اخلاق کے مدارج

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۲۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
مگر وہ ان خوبیوں سے محروم ہیں جو قرآن کریم میں پائی جاتی ہیں۔ مجھے افسوس ہے کہ میں تفصیل ۔
سے اس مضمون کو بیان نہیں کر سکتا ورنہ ایک ایک طبعی تقاضے کو اسلام نے انسانی ارادے اور
عقل کے ماتحت لاکر اس سے اخلاقی تعلیم پیدا کر دی ہے اور دوسرے مذاہب کی طرح صرف طبعی
تقاضوں یا ان کے کسی پہلو کا نام اخلاق رکھ کر اس پر زور نہیں دیا ۔ اسلام نے در حقیقت اس
پیچیدہ سوال کو حل کر دیا ہے جو اخلاق فاضلہ کے متعلق طبائع میں اٹھتا ہے اور اب تک اٹھ رہا
ہے۔ یعنی یہ کہ اخلاق کی تعریف کیا ہے ؟ کیونکہ اسلام یہ بتاتا ہے کہ اخلاق تمام طبعی تقاضوں کے
در میان صلح کرانے کا نام ہے جس طرح تمدن تمام بنی نوع انسان کے درمیان صلح کرانے کا نام
ہے۔ وہی تعلیم اخلاق کہلا سکتی ہے جو تمام طبعی تقاضوں کے لئے کام کرنے کا راستہ نکالتی ہے اور
ایسی قیود مقرر کرتی ہے کہ کوئی طبعی تقاضا دو سرے تقاضے کے علاقے میں نہ گھس جائے۔ نقم
رافت کی حدود میں نہ جائے اور رافت نقم کی حدود میں نہ جائے محبت نفرت کے علاقہ میں نہ
گھسے اور نفرت محبت کے علاقہ میں نہ گھئے ۔
غرض یہ کہ سب طبعی تقاضے اپنے اپنے دائرہ میں با قاعدہ چکر لگائیں جس طرح کہ ستارے
اپنے راستوں میں چکر لگاتے ہیں اور کوئی دوسرے کے لئے مانع نہ بنے بلکہ جس وقت اس کا علاقہ
شروع ہو وہیں رک کر کھڑا ہو جائے گویا انسانی دماغ کو ایک حکومت فرض کیا جائے تو طبعی تقاضے
اس میں بسنے والے لوگ ہیں اور اخلاق وہ قانون ہے جس کے ذریعہ سے ان میں امن قائم رکھا
جاتا ہے۔ کیا ہی لطیف تعریف اور کیسا واضح بیان ہے۔
اخلاق کے مدارج
اب میں مقصد ثانی کے سوال ثانی کو لیتا ہوں یعنی اس امر کو بیان کرتا ہوں کہ اسلام نے
اخلاق کے مختلف مدارج کیا بیان کئے ہیں ؟
یہ سوال جیسا کہ ہر شخص سمجھ سکتا ہے اخلاق کی پابندی کے لئے نہایت ضروری ہے اور ایسا ایسام
ہی ضروری ہے جیسا کہ ظاہری تعلیم کے لئے کلاس بندی کی ضرورت ہے۔ اگر غور سے دیکھا
جائے تو اگر مدارس اور کالجوں کی تعلیم کو اس طرح درجوں میں تقسیم نہ کیا جاتا تو بہت سے لوگ
تعلیم سے محروم رہ جاتے کیونکہ بہت سے لوگ اس امر کا اندازہ نہ کر سکتے کہ انہوں نے کہاں تک

انوار العلوم جلد ۸
۲۳۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تعلیم حاصل کرنی ہے اور بہت سے لوگ ہمت ہار بیٹھتے اور اس قدر کورس کو پڑھنا نا ممکن خیال
کر لیتے۔ پس جماعتوں میں پڑھائی کو تقسیم کرنا نہ صرف معلموں اور تعلیم کے منتظموں کے
لئے مفید ہوتا ہے بلکہ خود تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے بھی اس میں بہت سے فائدے ہوتے
ہیں۔ اخلاق کی حالت بھی بعینہ ایسی ہی ہے بلکہ ہر تعلیم جو تمام بنی نوع انسان کے لئے ہو اس کے
لئے ضروری ہے کہ اسے مدارج میں تقسیم کیا جائے تا مختلف استعدادوں کی طبائع اس سے فائدہ
اٹھا سکیں۔ اگر تعلیم ایسی ہو گی کہ صرف اعلیٰ درجہ کے لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں تو ادنی اور
اوسط درجہ کے لوگ اس سے محروم رہ جائیں گے اور اگر ایسی ہوگی کہ صرف اوسط درجہ کے
لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں تو ادنی درجہ کے لوگ اس سے محروم رہ جائیں گے اور اعلیٰ درجہ
کے لوگوں کے لئے اس میں کوئی دلچسپی نہ ہوگی اور اگر ادنی درجہ کے لوگوں کو اس میں مد نظر رکھا
جائے گا تو اوسط واعلیٰ کے لوگوں کے لئے اس میں کوئی نفع نہ ہو گا اور اگر اس میں کوئی ترتیب
مد نظر نہ ہوگی تو بھی اعلیٰ درجہ کے لوگ تو شاید ایک حد تک اس سے فائدہ اٹھا سکیں مگر باقی لوگ
اس سے محروم رہ جائیں گے اور ہمتیں ہار بیٹھیں گے ۔ اور اگر صرف خیالی اور نمائشی تعلیم ہو گی
تو بھی اس کا کوئی فائدہ نہ ہو گا۔ لیکچروں کی زینت اور سٹیجوں کی رونق کے لئے یہ تعلیم اچھی ہوگی
مگر اس سے عملی فائدہ دنیا کو نہیں پہنچے گا۔
اس امر کی ضرورت ثابت کرنے کے بعد کہ دنیا کو صرف اخلاقی تعلیم کی ضرورت نہیں بلکہ
عملی اور تدریجی اخلاقی تعلیم کی ضرورت ہے جو انسان کو کمال تک پہنچا سکے اب میں ان مدارج کا
ذکر کرتا ہوں جو اسلام نے اخلاق کے متعلق جو خواہ اچھے ہوں خواہ برے بیان فرمائے ہیں۔
سو یا د رکھنا چاہئے کہ اسلام نے اخلاق کے متعلق دو قسم کی تعلیم دی ہے ایک اجمالی اور ایک
تفصیلی ۔ اجمالی تعلیم میں تو نیک اور بد اخلاق کو ایسے مدارج میں تقسیم کر دیا ہے جن میں کہ تمام
اخلاق داخل ہو جاتے ہیں اور اس تقسیم کے ذریعہ ہر ایک انسان اپنے لئے ایک راستہ بنا سکتا ہے
اور بدیوں سے بچنے اور نیکیوں کے حصول کے لئے کوشش کر سکتا ہے۔ اس اصولی تعلیم کے علاوہ
ایک تفصیلی تعلیم ہے جس میں تفصیل سے ہر ایک امر علیحدہ علیحدہ بیان کیا ہے اور ہر ایک قسم کے
خلقوں کی ترتیب بیان کی ہے۔
اصولی تعلیم اخلاق کے مدارج کے متعلق قرآن کریم کی اس آیت میں مذکور ہے۔ اِنَّ الله
يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَابْتَانِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُم

انوار العلوم جلد ۸
لدام
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ١٦۔ اللہ تعالیٰ تم کو عدل اور احسان اور عزیزوں جیسے سلوک کا حکم دیتا ہے اور
تم کو ان بدیوں سے جو انسان کے نفس سے تعلق رکھتی ہیں اور ان سے جو ظاہر ہوتی ہیں اور
لوگوں کو بری لگتی ہیں اور ان سے جن سے لوگوں کو عملی تکلیف پہنچتی ہے روکتا ہے اور تم کو
نصیحت کرتا ہے تاکہ تم دنیا میں نیک نام چھوڑو۔
اس آیت میں نیکیوں کے بھی تین مدارج بیان کئے ہیں اور بدیوں کے بھی تین مدارج بیان
کئے ہیں گل نیکیاں اور بدیاں انہی تین تین قسموں کے نیچے آجاتی ہیں۔ نیکیوں کا پہلا درجہ عدل
ہے یعنی برابری کا معاملہ جیسا کہ کوئی اس سے معاملہ کرے اور ویسا ہی یہ اس سے کرے یا جس
قدر حسن سلوک اس سے کرے اتنا ہی حسن سلوک یہ اس سے کرے اور یہ بھی کہ خیالات میں
عدل رکھے جس قسم کے خیالات یہ چاہتا ہے کہ لوگ میرے متعلق رکھیں ویسے ہی خیال یہ اُن کی
نسبت دل میں رکھے۔ غرض کہ ہر اک معاملہ میں برابری کو ملحوظ رکھے اور یہ نہ کرے کہ لوگ تو
اس سے اچھا معاملہ رکھیں اور یہ ان سے برا معاملہ رکھے اور نہ یہ کہ خود تو لوگوں سے اچھے
معاملہ کی امید رکھے اور آپ ان سے برا معاملہ کرنا چاہے۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ لفظ عدل سے اس قسم کے بدلے بھی خارج ہیں جو ایسے امور پر
مشتمل ہوں جو قطعی طور پر ناپسند ہوں مثلا فحش کلامی یا بد کاری یا جھوٹ وغیرہ۔ عدل کے ماتحت
اس کو یہ تو حق ہے کہ جرم کی اس قدر سزا دے جس قدر کہ اس سے کسی نے معاملہ کیا ہے مگر
اسے یہ جائز نہیں کہ اگر جرم کسی فحش قسم کا ہے جس کا ارتکاب کسی صورت میں بھی جائز نہیں
ہوتا تو یہ بھی اسی قدر بخش کا مرتکب ہو جائے کیونکہ فحش زہر ہے اور زہر کے مقابلہ میں زہر کھا لینا
گویا اپناؤ ہر انقصان کر لینا ہے اور ایسا بدلہ بدلہ نہیں بلکہ عملی جہالت ہے۔
دوسرا درجہ نیکیوں کا اسلام احسان بتاتا ہے یعنی یہ کوشش کرے کہ جس قدر کوئی سلوک
کرے خواہ مالی معاملات میں خواہ جسمانی میں خواہ علمی میں اس سے بڑھ کر یہ اس سے سلوک
کرنے کی کوشش کرے اور اگر کوئی اس سے بدسلوکی کرے تو حتی الوسع یہ اس کو معاف کرے
سوائے اس صورت کے کہ معافی فساد کا موجب ہو۔ یہ درجہ پہلے درجہ سے اعلیٰ ہے اور وہی
شخص اس درجہ تک نیکی میں ترقی کر سکتا ہے جو پہلے عدل کے درجہ کو طے کر چکے اور اپنے نفس کو
اس کا عادی بنالے ورنہ ایک سطحی تغیر اس کی طبیعت میں ہو گا اور تھوڑی سی غفلت سے پھر نیچے
گر جائے گا۔
A

انوار العلوم جلد ۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تیسرا درجہ نیکیوں کا ایتائی ذی القربیٰ ہے یعنی ایسے رنگ میں دنیا سے معاملہ کرے کہ اسے یہ
بالکل خیال نہ رہے کہ یہ لوگ مجھ سے کوئی نیک معاملہ کریں گے۔ جس طرح ماں اپنے بچہ سے
یا باپ یا بھائی اپنے بچہ یا بھر اپنے بچہ یا بھائی سے سلوک کرتے ہیں کہ وہ اسے ایک طبعی فرض سمجھتے ہیں۔ یا بھائی
سے اس امر کی امید نہیں رکھتے کہ یہ ہمارے سلوک کا کوئی بدلہ دے گا اگر ماں باپ ساٹھ ستر
سال کے ہوں اور بچہ دو تین سال کا ہو تو بھی وہ اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ خدمت کرتے
جس طرح کہ اگر وہ جوان ہوتے تو کرتے حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ بچہ ہماری خدمت نہیں
کر سکتا۔ کیونکہ اس کے جوان اور کام کرنے کے قابل ہونے تک ہم مر چکے ہوں گے اور یہ ان کا
فعل صرف اس وجہ سے ہوتا ہے کہ ان کو اس بچہ سے طبعی محبت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اس
سلوک کو جو وہ بچہ سے کرتے ہیں احسان بھی نہیں سمجھتے بلکہ اپنا فرض خیال کرتے ہیں بلکہ اگر کوئی
شخص ان کے سامنے کہے کہ اس بچہ پر اس قدر احسان کرتے ہو ؟ تو شاید وہ حیران ہو جائیں کہ
احسان کیسا ؟ ہم تو اپنے بچہ کو پالتے ہیں تو یہ حالت جو ماں باپ یا قریبی رشتہ داروں کے سلوک کی
ہوتی ہے یہ احسان سے بہت بڑھ کر ہوتی ہے۔ احسان میں پھر بھی انسان کو حس ہوتی ہے کہ وہ
ایک نیک کام کر رہا ہے اور قریبیوں کے سلوک میں اس امر کا بالکل خیال بھی نہیں ہوتا کہ وہ کوئی
نیک کام کر رہے ہیں بلکہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس سلوک سے وہ خود اپنے نفس کو آرام پہنچا رہے
ہیں اور اس میں ان کو لذت محسوس ہوتی ہے۔ اور یہ تیسرا درجہ نیکیوں کا سب سے اعلیٰ ہے اس
درجہ میں انسان اس قدر ترقی کر جاتا ہے کہ اسے نیک اخلاق میں لذت آنے لگتی ہے اور وہ اپنے
اوپر احسان سمجھتا ہے کہ مجھے لوگوں سے نیک سلوک کرنے کا موقع ملا۔ جس طرح کہ وہ لوگ جس
کے ہاں اولاد ہوتی ہے یہ نہیں خیال کرتے کہ انہیں ایک بوجھ پڑ گیا ہے بلکہ خوش ہوتے ہیں اور
اللہ تعالیٰ کے فضل کو یاد کرتے ہیں ۔ ایسے لوگ گویا دنیا ۔ ۔ ایسے لوگ گویا دنیا کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیتے ہیں
اور لوگوں کی تکلیف میں تکلیف پاتے ہیں اور ان کے سکھ میں سکھ اور باوجود اس کے وہ یہ خیال
نہیں کرتے کہ دنیا پر انہوں نے احسان کیا بلکہ خود ممنون ہوتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم پر فضل
ہوا اور ہمیں یہ کام کرنے کا موقع ملا بلکہ خواہش کرتے رہتے ہیں کہ کاش اس سے زیادہ کام کا
موقع ملتا۔ جس طرح ماں باپ خواہش کرتے ہیں کہ اگر ہمارے پاس زیادہ ہوتا تو بچوں کی اور بھی
خاطر کرتے۔
بدیوں کے تین مدارج نیکیوں کے تین مدارج کے مقابل پر ہیں۔ یعنی عدل کے مقابل پر

انوار العلوم جلد ۸
۲۴۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
فحش ۔ جس کے معنے ہیں بدی کے اور جب یہ لفظ منکر کے ساتھ آ۔ آئے تو اس کے معنے اس بدی کے
ہوتے ہیں جو پوشیدہ ہو اور ظاہر پر اس کا اثر نہ ہو ۔ جیسے دلی ناپاکی اور بد ارادے وغیرہ ۔ یہ پہلا
درجہ بدی کا ہے جس طرح عدل پہلا درجہ نیکی کا ہے۔ جب انسان کے اندر صحبت کے اثر سے یا
بد تعلیمات کے پڑھنے سے یا بہیمی صفات کے ترقی کر جانے سے خرابی پیدا ہوتی ہے تو اس کا
پہلا اثر دل پر ہی ہوتا ہے ۔ دل میں برے برے خیال اٹھنے لگتے ہیں بدی کی طرف رغبت ہوتی
ہے مگر فطرت اس کو دبا دیتی ہے اگر یہ خیالات مضبوط ہو چکے ہوں تو آخر وہ غالب آجاتے ہیں اور
دل میں بدی کی گرہ مضبوط طور پر پڑ جاتی ہے ۔ اس پر پھر دو سراد رجہ بدی کا شروع ہوتا ہے اور یہ
اعمال بد کرنے لگتا ہے جنہیں لوگ دیکھتے ہیں اور نا پسند کرتے ہیں اور ان کے طبائع پر اس کے یہ
افعال گراں گزرتے ہیں۔ مگر یہ افعال زیادہ تر ایسے ہی ہوتے ہیں جو اس کی ذاتی ناپاکی پر دلالت
کرتے ہیں جیسے جھوٹ بولنا بیہودہ بکواس کرنا اور اسی قسم کے اور اعمال اور ساتھ ہی یہ بھی بات
ہوتی ہے کہ ابھی چند ہی بدیاں اس میں پائی جاتی ہیں بہت سی بدیوں کے ارتکاب سے یہ ڈرتا ہے
اور اس کا دل ان پر جرات نہیں کرتا اور گو بعض بدیاں یہ لوگوں کے سامنے کرتا ہے مگر پھر بھی
اپنے دل میں حجاب محسوس کرتا ہے اور اپنی غلطیوں کے یاد دلانے پر ان کا اعتراف کر لیتا ہے۔
جب اس حالت پر خوش ہو جاتا ہے اور اس کی اصلاح کی فکر نہیں کرتا تو پھر یہ تیسرے درجہ
پر جا پہنچتا ہے جسے بھی کہتے ہیں یعنی لوگوں کو نقصان پہنچانا اور قوانین اخلاق کا کھلا کھلا مقابلہ ۔
بغی کے معنی بغاوت کے ہیں اور اس درجہ سے میں مراد ہے کہ اس موقع پر پہنچ کر انسان
گویا قوانین اخلاق سے بغاوت کرنے لگتا ہے اور ان کی اطاعت کے جوئے کو بالکل گردن پر سے
اتار کر پھینک دیتا ہے اور اپنی حالت پر فخر کرنے لگتا ہے اور اس میں اس کو لذت محسوس ہونے
لگتی ہے اور اس کے دل پر ملامت کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔
ان مدارج کے بیان کرنے سے اسلام نے طالبان اصلاح کے لئے کس قدر سہولت بہم پہنچا
دی ہے ہر ایک شخص آسانی سے ان کے ذریعہ اپنی اخلاقی حالت کا اندازہ کر سکتا ہے نیک حالت کا
بھی اور بد حالت کا بھی اور پھر اس کی اصلاح کی فکر کر سکتا ہے یا ترقی کی طرف قدم بڑھا سکتا ہے۔
اور ہر حالت کا آدمی اپنے سامنے ایک مقصد پاتا ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنا اس
پر گراں نہیں گزرتا اور وہ اس سے مایوس نہیں ہوتا مثلا اگر کسی شخص کو جو گناہ میں اس قدر بڑھا
ہوا ہو کہ اخلاق کے قوانین کا احساس بھی اس کے دل میں نہ رہا ہو۔ اگر یہ کہا جائے کہ تو ایسا نیک

انوار العلوم جلد ۸
とこ
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
بن کہ نیکی تیرا جزو ہو جائے اور رات دن لوگوں کی بہتری کی فکر میں لگا رہ تو یہ بات اس کے لئے
کیسی اجنبی اور پھر کیسی مایوس کن ہوگی۔ وہ تو اس مقصد کو سن کر ہی گھبرا جائے گا اور مایوس ہو
بیٹھے گا۔ لیکن اگر ہم اسے یہ کہیں کہ ہر ایک شخص جو نیکی کی طرف قدم اٹھاتا ہے گویا نیکیوں میں
شامل ہوتا ہے تو اگر بدی کو چھوڑ نہیں سکتا تو کم سے کم اس امر کو محسوس کر کہ تو بدی کر رہا ہے اور
اس پر فخر نہ کر تو یہ بات اس کے لئے زیادہ سہل الحصول ہو گی اور وہ بہت مستعدی سے اس کام پر
لگ جائے گا اور جب اس کے دل میں گناہوں پر شرم اور ندامت محسوس ہونے لگے تو ہم اسے
کہہ سکتے ہیں کہ اس نے ایک درجہ نیکی کا پالیا کیونکہ بڑی بدیوں کو چھوڑنا بھی ایک نیکی ہے اور
اس کی ہمت جو اس تبدیلی سے بہت بڑھ جائے گی اس کی مدد سے ہم اسے آگے بڑھانے کی
کوشش کریں گے اور کہیں گے کہ اگر تو ابھی نیکی نہیں کر سکتا تو کم سے کم اپنے اعمال کو بدی سے
بچا اور گو دل میں بڑے خیالات پیدا ہوں مگر ان پر کار بند نہ ہو اور کم سے ات پیدا ہوں مگر ان پر کار بند نہ ہو اور کم سے کم یہ کوشش کر کہ لوگوں
کے سامنے تجھ سے افعالِ بد نہ ہوں۔ تاکہ تاکہ لوگوں کو تیرے بدا کو تیرے بد اعمال دیکھ کر جو تکلیف ہوتی ہے
وہ
نہ ہو۔ اور یہ کام اس کے لئے پہلے کام سے آسان ہو گا اور جب وہ اس کام کو بھی پورا کرلے گا تو
اس کا حوصلہ اور بھی بڑھ جائے گا اور گو اس کا دل ابھی گندے خیالات کی آماجگاہ ہو گا مگر کیا اس
میں کوئی شک ہے کہ ہم اسے بھی نیکی کے ایک درجہ پر قائم کہیں گے کیونکہ وہ نیکی کی طرف قدم
مار رہا ہے اور اس نے بدیوں کا بہت سا حصہ چھوڑ دیا ہے۔ تب ہم اسے اگلا قدم اٹھانے کی
نصیحت کریں گے اور اسے کہیں گے کہ چاہئے کہ اب تو اپنے دل کو بھی پاک کر اور اس نجاست
سے بھی بچ ۔ اور اس میں کیا شک ہے کہ اب اس کے لئے یہ قدم اٹھانا پہلے سے بھی زیادہ آسان
ہو گا اور وہ اس کام کو کرلے گا اور اس کا دل اس بچہ کی طرح صاف ہو جائے گا جس نے ابھی
ہوش سنبھالا ہے یا اس تصویری آئینہ کی طرح ہو گا جس پر ابھی کوئی نقش نہیں لیا گیا۔ تب ہم اسے
عدل کا مقام حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائیں گے اور اسی طرح آہستگی کے ساتھ وہ اس مقام پر
جاپہنچے گا جو اس کی استعداد اور ہمت کے مطابق ہے۔ مگر اس طریق کو چھوڑ دو۔ اور تمہاری
اصلاح کی ساری سکیم بالکل ملیا میٹ ہو جاتی ہے۔ بلا ترتیب اور بلا خیال مدارج جو وعظ کیا جائے گا
وہ کبھی بھی نیک نتیجہ نہیں نکالے گا۔ اس کی مثال یہ ہوگی کہ ہم ایک طالب علم کو جو ابھی الف ب
بھی نہیں جانتا ایم اے کا کورس رٹوانا شروع کر دیں یا ویسٹر (WEBSTER) کی ڈکشنری
اس کو حفظ کرانے لگیں اور یہ خیال کریں کہ جب اس کو پڑھ لے گا تو سب ہی کچھ پڑھ لے گا
i

ا توا را علوم چند ۸
۲۴۷
حمدیت میں حقیقی اسلام
حالانکہ اصل بات یہ ہے کہ وہ اس طریق تعلیم کی وجہ سے کچھ بھی نہیں پڑھے گا۔ کچھ اصطلاحات
اس کو یاد ہو جائیں گی مگر وہ صرف طوطے کی طرح رٹی ہوئی ہوں گی۔ ان کا اثر اس کے دل پر کچھ
بھی نہیں ہو گا اور اس کے اخلاق اس کی تعلیم کا نہیں بلکہ اس کے گردو پیش کا نتیجہ ہونگے جس
میں وہ پرورش پا رہا ہے۔
قرآن کریم ترتیبی اور تدریجی تعلیم پر خاص طور پر زور دیتا ہے حتی کہ فرماتا ہے کہ کوئی نبی
ایسا نہیں ہو سکتا جس کی یہ تعلیم نہ ہو کہ كُونُوا رَبَّنِینَ ۔ ہو جاؤ ربانی ۔ ربانی کہتے ہیں
اس شخص کو جو تعلیم دیتے وقت پہلے چھوٹے علوم سکھاتا ہے پھر بڑے اور تدریج اور ترتیب کو
مد نظر رکھتا ہے۔ پس نبی کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی امت کو اس امر کی تعلیم دے کہ وہ علاج
روحانی کرتے وقت لوگوں کے مزاجوں اور لوگوں کی حالتوں کو دیکھ لیں اور ان کی عادتوں اور
ایسی رسومات کو جو ان میں راسخ ہو چکی ہیں عمدگی سے چھڑائیں اور ایسے علوم جن سے وہ کو رے
ہیں آہستگی سے سکھائیں۔
یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یوں مختلف مسائل کا سمجھنا ہر اک شخص کے لئے آسان ہے۔ پس
سکھانے سے یہ مراد نہیں کہ بعض لوگوں سے بعض علوم کو مخفی رکھے بلکہ سکھانے سے مراد عمل
کرانا ہے تاکہ ہر دفعہ ایک قریب کا مقصد سامنے ہو اور ہمت قائم رہے اور ایک دفعہ کی کامیابی
دوسری اصلاح کے لئے اور بھی تیار کر دے ۔ جس طرح کہ سب طالب علم جانتے ہیں کہ تعلیم کا
گل زمانہ کتنا ہے مگر کورسوں اور تدریج اور جماعتوں کی ترتیب کی وجہ سے اور تھوڑے
تھوڑے عرصہ کے بعد نتیجہ نکلتے رہنے سے ان کی ہمت بڑھتی رہتی ہے اور بوجھ کم معلوم ہوتا ہے
اور وہ یہ محسوس کرتے رہتے ہیں کہ ہم ترقی کر رہے ہیں۔
میں بتا چکا ہوں کہ اسلام علاوہ اجمالی علاوہ اجمالی تعلیم کے اخلاق کے متعلق ایک تفصیلی تعلیم بھی دیتا ہے
اور برے یا نیک خلق یا اقسام خلق کی تقسیم بتاتا ہے جس سے ان کو اختیار کرنے یا چھوڑنے میں
آسانی ہو لیکن چونکہ گنجائش اجازت نہیں دیتی میں اس اجمالی ترتیب پر ہی کفایت کرتا ہوں کہ
عقلمند کے لئے اسلام کی خصوصیات سے واقف ہونے کے لئے اس قدر بھی کافی ہے۔

انوارالعلوم جلد ۸
۲۴۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نیک اخلاق کو نیک یا بد اخلاق کو بد کہنے کی وجہ
اس مسئلہ کے متعلق بھی اسلام کی تعلیم اجمالی اور تفصیلی ہے ۔ اجمالی تعلیم تو یہ ہے اللہ تعالٰی
فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُون ۱۹ میں نے بڑوں اور چھوٹوں کو
نہیں پیدا کیا مگر اس غرض سے کہ وہ میری صفات کو اپنے اندر پیدا کریں ۔ پس اخلاق فاضلہ کے
حصول کی پہلی غرض تو یہ ہے کہ اس کے بغیر اس منبع تقدیس سے انسان کو تعلق نہیں ہو سکتا جس
کے بغیر انسان کی زندگی زندگی ہی نہیں ہے۔ وہ شریر اور بد خلق کو پسند نہیں کرتا بلکہ وہ یہ چاہتا
ہے کہ لوگ اس کی صفات پاکیزہ کو اپنے اندر پیدا کر کے اس کے سے ہو جائیں تا اس کا قرب
حاصل ہو ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً
۱۷۰۔ ہم نے دنیا میں اعلیٰ سے اعلیٰ چیزیں پیدا کر کے انسان کو اس میں مقرر کیا تا کہ ہم یہ دیکھیں کہ
انسانوں میں سے کون زیادہ خوبصورت عمل کرتا ہے یعنی کون کس قدر خد اتعالیٰ کی صفات کو اپنے
اندر پیدا کرتا ہے۔ پس اصل وجہ تو بعض اخلاق کو نیک کہنے کی یہی ہے کہ وہ صفات الہیہ کا پڑ تو
اپنے اندرر رکھتے ہیں اور بعض اخلاق کو بد - اخلاق کو بد کہنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ صفات الہیہ کے مخالف ہیں۔ ا
اس میں کیا شک ہے کہ جو روشنی سے حصہ نہ لے گا وہ تاریک ہو گا اور جس جس قدر نور سے دور
ہو گا اسی قدر ظلمت اس پر طاری ہوگی۔ مگر اس اجمالی تعلیم کے علاوہ اسلام نے مختلف اخلاق کے
متعلق تفصیلی وجوہ بھی بیان کی ہیں جن سے لوگوں پر ان کے اچھے یا برے ہونے کی حالت کو
منکشف کیا ہے تا لوگوں کو نیک اخلاق کی طرف رغبت پیدا ہو اور بد اخلاق کی طرف سے نفرت ہو
جن میں سے بعض احکام کا ذکر ذیل میں کیا جاتا ہے۔
اور
اعلیٰ اخلاق میں سے میں بیان کر چکا ہوں کہ ایک مخلق رافت کا بر محل استعمال ہے جسے عفو
کہتے ہیں۔ اس خلق کی وجہ علاوہ اوپر بیان کردہ وجہ کے قرآن کریم یہ بیان فرماتا ہے ادفع
بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَانَهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ ، جب کوئی
شخص تیرے ساتھ بدی کرے اور تجھ پر ظلم کرے اور دکھ دے تو تو اس کے ساتھ نرمی اور عفو کا
برتاؤ کر کیونکہ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ لڑائی کی جڑ کٹ جائے گی اور وہ شخص تیرا گہرا دوست ہو جائے
گا۔
کیا ہی لطیف اور جوش پیدا کرنے والی وجہ ہے انسان سزا اس لئے دیتا ہے کہ اگر سزا نہ دوں۔

انوار العلوم جلد ۸
۲۴۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
گا تو یہ شخص مجھے اور نقصان پہنچائے گا گویا ضرر سے بچنے کے لئے یا دوسرے لوگوں کو ضرر سے
بچانے کے لئے انسان سزا دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو تعلیم ہم تجھے دیتے ہیں یعنی اگر عفو سے
کسی انسان کی اصلاح ہوتی ہو تو اس وقت عفو کرنا چاہئے۔ اگر تو اس پر عمل کرے گا تو اس فائدہ
سے جو تجھے سزا میں مد نظر رہتا ہے تجھے زیادہ فائدہ ہو گا کیونکہ سزا دینے میں ضرر سے بچنے کی توقع
ہے تو بر محل عفو کے نتیجہ میں نفع کی امید ہے کیونکہ اغلب گمان ہے کہ وہ شخص اس سلوک سے
متأثر ہو کر تیرا دوست اور مددگار بن جائے گا۔
اسی طرح احسان اور نیک سلوک اور لوگوں کی مدد کرنے کے متعلق فرماتا ہے۔ احسن
كَمَا أَحْسَنَ اللهُ إِلَيْكَ ۱۷۲؎ تو لوگوں سے نیک سلوک کر اور ان کو اپنے مال اپنے علم اور
اپنے رسوخ میں شریک کر کیونکہ تجھ پر اللہ تعالی نے احسان کیا ہے۔ یعنی جن قوتوں اور طاقتوں
سے تو نے کمایا ہے اور جن چیزوں کے ذریعہ سے تو نے کمایا ۔ سے تو نے کمایا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ ہیں اور
تجھے بطور احسان ملی ہیں پس جس طرح تجھ پر احسان کیا گیا ہے تو بھی احسان سے کام لے۔ مطلب
یہ ہے کہ زمین یا کانیں اور جو چیزیں انسان کے لئے مال یا علم حاصل کرنے میں محمد ہوتی ہیں وہ سب
اس کی پیدائش سے پہلے کی موجود ہیں اور سب ہی بنی نوع انسان اس میں حق رکھتے ہیں پس اگر
کسی انسان کو کو اللہ تعالیٰ خاص موقع دے موقع دے تو اس کے بدلہ میں اس کا فرض ہے کہ اس نعمت میں
دوسرے بنی نوع انسان کو بھی شریک کرے ۔
اسی طرح مثلاً ظلم سے روکنے کی وجہ یہ بتاتا ہے کہ ظلم سے ظلم پیدا ہوتا ہے اور آخر سب ہی
برباد ہوتے ہیں۔ چنانچہ فرماتا ہے إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ
إصلاحها ۱۷۳ ظلم نہ کرو کیونکہ اللہ تعالی ظلم کو پسند نہیں کرتا اور اس ذریعہ سے بعد اس
کے کہ زمین میں امن قائم ہو چکا ہو فساد نہ کرو۔ یعنی ظلم کا نتیجہ کبھی امن اور استحکام نہیں ہو گا۔
تم اگر ظلم اپنی طاقت کو بڑھانے کے لئے کرتے ہو تو یہ نتیجہ کبھی پیدا نہیں ہو گا کیونکہ ظلم طبائع میں
جوش پیدا کرتا ہے اور لوگ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اور اگر ظاہر میں
نہیں تو باطن میں اس کے خلاف تدبیر کرتے ہیں اور امن جو ساری طاقت کا منبع ہے وہ جاتا رہتا
ہے۔
حسد کے متعلق رسول کریم اللہ فرماتے ہیں اِیاكُمْ وَالْحَسَدَ فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ
الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ ۱۷۴۔ حسد نہ کرو کیونکہ حسد انسان کے آرام کے

انوار العلوم جلد ۸
۲۵۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سامان کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے یعنی تم حسد تو اس لئے کرتے
ہو کہ فلاں شخص کو مجھ سے زیادہ سکھ کیوں ہے؟ لیکن اس ذریعہ سے تم اپنے پہلے مسکھ کو بھی برباد
کر لیتے ہو اور اپنے آپ کو اور دکھ میں ڈالتے ہو۔ پھر اس کام کا فائدہ کیا جو تم کو اور تکلیف میں
ڈال دیتا ہے۔
لوگوں کو حقیر جاننے کے متعلق فرماتا ہے۔ لا يَسْخَرُ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَلَى أَنْ يَكُونُوا
خَيْرًا مِّنْهُم ١٧٥۔ ایک قوم دوسری قوم کو حقیر نہ جانے کیونکہ زمانہ بدلتا رہتا ہے آج ایک
قوم بڑی ہوتی ہے تو کل دوسری بڑھ جاتی ہے۔ آج ایک خاندان ترقی پر ہوتا ہے تو کل دوسرا
ترقی کر جاتا ہے۔ اگر اس طرح ایک قوم دوسری قوم کو حقیر جانے گی تو نتیجہ یہ ہو گا کہ جب وہ بر سر
حکومت آئے گی بوجہ پچھلے اشتعال کے پہلی قوم کو ذلیل کرنے کی کوشش کرے گی اور یہ ایک
عجیب سلسلہ فساد کا پیدا ہو تا چلا جائے گا حالانکہ جس فعل کا یہ نتیجہ نکلے گا وہ بالکل بے فائدہ ہے
کیونکہ جب ترقی کا میدان بدلتا رہتا ہے تو ایک قوم کو کیا حق ہے کہ دوسروں کو حقیر سمجھے۔
زنا کے متعلق فرماتا ہے إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلاً ۱۷۲، اول تو یہ فعل فحش ہے
یعنی اس سے دل میں ناپا کی پیدا ہوتی ہے کیونکہ جرم کا احساس اور چوری کا خیال دل میں پیدا ہوتا
ہے دوسرے یہ اس مقصود کے حصول کے لئے جس کے واسطے عورت اور مرد کے تعلقات قائم
کئے جاتے ہیں غلط راستہ ہے کیونکہ شہوت کی اصل غرض تو بقائے نسل کی غرض کو پورا کرنا ہے۔
چونکہ نسل کو محفوظ رکھنا ضروری ہے اس لئے یہ خواہش انسان میں پیدا کی گئی ہے جو اسے اصل
مقصود کی طرف مائل کرتی رہتی ہے اور ناجائز تعلقات سے تو اصل غرض برباد ہو جائے گی کیونکہ
نسل محفوظ نہیں رہے گی یا مشتبہ ہو جائے گی۔ پس اس راستہ سے تو اصل مقصد نہیں مل سکتا اور
اگر کبھی مل بھی جائے تو سیدھے راستہ کو ترک کر کے ٹیڑھا راستہ انسان کیوں اختیار کرے۔
بخل کے متعلق فرماتا ہے فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِهِ
۱۷۷۔ یعنی بعض لوگ تم میں بخل کے مرتکب ہوتے ہیں حالانکہ بخل کا کوئی فائدہ نہیں ہو تا بلکہ جو
بخل کرتا ہے اس کا ضرر اور نقصان اسی کی جان کو پہنچتا ہے یعنی نہ وہ اچھی غذا کھاتا ہے نہ اچھا
لباس پہنتا ہے نہ عمدہ مکان میں رہتا ہے روپیہ جمع کرتا چلا جاتا ہے جس سے سوائے روپیہ کی
حفاظت کی فکر کے اسے فائدہ کوئی نہیں ہوتا واقع میں اگر غور کیا جائے تو جو لوگ بخیل ہوتے ہیں
وہ ہمیشہ اپنی جان کو ہی دکھ میں ڈالتے ہیں اور ان کا روپیہ خود ان ہی کے لئے وبال ہوتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۸
۲۵۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
اسی طرح اسلام نے تمام احکام کی علتیں بتائی ہیں اور لوگوں کے لئے اخلاق پر عمل کرنے کا
دروازہ کھول دیا ہے مگر سب احکام کے متعلق تفصیلاً اس جگہ بیان کرنا نا ممکن ہے یہی مثالیں کافی
ہیں اور ان کے بیان کرنے کے بعد میں سوال چہارم کو لیتا ہوں۔
اخلاق حسنہ کے حصول اور اخلاق سینہ سے بچنے کے ذرائع
یہ بات بالکل واضح اور صاف ہے کہ مذہب کا صرف یہ ہی کام نہیں کہ وہ ان اخلاق کو بتائے
جن سے انسان کو بچنا چاہئے یا جن اخلاق کو اسے اختیار کرنا چاہئے بلکہ اس کا فرض یہ بھی ہے کہ وہ
ایسے ذرائع مہیا کرے یا بتائے جن کی مدد سے انسان بد اخلاق کو چھوڑ سکے اور نیک اخلاق کو اختیار
کر سکے کیونکہ بغیر اس مقصد کے حصول کے ہماری سب کوششیں رائیگاں جاتی ہیں اور ہماری
تحقیق ادھوری رہ جاتی ہے۔ دوسرے مذاہب کے لوگ اس سوال کا جو جواب دیں گے سو دیں
گے میں اسلام یا دوسرے لفظوں میں یہ کہو کہ احمدیت کی طرف سے نہایت خوشی کے ساتھ اعلان
کرتا ہوں کہ اسلام نے اس غرض کو خوب عمدگی کے ساتھ پورا کیا ہے۔
سے مفقود ہو جا
پہلا ذریعہ جو اسلام اخلاق کی درستی کے لئے تجویز کرتا ہے وہ صفات الہیہ کا ظہور ہے جس کے
بغیر انسان کامل اخلاق کو حاصل کر ہی نہیں سکتا کیونکہ انسان اپنے کاموں کی درستی کے لئے نمونہ کا
محتاج ہے۔ نمونہ کے ذریعہ سے وہ اچھی طرح سیکھ سکتا ہے خالی کتابی علم اس کو نفع نہیں دے
سکتا۔ اگر نمونے دنیا میں موجود نہ ہوں تو گل علوم دنیا ۔
ہو جائیں۔ کوئی شخص طب
انجینئرنگ ، کیمسٹری وغیرہ علوم کو محض کتابوں سے نہیں سیکھ سکتا ایسے علم حاصل کرنے کے لئے
ایسے نمونوں اور تشریح کرنے والے آدمیوں کی ضرورت ہے جن کو دیکھ کر یا جن سے پوچھ کر وہ
ان علوم کی باریکیوں کو دریافت کرے ۔ جو حال باقی علوم کا ہے وہی اخلاق کا ہے اخلاق بھی انسان
کامل طور پر نہیں سیکھ سکتا جب تک کامل نمونہ اس کے سامنے موجود نہ ہو اور جب تک ایسے
نمونے بار بار پیدا نہ ہوتے رہیں اور یہ نمونے ہوں بھی انسانوں میں سے کیونکہ جو شخص انسانوں
میں سے نہیں ہے وہ ہمارے لئے نمونہ نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ انسان کا دل غیر انسان کے عمل پر
مطمئن نہیں ہو سکتا۔ ایک درخت ایک پتھر کا کام نہیں کر سکتا۔ اسی طرح ایک انسان ایک غیر
انسان کے نمونہ سے ہمت اور جرات نہیں حاصل کر سکتا۔ پس ہمارا نمونہ انسانوں میں سے ہوتا

انوار العلوم جلد ۸
۲۵۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
چاہئے اور بار بار ایسے نمونے آنے چاہئیں تاکہ تمام نسلوں کو ان کے اعمال پر ڈھالنے کا
موقع ملے ۔ اسلام ان نمونوں کے بار بار آنے کا دعوی کرتا ہے چنانچہ فرماتا ہے۔ يُبَنِي آدَمَ إِمَّا
يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقُصُّوْنَ عَلَيْكُمْ أَيْتِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
۱۷۸ اے لوگو جب تم میں سے میں رسول بھیجوں جو تمہیں میرے نشانات اور
يَحْزَنُونَ
تائیدات سنائے تو جو شخص اس کو دیکھ کر تقویٰ حاصل کرے گا اور اس کے ساتھ مل کر دنیا میں
اصلاح کرے گا اس پر نہ کوئی خوف ہو گا نہ غم ۔
۱۷۹
اسی طرح ان نمونوں کے علاوہ ایک اور نمونے جو ان سے درجہ میں کم ہوتے ہیں مگر پھر بھی
ایک پاک نمونہ ہوتے ہیں ان کی نسبت رسول کریم اللہ فرماتے ہیں کہ اسلام میں ہر صدی پر
ایک ایسا نمونہ آتا رہے گا آپ فرماتے ہیں۔ اِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ
مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا ١٧٩۔ اللہ تعالٰی اس امت میں ہر صدی کے سر پر ایسے
شخص بھیجتا رہے گا جو دین کو نیا کرتے رہیں گے یعنی جو تعلیماتِ باطل انسانوں کی طرف سے شامل
ہوتی رہیں گی ان کو دور کرتے رہیں گے چنانچہ ایسے مجددین اسلام میں ہمیشہ ہوتے رہے ہیں اور
اس وقت جبکہ تاریکی بہت ہی بڑھ گئی ہے اسلام کی حفاظت اور رسول کریم اللہ کے نمونے
کے قیام کے لئے ایک نبی مبعوث ہوا ہے جس نے اپنے نمونہ سے ہزاروں لاکھوں کو زندہ کر دیا
ہے۔
اگر غور کیا جائے تو اصل میں یہی ذریعہ سب سے اعلیٰ اور اکمل ہے اور دوسرے ذرائع اس
کے محمد اور معاون تو ہو سکتے ہیں مگر اس کے قائم مقام نہیں ہو سکتے کیونکہ اس کا اثر قطعی اور یقینی
ہے اور ان کے اثرات بوجہ اس کے کہ ان کو استعمال کرنے میں ایسے لوگوں کا دخل ہے جو خود
کامل استاد نہیں غلطی کا احتمال ہے۔ مگر چونکہ اس ذریعہ کا مہیا کرنا انسان کے اپنے اختیار میں نہیں
ہے اسلام نے اور ذرائع بھی بیان کئے ہیں جن سے اعلیٰ اخلاق پیدا کئے جاسکتے ہیں اور برے
اخلاق کو دور کیا جا سکتا ہے ان میں سے بعض ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔
دوسرا ذریعہ جو اسلام نے انسان کو اخلاق پر قائم کرنے کے لئے تجویز کیا ہے وہ یہ ہے کہ
اخلاق کو ان کی حقیقی ترتیب کے ساتھ پیش کیا ہے جس کی وجہ سے اخلاق پر ہر طبقہ اور ہر درجہ
کے لوگ عمل کر سکتے ہیں چونکہ اس امر کو بھی ایک حد تک تشریح سے بیان کیا جا چکا ہے اس لئے
اس جگہ اس کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی