مِنہَاجُ الطَّالِبِینَ

انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 2

انوار العلوم جلد 9
۱۶۵
منهاج الطالبين
کے ایماء سے وہ بات سوال کرنے والے نے اٹھائی ہے۔ اس کے متعلق میں نے اگر کی شرط لگا کر
کہا تھا کہ اگر انہوں نے ایسا کیا ہے تو غلطی کی ہے۔ مگر بعد میں معلوم ہوا کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا
اس لئے جب رپورٹ شائع ہوئی تو اس میں سے وہ حصہ کاٹ دیا گیا تھا مگر افسوس ہے کہ ایڈیٹر
صاحب فاروق نے اس ذکر کو شائع کر دیا۔ مجھے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ فاروق کے متعلق وہ
باتیں کہی تھیں۔ گویا فاروق کی طرف سے میں نے بدلہ لے لیا تھا۔ مگر "فاروق" نے اسے کافی نہ
سمجھا۔ میں نے اس وقت فاروق کی ممکن سے ممکن حمایت کی تھی مگر ایڈیٹر صاحب فاروق نے اس پر
صبر نہ کیا اور ایک بھائی کے خلاف خود قلم چلایا۔ چونکہ اس امر کو اخبار میں شائع کیا گیا ہے اس لئے
اس کا ذت بھی مجلس میں ہی کرتا ہوں۔ یہ اگر کسی کو بڑا لگے تو وہ اپنے نفس پر افسوس کرے جس
نے اس سے ایسا فعل کرایا ہے۔
اب میں جماعت کی مالی حالت کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ ہمارے سلسلہ کی مالی حالت ان
دنوں نہایت کمزور ہے۔ ہمارے دوستوں سے جس قدر ممکن ہو سکتا ہے مدد کرتے ہیں مگر باوجود اس
کے ہماری ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔ ہماری ضروریات سے مراد میری ذاتی ضروریات نہیں۔
ان ہماری ضروریات میں میں بھی اتنا شریک ہوں جتنے آپ لوگ شریک ہیں کیونکہ ان سے مراد
سلسلہ کی ضروریات ہیں۔ اب مشکلات کی جو حالت ہے ان کو زیادہ لمبا نہیں جانے دیا جا سکتا کیونکہ
اس سے فتنہ پیدا ہوتا ہے۔ اب بھی یہ حالت ہے کہ کارکنوں کو تین تین ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں
اور ان میں سے پچتیں تھیں آدمی مجھے ایسے معلوم ہیں جنہیں کئی کئی وقتوں کا فاقہ گذر چکا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک پرانے صحابی ایک دن میرے پاس آئے اور آکر رو پڑے کہ
اتنے دنوں کا فاقہ ہے۔ اور کام کرتے ہوئے غشی کے قریب حالت پہنچ جاتی ہے۔ اس حالت میں
میں نے ارادہ کیا کہ گھر بار چھوڑ کر کہیں جنگل میں جا بیٹھوں مگر اس خیال سے باز رہا کہ خود کشی نہ
ہو۔ آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ ایسی حالت میں اس بات کو دیر تک التواء میں نہیں رکھا جا سکتا۔
بے شک باہر کی جماعتوں کے افراد کو تکالیف کا سامنا ہے کیونکہ وہ کوئی امیر کبیر نہیں ہیں۔ مگر میں
کہتا ہوں کہ کیا انکو بھی ایسی ہی تنگی در پیش ہے جیسی یہاں ہم کو ہے؟ ایک دن تو ان تکالیف کی وجہ
سے مجھے ایسا معلوم ہوا کہ میری قوت ارادی بالکل جانے لگی ہے اور قریب تھا کہ میں اپنے تن
ایڈیٹر صاحب فاروق نے بھی مومنانہ طور پر اسی وقت اس غلطی پر پر ندامت کا اظہار کا اظہار کر دیا تھا
اس لئے ان پر بھی کوئی الزام نہیں۔

انوار العلوم جلد 9
144
منهاج الطالبين
کے کپڑے پھاڑ ڈالوں۔ بے شک ہماری جماعت پر بہت بوجھ ہے اور وہ بہت کچھ خدا کی راہ میں
خرچ کرتی ہے۔ مگر جماعت نے ہی سارا بوجھ اُٹھانا ہے غیروں سے تو ہم نے کچھ لینا نہیں۔ میں نے
ابھی کہا ہے کہ ہماری جماعت نے بہت بوجھ اٹھایا ہوا ہے لیکن جماعت کی مجموعی حالت کو دیکھ کر
میں کہہ سکتا ہوں کہ ہماری جماعت نے ابھی اتنی مالی قربانی نہیں کی جتنی پہلی جماعتیں قربانی کرتی
رہی ہیں۔ میں نے روم میں وہ مقام دیکھا ہے جہاں حضرت مسیح علیہ السلام کے ماننے والے اپنے
دشمنوں کی سختیوں اور ظلموں سے بچنے کے لئے رہے۔ میں میل کے قریب وہ مقام لمبا ہے۔ وہاں
عیسائی اپنے گھر بار مال و اموال چھوڑ کر چلے گئے تھے اور وہ فاقے پر فاقے اُٹھاتے تھے۔ سورہ کہف
میں ان کا نام اصحاب کھف والرقیم رکھا گیا ہے۔ ہم چند گھنٹے کے لئے وہاں گئے۔ مگر کئی دوست
وہاں ٹھہرنا برداشت نہ کر سکے حالانکہ وہ لوگ وہاں کئی سال تک دقیانوس کے وقت رہے۔ وہ
نهایت تنگ و تاریک گیلی مٹی کے غار میں سرکاری فوجوں نے ان میں سے جن کو وہاں مارا ان کی
قبریں بھی وہیں بنی ہوئی ہیں اور اُن پر کتبے لگے ہیں کہ یہ فلاں وقت مارا گیا۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں
نے خدا کے لئے سب کچھ چھوڑ دیا تھا اور ایسی ایسی تکلیفیں برداشت کی تھیں جن کا خیال کر کے
الصلوة
اب بھی رونگٹے کھڑے ے ہو جاتے ہیں۔ آپ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
والسلام حضرت مسیح ناصری علیہ الصلوة والسلام سے بڑے تھے۔ پھر آپ لوگوں کو یہ بھی یاد رکھنا
چاہئے کہ ہماری قربانیاں بھی حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے والوں سے بڑی ہوں۔ مگر کیا
اس وقت تک کی ہماری قربانیاں ایسی ہیں ؟ دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ نے فرمایا ہے۔ جو
وصیت نہیں کرتا وہ کرتا وہ منافق ہے اور وصیت کا کم از کم چندہ 1/10 حصہ مال کا رکھا ہے اللہ جس
میں عام چندہ جو وقتاً فوقتاً کرنا پڑے شامل نہیں۔ مگر ہماری جماعت اس وقت اپنی آمد کا 1/16 حصہ
چندہ میں دیتی ہے اور بعض یہ بھی نہیں دیتے بلکہ اس سے کم شرح سے دیتے ہیں اور بعض بالکل
ہی نہیں دیتے مگر باوجود اس کے کہا جاتا ہے ہم پر بڑا بوجھ پڑا ہوا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ جو کام
کرنے کا ہم نے تہیہ کیا ہے وہ کتنا بڑا ہے۔ اب جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم پر بڑا بوجھ پڑ گیا اُن کی حالت
اُس شخص کی سی ہے جو ہا تھی اُٹھانے کے لئے جائے اور جب اُٹھانے لگے تو کہے یہ تو بڑا بوجھ ہے یا
اُس شخص کی سی ہے جو اپنے ہاتھ میں آگ کا انگارا پکڑنا چاہے اور پھر کے اس سے تو ہاتھ جلتا ہے۔
پس جو قوم یہ کہتی ہے کہ وہ دنیا کو اس طرح اُڑا دینے کی کوشش کر رہی ہے جس طرح ڈائنامیٹ
پہاڑ کو اُڑا دیتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ ڈائنامیٹ کی طرح پھٹ کر اپنے آپ کو تباہ کر

انوار العلوم جلد 9
142
منهاج الطالبين
لے۔ کیا کبھی بازود خود قائم رہ کر کسی چیز کو اُڑا سکتا ہے ؟ یا ڈائنامیٹ اپنے آپ کو تباہ کئے بغیر کوئی
تغیر پیدا کر سکتا ہے؟ اگر نہیں اور یقیناً نہیں تو تمہیں اسی طرح کرنا پڑیگا۔ اگر تم تھوڑے سے ہو کر
دنیا کو فتح کرنا چاہتے ہو تو ڈائنامیٹ بن کر ہی فتح کر سکتے ہو کیونکہ تھوڑا ساڈائنامیٹ ہی ہوتا ہے جو
ایک بڑے خطہ کو تہہ و بالا کر دیتا ہے اور اس کے یہ معنے ہیں کہ ہم دنیا کو اُڑانے سے پہلے آپ اُڑ
جائیں گے۔ کیا یہ حالت تم میں پیدا ہو گئی ہے اور اس درجہ تک تم پہنچ گئے ہو ؟ اگر نہیں تو ساری
دنیا کو فتح کرنے کا ارادہ رکھتے ہوئے کس طرح کہہ سکتے ہو کہ تم پر بہت بوجھ پڑ گیا تم میں سے ہر ایک
کو اپنی حالت پر غور کرنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ اس نے اس مدعا اور مقصد کے پورا کرنے میں
کس قدر سعی اور کوشش کی ہے جو ہر ایک احمدی کا اولین فرض ہے اور جس کے لئے وہ پیدا ہوا
ہے۔ اگر اس بات کو مد نظر رکھ کر تم اس بوجھ کو دیکھو گے جسے تم نے اس وقت تک اُٹھایا ہے تو
معلوم ہو جائے گا کہ وہ تو کچھ بھی نہیں ہے۔
میں یہ نہیں کہتا کہ تم میں سے سارے کے سارے ایسے ہیں جنہیں اس بات کا احساس نہیں
کہ وہ کس مقصد اور مدعا کو لیکر کھڑے ہوئے ہیں اور اس کے لئے کس قدر سعی اور کوشش کی
ضرورت ہے۔ بڑے بڑے مخلص بھی ہیں۔ ایک دوست جن کی تنخواہ ساٹھ روپے ماہوار ہے
انہوں نے اپنی آمدنی کے ۳ / ا حصہ کی وصیت کی ہوئی ہے یعنی ہیں روپے ماہوار چندہ دیتے ہیں۔
جب چندہ خاص کی تحریک ہوئی تو اس میں انہوں نے تین ماہ کی تنخواہ دیدی اور اس طرح وہ مقروض
ہو گئے۔ اس پر انہوں نے خط لکھا کہ کیا میں قرضہ ادا ہونے تک ۱۰ / احصہ آمد کا چندہ میں دے سکتا
ہوں مگر اس سے ۶۰۵ دن بعد ان کا خط آگیا کہ مجھے پہلا خط لکھنے پر بہت افسوس ہوا۔ میں اپنی آمد کا
۳ / ا حصہ ہی چندہ میں دیا کروں گا۔ تو ایک حصہ جماعت کا ایسے مخلصین کا بھی ہے اور یہ بڑا حصہ
ہے۔ مگر میں باقیوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ بھی ایسے ہی بنیں۔ اور ہماری تو یہ حالت ہونی
چاہئے کہ ایک قطرہ بھی ہمارے اپنے لئے نہ ہو بلکہ ہمارے لئے وہی رہنا چاہئے جو ہمارا نہیں رہا۔
یعنی جان بچانے، ستر ڈھانکنے کے لئے جو خرچ ہو وہ کیا جائے باقی سب کچھ خدا کے لئے سمجھا
جائے۔ دیکھیں آپ لوگ جماعت میں داخل ہو کر جو وعدہ کرتے ہیں وہ کتنا بڑا ہے۔ اس کا یہ
مطلب ہے ہے کہ ہماری جان ہمارا مال ہماری عزت ہماری آبرو، ہمارا ، آر آرام، ہماری آسائش آ- ، ہماری
دولت، ہماری جائداد غرضیکہ ہمارا سب کچھ خدا کا ہو گیا۔ یہ بیعت کے معنے ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے
کہ جو کچھ میرا ہے وہ میرا نہیں بلکہ خدا ہی کا ہے۔ مثلاً سو روپیہ تنخواہ ہے تو اس کی نہیں بلکہ خدا

انوار العلوم جلد 8
۱۶۸
منهاج الطالبين
کے لئے ہو گئی۔ پھر جو کچھ میں جان بھی شامل ہے، یہ بھی اس کی نہیں، پھر جو کچھ میں بیوی بچے ہیں
یہ بھی اس کے نہیں، کوئی عزت اور عہدہ ہے یہ بھی اس کا نہیں۔ یہ اقرار کرنے کے بعد اگر کوئی
شخص چندہ خاص کے وقت کہے کہ یہ بہت بڑا بوجھ ہے تو وہ بتائے بیعت کرتے وقت اس نے جو
اقرار کیا تھا اس کا کیا مطلب تھایا تو یہ مانو کہ اس کا یہ مطلب تھا کہ بیعت کرنے یعنی اپنا سب کچھ بیچ
دینے سے مراد سارا جسم نہ تھا بلکہ ایک ٹانگ یا ایک ہاتھ مراد تھایا اس سے مراد سارا مال نہ تھا بلکہ
اتنا اتنا مال تھا تو ان کی رعایت رکھ لی جائے لیکن اگر یہ اقرار تھا کہ میں اپنا سارا مال جان، بیوی، بچے،
عہدے سب تجھے دیتا ہوں تو پھر وہ کس منہ سے کہہ سکتا ہے کہ بوجھ پڑ گیا۔ بوجھ کے سنے تو یہ ہیں
کہ گویا وہ کہتا ہے جس قدر دینے کا میں نے اقرار کیا تھا اس سے زیادہ دینا پڑ گیا یا جس چیز کے دینے کا
وعدہ کیا تھا اس کے علاوہ اور بھی دینی پڑی حالانکہ اس کا اقرار یہ ہے کہ اس نے اپنا سب کچھ دیدیا
ایسی حالت میں وہ بوجھ کس طرح کہہ سکتا ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ تمام دوست بیعت کے صحیح
مفہوم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے اور اسلام کے لئے جو کچھ خرچ کرنا پڑیگا
کریں گے اور جب تک خرچ کرنا پڑیگا کریں گے۔ کیونکہ جب تک اس بات میں خوشی محسوس نہ
ہو کہ اسلام کے لئے سب کچھ قربان کر دیا جائے گا اس وقت تک ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔ میں دُعا
کرتا ہوں کہ خدا کرے ایسا ہی ہو۔
موجودہ مالی مشکلات کو دور کرنے کے لئے فی الحال یہ تجویز کی گئی ہے کہ چونکہ آمد کے بجٹ
سے چالیس ہزار خرچ زیادہ ہے اس لئے چندہ خاص مستقل طور پر اس وقت تک مقرر کر دیا جائے
جب تک یہ خرچ معمولی آمد سے پورا نہ ہو جائے۔ یعنی ہماری جماعت کے لوگ اپنی ایک ماہ کی آمد کا
۴۰ فیصدی ہر سال عام چندہ کے علاوہ ادا کرتے رہیں۔ میں اس سے نہیں ڈرتا کہ کچھ لوگ کمزور
ہوں گے جو اس بوجھ کو اٹھانے کے لئے تیار نہ ہوں گے۔ ایسے کمزور دوسروں کے لئے طاقت کا
باعث نہیں ہوا کرتے بلکہ کمزور کرنے کا موجب ہوتے ہیں وہ ترقی کرنے والوں کے راستہ میں پتھر
ہوتے ہیں ان کا ہٹ جانا ہی مفید ہوتا ہے۔ پس اگر اس وجہ سے کچھ لوگ پیچھے ہٹیں گے تو ہٹ
جائیں ان سے ہمیں کوئی نقصان نہ ہو گا بلکہ ہماری کمران کے بوجھ سے ہلکی ہو جائے گی۔
پس اس وقت تک کہ معمولی آمد ہمارے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہو جائے سالانہ
ایک ماہ کی آمد کا ۴۰ فیصدی چندہ خاص میں دینا ہو گا۔ آپ لوگ یہ مت خیال کریں کہ یہ کام کس
طرح چلے گا۔ میں اس وقت ان کو مخاطب نہیں کرتا جو قوی ہیں بلکہ ان کو مخاطب کرتا ہوں جو کمزور
:

انوار العلوم جلد 9
۱۶۹
منهاج الطالبين
ہیں اور جو ہمارے لئے بوجھ بنے ہوئے ہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کا سلسلہ ہے۔ میں نے یہ جگہ اُسوقت
دیکھی تھی جب یہ ویران پڑی تھی اور وہ وقت بھی دیکھا ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام سیر کے لئے نکلتے تو ایک آدھ آدمی آپ کے ساتھ ہوتا تھا اور وہ بھی آپ کا ملازم۔ مگر آج
خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نہیں بلکہ آپ کے غلام کی یہ حالت ہے کہ ہجوم میں سے
چور کی طرح بھاگ کر نکلتا ہے تاکہ ہجوم میں گھر نہ جائے۔ پس وہ خدا جو ایک سے بڑھا کر اتنے آدمی
کر سکتا ہے اور جو لاکھوں روپیہ چندہ بھیج سکتا ہے وہ آئندہ بھی اس سلسلہ کو بڑھائے گا۔ اس وجہ
سے میں ایک منٹ کے لئے بھی یہ خیال نہیں کر سکتا کہ یہ سلسلہ ترقی نہیں کرے گا اور دنیا کی کوئی
روک اس کے رستہ میں حائل ہو جائے گی۔ پس میں سوائے ان لوگوں کے جن کے دلوں پر مہر لگ
چکی ہے کہتا ہوں خدا کے فضل سے یہ سلسلہ ان مشکلات سے نکلے گا اور انہی کے ہاتھ سے خدا
تعالی فتح و نصرت دیگا جو آج کمزور سمجھے جاتے ہیں ارجو واقعہ میں کمزور ہیں بھی۔ دیکھو بہادر جرنیل
وہی سمجھا جاتا ہے جو معمولی سپاہیوں کو لیتا اور ان کے ذریعہ عظیم الشان کام کر کے دکھاتا ہے۔ میں
اپنے لئے نہیں کہتا کیونکہ یہ سلسلہ خدا کا سلسلہ ہے اس لئے جس کے سپر د بھی خدا تعالی اس سلسلہ
کا انتظام کرے گا۔ اُسے ایسی قوت اور طاقت بخشے گا کہ آج جو کمزور نظر آتے ہیں انہی کے ہاتھوں
فتح حاصل ہو گی۔ انہیں اپنے نفسوں پر بدظنی ہو تو ہو مگر مجھے حسن ظنی ہے اور إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی
وہ دن آئے گا جب میری حسن ظنی پوری ہو کر رہے گی۔
پھر میں کہتا ہوں اگر مالی اخراجات ہماری جماعت کے لوگوں پر بوجھ ہیں تو دوست کیوں تبلیغ پر
خاص زور نہیں دیتے۔ میں نے انہیں کب روکا ہے کہ وہ جماعت کو نہ بڑھائیں۔ وہ کیوں نہیں
جلدی جماعت بڑھاتے تا کہ یہ بوجھ کم ہو جائے۔ یہ ہمارا قصور نہیں بلکہ ان کا اپنا ہی قصور ہے۔
آپ لوگ اگر جماعت بڑھائیں تو مالی بوجھ آپ ہی کم ہو جائے۔ گو اصل بات تو یہ ہے کہ مؤمن کا
یہ بوجھ مرنے کے بعد ہی کم ہوتا ہے زندگی میں نہیں ہو سکتا۔
اس موقع پر میں دوستوں کو یہ خوشخبری بھی سنانا چاہتا ہوں کہ اس سال دو اور ملکوں میں
ہماری جماعتیں قائم ہو گئی ہیں۔ جن میں ایک تو وہ ملک ہے جہاں عیسائیوں نے سو سال تک تبلیغ کی
تھی تب جا کر انہیں کچھ کامیابی ہوئی تھی مگر ہمارے مبلغ کو چند دن میں پندرہ سولہ سعید روحیں مل
گئی ہیں۔ وہ سماٹرا اور جاوا کا علاقہ ہے۔ دوسرا وہ ملک ہے جس کا نام لینے سے میرے خون میں جوش
اور حرکت پیدا ہو جاتی ہے۔ وہ ایران کا ملک ہے۔ ایران وہ ملک ہے جس سے حضرت مسیح موعود

انوار العلوم جلد 9
۱۷۰
منهاج الطالبين
علیہ الصلوۃ والسلام کو نسبت ہے کیونکہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ مسیح فارسی النسل ہو
گا۔ ایران کے دارالخلافہ میں بیس کے قریب آدمی احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں اور اس کے
متعلق یہ اور بھی خوشی کی بات ہے کہ وہاں ہمارے جو مبلغ گئے ہیں انہیں ہم کوئی خرچ نہیں
دیتے۔ وہ شہزادہ عبدالمجید صاحب ہیں جو شاہ شجاع کی اولاد سے ہیں اور لدھیانہ کے رہنے والے
ہیں۔ انہوں نے خدمت دین کے لئے زندگی وقف کی تھی۔ میں نے انہیں ایران بھیج دیا۔ ان کے
تازہ خط سے معلوم ہوا ہے کہ کئی ایسے لوگ جو بار سورخ اور معزز ہیں اور جن کا ہزاروں آدمیوں پر
اثر ہے سلسلہ کے متعلق تحقیق کر رہے ہیں۔
ایک اور بات میں سنانا چاہتا ہوں تاکہ معلوم ہو کہ خدا تعالی ہمارے سلسلہ کی کس طرح تبلیغ
کر رہا ہے۔ پچھلے سال ترکستان میں گردوں کی جو بغاوت ہوئی تھی وہ ایک شخص شیخ سعید کے ماتحت
ہوئی تھی۔ وہ اتنی بڑی بغاوت تھی کہ اس کے فرو کرنے کے لئے ترکوں کو سو لاکھ آدمی جمع کرنے
بڑے تھے اور عصمت پاشا وزیر اعظم جیسے مشہور آدمی کو ان کا کماندار مقرر کیا گیا تھا۔ شیخ سعید جب
پکڑے گئے اور ان کا بیان لیا گیا تو انہوں نے کہا اگر فلاں واقعہ نہ ہوتا تو میں کبھی بغاوت میں شامل
ہوتا۔ کیونکہ میں ارادہ کر چکا تھا کہ میں ہندوستان چلا جاؤنگا اور جماعت احمدیہ میں شامل ہو کر ا کر تبلیغ
اسلام کرونگا۔ اگر چہ ان کو ترکوں نے قتل کرا دیا اور وہ اپنے اس ارادہ کو پورا نہ کر سکے۔ مگر اس
معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک کے بڑے بڑے آدمیوں نے احمدیت قبول کی ہوئی ہے۔ مجھے
افسوس ہے کہ یہ صاحب سلسلہ سے پوری طرح واقف نہ تھے ورنہ حکومت کے خلاف بغاوت میں
کبھی شامل نہ ہوتے۔
نہ
میں نے مالی مشکلات کی وجہ سے کہا ہے کہ اس وقت تک کوئی نیا کام نہ بڑھایا جائے جب
تک حالت درست نہ ہو۔ امریکہ کے مشن پر اب خرچ کم کر دیا ہے اور ہندوستان میں آئندہ سال
سے زیادہ کوشش کی جائے گی تاکہ یہاں کی جماعت زیادہ بڑھے اور زیادہ بوجھ اُٹھا سکے مگر جہاں یہ =
ضروری ہے کہ ہماری جماعت زیادہ قربانی کرے وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ جن سامانوں کے ذریعہ
وہ قربانی کر سکتی ہے ان کو بڑھایا جائے۔ انگریزی میں مثل ہے کہ سونے کا انڈا لینے کے لئے مرغی کو
ضروری ہے کہ جماعت کی مالی اصلاح اور ترقی کے لئے کوشش کی مار نہ ڈالنا چاہئے۔ اس وجہ سے '
جائے۔ اس کے لئے ایک تو یہ ضروری ہے کہ جماعت کے لوگ ایک دوسرے سے تعاون کریں
مختلف مقامات پر ٹرنک سازی، سیاہی سازی، لنگیاں : ابنانا، آزار بند بنانا، کلاہ وغیرہ مختلف قسم کی

انوار العلوم جلد 9
١٧١
منهاج الطالبين
صنعتیں جاری ہیں۔ اگر مختلف جگہ کے احمدی تاجر احمدی صناعوں سے اشیاء خریدیں تو ان کی بکری
وسیع ہو سکتی ہے اور ان کی آمد زیادہ ہونے کی وجہ سے سلسلہ کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ پس احمدی
تاجر احمدی صناعوں سے مال خریدیں اور احمدی گاہک احمدی دکانداروں سے خریدیں تو اس طرح
بھی بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ ہمارے مبلغوں کو بھی اس کام میں مدد دینی چاہئے۔ جہاں جائیں دیکھیں
کہ کونسی صنعت کوئی احمدی کرتا ہے اور جب دوسری جگہ جائیں تو وہاں کے لوگوں کو بتائیں کہ
فلاں مال فلاں احمدی بناتا ہے اس سے خریدا جائے۔
میرے نزدیک اس پہلو میں ترقی دینے کا ایک آسان طریق یہ بھی ہے کہ مجلس مشاورت کے
وقت ایک نمائش بھی ہو جایا کرے جس میں احمد ی صناع اپنی بنائی ہوئی چیزیں لاکھر رکھیں تاکہ
دوست واقف ہو جائیں کہ فلاں چیز فلاں جگہ سے مل سکتی ہے اور پھر ضرورت کے وقت وہاں سے
منگالیں۔ پھر احمدیوں کو چاہئے کہ بیکار احمدیوں کو ملازم کرانے کی کوشش کریں۔ بعض دوستوں نے
اس بارے میں بڑی ہمت دکھائی ہے مگر اکثر سستی کرتے ہیں اسی طرح جماعت کے لوگوں کو چاہئے
تجارتی شہروں میں جا کر تجارت اور صنعت سیکھیں۔
اسی طرح ایک ضروری امر پسماندگان کی مدد ہے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ سب کچھ دین کے لئے
قربان کر دو تو جو لوگ اس پر عمل کرتے ہیں ان کے فوت ہونے پر ان کے پسماندگان کے لئے کچھ
نہیں بچتا۔ ایسے حاجتمندوں کے لئے ایک فنڈ ہونا ضروری ہے جس میں چندہ دینا لازمی نہ ہو بلکہ
مرضی پر ہو اور اس کے لئے ایسا قانون بنا دیا جائے کہ جو اتنا چندہ دے اسے اتنے عرصہ کے بعد اتنی
رقم بالمقطع دی جائے گی یا اگر فوت ہو جائے تو پسماندگان کو اتنی رقم ادا کر دی جائے۔ اگر کسی ایسے
فنڈ کا انتظام ہو جائے تو پسماندگان کا انتظام ہو سکتا ہے۔ اس کے متعلق میں تفصیلی طور پر اس وقت
نہیں بیان کر سکتا۔ میرا ارادہ ہے کہ مجلس مشاورت میں اسے پیش کیا جائے اور اسے ایسے رنگ
میں رکھا جائے کہ سود نہ رہے۔ انشورنس نہ ہو اور کام بھی چل جائے۔ مثلاً یہی فیصلہ ہو کہ اس عمر
تک پسماندگان کو گزارہ دیا جائے گایا یہ کہ بچوں کو اس قدر تعلیم دلائی جائے گی۔
اس قسم کی تحریکات بھی جماعت کی مالی حالت کی درستی کے لئے ضروری ہیں جن کے متعلق
تجاویز سوچی جائیں گی تاکہ شرعی لحاظ سے ان میں کوئی نقص نہ ہو اور پسماندگان کے گزارہ کا کوئی
معقول انتظام ہو سکے۔ جس سے ہماری جماعت کے لوگوں کو ایک گونہ اعتماد حاصل ہو سکے کہ ان
کے بعد ان کی اولاد خطرہ میں نہ ہو گی گو مومن کا اعتماد تو خدا پر ہی ہوتا ہے۔

انوار العلوم جلد و
۱۷۲
منهاج الطالبين
میں ۔
اب میں وہ مضمون شروع کرتا ہوں جس کے متعلق میں پہلے اشارہ کر چکا ہوں۔ میرے دل
ا مدت سے یہ خواہش تھی کہ یہ مضمون بیان کروں۔ یہ ایہ کروں۔ یہ ایسا اہم مضمون ہے کہ ہر انسان کے دل
میں اس کے متعلق سوال پیدا ہوتا ہے اور بے شمار لوگوں نے اس کے متعلق مجھ سے پوچھا ہے اور
اس کے بارے میں نسخہ دریافت کیا ہے۔ وہ سوال یہ ہے کہ وہ کونسے ذرائع ہیں جن پر عمل کر کے
انسان گناہوں سے پاک ہو جائے اور نفس میں نیکیاں پیدا ہو جائیں۔ عام طور پر اس کا یہ جواب دیا
جاتا ہے کہ نیکی کرو، نیکی کرو اور گناہوں سے بچو، گناہوں سے بچو لیکن جیسا کہ ہر ایک شخص کے
تجربہ میں آیا ہے بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے قرآن کریم کو پڑھا، احادیث کو پڑھا، حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کو پڑھا اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کی مگر ہم کلی طور پر
نہیں بچ سکے۔ نیکی کرنے کے لئے ہم نے کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے اب بتاؤ ہمارا کیا علاج ہے
اس لئے ضروری ہے کہ اس نقطہ سے بحث کی جائے کہ کس طرح انسان کی اس کمزوری کو ڈور کیا
جائے کہ وہ باوجود ارادہ اور کوشش کے گناہوں سے بچنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جب میں نے
اس مضمون کے متعلق نوٹ لکھنے شروع کئے تو خیال کر کے کہ یہ مضمون عرفان اللہی کے مضمون
کے بعض حصوں سے ٹکرائے گا اس تقریر کا مطالعہ کیا۔ اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ میں نے اس
تقریر میں وعدہ کیا ہوا تھا کہ یہ مضمون بیان کروں گا۔ یہ خدا تعالی کا فضل ہے کہ اب میں اس وعدہ کو
پورا کرنے لگا ہوں۔
پھر جب میں اس مضمون پر غور کرنے لگا تو ایک پرانی اور بہت پرانی رؤیا مجھے یاد آگئی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وفات کے ایک آدھ ماہ بعد میں نے یہ رویا دیکھی تھی اور
اس وقت اس کی کوئی تعبیر نہ سوجھتی تھی۔ رویا یہ تھی کہ ایک مصلی ہے جس پر میں نماز پڑھ
کے بیٹھا ہوں میرے ہاتھ میں ایک کتاب ہے جس کے متعلق مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ شیخ عبد القادر
صاحب جیلانی کی ہے اور اس کا نام مِنْهَاجُ الطَّالِبِينَ ہے یعنی خدا تعالی تک پہنچنے والوں کا رستہ ۔
میں نے اس کتاب کو پڑھ کر رکھ دیا کہ پھر یکدم خیال آیا کہ یہ کتاب حضرت خلیفہ اول کو دینی ہے
اس لئے میں اسے ڈھونڈنے لگا ہوں مگر وہ ملتی نہیں۔ ہاں اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک اور کتاب
مل گئی۔ اس وقت میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہو گئے۔ وَ مَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ
تیرے رب کے لشکروں کو سوائے اُس کے اور کوئی نہیں جانتا۔
اور
اس کے بعد میں نے اس خیال سے کہ اگر شیخ عبد القادر صاحب جیلانی کی کوئی کتاب اس نام

انوار العلوم جلد 9
۱۷۳
منهاج الطالبين
کی ہو تو اُسے تلاش کروں۔ حضرت خلیفہ مسیح الاول سے پوچھا تو آ۔ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا۔ ان کی اس نام کی
تو کوئی کتاب نہیں۔ البتہ غنیة الطالبین نام کی کتاب ہے۔ پھر معلوم ہوا کہ اس نام کی کسی اور
کی کتاب بھی نہیں ہے۔ پھر خیال آیا کہ ممکن ہے کہ کسی وقت مجھے ہی اس نام کی کتاب لکھنے کی
توفیق ملے اور عبد القادر سے مراد یہ ہو کہ اس میں جو کچھ لکھا جائے وہ میرے دماغ کا نتیجہ نہ ہو بلکہ
خدا تعالی کی سمجھائی ہوئی باتیں ہوں۔ ہوں اس وجہ سے میں میں۔ نے اس مضمون کا نام مِنْهَا جُ جُ الطَّالِبِينَ الله
رکھا ہے۔
اس مضمون کے جن حصوں کا تعلق عرفان الہی اور مسئلہ نجات سے ہے ان میں سے بعض کو
تو چھوڑ دوں گا اور جن کا تسلسل مضمون کے لئے ذکر کرنا ضروری ہو گا ان کو مختصراً بیان کروں گا۔ اور
اصل بات تو یہ ہے کہ پہلے اس مضمون کے علمی پہلو بیان ہوئے، اب میں عملی پہلو بیان کروں گا۔
اس ضروری اور اہم مسئلہ پر غور کرتے ہوئے ہم دیکھتے ہیں کہ انسانی پیدائش کی عرض کیا
ہے۔ وہ خدا تعالیٰ نے خود بیان کر دی ہے۔ فرماتا ہے۔ وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ ا کہ ہم نے انسان کو ایک ہی کام کے لئے پیدا کیا ہے اور وہ یہ کہ عبد بن جائے۔
عبودیت کے معنے عربی میں تذلیل کے ہیں۔ اور تذل کا یہ مفہوم ہے کہ جو دوسرے کا نقش قبول
کرے۔ تو عبد کے معنے ہیں حکومت تسلیم کر لینا، نقش تسلیم کر لینا، اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے سوائے
اس غرض کے انسان کو اور کسی غرض کے لئے نہیں پیدا کیا گیا کہ میرے نقش کو قبول کرے۔ جب
انسان کی زندگی کا یہ مقصد ہے تو ہم اس وقت تک اسے پورا نہیں کر سکتے جب تک خدا تعالیٰ کی
صفات کو اپنے اندر جذب نہ کرلیں۔
خدا تعالیٰ نے انبیاء کو بھی اسی غرض کے لئے بھیجا۔ چنانچہ فرماتا ہے۔ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ
رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ يُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ
الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - ها
حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰة والسلام دُعا فرماتے ہیں۔ اے ہمارے رب ان میں ایسا رسول
بھیجیو جو ان میں تیری آیات پڑھے انہیں شریعت سکھائے، حکمت بتائے اور پاک کرے، تو غالب
اور حکمت والا ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ رسول کی یہ غرض ہوتی ہے کہ ایمان مضبوط کرے، علم مضبوط کرے ،
شریعت سکھائے اور حکمت سکھائے یعنی علم کے بعد عمل سکھائے اور اس طرح پاک کر کے خدا

انوار العلوم جلد 9
۱۷۴
منهاج الطالبين
تعالی کی مقدس مجلس میں بیٹھنے کے قابل بنا دے۔
ہماری جماعت کے لئے یہ سوال کوئی معمولی سوال نہیں بلکہ ان کی زندگی اور موت کا سوال
ہے کیونکہ اس وقت خدا کا ایک نبی آیا ہے جسے ہم نے قبول کیا ہے اور جس نے خدا کی آیات پڑھ
کر ہمیں سنائی ہیں۔ اگر اس کو مان کر بھی ہم گندے رہے تو اس کو ماننے کا کیا فائدہ ہوا۔ مولوی
برہان الدین صاحب جہلمی بہت مخلص احمدی تھے۔ حضرت مسیح موعود ایک دفعہ بیان فرمارہے تھے
کہ مؤمن کے یہ یہ درجات ہونے چاہئیں۔ تقریر ختم ہونے کے بعد مولوی صاحب چیخیں مار کر رو
پڑے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہنے لگے پہلے ہم وہابی ہوئے اور ہم نے رسول کریم
کی باتوں کی اشاعت کرنے کی وجہ سے ماریں کھائیں پھر آپ آئے اور ہم نے آپ کو مانا اس
وجہ سے مخالفین سے ماریں کھائیں پتھر کھائے نقصان اٹھائے (مولوی صاحب موصوف یہ باتیں
پنجابی میں کہہ رہے تھے جو میں نے اُردو میں بیان کی ہیں۔ لیکن اگلا فقرہ میں اُردو میں بیان نہیں کر
سکتا اس لئے پنجابی میں ہی دہراتا ہوں۔ کہنے لگے۔ مگر باوجود اس قدر تکالیف اُٹھانے کے میں دیکھتا
ہوں کہ میں فیروی چوو دا چھڈو ہی رہیا۔ یعنی کسی کام کا نہ بنا۔ پس اگر ایک نبی کو مان کر بھی وہی
بات ہو کہ ہم نکتے کے لکھتے ہی رہیں تو ہمیں کیا فائدہ ہوا۔ ہمارے اندر تو ایسی تبدیلی اور ایسا تغیر ہونا
چاہئے کہ ہمیں محسوس ہو کہ ہم نے زندہ انسان کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیا ہے بلکہ یہ محسوس ہو کہ
ہم نے خدا تعالی کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیا ہے ورنہ اگر ہم اس میں کامیاب نہ ہوئے تو گویا ہم نے
کچھ نہ کیا۔ دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم سے کیا خواہش رکھتے اور ہمیں کتنا
خطرناک ڈراتے ہیں۔ آپ تزکیہ نفس کی نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں
تزکیۂ نفس اسے کہتے ہیں کہ خالق و مخلوق دونوں طرف کے حقوق کی رعایت کرنے
والا ہو۔ خدا تعالیٰ کا حق یہ ہے کہ جیسا زبان سے وحدہ لا شریک اسے مانا جائے ایسا ہی
عملی طور سے اسے مانیں اور مخلوق کے ساتھ برابر نہ کیا جاوے۔ اور مخلوق کا حق یہ ہے
کہ کسی سے ذاتی طور پر بغض نہ ہو ، تعصب نہ ہو، شرارت انگیزی نہ ہو، ریشہ دوانی
نہ ہو۔ مگر یہ مرحلہ دور ہے ابھی تمہارے معاملات آپس میں بھی صاف نہیں۔ گلہ بھی
ہوتا ہے، غیبتیں بھی ہوتی ہیں، ایک دوسرے کے حقوق بھی دباتے ہیں۔ پس خدا
چاہتا ہے کہ جب تک تم ایک وجود کی طرح بھائی بھائی نہ بن جاؤ گے اور آپس میں
بمنزلہ اعضاء نہ ہو جاؤ گے تو فلاح نہ پاؤ گے۔ انسان کا جب بھائیوں سے معاملہ صاف

انوار العلوم جلد 3
۱۷۵
منهاج الطالبين
نہیں تو خدا سے بھی نہیں۔ بیشک خدا کا حق بڑا ہے مگر اس بات کو پہچاننے کا آئینہ کہ
خدا کا حق ادا کیا جا رہا ہے یہ ہے کہ مخلوق کا حق بھی ادا کر رہا ہے یا نہیں۔ جو شخص
اپنے بھائیوں سے معاملہ صاف نہیں رکھ سکتا وہ خدا سے بھی صاف نہیں رکھتا۔ یہ
بات سہل نہیں یہ مشکل بات ہے۔ سچی محبت اور چیز ہے اور منافقانہ اور۔ دیکھو
مؤمن کے مؤمن پر بڑے حقوق ہیں۔ جب وہ بیمار پڑے تو عیادت کو جائے اور جب
مرے تو اس کے جنازہ پر جائے۔ ادنی ادنی باتوں پر جھگڑا نہ کرے بلکہ درگزر سے کام
لے۔ خدا کا یہ منشاء نہیں کہ تم ایسے رہو۔ اگر بچی اخوت نہیں تو جماعت تباہ ہو جائے
گی ۔ الى اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصائح ہیں تقویٰ کے متعلق۔ پس اپنی زندگی کے مقصد کو
پورا کرنے کے لئے رسول کریم ﷺ کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہمارا فرض ہے کہ اپنے اندر
تقوی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
اب میں یہ تعریف بیان کرتا ہوں کہ انسان کامل کون ہوتا ہے۔ جیسے طب کے لحاظ سے یہ
دیکھا جاتا ہے کہ تندرست آدمی کون ہے۔ اسی طرح روحانیت کے لحاظ سے ہم معلوم کرتے ہیں کہ
انسان کامل کون ہوتا ہے۔
انسان کامل بننے کے لئے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ انسان کا تعلق مخلوق سے بھی
درست ہو اور خدا تعالیٰ سے بھی درست ہو یہ دونوں باتیں ضروری ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام نے انسان کامل کے لئے قرار دی ہیں۔ انسانوں سے تعلق کا درست رکھنا بھی دو
حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ (۱) یہ کہ انسان کا اپنے نفس سے تعلق درست ہو۔ چنانچہ رسول
کریم ﷺ فرماتے ہیں۔ وَ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ ۔ یہ تیرے نفس کا تجھ پر حق ہے۔ (۲) یہ
کہ دوسری مخلوق سے اس کا تعلق
ہو۔ اپنے نفس کے نفس کے متعلق جو تعلیم ہے وہ پھر دو حصوں
میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ (1) انسان ان امور سے مجتنب رہے کہ جو اس کے دل کو خراب کرنے
والے ہیں۔ (۲) ان امور پر عمل کرے جن سے دل پاک ہوتا ہے۔ دوسرے حصہ کی بھی تین
شاخیں ہیں۔ یعنی (1) بنی نوع انسان سے بحیثیت افراد انسان کا تعلق درست ہو۔ (1) اس کے
تعلقات بنی نوع انسان سے بحیثیت جماعت درست ہوں۔ یعنی قانون ملکی کے لحاظ سے دوسروں
درست ہو۔

آج 10 میں سے 10 باقی