جو بدیوں کا علم ہو کر بھی انہیں نہیں چھوڑ سکتے، اُن کا علاج
انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 2
انوار العلوم جلد 9
۲۴۵
منهاج الطالبين
(۹) نواں علاج عزت نفس کی طاقت کا پیدا کرنا ہے۔ یعنی انسان ہر قسم کی ذلت اور شرمندگی
کی برداشت سے انکار کرے۔ کے میری طرف بدی کیوں منسوب ہو۔ اس طرح نفس کو غیرت
آتی ہے۔ اور وہ اُٹھ کھڑا ہوتا ہے اور پھر ارادہ سے کام کر اپیتا ہے۔
(۱۰) دسواں علاج وقار ہے یعنی جو باتیں تم سے متعلق نہ ہوں ان میں خواہ مخواہ دخل نہ دو۔
ہر کام میں دخل دینا چھچھورا پن ہوتا ہے اور اس سے انانیت مردہ ہو جاتی ہے۔
(11) گیارہواں علاج امید ہے۔ اس طاقت کو اپنے اندر بڑھاؤ۔ اس سے بھی اعزاز نفس
حاصل ہوتا ہے۔ انسان یقین رکھے کہ ایسا ہو جائے گا۔ اس طرح اپنے نفس پر اعتبار کرنے کی
طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔
(۱۲) بارہواں علاج خوش مزاجی ہے۔ اس سے انسان میں طاقت پیدا ہوتی ہے۔ اور کڑھنے
سے طاقت ضائع ہو جاتی ہے۔
ان میں سے بہت سی باتیں ایسی ہیں جو مشکل ہیں لیکن اگر کوئی ان میں سے چند پر بھی عمل
کرے گا تو اس میں طاقت پیدا ہونی شروع ہو جائے گی۔ یہ سب امور ذہنی ہیں اور ان کی مشق سے
انسان کی ذہنی قوتیں نشو و نما یا سکتی ہیں یہاں تک کہ ارادہ ہی ماتحت آجائے۔ ان کے استعمال کا بہتر
طریق یہ ہے کہ انسان انسان کی حیثیت پر غور کرے جو میں نے بتائی ہے اور اس سے چند ہی دن
میں علی قدر مراتب وہ اپنے اندر انائلیت کا جذبہ بڑھتا ہوا پائے گا۔
مگر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انانیت ہی حد سے بڑھ جاتی ہے اور اس سے گناہ پیدا ہونے لگتے
ہیں۔ جیسے ایک ظالم آتا ہو جو خوامخواہ تو کروں کو مارتا رہتا ہو۔ ایسی حالت میں اس کا علاج خدا تعالیٰ
کی بے نیازی پر غور کرتا ہے۔ انسان سوچے کہ اگر میری میں اس طرح ہر نقص پر گرفت کر رہی ہے
تو اگر خدا تعالیٰ مجھ سے یہی سلوک کرے تو میری کیا حالت ہو اور یہ سوچے کہ مجھے جو کچھ ملا ہے وہ
خدا تعالیٰ کا عطیہ ہے۔ میں اس کا مالک نہیں ہوں۔ میں تو صرف امین ہوں اور امانت کے متعلق
سوال کیا جائے گا۔ اس لئے مجھے بے جانتی نہیں کرنی چاہئے۔
جب انانیت پیدا ہو جائے یا وہ پہلے ہی موجود ہو مگر مشکل ارادے کے متعلق ہو یا درمیانی
روکوں کے متعلق ہو تو اس صورت میں اس کا مندرجہ ذیل علاج ہے۔
(1) اول تو وہی ظاہر و باطن کی مشابہت پیدا کرنا ہے جو پہلے بیان کر آیا ہوں کہ ظاہری طور پر
انسان تصنع سے ہی کام کرے اس کا اثر باطن پر پڑے گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پر
انوار العلوم جماد ۔
۲۴۶
منهاج الطالبين
خاص زور دیا ہے۔
(۲) دوسرا علاج کامل توجہ ہے۔ یہ مگر کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اس کا مطلب یہ
ہے کہ انسان خیالات کو ایک ہی رو میں چلائے اور اپنے دل سے خدا تعالی کے سوا باقی سب چیزوں
کے خیالات مٹادے۔ قرآن کریم میں آتا ہے۔ وَالنَّزِعَتِ غَرْقًا جو لوگ کسی کام میں
کامیاب ہونا چاہتے ہیں اُس میں غرق ہو جاتے ہیں گویا وہ اپنے خیالات کو اس طرح چلاتے ہیں کہ
صرف وہی کام اُن کا مقصد رہ جاتا ہے اور کسی چیز کی خبرا نہیں نہیں ہوتی۔ جب کسی کام کے متعلق
نفس میں پورا پورا نقشہ کھینچ جاتا ہے تب اس میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ مثلاً ایک شخص جسے
جھوٹ بولنے کی عادت ہے وہ یہ خیال کرے کہ مجھے جھوٹ چھوڑ دینا چاہئے تو اس سے کامیابی نہ ہو
گی جب تک رات دن اس کی توجہ اس طرف نہ ہو گی کہ جھوٹ نہیں بولنا اور جھوٹ چھوڑ دینا
ہے۔
ایک بات کا بار بار خیال کرنے سے یہ طاقت پیدا ہوتی ہے مگر اس طاقت کے متعلق خطرہ بھی
ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ پاگل ہو جاتی ہے۔ یعنی ارادہ کے قبضہ سے نکل جاتی ہے اور ادھر ادھر ادھر ادھر ناچنے لگتی ہے۔ ہمارے ملک میں کئی لوگ پوچھا کرتے ہیں۔ نماز میں دلیلیں آتی ہیں ان کے دُور ہونے کا
کوئی علاج بتائیے۔ دلیلیں آنے کا یہی مطلب ہے کہ ایسے شخص کی خیال کی طاقت پاگل ہو گئی ہے
اسے توجہ تو پیدا ہوتی ہے مگر خدا تعالیٰ کی طرف نہیں بلکہ اور چیزوں کی طرف۔ وہ خدا تعالٰی کی
طرف لگاتا ہے وہ کہیں اور بھاگ جاتی ہے۔ پس جن لوگوں کو نماز میں دلیلیں آتی ہوں ان کے
متعلق یہ خیال غلط ہے کہ انہیں توجہ نہیں پیدا ہوتی۔ اصل بات یہ ہے کہ اُن کی توجہ قوت
۔
ارادی کے قبضہ میں نہیں ہوتی خود مختار ہو جاتی ہے اور جدھر چاہتی ہے چلی جاتی ہے۔
ایسی حالت میں اس کو قوت ارادی کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرنا چاہئے۔ نماز میں جو شخص
اور خیالات میں پڑ جاتا ہے اس کا مطلب یہ ہے اس کی توجہ ارادہ کی قوت کے قبضہ سے نکل گئی
ہے۔ اس صورت میں سب سے پہلا کام اُسے قوت ارادی کے ماتحت لانا ہے۔ اب سوال ہوتا۔
ہے کہ اُسے کس طرح ماتحت لائیں؟ اس کا اصل جواب تو میں آگے چل کر دونگا لیکن ایک اور
نسخہ بتاتا ہوں اور وہ یہ کہ اگر ایسے لوگ نماز میں اس امر کا خیال کرنا چھوڑ دیں کہ زور سے توجہ قائم
کریں تو پھر ان کی یہ حالت نہ ہوگی۔ معمولی باتوں کی طرح نماز بھی پڑھیں۔
(۳) تیسری چیز قوت ارادی کا استعمال ہے۔ ارادہ کرے کہ میں اس کام کو کرتا ہی جاؤنگا اور
انوار العلوم جلد ۔
۲۴۷
منهاج الطالبين
کسی روک کی پرواہ نہیں کرونگا۔ بعض دفعہ چونکہ قوت ارادی کمزور ہوتی ہے اس لئے ایک کام کا
انسان ارادہ کرتا ہے مگر پھر گر جاتا ہے۔ اس لئے میں قوت ارادی کو مضبوط اور طاقتور بنانے کے
لئے ایک نسخہ تجویز کرتا ہوں جس میں تیرہ دوائیں پڑتی ہیں اور وہ دوائیں قرآن کریم اور احادیث
سے ملتی ہیں۔
(۱) اول یہ کہ اس آیت کو انسان ورد میں لائے۔ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
ليَعْبُدُونِ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ میں نے انسان کو صرف عبادت کے لئے پیدا کیا ہے یعنی اپنا بندہ
بننے کے لئے پیدا کیا ہے۔ انسان اس بات کا خیال کرے اور کہے کہ مجھے اللہ تعالی نے اپنے قرب
کے لئے پیدا کیا ہے اور خدا تعالی کی پیدائش رائیگاں نہیں جاسکتی۔ میں ضرور اس کا عبد بنوں گا اور
ہو نہیں سکتا کہ نہ بنوں۔ وہ یہ خیال نہ کرے کہ مجھ سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ میں کچھ نہیں کر سکتا
بلکہ وہ اس طرح نقشہ جمائے اور اس طرح تصور باند ھے کہ گویا خدا تعالیٰ نے اسے پکڑ کر کہا ہے کہ
اُٹھ کام کر۔ یہ وہی بات ہے جسے صوفیاء مراقبہ کہتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان گردن
ڈال کر بیٹھا رہے بلکہ یہ ہے کہ بار بار سوچے اور غور کرے کہ بھلا کبھی یہ ہو سکتا ہے کہ خدا تعالی
مجھے عبد بننے کے لئے پیدا کرے اور میں کچھ اور بن جاؤں۔
(۲) اس آیت کے مضمون پر غور کرے کہ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
خدا تعالی نے مجھے بہترین طاقتیں دے کر بھیجا ہے جو نیکی بھی کسی انسان کے لئے ممکن ہے وہ
میرے لئے بھی ممکن ہے اور جو بھی اعلیٰ درجہ حاصل ہونا ممکن ہے وہ میرے لئے بھی ممکن ہے پھر
میں کسی طرح گر سکتا ہوں۔ اس بات کا بھی خوب نقشہ جمائے اور بار بار اس پر غور کرے۔
(۳) تیرے اس آیت کا ورد کرے نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ اور اس
رنگ میں اس کا مفہوم سوچے اور اسے ذہن میں نقش کرے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور وہ
ان بار یک در بار یک وساوس کو جانتا ہے جو دل میں پیدا ہوتے ہیں اور دل کو پراگندہ کر سکتے ہیں حتی
کہ وہ انسان کے نفس سے بھی زیادہ اس کے قریب ہے۔ نفس جب وسو سے پیدا کرتا ہے وہ جھٹ
اس کو مٹا سکتا ہے۔ یہی بات خدا تعالیٰ نے اس آیت میں بیان کی ہے اور بندہ کو تسلی دی ہے کہ
خوف کی کیا وجہ ہے جبکہ وسوسوں کے سامان سے زیادہ قریب وسو سے مٹانے کے سلمان ہیں۔
(۴) اس آیت پر غور کرے ۔ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلِكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا
يَعْلَمُونَ * اس کے متعلق اس طرح سوچے کہ میں مؤمن ہوں اور مؤمن کسی سے مغلوب
9
منهاج الطالبين
نہیں ہو سکتا۔ پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ میری قوت ارادی غالب نہ آئے۔ اسے اس قدر
دہرائے کہ قوت ارادی نفس پر غالب آجائے۔
(۵) یہ آیت پڑھا کرے۔ اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن الله یعنی خدا تعالی فرماتا
ہے میرے بندوں پر شیطان کا قبضہ نہیں ہے۔ وہ سوچے میں خدا تعالی کا بندہ ہوں اور خدا کے
بندوں پر شیطان کا تسلط نہیں ہو سکتا۔ پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ بدی مجھ پر غالب آجائے۔
(1) یہ آیت پڑھے لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ " اور یہ خیال کرے کہ میں
خدا تعالی کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔ میں مؤمن ہوں اور مؤمن کو سوائے خدا کے کسی کا خوف
نہیں ہو سکتا۔
(۷) اس آیت پر غور کرے نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ "
جو مؤمن ہوتا ہے اس پر فرشتے نازل ہوتے اور کہتے ہیں ہم تمہارے مدد گار ہیں پھر تم کیوں گھبراتے
ہو۔
(۸) آیت وَلَا تَا يَسُوا مِنْ زَوْجَ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَائِسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ
الْكَفِرُونَ " پڑھے اور سوچے۔ میں مشکلات سے مایوس نہیں ہو سکتا۔ مایوسی موت ہے جسے
قبول کرنے کے لئے میں تیار نہیں ہوں۔ اگر ارادہ نہیں مانتا تو میں اسے سیدھا کر کے چھوڑوں گا۔
(۹) یہ آیت زیر غور رکھے بَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً
مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عَبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ١٥ میں مطمئن ہوں اور غیر محدود امیدیں
میرے سامنے کھڑی ہیں۔ پھر مجھے کیا گھبراہٹ ہو سکتی ہے جبکہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے اور فرماتا
ہے۔ جا اس جنت میں داخل ہو جا جو کبھی برباد نہیں ہو سکتی۔
(۱۰) حديث يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ الله زیر نظر رہنی چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ مؤمن کے
متعلق تو اللہ تعالٰی وعدہ کرتا ہے کہ اس کی قبولیت دنیا میں پھیلائی جائے گی اور وہ ذلیل نہیں ہو گا۔
اس سے بھی قوت ارادی بڑھتی ہے۔
(1) وَ سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ إِنَّ فِي ذَالِكَ
لا يتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ علی کی آیت پر غور کرتا ہوا یہ خیال کرے کہ سب ناکامیاں لالچ اور
حرص سے پیدا ہوتی ہیں۔ مگر مجھے کسی چیز کی حرص نہیں ہے۔ کیا پہلے ہی خدا تعالی نے میرے لئے
ب کچھ نہیں بنا چھوڑا ؟
انوار العلوم جلد و
۲۴۹
منهاج الطالبين
اس
(۱۲) مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ١٨
میں یہ سوچے کہ بد خیال، بد ارادے اور بد تحریکیں میرے دل میں ہرگز داخل نہیں ہو سکتیں
کیونکہ میں اس امت میں سے ہوں جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کہ وہ کافروں کا اثر قبول نہیں کرتے بلکہ مؤمنوں کا اثر قبول کرتے ہیں۔
(۱۳) كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ " کا ورد کرے اور اس حدیث کو سوچے لا يشقى
جَلِيسُهُمْ
وہ یہ خیال کرے کہ جو نیک ارادے میرے دل میں پیدا ہوتے ہیں وہ دوسروں پر
اثر کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے نیکوں کے پاس جاؤ۔ اگر میرا کسی پر اثر نہیں ہوتا تو پھر میں
مؤمن نہیں ہو سکتا۔
(۱۴) اس بات پر غور کرے کہ خدا تعالیٰ نے رسول کریم کے متعلق فرمایا ہے۔ وَ مَا
جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَائِنْ مِّتَ فَهُمُ الْخُلِدُونَ ال ہم نے نہ تجھے اور نہ کسی
اور انسان کو ہمیشہ اس دنیا میں رہنے کے لئے بنایا ہے۔ انسان خیال کرے کہ جب مجھے ہمیشہ اس دنیا
میں نہیں رہنا تو مجھے اپنے وقت کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔
ان چودہ باتوں میں سے قوت ارادی کو وہ طاقت حاصل ہو جاتی ہے کہ وہ جذبات اور
احساسات کو دبا لیتی ہے۔ مگر شرط یہ ہے کہ انسان ان باتوں پر پورے طور پر غور و فکر کرے۔
(۴) چوتھا علاج ارادے کو مضبوط کرنے یا اس کے راستہ سے روکیں دُور کرنے کا یہ ہے کہ
جس عیب کو دور کرنا ہو اس پر شروع دن سے ہی یکدم حملہ کر دے۔ جب فوج کسی مقام پر حملہ
کرتی ہے تو پہلے حملہ میں سارا زور صرف کر دیتی ہے اسی طرح کسی بدی کے دور کرنے کے متعلق
کرنا چاہئے۔ یعنی جس بدی کو دور کرنا مد نظر ہو اس پر پورا زور صرف کرنا چاہئے۔
(۵) پانچواں علاج یہ ہے کہ جو نیک خصلت پیدا کرنی ہو اس کی عادت ڈالے یا جس خصلت
کو چھوڑنا چاہے اُس کے اُلٹ عادت ڈالے۔ مثلاً اگر غصہ پیدا ہو تو نرمی کی عادت ڈالے۔
(1) فکر اور تانی کی عادت ڈالے جلد بازی سے۔
اس سے جو عادات پہلے پڑ چکی
ہوں گی ان کے حملہ سے محفوظ ہو جائے گا۔ کیونکہ عادات جلد بازی سے فائدہ اٹھا کر ہی حملہ کرتی
ہیں اور سوچ کے اور غور کر کے کام کرنے پر وہ حملہ نہیں کر سکتیں۔
بچے۔ اس ۔
(۷) جس بات کے کرنے یا چھوڑنے کا ارادہ کرے اس کی پوری حقیقت کو اپنے ذہن میں
لانے کی کوشش کرے اور اس کے تمام پہلوؤں پر غور کرے۔ یہاں تک کہ اس کا ایک مکمل نقشہ
انوار العلوم جلد 8
۲۵۰
منهاج الطالبين
اس کے ذہن میں قائم ہو جائے۔ اس کا یہ نتیجہ ہو گا کہ جو کام کرنے کا ہو گا اُسے یہ آسانی سے کر
سکے گا اور جو چھوڑنے کا ہو گا اُسے آسانی سے چھوڑ سکے گا۔
(۸) جو باتیں جائز ہوں اور اُن کی طرف اُسے رغبت ہو۔ انہیں بعض موقعوں پر ترک کر
دے تاکہ مرضی کے خلاف کام کرنے کی اُسے عادت پڑے۔ مثلاً ایک شخص کو چوری کی عادت ہو
گئی ہے اور دُور نہیں ہوتی تو اُسے چاہئے کہ بعض جائز باتیں جن کی طرف اُسے رغبت ہے انہیں
چھوڑنا شروع کر دے۔ مثلاً ایک وقت دل سونے کو چاہتا ہے اور نہ سوئے۔ ایک چیز کے کھانے کو
چاہتا ہو اور یہ نہ کھائے۔ اس طرح دل کو طاقت حاصل ہوتی چلی جائے گی۔ حضرت علی رضی اللہ
عنہ کا ایک قول ہے میں اس کا یہی مطلب سمجھتا ہوں۔ فرماتے ہیں عَرَقْتُ رَبِّي بِفَشخ
الْعَزَائِمِ کہ میں نے خدا تعالی کو پختہ ارادوں کے بار بار ٹوٹنے سے پہچانا ہے۔ اس کا مطلب
یہی ہے کہ میں نے بعض ارادے کئے جو ٹوٹے۔ میں نے پھر کئے پھر ٹوٹے لیکن جب میں نے بار بار
ارادوں کے ٹوٹنے کے باوجود ان کا کرنا نہ چھوڑا اور ہمت نہ ہاری تو مجھے خدا تعالیٰ مل گیا۔ پہلے ہی
اگر میں ارادہ کے ٹوٹ جانے پر نا امید ہو کر بیٹھ رہتا اور پھر عزم نہ کرتا تو میں خدا تعالی کے پانے میں
ناکام رہتا۔
(۹) انسان اپنے نفس کا بار بار مطالعہ کرے۔ جس طرح ایک حکیم مریض کو بار بار دیکھتا ہے
اسی طرح وہ اپنے نفس کو دیکھے۔
(۱۰) مقصد بلند رکھے۔ درمیانی حالت پر قانع نہ ہو جائے۔ جو چیز لینا چاہتا ہے اس کی انتہائی
حد مد نظر رکھے۔ جو شخص انتہائی درجہ کا ارادہ رکھتا ہے اُسے کچھ نہ کچھ مل جاتا ہے۔ اس طرح
انسان اپنے نفس پر قابو پا جاتا ہے۔
اس کوشش کے علاوہ ایک اور گھر ہے اور وہ دُعا کا گھر ہے جب انسان سے اپنی کوششوں کے
ذریعہ کچھ نہ بنے تو اُسے بیرونی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلی چیز اپنی کوشش ہوتی ہے جو اندرونی
امداد ہوتی ہے اور دوسری بیرونی امداد ہوتی ہے۔ انسان اپنی طرف سے کوشش کرے اور ساتھ ہی
خدا تعالیٰ سے دعا کرے کہ مجھ سے تو جو کچھ ہو سکتا ہے کر رہا ہوں۔ اب آپ ہی مدد دیں تو کامیاب
ہو سکتا ہوں۔ ایک بزرگ کا قصہ مشہور ہے۔ ان کا ایک شاگرد تھا جسے تصوف کا بہت شوق تھا وہ
اس کے سیکھنے کے لئے بہت عرصہ ان کے پاس رہا۔ جب وہ واپس جانے لگا تو ان بزرگ نے پوچھا۔
کیا تمہارے وطن میں شیطان ہوتا ہے؟ وہ حیران ہو کر کہنے لگا۔ شیطان کہاں نہیں ہوتا۔ بزرگ
انوار العلوم جلد و
۲۵۱
منهاج الطالبين
نے کہا جب تم اپنے وطن پہنچو گے تو اگر شیطان نے تم پر حملہ کیا تو کیا کرو گے؟ اس نے کہا۔ میں
شیطان کا مقابلہ کروں گا۔ بزرگ نے کہا۔ اچھا تم نے شیطان کا مقابلہ کیا اور وہ بھاگ گیا۔ لیکن پھر تم
خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے لگے اور اُس نے پیچھے سے آپکڑا تو کیا کرو گے؟ اُس نے کہا۔ میں
پھر اس کا مقابلہ کروں گا۔ بزرگ نے کہا اگر تم اسی طرح شیطان کا مقابلہ کرتے رہو گے تو خدا تعالیٰ
کی طرف کس طرح متوجہ ہو سکو گے؟ اس نے کہا تو پھر آپ ہی بتائیں مجھے کیا کرنا چاہئیے؟ انہوں
نے کہا۔ بتاؤ اگر تم کسی دوست کو ملنے جاؤ جس کا ایک کتا ہو جو تمہیں گھیرلے تو کیا کرو گے؟ اُس
نے کہا ئیں اُسے لاٹھی مارونگا۔ انہوں نے کہا۔ کتا بھاگ کر پھر تمہارے پیچھے آپڑا تو کیا کرو گے؟
اُس نے کہا صاحب مکان کو آواز دوں گا کہ آؤ اور آکر اپنے کتے کو روکو۔ انہوں نے کہا۔ یہی طریق
شیطان کے متعلق اختیار کرنا۔ خدا تعالی سے کہنا ئیں آپ کے پاس آنا چاہتا ہوں مگر شیطان مجھے
آنے نہیں دیتا۔ آپ ہی اس کو دور کریں۔ پس برائیوں سے بچنے کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ انسان
دعا کرے کہ الہی ! میں اپنی طرف سے کوشش کرتا ہوں آگے مدد آپ نے دیتی ہے۔
دسویں بات میں نے یہ بیان کی تھی کہ انسان اپنا مقصد بلند رکھے۔ ایک دوست نے اس کے
متعلق سوال کیا ہے کہ کیا بلند خواہشات بھی جائز ہیں؟ میرے نزدیک یہ جائز نہیں اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام نے بھی لکھا ہے کہ الہام کی خواہش نہیں کرنی چاہئے۔ ۳ مگر مقاصد
کے بلند ہونے اور کسی بات کی طمع اور حرص میں بڑا فرق ہے۔ حرص کا مفہوم یہ ہے کہ انسان جو چیز
اچھی دیکھے اس کے متعلق خواہش کرے کہ مل جائے۔ لیکن مقصد وہ ہوتا ہے جو پہلے مقرر کر لیا
جاتا ہے اور پھر اس کے حصول کی کوشش کی جاتی ہے۔ گویا حریص تو سوالی بنتا ہے لیکن مقصد کے
حصول کے لئے کوشش کرنے والا علو ہمت والا بنتا ہے۔
اسی طرح الہام کی خواہش کا حال ہے۔ الہام دعوت ہے جو خدا تعالیٰ اپنے کسی بندے کو دیتا
ہے اب اگر کوئی کہے میں فلاں دوست سے اس لئے ملنے جاتا ہوں کہ اس کے ہاں مکلف دعوت
کھاؤں تو یہ کیسی کمینہ بات ہو گی اور سب لوگ اُسے بڑا سمجھیں گے۔ لیکن اگر کوئی کہے میں فلاں
دوست سے ملاقات کرنے کے لئے جاتا ہوں تو خواہ اُسے کتنی مکلف دعوت ملے اُسے کوئی بڑا نہ
کے گا۔ اسی طرح الہام کی خواہش کا حال ہے۔ جب کوئی دعا کرے گا کہ خدا تعالی مجھے اعلیٰ مقام پر
پہنچادے اور اپنا قرب عطا فرمائے تو اس مقام کے حاصل ہوتے ہی اُسے الہام کی دعوت حاصل ہو
جائے گی۔ لیکن اگر کوئی یہ خواہش کرے کہ مجھے الہام ہو تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ وہ اس
انوار العلوم جلد 9
:
۲۵۲
منهاج الطالبين
دعوت کے حصول کا خواہشمند ہے خدا تعالیٰ کے قرب کی اسے کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اس وجہ سے
الہام کی خواہش کرنا درست نہیں ہے۔
سے جسم
اب میں پھر اصل مضمون کی طرف آتا ہوں۔ یہ اصول جو میں نے بیان کئے ہیں اگر ان پر
عمل کرنے کے باوجود نیک اعمال میں ترقی نہ ہو اور بڑائیوں سے انسان بچ نہ سکے تو سمجھنا چاہئے کہ
اسے روحانی بیماری نہیں بلکہ جسمانی بیماری ہے۔ اس کے اعصاب میں نقص ہے۔ ایسی حالت میں
اسے ڈاکٹروں سے مشورہ لینا چاہئے اور اگر یہ بات میسر نہ ہو۔ تو یہ چار باتیں کرے۔ (۱) ورزش
کرے (۲) دماغی کام چھوڑ وے (۳) عمدہ غذا کھائے (۴) اپنا دل خوش رکھنے کی کوشش کرے۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ بسا اوقات امراض روحانی وہم سے بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔ جیسے وہم
جسمانی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں ایسے ہی وہم سے روحانی بیماریاں بھی لگ جاتی ہیں۔ میرا اپنا ہی
تجربہ ہے۔ جب میں طب پڑھنے لگا تو جو بیماری پڑھتا تھا اس کے متعلق خیال ہوتا تھا کہ یہ تو مجھ میں
بھی ہے۔ میں یہ خیال کرتا تھا کہ شاید یہ میرا ہی حال ہو گا۔ لیکن ایک ڈاکٹری کے طالبعلم نے مجھے
بتایا کہ اُن کے استاد نے جماعت کو نصیحت کی تھی کہ طلباء کو اس قسم کا وہم ہوا کرتا ہے انہیں اس
میں مبتلاء نہیں ہونا چاہئے۔ اس لئے میں آپ لوگوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو روحانی
بیماریوں کا خیال کر کے یہ سمجھنے لگ جاؤ کہ یہ ہم میں بھی ہیں اور اس طرح خواہ مخواہ اپنے آپ کو ان
بیماریوں میں مبتلاء کر لو۔ سنا ہے ایک اُستاد ستاد تھا جو لڑکوں پر بڑا ظلم کرتا تھا۔ ایک دن نا تھا۔ ایک دن لڑکوں نے ارادہ
کیا کسی طرح چھٹی لینی چاہئے۔ ایک لڑکے نے کہا اگر میرا ساتھ دو تو میں چھٹی لے دیتا ہوں۔ میں
جا کر کہوں گا اُستاد جی آپ کو آج کیا ہوا ہے آپ کا چہرہ زرد معلوم ہوتا ہے پھر تم آنا اور میری تائید
کرنا۔ لڑکوں نے یہ تجویز مان لی۔ اس پر اُس لڑکے نے جا کر کہا۔ اُستاد جی خیریت ہے ؟ اُستاد نے
کہا۔ کیا بکتا ہے اپنا کام کرو۔ اُس نے کہا آپ کا چہرہ زرد معلوم ہوتا ہے۔ اس پر اُستاد نے اسے
گالیاں دیں۔ اور دوسرا ایک اور آگیا۔ اُس نے آکر بھی میں کہا۔ اُسے بھی گالیاں دیں مگر پہلے کی
نسبت کم۔ آخر لڑکوں نے باری باری آنا اور یہی کہنا شروع کیا۔ چھٹے ساتویں لڑکے تک اُستاد جی نے
انتا مان لیا کہ ذرا طبیعت خراب ہے تم تو یونہی پیچھے پڑ گئے ہو۔ جب پندرہ سولہ لڑکوں نے کہا تو
اُستاد جی کہنے لگے۔ کچھ حرارت سی محسوس ہوتی ہے۔ اچھا لیٹ جاتا ہوں۔ یہ خیال کرتے کرتے
اس کو بخار ہو گیا اور لڑکوں کو چھٹی دے کر گھر چلا گیا۔ لڑکوں نے گھر جا کر اپنی ماؤں سے کہا کہ اُستاد
جی بیمار ہو گئے ہیں ان کی عیادت کرنی چاہئے۔ جب عورتیں ان کے گھر جانے لگیں اور اظہار
انوار العلوم جلد 9
۲۵۳
منهاج الطالبين
ہمدردی کرنے لگیں تو اُس نے سمجھائیں تو بہت سخت بیمار ہوں آخر اسی بیماری میں وہ مر گیا۔
یہ تو ایک لطیفہ ہے مگر یورپ میں تحقیقات کی گئی ہے کہ جب سے پینٹ ادویات نکلی ہیں
امراض بڑھ گئی ہیں۔ ان دواؤں کے اشتہار میں مشتہرین اس قدر مبالغہ کرتے ہیں کہ ساری
مرضیں لکھ کر لکھ دیتے ہیں کہ یہ دوا ان سب بیماریوں کے لئے مفید ہے۔ پڑھنے والے کسی نہ کسی
مرض میں اپنے آپ کو مبتلاء سمجھ کر منگوا لیتے ہیں اور پھر ان کا وہم ترقی کرتا کر تا فی الحقیقت انہیں
بیمار بنا دیتا ہے۔ پس وہم میں بھی نہیں پڑنا چاہئے۔
اس برائی
برائی میں مبتلاء ہو جاتا ۔
دوسری بات یہ سمجھ لو جو قومی طور پر بھی ضروری ہے کہ اشاعت فاحشہ نہ ہو۔ کئی لوگوں کی
عادت ہوتی ہے کہ وہ خواہ مخواہ لوگوں کو بد نام کرنے کے لئے کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہاں کے
سب لوگ بد معاش اور دوسروں کا حق مارنے والے ہیں۔ پہلے تو کچھ لوگ اس کے خلاف آواز
اٹھانے والے بھی ہوتے ہیں مگر پھر وہ بھی یہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ اگر ایسے لوگ ہیں تو اپنے گھر
میں ہمیں ان سے کیا۔ پھر اس سے آگے بڑھتے ہیں اور یہ کہتے ہیں ایسے لوگ ہیں تو سہی مگر ہم کیا
کریں۔ پھر آہستہ آہستہ یہاں تک نوبت پہنچ جاتی ہے کہ وہ بھی کہنے لگ جاتے ہیں کہ سب لوگ
بد معاملہ اور بد معاش ہو گئے ہیں۔ ایسے لوگوں کی بات پر کان نہیں دھرنا چاہئے۔ ورنہ خود بھی انسان
جاتا ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے۔ جو شخص کسی پر الزام لگاتا ہے وہ
خود ایسا ہی ہو جاتا ہے۔ اس طرح قومیں برباد ہو جاتی ہیں۔ اس لئے جو شخص فواحش کی
اشاعت کرے اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ اور اس سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ جو بڑا ہے اس کا نام لو عام
بات کیوں کہتے ہو کہ سب لوگ ایسے ہو گئے ہیں جو بڑا ہے اس کا نام بتاؤ اور جس بڑائی میں وہ مبتلاء
ہے وہ بھی بتاؤ ۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں جو قوم کے متعلق کہتا ہے کہ بد ہو گئی۔ وہی شخص
ان کو بد کار بنا دے گا۔ ۵ کے یعنی لوگوں کو کہنا کہ ہماری قوم بڑی ہو گئی یہ خیال قوم کو ویسا ہی بنادے
گا۔ تو ہمیشہ ایسے قومی دشمن کا مقابلہ کرنا چاہئے جو تحش کی اشاعت کرتا اور قوم کو بڑا کہتا ہو۔ لیکن
اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہتا ہوں کہ جو قوم نڈر ہو جاتی ہے وہ بھی تباہ ہو جاتی ہے۔ اس لئے
اصل علاج یہ ہے کہ ایسے ہر امر کو جو ہر امر کو جو کسی کی بڑائی کے متعلق ہو اسے ہوا سے اولوالا مر تک پہنچانا چاہئے تا
کہ وہ اس کی تحقیقات کرے اور پھر اگر وہ نقص ٹھیک ہو تو اس کی اصلاح کی کوشش کرے۔
اس لیکچر کے متعلق میرا اندازہ تھا کہ ایک دن میں ختم ہو جائے لیکن جب میں نے اس کے
نوٹ لکھے تو دو دن میں ختم ہو جانے کا خیال تھا۔ لیکن ابھی اصولی چالیس گر باقی ہیں جو میں بیان
i
انوار العلوم جلد 2
۲۵۴
منهاج الطالبين
نہیں کر سکا۔ اللہ تعالی نے توفیق دی تو کتاب میں لکھ دیئے جائیں گے یا کسی اور موقع پر بیان کر
دیئے جائیں گے۔ چالیس گر ا بھی ایسے ہاتی ہیں جن سے معلوم ہو سکتا ہے کہ انسان کسی طرح نیک
بن سکتا ہے۔
اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک بات پر اس لیکچر کو ختم کرتا ہوں وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی ایسی بات ہے جس میں آپ نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور بتایا
ہے کہ اگر ہم نیک نہ بنیں تو ہماری غرض جو اس جماعت کے بنانے سے ہے وہ پوری نہیں ہو سکتی
کیونکہ اس صورت میں ہماری جماعت خدا کے فضل کی وارث نہیں بن سکتی اس لئے کوشش کرنی
چاہئے کہ ہم ان اخلاق کو پیدا کریں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے ہمارے لئے
ضروری قرار دیتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ دوست جنہوں نے میرے اس سال کے لیکچروں
کے نوٹ لئے ہیں اور جنہوں نے یہ لیکچرنے ہیں وہ عملی طور پر ان طریقوں کو استعمال کریں گے تا
کہ ہم دنیا کو دکھا سکیں کہ ظاہری اعمال میں بھی ہماری جماعت کے برابر اور کوئی نہیں۔ سچ بات تو یہ
ہے کہ اگر ہماری جماعت کا ہر ایک شخص اولیاء اللہ میں سے نہ ہو تو دنیا کو نجات نہیں دلائی جاسکتی
اور ہم دنیا میں کوئی تغیر نہیں پیدا کر سکتے۔ یاد رکھو ہمارا مقابلہ دنیا کی موجودہ بدیوں سے ہی نہیں بلکہ
ہمارا فرض خیالات بد کی رو سے مقابلہ کرنا بھی ہے۔ اور ہمیں خیالات کے اس دریا کا کا مقابلہ کرنا
ہے جو ہر طرف لہریں مار رہا ہے۔ پس ہماری پوزیشن بہت ہی نازک ہے۔ میں احباب سے التجاء کرتا
ہوں کہ احباب ایسا ہی بننے کی کوشش کریں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ہمیں بنانا
چاہتے ہیں۔ اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا پر اس لیکچر کو ختم کرتا ہوں اور خود
بھی اس دعا میں شامل ہوتا ہوں۔
حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔
ئیں کیا کروں اور کہاں سے ایسے الفاظ لاؤں جو اس گروہ (یعنی جماعت احمدیہ ) کے
ولوں پر کارگر ہوں۔ خدایا مجھے ایسے الفاظ عطا فرما اور ایسی تقریر میں الہام کر جو ان کے
ولوں پر اپنا نور ڈالیں اور اپنی تریاقی خاصیت سے ان کے زہر کو دور کر دیں۔ میری جان
اس شوق سے تڑپ رہی ہے کہ کبھی وہ دن ہو کہ اپنی جماعت میں بکثرت ایسے لوگ
دیکھوں جنہوں نے در حقیقت جھوٹ چھوڑ دیا اور ایک سچا عہد اپنے خدا سے کر لیا کہ
وہ ہر ایک شر سے اپنے تئیں بچائیں گے اور تکبر سے جو تمام شرارتوں کی جڑ ہے بالکل
انوار العلوم جلد 9
۲۵۵
دور جا پڑیں گے اور اپنے رب سے ڈرتے رہیں گے دعا کرتا ہوں اور جب تک مجھ میں
دم زندگی ہے کئے جاؤں گا اور دُعا یہی ہے کہ خدا تعالیٰ میری اس جماعت کے دلوں کو
پاک کرے اور اپنا رحمت کا ہاتھ لمبا کر کے ان کے دل اپنی طرف پھیر دے اور تمام
شرارتیں اور کینے ان کے دلوں سے اُٹھا دے اور باہم بچی محبت عطاء کر دے اور میں
یقین رکھتا ہوں کہ یہ دعا قبول ہو گی اور خدا میری دعاؤں کو ضائع نہیں کرے
گا
منهاج المطالبين
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ دعا قبول ہو گی اور خدا تعالیٰ اسے ضائع نہیں
کرے گا مگر تم سوچ لو تم اس کے مصداق بنو گے یا بعد میں آنے والے؟ اگر بعد میں آنے والوں
کے حق میں قبول ہو گی تو پھر ہمیں کیا فائدہ؟ اس لئے میں کہتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی دعا کو مد نظر رکھ کر کوشش کرو کہ ہم ہی اس کے مصداق ہوں اور اس نظارہ سے ہمیں
ٹھنڈک پہنچے جو حضرت مسیح موعود نے کھینچا ہے۔
ہوں۔
اس کے بعد میں دعا کر کے جلسہ ختم کرتا ہوں اور جنہوں نے جانا ہے ان کو اجازت دیتا
بک ڈپو والے کہتے ہیں میں سفارش کروں کہ اُن کی شائع کردہ کتابیں جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں ہیں احباب خریدیں۔ آپ لوگوں کا فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کی اشاعت کریں۔ خود خریدیں اور پڑھیں اور ان کو دنیا میں پھیلائیں
یعنی دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔
آل عمران : ۱۹۱ ۱۹۷۲
ابن ماجه كتاب النكاح باب حسن معاشرة النساء میں حدیث کے الفاظ اس طرح
९९
ہیں ” خير كم خير كم لا هله وانا خيركم لا هلى "
التوبة : ١١٩
ملفوظات جلد ا صفحه ۲۰۵
ه واذاجا، هم امر من الا من او الخوف اذا عوابه و لو ردوه الى الرسول و
الى أولى الأمر منهم لعلمه الذين يستنبطونه منهم " (النساء: ۸۴)
انوار العلوم جلدة۔
۲۵۶
علماج الطالبين
مسلم کتاب المساجد و مواضع الصلوة باب نهى من أكل ثو ما أو بصلا أو
کرانا و نحوها
حقيقة الوحی صفحه ۵ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵
دقیانوس۔ ایک ظالم حکمران جس کے عہد میں اصحاب کہف ہوئے۔
ن رساله الوصیت صفحه ۱۳۰ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۲۸
ا ضمیمہ رسالہ الوصیت صفحه ۲۱ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۹
بخاری کتاب التفسير تغير سورة الجمعة باب قوله وآخرين منهم لما
يلحقوا بهم ۔
المدثر : ٣٢ الذريت: ۵۷ ١٥ البقرة : ١٣٠
بدر ۹ جنوری ۱۹۰۸ء نمبر ا صفحه ۱۲
کا بخاری کتاب الادب باب صنع الطعام والتكلف للضيف۔
المومنون : ۱۳ ۱۵۰ ۱ القارعة : ۷ تا ۱۰ ٢٠ الا على :١٠
ا پورے جنوری ۷ ۱۹۰ء صفحہ ۱۶۰۱۵ تقریر جلسہ سالانہ الدهر :
۲۳ بخاری کتاب المغازی باب حديث كعب بن مالك
سنن ابن ماجه کتاب الادب باب الاستغفار
۲۵ بخاری کتاب التوحيد باب السؤال باسماء الله تعالى والاستعاذة بها
۲۶ کنز العمال جلد ۱۶ صفحہ ۵۹۹ مطبوعہ جلب ۱۹۷۷ء
۲۷ بخاری کتاب الاطعمة باب التسمية على الطعام والاكل باليمين
۲۸ بخاری کتاب الزكوة باب ما يذكر في الصدقة للنبي صلى الله عليه وسلم
۲۹ بخاری کتاب القدر باب الله اعلم بما كانوا عاملين
٣٠
۳۱
۳۲ سیرت ابن ہشام عربی جلد ا صفحہ ۳۶۸، ۳۷۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۳۳ تذکرہ صفحہ ۱۸۴۔ ایڈیشن چهارم
۳۴ بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة المتفقون باب يقولون لئن رجعنا