اخلاق کے مدارج
انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 3
1۔
انوار العلوم جلد ۸
۲۶۵
احمد بیت یعنی حقیقی اسلام
ان آیات میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ ان تمام راستوں کو مرد اور عورت بند کریں جن سے
گناہوں کی تحریک انسان کے دل میں پیدا ہوتی ہے۔ ان راستوں میں سے پہلا راستہ آنکھ ہے
اس کے متعلق حکم دیا کہ نظر کو نیچا رکھیں۔ دوسرا راستہ کان ہے اس کے متعلق حکم دیا کہ عورت
مرد اور مرد عورت کی آواز راگ وغیرہ کے طور پر نہ سنے اور بلا وجہ اور بے تعلق عورتوں یا
مردوں کے حسن کے قصے اور واقعات نہ سنیں۔ تیسرا راستہ جلد ہے اس کے متعلق حکم دیا کہ
ایک دوسرے کو بلا وجہ اور بلا ضرورت طبعی چھوئیں نہیں چونکہ آنکھیں نیچی رکھنے کا فعل ایسا ہے
کہ ایسے مقامات پر جہاں مرد اور عورت ضرور تا جمع ہوتے ہوں جیسے کہ شارع عام ہے مشکل
ہوتا ہے اس لئے عورتوں کو کہا کہ جب وہ باہر نکلیں تو اپنے سروں سینوں اور منہ کے ایسے حصوں
کو ڈھانپ لیں جو راستہ دیکھنے کے کام یا سانس لینے کے کام نہیں آتے ۔
یہ احکام ایسے با حکمت ہیں کہ اگر کوئی بلا تعصب اور بے تعلق ہو کر ان پر غور کرے تو ان کی
خوبی کا اقرار کئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا کیونکہ ان سے بدیوں کا قلع قمع کر دیا گیا ہے۔ اس میں کوئی
شک نہیں کہ یورپ کے لوگوں پر بوجہ ان کی عادت اور قدیم رسوم کے یہ خیالات شاق گزرتے
ہیں مگر ان کی حیرت اور گھبراہٹ صرف اور صرف عادات اور رسوم کے سبب سے ہے ورنہ ان
احکام پر عمل کرنا مرد اور عورت کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں۔
اسلام ہرگز یہ حکم نہیں دیتا کہ عورتیں گھروں میں بند ہو کر بیٹھ جائیں۔ ابتدائے اسلام میں
ہرگز مسلمان عورتیں ایسا نہیں کرتی تھیں بلکہ جنگوں میں شامل ہوتی تھیں زخمیوں کی مرہم پٹیاں
کرتی تھیں ، علوم مردوں سے پڑھتی تھیں اور مردوں کو پڑھاتی تھیں، سواری کرتی تھیں غرض
ان کو پوری عملی آزادی حاصل تھی۔ صرف اس امر کا ان کو حکم تھا کہ اپنے سر گردنیں اور منہ
کے وہ حصے جو سر اور گردن کے ساتھ وابستہ ہیں ان کو ڈھانپے رکھیں تا وہ راستے جو گناہ پیدا
کرتے ہیں بند رہیں اور اگر اس سے زیادہ احتیاط کر سکیں تو نقاب اوڑھ لیں لیکن یہ کہ گھروں
میں بند رہیں اور تمام عملی کاموں سے الگ رہیں یہ نہ اسلام کی تعلیم ہے اور نہ اس پر پہلے کبھی
عمل ہوا ہے۔ جو پردہ آج کل مسلمانوں میں اکثر ممالک میں نظر آتا ہے یہ سیاسی پردہ ہے یعنی
چونکہ بہت سے ممالک میں عورتوں کی عزت صرف روپیہ قرار دی گئی ہے جو عورت کی خطرناک
ہتک ہے اس لئے مسلمانوں نے سیاستاً ایسے ممالک میں اپنے لئے بعض ایسی قید میں لگالی ہیں جو انکی
عزت اور عصمت کی حفاظت کریں نہ اس لئے کہ ان کا مذہب ایسا حکم دیتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
۲۶۶
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
میں نے سنا ہے کہ بعض لوگ اس حکم کو عورت کی ہتک کرنے والا خیال کرتے ہیں۔ مگر مجھے
اس پر تعجب ہے اس لئے کہ پردہ آنکھیں نیچی رکھنے کے حکم کے لئے ایک ظاہری تدبیر ہے اور
اس حکم میں مرد اور عورت دونوں کو شریک کیا گیا ہے۔ پس اگر ہتک ہے تو دونوں کی ہے نہ کہ
عورت کی۔ کیونکہ حکم ایک کے لئے نہیں بلکہ دونوں کے لئے ہے ۔ باقی رہا یہ سوال کہ عورت کو
کیوں پر وہ کے لئے کہا گیا ہے مرد کو کیوں نہیں کہا گیا ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اسلام مرد اور
عورت کے کام کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے عورت کا کام کا کام بچوں کی تربیت ہے اور مرد کا کام ان
کے لئے سامان معیشت بہم پہنچاتا ہے۔ مرد کو اس کے کام کی نوعیت کی وجہ سے باہر رہنا پڑتا ہے
پس مرد کا دائرہ عمل بازار اور سڑکیں ہیں اور عورت کا دائرہ عمل اس کا گھر ہے اور شریعت نے ہر
ایک کو اپنے دائرہ عمل کی جگہ میں آزاد کیا ہے اور دوسرے پر کچھ قیدیں لگادی ہیں۔ مرد کو حکم
ہے کہ جب وہ کسی کے گھر میں گھسے تو پہلے اجازت لے اور پھر جائے کیونکہ وہ عورتوں کی آزادی
کی جگہ ہے۔ عورت کو باہر نکلنے پر مردوں سے اجازت لینے کا حکم نہیں دیا بلکہ صرف اس قدر
احتیاط کر لینے کا ا حکم دیا ہے جو اوپر بیان ہو چکی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شریعت اسلام اس ا
کو تسلیم کرتی ہے کہ جس طرح مرد گھر سے بے تعلق ہے اسی طرح عورت سڑکوں اور بازاروں
سے بے تعلق نہیں اس لئے مرد پر اجازت کی شرط جو زیادہ سخت ہے لگائی گئی ہے اور عورت پر
صرف اپنے ایک حصہ کو ڈھانک لینے کی۔ پس پردہ میں ہتک یا غیر ہتک کا کوئی سوال نہیں بلکہ
اخلاقی ترقی کا ایک زریں ذریعہ ہے اور اس کی مخالفت صرف بوجہ عادات اور رسوم ہے ورنہ
میں نے ایسی عورتیں دیکھی ہیں جنہوں نے پر وہ شروع کر دیا ہے اور وہ اس میں کوئی بھی تکلیف یا
بے آرامی محسوس نہیں کرتیں۔ سوائے ابتدائی چند دنوں کی شرم یا بے آرامی کے جو طبعاً ہونی
چاہئیے۔
ويد
امر
دوسری مثال بدی کے رستے بند کرنے کی شریعت اسلام کا میانہ روی کا حکم اسلام کا میانہ روی کا حکم ہے یہ بات ظاہر
ہے کہ طبعی جذبات کے گلی طور پر روک دینے سے وہ بغاوت کرتے ہیں اور آخر سب روکوں کو
توڑ دیتے ہیں۔ طبعی جذبات کی مثال بالکل اس دریا کی ہے جس میں کبھی کبھی پانی اس کے پھیلاؤ
سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ اگر ہم بند لگا کر اس پانی کو استعمال کرلیں تو یہ پانی ہمارے لئے فائدے کا
موجب ہو جاتا ہے اگر یہ نہ کریں تو آخر وہ بے موقع ٹوٹتا ہے ۔ اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ مسلمان کو
اپنے تمام کاموں میں میانہ روی کی عادت ڈالنی چاہئے۔ یہ نہیں کہ ایک ہی طرف کا ہو جائے اگر
انوار العلوم جلد ۸
۲۶۷
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
وہ ایک طرف کا ہو جائے گا تو ضرور اس کے طبعی جذبات زور کر کے کناروں پر سے بہہ پڑیں گے
مثلا یہ کہ رہبانیت اختیار کرے یا اپنے سب مال کو لوگوں میں تقسیم کر دے اور اپنے اور اپنے
بیوی بچوں کی ضرورت کے لئے کچھ نہ رکھے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ اس کے شہوانی جوش
کسی وقت اس کو اس کے پاؤں پر سے اٹھا کر لے جاویں گے اور یہ حلال طریق کو چھوڑ کر حرام
میں مبتلاء ہو گا۔ یا یہ ہو گا کہ اس کی ضروریات خور و نوش چونکہ سب مال کے لٹا دینے سے باطل
نہیں ہو جائیں گی یہ اپنا مال لٹا کر یا سوال کرنے پر مجبور ہو گا جو بذات خود نا پسند ہے اور یا پھر چوری
اُچکا پن کی طرف مائل ہو گا اور بجائے نیکی میں ترقی کرنے کے گناہ کا مرتکب ہو گا۔ پس شریعت
اسلام نے یہ حکم دے کر کہ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا ١٩٠ ، ہم نے تمہیں ایسی قوم بنایا ہے جس
کے سب کام میانہ روی پر مبنی ہیں ان دروازوں کو جو گناہ کے ہیں بند کر دیا ہے ۔
۱۹۰
ایک راستہ بدی کا رسم اور عادات ہیں بہت سی بدیاں انسان اس وجہ سے کرتا ہے اور اسے
اس کی عادت کے پورا کرنے کا سامان نہیں ملتا یا رسوم کی وجہ سے وہ بدی کرنے پر مجبور ہوتا ہے
مثلاً اس کے پاس روپیہ کافی ہوتا نہیں اور ملک کی رسم چاہتی ہے کہ خاص قسم کا لباس پہنے وہ
اس رسم کا مقابلہ نہ کر سکنے کی وجہ سے بدی اور گناہ سے روپیہ کماتا ہے۔ اسلام نے ان دونوں
راستوں کو بند کر دیا ہے رسموں کو بھی اور عادتوں کو بھی۔ عادتوں کو تو اس طرح کہ جس قدر
کھانے پینے کی چیزیں ایسی ہیں کہ وہ عادی بنا دیتی ہیں ان کو منع فرما دیا ہے۔ چنانچہ شراب اس کی
پہلی مثال ہے جو بطور نظیر کے ہے ورنہ ہر اک چیز جو نشہ پیدا کرتی یا انسان کی طاقت کو ساکن کرکے
ایک لذت کی حالت پیدا کر دیتی ہے اور آخر انسان کو اپنا عادی بنا لیتی ہے ان سے اسلام منع کرتا
ہے۔ رسوم کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ ایک بوجھ ہیں جن کو قومی خوف کیوجہ سے انسان اٹھاتا ہے
ورنہ وہ بوجھ طاقت سے بڑھ کر ہیں کیونکہ ان میں غریب اور امیر مقروض اور آزاد کا لحاظ نہیں
رکھا گیا اور لوگوں کو مجبور کیا گیا ہے کہ وہ اپنی خیالی عزت کی حفاظت اور اپنے ہم چشموں میں ذلیل
نہ ہونے کی غرض سے گناہ اور بدی میں مبتلاء ہوں اور ظاہر کی خاطر باطن کو تباہ کر لیں۔ قرآن
کریم میں اللہ تعالی رسول کریم ال کی آمد کی ایک غرض ہی یہ بیان فرماتا ہے کہ يَأْمُرُهُمْ
بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبِيثَ
وَيَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْم " یہ نبی حکم دیتا ہے اچھی باتوں کا
اور روکتا ہے بُری باتوں سے یعنی کامل شریعت لایا ہے ۔ پھر فرماتا ہے یہ رسول کریم ال حلال