حق الیقین
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 3
۲۸۱
حق اليقين
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ الامر النَّاصِرُ
حق اليقين
( رقم فرموده ۱۹۲۶ء)
-
ایک کتاب مُسَمًّى بِهِ هَفَوَاتُ الْمُسْلِمِينَ فِي تَفْضِيحِ سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ وَ تَقْبِيحِ
أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ مِن كُتُبِ الْمُؤَرِحِينَ وَالْمُفْسِرِينَ وَالْمُحَدِّثِينَ حال ہی میں ایک
صاحب کی طرف سے جن کا نام مرزا احمد سلطان ہے لکھنو کے مطبع نور المطابع سے شائع ہوئی ہے۔
اس کتاب کے مصنف کا منشاء اس دل آزار اور سب و شتم سے پُر کتاب کے شائع کرنے سے ان
کے اپنے الفاظ میں یہ ہے کہ :
مذہب اہل سنت کی کوئی کتاب ایسی نہیں کہ جس میں خدا و انبیاء و رسل کی
تفضیح نہ ہو اور سب سے زیادہ تفضیح حضور سید المرسلین وامهات المؤمنین کی کتب
اسلامی میں ہے لیکن ان جملہ تفضیحات میں حضور سید المرسلین وامهات المؤمنین کی
تفضیحات و تقبیحات نہائت روح فرسا اور بیخ کن اسلام ہیں اس لئے ان دو قسموں کی
احادیث کے تھوڑے تھوڑے نمونے اس غرض سے پیش کئے جاتے ہیں کہ ہمارے
غیور مسلمان ان احادیث واہیہ وروایات کا ذبہ کو کتب اسلامی سے خارج فرما کر خدا اور
رسول کی خوشنودی کا پروانہ حاصل کریں۔ چونکہ وہ موضوعه عبارات بزرگان دین
و معتبران اسلام کے نام نامی سے احادیث مشہور کر دی گئی ہیں اس لئے ہفوات امام
بخاری اور بالخصوص خاتمہ کتاب بھلا سے ثابت کر دیا گیا ہے کہ ایسی جملہ احادیث
و شمنان رسول و معاندان امہات المؤمنین کے تحائف ہیں جن کو نا محقق محد ثین نے
انوار العلوم جلد 8
AVA
منقولات اسلاف کے نام نامی سے دھوکا کھا کر اپنی اپنی جامع و مسانید و صحاح و سفن و
معاجم میں درج کر لیا ہے پس ان کے اخراج و احکاک و احراق کرنے میں اجر عظیم
اور ثواب فخیم ہے"۔ ہفوات صفحہ ۲۔
حق اليقين
اس تحریر اور خصوصاً طرز بیان سے معلوم ہو سکتا ہے کہ مصنف ہفوات کا منشاء اس کتاب کی
تصنیف سے حق جوئی اور صداقت طلبی نہیں ہے بلکہ پر وہ پردہ میں آئمہ اسلام اور بزرگان دین کو
گالیاں دیتا ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس تصنیف کے اصل مخاطب اہل حدیث صاحبان ہیں اور اگر وہی
مسلک ہم اختیار کرتے جو وہ لوگ ہمارے متعلق اختیار کیا کرتے ہیں تو شائد ہمارا طریق بھی یہ ہوتا
کہ ہم اس جنگ کا لطف دیکھتے اور ایک دوسرے کی فضیحت اور تحقیر کو خاموشی سے ملاحظہ کرتے
لیکن چونکہ ہمارا رویہ تقوی پر مبنی ہے اور اسلام کی محافظت اور اس کے خزائن کی نگرانی کا کام
ہمارے سپرد کیا گیا ہے اس لئے میری غیرت نے برداشت نہ کیا کہ یہ کتاب بلا جواب کے رہے اور
اسلام کے چھپے دشمن اسلام کے ظاہری دشمنوں کے ساتھ مل کر اس کے اندر رخنہ اندازی کرنے کا
کام بلا روک ٹوک کرتے چلے جائیں۔
کسی مذہب کی خوبی اس کے ثمرات سے پہچانی جاتی ہے حضرت مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
ہر ایک اچھا درخت اچھا پھل لاتا ہے اور بڑا درخت بڑا پھل لاتا ہے۔ اچھا درخت بڑا
پھل نہیں لا سکتا نہ بڑا درخت اچھا پھل لا سکتا ہے۔ جو درخت اچھا پھل نہیں لاتا وہ
よ
کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے پس ان کے پھلوں سے تم انہیں پہچان لوگے"۔ کے
اگر ایک شخص دنیا کی اصلاح اور اس کے درست کرنے لئے مامور ہونے کا دعوی کرتا ہے
لیکن اس کی سب کوششیں اکارت جاتی ہیں اور وہ ایک ایسی جماعت چھوڑ جاتا ہے جو بے دین اور
منافق اور خدا سے دور ہوتی ہے تو یقینا اس کا دعوئی باطل ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک شخص کو
اللہ تعالیٰ ایک کام کے لئے بھیجے اور وہ اس کام میں ناکام ہو اس کی تربیت یافتہ اور صحبت سے
مستفیض ہونے والی جماعت کا بیشتر حصہ اس کے اثر سے متاثر ہونا چاہئے اور اس کی تعلیم کا حامل
اور عامل ہونا چاہئے ورنہ اس کی آمد فضول اور اس کی بعثت عبث ہو جاتی ہے۔ اسی طرح یہ ممکن ہی
نہیں ہے کہ ایک نیک اور پاک جماعت کی تربیت کے ماتحت ایک ایسی جماعت پیدا ہو جائے جو
بلا تدریج شرارت اور فتنہ کا مجسم نمونہ بن جائے۔ ہمیشہ خرابی آہستگی سے پیدا ہوتی ہے جس قدر
انوار العلوم جلد 9
۲۸۳
حق اليقين
جماعتیں دنیا میں خراب ہوتی ہیں تدریجاً ہی خراب ہوتی ہیں اور ایک نسل کے بعد دوسری نسل
کمزور ہوتے ہوتے آخر اسلاف کے اثر مٹ گئے ہیں۔
پس جو شخص یہ بتانا چاہتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور ان کے بعد
خدمت اسلام کرنے والے لوگ در حقیقت منافقوں کی ایک جماعت تھی اور اسلام رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے دم تک تھایا آپ کے بعد آپ کے چند رشتہ داروں کے دلوں میں اس کا اثر
محدود ہو گیا وہ یا تو قانون قدرت اور انبیاء کی شان سے بالکل ناواقف ہے یا پھر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا پوشیدہ دشمن ہے کہ آپ کو ناکام اور نامراد ثابت کرنا چاہتا ہے اور اسلام کو ایک بے ثمر
درخت اور بے اثر تعلیم بنا کر دشمنوں کو خوش کرنا اور اسلام کی وقعت کو گرانا چاہتا ہے۔
دنیائے اسلام کا بیشتر حصہ ان احادیث پر اپنی بہت سی فقہ اور تفصیلات تعلیم کا انحصار رکھتا ہے
اور گو اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر احادیث کی کتب نہ ہوتیں تو اسلام کا کوئی حصہ تو مخفی نہ رہتا
لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اگر یہ کتب نہ ہوتیں تو اب جس طرح ایک تدبر کرنے والے
انسان کے لئے اپنے آقا کے کلام میں اپنے تدبر کی تائید دیکھ کر ایک خوشی کا سامان پیدا ہوتا ہے اور
وہ اپنے آپ کو عالم خیال میں اپنے محبوب کی مجلس ارشاد میں ہدایت کے موتی چنتے ہوئے پاتا ہے وہ
بات نہ رہتی۔ اسی طرح تاریخ اسلام کا ایک بیشتر حصہ بھی جو مُردہ روحوں کو تازہ کرنے والا اور
صدیوں کے گزرنے پر بھی استاد اور شاگرد اور آقا اور غلام اور عکس اور نل میں شدید اتصال پیدا
کرنے کا موجب ہے معدوم ہو جاتا۔ غرض تکمیل دین کے لئے گو احادیث کی ضرورت نہیں لیکن
فقہ اور قیاس کی رہنمائی کرنے اور اطمینان قلب اور زیادتِ تعلق کے لئے وہ ایک بیش بہا ذریعہ
ہیں اور سنت سنت کے لئے بھی بطور گواہ ہیں کیونکہ گو سنت حدیث کی محتاج نہیں لاکھوں کروڑوں
آدمیوں کا عمل اس پر شاہد ہے لیکن حدیث یہ گواہی تو ضرور دیتی ہے کہ سنت کا تواتر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتا بھی ہے یا کوئی عمل اور طریق بعد کے لوگوں کا اختراع ہے مثلاً اس
وقت کروڑوں مسلمان بدعات میں مبتلا ہیں اور وہ اپنے زعم باطل میں بھی سمجھ رہے ہیں کہ یہ کلام
اسلام کا جزو ہیں اور ہمیشہ سے ہوتے چلے آئے ہیں حدیث ہمیں اس امر میں مدد دیتی ہے کہ یہ
خیالات بعد میں پیدا ہوئے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک ان کا پہنچا تو الگ رہا
اس زمانہ میں بھی ان رسوم کا مسلمانوں میں کچھ پتہ نہ تھا جب احادیث جمع کی جا رہی تھیں اور
صاحب بصیرت کے لئے وہ موجب ہدایت ہو جاتی ہے جیسے اہل شیعہ میں تازیوں کی بد رسم ہے کہ
انوار العلوم جلد 9
۲۸۴
من اليقين
خود بڑے بڑے ائمہ اس رسم کرنا پسند کرتے ہیں ان کی ہدایت کا موجب وہ روایات ہی ہوتی ہیں جو
احادیث کے نام سے مشہور ہیں اور انہیں سے معلوم کرتے ہیں کہ اس کا کام کا ثبوت ائمہ اہل بیت
کے عمل سے نہیں ملتا اگر وہ روایات نہ ہوتیں تو وہ کیونکر سمجھتے کہ یہ کام حضرت امام زین العابدین
کے زمانہ سے چلا آتا ہے یا بعد میں کسی تماش بین طبیعت نے ایجاد کر کے اپنے ہم مذاق لوگوں کی
ہمدردی کو حاصل کر کے اس کا رواج عام کر دیا ہے۔
علم حدیث کا ایک اور فائدہ بھی ہے کہ یہ سنت کے متعلق ہمیں یہ علم بھی دیتا ہے کہ کونسی
سنت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ مرغوب تھی۔ بے شک نسلاً بعد نسل مسلمانوں کا طریق
عمل اس امر کو تو ثابت کر سکتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کام کو کس طرح کیا یا
کس کس طرح کیا لیکن یہ بات تو اتر اور عمل سے نہیں معلوم ہو سکتی تھی کہ کئی طریقوں پر جو کام
کیا گیا ہے ان میں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زیادہ پسندیدہ کون سا طریق تھا یا کس طریق پر
آپ خود اکثر عمل فرماتے تھے ایک سالک راہ کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
عاشق کے لئے یہ علم نہایت ہی دل کو تقویت دینے والا اور معلومات کے ذخیرہ کو بڑھانے والا ہے۔
علم حدیث کا ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ اس کے ذریعہ سے قرآن کریم کے وہ بہت سے معارف
جسے ایک عام انسان خود نہیں معلوم کر سکتا تھا بلکہ اعلیٰ درجہ کی روحانیت کے حصول کے بغیر ان پر
اطلاع ہی نہیں ہو سکتی تھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ظاہر کر دیئے گئے ہیں اور
ہر ایک شخص ان سے فائدہ اٹھا کر قرآن پر تدبر کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے مثلاً قرآن کریم میں
دوزخ کا عذاب ابدی قرار دیا گیا ہے مگر اسے غیر متناہی نہیں قرار دیا گیا لیکن عام طور پر لوگ اس امر
کو نہیں سمجھ سکے اور انہوں نے قرآن کریم کی آیت رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ ے کی تہہ کو
نہیں پایا۔ اور نہ اُمَّهُ هَاوِيَةٌ " کی آیت پر غور کیا کہ کیا کوئی شخص ماں کے پیٹ میں ہمیشہ رہتا
ہے اور نہ یہ سوچا کہ جنت کے انعامات کی نسبت کیوں باوجود ابد کے الفاظ استعمال ہونے کے
غَيْرَ مَجْذُودٍ (نہ کٹنے والے) اور غَيْرُ مَمْنُونٍ نے (نہ کٹنے والے) کے الفاظ استعمال
ہوئے ہیں اور کیوں دوزخ کی نسبت یہ الفاظ استعمال نہیں ہوئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے لَيَأْتِيَنَّ عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَيْسَ فِيهَا أَحَدٌ که فرما کر اس نکتہ معرفت کو جو ستر خلق کی
جان اور معرفت کی روح ہے ہر ایک شخص تک پہنچا دیا اب جو شخص ضد اور تعصب سے خالی ہو
اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔
انوار العلوم جلد 9
۲۸۵
حق اليقين
اسی طرح مثلاً قرآن کریم میں مسیح علیہ السلام کے ایک مثیل کی خبر سورہ تحریم میں بایں الفاظ
دی گئی تھی کہ وَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلاً لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي
عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ
وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عَمْرُنَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ رُوحِنَا وَصَدَّقَتْ
بِكَلِمْتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَ كَانَتْ مِنَ الْقَنِتِينَ - یعنی مسلمانوں کی دو اقسام ہیں ایک تو وہ جو
نیک تو ہوتے ہیں مگر کبھی بدی سے مغلوب بھی ہو جاتے ہیں اور ایک وہ جو بکلی پاک ہوتے ہیں مگر
اس سے اوپر ایک ترقی کا درجہ بیان فرمایا ہے کہ یہ پاک لوگ جب اللہ تعالیٰ کی وحی سے مشرف
ہوتے ہیں تو مریمی صفت سے ترقی کر کے اپنے اندر مردوں والی طاقت پیدا کر لیتے ہیں اور وہ درجہ
مسیحیت کا درجہ ہے اور اس میں ایک مثیل مسیح کی خبر دی گئی ہے اسی طرح سورۃ زخرف کے چھٹے
رکوع میں بیان فرمایا ہے وَ لَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلاً إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ - جب
ابن مریم کو بطور مثال کے بیان کیا جاتا ہے تو تیری قوم اس پر تالیاں پیٹتی ہے سوائے اس کے کہ
ایک مسیح کی آمد کی خبر دی گئی ہے اور کبھی بھی مسیح علیہ السلام کو قرآن کریم یا حدیث میں بطور مثال
نہیں پیش کیا گیا پس اس میں بھی ایک مسیح کے رنگ میں رنگین شخص کی آمد کی خبر دی گئی تھی مگر
اس نکتہ کو وہی سمجھ سکتا تھا جو یا تو معرفت میں ترقی یافتہ ہو یا پھر خود اس زمانہ کو پالے جس کے متعلق
یہ اخبار تمھیں پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کی ہدایت کے لئے ان الفاظ میں لوگوں
کو خبر دے دی کہ آئیندہ زمانہ میں مسیح کا نزول ہونے والا ہے اگر آپ نہ بتاتے تو عوام الناس اس
موعود کی انتظار ہرگز نہ کرتے اور اس کے قبول کرنے کی طرف انہیں کوئی توجہ نہ ہوتی۔ غرض
احادیث قرآن کریم کے دقیق مسائل کی وہ تفسیر بھی بیان کرتی ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمائی ہے اگر کوئی شخص یہ کہے کہ کیوں خود قرآن کریم نے اس مضمون کو اس طرز بیان نہ کر
دیا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض قلت تدبر کا نتیجہ ہے کیونکہ اگر اس اعتراض کی روح کو
صحیح تسلیم کر لیا جائے تو تفاوت مدارج اور حقیقت تدبر بالکل باطل ہو جائے کئی لوگ اس قدر علم بھی
نہیں رکھتے کہ ان معمولی باتوں کو سمجھ سکیں جن کو علوم ظاہری رکھنے والا آدمی بھی ادنی تدبر سے
سے سمجھ سکتا ہے لیکن جب وہ شخص ان اشخاص کو تفصیلاً سمجھاتا ہے تو وہ سمجھ لیتے ہیں تو کیا کہہ
سکتے ہیں کہ کیوں اللہ تعالی نے انہیں الفاظ میں قرآن کریم کو نہ اتارا جن میں صافی یا رازی نے اس
مطلب کو ادا کیا ہے تاکہ سب لوگ سمجھ سکتے۔ بے شک دوسرے انسانوں کے سمجھانے سے بعض
انوار العلوم جلدة
۲۸۶
حق اليقين
مطالب تو حل ہو جاتے ہیں لیکن اس قدر وسعت مطالب میں نہیں رہتی جو قرآن کے الفاظ میں پائی
جاتی ہے۔
غرض یہ کہ احادیث کے مجموعہ سے اسلام کی ترقی میں اور روحانیت کی زیادتی میں بہت مدد ملی
ہے اور اس کے فوائد بہت سے ہیں جن میں سے چند اوپر بیان کئے گئے ہیں اور ان کے فوائد کا انکار
سوائے جاہل یا متعقب انسان کے اور کوئی شخص نہیں کر سکتا۔ اور جن لوگوں نے ان کو ضبط اور جمع
کیا ہے وہ ہر بہی خواہ اسلام کے شکریہ اور دعا کے مستحق ہیں جَزَاهُمُ اللَّهُ عَنَّا وَ عَنْ جَمِيعِ
الْمُسْلِمِينَ -
احادیث کے متعلق یہ امر سمجھ لینا ضروری ہے کہ وہ انسانی کوشش کا نتیجہ ہیں جو صحیح حدیث
ہے وہ خدا کے رسول کا قول ہے اور جو غلط ہے اس کی غلطی انسانی علم کی کمی کے سبب سے ہے نہ
حدیث کے جمع کرنے والوں نے اپنی کوششوں کو غلطی سے پاک قرار دیا ہے اور نہ وہ غلطی سے پاک
کبھی قرار دی گئی ہیں پس اسی حیثیت سے ان پر تنقید کرنی چاہئے کون سا کام انسان کا ہے جس میں
غلطی نہیں ہوئی۔ پہلے زمانہ کے علوم کے بعض حصوں کو آج کی تحقیق نے باطل ثابت کر دیا ہے مگر
اس سے ان علوم کے مدون کرنے والوں کی ذات پر کوئی حرف نہیں آتا۔ موجودہ طب خواہ یونانی ہو
خواہ انگریزی اس طب سے ہزاروں گھنے بڑھ کر ہے جو آج سے پہلے دنیا میں مروج تھی اور آئندہ
زمانہ کی ترقیات موجودہ زمانہ کی طلب کو بھی پیچھے چھوڑ جائیں گی مگر باوجود اس کے ان لوگوں کے
احسان اور ان کی شان میں ہرگز شبہ نہیں کیا جائے گا جنہوں نے آج سے دو ہزار سال پہلے طب کو
مدون کیا۔ جالینوس کی سینکڑوں غلطیاں ثابت ہو جائیں پھر بھی وہ جالینوس کا جالینوس ہی رہے
گا اور ہر علم دوست انسان اس کے احسان اور اس کے علم کی قدر کرے؟ ر کرے گا کیونکہ سوال یہ نہیں ہے
کہ جالینوس کیا جانتا تھا بلکہ سوال یہ ہے کہ جالینوس نے علم میں کس قدر زیادتی کی اور آئندہ علوم
کی ترقی میں کس قدر مدد کی۔ اگر اس کی سو بات غلط ثابت ہو جائے تو ہو جائے مگر اس میں کیا شبہ
ہے کہ اس نے بعض باتیں ایسی دریافت کیں کہ وہ آئندہ علوم کی ترقی کے لئے بنیاد ہو گئیں۔ پچھلی
تحقیق بے شک اس کی تحقیق سے بڑھ کر ہے مگر اس کی تحقیق نہ ہوتی تو یہ بعد کی تحقیق بھی نہ
ہوتی۔ سقراط اللہ اپنے علم الاخلاق کے سبب اور افلاطون کے اپنے فلسفہ کے سبب سے ہمیشہ یاد
رکھے جاویں گے گو علم الاخلاق اور فلسفہ کس قدر ہی ترقی کیوں نہ کر جائیں اور نئی تحقیق ان کی
تحقیقاتوں میں ہزاروں غلطیاں کیوں نہ ثابت کر دے کسی انسان پرستی کے سبب سے نہیں بلکہ اس
انوار العلوم جلد 9
۲۸۷
حق الیقین
سبب سے کہ ان کا دماغ دوسروں کے لئے تحریک کا موجب بنا اور انہوں نے ایک ایسی بنیاد رکھی
جس پر اور عمارتیں تیار ہوئیں۔ ایک تاریخی کتاب کا مصنف جو سال ہا سال کی عرق ریزی کے بعد
ان واقعات کو جو پرا گندہ طور پر ہزاروں دماغوں میں مخفی تھے یکجا اور ترتیب وار جمع کر کے ہر انسان
کی پہنچ میں لے آتا ہے محض اس وجہ سے کہ اس کی تحقیق میں بعض غلطیاں رہ گئی ہیں اس شخص
کی نسبت حقیر نہیں قرار دیا جا سکتا جس نے واقعات نہیں جمع کئے بلکہ مصنف کی کتاب کے کسی
ایک واقع میں غلطی نکال دی ہے کیونکہ مصنف نے اگر بشریت کے ماتحت کوئی غلطی کر دی ہے تو
اس نے ہزاروں جدید باتیں بھی تو ہمیں بتائی ہیں جو ہمیں پہلے معلوم نہ تھیں پھر کیا اس کی اس
محنت کو ہم نظر انداز کر دیں گے اور اس کی غلطی کو جو محض بشریت سے واقعہ ہو گئی ہے اور جس قسم
کی غلطیاں اگر ہم اس کام کو کرتے جو اس نے کیا ہے اور اس زمانہ میں کرتے جس میں اس نے وہ
کام کیا ہے خود ہم سے نہ صرف یہ کہ واقعہ ہوتیں بلکہ شائد اس سے کئی گنے زیادہ واقعہ ہو جاتیں
اس قدر بڑھا بڑھا کر بیان کریں گے کہ اس کی ساری محنت پر پانی پھیر دیں گے یقینا اگر ہم شرافت
طبع کا کوئی حصہ اپنے اندر رکھتے ہیں تو ایسا ہرگز نہیں کریں گے۔
اُسی وقت کسی کے کام پر اس کو ملامت کی جاتی ہے جب کہ اس کا کام بجائے مفید معلومات کا
موجب ہونے کے بجائے ترقی کی طرف لوگوں کا قدم اٹھانے کے لوگوں کے تباہ ہو جانے کا موجب
ہوا ہو اور اُسی وقت ہم کسی کی غلطی پر لعنت و ملامت کرنے کے حق دار ہوتے ہیں جب کہ اس نے
جان بوجھ کر لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی ہو یا ایک ایسی غلطی میں لوگوں کو ڈالا ہو جو اس زمانہ
کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولی کوشش اور سعی سے دور ہو سکتی تھی یا جب کہ وہ کسی ایسے امر
کو جس میں غلطی کا احتمال ہو سکتا تھا اپنے زیر اثر لوگوں کے سامنے یہ کہہ کر پیش کرتا ہے کہ اس
میں غلطی کا احتمال ہی بالکل ناممکن ہے اور یہ ایسا ہی غلطی سے پاک ہے جیسے کہ الہام الہی سے بتائی
ہوئی تعلیم ۔ ایسے شخص پر اس لئے ملامت کی جاتی ہے کہ وہ لوگوں کو علم سے محروم کرتا ہے لیکن
محدثین نے ایسی کونسی بات کی ہے جس پر ان کو اس قدر گالیاں دی جائیں۔ کیا ان لوگوں کی محنت
سے ہزاروں قسم کی بدعات کا کی بدعات کا قلع قمع نہیں ہوا ؟ کیا رسول ہوا؟ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقی و عظوں
کا ایک ذخیرہ انہوں نے جمع نہیں کر دیا؟ کیا سنت کی حفاظت کا کام انہوں نے نہیں کیا؟ کیا علوم
قرآنیہ کی ترویج اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فہم قرآن کی اشاعت میں انہوں نے مدد
نہیں دی؟ کیا ایک اعلیٰ درجہ کی اسلامی تاریخ جس میں عام تاریخی تحقیقات سے بہت زیادہ محنت کے
انوار العلوم جلد و
۲۸۸
حق اليقين
ساتھ حالات جمع کئے گئے ہیں اور جس میں تاریخ سے بڑھ کر یہ جدت ہے کہ بجائے اپنے الفاظ کے
خود راوی کے الفاظ یا متکلم کے ا متکلم کے الفاظ کو بیان کرنے کی حیرت انگیز حد تک کامیاب کوشش کی گئی ہے
انہوں نے تیار نہیں کر دی؟ پھر اس بے نظیر کوشش کے صلہ میں کیا ان کو وہی انعام ملنا چاہئے جو
مصنف کتاب نے ان کو دینا چاہا ہے۔ اور جس عطیہ پر صداقت اور احسان شناسی باآواز بلند عطائے
تو بلقائے تو " کے مقولہ سے اسے مخاطب کر رہی ہیں۔
وہ کونسا علم تھا جسے علم حدیث کے رواج سے نقصان پہنچا، یا وہ کونسی تحقیق تھی جو اس علم کی
ایجاد کے بعد رک گئی۔ اگر اس علم سے کوئی نقصان لوگوں کو پہنچا ہے تو اور کونسا علم ہے جس کا غلط
استعمال لوگ نہیں کر لیتے۔ اگر علم حدیث کو بعض لوگوں نے تدبیر فی القرآن میں روک بنا لیا ہے تو
بعض دوسروں نے تدبر فی القرآن کو فہم رسول پر اپنے فہموں کو مقدم کرنے کا مترادف بنا دیا ہے۔
پس لوگوں کے غلط استعمال سے ان ہزاروں فوائد پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا جو اس کے علم کے ذریعہ
سے حاصل کئے جاسکتے ہیں اور جو فوائد کہ اہل علم لوگوں نے ہمیشہ حاصل کئے ہیں اور جن کو وہ
حاصل کر رہے ہیں۔
باوجود موضوعات کے ایک انبار کے صحیح روایات کا ایک ایسا مجموعہ موجود ہو گیا ہے جس میں
ہزاروں ڈر بے بہا ملتے ہیں بے شک ان میں کانٹے بھی ہیں لیکن کانٹوں کی موجودگی سے گلاب کے
پھول کی قدر میں کمی نہیں آجاتی۔ کون کہتا ہے کہ تم کانٹے اپنے جسم میں چھو لو، باغبان نے گلاب
کا درخت لگایا ہے اس میں کانٹے ضرور لگیں گے تم اس میں سے پھول چنو اور ان کو استعمال کرو۔
روایتیں جمع کرنے والوں نے روایات جمع کر دی ہیں ان کی تحقیقات میں تین وجوہ سے صداقت
سے دور روایات شامل ہو سکتی ہیں۔ (۱) یا تو اس وجہ سے کہ ان کی تحقیقات ناقص رہ گئی اور ایک
جھوٹا سچا بن کر ان کو کوئی بات بتا گیا۔ (۲) یا اس طرح کہ انہوں نے بھی دیانتداری سے کام لیا اور
دوسرے نے بھی لیکن بشریت کے اثر سے غلط فہمی کے ماتحت کوئی بات اس طرح بیان کی گئی جس
طرح پہلے راوی نے بیان نہ کی تھی یا جس طرح اصل واقعہ نہ ہوا تھا۔ (۳) یا یہ کہ انہوں نے اس
خیال سے ان روایتوں کو نقل کر دیا جو ان کے نزدیک بھی کمزور تھیں تا دونوں قسم کے خیالات کو
پہنچا دیں تاکہ لوگوں میں تحقیق اور تدقیق کا ملکہ پیدا ہو اور تاکہ وہ لوگوں کے دلوں پر اپنے اپنے
خیالات کے جبریہ عکس ڈالنے کے مرتکب نہ ہوں۔ اول الذکر سے پوری طرح بچ جاتا تو انسانی
طاقت سے بالکل بالا ہے اور آخر الذکر سے اگر بعض نقصانات بھی پہنچ جاتے ہیں تو اس کے بعض
انوار العلوم جلد 8
۲۸۹
حق الیقین
عظیم الشان فوائد سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قرآن کریم میں جن منافقوں کی خبر دی جاتی ہے ان
کی شرارتوں کا نقشہ ہمارے دلوں پر کب جم سکتا تھا اگر ان کی مشہور کردہ روایات کا ایک سلسلہ ہم
تک نہ پہنچ جاتا۔ ان کی روایتوں کا بقیہ بھی ہمیں الفاظ قرآنیہ کی حقیقت اور اس رحم اور صبر کا پتہ
دیتا ہے جس سے خدا اور رسول نے منافقوں کے متعلق کام لیا۔
غرض بعض روایات کی غلطی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ کام ہی عبث تھا اور نہ محدثین کی
خدمت اسلام میں کوئی شبہ لاحق ہوتا ہے اور نہ ان کی شان میں کوئی کمی آتی ہے انہوں نے
فوق العادت محنت سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس کے نقشہ کو ہمارے لئے محفوظ کر دیا
ہے اور اگر ہم میں سے کوئی ان کی بشری غلطیوں سے ٹھو کر کھاتا ہے تو یہ اس کی بد قسمتی ہے اگر وہ
اس قسم کی غلطیوں سے ڈر کر اس کام کو چھوڑ دیتے تو یقینا اللہ تعالی کے حضور میں مجرم ہوتے اور
ان سے پوچھا جاتا کہ کیوں انہوں نے ایک مفید علم کو زندہ گاڑ دیا۔
مصنف صاحب ہفوات کا یہ قول کہ چونکہ بعض ایسی احادیث مروی ہیں کہ جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف ہیں اس لئے ان کو جلا دینا چاہئے اور پھاڑ دینا چاہئے اور مٹا دینا
چاہئے ان کی نہایت کم علمی اور جہالت پر دلالت کرتا ہے کیا دنیا کا یہ بھی قاعدہ ہے کہ جس کتاب میں
کوئی غلطی ہو جائے اسے جلا دیا جائے یا اس حصہ کو بیچ میں سے نکال دیا جائے اگر اس طریق پر عمل
کیا جائے تو دنیا سے علوم کا خاتمہ ہو جائے۔ اور یہ تو سخت بد دیانتی ہے کہ مصنف کچھ لکھے اور پچھلے
اس کو مٹا ڈالیں۔ اگر یہ صورت اختیار کی جائے تو کسی تصنیف پر اعتبار ہی کیا رہ سکتا ہے مثلاً پچھلی
طب کی کتب جو بو علی سینا گل کی تصنیف ہیں ان کو موجودہ تحقیقات کے مطابق بدل دیا جائے۔
فلسفہ میں جو جدت پیدا ہوئی ہے اس کے ماتحت پچھلی فلسفہ کی کتب میں تبدیلی کر دی جائے گویا اپنے
جاہلانہ خیالات میں تبدیلی پیدا کرنے کے سوا اور ہر ایک چیز میں تبدیلی پیدا کر دی جائے۔ مصنف
ہفوات نے اس قدر نہ سوچا کہ اگر پچھلے مصنفین کی کتب میں اس قسم کی تبدیلی جائز ہو تو روایت کا
اعتبار کیا رہ جائے اور درایت کی بنیاد کس امر پر ہو۔ ہزاروں باتیں ہیں جو ایک زمانہ کے خیالات کی
روشنی میں فتیح نظر آتی ہیں اور ایک دوسرے زمانہ کے خیالات کی روشنی میں خوبصورت۔ اگر ہر
زمانہ کے لوگ اپنے خیالات کے مطابق پچھلی کتب کو بدل لیا کریں تو باقی گیا رہ جائے؟ آپ کی اس
تجویز پر عمل کر کے بالکل وہی حال ہو جو اس شخص کا ہوا تھا جس کی دو بیویوں میں سے ایک بوڑھی
اور ایک جوان تھی۔
انوار العلوم جلد 9
۲۹۰
حق الیقین
بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کی دو بیویاں تھیں ایک بڑھیا تھی اور ایک جوان۔ جب وہ عمر
رسیدہ کے گھر ہوتا تو جس وقت وہ سوج وہ سو جاتا وہ اس خیال ہے کہ یہ اپنے سیاہ بال دیکھ کر کر خیال کرے گا
کہ یہ عورت تو بڑھیا ہو گئی ہے اور میرے بال ابھی سیاہ ہیں اس لئے میری مجالست کے قابل زیادہ
جو ان ہی ہے اس کے سیاہ بال ایک ایک دو دو کر چنتی رہتی۔ اسی طرح جب وہ جوان عورت کے گھر
ہوتا تو وہ بھی اس خیال ہے کہ یہ اگر اپنے سفید بال دیکھے گا تو خیال کرے گا کہ میں اب بوڑھا ہو گیا۔
اب اس جوان عورت کی نسبت میری صحبت کے قابل بڑھیا عورت ہی ہے اس لئے سفید بال نوچتی
رہتی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کچھ دنوں کے بعد اس کے سر اور داڑھی میں نہ سفید بال رہے اور نہ کالے۔
میں تجویز آپ کتب علمیہ کے متعلق بتاتے ہیں کہ جس قوم کو کوئی خیال اپنے عقیدہ کے خلاف
کسی کتاب میں نظر آوے جھٹ اس کا احکاک وہاں سے کر دے مثلاً احادیث کی تدقیق کے متعلق
اختلاف ہے بعض لوگوں کے نزدیک بعض راوی کمزور ہیں بعض کے نزدیک دوسرے۔ مصنف
ہفوات کے بتائے ہوئے اصل کے مطابق ہر ایک فریق اپنے فہم کے خلاف جس قدر باتیں پائے ان
کو کتب حدیث میں سے نکال دے حنفی جس قدر احادیث میں رفع یدین یا ہاتھ سینے پر باندھنے یا
آمین بالجر یا اور دیگر اختلافی مسائل کے متعلق اپنی رائے کے خلاف ذکر دیکھیں ان کو کتب حدیث
سے نکال دیں۔ اور اہل حدیث ان سب حدیثوں کا اخراج کر دیں جو حنیفوں کے مسائل کی تائید
میں ہیں۔ اگر ایسا ہونے لگ جائے تو آ۔ تو آپ جانتے ہیں کہ اس کا نتیجہ کیا نکلے ؟ علم بالکل مفقود ہو جائے
اور تحقیق کا دروازہ : کا دروازہ بند ہو جائے اور تاریخ ایسی مسخ ہو جائے کہ سو سال پہلی بات کا معلوم کرنا بھی
بالکل ناممکن ہو جائے اور بد دیانتی اور خیانت کا دروازہ اتنا وسیع ہو جائے کہ اس کا بند کرنا حد امکان
سے نکل جائے۔
ہر شخص کا اختیار ہے کہ جس بات کو نا پسند کرے رو کر دے لیکن کسی کو یہ اختیار نہیں کہ
مصنف کے بیان میں کمی بیشی کر دے۔ اگر کسی کو بخاری کی اکثر احادیث غلط نظر آتی ہیں تو وہ ان کو
رو کر سکتا ہے مگر امام بخاری کی تصنیف میں سے اپنے مطلب کے خلاف باتیں نکال کر ایک نئی
صورت میں اس کو بدل دینا ہرگز جائز نہیں بلکہ یہ ایک ایسی خیانت ہے ، ایک ایسا فریب ہے جس کو
صرف کوئی سیاہ باطن اور جاہل انسان ہی جائز قرار دے سکتا ہے۔
ایک اور خطرناک نتیجہ بھی اس جاہلانہ تجویز پر عمل کرنے سے پیدا ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ
ایسے زمانوں میں جب کہ کسی قوم پر فترہ کا زمانہ آیا ہوا ہو اور جہالت اس کے میدانوں میں ڈیرے
انوار العلوم جلد 9
۲۹۱
حق اليقين
ڈالے ہوئے ہو تمام صداقتیں باطل ہو سکتی ہیں۔ اگر مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے لوگ پچھلی
چند صدیوں میں جب کہ شرک کا دور دورہ تھا تمام ایسی احادیث کتب حدیث سے نکال کر پھینک
دیتے جن میں شرک کا رد ہے بلکہ بعض لوگوں کے اس خیال پر عمل کرکے کہ قرآن کریم میں بھی
کچھ زیادتی ہو گئی ہے جس قدر آیات شرک اور رسوم اور بدعات کے خلاف دیکھتے ان کو نکال دیتے
تو نتیجہ کیا ہوتا؟ اسلام کا کیا باقی رہ جاتا۔ وہ لوگ دیانتداری سے اپنے عقیدہ کے مطابق کام کرتے
لیکن اس کا نتیجہ حق اور راستی کے خلاف کینا خطرناک ہوتا۔ اس زمانہ میں تعلیم یافتہ لوگ کثرت
ازدواج، طلاق اور پردہ کو اپنی عقل کے مطابق تہذیب و شائستگی کے خلاف سمجھتے ہیں۔ کیا ان کا
اختیار ہونا چاہئے کہ وہ قرآن وحدیث سے ایسے تمام مضامین کو یہ کہہ کر نکال ڈالیں کہ ایسی باتیں
خدا اور رسول کب کہہ سکتے تھے نتیجہ یہ ہوتا کہ چند دنوں کے بعد جس کے آثار ابھی سے شروع ہو
گئے ہیں جب دنیا کو معلوم ہوتا کہ یہی طریق مناسب تھا تو وہ ان احکاک شدہ اور احراق شدہ آیتوں
اور حدیثوں کو قرآن کریم میں نہ پاکر اس کو ایک نامکمل اور بے معنی کتاب سمجھتے۔ ابھی زیادہ عرصہ
نہیں گزرا کہ تمام عالم اسلام اس مرض میں مبتلا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر بیٹھے
ہیں۔ اگر وہ لوگ تمام آیات قرآنیہ اور احادیث کو جو ان کی وفات پر دلالت کرتی ہیں نکال دیتے کہ
ایسا خلاف واقعہ امر قرآن اور حدیث میں کہاں سے آسکتا تھا ضرور کسی مفسد نے پیچھے سے ملا دیا ہے
تو کیا دنیا ایک صداقت سے اور اسلام ایک خوبی سے محروم نہ وہ جاتا؟ زمانہ کے حالات بدلتے رہتے
ہیں اور لوگوں کے نقطہ نگاہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ ایک وقت میں ایک بات جو بالکل خلاف
تہذیب سمجھی جاتی ہے دوسرے وقت میں عقل و علم کی ترقی کے ساتھ وہی معقول اور مفید ثابت ہو
جاتی ہے یا کبھی اس کے خلاف ایک وقت میں ایک بات اچھی سمجھی جا کر دوسرے وقت میں بڑی
خیال کی جانے لگتی ہے۔ اگر مصنف ہفوات کے مجوزہ طریق انکاک و احراق پر کیا عمل کیا جائے تو
ہزاروں صداقتیں جہالت اور فترة کے زمانہ میں منادی جائیں۔ اور سچے مذہب کے پیرؤوں کو تحقیق
و تدقیق کے زمانہ میں دوسرے مذہب کے پیرووں کے سامنے منہ دکھانے کی گنجائش نہ رہے۔ اس
وقت جو پچھلے لوگوں کی تحقیق کی بعض غلطیاں معلوم ہوتی ہیں تو کیا اسی سبب سے نہیں کہ انہوں
نے دیانتداری سے اپنے فہم کے خلاف خیالات کو باقی رہنے دیا بلکہ خود محفوظ کر دیا تاکہ تحقیق کا
دروازہ بند نہ ہو جائے۔ اگر وہ لوگ بھی اس احکاک اور احراق کے طریق کو اختیار کرتے تو آج
ہمارے لئے صداقت کے معلوم کرنے کا کون سا راستہ کھلا رہ جاتا؟
(
انوار العلوم جلد 9
۲۹۲
حق اليقين
خلاصہ کلام یہ کہ مصنف ہفوات کا احراق و احکاک کا مشورہ خیر خواہی و نیک طلبی کی وجہ سے
نہیں ہے بلکہ محض ان لوگوں کے کام پر پردہ ڈالنے کے لئے ہے جنہوں نے خدمت اسلام میں
رات اور دن کو ایک کر دیا۔ اگر مصنف ہفوات یہ مشورہ نہ دیتے بلکہ سیدھی طرح یہ بات کہہ
دیتے کہ باوجود ان لوگوں کی کوششوں کے بعض کو تاہیاں بھی ہو گئی ہیں تو ان کو خوف تھا کہ اس
طرح لوگوں کے دل سے محدثین کی عظمت نہ مٹے گی اور وہ کہدیں گے کہ ہاں انسان سے غلطی ہو
جاتی ہے اور یہ بات پہلے بھی مسلمان مانتے ہی تھے کہ محدثین غلطی سے پاک پاک نہیں ہیں۔ بعض دفعہ
انہوں نے ایک حدیث کو صحیح سمجھا ہے اور وہ بعد میں صحیح ثابت نہیں ہوئی۔ اور بعض دفعہ انہوں
نے ایک حدیث کو کمزور سمجھا ہے اور وہ بعد میں کمزور ثابت نہیں ہوئی۔ پس انہوں نے ایسے الفاظ
استعمال کئے جن سے دوسروں پر تو کچھ اثر ہو یا نہ ہو مگر ان کا بغض نکل گیا اور اپنی اس عادت
سب و شتم کو جو گردو پیش کے اثرات سے متاثر ہو کر طبیعت ثانی ہو چکی ہے انہوں نے پورا کر لیا
مگر کیا چاند پر تھوکنے سے چاند کا کچھ بگڑتا ہے؟ تھوکنے والے کے منہ پر تھوک آپڑتا ہے اور اسی کی
فضیحت ہوئی ہے۔
میرے نزدیک مصنف ہفوات کا یہ طریق سب و شتم زمانه زمانہ کے حالات کو مد نظر رکھ کر بھی
نہایت خطرناک ہے اس وقت مختلف قسم کے مصائب اور آلام نے مسلمانوں پر یہ روشن کر دیا ہے
کہ خواہ ان میں مذہبی طور پر کسی قدر ہی اختلاف کیوں نہ ہو ان کو اپنی ہستی کے قیام کے لئے
ضروری ہے کہ ایک دوسرے پر بے جا حملہ کر کے مؤانست اور مواسات کے تعلقات کو قطع نہ
کریں۔ اختلاف مذاہب کو قربان نہیں کیا جا سکتا لیکن اس اختلاف کے اظہار کا طریق یہ نہیں کہ
ایک دوسرے کے بزرگوں کو گالیاں دی جاویں۔ اگر ہم ایسے مذاہب کے بزرگوں کا بھی ادب کر
سکتے ہیں جن کے ساتھ ہمیں نہایت کم وجہ اشتراک پائی جاتی ہے تو ایک کتاب کو ماننے والے اور
ایک رسول کی امت کہلانے والے لوگوں کو جو دوسری کسی قوم میں بزرگ مانے جاتے ہوں کیوں
ادب سے یاد نہیں کر سکتے۔ اس وقت تک اسلام ۔ اس وقت تک اسلام کو کافی نقصان اس قسم کے اختلافات سے پری پہنچ چکا
ہے اور اگر باوجود خدا تعالیٰ کے قہری نشانوں کے اب بھی دشمنی اور عداوت کے بے محل استعمال کو
نہ ترک کیا گیا تو اس رویہ کے اختیار کرنے والے افراد اور ان کے افعال پر خوش ہونے والی
جماعتیں ایک ایسا روز بد دیکھیں گی کہ دشمنوں کو بھی ان پر رونا آئے گا۔
میرا یہ مطلب نہیں کہ شیعہ سنی اور دیگر ناموں سے یاد کئے جانے والے فرقے اپنے مذہب