سفر یورپ میں غیر معمولی کامیابی
انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۸
414
دورہ یورپ
گزرے وہاں سے یہی آواز آئی کہ ہم آپ کو جانتے ہیں ۔ ہالینڈ میں چودھری ظفر اللہ خان صاحب
گئے ایک شخص کو تبلیغ کر رہے تھے۔ سلسلہ گفتگو میں میرا فوٹو نکال کر دکھایا ۔ وہ کہنے لگا یہ تصویر میں
نے دیکھی ہوئی ہے۔ برلن سے ماسٹر مبارک علی صاحب نے ایک اخبار بھیجا جس نے سارے صفحہ
پر میری پورے قد کی تصویر شائع کی ہے۔ امریکہ میں بھی تصویر چھپ رہی ہے ۔ اسی طرح اٹلی
میں بغداد میں اور دیگر ممالک میں تصویریں اور مضامین شائع ہوئے اور اس ذریعہ سے شہرت
ہوئی۔ آتے ہوئے جہاز میں سوئٹزر لینڈ کے قنصل کی بیوی بھی تھی۔ ہمارے دوستوں سے
اس کی گفتگو ہوئی جب فوٹو د کھایا گیا تو کہنے لگی یہ تو دیکھا ہوا ہے ۔ پوچھا کس طرح؟ تو اس نے کہا کہ
سینما میں۔ غرض اس قدر شہرت ہو گئی ہے کہ اب ہمارا بچہ بھی چلا جائے تو سمجھیں گے کہ اس کے
پیچھے زبر دست جماعت ہے ۔ چنانچہ اس کا پتہ اس طرح معلوم ہوا کہ کابل کے خلاف پروٹسٹ کے
جلسہ میں تین پادری شامل ہوئے جو بہت با اثر تھے ۔ ایک نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت آتا
ہے جبکہ حکومتیں احمدیوں کے قبضہ میں ہوں گی۔ اس وقت یہ لوگ جو بنی نوع انسان کے لئے
تکلیفیں اُٹھا رہے ہیں ان کی نسلیں دیکھیں گی اور فخر کریں گی کہ ہمارے باپ دادے وہ تھے کہ
لوگ انہیں بات بھی نہ کرنے دیتے تھے اور انہیں قتل کرتے اور ہر قسم کے دکھ دیتے تھے آج ہم
ان کی قربانیوں کے نتیجہ میں بادشاہ ہیں۔ اسی طرح پروفیسر براؤن جو عربی اور فارسی کے عالم ہیں
ان کے ملنے کے لئے شیخ عبد الرحمن صاحب مصری حافظ روشن علی صاحب اور مولوی عبدالرحیم
صاحب درد جنہیں اب بھی بعض لوگ رحیم بخش کہتے ہیں بھیجا تو وہ کہنے لگا میں نے سمجھا تھا کہ
کانفرنس مذاہب چند پاگا پاگلوں کے خیال کا نتیجہ ہے مگر جب آپ لوگوں کے حالات اخبارات میں
پڑھے تو افسوس ہوا کہ میں اس میں شامل ہونے سے محروم رہا۔ اس نے کہا کہ میں آپ کے سلسلہ
کی کتابیں پڑھوں گا۔ اس نے بتایا کہ آج ۱۲ بجے سے آپ کا انتظار کر رہا ہوں حالانکہ ۴ بجے
ملاقات کا وقت مقرر تھا۔ وہ آمد و رفت کا کرایہ دینے کے لئے اصرار کرتا رہا اور بڑی محبت سے اس
نے رخصت کیا۔
پھر مسجد کے موقع پر ایسے ایسے لوگ آئے کہ جن کی امید نہ تھی اور ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے
شاہی کار روائی ہوتی ہے اور مختلف سلطنتوں کے وزراء آتے ہیں۔ بعض کی بعد میں چٹھیاں آئیں
کہ افسوس ہم مجبوری کی وجہ سے شامل نہ ہو سکے ۔ ایک اخبار نے مجمع کی تصویر شائع کی اور لکھا
کہ افسوس ہمارا قائم مقام شامل نہ ہو سکا مگر کار روائی شائع کی جاتی ہے ۔ ایک سلطنت کے نمائندہ
L
انوار العلوم جلد ۸
414
دورہ یورپ
نے مبلغ مانگے ۔ ایک اور نمائندہ نے یہ تحریر کا نمونہ مانگا۔ حالانکہ بڑے آدمیوں کے لئے مانگنا بہت
مشکل کام ہوتا ہے ۔ اس نے کہا کہ مجھے دو کا پیاں دی جائیں۔ ایک اپنے دوست کو دوں گا اور ایک
اپنے ملک کی یونیورسٹی کو ۔
زیکو سلو ویکیا (CZECHOSLOVAKIA) کے قائم مقام پر حیرت ہی ہو گئی مجھے بتایا گیا تھا کہ
بڑا مغرور ہے۔ مجھے دیکھ کر جب وہ ملا تو اس نے بتایا ۔ فلاں ہوں۔ اور کہنے لگا کہ میں بہت بد قسمت
ہوں کہ یہ عمر آگئی اور مذہب کے متعلق کچھ نہیں سنا اور آج پہلا دن ہے کہ یہ باتیں سنی ہیں۔
ایک پادری تھا کہنے لگا میں بہت خوش قسمت ہوں کہ آج اسلام کے متعلق یہ بیان سن لیا وہ آخر
تک کھڑا ہی رہا۔ جب اسے موقع ملتا مجھ سے بات کرنے لگ جاتا۔ اس نے اپنے پتہ کا کارڈ دیا اور
کہا کہ میری عزت افزائی ہو گی اگر قبول کیا جائے گا اور حالات سلسلہ معلوم کرنے کا اشتیاق ظاہر
کیا ۔ گویا جس طرح خدا قلوب کو کھول دیتا ہے اس طرح کی حالت تھی پھر جیسا کہ مولوی شیر علی
صاحب نے اشارہ کیا ہے ۔ پریذیڈنٹ جلسہ کا نفرنس نے تین چار دفعہ کہا اور گھر میں بھی آکر کہا کہ
اسلام زندہ مذہب ہے اور سلسلہ احمد یہ اس کا زندہ ثبوت ہے۔
میں نے اس سفر میں جو اصول تبلیغ تجویز کئے ہیں ان میں سے کچھ مولوی عبدالرحیم صاحب
درد کو لکھ کر دے آیا ہوں اور کچھ لکھ رہا ہوں۔ فی الحال بیان کرنے مناسب نہیں کیونکہ بعض سے
دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
وہاں کے لوگوں میں عجیب محبت کا جوش دیکھا۔ جب ہماری واپسی کی تیاری ہونے لگی۔ تو کئی
لوگ سوال کرتے کہ یہاں ٹھرتے کیوں نہیں اور جب میں کہتا کہ مرکز سلسلہ میں کام ہے تو جیسے
سوکنوں کا رشک ہوتا ہے کہتے کیا آپ ہندوستان کو ہمارے ملک کی نسبت زیادہ پسند کرتے ہیں۔
اس کا میں یہی جواب دیتا کہ چونکہ خدا نے ہندوستان میں سلسلہ کا ہیڈ کوارٹر بنا دیا ہے اس لئے جانا
ضروری ہے ۔ واپس آتے ہوئے رستہ میں ایک امریکی کا خط ملا ہے جس میں لکھا ہے کیا انگلستان ہم
سے زیادہ مستحق ہے کہ خدا کا پیغام سنے اور ہم نہ سنیں ۔ کیا وہی اس بات کا مستحق تھا کہ وہاں سے
ظلمت دور ہو اور ہم مستحق نہیں۔ کیا آسمانی پانی اس کے لئے تھا ہمارے لئے نہیں۔ اسی طرح کے
کئی فقرے اس نے لکھے ہیں۔
غرض ہر طرف عجیب قسم کا جوش پیدا ہو گیا ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ آج ہی کٹنگ آئے
ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے بعد بھی تذکرہ ہو رہا ہے۔ پیرس پہنچنے کا بھی تار ولایت کے
انوار العلوم جلد ۸
اخباروں میں چھپا ہے۔
۶۱۸
دورہ یورپ
میرے نزدیک اس سفر سے بڑے بڑے فوائد کے علاوہ جن میں بعض کا ذکر مولوی شیر علی
صاحب نے کیا ہے بعض چھوٹے فوائد بھی ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ میرے سفر پر
جانے پر کئی نئے شاعر پیدا ہو گئے ہیں۔ خصوصاً ہماری ہمشیرہ شاعرہ ہو گئی ہیں۔ یہ بھی علمی ترقی ہے۔
دوسرے یہ بھی علمی ترقی کی علامت ہے کہ الفضل کا خاص نمبر شائع ہوا ہے۔ پہلے ہمارے
اخبارات کے جو خاص نمبر شائع ہوتے وہ تو ایسے خاص بلکہ اخص ہوتے کہ شاید ہی کوئی ان سے
مزا حاصل کرتا ہو ۔ مگر الفضل کے اس پرچہ میں اچھی اچھی نظمیں اور مضامین شائع ہوئے ہیں۔ یہ
بھی پہلے کی نسبت ترقی ہے۔
میں نے اس سفر پر جاتے وقت کہا تھا کہ احباب نام لکھ دیں ان کے لئے دعا کی جائے گی چنانچہ
دوستوں نے نام لکھ نے نام لکھ دیئے ۔ اس تحریک میں۔ سب سے زیادہ حصہ بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کا
ہے۔ جو روز سب کے نام لکھ کر دے دیتے اور یوں بھی یاد دلاتے رہتے۔ میں نے نیت یہ کی تھی
که ۴۰ دفعه کم از کم اس سفر میں احباب کے لئے دعا کروں گا۔ مگر خدا کے فضل سے پچاس بلکہ اس
سے بھی زیادہ دفعہ دعا کرنے کا موقع ملا اور جنھوں نے نام نہیں لکھوائے تھے ان کو بھی چھوڑا
نہیں بلکہ سب کے لئے دعا کرتا رہا ہوں۔
اس سفر سے دو بڑے اہم سوال بھی حل ہو گئے اور ان کی وجہ سے سب سے بڑی خوشی
حاصل ہوئی ۔ ایک تو یہ کہ کہا جاتا کہ مغرب میں مسیح موعود کا ذکر سم قاتل ہے ۔ مگر ہم پر اس سفر کی
وجہ سے یہ کھلا ہے کہ سوائے حضرت مسیح موعود کے ذکر کے مغرب کی مرضوں کا کوئی علاج ہی
نہیں ۔ وہ لوگ پرانی چیزوں کو لاش کی طرح سمجھ کر اسی طرح چیرتے پھاڑتے ہیں جس طرح مردہ کو
چیرا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ تازہ چیز کو دیکھتے اور اس کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت سمجھتے ہیں۔ جہاز
کا ہی واقعہ ہے ۔ ہمارا ہم سفر ایک بہت بڑا تاجر تھا جو میرے ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھا کرتا تھا۔ میں
نے اسے لیکچر مہو تو دیا ۔ کہ پڑھو۔ دوسرے دن کہنے لگا۔ میں نے پڑھا ہے مگر میرا ایک سوال ہے
اور وہ یہ کہ کیا آپ جیسا سنجیدہ اور روشن دماغ انسان بھی یہ خیال کر سکتا ہے کہ الہام ہو سکتا ہے
میں نے کہا کہ میرا سنجیدہ اور روشن دماغ ہونا ہی مجھے مجبور کرتا ہے کہ میں تسلیم کروں الہام ہوتا
ہے۔ کہنے لگا کس طرح؟ میں نے کہا۔ دیکھو اگر سورج نکلا ہوا ہو اور ایک شخص دکھا دے تو یہی
کہیں گے کہ نکلا ہوا ہے۔ اسی طرح اگر حضرت مرزا صاحب یہی کہتے کہ الہام ہوتا ہے اور ہمیں
انوار العلوم جلد ۸
۶۱۹
دورہ یورپ
نہ دکھاتے تو ہم کہہ سکتے تھے کہ ان کو غلطی لگ گئی ہے۔ مگر انہوں نے کہا کہ اگر اسلام کی
تعلیم پر عمل کرو گے تو تمہیں بھی الہام ہو سکتا ہے ۔ پھر ہم نے اس پر عمل کیا اور ہمیں الہام ہوا۔
اب ہم کیونکر اس کا انکار کر سکتے ہیں۔ یہ سن کر وہ کہنے لگا تو یہ بڑے غور کی بات ہے۔ گویا وہ
حضرت مسیح موعود کی کتاب کو پڑھ کر متاثر ہوا کیونکہ اس نے آپ کی زندگی نہ دیکھی تھی۔ مگر
میرے ساتھ کلام کر کے اس طرح نہیں کہہ سکتا تھا کیونکہ مجھے وہ دیکھ رہا تھا۔ پس مغرب کے
لوگوں میں کوئی چیز اگر یقین پیدا کر سکتی ہے تو وہ نمونہ ہے اور اس شخص کے حالات جس کو دیکھا
ہو۔ کچھ ہندوستانیوں سے گفتگو ہوئی کہنے لگے۔ کیوں نہ کہا جائے کہ مرزا صاحب کے دماغ میں
نقص تھا۔ میں نے کہا کیا تم میرے دماغ میں نقص سمجھتے ہو ؟ کہنے لگے نہیں۔ میں نے کہا کہ مجھے بھی
الہام ہوئے ہیں۔ اس کا وہ کوئی جواب نہ دے سکے۔ تو لوگوں پر سب سے زیادہ اثر کرنے والی
بات یہی ہے کہ حضرت مرزا صاحب نَعُوذُ بِاللهِ مداری کی طرح نہیں آئے تھے کہ تماشہ کر کے
چلے گئے بلکہ وہ فیوض جو انہیں حاصل تھے ہمارے لئے بھی چھوڑ گئے ۔ اسی سفر پر جاتے وقت میں
نے کہا تھا کہ بعض رنج وہ اور افسوس ناک باتیں مجھے بتائی گئی ہیں چنانچہ ان چار ماہ میں اس قدر
افسوس ناک واقعات ہوئے ہیں کہ اگر گذشتہ دس سال کے ایسے واقعات کو جمع کیا جائے تو بھی
اس قدر نہیں ہو سکتے۔ سفر شام کے متعلق بھی میں نے رویا دیکھی تھی کہ ساتھیوں کو کچھ مشکلات
پیش آئی ہیں۔ چنانچہ جب حیفہ آئے تو عرفانی صاحب اور چودھری فتح محمد صاحب بہائیوں کو ملنے
کے لئے چلے گئے حالانکہ آدھ گھنٹہ تک گاڑی آنے والی تھی اور وہ آخری گاڑی تھی جس کے
ذریعہ جہاز پر پہنچ سکتے تھے مگر وہ چلے گئے اور پھر گاڑی سے رہ گئے۔ حیفہ کے گورنر نے سپیشل
گاڑی کے ذریعہ انہیں بھجوایا اور ہر طرح مدد کی۔ مگر اس گاڑی کا انجن خراب ہو گیا اور وہ رہ
گئے اور ثابت ہو گیا کہ باوجود کوشش اور سعی کے وہ بات پوری ہوئی جو مجھے بتائی گئی تھی اور
ظاهری سامان بے کار ثابت ہوئے۔
یہ نظارے ہیں جنہوں نے اس سفر میں بھی یقین دلا دیا کہ حضرت مسیح موعود کے تعلق سے وہ
باتیں حاصل ہو سکتی ہیں جن کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دعویدار تھے۔
دو سرا سوال یہ حل ہوا کہ میں اس خطرہ کو اپنے دل میں لے کر گیا تھا کہ یورپ اسلام کی ننگی
تعلیم کو قبول نہیں کر سکتا اور آیا اس یقین کے ساتھ ہوں کہ یقینا قبول کر سکتا ہے۔ ایسی باتیں جن
پر اہل یورپ اعتراض کرتے ہیں جب حقیقی شکل میں معقولیت کے ساتھ ان کے سامنے بیان کی
انوار العلوم جلد ۸
۶۲۰
دورہ یورپ
گئیں تو وہ ان کی صداقت کا اعتراف کرتے گو ساتھ ہی یہ بھی کہتے کہ ابھی ہم ان کو قبول نہیں کر
سکتے۔ سوسائٹی اور رسم و رواج کی وجہ سے انہیں قبول کرتے ہوئے ڈر آتا ہے۔
غرض اس سفر میں ایسی کامیابی حاصل ہوئی ہے کہ جو انسانی وہم و خیال سے بالا تر ہے اور جس
بات کی طرف میں سرزمین ہند پر قدم رکھتے ہوئے جماعت کو توجہ دلاتا آیا ہوں اور آج بھی دلانا
چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ساری کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور وہی حقیقی
شکریہ کا مستحق ہے۔ اور جماعت کو تیار ہو جانا چاہئے کہ خدا نے جو بیج بویا ہے اس کی آب پاشی
کریں۔ یہ بیج میسر نہ آسکتا تھا اگر اس سفر کے بغیر کوشش کرتے رہتے۔ لیکن خدا تعالٰی نے ایسے
سامان کر دیئے کہ بیچ میسر آ گیا۔ اب جب کہ بیج اس نے بو دیا ہے اگر ہم اپنے اعمال اور قربانیوں کا
پانی نہیں دیں گے تو بار آور نہیں ہو گا۔ کیا کوئی بیج بغیر پانی کے اُگ سکتا ہے ، ہرگز نہیں۔ اسی طرح
اس پیج کے متعلق سمجھنا چاہئے۔ میں نے اس مجلس شوری میں جس میں سفر یو رپ کا سوال پیش
ہوا تھا کہا تھا کہ اگر سفر کیا گیا تو پھر ان ممالک کی طرف بہت توجہ کرنی پڑے گی اور بہت سا روپیہ
خرچ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ میں جاؤں، بیج بویا جائے اور پھر آب پاشی نہ
کروں اور پیج کو بھی ضائع کردوں۔ دیکھو جو زمیندار دانہ بو کر پانی نہیں دیتا اس کا بویا ہو ا د ا نا بھی
ضائع ہو جاتا ہے۔ مگر جو پانی دیتا ہے وہ وہی دانہ نہیں لاتا جو ہوتا ہے بلکہ اس سے بیسیوں گئے زیادہ
لاتا ہے۔ پس بیج بونے کے بعد اس کی حفاظت اور آب پا آب پاشی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ خود
سمجھ لو کہ جو بیج ساری دنیا میں بکھیرا گیا اس کے لئے کتنے پانی اور کس قدر نگہداشت کی ضرورت
ہے۔
پس اس سفر میں جو کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں وہ آئندہ قربانیوں کا پیش خیمہ ہیں۔ یہی وہ پیغام
ہے جس کی طرف میں نے آج صبح اشارہ کیا تھا اور یہی وہ پیغام ہے جس کی طرف میں اس وقت
اور زیادہ
جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ جماعت کو اب ۔ جماعت کو اب پہلے کی نسبت بیسیوں گنا زیادہ کام
قربانیاں کرنا چاہئیں۔ اب کام بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ بیج اس قدر وسیع علاقہ میں پھیلایا گیا ہے کہ
ہم اسے پانی نہیں دے سکتے اور انتہائی زور لگا کر بھی نہیں دے سکتے ۔ مگر یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے
کہ جب کوئی جماعت اس کے رستہ میں اپنا پورا زور اور ساری قوت صرف کر دیتی ہے تو پھر
خدا تعالیٰ اپنی تائید اور نصرت بھیج کر وہ کام کر دیتا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی کو کوئی
کے تمہارے پاس جتنے پیسے ہیں وہ دے دو باقی میں اپنے پاس سے ڈال کر تمہیں فلاں چیز لے
انوار العلوم جلد ۸
۶۲۱
دورہ یورپ
دوں گا۔ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کے ساتھ اسی طرح کرتا ہے۔ جو بندے اپنا سب کچھ دے ڈالتے
ہیں ان کی کمی خدا پوری کر دیتا۔ اپوری کر دیتا ہے۔ لیکن جو اپنے پاس رکھ لے اسے خاص مدد نہیں دیتا۔
حضرت خلیفہ المسیح اول سناتے کہ ایک ہندوستانی ایک عرب کے پاس گیا اور جا کر کہا میں بہت
بھوکا ہوں اور میرے پاس کچھ نہیں ہے مجھے کچھ کھانے کو دو۔ اس کا تربوز کا چھوٹا سا کھیت تھا جس
میں سے اس نے سب اچھے اچھے تربوزا سے کھلا دیئے۔ جب وہ کھا چکا تو اسے کہا کھڑا ہو جا اور اس
کی تلاشی لی۔ ہندوستانی کو اس پر بہت تعجب ہوا اور اس نے کہا۔ یہ تم نے کیا کیا۔ عرب نے کہا میں
نے جو کچھ تمہیں کھلایا وہ تو مہمان نوازی کے فرض کو ادا کیا لیکن چونکہ یہ کھیت میرے بال
بچوں کے لئے سال کی خوراک تھی۔ رؤوسا کے پاس میں تربوز لے جاتا اور گزارہ چلاتا ۔ اب یہ
فصل ماری گئی ہے اس لئے میں نے تلاشی لی کہ تا معلوم کروں تو نے سچ کہایا جھوٹ ۔ اگر سچ ثابت
ہو گیا تو خیال کر لیتا کہ اگر کھیت اُجڑ گیا ہے تو کیا ہوا ایک مہمان کی تو جان بچالی لیکن اگر ایک پیسہ
بھی تمہارے پاس سے نکل آتا تو میں تجھے قتل کر دیتا کہ تو نے اسے بچایا اور میرے بیوی بچوں کا
قاتل بنا۔
خدا تعالیٰ بھی اپنے بندوں سے اسی رنگ میں سلوک کرتا ہے۔ جب وہ اس کی راہ میں اتنی
قربانی اور اس قدر ایثار کریں کہ ان کے پاس کچھ نہ رہے تو پھر خواہ کروڑوں کروڑ روپیہ کی
ضرورت ہو خود مہیا کر دیتا ہے۔ لیکن اگر قربانی میں کسر رہے تو خدا کی نصرت بھی نہیں آتی۔
پس میں آپ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس سفر میں جو کامیابیاں ہوئی ہیں ان کے
شکریہ کو عملی جامہ پہنائیں۔ اس وقت جو مالی مشکلات درپیش ہیں، انہیں دور کرنے کی کوشش
کریں۔ اب پہلے سے بھی زیادہ توجہ ، اخلاص ، محبت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ ۔ اس اس - کے لئے
جماعت کو ابھی سے کوشش شروع کر دینی چاہئے۔
آخر میں مضمون ختم کرنے سے پہلے میں اس سفر کے ساتھیوں کے متعلق بھی یہ اظہار کرنا
چاہتا ہوں کہ جہاں تک ان سے ہو سکا انہوں نے کام کیا۔ انسانوں سے غلطیاں ہوتی ہیں اور ان
سے بھی ہوتی ہیں۔ میں ان پر بعض اوقات ناراض بھی ہوا ہوں مگر میری ناراضگی کی مثال ماں
باپ کی ناراضگی کی سی ہے۔ جو ان کی اصلاح اور اس سے بھی زیادہ پُر جوش بنانے کے لئے ہوتی
ہے۔ مگر انہوں نے اچھے کام کئے اربڑے اخلاص کا نمونہ دکھایا ہے اور میرے نزدیک وہ جماعت
کے شکریہ کے مستحق ہیں۔ خصوصاً اس لئے کہ میرے جیسے انسان کے ساتھ انہیں کام کرنا پڑا۔
انوار العلوم جلد ۸
۶۲۲
دورہ یورپ
جب کام کا زور ہو تو میں چاہتا ہوں کہ انسان مشین کی طرح کام کرے۔ نہ اپنے آرام کا اسے
خیال آئے نہ وقت بے وقت دیکھے ۔ جب اس طرح کام لیا جائے تو بعض اوقات اچھے سے اچھے
کام کرنے والے کے ہاتھ پاؤں بھی پھول جاتے ہیں۔ مگر انہوں نے اخلاص سے کام کیا اور میں
سمجھتا ہوں کہ یہ حق رکھتے ہیں کہ ان کے لئے خصوصیت سے دعائیں کی جائیں۔ پھر میں سمجھتا
ہوں ماسٹر عبدالرحیم صاحب نیر خصوصیت سے جماعت کی دعاؤں کے اور شکریہ کے مستحق ہیں۔
واقفیت کی وجہ سے انہوں نے اس سفر میں بہت کام کیا ہے۔ ان کے اندر بعض کمزوریاں ہیں۔
لیکن میرا تجربہ ہے کہ وہ اکیلے چار پانچ آدمیوں کا کام کرتے ہیں بشرطیکہ گھبرا نہ جائیں اور جب گھبرا
جائیں تو پھر ایک آدمی کا کام بھی نہیں کر سکتے۔ ان کی وجہ سے بھی سلسلے کے کاموں میں بہت کچھ
مدد ملی ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ برادرانہ حسن سلوک کے خلاف ہو گا اگر میں اس پہلے موقع
پر جو مجھے اظہار خیالات کا اس سفر کے بعد ملا ہے ، ان کی خدمات کا اظہار نہ کروں۔ ان کی غلطیاں
میں بیان کرتا رہا ہوں اور اب بھی میں سمجھتا ہوں کہ ان میں بعض کمزوریاں ہیں۔ مگر اس سے
کوئی یہ خیال نہ کرے کہ مجھے ان کی خدمات کا اعتراف نہیں ہے۔ ان کی غلطیاں تربیت کا نقص
ہے مگر اخلاص میں کوئی کمی نہیں۔ اور اخلاص کے لحاظ سے تو جماعت کا کوئی فرد چن لیا جائے ۔ وہ
ایسا اعلیٰ نمونہ پیش کرے گا جو قابل رشک ہو گا۔ مگر ابھی تربیت کی کمی ہے۔ گویا ہمارے پاس
ہیرے موجود ہیں مگر انہیں تراشنے کی ضرورت ہے۔ اخلاص تو ہماری جماعت کے ہر فرد میں
حضرت مسیح موعود کی قوت قدسیہ کی وجہ سے ایسا ہے کہ جو پہاڑ کی طرح ہے۔ اور کوئی چیز اسے
جنبش نہیں دے سکتی۔ مگر تربیت کی نہایت ہی ضرورت ہے تاکہ آئندہ نسلیں اس نقص سے
محفوظ ہو جائیں۔ اور یہ کام وقت چاہتا ہے۔ مجھے اگر خدا تعالیٰ نے موقع دیا تو میں ورنہ جب خدا
چاہے گا یہ کام ہو جائے گا۔ اور اُس وقت ایک ایک آدمی میں ہیں آدمیوں کا کام کر سکے گا۔
اس وقت میں نے اہم باتیں نہیں چھیڑیں کیونکہ یہ خوشی کا جلسہ ہے۔ اور سنجیدہ باتیں
دوسرے موقع پر بیان کی جائیں گی اس وقت تو اوپر اوپر کی باتیں بیان کی ہیں۔
اب میں دعا کرتا ہوں کہ جو کوتاہیاں اس سفر میں ہم سے ہوئی ہیں خدا انہیں معاف کرے
اور جو کوتاہیاں تم سے پیچھے ہوئی ہیں انہیں بھی معاف کرے۔ دین و دنیا میں کامیاب فرمائے۔
اخلاق اور عادات میں تربیت حاصل کرنے کی توفیق بخشے۔ ہمیں مکمل انسان بنائے۔ اور ایسے
مکمل جیسا کہ اس کی منشاء ہے کہ انسان ہوں اور جیسا کہ قرآن کریم کی تعلیم چاہتی ہے۔ اور اس
انوار العلوم جلد ۸
۶۲۳
دورہ یورپ
دنیا میں بھی اور آخرت میں اس کی رحمت کے سایہ کے نیچے رہیں وہ کبھی ہم سے ناراض نہ ہو۔
ہم اس کے ہوں اور وہ ہمارا ہو۔ ہمیں اس سے محبت ہو اور اسے ہم سے۔ ہمیں اس سے ایسا
پیار ہو جس کی کوئی نظیر نہ ہو۔ اور اس کو بھی ہم سے ایسا پیار ہو کہ دنیا کی کسی قوم کو وہ ہم پر ترجیح
نہ دے (آمین)
الفضل ۴۔ دسمبر ۱۹۲۴ء)