جو بدیوں کا علم ہو کر بھی انہیں نہیں چھوڑ سکتے، اُن کا علاج

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد و
۲۳۳
منهاج الطالبين
جو بدیوں کا علم ہو کر بھی انہیں یہ باتیں ان لوگوں کے متعلق ہیں جن کے دلوں
۔
پر بدیوں کی وجہ سے زنگ نہ لگ چکا ہو۔ مگر
نہیں چھوڑ سکتے ، اُن کا علاج بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں بدیوں کا علم ہوتا ہے مگر باوجود اس کے وہ انہیں چھوڑ نہیں
سکتے۔ ان کا کیا علاج ہے؟ مثلاً ایسے لوگ ہیں جنہیں پتہ ہے کہ نماز نہ پڑھنا گناہ ہے مگر نہیں
پڑھتے ، جانتے ہیں کہ قتل کرنا گناہ ہے مگر چھوڑ نہیں سکتے۔
اس سوال کا ایک تفصیلی جواب ہے مگر نہ وہ اس وقت لیکچر میں بیان ہو سکتا ہے اور نہ کسی
چھوٹی موٹی کتاب میں لکھا جا سکتا ہے۔ پس میں دس پندرہ سکتے اس سوال کے جواب میں اختصار کے
ساتھ بیان کر دیتا ہوں۔
(1) ایسے انسان کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس کے دل پر زنگ لگ گیا ہے اور کوئی روک پیدا ہو گئی
ہے جو اُسے نیکی نہیں کرنے دیتی اور بدی سے بچنے نہیں دیتی اور یہ شامت اعمال ہے یعنی پچھلے
گناہوں کا نتیجہ ہے۔ اس کے لئے پہلا علاج یہ ہے کہ استغفار کر کے خدا تعالیٰ سے گذشتہ گناہوں
کی معافی مانگے۔
استغفار کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ اس کے معنے پردہ ڈالنے کے ہیں اور یہ دو قسم کا ہوتا
ہے۔ ایک حالت میں تو استغفار یہ ہوتا ہے کہ استغفار کرنے والا کہتا ہے کہ خدایا ! ان گناہوں کو جو
میں کر چکا ہوں مٹا دے یا جن میں گرفتار ہوں ان کو دور کر دے اور دوسرا درجہ یہ ہوتا ہے کہ
انسان کہتا ہے، الہی ! مجھ میں گناہ پیدا ہی نہ ہو۔ جب انبیاء کے متعلق استغفار آتا ہے تو اس کے یہی
معنی ہوتے ہیں کہ گناہ کبھی پیدا ہی نہ ہو۔
(۲) دوسرا طریق یہ ہے کہ انسان اپنے اندر معرفت پیدا کرے۔ معرفت کے یہ معنے ہیں
کہ صفات الہیہ کو اپنے دل پر جاری کر کے صفات الہیہ کا مطالعہ کرے اور ان کو جذب کرنے کی
کوشش کرے۔ مثلاً خدا تعالیٰ کی رحمانیت کو دیکھے کہ اُس نے مجھ پر کتنے احسان کئے ہیں اور جب
وہ کہتا ہے کہ میرے بندوں کو اپنے مال سے دو تو میں کیوں نہ دوں۔ اس طرح خدا تعالیٰ کی صفات پر
غور کرنے سے بدیوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ملکہ پیدا ہو گا۔
(۳) نیکی کے نیک انجام اور بدی کے بد انجام پر غور کرے۔ یعنی یہ دیکھے کہ فلاں نے نیکی کی
تو اُسے یہ فائدہ پہنچا اور فلاں نے بدی کی تو اُسے یہ نقصان اٹھانا پڑا۔ اس سے بھی عرفان حاصل

انوار العلوم جلد و
ہوتا ہے۔
۲۳۴
منهاج الطالبين
(۴) جب یہ تینوں باتیں کرلے تو چہارم یہ کرے کہ تو بہ کرے۔ توبہ کا مفہوم یہ ہے (1)
گذشہ گناہوں پر ندامت۔ یہ حالت دل میں پیدا ہو۔ (۲) جو فرائض ادا کرنے سے رہ گئے ہوں وہ
ادا کرے۔ مثلا حج رہ گیا ہے وہ کرے۔ مگر نماز ایک ایسا فرض ہے کہ وہ رہا ہوا پھر پورا نہیں کیا جا
سکتا۔ اس کے لئے استغفار ہی ہے۔ (۳) جو گناہ خدا نے چھپائے ہوئے ہوں یعنی جن پر خدا تعالی
نے پردہ ڈالا ہو اُن کے علاوہ جس جس کے گناہ یاد ہوں اس سے معافی مانگے۔ (۴) جن کو اس سے
نقصان پہنچ چکا ہو ان کو فائدہ پہنچائے یعنی اُن سے حسن سلوک کرے۔ (۵) آئندہ گناہ نہ کرنے کا
عہد کرے۔ (۶) نفس کو نیکی کی طرف راغب کرے۔
یہ توبہ کی شرطیں ہیں ان کو بجالائے تب تو یہ حقیقی تو بہ کہلا سکے گی اور منظور ہو گی۔
انسان (۵) تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللَّهُ قِ اللهِ ۳۸ کی حالت پیدا کرے۔ یہ نہ خیال کرنے کہا اخلاص
نہیں ہے بلکہ اپنی ذمہ داری سمجھ کر نیک کام کرتا ہی جائے۔ مثلا صدقہ دینے پر تکلیف ہو تو دیتا ہی
رہے یا نماز میں توجہ نہ قائم رہے تو بار بار پڑھتا رہے۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ انسان کا
فرض یہی ہے کہ کام میں لگا رہے اور ہمت نہ ہارے۔ میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے۔ ایک مرید اپنے پیر کو ملنے کے لئے آیا اور انہیں کے پاس ٹھر
گیا۔ رات کو پیر صاحب دعا کرتے رہے کہ الہی فلاں کام ہو جائے۔ آخر آواز آئی یہ کام تو نہیں ہو
گا۔ یہ آواز مرید نے بھی سن لی۔ اس پر وہ حیران ہوا کہ اچھے پیر صاحب ہیں ہم تو ان سے دعا کرانے
کے لئے آتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے انہیں یہ جواب ملتا ہے کہ تمہاری دعا منظور نہیں کی
جائے گی۔ خیر وہ چپکا ہو رہا۔ دوسرے دن پھر اُسی طرح ہوا کہ پیر صاحب ساری رات دُعا کرتے
رہے۔ آخر انہیں پھر وہی جواب ملا۔ مرید اور بھی زیادہ حیران ہوا۔ تیسرے دن پھر اسی طرح ہوا۔
آخر مرید نے انہیں کہا۔ تین دن سے آپ کوئی دعا کر رہے ہیں جس کے متعلق الہام ہوتا ہے کہ
نہیں سنی جائے گی پھر کیوں آپ دُعا کرتے چلے جاتے ہیں۔ پیر صاحب نے کہا۔ ناران! میں تو ہیں
سال سے یہی دعا کر رہا ہوں اور مجھے یہی الہام ہو رہا ہے مگر میں نہیں گھبرایا اور تو تین دن جواب سن
کر گھبرا گیا ہے۔ بات یہ ہے کہ خدا کا کام قبول کرنا یا نہ کرنا ہے اور میرا کام دُعامانگنا ہے۔ وہ اپنا کام
کر رہا ہے اور میں اپنا کام کر رہا ہوں۔ لکھا ہے اس پر معا الہام ہوا کہ اس عرصہ میں تم نے جتنی
دُعائیں کی ہیں سب قبول کی گئیں۔

انوار العلوم جلد و
۲۳۵
منهاج الطالبين
پس بندہ کا کام یہ ہے کہ اپنے کام میں لگا رہے۔ نماز میں اگر توجہ قائم نہیں رہتی تو نہ رہے یہ
اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس کا کام یہ ہے کہ نماز نہ چھوڑے۔ مگر بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ
جب انسان ظاہر میں نیکی کرتا ہے تو اس کا اثر باطن پر کا اثر باطن پر پڑتا ہے اور انسا اور انسان پاک ہوتا جاتا ہے۔ لیکن
اگر اس طرح بھی کامیابی نہ ہو انسان ارادے کرتا رہے لیکن وہ ٹوٹ ٹوٹ جائیں۔ اُٹھتا رہے مگر پھر
گر گر جائے۔ ہمت کرتا رہے مگر ناکامی کا منہ دیکھنا ہی نصیب ہو۔ ایسے انسان کو یقینا سمجھ لینا چاہئے
کہ اس کے دل پر بہت زنگ لگ گیا ہے اور اس کے دُور کرنے کے لئے تفصیلی علاج کی ضرورت
ہے کیونکہ اس پر نفس غالب آچکا ہے اور وہ مغلوب ہو گیا ہے اور وہ احساس انانیت جس کی طرف
میری اس نظم میں جو گل پڑھی گئی اشارہ کیا گیا ہے وہ مٹ گیا ہے اور وہ اس جانور کی طرح ہو گیا ہے
جسے انسان نکیل ڈال کر جہاں چاہتا ہے لے جاتا ہے۔ اُس کا نفس بھی اُسے نکیل ڈالے لئے پھرتا
ہے۔ پس اس کے لئے پہلے تو اجمالی اصولی علاج اور پھر تفصیلی اصولی علاج بیان کرتا ہوں۔ مگر پیشتر
اس کے کہ میں اس کے متعلق کچھ کہوں اس فلسفہ اخلاق میں جو پہلے سمجھا جاتا تھا اور اس میں جو
احمدی نقطہ نگاہ سے اب سمجھا جاتا ہے فرق بتانا ضروری سمجھتا ہوں۔ مسلمانوں میں فلسفہ اخلاق کے
بانی ابن مردویہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس پر ایک کتاب لکھی ہے اور بعد میں ابن عربی سب سے
بڑے اُستاد سمجھے جاتے تھے۔ ان کے بعد امام غزالی ہوئے جنہوں نے اخلاق پر ایک چار جلد کی
کتاب لکھی ہے۔ ان کے بعد کوئی کتاب نہ لکھی گئی اور یہ سمجھ لیا گیا کہ فلسفہ اخلاق ختم ہو گیا۔
اس وجہ سے میں اس کے متعلق روشنی ڈالنا چاہتا ہوں تاکہ وہ لوگ جو اس فلسفہ کی کتابیں پڑھتے
ہیں اُن پر وہ غلطیاں ظاہر ہو جائیں جو ان میں پائی جاتی ہیں۔ بے شک وہ باتیں اپنے وقت میں اچھی
تھیں مگر اب ان میں غلطیاں ہیں۔
71
امام غزالی کے فلسفہ اور احمدی فلسفہ میں فرق یہ ہے کہ امام غزالی نے صفات سلبیہ پر بڑا زور
دیا ہے۔ لیکن احمدی فلسفہ اخلاق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے قائم کیا ہے اس نے
اس میں بڑا تغیر کر دیا ہے۔ کیونکہ آپ نے صفات ایجابیہ پر زور دیا ہے۔ یعنی آپ نے یہ فرمایا ہے
که اخلاق یہ نہیں کہ یہ نہ ہو وہ نہ ہو بلکہ یہ ہے کہ یہ بھی ہو اور وہ بھی ہو۔
اس میں شبہ نہیں کہ نفس کشی بھی علاج ہے مگر وہ ایک علاج ہے نہ کہ وہی علاج ہے ہم
فلسفہ اخلاق پر بحث کرتے ہوئے مندرجہ ذیل باتیں نہیں بھول سکتے۔ اول خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ - کہ ہم نے انسان کو صرف اس لئے پیدا کیا ہے

انوار العلوم جلد 9
۲۳۶
منهاج الطالبين
کہ عبادت کرے۔ پھر فرماتا ہے۔ وَأَمَّا الَّذِينَ سُعِدُوا فَفِي الْجَنَّةِ خَلِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ
السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ إِلَّا مَا شَاءَ رَبِّكَ عَطَاء غَيْرَ مَجدُود ے کہ انسان کو کبھی ختم نہ
ہونے والی نعماء کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو اس لئے پیدا نہیں کیا کہ بعض باتیں نہ کرے
بلکہ اس لئے پیدا کیا ہے کہ کرے۔ چنانچہ یہ نہیں فرمایا کہ ہم نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ
فلاں کام نہ کرے۔ بلکہ یہ فرمایا کہ ہم نے اس لئے پیدا کیا ہے کہ عبادت کرے۔ پس ہم دنیا میں
کام کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں نہ اس لئے کہ کچھ نہ کریں۔ نفی بطور پر ہیز کے ہوتی ہے یعنی
مقصد کے حصول میں جو روکیں ہیں اُن کو الگ کر دو۔ لیکن مقصد نفی نہیں ہوتا۔ اگر پیدائش
انسانی کی غرض نفی ہوتی تو اس کے پیدا کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ وہ غرض تو اس کے پیدا نہ
ہونے کی صورت میں زیادہ اچھی طرح پوری ہو رہی تھی۔ یہ غرض تو ایسی ہے جیسے ہندوؤں کے
خدا کی تعریف کہ وہ یہ بھی نہیں اور وہ بھی نہیں۔ خدا تعالیٰ نے انسان کو نفی کے لئے نہیں بلکہ
اثبات کے لئے پیدا کیا ہے۔ گو نفی بطور پر ہیز کے شامل ہو۔ پس اصل بحث یہ ہے کہ انسان کیا کیا
بنے نہ یہ کہ کیا کیا نہ بنے۔
دوسری بات جسے ہم نظر انداز نہیں کر سکتے یہ ہے کہ نفس کی مثال گھوڑے کی سی ہے بے
شک گھوڑے کو ورزش کرانی چاہئے اور اتنا دبلا رکھنا چاہئے کہ خواہ مخواہ سوار کو نہ گرا دے مگر کیا
کوئی شخص ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ گھوڑے کو ڈبلا کر کر کے سوار بن گیا ہو۔ ایک سفر میں ایک
دوست جو سوار نہ تھے کہنے لگے۔ میں گھوڑے پر سوار نہیں ہونگا۔ اگر سوار کرانا ہے تو کوئی ڈیلا
گھوڑا لاؤ۔ اُن کے کہنے پر ایک ڈبلا گھوڑا لایا گیا تو وہ اُس سے بھی خوف ہی ظاہر کرتے رہے اور
کہنے لگے کہ کیا اس سے دُبلا اور چھوٹا کوئی گھوڑا نہیں؟ پس اگر سواری نہ آتی ہو تو گھوڑے کو ڈبلا
کرنے سے نہیں آسکتی۔ اس لئے نفس کو دبلا کر کے یہ سمجھتا کہ ہم اس پر قابو پالیں گے اور پھر
جس طرح چاہیں گے اُسے چلائیں گے ایک وہم ہے۔ صرف نفس کے دُبلا کرنے سے نہیں بلکہ
اُس پر قابو پانے کا ہنر سیکھنے سے نفس پر قابو ہو گا۔
تیسری بات جسے ہم نظر انداز نہیں کر سکتے یہ ہے کہ گناہ نفس کے قبضہ میں آجانے سے ہی
پیدا نہیں ہوتا بلکہ نفس کے مرجانے سے بھی پیدا ہوتا ہے۔ مثلا بے غیرتی ہے۔ یہ نفس کے مر
جانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ ایسے موقع پر تو یہ ضرورت ہوتی ہے کہ نفس میں طاقت پیدا کی لویہ

انوار العلوم جلد 9
جائے تاکہ وہ ایسے موقع پر کام کر سکے۔
۲۳۷
منهاج الطالبين
غرض جس طرح کام لینے کے لئے گھوڑے کو کبھی ڈیلا کیا جاتا ہے اور کبھی موٹا بھی یہی
حالت نفس کی ہے۔ نہ تو اسے بالکل مار دینا چاہئے اور نہ اتنا سرکش بنا دینا چاہئے کہ کوئی بات ہی نہ
مانے۔
۵۰
فلسفہ اخلاق کے متعلق غزائی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بتائے ہوئے
طریق میں یہ فرق بھی ہے کہ آپ نے یہ تعلیم دی ہے کہ ایمان کی بناء رجاء اور اُمید پر ہے۔ یہ تو
قرآن کریم میں آتا ہے کہ طمع اور خوف۔ اور خوف کے درمیان ایمان ہوتا ہے۔ مگر یہ نہیں آتا کہ اُمید
اور نا اُمیدی کے درمیان ایمان ہوتا ہے۔ نا امیدی کے متعلق تو یہاں تک آیا ہے کہ انه لا
يَائِنَسُ مِنْ رُوحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ الله که نا امید کافر ہی ہوتا ہے مؤمن نہیں ہوتا۔
تو ایمان کا فلسفہ اُمید پر قائم ہے اور حدیث میں آتا ہے جیسا بندہ گمان کرے گا ویسا ہی خدا تعالیٰ اس
سے سلوک کرے گا۔ اے پس ایسی کوئی ترکیب کہ جس سے ناامیدی پیدا ہو اسلام نہیں کہلا
سکتی۔ مگر خوف کے متعلق بھی یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ طمع سے کم ہو اور طمع خوف کی نسبت زیادہ
ہو۔ بے شک خوف ایمان کا حصہ ہے مگر طمع سے کم ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔ رَحْمَتِی
وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ - ۵۳ کہ میری صفحه رحمت غضب کی صفات سے زیادہ وسیع ہے۔ اس
سے معلوم ہوا کہ بندہ کے دل میں بھی خوف سے طمع کی حالت زیادہ زور دار ہونی چاہئے۔
::
مؤمن کا دل امید سے پر ہوتا ہے۔ بیشک اُسے خوف بھی ہوتا ہے مگر کم۔ وہ سمجھتا ہے خدا
تعالیٰ مجھ سے ایسا معاملہ نہ کرے گا کہ میں تباہ ہو جاؤں۔ اگر ہم مؤمن کے خوف اور امید کو دیکھیں
تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا خوف خدا تعالیٰ پر بدظنی کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ اپنی کمزوری کی
وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن اُس کی امید خدا تعالیٰ کے فضل کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اب کیا یہ سچ نہیں
کہ ہماری کمزوری خدا تعالی کے فضل کے مقابلہ میں حقیر ہے۔ پس اگر مؤمن کا خوف خدا تعالی کی
بے نیازی کو مد نظر رکھ کر ہو تو اس کی رحمت اس کی بے نیازی پر غالب ہے اور اگر اپنی کمزوری کو
دیکھ کر ہو تو خدا تعالیٰ کی طاقت ہماری کمزوری پر غالب ہے۔ پس بہر حال اُمید کا پہلو ہی غالب رہا
کیونکہ اس کا محرک خوف کے محرک سے ہر طرح زبردست ہے۔
مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ امید مطیع کے لئے ہوتی ہے باغی کے لئے نہیں ہوتی۔ کوئی انسان
یہ نہ کہے کہ جو جی چاہے گا کریں گے اور پھر امید رکھیں گے کہ خدا کی رحمت کے مستحق ہو جائیں

انوار العلوم جلد و
۲۳۸
منهاج الطالبين
گے۔ یہ بغاوت ہے اور باغی کے لئے کوئی امید اور طمع نہیں ہو سکتی۔ طمع مطیع کے لئے ہے۔
دوسری بات یہ یاد رکھنی چاہئے کہ مؤمن کے خوف کا موجب یہ نہیں ہوتا کہ شاید یہ بات
نہیں ہو سکے گی یا یہ کہ ایسا نہ کیا تو سزا ملے گی بلکہ اُسے یہ خوف ہوتا ہے کہ جس رستہ پر میں چل رہا
ہوں شاید اس پر چل کر نہ ہو سکے۔ اسی طرح خوف کی وجہ یہ نہیں ہوتی کہ یہ بات نہ کی تو خداتعالی
سزا دے گا بلکہ یہ ہوتی ہے کہ شاید میں خدا تعالیٰ کی رحمت کو جذب نہ کر سکوں۔
غرض اصل اسلامی تصوف کی بنیاد طمع اور خوف پر ہے اور امید کا پہلو خوف کی نسبت بھاری
ہے اور حق یہ ہے کہ اثباتی طاقتیں اُمید سے ہی پیدا ہوتی ہیں اور خوف سے سلبی طاقتیں پیدا ہوتی
ہیں اصل مقصد خدا تعالیٰ سے محبت پیدا کرنا ہے اور وہ امید سے پیدا ہوتی ہے خوف سے صرف گناہ
دور ہوتے ہیں۔
۵۴
دیکھو رسول کریم اللہ نے کس طرح اپنی امت سے خوف مٹانے کی کوشش فرمائی ہے۔
اول تو قرآن کریم میں رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ - آجانے سے معلوم ہو گیا ہے کہ خدا تعالی
کی رحمت ہر ایک چیز سے بڑھ کر ہے۔ مگر رسول کریم ﷺ نے اس کی اور بھی وضاحت فرمادی۔
حدیث میں آتا ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ۔ منذر خواہیں شیطانی ہوتی ہیں اور مبشر خوا ہیں
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہیں ان چونکہ خوابوں کا بہت بڑا اثر انسان کی طبیعت پر پڑتا ہے۔
اس لئے آپ نے یہ فرما دیا کہ منذر خوابوں سے خوف نہیں کھانا چاہئے یہ شیطان کی طرف سے
ہوتی ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ منذر خوا ہیں انبیاء کو بھی آتی ہیں پس اس سے مراد یہ نہیں کہ ہر منذر
خواب شیطانی ہوتی ہے بلکہ یہ مطلب ہے کہ اگر کثرت سے مُنذر خواہیں آئیں اور مبشر خواب
آئے ہی نہیں یا کم آئے تو انہیں شیطانی خواب سمجھنا چاہئے۔ اس طرح آپ نے مؤمنوں کے
دلوں سے خوف کو دور کر دیا ہے کیونکہ خوابوں کا اثر انسان کے دل پر خاص ہوتا ہے لیکن چونکہ ہو
سکتا ہے کہ ایسے شخص کو جسے شیطانی خوابیں آتی ہوں کوئی بچی خواب بھی آجائے اور وہ اس کو
شیطانی سمجھ کر نقصان اٹھائے۔ اس لئے اس کا بھی علاج بتا دیا کہ جب ڈراؤنی خواب آئے تو مؤمن
کو چاہئے کہ بائیں طرف ٹھوک دے اور لا حول پڑھے۔ اس میں کیا عجیب نکتہ آپ نے فرمایا
ہے۔ لوگ کسی چیز کے متعلق کیوں تھوکتے ہیں۔ اس لئے کہ میں اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔
رسول کریم ﷺ نے شیطانی خوابوں کے متعلق مؤمن کے نفس کو جرات دلائی کہ جب اس قسم
کی خواب آئے تو تھوک دو کہ ہم اس کی پرواہ نہیں کرتے۔ اس طریق سے آپ نے اُمید اور

انوار العلوم جلد 3
۲۳۹
منهاج الطالبين
ہمت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ دوسرا علاج لا حول پڑھنا فرمایا ہے کیونکہ جیسا کہ اوپر بیان ہو
چکا ہے احتمال ہے کہ ایسی خوابوں میں سے کوئی کچی بھی ہو۔ پس لا حول سے خدا تعالیٰ کے حضور
میں استغفار اور اس کی ذات پر توکل کا مقام حاصل ہو جائے گا۔ غرض تھوکنے سے شیطانی خواب
کے اثر سے محفوظ ہو جائے گا اور لا حول سے خدائی اندار کے اثر سے محفوظ ہو جائے گا کیونکہ جو
شخص خدا تعالی کے آگے اپنے آپ کو ڈال دیتا ہے۔ وہ اس کی سزا سے بچ جاتا ہے۔ پس جو شخص یہ
دونوں علاج کرے گا اس کے دل پر سے خوف دور ہو جائے گا۔ دیکھو کس لطیف اور عمدہ صورت
میں رسول کریم ﷺ نے اپنی اُمت پر سے خوف کے غلبہ کو دور کیا ہے۔
غزائی اور احمدی فلسفہ اخلاق میں فرق بتا کر اب میں وہ علاج بتاتا ہوں جو اس روحانی مریض
کے مناسب حال ہیں جو عمل سے بالکل رہ گیا ہے اور باوجود کوشش کے کھڑا نہیں ہو سکتا۔ لیکن ان
علاجوں کے بتانے سے پہلے میں اس شبہ کا ازالہ کہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ ایسے انسان کے لئے
کچھ اور عمل بتانے سے فائدہ کیا ہے کیونکہ یہ پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے کہ اس سے عمل ہو ہی نہیں
سکتا۔ ایسی صورتوں میں اور عمل بتانے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ سو اس کا جواب یہ ہے۔ (۱) جب
تک نیک عمل کرنا انسان کے لئے نا ممکن نہ ہو جائے اس وقت تک عمل کے بغیر اس کے لئے کچھ
نہیں ہو سکتا۔ ہاں اگر اس کے لئے عمل نا ممکن ہو گیا ہو تو پھر بغیر عمل کے بھی پاکیزگی ہو سکتی ہے مگر
جب تک عمل کرنا اس کے لئے ممکن ہے اس وقت تک عمل کے بغیر پاکیزگی نہیں ہو سکتی۔ پس اگر
عمل نا ممکن ہو جائے۔ جیسے کوئی پاگل ہے کہ وہ کوئی عمل نہیں کر سکتا تو اس کے متعلق رسول کریم
نے فرمایا ہے کہ اُسے پھر موقع دیا جائے گا۔ 20
ہاں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عمل دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ہر قسم کی حالت کے لوگوں
کے لئے ممکن ہوتے ہیں۔ اور ایک وہ جو دل کی بعض حالتوں میں نا ممکن ہوتے ہیں۔ جو عمل بعض
قلبی حالتوں میں ناممکن ہو جاتے ہیں وہ جذبات سے اور خیالات سے تعلق رکھتے ہیں لیکن جو عمل
کہ ظاہر سے تعلق رکھتے ہیں وہ کسی حالت میں بھی ناممکن نہیں ہوتے۔ مثلاً نماز ہے اس کے
متعلق کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نماز پڑھ سکتا ہی نہیں۔ مگر یہ کہہ سکتا ہے کہ ناجائز محبت میرے
دل سے نہیں نکل سکتی۔ پس عمل دو قسم کے ہیں۔ ایک جذبات سے تعلق رکھنے والے اور
دوسرے وہ جن کا تعلق جذبات سے نہیں ہوتا۔
اب دیکھو جسمانی بیماریوں کے علاج کسی طرح کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح کہ ایک شخص ڈاکٹر

انوار العلوم جلد و
منهاج المطالبين
کے پاس جاتا ہے، وہ بہت کمزور ہوتا ہے، کوئی کام نہیں کر سکتا۔ اُسے کہا جاتا ہے۔ ورزش کیا کرو۔
اب کیا وہ یہ کہتا ہے کہ میں تو پہلے ہی کام نہیں کر سکتا اور آپ کہتے ہیں ورزش کیا کرو۔ وہ یہ نہیں
کہتا کیونکہ اور کام میں اور ڈاکٹر کے بتائے ہوئے کام میں فرق ہے اور وہ یہ کہ جو کچھ ڈاکٹر بتاتا ہے
گو وہ بھی کام ہے مگر ہے اختیار میں اور دوسرا اس کی طاقت سے بڑھ کر ہے۔ تو طاقت پیدا کرنے
کے لئے بھی ایک عمل ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ایسا کمزور جو اُٹھ کر کھڑا بھی نہیں ہو سکتا۔
چار پائی پر لیٹا رہتا ہے۔ اس کے متعلق ڈاکٹریسی کہے گا کہ اسے مالش کیا کرو۔ جب اسے کچھ طاقت
آئے گی تو بیٹھ سکے گا پھر اور طاقت آئے گی تو کھڑا ہو سکے گا۔
یہی بات روحانی اعمال میں ہے کہ چھوٹے اعمال پر لگا کر اوپر اٹھایا جاتا ہے۔ ایک لڑکا جو کہتا ہو
کہ مجھ سے دسویں جماعت کی ریڈر نہیں پڑھی جاتی۔ اُسے کہا جائے گا۔ اچھا نویں جماعت کی پڑھا
کرو۔ اس کے متعلق وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ جب مجھ سے دسویں جماعت کی ریڈر نہیں پڑھی جاسکتی
تو نویں کی کسی طرح پڑھوں گا۔ اسی طرح روحانیت میں چھوٹے اعمال سے ترقی کر کے بڑے اعمال
تک لے جایا جاتا ہے۔
پہلے بیان شدہ علاجوں کے علاوہ ایسے شخص کے لئے بعض اور امور کی بھی ضرورت ہوتی ہے
جنہیں میں آگے چل کر بیان کروں گا۔ پہلے علاج یہ ہیں:۔
(1) یہ کہ ایسا انسان نیکیوں اور بدیوں کا علم حاصل کرے۔
(۲) ان کے بر محل استعمال کا علم حاصل کرے۔
(۳) محاسبہ نفس کرے۔
(۴) استغفار کثرت سے کرے۔
(۵) خدا تعالی کی معرفت پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ پہلے میں نے کہا تھا خدا کی معرفت
پیدا کرے۔ مگر یہاں یہ کہتا ہوں کہ معرفت پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ کیونکہ اس کی نسبت یہ
فیصلہ ہو چکا ہے کہ یہ عمل پر پوری طاقت نہیں رکھتا۔
(1) نیکی اور بدی کا انجام ہوچے۔
(4) تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ اللہ کی کوشش کرے۔
اس سے آگے میں جو علاج بتاؤنگا وہ اصولی ہیں۔ ایسے انسان کے متعلق اس بات میں تو کوئی
شک ہی نہیں کہ اس کے اندر بیماری ہے اور بیماری کا علاج بغیر تشخیص کے نہیں ہو سکتا اس لئے

انوار العلوم جلد
اسم
منهاج الطالبين
ضروری ہے کہ وہ علمی طور پر معلوم کرے کہ اُسے کیا بیماری ہے۔ اس کے لئے وہ پہلے اپنے دل
سے یہ سوال کرے کہ وہ کس بات کے لئے کوشش کر رہا ہے؟ اس کا پہلا جواب یہ ہے کہ دل کی
پاکیزگی کے لئے۔ اور دوسرا یہ ہے کہ اعمال کی اصلاح کے لئے۔ امر اول خدا تعالی کی محبت سے
تعلق رکھتا ہے۔ اور دل کی کمزوری کے یہ معنے ہیں کہ صحیح محبت کا مادہ مفقود ہو گیا ہے۔ میں نے کئی کا
دفعہ اپنی ایک رویا سنائی ہے کہ میں نے دیکھا حضرت مسیح ایک چبوترہ پر کھڑے بچہ کی شکل میں
آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے کھڑے تھے۔ اوپر سے میں نے حضرت مریم کو اُترتے دیکھا۔ وہ کچھ
اونچی چبوترہ پر کھڑی ہو گئیں۔ پھر وہاں سے ایک قدم نیچے اُتریں اور حضرت مسیح نے اوپر کی طرف
قدم بڑھایا۔ حضرت مسیح ان کی طرف جھکے اور مریم اُن پر جھک گئیں۔ اس وقت میری زبان پر یہ
الفاظ جاری ہو گئے۔ Love Creats Love محبت محبت سے پیدا ہوتی ہے۔ پس محبت محبت
سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ مگر محبت پیدا کرنے کے لئے بھی سامان ہوتے ہیں اور وہ یہ ہیں۔ (۱) حسن
(۲) احسان اب ہم دیکھتے ہیں ایک شخص نے خدا تعالیٰ کا حسن بھی دیکھا یعنی اس کی صفات پر غور
کیا۔ اور احسان بھی دیکھے۔ اپنے ساتھ خدا تعالیٰ کے تعلقات پر نظر کی۔ مگر باوجود اس کے اُس کے
دل میں محبت نہ پیدا ہوئی۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس کی حالت اس بچہ کی سی ہے جو اپنی ماں سے
محبت نہیں کرتا اور محبت کا مادہ اُس میں سے مارا گیا ہے۔ جیسے اگر کسی انسان کے پیٹ میں نہ غذا
جاتی ہے اور نہ دوا۔ تو معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کا معدہ خراب ہو گیا ہے۔ اس کے لئے پہلا کام یہ
ہونا چاہئے کہ اس کے معدہ کو قوت دیں اور روحانیت میں یہ علاج ہے کہ اس کے احساسات
اُبھاریں۔ سو ایسے انسان کے لئے پہلا علاج یہ ہے کہ چونکہ ظاہر ہر کا کا اثر اثر باطن باطن پر پر ہوتا ہے وہ ظاہری
طور پر خشوع و خضوع اختیار کرے۔ نماز پڑھے تو رونے کی صورت بنائے خواہ تصنع سے ہی بنانی
پڑے۔ بعض کام اگر تصنع اور بناوٹ سے بھی کئے جائیں تو اُن کا اثر باطن پر پڑتا ہے۔ میں نے
امریکہ کی ایک کتاب میں پڑھا تھا۔ ایک پروفیسر طالب علمی کی حالت میں بہت قابل تھا آخر اُسے
ایک کالج کا پرنسپل بنا دیا گیا۔ مگر اس وقت وہ سخت نا قابل ثابت ہوا۔ اس نے اس کی وجہ ایک علم
النفس کے ماہر سے پوچھی تو اس نے بتایا کہ تمہارے دل میں اتنی زیادہ نرمی ہے کہ اس کی وجہ سے
تم انتظام قائم نہیں رکھ سکتے۔ اس کا اس نے علاج پوچھا تو اس نے بتایا کہ تم اپنے دانت اور جبڑے
جوڑ کر رکھا کرو۔ یعنی منہ کو سختی سے بند کیا کرو جس سے غصہ کی حالت نظر سے اُس نے ایسا ہی کیا
اور کچھ عرصہ کے بعد اُس میں ایسا تغیر پیدا ہو گیا کہ ملک میں مشہور ہو گیا کہ سب سے زیادہ سخت
7

انوار العلوم جلد 8
۲۴۲
منهاج الطالبين
پر نسپل وہی ہے اور اس نے خوب انتظام کر لیا۔
تو ظاہر کا اثر باطن پر ہوتا ہے۔ وہ شخص جو بزدل ہو وہ اگر اکڑ کر چلے تو اس میں جرات اور
دلیری پیدا ہو جائے گی۔ فوج کے سپاہیوں سے ایسا ہی کرایا جاتا ہے۔ ان کو مشق کرائی جاتی ہے کہ
اونچی گردن رکھ کر اور چھاتی تان کر چلیں۔ اس سے ان میں بہادری پیدا ہو جاتی ہے۔ پس پہلا علاج
یہ ہے کہ کسی شخص میں جو عیب ہو اس کے مقابل کی صفت تصنع سے اختیار کرے اس کا نتیجہ یہ ہو
گا کہ اس میں فی الحقیقت وہ صفت پیدا ہو جائے گی۔ محبت کا مادہ پیدا کرنے کے لئے انسان ظاہری
محبت کے آثار ظاہر کرے۔ مثلاً کسی سے مصافحہ کرے تو خوب پھینچ کر اور تپاک سے کرے۔ ایک
شخص اس کے پاس آکر بیٹھے۔ جب وہ اٹھنے لگے تو خواہ دل میں یہی چاہتا ہو کہ چلا جائے مگر اصرار
کرے کہ اور بیٹھو۔ اس طرح جب وہ ظاہر میں محبت کے آثار ظاہر کرے گا تو آہستہ آہستہ اس میں
حقیقی محبت کا جذبہ پیدا ہو جائے پیدا ہو جائے گا اور پھر وہ خدا تعالی سے بھی محبت کرنے لگ جائے گا کیونکہ پہلے
اس کے محبت نہ کرنے کی یہی وجہ تھی کہ اس میں محبت کا جذبہ ہی نہ تھا۔
(۲) اس کے علاوہ دوسرا علاج یہ ہے کہ ماں باپ، بیوی بچوں سے پیار میں زیادتی کرے ہیں
وہ نکتہ ہے جسے عشق مجازی کہا جاتا ہے۔ صوفیاء نے اسی کو عشق مجازی قرار دیا تھا کہ جن سے محبت
کرنا جائز ہے اُن سے محبت میں زیادتی کی جائے مگر بعد میں اس کو بگاڑ کر کچھ کا کچھ بنا لیا گیا۔ عشق
مجازی کے یہی معنی نہیں ہیں کہ ایک شخص کوئی خوبصورت لڑکا تلاش کرے۔ اس سے محبت کرنے
لگ جائے یا اور اسی قسم کی ناجائز محبت میں گرفتار ہو جائے بلکہ یہ ہے کہ جن رشتہ داروں سے
محبت کرنا جائز ہے اُن سے زیادہ محبت کرے۔ اس طرح اس میں محبت کا جذبہ زیادہ پیدا ہو گا اور پھر
خدا تعالی سے محبت کرنے کا جذبہ بڑھے گا۔
دوسری چیز جس کے لئے اپنی روحانیت کی اصلاح کی غرض سے انسان کوشش کرتا ہے وہ
اعمال کی اصلاح ہے۔ اس کے لئے یاد رکھنا چاہئے کہ ہر ایک عمل قوت ارادی سے ہوتا ہے۔
انسان ارادہ کرتا ہے کہ یوں کرنا ہے اور پھر کر لیتا ہے۔ لیکن جو شخص کہتا تو رہتا ہے کہ میں نے
فلاں کام کرنا ہے مگر کر نہیں سکتا تو اُس کی اس بے بسی سے ثابت ہوتا ہے کہ اس میں یا تو (1) اس
کا قبضہ ارادہ پر نہیں رہا۔ انسان میں جو "میں" ہے وہ کمزور ہو گئی ہے اس وجہ سے وہ ارادہ پر
حکومت نہیں کر سکتا میں بطور مالک کے ہوتی ہے اور ارادہ بطور داروغہ کے۔ مالک کمزور ہو گیا
ہے اور وہ داروغہ سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ کام کر آؤ بلکہ اس سے ڈرتا ہے۔ اس وجہ سے داروغہ

الدار العلوم جلده
۲۲۳
منهاج الطالبين
کام کرانے میں سست ہو جاتا ہے (۲) یا پھر یہ کہ "میں" تو مضبوط ہے مگر داروغہ بیمار ہو گیا یعنی
قوت ارادی کمزور ہو گئی ہے اور اس کا جذبات پر قابو نہیں رہا۔ جذبات داروغہ یعنی قوت ارادی کے
ما تحت بطور ملازم ہوتے ہیں۔ جب داروغہ بیمار ہو گیا تو ملازم سست ہو گئے۔ اس کا حکم نہیں مانتے۔
گویا اس طرح "میں" اور احساسات میں جو واسطہ تھا وہ کمزور ہو گیا۔
(۳) اگر یہ بھی نہیں تو یہ نقص پیدا ہو گیا ہے کہ کوئی ایسی چیز ارادہ اور احساسات کے
درمیان آگئی ہے کہ باوجود اس کے کہ ارادہ حکم دینے کی طاقت تو رکھتا ہے اور احساسات ماننے ماننے کے
لئے بھی تیار ہیں مگر ان میں اتنا فاصلہ ہو گیا ہے یا روک پیدا ہو گئی ہے کہ احساسات تک حکم نہیں
پہنچتا۔
پس عملی گناہ یا نیکی میں کمی کے یہ تین سبب ہوتے ہیں یعنی (۱) انانیت کی کمزوری (۲) ارادہ
کی کمزوری (۳) بعض اور چیزوں کی دخل اندازی احساسات کو ارادہ کے قبضہ سے نکال لیتی ہے
جیسے مثلاً عادت ہے، ایک شخص کو حقہ پینے کی عادت ہے وہ ارادہ رکھتا ہے کہ حقہ نہیں پینا۔ مگر
جب سامنے حقہ دیکھتا ہے تو کچھ نہیں کر سکتا اور عادت سے مجبور ہو کر پی لیتا ہے۔
اب میں وہ امور بتاتا ہوں جن سے انانیت بڑھتی ہے اور انسان کی قوت ارادی مضبوط ہوتی
ہے (۱) پہلی چیز جو میں کو مضبوط کرتی ہے وہ قوت بقاء یعنی قائم رہنے کی خواہش ہے۔ ہر چیز میں یہ
خواہش پائی جاتی ہے کہ مجھے باقی رہنا چاہئے۔ ایک معمولی سے کیڑے کو مارو تو وہ تلملاتا ہے۔ یہ اس
بات کی علامت ہوتی ہے کہ وہ زندہ رہنا چاہتا ہے۔ وہ انسان جس میں مذکورہ بیماریاں پیدا ہو جائیں
اسے خیال کرنا چاہئے کہ اگر میری یہی حالت رہی تو میں مرا مگر مجھے تو زندہ رہنا ہے اس لئے قوت
بقاء کو مضبوط کرے۔ یہ ایک طبعی تقاضا ہے اور فکر سے جلدی بڑھ سکتا ہے۔ چنانچہ یہی دیکھ لو ایک
حقہ پینے والا حقہ دیکھ کر اس کے پاس جا بیٹھے گا۔ شراب پینے والا شراب دیکھ کر اُس کی طرف
دوڑے گا۔ لیکن اگر کوئی تلوار لے کر اُسے وہاں مارنے کے لئے آئے تو پھر دیکھو کس طرح بھاگتا
ہے۔ کہتے ہیں شرابی کو اگر جوتیاں ماری جائیں تو اس کا نشہ دُور ہو جاتا ہے۔ یہ بقاء کی خواہش کا ہی
غلبہ ہوتا ہے جس کے باعث نشہ دور ہو جاتا ہے۔
(۲) افتاء کی خواہش کو مضبوط کرے۔ یہ تقاضا پہلے تقاضا کا لازمی نتیجہ ہے۔ ابقاء کی خواہش
پوری نہیں ہو سکتی جب تک افتاء کی خواہش کو مضبوط نہ کرے۔ اُسے چاہئے کہ افتاء کی خواہش کو
بھی مضبوط کرے یعنی سوچے کہ جو چیز میرے مقاصد میں حائل ہو گی میں اس کو پیس ڈالوں گا۔

انوار العلوم جلد 9
۲۴۴
منهاج الطالبين
(۳) تیسرا ذریعہ انانیت کے بڑھانے کا جذب کی طاقت کو مضبوط کرنا ہے۔ ایسا انسان سوچے
کہ جن چیزوں کی مجھے ضرورت ہے وہ میں ضرور لوں گا۔ جن جن چیزوں کا حاصل ہونا مشکل نظر
آئے ان کے متعلق یہ احساس دل میں بار بار قائم کرے اس سے انانیت غالب آجائے گی۔
(۴) قوت مقابلہ کی طاقت کو مضبوط کرے۔ یعنی یہ خیال کرے کہ جو چیزیں مغر ہوں گی ان
کا میں مقابلہ کروں گا۔
(۵) استقلال کی طاقت کو مضبوط کرے۔ اس سے بھی میں پیدا ہوتی ہے۔ استقلال کبھی کبھی
مشکل ہوتا ہے اور بعض کے لئے ناممکن ہوتا ہے۔ مگر بعض لوگ اس کے متعلق بے توجہی کرتے
ہیں۔ وہ کہتے ہیں۔ خیر اس بات کو جانے دو یہ عادت نہ رہنی چاہئے۔ کیونکہ اگر انسان بعض باتوں
میں استقلال دکھائے تو دوسری باتوں میں استقلال کی قوت پیدا ہو جاتی ہے اس طرح مین کی طاقت
مضبوط ہو جاتی ہے۔
(1) مصلحت۔ یہ بھی بقاء کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ مصلحت وقت کو غور کر کے کام کرنے
اس سے تدبیر حکمت، راز رکھنے اور نفس پر قابو رکھنے کی قابلیت پیدا ہو گی اور انانیت ترقی کرے
گی۔
(۷) احتیاط ہوشیاری، چوکس رہنا، دور اندیشی۔ ان باتوں کو ذہنی طور پر پیدا کرنے کی
کوشش کرے۔ ان سے بھی انانیت ترقی کرے گی۔
(۸) اپنی طرح سے نفرت کرے۔ اگر کوئی کرے تو اُسے روک دے۔ اس سے بھی انانیت
مضبوط ہوتی ہے۔ مداح انانیت کو مار دیتی ہے اور نہایت تیز چھری ہے جو اُسے ذبح کر دیتی ہے۔
دیکھو قرآن کریم میں کیا لطیف طور پر بیان کیا گیا ہے۔ خدا تعالی فرماتا ہے:۔ وَ يُحِبُّونَ أَنْ
يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا " کچھ ایسے لوگ ہیں جو یہ پسند کرتے ہیں کہ جو کام انہوں نے نہیں
کئے ان کے متعلق ان کی تعریف کی جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے لوگ وہ بات مانتے ہیں جو
لوگ ان کے متعلق کہیں اور خود اپنے نفس پر غور نہیں کرتے کہ انہوں نے کوئی کام کیا بھی ہے کہ
نہیں یعنی ایسے لوگ خود کام نہیں کرتے جو تھوڑا بہت کام ہو جائے اُسی پر خوش ہو جاتے ہیں اور جو
دوسرے بتائیں کہ تم نے یہ کام کیا ہے اسے مان لیتے ہیں کہ ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔ گویا دوسروں کی
طرح ان کے لئے جو خیالی محل بنا دیتی ہے اس میں ایسے لوگ رہتے ہیں۔ پس طرح سے نفرت کرنے
سے انانیت مضبوط ہوتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی