تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 9)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوار العلوم کی نویں جلد ہے جو سیدنا حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانی کی ۱۳ دسمبر
۱۹۲۴ء سے لے ستمبر۱۹۲۷ء تک کی تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔
(1) افراد سلسلہ کی اصلاح و فلاح کیلئے دلی کیفیت کا اظہار
۱۳ دسمبر ۱۹۲۴ء کو حضور نے مسجد اقصیٰ میں ایک پُر اثر اور درد انگیز خطاب فرمایا۔
حضرت سیدہ امتہ الحئی صاحبہ کی وفات پر غیر معمولی رنج اور صدمہ کی وجہ بتاتے ہوئے آپ نے
فرمایا کہ مرحومہ کے وجود سے اس سکیم پر بہت اثر پڑا ہے جو میں نے یورپ میں تبلیغ و اشاعت
اور سلسلہ کی مستورات کی ترقی اور تربیت کیلئے تیار کی تھی۔
بعض لوگوں نے حضور کے صدمہ اور غم کو دیکھتے ہوئے اسے ایک غیر معمولی بات
سمجھا۔ تاہم حضور نے کسی غلط فہمی اور وہم کے ازالہ کیلئے اپنی بعض مثالیں پیش فرمائیں اور
بتایا کہ باوجودیکہ آپ پر آپ پر غم کی کیفیات تھیں تاہم جذبات پر پورا را قابو تھا۔ فرمایا کہ جماعت کے
غموں اور خوشیوں میں شامل ہونا میرا فرض ہے۔ غم کرنا اسلام کی تعلیم کے عین مطابق ہے۔
حضور ملی امر کا اپنے چچا کی وفات پر غم ، حضرت خدیجہ اللہ کو ساری عمر یاد کرتے
رہنا، صحابہ کی شہادت پر رفت و غم۔ اسی طرح ایک غزوہ میں جب چار علم بردار صحابہ شہید
ہوئے اور بالآخر حضرت خالد بن ولید کے ہاتھوں فتح ہوئی اس کیفیت پر حضور ملی پر
غم و رفت کی کیفیت طاری ہو گئی۔ آنسوؤں سے رونا انبیاء کی سنت ہے ۔ حضرت یعقوب کی
مثال سامنے ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور صحابہ کی زندگیوں سے آپ نے

مثالیں پیش فرمائیں۔ نیز صبر کی تعلیم پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے بعض تربیتی مسائل کی
طرف توجہ دلائی۔
(۲) مستورات سے خطاب
۲۸ دسمبر ۱۹۲۴ء جلسہ سالانہ مستورات میں حضور انور نے عورتوں کو تعلیم و تربیت کی
طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ ہماری عورتیں خدمت دین کا جذبہ رکھتی ہیں اور وہ عورتیں جو
پہلے اپنے وقت کو لڑائی جھگڑوں یا غیبت میں گنواتی تھیں اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
قبول کر کے خدمت دین میں صرف کرتی ہیں۔
حضور نے یورپ کی عورتوں کی مثال دیتے ہوئے فرمایا ۔
"
وہاں ہر ایک عورت تعلیم یافتہ ہے کوئی عورت ایسی نہ ہوگی جو تعلیم یافتہ نہ
ہو اور کوئی عورت اس قسم کی نہیں مل سکتی جو اس بات کو سمجھتی نہ ہو کہ تعلیم کی کیا
قدر ہوتی ہے۔"
حضور نے احمد ہی عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ۔
وہ اپنی کمزوریوں کے خیال کو چھوڑ کر دینی اور دنیاوی تعلیم میں کوشش
کریں۔ وہ یاد رکھیں کہ محض جوش کام نہیں آتے جب تک اس کے ساتھ علم و ہنر
نہ ہو۔ بہتوں کے دل میں جوش ہے کہ وہ خدمت دین کریں مگر یہ جوش اس وقت
کام آئے گا جب علم و تربیت کے ساتھ ہو۔ اگر تعلیم و تربیت نہ ہو تو کوئی نتیجہ پیدا نہ
ہو گا۔"
(۳) من انصاری الی الله
۱۹۲۴ء میں اشاعت اسلام کی غرض سے جو سفر ولایت اختیار کیا گیا اس میں تبلیغی
کوششوں کتب کی اشاعت اور سفر پر ہزاروں روپے خرچ ہوئے۔ اسی طرح اس سفر کے نتیجہ
میں کام بڑھ جانے کی وجہ سے بھی اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا۔ حضور نے اس سلسلہ

میں ۱۲ فروری ۱۹۲۵ء کو بعد از نماز عصر مسجد اقصیٰ قادیان میں ایک لاکھ روپیہ چندہ کی تحریک
کرتے ہوئے فرمایا ۔
ن سے کام
اے بھا بھائیو! میں اس سفر سے پہلے کئی دفعہ ہے دفعہ یہ خیال کرتا تھا کہ جماعت ۔
لیتے وقت اس امر کا خیال رکھنا چاہئے کہ لوگ کام سے ملول نہ ہو جائیں اور ان کے
ول تھک نہ جاویں لیکن اس سفر میں جو نازک حالت اسلام کی میں نے دیکھی ہے اور
جو طاقت اور قوت اور ہوشیاری اس کے دشمنوں میں پائی ہے اس کے بعد میں نے
فیصلہ کر لیا ہے کہ یہ زمانہ ڈرنے کا زمانہ نہیں اور یہ وقت ادھوری کو ششوں کا وقت
نہیں جو بزدل ہے اسے واپس جانے دینا چاہئے اور صرف بہادروں کو لیکر جو اسلام
کیلئے ہر ایک شے کو قربان کرنے کیلئے تیار ہیں آگے بڑھنا چاہئے۔"
اپنے خطاب کے آخر میں حضور نے احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔
اے بھائیو! آپ لوگوں نے اس شخص کا زمانہ پایا ہے جس کے زمانہ کی خبر
نوح سے لے کر رسول کریم میں تک سب رسولوں نے دی تھی۔ ہاں اس کا زمانہ
جو دنیا کیلئے منبجتی ہے اور سارے جہان کو ایک دین پر جمع کرنے کیلئے آیا ہے۔ جس کا
زمانہ قیامت کا زمانہ ہے کیونکہ اس میں سب دنیا کو اکٹھا کرنے کیلئے خدا کی قرنا پھونکی
گئی ہے۔ وہ آدم ثانی ہے کیونکہ اس کی قدسی تاثیرات سے لب دنیا کو ایک نئی
پیدائش حاصل ہونے والی ہے۔ جس طرح پہلے آدم کے ذریعہ سے اس کو جسمانی
پیدائش ملی تھی اب اس آدم ثانی کے ذریعہ سے ایک روحانی پیدائش ملے گی۔ دل
بدل جائیں گے۔ علوم و عرفان کے دروازے کھول دئے جائیں گے۔ خدا تعالیٰ کے
زندہ اور قدیر ہونے کے ثبوت اس طرح مہیا کئے جائیں گے کہ گویا انسان اپنی
آنکھوں سے اس کو دیکھ لے گا۔“
اسلام کی اشاعت کے بارہ میں فرماتے ہیں۔
یہ زمانہ اشاعت کا زمانہ ہے اور اشاعت کا زمانہ سخت مالی قربانیوں کو چاہتا
ہے
پس نہ صرف یہ کہ آپ کو ہر سال مالی امداد میں پہلے سالوں سے زیادہ حصہ لینا
چاہئے بلکہ چاہئے کہ آپ لوگ کوشش کریں کہ اپنی آمدنوں کو بڑھا ئیں اور اپنے
وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ ہر ایک احمدی کو چاہئے کہ وہ خود بھی کام کرے

اور گھر کے ہر ممبر سے اس کی حیثیت اور اس کے علم کے مطابق کام لے کوئی شخص
فارغ نہ رہے۔ تاکہ دین کو کو طاقت حاصل ہو۔ اور اس ہو۔ اور اسلام دو دوسرے دینوں پر غالب آ
جائے۔ اور وہ کیسی خوش گھڑی ہو گی جب ایسا ہو گا۔“
(۴) حکومت کابل کی ظالمانہ کارروائیوں پر صبر سے کام لو
کابل افغانستان میں اوائل ۱۹۲۵ء میں دو احمدی (مولوی نعمت اللہ صاحب اور مولوی
عبدالرحمن صاحب) شہید کر دیئے گئے اس سلسلہ میں قادیان میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی اس
میں حضور نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا !
وو
یہ بات متواتر تجربات سے ثابت ہو چکی ہے کہ ظالم کے ظلم کا وبال آخر ظالم
پر ہی پڑتا ہے آج تک کوئی ایک نظیر ایسی دنیا میں نہیں ملتی کہ کوئی ظالم ظلم کر کے پھر
کامیاب ہو گیا ہو ۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔"
نیز فرمایا !
یہ زمانہ نہیں رہے گا امیر بھی مٹ جائے گا اور اس کے معاون و مدد گار بھی
نہیں رہیں گے لیکن جس عقیدہ کی بناء پر انہوں نے ظلم کئے وہ عقیدہ دنیا میں رہے
گا۔"
خطاب کے آخر میں احباب جماعت کو نصیحت فرمائی کہ ۔
میں آئندہ آنے والی نسلوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ طاقت اور قوت کے
زمانہ میں اخلاق کو ہاتھ سے نہ جانے دیں کیونکہ اخلاق اصل وہی ہیں جو قوت اور
طاقت کے وقت ظاہر ہوں۔ اس لئے میں آنے والی نسلوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ
جب خدا تعالیٰ ان کو ہماری حقیر خدمات کے بدلہ میں حکومت عطا کرے گا تو وہ ان
ظالموں کے ظلموں کی طرف توجہ نہ کریں۔ وہ اخلاق دکھانے میں ہم سے پیچھے نہ
رہیں بلکہ ہم سے بھی آگے بڑھیں۔"

(۵) جماعت احمدیہ کے عقائد
سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے عقائد جماعت احمدیہ کے بارہ میں ایک پُر معارف
مضمون تحریر فرمایا جو الفضل ۱۴/۱۲ مئی ۱۹۳۵ء میں شائع ہوا۔ اس مضمون میں آپ نے
احمدیت ، ہستی باری تعالی ملائکہ اللہ کلام الهی قرآن کریم رسول کریم میں اور انبیاء
علیهم السلام وغیرہ کے بارہ میں اپنے عقائد بیان فرمائے۔ رؤیتِ الہی کے عنوان کے تحت آپ
فرماتے ہیں۔
6
ہمارا یہ یقین اور وثوق ہے کہ انسانی روح ترقی کرتے کرتے ایسے درجے کو
حاصل کرلے گی جب کہ اس کی طاقتیں موجودہ طاقتوں کی نسبت اتنی زیادہ ہونگی کہ
اسے ایک نیا وجود کہا جا سکتا ہے۔ اس وقت روح اس قابل ہو جائے گی کہ اللہ
تعالی کے ایسے جلوے کو دیکھے اور ایسی رؤیت اس کو حاصل ہو کہ باوجود اس کے کہ
وہ حقیقی رؤیت نہ ہو گی مگر پھر بھی اس دنیا کے مقابلہ میں رویت اور یہ دنیا اس کے
مقابلہ میں حجاب کہلانے کی مستحق ہوگی۔"
1
(۶) حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
۱۹۲۵ء میں عرب کے حالات خانہ : جنگی کی وجہ وجہ سے خراب تھے۔ امیر ابن سعود حاکم نجد
مکہ مکرمہ پر قابض تھے اور جدہ کی بندرگاہ جہاں حاجیوں کے جہاز آکر ٹھرتے تھے پر شریف علی
کا قبضہ تھا۔ اور دونوں فریق ایک دوسرے کے خلاف بر سر پیکار تھے۔ ان مخدوش حالات کی
وجہ سے ہندوستان میں علمائے اسلام کے سامنے اس سال حج بیت اللہ کے جواز یا عدم جواز کا
سوال پیش تھا۔ اس پر جون ۱۹۲۵ء میں مسلمانوں کی راہنمائی کیلئے حضور نے یہ مضمون لکھا۔
آپ نے فرمایا :۔
میں اپنے تمام دوستوں کو شروع مضمون میں ہی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس
سال حج کرنا فتنہ کا موجب ہے اور شریعت کے حکم کے ماتحت اس حج کے ارادہ میں

។
التواء کرنا بہتر ہے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ حج بہر صورت اور ہر حالت میں فرض نہیں ہے
بلکہ اس وقت اور اس پر فرض ہوتا ہے جب اور جس شخص میں بعض شرائط پائی
جائیں اور انہی شرائط میں سے ایک امن کا وجود بھی ہے۔"
۱۹۲۵ء میں حجاز عرب کی حالت اور امیر ابن سعود اور شریف علی کی باہم چپقلش اور اس
کی وجوہ بیان کرنے کے بعد حضور نے ترکی کے جنگ عظیم میں شامل ہونے کے اثرات اور
مغربی اقوام کے رد عمل کو عام فہم انداز میں بیان کرتے ہوئے آخر میں شریف مکہ اور انگریزوں
کے تعلقات پر سیر حاصل بحث فرمائی۔ خاندان ابن سعود کے تاریخی حالات اور اس ضمن میں
مشهور عرب رہنما محمد بن عبد الوہاب کی اصلاحی تحریک کا ذکر کر کے فرمایا :۔
"
مندرجہ بالا حالات سے۔ سے یہ امور بخوبی روشن : ہو جاتے ہیں کہ موجودہ جنگ
حجاز کوئی نئی جنگ نہیں بلکہ یہ ایک ڈیڑھ سو سالہ پرانا قصہ ہے اور سنیوں وہابیوں کی
جنگ ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سو سال میں قریباً بغیر وقفے کے وہابیوں نے سب عرب پر قبضہ
کرنے کی کوشش کی ہے مگر سنیوں نے ان کا مقابلہ کیا ہے۔"
آخر میں حضور نے دعا فرمائی کہ :۔
اللہ تعالی اس فتنہ و فساد میں سے ایسے خیر و خوبی کے پہلو پیدا کرے کہ اسلام
کا بول بالا ہو اور حجاز مسیحی اثر سے بالکل پاک رہے اور دجال کا رُعب خانہ خدا میں
رہنے والے لوگوں کے دلوں سے دور رہے۔"
(۷) مخالفین احمدیت کے بارہ میں جماعت احمدیہ کو نصیحت
یہ کتاب حضرت مصلح موعود کی ایک تقریر پر مشتمل ہے جو حضور نے مخالفین احمدیت
کے بارہ میں جماعت احمدیہ کو نصیحت کرتے ہوئے اوائل جولائی ۱۹۲۵ء میں ارشاد فرمائی۔
حضور نے فرمایا کہ اگر ہم صداقت اور راستی کے بچے حامل بن جائیں ۔ ہماری اپنی اصلاح ہو،
ہمارے قلب صاف ہو جائیں اور خدا تعالیٰ کی محبت اور مخلوق خدا کی ہمدردی ہمارے اندر
جوش مارنے لگ جائے تو یقیناً کسی مخالف کی مخالفت ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ صداقت
اور راستی ایک ایسا حربہ ہے جو ہزاروں پردوں کو چیر کر سینوں کے اندر داخل ہو جاتی ہے۔ اور

८
کوئی چیز اسے روک نہیں سکتی۔ خواہ کیسے ہی مضبوط قلعے ہوں اور کیسی ہی سخت دیواریں کیوں
نہ ہوں۔ حضور نے فرمایا کہ میں اپنے دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو اس
قابل بنائیں بنا کہ صداقت اور راستی کے بچے حامل بن سکیں۔ پس اگر آپ اپنے قلوب کی
اصلاح کریں اپنے اندر جوش و اخلاص پیدا کریں تو یہ نا ممکن ہے کہ تمہارے کلام میں وہ طاقت
اور وہ تأثیر خدا تعالیٰ پیدا نہ کرے جو دلوں کو مسخر کرنے والی ہوتی ہے۔
اس کے بعد حضور نے غیر احمدیوں کے ایک مولوی کے بیان کا ذکر کیا جس میں اس نے
کہا تھا کہ عیسائیوں سے یہودیوں سے آریوں سے ، سکھوں سے ہماری صلح ہو سکتی ہے مگر
احمدیوں کے ساتھ ہم کسی طرح صلح نہیں کر سکتے کیونکہ یہ کافر اور مرتد ہیں۔ آریہ سکھ
یہودی اور عیسائی ان سے بدرجہا بہتر ہیں۔ اس پر حضور نے فرمایا کہ یہ بیان سن کر مجھے سخت
حیرت ہوئی اور میرا دل اس بات کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں تھا کہ کوئی کس طرح ان لوگوں کو
جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نعوذ باللہ جھوٹا تسلیم کرتے ہیں اور حضور کو بُرے الفاظ سے
یاد کرتے ہیں ان کو اس جماعت سے کیسے بہتر قرار دے سکتا ہے جو رسول کریم میں اللہ کے دین
کی کچی خادم ہو ، آپ کا کلمہ پڑھنے والی ہو۔ یہ صرف وہی شخص کر سکتا ہے جس کا دل بالکل سیاہ
ہو چکا ہو جو سخت تار تاریکی اور ظلمت میں پڑ گیا ہو۔
6
حضور نے فرمایا کہ اس کے مقابل ہماری یہ حالت ہے کہ گو عیسائیوں کی حکومت اور ان
کے ملک میں ہمارے لئے بہت امن اور انصاف ہے اس کے بالمقابل افغان حکومت میں ہمارے
ساتھ ظلم اور بے انصافی ہوتی ہے لیکن جب مذہب کا سوال آئے گا تو میں امیر امان اللہ کو
کروڑوں درجے کنگ جارج سے بڑھ کر سمجھوں گا۔ کیونکہ امیر امان اللہ ہمارے اس رسول کی
عزت کرتے ہیں جو ہمیں جان سے بھی زیادہ پیارے ہیں اور انہیں خدا کا سچا رسول مانتے ہیں
جب کہ کنگ جارج رسول اللہ کی صداقت کے قائل نہیں۔ حضور نے فرمایا کہ میں مذھبا امیر
امان اللہ کو کنگ جارج سے زیادہ معزز سمجھتا ہوں۔ اس کے بعد حضور نے غیر از جماعت احباب
کے بعض اعتراضات کے نہایت مدلل جوابات دیئے۔ اور آخر پر دیو بندیوں۔ پر دیو بندیوں کے اس چیلنج کا ذکر
کیا کہ جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ مرزا صاحب نے کوئی بھی نئے معارف قرآنیہ بیان
نہیں کئے۔ حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ اگر دیوبندی اس دعوئی پر قائم رہیں اور اس کو
سچائی کا معیار سمجھیں تو میں اس کا ذمہ لیتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود کی کتب سے ایسے قرآنی

=
حقائق اور معارف پیش کروں جو ان مولوی صاحبان نے کبھی بیان نہیں کئے اور نہ حضرت مسیح
موعود سے پہلے کسی نے لکھے ہیں۔
حضرت مصلح موعود نے مولویوں کو یہ بھی چیلنج دیا کہ میں جو مسیح موعود علیہ السلام کا
خادم ہوں مجھ سے مقابلہ کر لیں اور قرآن کریم کے تین رکوع کسی جگہ سے قرعہ ڈال کر انتخاب
کر لیں اور وہ تین دن تک اس ٹکڑے کی ایسی تفسیر لکھیں جس میں چند ایسے نکات ضرور ہوں
جو پہلی کتب میں موجود نہ ہوں اور میں بھی اسی ٹکڑے کی اسی عرصہ میں تفسیر لکھوں گا اور میں
حضرت مسیح موعود کی تعلیم کی روشنی میں اس کی تشریح بیان کروں گا اور کم سے کم چند ایسے
معارف بیان کروں گا جو اس سے پہلے کسی مفسر یا مصنف نے نہ لکھے ہوں گے۔ پھر دنیا خود دیکھ
لے گی حضرت مسیح موعود نے قرآن کریم کی کیا خدمت کی ہے۔ حضور نے فرمایا :۔
ان مولویوں کو میں اپنے مقابلہ پر بلاتا ہوں اگر وہ آئے تو دیکھیں گے کہ
حضرت مرزا صاحب کے ایک ادنی غلام کے مقابلہ میں ان کا کیا حشر ہوتا ہے۔ ان کی
قلمیں ٹوٹ جائیں گی ، ان کے دماغوں پر پردے پڑ جائیں گے۔ اور وہ کچھ نہیں لکھ
سکیں گے اگر ان میں ہمت اور جرات ہے تو مقابلہ پر آئیں۔"
(۸) آل مسلم پارٹیز کانفرنس کے پروگرام پر ایک نظر
یہ پمفلٹ حضور نے آل انڈیا مسلم پارٹیز کانفرنس کے اجلاس میں پیش کرنے کیلئے
۱۳ جولائی ۱۹۲۵ء کو تحریر فرمایا:۔
منتظمین کا نفرنس کی خواہش تھی کہ امام جماعت احمد یہ بنفس نفیس اس میں شریک ہو کر
اپنے خیالات کا اظہار فرمادیں۔ حضرت مصلح موعود نے تحریر فرمایا کہ میں خود اس میں شمولیت
سے معذور ہوں لیکن اپنے نمائندوں کے ذریعے اپنے خیالات تحریر ا پیش کر دیتا ہوں۔ اس
پمفلٹ میں حضور نے سب سے پہلے اسلام کی مذہبی اور سیاسی تعریف بیان فرمائی اور فرمایا کہ
اسلام کی ایک تو مذہبی تعریف ہے جس کا ہر شخص کو اختیار ہے کہ وہ جو چاہے اس کی تعریف
کرے۔ دوسری اسلام کی سیاسی تعریف ہے۔ سیاسی طور پر کون لوگ مسلمان ہیں؟ اس کا
جواب صرف ہندو، عیسائی اور سکھ ہی دے سکتے ہیں جن سے مسلمانوں کا سیاسی واسطہ پڑتا ہے۔

۹
کیونکہ اگر ایک جماعت کے پیرو جو خود کو مسلمان کہتے ہیں اور سمجھتے ہیں ان کو دوسرے فرقہ
کے لوگ خواہ غیر مسلم ہی سمجھیں لیکن سیاست میں ہندو اور سکھ جب ان سے معاملہ کریں گے
تو ان سے ایک ہی معاملہ کریں گے اور جو کارروائی وہ ایک قوم کے خلاف کریں گے وہی
دوسری قوم کے خلاف بھی کریں گے۔ پس سیاست ان کے مفاد ایک ہیں اور مسلمانوں نے اس
نکتہ کو نہ سمجھا تو دوسرے ایک ایک کر کے ان کو کھا جائیں گے اور ان کو اس وقت ہوش آئے
گی جب ہوش آنے کا کچھ بھی فائدہ نہیں ہو گا۔ اس لئے حضور نے تمام مسلمان فرقوں کے
سامنے یہ زریں اصول پیش کیا کہ سیاسی معاملات میں مسلمان مکمل اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ
کریں۔ کیونکہ سیاسی لحاظ سے اگر آپ کسی قوم کو الگ کر دیں گے تو یہ کیسے ممکن ہے وہ
دوسری قوموں کی طرف رجوع نہ کرے۔
اس کے بعد اسلام کی ترقی اور ترویج اور اس کے سیاسی استحکام کے لئے بعض تجاویز
دیں اور فرمایا کہ اسلام کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ تمام ملک ہند میں اسلام کی ترویج
کے لئے تبلیغی نظام مقرر کیا جائے اور تبلیغی انجمنوں کے باہم اتحاد کی کوئی راہ نکالی جائے۔
کیونکہ اسلام کی زندگی تبلیغ پر ہی موقوف ہے۔ اور اس کے لئے مکمل نظام وضع کرنا ضروری
ہے۔ نیز مسلمانوں کی صنعتی اور تعلیمی میدان میں ترقی کے لئے باقاعدہ صیغہ جات قائم کئے
جائیں۔ ہر صیغہ کا ایک مطمع نظر ہو اور سال کے آخر پر بتایا جائے کہ مطمع نظر کو کس حد تک
پورا کیا گیا ہے۔ نیز اس وقت فوری طور پر ایک ایسی کمیٹی کا قیام بھی ضروری ہے جو اس امر کا
جائزہ لے کہ مسلمانوں کو دوسری قوموں کے اثر سے کس طرح آزاد کروایا جا سکتا ہے۔ اور
کون کون سے شعبہ ہائے زندگی ایسے ہیں جن میں ماہر مسلمانوں کی تعداد بہت کم ہے پھر وہ کمیٹی
اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کوشش کرے۔ اسی طرح حضرت مصلح موعود نے مسلم بنک کے
قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا اور فرمایا کہ اگر بلا سود بنک کی صورت نکل سکے جو کہ نکل سکتی
ہے تو ہماری جماعت بھی اس میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے اور آپ نے بیت المال اور
مسلم چیمبر آف کامرس کے قیام کی بھی تجویز دی۔ نیز فوجداری مقدمات کے علاوہ مسلمانوں کے
دیگر متنازعات کو عدالتوں میں لے جانے کی بجائے باہم مل کر تصفیہ کے لئے بھی پنچائتی نظام وضع
کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ نے فرمایا کہ قیام امن کے لئے یہ ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے مذہبی معاملات

میں دخل نہ دیا جائے ۔ وسعت حوصلہ ۔ حوصلہ کے ساتھ دوسروں کو ان کے عقیدہ کے مطابق کام کرنے
دیں اور خود اپنے عقیدہ کے مطابق کام کریں۔ حضور نے تجارت اور صنعت و حرفت کے
متعلق فرمایا کہ تجارت ایسا شعبہ ہے جس سے مسلمانوں نے سب سے زیادہ تغافل برتا ہے اور
تجارتی لحاظ سے وہ ہندوؤں کے غلام بن کر رہ گئے ہیں۔ تجارت اور صنعت و حرفت میں بھی
مسلمانوں کی ترقی کے لئے خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آخر پر حضرت مصلح موعود ۔ عود نے
مسلمانوں کے باہمی تنازعات کو ختم کر کے باہم اتحاد اور یگانگت کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی اور
فرمایا کہ :۔
پھر ایک دفعہ اس امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے میں اپنے مضمون کو ختم
کرتا ہوں کہ سب محنت رائیگاں اور سب تدبیریں عبث جائیں گی اگر اس امر کو اچھی
طرح نہ سمجھ لیا گیا کہ ہم باوجود ایک دوسرے کو کافر کہنے کے اغیار کی نظروں میں
مسلمان ہیں۔ اور ایک کا نقصان دوسرے کا نقصان ہے۔ پس سیاسی میدان میں ہمیں
مذہبی فتوؤں کو نظر انداز کر دینا چاہئے۔ کیونکہ وہ ان کے دائرہ عمل سے خارج ہیں۔
اسلام ہر گز یہ نہیں کہتا کہ تم اپنی سیاسی ضروریات کے لئے ان لوگوں سے مل کر کام
نہیں کر سکتے جن کو تم مسلمان نہیں سمجھتے۔ اگر رسول کریم میں یہ مشرکوں کے مقابلہ
میں یہود سے سمجھوتہ کر سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسلمان کہلانے والے فرقے
اسلام کی سیاسی برتری بلکہ کہو کہ سیاسی حفاظت کے لئے اس میں مل کر کام نہ کر
سکیں۔ اگر ہم اس موقعہ پر اتحاد نہ کر سکیں گے تو یقینا اس سے یہ ثابت ہو گا کہ ہمارا
اختلاف اسلام کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لئے ہے۔ اپنے نفسوں کے لئے ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس بد بختی سے محفوظ رکھے۔ آمین
(۹) جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
۱۹ اکتوبر ۱۹۲۵ء کو کارکنان سلسلہ احمدیہ کے ایک اجتماع میں جماعت کے جدید نظام
عمل کے بارہ میں حضور نے ایک مفصل تقریر فرمائی جس میں مجلس شوری کے فیصلہ کے مطابق
مجلس معتمدین اور صیغہ ہائے نظارت کے باہمی الحاق کا اعلان فرمایا۔ کارکنان کو مخاطب کرتے

11
ہوئے حضور نے فرمایا :۔
اس وقت سلسلہ کے کام دو طریق پر چل رہے ہیں۔ کچھ حصہ کاموں کا مجلس
معتمدین کے ذریعہ جو ا انجمن احمد یہ کہلاتے ہے ، انجام پاتا ہے اور کچھ نظارت کے
ذریعہ ہوتا ہے۔ آئندہ کیلئے یہ کیا گیا ہے کہ نظارت کے کام مجلس معتمدین کے
قواعد میں تبدیلی کر کے اس میں شامل کر دئے گئے ہیں اور صدر انجمن اس جماعت کا
نام رکھا گیا ہے جس میں تمام جماعت کے نمائندے شامل ہونگے۔ پہلے صدر انجمن
ایک ذہنی وجود تھا مگر آئندہ اسے یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ امور جو ساری جماعت سے
تعلق رکھتے ہونگے اور جن کی ذمہ داری ساری جماعت پر عائد ہوگی وہ اس کے
مشورہ کے بغیر نہ ہونگے۔"
حضور نے تفصیل سے بیان فرمایا کہ دونوں طریقوں کے علیحدہ علیحدہ ہونے کی وجہ سے
جو نقصانات ہو رہے تھے اب وہ انشاء اللہ تعالٰی دور ہو جائیں گے اور سلسلہ کا کام بہتر طریق پر
چلے گا۔ آخر میں حضور نے فرمایا :۔
"ہمیں سادہ زندگی بسر کرنی چاہئے اور کام کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے ۔ پھر یہ
کام چونکہ سب کے اتحاد سے ہو سکتے ہیں اس لئے میں سب کو نصیحت کرتا ہوں کہ
آپس میں اتحاد اور محبت بڑھانے کی کوشش کریں۔ پھر چونکہ یہ سب باتیں خدا تعالیٰ
کے فضل پر منحصر ہیں اس لئے میں دوستوں سے چاہتا ہوں کہ اپنی اور سب کی روحانی
ترقی ، سلسلہ کے کاموں اور ترقی کیلئے دعائیں کرتے رہیں۔"
(۱۰) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۲۵ء
۲۶ دسمبر ۱۹۲۵ء کو جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ ہماری جماعت
کے کاموں میں ایک خصوصیت ہے اور وہ یہ کہ ہماری جماعت کے کام تقدیر عام کے ماتحت نہیں
بلکہ خدا تعالیٰ کی تقدیر خاص کے ماتحت ہوتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنی ترقی اور کامیابی کے لئے
اسی سے مدد مانگنی چاہئے۔ دعائیں کرتے ہوئے جلسہ کی کارروائی میں شامل ہوں اور جلسہ کے
اوقات کو ضائع نہ ہونے دیں بلکہ ان سے پورا فائدہ اٹھائیں۔

۱۲
(11) منهاج الطالبين
یہ کتاب حضرت مصلح موعود کی دو تقاریر پر مشتمل ہے جو آپ نے جلسہ سالانہ کے موقع
پر ستائیس اور اٹھائیس دسمبر ۱۹۲۵ء کو قادیان میں فرمائیں۔ ابتداء حضور نے احباب جماعت کو
چند متفرق امور کی طرف توجہ دلائی جو جماعت کی اصلاح اور ترقی کے لئے ضروری ہیں۔ اس
کے بعد آپ نے ایک نہایت ہی اہم مسئلہ پر شرح وبسط سے روح روشنی ڈالی ہے جو ہمیشہ انسان کی
توجہ اپنی طرف کھینچتا رہا ہے۔ یعنی وہ کونسے ذرائع ہیں جن پر عمل کر کے انسان گناہوں سے
پاک ہو جائے اور نفس میں نیکیاں پیدا ہو جائیں۔ تزکیہ نفس ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں لوگوں
نے بڑی ٹھوکریں کھائی ہیں۔ ہندو جوگی جنگلوں میں مارے مارے پھرے اور شدید ریاضتیں کر
کے اپنے اعضاء بے کار کر بیٹھے لیکن حاصل کچھ نہ ہوا۔ مسلمانوں میں سے بھی بعض صوفی
کہلانے والے افراد نے لمبے لمبے اذکار اور وظیفے ایجاد کئے لیکن منزل سے دور ہی رہے۔
حضرت مصلح موعود نے اسلامی تعلیمی کی روشنی میں اس مضمون کی سادہ اور عام فہم طریق پر
ایسی وضاحت فرمائی ہے کہ عام انسان بھی اس کو سمجھ سکتا ہے اور ان ذرائع پر آسانی سے عمل
کر سکتا ہے۔ یہ کتاب انسان کے اپنے نفس کی اور آئندہ نسلوں کی اخلاقی اور روحانی تربیت
کیلئے اہم اور مفید ترین معلومات پر مشتمل ہے۔ شروع میں حضور نے اس مضمون کی اہمیت
واضح کرتے ہوئے اپنی ایک رؤیاء کا ذکر کیا ہے۔ فرماتے ہیں۔
"
رویا یہ تھی کہ ایک مصلی ہے جس پر میں نماز پڑھ کر بیٹھا ہوں میرے ہاتھ میں ایک
کتاب ہے جس کے متعلق مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ ہے کہ وہ شیخ عبد القادر صاحب جیلانی کی ہے اس کا نام
منهاج الطالبین ہے یعنی خدا تعالیٰ تک پہنچنے والوں کا راستہ ۔ میں نے اس کتاب کو پڑھ کر رکھ
دیا کہ پھر یکدم خیال آیا کہ یہ کتاب حضرت خلیفہ اول کو دینی ہے۔ اس لئے میں اسے ڈھونڈ نے
لگا ہوں مگر وہ ملتی نہیں۔ ہاں اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک اور کتاب مل گئی۔ اس وقت میری
زبان پر یہ الفاظ جاری ہو گئے ۔ وَ مَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ اور تیرے رب کے لشکروں
کو سوائے اس کے اور کوئی نہیں جانتا۔ اس کے بعد میں نے اس خیال سے کہ اگر شیخ عبد القادر
صاحب جیلانی کی کوئی کتاب اس نام کی ہونا ہو تو اسے تلاش کروں حضرت خلیفۃ المسیح اول سے پوچھا
!

آج 10 میں سے 10 باقی