حق الیقین
انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 2
انوار العلوم جلد 9
۲۹۳
حق الیقین
کی تبلیغ نہ کریں۔ میرا طریق عمل میرے قول سے زیادہ اس خیال کو رد کر رہا ہے کیونکہ تبلیغی لحاظ
سے اس جماعت نے کہ جس کا امیر اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے بنایا ہوا ہے تمام دنیا میں اپنی
تبلیغی کوششوں کے ذریعہ سے حیرت انگیز حرکت پیدا کر رکھی ہے۔ بلکہ میرا یہ مطلب ہے کہ اپنے
اپنے محاسن اور خوبیاں بیان کی جائیں اور دوسروں پر بلاوجہ اور بلا ان کی طرف سے حملہ ہونے کے
حملہ نہ کیا جائے۔ اور اس حدیث کو یاد رکھا جائے قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ
الْكَبَائِرِ شَتْمُ الرَّجُلِ وَالِدَيْهِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَهَلْ يَشْتِمُ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ قَالَ
نَعَمْ يَسُبُّ أَبَا الرَّجُلِ فَيَسُبُّ أَبَاهُ وَ يَسُبُّ اللَّهُ فَيَسُبُّ الله کی فرمایا: بڑے گناہوں میں
سے ایک اپنے ماں باپ کو گالیاں دینا بھی ہے۔ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ کیا کوئی اپنے ماں باپ کو
بھی گالیاں دیتا ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں کسی کے باپ کو گالیاں دیتا ہے پھر وہ اس کے باپ کو گالیاں
دیتا ہے۔ یا کسی کی ماں کو گالی دیتا ہے پھر وہ اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔ یعنی دوسرے کے ماں باپ کو
گالیاں دے کر اپنے ماں باپ کو گالیاں دلوانا ایسا ہی ہے جیسا اپنے ماں باپ کو خود گالیاں دے لیتا۔
جن لوگوں کو کوئی قوم اپنے روحانی ہادیوں میں سمجھتی ہے ان کی عزت اپنے ماں باپ سے
زیادہ کرتی ہے ان کی نسبت بلا وجہ گندے الفاظ استعمال کرنے کا لازمی نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ اس کے
بزرگوں کو گالیاں دیں اور اس صورت میں اکسانے والا ہی اپنے بزرگوں کو گالیاں دینے والا سمجھا
جائے گا۔ خصوصاً جب صورت ایسی ہو کہ ایک قوم کے بزرگ دوسری قوم کے نزدیک بھی بزرگ
ہوں شب تو اس دوسری قوم کے بزرگوں کو گالیاں دینا نہ صرف بڑا ہے بلکہ حد درجہ کی کمینگی کا مظہر
ہے کیونکہ ایسا شخص اس امر سے کہ دوسری قوم کے لوگ اس کے بزرگوں کو بھی اپنا بزرگ خیال
کرتے ہیں اور اس کی سختی کا سختی سے جواب نہیں دے سکتے ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے اور بارہا دیکھا گیا
ہے کہ ان لوگوں کو جو اس کے بزرگوں کو اپنا بزرگ خیال کرتے تھے وہ اپنی ناشائستہ حرکت سے ایسا
مجبور کر دیتا ہے کہ ان میں سے بعض بطور بدلے کے ان بزرگوں کو برا بھلا کہنے لگ جاتے ہیں اور یہ
شخص ایک دوست کو دشمن بنانے کا عذاب مزید براں اپنے اوپر نازل کر لیتا ہے۔
غرض سب و شتم ایک قبیح فعل ہے اور دوسروں کے بزرگوں کو گالیاں دینے والا سخت محرم
ہے اور اگر اس کی زیادتی کے سبب سے دوسری قوم کے لوگ بھی اپنی زبان کھولیں تو اس کا الزام
ان پر نہیں بلکہ اس گالیاں دینے والے کے ذمہ ہے اور میں یقین کرتا ہوں کہ اہل شیعہ کے شرفاء
اور رؤساء مصنف کی بد کلامیوں اور بلا وجہ کی چھیڑ چھاڑ کو اسی طرح بڑا سمجھیں گے جس طرح کہ
انوار العلوم جلد 9
۲۹۴
حق الیقین
دوسرے فریق کو اس کا فعل بڑا معلوم ہوا ہے اور ہونا چاہئے۔
مصنف ہفوات کو جو بغض ائمہ اسلا اسلام سے ہے وہ مندرجہ ذیل عبارت سے بخوبی ظاہر ہے وہ
لکھتے ہیں۔
"
یہ امر ممکن تھا کہ ہم کتب عقائد واصول حدیث ورجال سے بھی ایسی احادیث کو
مجروح و مقدوح کر دیتے لیکن جب یہ مسلمات عقلی ہے کہ راوی کی ثقاہت متن
حدیث کی صحت کو مستلزم نہیں اور نہ خلاف قرآن حدیث حجت ہے اور نہ وہ ہفوات
درایت کی معیار پر کھری ہیں اس لئے اس بیکار طول کو ترک کر دیا ۔
یعنی گو خود ان اصول کے مطابق جو اہل اسلام نے مقرر کئے ہیں اور خود ان قواعد کے مطابق
ائمہ حدیث نے تجویز کئے ہیں ایسی احادیث کی کمزوری ثابت ہو سکتی تھی مگر یہ ایک بریکار طول تھا
اس لئے مصنف ہفوات نے اس کو ترک کر دیا مگر ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ ایک بیکار طول
تھا بلکہ اگر یہ ثابت ہو جاتا کہ خود ائمہ حدیث نے ایسے قواعد تجویز کئے ہیں جن سے صحیح اور کمزور
حدیثوں میں فرق کیا جائے تو لوگ سمجھ جاتے کہ حدیثوں کو کلام الہی کی طرح مسلمان غلطی سے
پاک نہیں مانتے۔ اور اگر خود انہی آئمہ کے بنائے ہوئے قواعد کے مطابق بعض احادیث ضعیف
ثابت ہو جائیں تو ان کے ذریعہ سے آئمہ حدیث کو گالیاں دینے کا موقع نہیں مل سکتا تھا پس بیکار
طول سے بچنے کے لئے نہیں بلکہ اپنی سب و شتم کی عادت کو پورا کرنے کے لئے مصنف ہفوات نے
اس طریق کو اختیار کیا ہے اور یہ بات ان کے دلی تعصب پر ایک شاہد ناطق ہے۔
اس تمہیدی نوٹ کے بعد میں ایک ایک کر کے مصنف صاحب ہفوات کے اعتراضات کے
متعلق اپنی تحقیق بیان کرتا ہوں لیکن ایک دفعہ پھر کھول کر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ کتب احادیث کے
مؤلفوں کو نہ خود دعوی ہے کہ وہ غلطی سے پاک ہیں اور نہ کبھی مسلمانوں کو یہ دعوئی ہوا ہے کہ ان
میں کسی قسم کی غلطی نہیں ہوئی بلکہ ان کی نسبت یہی خیال علماء میں رائج چلا آیا ہے کہ وہ بعض
خدام اسلام کی دیانتدارانہ اور ان تھک کوششوں کا خوبصورت اور دل آویز نتیجہ ہیں جس میں گو
بعض کمیاں رہ گئی ہوں لیکن ان کے ذریعہ سے جو فائدہ دنیا کو پہنچا ہے یا پہنچتا ہے یا پہنچ سکتا ہے اس
کی قیمت کا اندازہ لگانا ہمارے لئے مشکل ہے اور اللہ تعالی ہی ان لوگوں کی نیک خدمات کا بدلہ ان کو
دے گا۔
انوار العلوم جلد 9
۲۹۵
من اليقين
حديث قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ
ها کر کے آپ نے اعتراض کیا ہے۔
مسلمانوں کو کسی گنتیا پرست نے یہ عبارت دی اور انہوں نے اس زٹل کو حدیث سمجھ لیا۔ دیکھئے
رسول کی شان یہ ہے کہ معرفت الہی اور ہدایت خلق اور اجرائے احکام خدا میں زیادہ خوش ہو نہ
کہ عورتوں اور اس کے لوازم خوشبو سے"۔ ہفوات صفحہ ۴
حیرت پر حیرت اور تعجب پر تعجب ہوتا ہے کہ کیسی اعلیٰ اور اکمل تعلیم روحانی دینے والی
حدیث اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی شان کو ظاہر کرنے والی روایت کو مصنف ہفوات
نے احکاک اور احراق کے لئے چنا ہے اور اس پر ایک بہت گندہ اعتراض کیا ہے۔ اگر اس قسم کے
فہم اور اس قسم کی سمجھ پر کتب روایات کا احکاک اور احراق شروع ہوا تو یقیناً صحیح احادیث کا ملنا
مشکل ہو جائے گا۔
اس سوال کا جواب کہ کیا اس حدیث کے وہی معنے ہیں جو مصنف ہفوات نے سمجھے ہیں نفی
میں ہے۔ ہر شخص کی نظر اس کے اپنے تفتوئی اور معرفت کی حد تک ہی جاتی ہے اور مصنف
ہفوات اس قسم کی بات لکھنے پر مجبور ہے۔ مگر حق یہ ہے کہ اس حدیث کے ہرگز وہ معنی نہیں جو
مصنف ہفوات نے سمجھے ہیں۔ مصنف ہفوات کا یہ خیال ہے کہ اس حدیث میں یہ بتایا گیا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کی صحبت ہی میں وقت گزار دیتے تھے اور معرفت الہی اور
ہدایت خلق اور اجرائے احکام میں آپ کو خوشی حاصل نہ ہوتی تھی۔ اس سے زیادہ بعید معنے اس
حدیث کے اور کوئی نہیں ہو سکتے۔ نہ تو الفاظ حدیث میں یہ ذکر ہے کہ آپ عورتوں کی صحبت میں
وقت گزارتے تھے اور نہ اس میں یہ کہیں ذکر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دین و دنیا کی
چیزوں میں سب سے زیادہ عورتوں سے اور خوشبو سے محبت کرتے تھے۔ پس اس حدیث سے یہ
مطلب نکالنا کہ آپ کو خدا تعالی اور اس کے، دین کی باتوں میں خوشی حاصل نہ ہوتی تھی یا عورتوں کی
نسبت سے کم خوش ہوتے تھے۔ کسی صورت میں جائز نہیں۔ اور محض ہفوات میں داخل ہے۔ یہ
معنے ایسے ہی ہیں جیسے کوئی شخص کسی دوست سے کہے کہ مجھے تم سے بہت محبت ہے۔ اور آگے
سے کوئی عقل کا کورا یہ سمجھ لے کہ یہ شخص اپنے والدین کا نافرمان ہے ان سے اس کو محبت نہیں
ہے یا اس شخص کی نسبت ان سے کم محبت ہے۔ جب کہ ایک لفظ بھی حدیث میں ایسا نہیں ہے
جس کے یہ معنی ہوں کہ عورتوں اور خوشبو کی محبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو باقی اسب
۔ انوار العلوم جلد 9
۲۹۶
حق الیقین
چیزوں سے زیادہ تھی۔ تو مصنف ہفوات کے کئے ہوئے معنی الفاظ حدیث سے کیونکر پیدا ہوئے۔
ہم تو دیکھتے ہیں کہ قرآن کریم میں کل کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے تو اس سے مراد بعض ہوتا ہے۔
جیسے ملکہ ملکہ سبا کی نسبت آیا۔ وَأُوتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ ے اس کو ہر ایک چیز دی گئی تھی۔ حالانکہ
ایک چھوٹا سا ملک اس کو ملا تھا۔ نہ دنیا کی سب قسم کی نعمتیں اس کو حاصل تھیں اور نہ دین ہی اس
کو حاصل تھا پس جب کہ محل کا لفظ استعمال کر کے بھی بعض کے معنے ہوتے ہیں تو جہاں بالکل ہی
کوئی لفظ حصر کے لئے استعمال نہیں ہوا وہاں یہ معنی کرنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب
ماسوا پر عورتیں اور خوشبو محبوب تھے۔ کس طرح جائز ہو سکتا ہے؟
دوسرا پہلو مصنف ہفوات کے اعتراض پر غور کرنے کا یہ ہے کہ کیا عورتوں سے محبت رکھنا
اور خوشبو کو پسند کرنا گناہ ہے یا روحانی ترقی کے حصول کے منافی ہے۔ اور اہل اللہ کے طریق سے
نہیں ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ کسی شئے کی محبت تین طرح کی ہوتی ہے یا تو ایسی محبت کہ دوسری
اشیاء کو بالکل بھلا دے۔ یا ایسی محبت جو دوسری اشیاء کی محبت کے ساتھ دل میں رہے۔ اور کسی اور
محبت کے طفیل سے پیدا ہو۔ یا ایسی محبت جو محب کو مغلوب تو نہ کر دے لیکن مستقل محبت ہو جسے
دوسرے الفاظ میں طبعی محبت کہنا چاہئے۔ جو محبت کہ دوسرے تعلقات بھلا دیتی ہے اور ان کو نظر
میں ادنی اور حقیر کر کے دکھاتی ہے وہ تو ماسوی اللہ سے ناجائز ہے اور گناہ ہے لیکن ایسی محبت جو تابع
ہو اللہ تعالیٰ کی محبت کے اور اس کی محبت کے نتیجہ میں پیدا ہوئی ہو وہ عین ثواب اور موجب زیادتی
ایمان اور ترقی درجات ہوتی ہے اور وہ محبت جو نہ تو اللہ تعالیٰ کی وحی اور حکم کے ماتحت پیدا ہو اور نہ
ماسوا پر غالب ہو بلکہ حدود کے اندر رہے یہ محبت طبعی محبت کہلاتی ہے اور جائز و حلال ہے۔ گو
موجب ثواب اور باعث ترقی درجات نہیں۔ ہاں یہی محبت نیک اور باخدا انسان کے اندر ترقی کرتے
کرتے دوسری قسم کی محبت بن جاتی ہے۔ پس محبت تو نہ نیکی کے منافی ہے نہ نبوت ورسالت کی
شان کے خلاف۔ بلکہ بعض وقت تقویٰ کے خلاف ہوتی ہے اور بعض وقت نہ خلاف نہ مطابق اور
بعض وقت عین تقوی میں داخل ہوتی ہے۔
ان تین قسم کی محبتوں کا ثبوت قرآن کریم سے ملتا ہے۔ چنانچہ سورۃ بقرۃ میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا تُحِبُّونَهُمْ كَحْتِ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا
أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ترجمہ: مہ: اور لوگوں میں سے ایک جماعت ایسی ہے جو اللہ کے شریک بناتے ہیں
اور ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جس طرح اللہ تعالیٰ سے محبت کرنی چاہئے اور مؤمن سب سے
انوار العلوم جلد 2
۲۹۷
حق الیقین
زیادہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں۔ اس جگہ دو محبتوں کا ذکر ہے۔ ایک جس میں ماسوا کی محبت وہ
رنگ اختیار کر لیتی ہے جو اللہ تعالی کی محبت میں ہونا چاہئے۔ اس کو ناپسند اور ناجائز فرمایا ہے۔ اور
ایک محبت وہ بیان فرمائی ہے کہ گو دوسروں کی محبت بھی دل میں ہوتی تو ہے مگر اللہ تعالیٰ کی محبت
سے کم ہوتی ہے اور اس سے ادنی درجہ پر ہوتی ہے۔ اس طرح سورۃ توبہ میں فرماتا ہے قُل اِن
كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيْرَتُكُمْ وَأَمْوَالُ اقْتَرَ فَتُمُوهَا
وَتِجَارَةً تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسْكِنْ تَرْضَوْنَ ضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادِ
JA
فِي سَبِيلِهِ فَتَرَ بَصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ
ترجمہ: کہہ دے کہ اگر تمہارے باپ دادے اور بیٹے اور بھائی اور بیویاں اور مال جو تم نے کمائے
ہیں اور تجارت جس کے ماند پڑ جانے کا تمہیں ڈر ہے اور گھر جن کو تم پسند کرتے ہو تمہیں اللہ اور
اس کے رسول اور اس کے رستے میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ
تعالی کا فیصلہ صادر ہو اور اللہ فاسقوں کو کبھی کامیاب نہیں کرتا۔ اس آیت سے ؟ آیت سے بھی ظاہر ہے محبت دو
قسم کی ہوتی ایک وہ جو حرام ہے جو خدا اور رسول کی محبت اور خدمت دین کی خواہش پر غالب
آجاوے اور اس میں سستی پیدا کر دے۔ اور ایک جو جائز ہے یعنی جو اللہ تعالی اور رسول کی محبت
سے ادنی درجہ پر ہو اور خدمت دینی کے رستہ میں روک نہ ہو۔
تیسری قسم کی محبت جو اہل اللہ اور انبیاء اور رسل کی محبت ہے اس کا ذکر قرآن کریم کی
مندرجہ ذیل آیات میں ہے:۔
پرہ
لَيْسَ الْبَرَانْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمُشْرِقِ وَالْمُغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ
وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَئِكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيِّنَ وَأَتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى
وَالْيَتَمَى وَالْمَسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ و ترجمہ: نیکی تمہارے
مشرق و مغرب کی طرف منہ پھیرنے کا نام نہیں ہے لیکن کچی نیکی اس شخص کی نیکی ہے جو اللہ اور
یوم آخر پر اور فرشتوں اور کتابوں اور نبیوں پر ایمان لاتا ہے اور اللہ کی محبت کی وجہ سے اپنے
قریبوں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں پر اور لوگوں کے چھڑانے پر خرچ کرتا ہے جو مالی یا
جسمانی قید میں گرفتار ہوتے ہیں۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ مومن کی محبت اپنے عزیزوں
اور قریبیوں سے بھی اللہ کی د کی محبت کے باعث ہوتی ہے اور اس کے سب رشتہ دار رشتہ دار طبیعی محبت کے
علاوہ اللہی محبت کی رسی سے بندھے ہوتے ہیں۔
انوار العلوم جلد 9
۲۹۸
حق الیقین
دوسری آیت جس میں اس مضمون کو بیان کیا گیا ہے یہ ہے۔ إِذَا عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ
الصَّفِنَتُ الْجِيَادُ فَقَالَ إِنِّي أَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّي حَتَّى تَوَارَتْ
بِالْحِجَابِ رُدُّوهَا عَلَى فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ ترجمہ جب کہ اس
کے (حضرت سلیمان علیہ السلام کے سامنے سے نہایت اعلیٰ تین سموں پر کھڑے ہونے والے تیز
دوڑنے والے گھوڑے گزارے گئے تو انہوں نے بار بار کہا کہ میں ان دنیاوی سامانوں سے اپنے
رب کی یاد کے سبب سے محبت کرتا ہوں (ذاتی محبت نہیں ہے ) یہاں تک کہ جب وہ گھوڑے نظر
سے دور ہو گئے تو حکم دیا کہ ان کو میرے پاس واپس لاؤ اور ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ
پھیرنے لگے (جیسا کہ پیار سے جانوروں پر ہاتھ پھیرا جاتا ہے)
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام گھوڑوں سے محبت رکھتے تھے اور
اس کی وجہ ان کی طبعی یا جسمانی لذتیں نہ تھیں بلکہ محض اللہ تعالی کے ذکر کے قیام کے لئے وہ ایسا
کرتے تھے۔ کیونکہ گھوڑوں کے ذریعہ ان کو جہاد فی سبیل اللہ میں مدد ملتی تھی۔ پیس کر محبوب کے
قیام میں محمد ہونے کے سبب سے وہ آپ کو پیارے تھے۔
مذکورہ بالا آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک محبت ایسی بھی ہوتی ہے کہ وہ کسی دوسری محبت
کے طفیل میں ہوتی ہے اور ایسی محبت اصل محبت کے راستہ میں روک نہیں ہوتی۔ بلکہ اس کی
گہرائی اور عظمت پر دلالت کرتی ہے۔
اس قسم کی محبت کا ذکر قرآن کریم میں صحابہ کے متعلق آیا ہے سورہ حشر میں اللہ تعالی فرماتا
ہے وَالَّذِينَ تَبَوَّوُا الدَّارَ وَالْإِيْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ
فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِمَّا أُوتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ
وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ اللى ترجمہ: اور وہ لوگ جو مہاجرین کی آمد سے
پہلے مدینہ دارالہجرت میں رہتے تھے اور جنہوں نے ایمان کو اختیار کیا ہوا تھا وہ محبت کرتے ہیں ان
سے جو ان کی طرف ہجرت کر کے آئے ہیں اور اس مال کی رغبت نہیں کرتے جو ان کو دیا جاتا ہے
اور مہاجرین کو اپنی جانوں پر مقدم کر لیتے ہیں گو خود ان کو بھوک کی تکلیف ہی کیوں نہ ہو اور جو
لوگ بجل نفس سے بچائے جاتے ہیں وہ کامیاب ہونے والے ہیں۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے
کہ صحابہ آپس میں ایک دوسرے سے اللہ کے لئے محبت کرتے تھے اور ان کا یہ فعل اللہ تعالیٰ کو
محبوب تھا اور وہ اس کی تعریف فرماتا ہے۔ ۔
انوار العلوم جلد 9
۲۹۹
حق اليقين
خلاصہ یہ کہ قرآن کریم سے تین قسم کی محبتوں کا ثبوت ملتا ہے۔ ایک وہ محبت جو بڑی ہوتی
ہے۔ دوسری وہ جو طبعی ہوتی ہے۔ نہ اچھی نہ بڑی۔ تیسری وہ جو موجب ثواب ہوتی ہے اور اس کا
کرنے والا اللہ تعالی کا محبوب ہوتا ہے کیونکہ وہ طفیلی محبت ہوتی ہے اور خدا کی محبت کا نتیجہ ہوتی
ہے پس وہ غیر کی محبت نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالی کی ہی محبت ہوتی ہے اور اس کے حکم اور اس کی رضا
کے ماتحت ہوتی ہے۔ اس تیسری قسم کی محبت کا کسی اعلیٰ سے اعلیٰ انسان میں بھی پایا جانا اس کی شان
کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس کا نہ پایا جانا اس کی شان کے خلاف ہے کیونکہ اس کی محبت کی کمی کے
یہ معنی ہوں گے کہ اس کی محبت اللہ تعالٰی ہے ایسی بڑھی ہوئی نہیں کہ وہ اس کی خاطر دوسروں
سے بھی محبت کر سکے۔ یہ محبت جس قدر بھی کوئی اعلیٰ مرتبہ کا انسان ہو اسی قدر اس میں زیادہ پائی
جائے گی۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اگر یہ بیان کیا جائے کہ آپ اپنی عورتوں
سے محبت محبت کرتے تھے تو یہ ہرگز آپ کی شان کے گھٹانے وا گھٹانے والی بات نہیں ہے آپ کا یہ فعل اللہ تعالیٰ
کے احکام اور اس کی منشاء کے بالکل مطابق تھا جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ وَ مِنْ آيَتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ
انْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتٍ
لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ آن ترجمہ: اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہارے لئے
تمہاری ہی قسم کے جوڑے پیدا کئے تاکہ تم ان کی طرف مائل ہو کر تسلی پکڑو اور پھر تمہارے
درمیان محبت اور رحمت کا سلسلہ بنایا ہے اس میں ان لوگ ان لوگوں کے لئے نشان ہیں جو اپنے نفوس میں
غور کرنے کے عادی ہیں۔ مصنف ہفوات اگر اپنے نفس میں غور کرنے کے عادی ہوتے تو انہیں
معلوم ہو جاتا کہ عورت و مرد کا تعلق صرف شہوات کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ اس کے اندر )
تعالٰی نے بہت سی حکمتیں رکھی ہیں۔ مگر ہر شخص اپنے اوپر دوسروں کی حالت کا بھی قیاس کر لیتا
ہے۔
اللہ
علاوہ ازیں اللہ تعالی نے قرآن کریم میں ازواج مطہرہ کو ایک عظیم الشان نعمت قرار دیا ہے
اور جنت میں مؤمن مرد کے پاس اس کی مؤمن بیوی کو رکھنے کا وعدہ فرمایا ہے اور مسلمانوں کو دعا
سکھائی ہے کہ وہ اپنی بیویوں کے قرۃ مین بننے کی دعا کرتے ہیں۔
پس اللہ تعالی کے حکم اور اس کے منشاء کے مطابق پاک بیویوں کو ایک نعمت سمجھتا اور ان کی
قدر کرنا اور ان سے محبت کرنا ایک اعلیٰ درجہ کی نیکی ہے اور نیکی کا وجود نیکوں کی شان کو بڑھاتا ہے
نہ کہ گھٹاتا ہے
۳۰۰
حق الیقین
انوار العلوم جلد 9
تیسرا پہلو مصنف ہفوات کے سوال پر غور کرنے کا یہ ہے کہ اس حدیث کے اصل معنوں پر
غور کیا جائے کیونکہ بہت دفعہ انسان ایک بات کے معنے غلط کر کے اعتراض کر دیتا ہے لیکن صحیح
دور ہو جاتا ہے۔ میرے نزدیک اس حدیث کے صحیح معنے معلوم نہ معنے معلوم ہوں تو اعتراض
ہونے کے سبب سے ہی مصنف ہفوات کو اعتراض پیدا ہوا ہے بلکہ مصنف ہفوات سے ایک
خطرناک غلطی یہ ہوتی ہے کہ انہوں نے یہ کوشش کی ہے کہ صحیح معنے معلوم نہ ہو سکیں اور حدیث
کا ایک ٹکڑا اس غرض سے محذوف کر دیا ہے۔ گو اصل معنی اس حدیث کے جب میں بیان کروں گا
تب معلوم ہوں گے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ حدیث کو پورا نقل کر دینے سے ہر شخص سمجھ لے گا کہ
مصنف ہفوات نے دیانتداری سے کام نہیں لیا کیونکہ انہوں نے حدیث کا وہ حصہ جو اس اعتراض
کو جو انہوں نے کیا ہے بالکل دور کر دیتا ہے۔ چھوڑ دیا ہے۔
حدیث کے اصل الفاظ یہ ہیں حَدَّثَنَا سَلَامُ ابُوا الْمُنْذِرِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ
رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَبَّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ وَالطَّيْبُ وَجُعِلَ قُرَّةٌ
عَيْنِي فِی الصلوۃ ایک دوسری روایت میں ہے مِن دُنیا کم آن ترجمہ: رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے پسند کرائی گئی ہیں تمہاری دنیا میں سے عورتیں اور عورتیں اور خوشبو اور میری
آنکھوں کی ٹھنڈک تو نماز ہی میں رکھی گئی ہے۔ اس آخری فقرہ کی موجودگی میں کیا مصنف ہفوات
کا اعتراض پڑ سکتا تھا کہ۔ "رسول کی یہ شان ہے کہ وہ معرفت الہی اور ہدایت خلق اور اجرائے
احکام خدا میں زیادہ خوش ہو نہ کہ عورتوں اور اس کے لوازم خوشبو سے معاذ اللہ " صفحہ ۴۔ پس ان
کا اس فقرہ کو چھوڑ دینا بتاتا ہے کہ ان کی نیت اعتراض پیدا کرنا تھی نہ کہ احقاق حق۔
پیشتر اس کے کہ میں اصل معنی اس حدیث کے بیان کروں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ حب کے
معنے عشق کے نہیں ہوتے جیسا کہ مصنف ہفوات نے سمجھے ہیں۔ بلکہ یہ ایک وسیع معنوں کا لفظ
ہے اور لغت میں اس کے یہ معنی لکھتے ہیں۔ الْحُبُّ نَقِيضُ الْبُخْضِ وَالْحُبُّ الْوِدَادُ وَ الْمَحَبَّةُ
یعنی حب کا لفظ بعض کے خلاف معنی رکھتا ہے اور اس کے معنے وداد اور محبت کے ہوتے
ہیں ان معنوں کو مد نظر رکھ کر حب کے معنے کسی کو پسند کرنے اس کو چاہنے اس کی خیر خواہی کرنے
پسندیدگی سے لیکر اعلیٰ سے اعلیٰ کے ہوتے ہیں۔ یعنی عشق کے معنے نہیں بلکہ عام خیر خواہی اور پسندید کی سے
کشش اور اتصال کے معنی اس لفظ کے ہیں۔ چنانچہ ان معنوں میں یہ لفظ قرآن کریم اور احادیث
عرب میں کثرت سے مستعمل ہے۔ قرآن کریم میں خیر خواہی کے معنوں میں سورۃ
سورة
قصص
اور لغت عرب
انوار العلوم جلد 9
۳۰۱
حق الیقین
میں یہ لفظ اس استعمال ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ہے۔ اِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ
يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَهُوَا عْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ ۲۵ ترجمہ: تو ہر اس شخص کو ہدایت نہیں دے سکتا
جس کی ہدایت کا تو خواہاں ہے لیکن اللہ جسے پسند کرتا ہے ہدایت دیتا ہے اور خدا ہی جانتا ہے کہ کون
لوگ ہدایت کے مستحق ہیں۔ اس حدیث سے ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کفار سے
بھی محبت رکھتے تھے پس اگر مصنف ہفوات کے معنوں کے مطابق یوں سمجھا جائے کہ محبت کے
معنے عشق کے اور ماسوا کو بھلا دینے کے ہوتے ہیں تو اس آیت کے نَعُوذُ بِاللهِ یہ معنے بن جائیں
گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار کی محبت اس قدر بڑھ گئی تھی کہ آپ معرفت الہی اور
اجرائے احکام خدا میں زیادہ خوش نہ ہوتے تھے مگر ایسا خیال کفر ہے آپ کا وجود تو اس آیت کا
مصداق تھا۔ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - پس
اس آیت میں محبت کے معنی خیر خواہی کے ہیں اور مطلب یہ ہے کہ تو تو سب دنیا کا ہی خیر خواہ ہے
اور چاہتا ہے کہ سب کو ہدایت مل جائے مگر تیری یہ خواہش پوری نہیں ہو سکتی کیونکہ اللہ تعالیٰ کی
یہ سنت ہے کہ انہی لوگوں کے لئے ہدایت کے سامان جمع کرتا ہے جو خود ہدایت کے جو یاں ہوتے
ہیں اور ہدایت کا مقابلہ نہیں کرتے۔
٢٦
کسی چیز کو نسبتی طور پر پسند کرنے کے معنوں میں بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے گو وہ اپنی ذات
میں اچھی نہ ہو۔ چنانچہ حضرت یوسف کی نسبت آتا ہے قَالَ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا
يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ ترجمہ۔ یوسف علیہ السلام نے کہا۔ اے میرے رب! قید خانہ مجھے اس
سے جس کی طرف یہ عورتیں مجھے بلاتی ہیں زیادہ پسند ہے۔ اس جگہ محبت کا لفظ ایک ایسی بات کی
نسبت استعمال ہوا ہے جو اپنی ذات میں بری ہے لیکن نسبتی ترجیح کے سبب سے اس لفظ کو استعمال
کیا گیا ہے۔
طبعی محبت اور عشق کے متعلق میں یہ پہلے آیات لکھ آیا ہوں اس لئے اس جگہ اس کی تکرار
کی ضرورت نہیں۔
احادیث میں بھی یہ لفظ کثرت سے ان معنوں میں استعمال ہوا ہے چنانچہ حُبّ کے معنوں کی
تشریح میں لسان العرب نے دو حدیثیں لکھی ہیں جن سے حب کے معنوں کی خوب تشریح ہو جاتی
ہے ایک حدیث تو یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احد پہاڑ کی نسبت فرمایا هَذَا جَبَلْ
يُحِبُّنَا وَنُحِبُّه ۲۸ وہ ایک ایسا پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے
انوار العلوم جلد
۳۰۲
حق الیقین
ہیں۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ محبت کا لفظ نفع رسانی کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے
پہاڑ محبت نہیں کیا کرتے۔ پہاڑ کی محبت سے اس کا وہ نفع ہے جو وہ پہنچاتا ہے چونکہ احد کی جنگ میں
ایک غلطی کے سبب سے مسلمانوں کو تکلیف اٹھانی پڑی اور لشکر اسلامی کا اجتماع احد پہاڑ پر ہی ہوا
اور وہ دشمن کے حملوں سے بچانے کا ایک ذریعہ ہو گیا اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ وہ ہمیں نفع پہنچاتا ہے اور ہم اس کے قیام کو پسند کرتے ہیں۔
اسی طرح لسان نے ایک دوسری حدیث انس سے لکھی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا انظُرُوا حُبَّ الْأَنْصَارِ التَّمَرَ ٢٩ انصار کی محبت کھجور سے دیکھو۔ اس کے یہ معنی
نہیں کہ انصار کھجور کے عشق میں سرشار تھے۔ بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ انصار کھجور کے مفید
ہونے کو دیکھ کر اس کی حفاظت کرتے تھے اور اس کے بونے اور جمع کرنے میں کوشاں رہتے تھے۔
اسی طرح حدیث میں آتا ہے إِذَا ابْتَلَيْتُ عَبْدِی بِحَبِيبَتَيْهِ فَصَبَرَ کے یعنی جب
بندے کی آنکھیں ضائع ہو جائیں اور وہ صبر کرے۔ آنکھوں کے لوگ عاشق نہیں ہوتے بلکہ اس
کے یہ معنی ہیں کہ ان کے فائدہ کو دیکھ کر ان کی قدر کرتے ہیں اور ان کی حفاظت کرتے ہیں اور ان
کو ضائع ہونے سے بچاتے ہیں۔
غرض محبت کے معنے وسیع ہیں کسی چیز کو نفع رساں سمجھ کر اس کی قدر کرنی اور اس کو تباہ
ہونے سے بچانے کی کوشش کرنے اور نفع پہنچانے کے علاوہ طبیعی کشش اور اتصال اور پھر کلی طور
پر کسی کے خیال میں محو ہو جانے تک اس لفظ کا دائرہ وسیع ہے۔
جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ محبت کے معنے صرف عشق کے نہیں ہیں جیسا کہ مصنف
ہفوات نے اپنی ناواقفیت سے سمجھا ہے تو اب اس حدیث کے معنی سمجھنے میں کوئی دقت نہیں
رہی۔ اس حدیث میں النساء کا لفظ ہے اور النساء کے معنی عورتیں اور بیویاں دونوں ہو سکتے ہیں
اور میرے نزدیک اس جگہ عورتوں کے معنے ہیں اور مطلب یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم یہ بیان فرماتے ہیں کہ مجھے دنیا کی باتوں میں سے خصوصیت کے ساتھ عورتوں کی خیر خواہی اور
خوشبو کی اشاعت کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ مگر باوجود اس کے مجھے اصل لذت عبادت الہی میں
دی گئی ہے یعنی مخلوق کی اصلاح کی طرف بھی توجہ کرتا ہوں مگر جو لطف اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنے میں
آتا ہے اتنا لطف اس کام میں نہیں آتا کیونکہ یہ کام در حقیقت ضمنی ہے اصل کام اللہ تعالی سے ملنا
ہے ہاں خدا نے چونکہ اس کام کو بھی ضروری قرار دیا ہے اس لئے اس طرف بھی توجہ کرنی پڑتی
انوار العلوم جلد 9
۳۰۳
حق اليقين
ہے۔
اس حدیث کو مد نظر رکھو اور اس حالت کو دیکھو جو اسلام سے پہلے عورتوں اور طہارت کی تھی
اور معلوم کرو کہ کیا یہ حدیث ایک اعلیٰ درجہ کی صداقت اور خوبی پر مشتمل ہے یا نہیں؟ کیا اس
میں کچھ شک ہے کہ اسلام سے پہلے عورتوں کے حقوق کو پامال کیا جاتا تھا اور ان کے لئے ابدی حیات
کا انکار کیا جاتا تھا اور ان کو مالوں اور جائدادوں کی طرح ایک منتقل ہونے والا ور یہ خیال کیا جاتا تھا۔
اور ان کی پیدائش کو صرف مرد کی خوشی کا موجب قرار دیا جاتا تھا حتی کہ مسیحی جو اپنے آپ کو حقوق
نسواں کے حامی کہتے ہیں ان کے پاک نوشتوں میں بھی عورت کی نسبت لکھا تھا۔ البتہ مرد کو اپنا سر
ڈھانکنا نہ چاہئے کیونکہ وہ خدا کی صورت اور اس کا جلال ہے اسی طرح لکھا تھا۔ اور میں اجازت
نہیں دیتا کہ عورت سکھائے"۔ اسے اسلام ہی ہے جس نے عورتوں کی انسانیت کو نمایاں کر کے
دکھایا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے عورتوں کے بلحاظ انسانیت
برابر کے حقوق قائم کئے اور وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُو ۳۲ کی تفسیر لوگوں ۔
خوب اچھی طرح ذہن نشین کی۔ آپ کے کلام میں عورتوں کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے
حقوق اور ان کی قابلیتوں کے متعلق جس قدر ارشادات ہیں ان کا دسواں حصہ بھی کسی مذہبی پیشوا
کی تعلیم میں نہیں ملتا اور یہی مطلب ہے حُببَ إِلَى النِّسَاء کا یعنی عورتوں کی قدردانی اور ان کی
خوبیوں کا احساس میرے دل میں پیدا کیا گیا ہے۔
کے
وہی سلوک جو عورتوں سے آنحضرت کی بعثت سے پہلے کیا گیا تھا کم و بیش طور پر خوشبو سے
بھی کیا گیا تھا۔ عیسائیوں میں اور ہندوؤں کے بعض فرقوں میں بزرگان دین کے لئے پاک رہنا اور
خوشبو کا استعمال بالکل حرام سمجھا جاتا تھا گندے اور بد بو دار لباس کا استعمال اور ناخن نہ کٹوانا میل نہ
اتارنا بہت بزرگی خیال کی جاتی تھی اور مختلف اقوام میں بھی خوشبو کے استعمال کو روحانیت کے لئے
مصر سمجھا جاتا تھا حالانکہ جیسا کہ طب سے ثابت ہوا ہے خوشبو صحت کی بہتری اور خیالات کے بلند
کرنے میں محمد ہوتی ہے اور بد بو اس شخص کے لئے بھی مُصر ہوتی ہے جو گندہ رہتا ہے اور دوسروں
کو بھی اس سے ضرر ہوتا ہے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ
الشَّجَرَةِ يَعْنِي القَوْمَ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَأَدُّى مِمَّا يَتَأَذَى مِنْهُ
النس سے یعنی جو شخص اس بودار پودے لہسن کا استعمال کرے اسے چاہئے کہ مسجدوں میں
نہ آئے کیونکہ ملائکہ بھی ان چیزوں سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے انسان تکلیف محسوس
انوار العلوم جلد و
۳۰۴
حق الیقین
کرتے ہیں۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے بو کو لوگوں کے لئے مغیرہ قرار دیا ہے اور
یہی وجہ تھی کہ آپ نے جمعہ کے دن بوجہ اجتماع کے خوشبو کے استعمال کا حکم دیا۔
غرض کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات میں سے ایک یہ بات تھی کہ آپ نے
جگہ کی پاکیزگی کے علاوہ جو مختلف مذاہب میں ضروری سمجھی جاتی تھی شخصی صفائی کو بھی ضروری قرار
دیا اور اسی مضمون کی طرف اس حدیث میں اشارہ کیا گیا ہے۔
لیکن چونکہ بعض لوگ افراط کا پہلو اختیار کر لیتے ہیں اس لئے فرما دیا وَ جُعِلَتْ قُرَّةٌ
عَيْنِي فِي الصَّلوة یعنی میری اصل راحت نماز میں ہی رکھی گئی ہے۔ پس چاہئے کہ میرے ان
احکام کو دیکھ کر عورتوں سے نیک سلوک ہونا چاہئے اور خوشبو کا استعمال کرنا چاہئے کوئی شخص یہ غلط
مفہوم نہ لے لے کہ بس عورتوں کی رضا میں لگا ر ہے اور ظاہری صفائی میں ہی لگا رہے بلکہ چاہئے
کہ عورتوں سے حسن سلوک بھی کرو اور ظاہری پاکیزگی کا بھی خیال رکھو لیکن اصل لذت تم کو اللہ
تعالی ہی کی یاد میں حاصل ہو۔
مصنف صاحب ہفوات ان معنوں پر غور کریں اور سوچیں کہ کیا یہ حدیث احکاک اور احراق
کے قابل ہے یا اس قابل ہے کہ اس کو دشمنوں کے سامنے اسلام کی خوبیوں کے اظہار اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات کے لئے پیش کیا جائے ان کو چاہئے کہ جب وہ کسی حدیث کے
معنی کرنے لگیں تو یہ دیکھ لیا کریں کہ وہ ان کی نسبت نہیں ہے بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت ہے اور اس کے اندر ان کے خیالات کا اظہار نہیں ہے بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے خیالات کا اظہار ہے اور اپنے خیالات اور جذبات کے مطابق اس کا ترجمہ نہ کیا کریں۔
اگر اس حدیث میں نساء کا جو لفظ استعمال ہوا ہے اس کے معنے بیویاں کیا جائے تب اس
حدیث کے یہ معنی ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ نے بیویوں اور خوشبو کی طرف میری رغبت جبراً کی ہے
ورنہ میری لذت تو نماز ہی میں ہے اور یہ معنی بھی صحیح ہیں۔ اگر اسلام میں رہبانیت کو روکا نہ جاتا
اور اس کی اجازت دی جاتی تو اغلب تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم امور خانہ داری میں پڑنے
کی بجائے اپنے اوقات کو ذکر الہی میں ہی صرف کرتے۔ مگر چونکہ اللہ تعالٰی نے اس کام کو ذکر الہی کا
جزو قرار یا ہے اور خصوصاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تو بہت سی بیویوں کا ہونا ضروری تھا
تا کہ وہ عملاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے طریق معاشرت کو سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں۔
یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حبیب بصیغہ مجهول فرمایا ہے اُحِبُّ بصیغہ معروف