سفر یورپ میں غیر معمولی کامیابی

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۶۰۴
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سفر یورپ میں غیر معمولی کامیابی
(۲۴- نومبر ۱۹۲۴ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی خدمت میں اہل قادیان کی طرف سے
عصر کی نماز کے بعد بیت اقصیٰ میں جو سپاس نامہ مولانا مولوی شیر علی صاحب نے پیش کیا
اسے سننے کے بعد حضور نے حسب ذیل تقریر فرمائی۔)
دورہ یورپ
جو مضمون ابھی ابھی مولوی شیر علی صاحب نے اہالیان قادیان جماعت احمدیہ کی طرف سے
پڑھ کر سنایا ہے میں اس کے جواب میں سب احباب کو جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ اپنی طرف
سے اور اپنے ہمراہیان سفر کی طرف سے کہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ میرے ان الفاظ کو قبول فرما کر حقیقی
طور پر آپ لوگوں کو نیک جزاء دے ۔
اس سفر کے متعلق جو باتیں بیان کی گئی ہیں میرے نزدیک ان میں سے ایک نہایت ہی اہم
بات جو ہمیں معلوم ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ ہم خود اپنے نفوس کو اس طرح نہیں سمجھتے تھے جس
طرح اس سفر میں سمجھا۔ میں ہمیشہ سے یہ سمجھتا تھا اور اس بات کا میں نے کئی بار اظہار بھی کیا کہ میں
اپنے دل میں جماعت احمدیہ کے متعلق ایسی محبت اور اُلفت پاتا ہوں کہ میں نہیں مان سکتا کہ کوئی
باپ بھی اپنے بیٹوں سے اس طرح محبت رکھتا ہو مگر اس سفر میں مجھے یہ معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ نے
میرے دل میں جماعت کی وہ محبت رکھی ہے کہ اسے باپ کی محبت سے نسبت بھی نہیں دی جاسکتی
کیونکہ در حقیقت وہ محبت ظل ہے حضرت مسیح موعود کی محبت کا اور حضرت مسیح موعود کی محبت
ظل ہے خدا تعالیٰ کی محبت کا اس وجہ سے یہ محبت کا سلسلہ ماں باپ کی محبت سے جدا گانہ ہے ۔ وہ
عارضی تعلق کی وجہ سے پیدا ہوتا اور یہ دائمی تعلق کی وجہ سے۔ اور جو فرق عارضی اور دائمی
چیزوں میں ہوتا ہے وہی فرق خدا تعالیٰ اور ماں باپ کی محبت میں ہے۔ اور جو فرق عارضی اور
دائمی چیزوں کے اطلال میں ہوتا ہے وہی فرق انبیاء اور ان کے اظلال اور ماں باپ کی محبت کے

انوار العلوم جلد ۸
اطلال میں ہوتا ہے۔
۶۰۵
دورہ یورپ
دنیا میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن کے اندازے نہیں لگائے جاسکتے ۔ مثلاً بہت قیمتی چیز جان
سمجھی جاتی ہے۔ یا بعض کے نزدیک مال ہے یا بعض کے نزدیک عزت ۔ مگر کئی چیزیں ایسی ملیں گی
جن پر جان ، مال اور عزت قربان کر دی جاتی ہے پھر ان چیزوں کے بھی آگے مدارج ہیں۔ دس ،
ہیں، پچاس، سو چیزیں ایسی ہوں گی جن کے لئے جان قربان کی جائے گی مگر ان سب کو برابر نہیں
کہہ سکتے۔ بعض ایک درجہ پر ہوں گی ، بعض دوسرے درجہ پر بعض تیسرے درجہ پر ، حتی کہ
بعض میں سینکڑوں، ہزاروں اور لاکھوں گنا فرق ہو اکھوں گنا فرق ہو گا۔ اسی طرح باوجودیکہ ماں با باوجود یکہ ماں باپ کی محبت کامل
ہوتی ہے لیکن پھر بھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ نمونہ یا معیار ہے تمام تعلقات کی محبت کا۔ یہی وجہ
ہے کہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں اپنے اور رسولوں کے متعلق اور رسول کریم ال اپنے کلام
میں فرماتے ہیں کہ اس وقت تک کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک خدا اور رسول سے ماں
باپ سے زیادہ محبت نہ کرے ادھر قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ جیسا سلوک تم سے کوئی
کرتا ہے ویسایا اس سے زیادہ اچھا مو من کرنے گئے اور جب یہ ایک عام مومن کی شان ہے تو یہ
نہیں کہا جا سکتا کہ ایک رسول امتی سے تو یہ امید رکھے کہ وہ اللہ اور رسول سے ماں باپ سے
بڑھ کر محبت کرے مگر رسول امتیوں سے ماں باپ سے کم محبت کرے ۔ رسول کی محبت بدرجہ اولی
ماں باپ کی محبت سے بڑھ کر ہوگی۔ اور اس کے یہ معنی ہوئے کہ ہر رسول اپنے امتیوں سے ایسی
محبت رکھتا ہے کہ ماں باپ کی محبت اس کی محبت کے مقابلہ میں کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔ ادھر
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ بہتر اور بڑھ کر بدلہ دو۔ اور ادھر کہتا ہے کہ رسول سے ماں باپ سے زیادہ
محبت کرو۔ پس جب امتی کے لئے یہ حکم ہے تو رسول کی محبت کا اندازہ ہی نہیں ہو سکتا کیونکہ جب
امتی سے ماں باپ سے زیادہ رسول سے محبت کرنے کے لئے کہا جاتا ہے تو رسول کی محبت اس سے
بہت ہی زیادہ ہونی چاہئے۔ اور یہ اس قدر زیادہ ہے کہ اس کا کوئی معیار ہی نہیں ہے۔
یہ راز مجھ پر اس سفر میں کھلا ہے اور جس طرح مجھ پر یہ راز کھلا ہے اور یہ نکتہ معلوم ہوا ہے
کہ انبیاء اور ان کے اظلال کی محبتیں اور قسم کی ہوتی ہیں ماں باپ کی محبت جیسی نہیں ہوتیں۔
اسی طرح جماعت کے بہت سے افراد پر یہ حقیقت کھلی ہے کہ خلیفہ سے جو محبت اور جو تعلق انہیں
ہے وہ پہلے معلوم نہ تھا۔ اس سفر کے دوران میں سینکڑوں خطوط مجھے ایسے ملے ہیں جن میں لکھا تھا
کہ ہمیں آپ سے بڑی محبت تھی مگر ہم اس محبت کو ایسا نہیں سمجھتے تھے جیسا اب معلوم ہوا ہے

انوار العلوم جلد ۸
५۔५
دورہ یورپ
آپ کے بغیر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز کھو کھلی ہو گئی ہے۔ پس اس سفر سے ایک عظیم الشان
فائدہ یہ ہوا ہے کہ ہم نے اپنے قلوب کو پڑھا ہے اور اس طرح پڑھا ہے جیسا آج تک کبھی نہیں
پڑھا تھا اور اس مطالعہ سے ہمارے ایمان میں بھی ترقی ہوئی ہے اور جماعت کے اتحاد میں بھی۔
اس میں شبہ نہیں کہ ہمارے دشمنوں کے لئے یہ محبت اور الفت حیرت اور حسد کا موجب ہو
گی اور ہو رہی ہے مگر یہ ہمارے بس کی بات نہیں۔ بعض لوگ جن کی اولاد نہیں ہوتی جب ماں
باپ کو بچہ سے پیار کرتے دیکھتے ہیں تو چڑتے ہیں اور کہتے ہیں کون نہیں جانتا ماں باپ کو بچوں سے
محبت ہوتی ہے پھر دوسروں کو دکھانے کی کیا ضرورت ہے ۔ مگر یہ حسد ہوتا ہے جس کی وجہ سے ماں
باپ کا بچوں ۔ وں سے پیارا نہیں برا لگتا ہے ۔ برا لگتا ہے ۔ ان کا دل جلتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ کہتے ہیں کہ یہ کیا لاؤ ہے۔ پس کئی
لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی قسمت میں ہی یہ نہیں ہوتا کہ ان سے بھی کوئی محبت کرے یا وہ
کسی سے محبت کریں ۔ ان کے دل سخت اور محبت سے خالی ہوتے ہیں۔ ان کے اندر کوئی ایسی چیز
نہیں ہوتی جو لوگوں کی کشش کا باعث ہو اور لوگ ان کی طرف جھکیں اور جب وہ کسی کی طرف
لوگوں کو جھکتے اور محبت کرتے دیکھتے ہیں تو چڑتے اور جلتے ہیں۔ اس موقع پر بھی ایسے لوگ
تلملا ئیں گے اور جلن سے مجبور ہو کر کہیں گے کہ یہ تو شرک ہے حالانکہ شرک خدا تعالیٰ کی محبت
میں کسی کو شریک کرنا ہوتا ہے نہ کہ خدا تعالیٰ کی محبت کے حصول کے لئے کسی سے محبت کرنا شرک
ہے ۔ خدا تعالیٰ کی بعض صفات ایسی ہیں جن میں کوئی شریک نہیں ہو سکتا اور بعض ایسی میں جن
میں سب انسان شریک ہوتے ہیں۔ مثلاً پانی پلانا ہے خدا تعالیٰ بھی پانی پلاتا ہے اور بندہ بھی ۔ اب
اگر کوئی شخص کسی سے کہے کہ مجھے پانی پلاؤ اور اس پر دوسرا کہے کہ چونکہ اس نے ایک انسان کو
کہا ہے کہ پانی پلاؤ اس لئے یہ مشرک ہو گیا ہے تو یہ کہنے والے کو پاگل ہی کہا جائے گا۔ لیکن جسمانی
مردہ کو زندہ کرنا خدا تعالیٰ کی ایسی صفت ہے جس میں کوئی انسان شریک نہیں ہو سکتا اس لئے کہ
اگر یہ کہا جائے کہ فلاں انسان مردہ کو زندہ کر سکتا ہے یا اس نے کیا ہے تو یہ شرک ہو گا۔ کیونکہ یہ
بات خدا تعالیٰ نے خاص اپنے لئے رکھی ہے۔ اب دیکھو خدا تعالیٰ سے محبت کرنے کا بندوں کو حکم
ہے ۔ مگر خدا تعالیٰ میں نہیں کہتا بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ خدا کی مخلوق سے بھی محبت کرو اور رسول
کریم ا فخر کرتے ہیں کہ تین چیزیں مجھے سب سے زیادہ پسند ہیں اور ان سے میں محبت کرتا
ہوں۔ چنانچہ فرماتے ہیں۔ مُحبّبَ إِلَيَّ مِنْ دُنْيَاكُمْ ثَلاثُ - الطَّيبُ وَالنِّسَاءُ وَقُرَّةُ عَيْنِي فِي
الصلوۃ ہے کہ مجھے ایک تو خوشبو کی محبت ہے ۔ ایک عورتوں کی اور ایک نماز کی۔ اب اگر

انوار العلوم چند ۸
५०८
دورہ یورپ
غور سے دیکھا جائے تو ان تین چیزوں کی کامل محبت رسول کریم اس میں پائی جاتی ہے۔ اور اس
قدر پائی جاتی ہے کہ اس کی نظیر اسلام کے سوا اور کسی مذہب میں نہیں ملتی ۔ طبیب سے مراد خوشبو
اور صفائی ہے ۔ اور نبی کریم الا سے پہلے کا کوئی مذہب ایسا نہیں جس میں صفائی پر اس قدر زور
دیا گیا ہو جس قدر اسلام نے دیا ہے۔ پہلے مذاہب میں یہی کمال سمجھا جاتا تھا کہ انسان میلا اور گندا
رہے ۔ آج تک کئی پادری ناخن تک نہیں اُترواتے اور جتنی زیادہ غلاظت ان کے ناخنوں میں ہو
اتنے ہی زیادہ خدا رسیدہ سمجھے جاتے ہیں وہ سالہا سال تک نہاتے نہیں ۔ لیکن محمد اللہ فرماتے
ہیں ۔ طیب یعنی یعنی صفائی نہایت ضروری ہے اور اس بات کو آپ نے ہی قائم فرمایا اور اس قائم فرمایا اور اس سے محبت
کرتے تھے ۔ پھر فرماتے ہیں مجھے عورتوں کی محبت ہے یہاں نساء کا لفظ ہے ۔ ازواج کا نہیں۔ یعنی
بیویوں کا ذکر نہیں بلکہ عام عورتوں کا ذکر ہے ۔ اور آپ فرماتے ہیں کہ کوئی مذہب نہیں آیا جس
نے عورتوں کے حقوق اور فوائد کی اس طرح نگہداشت کی ہو جس طرح میں کرتا ہوں۔ پہلے
مذاہب نے عورتوں کے حقوق دبائے ہوئے ہیں کوئی ان سے ہمدردی نہیں کرتا مگر میں ان کے
حقوق قائم کروں گا اور میں ان کی ترقی کا بھی اسی طرح خیال رکھوں گا جس طرح مردوں کی ترقی
کا۔ پھر فرمایا قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلوة کہ نماز میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک رکھی گئی ہے۔ یہ بھی
خاص امتیاز ہے جو اسلام کو دیگر مذاہب کے مقابلہ میں حاصل ہے ۔ دنیا میں کوئی قوم نہیں جس میں
نماز کی طرح عبادت میں باقاعدگی رکھی گئی ہو ۔ پچھلے تمام مذاہب ظاہری حرکات پر زور دیتے رہے
یا ان میں عبادت کے اوقات اتنے فاصلہ پر رکھے گئے ہیں کہ روحانیت کمزور ہو جاتی ہے مگر صرف
اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے کہ جس کے ماننے والوں کو ایک دن میں پانچ وقت عبادت کے لئے
بلایا جاتا ہے اور کوئی مذہب ایسا نہیں ہے۔ عیسائی اور ہندو ہفتہ میں ایک بار عبادت کے لئے جاتے
ہیں۔ ممکن ہے ان میں سے بعض لوگ رات دن عبادت کرتے ہوں مگر یہ اجتماعی عبادت کا ذکر
ہے ۔ ایک دن میں کئی بار عبادت کرنے کا حکم رسول کریم اللہ نے ہی دیا ہے ۔ پھر صلوٰۃ کے معنی
دعا کے بھی ہیں اور اس طرح رسول کریم اللہ نے دعا پر زور دیا ہے ۔ دوسرے مذاہب کی
عبادتوں میں ظاہری باتوں پر زور دیا گیا ہے اور ان کے ذریعہ عبادت میں لذت پیدا کرنے کی
کوشش کی گئی ہے ۔ مثلاً آریوں اور عیسائیوں میں گانا بجانا ہوتا ہے۔ مگر رسول کریم اللہ فرماتے
ہیں مجھے ایسی عبادت عطا ہوئی ہے کہ اسی میں لذت ہے اور ایسی لذت ہے جس کا کوئی مذہب
مقابلہ نہیں کر سکتا۔

انوار العلوم جلد ۸
۶۰۸
دورہ یورپ
پس یہ محبت ہے جو رسول کریم اس کو دی گئی ۔ اب کیا رسول کریم ال خوشبو ، عورتوں
اور صلوٰۃ محبت کرنے کی وجہ سے ( نَعُوذُ بِاللهِ) مشرک ہو گئے تھے ہر گز نہیں۔ بات یہ ہے کہ
محبت ایسی چیز ہے جو مشترک رکھی گئی ہے اور نہ صرف یہ پسند کیا گیا ہے بلکہ حکم دیا گیا ہے کہ محبت
کرو۔ حتی کہ یہ مومن کے لئے نشان رکھا گیا ہے کہ جو چیز اپنے لئے پسند کرے وہی دوسروں کے
لئے پسند کرے جس کے معنی یہ ہیں کہ سب سے محبت کرے ۔ پھر رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے
کہ ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو تا کہ محبت بڑھے۔ ہے تو محبت کا پیدا کرنا اسلام کی اغراض میں
سے ہے۔ اور اس کے متعلق اعتراض حقیقت سے دور ہے۔ ایسا اعتراض کوئی سمجھدار اور
تعلیم یافتہ انسان کس طرح کر سکتا ہے۔ اس کا جواب یہی ہے کہ حسد سب کچھ کر ا لیتا ہے ۔ وہ کچھ
اور تو کر ہی نہیں سکتا اس لئے وہ اعتراض کر کے اپنا دل ٹھنڈا کرنا چاہتا ہے۔
سے
خدا تعالیٰ نے اس سفر میں جو نشان دکھائے ہیں ان کی طرف بھی اس مضمون میں اشارہ کیا گیا
ہے۔ میں سمجھتا ہوں گو ہمارے دوستوں کو تفصیلی طور پر حالات سفر کی اطلاعات ملتی رہی ہیں اور گو
بعض دوستوں نے عمدگی سے اطلاعات پہنچانے کی کوشش کی ہے اگر چہ ان سے غلطیاں بھی ہوئی
ہیں اور افسوس ناک غلطیاں ہوئی ہیں مگر جو دیکھنے والوں نے نظارہ دیکھا ہے وہ سننے سے معلوم
نہیں ہو ہو سکتا۔ راستہ میں میں احباب کو کہتا ہتا تھا تھا تم تم لوگ لوگ تو تو اپنے اپنے آر آپ کو بادشاہ سمجھ بیٹھے تھے ۔ کیونکہ جو
تمہارے متعلق کچھ کرتا اس سے مطالبہ کرتے تھے کہ اس نے یوں کیوں نہ کیا یوں ہونا چاہئے تھا۔
یہ نتیجہ تھا ان کامیابیوں کا جو خدا تعالیٰ نے دیں۔ مجھے ایک شخص نے جو انگلستان کے ایک اخبار
تعلق رکھتا تھا کہا اور بعض اور نے بھی کہا کہ آپ لوگ اس اس کا اندازہ ہی نہیں کر سکتے جو
کامیابی آپ لوگوں کو یہاں ہوئی ہے اور جس طریق سے پریس نے آپ کو مدد دی ہے ۔ مگر ہمارے
دوست جو بیان اخبارات میں دیکھتے ہیں خیال کرتے ہیں کہ اس سے زیادہ ہونا چاہئے تھا۔ حالانکہ
جس طرح ہمارے متعلق اخبارات نے توجہ کی ہے کبھی کسی بادشاہ کے متعلق بھی نہیں کی۔ ہمیں
بتایا گیا کہ یہاں کے اخبارات کسی بڑے سے بڑے بادشاہ کے لئے تین چار دفعہ سے زیادہ ذکر نہیں
کرتے اور پھر نہیں پوچھتے کہ کون ہے ۔ مگر آپ دو ماہ یہاں رہے اور ہر مو ہر موقع پر آپ کے متعلق
اخبارات نے مضامین شائع کئے ہیں۔ اور اس طرح آپ کے کام میں مدد دی یہ بالکل غیر معمولی
بات ہے۔ انگلستان کے اخبارات کی جو طاقت ہے اس کا یہاں اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔ ایک
دکاندار نے بتایا کہ وہ چھوٹے سے اشتہار کا چار لاکھ روپیہ سالانہ دیتے ہیں۔ اور وہاں کے

انوار العلوم جلد ۸
۶۰۹
دورہ یورپ
اخبارات میں چار پانچ چھ سات صفحے اشتہارات کے ہوتے ہیں۔ اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ
کتنے لاکھ روپیہ ان کو اشتہاروں کا ملتا ہے اور وہ اپنے آپ کو کتنا طاقتور سمجھتے ہیں۔ مگر با وجود اس
کے ہر موقع پر بڑے بڑے اخباروں کے نامہ نگار اور مضمون نویس آتے اور ایسے رنگ میں
مضمون شائع کرتے کہ معلوم ہوتا انہیں ہم سے پوری ہمدردی ہے ۔ ہمارے قیام انگلستان کے
زمانہ کا پہلا حصہ بھی خراب تھا اور پچھلا بھی خراب ہو گیا تھا۔ پہلا تو اس لئے کہ اس وقت
انگلستان میں تعطیلات کا موسم تھا اور لوگ باہر گئے ہوئے تھے ۔ ایک بڑے آدمی نے بتایا کہ ان
دنوں ۶۰ فیصدی لندن کی آبادی شہر سے باہر ہے ۔ اس وقت شہر میں غرباء رہ گئے ہیں۔ ورنہ
وزراء پارلیمنٹ کے ممبر اور امراء سب صحت افزا مقامات پر چلے گئے ہیں ۔ ہم نے بھی دیکھا کہ
جس محلہ میں ہم رہتے تھے سوائے ہمارے مکان کے آدھ آدھ میل تک ادھر اُدھر کوئی مکان نہ
کھلتا تھا۔ دوست کہتے کہ ایک آدمی ہمارے قریب ہی رہتا جسے میں نے پندرہ بیس دن کے بعد
دیکھا اور وہ بھی ہماری طرح باہر ہی کا تھا۔ ایسے وقت میں لوگوں کو ہماری طرف توجہ کرنا باکل
غیر معمولی بات تھی۔ اس کے بعد جب لوگ لندن میں آنے لگے تو معا خطرہ پیدا ہو گیا کہ پارلیمینٹ
ٹوٹنے والی ہے چنانچہ یہی بات ہوئی ۔ اور جس طرح ہمارے ملک میں کہتے ہیں کہ کٹائی کے دنوں
میں زمینداروں کو کسی رشتہ دار کا جنازہ پڑھنے کی بھی فرصت نہیں ہوتی یہی حال وہاں الیکشن یا
اس وقت جب پارلیمینٹ ٹوٹنے والی ہو ہوتا ہے۔ اس وقت اگر کسی کی ماں بھی مر جائے تو توجہ
نہیں کرتے ۔ ایک ایک دن میں ہیں ہیں پچیس پچیس تقریریں کرتے ہیں۔ اگرچہ تقریر دس بارہ
منٹ کی ہوتی ہے۔ موٹر پر بیٹھ کر دوڑتے پھرتے ہیں اور جابجا تقریر میں کرتے ہیں۔ ایسے وقت میں
یہ ان کی حالت ہوتی ہے۔ مگر ایسے ایام میں بھی جب ہمارے آدمیوں نے بڑے بڑے آدمیوں
سے ملنا چاہا تو باوجود اس کے کہ وزارت سخت خطرہ میں تھی انہوں نے آمادگی ظاہر کی۔ اور ایک
بہت بڑے لارڈ نے جو بہت بااثر ہیں ہمارے ایک سا ں ہمارے ایک ساتھی کو چھی لکھی کہ ان سے گفتگو کرے اس
طرح دوسری سیاسی پارٹیوں نے ہم سے ملنے کی خواہش کی۔ حتی کہ وزیر اعظم نے بھی لکھا۔ گو
پارلیمنٹ کے ٹوٹنے کی وجہ سے اسے وقت نہ مل سکا۔ غرض یہ معلوم ہوتا تھا کہ یہاں جو یہ خیال کیا
جاتا ہے کہ انگریز ہندوستانیوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں وہاں پر معلوم ہوتا تھا کہ ہمارے سوا
وہ کسی کی عزت ہی نہیں کرتے ۔ ہماری طرف ان لوگوں کے متوجہ ہونے کی مثال یہاں کے
حالات کے رو سے اس قسم کی مثال ہو سکتی ہے کہ کسی جگہ گشتیوں کا اکھاڑہ لگا ہو جہاں دیہاتوں

انوار العلوم جلد ۸
A
۶۱۰
کے جاٹ اور سکھ گئے ہوئے ہوں ، شراب کی بوتلیں لنڈھا رہے ہوں اس مجمع کے پاس وعظ ہو
رہا ہو اور لوگ کھیل کو چھوڑ کر اور بوتلیں تو ڑ کر ادھر آجائیں ۔ یہ مثال کسی قدر اس حالت کے
مشابہ ہو سکتی ہے جو ہمارے متعلق لندن میں ہوئی۔ جس قسم کی یہ عجیب حالت خیال کی جاسکتی ہے
وہی اس وقت تھی جب وہ لوگ ہماری طرف متوجہ ہوتے تھے ۔
اسی طرح جہاں جہاں سے ہم گزرے عجیب حالت پیدا ہو جاتی۔ بڑے بڑے ملکوں میں طویل
عرصہ میں بھی نام پہنچانا مشکل ہوتا ہے مگر ہماری شہرت بجلی کی سی تیزی کے ساتھ ہو جاتی اٹلی میں
ہم تین دن ٹھہرے ۔ وہاں کا سب سے بڑا اخبار جس کی آٹھ لاکھ اشاعت ہے اور جو دس مختلف
شہروں سے نکلتا ہے۔ اس کے ایڈیٹر کو جب ہمارے آدمی ملنے کے لئے گئے تو اس نے کہا کہ سب
سے پہلے مجھے ملاقات کا موقع دیا جائے خواہ رات کو ہی دیا جائے ۔ چنانچہ وہ وقت مقرر کرا کے ایجے
رات کے آیا اور بارہ ۱۲ بجے تک گفتگو کر کے گیا۔ اور صبح ہی اس نے بہت زور دار مضمون لکھا۔
اٹلی میں میں نے پوپ سے ملنا چاہا تھا مگر جب انگریزی قائم مقام کے ذریعہ پوچھا تو اس نے کہا چونکہ
میرا مکان بن رہا ہے اس لئے ان دنوں ملاقات لئے ان دنوں ملاقاتیں بند ہیں ۔ اخبار مذکور کے ایڈیٹر نے پوچھا کیا آپ
پوپ سے ملیں گے جب میں نے اسے پوپ کا جواب بتایا تو اس نے کہا آپ کیوں ملنا چاہتے ہیں۔
میں نے کہا اس لئے کہ چونکہ وہ معزز آدمی ہے اس لئے ہم اس کے سامنے تحفہ پیش کر کے اس کا
احترام کرتے ۔ اس نے پوچھا۔ کیا تحفہ ؟ میں نے کہا ہمارے نزدیک سب سے بڑا تحفہ اسلام ہے
وہی پیش کرتے ۔ اس نے اپنے مضمون میں اس کا بھی ذکر کیا اور لکھا تعجب ہے ایک سردار آتا اور
پوپ سے ملنا چاہتا ہے مگر پوپ کہتا ہے چونکہ مکان کی مرمت ہو رہی ہے اس لئے مل نہیں سکتا۔
اب ہمیشہ ہی اس کا مکان زیر مرمت رہے گا۔
یہ کتنا طاقتور فقرہ ہے جو ایک عیسائی اخبار اور اس قدر بار سوخ اخبار پوپ کے متعلق لکھتا
ہے ۔ گویا وہ ایک طرح سے بد دعا کرتا ہے کہ پوپ کا مکان کبھی بھی مکمل نہ ہو گا بلکہ زیر مرمت ہی
رہے گا۔ اسی طرح آتی دفعہ سٹیشن سے ایک اخبار کو ٹیلی فون کیا۔ جواب آیا ابھی وقت مقرر کریں
ہمارا نامہ نگار آتا ہے۔ چنانچہ وہ آیا اور ایک گھنٹہ تک گفتگو کی اور حالات قلم بند کر کے لے گیا۔
پیرس میں اس سے بھی عجیب حالت ہوئی ۔ ایک بڑا زبردست اخبار تھا جس کا ایڈیٹر دو دفعہ ملا
اور کئی ایڈیٹروں کو موقع نہ دیا جا سکا کیونکہ وقت نہ تھا۔ انہیں صرف خبر ملنے کی دیر ہوتی تھی کہ ان
میں خود ملاقات کی تڑپ پیدا ہو جاتی۔ پیرس میں ایک کپتان ہوٹل میں آیا اور پوچھنے لگا کہ خلافت

انوا را اعلوم جلد ۸
ニト
دورہ یورپ
وفد کو نسا ہے ۔ عرفانی صاحب نے اسے بتایا کہ خلافت وفد تو کوئی نہیں۔ میں نے کہا اگر آپ کی مراد
کسی ایسے وفد سے ہے جو ترکوں کی خلافت سے تعلق رکھتا ہو تو وہ کوئی نہیں اور اگر اس سے کوئی
اور خلیفہ اور اس کا وفد مراد ہے تو میں ہوں۔ کہنے لگا اسی سے ملنا ہے اور حالات دریافت کرنے
ہیں۔ چنانچہ وہ دیر تک پوچھتا رہا۔ پر وہ اور تعدد ازدواج اور دیگر ان مسائل کے متعلق جن پر
یورپ میں اعتراض کئے جاتے ہیں۔ دلائل سن کر اُچھل پڑتا اور کہتا یہی تعلیم ہے جو دنیا کو
در حقیقت پاک کر سکتی ہے۔
میرا جس وقت یورپ کو جانے کا فیصلہ ہوا تو مجھے وہ خواب یاد آیا ۔ جس میں میں نے اپنے آپ
کو ولیم دی کنکر ر دیکھا تھا۔ دوران سفر میں خطرہ تھا کہ کسی شامت اعمال کی وجہ سے لندن پہنچنا
نا ممکن نہ ہو جائے ۔ دمشق میں جب میں سخت بیمار ہو گیا تو یہی خطرہ تھا لیکن جب میں نے انگلستان
کے ساحل پر قدم رکھا تو سمجھ گیا کہ اب خدا کے فضل سے یہ فتح ہو گیا۔ چنانچہ میں نے اسی وقت
مضمون لکھا۔ جو ”الفضل " میں شائع ہو گیا۔ اس میں میں نے لکھ دیا تھا کہ انگلستان کی روحانی فتح
شروع ہو گئی ہے۔ یہ میں نے پہنچتے وقت ہی لکھا تھا۔ کامیابیاں بعد میں شروع ہوئیں جب میں
انگلستان پہنچ گیا تو اس وقت نہ پہنچنے کاڈر نہ تھا اور خواب کے پورے ہونے کے آثار ایسے نظر آ
رہے تھے اور خدا تعالیٰ نے اس قدر کامیابی دی کہ اب مخالفین بھی ہماری کامیابی کو اپنی طرف
منسوب کر رہے ہیں۔ چنانچہ مجھے راستہ میں ہی خط ملا کہ کانفرنس مذاہب میں جو کامیابی خدا نے
ہمیں دی اسے خواجہ کمال الدین صاحب اپنی طرف منسوب کر رہے ہیں ۔ بعض کو ان کی یہ بات
بری معلوم ہوئی مگر حافظ روشن علی صاحب کا یہ فقرہ مجھے بہت پسند آیا ۔ کہ کیا ہوا؟ شیر کا مارا گیدڑ
کھایا ہی کرتے ہیں۔
ہمیں سب سے پہلی عجیب کامیابی مصر میں حاصل ہوئی ۔ میرا خیال تھا کہ یہ اسلامی ملک ہے
سرسری نظر سے اس کو بھی دیکھتا جاؤں۔ وہاں پہنچتے ہی لوگوں کی ہماری طرف ایسی توجہ ہوئی کہ
خلافت کی دونوں پارٹیاں آئیں - ایک پارٹی کے آدمی کہیں کہ ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ ۔ اور
سری کے کہیں ہمارے ہمارے ۔ ساتھ ۔ ان کو ہماری مخالفت یاد نہ رہی۔ اس سے ہم کو یہ اندازہ لگانے کا
موقع مل گیا کہ ایسے ذرائع بھی ہیں کہ ان ملکوں میں انسان پہنچ سکتا ہے ۔ وہاں کے لوگوں نے ہمیں
بہت ڈرایا کہ یہاں تمہیں کامیابی نہیں ہو سکتی۔ ایک اخبار کے ایڈیٹر کو دوست ملنے گئے وہ
چودھری فتح محمد صاحب سے کہنے لگا یہ ہندوستان نہیں ہے کہ تم لوگ کامیابی حاصل کر لو ۔ اب ہم
رو

انوار العلوم جلد ۸
۶۱۲
دورہ یورپ
تیرہ سو سال کے پرانے اسلام کی طرف واپس جانا نہیں چاہتے جس سے بڑی مشکل سے آزادی
حاصل کی ہے۔ آپ مصر سے ہاتھ دھو بیٹھیں ، یہاں کوئی آپ کی بات سننے کے لئے لئے تیار تیار نہیں ۔
چودھری صاحب نے کہا ہم ضرور کامیاب ہوں گے اور کوئی تکلیف اور روک ہمیں حراساں
نہیں کر سکتی۔ اس پر اس نے کہا اگر یہ ارادے ہیں تو ضرور کامیابی ہو گی۔ وہاں دو ہی دن میں
معلوم ہو گیا کہ قلوب میں ایک تحریک ہے اور دو معزز اور بااثر آدمیوں نے کہا کہ اگر آپ
ٹھہریں تو بیعت کر لیں۔ ایک تو ترک تھا جس نے کہا کہ میں یہاں دین کے لئے آیا تھا مگر معلوم ہوا
کہ یہ لوگ دین کو چھوڑ چکے ہیں۔ میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔
فلسطین میں بھی خدا نے عجیب سامان پیدا کئے ۔ ہم سٹیشن پر اترے تو ایک شخص آیا اور کہنے
لگا کہ آپ نواب صاحب ہیں ؟ میں نے کہا نہیں۔ وہ کسٹم کا افسر تھا۔ وہاں لے گیا۔ پھر اس نے پوچھا
آپ نواب صاحب ہیں ؟ ہم نے کہا ہم نواب نہیں ہیں ۔ اس نے کہا کہ ہمارے پاس گورنمنٹ
کی طرف سے چٹھی آئی ہوئی ہے۔ ہم بار بار انکار کرتے۔ اور وہ کہتا کہ کچھ نہ پوچھو نواب صاحب
که آر
ہی ہیں۔ اس طرح ہم کشم کی تکلیف سے بچ گئے اور جا کر گاڑی میں بیٹھ گئے ۔ آخر معلوم ہوا کہ
محمد اسماعیل صاحب بنگال کے ایک شخص تھے ان کے لئے کسی نے خط لکھا تھا۔ وہ تو نہ آئے اور اس
تاریخ ہم پہنچ گئے اور اس طرح تکلیف سے بچ گئے باوجود نواب ہونے سے انکار کرنے کے۔ اس
افسر نے ان کا نام بھی بتایا اور کہا کیا آپ کا نام محمد اسماعیل ہے۔ میں نے کہا نہیں۔ میرا نام تو محمود
احمد ہے کہنے لگا مجھے بھول گیا ہو گا، بڑے افسر کے پاس چلیں ۔ وہاں گئے تو اس نے بھی ہماری بات
نہ مانی۔ پھر بیت المقدس میں جاتے ہی اس قسم کے سامان پیدا ہو گئے کہ ملکی کو نسل کے پریزیڈنٹ
نے چائے پر بلایا اور اس موقع پر اس نے کچھ ہو شیار ممبروں کو بھی بلایا ہوا تھا۔ اس طرح اعلیٰ
لوگوں سے ملاقات اور تبلیغ کا موقع مل گیا۔ پھر گورنر سے ایک دن ملاقات ہوئی ۔ اس نے دعوت
کی اور بہت دلچسپی کا اظہار کیا اور اس نے ا۔ نے اپنے ایک دوست کو چھی لکھی کہ یہ بہت اعلیٰ دماغ
کے انسان ہیں ان سے مل کر فائدہ اٹھاؤ ۔ ان لوگوں میں دستور ہے کہ عورت گھر کی مالک سمجھی
جاتی ہے اور مجلس میں اعلیٰ جگہ پر بیٹھتی ہے ۔ مگر اس نے خلاف عادت اس خیال سے کہ ہم نے
کہلا بھیجا تھا کہ ہم عورتوں سے مصافحہ نہیں کریں گے دوسری طرف عورت کو بٹھایا۔ اس کے
سیکرٹری نے کہا بھی کہ ادھر بیٹھئے مگر گورنر نے کہا نہیں اُدھر جگہ ہے اور اس طرف بٹھایا ۔ اس نے
ہمارا بہت ہی ادب و احترام کیا اور کہا کہ میں گور نر حیفہ کو فون کروں گا کہ آپ کو کسی قسم کی

انوار العلوم جلد ۸
۶۱۳
دورہ یورپ
९९
تکلیف نہ ہو ۔ اس کے متعلق بہائیوں نے کہا ہے کہ ہم کسی مرزا بدیع سے مدد مانگنے گئے تھے
حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔ گورنر نے ہمارے ان آدمیوں کی بہت مدد کی جو پیچھے رہ گئے تھے۔
اسی طرح جب ہم دمشق میں گئے تو اول تو ٹھرنے کی جگہ ہی نہ ملتی تھی مشکل سے انتظام ہوا
مگر دو دن تک کسی نے کوئی توجہ نہ کی۔ میں بہت گھبرایا اور دعا کی کہ اے اللہ پیشگوئی جو دمشق کے
متعلق ہے کس طرح پوری ہو گی ۔ اس کا یہ مطلب تو ہو نہیں سکتا کہ ہم ہاتھ لگا کر واپس چلے جائیں
تو اپنے فضل سے کامیابی عطا فرما۔ جب میں یہ دعا کر کے سویا تو رات کو یہ الفاظ میری زبان پر جاری
ہو گئے ” عَبْدُ تُكرم " یعنی ہمارا بندہ جس کو عزت دی گئی ۔ اس سے میں نے سمجھا کہ تبلیغ کا
سلسلہ یہاں کھلنے والا ہے۔ چنانچہ دوسرے ہی دن جب اٹھے تو لوگ آنے لگے یہاں تک کہ صبح
سے رات کے بارہ بجے تک دو سو سے لے کر بارہ سو تک لوگ ہوٹل کے سامنے کھڑے رہتے اس
سے ہوٹل والا ڈر گیا کہ فساد نہ ہو جائے ۔ پولیس بھی آگئی اور پولیس افسر کہنے لگا فساد کا خطرہ ہے ۔
میں یہ دکھانے کے لئے کہ لوگ فساد کی نیت سے نہیں آئے مجمع کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ چند ایک
نے گالیاں بھی دیں لیکن اکثر نہایت محبت کا اظہار کرتے اور ” هَذَا ابْنُ الْمَهْدِي" کہتے اور
سلام کرتے ۔ مگر باوجود اس کے پولیس والوں نے کہا کہ اندر بیٹھیں ہماری ذمہ داری ہے اور اس
طرح ہمیں اندر بند کر دیا گیا۔ اس پر ہم نے برٹش کونسل کو فون کیا اور اس نے انتظام کیا۔ گورنر
نے اپنے بھائی کو بھیجا جس نے مجمع کو دیکھ کر کہا کہ یہ لوگ فسادی نہیں ملنے کے شوق سے آئے
ہیں۔ میں نے کہا کہ ہمیں ان کی طرف سے تکلیف نہیں بلکہ پولیس کی طرف سے ہے جس نے بند
کر دیا ہے۔ اس پر ایسا انتظام کر دیا گیا کہ لوگ اجازت لے کر اندر آتے رہے اور عجیب حالت
تھی۔ ایک بڑھا بہت بڑا رئیس آیا اور کہنے لگا کہ آج مجھے پتہ لگا ہے کہ آپ آئے۔ پتہ لگا ہے کہ آپ آئے ہیں آپ مجھے
سمجھائیں۔ میں نے اسے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جگہ تو دیتے نہیں رہیں کہاں۔ کہنے لگا ابھی
میں آپ کی رہائش کا انتظام کرتا ہوں۔ ایک اور نے رقعہ کا ایک اور نے رقعہ لکھا کہ میں صبح سے ما اسے ملاقات کے لئے بیٹھا
ہوں مگر مجھے موقع نہیں ملا۔ اب یہ رقعہ لکھتا ہوں کہ میں حضرت مسیح موعود پر ای؟ عود پر ایمان لایا ۔ آپ مجھے
جہاں تبلیغ کے لئے بھیجیں، جانے کے لئے تیار ہوں۔ میں عربی، ترکی اور فارسی جانتا ہوں۔ ہیں
سال تک پڑھاتا رہا ہوں۔ ہوں۔ ایران، ترکی، عرب جہاں کہیں تبلیغ کے لئے جانے کو تیار ہوں۔ اب
میری آخری عمر ہے اس لئے چاہتا ہوں کہ خدا کے لئے کام کروں۔
غرض عجیب رنگ تھا کالجوں کے لڑکے اور پروفیسر آتے کا پیاں ساتھ لاتے اور جو میں بولتا

انوار العلوم جلد ۸
٦١٣
دورہ یورپ
لکھتے جاتے ۔ اگر کوئی لفظ رہ جاتا تو کہتے یا اُستاد ذرا ٹھہریئے یہ لفظ رہ گیا ہے ۔ گویا انجیل کا وہ
نظارہ تھا جہاں اے استاذ کر کے حضرت مسیح کو مخاطب کرنے کا ذکر ہے ۔ اگر کسی مولوی نے خلاف
بولنا چاہا تو وہی لوگ اسے ڈانٹ دیتے۔ ایک مولوی آیا جو بڑا با اثر سمجھا جاتا تھا۔ اس نے ذرا
نا واجب باتیں کیں تو تعلیم یافتہ لوگوں نے ڈانٹ دیا اور کہہ دیا کہ ایسی بیہودہ باتیں نہ کرو ہم
تمہاری باتیں سننے کے لئے نہیں آئے۔ اس پر وہ چلا گیا اور رؤوسا معذرت کرنے لگے کہ وہ
بیوقوف تھا اس کی کسی بات پر ناراض نہ ہوں ۔ یہ ایک غیر معمولی بات تھی۔ پھر منارة البيضاء کا
بھی عجیب معاملہ ہوا۔ ایک مولوی عبد القادر صاحب سید ولی اللہ شاہ صاحب کے دوست تھے ان
سے میں نے پوچھا کہ وہ منارہ کہاں ہے جس پر تمہارے نزدیک حضرت عیسی نے اترنا ہے۔ کہنے
لگے ۔ مسجد امویہ کا ہے ۔ لیکن ایک اور مولوی صاحب نے کہا کہ عیسائیوں کے محلہ میں ہے۔ ایک
اور نے کہا حضرت عیسی آکر خود بتائیں گے ۔ اب ہمیں حیرت تھی کہ وہ کونسا منارہ ہے دیکھ تو
چلیں۔ صبح کو میں نے ہوٹل میں نماز پڑھائی ۔ اس وقت میں اور ذوالفقار علی خان صاحب اور
ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب تھے یعنی میرے پیچھے دو مقتدی تھے ۔ جب میں نے سلام پھیرا ۔ تو دیکھا
سامنے منارہ ہے اور ہمارے اور اس کے درمیان صرف ایک سڑک کا فاصلہ ہے ۔ میں نے کہا یہی
وہ منارہ ہے اور ہم اس کے مشرق میں تھے ۔ میں وہاں سفید منارہ تھا اور کوئی نہ تھا۔ مسجد امویہ
والے منار نیلے سے رنگ کے تھے ۔ جب میں نے اس سفید منارہ کو دیکھا اور پیچھے دو ہی مقتدی تھے
تو میں نے کہا کہ وہ حدیث بھی پوری ہو گئی۔
کہتے ہیں ”ہو نہار بروا کے چکنے چکنے پات۔ " خدا نے ابتداء سے ہی ایسے اسباب پیدا کئے کہ
خاص اشارات ظاہر ہونے لگے جہاز میں دوست میرے آگے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے ۔ جہاز کا ڈاکٹر
آیا اور ہمیں دیکھتا رہا۔ پھر اس نے سب کو گنا۔ گننے کے بعد تھوڑی دیر سوچتا رہا۔ پھر میری طرف
دیکھ کر کہنے لگا کہ مسیح اور اس کے بارہ حواری۔ ایسے فقرات خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی زبان پر
جاری ہوتے ہیں۔
پھر میں سمجھتا ہوں کہ مساجد ند ہی ترقی سے بہت بڑا تعلق رکھتی ہیں وہ مساجد نہیں جو ضد کی
وجہ سے اس میں قدم کے فاصلہ پر بنائی جائیں ، بلکہ وہ جو محض خدا کی عبادت کے لئے بنائی جائیں
وہ جماعت کی ترقی کا پیش خیمہ ہوتی ہیں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لِّلَّذِي
بَكَةً مُبْرَكا وَهُدًى لِلْعُلَمِينَ اے کہ دنیا میں گھر پہلے بننا ہی مسجد کے ذریعہ شروع ہوا اور خدا

انوار العلوم جلد ۸
۶۱۵
دورو یورپ
نے یہ بھی کامیابی کا ذریعہ قرار دیا ہے ۔ اس سفر میں خدا نے لندن میں مسجد بنانے کی بھی توفیق دی ۔
اور یہ عجیب بات ہے کہ انگلستان میں پہلے ایک مسجد ہے مگر وہ ایک عیسائی نے بنائی ہے جو و و کنگ
کی مسجد ہے اور غیر مبائعین کے ہاتھ میں ہے جو اُسسَ عَلَى التَّقْوى سے نہیں ہے۔ پس پہلی
مسجد انگلستان میں ہماری ہی ہے جس کی بنیاد مسلمان نے رکھی ہے ۔ اس پر یہ کتبہ لگایا گیا ہے ۔
اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هُوَ النَّاصِرُ
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ *
میں میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی امام جماعت احمد یہ جس کا مرکز قادیان
پنجاب ہندوستان ہے خدا کی رضاء کے حصول کے لئے اور اس غرض سے کہ خدا تعالیٰ
کا ذکر انگلستان میں بلند ہو اور انگلستان کے لوگ بھی اس برکت سے حصہ پاویں جو
ہمیں ملی ہے آج ۲۰۔ ربیع الاول ۱۳۴۳ھ کو اس مسجد کی بنیاد رکھتا ہوں ۔ اور خدا سے
دعا کرتا ہوں کہ وہ تمام جماعت احمد یہ - کے مردوں اور عورتوں کی اس مخلصانہ کوشش
کو قبول فرمائے اور اس مسجد کی آبادی کے سامان پیدا کرے اور ہمیشہ کے لئے اس مسجد
کو نیکی، تقویٰ، انصاف اور محبت کے خیالات پھیلانے کا مرکز بنائے ۔ اور یہ جگہ
حضرت محمد مصطفیٰ خاتم النبین ﷺ اور حضرت احمد مسیح موعود نبی اللہ بروز و نائب محمد
عَلَيْهِمَا الصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ کی نورانی کرنوں کو اس ملک اور دوسرے ملکوں میں
پھیلانے کے لئے روحانی سورج کا کام دے اے خدا تو ایسا ہی کر - ۱۹- اکتوبر ۱۹۲۴ء "
اور ہم نے ساری جماعت کی خوشی کے لئے ایک طرف میری اصلی تحریر کا فوٹو اور دوسری
طرف انگریزی ترجمہ گھروں میں رکھنے کے لئے تیار کرایا ہے ۔ جو احباب چاہیں دفتر میں چھپے پڑے
ہیں ( قیمت ۱۲ آنہ ہے ) خدا کی قدرت ہے ۔ میری ایک نظم تھی جس میں مسجد بنانے کا ذکر ” ہم ہم "
१९
کے ساتھ تھا۔ یعنی اس کا بنانا میری طرف منسوب تھا۔ آخر خدا تعالیٰ نے توفیق دی اور اس
مسجد کی بنیاد رکھ دی گئی ۔
اس سفر میں سلسلہ کی عظمت کا جو اثر ہوا اس کو الفاظ ادا نہیں کر سکتے ۔ جس کسی علاقہ سے ہم

آج 10 میں سے 10 باقی