رسول کریم ﷺ کا حضرت عائشہ سے عشق
انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 2
حق الیقین
۳۲۰
انوار العلوم جلد 9
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبَتُمَةً أخرى - 20 میں نے کہا یا رسول اللہ دیکھئے تو سہی میں حفصہ کے ی
پاس گیا اور میں نے اس سے کہا کہ تجھے کوئی بات دھوکا نہ دے کیونکہ تیری ہمسائی تجھ سے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ خوش رکھنے والی اور زیادہ پیاری ہے جس سے ان کی مراد حضرت عائشہ
تھیں۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ اپنے خاص طرز میں مسکرائے۔
مصنف ہفوات اس پر اعراض کرتے ہیں کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم عوام کی طرح مبتلائے نفس امارہ تھے۔ اس عقل و دانش پر مجھے تعجب آتا ہے۔
اگر اس کا نام نفس امارہ ہے کہ کسی شخص سے جس سے خدا تعالی نے رشتہ محبت پیدا کیا ہے محبت کی
جائے تو پھر وہ سب روایات جن میں حضرت علی اور حضرت فاطمہ اور حضرت حسن اور حضرت
حسین سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا ذکر آتا ہے وہ سب ہی نفس امارہ کی غلامی پر
دلالت کرتی ہیں۔ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِکَ ۔ اور اگر کسی شخص سے دوسروں کی نسبت زیادہ محبت
کرنا نفس کی غلامی ہے تو لَيُوسُفُ وَأَخُوهُ أَحَبُّ إِلَى أَبِيْنَا مِنَّا 2 کی آیت کے ماتحت
حضرت یعقوب نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذُلِكَ - نفس امارہ کے غلام ٹھہرے۔ افسوس کہ انسان تعصب
میں اندھا ہو کر بالکل غور نہیں کر سکتا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔
مجھے اس اعتراض پر اور کچھ زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ محبت کے مضمون پر میں پہلے
تفصیلاً لکھ آیا ہوں۔ ہاں یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس حدیث کو نقل کر کے مصنف ہفوات نے جو
چند فقرات بزعم خود اس کے مضمون کو رد کرنے کے لئے لکھے ہیں ان سے معلوم ہو جاتا ہے کہ ان
صاحب کا عندیہ اصل میں کیا ہے اور اس کتاب کی تصنیف کی حقیقی غرض کیا ہے۔ آپ لکھتے ہیں۔
اس روایت کو ابن عباس سے کتاب المظالم میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ لیکن اس حدیث میں
حضرت عائشه و حفصہ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا کے راز فاش کرنے پر عتاب فرمانے کا بھی ذکر ہے۔ اس
سے معلوم ہوا کہ اوپر کی عشق بازی کی احادیث لغو و بہتان ہیں۔ دوم ابن ماجہ جلد سوم باب اسم الله
الاعظم صفحہ ۲۲۵ میں حضرت عائشہ سے منقول ہے کہ آنحضرت نے اسم اعظم کی تعریف کی تو
حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے اس کے سکھانے کی فرمائش دو بار کی لیکن آپ نے انکار
فرمایا۔ ۵۷ سوم مولوی حسن الزمان صاحب حیدر آبادی کی کتاب قول مستحسن کے صفحہ ۴۰۲ میں
عوام بن حوشب کی روایت ہے کہ جناب عائشہ نے حضرت فاطمہ اور حسن و حسین کے ساتھ چادر
تطہیر میں گھنے کی درخواست کی تو آنحضرت نے فرمایا ہٹ جا۔
انوار العلوم جلد 9
۳۲۱
حق الیقین
ان روایات کے نقل کرنے سے مصنف کتاب کا منشاء سوائے حضرت عائشہ کی تحقیر کے اور
کیا ہو سکتا ہے۔ اور جو شخص بھی بلا تعصب کے اس کتاب کو پڑھے گا اسے ماننا پڑے گا کہ یہی ان کا
منشاء ہے۔
گو اس کتاب کے موضوع سے چنداں اسے تعلق نہیں۔ لیکن چونکہ ان اعتراضات کو میں
نے اس جگہ درج کر دیا ہے ان کا جواب بھی اس جگہ دے دینا مناسب سمجھتا ہوں۔ امراول۔ یعنی
حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ پر عتاب کا ہونا کوئی قابل اعتراض بات نہیں۔ وہ عتاب خراب ہوتا
ہے جو شرارت پر کیا جائے۔ لیکن جو عتاب غلطی پر کیا جائے وہ تو ایک سبق اور نصیحت ہے۔ نبی دنیا
میں سکھانے کے لئے آتے ہیں۔ لوگوں میں کمزوریاں ہوتی ہیں۔ تبھی ان کی بعثت کی ضرورت ہوتی
ہے۔ پھر اس سے بڑے درجہ کے لوگوں کے لئے علوم روحانیہ کے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر کسی جگہ وہ ٹھو کر کھا جائیں تو ان کو تنبیہہ ہوتی ہے اور یہ تنبیہہ بطور تلطف ہوتی ہے نہ یہ نظر
تحقیر و عذاب۔ پس اگر حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ کو جو تنبیہہ ہوتی ہے وہ عتاب میں ہے تو
کوئی حرج نہیں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کا دل خدا ہی کی طرف مائل تھا۔ پس یہ تنبیہ ان کی
عظمت پر دلالت کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی خاص توجہ کی علامت ہے۔
دوسرا اعتراض کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کو اسم اعظم نہیں سکھایا۔
اصل مضمون سے تعلق نہیں رکھتا۔ یہ بات کہ کسی شخص کو کسی دوسرے شخص سے سخت محبت
ہے اس امر کا موجب نہیں ہوتا کہ وہ اسے ہر ایک بات بتا دے۔ مگر اس بات کے بیان کرنے سے
چونکہ آپ کی یہ نیت ہے کہ حضرت عائشہ کی عظمت کو لوگوں کی نظروں میں کم کریں اس لئے میں
اس کا جواب دے دینا بھی مناسب سمجھتا ہوں
اس میں کوئی شک نہیں کہ ابن ماجہ میں حضرت عائشہ سے یہ روایت مروی ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کو اسم اعظم نہیں سکھایا لیکن اس روایت سے یہ نتیجہ نکالنا کہ
اسم اعظم کوئی خاص شئے ہے جو نہایت پیاروں کو سکھائی جاتی ہے ایک حماقت کی بات ہے۔ اسم
اعظم کوئی خاص نئے نہیں بلکہ اسم اعظم کے متعلق اس قسم کا خیال مسلمانوں میں یہود سے آیا ہے
جو یہودا کے نام کا تلفظ اس قدر مشکل سمجھا کرتے تھے کہ سوائے عالموں کے دوسروں کے لئے اس
نام کالینا یا اس کا سکھانا جائز نہیں جانتے۔ تھے (دیکھو جیو جیوش انسائکلو پیڈیا وانسائیکلو پیڈیا بلیکا زیر لفظ نیمز
NAMES) اور ان کا یہ خیال تھا کہ اس نام کو صحیح طور سے جو شخص بول سکے اس کی ہر ایک غرض
انوار العلوم جلد 9
۳۲۲
حق الیقین
پوری ہو جاتی ہے مسلمانوں میں جب دیگر اقوام سے میل جول کے نتیجہ میں ان کے خیال اور
وساوس داخل ہو گئے تو یہ خیال بھی یہود سے داخل ہو گیا اور صرف اسلامی الفاظ کے پروہ میں یہ
یہودی عقیدہ عام مسلمانوں میں راسخ ہو گیا۔ ورنہ یہ خیال کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی ایسا نام ہے جو اس کے
بندے کے لئے مفید ہے اس کے انبیاء جو ہر ایک چیز کو جو انسانوں کے لئے مفید ہو ظاہر کر دیتے
ہیں۔ اس نام کو چھپائے رکھتے ہیں۔ خدا اور اس کے رسولوں کی ہتک ہے۔ اسم اعظم در حقیقت
اللہ کا لفظ ہے جو اسم ذات ہے اور تمام اسماء اس کے ماتحت ہیں اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ ہاں
مختلف اشخاص کو ان کے مخصوص حالات کے مطابق بعض خاص اسماء سے تعلق ہوتا ہے اس وقت
ان ناموں کو یاد کر کے دعا کرنا ان کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ لِلهِ
الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ٥٨ اس وقت موقع کے لحاظ سے ان اشخاص کے لئے وہی
اسماء جن کی بلانے سے ان کی حاجت روائی ہوتی ہے ان کے لئے اسم اعظم بن جاتے ہیں خود اس
حدیث کے ساتھ جو اور حدیث اسم اعظم کے متعلق مذکور ہیں انہیں سے معلوم ہوتا ہے کہ اسم
اعظم سے مراد کوئی خاص پوشیدہ نام نہیں ہے چنانچہ اس حدیث کے ساتھ عبداللہ بن بریدہ کی
روایت درج ہے کہ ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی
شخص کو کہتے سنا اللهُمَّ إِنِّي أَسْتَلْكَ بِأَنَّكَ أَنْتَ اللهُ الاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِى لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ۔ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لَقَدْ سَالَی اللَّهَ بِاسْمِهِ
الَّا عَظَمِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى وَإِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ ۵۹ اس نے اللہ تعالیٰ کو اس
کے اسم اعظم سے پکارا ہے جس کے ذریعہ سے پکارنے پر وہ سوال کو قبول کرتا اور پکار کا جواب دیتا
ہے۔ پھر ساتھ ہی انس بن مالک کی روایت درج ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص
کو یہ کہتے سنا کہ اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ
الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ذُو الْجَلَالِ وَالإِكْرَامِ تو فرمایا کہ لَقَدْ سَأَلَ اللهَ
بِاسْمِهِ أَلَا عَظَمِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى وَإِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ یعنی اس نے خدا
تعالیٰ کو اس کے اس اسم اعظم سے پکارا ہے کہ اگر اس کے ذریعہ سے اس سے سوال کیا جائے تو وہ
دیتا ہے اور اگر اسے پکارا جائے تو وہ جواب دیتا ہے۔
ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ (1) اسم اعظم کسی ایک اسم کا نام نہیں بلکہ ان اسماء کا نام
ہے جن سے کسی خاص وقت میں دعا مانگی زیادہ مفید ہوتی ہے کیونکہ مختلف لوگوں نے مختلف
انوار العلوم جلد 9
۳۲۳
حق الیقین
ا
دعاؤں اور ناموں سے اللہ تعالیٰ کو مخاطب کیا ہے اور ان کا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسم
اعظم رکھا ہے (۲) یہ اسم اعظم کوئی پوشیدہ امر نہیں ورنہ رسول کریم لوگوں کو یہ کیوں بتاتے کہ ان
لوگوں نے اسم اعظم کو یاد کر کے دعا مانگی ہے۔ آپ کو تو چاہئے تھا کہ اگر اتفاقاً کسی کے منہ سے اسم
اعظم نکل گیا تھا تو چپ کر رہتے۔ (۳) جب کہ آپ علی الاعلان اسم اعظم کی تلقین کرتے تھے تو
ممکن نہ تھا کہ حضرت عائشہ سے چھپاتے کیونکہ وہ دوسروں وہ دوسروں سے سن سن سکتی تھیں۔
اصل بات یہ ہے کہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں بعض لوگوں کی خاص حالت کے مطابق بعض
اسماء ہوتے ہیں اور وہی ان کے لئے اسم اعظم ہوتے ہیں۔ چنا چنانچہ اس حدیث میں جس پر صاحب
ہفوات نے اعتراض کیا ہے اسی قسم کے اسم کا ذکر ہے اور اس میں یہ جو بیان ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے ذکر کیا کہ اللہ تعالی نے مجھے وہ نام بتایا ہے جس کے ذریعہ
سے اگر اس سے دعا کی جائے تو وہ قبول کرتا ہے۔ اس سے مراد آپ کی امی اسم سے تھی۔ جو آپ
کے ذاتی امور کے ساتھ مناسبت رکھتا تھا یہ اسم یا بطور الهام یا بطور القاء ہی معلوم کرایا جاتا ہے۔
حضرت عائشہ نے اس سے فائدہ اٹھا کر کسی ایسے امر کے متعلق دعا کرنی چاہی ہے جو ان میں اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان مشترک تھا۔ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اس وقت معلوم ہو چکا تھا کہ وہ امر اللہ تعالیٰ کی مشیت کے خلاف ہے آپ نے حضرت عائشہ کو وہ
نام نہیں بتایا کہ کہیں جوش میں اس امر کے متعلق وہ دعانہ کر بیٹھیں۔ لیکن حضرت عائشہ نے اپنے
عمل سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کا ثبوت دے دیا۔ اور ایسی جامع مانع دعا کی
جو اسم اعظم پر مشتمل تھی اور خدا تعالی سے کوئی دنیاوی چیز نہیں مانگی بلکہ اس کی مغفرت اور رحم ہی
مانگا۔ چنانچہ اس حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ کی دعا پر ہنس
پڑے اور فرمایا کہ اسم اعظم تیری دعا میں شامل تھا۔ پس جب کہ حضرت عائشہ کی زبان پر بسبب ان
کی کامل اتباع کے اللہ تعالی نے خود بطور القاء کے وہ اسم جاری کر دیا جو ان کے مناسب حال تھا۔ تو
کیسا نادان ہے وہ شخص جو حضرت عائشہ کے درجہ پر اس حدیث کے ذریعہ سے اعتراض کرتا ہے یہ
حدیث تو آپ کے بلند درجہ اور اعلیٰ مقام پر دلالت کرتی ہے، اور آپ کو جو محبت رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم سے تھی اس پر شاہد ہے نہ کہ اس سے آپ کی شان کے خلاف کوئی استدلال ہوتا
ہے۔
اس کے بعد آپ نے حضرت عائشہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی نفی کے
انوار العلوم جلد 9
۳۲۴
حق الیقین
ثبوت میں قول مستحسن کے حوالہ سے بیان کیا ہے کہ عمیر بن حوشب کی روایت ہے کہ جب عائشہ
نے حضرت فاطمہ اور حسن اور حسین کے ساتھ چاور تطہیر میں داخل ہونے کی درخواست کی تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پرے ہٹ جا اس روایت کے متعلق مجھے اس سے زیادہ
کہنے کی ضرورت نہیں کہ چادر تطہیر شیعہ محاورہ ہے۔ چادر تطہیر کا ثبوت قرآن کریم سے نہیں ملتا۔
قرآن کریم میں تو ایک وعدہ تطہیر بیان ہوا ہے اس کا کسی چادر کے ساتھ تعلق نہیں۔ شیعان علی نے
نہیں کیونکہ وہ نیک اور پارسا لوگ تھے بلکہ بعض شیعان نفسانیت نے اہل بیت کے معنے حقیقت
سے پھیرنے کے لئے جو روایات گھڑی ہیں ان میں چادر تطہیر کا ذکر آتا ہے اور ان کی عبارتیں ہی
بتاتی ہیں کہ ان سے محض امہات المومنین کی ہتک اور لوگوں کی عقل پر پردہ ڈالنا مقصود ہے۔
قرآن کریم میں صریح طور پر بیویوں کو اہل بیت کہا گیا ہے۔ چنانچہ سورۃ ہود میں ان رسولوں کے ذکر
میں جو لوط کی قوم کی ہلاکت کے لئے مبعوث ہوئے تھے حضرت سارہ کو جو حضرت ابراہیم علیہ السلام
کی بیوی تھیں اہل بیت کہہ کر پکارا گیا ہے وہ لوگ حضرت سارہ کو مخاطب کر کے کہتے
أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ اللهِ رَحْمَتُ اللهِ وَبَرَكتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّه
یعنی کیا تو تعجب کرتی ہے اللہ کے فیصلہ پر تم پر تو اے اہل بیت! اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی
برکات ہیں اللہ تعالیٰ یقیناً بہت تعریف والا اور بڑی بزرگیوں کا مالک ہے۔ لیکن ان روایات میں
صاف الفاظ میں بیویوں کے اہل بیت ؟ ہونے سے انکار کیا گیا ہے۔ پس ان خلاف قرآن روایات کو
کون مسلمان تسلیم کر سکتا ہے۔ یہ اقوال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نہیں ہیں۔ بلکہ ان لوگوں
کی افترا پردازیاں ہیں جو باوجود سخت وعیدوں کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے
سے نہیں جھجکتے تھے۔
مگر جھوٹ چھپ نہیں سکتا۔ اول تو قرآن کریم سے ہی ان کی یہ روایات ٹکرا جاتی ہیں اور
اس لئے قابل قبول نہیں۔ دوسرے خود آپس میں یہ روایتیں سخت ٹکراتی ہیں۔ مثلاً یہی واقعہ
پندرہ ہیں راویوں سے مذکور ہے اور مختلف روایتوں میں اس قدر سخت اختلاف ہے کہ ان میں
تطبیق کی کوئی صورت نہیں۔ حضرت ام سلمہ کی طرف یہ قول منسوب کیا گیا ہے کہ یہ آیت ان کے
گھر میں نازل ہوئی ہے حضرت عائشہ کی طرف منسوب کیا گیا ہے کہ گویا ان کے گھر نازل ہوئی ہے۔
کسی روایت میں ہے کہ جس وقت آیت تطہیر اتری تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
فاطمہ اور حضرت حسنین اور علی کو ام سلمہ کے گھر میں بلا کر ان کو چادر میں داخل کیا۔ کسی میں ہے
انوار العلوم جلد 9
۳۲۵
حق اليقين
کہ آپ نے خود ان کے گھر میں جاکر ان کو ایک چادر میں جمع کر کے ان پر یہ آیت پڑھی۔ پھر کسی
روایت میں ہے کہ ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا تھا کہ مجھے
اس چادر میں داخل کروا اور آپ نے داخل نہ کیا۔ اور کسی میں ہے کہ عمیر بن حوشب کہتے ہیں کہ
عائشہ نے کہا تھا کہ مجھے داخل کرو اور آپ نے داخل نہ کیا۔ اس اختلاف سے معلوم ہوتا ہے کہ
اہل بیت کی محبت کا جھوٹا دعوی کرنے والوں نے وقتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یہ روایات
بنائی ہیں اس لئے دروغ گو را حافظہ نہ باشد کے اصل کے مطابق وہ اپنے بیان میں کوئی مابہ الاشتراک
پیدا نہیں کر سکے۔ کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ ایک روایت میں تو یہ بیان ہوتا ہے کہ ام سلمہ نے
کہا کہ میں نے خود چادر تظہیر میں داخل ہونا چاہا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا۔ مگر
عمیر بن حوشب کی روایت کے مطابق حضرت عائشہ نے داخل ہونا چاہا مگر اجازت نہ ملی۔ کیا یہ اس
امر کا ثبوت نہیں کہ ایک وضاع نے اگر حضرت ام سلمہ کی ہتک کرنی چاہی ہے۔ تو دوسرے نے
حضرت عائشہ کی۔
علاوہ ازیں حضرت عائشہ کی جو حدیث مصنف ہفوات نے درج کی ہے اس سے حضرت عائشہ
کی ہرگز ہتک ثابت نہیں ہوتی بلکہ آپ کی رفعت ثابت ہوتی ہے۔ ہاں مصنف ہفوات نے اپنے
ترجمہ میں ہتک کا مضمون پیدا کرنے کی کوشش بے شک کی ہے وہ لکھتے ہیں کہ جب حضرت عائشہ
نے چادر تطہیر میں داخل ہونا چاہا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غصہ کے لہجہ میں فرمایا چل دور
ہو تو اپنے درجہ پر ٹھیک ہے۔ یہ ترجمہ خواہ ان کا ہے یا قول مستحسن والے کا جس کے حوالہ سے
انہوں نے یہ روایت نقل کی ہے بالکل غلط ہے۔ انہوں نے خود ہی الفاظ حدیث درج کئے ہیں جو یہ
ہیں۔ قَالَ تَنى فَإِنَّكِ خَيْرُ ان الفاظ میں غصہ سے کہا کے الفاظ ہرگز موجود نہیں ہیں۔ اور نہ
چل دُور ہو ، کے ہیں اور نہ یہ کہ تو اپنی جگہ ٹھیک ہے۔ یہ تینوں باتیں اپنے پاس سے بنا کر داخل
کر دی گئی ہیں۔ الفاظ حدیث کا ترجمہ یہ ہے کہ ایک طرف ہو جاؤ تم بہت ہی اچھی ہو جس کے اگر
کوئی معنے نکل سکتے ہیں تو صرف یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ
تم میں تو پہلے سے ہی خیر موجود ہے۔ تمہیں چادر تظہیر میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مگر
حق یہ ہے کہ خواہ الفاظ کچھ ہوں۔ یہ احادیث بعض نام نہاد محبان اہل بیت نے حقیقی اہل بیت کو
بد نام کرنے کے لئے وضع کی ہیں۔
اس جگہ کسی کو شائد یہ شبہ گزرے کہ اس بیان سے تو معلوم ہوا کہ بعض احادیث جھوٹی بھی
انوار العلوم جلد 9
۳۲۶
حق اليقين
ہوتی ہیں پھر اعتبار کیا رہا؟ مگر یاد رہے کہ اس شبہ کا ازالہ میں پہلے کر آیا ہوں کہ باوجود بعض احادیث
کے غلط ہونے کے حدیثوں پر اس حد تک اعتبار کیا جا سکتا ہے جس حد تک وہ اپنی ضرورت کو پورا کر
رہی ہیں۔ اس سے زیادہ نہ ان پر اعتبار کیا جا سکتا ہے اور ان کی ضرورت ہے۔ اسلام کے اصول
قرآن کریم اور سنت سے ثابت ہیں اور احادیث صرف سنت کی مؤید اور اس پر ایک تائیدی گواہ
کے طور پر ہوتی ہیں۔ دوسرے امور کے متعلق وہ بحیثیت ایک معتبر تاریخ کے شاہد ہوتی ہیں۔ اور
جس طرح معتبر سے معتبر تاریخ میں غلطیاں پائی جاتی ہیں لیکن اس کے فائدہ سے انکار نہیں ہو سکتا
اسی طرح ان میں بھی غلطیاں پائی جاتی ہیں لیکن اس کے فائدہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ بلکہ حدیث
میں یہ خوبی ہے کہ اس کے جمع کرنے میں جو احتیاط برتی گئی ہے اس کے سبب سے یہ یورپ کی
تاریخوں کا تو ذکر ہی کیا ہے اسلامی زمانہ کی مدوّن شدہ تاریخوں سے بھی بعض حیثیتوں میں زیادہ معتبر
ہے اور اس میں جھوٹ کا معلوم کر لینا آسان ہے۔
اگر کہا جائے کہ پھر مصنف ہفوات میں اور ہم میں اختلاف کیا ہے۔ انہوں نے بھی بعض
احادیث کو ہی جھوٹا قرار دیا ہے اور ہم نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ بعض احادیث جھوٹی ہو سکتی ہیں
بلکہ جھوٹی ہیں۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم میں اور مصنف ہفوات میں بہت سے فرق ہیں۔ اول
یہ کہ انہوں نے یہ ثابت کرنا چاہا ہے کہ بعض احادیث کے غلط ہونے سے کتب احادیث کا ہی اعتبار
اٹھ جاتا ہے۔ اور یہ بات جیسا کہ میں ثابت کر چکا ہوں بالبداہت باطل ہے۔ دوم یہ کہ انہوں نے
بعض احادیث پر اعتراض کر کے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ان کتب کے مصنفین جن میں وہ احادیث پائی
جاتی ہیں جھوٹے اور فریبی اور دشمن اسلام تھے اور ان کی کتب کا اعتبار کر کے دوسرے مسلمان بھی
ان کے ہم نوا ہیں۔ لیکن جیسا کہ میں ثابت کر چکا ہوں یہ بات غلط ہے بہت سی حدیثیں جن کو ہم
غلط سمجھتے ہیں ان کو غلط سمجھتے ہوئے ہی محمد ثین نے اپنی کتب میں درج کیا ہے اور اس کا ثبوت یہ
ہے کہ ان کی کتب میں اضداد مطالب کی احادیث ایک ہی جگہ جمع نظر آتی ہیں۔ انہوں نے تحقیق کا
ایک معیار مقرر کیا ہے اور اس معیار کے مطابق جو حدیث ان کو ملی ہے خواہ بعض دوسرے طریقوں
سے اس کی کمزوری ہی ثابت ہوتی ہو انہوں نے اس کو اپنی کتاب میں لکھ دیا ہے اور یہ ہرگز نہیں
کہا جا سکتا باستثناء ایک دو کتب احادیث کے کہ ہر ایک حدیث ہر ایک حدیث جو کسی حدیث کی کتاب میں پائی جاتی
ہے اس کا مؤلف اسے ضرور صحیح ہی تسلیم کرتا تھا۔ وہ صرف یہ خیال کرتا تھا کہ میرے مقرر کردہ
معیار کے چونکہ یہ حدیث مطابق آتی ہے مجھ پر دیانتداری سے اس کا لکھ دینا فرض ہے اور بس۔