خطاب حضرت خلیفتہ المسیح الثانی
انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 2
انوار العلوم جلد 8
۲۲۱
منهاج الطالبين
(۳۰) حد سے زیادہ غم کرنا بھی بدی ہے۔ یعنی انسان غم کو اتنا بڑھائے کہ اس کی عملی طاقتوں
کو مضمحل کر دے۔
(۳۱) حد سے زیادہ خوشی بھی بدی ہے۔
(۳۲) بے تعلق باتوں میں دخل دینا۔ ایسی باتیں جن سے اس کا کوئی تعلق نہ ہو خواہ مخواہ کو د
پڑنا بھی بدی ہے۔
(۳۳) ہلکا پن۔ جس سے مراد زیادہ باتیں کرنا ہے۔ جب کسی انسان کو زیادہ باتیں کرنے کی
عادت ہوتی ہے تو وہ بے سوچے سمجھے جواب دیتا ہے۔
(۳۴) سنگ دلی یعنی رحم نہ ہونا بھی ایک بدی ہے۔
(۳۵) دوسروں کو ایذاء رسانی میں لذت محسوس کرنا۔ یذاء رسانی میں
(۳۶) اسراف (۳۷) خود کشی
(۲۸) وہ جھوٹ جس میں کسی کا نقصان نہ ہو۔ کئی لوگ بے فائدہ جھوٹ بولتے ہیں۔
آپ میں وہ بدیاں بیان کرتا ہوں جو دوسری مخلوق سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ دو قسم کی ہیں۔
اول وہ بریاں جو انسانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ دوم وہ بدیاں جو انسانوں کے سوا دوسری مخلوق سے
سے تعلق رکھتی ہیں۔
ایک دوست پوچھتے ہیں۔ حقہ چھوڑنے کی ترکیب بتاؤ۔ حقہ کی نسبت افیون چھوڑنے میں
زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ ایک دوست تھے جنہوں نے بہت سال افیون کھائی۔ جب وہ چھوڑنے لگے
تو ڈاکٹر نے کہا۔ اگر چھوڑ دو گے تو مر جاؤ گے۔ مگر انہوں نے چھوڑ دی۔ اس پر چند دن انہیں
تکلیف رہی مگر پھر ان کی صحت اچھی ہو گئی۔ نشے چھوڑنے کے کچھ علاج تو آگے بتاؤں گا۔ لیکن
اس وقت مضمون کو خراب کئے بغیر جو بتا سکتا ہوں وہ یہی ہے کہ چھوڑ دو۔
ہو
وہ بدیاں جو انسانوں سے تعلق رکھتی ہیں وہ یہ ہیں:۔ (1) بے ادبی جن کا ادب کرنا ضروری
ان کا ادب نہ کرنا بھی بدی ہے (۲) ناجائز اظہار محبت (۳) بے وفائی یعنی آپ تو کام کراتے رہے
لیکن جب دوست کو مدد کی ضرورت ہوئی تو جواب دے دیا (۴) چھچھورا پن اس کی تعریف یہ
ہے کہ جلد غصہ میں آجانا۔ ناشائستہ اشارے کرنا۔ فوراً سزا دینے پر آمادہ ہو جانا۔ یونہی سزا دینے کی
دھمکیاں دینا۔ میں نے کئی دفعہ قادیان کے دو بنیوں کا قصہ سنایا ہے۔ ایک دوسرے کو گالی دے رہا
تھا اور دوسرا کہہ رہا تھا کہ اب گالی دو تو تمہارا سر پھوڑ دوں گا۔ اگر اُسے سر پھوڑنا تھا تو پہلی دفعہ گالی
انوار العلوم جلد 9
۲۲۲
منهاج الطالبين
دینے پر ہی پھوڑ دیتا۔ نئی گالی دلوانے کی کیا ضرورت تھی۔ مگر وہ ہر دفعہ یہی کہتا جاتا کہ اب گالی دو تو
سر پھوڑ دوں گا۔ آگے سے دوسرا کہتا۔ سو دفعہ گالی دوں گا مگر دیتا نہ تھا۔ میں اس وقت آٹھ سال کا
بچہ تھا اور اس نظارہ کو دیکھ کر وہاں کھڑا ہو گیا تھا مگر باوجود اس انتظار کے کہ ایک گالی دے اور دوسرا
سر پھوڑے کچھ بھی نتیجہ نہ نکلا بلکہ تھوڑی دیر کے بعد وہ اپنی اپنی دکان پر چلے گئے۔ اور اُس وقت
ایک نے دوسرے کو پھر گالی دی اور دوسرا باہر آکر پھر کہنے لگا کہ اب گالی دو تو مزا چکھاؤں۔ بہت دیر
تک وہ اسی طرح کرتے رہے۔ یہ چھچھورا پن ہے۔ اور بزدلی کی علامت ہے اس طرح سزا میں حد
سے زیادہ سختی کرنا بھی چھچھورا پن ہے یا ذرا کسی سے تکلیف پہنچی اور شور مچا دیا یہ بھی چھچھورا پن
ہے۔
میں نے دوران تقریر میں سوال کرنے سے روکا ہوا ہے۔ مگر یہ مضمون چونکہ اہم ہے اس
لئے بعض سوالات جو دوستوں نے کئے ہیں اُن کے جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں ایک دوست
پوچھتے ہیں کہ کونسے پیشے ذلیل ہیں۔ اس سوال کے ذریعہ وہ مجھے ایسی دلدل میں گھسیٹ کر لے جانا
چاہتے ہیں جس میں میں جانا نہیں چاہتا۔ مگر میں اُن کو جواب نہ دینا بھی نہیں چاہتا۔ اس لئے بتاتا
ہوں کہ وہ پیشے ذلیل ہیں جو انسان کی موجودہ حالت سے آئندہ ترقی میں روک پیدا کریں۔
ایک سوال یہ کیا گیا ہے کہ حقہ پینے والے کی وصیت منظور ہو سکتی ہے یا نہیں؟ یہ چونکہ
پیچیدہ سوال ہے اس لئے اس وقت اس کا جواب نہیں دیتا۔
ایک سوال یہ پوچھا گیا ہے کہ طمع اور حرص میں کیا فرق ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ طمع تو یہ
ہے کہ انسان دوسرے سے اُمید رکھے کہ فلاں چیز مجھے دے دے۔ اور حرص یہ ہے کہ فلاں چیز مل
جائے خواہ کہیں سے مل جائے۔
سے کہتے۔
(۵) گالیاں دینا۔ اسے ہر جگہ کے لوگ بڑائی سمجھتے ہیں۔ لیکن پنجاب میں رواج ہے کہ بچہ
کہتے ہیں کہ فلاں کو گالی دوا ادو اور جب وہ گالی دیتا ہے تو ہنستے ہیں۔ گویا ان کے نزدیک معراج گالی
دینا ہی ہے۔ یہ واقعہ میں نے خود بھی دیکھا ہے۔
(۶) لعنتیں ڈالنا (۷) بد دعا لعنت اور بد دعا میں میں نے فرق کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ بد دعا
انسان کی جسمانی حالت کے متعلق ہوتی ہے اور لعنت روحانیت کے متعلق ہوتی ہے۔ مثلاً جب کوئی
یہ بد دعا دیتا ہے کہ فلاں مر جائے تو یہ بد دعا ہے اور جو کہتا ہے فلاں پر لعنت ہو۔ اس کا یہ مطلب
ہوتا ہے کہ اُس کا دل ناپاک ہو جائے۔
انوار العلوم جلد 9
۲۲۳
منهاج الطالبين
میں اس سے وہ لعنت مستثنی کرتا ہوں جو بد دعا کے طور پر نہیں بلکہ اظہار واقعہ کے طور پر
ہوتی ہے اور وہ نبی کی طرف سے لعنت ہوتی ہے۔ وہ بد دعا نہیں ہوتی بلکہ اس بات کا اظہار ہوتا ہے
کہ جس پر لعنت کی جاتی ہے اس کا دل ناپاک ہو گیا ہے۔
(۸) خیانت کسی نے مال دیا۔ تو اُسے واپس نہ دیا یا پورا نہ دیا۔
(۹) انشاء رازے کسی کا کوئی راز معلوم ہوا تو اُسے ظاہر کر دیا۔ مگر یہ کبھی بدی نہیں بھی
رہتی۔ مثلاً ایسے وقت میں جب کسی دوسرے کو نقصان پہنچ سکتا ہو تو اُسے نقصان سے بچانے کے
لئے راز افشاء کرنا بڑا نہیں ہوتا۔ مثلاً کسی کو معلوم ہو کہ ایک شخص کا ارادہ ہے کہ زید کو قتل کر
دے۔ اب اگر زید کو یہ بات بتادی جائے تو یہ بدی نہیں ہو گی بلکہ اس کا چھپانا بدی ہو گا۔ اسی طرح
حکومت کے خلاف کوئی سازش کرتا ہے اُسے بدنام کرتا ہے یا اُسے نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو جس کو
یه راز معلوم ہو اُس کا فرض ہے کہ ذمہ دار آدمیوں تک یہ بات پہنچائے۔
(۱۰) چغل خوری (۱۱) بشاشت سے نہ ملنا۔ اس سے دوسرے کے قلب پر بڑا اثر پڑتا ہے اور
تعلقات محبت قطع ہو جاتے ہیں۔
(۱۲) ناواجب طرفداری دو آدمی لڑ رہے ہوں اُن میں ایک دوست ہو تو اس کی بیجا حمایت
(۱۳) دھوکا بازی (۱۴) بجل (۱۵) ظلم (۱۶) ظاہری ناشکری یعنی جس کا احسان ہو اس کے
کی جائے۔
متعلق یہ کہنا کہ اس نے کبھی احسان نہیں کیا۔
(۱۷) غلاظت (۱۸) غفلت، (۱۹) جھگڑا (۲۰) فساد میں ان کی تشریح چھوڑتا ہوں کیونکہ
لوگ یہ باتیں جانتے ہیں۔
(۲۱) شور مچانا بازاروں میں کھڑے ہو کر شور مچانا یا اجتماع میں ادھر ادھر کی باتیں کر کے شور
پیدا کرنا۔ اور کام کرنے والوں کے کام میں حرج پیدا کرنا بھی ایک بہت بڑا عیب ہے۔ اہل یورپ کو
میں نے دیکھا ہے اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ مجالس میں جونہی ایک طرف سے خاموشی
شروع ہو سب خاموش ہو جاتے ہیں اس لئے کہ جو خاموش ہو گئے انہیں ہماری آواز سے تکلیف
نہ پہنچے۔
(۲۲) ایذاء رسانی (۲۳) جبر (۲۴) ڈاکہ، (۲۵) قتل (۲۶) چوری میں : انتظار کر رہا تھا کہ
اس کے متعلق ہی کوئی سوال آئے۔ چنانچہ ایک دوست سوال کرتے ہیں کہ لوگ مراسم دوستانہ
انوار العلوم جلد 9
٢٢マ
منهاج الطالبين
کے طور پر چوری کرتے ہیں۔ چنانچہ بعض گاؤں میں دستور ہے کہ ایک دوسرے کا مال چرا لیتے
ہیں۔ یہ بھی بڑائی ہے۔
(۲۷) مار پیٹ (۲۸) فجر بے جا (۲۹) بہتان لگانا (۳۰) غیبت کرنا (۳۱) عیب چینی کرنا۔
عیب چینی اور غیبت میں فرق ہے اور وہ یہ کہ غیبت کے معنے ہیں کسی کی بدی لوگوں میں بیان کرنا تا
کہ وہ ذلیل ہو اور چغل خوری یہ ہے کہ اگر کسی شخص کے متعلق کوئی شخص کوئی بڑی بات بیان
کرے تو اُسے جا کر بتانا اور ان کی آپس میں لڑائی کرانا۔
(۳۲) عیب لگانا (۳۳) تحقیر کرنا لوگوں میں ذلیل قرار دینا (۳۴) نام دھر نا جیسا کہ ہمارے
ملک میں لوگوں کے مختلف قسم کے نام رکھ دیئے جاتے ہیں۔
(۳۵) استہزاء کرنا یعنی حقیر اور ذلیل کرنے کے لئے ہنسی تمسخر کرنا۔
(۳۶) منہ چڑانا بچوں اور عورتوں میں یہ بہت عادت ہوتی ہے۔
(۳۷) منصوبہ بازی کرنا یعنی یہ سوچنا کہ فلاں کو کس طرح نقصان پہنچایا جائے۔
(۳۸) تعذیب یعنی بجائے سزا کے دُکھ دینا
(۳۹) غصہ ہونا وہ غصہ جس کا اظہار کیا جائے۔
(۴۰) انتقام میں شدت یعنی جتنا انتقام لینا چاہئے اس سے زیادہ لینا۔
(۴۱) رشوت لینا (۴۲) رشوت دینا (۴۳) سود لینا (۴۴) سود دینا۔ یہ موٹی موٹی بدیاں ہیں
جو دوسرے انسانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
آب میں وہ بدیاں بیان کرتا ہوں جو انسانوں کے علاوہ دوسری مخلوق سے تعلق رکھتی ہیں:۔
(۱) بد بودار چیزیں استعمال کرنا۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے۔ بد بودار چیزیں کھانے سے
ملائکہ کو تکلیف ہوتی ہے اور وہ ایسے انسان کے پاس نہیں آتے۔
(۲) بلا وجہ گھر میں کتار کھنا، رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے جس گھر میں کتا ہو وہاں فرشتے
نہیں جاتے۔ اسکے
آب میں وہ بدیاں بیان کرتا ہوں جو دوسرے جانوروں سے تعلق رکھتی ہیں:۔
(۱) جانوروں کو بلاوجہ مارنا
(۲) جانوروں سے زیادہ کام لینا۔ اس بڑائی میں عام طور پر زمیندار مبتلاء ہوتے ہیں۔ وہ جانور
سے کام لیتے رہتے ہیں اور جب وہ کام دینے کے ناقابل ہو جاتا ہے اور مرنے لگتا ہے تو مدیح والوں
انوار العلوم جلد 9
۲۲۵
منهاج الطالبين
کے پاس بیچ دیتے ہیں۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ ذبح کرنا نا جائز ہے بلکہ یہ کہ اس طرح کام لینا کہ وہ
تکلیف سے کام کے ناقابل ہو جائے یہ نا جائز ہے۔
(۳) جانوروں کو کھانا کم دینا اور کام زیادہ لیتے رہنا۔ اس بڑائی میں زمیندار نہیں مبتلاء ہوتے
دوسرے ہوتے ہیں۔ زمینداروں کو تو دیکھا ہے کہ وہ خود بھوکے رہیں گے مگر جانوروں کے چارے
کا ضرور انتظام کریں گے۔ مجھے زمینداروں کا یہ فقرہ بہت پسند آتا ہے کہ جب قحط پڑتا ہے تو یہ
نہیں کہتے۔ ہمارے کھانے کے لئے کچھ نہیں رہا۔ بلکہ یہ کہتے ہیں چارہ نہیں ملتا۔
(۴) بیمار جانور کا علاج نہ کرنا۔
(۵) جانوروں کی تعذیب، داغ دینا۔ رسول کریم نے ایک دفعہ دیکھا ایک گدھے
کے منہ پر نشان لگا ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا: یہاں مت لگاؤ کیونکہ اس جگہ جس زیادہ تیز ہوتی ہے۔
اگر نشان لگانا ہی ہے تو پیٹھ پر لگا دو۔ آگے
(1) جانوروں کی سردی گرمی کا خیال نہ رکھنا۔
(۷) جانوروں کے شہوانی جذبات کا خیال نہ رکھنا۔ جانوروں میں بھی ایسے ہی تو ی ہوتے ہیں
جیسے انسانوں میں۔ اس لئے یا تو اُن کی شہوت دُور کرنے کا انتظام کرنا چاہئے یا کوئی اور تدبیر کرنی
چاہئیے۔
(۸) اولاد کی وجہ سے دُکھ دینا۔ یعنی اُن کے سامنے اُن کے بچوں کو ذبح کرنا یا بھوکے رکھنا یا
اور کسی طریق سے دُکھ دینا۔
آب میں تیسری قسم کی بدیاں بیان کرتا ہوں جو قومی بدیاں ہیں:۔
(1) بخش کی اشاعت کرنا۔ اگر کوئی شخص لوگوں میں یہ کہتا پھرتا ہے کہ فلاں شخص جھوٹا ہے تو
یہ صرف دوسرے انسان سے تعلق رکھنے والی بدی نہیں بلکہ قومی بدی ہے۔ کیونکہ جس قوم میں یہ
اعلان ہوتا رہے کہ اس میں جھوٹ بولنے والے بھی ہیں۔ اُس میں جھوٹ کی عظمت مٹ جاتی
ہے اور اس میں یہ بدی پھیلنے لگتی ہے۔ میرے نزدیک فحش کی اشاعت خود کشی ہے۔
(۲) نفسانیت جب قوم کے فوائد کے مقابلہ میں اپنے فوائد شکر ائیں تو اپنے فوائد کو مد نظر
رکھنا اور قومی فوائد کو نظر انداز کر دینا قومی بڑائی ہے۔
!
(۳) فسق و فجور جیسے کنچنیوں کا پیشے بیٹھنا یا علی الاعلان شراب پینا۔
(۴) قومی فرائض کی ادائیگی میں سستی کرنا (۵) تربیت اولاد کی طرف توجہ نہ کرنا
انوار العلوم جلد 9
۲۲۶
منهاج الطالبين
(1) تعلیم اولاد کی طرف توجہ نہ کرنا۔ جو لوگ ان باتوں کی طرف توجہ نہیں کرتے وہ قوم کو
تباہ کرتے ہیں کیونکہ اولاد نے ہی آگے قوم بننا ہوتا ہے۔
(۷) غلاظت یہ پہلے بھی بیان کی گئی ہے۔ وہاں اسلئے بیان کی گئی تھی کہ اس سے لوگوں کو
بُو آتی ہے اور تکلیف ہوتی ہے۔ لیکن یہاں اس لئے اسے بیان کیا گیا ہے کہ اس سے بیماریاں بھی
پیدا ہوتی ہیں جن سے قوم تباہ ہوتی ہے۔
(۸) ذمہ داری کے احساس کا فقدان فقدان کے معنے ہیں کسی چیز کا نہ پایا جاتا۔ یعنی انسان یہ
محسوس نہ کرے کہ میرے اوپر جو کام تھا اس کا کرنا میرا فرض تھا۔
(۹) کام یا ذمہ داری کو پورا نہ کرنے اور نقصان ہو جانے کی صورت میں برداشت نہ کرنا۔
خواہ غلطی سے کام نہ کیا ہو یا جان بوجھ کر۔
(۱۰) بغاوت۔
ایک دوست نے ایک سوال کیا ہے۔ چونکہ میں خود بھی اس کے متعلق بیان کرنا چاہتا تھا اس
اس لئے اسی موقع پر جواب دیتا ہوں۔ وہ دوست کہتے ہیں:۔ ہماری جماعت کو مخالفین کے مقابلہ
میں درشت کلامی اور بد زبانی سے کام نہیں لینا چاہئے۔ انہوں نے ہماری جماعت کے لیکچراروں اور
واعظوں کو توجہ دلائی ہے کہ وہ سخت الفاظ استعمال نہ کیا کریں۔ میں بھی اس کے متعلق تاکید کرتا
ہوں۔ وہ میری تحریروں میں کبھی ایسے الفاظ نہیں دیکھیں گے۔ کیا مجھے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام کے خلاف بد زبانی اور گالیاں سن کر رینج نہیں ہوتا؟ ہوتا ہے، لیکن میں نے کبھی
درشت کلامی کے جواب میں درشت کلامی سے کام نہیں لیا۔ بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی بعض تحریروں کا حوالہ دیتے ہیں۔ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت صاحب بحیثیت
مجسٹریٹ تھے اور ان کا فرض تھا کہ لوگوں کو اُن کی اصل حقیقت بتاتے۔ مگر ہماری یہ پوزیشن نہیں
ہے اور درشت کلامی اور گالیاں دینا نفس کی کمزوری کی علامت ہے۔ آج کل ممکن ہے کسی کا اس
سے دل خوش ہو جائے مگر آئندہ جو اولاد ہو گی وہ جب ان تحریروں کو پڑھے گی تو کہے گی۔ کاش!
ہمارے باپ دادا ایسا نہ کرتے۔ کیونکہ وہ ٹھنڈے دل سے ان تحریروں کو پڑھیں گے۔ ان کو طیش
نہ ہو گا۔ ان کے سامنے مخالفین کی تحریریں نہ ہوں گی۔ اس وقت وہ ان کتابوں اور اخباروں کو
چھپاتے پھریں گے جن میں سخت اور درشت الفاظ ہوں گے۔
(11) مہمانداری کے جذبہ کا نہ ہونا۔ یہ بھی قومی بدی ہے۔
انوار العلوم جلد و
۲۲۷
نهان الطالبین
(۱۲) تجارت میں فریب کرنا بھی قومی بدی ہے۔
حدیث میں آتا ہے رسول کریم الله وعظ فرما رہے تھے کہ یکے بعد دیگرے لوگوں نے
سوال کرنے شروع کر دیئے۔ اس پر آپ کو جوش آگیا اور آپ نے فرمایا: کرو جس قدر سوال کرنا
چاہتے ہو۔
۲۳ میں وعظ چھوڑتا ہوں۔ اب پوچھو جو پوچھنا چاہتے ہو میں قیامت تک کی باتیں
بتاتا ہوں۔ اسی طرح اس وقت میں کہتا ہوں۔ سوال پر سوال آ رہے ہیں۔ کیا میں لیکچر چھوڑ کر
سوالوں کے جواب دینا شروع کر دوں۔ جو مضمون میں بیان کر رہا ہوں اس کے نوٹوں کے ابھی تک
صرف پینتیس صفحے بیان کر سکا ہوں اور پچیس باقی ہیں۔ اگر میں نے سوالوں کے جواب دینے شروع
کر دیئے تو مضمون کس طرح ختم ہو گا۔
میں یہ بیان کر رہا تھا کہ تجارت میں فریب کرنا بھی قومی بدی ہے۔ کیونکہ اس سے قوم کا
اعتبار اُٹھ جاتا ہے۔ میں جب کشمیر گیا تو میں نے تحقیقات کی کہ چاندی کے برتنوں اور شال وغیرہ کی
تجارت جو ایک کروڑ کی تھی لوگوں کی بد دیانتی کی وجہ سے اب صرف سترہ لاکھ کی رہ گئی ہے۔
(۱۳) کارکنوں پر بے تعلق آدمیوں کے سامنے نکتہ چینی کرنا۔
(۱۴) بغیر کسی کا نام لئے قوم کی عام بدی کا اعلان کرنا۔ مثلاً یہ کہنا ہم میں بڑے، فریب کرنے
والے لوگ ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ قوم ایسی ہی ہو جاتی ہے۔
(۱۵) قومی اغراض میں مدد دینے سے دریغ کرنا۔
(۱۶) جن لوگوں سے قوم کو نقصان پہنچے اُن سے دوستی اور تعلق رکھنا۔
(۱۷) حکومت یا جماعت کے کارکنوں سے تعاون نہ کرنا۔
(۱۸) اطاعت کی کمی۔
اب میں وہ بدیاں بیان کرتا ہوں جو خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتی ہیں۔
(1) بلا وجہ قسم کھانا۔ مجسٹریٹ کے سامنے قسم کھانی پڑے یا کوئی اور ایسا اہم معاملہ ہو جس
کے متعلق قسم کھانا ضروری ہو تو قسم کھا سکتا ہے ورنہ یونہی قسم کھانا گویا خدا تعالی کے نام کی تخفیف
کرتا ہے۔
(۳) مایوسی کہ اب میری مشکلات دور نہیں ہو سکتیں۔ یہ خدا تعالیٰ پر بدظنی کے نتیجہ میں
پیدا ہوتی ہے۔
(۳) دل میں گندگی جمع کرنا خدا تعالیٰ نے اس لئے دل پیدا کیا ہے کہ اُسے اپنا گھر بنائے
انوار العلوم جلد 9
۲۲۸
منهاج الطالبين
اسی لئے دل بیت اللہ کہلاتا ہے اور جو دل کو خراب کرتا ہے وہ گویا خدا کو اس کے گھر میں آنے سے
روکتا ہے۔
(۴) احکام شریعت کا انکار (۵) پانچویں بدی عقائد باطلہ ہیں مثلاً شرک وغیرہ۔
(1) چھٹی بدی تمام عقائد حقہ کا انکار ہے۔ مثلاً خدا تعالی کا، ملائکہ کا، رسولوں کا، الہام کا،
بہشت کا، دوزخ کا انکار۔
(۷) ساتویں بدی احکام شریعت کا خواہ وہ عبادت کے متعلق ہوں یا تمدن کے متعلق توڑنا
ہے۔ جیسے نماز نہ پڑھنا، حج نہ کرنا، ورثہ کے متعلق جو احکام ہیں ان کی تعمیل نہ کرنا، اخلاق کی
پابندی نہ کرنا، کیونکہ جب ان احکام کو خدا تعالیٰ نے اپنی طرف منسوب کر لیا ہے تو اُن کو توڑنا گویا
اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنا ہے۔ پس جس طرح ان امور کی پرواہ نہ کرنے سے بندوں کو تکلیف ہوتی
ہے خدا تعالی کی بھی ناراضگی ہوتی ہے۔
(۸) آٹھویں بدی خدا تعالیٰ سے محبت میں کمی ہے۔
(۹) نویس بدی خدا تعالیٰ اور رسول کی بے ادبی ہے۔
(۱۰) جس قدر بدیاں دوسروں سے تعلق رکھتی ہیں وہ خدا تعالی سے متعلق بھی ہیں۔ مثلاً
ناشکری ہے۔ یہ انسانوں کے متعلق ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کے متعلق بھی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح
اور بھی کئی باتیں ہیں۔
اب میں نیکیاں بیان کرتا ہوں۔ پہلے ذاتی نیکیاں لیتا ہوں۔
(۱) شجاعت بهادری (۲) چستی (۳) علم سیکھنا (۴) تواضع (۵) غیرت یعنی کوئی بدی ہوتی
دیکھے تو برا منائے (۶) شکر (۷) حسن ظنی (۸) دلی خیر خواہی (۹) محنت یعنی خوب کام کرنے کی
عادت (10) حیا (11) رحم دلی کسی کی تکلیف دیکھ کر اس کے متعلق احساس ہونا (۱۲) استقلال یعنی
نیکی کو جاری رکھنا (۱۳) و قار یعنی بے فائدہ اور بلا وجہ دوسروں کی کسی بات میں نقل نہ کرنا۔ ہمارے
ملک میں یہ عیب بہت پایا جاتا ہے۔ جو بات انگریز کریں اس کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں۔ (۱۴)
بلند ہمتی (۱۵) صبر (۱۶) حریت ضمیر یعنی بلاوجہ کسی کی تقلید نہ کرنا (۱۷) شکر قلبی یعنی دل میں
محسوس کرنا کہ فلاں نے احسان کیا ہے (۱۸) تحقیق حق یعنی سچائی کو تلاش کرنا (۱۹) کسی کی خوبی کا
دلی اعتراف (۲۰) رافت رحمدلی اور رافت میں یہ فرق ہے کہ رحمہ لی تو یہ ہے کہ لوگوں کو تکلیف
میں دیکھ کر مدد دینے کا خیال پیدا ہونا۔ اور رافت یہ ہے کہ کسی کی تکلیف کو دیکھ کر دکھ محسوس
انوار العلوم جلد و
۲۲۹
منهاج الطالبين
ہونا۔ (۲۱) اپنے حق کی خاطر مقابلہ کرنے کی قوت۔ یہ اور بات ہے کہ کسی پر عفو کر کے کوئی اپنا حق
چھوڑ دے۔ یا یوں اپنی سستی سے نہ لے، لیکن کسی سے دب کر حق نہیں چھوڑنا چاہئے۔
(۲۲) سباق کی قوت یعنی یہ طاقت کہ نیکیوں میں دوسروں سے آگے نکلوں۔
(۲۳) اپنی ہزیمت اور شکست تسلیم نہ کرنا خواہ کئی دفعہ ہارے، مگر اپنی ہار نہ مانے۔ یہ
مطلب نہیں کہ منہ سے اقرار نہ کرنے بلکہ اس پر راضی نہ ہو۔ اور اس کے اثر کو دور کرنے کی
کوشش کرتا رہے۔
(۲۴) چوکس رہنا یعنی اپنے دشمن سے غافل نہ ہونا (۲۵) اقرار حق (۲۶) قوت برداشت کا
ہونا یعنی تکلیفیں برداشت کرنے کی طاقت ہونا (۲۷) جفاکشی کا عادی۔ خواہ کتنا کام آپڑے گھبرائے
نہیں (۲۸) جرات (۲۹) نیکی سے محبت (۳۰) لوگوں کی مدد کی خواہش کہ اگر موقع ملے تو ضرور مدد
کروں۔ (۳۱) سادہ زندگی بسر کرنا۔ اپنے نفس کی آسائش پر روپیہ زیادہ صرف نہ کرنا (۳۲) اپنی
عزت کی حفاظت کرنا، (۳۳) دوسروں کی خوبیوں کا اقرار کرنا، (۳۴) ہر بات میں میانہ روی اختیار
کرتا ۔
آب میں وہ نیکیاں بیان کرتا ہوں جو دوسروں سے تعلق رکھتی ہیں۔
فرشتوں سے تعلق رکھنے والی نیکیاں یہ ہیں:۔ (1) ذکر الہی لکھا ہے کہ جہاں ذکر الہی ہوتا
ہے وہاں فرشتے ٹوٹ ٹوٹ پڑتے ہیں۔ اور رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں۔ وہاں فرشتے گھیرا ڈال
لیتے ہیں۔ ۴۴ (۲) طہارت ظاہری۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں ملائکہ کے نزول کے مواقع ہوتے ہیں
وہاں خوشبو لگا کر جانے کا حکم ہے۔ جیسے جمعہ کے لئے نہانا اور خوشبو لگانا مسنون ہے۔ 20
آب میں وہ نیکیاں بیان کرتا ہوں جو انسانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
(۱) عدل (۲) احسان (۳) احسان کا شکریہ (۴) صفائی پسندی (۵) سخاوت (۶) وفاداری
(۷) رحم کرنا عملا (۸) دوستانہ (۹) علم اس سے مراد یہ ہے کہ اگر کسی سے کوئی غلطی ہو جائے
تو اس کے جو نیک پہلو ہوں ان کو سوچ کر چھوڑ دینا۔ عفو تو یہ ہے کہ قصور وار سمجھ کر معاف کر
دینا۔ مگر حکم یہ ہے کہ اس کی خوبیوں کی وجہ سے درگزر کرنا۔ (۱۰) ایثار (۱) قرض روپیہ دینا (۱۳)
صدقه (۱۳) تعاون (۱۴) دیانت (۱۵) صلح جوئی یعنی صلح کی کوشش کرنا۔ (۱۶) عفو یعنی معاف کر
دینا۔ (۱۷) عہد کی پابندی (۱۸) گرے ہوئے لوگوں کو بلند کرنے کی کوشش کرنا (۱۹) دوسروں کا
اعزاز اور اکرام کرنا (۲۰) دوسروں کا ادب کرنا۔ اعزاز تو یہ ہے کہ جو برابر کا ہے اس کی عزت کرنا
انوار العلوم جلد و
۲۳۰
منهاج الطالبين
اور ادب یہ ہے کہ بڑوں کا احترام کرنا۔ (۲۱) اگر لوگوں میں لڑائی ہو تو اُن کی صلح کرانا۔ (۲۲)
اخوت (۲۳) راز داری (۲۴) بشاشت
آب میں وہ نیکیاں بیان کرتا ہوں جو دوسرے جانوروں سے تعلق رکھتی ہیں۔
(1) ان کی غذا کا خیال رکھنا (۲) ان کی طاقت کے مطابق ان سے کام لینا (۳) جن جانوروں
سے کام نہ لیا جائے ان کو بھی کھانا دینا۔ رسول کریم اللہ نے فرمایا ہے۔ ایک دفعہ کئی دن تک
بارش ہوتی رہی اور پرندوں کو دانہ نہ ملا۔ ایک شخص نے ان کو دانہ ڈالا۔ اس وجہ سے اُسے ایمان
نصیب ہوا اور وہ جنت میں چلا گیا۔ کے قرآن کریم میں بھی آتا ہے۔ وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقَّ
مَّعْلُومٌ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ہے مؤمنوں کی یہ بھی صفت ہے کہ ان کے مال میں ان کا بھی
حصہ ہوتا ہے جو مانگ سکتے ہیں اور جو نہیں مانگ سکتے ان کا بھی حصہ ہوتا ہے۔ نہ مانگ سکنے والوں
میں حیوانات اور پرند شامل ہیں اُن کو بھی کھانے کے لئے دینا چاہئے۔ (۴) بے زبان جانوروں کی
سردی گرمی اور اُن کے شہوانی جذبات اور ان کی اولاد کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
آب میں وہ نیکیاں بیان کرتا ہوں جو قومی نیکیاں ہیں۔
(۱) زکوه دینا (۲) ضروریات قومی کے لئے چندہ دینا (۳) مهمان نوازی کرنا (۴) خدمت قومی
کرنا (۵) اطاعت حکام (1) حکام سے تعاون کرنا (۷) حفاظت ملک کرنا (۸) ذمہ داری کا احساس
(۹) غلطی پر خوشی سے سزا بھگتنا (۱۰) اشاعت حسنات یعنی لوگوں کی نیکیاں پھیلانا (11) دشمنان قوم
سے اجتناب کرنا (۱۳) قومی عزت کی حفاظت کرنا۔ قوم پر اگر کوئی حرف لاتا ہو تو اس کی تردید کرنا۔
(۱۳) تجارت میں ایمانداری اور دیانتداری اختیار کرنا (۱۴) تعلیم دینا (۱۵) تربیت کرنا۔
آب میں وہ نیکیاں بیان کرتا ہوں جو خدا تعالی سے تعلق رکھتی ہیں۔
(1) ایمان میں کامل ہونا (۲) محبت الهی (۳) اعمال شریعت عبادات اور معاملات کو پورا کرنا۔
(۴) رجاء یعنی خدا تعالیٰ پر اُمید رکھنا (۵) خوف یعنی خدا تعالی کی عصمت سے خوف رکھنا (۶) دلی
پاکیزگی (۷) توکل یعنی باوجود اپنی طرف سے کوشش کرنے کے یہ احساس ہونا کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہی نصرت آئے گی تب کامیابی ہوگی۔ (۸) اخلاق حسنہ سے جو خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق
رکھتے ہیں اُنکا خیال رکھنا۔ جیسے عہد کی پابندی وغیرہ ہے۔ (۹) تمام عقائد باطلہ کا رد کرنا (۱۰) اللہ
تعالی کی شان میں اگر کوئی شخص بے ادبی کرے مثلا کے اُس نے مجھے کیا دیا ہے۔ مجھ پر بڑا ظلم کیا
ہے تو اُسے سمجھانا کہ یہ خدا تعالیٰ کے ادب کے خلاف ہے اس سے باز رہو۔ (11) تبلیغ حق شعائر
انوار العلوم جلد 9
اللہ کا ادب۔
۲۳۱
منهاج الطالبين
آب میں دوسرے سوال کو لیتا ہوں کہ کونسے مواقع ہیں کہ جن میں ان اعمال کو برتا یا ترک
کیا جائے۔ اس کے جواب دو ہیں ایک اجمالی اور دوسرا تفصیلی۔ اگر تفصیلی جواب بیان کرنا چاہوں
اور اس میں بھی اختصار سے کام لوں تب بھی کم از کم پندرہ میں گھنٹے چاہئیں اس لئے میں اجمال کو
لیتا ہوں اور موٹی موٹی باتیں بیان کرتا ہوں۔
(1) وہ حق جو اللہ تعالیٰ کے بندے پر ہیں اس وقت تک اُن کو ترک نہ کرے جب تک مجبور
نہ ہو جائے یا خدا تعالیٰ کا کوئی دوسرا حکم اُن سے روک نہ دے۔ مثلا ہاتھ یا منہ پر زخم ہے اس وجہ
سے وضو نہیں کر سکتا یا ہاتھ ہی نہیں اس لئے اُسے دھو نہیں سکتا۔ یہ مجبوری ہے۔ اور دوسرا حکم
مقابلہ میں آجانے کی مثال یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے عورت پردہ کرے لیکن یہ بھی خدا تعالیٰ کا
حکم ہے کہ حج کے موقع پر خانہ کعبہ میں پردہ اٹھا دینا چاہئے۔ یہ دوسرا حکم پہلے کے مقابلہ میں آگیا
اور اس کی وجہ سے خانہ کعبہ میں پر وہ نہ کرنا ہی نیکی ہے۔ یا مثلاً حکم ہے۔ ا مثلاً حکم ہے کہ ماں باپ کی اطاعت کرو۔
یہ نیکی ہے لیکن اگر ماں باپ کا کوئی حکم خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں آجائے تو اس وقت اُس کا نہ ماننا ہی
نیکی ہوگی۔
(۲) دوسرے کے متعلق کوئی ایسی بات نہ کرے کہ جس کا ویسے ہی حالات میں کرنا اپنے لئے
پسند نہ کرتا ہو میں اس میں ایک شرط لگاتا ہوں اور وہ یہ کہ میں یہ نہیں کہتا کہ دوسرے سے وہ
معاملہ کرے جو یہ پسند کرتا ہو۔ بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ کوئی بات دوسرے کے ساتھ ایسی نہ کرے
جسے ویسے ہی حالات میں اپنے لئے پسند نہ کرے یا دوسرے کے ساتھ وہ سلوک نہ کرے جو ویسے
ہی حالات میں اپنے لئے پسند نہ کرتا ہو۔ انجیل کا حکم ہے کہ تو دوسرے کے ساتھ ویسا ہی سلوک کر
جیسا اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ مگر یہ حکم صحیح نہیں ہے۔
(۳) افراط و تفریط کا خیال رکھے۔ بعض لوگ ہوتے ہیں وہ یا تو نفل پڑھنے ہی چھوڑ دیتے ہیں
یا پھر اتنے پڑھتے ہیں کہ گھر بار کی فکر ہی نہیں کرتے۔ رسول کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی کے
متعلق شکایت آئی کہ وہ وہ دن دن کو کو روزہ روزہ رکھتا رک ہے اور رات کو نفل پڑھتا پڑھتا رہتا۔ رہتا ہے۔ آپ نے نے اُسے بلا کر
فرمایا: وَ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ ۔ کہ تیرے نفس کا بھی تجھ پر حق ہے یعنی تیری بیوی کا بھی تجھ پر
حق ہے اُسے بھی ادا کرنا ضروری ہے۔
(۴) انسان اس رنگ میں عمل کرے کہ خدا تعالیٰ کی صفت کے ظہور سے ویسا ہی رنگ پیدا
انوار العلوم جلد و
ہو جائے۔
۲۳۲
منهاج الطالبين
اب میں تیسرے سوال کو لیتا ہوں جو یہ ہے کہ کسی طرح معلوم ہو کہ کونسی بدیاں انسان
کے اندر پائی جاتی ہیں۔ یہ معلوم کرنے کے کئی ذرائع ہیں:۔ (1) محاسبہ نفس ہے۔ جب انسان کو
معلوم ہو جائے کہ یہ بدیاں ہیں۔ یہ نیکیاں ہیں۔ تو پھر وہ غور کرے کہ ان میں سے کونسی بدی ہے
جو اس میں پائی جاتی ہے یا کونسی نیکی ہے جو نہیں پائی جاتی۔ (۲) اپنے کسی گہرے اور دلی دوست سے
کہے کہ وہ اس کے نفس کا مطالعہ کرے۔ کیونکہ کبھی انسان اپنا عیب آپ معلوم نہیں کر سکتا اس
لئے دوست سے کہے کہ وہ اس کے اعمال ظاہری کا مطالعہ کرے۔ یہ نہ کہے کہ تم میرے متعلق
بدی کے لئے تجنس اور تلاش کرو یہ گناہ ہے بلکہ کہے کہ جو ظاہر اعمال ہیں اُن میں جو نقص ہو وہ
بتاؤ اِس طرح جو نقص وہ آپ معلوم نہ کر س نہ کر سکتا تھا اُسے سے دوست بتا دے گا مگر پھر بھی دو۔ با دوست دوست
ہی ہوتا ہے کئی عیب وہ بھی چھوڑ دے گا اس لئے تیسرا طریق یہ اختیار کرنا چاہئے کہ جو عیب اُسے
دوسروں میں نظر آتے ہوں اُن کے متعلق دیکھے کہ وہ مجھ میں تو نہیں پائے جاتے ؟ میں بھی تو انہی
افعال کو نہیں کرتا یا یہ کہ دوسروں میں جو نیکیاں نظر آئیں اُن کے متعلق دیکھے کہ مجھ میں ہیں یا
نہیں؟ (۴) اس سے بھی بڑھ کر ایک اور بات ہے اور وہ یہ کہ دیکھے دشمن اُس پر کیا عیب لگا رہے
ہیں؟ اور پھر سوچے کہ وہ عیب اس میں پائے جاتے ہیں یا نہیں۔ کئی عیب اس طرح معلوم ہو جائیں
گے۔ اسی طرح یہ بھی دیکھے کہ دشمنوں کو مجھ میں کونسی نیکیاں نظر آتی ہیں کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے
کہ نیکیوں کا اعتراف کرنے کے لئے دشمن بھی مجبور ہو جاتا ہے۔
(۵) بہت اہم اور بہترین ذریعہ بدیوں اور نیکیوں کے معلوم کرنے کا یہ ہے کہ تلاوت قرآن
کریم کرتے وقت جہاں وہ عیب پڑھے جو خدا تعالیٰ نے پہلی قوموں کے بیان کئے ہیں وہاں غور
کرے کہ مجھ میں بھی تو یہ عیب نہیں۔ اسی طرح جہاں قرآن کریم میں کسی نیکی کا ذکر آئے وہاں
دیکھے کہ مجھ میں یہ نیکی پائی جاتی ہے یا نہیں۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ چونکہ سب نیکیاں اور
بدیاں ایک وقت میں انسان کے سامنے نہیں آسکتیں اس لئے آہستہ آہستہ تلاوت کے وقت آتی
رہیں گی۔ دوسرے تلاوت کے وقت چونکہ خشیة اللہ پیدا ہوتی ہے اس لئے بدیوں سے بچنے اور
نیکیاں اختیار کرنے میں بھی اسے بہت مدد ملے گی۔
ش