جماعت احمدیہ کا جدید نطام عمل

انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 2

انوار العلوم جلد 9
۱۳۹
جماعت احمدیہ کا جدید نگام عمل
دی جا سکتی کہ اسے گولی سے مار دیا جائے۔
ہیں وہ بات ہے کہ یورپین لوگ ساری دنیا پر حکومت کر رہے ہیں اور اس میں ان کی کامیابی کا راز
ہے۔ پس جب تک کامل اطاعت اور پورا تعاون نہ ہو۔ اس وقت تک کوئی قوم کامیاب نہیں ہو سکتی کجا
وہ قوم جو تجربہ میں، وسائل میں اور تعداد میں بہت ہی قلیل ہو وہ کامیاب ہو سکے۔ پس آپ لوگوں کو
ایک نصیحت تو میں یہ کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اطاعت کا مادہ پیدا کرو۔ مجھے یہ
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس کی بہت کمی ہے۔ جب کوئی افسر کسی سے باز پرس کرتا ہے تو جواب میں
درشت کلامی سے کام لیا جاتا ہے۔ کم از کم مجھے جو رقعہ لکھا جاتا ہے اس میں یہ ضرور ہوتا ہے کہ فلاں میرا
ہمیشہ سے دشمن ہے۔ ہمیشہ مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
رسول کریم ا نے فرمایا ہے۔ عورتیں اس لئے زیادہ جہنم میں جائیں گی کہ خاوندوں کا کفر
کرتی ہیں۔ ہے یہی حال ماتحت کارکنوں کا نظر آتا ہے۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللہ یہ نتیجہ ہے غلامی اور ماتحت رہنے
کا کہ ان میں عورتوں والے اخلاق پیدا ہو گئے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کبھی نیک معاملہ ان سے نہیں کیا گیا۔
چونکہ برداشت کا مادہ ان لوگوں میں بہت کم ہے اس لئے جھگڑے بڑھ جاتے ہیں۔ اگر کوئی ایک دفعہ ظلم
بھی برداشت کرلے تو دوسری دفعہ ظلم کرنے والے کو خود شرم آجائے گی۔ حالانکہ بسا اوقات قواعد کی
پابندی کرائی جاتی ہے۔
اس کے مقابلہ میں دوسری طرف یہ دیکھا گیا ہے کہ جو بڑے کارکن ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم سے
قواعد کی پابندی نہ کرائی جائے یہ بھی غلط خیال ہے۔ اگر وہ قواعد کی پابندی نہیں کریں گے تو چھوٹے کیوں
کریں گے۔ کہتے ہیں ایران کا بادشاہ کہیں گیا تو اس کے لئے کوئی شخص انڈے لایا مگر اس نے لینے سے
انکار کر دیا اور کہا اگر میں انڈے لے لوں گا تو گل سرکاری ملازم تم سے دُنبے لیں گے۔ پس یہ غلط ہے کہ
بڑوں سے قواعد کی پابندی نہ کرائی جائے۔ ان کے لئے تو زیادہ پابندی ہونی چاہئے کیونکہ اگر کسی رعایت کا
کوئی شخص مستحق ہو سکتا ہے تو وہ چھوٹا کارکن ہے جس کے وسائل محدود ہوتے ہیں۔ پس میں بڑوں
سے کہتا ہوں کہ قواعد کی پابندی سختی کے ساتھ کریں اور چھوٹوں سے کہتا ہوں کہ اطاعت کا وہ نمونہ
دکھائیں کہ یورپ کی فوج بھی ان کے سامنے مات ہو جائے۔
پھر آپس کا تعاون اس طرح ہو کہ ہر ایک سمجھے یہ میرا کام ہے مگر باوجود اس کے جو کام دوسرے کے
سپرد ہو اس میں دخل نہ دے۔ اس کے بغیر تعاون نہیں ہو سکتا۔ جب کوئی کام خراب ہونے لگے تو جسے
اس کی خرابی معلوم ہو وہ اُٹھ کھڑا ہو اور ہر طرح امداد دے۔ اور جب کام ٹھیک چلنے لگے تو علیحدہ رہے۔

انوار العلوم جلد 8
۱۴۰
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
وہ کارکن جس کے سپرد کوئی کام ہو اگر تمہارے کسی مشورہ یا امداد سے فائدہ نہیں اُٹھاتا تو اس سے تمہیں
بد دل نہ ہونا چاہئے۔ اگر وہ تمہارے مشورہ کو غلط اور غیر مفید سمجھ کر 99 دفعہ بھی رد کرتا ہے تو بھی تمہارا
حق نہیں کہ سوویں دفعہ اسے مشورہ دینے کے لئے نہ جاؤ۔ اس نے اگر 99 دفعہ تمہارا مشورہ رد کیا ہے تو
اپنا وہ حق استعمال کیا ہے جو اس کام کے متعلق اسے دیا گیا ہے۔ تمہارا فرض میں ہے کہ ہر ضرورت کے
موقع پر مشورہ دیتے جاؤ۔ مگر میں یہ دیکھتا ہوں 99 فیصدی لوگ ایسے ہیں کہ جب وہ کسی کو مشورہ دیتے ہیں
اور وہ نہیں مانتا تو آئندہ مشورہ دینا چھوڑ دیتے ہیں۔ یا کسی کام کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اگر ان
سے فائدہ نہ اٹھایا جائے تو ناراض ہو جاتے ہیں۔ مگر یہ نتیجہ ہوتا ہے ان کے اس خیال کا کہ وہ دوسرے پر
حکومت کرنا چاہتے ہیں نہ کہ تعاون۔ اگر ان کی غرض تعاون ہوتی تو خواہ سو دفعہ بھی ان کا مشورہ رد کیا جاتا
پھر بھی وہ پیش کرتے۔
پس آپ لوگوں کو میں ایک نصیحت تو یہ کرتا ہوں کہ آپس میں تعاون سے کام کریں۔ اور اس طرح
مشورہ پیش کریں کہ خواہ ہزار دفعہ بھی رد کیا جائے پھر بھی آپ اپنا فرض ادا کرنے سے باز نہ رہیں۔ اور ہر
ضرورت کے وقت خدمات پیش کرتے رہیں۔ خواہ ہزار دفعہ ان سے فائدہ نہ اُٹھایا جائے۔
اس کے متعلق یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ تعاون دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک ذہنی یعنی جو کام کرنے والا
ہے اس کے رستہ میں سہولتیں پیدا کی جائیں۔ ہمارے ہاں یہ تعاون بہت کم ہے اور یورپ میں بہت زیادہ
ہے۔ وہاں دیکھتے ہیں کہ ایک بات غلط ہے۔ مگر کہتے ہیں جو شخص کر رہا ہے وہ چونکہ اپنے فن کا ماہر ہے
اس لئے یہی سمجھو کہ ٹھیک کرتا ہے۔ اور دوسروں سے بھی یہی کہتے ہیں کہ تم بھی اس کے متعلق ہیں
سمجھو۔ مگر یہاں ذہنی تعاون بالکل ترک کر دیا جاتا ہے اور بجائے اس کے کہ لوگوں کے جذبات کسی کام
کرنے والے کی تائید میں پیدا کئے جائیں اس کے خلاف باتیں مشہور کی جاتی ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اگر
اس کے کام میں خرابی نہ ہو تو بھی عام لوگوں کو خرابی نظر آنے لگتی ہے اور کام کرنے والا لوگوں کے
اعتراضات بڑھ جانے کی وجہ سے گھبرا جاتا ہے اور اس کے گھبرانے سے کام خراب ہو جاتا ہے۔ اس پر
اعتراض کرنے والے کہہ دیتے ہیں ہم نہ کہتے تھے فلاں شخص کام خراب کر دے گا اب دیکھ لو ایسا ہی ہوا
ہے۔
کسی کام اور طریق کو کامیاب بنانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جو فیصلہ ہو اس کی پوری پوری
مطابقت کی جائے تا وقتیکہ وہی فیصلہ کرنے والی جماعت یہ فیصلہ نہ کرے کہ ہم سے یہ غلطی ہو گئی تھی
جس کی اصلاح کی جاتی ہے۔ دیکھو ولایت میں مزدور پارٹی کے خلاف اُمراء کو اس قدر غصہ تھا کہ جس کی

انوار العلوم جلد 8
۱۴۱
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
حد نہیں۔ اور مزدوروں نے بر سراقتدار ہونے کے زمانہ میں ایسے قانون بنائے جو پہلے نہ تھے۔ مگر جب
ان کے بعد اُمراء کی پارٹی حکمران ہوئی تو اس نے مزدور پارٹی کے قوانین بدلے نہیں بلکہ ان کی ذمہ داری
اُٹھالی ہے۔ اگر ان پر کوئی اعتراض کرتا ہے تو خود جواب دیتے ہیں۔ پس یہ ذہنی تعاون ہے کہ جب کوئی
تجویز پاس ہو جاتی ہے تو سارے لوگ اسے صحیح سمجھنے لگ جاتے ہیں اور اُسے کامیاب بنانے میں امداد
دینے لگ جاتے ہیں۔
دو سرا تعاون عملی ہے یعنی جو کام کرنے والے ہوں ان کے کاموں میں ان کا ہاتھ بٹایا جائے۔ یہ کئی
طرح ہو سکتا ہے۔ مثلاً کسی دوسرے دفتر کا کام ہوا تو وہ کر دیا۔ اب تو یہ حالت ہے کہ میرے پاس اس قسم
کی چٹھیاں آئی ہیں کہ ہم قادیان میں چندہ لے کر گئے مگر کوئی لینے والے نہ تھا اس لئے واپس لے آئے۔
ایسے لوگوں نے کسی سے تو پوچھا ہو گا خواہ وہ یہاں کا دودھ بیچنے والا ہی ہو کہ کہاں چندہ جمع کرایا جائے۔
اس کا بھی فرض تھا کہ اس رنگ میں اس کی مدد کرتا۔
اس تعاون میں اخبار والوں کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے۔ یورپ میں جو قومی معاملہ ہو اس میں
ساری پارٹیوں کے اخبارات اکھٹے ہو جاتے ہیں۔ یہی کابل کا واقعہ تھا۔ تمام پارٹیوں کے اخبار زبانی ہمارے
آدمیوں سے کہتے تھے کہ بڑا ظلم ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم اس کے خلاف لکھنے
سے معذور ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کی کابل کے متعلق جو پالیسی ہے اُسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس
وقت لیبر پارٹی برسر حکومت تھی جو چاہتی تھی کہ افغانستان کے ساتھ صلح رکھی جائے۔ دوسرے لوگ
اگر چہ صلح کے حامی نہ تھے مگر وہ خود کامل کے خلاف کچھ نہ لکھتے تھے۔ تاکہ بر سر اقتدار پارٹی کی پالیسی کو
نقصان نہ پہنچے۔ یہ کہتے تھے کہ خبر کے طور پر شائع کر دیں گے اور جرمنی کے اخبارات نے تو اتنا بھی نہ
کیا۔ کیونکہ وہ اسے وہاں کی حکومت کی پالیسی کے خلاف سمجھتے تھے۔
مگر ہمارے اخبارات میں یہ بات نہیں۔ ان میں ایسے مضامین تو چھپ جاتے ہیں جن کی کوئی قیمت
اور کچھ وقعت نہیں ہوتی۔ مگر ایسے ضروری مضامین جن سے جماعت کو فائدہ پہنچ سکتا ہو اس لئے نہیں
چھتے کہ وہ الفضل یا فاروق یا الحکم میں چھپ گئے ہیں۔ حالانکہ دنیا کے کون سے اخبارات ہیں جن میں
ایک جیسی باتیں نہیں چھپتیں۔ پریس میں اس قدر تعاون ہونا چاہئے کہ جو بات لیں اس پر شور مچا دیں۔
آریوں کے اخبارات کو میں نے دیکھا ہے۔ اس قدر شور مچاتے ہیں کہ گورنمنٹ بھی مجبور ہو جاتی ہے۔
غرض دو قسم کا تعاون ہے۔ اور وہ یہ کہ نہ بد خبر پھیلانا اور نہ پھیلنے دینا۔ مگر یہاں کثرت ایسے لوگوں
کی ہے جو یا تو بد خبر پھیلاتے ہیں یا بد خبر سن کر خاموش چلے جاتے ہیں اور ایسے لوگوں کا مقابلہ نہیں کرتے۔

انوار العلوم جلد 9
۱۴۲
جماعت احمد یہ کا جدید نگام حمل
اب میں احمد یہ جماعت کے کارکنوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آج کل مالی مشکلات بہت ہیں
اس سال آمد کی نسبت بجٹ ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ آمد ڈیڑھ لاکھ ہے اور بجٹ اڑھائی لاکھ۔ اس کے
علاوہ ۳۰ ہزار کے صیغہ جات مقروض ہیں۔ ایسی حالت میں اگر یہ بجٹ جو تیار کیا گیا ہے جاری کیا جائے تو
نتیجہ یہ ہو گا کہ ساڑھے نو مہینے کے بعد نہ کسی صیغہ کو تنخواہ دی جاسکے گی نہ سائر، نہ کوئی رسالہ جاری رہ
سکے گا نہ کوئی اخبار۔ صاف ظاہر ہے کہ ایسی حالت میں یہ بجٹ جاری نہیں کیا جا سکتا اس لئے میں نے دو
کمیٹیاں بنائی ہیں۔ ایک آمد بڑھانے کی تجاویز پر غور کرنے والی اور دوسری خرچ گھٹانے والی۔ خرچ
گھٹانے کے لئے جب تک سب لوگ قربانی نہ کریں کم نہیں ہو سکتا اس لئے سب کے تعاون کی ضرورت
ہے اگر خدا نخواستہ سال کے بعد دیوالیہ نکل جائے تو یہ بہتر ہے کہ اسی وقت بعض کام بند کر دیئے جائیں یا
بعض اخراجات میں تخفیف کر دی جائے۔
میں نے دیکھا ہے ہر چار سال کے بعد مالی تنگی کا دورہ آتا ہے۔ حضرت خلیفہ اول کے آخری ایام
میں خزانہ بالکل خالی تھا۔ علاوہ ازیں اٹھارہ ہزار کے قریب قرضہ بھی تھا۔ پھر ے 191 ء میں ایسی حالت ہوئی۔
پھر ۱۹۲۱ء میں اور پھر اب ۱۹۲۵ء میں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر چار سال کے بعد ایسا ہوتا ہے۔ لیکن
چونکہ جماعت میں تجربہ کار مالی معاملات سے واقف نہیں ہیں اس لئے نقص پیدا ہو- پیدا ہو جاتے ہیں۔ اگر صیغہ
مال سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار ہوتے تو معلوم کر لیتے کہ اس دورہ کی کیا وجہ ہے اور اس سے پتہ لگایا
جا سکتا تھا کہ کوئی انتظامی نقص ہے جس کی طرف اگر توجہ کی جاتی تو آج پھر یہ خرابی پیدا نہ ہوتی۔ مگر میں
نے دیکھا ہے جب آمد زیادہ ہوتی ہے کارکن کہتے ہیں بجٹ بڑھا دیا جائے۔ پچھلے سال میں نے کہا بجٹ کم
کرو مگر کہنے لگے کسی صورت میں کمی نہیں ہو سکتی۔ اور اب جب آمد میں کمی ہو گئی ستر ہزار تک کم کرنے
کے لئے تیار ہیں۔ اگر گذشتہ سال ہی بجٹ کم کر دیتے اب ایسا نہ ہوتا۔
میرے نزدیک سلسلہ کی تاریخ میں ایسا تاریک سال کبھی نہیں آیا جیسا یہ سال ہے۔ پہلے ایسے موقع
پر کہ کوئی چندہ خاص نہیں لیا جاتا تھا مالی تنگی پیش آتی جو چندہ خاص کے ذریعہ دور ہو سکتی تھی لیکن اب ہم
دو دفعہ چندہ خاص لے چکے ہیں۔ ایسی صورت میں جب تک سب لوگ تعاون نہ کریں کام نہیں چل
سکتا۔ اس کے لئے ممکن ہے بعض عہدے اُڑائے جائیں، بعض افراد تخفیف میں لائے جائیں، بعض
دفاتر بند کئے جائیں جس سے بے چینی پیدا ہو گی۔ اس کا دُور کرنا ہر ایک کا فرض ہے۔ اسی طرح ذاتی
قربانی کی ضرورت ہے۔ اگر تنخواہوں میں کمی کی جائے تو اُسے برداشت کیا جائے۔ اس کے لئے میں نے
یہ اصول رکھے ہیں۔ (1) اس وقت تک کوئی نیا کام نہ بڑھایا جائے جب تک ریز رو فنڈ نہ ہو اور آمد

انوار العلوم جلد 9
۱۴۳
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
اخراجات سے بڑھ نہ جائے۔ (۲) آئندہ صیغوں کے لئے علیحدہ علیحدہ رقمیں مقرر کی جائیں کہ اتنا اتنا
خرچ کرنا ہے۔ (۳) جو تخفیف کی جائے اس میں غرباء اور زیادہ افراد والوں پر بوجھ نہ پڑنے دیا جائے اور
ان پر زیادہ اثر ڈالا جائے جو اسے برداشت کر سکیں اس لئے ایسے کارکن جو زیادہ تنخواہ پاتے ہوں یا جن
کے گھر کے افراد کم ہونے کی وجہ سے اخراجات کم ہوں انہیں قربانی کے لئے زیادہ تیار ہونا چاہئے۔ (۴)
آئندہ کے لئے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن کارکنوں کی تنخواہ میں تخفیف کی جائے وہ تخفیف اس صیغہ
کے ذمہ قرض سمجھی جائے۔ یا اگر کسی کی ترقی رو کی جائے تو یہ فرض کیا جائے کہ اسے ترقی دی گئی ہے مگر
اس کی تنخواہ سے کاٹ رہے ہیں۔ پھر جب روپیہ آئے تو وہ ادا کیا جائے۔ اس سے یہ خیال رہے گا کہ
کارکنوں کا اتنا قرضہ صیغہ جات کے ذمہ ہے۔ اور یہ سمجھ کر بے فکری نہ ہو گی کہ اس طرح آمد میں اضافہ
ہو گیا ہے بلکہ یہ خیال رہے گا کہ یہ قرضہ ہے جسے ادا کرنا ہے۔
پہلی خرابی کسی وجہ سے ہو اور اسکی ذمہ داری خواہ کسی پر عائد ہوتی ہو اعلی کارکنوں یا ماتحت کام
کرنے والوں پر یا جماعت پر کہ اس نے کافی چندہ نہیں دیا اب میں دو صورتیں ہیں کہ یا توصیغہ جات میں
تخفیف کر کے کام چلایا جائے یا کام بالکل بند کر دیا جائے۔ ہر ایک کے نزدیک بہتر یہی ہو گا کہ تخفیف کر
کے کام چلایا جائے۔ مگر اب کے تخفیف کا اتنا اثر پڑے گا جتنا پہلے کبھی نہیں پڑا اس لئے اس اثر کو وہی
برداشت کر سکیں گے جو قربانی کے لئے کھلا دل اور وسیع حوصلہ رکھیں گے۔ اس سے دو دقتیں پیدا ہوں
گی۔ ایک تو یہ کہ کارکن کم ہو جائیں گے اس لئے کام زیادہ کرنا پڑے گا۔ دوسرے یہ کہ اخراجات میں
مشکلات پیش آئیں گی۔ مگر جو اس قسم کی مشکلات کو برداشت نہیں کر سکتا وہ یہاں کام بھی نہیں کر سکتا۔
پس ہمیں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے اور قربانیاں کرتے ہوئے کام چلانا چاہئے۔
پس صیغہ جات کا اتحاد بہت سی قربانیوں کا مطالبہ کر رہا ہے اگر یہ اتحاد نہ ہوتا تو بھی مشکل ہوتی۔
موجودہ حالات میں نہ نظارت قائم رہ سکتی تھی نہ صدر انجمن۔ میں نے یہ حالات اس لئے بیان کئے ہیں تا
ناواقف لوگ یہ نہ کہیں کہ صیغہ جات کے ملانے کا یہ نتیجہ نکلا ہے۔ ملا دینے سے اس مشکل میں کچھ کمی
ہوگی نہ کہ زیادتی اور ہم اس کام کو سنبھال سکیں گے۔
دوسری کمیٹی جو آمد بڑھانے کے لئے تجویز کی گئی ہے اس کے مد نظر یہ باتیں ہوں گی۔ اول عام چندہ
کے علاوہ ہر احمدی ہر سال نصف ماہ کی آمدنی دیا کرے۔ دوم عملہ تحصیل کو بڑھایا جائے۔ گورنمنٹ اس
عملے پر اپنی آمد کا ۲۵ فیصدی صرف کرتی ہے لیکن ہم دو یا تین فیصدی خرچ کرتے ہیں۔ حالانکہ گورنمنٹ
کے پاس وصولی کے اور ذرائع کے علاوہ جبر بھی ہے جو ہمارے پاس نہیں۔

انوار العلوم جلد 8
۱۴۴
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
دوسرے سلسلہ کی آمد میں آج تک ایک خطرناک نقص رہا ہے اور میں اس کا مخالف رہا ہوں اور
اب بھی ہوں۔ اور میری یہ رائے کبھی نہیں بدل سکتی کہ وصیت کے معاملے کو غلط طور پر سمجھا گیا ہے۔
جن لوگوں کی جائدادیں نہیں تھیں وہ وصیتیں کرتے چلے گئے ہیں حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة
والسلام نے وصیت کو مالی قربانی قرار دیا ہے مگر ۶۰ فیصدی وصیتیں ایسی تھی کہ عام لوگ شب برات اور
محرم میں جتنا خرچ کرتے ہیں اس سے بھی کم انہوں نے وصیت میں دیا ہو گا۔ میں اس کی ہمیشہ مخالفت کرتا
رہا ہوں اور میں سمجھ نہیں سکتا میری یہ رائے کبھی بدل سکتی ہے کہ ایسے لوگوں کو ایک جگہ جمع کرنا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مد نظر نہ تھا۔ میرے نزدیک ہر وہ جائداد جس سے کسی کا گزارہ نہیں چلتا
اس کی اگر وصیت کرتا ہے تو وہ وصیت نہیں ہے اس لئے میں نے کارکنوں کو توجہ دلائی ہے کہ اس قسم کی
وصیتیں فضول ہیں ان حالات میں چونکہ صاحب جائداد لوگوں نے وصیتیں کرنی چھوڑ دی ہیں اس لئے
آمد میں کمی آگئی ہے۔
دوسرے یہ کہ وصایا موت کے وقت نہ کرنی چاہئیں۔ اس وقت تو ہر شخص کر دے گا۔ وصیت
شوق سے اس وقت کرنی چاہئے جبکہ سامنے موت کا خوف نہ ہو۔
تیسرے وصایا کرنے کی تحریک کرنی چاہئے۔ ایک دفعہ میں نے دیکھا تھا کہ ایک آدمی کو دو تین آدمی
یہ کہہ کر وصیت کرنے کے لئے مجبور کر رہے تھے کہ اگر نہ کرو گے تو منافق ہو گے۔ اس پر میں نے منع کیا
تھا کہ اس طرح مجبور نہیں کرنا چاہئے نہ یہ کہ تحریک ہی نہیں کرنی چاہئے۔ ہماری جماعت میں ایسے لوگ
موجود ہیں کہ اگر ان سے وصیتیں کرائی جائیں تو انہیں سے کم از کم ایک کروڑ روپیہ وصول ہو سکتا ہے۔
میں نے جماعت کے مال کا اندازہ لگایا تو دیکھا کہ پنجاب کے تین ضلعوں منٹگمری، لائل پور اور
سرگودھا کے احمدی اگر اپنی جائداد کے دسویں حصہ کی وصیت کریں تو دس لاکھ اور اگر زیادہ وصیت کریں
تو ۳۳ لاکھ تک رقم مل سکتی ہے۔ اور سارے ہندوستان میں جماعت کی جائداد کا اندازہ لگایا جائے تو کم از
کم دس کروڑ کی ہوگی۔ جس میں سے ایک کروڑ مل سکتا ہے۔ جن لوگوں کی جائدادیں نہیں ان کی ماہوار
آمدنی وصیت میں رکھی گئی ہے۔ اور خواہ کوئی کتنی قلیل تنخواہ کا ملازم ہو اگر وہ اس تنخواہ کا دسواں حصہ
دیتا ہے تو واقعی قربانی کرتا ہے اس طرح تین لاکھ کے قریب آمد ہو سکتی ہے۔ پھر ان لوگوں کو چھوڑ کر جن
کی کوئی آمد نہیں یا جائداد نہیں وہ تبلیغ میں کوشش کریں تو یہی خدمت ان کی طرف سے وصیت میں
سمجھی جاسکتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کثرت سے مال آئیں گے۔ سے مگر ہم دیکھتے ہیں

انوار العلوم جلد 8
۱۴۵
جماعت احمد یہ کا جدید نظام عمل
نہیں آئے۔ وجہ یہ کہ وصیتوں کے متعلق غلط راستہ اختیار کر لیا گیا ہے۔ دراصل ایسے رنگ میں اس کی
تعمیل ہونی چاہئے کہ وہ لوگ ایک جگہ جمع ہوں جو واقعہ میں قربانی کرنے والے ہوں اور اس کے لئے
جائدادیں رکھنے والوں کو عام تحریک کرتے رہنا چاہئے۔
اسی طرح ایک اور خطر ناک نقص پایا گیا ہے جس کی طرف کارکنوں کو توجہ دلاتا ہوں۔ اور وہ نقص
یہ ہے کہ صیغوں میں یہ میلان بہت کم ہے کہ آمد خود پیدا کریں حتی کہ تجارتی صیغے بھی نقصان میں رہتے
ہیں۔
آئندہ اس بات پر زور دینا چاہئے کہ صیغہ جات نہ صرف خرچ کے مطابق آمد پیدا کریں بلکہ نفع
بھی حاصل کریں اور اس حد تک اس پر زور دینا چاہئے کہ اگر کسی صیغہ میں جو آمدنی پیدا کر سکتا ہے ایسا نہ
ہو تو اس کے کارکن بدل دیئے جائیں یا ہٹا دیئے جائیں۔ دنیا میں کوئی تجارتی صیغہ ایسا نہیں ہو گا جو ہمیشہ
گھاٹے میں رہے اور اس کا مینجر ہٹایا نہ جائے۔ اس نقص کو آئندہ دور کرنا چاہئے۔ اور اگر آمد پیدا کرنے
والا صیغہ آمد پیدا نہیں کرتا تو کارکنوں کی تنخواہیں کم کر دینی چاہئیں۔ افسر بدل دینے چاہئیں یا کوئی اور
صورت جو مناسب ہو اختیار کرنی چاہئے۔
باوجود اس بات کی طرف توجہ دلانے کے میں یہ کہنے سے رک نہیں سکتا کہ یہ باتیں ہماری اصل
اغراض نہیں ہیں ہم روپیہ اس لئے خرچ کرتے ہیں کہ اشاعت سلسلہ ہو۔ اور اس کی غرض دنیا میں قیام
روحانیت ہے۔ اس لئے میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ دنیا میں ہمارا فرض وہ روح پیدا کرنا ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آکر پیش کی ہے کہ مکالمہ و مخاطبہ کبھی دنیا سے بند نہ ہو۔ ہم
ایک غیر احمدی کو کہتے ہیں چونکہ تم سے خدا تعالیٰ کا مکالمہ نہیں ہو تا۔ اس لئے تم غلط راستہ پر ہو۔ یہی بات
ہم عیسائیوں، یہودیوں اور دیگر تمام مذاہب والوں سے کہتے ہیں لیکن اگر ہماری جماعت کا معتد بہ حصہ ایسا
نہ ہو جو مکالمہ و مخاطبہ کا شرف رکھتا ہو تو پھر ہم اپنی صداقت کا دنیا کو کیا ثبوت دے سکتے ہیں اس لئے میں
تمام کارکنوں کو اور خاص کر مدارس کے کارکنوں اور پھر خصوصاً مدرسہ احمدیہ کے کارکنوں کو توجہ دلاتا ہوں
کہ وہ نئی پود کی ایسی تربیت کریں کہ خدا تعالیٰ سے جو ہمارا تعلق ہے وہ قائم رہے۔ اگر ہم میں ایک ایسی
جماعت نہ ہو جو مکالمہ و مخاطبہ کا شرف رکھتی ہو تو کس طرح ہم دنیا کو یہ منوا سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا تعلق
اس دنیا میں بھی اپنے پیارے بندوں سے ہو سکتا ہے۔ مگر اس کے متعلق کچھ عرصہ سے سستی پائی جاتی
ہے۔ کوئی خاص تحریک تو پہلے بھی نہ تھی۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھ کر لوگوں میں
خود بخود اس کی خواہش پیدا ہوتی رہتی تھی۔ مگر اب توجہ کم ہے۔ اور اگر یہی حالت رہی اور خدانخواستہ

انوار العلوم جلد 9
۱۴۶:
جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل
اس میں ترقی ہوتی گئی تو وہ شہر جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے چلائی تھی، خشک ہو جائے گی
اس لئے ضروری ہے کہ ہماری جماعت کے لئے سب سے مقدم بات یہی ہو۔ اور اس کے لئے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ گر بتایا ہے کہ خدا تعالی کی خالص محبت پیدا کی جائے۔ اس سے جو
نتیجہ پیدا ہوتا ہے وہ نہ مجاہدات ۔ رات سے اور نہ عبادات سے پیدا ہو سکتا ہے۔ محبت خالص خدا تعالیٰ کو کھینچ
لاتی ہے۔ اور یہ وہ چیز ہے کہ اس کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے بھی اپنے لئے پابندی مقرر کی ہے۔ حالانکہ وہ
پابندیوں سے بالا ہے۔ پس تم خدا تعالیٰ کی خالص محبت پیدا کرنے کی کوشش کرو تاکہ تم سے مکالمہ و مخاطبہ
بند نہ ہو۔ جوں جوں زمانہ گزر رہا ہے اس کی ضرورت زیادہ بڑھ رہی ہے۔ قادیان والوں کو میں اس کی
طرف خاص طور پر توجہ دلاتا ہوں اور خصوصاً بچوں کی اصلاح کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔ ان کے کان
بچپن سے ہی اس بات سے آشنا ہونے چاہئیں کہ ہمارا مقصد خدا کو پاتا ہے۔ یہ بات اگر بچوں کے دلوں میں
ڈال دی جائے اور ہمیشہ ان کے سامنے پیش کی جائے اور صحیح گرانہیں بتائے جائیں تو ہماری جماعت میں
مکالمہ و مخاطبہ کا شرف ہمیشہ جاری رہ سکتا ہے۔
پھر میں نے پہلے بھی بتایا تھا اور اب بھی بتاتا ہوں کہ روحانیت کو قائم رکھنے اور مالی مشکلات کو ڈور
کرنے کے لئے ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ سادہ زندگی بسر کی جائے۔ وہ لوگ جو مال رکھتے ہیں جس طرح
چاہیں کریں ہمیں سادہ زندگی بسر کرنی چاہئے اور کام کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے۔
پھر یہ کام چونکہ سب کے اتحاد سے ہو سکتے ہیں اس لئے میں سب کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپس میں
اتحاد اور محبت بڑھانے کی کوشش کریں۔ پھر چونکہ یہ سب باتیں خدا تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہیں اس لئے
میں دوستوں سے چاہتا ہوں کہ اپنی اور سب کی روحانی ترقی سلسلہ کے کاموں اور ترقی کے لئے دُعائیں
کرتے رہیں۔ اور یہ بھی چاہتا ہوں کہ ہم اس وقت مل کر دعا کریں کہ خدا تعالیٰ صیغوں کا اتحاد با برکت
کرے اور ہمارے لئے اپنے فضل کے دروازے کھلے رکھے اور ان سامانوں کے استعمال کی توفیق دے جو
ترقی کے لئے ضروری ہیں اور ان کے نیک نتائج ہمارے لئے اور ہماری نسلوں کے لئے پیدا کرے۔
آمین ثم آمین
الفضل ۳۱۔ اکتوبر، ۳، ۵، ۷ ، ۱۰ نومبر ۱۹۲۵ء)
بخاری کتاب المغازى باب من قتل من المسلمين يوم احد
بخاری کتاب الايمان باب كفران العشير و كفر دون كفر
الوصیت صفحه ۲۱ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۹ (مفهوما )

۱۴۷
افتتاحی تقریر جلسه سالانه
۱۹۲۵ء
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی