تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 3
ایک مضمون تحریر فرمایا آپ فرماتے ہیں:۔
۲۵
میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ سلسلہ کے نام پر میں اس کتاب کو ضبط کرتا ہوں
آئندہ کسی سلسلہ کے اخبار میں اس کا اشتہار نہ چھپے کوئی احمدی اسے نہ خریدے اور
جو خرید چکے ہیں وہ فورا اس کتاب کو تلف کر دیں اور جب تک اس کتاب کے سخت
الفاظ بدل کر مہذب طریق سے مضمون کو پیش نہ کیا جائے، اس کتاب کی بندش
رہے۔"
(۲۴) کیا آپ اسلام کی زندگی چاہتے ہیں
راجپال کی کتاب ”رنگیلا رسول" اور اس کے بعد کے واقعات کی وجہ
سے ہندوستان
میں جو حالات پیدا ہو گئے تھے حضور ان کے بارہ میں متواتر مسلمانوں کی راہنمائی فرماتے رہے۔
یہ اور اس کے بعد آنے والے چند مضامین آپ نے اس آپ نے اس سلسلہ میں تحریر فرمائے۔ مسلمانوں کو
مخاطب کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں۔
:
پس اے مسلمانو! اپنے حال پر غور کرو اور اپنے مشکلات پر نظر ڈالو۔ ایک
دن وہ تھا کہ خدا کی نصرت تم کو کرہ ارض کے کناروں تک لے جارہی تھی اور آج تم
دوسری قوموں کا فٹ بال بن رہے ہو ۔ جس کا جی چاہتا ہے پیر مار کر تمہیں کہیں کا
کہیں پھینک دیتا ہے۔“
پھر فرمایا کہ بغیر عقل اور تدبیر سے کام لینے کے مسلمانوں کی موجودہ مشکلات دور نہیں
ہو سکتیں۔ جوش کی بجائے ہمیں ہوش سے کام لے کر اپنے قیدیوں کو چھڑانے کی
کوشش کرنی چاہئے ۔ ہمارا فرض ہے کہ عدالت کے فیصلہ کو جلد بدلوائیں نیز قانون ۔
کی اصلاح کروائیں تاکہ آئندہ ایسے مجرم بری نہ کئے جاسکیں۔
(۲۵) اسلام اور مسلمانوں کا فائدہ کسی امر میں ہے
۱۷ جولائی ۱۹۲۷ء کو حضور نے یہ مضمون تحریر فرمایا جس میں مسلمانوں کو اس امر کی
۲۶
طرف توجہ دلائی کہ وہ سب متحد ہو کر اپنے مشترکہ کام کریں اور اختلافات میں اپنی طاقت کو
ضائع نہ کریں۔ اس وقت ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہندوؤں نے کی ہے اس
لئے ان کا مقابلہ کریں نہ کہ گورنمنٹ کا۔ گورنمنٹ تو ہماری مدد کے لئے کھڑی ہے اس لئے
ہمیں اس سے تعاون کر کے اپنا مقصد حاصل کرنا چاہئے۔ فرمایا :۔
پس اے دوستو یہ کام کا وقت ہے ، جیل خانہ میں جانے کا وقت نہیں ہے۔
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں میں اس وقت بیداری پیدا کر دی ہے۔ اس بیداری سے
فائدہ حاصل کرو یہ دن روز نصیب نہیں ہوتے ۔۔ اب جلد سے جلد اسلام کی
ترقی اور مسلمانوں کی بہبودی کے کاموں میں لگ جاؤ۔"
(۲۶) اسلام کے غلبہ کیلئے ہماری جدوجہد
کچھ عرصہ قبل حضور نے یہ تحریک فرمائی کہ مسلمانوں کو بیدار کرنے کیلئے ۲۲ جولائی
۱۹۲۷ء کو ملک بھر میں جلسے کئے جائیں۔ یہ مضمون حضور نے اس غرض کیلئے تحریر فرمایا کہ ان
جلسوں میں مسلمانوں کو سنایا جائے تاکہ ان میں بیداری پیدا ہو اور وہ ترقی کے راستوں پر گامزن
ہوں۔ فرمایا کہ ہندو مسلمانوں کو اس ملک میں اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔ ان کے مقابلہ کیلئے
ضروری ہے کہ پورے جوش اور مستقل ارادہ کے ساتھ تبلیغ اور اتحاد باہمی کی تحریکات کو
جاری رکھا جائے۔ اس کام کے لئے ہر شہر، قصبہ اور گاؤں میں کمیٹیاں بنائی جائیں جن میں ہر
فرقہ کے آدمی شامل ہوں جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں تاکہ متحد ہو کر مسلمانوں کی فلاح و
بہبود کے کام ہو سکیں۔
(۲۷) سر حد سے ہندوؤں کا اخراج
صوبہ سرحد کے متعلق اخباروں میں یہ خبر چھپی کہ راجپال کی کتاب اور ورتمان کی
تحریرات کی وجہ سے وہاں کے خوانین نے ان ہندوؤں کو جو سرحد پر تجارت کرتے ہیں اس
علاقہ سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ اس پر اخبار ملاپ کے ایڈیٹر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
۲۷
حضور نے اس کے جواب میں ۲۸ جولائی ۱۹۲۷ء کو یہ مضمون تحریر فرمایا کہ ہم ان ہندوؤں کی
حفاظت کے سلسلہ میں پوری کوشش کر رہے ہیں۔ حضور نے سرحد کے خوانین سے اپیل کی کہ
وہ ہندوؤں کو اسلام پر اعتراض کرنے کا ایک اور موقع فراہم نہ کریں۔ ہاں مسلمانوں کی ترقی
کیلئے ٹھوس کام کریں۔ نیز آپ نے اپ نے تحریر فرمایا کہ ہندوؤں کو بھی چاہئے کہ وہ اشتعال انگیزی
سے کام نہ لیں بلکہ حالات کو پر سکون بنانے میں گورنمنٹ کی مدد کریں۔
(۲۸) موجودہ بے چینی کے چند شاخسانے
راجپال کی دل آزار کتاب کے متعلق مسلمانوں میں جو بے چینی پیدا ہوئی وہ قدرتی
تھی۔ پھر اس کے ساتھ چند ضمنی امور بھی پیدا ہو گئے۔ سرجیفرے مانٹ مورنسی وزیر مال نے
چوہدری افضل حق صاحب کی تقریر کے بارہ میں کچھ طنزیہ ریمارکس دئے۔ اس پر ان کے
حامیوں میں سخت جوش پیدا ہو گیا۔ اس موقع پر حضور نے یہ مضمون لکھ کر حالات کو پر سکون
بنانے کی تلقین کی۔ فرمایا :۔
میرے نزدیک اس قضیہ نامرضیہ میں دونوں فریق کی غلطی ہے۔ ہمیں
اپنی تحریر و تقریر میں اخلاق کے قوانین کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کرنا
چاہئے۔"
(۲۹) فیصلہ ورتمان کے بعد مسلمانوں کا اہم فرض
ہندو رسالہ ” در تمان" میں ایک مضمون "سیر دوزخ " کے عنوان سے چھپا جو حضرت
رسول کریم میم کی ہتک عزت پر مشتمل تھا۔ مسلمانوں کے احتجاج پر ایڈیٹر رسالہ اور
مضمون نگار پر مقدمہ چلا اور عدالت سے اس انہیں سزا ہوئی۔ اس موقع پر ۱۰۔ اگر ۱۰ اگست ۱۹۲۷ء
حضور نے مسلمانوں کی راہنمائی کیلئے یہ مضمون تحریر فرمایا ۔ آپ نے لکھا کہ بعض لوگ خوشی کا
اظہار کر رہے ہیں لیکن میرا دل غمگین ہے۔
کو
کیونکہ میں اپنے آقا اپنے سردار حضرت محمد مصطفی ملی یم کی ہتک عزت کی
XXXX
انوار العلوم جلد 9
افراد سلسلہ کی اصلاح و فلاح کے لئے ولی کیفیت کا اظہار
افراد سلسلہ کی اصلاح و فلاح کے لئے
دلی کیفیت کا اظہار
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني