مِنہَاجُ الطَّالِبِینَ
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 3
۱۵۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
منهاج الطالبين
( فرموده مؤرخه ۲۷ دسمبر ۱۹۲۵ء بر موقع جلسه سالانه قادیان)
منهاج الطالبين
حضور نے تشہد اور تعوذ کے بعد حسب ذیل آیات تلاوت فرمائیں:۔
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَا يُتٍ لِأُولِي
الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَ يَتَفَكَّرُونَ فِي
خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحْنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا
مُنَادِيًا يُنَادِي لِلإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا
وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ رَبَّنَا وَ أَتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيْمَةِ
إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِّنْ
ذَكَرِ أَوْ أُنثَى بَعْضُكُمْ مِّنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأُوذُوا
فِي سَبِيلِي وَ قُتَلُوا وَقُتِلُوا لَا كَفَرَنَّ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ وَلَادْخِلَنَهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ
تَحْتِهَا الأَنْهُرُ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسَنُ الثَّوَابِ
میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے اپنے فضل و کرم سے ہمیں پھر ایک دفعہ اپنے
اس نشان کو پورا کرنے والا قرار دیا جو کہ اس نے اپنے مامور اور مرسل کے لئے دنیا میں قائم کیا۔ پھر
اس نے ہمیں اس بات کی توفیق دی کہ کسی دُنیوی عزت کے لئے نہیں، کسی دنیوی خواہش کے
لئے نہیں، کسی مال و دولت کے لئے نہیں، کسی آرام و آسائش کے لئے نہیں، بلکہ صرف اسی کی
انوار العلوم جلد 9
۱۵۴
منهاج الطالبين
ذات اور اس کے ذکر کو بلند کرنے کے لئے اس کے ایمان پر ثبات کے لئے اس جگہ جمع ہوئے ہیں۔
پھر میں اللہ تعالیٰ سے اس بات کی دُعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری نیتوں کو درست کرے اور ہمارے عملوں
کو صالح بنائے۔
اس کے بعد میں اس مضمون کی طرف متوجہ ہوتا ہوں جسے میں نے اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ اس جلسہ میں آپ لوگوں کے سامنے بیان کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے۔ لیکن پیشتر اس
کے کہ میں اس مضمون کو شروع کروں یہ بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس مضمون کے دو حصے
ہیں۔ پہلا حصہ تو چند ایسے امور پر مشتمل ہے جن کی طرف میں جماعت کو سالانہ اجتماع کے موقع پر
توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں اور دوسرا حصہ جس کے متعلق ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو آج
ہی شروع کردوں کیونکہ وہ لمبا ہے وہ علمی مضمون ہے۔ جیسا کہ میں پچھلے سالوں میں بیان کیا کرتا
ہوں۔ اس کی حقیقت آگے چل کر بیان کروں گا۔
اس موقع پر منتظمین جلسہ گاہ نے حضور کی خدمت میں عرض کی کہ لوگ ابھی بہت سے آ
رہے ہیں لیکن جلسہ گاہ میں جگہ نہیں ہے لوگوں سے کہا جائے کہ وہ سکڑ کر بیٹھیں تاکہ جو لوگ باہر
ہیں ان کے لئے بھی جگہ نکل سکے۔ اس پر حضور نے فرمایا ) ۔
اب کے ہم نے بہت وسیع جلسہ گاہ بنائی تھی مگر خدا تعالی ثابت کرنا چاہتا ہے کہ میں تمہاری
اُمید سے بڑھ کر تمہیں سننے والے دیتا ہوں۔ احباب سکڑ کر بیٹھیں تاکہ جو دوست باہر ہیں وہ بھی آ
سکیں مگر شور نہ ہو اور دوست تقریر غور سے سنیں۔ مجھے کھانسی ہے اور کھانسی کی وجہ سے آواز بیٹھ
گئی ہے۔ گو مجھے خدا تعالی سے اُمید ہے کہ وہ مجھے توفیق دیگا کہ میں جو کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں وہ
دوستوں کو سنا سکوں مگر اسباب کا لحاظ کرنا بھی ضروری ہے پس احباب خاموشی سے بیٹھیں اور جو کچھ
سنایا جائے غور سے سنیں۔
سب سے پہلے میں اُن چند غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں جو میری ذات کے متعلق بعض
لوگوں میں پیدا ہو گئی ہیں۔ ہمارے بعض دوست جنہیں باہر جانے کا اتفاق ہوتا ہے اُنہوں نے بیان
کیا ہے اور بغیر کسی کا نام لئے بیان کیا ہے اور میں نے بھی ضرورت نہیں سمجھی کہ اُن سے نام
پوچھوں میری نسبت بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ خالی بیٹھے رہتے ہیں کام کیا کرتے ہیں۔ ہمیں تو
ان کا کوئی کام نظر نہیں آتا۔ ایسے لوگوں کے لئے میں اپنی طبیعت کے برخلاف اپنے کام بیان کرتا
ہوں تاکہ جن دوستوں کو اس بارے میں شک ہو اُن کا شک دور ہو جائے۔ کیونکہ شکوک زہر کی
انوار العلوم جلد 9
۱۵۵
منهاج الطالبين
طرح ہوتے ہیں جو عروق میں بیٹھے رہیں تو ہلاکت اور موت کا باعث ہوتے ہیں۔
میں چونکہ قریب کے گزشتہ ایام کی نسبت زیادہ تفصیل سے اپنے کام بتا سکتا ہوں اس لئے
انہی کا ذکر کرتا ہوں تاکہ دوستوں کو معلوم ہو جائے کہ جہاں تک میرے نزدیک میری طاقت ہے
اس کے مطابق میں کام کر لیتا ہوں گوئیں اس کے لئے بھی تیار ہوں کہ اگر کوئی دوست اس سے
زیادہ کام کرنے کا طریق بتائیں تو اس پر بھی عمل کروں مگر اب میں جو کام کرتا ہوں ان کی تفصیل یہ
ہے کہ میں صبح ناشتہ کے بعد مدرسہ خواتین میں پڑھاتا ہوں۔ یہ ایک نیا مدرسہ قائم کیا گیا ہے جس
میں چند تعلیم یافتہ عورتوں کو داخل کیا گیا ہے ان میں میری تینوں بیویاں اور لڑکی بھی شامل ہیں ان
کے علاوہ اور بھی ہیں۔ چونکہ ہمیں اعلیٰ تعلیم دینے کے لئے معلم عورتیں نہیں ملتیں اس لئے
چکیں ڈال کر عورتوں کو مرد پڑھاتے ہیں آج کل میں ان عورتوں کو عربی پڑھاتا ہوں مولوی شیر علی
صاحب انگریزی پڑھاتے ہیں اور ماسٹر محمد طفیل صاحب جغرافیہ۔ سوا گھنٹہ تک میں انہیں پڑھاتا
ہوں۔ اصل وقت تو ۴۵ منٹ مقرر ہے مگر سارے استاد اپنا کچھ نہ کچھ وقت بڑھا لیتے ہیں کیونکہ
مقررہ وقت کم ہے اور تعلیم زیادہ ہے۔ اس کے بعد اس کمرہ میں جہاں دوست ملاقات کرتے ہیں
جاتا ہوں۔ آج کل اس کی شکل اور ہے کیونکہ ملاقات کے لئے جگہ نکالنے کے لئے وہاں سے سامان
اُٹھا دیا گیا ہے۔ میرے کام کرنے کے ایام میں اس کی یہ شکل ہوتی ہے کہ وہ کتابوں سے بھرا ہوا
ہوتا ہے۔ وہاں آکر میرا دفتری کام شروع ہوتا ہے۔ اس جگہ سوا نو بجے کے قریب آتا ہوں۔ اس
وقت میں سلسلہ کے انتظامی کاموں اور کاغذات اور سکیموں کا مطالعہ کرتا ہوں۔ اسی دوران میں دس
بجے کے قریب ڈاک آجاتی ہے جس میں ، میں روزانہ ساٹھ ، ستر، استی، سو، سوا سو خطوط ہوتے ہیں جو
کم از کم دو اڑھائی گھنٹہ کا کام ہوتا ۔ گھنٹہ کا کام ہوتا ہے۔ اس لئے اس کام سے مجھے ساڑھے بارہ بجے یا ایک بجے
فراغت ہوتی ہے۔ اس کے بعد میں کھانا کھانے جاتا ہوں پھر نماز ظہر کے لئے جاتا ہوں۔ نماز
پڑھانے کے بعد پھر آکر سلسلہ کے کام جو سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں یا دفاتر کے کاغذات پڑھنے یا
تدابیر سوچنے یا بعض علمی مضامین کے لئے مطالعہ کرتا ہوں کیونکہ کئی کتابیں میں نے لکھنی شروع کی
ہوتی ہیں۔ اس کے بعد پھر عصر کی نماز کے لئے جاتا ہوں۔ نماز پڑھانے کے بعد وہاں کچھ دیر
دوستوں کے لئے بیٹھتا ہوں اور اگر درس ہو تو درس کے لئے چلا جاتا ہوں یا بیٹھ کر خطوط کے جواب
لکھاتا ہوں کہ مغرب کی نماز کا وقت ہو جاتا ہے۔ وہ پڑھاتا ہوں اور اس کے بعد کھانا کھا کر عشاء کی
نماز تک مطالعہ کرتا ہوں اور پھر عشاء کی نماز کے بعد کام کے لئے اس کمرہ میں چلا جاتا ہوں جہاں
انوار العلوم جلد و
۱۵۶
منهاج الطالبين
بجے سے ۱۲ بجے رات تک ترجمہ قرآن کریم کا کام کرتا ہوں۔ پھر علمی شوق کے لئے ذاتی مطالعہ کرتا
ہوں مگر اس کا فائدہ بھی جماعت کو ہی پہنچتا ہے۔ ساڑھے بارہ بجے یا ایک بجے تک یہ مطالعہ کرتا
ہوں۔ اس کے بعد جب بستر پر لیٹتا ہوں تو تھکان کیوجہ سے نیند نہیں آتی۔ آنکھوں کے سامنے
چیزیں ہلتی ہوئی نظر آتی ہیں کیونکہ تھکان کی وجہ سے اعصاب کانپ رہے ہوتے ہیں اسی حالت میں
نیند آجاتی ہے۔ پھر صبح کی نماز کے بعد کام کا یہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
یہ میرا کام ہے جو پچھلے تین چار ماہ سے ہو رہا ہے۔ اسی کام کے دوران میں ہستی باری تعالی
کے متعلق جو میں نے ایک جلسہ کے موقع پر تقریر کی تھی اسے قریباً قریباً دوبارہ لکھا ہے۔ اسے دو
تین بجے رات تک لکھتا رہتا تھا۔ ان حالات میں جہاں تک میں سمجھتا ہوں میرے وقت میں سے
کوئی وقت ایسا نہیں بچتا جب مجھے فراغت ہو۔ کھانا کھاتے ہوئے بھی میں سلسلہ کے متعلق تجاویز
اور اہم معاملات پر غور کر رہا ہوتا ہوں اور بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے بیویاں یہ
سمجھ کر کوئی بات دریافت کر لیں کہ اب یہ فارغ ہے تو باوجود اس طرز کی ناپسندیدگی کے مجھے انہیں
خشک جواب دینا پڑتا ہے کہ کیا تم میرے چہرہ سے یہ معلوم نہیں کر سکتیں کہ کسی امر کے متعلق غور
و فکر کر رہا ہوں تو بسا اوقات کھانا کھانے کے وقت بھی مجھے غور اور فکر میں ہی مشغول رہنا پڑتا ہے۔
گو طبیب اور حکیم کہتے ہیں کہ اس طرح کھانا کھانے سے کھانا اچھی طرح ہضم نہیں ہوتا مگر جب
کسی کو کسی بڑے کام کی فکر لگی ہوئی ہو تو پھر اُسے حکیم کا مشورہ نہیں سوجھتا۔
مجھے اپنے متعلق یہ خیال سن کر کہ میں کیا کام کرتا ہوں اُس ہر دلعزیز کی مثال یاد آگئی جس
کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کہیں گدھا لے کر جا رہا تھا ساتھ اس کا بیٹا بھی تھا۔ راستہ میں انہیں کچھ
آدمی ملے جنہوں نے کہا کیسے بیوقوف ہیں پیدل جا رہے ہیں اور گدھا خالی ہے۔ سوار کیوں نہیں ہو
جاتے۔ یہ سن کر باپ گدھے پر سوار ہو گیا۔ کچھ دور جانے کے بعد کچھ اور آدمی ملے جنہوں نے کہا
کہ آج کل خون سفید ہو گئے ہیں دیکھو بیٹا تو پیدل جا رہا ہے اور باپ سوار ہے۔ یہ سن کر باپ اُتر
بیٹھا اور بیٹے کو چڑھا دیا۔ تھوڑی دور پر اور آدمی ملے جنہوں نے کہا دیکھو بڑھا تو پیدل جا رہا ہے اور
ہٹا کٹا جوان سوار ہے۔ یہ سن کر دونوں نے مشورہ کیا کہ باپ بیٹھتا ہے تو بھی اعتراض ہوتا ہے بیٹا
بیٹھتا ہے تو بھی اعتراض ہوتا ہے اب یہی تدبیر ہے کہ دونوں بیٹھ جائیں یہ مشورہ کر کے دونوں
گدھے پر بیٹھ گئے۔ آگے چلے تو کچھ اور لوگ ملے انہوں نے کہا شرم نہیں آتی ایک بے زبان
جانور پر ہر دو آدمی سوار بیٹھے ہیں۔ یہ سن کر وہ دونوں اُتر بیٹھے اور مشورہ کرنے لگے کہ پچھلی سب
انوار العلوم جلد 8
۱۵۷
منهاج الطالبين
صورتیں قابل اعتراض تھیں اب کیا کیا جائے۔ آخر سوچ کر سوا اس کے کوئی تدبیر نظر نہ آئی کہ
دونوں مل کر گدھے کو اُٹھالیں۔ آخر اسی طرح کیا مگر گدھے نے لاتیں مارنی شروع کیں اور ایک
پل پر الٹ کر گر گیا اور ہلاک ہو گیا اور باپ بیٹا ہر دلعزیزی کی خواہش پر افسوس کرتے ہوئے گھر
واپس آگئے۔ اس خیال کا مطلب یہ ہے کہ انسان خواہ کچھ کرے اس پر اعتراض ضرور ہوتا رہتا
ウー
ہماری جماعت میں ایک تو وہ لوگ ہیں جو رات اور دن کہتے رہتے ہیں کہ آپ ہر وقت کام
میں لگے رہتے ہیں کسی وقت کام نہیں چھوڑتے اور ایک وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ کام ہی کیا کرتے ہیں
ہمیں تو کوئی کام نظر نہیں آتا اگر نظر نہ آنے والوں کی بات کچی ہے اور یہ بیکار بیٹھنے کی علامت ہے تو
اللہ تعالیٰ تو کچھ نہ کرتا ہو گا کیونکہ وہ کسی کو کام کرتا نظر نہیں آتا۔ کام کئی قسم کے ہوتے ہیں کچھ
دماغی کام ہوتے ہیں اور کچھ جسمانی۔ ایک شخص جو قوم کے غم میں دن رات تدبیریں سوچتا رہتا ہے
دیکھنے والا تو اس کے متعلق یہی کہے گا کہ نکما بیٹھا رہتا ہے۔ مگر کیا کوئی عقلمند بھی یہ کہہ سکتا ہے کہ
ایک ٹوکری ڈھونے والا تو کام کرتا ہے مگر دماغی کام کرنے والا نکما بیٹھا رہتا ہے۔ دماغی فکر تو وہ چیز
ہے جو ایک دن رات میں انسان کو بوڑھا کر دیتی ہے مگر جسمانی کام انسان کو اور زیادہ طاقتور بناتا ہے
حالانکہ دماغی کام نظر نہیں آتا اور جسمانی کام نظر آتا ہے۔ دماغی کام پاس بیٹھنے اور ساتھ رہنے سے
معلوم ہو سکتے ہیں۔ جب میں گزشتہ سال ولایت گیا تو کئی انگریز بھی جو ملنے کے لئے آتے گو وہ
مسلمان نہ تھے وہ مجھے کام میں مشغول دیکھ کر مشورہ دیتے کہ اس طرح صحت خراب ہو جائے گی
آپ کچھ آرام بھی کیا کریں۔ حقیقت حال انسان کو طنے سے ہی معلوم ہو سکتی ہے۔ رسول کریم
نے فرمایا ہے۔ خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِيكُمْ کے جس سے ظاہر ہے کہ بیوی کی گواہی
خاوند کے متعلق بہت وزن رکھتی ہے۔ اس لئے مسلمان حضرت خدیجہ رَضِيَ اللهُ۔ الله عنها کی گواہی
رسول کریم کے متعلق پیش کیا کرتے ہیں۔
ابھی چند دن ہوئے ایک مبلغ کے متعلق میرے پاس شکایت پہنچی کہ اس نے یہ یہ باتیں کہیں
ہیں۔ اس پر جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا اور باتیں تو غلط ہیں البتہ یہ میں نے کہا ہے کہ جو
آدمی ان کے ساتھ رہے اُس سے کام اس سختی سے لیتے ہیں کہ وہ تنگ ہو جاتا ہے۔ پس میرے کام
کا اندازہ ساتھ کام کرنے والے کر سکتے ہیں۔
مجھے خدا تعالٰی نے ایسی عادت ڈالی ہے کہ مجھے بچپن میں بھی مطالعہ کا شوق تھا۔ بچپن سے
انوار العلوم جلد 2
۱۵۸
منهاج الطالبين
میری مراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد کا زمانہ ہے۔ میری صحت اس عادت کی
وجہ سے اس قدر کمزور ہو گئی تھی کہ ایک دن حضرت خلیفہ مسیح الاول نے ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ
صاحب سے اس کے متعلق مشورہ کیا اور مجھ سے فرمایا کہ ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ کم سے کم سات
گھنٹے ان کو متواتر سونا چاہئے ورنہ صحت خراب ہو جائے گی اور پھر سخت تاکید کی کہ سات گھنٹے
متواتر سویا کرو ورنہ صحت زیادہ بگڑ جائے گی اور فرمایا یاد رکھو جو طبیب کا حکم نہ مانے وہ نقصان اٹھاتا
ہے تم اس حکم کی پابندی کرو۔ مگر باوجود اس کے سوائے سخت بیماری کے ایام کے میری نیند ساڑھے
چار گھنٹہ سے چھ گھنٹہ تک ہوتی ہے اسی وجہ سے اب اعصابی کمزوری اس قدر بڑھ گئی ہے کہ جو
لوگ میرے پیچھے نماز پڑھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ سورتیں جو میں روزانہ پڑھتا ہوں بعض اوقات
وہ بھی بھول جاتا ہوں اور نظر اس قدر کمزور ہو گئی ہے کہ بعض اوقات آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا
جاتا ہے لیکن باوجود صحت کی یہ حالت ہونے کے میں دن رات اس طرح کام کرتا ہوں جو میں نے
بتایا ہے اور چونکہ اس قسم کے خیالات دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں اس لئے میں نے ان کا ازالہ
ضروری سمجھا ہے۔ یہی دیکھ لو جو دوست جلسہ پر آتے ہیں وہ تو سمجھتے ہوں گے کہ میں نے دو دن
لیکچر دیا تو یہ کونسا بڑا کام ہے۔ مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ اس لیکچر کے لئے مجھے کس قدر مطالعہ کرنا پڑتا
ہے۔ جو مسئلہ میں بیان کرتا ہوں اس کے متعلق مختلف مذاہب کے لوگوں کے خیالات معلوم
کرنے کے لئے مجھے بہت کچھ ورق گردانی کرنی پڑتی ہے۔ یہی لیکچر جو میں آج دینا چاہتا ہوں اس کی
تیاری کے لئے میں نے کم از کم بارہ سو صفحے پڑھے ہوں گے گے۔ ان میں سے میں نے بہت ہی کم
کوئی بات بطور سند کے لی ہے اور یہ صفحات میں نے محض خیالات کا موازنہ کرنے کے لئے پڑھے
ہیں۔ یہ درست ہے کہ میرے دماغ میں جو باتیں آتی ہیں محض خدا کے فضل سے آتی ہیں۔ مگر خدا
کے فضل کے جاذب بھی ہونے چاہئیں اور اس کے لئے فکر کی ضرورت ہوتی ہے، مطالعہ کی
ضرورت ہوتی ہے، مراقبہ کی ضرورت ہوتی ہے پس یہ لیکچر ایک دن کی تقریر نہیں ہوتی بلکہ لمبے
غور، لمبے فکر اور لمبے مطالعہ کا نتیجہ ہوتا ہے۔ پھر جلسہ کی تقریریں یونہی چھپ نہیں جاتیں۔
تقریر میں لکھنے والا ساری تقریریں مکمل طور پر نہیں لکھ سکتا اسے صاف کر کے لکھنے میں مہینہ کے
قریب عرصہ لگ جاتا ہے اور پھر مجھے اس کی لکھی ہوئی تقریروں کی اصلاح کرنی پڑتی ہے تاکہ جس
ترتیب سے مضمون بیان کیا جاتا ہے وہی قائم رہے۔
اس کے بعد میں ایک اور بات کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ کہا جاتا ہے کہ
انوار العلوم جلد 9
۱۵۹
منهاج الطالبين
میں بہت کم لوگوں کو ملاقات کا موقع دیتا ہوں۔ میں نے پچھلے جلسوں میں سے کسی میں بیان کیا تھا کہ
ملاقات ا ت اپنے اندر بہت سے فوائد رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جلسہ کے موقع پر موقع پر باوجود بہت سا کام
ہونے کے میں دوستوں کو ملاقات کا وقت دیتا ہوں کیونکہ جو لوگ اس طرح الگ ملتے ہیں ان میں
بعض کی ایک سال، بعض کی دوسرے سال اور بعض کی تیسرے سال واقفیت ہو جاتی ہے۔ اور
اب میں اپنی جماعت کے ہزاروں آدمیوں کی پہچان رکھتا اور ا رکھتا اور انہیں پہچان سکتا ہوں۔ ا ہوں۔ اس ملاقات
کے علاوہ بھی میں دوستوں کو علیحدہ ملاقات کا موقع دیتا رہتا ہوں۔ لیکن الگ ملنا بھی ضروری ہو سکتا
ہے جبکہ خاص طور پر اس کی ضرورت بھی ہو اور کوئی ایسی بات کرنی ہو جو مجلس میں نہ کی جاسکتی ہو۔
مگر بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ دوست آتے ہیں اور الگ ملنا چاہتے ہیں لیکن جب علیحدہ ملاقات کا
موقع دیا جاتا ہے تو کہتے ہیں مجھے اپنے لئے دُعا کے لئے کہنا تھا حالانکہ یہ بات وہ مجلس میں بھی کہہ
سکتے تھے مگر اس کے لئے میرے وقت میں سے پندرہ میں منٹ خرچ کر ا دیتے ہیں۔ میں نے اپنے
جو کام پہلے بتائے ہیں ان میں دوستوں سے ملاقات کا وقت بھی ہوتا ہے۔ اور جو دوست کسی ضروری
کام کے لئے علیحدہ ملنے کی درخواست کرتے ہیں انہیں میں علیحدہ ملنے کے لئے وقت دیتا ہوں۔ مگر
میں نے چونکہ پچھلے تجربہ سے دیکھ لیا ہے کہ عام طور پر علیحدہ ملاقات کا وقت مقرر کر کے ایسی باتیں
کہتے ہیں جو عام مجلس میں بھی کی جاسکتی ہیں اس لئے اب جو شخص علیحدہ ملاقات کے لئے کہتا ہے
اس کے متعلق میں اپنے سیکرٹری سے کہتا ہوں کہ پوچھ لو کہ آیا ایسا ضروری کام ہے جو علیحدگی میں
→
۔
ہی کیا جا سکتا ہے اور جب ایسا ہوتا ہے میں وقت دے دیتا ہوں۔ میں نے اپنے جو کام بتائے ہیں ان
احباب اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میرا کوئی وقت فار فارغ نہیں ہے۔ دن رات کے ۲۴ گھنٹے مجھے
مصروف رہنا پڑتا ہے۔ اب یہ تو میرے لئے ناممکن ہے کہ میں دن رات کے ۴۸ گھنٹے بنالوں۔ پھر
میں یہ تو کر سکتا ہوں کہ حوائج ضروریہ مثلاً کھانا، پینا، پیشاب، پاخانہ ، سونا وغیرہ میں تھوڑے سے
تھوڑا وقت خرچ کروں مگر میں ان ضرورتوں کو بند نہیں کر سکتا ان حالات میں اگر میں بغیر ضرورت
کے علیحدہ وقت ملاقات کے لئے دوں تو اس سے دوسرے کاموں میں حرج واقعہ ہو گا۔ بعض دفعہ
میں نے دیکھا ہے کوئی دوست ملنے کے لئے آئے تو میرا ہاتھ پکڑ کر پندرہ پندرہ میں میں منٹ ہیں
کہتے جاتے ہیں کہ میرے لئے ضرور دُعا کرنا۔ چونکہ میں ہر بار ان کے جواب میں یہ نہیں کہہ سکتا
کہ ضرور دُعا کروں گا اس لئے کسی کسی وقت کہہ دیتا ہوں ہاں ضرور کروں گا اور پھر خاموش ان کی
بات سنتا رہتا ہوں۔ میں اس طریق کو روکنا چاہتا ہوں اور یہ بھی آپ ہی لوگوں کے فائدہ کے لئے تا
انوار العلوم جلد 9
۱۶۰
منهاج الطالبين
کہ میں اپنا وقت ضروری کاموں میں لگا سکوں۔ اس طریق کی بجائے اگر کوئی صاحب میرا زیادہ وقت
لئے بغیر دعا کے لئے کہیں تو مجھے اُن کی طرف زیادہ توجہ پیدا ہو کیونکہ میں سمجھوں کہ ان کو میرے
وقت کی قدر ہے۔ لیکن جو لوگ دیر تک ہاتھ پکڑے رکھتے ہیں اُن کے سامنے میں بظاہر تو بشاشت
قائم رکھتا ہوں لیکن میرا دل تلملا رہا ہوتا ہے کہ ان کی وجہ سے میرے فلاں کام میں حرج ہو رہا
ہے۔ اس طریق سے ملاقات کرنے والوں کو میں روکنا چاہتا ہوں لیکن اگر کسی کو ضروری کام ہو تو
اس سے میں دن رات میں ہر وقت ملنے کے لئے تیار ہوں۔ میں ملاقات کو نہایت ضروری سمجھتا
ہوں اور جس طرح میں انکو غلطی پر سمجھتا ہوں جو بلا ضرورت اور بلاوجہ میرا وقت صرف کرتے ہیں
اسی طرح میں اُن کو بھی غلطی پر سمجھتا ہوں جو یہ کہتے ہیں کہ ملنا ہی نہیں چاہئے۔ جب بھی موقع
ملے یہاں ضرور آنا چاہئے اور مجھ سے ملنا چاہئے۔ ہاں اگر کوئی ایسی بات کرنی ہو جو مجلس میں نہ کی جا
سکتی ہو۔ مثلاً کوئی ایسی بیماری ہو یا اپنے خاص حالات ہوں یا کوئی اور ایسی ہی بات ہو تو اس کے لئے
میں علیحدہ ملنے کے واسطے بھی تیار ہوں اب تو بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کئی دوست بعض سوالات
لکھ کر لاتے ہیں اور انکے متعلق علیحدہ پوچھتے ہیں۔ اُس وقت مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ اگر یہی
سوال مجلس عام میں پوچھتے تو اوروں کو بھی فائدہ ہوتا۔ مثلا یہی سوال کہ نماز میں توجہ کیونکر قائم رہ
سکتی ہے۔ ظاہر ہے کہ اس سوال کا جواب اور لوگوں کو بھی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ مگر پوچھنے والے
صاحب علیحدہ وقت لے کر پوچھتے ہیں اور عام لوگوں کو اس کے فائدہ سے محروم رکھتے ہیں۔ اس قسم
کی علیحدہ ملاقات کرنے والوں کو روکنا چاہتا ہوں ورنہ ملاقات کا حکم تو قرآن مجید میں بھی موجود ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ کے جو لوگ اللہ تعالی سے سچا تعلق رکھتے ہیں ان سے
ملتے رہا کرو۔ پس ملاقات ضروری ہے اور اس قدر ضروری ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرمایا کرتے تھے جو لوگ ہمارے پاس نہیں آتے اُن کے ایمان کا خطرہ ہے۔ ہے بعض لوگ ایسے
ہیں جو یہاں آتے تو ہیں لیکن مجلس میں دوسروں کے پیچھے بیٹھے رہتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں وہ
سمجھتے ہیں میں اُن کو دیکھ رہا ہوتا ہوں لیکن ہمارے خاندان کے لوگوں کی آنکھیں اس قسم کی ہیں کہ
اُوپر کو زیادہ نہیں کھل سکتیں۔ ان کے اوپر گوشت زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے نیچے جھکی رہتی ہیں
اور اگر زیادہ کھولیں تو درد ہونے لگتا ہے۔ پس جو دوست یہاں آئیں اُنہیں میں نصیحت کرتا ہوں
کہ وہ مجھے ملیں اور انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ وہ کب تک رہیں گے اور اپنے اور اپنی جگہ کے
حالات سے اطلاع دینی چاہئے اس طرح اُن کی طرف خاص توجہ کرنے کا موقع ملتا ہے اور اُن کے
انوار العلوم جلد 9
منهاج الطالبين
لئے دعا کی طرف توجہ ہوتی ہے۔
اس کے بعد میں ایک اور شبہ کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں۔ بعض دوستوں کا یہ خیال بیان کیا گیا ہے
کہ دعا کے لئے لکھنے کا کیا فائدہ ہے اور وہ اتنے لوگوں کے لئے کہاں دُعا کرتے ہوں گے۔
اس میں شبہ نہیں کہ اگر کسی کو یہ خیال ہو کہ جس دوست کی دُعا کے لئے چٹھی آئے اُس
کے لئے میں آدھ گھنٹہ یا گھنٹہ الگ بیٹھ کر دعا کرتا ہوں تو یہ درست نہیں۔ میں نہ اس طرح کرتا
ہوں اور نہ کر سکتا ہوں۔ سو کے قریب روزانہ قادیان کے رقعے ملا کر دعا کی درخواستیں ہوتی ہیں
اور بعض اس قسم کے خطوط لکھتے ہیں کہ ہمارے لئے دُعا کرتے رہنا۔ ان کو بھی اگر ملا لیا جائے تو یہ
تعداد اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ ان کے لئے اگر ایک ایک منٹ بھی علیحدہ دُعا کے لئے رکھا جائے اور
پھر اسلام کی ضروریات کو شامل کیا جائے تو تین چار گھنٹے صرف ایک وقت کی دُعا کے لئے چاہئے
ہوتے ہیں اس لئے میں اسی طرح کرتا ہوں جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کیا کرتے تھے۔
آپ کا قاعدہ تھا کہ خط پڑھتے جاتے اور ساتھ ساتھ دعا بھی کرتے جاتے۔ میں بھی اسی طرح
کرتا ہوں۔ اس وجہ سے خط بھی خاص توجہ سے پڑھا جاتا ہے اور اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک
خط سیکرٹری کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور وہ مجھے سنا رہا ہوتا ہے لیکن میں کہتا ہوں اس میں یہ نہیں بلکہ
یہ لکھا ہے اور میری ہی بات درست ، درست نکلتی ہے۔ غرض دُعا کی وجہ سے میں خط پڑھنے میں پوری توجہ
دیتا ہوں اور خط کا سارا مضمون میرے ذہن نشین ہو جاتا ہے۔ ایک تو اس طرح دُعا کرتا ہوں۔
دوسرے یہ طریق میں نے رکھا ہے کہ نوافل میں دعا کرتا ہوں اور پچھلے دنوں سے تو جماعت کی ترقی
اور مشکلات کے ازالہ کے لئے ہر فرض نماز میں دعا کرتا ہوں۔ اس دعا میں علاوہ اس کے کہ رسول
کریم ال پر درود پڑھتا ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی درود بھیجتا ہوں۔ ان کے
درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کی بعثت کے اغراض کو ہمارے ذریعہ سے
پورا کرے۔ ان کے نہ ماننے والوں اور اعتراض کرنے والوں کو سمجھ دے، سلسلہ کی مشکلات اور
تکالیف کو دور کرے اور ترقی کے سامان پیدا کرے۔ پھر جب سے کابل کے واقعاتِ شہادت ہوئے
ہیں روزانہ یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمارے وہاں کے بھائیوں کی مدد اور نصرت فرمائے اور
انہیں دشمنوں کے ہر شر سے محفوظ رکھے۔ پھر یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ خدا تعالی اسلام کی صداقت کو
مشرق اور مغرب میں پھیلائے اور سب انسانوں کو اسلام میں داخل کرے۔ پھر ساری جماعت کے
لئے دعا کرتا ہوں۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جماعت کی مالی، جسمانی، اخلاقی، علمی، روحانی ہر
انوار العلوم جلد 9
۱۶۲
منهاج المطالبين
قسم کی روکوں کو دور کر کے ان تمام اقسام میں ترقی کے سامان پیدا کرے۔ پھر سلسلہ کے جو اہم کام
ہوتے ہیں ان کے لئے دُعا کرتا ہوں۔ پھر یہ دُعا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے دُعا کے لئے لکھا ہے
اللہ تعالیٰ ان کے دکھ اور تکالیف دور کر کے اُن کے لئے راحت کے راستے کھول دے۔ اس وقت
وہ لوگ جن کی مشکلات کا میرے دل پر خاص اثر ہوتا ہے ان کے نام لے کر ان کے لئے دُعا کرتا
ہوں۔
پھر یہ دعا کرتا ہوں کہ الہی ! ہماری موجودہ جماعت پر ہی فضل نہ فرما بلکہ اس کی اولاد پر بھی
فضل فرما۔ پھر سلسلہ کے کارکنوں کے لئے دُعا کرتا ہوں کہ اُنہیں اپنے فرائض کی ادائیگی کی سمجھ
عطا فرما، اپنے فضلوں کا وارث بنا، لوگوں سے ہمدردی اور تعاون کا طریق سکھا، جماعت کا ان کے
ساتھ تعاون اور ہمدردی ہو۔
پھر وہ دوست جو تبلیغ کے لئے گئے ہوئے ہیں اُن کے لئے اور اُنکے گھر والوں کے لئے دُعا
کرتا ہوں۔ پھر جو مصائب میں مبتلا ہیں اُن کے لئے دُعا کرتا ہوں۔ یہ دعائیں پانچوں وقت بلاناغہ
علاوہ نوافل کے فرض نمازوں میں کرتا ہوں۔ اب بھی اگر کوئی کہے کہ میں جماعت کے لئے دعائیں
نہیں کرتا تو ایسا ہی ہے جیسے کوئی دن کے وقت کے سورج نہیں نکلا ہوا ۔ میں جس طرح دعا کرتا
ہوں ۹۰ فیصدی ایسے لوگ ہوں گے جو خود بھی اپنے لئے اس طرح دُعا نہیں کرتے ہوں گے۔
ایک اور خیال مجھے بتایا گیا ہے اور یہ کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ خلیفہ سے چونکہ اختلاف جائز
ہے اس لئے ہمیں ان سے فلاں فلاں بات میں اختلاف ہے۔ میں نے ہی پہلے اس بات کو پیش کیا تھا
اور میں اب بھی پیش کرتا ہوں کہ خلیفہ سے اختلاف جائز ہے۔ مگر ہر بات کا ایک مفہوم ہوتا ہے۔
اس سے بڑھتا دانائی اور عقلمندی کی علامت نہیں ہے۔ دیکھو کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ڈاکٹر کی ہر
رائے درست ہوتی ہے ہرگز نہیں۔ ڈاکٹر بیسیوں دفعہ غلطی کرتے ہیں مگر باوجود اس کے کوئی یہ
نہیں کہتا کہ چونکہ ڈاکٹر کی رائے بھی غلط ہوتی ہے اس لئے ہم اپنا نسخہ آپ تجویز کریں گے، کیوں؟
اس لئے کہ ڈاکٹر نے ڈاکٹری کا کام باقاعدہ طور پر سیکھا ہے اور اس کی رائے ہم سے اعلیٰ ہے۔ اس
طرح وکیل بیسیوں دفعہ غلطی کر جاتے ہیں مگر مقدمات میں انہی کی رائے کو وقعت دی جاتی ہے۔
اور جو شخص کوئی کام زیادہ جانتا ہے اس میں اس کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔ پس اختلاف کی بھی
کوئی حد بندی ہونی چاہئے۔ ایک شخص جو خلیفہ کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہے اُسے سمجھنا چاہئے کہ
خلفاء خدا مقرر کرتا ہے اور خلیفہ کا کام دن رات لوگوں کی راہنمائی اور دینی مسائل میں غور و فکر
انوار العلوم جلد 9
۱۶۳
منهاج الطالبين
ہوتا ہے۔ اس کی رائے کا دینی مسائل میں احترام ضروری ہے اور اسکی رائے سے اختلاف اُسی
وقت جائز ہو سکتا ہے جب اختلاف کرنے والے کو ایک اور ایک دو کی طرح یقین ہو جائے کہ جو
بات وہ کہتا ہے وہی درست ہے۔ پھر یہ بھی شرط ہے کہ پہلے وہ اس اختلاف کو خلیفہ کے سامنے پیش
کرے اور بتائے کہ فلاں بات کے متعلق مجھے یہ شبہ ہے اور خلیفہ سے وہ شبہ دور گرائے۔ جس
طرح ڈاکٹر کو بھی مریض کہہ دیا کرتا ہے کہ مجھے یہ تکلیف ہے آپ بیماری کے متعلق مزید غور
کریں۔ پس اختلاف کرنے والے کا فرض ہے کہ جس بات میں اُسے اختلاف ہو اُسے خلیفہ کے
سامنے پیش کرے نہ کہ خود ہی اس کی اشاعت شروع کر دے۔ ورنہ اگر یہ بات جائز قرار دی جائے
کہ جو بات کسی کے دل میں آئے وہی بیان کرنی شروع کر دے تو پھر اسلام کا کچھ بھی باقی نہ رہے۔
کیونکہ ہر شخص میں صحیح فیصلہ کی طاقت نہیں ہوتی۔ ورنہ قرآن شریف میں یہ نہ آتا کہ جب امن
یا خوف کی کوئی بات سنو تو اولی الامر کے پاس لے جاؤ۔ کیا اُولِی الْأَمْرِ غلطی نہیں
کرتے؟ کرتے ہیں مگر ان کی رائے کو احترام بخشا گیا ہے اور جب ان کی رائے کا احترام کیا گیا ہے تو
ر شخص اس قابل نہیں ہوتا کہ ہر بات کے متعلق صحیح نتیجہ پر خلفاء کی رائے کا احترام کیوں نہ ؟
پہنچ سکے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔ اگر کوئی شخص تقوئی کے
لئے سو بیویاں بھی کرتا ہے تو اس کے لئے جائز ہیں۔ ایک شخص نے یہ بات سن کر دوسرے لوگوں
میں آکر بیان کیا کہ اب چار بیویاں کرنے کی حد نہ رہی ہو تک انسان کر سکتا ہے اور یہ بات حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمادی ہے۔ آپ سے جب پوچ پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا میری تو اس سے یہ
مراد تھی کہ اگر کسی کی بیویاں مرتی جائیں تو خواہ اس کی عمر کوئی ہو تقوی کے لئے شادیاں کر سکتا
ہے۔
کیوں نہ ہو۔ ہر
پس ہر شخص ہر بات کو صحیح طور پر نہیں سمجھ سکتا اور جماعت کے اتحاد کے لئے ضروری ہے
کہ اگر کسی کو کسی بات میں اختلاف ہو تو اُسے خلیفہ کے سامنے پیش کرے۔ اگر کوئی شخص اس
طرح نہیں کرتا اور اختلاف کو اپنے دل میں جگہ دیگر عام لوگوں میں پھیلاتا ہے تو وہ بغاوت کرتا ہے
اسے اپنی اصلاح کرنی چاہئے۔
اس کے بعد میں ایک اور نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ ہے ہے کہ حقہ بہت بری چیز ہے۔ ہماری
جماعت کے لوگوں کو یہ چھوڑ دینا چاہئے۔ بعض لوگوں نے مجھے کہا ہے ہم نے ایسے معلم دیکھے ہیں جو
حقہ پیتے تھے اور اُن کو الہام ہوتا تھا۔ اس کے متعلق مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا جو حضرت مسیح موعود
انوار العلوم جلد 8
منهاج الطالبين
علیہ السلام بیان فرمایا کرتے تھے کہ کچھ بنے بیٹھے یہ کہہ رہے تھے کہ اگر کوئی ایک پاؤ تیل کھائے تو
اُسے پانچ روپے انعام دیا جائے گا۔ پاس سے ایک زمیندار گزرا اُس نے یہ سن کر پنجابی میں کہا
سلیاں سمیت کہ اینویں۔ یعنی ان شاخوں سمیت تیل کھانے ہیں جن میں وہ پیدا ہوتے ہیں یا ان
کے بغیر کیونکہ اس نے سمجھا ایک پاؤ تیل کھانا کونسی بڑی بات ہے جس پر انعام مل سکتا ہے۔ بنیے
کہنے لگے تم جاؤ ہم تمہاری بات نہیں کرتے۔ تو طبائع میں اختلاف ہوتا ہے ایک شخص کے نزدیک
جو بات بڑی ہوتی ہے دوسرا اُسے معمولی سمجھتا ہے۔ اگر ہم یہ تسلیم بھی کر لیں کہ حقہ پینے والے کو
خدائی الہام ہوتے ہیں تو کہنا پڑے گا کہ وہ الہام اعلیٰ درجہ کے نہ ہوں گے کیونکہ رسول کریم
تو یہاں تک فرماتے ہیں کہ لہسن کھا کر مسجد میں نہ آؤ اس کی بدبو کی وجہ سے فرشتے نہیں
آتے۔ پھر رسول کریم کے سامنے کچا لہسن رکھا گیا تو آپ نے : آپ نے نہ کھایا۔ صحابہ رضی اللہ
عظم نے پوچھا یا رسول اللہ ! ہم بھی نہ کھائیں۔ فرمایا۔ تم سے خدا کلام نہیں کرتا تم کھا سکتے ہو۔ کے
ان حدیثوں کے ہوتے ہوئے کس طرح مان لیں کہ حقہ پینے والے کے پاس فرشتے آتے ہیں جبکہ
حقہ کی بد بو لہسن سے بھی زیادہ خراب ہوتی ہے اور رسول کریم ال حقہ سے کم بد بو والی چیز کے
متعلق فرماتے ہیں کہ میں اسے استعمال نہیں کرتا کیونکہ میرے پاس فرشتے آتے ہیں۔ پس جب
رسول کریم ال اس قدر احتیاط کرتے تھے تو جو شخص الہام کا مدعی ہے یا جسے خواہش ہے کہ
اُسے الہام ہو اُسے بھی حقہ سے بچنا چاہئے۔ اور میں اس کی شکل دیکھنا چاہتا ہوں جو یہ کہے کہ مجھے
الہام کی خواہش نہیں۔ اگر کوئی ایسا شخص نہیں تو پھر کسی کو حقہ بھی نہیں پینا چاہئے۔
پھر میں کہتا ہوں ممکن ہے ایسے شخص کو الہام ہو بھی جائے۔ مگر اعلیٰ درجہ کے الہام نہیں
ہوں گے اور ہم کہیں گے اگر وہ حقہ نہ پیتا تو اس سے اعلیٰ الہام اسے ہو تا جیسا کہ حقہ پینے کی عادت
رکھتے ہوئے اُسے ہوا۔ اس کے پاس اونی فرشتے آجاتے ہوں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے لکھا ہے بعض اوقات کنچنی کو بھی الہام ہو جاتا ہے۔ کے وہاں فرشتے جاتے ہیں یا نہیں؟ اسی قسم
کے فرشتے حقہ پینے والے کے پاس آجاتے ہونگے۔ پس اگر کسی حقہ پینے والے کو الہام ہوتا ہے تو
ہم کہتے ہیں یہ اس کے لئے خوشی کی بات نہیں لیکن اگر وہ حقہ پینا چھوڑ دیتا تو اس کے پاس اعلیٰ
درجہ کے فرشتے آتے۔
اس کے بعد میں ایک دوست کی عزت اور احترام کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ گزشتہ مجلس
مشاورت میں ایک سوال اُٹھایا گیا تھا جو ایڈیٹر صاحب "نور" کے متعلق تھا۔ خیال کیا گیا تھا کہ ان