جماعت احمدیہ کا جدید نطام عمل

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۱۲۷
جماعت احمد یہ کا جدید نظام عمل
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
فرموده مورخه ۱۹ اکتوبر ۱۹۲۵ء)
آج آپ لوگوں کو کسی عام جلسہ یا کسی مذہبی مسئلہ کے متعلق کوئی بات سنانے کے لئے جمع نہیں کیا
گیا بلکہ ایک ایسی ذمہ داری کی طرف توجہ دلانے کے لئے جمع کیا گیا ہے جس کو اٹھانے اور پورا کرنے میں
آپ سب لوگ شریک ہیں۔ آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ اس وقت سلسلہ کے کام دو طریق پر چل رہے
ہیں۔ کچھ حصہ کاموں کا مجلس معتمدین کے ذریعہ جو صدر انجمن احمد یہ کہلاتی ہے انجام پاتا ہے اور کچھ
نظارت کے ذریعہ ہوتا ہے۔
۱۹۲۴ء میں جو مجلس شوری ہوئی اس میں بڑی بحث و مباحثے اور تبادلہ خیالات کے بعد یہ فیصلہ ہوا
تھا کہ ان دونوں صیغوں کو ملا دیا جائے اور مجلس معتمدین کے کام کو بھی نظارت کے سپرد کر دیا جائے۔ میں
نے اس فیصلہ کے بعد غور کر کے اس میں کسی قدر تبدیلی کر دی ہے۔ اور وہ یہ کہ گوجیہ ما کہ میں نے بارہا
سنایا ہے۔ صدر انجمن کا نام اور اس کے کام کا طریق اوروں کا تجویز کردہ تھا نہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا لیکن چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اس کے متعلق منظوری ہو چکی
تھی۔ اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام نام جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ
میں قرار پا چکے تھے ، ان کو قائم رکھا جائے۔ جیسا کہ میں نے ریویو اور تشحیذ الاذہان ملاتے وقت اس نام کو
عظمت دی تھی جو حضرت مسیح موعود نے تجویز کیا تھا۔ اور اب رسالہ اور اب رسالہ پر موٹا ریویو آف ریلیجنز لکھا جاتا
ہے۔ اور باریک تشحیذ الاذہان پس جب کام ایک ہی رنگ میں ہوتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ اس نام کو چھوڑ دیا
جائے جو گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تجویز نہ کیا ہو مگر آپ نے منظور کیا ہو۔ پس بجائے

انوار العلوم جلد 8
۱۲۸
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
اس کے کہ نظارت کے قواعد میں تبدیلی کر کے مجلس معتمدین کو اس میں شامل کر دیا جاتا میں نے یہ
مناسب سمجھا کہ مجلس معتمدین کے قواعد میں تبدیلی کر کے نظارت کو اس میں شامل کر دیا جائے۔ اس وجہ
سے مجلس معتمدین میں ایسی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں کہ مل کر کام ہو سکے۔ گو ممکن ہے اس الحاق کی وجہ
سے عملا کوئی فرق نہ پڑے۔ لیکن موجودہ صورت میں یہ کیا گیا ہے کہ نظارتوں کو مجلس معتمدین میں بدل
دیا گیا ہے۔ آئندہ نظارت مجلس معتمدین کہلائے گی۔ اس طرح حضرت مسیح موعود کا منظور کردہ نام قائم
رہے گا اور صدر انجمن جو پہلے ایک خیالی وجود تھا بلکہ سلسلہ کے عقائد پر سخت حملہ تھا صحیح معنوں میں
صدر ہو گی کیونکہ پہلے اس کی تعریف یہ تھی کہ ہر سلسلہ کے آدمی سے مل کر صدر انجمن بنتی تھی۔ جس
کے معنے یہ تھے جماعت احمد یہ ایک انجمن ہے نہ کہ سلسلہ بظاہر یہ ایک معمولی بات ہے لیکن کفرو
اسلام، نبوت، مجددیت کے سارے مسائل اس میں آجاتے ہیں اگر سلسلہ مسمی انجمن ہے تو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام کسی سلسلہ کے بانی نہیں۔ اور یقینا آپ کی نبوت کے متعلق جو عقیدہ ہے وہ بھی
غلط ہو گیا۔ اسی طرح آپ کے انکار و عدم انکار سے جو مسائل متفرع ہوتے ہیں وہ بھی غلط ہو جائیں گے
حالانکہ سلسلہ احمدیہ حقیقی سلسلہ ہے۔ اور ایسا ہی سلسلہ ہے جیسے سلسلے گذشتہ انبیاء کے وقت قائم ہوتے
رہے ہیں۔ ایسی حالت میں تمام جماعت احمد یہ صدر انجمن نہیں کہلا سکتی۔ پھر صدر تو وہ ہوتی ہے جس کی
آگے شاخیں ہوں۔ مگر اس تعریف کے ماتحت جب ساری جماعت صدر ہوئی تو پھر شاخیں کون سی ہوں
گی۔ کیا غیر احمدی ہندو اور عیسائی شاخیں کہلائیں گی۔
آئندہ مجلس شوری کا نام صدر انجمن احمد یہ قرار پایا ہے اور جیسا کہ جماعت کا حق ہونا چاہئے کہ
جماعت چند معتمدین سے زیادہ با اختیار ہو۔ اور مجلس معتمدین کے لئے جماعت کا فیصلہ یا وہ فیصلہ جو خلیفہ
نے کیا ہو منظور کرنا ضروری ہو اس لئے آئندہ کے لئے ایسی تبدیلی کر دی گئی ہے کہ وہ اہم امور جو ساری
جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور صرف انتظامی معاملات سے تعلق نہیں رکھتے، ان میں مجلس معتمدین
کوئی کارروائی نہ کرے گی جب تک انہیں صدر انجمن یعنی مجلس شوری منظور نہ کرلے۔ مثلاً بجٹ کی
کارروائی ہے۔ بجٹ پہلے صدر انجمن میں پیش ہو گا اور پھر مجلس معتمدین میں جائے گا۔ پس آئندہ کے
لئے یہ کیا گیا ہے کہ نظارت کے کام مجلس معتمدین کے قواعد میں تبدیلی کر کے اس میں شامل کر دیئے گئے
ہیں اور صدر انجمن اس جماعت کا نام رکھا گیا ہے جس میں تمام جماعت کے نمائندے شامل ہوں گے۔
پہلے صدر انجمن ایک ذہنی وجود تھا۔ مگر آئندہ اسے یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ امور جو ساری جماعت سے
تعلق رکھتے ہوں گے اور جن کی ذمہ داری ساری جماعت پر عائد ہو گی وہ اس کے مشورہ کے بغیر نہ ہوں

انوار العلوم جلد 9
۱۲۹
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل ۔
گے۔ کیونکہ یہ ضروری ہے کہ جنہوں نے کوئی کام کرنا ہو ان سے بذریعہ ان کے قائم مقاموں کے مشورہ
لے لیا جائے۔
اس وقت تک دونوں طریقوں کے علیحدہ علیحدہ ہونے کی وجہ سے بعض نقصانات ہو رہے تھے جن
کے دور کرنے کے لئے ضروری سمجھا گیا کہ دونوں کو ملا دیا جائے۔ سب سے پہلا نقصان تو یہ تھا کہ کہ
خرچ میں زیادتی تھی۔ دو صیغے جو علیحدہ علیحدہ کام کریں ان میں لازما اخراجات کی زیادتی ہوتی ہے۔ کیونکہ
کئی کام جو ایک ہی کلرک یا ایک ہی آفیسر کر سکتا ہے ان کے لئے علیحدہ آدمی مقرر ہوتے ہیں۔ اس وجہ
سے مرکزی اخراجات میں زیادتی تھی۔ اب دونوں صیغوں کو ملا دینے سے ایک فائدہ یہ ہو گا کہ اگر اللہ
تعالیٰ چاہے اور کام کرنے والوں کو صحیح طور پر کام کرنے کی توفیق دے تو اخراجات پہلے کی نسبت کم ہوں
گے۔
دوسرا نقص یہ تھا کہ دو محکموں کے علیحدہ علیحدہ ہونے کی وجہ سے آمدنی کم ہوتی تھی۔ بظاہر یہ
معلوم ہوتا ہے کہ دو صیغوں کی وجہ سے آمد بڑھنی چاہئے کیونکہ ایک دوسرے کا مقابلہ ہوتا ہے مگر یہاں
ایسا نہیں تھا۔ وجہ یہ کہ آمد اسی وقت بڑھتی ہے جب صیغہ آزاد ہو اور دوسرے کا حصہ چھین کرلے
جائے۔ لیکن اگر دو صیغے کسی اور کے ماتحت ہوں اور ان میں ایسی روایت نہ ہو کہ ایک دوسرے کو نقصان
پہنچا سکیں تو ان کی کوششیں ڈھیلی پڑ جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دو صیغوں سے آمد بڑھنے کی بجائے کم ہوتی
تھی۔ اور اس کے متعلق یہ مثال موجود ہے کہ مجھے تعجب سے معلوم ہوا کہ مجلس معتمدین کے جو کار کن
تھے وہ اس شرح سے چندہ نہ دیتے تھے جو مجلس نے مقرر کی ہوئی تھی۔ حالانکہ دوسرے کارکن زیادہ
شرح سے چندہ دیتے تھے۔ اس طرح کم از کم ایک ہزار روپے ماہوار کا فرق پڑ جاتا ہو گا۔ اس کے علاوہ
جس صیغہ کے متعلق کوئی کام ہوتا تھا وہ اس کا زیادہ لحاظ رکھتا تھا۔ مثلاً تحصیل کا صیغہ اگر نظارت کے
ماتحت ہوا تو وہ یہ مد نظر رکھے گا کہ نظارت کی آمد پوری ہو جائے۔ اور اگر مجلس معتمدین کے ماتحت ہوا تو
اسے یہ مد نظر ہو گا کہ صدر انجمن کی آمدنی پوری ہو۔ اس طرح بھی آمد کم ہوتی تھی۔
پچھلے دنوں مجلس معتمدین پر ہزاروں روپیہ قرض ہو گیا تھا۔ اور سولہ ہزار کے بل پڑے تھے۔
اگر تحصیل کا کام اکٹھا ہوتا تو اس قرضہ کی ذمہ داری صیغہ تحصیل کو معلوم ہو جاتی۔ مگر ضیغہ تحصیل کا
چونکہ زیادہ تعلق صیغه نظارت سے ہے اس لئے اس کی طرف سے غفلت ہوئی۔ گو قدر تا ہوئی مگر ہونی
نہیں چاہئے تھی۔ اسی طرح ایک زمانہ میں میں نے دیکھا۔ صیغہ تحصیل مجلس معتمدین کے ماتحت تھا اس
وقت نظارت کی حالت بہت نازک ہو گئی تھی۔ کیونکہ اس وقت تحصیل والوں کی یہ غرض ہوتی تھی کہ

انوار العلوم جلد 2
۱۳۰
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
مجلس کا کام چلے اور اس کی آمدنی بڑھے۔ پس اس طرح طاقت بڑھنے کی بجائے کمزور ہوتی تھی۔
پھر اس طرح ایک ہلکی سی رقابت بھی دونوں صیغوں میں پیدا ہو گئی اور اس کی آواز بھی برابر
میرے کانوں میں پڑتی رہی۔ کبھی تو یہ کہ مجلس معتمدین والے یوں کام کرتے ہیں جس سے یہ نقصان ہوا
ہے ۔ اور کبھی یہ کہ نظارت والے یوں کام کراتے ہیں جس سے فلاں نقصان ہوتا ہے۔ یوں تو ایک ہی
ہی صیغه
میں دو کام کرنے والوں میں بھی رقابت ہوتی ہے۔ میں نے دیکھا ہے مدرسہ احمدیہ اور ہائی سکول جو ہمارے
دو بازو ہیں ان میں بھی کچھ نہ کچھ رقابت پائی جاتی ہے۔ لیکن جب یہ رقابت حد سے بڑھ جائے تو نقصان
رساں ہوتی ہے اور دونوں فریق سے تعلق رکھنے والے کی حالت اور بھی مشکل ہوتی ہے۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام شنایا کرتے تھے۔ ہماری مثال اس عورت کی سی ہے جس کی ایک بیٹی کمہاروں
کے ہاں بیاہی ہوئی تھی اور دوسری مالیوں کے ہاں۔ جب کبھی بادل آتا تو وہ عورت دیوانہ وار گھبرائی ہوئی
پھرتی۔ لوگ کہتے اسے کیا ہو گیا ہے۔ اس کی زبان پر یہ ہوتا ایک بیٹی ہے نہیں اگر بارش ہو گئی تو جو
کمہاروں کے ہاں ہے وہ نہیں۔ اور نہ ہوئی تو جو مالیوں کے گھر ہے وہ نہیں۔ کیونکہ بارش نہ ہونے کی وجہ
سے ترکاریاں نہ ہوں گی اور اگر ہو گئی تو کمہاروں کے برتن خراب ہو جائیں گے یہی حالت اس شخص کی
ہوتی ہے جس نے دو ایسے فریق سے کام لینا ہو جن کی آپس میں رقابت ہو۔ ان صیغوں میں رقابت کو
ایسی نمایاں نہ تھی مگر اس کے احساسات ضرور تھے۔ بعض ایسے لوگوں کے منہ سے جو ذمہ دار کہلاتے ہیں
اور میں تو سب کو ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ مگر ایک اصطلاع بن گئی ہے۔ انہوں نے الزام تو نہیں لگایا کہ آپ
یوں کرتے ہیں۔ مگر یہ کہا کہ نظارت کے معاملات آر ، آپ کے سامنے ایسے رنگ میں پیش ہوتے ہیں کہ وہ
آپ کی توجہ زیادہ لے جاتے ہیں اور ہم محروم رہ جاتے ہیں۔ میں یہ بحث نہیں کرتا کہ ان کا یہ خیال
ٹھیک تھا یا نہیں۔ اور نہ مجھ میں یہ بحث کرنے کی قابلیت ہے۔ کیونکہ ایسی باتیں بہت باریک احساسات
سے مستنبط ہوتی ہیں۔ مگر ایسی باتیں میرے کانوں تک ضرور پہنچتی تھیں۔ اس وجہ سے نہ صرف دونوں
صیغوں میں کشمکش ہوتی تھی۔ بلکہ جس طرح دو برخو بیویوں والے خاوند کی شامت آم ، خاوند کی شامت آجاتی ہے اسی طرح
میری حالت ہوتی تھی۔ اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ ان دونوں صیغوں کو ملا دیا جائے۔
پھر ایک اور نقص تھا اور وہ وقت کا ضائع ہونا تھا۔ دونوں صیغوں میں کام کرنے والے چونکہ عموماً
ایک ہی تھے۔ وہی ناظر تھے وہی مجلس معتمدین کے ممبر اس لئے کبھی نظارت انہیں اپنی طرف کھینچتی اور
کبھی مجلس اور اس طرح بہت سا وقت ضائع ہو جاتا۔ میرے نزدیک ۲۵ فیصدی سے لے کر پچاس فیصدی
تک ایک جگہ کام کرنے کی بجائے دو جگہ کام کرنے سے فرق پڑ جاتا ہے پھر دو جگہ کام ہونے کی وجہ سے

انوار العلوم جلد 2
۱۳۱
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
کام کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ مثلاً کام کرنے والے ایک جگہ جمع ہوئے۔ وہاں کوئی اہم کام تھا لیکن دوسری
جگہ جانے کی وجہ سے اسے وہیں چھوڑنا پڑا۔ اور دوسری جگہ اس کی نسبت کم ضروری کام تھا جسے ایک
جگہ سارا کام ہونے کی وجہ سے پیچھے ڈالا جا سکتا تھا۔
پھر بعض اوقات بیرونی لوگ بھی پریشان ہوتے تھے کئی دفعہ میرے پاس خط آتے کہ میں سیکرٹری
صاحب صدر انجمن کو کئی دفعہ لکھ چکا ہوں کہ مبلغ بھیجو مگر کوئی توجہ نہیں کی جاتی۔ اسی طرح کوئی یہ لکھتا
که ناظر دعوت و تبلیغ کو تعلیم کے متعلق خط لکھا تھا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ ایسے خطوط کے متعلق جو
دوسرے صیغہ کے متعلق ہوتے یہاں یہ ہوتا کہ اول تو وہ خط یونہی دفتر میں پڑا رہتا یا پھر پندرہ میں دن
کے بعد اُٹھا کر دوسرے دفتر میں بھیج دیا جاتا۔
اسی طرح بعض لوگ جو یہاں کسی کام کے لئے آتے اور وہ کسی ایسے دفتر میں جا کر اس کام کے
متعلق کہتے جس کے متعلق وہ نہ ہوتا تو اس دفتر والے دوسرے دفتر میں بھیج دیتے۔ مثلاً نظارت کا کام تھا
جو صدر انجمن میں جا کر کہا گیا تو انجمن والوں نے نظارت میں بھیج دیا۔ دوسری دفعہ صدر انجمن کا کام تھا
جسے وہ شخص نظارت میں لے گیا تو نظارت والوں نے انجمن کے ہاں بھیج دیا۔ اس سے اس نے یہ خیال کر
لیا کہ دونوں صیغے کام نہیں کرنا چاہتے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ باہر سے آنے والے حیران ہوتے اور بے
چینی پیدا ہوتی تھی۔
پھر بعض کام کی ذمہ داریوں کے احساس میں فرق پڑ جاتا ہے۔ ایک فریق کہتا ہے دوسرا کرے اور
دوسرا کہتا ہے وہ کرے۔ اور کوئی بھی پوری ذمہ داری نہیں سمجھتا۔ دو علیحدہ علیحدہ صیغوں میں یا تو یہ نقص
پیدا ہو جاتا ہے کہ ایک دوسرے کا کام چھینا چاہتے ہیں۔ یا پھر سستی پیدا ہو جاتی ہے اور کوئی فریق بھی اس
کام کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتا۔ یورپ میں ایسی صورت میں یہ رقابت ہوتی ہے کہ دوسرے کے کام کو
بھی اپنا کام قرار دیتے ہیں مگر یہاں چونکہ عام طور پر ستی ہے۔ اس لئے اس کے اُلٹ یہ کہتے ہیں کہ
فلاں کام ہمارا نہیں بلکہ دوسروں کا ہے۔ میں نے یورپ کے وزراء کے متعلق بارہا اس قسم کے جھگڑے
پڑھے ہیں کہ ایک وزیر کہتا ہے فلاں کام میرا ہے اور دوسرا کہتا ہے میرا ہے۔ میں نے اس قسم کا جھگڑا کبھی
نہیں پڑھا کہ ایک وزیر کہے کہ یہ میرا کام نہیں دوسرے کا ہے۔ اور دوسرا کے میرا نہیں اس کا ہے یہ
سستی اور چستی کی وجہ سے فرق ہے۔ یورپ میں تو یہ جھگڑا ہوتا ہے کہ سب میرا کام ہے۔ مگر یہاں یہ کہ
فلاں بھی میرا نہیں۔ فلاں بھی میرا نہیں۔ پس دو مختلف صیغوں کی وجہ سے کام کرنے والوں کی ذمہ داری
کے احساس میں فرق پڑ جاتا ہے۔

انوار العلوم جلد 9
۱۳۲
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
ان کے علاوہ اور بھی بہت سے ایسے نقائص تھے جن کی وجہ سے ضروری تھا کہ دونوں صیغوں کو جمع
کر دیا جائے۔ رہی یہ بات کہ ان کاموں کو علیحدہ کیوں کیا گیا تھا؟ چونکہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے اور ہوا ہے
اور ہوتا چلا آیا ہے۔ کئی لوگوں سے میں نے سنا اور دونے تو لکھ کر بھی دیا تھا۔ اس لئے اب میں وہ وجوہات
پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے صدر انجمن احمدیہ سے نظارت کو علیحدہ تجویز کیا گیا تھا۔
اول یہ کہ مجلس معتمدین کے بنیادی اصول میں جو دراصل ہے ہی اسلام کا بنیادی مسئلہ خلیفہ وقت
کا وجود شامل نہ تھا۔ ایک ریزولیوشن خلافت ثانیہ میں پاس کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جو خلیفہ کے
گا اسے مجلس مانے گی مگر یہ اصولی بات نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ممبروں کی جماعت کہتی
ہے میں ایسا کروں گی۔ لیکن جو جماعت یہ کہہ سکتی ہے وہ یہ بھی تو کہہ سکتی ہے میں ایسا نہ کروں گی کیونکہ
جو انجمن یہ پاس کر سکتی ہے کہ ہم خلیفہ کی ہر بات مانیں گے وہی اگر آج سے دس سال بعد یہ کہے کہ
نہیں مانیں گے تو انجمن کے قانون کے لحاظ سے وہ ایسا کہہ سکتی ہے یا پھر اگر انجمن یہ کہے کہ اس خلیفہ کی
تو ہر بات مانیں گے لیکن دوسرے کی نہیں مانیں گے تو بھی وہ اپنے قواعد کے لحاظ سے حق بجانب ہو گی۔
جس طرح حضرت خلیفہ اول کے وقت میں ہوا۔ پس مسئلہ خلافت جس کے لئے ہمیں ایسی قربانی کرنی پڑی
جس کی نظیر نہیں مل سکتی اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے ماننے والے، آپ
کے دوست کہلانے والے، آپ سے دیرینہ تعلق رکھنے والے ہم نے اس مسئلہ کی خاطر قربان کر دیئے۔
اگر ان میں اور ہم میں یہ دینی اختلاف نہ ہوتا تو وہ ہمیں اپنی اولاد سے زیادہ عزیز تھے۔ عزیز تھے۔ اپنے عزیزوں سے
زیادہ پیارے تھے کیونکہ ان تھے کیونکہ ان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھنے والے اور آپ کے صحابہ
میں سے شامل تھے اور آپ کے ساتھ انہوں نے کام کیا تھا۔ اگر یہ اختلاف نہ ہو تا جس کی وجہ سے ہمیں
ان سے علیحدہ ہونا پڑا اور یہ سوال پیدا ہوتا کہ ہم اپنے بچوں کو قربان کریں یا ان کو تو میرے دل میں ذرا
بھی خیال نہ آتا کہ ان کے مقابلہ میں بچوں کو قربان نہیں کرنا چاہئے۔ مگر چونکہ ایک ایسے معاملہ میں
اختلاف ہو گیا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تھا اور جس کا ماننا ایمان اور جماعت کے لئے ضروری تھا۔ اس
لئے وہ جو ہمیں اولاد سے زیادہ عزیز تھے انہیں ہم نے قربان کر دیا۔ پس اس مسئلہ کے لئے ہم نے ایسی
عظیم الشان قربانی کی کہ اس کے مقابلہ میں اور کوئی قربانی نہیں ہو سکتی۔ یہ جان کی قربانی سے بھی بہت
بڑھ کر ہے۔ کیونکہ جان میں انسان اپنے آپ کو قربان کرتا ہے مگر یہاں ہمیں سلسلہ کے ایک ٹکڑے کو
قربان کرنا پڑا۔ اگر اتنی قربانی کے بعد بھی سلسلہ کی حالت غیر محفوظ ہو۔ یعنی چند لوگوں کے رحم پر ہو جو اگر
چاہیں کہ خلافت کا انتظام قائم رہے تو قائم رہے اور اگر نہ چاہیں تو نہ رہے تو یہ کبھی گوارا نہیں آیا جا سکتا۔

انوار العلوم جلد و
۱۳۳
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
رہ
اور چونکہ مسئلہ خلافت کے جماعت کے بنیادی اصول میں شامل نہ ہونے سے جماعت ایسے خطرات میں
سکتی ہے جو مبالعین کو غیر مبالعین میں بدل دے اور دس گیارہ آدمیوں کے جنبش قلم سے قادیان معا
لاہور بن جائے اس لئے جماعت کے وہ کام جو تبلیغ اور تربیت سے تعلق رکھتے تھے وہ ایک ایسی انجمن کے
حوالے نہیں کئے جا سکتے تھے جو خواہ مبائعین کی انجمن ہی ہو اور خواہ بہترین مخلص ہی اس کے ممبر کیوں نہ
ہوں اس کے لئے ضرورت تھی کہ ایک ایسا نقطہ قرار دیا جائے جس پر جماعت قائم کر دی جائے تا اسے
اس بارے میں ٹھوکر نہ لگ سکے۔
ان حالات کی وجہ سے میں نے اس مشورہ سے جو میری خلافت کے زمانہ میں سب سے پہلے مسجد
مبارک میں ہوا میں نے ایک ایسی جماعت تجویز کی کہ تبلیغ کا کام اس کے سپرد رہے اور وہ براہ راست
خلیفہ کی نگرانی میں رہے تاکہ سلسلہ کے اصولی کام خطرہ میں نہ ہوں۔ ایک وجہ تو یہ تھی نظارت الگ
تجویز کرنے کی۔
دوسری وجہ یہ تھی کہ مجلس کے قواعد کی بنیاد ایسی طرز پر رکھی گئی تھی کہ جماعت کی نمائندگی کو
اس میں کوئی دخل نہ تھا۔ سب سے خطرناک حکومت کی صورت یہ سمجھی گئی ہے کہ چند آدمی حکمران ہوں
جو خیال کئے جاتے ہوں کہ لوگوں کے نمائندے ہیں مگر دراصل نمائندے نہ ہوں اور جن کے اختیار میں
ہو کہ آئندہ اپنے قائم مقام آپ تجویز کر سکیں۔ یہ سب سے خطرناک طرز کی حکومت ہے اور یہ سب
باتیں صدر انجمن میں پائی جاتی تھیں۔ اس کے ممبر جماعت کے نمائندے خیال کئے جاتے تھے مگر وہ
نمائندے نہ تھے۔ انہیں گلی اختیار تھا کہ اپنے قائم مقام تجویز کرلیں اور جماعت کا کوئی اثر ان پر نہ تھا۔
اس وجہ سے بھی ضروری تھا کہ ایسی بنیاد کام کی رکھی جائے جسے آہستگی کے ساتھ اس طرح بدلا
جائے کہ جماعت کی نمائندگی صحیح معنوں میں پائی جائے اور جماعت کے نمائندوں کی رائے کا اثر اس
انتظام پر ہو۔
تیسری وجہ جو شروع میں سب سے زیادہ محسوس کی گئی وہ یہ تھی کہ مجلس معتمدین اپنے قواعد کے
لحاظ سے براہ راست خلیفہ سے تعلق نہیں رکھتی تھی۔ خلیفہ سے مشورہ لے لینا اور بات ہے اور براہ
راست تعلق رکھنا اور۔ مجلس کے کاموں کی یہ صورت تھی کہ وہ ہر معاملہ فیصلہ دے کر میرے سامنے
پیش کر سکتی تھی کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے آپ کی کیا رائے ہے۔ اور اپنے قواعد کے لحاظ سے وہ ایسا کر
سکتی تھی۔ کیونکہ اس کے لئے کوئی قانون ایسا نہ تھا کہ جس کی وجہ سے وہ کوئی فیصلہ کرنے سے قبل خلیفہ
سے اس بارے میں مشورہ لینے کے لئے مجبور ہو یا خلیفہ بعد فیصلہ جو مشورہ دے اس کا ماننا اس کے لئے

انوار العلوم جلد 9
۱۳۴
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
لازمی ہو۔ گو یہ بات ہی فضول تھی کہ فیصلہ کے بعد کوئی مشورہ دیا جائے مگر یہ بھی نہ ہو سکتا تھا۔ کیونکہ
اس کی بناوٹ میں خلافت کا کوئی تعلق ہی نہ تھا۔ آئندہ کے لئے اس قسم کے نقصانات کا اپنی طرف سے
ازالہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ باقی زمانہ اور وقت خود اصلاح کرتا جائے گا۔
اب یہ صورت تجویز کی گئی ہے کہ صدر انجمن مجلس شوری ہو گی جو بجٹ وغیرہ پر غور کرے گی۔
مجلس معتمدین نہ کوئی بجٹ پاس کر سکے گی نہ اس میں کوئی تبدیلی کر سکے گی جب تک خلیفہ کو اطلاع نہ
دے اور مجلس شورٹی اس پر غور نہ کرلے۔
پس مالی اختیارات مجلس معتمدین سے لے کر صدر انجمن کو دے دیئے گئے ہیں۔ آئندہ صدر انجمن
بجٹ پاس کیا کرے اور صدر انجمن نام ہے خلیفہ اور اس کے مشیروں کا۔ مشیر رائے دیں گے اور خلیفہ
بجٹ پاس کرے گا۔ گویا اب بجٹ صدرا انجمن پاس کرے گی جس کا صدر خلیفہ ہو گا اور مجلس معتمدین اس
بجٹ کی پابندی کرے گی جس میں کمی یا زیادتی کا اسے اختیار نہ ہو گا۔
اسی طرح موجودہ انتظام میں قواعد کو اس طرح ڈھالا گیا ہے کہ صدر انجمن کو اختیارات خلیفہ کی
طرف سے ملتے ہیں۔ پہلے تو مجلس معتمدین اس طرح اختیارات تجویز کرتی کہ جنہیں دیکھ کر حیرت ہوتی
کہ کس طرح مذہب اور یہ اختیارات جمع ہو سکتے ہیں مثلاً مجلس نے پاس کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام کے احکام ماننا ضروری ہے۔ گویا اس بات کا اس نے فیصلہ کیا کہ یہ ضروری ہے۔ حالانکہ
مجلس کا وجود ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حکم سے ظہور میں آیا تھا۔ اس طریق کی بجائے
ہونا یہ چاہئے تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجلس کو یہ اختیارات دیئے ہیں۔ یہ ایسی ہی
بات ہے کہ کوئی شخص کہے میں چار رکعت فلاں وقت پڑھوں گا۔ دو رکعت فلاں وقت، تین رکعت فلاں
وقت، حالانکہ بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے نماز پڑھو۔ اس لئے ہم پڑھتے ہیں۔ تو پہلے صدر انجمن اپنا
یہ منصب سمجھتی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کو اختیارات دے۔ اور اختیارات ماتحت کو
ہی افسر کی طرف سے نہیں دیئے جاتے بلکہ ماتحت بھی افسر کو اختیار دیتے ہیں جیسے سفر میں اپنے میں سے
کسی ایک شخص کو امیر بنا کر اسے اختیارات دیئے جاتے ہیں۔ اسی طرح انجمن کے قواعد میں یہ بات شامل
تھی کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بات مانیں گے۔ گویا انجمن حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام کو اختیار دیتی تھی کہ آپ ہم سے اپنی بات منوالینا۔ حالانکہ انجمن کا وجود پیدا ہی آپ کے
حکم سے ہوا تھا۔ اور اس وجہ سے ا سے اسکی بنیاد یہ ہونی چاہئے تھی کہ حضرت مسیح مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
نے ہمیں یہ اختیارات دیتے ہیں۔ پس انجمن کا پہلا طریق مذہب اور حقیقت کے خلاف تھا جس کا بدلنا

انوار العلوم جلد 8
۱۳۵
جماعت احمدیہ کا جدید نکلام عمل
ضروری تھا۔
اسی طرح انجمن کے قواعد میں یہ تھا کہ ہم خلیفہ وقت کی بات مانیں گے۔ گویا خلیفہ کو وہ اختیار
روه
دیتے تھے کہ تم ہم سے بات منوا لیتا۔ حالانکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اختیار
نے انجمن کو یہ اختیارات دیتے ہیں۔ حضرت خلیفہ اول کے وقت یہ اختیار ملے یا یہ کہ آپ نے یہا
قائم رکھے اور یہ زائد دیئے اسی طرح ہر خلیفہ کے وقت ہونا چاہئے کیونکہ اصل قائم مقام جماعت کا خلیفہ
ہے اس لئے صدر انجمن خواہ کتنے اختیارات رکھے اور خواہ بالکل آزاد کر دی جائے تو بھی اس کے
اختیارات نیابتی ہوں گے جو اوپر سے آئے ہوں گے۔ اور خلیفہ اگر دیکھے کہ انجمن غلطی کرتی ہے تو اس
سے اختیارات چھین بھی سکتا ہے مگر انجمن کی جو پہلی حالت تھی اس میں خلیفہ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ بلکہ
انجمن والے خلیفہ کے اختیارات چھین سکتے تھے یعنی وہ کہہ سکتے تھے کہ ہم تمہاری بات نہیں مانیں گے
اب یہ رکھا گیا ہے کہ انجمن کو یہ اختیارات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیئے یا آئندہ جو
اختیارات خلفاء دیں گے ان کے مطابق کام کرے گی۔ گو انجمن کے اختیارات میں اس طرح کوئی تبدیلی
نہیں ہوئی مگر نقطہ نگاہ بدل گیا ہے پہلے یہ تھا کہ انجمن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور خلفاء کو
اختیار دیتی تھی اور اب یہ ہو گا کہ حضرت مسیح موعود نے پہلے انجمن کو اختیارات دیئے آئندہ خلفاء دیں
گے۔
جس امر نے مجھے اس وقت آپ لوگوں کو جمع کرنے کے لئے مجبور کیا ہے وہ یہ ہے کہ دنیا میں قواعد
کام نہیں کیا کرتے خواہ وہ کتنے ہی اعلیٰ کیوں نہ ہوں بلکہ کام کرنے والے انسان ہوتے ہیں۔ اگر قاعدے
کام کرتے تو قرآن کریم کی موجودگی میں دنیا تباہ نہ ہوتی۔ قرآن کریم سے بہتر قاعدے اور کون سے ہو سکتے
ہیں۔ ہم نے جو تجویز آج کی ہے اس کے متعلق خوش ہیں کہ اچھی ہے لیکن ہو سکتا ہے کل تجربہ بتائے
کہ اس میں یہ یہ نقص ہیں۔ مگر قرآن کریم نے جو قاعدے بتائے ہیں ان میں کبھی نقص نہیں پیدا ہو
سکتا۔ کیونکہ وہ قاعدے اس خدا نے بتائے ہیں جو ہر ایک چیز کا خالق اور مالک ہے اور باریک دربار یک راز
جانتا ہے۔ مگر اس ہستی کے بتائے ہوئے قاعدے موجود ہوتے ہوئے دنیا خراب ہو گئی پھر ہمارے قاعدوں
کی کیا حقیقت ہے۔ میں نے آپ لوگوں کو اس لئے بلایا ہے کہ میں بتاؤں دنیا میں قاعدے کام نہیں کیا
کرتے بلکہ انسان کام کرتے ہیں۔ اب ہم نے انتظام کی جو صورت تجویز کی ہے اگر کام کرنے والے اس
کو کامیاب بنانے کی کوشش نہ کریں تو ہو سکتا ہے کہ خرچ کم ہونے کی بجائے اور بڑھ جائے۔ اگر کام
کرنے والے توجہ نہ کریں اور ماتحت صیغوں میں رقابت اور حسد پیدا ہو تو اس کا نتیجہ فتنہ و فساد ہو سکتا

انوار العلوم جلد 9
۱۳۶
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
ہے۔ اور یہ سب باتیں اس انتظام میں بھی پیدا ہو سکتی ہیں جو اب تجویز کیا گیا ہے۔ اور اگر اس سے اعلیٰ
کوئی انتظام ہو تو اس میں بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔ پس میں نے آپ لوگوں کو اس لئے جمع کیا ہے کہ میں ان
ذمہ داریوں کی طرف آپ لوگوں کو توجہ دلاؤں جو سلسلہ احمدیہ کے بانی اور اسلام کے لانے والے
خاتم النبیین ﷺ کی طرف سے تم پر عائد ہوتی ہیں۔ کیونکہ ان کے بغیر نہ امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ
کام چل سکتا ہے۔
جب میں ولایت سے آیا تھا اور کارکنوں نے مجھے ایڈریس دیا تھا تو اس کے جواب میں میں نے کہا تھا
کوئی کامیابی کسی ایک شخص کی کوشش کا نتیجہ نہیں ہوتی بلکہ اس میں ان سب لوگوں کی کوشش شامل
ہوتی ہے جو خفیف سے خفیف خدمت بھی کرتے ہیں۔ اور گو سہرا کسی ایک کے سر بندھ جاتا ہے لیکن
دراصل کامیابی سب کی ملی جلی ہوتی ہے۔ آج میں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ناکامیوں کا بھی یہی
حال ہوتا ہے۔ وہ بھی ایک کی نہیں ہوتیں بلکہ سب کا ان میں دخل ہوتا ہے۔ پس اگر کارکن ہی نہیں
بلکہ تمام ممبر بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی کوشش نہ کریں اور ایک دوسرے سے تعاون کا عہد نہ کریں تو
کامیابی نہیں ہو سکتی۔
اس وقت تک طریق عمل میں جو نقص معلوم ہوئے ہیں انہیں ہم نے دور کر دیا ہے۔ مگر اس کا یہ
مطلب نہیں کہ ان نقائص کو دور کرنے کی وجہ سے کامیابی ہو جائے گی۔ کامیابی اس وقت تک نہیں ہو
سکتی جب تک تمام کے تمام مل کر کوشش نہ کریں اور ایک دوسرے سے تعاون نہ کریں۔
آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ ساری دنیا سے ہے اور ہمارے اسباب بہت ہی محدود ہیں۔
میں تو اپنی جماعت کی موجودہ حالت کی مثال اُحد کے مردوں سے دیا کرتا ہوں جن کے کفن کے لئے کپڑا نہ
تھا۔ اگر ان کے سر ڈھانچے جاتے تو پاؤں ننگے ہو جاتے لے اور اگر پاؤں ڈھانے جاتے تو سر ننگے ہو
جاتے۔ یہی حال ہمارا ہے ہم ایک کام کی طرف توجہ کرتے ہیں تو اسباب کی کمی کی وجہ سے دوسری طرف
نقص پیدا ہو جاتا ہے۔ ایسے حالات میں ہمارا مقابلہ ایسے دشمن سے جو سینکڑوں سالوں سے اپنی تنظیم کرتا
چلا آ رہا ہے آسان نہیں ہے۔ ہم تو دیکھتے ہیں ہندوؤں کا مقابلہ بھی آسان نہیں ہے جو سینکڑوں سال
مسلمانوں کے ماتحت رہے۔ گو چند سال سے تعلیم میں مسلمانوں سے بڑھ گئے ہیں۔ ان کی تنظیم ایسی اعلیٰ
ہے کہ مسلمان دیکھتے ہیں پیسے جا رہے ہیں مگر مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اُٹھتے ہیں مگر پٹ کر بیٹھ جاتے ہیں۔
میں اپنی جماعت کو ہی انتظامی لحاظ سے بہت پیچھے دیکھتا ہوں۔ یہاں کے لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو تکلیفیں دیں، سلسلہ کو نقصان پہنچایا اور اب بھی اس کوشش میں لگے رہتے ہیں اس کے

انوار العلوم جلد 8
۱۳۷
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
مقابلہ میں ہم نے چاہا کہ یہاں کی تجارت ہمارے ہاتھ آجائے مگر کیا کامیابی ہوئی؟ یہ امور جو مقامی ہیں اور
مقام بھی چھوٹا سا گاؤں ہے۔ اس چھوٹے سے گاؤں میں جہاں ہماری موت اور زندگی کا سوال ہے ہم
مقابلہ میں کامیاب نہ ہوئے۔ تو خیال کرو کہ اگر ہمارا انتظام ایسا ہی ناقص ہے تو ہمارے لئے کتنے خوف کا
مقام ہے۔ جبکہ ہم ساری دنیا کے مقابلہ کے لئے کھڑے ہیں۔ اور اس دنیا کے مقابلہ کے لئے کھڑے ہیں
جس کے ادنی ادنی آدمی اگر ہمارے اعلیٰ آدمیوں کی جگہ مقرر کر دیئے جائیں تو دنیوی تجربہ اور ظاہری علوم
کے لحاظ سے اعلیٰ نظارت پر کام کر سکیں گے اور ہمارے اعلیٰ ناظروں سے بھی اعلیٰ رہیں گے کیونکہ وہ لوگ
سینکڑوں سالوں سے تجربہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور کام کرنے کے طریق میں جو جو نقائص انہیں معلوم
ہوئے، انہیں دور کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک ایک بات پر علمی طور پر غور کیا اور اس کے متعلق
سالہا سال کی کوششوں سے تدبیریں نکالی ہیں۔ مثلاً شراب ترک کرانے کا کام ہے۔ یورپ دو صدیوں سے
اس کے متعلق غور کرتا چلا آرہا ہے کہ کس طرح کم کی جاسکتی ہے۔ یہاں کا ایک طالب علم بھی کہہ دے گا
کہ اس میں کونسی مشکل بات ہے۔ گورنمنٹ شراب بند کرنے کا حکم دے دے تو بند ہو جائے گی۔ لیکن
یورپ کو اس کے بند کرانے میں دو صدیاں گزارنی پڑیں۔ شروع شروع میں یورپ والوں نے بھی یہی
سمجھا تھا کہ بندش کا حکم دینے سے بند ہو جائے گی مگر ایسا نہ ہوا۔ اور کئی قانون بدلے گئے۔ پہلے ملک میں
شراب بننی بند کر دی گئی۔ اس پر باہر سے آکر پکنے لگی اور ملک کی دولت باہر جانے لگی۔ پھر اس پر ٹیکس
بہت زیادہ کر دیا گیا تو گھروں میں بنانے لگ گئے۔ اور جو بناتے تھے وہ بھی پینے لگ گئے۔ غرض کئی طریق
نکالے گئے مگر کسی میں کامیابی نہ ہوئی۔ آخر یہ قرار دیا گیا کہ جتنا ممکن ہو شراب کو سستا کر دیا جائے اور
نا جائز کشید کو بند کر دیا جائے۔ جب شراب سستی ہو گئی تو نتیجہ یہ ہوا کہ گھروں میں بنی بند ہو گئی اور
دکانوں پر لائسنس لگا دیئے۔ جن سے معلوم ہونے لگا کہ ملک کا کس قدر حصہ شراب پیتا ہے۔ پھر آہستہ
آہستہ کم کرنے لگے۔ اب یورپ میں شراب کا متوالا کوئی شاذ ہی نظر آتا ہے۔ ورنہ پہلے کئی کئی سو روزانہ
جیل خانوں میں بھیجے جاتے تھے۔ تو دو سو سال کے عرصہ میں اس حد تک شراب کے کم کرنے میں انہیں
کامیابی ہوتی ہے۔
اس قسم کے تجربوں کی وجہ سے ان ممالک کے سب لوگ ان باتوں کو جانتے ہیں۔ اور وہ لوگ
ذاتی، قومی اور وراثتی تجربہ کے لحاظ سے ہمارے آدمیوں سے زیادہ ہوشیار ہیں۔ اور ہمیں ان کا مقابلہ کرنا
ہے جن کے سامنے ہماری حالت بچہ کی سی ہے اس لئے جب تک ہم غیر معمولی قربانیاں نہ کریں کامیاب
نہیں ہو سکتے۔ مگر ہماری جماعت کے لوگ چھوٹی چھوٹی قربانیوں پر ہی گھبرا جاتے ہیں۔ اس وقت میں پہلے

انوار العلوم جلد 3
۱۳۸
جماعت احمد یہ کا جدید نظام عمل
کارکنوں کو توجہ دلاتا ہوں۔ اور پھر قادیان کے دوسرے لوگوں کو کہ اگر تم لوگ دین کی خدمت میں نمونہ
نہ بنو تو باہر کے لوگ کس طرح بے نظیر قربانی کر سکتے ہیں۔ اب جہاں قواعد میں اصلاح کی گئی ہے وہاں میں
آپ سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ اپنے قلوب میں اور اپنے اعمال میں بھی اصلاح کریں تاکہ وہ
کامیابی نصیب ہو جس کا وعدہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دے رکھا
ہے۔
کامیابی کے لئے سب سے پہلی چیز اطاعت ہے۔ ولایت میں فوج کے انتظام کا میں نے ایک واقعہ
پڑھا تھا۔ فوج کا دستہ کہیں جا رہا تھا۔ ایک افسر نے ایک سپاہی سے کہا۔ تم ٹھیک نہیں چل رہے ٹھیک قطار
میں چلو۔ سپاہی دراصل ٹھیک چل رہا تھا۔ اس نے کہا میں ٹھیک چل رہا ہوں۔ اگرچہ افسر کی غلطی تھی
لیکن اس نے کہا آگے سے جواب دینے کی جو گستاخی تم نے کی ہے اس کی وجہ سے تمہیں گرفتار کیا جاتا
ہے یہ کہہ کر اسے حراست میں دے دیا گیا۔
اس طرح کے کئی واقعات ہوتے ہیں۔ گذشتہ لڑائی کے ایام میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جو سگنل
کمپنی تیار کی گئی تھی اور جس میں ہمارے شمشاد علی صاحب بھی تھے۔ ان کے علاوہ اور بھی پانچ چھ احمدی
تھے۔ انہوں نے سنایا ایک احمدی کی ڈیوٹی لگائی گئی کہ تار کے کھمبے لگوا دو۔ اس کے متعلق ایک افسر نے
کرنل کے پاس رپورٹ کی کہ اس نے سستی کی ہے۔ اس پر شمشاد علی صاحب کو مقرر کیا گیا کہ تحقیقات
کریں اس نے سستی کی ہے یا نہیں؟ ان کی تحقیقات پر ثابت ہوا کہ اس نے سستی نہیں کی۔ مگر چونکہ
اُس نے یہ لکھا تھا کہ افسر نے میرے خلاف غلط لکھا ہے اس لئے اس وجہ سے اسے سزادی گئی۔
غرض فوج میں اطاعت کا ایسا سبق سکھایا جاتا ہے کہ انسان مشین کی طرح بن جاتے ہیں۔ انہیں
اپنے فرائض بجالانے کی ایسی عادت ہو جاتی ہے جو باتیں دوسرے لوگ برداشت نہیں کر سکتے وہ کر لیتے
ہیں۔
امریکہ کا ایک واقعہ لکھا ہے کہ سول وار میں ایک نوجوان کو پہرہ پر مقرر کیا گیا جو اپنی ماں کا اکلوتا بیٹا
تھا۔ افسر اس کا پہرہ بدلنا بھول گئے اور تیسرے دن وہ تھکاوٹ سے بالکل چور ہو گیا اور ایک کھمبے سے ٹیک
لگا کر کھڑا ہو گیا اس پر اسے اونگھ آگئی۔ اتفاق سے ایک معائنہ کرنے والا افسر اس وقت آگیا اور اس
حالت میں اُسے دیکھ لیا۔ اس پر وہ پکڑا گیا اور مقدمہ چلایا گیا۔ اس کی ماں نے رحم کی درخواست کی لیکن
کچھ اثر نہ ہوا۔ لکھا ہے فیصلہ دیتے وقت افسر کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ اور اس نے لکھا گو یہ ماں
کا اکلوتا بیٹا ہے اور تھکاوٹ سے سخت چور ہو کر اس سے یہ حرکت ہوئی مگر سوائے اس کے کوئی سزا نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی