خطاب حضرت خلیفتہ المسیح الثانی

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۲۰۹
منهاج الطالبين
خطاب حضرت خلیفہ السیح الثانی
فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۲۵ء بر موقع جلسه سالانه )
تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
چونکہ مجھے کھانسی کی تکلیف تھی اس وجہ سے کل کی تقریر اور آج کی تقریر کرنے سے جو
عورتوں میں کی گئی میرا گلا بیٹھ گیا ہے لیکن احباب گھبرائیں نہیں اللہ تعالیٰ چاہے تو اُن تک آواز پہنچ کی میرا ہے اللہ چاہے تو گلا گیاہے
جائے گی۔
میں اصل تقریر شروع کرنے سے پہلے دوستوں کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ذکر الہی کی
عظمت کو اچھی طرح سمجھیں۔ یہاں وہ کسی تماشہ اور کھیل کے لئے جمع نہیں ہوتے بلکہ اللہ تعالیٰ کا بلکہ
ذکر کرنے اور اس کا نام لینے کے لئے آتے ہیں اس لئے ذکر الہی کے آداب کو مد نظر رکھنا چاہئے لیکن
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض دوست اس ادب کو مد نظر نہیں رکھتے اور بلاوجہ اور بلا سبب
جلسہ گاہ سے اُٹھ کر باہر چلے جاتے اور ادھر ادھر باتیں کرتے رہتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ جلسہ پر
ایک کافی تعداد جو آٹھ سو اور ہزار کے قریب ہوتی ہے غیر احمدیوں کی ہوتی ہے اور وہ لوگ اپنے
نفس پر جبر کر کے وعظ سننے کے عادی نہیں ہوتے اور ان کا کثیر حصہ جلسہ گاہ میں آتا اور جاتا رہتا
ہے۔ مگر تجربہ بتاتا ہے کہ وہی لوگ آنے جانے والے نہیں ہوتے بلکہ بعض احمدی بھی اس جلسہ
گاہ سے باہر چلے جاتے ہیں کہ چلو ان کو باہر جا کر تبلیغ کریں۔ مگر یاد رکھنا چاہئے مذہب میں انسان پر
سب سے بڑا فرض اپنی جان کا ہوتا ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول کریم ا
نے فرمایا کہ جس وقت اپنی ہدایت کی فکر میں ہو اگر کوئی دوسرا گمراہی میں پڑتا ہے تو پڑنے دو اپنی
ہدایت کی فکر دوسر دوسرے کی خاطر چھوڑ نہ دو۔ اسے دین کے لئے مال قربان کیا جاتا ہے اور جان قربان
کی جاتی ہے مگر دین وہ چیز ہے کہ ساری دنیا کی خاطر قربان کرنے کے لئے کوئی مؤمن تیار نہیں ہو
سکتا۔ پس اگر کسی مجبوری کی وجہ سے جلسہ گاہ سے اُٹھنا پڑے اور بعض دفعہ ایسی مجبوریاں پیش
آجاتی ہیں جیسے قضائے حاجت کے لئے جانا تو بے شک جاؤ مگر فارغ ہو کر جلدی واپس آ جانا چاہئے

انوار العلوم جلد 9
۲۱۰
منهاج الطالبين
کیونکہ کیا معلوم ہے کہ کب وہ گھڑی آ جائے جس کے لئے انسان ساری عمر کوشش کرتا رہتا ہے۔
ایک گھڑی ایسی آسکتی ہے کہ اُس وقت ایک کلمہ انسان کو کافر سے مؤمن بنا دیتا ہے۔ اسے شیطانی
سے رحمانی بنا دیتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا واقعہ ہی دیکھ لو۔ آپ رسول کریم ﷺ کی
مخالفت میں انتہاء کو پہنچے ہوئے تھے مگر ایک بات ان کے کان میں ایسی پڑگئی جس نے اُن کی حالت
بالکل بدل دی۔ وہ رسول کریم ﷺ کے قتل کے لئے نکلے کہ انہیں معلوم ہوا اُن کی اپنی بہن
مسلمان ہو چکی ہے۔ اس پر وہ اپنی بہن کے ہاں گئے اور گھر میں قرآن کریم پڑھتے ہوئے سنا۔ غصہ
میں آکر اندر گھس گئے اور اپنے بہنوئی کو مارنے لگے۔ اس پر بہن بچانے لگی تو اس کے بھی چوٹ
آئی۔ اس حالت کو دیکھ کر اُن کے دل میں کچھ ندامت پیدا ہوئی تھی کہ بہن نے کہا عمر! تم ہم پر
اس لئے ناراض ہوتے ہو کہ ہم نے ایک خدا کو مانا ہے یہ سن کر وہ سر سے پاؤں تک کانپ گئے اور
اپنی بہن سے کہا جو تم پڑھ رہے تھے وہ مجھے بھی سناؤ۔ اُن کی بہن نے کہا۔ پاک ہو کر آؤ تو سنائیں۔
وہ نہا کر آئے اور اُن کے سامنے قرآن کریم کی تلاوت کی گئی۔ جسے سن کر اُن کے آنسو رواں ہو
گئے اور سیدھے رسول کریم ﷺ کے پاس آئے، آکر دستک دی، جب معلوم ہوا کہ عمر ہیں تو
بعض نے کہا یہ دروازہ نہیں کھولنا چاہئے وہ سخت آدمی ہیں، نقصان نہ پہنچائیں۔ حضرت حمزہ نے کہا
کہ اگر مخالفت کی نیت سے آئے ہیں تو ہمارے پاس بھی تلوار ہے۔ آخر رسول کریم نے
اندر آنے کی اجازت دے دی۔ جب سامنے آئے تو رسول کریم اللہ نے فرمایا عمر! کب تک
مخالفت کرتے رہو گے۔ اسپرانہوں نے کہا ئیں تو غلامی کے لئے آیا ہوں۔ اسے اب دیکھو انہیں
کس طرح ہدایت نصیب ہوئی ؟ اگر وہ اس مجلس میں نہ جاتے تو شاید عمر ایمان سے محروم رہتے۔
آپ لوگوں کے لئے سارا سال آرام کرنے کے لئے پڑا ہے اس لئے یہ چند دن کی تکلیف اُٹھا کر
بھی خدا تعالیٰ کا کلام سننا چاہئے اور کوئی لمحہ ضائع نہیں کرنا چاہئے۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے کل بتایا تھا میں نے قرآن کریم کے
ترجمہ کا کام شروع کیا ہوا ہے اور خدا کے فضل سے ۲۰ دسمبر کو سورہ بقرہ کا ترجمہ ختم ہو گیا ہے۔ اور
اُمید ہے کہ اگلے سال ساڑھے سات پاروں کی پہلی جلد شائع ہو جائے گی۔ میں چاہتا ہوں کہ
احباب دعا کریں۔ بغیر اس کے کہ اس کام میں کوئی روک پیدا ہو میں اس کام کو سر انجام دے کر
اس فرض سے سبکدوش ہو جاؤں اور تفسیر اور ترجمہ دوستوں تک پہنچا سکوں۔
تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کل میں نے مالی مشکلات کی طرف جماعت کو توجہ دلائی

انوار العلوم جلد 8
114
منهاج الطالبين
تھی آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہئے کیونکہ یہ بھی سلسلہ کی سچائی کی
ایک علامت ہے۔ ایک فرانسیسی مصنف لکھتا ہے۔ میں نے بیسیوں کتابیں پڑھی ہیں جن میں لکھا
ہے کہ محمد ( ا ) جھوٹا ہے مگر میں ان کتابوں کو کیا کروں جب کہ میں دیکھتا ہوں کہ محمد
) ان لوگوں میں جو غریب، وحشی اور غیر تعلیم یافتہ نہیں ایک کچے مکان میں بیٹھا ہوا جو چھوٹا
سا کمرہ ہے اور مسجد کے نام سے مشہور ہے اور جس کی چھت پر کھجور کی ٹہنیاں بغیر صاف کئے پڑی
ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تو اتنا پانی ٹپکتا ہے کہ سجدہ پانی میں کرنا پڑتا ہے، ایسے لوگوں میں جن
میں سے کسی کے پاس بھی سارا تن ڈھانکنے کے لئے کپڑا نہیں، یہ مشورہ کر رہا ہے کہ ساری دنیا کو
کس طرح فتح کرنا چاہئے اور پھر ایسا کر کے بھی دکھا دیتا ہے۔ وہ مصنف کہتا ہے لاکھوں صفحوں کے
مقابلہ میں جب میں اس واقعہ کو دیکھتا ہوں تو سب باتیں حقیر معلوم ہوتی ہیں۔
اسی طرح جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی کیا تھا اُسی وقت اُمراء اور
بادشاہ آپ کے ساتھ شامل ہو جاتے تو کیونکر ثابت ہوتا کہ آپ کو جو کامیابی حاصل ہوئی وہ خدا کا
فعل تھا، وہ تو امراء اور بادشاہوں کا فعل سمجھا جاتا۔ مگر جب آپ نے دعوی کیا تو سب بھائی بند اور
عزیز رشتہ دار آپ کے دشمن ہو گئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سب سے بڑا دوست
آپ کے علم اور معرفت کا سب سے اور معرفت کا سب سے بڑا معترف مولوی محمد حسین بٹالوی تھا۔ اس نے اعلان کر
دیا کہ آپ کا دماغ بگڑ گیا ہے۔ میں نے اسے بڑھایا تھا، میں ہی اسے گراؤں گا۔ ساری دنیا کے علماء
نے آپ کا مقابلہ کیا۔ عرب اور عجم سے آپ کے خلاف فتوے منگائے گئے مگر باوجود دنیا کی اسقدر
مخالفت کے آپ اکیلے اُٹھے اور کہا یہ ٹھیک ہے کہ میرے ساتھ کوئی آدمی نہیں اور ساری دُنیا
میری دشمن بن گئی ہے۔ مگر میں اس آواز کو کیا کروں جو مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے سنائی دے رہی
اور آر
ہے کہ
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُسے قبول نہیں کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور
بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ ۳ سے
میں اس آواز کا کس طرح انکار کر دوں۔ اُس وقت گورنمنٹ بھی آپ کی مخالف تھی اور
تمام لوگ بھی دشمن تھے مگر نتیجہ کیا نکلا؟ وہ ایک طرف تھا اور ساری دنیا دوسری طرف۔ مگر یہ اتنے
لوگ اس کے شکار پکڑے ہوئے یہاں بیٹھے ہیں اور یہ تو اس جگہ کا نظارہ ہے باہر لاکھوں کی تعداد
میں موجود ہیں۔

انوار العلوم جلد 9
۲۱۲
منهاج الطالبين
میں پچھلے سال جب شام گیا تو دمشق کے ایک بڑے ادیب نے جو ادب کے مجدد مانے جاتے
ہیں مجھے تمسخر سے کہا۔ آپ مرزا صاحب کی کتابوں کی یہاں اشاعت نہ کریں کیونکہ ان میں غلطیاں
ہیں اور لوگ ان غلطیوں کو دیکھ کر اُن سے بدظن ہو جائیں گے۔ میں نے کہا۔ لو میں یہاں بیٹھا
ہوں اور اس وقت تک یہاں سے نہیں جاؤں گا جب تک تمہارے اس دعوی کو باطل نہ کرلوں۔
تم حضرت مسیح موعود کی کتابوں پر جو اعتراض کرنا چاہتے ہو کر لو۔ یہ سن کر وہ کہنے لگا۔ میں تو آپ کا
خیر خواہ ہوں میں آپ کا مقابلہ کرنا نہیں چاہتا۔ میں نے کہا ضرور کرو اگر کر سکتے ہو۔ کہنے لگا۔ اس
میں آپ کا نقصان ہو گا۔ میں نے کہا اگر ہم جھوٹے ہیں تو تمہارا فرض ہے کہ مقابلہ کرو اور اگر ہم
بچے ہیں تو تمہارے مقابلہ سے ہمیں نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ فائدہ ہو گا۔ مگر اُس نے کوئی اعتراض
نہ کیا۔ پھر کہنے لگا عرب ایک ہندوستانی کو مسیح موعود نہیں مان سکتے۔ میں نے کہا ئیں یہاں مشن قائم
کرنے والا ہوں۔ ہم یہاں جماعت قائم کریں گے تم زور لگا لو۔ خدا کی قدرت ہم وہاں پانچ دن کے
لتے ہی گئے تھے۔ جب چلنے لگے تو ایک عالم کا جو عربی، فارسی، ترکی کا ماہر تھا رات کے دس بجے کے
قریب رقعہ آیا کہ میں ملاقات کی خاطر صبح سے بیٹھا ہوں ممکن ہے اب بھی مجھے ملاقات کے لئے
وقت نہ ملے اس لئے میں اس رقعہ کے ذریعہ اطلاع دیتا ہوں کہ میں مرزا صاحب پر ایمان لے آیا۔
اب آپ جہاں چاہیں مجھے تبلیغ کے لئے بھیج دیں۔ اور اب تو وہاں ہمارا وفد پہنچ گیا ہے اور اس کے
ذریعہ جماعت قائم ہو گئی ہے اور اُسی شخص نے جس نے کہا تھا کہ یہاں کوئی شخص نہیں مان سکتا
کہلا بھیجا ہے کہ مجھ پر بدظنی نہ کی جائے میں کبھی آپ کی مخالفت نہیں کروں گا۔
پس آپ لوگ اپنی غربت اور کمزوری کا خیال نہ کریں۔ وہ شخص جو یہ سمجھتا ہے کہ ہم اپنی
غربت اور کمزوری کی وجہ سے کامیاب نہ ہوں گے وہ مشرک ہے۔ کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ سلسلہ کا
کام اُس نے کرنا ہے۔ پھر جو شخص اپنے آپ کو ناکارہ سمجھتا ہے وہ خدا تعالیٰ پر الزام لگاتا ہے کہ اس
علیم ہستی نے دنیا کو فتح کرنے کے لئے یہ ناکارہ ہتھیار چنا۔ اسے کون اچھا سپاہی کے گا جو ٹوٹی ہوئی
بندوق یا تلوار اُٹھا کر دشمن کے مقابلہ میں نکلتا ہے۔ پھر جس کو خدا تعالٰی نے سلسلہ کی خدمت کے
لئے چنا وہ ناکارہ کس طرح ہو سکتا ہے۔ وہ کام کا انسان ہے اور جسے خدا تعالی چنتا ہے وہ ذلیل نہیں
ہوتا بلکہ وہی معزز ہے۔
مدینہ کے ایک رئیس نے آج سے تیرہ سو سال پہلے کہا تھا کہ مدینہ کا سب سے معزز وہاں کے
سب سے ذلیل شخص (رسول کریم ال نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ ) كو۔ کو مدینہ سے نکال دے

انوار العلوم جلد 9
۲۱۳
منهاج الطالبين
گا۔ ۴ سے اللہ تعالیٰ اس کا ذکر کرتے ؟ تے ہوئے فرماتا ہے۔ وہ کہتا ہے عزت اس کے پاس۔ ں ہے۔ عزت تو
رسول کو ماننے میں ہوتی ہے اس کے الفاظ کا نتیجہ یہ ہوا کہ اُس کا بیٹا رسول کریم کے پاس
آیا اور آکر کہنے لگا میں نے سنا ہے میرے باپ نے اس اس طرح کہا ہے۔ اس کی سزا یہ ہے کہ
اُسے قتل کیا جائے، مگر یہ نہ ہو کہ کوئی اور قتل کرے۔ کسی وقت شیطان مجھے دھوکا دے کر اس کے
خلاف بھڑکائے اس لئے اُس کے قتل کی خدمت میرے سپرد کی جائے۔ یہ بات سن کر
اُسے اپنی عزت کا اچھی طرح احساس ہو گیا ہو گا۔
۳۵
آپ لوگ اپنے ذرائع ، علم، حیثیت کی کمی پر نگاہ نہ رکھیں۔ یہ موجودہ جماعت جن ذرائع
سے بنی ہے وہ اس وقت کے ذرائع سے بہت کم تھے اور جب لوگ کئی لاکھ کو کھینچ کر سلسلہ میں لے
آئے ہیں تو یہ کئی لاکھ کئی کروڑ کو کیوں نہ لائیں گے۔ تھوڑے ہی دن ہوئے میں نے ایک رویا
دیکھی کہ میں خطبہ پڑھ رہا ہوں جس میں کہتا ہوں کہ ہمیں اپنے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھنا
چاہئے کیونکہ اس وقت جو بوجھ ہمارے کندھوں پر ہے اس سے ہزار گنے زیادہ بوجھ ان کے کندھوں
پر ہو گا۔ پس ہماری آئندہ پیدا ہونے والی نسلیں دیکھیں گی کہ دنیا کی زبردست طاقتیں اور قوتیں یہ
تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائیں گی کہ اب احمدیت کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔ مگر خدا تعالیٰ اسی پر راضی نہ ہو
گا وہ جماعت کو اور بڑھاتا جائے گا جب تک کہ لوگ یہ نہ کہہ اُٹھیں کہ دنیا میں احمدیت ہی ایک
مذہب ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس زمانہ میں جبکہ آپ کے ساتھ ایک بھی آدمی نہ
تھا فرمایا تھا کہ خدا تعالٰی نے مجھے خبر دی ہے کہ تمہاری جماعت اسقدر ترقی کرے گی کہ باقی اقوام دنیا
کی اس طرح رہ جائیں گی جس طرح آج کل پرانی خانہ بدوش قو میں ہیں۔ اسکے پس کچھ لوگ آج
مانیں گے، کچھ گل، کچھ پرسوں، اسی طرح روز بروز اور دن بدن جماعت بڑھتی جائے گی اور
ساعت به ساعت اس کی قوت ترقی کرتی جائے گی۔ غریب، امیر، عام انسان و خواص و بادشاہ اور
رعایا حضرت مسیح موعود پر ایمان لائے گی۔ یہاں تک کہ ساری دنیا میں یہی سلسلہ رہ جائے گا اور باقی
مذاہب اس کے مقابلہ میں اسی طرح ماند ہو جائیں گے جس طرح سورج کے سامنے ستارے ماند پڑ
جاتے ہیں۔
یہ خدا تعالیٰ کی فرمائی ہوئی باتیں ہیں جو پوری ہو کر رہیں گی۔ پس دنیا کی بری سے بڑی روکیں
ہمارے ایمانوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں اور ہم لوگوں کی مخالفت سے مایوس نہیں ہو سکتے۔ جس
شخص نے یہ دیکھا ہو کہ ایک اکیلے انسان کے ذریعہ لاکھوں انسانوں کی جماعت بن گئی ہے وہ آئندہ

انوار العلوم جلد 9
الد
منهاج الطالبين
ترقی سے کیونکر نا امید ہو سکتا ہے۔ ہم ایسے بے ایمان نہیں ہیں کہ لاکھوں نشانات دیکھ کر اور خدا
تعالی کے بے شمار وعدے پورے ہوتے دیکھ کر یہ خیال کریں کہ ہم دنیا کو فتح نہیں کر سکیں گے۔
بے شک ہم کمزور ہیں، ہمارے پاس ظاہری سامان نہیں، ہم میں طاقت نہیں لیکن دنیا کو ہم نے فتح
نہیں کرنا بلکہ خدا تعالیٰ نے کرنا ہے اور اس کو سب طاقتیں حاصل ہیں۔ پس ہمیں مشکلات اور
رکاوٹوں سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ خدا تعالیٰ کے وعدوں کے پورا ہونے پر پورا پورا وثوق ہونا
چاہئے۔
آب میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں۔ گل یہاں تک مضمون پہنچا تھا کہ انسان کو پاکیزگی
نفس اور طہارت قلب کس طرح میتر ہو سکتی ہے اور کونسے ذرائع ہیں کہ انسان بلوغت کو پہنچ کر
گناہ کو اپنے سے دور رکھے اور نیکی حاصل کر سکے۔
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ دنیا میں انسانی طبائع مختلف قسم کی ہیں۔ کوئی ادنی ہے اور کوئی
اعلیٰ۔ اس وجہ سے تمام فطرتوں کے لئے ایک قانون جاری نہیں ہو سکتا اور نہ ایک قسم کا علاج سب
کے لئے مفید ہو سکتا ہے۔ دُنیا میں ہی دیکھا جائے تو ایک ہی بیماری کا سب کے لئے ایک علاج مفید
نہیں ہو سکتا۔ میں نے دیکھا ہے نزلہ ہوتا ہے تو ایک بیمار ایسا ہوتا ہے کہ اگر وہ قہوہ پی لے تو دو گھنٹہ
میں اس کا نزلہ ہٹ جاتا ہے۔ اور کوئی دہی میں میٹھا ملا کر پی لے تو اسی سے اس کا نزلہ جاتا رہتا ہے
مگر کئی انسان ایسے ہوتے ہیں کہ کئی دن میں علاج کرانے کے بعد اچھے ہوتے ہیں کئی ایسے ہوتے
ہیں کہ حکیموں سے مشورہ لینے کی انہیں ضرورت پڑتی ہے اور کئی ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کی
بیماری کے متعلق ڈاکٹروں کی عقلیں چکر میں آجاتی ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ یہی کہ مختلف لوگوں کو
مختلف قسم کی بیماریاں ہوتی ہیں اور ان کو مختلف قسم کے علاج سے افاقہ ہوتا ہے۔ یہی حال دیگر
اُمور میں بھی ہے چونکہ انسانی قوتوں کے تفاوت کا انکار کرنا نا ممکن ہے اس لئے ضروری ہے کہ
علاج کے وقت لوگوں کے تفاوت اور استعدادوں کے اختلاف کو مد نظر رکھیں۔ اسی بات کو پیش نظر
رکھتے ہوئے میں گناہوں سے بچنے کا طریق بھی بیان کرتا ہوں۔ سب سے پہلے میں اس فطرت کو لیتا
ہوں جو زنگ سے بالکل پاک ہوتی ہے اور جس میں طاقت ہوتی ہے کہ عقل سے کام لے سکے اور
اعمال کو جاری رکھ سکے۔
سب سے پہلے یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اسلام میں پاکیزگی اس کا نام نہیں کہ زبان پر اچھی
باتیں ہوں یا اعمال اچھے ہوں بلکہ اسلام میں اصل دل کی پاکیزگی ہے۔ جو انسان دل کا پاک نہیں وہ

انوار العلوم جلد 9
۲۱۵
منهاج الطالبين
خدا تعالیٰ کے نزدیک پاک نہیں ہے۔ ایک شخص قطعا کوئی گناہ نہ کرے مگر اس کے دل میں گناہ اور
برائی سے اُلفت ہو اور گناہ کے ذکر میں اُسے لذت محسوس ہو تو وہ نیک اور پاک نہیں کہلا سکی گا
جب تک اس کے دل میں بھی یہ بات نہ ہو کہ گناہ میں ملوث نہ ہو۔ اسی طرح کئی لوگ ایسے ہوتے
ہیں کہ عادت کے ماتحت انہیں غصہ آتا ہے مگر گالی نہیں دیتے لیکن ان کا دل کہہ رہا ہوتا ہے کہ
فلاں انسان بڑا بد معاش اور شریر ہے۔ ایسے لوگوں کے متعلق ہم یہ نہ تم یہ نہ کہیں گے کہ وہ پاکیزہ ہیں بلکہ
یہ کہیں گے کہ وہ اپنے گند کو چھپائے بیٹھے ہیں۔ پس اسلام میں پاکیزگی دل کی ہے۔ اعمال اور زبان
تو آلات اور ذرائع ہیں جن سے پاکیزگی ظاہر ہوتی ہے۔ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔ و
إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبُكُمْ بِهِ الله کے کہ جو دل کی حالت ہو وہ
محاسبہ کے نیچے آتی ہے خواہ تم دل کی حالت کو چھپاؤ یا ظاہر کرو۔ یہاں خدا تعالیٰ نے کیا عجیب نکتہ
بیان فرما دیا کہ زبان اور اعمال تو دلی حالت کا اظہار کرتے ہیں۔ اصلی چیز دلی حالت ہے۔ خدا تعالیٰ
اسی کا محاسبہ کرے گا۔ فرماتا ہے تم ولی حالت کو ظاہر کر دیا چھپاؤ۔ یعنی تم اعمال گندے نہ کرو یا زبان
سے ظاہر نہ کرو مگر تمہارے دل میں گند ہے تو ضرور پکڑے جاؤ گے دوسری جگہ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے:۔ فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَ أَنْفِقُوا خَيْرًا لَّا نُفُسِكُمْ وَ مَنْ
يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ٣٨ - کہ سب اعمال بجالاؤ۔ مگر نفس کو پاک کرو
کیونکہ جس کے قلب میں بڑائی ہو گی وہ پکڑا جائے گا۔
یہ بات سمجھانے کے بعد کہ اصل نیکی دل کی پاکیزگی ہے اب میں یہ بتاتا ہوں کہ جس فطرت
پر زنگ نہ ہو اس اس کے لئے گناہوں ۔ ناہوں سے بچنے کے تین علا اعلاج ہیں۔ (۱) یہ کہ اُسے بدیوں کا علم اور
نیکیوں کی خبر ہو۔ خواہ دل ایک شخص کو کہتا ہو کہ نیکی کرو لیکن اگر نیکی کا پتہ ہی نہ ہو تو کیا کرے گا
اسی طرح دل خواہ اُسے بڑائی سے باز رہنے کی تحریک کرتا ہو لیکن اُسے یہ علم ہی نہ ہو ن اُسے یہ علم ہی نہ ہو کہ فلاں فعل
کا ارتکاب بڑائی ہے تو اس سے کس طرح بچ سکے گا۔ پس ضروری ہے کہ انسان کو معلوم ہو کہ
اُسے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ خالی کسی فعل کے کرنے یا کسی فعل کے ارتکاب سے باز رہنے کی
استعداد کافی نہیں ہوتی۔ مثلاً کسی شخص کی خواہش ہو کہ وہ اپنے دوست کو خوش کرے، مگر وہ
دوست بتاتا نہیں کہ کس طرح خوش ہو سکتا ہے تو وہ کیا کر سکتا ہے۔ پس سب سے پہلے یہ ضروری
ہے کہ بدیوں کا علم اور نیکیوں کی خبر ہو۔
(۲) اسے معلوم ہو کہ بدیوں سے اجتناب اور نیکیوں پر عمل کرنے کے مواقع کیا کیا ہیں۔ یہ

انوار العلوم جلد 8
۲۱۶
منهاج الطالبين
ایسی بات ہے کہ نوکر کو کہیں فلاں اسباب اُٹھا کر اندر رکھ دو۔ نو کر رکھنے کے لئے مستعد ہو اور ہم
نے اُسے کہہ دیا کہ رکھ دو لیکن اگر اُسے یہ پتہ نہیں کہ کہاں کہاں رکھنا ہے تو وہ میز کی جگہ کری
اور کرسی کی جگہ میز رکھ دیگا یہی حال اس شخص کا ہو سکتا ہے جسے نیکیوں کے کرنے اور بدیوں سے
بچنے کے مواقع کا علم نہ ہو۔ پس مواقع کا معلوم ہونا بھی ضروری ہے۔
(۳) یہ معلوم ہو کہ کونسی بدیاں میرے اندر ہیں جنہیں میں نے دُور کرنا ہے۔ جب تک
اس بات کا علم نہ ہو وہ اپنا علاج کس طرح کر سکتا ہے۔ پس روحانی علاج کے لئے یہ بھی ضروری ہے
کہ معلوم ہو کہ میرے اندر کیا کیا بدیاں ہیں اور کون کون سی نیکی کی کمی ہے تاکہ بدیوں سے بچوں
اور نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کروں۔ اگر ایک شخص کے قلب میں زنگ اور تاریکی اور
رکاوٹ نہیں ہے تو اوپر کی باتیں معلوم ہونے پر وہ نیک ہو جائے گا۔ جب تک اپنی کمزوریوں کا علم
نہ ہو کوئی انسان علاج نہیں کر سکتا۔ اور اگر معلوم ہو جائیں تو نہایت آسانی سے علاج کر سکتا ہے۔
آب میں ان تینوں باتوں کی موٹی موٹی تشریح بیان کرتا ہوں۔ اوّل میں بدیوں اور نیکیوں کے
علم کو لیتا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے بہت لوگ ایسے موجود ہیں کہ اُن میں استعداد ہے کہ نیک ہو
جائیں مگر انہیں بدیوں اور نیکیوں کا پتہ نہیں ہوتا۔ کئی لوگ مردوں میں سے بھی اور عورتوں میں
سے بھی کہتے ہیں۔ کیا ہم میں (۱) فسق و فجور ہے (۲) ظلم ہے (۳) ہم لوگوں کا مال کھا جاتے ہیں
(۴) جھوٹ بولتے ہیں (۵) زنا کرتے ہیں۔ اگر نہیں تو پھر ہم میں کونسی بڑائی ہے۔ گویا جن میں یہ
باتیں نہ ہوں وہ سمجھتے ہیں ان میں کوئی عیب نہیں ہے اور لوگ یہ پانچ عیب شرعی قرار دیا کرتے ہیں
گویا اس سے زیادہ عیب نہیں۔ حالانکہ یہ لمبا سلسلہ چلتا ہے اور عیب سینکڑوں تک پہنچتے ہیں۔ اس
وقت ان سب کا بیان کرنا مشکل ہے۔ وقت کے لحاظ سے بھی اور یوں بھی کہ بعض عیب انسان کے
علم سے اوپر ہوتے ہیں اور ایسا انسان جسے سب عیوب کا علم تھاوہ محمد الہی کی ذات تھی اور
انسانوں کو بھی عیوب کی اطلاع دی جاتی ہے مگر اسقدر علم کسی انسان کو نہ ہوا ہے نہ ہو سکتا ہے جس
قدر رسول کریم کو تھا۔
ایک دفعہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک دوست کو سمجھا رہا ہوں کہ ورزش نہ کرنا بھی
گناہ ہے مگر یوں ہم اسے گناہ نہیں کہتے۔ لیکن ایک انسان جس کی زندگی پر لاکھوں انسانوں کی
زندگی کا مدار ہو اگر وہ اپنی زندگی کی حفاظت نہیں کرتا تو وہ گناہ کرتا ہے۔ محمد رسول اللہ ا سے
پڑھ کر کون بہادر ہو سکتا ہے مگر جنگ میں آپ کی حفاظت کے لئے پہرہ ہوتا تھا اور آپ کے گھر پر

انوار العلوم جلد 8
۲۱۷
منهاج الطالبين
بھی پہرہ ہوتا تھا۔ کوئی کہے کہ وہ اپنی جان کی حفاظت دوسروں سے مقدم سمجھتے تھے مگر ایسا کرنا
ضروری تھا کیونکہ آپ کی حیات سے دنیا کی زندگی وابستہ تھی۔ اگر آپ نہ ہوتے تو دنیا میں اسلام
کس طرح قائم ہوتا؟ تو بعض انسانوں کا آرام اور صحت کا قائم رکھنا نیکی ہوتی ہے۔ اس کے خلاف
کرنا گناہ ہوتا ہے۔ شیخ عبد القادر صاحب جیلانی ایک کتاب میں فرماتے ہیں کہ مجھ پر ایسی حالت آتی
ہے جب تک خدا مجھے نہیں کہتا کہ عبد القادر اُٹھ تجھے میری جان کی قسم کھانا کھالے تو میں کھانا
نہیں کھاتا اور جب تک وہ نہیں کہتا کہ میری جان کی قسم کپڑا پہن تو میں نہیں پہنتا ہے اس کا یہی
مطلب ہے کہ اس مرتبہ کے انسان کو خدا کہتا ہے کہ اپنی خاطر نہیں میرے لئے یہ کام کر، تو وہ کرتا
ہے۔ کیونکہ وہ سب کچھ خدا کے لئے کر رہا ہوتا ہے۔ پس گناہوں کے اس قدر مدارج ہیں کہ انسان
کی حالت کے ساتھ ساتھ ان کی کیفیت بھی بدلتی رہتی ہے اسی لئے صوفیاء کہتے ہیں کہ ابرار کے
گناہ عوام کی نیکیاں ہوتی ہیں۔
آب میں موٹی موٹی تشریح بدیوں کی کرتا ہوں۔ اول وہ بدیاں جو ذاتی ہوتی ہیں یعنی جن کا اثر
انسان کے اپنے نفس پر پڑتا ہے۔
(۲) وہ بدیاں جو دوسروں سے تعلق رکھتی ہیں۔ یعنی اُن کا اثر انسان کے اپنے نفس پر ہی
نہیں پڑتا بلکہ دوسروں پر بھی اُن کا اثر ہوتا ہے۔
(۳) وہ بدیاں جو قومی ہوتی ہیں۔ یعنی قوم کی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ بدی ہوتی ہے۔
(۴) وہ بدیاں جو خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتی ہیں۔
اس کے مقابلہ میں نیکیوں کی بھی چار قسمیں ہیں (۱) ذاتی نیکیاں یعنی جن کا اثر انسان کی اپنی
ذات پر پڑتا ہے۔ (۲) وہ نیکیاں جو دوسروں سے بھی تعلق رکھتی ہیں یعنی جن کا اثر دوسروں پر بھی
پڑتا ہے (۳) قومی نیکیاں جو بحیثیت قوم نیکیاں سمجھی جاتی ہیں (۴) وہ نیکیاں جو خدا تعالیٰ سے تعلق
رکھتی ہیں۔
آب میں اُن بدیوں کو بیان کرتا ہوں جو ذاتی بدیاں ہیں اور ان کی موٹی موٹی بدیوں کی لسٹ
دیتا ہوں تاکہ ان کے ذہن میں آنے سے ان سے بچنے کی طاقت پیدا ہو۔ ان سے آگے جو بدیاں ہیں
وہ الہام کے ذریعہ بتائی جاتی ہیں۔
(1) تکبر۔ یعنی اپنے نفس میں اپنے آپ کو بڑا سمجھنا۔ کسی اور پر ظاہر کئے بغیر ایک شخص
اپنے نفس میں سمجھتا ہے کہ میں بڑا آدمی ہوں تو یہ بات اس کے نفس کو طہارت حاصل کرنے سے

انوار العلوم جلد 9
۲۱۸
منهاج الطالبين
روکتی ہے (۲) سفلہ پن۔ بازاروں میں آوارہ طور پر پھرنا یا بیٹھنا اور ذلیل پیشے اختیار کرنا۔ یہ بھی
نفس کی بدی ہے اور اس کی وجہ سے بھی اعلیٰ ترقی حاصل نہیں ہو سکتی جب تک کوئی اپنی حالت اور !
پیشہ نہ بدلے گا۔
(۳) جلد بازی، کسی کام کو بے سوچے سمجھے جلدی میں اختیار کر لینا۔ اس کا نقصان بھی اختیار
کرنے والے کو ہی پہنچتا ہے۔
(۴) بدظنی یعنی دوسرے کے متعلق یہ خیال کرنا کہ وہ ایسا ہے ویسا ہے خواہ اس پر اس
خیال کو کبھی ظاہر نہ کرے حتی کہ مر جائے مگر پھر بھی یہ گناہ ہے۔ مگر
(۵) ناجائز محبت، خواہ دل میں ہی رکھے اور کسی کو نہ بتائے تو بھی یہ بدی ہے۔
(1) کینہ، یعنی دل میں یہ خیال رکھنا کہ فلاں کو نقصان پہنچاؤں گا۔ چاہے عملاً کبھی بھی
نقصان نہ پہنچائے۔
جائے۔
(۷) بزدلی بزدلی کاول میں پیدا ہونا گناہ ہے خواہ اُسکے اظہار کا کبھی موقع آئے یا نہ آئے۔
(۸) حسد یعنی دوسرے کے متعلق یہ خیال کرنا کہ اس کی چیز جاتی رہے اور مجھے مل
(۹) بے صبری یعنی مصائب پر گھبرا جائے اور جو کام اسے کرنا ہو وہ نہ کر سکے۔
(۱۰) دوں ہمتی، انسان اپنے لئے بڑے مقصد قرار نہ دے بلکہ چھوٹے چھوٹے قرار دے۔ یہ ۱۰) دوں ہمتی، انسان اپنے لئے بڑے تھے
بڑائی بھی بڑی تباہی کا موجب ہوتی ہے۔ یہ خصوصاً بادشاہوں اور امراء کے لئے سخت تباہی کا باعث کی بھی ہدی جانی کا موجب ہوتی ہے۔ یہ خصوصا بادشا
ہے۔ کیونکہ اُن کی کم ہمتی سے ان کی رعایا بھی کم ہمت ہو جاتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة کی بھی ان رعایا بھی کم ہمت؟
والسلام نے کیا عجیب نکتہ بیان فرمایا ہے۔ فرماتے ہیں نکتہ فرمایا ہے۔ ہیں
تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمد
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے ہے
یعنی تو نے ( محمد ) ترقی کی تو ہم بھی آگے بڑھے۔ پس امراء کے لئے دوں ہمتی بہت بڑا
گناہ ہے اور عوام کے لئے بھی گناہ ہے۔
(11) چاپلوسی یونہی کسی کو خوش کرنے کے لئے باتیں بنانا چاپلوسی ہے۔ امراء کے نوکروں
میں یہ بدی بہت زیادہ ہوتی ہے۔
(۱۲) ناشکری اس سے دل میں کسی کے احسان کی قدر نہ ہونا۔
قدر نہ ہونا مراد ہے۔

انوار العلوم جلد 3
۲۱۹
منهاج الطالبين
(۱۳) بے استقلالی ایک کام اختیار کرنا اور بغیر سرانجام دیئے چھوڑ دینا بے استقلالی ہے۔
(۱۴) سستی۔ اس کی وجہ سے انسان کام ہی نہیں کرتا۔
(۱۵) غفلت (۱۶) حق کا انکار، (۱۷) حق کے اقرار کی جرات کا فقدان۔
(۱۸) ناجائز نزاکت، یعنی وہ وجود جنہیں نزاکت نہ کرنی چاہئے، وہ کریں یا کوئی اس حد تک
نزاکت کرے کہ عمل سے ناکارہ ہو جائے۔
(۱۹) جہالت یعنی علم حاصل نہ کرنا۔
(۲۰) حرص اس میں مبتلاء ہونا بھی بڑائی ہے۔
(۲۱) ریاء یعنی لوگوں کو دکھانے کے لئے کام کرنا۔
(۲۲) بد خواہی دل میں دوسرے کے نقصان کی خواہش رکھنا۔
\
(۲۳) ہمت ہار بیٹھنا ذرا مشکل کا سامنا ہوا اور کام چھوڑ دیا۔ یہ بھی خاص طور پر امراء کی
بدی ہے۔
(۲۴) بدی سے محبت یعنی بدی کو دیکھ کر برا نہ منانا بھی گناہ ہے۔
(۲۵) ہر قسم کا نشہ بھی بدی ہے۔ اس میں شراب، افیون، بھنگ، نسوار، چائے، حقہ سب
چیزیں شامل ہیں۔
بعض چیزیں ایسی ہیں جو غذاء کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں جیسے چائے ہے۔ اگر اس کی ایسی
عادت ہو کہ چھوڑنے پر صحت پر اثر پڑے تو اس کا استعمال بھی بڑائی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایک وقت
یہ ضرورت پیش آئے کہ انسان دور دراز دیہاتوں میں تبلیغ کے لئے جائے اس وقت اگر سماوار وہ
اٹھا لے جائے اور چائے کا انتظام کرنا چاہے تو یہ ایسا بوجھ ہو گا جس کی وجہ سے وہ بہت مشکلات میں
مبتلاء ہو گا۔ چونکہ اسلام یہ چاہتا ہے کہ ہر ایک مسلمان سپاہی بنے اور جہاں بھیجا جائے فوراً چلا
جائے اس لئے وہ اس قسم کی عادتوں سے منع کرتا ہے جو رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہیں۔ میں نے کئی
دفعہ سنایا ہے۔ ایک دفعہ ایک سفر میں ایک پٹھان کی نسوار ختم ہو گئی تو اس نے ایک کشمیری سے
نہایت لجاجت کے ساتھ پوچھا کیوں بھئی تمہارے پاس نسوار ہے۔ یہ دیکھ کر میں نے کہا:۔ نسوار
نے اس کی گردن اس کے سامنے جھکائی ہے۔
یہاں کئی لوگ آتے ہیں جنہیں حقہ کی عادت ہوتی ہے پھر وہ اس کی وجہ سے کئی فوائد سے
محروم رہ جاتے ہیں۔ ابتداء میں ہمارے ایک رشتہ دار تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام

انوار العلوم جلد و
۲۲۰
منهاج الطالبين
کے سخت مخالف تھے۔ اور جو لوگ یہاں آتے وہ انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔ ان
کی عادت تھی کہ اپنے صحن میں چار پائیاں بچھا کر حقہ رکھ دیتے لوگ حقہ کو دیکھ کر جاتے اور وہ گمراہ
کرنے کی کوشش کرتے اور کہتے ہم ان کے رشتہ دار ہیں اور ان کے حالات سے واقف اگر کوئی
بات ہوتی تو ہم نہ مان لیتے۔ اس طرح کئی لوگوں کو ٹھوکر لگ جاتی۔ ایک دفعہ ایک احمدی آیا اور
حقہ پینے ان کے پاس چلا گیا۔ اُسے پہلے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف باتیں
سناتے رہے لیکن جب وہ خاموش بیٹھا رہا تو پھر اس کے سامنے حضرت مسیح موعود کو گالیاں بھی
دیں۔ اس پر بھی وہ کچھ نہ بولا۔ آخر اُسے کہنے لگے تم کس سوچ میں ہو کیوں کوئی بات نہیں
کرتے؟ وہ کہنے لگا۔ میں اس سوچ میں ہوں کہ حقہ کی خبیث عادت مجھے یہاں لائی۔ اگر یہ نہ ہوتی
تو میں نہ یہاں آتا اور نہ حضرت صاحب کے خلاف باتیں سنتا۔
اس وقت میں ضمنا یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ پہلے بھی کئی بار اس طرف توجہ دلا چکا ہوں کہ حقہ
بہت گندی چیز ہے اسی طرح دوسرے نشے بھی سخت معینز ہیں ان کو ترک کر دینا چاہئے۔ بعض نئے
ایسے ہیں جن کی وجہ سے جھوٹ کی عادت پڑتی ہے۔ میں ان کے نام نہیں لیتا تا کہ جو ان کے عادی
ہیں ان کے متعلق بد ظنی نہ پیدا ہو۔ مگر یہ بات بالکل بچی ہے بعض نشوں سے اعصاب پر خاص اثر
پڑتا ہے اس لئے کسی نشہ کی بھی عادت نہیں ڈالنی چاہئے۔ مجھے کسی چیز کی عادت نہیں ہوتی۔ مجھے
بچپن میں بیماری کی وجہ سے افیون دیتے تھے۔ چھ ماہ متواتر دیتے رہے مگر ایک دن نہ دی تو والدہ
صاحبہ فرماتی ہیں مجھ پر نہ دینے کا کوئی اثر نہ ہوا۔ اس پر حضرت صاحب نے فرمایا۔ خدا نے چھڑا دی
ہے تو آپ نہ دو۔ تو میں ہر چیز جو استعمال کرتا ہوں اگر چھوڑ دوں تو کوئی تکلیف نہیں ہوتی لیکن
باوجود اس کے جائے جس کا استعمال ہمارے گھروں میں ناشتہ کے طور پر ہوتا ہے کبھی کبھی پینا چھوڑ
دیتا ہوں کہ عادت نہ ہو جائے۔ مؤمن کو کسی چیز کے نشہ کی عادت نہ ڈالنی چاہئے یہ بھی ایک بڑائی
ہے۔
ہے۔
(۲۶) دوسروں کو حقیر سمجھنا۔
(۲۷) ولی عداوت عداوت کا خواہ اظہار نہ کیا جائے اور دل میں رکھی جائے تو یہ بھی بڑائی
(۲۸) دوسروں پر بے اعتباری کرنا۔ انسان دوسرے کے سپرد کوئی کام کرتا ہوا ڈرتا ہے۔
(۲۹) طمع یہ بھی قلبی بدی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی