اخلاق کے مدارج
انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۸
۲۵۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
تیسرا ذریعہ اسلام نے یہ اختیار کیا ہے کہ اخلاق نیک کے اختیار کرنے اور بد اخلاق کے
ترک کرنے کی عقلی اور علمی وجوہ بیان کی ہیں تاکہ علم کامل ہو اور اخلاق کے حصول کی کوشش
کے لئے سچا جوش پیدا ہو سکے اس کو بھی اوپر بیان کیا جا چکا ہے۔
چوتھا ذریعہ جو اسلام نے اخلاق کی درستی کے لئے تجویز کیا ہے وہ اس کے نقطۂ نگاہ کا بدلنا اور
اس کی مایوسی سی کو امید سے بدلنا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سی بدیاں انسان سے اس لئے سرزد ہوتی
ہیں کہ اس کے ذہن میں یہ بات جم جاتی ہے کہ وہ گناہ سے بیچ ہی نہیں سکتا۔ جو قوم اس خیال کو
اپنی نسل کے سامنے پیش کرتی ہے وہ اسے ہلاک کرتی ہے وہ اپنی آئندہ نسل کی دشمن ہے۔ جب
تک کوئی شخص یہ یقین نہیں رکھتا کہ وہ ایک مقصد کو حاصل کر سکتا ہے وہ اس کے لئے پوری
کوشش نہیں کر سکتا۔ جن قوموں میں یہ خیال پیدا ہو جائے کہ ہمارے باپ دادے سب کچھ
دریافت کر چکے وہ قو میں ایجادیں نہیں کر سکتیں اور جس قوم میں یہ خیال پیدا ہو جائے کہ اس
میں ترقی کا مادہ ہی نہیں وہ ترقی کی طرف قدم ہی نہیں اٹھا سکتی ۔ اسی طرح جن لوگوں کے ذہن میں
یہ خیال متحکم ہو کہ ہم کمزور ہیں اور اخلاق نیک حاصل نہیں کر سکتے اور بدیاں ہماری گھٹی میں
پڑی ہوتی ہیں اور پیدائش سے ہمارے ساتھ ہیں ہم کبھی ان پر فتح نہیں پاسکتے وہ قوم گویا اپنے
ہاتھوں سے خود ہلاک ہوئی۔ رسول کریم ال نے اس مسئلہ پر خوب زور دیا ہے اور حکم دیا ہے
کہ کبھی کسی شخص کو مایوس نہیں کرنا چاہئے چنانچہ آپ فرماتے ہیں إِذَا قَالَ الرَّجُلُ هَلَكَ
النَّاسُ فَهُوَ أَهْلَكَهُم (۱۸۰ یعنی جب کوئی شخص کسی قوم کی نسبت کہتا ہے کہ وہ تو اب تباہ ہو گئی
تو اس قوم کا ہلاک کرنے والا وہی ہے یعنی کوئی مادی مصیبت اور تباہی ایسی سخت نہیں جس قدر کہ
کسی شخص کے دل میں اس خیال کا بیٹھ جانا کہ ترقی کا دروازہ اس کے لئے بند ہو گیا ہے اور وہ اب
دوسروں کے سہارے پر جا پڑا ہے۔ یہ کیسی عظیم الشان صداقت ہے اور کس قدر وسیع اثر رکھنے
والی ہے۔
خلاصہ یہ کہ طبیعت میں مایوسی اور ناامیدی انسان کو مقابلہ سے باز رکھتی ہے اور اس کی وجہ
سے انسان ناکام اور نامراد ہو جاتا ہے۔ اسلام نے اس خیال کو جڑ سے اکھیڑ کر پھینک دیا ہے اور
اس طرح اخلاق میں ترقی کرنے کا راستہ انسان کے لئے کھول دیا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْویم ( یعنی ہم نے انسان کو اعلیٰ سے
اعلیٰ طاقتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے وہ نہایت ہی عمدہ اور قابل نشو و نما قوتوں کو لے کر دنیا میں آتا
انوار العلوم جلد ۸
۲۵۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہے اس طرح فرماتا ہے وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا فَالَهُمُهَا فُجُورَهَا وَتَقُوهَا ١٨٢ یعنی ہم نفس
انسانی کو بطور شہادت کے پیش کرتے ہیں اور اس کی اعلیٰ درجہ کی اور بے عیب پیدائش کو بھی
جس میں یہ خاص خوبی پائی جاتی ہے کہ اللہ تعالی نے اس میں ایسے مادے پیدا کر دیتے ہیں کہ وہ
بدی اور نیکی میں تمیز کرنے کی توفیق رکھتی ہے۔
دیکھو کیسی اعلیٰ درجہ کی اور مطابق فطرت تعلیم ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان ایک
نہایت ہی پاکیزہ فطرت لے کر دنیا میں آتا ہے جو کس قدر بھی ملوث ہو جائے پھر بھی اس کی اصل
پاک ہے اس لئے اگر وہ نیکی کی طرف متوجہ ہو تو یقیناً اپنے عیوب کو دور کرنے میں اور نیکی کے
حصول میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ اس تعلیم سے اسلام نے انسان کا نقطہ نگاہ ہی بالکل بدل دیا ہے
اور اس کی ہمت کو بلند کر دیا ہے۔ اسلام کے سوا باقی مذاہب یا اس مسئلہ میں بالکل خاموش ہیں یا
پھر انسان کو ایسے بوجھوں کے ساتھ اس دنیا میں پہنچاتے ہیں کہ وہ اپنے اعمال کے بغیر انہی کے
بوجھ سے ڈوب جاتا ہے۔ مگر اخلاق کی درستی میں اگر کوئی تعلیم کامیاب ہو سکتی ہے تو وہی جو اسلام
نے پیش کی ہے اسی تعلیم سے انسان کے دل سے مایوسی کا اثر دور ہوتا ہے اور یہی تعلیم اس کے
حوصلے کو بڑھاتی ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ میں ایک بے داغ فطرت لے کر آیا ہوں اور اس کو
مجھے پاک رکھنا چاہئے نہ کہ ایک غلاظت آمیز طبیعت جس پر کچھ اور گند بھی لگ گیا تو کوئی پروا
نہیں۔
مگر یہ تعلیم بھی کافی نہ تھی۔ پیدائش کا سوال ہی انسان کے راستہ میں روک نہیں ہے وہ کا
پیدائش کے بعد عقل اور ہوش کے آنے تک کئی خلقتوں میں سے گذرتا ہے اور بسا اوقات ایسا
ہوتا ہے کہ وہ راستہ کی لالچوں اور رذیل خواہشوں سے اپنی پاک فطرت کو ملوث کر لیتا ہے اگر
ایسے شخص کے لئے کوئی علاج مقرر نہیں ہے تو پھر بھی ایک معقول حصہ دنیا کا ایسا رہے گا جو نیکی
سے محروم رہ جائے گا کیونکہ وہ خیال کرلے گا کہ جب ایک دفعہ ہمیں ناپا کی لگ گئی تو اب ہمیں
پاکیزگی کے لئے کوشش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ پس جب تک یہ روک بھی دور نہ ہو مذہب
اخلاق حسنہ کو قائم کرنے اور بدی کے مٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اسلام دعویٰ کرتا ہے کہ
وہ اس روک کو دور کرتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس روک کو بہترین طور پر دور کرتا
ہے کیونکہ وہ ان خطاؤں کے اثر کو دور کرنے کے لئے جو انسان سے پہلے ہو چکی ہیں توبہ کا دروازہ
کھولتا ہے جسے دوسرے مذاہب بند کرتے ہیں اور اسے مایوسی کے پنجے سے بالکل چھڑا لیتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
۲۵۵
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کیونکہ جب انسان کو معلوم ہو جائے کہ اس کے لئے لئے ترقی کا دروازہ کھلا ہے اور یہ کہ اگر وہ
اصلاح کرلے تو پھر بھی اس پاکیزگی کو حاصل کر سکتا ہے جس پاکیزگی کو حاصل کرنا اس کا فرض مقرر
کیا گیا ہے تو وہ ہمت کبھی نہیں ہارتا اور ہمیشہ اپنی اصلاح کی فکر میں لگا رہتا ہے اور جو ئندہ یا بندہ کی
مشہور مثل کے ماتحت آخر کامیاب ہو ہی جاتا ہے۔
بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ توبہ کا دروازہ کھولنے سے بدی کا بھی دروازہ ساتھ ہی کھل
جاتا ہے اور بجائے اخلاق میں ترقی کرنے کے انسان بد اخلاقی کے ارتکاب پر اور بھی دلیر ہو جاتا
ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جب چاہوں گا تو بہ کرلوں گا اور خدا سے صلح کرلوں گا لیکن یہ خیال بالکل
غلط ہے۔ چاہوں گا تو یہ کرلوں گا کا خیال کبھی ایک عقلمند انسان کے دل میں پیدا ہی نہیں ہو سکتا
کیونکہ اسے کیا معلوم ہے کہ میں کب مروں گا اگر اچانک موت آجائے تو تو بہ کس وقت کرے
گا؟
علاوہ ازیں توبہ کی حقیقت کو یہ لوگ نہیں سمجھے۔ تو بہ کوئی آسان امر نہیں ہے اور انسان
کے اختیار میں نہیں ہے کہ جب چاہے اپنی مرضی سے توبہ کرلے کیونکہ تو بہ اس عظیم الشان تغییر کا
نام ہے جو انسان کے قلب کے اندر پیدا ہو کر اس کو بالکل گداز کر دیتا ہے اور اس کی ماہیت کو ہی
بدل ڈالتا ہے۔
تو بہ کے معنے اپنے پچھلے گناہوں پر شدید ندامت کا اظہار کرنے اور آئندہ کے لئے پورے
طور پر خدا سے صلح کر لینے اور اپنی اصلاح کا پختہ عہد کر لینے کے ہیں۔ اب یہ حالت یک دم کس
طرح پیدا ہو سکتی ہے؟ یہ حالت تو ایک لمبی کوشش اور محنت کے نتیجہ میں پیدا ہوگی۔ ہاں
شاذ و نادر کے طور پر یکدم بھی پیدا ہو سکتی ہے مگر جب بھی ایسا ہو گا کسی عظیم الشان تغیر کے سبب
ہو گا۔ جو آتش فشاں مادہ کی طرح اس کی ہستی کو ہی بالکل بدل دے اور ایسے تغیرات بھی انسان
کے اختیار میں نہیں ہیں۔ پس تو بہ کی وجہ سے کوئی شخص گناہ پر دلیر نہیں ہو سکتا بلکہ تو بہ اصلاح کا
حقیقی علاج اور مایوسی کو دور کرتی ہے اور کوشش اور ہمت پر اکساتی ہے اور یہ دھوکا کہ تو بہ گناہ پر
اکساتی ہے محض عربی زبان کی ناواقفیت اور اسلامی تعلیم سے بے رغبتی اور اس خیال کے نتیجہ
میں پیدا ہوا ہے کہ توبہ اس امر کا نام ہے کہ انسان کہہ دے کہ یا اللہ میرے گناہ معاف کر۔
حالانکہ گناہوں کی معافی طلب کرنے کا نام تو بہ نہیں بلکہ استغفار ہے۔ تو بہ گناہوں کی معافی طلب
کرنے کو نہیں کہتے بلکہ گناہوں کی معافی بچی تو بہ کا صحیح نتیجہ ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
۲۵۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
پانچواں ذریعہ جو اسلام نے انسان کے اخلاق کی درستی کے لئے تجویز کیا ہے وہ بظاہر پہلے
ذریعہ کے مخالف نظر آتا ہے مگر مؤید اور مطابق ۔ اور وہ یہ ہے کہ اسلام نے اس بداثر کو مٹانے
کی کوشش کی ہے جو مخفی طور پر ماں اور باپ سے بچہ اخذ کر لیتا ہے اس تعلیم کو پہلی تعلیم کے
مخالف نہیں سمجھنا چاہئے۔ یہ بالکل سچی بات ہے کہ انسان پاکیزہ فطرت لے کر آتا ہے لیکن اس
بھی کوئی شک نہیں کہ وہ ما کہ وہ ماں باپ کے ان کے اثر کے ماتحت بعض بدیوں کے میلان کو بھی لے کر آتا
میں
ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ فطرت اور میلان میں فرق ہے فطرت تو وہ مادہ ہے جسے ضمیر کہتے ہیں۔
یہ ہمیشہ پاک ہوتی ہے کبھی بد نہیں ہوتی خواہ ڈا کو یا قاتل کے ہاں بھی کوئی بچہ کیوں پیدا نہ ہو اس کی
فطرت صحیح ہو گی مگر ایک کمزوری اس کے اندر رہے گی کہ اگر اس کے والدین کے خیالات
گندے تھے تو ان خیالات کا اثر اگر کسی وقت اس پر پڑے تو یہ انکو جلد قبول کرنے کے لئے تیار
ہو جائے گا۔ جیسا کہ مرضوں کا حال ہے کہ جو بیماریاں پختہ ہوتی ہیں اور جزو بدن ہو جاتی ہیں ان کا
اثر بچوں پر اس رنگ میں آجاتا ہے کہ ان بیماریوں کے بڑھانے والے سامان اگر پیدا ہو جائیں تو
وہ اس اثر کو نسبتا جلدی قبول کر لیتے ہیں۔ یہ اثر جو ایک بچہ اپنے ماں باپ سے قبول کر لیتا ہے ان
خیالات کا نتیجہ ہوتا ہے جو ماں باپ کے ذہنوں میں اس وقت جوش مار رہے ہوتے ہیں جب وہ
ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ گو یہ اثر نہایت ہی خفیف ہوتا ہے اور بیرونی اثرات بھی اس کو
بالکل مٹا دیتے ہیں مگر اسلام نے اس بار یک اثر کو نیک بنانے کا بھی انتظام کیا ہے اور وہ یہ کہ ماں
باپ کو نصیحت کی ہے کہ جس وقت وہ علیحدگی میں آپس میں ملیں تو یہ دعا کر لیا کریں اللهم جنبنا
الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَنَ مَا رَزَقْتَنَا ۱۸۳ ۔ اے خدا ہمیں بد وساوس اور گندے
ارادوں سے اور ان کے محرک لوگوں سے محفوظ رکھ اور جو ہماری اولاد ہو اس کو بھی ان سے
محفوظ رکھ۔
یہ
یہ دعا علاوہ اس اثر کے جو بحیثیت دعا کے اس میں پایا جاتا ہے ایک اور بہت بڑا اثر رکھتی ہے
اور وہ یہ کہ والدین کے ذہنوں میں یہ خیالات کی ایک نئی اور عمدہ رو چلا دیتی ہے جس کی وجہ سے
اگر ان کے عام خیالات پوری طرح پاک نہ بھی ہوں تب بھی اس وقت پاکیزگی کی طرف مائل
ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اول تو دعا اور اس مضمون کی دعا خود ہی خیالات کو نیکی کی طرف پھیر دیتی ہے
دوسرے دیکھا گیا ہے کہ والدین کو اپنی اولاد کی نسبت یہ بہت خیال ہوتا ہے کہ گو ہم بد ہیں مگر
انوار العلوم جلد ۸
۲۵۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہماری اولاد نیک ہو۔ گو بعض والدین اس کے خلاف بھی ملتے ہیں مگر عام قاعدہ یہی ہے کہ والدین
اپنی اولاد کو بد دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ پس اس قریباً طبعی خواہش کی وجہ سے جب والدین اپنی
اولاد کی نسبت ایسی دعا کریں گے تو ان کا قلب بہت ہی پاکیزہ تبدیلی حاصل کرے گا اور چونکہ بچہ پر
قدرتی طور پر اس وقت کے خیالات اثر کر سکتے ہیں جس وقت بچہ کے اجزاء باپ کے جسم سے
علیحدہ ہوتے ہیں اور ماں سے پیوستگی حاصل کرتے ہیں اس لئے یہ دعا جو ماں باپ کے ملنے کے وقت
کے لئے سکھائی گئی ہے اگر ماں باپ کے اندر کوئی ناپاکی ہے تو اس کے بداثرات سے بچہ کو بچالے
گی۔ چنانچہ رسول کریم صاف طور پر اس فائدہ کی طرف ان الفاظ میں اشارہ فرماتے
ہیں ۔ فَإِنَّهُ إِنْ يُقَدَّرُ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِكَ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانَ أَبَدًا ۱۸۴ یعنی الله
تعالیٰ ایسے بچوں کو جن کے والدین تعلق باہمی کے وقت یہ دعا پڑھ لیتے ہیں مس شیطان سے بچاتا
ہے جس سے مراد آپ کے فقط یہ ۔ کے فقط یہ ہے کہ اس شیطانی اثر سے بچاتا ہے جو ما ثر سے بچاتا ہے جو ماں باپ سے منتقل ہو سکتا
تھا نہ کہ کلی طور پر کیونکہ اس دعا کا طبعی اثر ہرگز صحبت بد کے اثر سے یا اور دوسرے اثروں سے
نہیں بچا سکتا۔ باقی رہا اس دعا کا ثر بحیثیت دعا کے تو وہ تو اس وقت ظاہر ہو گا جبکہ یہ دعا اس حد تک
پہنچے گی جس حد تک پہنچ کر دعا قبولیت کا مقام حاصل کرتی ہے ورنہ خالی الفاظ کے دہرا دینے سے وہ
اثر ظاہر نہیں ہو سکتا۔
چھٹا ذریعہ جو اسلام نے اخلاق کی درستی کے لئے اختیار کیا ہے وہ ان راستوں کو کھولنا ہے
جن کے ذریعہ سے ایسی تحریکات دل میں داخل ہوتی ہیں جو نیکی کی طاقت کو ابھارتی ہیں ان میں
سے بعض اوپر بیان ہو چکی ہیں جیسے مثلا دعا ہے ، عبادت ہے، روزہ ہے ، ذکر الہی ہے اس لئے ان
ذرائع کو اس جگہ دہرانے کی ضرورت نہیں۔ پس میں تین اور راستوں کا بطور مثال ذکر کرتا
ہوں۔
۱۸۵
میں قرآن کریم کے اس حکم کو لیتا ہوں جو اس نے صحبت نیک کے متعلق دیا ہے۔ وہ فرماتا
ہے كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ ١٨٥ ۔ اے مسلمانو! بچے لوگوں کی صحبت میں بیٹھا کرو۔ یہ ثابت
شدہ بات ہے کہ انسان ہمیشہ اپنے گردو پیش کے حالات سے متأثر ہوتا ہے۔ پس جو شخص اپنی
صحبت کے لئے نیک لوگوں کو اور اخلاق والے لوگوں کو چنے گاوہ بہت جلد اپنے اندر ایک عجیب
تبدیلی دیکھے گا جو اسے کھینچ کر نیکی کی طرف لے جائے گی اور بد خیالات کے ترک کر دینے میں اس
کو مدد دے گی۔ اسلام نے اس پر ایسا زور دیا ہے کہ ہمیشہ سے مسلمان اپنے وطن اور مال کو چھوڑ
انوار العلوم جلد ۸
۲۵۸
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کر ایسے لوگوں کی صحبت میں جاکر رہتے ہیں جو ان کی طبائع پر نیک اثر ڈال سکیں اور ان کی
مقناطیسی تأثیر کی مدد سے اپنے لمبے سفر کو طے کر لیتے ہیں اور اپنے شاہد مقصود کو پالیتے ہیں۔
دوسرا راستہ جو اسلام نے نیکیوں کے حصول کے لئے کھولا ہے وہ احکام بھی ہیں جو حلال اور
حرام سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ عجیب بات ہے کہ اس وقت تک دنیا نے اس عظیم الشان صداقت
کو محسوس نہیں کیا کہ انسان کی خوراک کا اس کے اخلاق پر نہایت ہی گہرا اثر پڑتا ہے اور نہ
صرف یہ کہ اس صداقت کو محسوس نہیں کیا بلکہ اس امر میں اسلام پر لوگ نکتہ چینی کرتے ہیں
حالانکہ یہ امر بدیہیات سے ہے اور ہر روز اس کی صداقت کے نئے ثبوت ملتے جاتے ہیں۔
بہر حال دنیا کچھ بھی کے قرآن کریم فرماتا ہے آیا يُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَتِ وَاعْمَلُوا
صالِحًا ۱۸۲۔ اے رسولو! پاک اشیاء کھاؤ۔ اس کے نتیجہ میں تم کو نیک عمل کرنے کی توفیق ملے
گی۔
اس آیت سے یہ دھوکا نہیں کھانا چاہئے کہ اس میں صرف نبیوں کو مخاطب کیا گیا ہے کیونکہ
قرآن کریم کا قاعدہ ہے کہ اس میں نبیوں کو مخاطب کیا جاتا ہے اور مراد سب متبع ہوتے ہیں۔
مذکورہ بالا قاعدہ کے ماتحت اسلام نے کھانے پینے کے متعلق مختلف احکام دیتے ہیں جن کو لوگ کو لے
رسم خیال کرتے ہیں لیکن قرآن کریم مدعی ہے کہ وہ اپنے اندر عظیم الشان حکمتیں رکھتے ہیں۔
یہ عجیب بات ہے کہ دنیا کے لوگ اس کو تو تسلیم کرتے ہیں کہ جمادات کی جو خصوصیات ہیں یا
نباتات کی جو خصوصیات ہیں ان کا اثر تو انسان پر پڑتا ہے مگر وہ اس امر کے تسلیم کرنے کے لئے
تیار نہیں کہ حیوانات کا گوشت کھانے سے بھی کوئی اثر انسان پر پڑتا ہے حالانکہ جس طرح اور
چیزوں کا اثر انسان کی طبیعت پر پڑتا ہے ان کا بھی پڑنا چاہئے اور کسی جانور کے خاص اخلاق اس
کے کھانے والے میں ضرور پیدا ہونے چاہئیں۔ مگر میں امید کرتا ہوں کہ اب جلد لوگ اس
حقیقت کو قبول کر لیں گے کیونکہ اب یہ امر پایہ ثبوت کو پہنچ گیا ہے کہ بعض جانوروں کے کھانے
سے انسان ننگا ہونے کی اور بعض کے استعمال سے اپنی طاقت کو ناجائز طور پر خرچ کرنے کی
خواہش محسوس کرتا ہے جب یہ علم اور ترقی کر گیا تو اسلام کا دعوی ثابت ہو جائے گا۔
خلاصہ یہ کہ مذکورہ بالا اصل کو تسلیم کر کے اسلام نے خوراک کے احکام کو ایک قانون پر مبنی
رکھا ہے اور وہ قانون یہ ہے کہ چونکہ انسان کو اپنے تمام طبعی جذبات کو بڑھانے کی ضرورت ہے
اس لئے اسے ہر قسم کی غذائیں کھانی چاہئیں سوائے ان غذاؤں کے جن کے استعمال سے کوئی حد
انوار العلوم جلد ۸
۲۵۹
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
سے بڑھا ہوا ضرر جسمانی یا اخلاقی یا روحانی ہو چنانچہ اسی وجہ سے اسلام نے یہ حکم دیا ہے کہ
ترکاری بھی اور گوشت بھی دونوں چیزوں کا استعمال کرنا چاہئے کیونکہ بعض اخلاق نباتات کے
استعمال سے ترقی کرتے ہیں اور بعض حیوانات کے استعمال ہے۔ جیسے کہ حلم اور نرمی اور
ذکاوت اور استقلال نباتات کے استعمال سے پیدا ہوتے ہیں لیکن شجاعت اور وقار اور ہمت اور
غیرت حیوانات کے استعمال سے زیادہ ہوتے ہیں۔
۱۸۷
پس اسلام نے ہر اک قسم کی غذاؤں کے استعمال کا حکم دیا ہے تاکہ سب کے سب جذبات
انسان کے اندر نشو و نما پاتے رہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُبَنِي أَدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ
كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي
أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ اے مومنو! نیک اعمال کے حصول کے لئے تین
باتوں کی ضرورت ہے ایک تو یہ کہ خدا تعالیٰ کی عبادت ظاہر اور باطن کو درست کرکے کرو۔
دوسرے یہ کہ ہر قسم کے کھانے اور پینے کی چیزوں کو استعمال کرو اور ایک ہی طرف زور نہ دے
دو تا کہ ہر قسم کے طبعی تقاضے تم میں نشو و نما پائیں۔ تو ان سے جو یہ خیال کرتے ہیں کہ انسان کو
ظاہری صفائی کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہئے یا یہ خیال کرتے ہیں کہ انسان کو باطنی صفائی کی طرف
توجہ نہیں کرنا چاہئے یا یہ خیال کرتے ہیں کہ انسان کو ایک ہی قسم کی غذاؤں کے پیچھے پڑ جانا چاہئے
کہہ دے کہ خدا کی پیدا کی ہوئی زینت اور اس کے عطا کئے ہوئے عمدہ اور پاک کھانوں کو منع
کرنے والے تم کون ہو ؟
ہاں اس قاعدہ کے ساتھ کہ انسان کو ہر قسم کی غذائیں جو اس کے مختلف طبعی تقاضوں کو
ابھارتی ہیں استعمال کرنی چاہئیں یہ بھی حد بندی لگادی ہے کہ جو غذا ئیں جذبات کو ایسا ابھارتی
ہیں کہ انکو قابو میں رکھنا مشکل ہو جاتا ہے یا جو صحت یا عقل یا اخلاق یا دین پر بداثر ڈالتی ہیں ان کو
استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ اصل غرض کو بالکل باطل کر دیتی ہیں۔ ان غذاؤں میں سے سب
سے مقدم قرآن کریم نے مفصلہ ذیل چار غذاؤں کو رکھا ہے جو چاروں چار اصول پر مبنی ہیں۔
فرماتا ہے قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَى مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِم يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ
دَمَا تَشْفُوْحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ
فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِیم کہہ ۱۸۸ دے کہ میں تو اپنی وحی میں کھانے والے پر حرام نہیں پاتا مگر
یہ کہ جو مردہ ہو یا بہایا ہوا خون ہو۔ یا سور کا گوشت کیونکہ ان میں سے ہر ایک ضرر رساں ہے یا وہ
اول
انوار العلوم جلد ۸
۲۶۰
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
چیز حرام ہے جو دین سے انسان کو باہر نکال دیتی ہے اور بے غیرتی پیدا کر دیتی ہے یعنی وہ چیز جس پر
اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کا نام بلند کیا گیا ہو یعنی یا تو اسے کسی اور معبود کی خوشی کے خیال سے ذبح
کیا گیا ہو یا خدا کے سوا کسی اور کا نام ذبح کے وقت لیا گیا ہو۔ پھر فرماتا ہے مگر جو مضطر ہو جائے اسے
کوئی اور کھانا نہ ملے بشرطیکہ جان کے ایسے موقع پر نہ گیا ہو یا کھاتے وقت ضرورت سے زیادہ نہ
کھائے تو ایسا شخص اگر ان کھانوں کو کھالے تو اللہ تعالیٰ اس کو ان کے بد اثرات سے بچالے گا۔
اس آیت میں تین چیزوں مُردار اور خون اور سور کے گوشت کو طبیعی نقصانات کی وجہ سے
حرام قرار دیا گیا ہے اور آخری چیز کو دینی نقصان کی وجہ سے چنانچہ مردار اور خون تو بہت سے
زہروں پر مشتمل ہے اور مردار کی نسبت اغلب گمان یہی ہوتا ہے کہ وہ بیماری یا زہر یا زہر یلے
جانوروں کے کاٹے سے مرا ہو یا بالکل بوڑھا ہو کر مرا ہو اور یہ سب حالتیں ایسی ہیں کہ ان میں
جانور کا گوشت کھانے کی قابلیت سے باہر ہو جاتا ہے اور اگر کسی سخت صدمہ سے مرا ہو تب بھی
اس میں زہر پیدا ہو جاتا ہے پس در حقیقت کھانے کے قابل وہی گوشت ہوتا ہے جو ذبح کئے ہوئے
جانور کا ہو۔ خون بھی زہروں پر مشتمل ہوتا ہے اور صحت کے لئے مضر سور کا گوشت کئی عیب
اپنے اندر رکھتا ہے اول تو سور کے گوشت میں بعض بیماریاں پائی جاتی ہیں۔ دوم یہ جانور طبعاً
غلاظت پسند ہے سوم اس جانور میں ایک اخلاقی نقص ہے جو اور کسی جانور میں نہیں پایا جاتا پس
اس کا استعمال جسمانی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے مضر ہے مگر چونکہ خوراک کی منفرتیں پوشیدہ
ہوتی ہیں افسوس ہے کہ اب تک لوگ اس نقص کو محسوس نہیں کر سکے۔ مگر ہم یقین کرتے ہیں
کہ وہ دن دور نہیں ہے جب اس جانور کو خوراک کے جانوروں میں سے بالکل نکال دیا جائے گا
اور فطرت انسانی کو بے روک بڑھنے کا موقع دیا جائے گا۔
چوتھی چیز جو شرک کے طور پر ذبح کی جائے اور اس کے قربان کرنے کا باعث خداتعالیٰ کے
سوا اور ہستیوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی خواہش ہو ۔ چونکہ اس میں خدائے
وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ کی ہتک کی جاتی ہے کہ اس کی صفات اور دوسری ہستیوں کو دیجاتی ہیں
اس لئے اس کو استعمال کرنا انسان کو بے غیرت بناتا ہے بلکہ در حقیقت ایسے جانور کو کھانا دلی ناپاکی
اور بے غیرتی کی علامت ہے پس اسلام نے اس کو بھی حرام کیا ہے۔
مذکورہ بالا چیزوں کے علاوہ جنہیں ممتاز طور پر بیان کیا گیا ہے اور بعض اشیاء بھی ممنوع قرار
دی گئی ہیں اور ان کی مناعی کی حکمت بھی وہی ہے جو اوپر بیان ہوئی ہے یعنی جسمانی یا اخلاقی
انوار العلوم جلد ۸
۲۶۱
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
نقصان۔ چنانچہ اسلام درندے جانوروں اور شکاری پرندوں اور اندھیرے اور غلاظت میں
رہنے والے جانوروں اور حلال جانوروں میں سے غلاظت کا استعمال کرنے والے جانوروں کا
گوشت منع کرتا ہے۔ پینے کی چیزوں میں سے شراب کو حرام فرمایا ہے کیونکہ یہ عقل پر پردہ ڈالتی
اور باریک اعصاب کو جو ذہانت اور علم کو ترقی دینے والے ہیں صدمہ پہنچاتی ہے اور گو اسلام
اقرار کرتا ہے کہ شراب میں بعض فائدے بھی ہیں مگر فرماتا ہے کہ اس کا نقصان اس کے فائدے
سے زیادہ ہے اس لئے اس کو بالکل ترک کر دینا چاہئے۔
غرض اسلام نے اخلاق پر خوراک کے اثر کو قبول کیا ہے اور اس کو خاص قیود اور شرائط
سے محدود اور مشروط کر کے اخلاق کے حصول کا ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے اور صرف وہی
غذائیں استعمال کرنے کی اور اسی مناسبت سے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے جن سے اور
جس حد تک ان سے اخلاق پر نیک اثر پڑتا ہے۔
تیسرا راستہ نیک اخلاق کے حصول کا اسلام نے یہ تجویز کیا ہے کہ بچپن سے بچہ کے دل پر
نیک باتوں کا اثر ڈالا جائے۔ در حقیقت اس نکتہ میں اسلام سب ادیان سے منفرد ہے۔ عام طور پر
لوگوں نے یہ سمجھا ہوا ہے کہ شریعت کا اثر بچہ کے بالغ ہونے سے شروع ہوتا ہے۔ مگر اسلام
ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ بیشک جب بچہ بالغ ہو گا تبھی سے اس پر شریعت کی حجت ہوگی۔ مگر جو باتیں
کہ عادت اور مزاولت سے تعلق رکھتی ہیں جب تک بچپن سے انکی طرف بچہ کو توجہ نہ دلائی
جائے گی وہ ان پر آسانی سے کاربند نہ ہو سکے گا اور ہمیشہ وہ اسے دو بھر معلوم ہوں گی۔ علاوہ ازیں
اسلام ہمیں بچہ کی تربیت کا زمانہ وہ نہیں بتاتا جب بچہ کچھ ہوش والا ہو جاتا ہے بلکہ وہ ہمیں اس
سے بہت پہلے لے جاتا ہے یعنی اس کی پیدائش کے وقت تک۔ چنانچہ اسلام حکم دیتا ہے کہ جس
وقت بچہ پیدا ہو اس وقت اس کے کان میں اسلام کے احکام جو اذان میں بیان ہیں ڈالے جائیں
دائیں طرف بھی اور بائیں طرف بھی اور اس میں علاوہ اور حکمتوں کے یہ حکمت بھی ہے کہ بعض
دفعہ بچہ ایک کان سے بھرا ہوتا ہے پس دونوں طرف کان میں ان آوازوں کو ڈالنے سے وہ بھر
حال سن لے گا سوائے اس صورت کے کہ وہ بالکل بھرا ہو ۔
یہ حکم بظاہر ایک رسم معلوم ہوتا ہے لیکن در حقیقت اس میں دو بڑے فواکہ مخفی ہیں ایک تو
والدین کو یہ توجہ دلائی گئی ہے کہ وہ پیدائش سے بچہ کے کان میں نیک باتیں ڈالنے لگیں اور اس
میں کیا شک ہے کہ جو والدین اسلام کے حکم کی حقیقت کو سمجھیں گے وہ بچہ کی تربیت کو اس کی
انوار العلوم جلد ۸
۲۶۲
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
پیدائش کے زمانہ سے ہی شروع کریں گے۔ یہ بالکل عقل کے خلاف ہو گا کہ وہ اس کے پیدا
ہونے پر تو اس کے کان میں اسلام کے احکام ڈالیں لیکن پھر جب وہ بڑھنا شروع کرے تو اسے
چھوڑ دیں حتی کہ سال گزرنے پر پھر اس کی تربیت شروع کریں۔ بچہ ہر روز عقل میں ترقی کرتا
ہے جس بچہ کو پیدائش کے وقت نیک باتوں کی تلقین کرنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے اس کو بعد میں
تلقین کرنے کا حکم پہلے سے بھی زیادہ سخت ہونا چاہئے پس اس حکم میں در حقیقت والدین کو
نصیحت ہے۔
دوسرا اہم فائدہ اس حکم میں یہ ہے کہ اس میں بتایا گیا ہے کہ بچہ میں سمجھنے کی عقل تدریجی
ہے اور اس کا زمانہ پیدائش سے شروع ہوتا ہے۔ در حقیقت وہ حالت جس کو لوگ سمجھ اور
ہوشیاری کی حالت کہتے ہیں وہ یکدم کہیں سے نہیں آجاتی وہ اس علم سے پیدا ہوتی ہے جو بچہ
پیدائش کے وقت سے جمع کر رہا تھا اور اس کے دماغ پر سے کوئی اثر اس کی پیدائش کے وقت سے
مٹتا نہیں بلکہ نقش رہتا ہے اور خود کو بھلایا جائے مگر اپنا ورثہ عقل اور فہم کی صورت میں انسان
کے پاس چھوڑ جاتا ہے۔ چنانچہ تجربہ اس امر پر شاہد ہے کہ بعض ایسے واقعات معلوم ہوئے ہیں
کہ بعض آدمیوں پر اعصابی کمزوری کا حملہ ہو کر وہ خود رفتہ ہو گئے اور انہوں نے ایسی زبانیں
بولنی شروع کر دیں جو ان کو معلوم نہ تھیں۔ سننے والوں نے اس کو غیر معمولی قرار دیا مگر آخر
معلوم ہوا کہ وہ جو کچھ بولتے تھے وہ چند سنی ہوئی باتیں تھیں جو انہوں نے نہایت بچپن کی حالت
جب
میں جبکہ وہ پہلھوڑے میں پڑے۔ ے ہوئے تھے ان زبانوں کے بولنے والوں سے سنی تھیں۔
دماغ کے حصہ موثرہ میں نقص پیدا ہو گیا تو حصہ متاثرہ کام کرنے لگا اور اس کے پرانے نقش
سامنے آنے لگ گئے۔ غرض اسلام کی یہ تعلیم نہایت ہی حکمت پر مبنی ہے اور اس پر عمل کر کے
دنیا کے اخلاق کی درستی نہایت عمدگی سے ہو سکتی ہے۔
ساتواں دروازہ جو اسلام نے اخلاق کی درستی کے لئے تجویز کیا ہے وہ ان دروازوں کا بند
کرنا ہے جن سے گناہ پیدا ہوتا ہے۔ میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ اسلام کے اصول کے مطابق بدی
باہر سے پیدا ہوتی ہے ورنہ انسان کا دل نیک ہے یعنی انسان کو ایک ایسی ضمیر دی گئی ہے جو اس
امر کو پسند کرتی ہے کہ نیکی کی جائے اور بدی سے اجتناب کیا جائے۔ تمام کے تمام انسان خواہ وہ
کسی مذہب وملت کے ہوں وہ اسی فطرت کو لے کر آتے ہیں۔ مگر خالی اس طاقت سے انسان کا کام
نہیں چل سکتا کیونکہ ضمیر تو صرف اس کو یہ بتاتی ہے کہ نیکی کر اور بدی سے بیچ باقی سوال یہ رہ جاتا
انوار العلوم جلد ۸
۲۶۳
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہے کہ فلاں کام نیک ہے یا فلاں بد اس کا فیصلہ عقل کرتی ہے اور عقل کے فیصلوں کی بنیاد ان علوم
پر ہوتی ہے جو انسان اپنے حواس کی معرفت حاصل کرتا ہے ۔ پس اگر ان خارجی اثرات کے قبول
کرنے میں انسان غلطی کر بیٹھے گا تو لازما وہ نیکی اور بدی کی تعریف میں بھی غلطی کرے گا اور اس کا
لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ اس کی ضمیر بھی دھوکا کھائے گی اور چونکہ وہ نیک کاموں کو بد سمجھے گی ان پر
اسے ملامت کرے گی اور چونکہ بد کو نیک سمجھے گی ان پر اس کی تعریف کرے گی۔ پس یہ ضروری
ہے کہ ان بداثرات کو جنہیں انسان قبول کرتا ہے روکا یا کم کیا جائے ۔ اسی طرح جو فوری جوش
انسان کو بدی کا پیدا ہوتا ہے اس کا محرک بیرونی ہوتا ہے اس کا رو کنا بھی ضروری ہے کیونکہ اگر وہ
رک جائے تو پھر انسان اپنے نفس پر قابو پالیتا ہے ۔ مثلاً ایک شخص شراب پیتا ہے وہ اسی وقت بے
تاب ہوتا ہے جب لوگوں کو شراب پیتے ہوئے دیکھتا ہے یا ان چیزوں کو دیکھتا ہے جو شراب کے
پینے یا رکھنے میں مستعمل ہوتی ہیں یا ان وقتوں پر اسے اس کا خیال آتا ہے جن وقتوں میں وہ
شراب پیا کرتا تھا۔ اب اگر ایک شخص کو ایسی جگہوں سے الگ رکھا جائے اور ان چیزوں کو جو
اسے شراب کی یاد دلائیں اس کے سامنے سے دور رکھا جائے تو یقینا کچھ مدت میں اس کی عادت
جاتی رہے گی اور یہ اپنے نفس پر قابو پالے گا۔
اسلام نے اس حقیقت کو اپنے احکام میں مد نظر رکھ کر ایسے احکام دیتے ہیں جن سے ان
راستوں کو بند کر دیا ہے جن سے بدی یا بدی کا خیال پیدا ہوتا ہے۔ مگر تعجب ہے کہ ایسا علم النفس
کا مسئلہ جس کے پیش کرنے سے اسلام نے دنیا پر اپنے احسانات میں مزید اضافہ کیا ہے لوگوں کی
مخالفت کے بڑھانے کا سب سے بڑا آلہ ثابت ہوا ہے اور وہ لوگ بھی اس کی حقیقت کو ابھی نہیں
سمجھے جو علم دوست اور سچائی کے متلاشی ہیں۔
ان تمام تعلیمات کا بیان کرنا جن سے اسلام نے گناہ کے دروازوں کو بند کیا ہے مشکل امر ہے
مگر میں چند مثالیں اس کی پیش کرتا ہوں۔
پہلی مثال اس قسم کے احکام کی وہ احکام ہیں جو اسلام نے عفت کے قیام کے لئے دیئے ہیں
چنانچہ اسلام صرف دو سرے مذاہب کی طرح یہ نہیں کہتا کہ تو زنانہ کر کیونکہ زنانہ کر کوئی ایسا حکم
نہیں جس کے سننے کے ہم محتاج ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کس طرح انسان زنا سے بچے؟ اسلام اس
کا جواب یہ دیتا ہے کہ تو اس گناہ کے دروازے بند کر کے اس سے بچ سکتا ہے اور وہ دروازے
آنکھ ، کان اور جلد ہیں کیونکہ زنا کی تحریک انسان کو انہی دروازوں سے ہوتی ہے۔ جب کوئی
انوار العلوم جلد ۸
۲۶۴
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
انسان حسن کو دیکھتا ہے یا حسن کی تعریف کو سنتا ہے یا خوبصورت آواز سنتا ہے یا ایک نرم اور ملائم۔
جسم کو چھوتا ہے تو اگر وہ حسن یا اس کا ذکر یا آوا ز یا جسم اس کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے تو اس کو
اس کی طرف رغبت پیدا ہو جاتی ہے اور نتیجہ وہ انتہائی قرب ہوتا ہے جسے گل دنیا کی عقلوں نے
اخلاق اور سوسائٹی کے لئے ایک خطرناک زہر قرار دیا ہے پس اسلام نے اس دروازہ کو بند
کرنے کے لئے حکم دیا ہے قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ
ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَتِ يَغْضُضْنَ مِنْ
أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ
بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ
بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي
أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّبِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ
الرِّجَالِ أَو الطَّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَى عَوْرَتِ النِّسَاءِ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ
ليُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِنْ زِينَتِهِنَّ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ
۱۸۹
تُفْلِحُونَ ١٨٩۔
مومنوں کو کہہ دے اپنی آنکھوں کو نیچا رکھا کریں اور ان تمام راستوں کی جن سے بدی کا
خیال داخل ہوتا ہے حفاظت کیا کریں۔ یہ ان کے لئے بہت ہی نیکی پیدا کرنے کا موجب ہو گا۔ اللہ
تعالٰی اس کو خوب جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں۔ اسی طرح مومن عورتوں سے کہہ دے کہ وہ اپنی
آنکھوں کو نیچا رکھیں اور تمام ان راستوں کو جن سے بدی کا خیال داخل ہوتا ہے محفوظ رکھیں
اور اپنی
زینت کو پر ظاہر نہ کریں سوائے اس کے کہ خود بخود ظاہر ہو اور چاہئے کہ اپنی ت کو لوگوں پر ظاہر نہ
گردن سر اور منہ کو کپڑے سے ڈھانکیں اور اپنی زینت کو سوائے اپنے خاوندوں یا اپنے باپ
دادوں یا اپنے خاوندوں کے باپ دادوں یا اپنی اولا دیا اولاد کی اولا دیا اپنے خاوندوں کی اولا دیا
انکی اولاد یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھائیوں کی اولاد یا بہنوں کی اولاد یا عورتوں یا غلاموں یا ایسے
ملازم مردوں کے جو بالکل بوڑھے ہیں یا جن میں شہوانی مادے نہیں پائے جاتے ۔ یا بچوں کے جو
ابھی تک بقائے نسل کے تعلقات سے واقف نہیں کسی پر ظاہر نہ کریں اور چاہئے کہ ایسے طور پر
پیر نہ ماریں کہ انکی ہ انکی مخفی زینت اس سے ظاہر ہو اور اے مومنو! تم سب لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف
توجہ کرو تا کہ کامیاب ہو جاؤ۔