حق الیقین
انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 3
انوار العلوم جلد 9
۳۰۵
حق الیقین
نہیں فرمایا۔ پس حدیث کے یہ معنے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کی حکمت کاملہ کے ماتحت
میں نے بہت سے نکاح کئے ہیں اور خوشبو کو پسند کرتا ہوں ورنہ میری لذت تو ذکر الہی میں تھی۔ یا
دوسرے لفظوں میں یہ کہ دنیا کی کوئی لذت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بخواہش خود استعمال نہیں
فرماتے تھے بلکہ اللہ تعالی کے منشاء اور اس کے ازلی قانون کی متابعت میں بقدر ضرورت دنیا کی
چیزوں سے تعلق رکھتے تھے اور یہ مضمون آیت اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِینَ کے عین مطابق ہے اور اس پر اعتراض کرنا کور چشمی کی دلیل ہے۔
میں نے اس اعتراض پر زیادہ بسط سے اس لئے لکھا ہے کہ یہ ایک اصولی سوال ہے اور
مصنف ہفوات کی طرح بہت سے لوگ اس وہم میں پڑے ہوئے ہیں کہ استعمال طیبات شائد
ایک مکروہ بات ہے جو عام مومنوں کو تو جائز ہو سکتی ہے مگر بزرگوں اور نبیوں کے لئے جائز نہیں
حالانکه معامله برعکس ہے۔ طیبات ایک نعمت ہے اور ہر نعمت کے اصل مستحق اللہ تعالی کے
محبوب بندے ہیں اگر ان کا وجود نہ ہو تا تو یہ دنیا ہی پیدا نہ کی جاتی۔ ہاں چونکہ وہ اپنی محبت کو خدا ہی
کے لئے وقف کر چکے ہوتے ہیں وہ جس دنیاوی کام کو کرتے ہیں محض احکام الہی کی بجا آوری میں
کرتے ہیں اور اس کے قانون کے ادب کو مد نظر رکھ کر کرتے ہیں اور وہ لوگ جو ان نعمتوں کے
حقیقی مستحق نہیں ہیں وہ زیادہ شوق انہی کا رکھتے ہیں جیسے ایک شخص کسی دوست کو ملنے جاتا ہے تو
جب کہ مہمان کی تمام توجہ اپنے دوست کی صحبت سے فائدہ اٹھانے میں لگی ہوئی ہوتی ہے۔ اور وہ
کھانا محض دوست کے اظہار محبت کی قدر کے طور پر کھاتا ہے اس کے نوکروں کی توجہ زیادہ تر
کھانے کی طرف ہوتی ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے وہ ایک حق پسند انسان کی تسلی کے لئے کافی ہے
لیکن سب دنیا حق پسند نہیں ہوتی اور خصوصاً مصنف ہفوات کے تو ایک ایک لفظ سے تعصب اور
بعض ٹپک رہا ہے ان کی نسبت یہ خیال بہت مشکل ہے کہ وہ بلا اپنے گھر کے بھید معلوم کرنے کے
خاموش ہوں بلکہ کوئی تعجب نہیں کہ وہ سب جواب پڑھ کر پھر بھی تحریر فرمادیں کہ ”مسلمانوں کو
کسی کنیا پرست نے یہ عبارت دی اور انہوں نے اس زمل کو حدیث سمجھ لیا " پر چاہتا ہوں کہ
ان کو بتا دوں کہ وہ کتیا پرست ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ ) کا لفظ کس کی نسبت استعمال کر رہے
こん
ريب
ہیں۔ فروع کافی جلد ۲ کتاب النکاح باب حب النساء میں عمر بن یزید امام ابو عبد اللہ سے روا
کرتے ہیں قَالَ مَا أَظُنُّ رَجُلاً يَزْدَادُ فِي الْإِيْمَانِ إِلَّا ازْدَادَ حُبًّا لِلنِّسَاءِ
ترجمہ
انوار العلوم جلد 9
hid
حق الیقین
میں ہرگز خیال نہیں کر سکتا کہ کوئی شخص ایمان میں ترقی کرتا ہو بلا اس کے کہ ساتھ ساتھ عورتوں
کی محبت میں بھی بڑھتا ہو۔ دوسری روایت حفص بن البحتری کی امام ابو عبد اللہ سے اسی کتاب اور
اسی باب میں درج ہے اور وہ یہ ہے قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَحْبَبْتُ مِنْ
دُنْيَاكُمُ إِلَّا النِّسَاءَ وَالطَّيِّبَ ٣٥ ترجمہ ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں میں
تمہاری دنیا میں سے محبت نہیں کرتا مگر عورتوں اور خوشبو سے۔ یہ الفاظ ابو داؤد کی روایت سے
بہت زیادہ سخت ہیں کیونکہ اس میں تو حُبّب کے لفظ تھے جن کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ میں خود تو
محبت نہیں کرتا مجھ سے محبت کرائی جاتی ہے لیکن امام ابو عبد اللہ ایک طرف تو یہ فرماتے ہیں کہ
کوئی شخص ایمان میں ترقی ہی نہیں کر سکتا جب تک اسے عورتوں سے محبت نہ ہو۔ دوسری طرف
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یہ منسوب کرتے ہیں کہ آپ فرماتے ہیں میں تمہاری دنیا
میں سے عورتوں اور خوشبو سے محبت کرتا ہوں اب مصنف ہفوات صاحب فرمائیں کہ کیا وہ گنتیا
پرست اور واضح حدیث کے الفاظ اس امام اہل بیت کی نسبت بھی استعمال کریں گے یا صرف یہ
الفاظ ابو داؤد ہی کی نسبت استعمال کئے جاسکتے ہیں؟ ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ جب کوئی شخص کسی
راستباز انسان پر اعتراض کرتا ہے تو اس کا قدم ٹھر ہی نہیں سکتا جب تک سب راستبازوں پر حملہ
نہ کرے کیونکہ راستباز سب ایک زنجیر سے بندھے ہوئے ہیں اور سب کا تعلق اللہ تعالی سے ہے
جو ان میں سے کسی ایک کے راستہ میں پتھر رکھتا ہے وہ سب کو گرانے کی کوشش کرتا ہے جو ایک کو
دھوکا دیتا ہے وہ سب کو دھوکا دیتا ہے یا تو انسان سب راستبازوں کو قبول کرلے یا اسے سب کو رد کرنا
پڑے گا۔ اور اس کا دعوائے ایمان اس کے کسی کام نہ آئے گا۔ کیونکہ اس کے اقوال اس کے
ایمان کو رد کر رہے ہیں۔
اس سے بھی بڑھ کر وہ روایت ہے جو علی بن موسیٰ رضا سے معمر بن خلاد نے بیان کی ہے اور
وہ یہ ہے يَقُولُ ثَلْثُ مِّنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ الْعِطْرُ وَأَخَذُ الشَّعَرِ وَكَثَرَةُ الطَّرُ وقَةِ * یعنی
مصنف صاحب ہفوات نے دوسرے ایڈیشن میں کچھ تبدیلیاں کر دی ہیں چنانچہ عورتوں اور
خوشبو کی محبت کے متعلق چونکہ ان کو اپنے بزرگوں سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا ذکر تو سنیوں
سے بڑھ کر ہماری کتب میں موجود ہے اس لئے انہوں نے دوسرے ایڈیشن میں اعتراض کا
پہلو یوں بدل دیا ہے کہ ان چیزوں سے محبت تو ہر صحیح القوی کو ہوتی ہے رسول کی کیا
خصوصیت ہے ؟ لیکن یہ اعتراض بھی ویسا ہی بودہ ہے کیونکہ حدیث میں خصوصیت کا ذکر ہی
انوار العلوم جلد 9
۳۰۷
حق الیقین
تین چیزیں نبیوں کی سنتوں میں سے ہیں اول خوشبو، دوم بال صاف کرنا، سوم کثرت جماع ۔ اب
مصنف ہفوات بتائیں کہ علی بن موسی الرضا تو عورتوں کی صحبت کی کثرت کو سنت انبیاء قرار دیتے
ہیں۔ پھر آپ اسے کنیا پرستی قرار دے کر کس کو گالیاں دے رہے ہیں ؟ آیا ائمہ اہل سنت کو یا خود
ائمہ اہل بیت کو؟
سب سے زیادہ لذیذ چیز
مندرجہ بالا احادیث جو اہل شیعہ کی روایات میں سے ہیں۔ مصنف ہفوات کی آنکھیں کھولنے
کے لئے کافی ہوں گی۔ مگر میں دو اور روایتیں لکھ کر جو ان سب سے بڑھ کر ہیں ان کو بتا دینا چاہتا
ہوں کہ ان کو پھوس کے گھر میں بیٹھ کر آگ سے نہیں کھیلنا چاہئے۔ ایک شیعہ صاحب امام ابو عبد
اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت امام ابو عبد اللہ سے پوچھا کہ سب سے زیادہ لذید شئے
کیا ہے؟ تو آپ نے جواب دیا الدِّ الاَ شَيَاءِ مُبَاضَعَةُ النِّسَاءِ کے
عورت سے جماع کرنا ہے وہ لفظ جو امام ابو عبد اللہ کی طرف اس شیعہ مخلص نے منسوب کئے ہیں
بہت زیادہ ننگے اور واضح ہیں لیکن میں نے ان کا ترجمہ سنجیدہ الفاظ میں کر دیا ہے۔ امید ہے کہ
مصنف صاحب ہفوات لغت دیکھ کر خود معلوم کر لیں گے کہ ان لفظوں کا لفظی ترجمہ ہماری زبان
میں کیا ہو سکتا ہے۔ اور پھر اس طرز تحریر کو بدلنے کی کوشش کریں گے جو الفاظ احادیث کی وجہ سے
نہیں بلکہ بخاری کے مترجم کے بعض نامناسب الفاظ سے فائدہ اٹھا کر انہوں نے اپنی کتاب میں
اختیار کی ہے۔
دوسری روایت اہل شیعہ کی جو میں پیش کرنا چاہتا ہوں حسب ذیل ہے۔ عقبہ بن خالد بیان
کرتے ہیں میں ابو عبد اللہ علیہ السلام کے پاس آیا جب آپ گھر سے نکل کر آئے تو کہا کہ یا عَقَبَةُ
شَغَلَنَا عَنْكَ هُؤُلَاءِ النِّسَاءِ ٣٨ ترجمہ۔ اے عقبہ ! ان عورتوں نے ہمیں مشغول رکھا اور
تیرے پاس نہ آنے دیا۔ مذکورہ بالا دونوں روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک تو امام صاحب جو
نبیوں کی طرح آپ کے عقیدے میں معصوم تھے عورتوں سے تعلق کو سب سے زیادہ لذیذ شئے
بتاتے ہیں۔ دوسرے دیے سرے دین کی خدمت پر آنے والے لوگوں سے عورتیں ان کو روک بھی لیتی ہیں!
ہیں اور
(بقیہ فوٹ نوٹ ) نہیں بلکہ اظہار واقعہ ہے مگر سوال یہ ہے کہ یہی احادیث کتب شیعہ میں
بھی موجود ہیں وہ کس خصوصیت وصیت کی کی وجہ وجہ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں ؟ تعجب پر پر تعجب یہ ہے کہ کہ اس ا قدر
تبدیلی کے بعد مصنف صاحب ہفوات نے دوسرے ایڈیشن میں پھر پہلے ہی اعتراض ڈہرا
دیتے ہیں۔