہمیشہ کے لئے دبا دینا ہے اور اس
غرض کو مفقود کر دینا ہے جس کے لئے یہ تقاضا یعنی بقائے نسل کی خواہش پیدا کی گئی تھی۔ اگر سب
لوگ اس پر عمل کرنے لگیں تو کچھ ہی دنوں میں دنیا مفقود ہو جائے اور یہ بھی فرمایا کہ طبعی تقاضوں
کو مٹانا نا ممکن ہے کیونکہ حقیقت کو خیال اور ارادے سے نہیں منایا جا سکتا۔ اس کے ساتھ ہی یہ
سوال تھا کہ پھر جن کو نکاح کی توفیق نہیں وہ کیا کریں؟ تو فرمایا کہ ان کو عارضی طور پر اپنی
خواہشات کو دبانا چاہئے مگر یہ جائز نہیں کہ اس خواہش کو بالکل مناد میں کیونکہ اس سے پیدائش کی
غرض باطل ہو جاتی ہے۔
اب دیکھو اسلام کے سوا کونسا مذہب ہے جس نے اس تقاضے کو ایک طبعی تقاضے سے جو ادئی
سے ادنیٰ جانور میں بھی پایا جاتا ہے خواہ وہ خوردبینی کیڑا ہی کیوں نہ ہو ایسے اعلیٰ درجہ کے اخلاق
تک جن کی بناء باریک فلسفیانہ مسائل پر ہے پہنچا دیا ہے۔
ایک طبعی تقاضا انسان کے اندر اظہار ملکیت یا تصرف کا ہے اس تقاضے کے ماتحت وہ اپنے
اموال کو خرچ کرتا یا بند کرتا ہے اس کے لئے بھی اسلام نے قیود لگائی ہیں۔ مثلا اول قید یہ لگائی
ہے کہ أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُم ۱۲۴ ، جو مال تمہارا کھایا ہوا مایا ہوا ہے اور اچھا مال ہے اس
میں سے خرچ کرو۔ یہ نہیں کہ دوسروں کے اموال پر تصرف کر کے ان کو خرچ کرنے لگ جاؤ ۔
دوسری قیود یہ لگائی ہیں وَاتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَلَا تُبَدِّرُ
تَبْذِيرًا ۔ (۱) اپنے مال میں سے ان قریبوں اور رشتہ داروں کو جن کی کفالت تیرے سپرد
ہے ان کا حق دے۔ اس جگہ اس امر کا بھی اشارہ کیا ہے کہ اسلام کے نزدیک قریبی رشتہ داروں
کی کفالت بڑے رشتہ داروں پر فرض ہے۔
(۲) دوسرا حکم یہ دیا ہے کہ غریبوں اور مسکینوں پر بھی اس مال میں سے خرچ کرنا چاہئے
یعنی ایک حصہ ان کو بھی دے۔
(۳) تیسرا حکم یہ دیا کہ وَلَا تُنذِرْ تَبْذِيرًا - تَبْذِير کے معنے عربی زبان میں دانہ ڈالنے
کے یا پراگندہ کرنے یا امتحان لینے کے ہوتے ہیں۔ پس اس کا مطلب یہ ہوا کہ خرچ کرتے وقت یہ

انوار العلوم جلد ۸
الده
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نیت نہ رکھ کہ اس کے بدلے میں یہ لوگ بھی مجھ سے کوئی سلوک کریں گے۔ جس طرح زمیندار
دانہ ڈالتے ہوئے امید رکھتا ہے کہ یہ بڑھ جائے گا اور میں کاٹوں گا اور نہ اپنے مال کو پراگندہ کر
یعنی یہ نہ کر کہ سب مال لٹا کر خالی ہاتھ ہو کر بیٹھ جا۔ یا یہ کہ سب مال اپنے پر خرچ کرے اور
دو سروں کو نہ دے اور نہ مال اپنے رشتہ داروں یا غرباء کو اس طرح دے کہ وہ امتحان میں
پڑیں۔ یعنی بجائے فائدہ کے ان کو نقصان ہو۔ وہ کاہل یاست ہو جائیں یا سوال کی عادت ان میں
پیدا ہو جائے یا عیاش ہو جائیں۔ اسی طرح اموال کے خرچ کرنے کے متعلق یہ ہدایت بھی دی
ہے کہ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ۱۶۶ مسلمانوں کے اموال میں ان لوگوں کے
لئے حق ہے جو بولنے سے محروم ہیں یعنی ان میں قوت گویائی نہیں اور اپنی تکالیف کو بیان نہیں کر
سکتے جیسے کہ جانور ہیں وہ اپنی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتے ۔ پس چاہئے کہ اپنے صدقات میں
سے ایک حصہ جانوروں کو بھی دیا جائے ۔ یا جو جانور بیمار اور ضعیف ہوں ان کی خبر گیری کی جائے یا
جو جانور گھر میں ہوں ان کے آرام کا خاص خیال رکھا جائے ۔
اسی طرح اسلام نے صبر اور شکر اور احسان اور سچائی اور اعتماد اور میانہ روی اور وفاداری
اور رازداری اور لوگوں کی حاجتوں کو پورا کرنے اور اصلاح بین الناس اور خوف اور رجا
قناعت اور ایثار اور مؤاسات اور حلم اور ا اور علم اور افادت اور احیاء اور وعدہ کا پورا کرنا اور خوش چهره
سے لوگوں سے ملنا اور وقار اور مہمان نوازی اور عیادت مریض اور امانت اور دیانت اور غم
اور غیبت اور چغلی اور جھوٹ اور ایذاء رسانی اور تجسس اور لوگوں کی باتیں سننی اور لوگوں کے
خطوط پڑھنے اور عیب ظاہر کرنے اور دھوکا اور احسان جتانے اور بغاوت اور جسمانی عذاب
دینے اور ریاء اور سمعت اور بیہودہ بکواس اور لغو قسموں کے کھانے اور خوشامد کرنے اور چوری
اور قتل اور ظلم اور تجارت میں دھوکا کرنے اور ایسے ! ایسے امور میں دخل دینے ؟ ادینے جن سے اس کا تعلق
نہیں ہے اور بتائی اور بیواؤں کی خبر گیری اور بزدلی وغیرہ تمام اخلاقی امور کے متعلق وہ صحیح تعلیم
دی ہے جو افراط اور تفریط سے پاک ہے اور بچی پاکیزگی پیدا کرنے کا موجب ہے مگر اس جگہ اس کو
بیان نہیں کیا جا سکتا۔
خلاصہ یہ کہ تمام طبعی عادات کو اسلام نے قیود کے ساتھ اخلاق فاضلہ میں بدل دیا ہے اور
اس نکتہ کو ہوائے اسلام کے اور کوئی مذہب نہیں سمجھا اور نہ اس نے پیش کیا ہے نہ کسی پہلے
مذہب نے نہ بعد میں بننے والے مذہب نے جن کی بنیاد گو قرآن کریم کی موجودگی میں رکھی گئی ہے

آج 10 میں سے 10 باقی