تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 2
۱۳
تو آپ نے فرمایا کہ ان کی اس نام کی تو کوئی کتاب نہیں البتہ غنیۃ الطالبین نام کی کتاب ہے۔
پھر معلوم ہوا کہ اس نام کی کسی اور کی کتاب بھی نہیں ہے۔ پھر خیال آیا کہ ممکن ہے کہ کسی
وقت مجھے ہی اس نام کی کتاب لکھنے کی توفیق ملے۔ اور عبد القادر سے یہ مراد ہو کہ اس میں جو
کچھ لکھا جائے وہ میرے دماغ کا نتیجہ نہ ہو بلکہ خدا تعالیٰ کی سمجھائی ہوئی باتیں ہوں۔ اس وجہ
سے میں نے اس مضمون کا نام منہاج الطالبین رکھا ہے۔"
حضور انور نے گناہوں سے بچنے کیلئے بنیاد تزکیہ نفس اور تقوی کو قرار دیا ہے۔ پھر انسان
کامل بننے کے لئے فرمایا کہ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ انسان کا تعلق مخلوق سے بھی
درست ہو اور خدا سے بھی درست ہو۔ حضور نے یہ نکتہ بیان فرمایا کہ دین دو شقوں میں منقسم
ہے۔ (۱) اخلاق (۲) روحانیت۔ انسان کے اعمال کا وہ حصہ جو بنی نوع انسان سے تعلق رکھتا
ہے اخلاق کہلاتا ہے اور وہی معاملہ جب خدا تعالیٰ سے کیا جائے تو اسے روحانیت کہتے ہیں۔ اس
حوالے سے اخلاق پر بحث کرتے ہوئے آپ نے اخلاق کی تعریف اعلیٰ اخلاق کا خیال کیوں رکھا
جائے با اخلاق کسے کہتے ہیں؟ اور کیا اخلاق کی اصلاح ممکن ہے؟ جیسے موضوعات پر نہایت
تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ پھر گناہ کیا ہے؟ گناہ کے اقسام گناہ کہاں سے آتا ہے گناہ آلود
حالتیں اور اسلام نے گناہ کا کیا علاج بیان فرمایا جیسے مضامین مدلل بیان فرمائے۔ اس ضمن میں
حضور انور نے فرمایا کہ اگر آپ لوگ گناہ کا سلسلہ روکنا چاہتے ہیں تو جس طرح سیگریگیشن
کیمپ Segregation Camp) ہوتا ہے اس طرح بناؤ اور آئندہ اولاد سے گناہ کی بیماری
دور کر دو تا کہ آئندہ نسلیں محفوظ رہیں۔ اولاد سے گناہ کی بیماری کو دور کرنے کے لئے حضور
نے تربیت کے ۲۷ عظیم الشان طریق بیان فرمائے ۔
نیز فرمایا کہ اصل نیکی دل کی پاکیزگی ہے اور جس فطرت پر زنگ نہ ہو اس کے لئے
گناہوں سے بچنے کے تین علاج ہیں۔ (۱) یہ کہ اسے بدیوں کا علم اور نیکیوں کی خبر ہو۔
(۲) اسے معلوم ہو کہ بدیوں سے اجتناب اور نیکیوں پر عمل کرنے کے مواقع کیا کیا ہیں۔
(۳) اسے معلوم ہو کہ کونسی بدیاں میرے اندر ہیں جنہیں میں نے دور کرنا ہے۔ اس کے بعد
حضور نے بڑی بڑی بدیوں کی ایک لسٹ بیان فرمائی جس میں ان بدیوں کی جو انسانوں سے تعلق
رکھتی ہیں اور ان کی جو انسانوں کے سوا دوسری مخلوق سے تعلق رکھتی ہیں کی تفصیلات ہیں تا
کہ ان کے ذہن میں آنے سے ان سے بچنے کی طاقت پیدا ہو۔ اس کے ساتھ ہی حضور نے
1
۱۴
نیکیوں کی تفصیلی لسٹ بیان فرمادی تاکہ ان پر عمل کیا جا سکے۔
آخر میں حضور نے فرمایا:۔
کوشش کے علاوہ ایک اور گر ہے اور وہ دعا کا گھر ہے۔ جب انسان سے اپنی
کوششوں کے ذریعہ کچھ نہ بنے تو اسے بیرونی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلی چیز اپنی
کوشش ہوتی ہے جو اندرونی امداد ہوتی ہے اور دوسری بیرونی امداد ہوتی ہے۔
انسان اپنی طرف سے کوشش کرے اور ساتھ ہی خدا تعالی سے دعا کرے کہ مجھ سے
تو جو کچھ ہو سکتا ہے کر رہا ہوں۔ اب آپ ہی مدد دیں تو کامیاب ہو سکتا ہوں۔"
(۱۲) مستورات سے خطاب
فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۲۵ء بر موقع جلسه سالانه )
اس تقریر میں حضور نے سورۃ الدھر کی ابتدائی آیات کی پر معارف تفسیر بیان فرمائی
ہے۔ احمدی مستورات کو مخاطب کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ ان آیات میں اللہ تعالی نے
انسان کی زندگی کے ابتدائی درمیانی اور آخری انجام بتائے ہیں۔ گویا اس کی کمزور ہستی کا مکمل
نقشہ کھینچ کر رکھ دیا۔ انسان اگر اس پر غور کرے تو وہ تکبر کر ہی نہیں سکتا جس کی وجہ سے
انسان دنیا میں گناہ کا مرتکب ہوتا ہے۔
آخر میں حضور نے احمدی عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :۔
جب تک تم احمدیت کی تعلیم کو پورا نہیں کرو گی احمدی کہلانے کی مستحق
نہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ تم پوری احمدی بنو تاکہ اگر ایسا وقت آئے جب ہمیں خدا
کے دین کے لئے تم سے جدا ہونا پڑے تو تم ہمارے بچوں کی پوری پوری تربیت کر
سکو ۔ دنیا اس وقت جہالتوں میں پڑی ہوئی ہے۔ تم قرآن کو سمجھو اور خدا کے حکموں
پر چلو۔"
۱۵
(۱۳) احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت
مئی ۱۹۲۶ء میں مبلغ امریکہ حضرت مولوی محمد الدین صاحب کی کامیاب مراجعت پر لجند
اماء اللہ قادیان کی طرف سے ان کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا گیا۔ اس موقع پر حضرت خلیفہ
المسیح الثانی نے یہ تقریر فرمائی۔ عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:۔
ہم یہ نہیں کہتے کہ عورتوں کیلئے کوئی باہر کا کام کرنا یا ملازمت کرنا ناجائز
ہے۔ مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ عورتوں کے کثیر حصہ کا کام گھر میں ہی۔
میں جہاں اتنی آزادی اور اتنی تعلیم ہے وہاں بھی نوے فی صدی عورتیں گھروں میں
کام کرتی ہیں۔ پس جب یورپ کی عورتیں انتہائی تعلیم پاکر بھی زیادہ تر گھر کا
ہی کام کرتی ہیں تو معلوم ہوا عورتوں کی تعلیم کا جزو اعظم تربیت اولاد اور گھر کا کام ہی
ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ بچوں کے کپڑے سینا اور پہناناہی عورتوں کا کام ہے
بلکہ بچوں کو تعلیم دینا بھی ان کا فرض ہے اور اس کے لئے ان کا خود تعلیم یافتہ ہونا
ضروری ہے۔"
وہ آئمہ اسلام
(۱۴) حق الیقین
جس میں بعض
ایک شیعہ مرزا احمد سلطان صاحب نے ایک کتاب مسمی بہ ” ہفوات المؤمنین “ لکھی جو
لکھنو سے شائع ہوئی۔ مصنف کا مقصد حق جوئی اور صداقت طلبی معلوم نہیں ہوتا بلکہ در پرده
اسلام اور بزرگان دین کو بد نام کرنا چاہتے ہیں۔ کتاب کے مضمون سے جس :
روایات کو بنیاد بنایا گیا ہے رسول کریم میں ہم آپ کی ازواج مطہرات اور صحابہ کرام کی ذات
کی اشاعت سے سارے ملک میں اسلام کے خلاف خطرناک زہر ناپاک حملے ہوتے ہیں۔ اس کی پر
پھیل رہا تھا۔ اس لئے اس کا تدارک ضروری تھا۔ اخبار ”اہلحدیث" نے اس کا جواب لکھنا
شروع کیا لیکن جلد ہی خاموشی اختیار کر لی۔ ان حالات میں حضرت مصلح موعود نے مناسب
سمجھا کہ حضور خود اس کا جواب لکھیں۔ چنانچہ ۱۹۲۶ء میں آپ نے اس کا جواب لکھا۔ آپ
14
فرماتے ہیں:۔
" اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس تصنیف کے اصل مخاطب اہلحدیث صاحبان
ہیں اور اگر وہی مسلک ہم اختیار کرتے جو وہ لوگ ہمارے متعلق اختیار کیا کرتے ہیں
تو شاید ہمارا طریق بھی یہ ہوتا کہ ہم اس جنگ کا لطف دیکھتے اور ایک دوسرے کی
نصیحت اور تحقیر کو خاموشی سے ملاحظہ کرتے۔ لیکن چونکہ ہمارا رویہ تقومی پر مبنی ہے
اور اسلام کی محافظت اور اس کے خزائن کی نگرانی کا کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے اس
لئے میری غیرت نے برداشت نہ کیا کہ یہ کتاب بلا جواب کے رہے اور اسلام کے
چھے دشمن اسلام کے ظاہری دشمنوں کے ساتھ مل کر اس کے اندر رخنہ اندازی
کرنے کا کام بلا روک ٹوک کرتے چلے جائیں۔"
مصنف ہفوات نے بعض روایات کو بنیاد بنا کر یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ گویا
احادیث کے تمام مجموعے اعتبار کے قابل نہیں۔ حضور نے ابتداء علم حدیث پر سیر حاصل بحث
کی ہے۔ احادیث کی صحت ان کی ضرورت اور فوائد تفصیل سے بیان فرمائے ہیں۔ حدیث کی
اہمیت واضح کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔
"
غرض بعض روایات کی غلطی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ کام ہی عبث تھا
اور نہ محدثین کی خدمتِ اسلام میں کوئی شبہ لاحق ہوتا ہے اور نہ ان کی شان میں
کوئی کمی آتی ہے۔ انہوں نے فوق العادت محنت سے رسول کریم ملی کی مجلس
کے نقشہ کو ہمارے لئے محفوظ کر دیا ہے۔ اور اگر ہم میں سے کوئی ان کی بشری
غلطیوں سے ٹھو کر کھاتا ہے تو یہ اس کی بد قسمتی ہے۔ اگر وہ اس قسم کی غلطیوں سے
ڈر کر اس کام کو چھوڑ دیتے تو یقینا اللہ تعالیٰ کے حضور میں مجرم ہوتے اور ان سے
پوچھا جاتا کہ کیوں انہوں نے ایک مفید علم کو زندہ گاڑ دیا ۔ “
९९
مصنف ہفوات نے لکھا ہے کہ چونکہ بعض ایسی احادیث مروی ہیں جو رسول کریم
سلیم کی شان کے خلاف ہیں اس لئے ان کتب کو جلا دینا چاہئے اور مٹا دینا چاہئے۔ حضور نے
ان کے اس خیال کی تردید کی ہے اور اسے ان کی کم علمی اور جہالت پر مبنی قرار دیا ہے۔ فرمایا کہ
دنیا میں کہیں بھی ایسا قاعدہ نہیں کہ جس کتاب میں کوئی غلطی ہو جائے اسے جلا دیا جائے یا اس
حصہ کو کتاب سے نکال دیا جائے۔ اگر اس طریق پر عمل کیا جائے تو دنیا سے علوم کا خاتمہ ہو
14
جائے اور کسی کتاب پر اعتبار باقی نہ رہے۔
پس غلطیوں اور کمیوں کے باوجود احادیث کی اہمیت اور افادیت کم نہیں ہوتی۔ کتب
احادیث مخلص خادمان اسلام کی دیانتدارانہ اور ان تھک کوششوں کا خوبصورت اور شیریں
پھل ہیں جن سے مسلمانوں کو خصوصاً اور دوسرے لوگوں کو عموماً بہت فائدہ پہنچا ہے اور پہنچتا
رہے گا۔ اس اصولی بحث کے بعد حضور نے مصنف ہفوات کے اعتراضات کی نمبردار تردید کی
ہے اور ایسی عمدہ کہ سب اعتراضات کو بیخ و بن سے اکھاڑ کر رکھ دیا ہے۔ جن احادیث کو قابل
اعتراض سمجھا گیا ہے حضور نے ان کی ایسی وضاحت فرمائی ہے کہ وہ معارف کا خزانہ نظر آنے
لگتی ہیں۔ آپ کی یہ تحریر علم و عرفان کا ایک دلکش مرقع ہے جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
(۱۵) تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
حسب معمول حضور نے جلسہ سالانہ کے دوسرے دن ۲۷ دسمبر کی تقریر میں احباب
جماعت کے سامنے بعض متفرق امور بیان کئے۔ یاد رفتگان کے سلسلہ میں آپ نے حضرت ڈاکٹر
خلیفہ رشید الدین صاحب اور حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب کی وفات کا ذکر کر کے ان
کے بلند مقام اور صفاتِ حسنہ کا تذکرہ فرمایا اور احباب کو ان کی خوبیاں اپنے اندر پیدا کرنے کی
نصیحت فرمائی۔ جماعتی لحاظ سے اس سال کا ایک اہم واقعہ یعنی افتتاح مسجد فضل لندن کی تفصیل
حضور نے بیان فرمائی کہ کس طرح شاہ ابن سعود کے بیٹے امیر فیصل مسجد کے افتتاح کے لئے
لندن پہنچ گئے لیکن بعد میں ہندوستان اور مصر کے مخالف مولویوں کے شور سے ڈر کر انہیں
افتتاح سے روک دیا گیا۔ حضور نے فرمایا کہ اس امر کو بھی خدا تعالیٰ نے مسجد اور جماعت احمد یہ
کی شہرت کا موجب بنا دیا۔ اخبارات نے خوب خبریں دیں اور تبصرے لکھے۔ اس طرح جماعت
کا ذکر یورپ کے دیگر ممالک کے علاوہ امریکہ تک پہنچ گیا۔ حضور نے احباب جماعت کو نصیحت
کرتے ہوئے تقویٰ کی طرف توجہ دلائی۔ آپ نے تقویٰ کی تعریف اس کے حصول کے ذرائع
اور اس کے فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نیز فرمایا :۔
پس پورے جوش اور پوری ہمت کے ساتھ تقویٰ پر نہ صرف خود قائم ہو
جاؤ بلکہ اسے دنیا میں قائم کرو اور دین کی نصرت کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرو۔
۱۸
مل کر کام کرو۔ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور پیار سے پیش آؤ۔ ہر بھائی کے
ساتھ محبت کا سلوک کرو۔ جھگڑوں کو چھوڑ دو اور مصیبتوں میں ایک دوسرے کے
کام آؤ۔"
جلسہ سالانہ کے تیسرے دن ۲۸ دسمبر ۱۹۲۶ء کو حضور نے جو تقریر فرمائی اس میں بھی
اصل مضمون سے پہلے آپ نے بعض متفرق امور کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی۔ آپ
نے جلسہ سالانہ پر آنے والے دوستوں کو نصیحت فرمائی کہ وہ پوری دلجمعی اور انہماک سے
تقاریر سنا کریں اور ان سے فائدہ اٹھائیں۔ اِدھر اُدھر پھر کر وقت ضائع نہ کریں۔ اگر کسی وقت
ضروری حاجت کیلئے باہر جانا پڑے تو فارغ ہوتے ہی جلسہ گاہ میں واپس آ جانا چاہئے۔ اس کے
بعد حضور نے اسی سال شائع ہونے والی اپنی دو کتب " منہاج الطالبین " اور " حق الیقین " کا
تعارف کروایا کہ یہ نہایت اہم مضامین پر مشتمل ہیں اور بہت مفید علمی معلومات کا ذخیرہ اپنے
رکھتی ہیں۔ احباب کو چاہئے کہ وہ انہیں خرید کر خود بھی مطالعہ کریں اور کثرت سے شائع کریں
تاکہ دوسرے لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ حضور نے بعض احمدی مصنفین کی کتب کا بھی تعارف
کروایا اور انہیں خریدنے کی تلقین فرمائی۔
حضرت خلیفۃ المسیح نے احباب جماعت کو وصیت کی طرف خصوصیت سے توجہ دلاتے
ہوئے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ جو شخص وصیت نہیں کرتا اس کے
ایمان میں نفاق کا حصہ ہے اس لئے دوستوں کو وصیت کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے تاکہ
جماعت کے بڑھتے ہوئے کاموں کیلئے روپیہ مہیا ہو سکے۔ حضور نے فرمایا کہ جماعت کے سب
افراد کو کام کرنا چاہئے اور کوئی دوست بے روز گار نہیں رہنا چاہئے۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر
انتظام ضیافت کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ قادیان کی آبادی محدود ہے اس لئے
مهمانوازی کے سلسلہ میں باہر سے آنے والے دوستوں کو بھی شامل کر لینا چاہئے تاکہ سب
مہمانوں کو وقت پر کھانا مہیا کیا جا سکے اور وہ بروقت جلسہ کی کارروائی میں شامل ہو سکیں۔ آخر
میں حضور نے مسجد لندن کے افتتاح کے سلسلہ میں ایک تازہ شہادت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔
آج مسجد لندن کے متعلق ایک اور شہادت ملی ہے کہ ولایت کے ایک بڑے
آدمی نے لکھا ہے کہ ابن سعود نے ایک نادر موقع ہاتھ سے کھو دیا اس کے لئے موقع
تھا کہ وہ یہ رکھا تا کہ اس کا تعلق اس جماعت سے ہے جو اسلام کو خوبصورتی کے ساتھ
۱۹
پیش کرتی ہے۔ میرے نزدیک اس کے بیٹے کو جو ولایت سے دنیوی فوائد پہنچے ہیں وہ
آپ کی جماعت کے طفیل ہی پہنچے ہیں۔ اگر آپ اسے نہ بلاتے تو اس کو یہ فوائد کیسے
پہنچتے۔"
یاد رہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ابن سعود کے بیٹے شہزادہ فیصل (جو بعد میں شاہ فیصل
ہوئے) مسجد لندن کے افتتاح کی خاطر لندن پہنچ گئے تھے لیکن پھر مولویوں کی مخالفت اور شور کی
وجہ سے انہیں مسجد کا افتتاح کرنے سے شاہ ابن سعود نے روک دیا تھا۔
(۱۶) ہندو مسلم فسادات ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ
طریق عمل
ہندوستان میں فرقہ وارانہ نزاع بڑھ رہا تھا۔ کلکتہ اللہ آباد سہارنپور اور کوہاٹ میں
فسادات ہو چکے تھے۔ ان کشیدہ حالات میں بجائے اصلاح اور امن قائم کرنے کے بعض لوگ
اپنے مخصوص مفادات کی خاطر مذہبی تعصب کو مزید بڑھا رہے تھے۔ ان حالات میں حضرت
مصلح موعود نے یہ تقریر کر کے وقت کی ایک اہم ضرورت کو پورا فرمایا۔ حضور کی یہ تقریر
۲ مارچ ۱۹۲۷ء کو بریڈ لا ہالی لاہور میں ہوئی۔ صدارت کے فرائض ایک اہم مسلمان لیڈر سر
محمد شفیع صاحب نے ادا کئے۔ آپ نے اپنے ابتدائی ریمارکس میں فرمایا :۔
حضرات! ہمارے محترم مرزا صاحب نے آج اپنی تقریر کے لئے ایک ایسا
عنوان تجویز کیا ہے جس کے ساتھ قدرتاً موجودہ حالات میں ہر بھی خواہ ملک کو دلچسپی
ہے۔ میں سمجھتا ہوں وقت آگیا ہے کہ ایسے خیر خواہ اور ہمدرد لوگ اپنی آواز
بلند کریں اور بتائیں کہ ہندوستان میں جو لوگ قوموں کو لڑا رہے ہیں وہ ملک کے
ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔ چونکہ اس وقت ہندوستان میں اس قسم کی مشکلات ہیں
اس لئے مرزا صاحب آج آپ کو ان سب کا صحیح حل بتائیں گے جس سے امید ہے
کہ ملک کے حالات درست ہو جائیں گے۔"
۲۰
حضور نے اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے ہندو مسلم فساد کی وجوہات بیان کیں۔ آپ نے
فرمایا کہ سیاسی اور مذہبی رواداری کا فقدان اس فساد کی بنیادی وجہ ہے۔ جب تک یہ نقص دور
نہ ہو دونوں قوموں میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ فرمایا کہ اسلام رواداری کی تعلیم دیتا ہے۔
ہندو بھی رواداری پر عمل کریں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ جو لوگ دوسروں کے بزرگوں کو بڑا
کہتے ہیں اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ باہمی رواداری پیدا کرنے کا ہی
طریق ہے۔ حضور نے اس خیال کی تفصیل سے تردید فرمائی کہ اسلام جبر سے پھیلا ہے یا جبر کی
تائید کرتا ہے۔ آخر میں آپ نے مسلمانوں کو اپنی اصلاح اتحاد اور تبلیغ کی طرف توجہ دلائی کہ
یہ امور ان کی حفاظت اور ترقی کے لئے ضروری ہیں۔
(۱۷) مذہب اور سائنس
یہ لیکچر حضور نے سائنس یونین اسلامیہ کالج لاہور کی درخواست پر ۳ مارچ ۱۹۲۷ء کو
حبیبیہ ہال میں زیر صدارت ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب دیا۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ
مذہب اور سائنس ایک دوسرے کے متصادم ہیں۔ حضور نے اس خیال کی تردید کی اور فرمایا کہ
بچے مذہب اور درست سائنس میں کوئی تصادم نہیں۔ فرمایا۔
ذہب اور سائنس میں مقابلہ ہی کوئی نہیں۔ کیونکہ مذہب خدا کا کلام ہے
اور سائنس خدا کا فعل اور کسی عقلمند کے قول اور فعل میں اختلاف نہیں ہو سکتا۔
ہاں اگر کوئی جھوٹا ہو یا پاگل ہو تو اختلاف ہو گا خدا کے متعلق دونوں باتیں ممکن
نہیں۔ کیونکہ خدا ناقص العقل یا ناقص الاخلاق نہیں۔ پس خدا کے قول اور فعل
میں فرق نہیں۔ اس لئے مذہب اور سائنس میں بھی تصادم نہیں۔"
حضور نے مزید تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ :۔
در اصل بعض دفعہ انسان کا دماغ خدا تعالیٰ کے فعل کو اور بعض دفعہ خدا
تعالٰی کے قول کو سمجھنے میں غلطی کر جاتا ہے : غلطی کر جاتا ہے جس سے سا سائنس اور مذہب میں اختلاف
نظر آتا ہے۔ ورنہ حقیقت میں تو سائنس ہمیشہ مذہب کی تائید کرتی ہے۔ حضور نے
مثالیں دے کر واضح کیا کہ اسلامی تعلیم کی سائنس سے تائید ہوتی۔ صفائی اور صحت
۲۱
کے سلسلہ میں اسلام نے جو تعلیم چودہ سو سال قبل دی آج سائنس اسے درست
تسلیم کر رہی ہے۔
مثال کے طور پر حضور فرماتے ہیں:۔
حدیث شریف میں آتا ہے إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحْدِكُمْ
فَلْيَفْسِلُهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أَو لَهُنَّ بِالتُّرَابِ
یعنی جس برتن کو کتا چاٹ جائے اس کو سات دفعہ مٹی سے مل کر دھونا چاہئے۔ ڈاکٹر
کاخ جو جرمنی کے مشہور میتھالوجسٹ میں انہوں نے Postwar Institute میں
جب کام شروع کیا تو انہیں چونکہ اسلامی لٹریچر کے مطالعہ کا شوق تھا اس لئے خیال آیا
کہ حدیث میں جو آتا ہے کہ کتے کے چائے ہوئے برتن کو مٹی سے ملنا ، ملنا چاہیئے اس میں
ضرور کوئی حکمت ہوگی۔ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) دانا آدمی تھے انہوں نے ضرور
اچھی بات کہی ہوگی۔ پس انہوں نے تحقیقات شروع کی تو معلوم کیا کہ مٹی کے اندر
ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو Rabies ( کتے کا زہر کیلئے مفید ہیں اور اس کے مصلح
ہیں گویا ان کو حدیث نے اس طرف توجہ دلائی۔"
آخر میں حضور نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اسلام کا خود مطالعہ کریں۔ قرآن ہاتھ میں
لیں اور اس پر غور کریں انہیں خود یقین آجائے گا کہ سائنس اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اس کی
تعلیم کو سچا ثابت کرتی ہے۔
(۱۸) فسادات لاہور پر تبصرہ
مئی ۱۹۲۷ء میں ایک دن جب کہ مسلمان لاہور کی ایک مسجد میں نماز پڑھ کر باہر نکلے تو
بلا اشتعال بعض ہندوؤں اور سکھوں نے انہیں قتل کر دیا۔ نتیجہ دونوں قوموں میں فساد شروع
ہو گیا۔ اس موقعہ پر حضور نے یہ اشتہار لکھا جو لاہور میں کثرت سے تقسیم کیا گیا۔ حضور نے
دونوں فریق کو جذبات پر قابو پانے کی اور فساد سے بچنے کی تلقین کی۔ نیز مسلمانوں کو مخاطب
کرتے ہوئے فرمایا :۔
ہمیں اپنا بدلہ اس تعلیم سے اور اس تعصب سے لینا چاہئے جس کے نتیجہ
۲۲
میں یہ واقعات ظاہر ہو رہے ہیں۔ اور ہمیں یہ عہد کرنا چاہیئے کہ ہندوستان کے ہر گھر
میں اسلامی تعلیم کو قائم کر دیں تا نہ یہ اختلاف مذاہب رہے اور نہ یہ خونریزیاں
ہوں۔ ان تمام فسادات کا علاج صرف تبلیغ اسلام ہے۔"
(۱۹) آپ اسلام اور مسلمانوں کے لئے کیا کر سکتے ہیں
ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت دن بدن کمزور ہو رہی تھی۔ ان کے معاشی اور تمدنی
حالات روبہ تنزل تھے۔ تجارت اور صنعت و حرفت ان کے ہاتھ سے جاتی رہی۔ ہر شعبہ
زندگی میں وہ ناکام ہو رہے تھے اور ہندو ترقی پر ترقی کر رہے تھے۔ ہندوؤں نے معاشی، تمدنی
اور سیاسی برتری حاصل کرنے کے بعد اب مسلمانوں کے مذہب پر بھی دست درازی شروع کر
دی۔ شدھی اور سنگھٹن کی تحریک جاری کر کے ہندو لیڈروں نے صاف اعلان کر دیا کہ
ہندوستان میں ہندو ہی رہ سکتے ہیں مسلمان ہندو ہو جائیں یا ملک چھوڑ جائیں۔ ان کٹھن حالات
میں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے حضور نے مسلمانوں کو بیدار کرنا ضروری سمجھا۔ اس غرض کے
لئے آپ نے صیغہ ترقی اسلام قادیان" قائم کیا۔ محترم چوہدری فتح محمد سیال صاحب اس کے
سیکرٹری تھے۔ مسلمانوں کی فلاح و بہود کیلئے حضور نے بتیں نکات پر مشتمل ایک سکیم تیار کی جو
۱۷ اور ۲۴۰ مئی ۱۹۲۷ء کے الفضل میں شائع ہوئی۔ اس سکیم کی روشنی میں مسلمانوں سے رابطہ
رکھنا اور ان کی راہنمائی کرنا اس صیغہ کا کام تھا۔ مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے حضور نے
فرمایا :
وقت نازک ہے اور حالات دم بدم بدل رہے ہیں۔ ایک ایک منٹ کی دیر
خطرناک ہے۔ آپ سوچ لیں کہ کیا آپ سپین کی طرح اسلام اور مسلمانوں کا نام
ہندوستان سے مٹ جانے پر راضی ہیں۔ اگر نہیں تو پھر اس جدوجہد کیلئے تیار ہو
جائیں۔"
۲۳
(۲۰) اسلام کی آواز
ہندوؤں کی تحریک شدھی کے مقابلہ کے سلسلہ میں ہی یہ پمفلٹ حضور نے ۵ مئی
۱۹۲۷ء کو لکھ کر شائع کیا۔ فرمایا کہ مسلمانوں کو صرف اس صورت میں امن نصیب ہو سکتا ہے
کہ اپنے لوگوں کی تربیت کریں اور انہیں مرتد ہونے سے بچائیں نیز دیگر مذاہب کے لوگوں کو
اپنے اندر شامل کریں۔ اس سلسلہ میں لٹریچر صیغہ ترقی اسلام قادیان سے حاصل کریں۔
(۲۱) رسول کریم ملی ایم کی محبت کا دعویٰ کرنے والے کیا
اب بھی بیدار نہ ہونگے
ایک ہندو دیوی شرن شرما نے رسالہ ورتمان امرتسر میں رسول کریم میں ہم کے بارہ
میں ایک لغو اور انتہائی ہتک آمیز مضمون لکھا۔ ۲۹ مئی ۱۹۲۷ء کو حضرت مصلح موعود نے
مسلمانوں کو اس مضمون کے بارہ میں مطلع کر کے نصیحت فرمائی کہ اگر وہ اب بھی بیدار نہ ہوئے
تو یہاں بھی چین کے سے حالات پیدا ہو جائیں گے۔ انہیں وقتی جوش دکھانے کی بجائے بیدار
مغز ہو کر مستقل عمل اور قربانی سے ہندوؤں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ
اول وہ اپنی اصلاح کریں اور دین کے سلسلہ میں بے پرواہی چھوڑ دیں۔ دوم پوری دلچسپی سے
اسلام کی تبلیغ کریں۔ سوم۔ مسلمانوں کو تمدنی اور اقتصادی غلامی سے بچانے کیلئے سرتوڑ
کوشش کریں۔ تب ہی وہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔
(۲۲) رسول کریم ملی ایم کی عزت کا تحفظ اور ہمارا فرض
۱۹۲۷ء میں ایک دریدہ دہن شخص راجپال نے ایک کتابچہ بنام ”رنگیلا رسول " شائع کیا
جس میں رسول کریم ملی ایم کی سیرت پر ناپاک حملے کئے گئے۔ اس سے مسلمانوں کو شدید ذہنی
اله
اور روحانی اذیت پہنچی۔ حکومت کی طرف سے مصنف پر مقدمہ چلایا گیا۔ ابتدائی عدالت سے
اسے کچھ قید کی سزا ہوئی جو اپیل میں بھی قائم رہی لیکن ہائی کورٹ میں نگرانی کی درخواست پر حج
کنور دلیپ سنگھ نے قرار دیا کہ نبی اکرم میں یہ کی توہین قانون کی زد میں نہیں آتی اور ملزم کو
بری کر دیا۔ ان دنوں لاہور سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ "مسلم آؤٹ ملک " میں
ایک اداریہ شائع ہوا جس میں حج کے فیصلہ پر تنقید کی گئی۔ اس پر اخبار کے مالک مولوی نور الحق
صاحب اور پرنٹر سید دلاور شاہ صاحب (احمدی) کے نام توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا۔
سماعت کے بعد ا انہیں چھ ماہ قید اور جرمانہ کی سزا ہوئی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا یہ مضمون
تحریر فرموده موده ۲۳ جون ۱۹۲۷ء) اس واقعہ کے متعلق ہے۔ حالات کا تجزیہ کرتے : کا تجزیہ کرتے ہوئے آپ
نے اس سزا کو نا درست قرار دیا کیونکہ مسلم آؤٹ لک کا اداریہ جائز تنقید سے تجاوز نہ تھا۔
حضور نے مسلمانوں کو نصیحت کی کہ وقتی جوش سے کام نہیں چلتے۔ استقلال کے ساتھ
کام کر کے ہی مسلمان موجودہ حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آپ نے فرمایا ایک تو تبلیغ کی طرف
پوری توجہ دینی چاہئے تاکہ ہماری تعداد بڑھے۔ دوسرے جس طرح ہندو ہم سے چھوت چھات
کرتے ہیں ہمیں بھی ان سے یہی سلوک کرنا چاہئے اور ان کی دکانوں سے کھانے پینے کی چیزیں
نہیں خریدنی چاہئیں۔ بلکہ خود ایسی دکانیں بنائیں تاکہ مسلمانوں کی معاشی حالت بہتر ہو سکے۔
تیسری بات اپنے سیاسی حقوق کا مطالبہ اور ان کا حصول ہے۔ اس کے لئے بھی پوری کوشش کی
ضرورت ہے۔ تب ہی مسلمان ترقی کر سکتے ہیں۔
(۲۳) مذہبی رواداری کی بے نظیر مثال
قادیان کے کچھ سکھ صاحبان حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور شکایت کی کہ ماسٹر
عبدالرحمن صاحب (سابق مهر سنگھ) کی کتاب ”گورو نانک صاحب کا مذہب" میں ان کے
پیشواؤں پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس پر حضور نے صیغہ تالیف و تصنیف سے رہا رپورٹ طلب فرمائی۔
رپورٹ پڑھ کر حضور اس نتیجہ پر پہنچے کہ گو یہ کتاب قانون کی زد میں نہیں آتی مگر سکھوں کا دل
دکھانے کیلئے کافی ہے۔ اس پر حضور نے اس کتاب کو ضبط کر کے بے نظیر رواداری کی مثال قائم
آپ نے مؤرخہ ہے جوا جولائی ۱۹۲۷ء کو مذہبی رواداری کی بے نظیر مثال" ر مثال" کے عنوان پر
کی۔ آپ نے