رسول کریم ﷺ کا حضرت عائشہ سے عشق

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۳۰۸
حق اليقين
وہ ان کی صحبت میں بیٹھے ہوئے خدمت دین کو بھول جاتے ہیں۔ کیا اب اہل سنت بھی کہہ دیں
کہ امام کی شان تو یہ ہے کہ وہ معرفت الہی اور ہدایت خلق اللہ اور اجرائے احکام خدا میں زیادہ
خوش ہو نہ کہ عورتوں اور اس کے لوازم خوشبو سے " ( مَعَاذَ الله) الله ) ۔ اور کیا مصنف صاحب
ہفوات اپنے اعوان شیعہ صاحبان کی مدد سے ان کتب اہل شیعہ کے احکاک سے فارغ ہو لینا چاہئے
پھر دوسری طرف توجہ کرنی چاہئے کیونکہ دوسرے کو کہنے کا وہی شخص مستحق ہوتا ہے جو پہلے اپنے
گھر کا انتظام کرلے۔
یہ جواب تو اس اصل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہے جو مصنف ہفوات نے ہفوات نے تجویز کیا ہے لیکن ہم
جس اصل کو صحیح تسلیم کرتے ہیں اسکے رو سے امام ابو عبد اللہ کی طہارت اور پاکیزگی اور تقویٰ اور
بزرگی میں کچھ بھی فرق نہیں آتا۔ نہ ان کتب اہل شیعہ کی تحقیر ہوتی ہے۔ ہم جب تک بد دیانتی
ثابت نہ ہو ان کی کوشش کی بھی قدر کرتے ہیں اور میرے نزدیک انہوں نے ائمہ اہل بیت کے
اقوال نقل کر کے ایک قابل قدر خدمت کی ہے۔ اگر اس خدمت میں نادانستہ ان سے کوئی غلطی
ہوئی ہے تو اس سے ان کی شان میں کوئی فرق نہیں آتا۔ نہ ان کی کتابوں کی عظمت کو صدمہ پہنچتا
ہے اور اگر دانستہ غلطی کی ہے تو اس کے ذمہ دار وہ خدا تعالیٰ کے حضور میں ہوں گے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عائشہ سے عشق دوسرا!
اعتراض
مصنف ہفوات کا یہ ہے کہ احادیث میں لکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ
کے عاشق تھے۔ اور یہ بات غلط ہے۔ اور اس کی تائید میں انہوں نے کئی احادیث نقل کی ہیں جن
کے متعلق میں الگ الگ لکھتا ہوں اول تو انہوں نے جواب الکافی سے ایک حدیث نقل کی ہے کہ
ام سلمہ نے کہا كَانَ إِذَا رَأَى عَائِشَةَ لَا يَتَمَالَكُ نَفْسَهُ ٣٩ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت عائشہ کو دیکھتے تھے تو ان کا اپنے نفس پر قابو نہیں رہتا تھا۔ یہ روایت جو اب الکافی میں
بلا حوالہ کتاب اور بلا سند درج ہے اس لئے نہیں کہہ سکتا کہ یہ کسی کتاب میں سے مصنف کتاب
نے درج کی ہے یا یہ کہ ان بے شمار نا قابل اعتبار روایات میں سے ایک ہے جو عام طور پر مجالس وعظ
کی زینت کے لئے لوگوں میں مشہور تھیں۔ مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ اس حدیث کا مضمون
قابل اعتراض ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف اور قرآن کریم کے بتائے
رے اخلاق محمدی کے بر عکس ہے۔ پس یہ
ہوئے
ایه روایت به سبب مضمون قرآن اور صحیح روایات اور عقل

انوار العلوم جلد 9
۳۰۹
حق الیقین
سلیم کے خلاف ہونے کے غلط ہے۔ اور ان روایات سے معلوم ہوتی ہے جو عبداللہ بن ابی بن
سلول کے چیلے چانٹوں کی طرف سے مشہور کی جاتی تھیں اور جن کا ذکر بعد میں منافق مسیحی اور
یہودی تو مسلموں نے تازہ رکھا۔ مگر باوجود اسکے کہ یہ روایت میرے نزدیک بالکل نا قابل اعتبار اور
صریح دروغ ہے اس کے پیش کرنے سے مصنف ہفوات کا جو منشاء ہے وہ کسی صورت میں پورا
نہیں ہو سکتا نہ اس روایت کا جھوٹا ہونا جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں محدثین کی شان کو کم کر
سکتا ہے۔ اور نہ ضرورت حدیث کو باطل کر سکتا ہے اور نہ اس کے جھوٹے ہونے سے ہمارے لئے
یہ جائز ہو سکتا ہے کہ اس روایت کو کتابوں میں سے نکال پھینکیں۔ اگر ہم ایسا کرنے لگیں تو بعض
دوسرے لوگ اس کے مقابل میں صداقتوں کو بھی نکال کر پھینک دیں گے۔
میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ احادیث کی کتب غلطی سے پاک نہیں ہیں اور نہ ہر ایک کتاب نیک
نیتی سے لکھی گئی ہے کئی کتب محض مجالس وعظ کو رونق دینے کے لئے لکھی گئی ہیں مگر باوجود اس
کے اس فن کے کمال تک پہنچانے والوں کی خدمت اسلام کا انکار نہیں ہو سکتا اور ہزاروں حدیثوں
کے جھوٹا نکلنے پر بھی اس فن کی حقارت نہیں کی جاسکتی۔ اس وقت کوئی شخص قابل ملامت ہو سکتا
ہے جب کہ وہ ان مزیل شانِ رسالت احادیث کو صحیح قرار دے اور ان کی ایسی تاویل بھی نہ کرے
جس سے وہ اعتراض دور ہو جائے جو ان سے پیدا ہوتا۔ ہے۔
مگر ہم دیکھتے ہیں کہ علماء سلف ایسی روایات کو ہمیشہ باطل قرار دیتے چلے آئے ہیں پس صرف
نقل کر دینے کے سبب وہ کسی الزام کے نیچے نہیں آسکتے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ہمیں ہر ایک قسم
کی روایات لوگوں کے لئے جمع کر دینا چاہئے۔ ہاں علماء خلف بے شک اس الزام کے نیچے ہیں کہ
انہوں نے ان احادیث اور روایات کو اتنا رواج نہیں دیا جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
حقیقی شان ظاہر ہوتی تھی اور اپنے وعظوں کو عوام میں دلچسپ بنانے کے لئے جھوٹے قصوں اور
غلط روایات کو صحیح احادیث قرار دے کر لوگوں میں خوب رائج کیا بلکہ ان کا انکار کرنے والوں کو
اسلام کا دشمن اور حدیث کا دشمن قرار دیا۔ ایسے لوگوں کے طریق عمل کو ہم اس سے بھی زیادہ
حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جتنا کہ مصنف صاحب ہفوات کے طریق عمل کو دیکھتے ہیں کیونکہ
مصنف صاحب ہفوات نے تو ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام اور علماء اسلام پر حملہ کیا ہے اور ان
لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بد نام کرنے کی کوشش کی ہے اور عبداللہ بن ابی بن
سلول کے ہم آواز ہو گئے ہیں۔ ہماری جماعت کی کوششیں شروع سے ایسے ناپاک لوگوں کے

حق الیقین
۳۱۰
انوار العلوم جلد 9
خلاف صرف ہوتی رہی ہیں اور ہوتی رہیں گی جب تک کہ یہ لوگ اہل اکاذیب ہوتے ہوئے
حدیث کے نام کو بد نام کرنا اور قرآن کریم پر روایات کو جو محتمل کذب و صدق ہیں۔ مقدم کرنا نہ
چھوڑ دیں گے۔
دوسری روایت اس خیال کی تصدیق میں مصنف ہفوات نے بخاری کتاب التفسیر سے پیش
کی ہے۔ یہ روایت ابن عباس سے مروی ہے اور اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ابن عباس کہتے ہیں کہ
میرے دل میں مدت سے خواہش تھی کہ میں حضرت عمر سے ایک بات دریافت کروں آخر ایک دن
موقع پا کر میں نے آپ سے پوچھا کہ وہ دو عورتیں جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف
آپس میں ایک دوسرے کی مدد کی تھی وہ کون ہیں؟ تو آپ نے فرمایا وہ حفصہ اور عائشہ ہیں اور پھر
فرمایا کہ ہم لوگوں میں عورتیں بالکل حقیر سمجھی جاتی تھیں حتی کہ قرآن کریم میں ان کے حقوق مقرر
ہوئے۔ ایک دن کسی بات کو میں سوچ رہا تھا میری بیوی نے مجھے کہا کہ اگر اس طرح کر لو تو اچھا ہے
میں ناراض ہوا کہ تیرا حق کیا ہے کہ مجھے مشورہ دے اس پر میری بیوی نے کہا عَجَبًا لَّكَ يَا ابْنَ
الْخَطَّابِ مَا تُرِيدُ أَنْ تُرَاجَعَ انْتَ وَإِنَّ ابْنَتَكَ لَتُرَاجِعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ حَتَّى يَظَلَّ يَوْمَهُ غَضْبَانَ فَقَامَ عُمَرُ فَأَخَذَ رِدَانَهُ مَكَانَهُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى
حَفْصَةً فَقَالَ لَهَا يَا بُنَيَّةٌ إِنَّكِ لَتُرَاجِعِينَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى
يَظَلَّ يَوْمَهُ غَضْبَانَ فَقَالَتْ حَفْصَةٌ وَاللَّهِ إِنَّا لَتُرَاجِعُهُ فَقُلْتُ تَعْلَمِينَ أَنِّي أُحَذِّرُكِ
عُقُوبَةَ اللَّهِ وَ غَضَبَ رَسُولِ اللهِ اليَا بُنَيَّةٌ لَا يَغْرَ نَّكِ هُذِهِ الَّتِي أَعْجَبَهَا حُسْنُهَا
حُبُّ رَسُولِ اللَّهِ إِيَّا مَا يُرِيدُ عَائِشَةَ ٣٠ ( ترجمہ ) اے ابن خطاب! تجھ پر تعجب ہے کہ تو
ناپسند کرتا ہے کہ تیری بیوی تیری بات میں بولے اور تیری بیٹی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
باتوں کا جواب دیتی ہے یہاں تک کہ آپ کبھی سارا سارا دن ناراض رہتے ہیں۔ یہ سن کے سن کر عمر کھڑے
ہوئے اور اپنی چادر ٹھیک طرح اوڑھی اور حفصہ کے پاس آئے اور کہا کہ اے بیٹی کیا یہ سچ ہے کہ تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں میں بول پڑتی ہے۔ یہاں تک کہ آپ دن بھر ناراض رہتے
ہیں۔ حفصہ نے کہا خدا کی قسم ہم تو آپ کی باتوں کا جواب دے دیا کرتی ہیں۔ پس میں نے کہا یا د رکھ
میں تجھے اللہ کے عذاب اور اس کے رسول کے غضب سے ڈراتا ہوں۔ اے بیٹی! تجھے اس بیوی کا
طریق عمل دھوکے میں نہ ڈالے جسے اپنے حسن یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پر ناز
ہے اور اس سے ان کی مراد حضرت عائشہ سے تھی۔

الدار العلوم جلد 9
۳۱۱
حق اليقين
اس ٹکڑہ حدیث کو نقل کر کے مصنف ہفوات یہ اعتراض کرتے ہیں۔ اول رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی یہ شان کہ جس بی بی کا دل خدا سے پھر گیا ہو اس پر آپ فریفتہ ہوں دوم جو بیوی
خدا سے منحرف ہو وہ ان کی ان کی زوجیت میں رہ جائے۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔ سوم رسول اللہ پر ازواج کی یہ
زیادتیاں ہوں کہ آپ کئی کئی دن غم و غصہ میں مبتلاء رہیں یعنی کار رسالت سے معطل رہیں۔ ان
ہفوات کو عقل انسانی ہرگز قبول نہیں کرتی۔
چونکہ عشق کے ہیڈنگ کے نیچے یہ حدیث لکھی گئی ہے۔ اور چونکہ اعتراضات میں عشق کا
ذکر نہیں ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنف ہفوات کے نزدیک عشق کے اعتراض کے علاوہ
مزکورہ بالا حدیث پر یہ اعتراض پڑتے ہیں۔
اس حدیث سے عشق کا مفہوم نکالنا تو مصنف ہفوات کی عقل میں ہی آسکتا ہے کیونکہ اس
میں نہ عشق کا کوئی ذکر ہے نہ کوئی واقع اس میں ایسا لکھا ہے جس میں یہ اشارہ پایا جائے کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ سے عشق تھا۔ ہاں یہ اشارہ پایا جاتا ہے کہ حضرت عائشہ
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت حفصہ کی نسبت زیادہ محبت تھی۔ لیکن یہ کوئی ایسی بات
نہیں جس سے عشق کا نتیجہ نکالا جائے یا جس پر کسی قسم کا اعتراض ہو سکے۔ حضرت عائشہ کی نیکی۔
ان کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فدائیت اور ان کے والد کی خدمات و قربانیاں ایسی نہ تھیں
کہ ان کی وقعت کو دوسری بیویوں کی نسبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں بڑھا نہ
دیتیں۔ پس اس کی وجہ سے حضرت عائشہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زیادہ محبت کرنا قابل
اعتراض امر نہیں بلکہ اس قدر دانہ طرز عمل پر روشنی ڈالتا ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی طبیعت ایک ممتاز نمونہ پیش کرتی ہے۔ اور اس اعتراض سے صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ
مصنف صاحب ہفوات کی نظر میں محبت کا کوئی نہایت ہی غلط مفہوم بیٹھا ہوا ہے اور وہ اپنی جہالت کا
غصہ ائمہ حدیث پر نکالنا چاہتے ہیں۔
دو سرا اعتراض بھی کہ جس بی بی کا دل خدا تعالیٰ سے پھر گیا ہو اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کس طرح فریفتہ ہو سکتے تھے۔ ایسا ہی غلط ہے جیسا کہ پہلا۔ کیونکہ قرآن کریم میں تو اس کی
بجائے یہ بیان ہے کہ ان کا دل اللہ تعالیٰ کی طرف مائل تھا۔ اور وہ اس کی رضا پر چلنے کے لئے بالکل
تیار تھیں مصنف ہفوات خود ہی آیت کے ایک غلط معنے کر کے ائمہ حدیث پر اعتراض کرنے لگیں
تو اس میں ائمہ حدیث کا کیا قصور ہے؟

انوار العلوم جلد 9
۳۱۲
حق اليقين
سے
وہ الفاظ قرآن جن سے مصنف ہفوات نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ حضرت عائشہ کا دل خدا تعالی
پھر گیا تھا۔ اتھا یہ ہیں إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا وَإِنْ تَظْهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ
مَوْلُهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلَئِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرُ ال (ترجمہ) اگر تم الله
تعالیٰ کی طرف رجوع کرو۔ تو تمہارے دل تو جھک ہی چکے ہیں اور اگر تم دونوں اس کے خلاف ایک
دوسرے کی مدد کرو تو اللہ اس کا دوست ہے اور جبریل بھی اور مسلمانوں میں سے نیک لوگ بھی اور
پھر اس کے ساتھ فرشتے بھی اس کے مددگار ہیں۔ اس آیت سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض بیویوں کے دل خدا سے پھر گئے تھے بلکہ اس کے برخلاف یہ ثابت
ہوتا ہے کہ ان بیویوں کے دل اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے ہوئے تھے۔ کیونکہ اِنْ تَتُوبَا إِلَى اللهِ کے
بعد فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُما فرمایا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پچھلا فعل پہلے فعل کا باعث اور
موجب ہے۔ اور یہ خیال کرنا کہ کسی شخص کا دل پھر جانا تو بہ کا موجب اور باعث ہو گا عقل کے
خلاف ہے۔ دل میں خشیت کا پیدا ہونا تو بہ کا محرک ہوتا ہے نہ کہ دل کا خدا سے دور ہو جانا۔ پس
فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُکُما کے یہ معنی نہیں ہیں کہ تمہارے دل اللہ تعالیٰ سے پھر گئے ہیں۔ بلکہ یہ معنی
ہیں کہ تمہارے دل تو پہلے ہی اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔ یعنی یہی کام تمہارا اصل کام ہے
اور غلطی دل سے نہیں ہوئی بلکہ سہواً ہوئی ہے۔ ان معنوں کے سوا دوسرے کوئی معنے کرنے لغت
عرب اور قواعد زبان کے بالکل خلاف ہیں اور ہرگز جائز نہیں اور تعجب ہے ان لوگوں پر جو تعریفی
کلمات کو ندمت قرار دیتے ہیں۔
غرض اس آیت میں تو تعریف کی گئی ہے کہ اگر اے پیو یو تم توبہ کرو تو تم اس کی اہل ہو۔
کیونکہ تمہارے دل پہلے ہی خدا کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔ ہاں اگر توبہ نہ کرو تو ہمیں تمہاری پرواہ
نہیں۔ اگر اس آیت کے وہ معنے لئے جاویں جنہیں مصنف صاحب ہفوات نے پسند کیا ہے تو یوں
معنے ہوئے۔ اگر تم توبہ کرو تو تمہارے دل تو خدا سے دور ہو ہی چکے ہیں۔ اور اگر تم رسول کے
خلاف کام کام کرو تو خدا اور مؤمن اور فرشتے اس کے مدد گار ہیں کیا کوئی عقلمند اس فقرہ کی بناوٹ کو
درست کہہ سکتا ہے کیونکہ مقابلہ کے فقروں میں دونوں حصوں کا مقابلہ ہوتا ہے، لیکن ان معنوں
کے رو سے پہلے فقرہ کے دوسرے حصہ کا مقابلہ کسی جملہ سے نہیں رہتا اور مزید برآں یہ عجیب
محمل بات بن جاتی ہے کہ اگر تم توبہ کرو تو تم تو پہلے ہی گناہ کی طرف مائل ہو چکی ہو کیا گناہ کی طرف
میلان کے باعث تو بہ نصیب ہوتی ہے یا خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے سے اور اس سے تعلق پیدا

انوار العلوم جلد 9
۳۱۳
حق الیقین
کرنے سے۔ پس صحیح معنے وہی ہیں جو میں اوپر بیان کر چکا ہوں۔ اور ان کی رو سے آیت مذکورہ بالا
سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ بعض بیویاں رسول کریم کی اللہ سے دور ہو گئی تھیں۔ بلکہ یہ ثابت ہوتا
ہے کہ آپ کی وہ بیویاں دل سے نیک اور پرہیز گار تھیں۔ جو غلطی ان سے ہوئی تھی وہ سہواً اور
بشریت کی کمزوری کے ماتحت تھی۔
دوسرا اعتراض مصنف صاحب ہفوات کا یہ ہے کہ جو بیویاں خدا سے منحرف ہوں وہ نبی کی
زوجیت میں کسی طرح رہ سکتی ہیں ؟ یہ اعتراض تین وجہ سے باطل ہے۔
اول تو اس وجہ سے کہ حضرت نوح اور حضرت لوط کی بیویاں خدا سے دور تھیں مگر باوجود اس
کے وہ ان کی زوجیت میں رہیں۔ اگر مصنف صاحب ہفوات اس صورت کا آخری حصہ پڑھ لیتے تو
ان کو یہ ٹھوکر نہ لگتی مگر قرآن کا پڑھنا تو ان کے لئے نہایت مشکل ہے کیونکہ ان کے نزدیک حضرت
عثمان نے اس میں بہت کچھ رخنہ انداز اندازی کر دی ہوئی ہے ( نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ) ان کے
نزدیک تو قرآن کریم کی صرف وہی آیت قابل سند اور قابل مطالعہ ہے۔ جس میں سے وہ توڑ مروڑ
کر کوئی اعتراض خدام اسلام پر کر سکیں۔
اسی سورۃ کے آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلاً لِلَّذِينَ كَفَرُوا امْرَأَتَ
نُوحٍ وَ امْرَأَتَ لُوطٍ كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَيْنِ فَخَانَتْهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا
عَنْهُمَا مِنَ اللَّهِ شَيْئًا وَقِيلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدَّاخِلِينَ " (ترجمہ) اور اللہ تعالیٰ کافروں
کی دو مثالیں بیان کرتا ہے۔ ایک تو نوح کی بیوی کی اور ایک لوط کی بیوی کی وہ دونوں ہمارے نیک
بندوں کے نکاح میں تھیں مگر ان کے خلاف راستہ پر چلیں پس وہ دونوں نبی خدا کے عذاب سے ان
کو ذرہ بھی نہ بچا سکے۔ اور ان دونوں سے کہا گیا کہ جس طرح باقی لوگ آگ میں داخل ہوتے ہیں
تم بھی آگ میں داخل ہو جاؤ۔ یہ آیت بتاتی ہے کہ باوجود خدا سے دور ہونے کے ایک عورت نبی
کے نکاح میں رہ سکتی ہے کیونکہ مذہب اور عقیدہ کا تعلق نکاح کے ساتھ نہیں۔ (ہاں اہل اسلام
کے لئے شرط ہے کہ صرف اہل کتاب سے شادی کریں) ظاہری اخلاق اور شرافت کا تعلق ہے۔
ایک بدکار اور فاحشہ عورت نبی کی بیوی نہیں رہ سکتی۔ لیکن مذہباً اگر وہ خراب ہے تو وہ نکاح میں رہ
سکتی ہے۔
دوسرا جواب اس کا یہ ہے کہ جیسا کہ میں پہلے ثابت کر چکا ہوں۔ اس آیت کے یہ معنے ہی
نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی بیوی خدا سے دور ہو گئی تھی۔ بلکہ اس کے یہ معنے

انوار العلوم جلد 9
الد
حق اليقين
ہیں کہ ان کا دل بالکل خدا کی طرف متوجہ تھا اور جو غلطی ہوئی تھی محض سہواً تھی پس یہ اعتراض
اس جگہ پڑتا ہی نہیں۔
تیسرا جواب اس کا یہ ہے کہ یہ آیت تو قرآن کریم کی ہے۔ امام بخاری کی روایت تو نہیں
جس پر اعتراض ہے۔ پس اعتراض امام بخاری پر نہیں اللہ تعالی پر ہے۔ اس میں کیا شک ہو سکتا
ہے کہ یا تو اس آیت کے معنے برے ہیں یا اچھے۔ اگر اس کے یہ معنے ہیں کہ آپ کی دو بیویاں خدا
سے پھر گئی تھیں۔ اور اگر یہ درست ہے کہ خدا سے دور ہونے والی بیویاں نبی کی زوجیت میں نہیں
رہ سکتیں تو پھر امام بخاری ہی کا یہ فرض نہیں کہ وہ یہ بتائیں کہ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان دو بیویوں کو الگ کیوں نہ کر دیا۔ بلکہ مصنف ہفوات کا بھی جب تک وہ مسلمان کہلاتے ہیں
فرض ہے کہ بتائیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کے حکم کے خلاف کام کیوں کیا۔
پس ان کا یہ اعتراض بخاری پر نہیں بلکہ در حقیقت قرآن کریم پر ہے کیونکہ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا
بخاری کی روایت نہیں بلکہ قرآن کریم کی آیت کا ایک حصہ ہے۔
اور اگر اس آیت کے معنے اچھے ہیں اور اس میں ازواج مطہرات کی تعریف کی گئی ہے تو پھر
مصنف ہفوات نے اس آیت کی بنا پر اعتراض کیوں کیا ہے ؟ جب بیویاں نیک تھیں تو ان کے علیحدہ
کرنے یا نہ کرنے کا سوال ہی کس طرح پیدا ہو سکتا ہے؟
تیسرا اعتراض مصنف ہفوات کا یہ ہے کہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی بیویاں آپ پر ایسی زیادتیاں کریں کہ کئی کئی دن تک آپ غم و غصہ میں مبتلاء رہیں اور کار
رسالت سے معطل رہیں۔
اس اعتراض سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنف صاحب ہفوات کا دماغ قوت ایجاد کا وافر حصہ
رکھتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ ناپسند اور مکروہ باتوں کی ایجاد ہی میں
مشغول رہتا ہے۔ اول تو حدیث میں کوئی ایسا لفظ موجود نہیں جس میں ازواج مطہرات کی زیادتیوں
کا ذکر ہو۔ حدیث کے الفاظ سے صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ عرب کے دستور کے خلاف اس حریت
کی روشنی میں جو اسلام نے پھیلائی تھی۔ اور ان محبت کے تعلقات کے نتیجہ میں جو میاں بیوی میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیدا کرنا چاہتے تھے۔ آپ کی بیویاں بعض دفعہ بعض معاملات میں
آپ کو مشورہ دے دیا کرتی تھیں اور بعض دفعہ اس تعلق محبت کی بنا پر آپ پر اپنی بات کے منوانے
کے لئے زور بھی دے دیا کرتی تھیں۔ کیا اس بات کا نام کوئی شخص زیادتی رکھ سکتا ہے؟ حدیث میں

انوار العلوم جلد 9
۳۱۵
حق الیقین
الفاظ تُرَاجِعِینَ کے ہیں یعنی بات کا جواب دینا۔ اور واقعہ بتا رہا ہے کہ جواب دینے سے کیا مراد
ہے۔ کیونکہ یہ بات حضرت عمر کی بیوی نے کہی ہے اور اس کا واقعہ حضرت عمر یہ بیان فرماتے ہیں کہ
آپ کسی بات کو سو کو سوچ رہے تھے کہ آ۔ آپ کی بیوی نے مشورہ کوئی بات کہہ دی کہ جس امر میں آپ
کو فکر ہے۔ آپ اس میں اس اس طریق سے کام کر سکتے ہیں۔ حضرت عمر کو دستور عرب کے
مطابق عورت کا مشورہ میں دخل دینا نا پسند ہوا ہے اور آپ نے اسے ڈانٹا اس پر اس نے کہا کہ آپ
کیوں ناراض ہوتے ہیں؟ اس طرح تو آپ کی بیٹی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کر لیا کرتی
ہے۔ پس مراجعت کے معنے خود الفاظ حدیث سے ہی کھل جاتے ہیں یعنے بات میں دخل دے لینا
نہ کہ تو تو میں میں کرنا اور لڑنا جو مضمون کہ مصنف ہفوات نکالنا چاہتے ہیں حضرت عمر کی بیوی نے
کب حضرت عمر کی کسی بات کو رد کیا تھا کہ اس کی نسبت یہ لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ اگر اس کے لئے
یہ لفظ صرف مشورہ دینے پر بولا گیا ہے تو اس حدیث میں وہی لفظ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی بیویوں کی نسبت استعمال ہوا ہے تو اس کے وہی معنے کیوں نہ کئے جاویں اور کیوں اس کے معنے
زیادتی کے کئے جاویں۔
باقی رہا یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بھی کہا گیا ہے کہ آپ اس جواب سے
دن بھر ناراض رہتے تھے تو اول تو یہ حضرت عمر کی بیوی کے لفظ ہیں اور ان کی تصدیق نہ حضرت عمر
نے کی ہے نہ حضرت حفصہ نے کیونکہ جب انہوں نے حضرت حفصہ کے سامنے واقعہ بیان کیا ہے تو
انہوں نے اس امر کی تو تصدیق کی ہے کہ ہم آپ سے اصرار کر کے بات کر لیا کرتی ہیں لیکن اس کا
اقرار نہیں کیا کہ آپ بھی سارا سارا دن ناراض دن ناراض رہتے ہیں۔ پس یہ ایک عورت کا خیال ہے اور اگر
ہم یہ کہہ دیں کہ یہ خیال غلط تھا تو حدیث کی صحت یا امام بخاری کی شخصیت پر کوئی اعتراض نہیں
پڑتا۔
دوسرے اگر اس امر کو نظر انداز بھی کر دیا جائے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ناراض رہنے کو بطور واقع بیان نہیں کیا گیا بلکہ ایک عورت کے خیال کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس
کی حضرت حفصہ تصدیق نہیں کرتیں تو بھی یہ ثابت نہیں ہوتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
بیویاں آپ پر کوئی زیادتی کرتی تھیں بلکہ صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ مشورہ میں کوئی ایسی بات کہہ
بیٹھتی تھیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک کہنی مناسب نہیں ہوتی تھی۔ اور آپ
اس پر ناپسندیدگی کا اظہار فرما دیتے تھے اور یہ بات ان دو شخصوں کے تعلقات میں جو اخلاق اور علم

انوار العلوم جلد 8
۳۱۶
حق الیقین
میں فرق رکھتے ہوں پیدا ہو جانی بالکل معمولی ہے۔
دوسری ایجاد مصنف صاحب ہفوات کے دماغ کی یہ ہے کہ حدیث میں تو یہ لفظ ہیں کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دن ناراض رہتے اور وہ اپنے اعتراض میں لکھتے ہیں کہ کئی کئی دن تک
آپ غم و غصہ میں مبتلا رہتے۔
تیسری ایجاد مصنف ہفوات کی یہ ہے کہ حدیث میں تو لفظ غضب کا استعمال ہوا ہے جو اچھے
اور برے دونوں معنوں میں استعمال ہوتا ہے حتی کہ اللہ تعالیٰ کی نسبت بھی استعمال ہو جاتا ہے جیسا
کہ آتا ہے مَنْ لَّعَنَهُ اللَّهُ وَ غَضِبَ عَلَيْهِ ۳ اور انہوں نے اس لفظ کو بدل کر غم و غصہ کا
لفظ استعمال کر دیا ہے تاکہ اعتراض مضبوط ہو جائے۔ کیونکہ غصہ کا لفظ عربی زبان میں بڑے معنوں
میں استعمال ہوتا ہے اور اس لفظ کا مفہوم یہ ہے کہ جس شخص کے اندر یہ مادہ جوش میں آوے خود
اس کو تکلیف ہو اور اس کا گلا گھٹ جائے۔ اور یہ حالت صرف ان لوگوں کی ہوتی ہے جو جوش
سے اندھے ہو جائیں اور ماسوا کو بھول جائیں۔ قرآن کریم میں یہ لفظ انہی معنوں میں استعمال ہوا
ہے۔ دوزخیوں کے کھانے کی نسبت آتا ہے وَ طَعَامًا ذَا غُصَّةٍ ہ وہ کھانا ان کو ملے گا جو ان
کے گلے کو پکڑلے گا اور نہ باہر نکل سکے گا نہ اندر جا سکے گا۔
لغت میں بھی یہی معنے گئے ہیں کہ غصہ اس حزن کو کہتے ہیں جو انسان کے گلے کو پکڑے ۳۵
یعنی اس کی حالت موت کی سی کر دے جیسے کسی کا گلا بند ہو جائے۔ پس یہ لفظ اللہ تعالیٰ اور اس کے
نیک بندوں کی نسبت استعمال نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اس کا مفہوم ان کے اندر نہیں پایا جاتا اور
حدیث میں یہ لفظ رسول کریم کی نسبت استعمال نہیں ہوا بلکہ غضب کا ہوا ہے جو اللہ تعالیٰ کی
نسبت بھی استعمال ہو جاتا ہے۔
مصنف ہفوات کے دماغ کی چوتھی اختراع یہ ہے کہ وہ اس حدیث سے یہ مطلب نکالتے ہیں
کہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت لکھا ہے۔ آپ اپنی بیویوں کی بات پر اظہار
غضب کرتے تھے اس سے معلوم ہوا کہ آپ کارِ رسالت سے معطل ہو جاتے تھے۔ حالانکہ غضب
کرنے اور کار رسالت سے معطل ہونے کا کوئی بھی علاقہ نہیں ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح
مصنف ہفوات نے محبت کا غلط مفہوم سمجھ کر پہلی حدیث پر اعتراض شروع کر دیا تھا اسی طرح
غضب کا غلط مفہوم سمجھ کر دوسری حدیث پر اعتراض شروع کر دیا۔ اگر وہ قرآن کریم پر نظر ڈالتے تو
ان کو اس قسم کے اعتراضات کر کے خود شبکی نہ اٹھانی پڑتی اور دشمنانِ اسلام کو خوشی کا موقع نہ ملتا۔

انوار العلوم جلد 9
۳۱۷
حق الیقین
میں ابھی لکھ چکا ہوں کہ یہ لفظ اللہ تعالیٰ کی نسبت قرآن کریم میں بار بار استعمال ہوا ہے۔ چنانچہ
بعض آیات اور لکھ دیتا ہوں جن سے معلوم ہو گا کہ خدا تعالیٰ بھی غضب کرتا ہے۔ سورہ مجادلہ میں
فرماتا ہے تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ سورۃ نساء میں ہے وَ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَ
لَعَنَهُ ۔ سورۃ فتح میں ہے وَ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ اور اگر مصنف ہفوات نماز کے
فریضہ کے ادا کرنے کی طرف بھی کبھی متوجہ ہوتے ہیں تو ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ سورہ فاتحہ جسے
ایک مسلمان کم سے کم بیس دفعہ دن میں پڑھتا ہے اس میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ " ایک
قوم کی نسبت آتا ہے۔ اور اس غضب کی مدت قیامت تک ہے جیسا کہ فرماتا ہے وَإِذْ تَأَذَّنَ
رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ مَنْ يَسُومُهُمْ سُوءَ الْعَذَابِ إِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيعُ
الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَحِيمٌ * ترجمہ: جب تیرے رب نے خبر دے دی کہ وہ ان لوگوں پر
قیامت تک ایسے لوگ مقرر کرتا رہے گا جو ان کو سخت عذاب دیتے رہیں گے۔ ضرور تیرا رب جلد
بڑے کام کا بدلہ دینے والا ہے۔ اور وہ ساتھ ہی بہت بخشنے والا اور مہربان بھی ہے۔ اب اگر غضب
کرنے والا اپنے کام سے ا اپنے کام سے معطل ہو جاتا ہے ا اتا ہے اور اسی صورت میں وہ غضب کر سکتا ہے جب اور کسی
کی بات کی اسے ہوش نہ رہے تو کیا اللہ تعالیٰ بھی اپنے کام سے معطل ہو جاتا ہے اور اگر باوجود اس
کے کہ یہ لفظ بار بار اللہ تعالیٰ کی نسبت استعمال ہوا ہے اللہ تعالیٰ کی شان میں کچھ فرق نہیں آتا تو کیا
رسول کی شان خدا سے بڑھ کر ہے کہ اگر اس کی نسبت یہ لفظ استعمال ہو جائے تو اس کی شان میں
فرق آجاتا ہے۔
اگر یہ کہو کہ خدا تعالیٰ کی نسبت تو یہ الفاظ بطور استعارہ اور مجاز استعمال ہوتے ہیں اور بندوں
کی نسبت اصل معنوں میں۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ کوئی قاعدہ ایسا نہیں جس میں استعارہ اور مجاز
کے استعمال کے لئے یہ حد لگائی گئی ہو کہ فلاں کے لئے وہ استعمال ہو سکتا ہے اور فلاں کے لئے
نہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ کے لئے یہ لئے یہ لفظ بطور استعارہ استعمال ہوتے ہیں تو وہی لفظ اگر اللہ تعالیٰ کے
رسول کی نسبت آگیا ہے تو اس کے حقیقی معنے اگر رسول کی شان کے خلاف ہیں تو ہم اسی طرح
اس جگہ اس کے مجازی معنے لے لیں گے جس طرح اللہ تعالٰی کی نسبت اس کے مجازی معنے لیتے
ہیں۔
دوسرا جواب اس کا یہ ہے کہ مجاز اور استعارہ کے طور پر وہی لفظ کسی قدوس اور پاک ہستی کی
نسبت استعمال کیا جاتا ہے جو پاک ہو۔ پس اگر مجازاً بھی غضب کا لفظ اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال کیا

انوار العلوم جلد 9
۳۱۸
حق اليقين
جاتا ہو تب بھی یہ ماننا پڑے گا کہ وہ لفظ اعلیٰ سے اعلیٰ انسان کے لئے بولنا اس کی شان کے خلاف
نہیں۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس لفظ کا استعمال آپ کی شان کے خلاف
نہیں۔ کیونکہ یہ کسی عیب پر یا کمزوری پر دلالت نہیں کرتا بلکہ غضب اس موقع پر ایک خوبی ہے
جس کا پایا نہ جانا بے غیرتی پر دلالت کرتا ہے
7
مگر مصنف صاحب ہفوات کی تسلی کے لئے ہم استعارہ اور مجاز کے عذر کو بھی قبول کر لیتے
ہیں اور اللہ تعالیٰ کے سوا انبیاء اور نیک لوگوں کے لئے اس لفظ کا استعمال قرآن کریم میں دکھا دیتے
ہیں۔ سورۃ اعراف میں یہی لفظ حضرت موسیٰ کی نسبت آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَمَّا رَجَعَ
موسَى إِلَى قَوْمِهِ غَضْبَانَ أَسِفًا قَالَ بِئْسَمَا خَلَقْتُمُونِي مِنْ بَعْدِي ان اور جب موسیٰ
اپنی قوم کی طرف ایسی حالت میں لوٹے کہ وہ ان پر غضبناک تھے اور ان کی حالت پر افسوس کر رہے
تھے۔ انہوں نے کہا کہ تم لوگوں نے میرے بعد میری جانشینی بہت بری طرح کی ہے۔ اس کے آگے
چل کر فرمایا وَ لَمَّا سَكَتَ عَنْ مُوسَى الْغَضَبُ أَخَذَالْاَ لْوَاحَ اور جب موسیٰ کا غضب
ٹھر گیا تو انہوں نے تختیاں لے لیں۔ کیا ان آیات کے مطابق یہ سمجھنا چاہئیے کہ نَعُوذُ بِاللهِ
حضرت موسیٰ طور سے واپس آئے اور اپنی قوم کے سمجھانے کے عرصہ میں کارِ نبوت سے معطل
رہے تھے۔ اگر نہیں تو رسول کریم کی نسبت یہی لفظ اگر استعمال کیا گیا ہے تو اس کے معنی کار نبوت
سے معطل ہونے کے کیونکر ہو گئے۔ کیا اس لئے کہ مصنف ہفوات نے امام بخاری کے پردہ میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کو برا بھلا کہنے کی ایک سبیل نکالی ہے یا کم سے کم یہ کہ
حدیثوں کی برائی ثابت کرنا ان کا اصل مقصد نہیں بلکہ اصل میں صحابہ اور ائمہ دین کو گالیاں دے
کر اپنی طبیعت ثانیہ کے مقتضی کو پورا کرنا مطلوب ہے۔
حضرت موسیٰ کے علاوہ یہی لفظ ایک اور نبی کی نسبت بھی استعمال ہوا ہے اور وہ یونس" نبی
ہیں جن کو قرآن کریم میں ذوالنون کے لقب سے بھی یاد کیا ہے۔ ان کی نسبت سورۃ انبیاء میں آتا
ہے وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَتِ أَن لَّا إِلَهَ
إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ ٥٣ ( ترجمہ ) اور ذوالنون کو بھی (ہم نے ہدایت
دی تھی جب کہ وہ غضبناک ہو کر اپنے علاقہ سے چلا اور اسے یقین تھا کہ ہم اس کے ساتھ سختی کا
معاملہ نہیں کریں گے۔ پس اس یقین کی بنا پر اس نے مصائب کے وقت پکار کر کہا۔ تیرے سوا کوئی
اور معبود نہیں تو پاک ہے اور میں تو ظالموں میں سے ہوں (یعنی اپنے نفس کو میں نے دکھ میں ڈال

انوار العلوم جلد 9
۳۱۹
حق الیقین
دیا ہوا ہے ) اس آیت میں بھی ایک نبی کی نسبت غضب کا لفظ استعمال ہوا ہے مگر باوجود اس کے وہ
کار نبوت سے معطل نہیں ہوا بلکہ نبی ہے اور نبیوں والا کام کر رہا ہے۔ لوگوں سے ناراض ہے مگر
اللہ کی مدد کا کامل بھروسہ رکھتا ہے۔ دنیا کی تنگی کو دیکھ کر بھی یقین رکھتا ہے کہ خدا مجھے نہیں
چھوڑے گا اور اس کی امداد کے حصول کے لئے اس کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور اس کے لئے الہی
رحمت کا دروازہ کھولا جاتا ہے۔
میں غضب کا لفظ مومنوں کی نسبت بھی استعمال ہوا ہے اور بصورت مدح استعمال ہوا ہے۔
چنانچہ سورۃ شوری میں فرمایا ہے۔ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ ٥ جب ان کو کسی پر
غضب آتا ہے تو اپنے غضب کے نتیجہ میں لوگوں کو سزا نہیں دیتے بلکہ باوجود غضب کے ان کے
رحم کا پہلو غالب رہتا ہے اور وہ دوسروں کے قصوروں کو معاف کر دیتے ہیں۔ اس جگہ دیکھو
مومنون کی تعریف میں یہ بات بیان ہوئی ہے کہ وہ غضب کے وقت سزا سے ہاتھ کھینچے رکھتے ہیں۔
اگر غضب کے معنے کارِ رسالت سے معطل ہونے کے ہوتے تو یہ مؤمن کار مونیت سے کیوں
معطل نہ ہو جاتے۔ اس جگہ سے تو معلوم ہو رہا ہے کہ غضب کے باوجود ایک مؤمن کا تعلق ایمان
بھی قائم رہتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کی جلوہ گری اپنے اندر پاتا ہے اور اس کے رحم کو اپنے
اندر منعکس کر کے وہ لوگوں کے گناہ معاف کرتا ہے۔ تو پھر کیا نبیوں کے دل کا ظرف ہی اس قدر
تنگ ہے کہ اس میں غضب کے آتے ہی باقی سب حواس وہاں سے غائب ہو جاتے ہیں اور ان کو پھر
دنيا و ما فيها بلکہ خدا اور عقبی کی بھی کچھ فکر نہیں رہتی اور وہ کار نبوت سے معطل ہو جاتے ہیں۔
اس عقل و دانش پر تعجب ہے اور اس علم پر ائمہ پر اعتراض کرنے کی جرأت موجب حیرت ہے۔
اور اس ستم ظریفی پر عقل دنگ ہے کہ آپ بایں علم و فہم لکھتے ہیں کہ ان ہفوات کو عقل انسانی
ہرگز قبول نہیں کرتی۔
تیسری روایت مصنف ہفوات نے اس امر کی سند میں کہ ائمہ حدیث کے نزدیک رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ سے عشق تھا بخاری کتاب النکاح سے نقل کی ہے۔ یہ روایت
در حقیقت اس واقع کے متعلق ہے جو اوپر بیان ہو چکا ہے اس لئے واقع کی طرف اشارہ کرنے کی
ضرورت نہیں۔ اس میں سے یہ الفاظ نقل کر کے مصنف ہفوات نے اعتراض کیا ہے ثُمَّ قُلْتُ يَا
رَسُولَ اللَّهِ لَوْ رَأَيْتَنِي وَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ لَهَا لَا يَفْرَنَّكِ أَنْ كَانَتْ جَارَتُكِ
أَوْضَأَ مِنْكِ وَأَحَبَّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ عَائِشَةَ فَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى

آج 10 میں سے 10 باقی