بہتان اقدام زناوطلبی مہ جبیں

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۳۲۷
حق الیقین
پس با وجود بعض کمزور یا وضعی احادیث کے پائے جانے کے کتب احادیث کے اکثر مصنفین کے درجہ
القاء میں فرق نہیں آتا۔ ان میں سے بعض اپنے اپنے زمانہ کے لئے رکن اسلام تھے اور اولیاء اللہ
میں تھے اور ان کو گالیاں دینے والا خود تقویٰ اور طہارت سے بے بہرہ ہے۔ اور اگر فرض بھی کر لیا
جائے کہ بعض احادیث انہوں نے صحیح سمجھ کر لکھیں۔ لیکن وہ صحیح نہ تھیں۔ اور بعض احادیث
کے متعلق یہ سمجھ لینا بالکل قرین قیاس ہے بلکہ قیاس کا غالب پہلو اسی طرف ہے تو بھی چند ایک
غلطیوں سے بشرطیکہ وہ غلطیاں سہو و خطاء کی حد میں ہوں اور شرارت کا نتیجہ نہ ہوں ایک شخص کے
نہائت مفید کام اور عمر بھر کی قربانی کی تحقیر نہیں کی جاسکتی۔
سوم یہ فرق ہے کہ مصنف ہفوات کی غرض یہ نہیں ہے کہ بعض غلط اور کمزور احادیث کی
طرف مسلمانوں کو توجہ دلائیں۔ بلکہ ان کی غرض اس پر وہ میں ائمہ اسلام اور اہل بیت میں سے
پہلے مخاطبین کی ہتک کرنا ہے اور وہ صحیح احادیث کو جان بوجھ کر اپنے اصل مطلب سے پھرا کر دوسرا
رنگ چڑھا کر پیش کرتے ہیں تا اہل سنت و الجماعت پر بزعم خود پھبتی اُڑائیں اور ان کی تضحیک
کریں اور ان کی غرض کسی غلطی کی اصلاح نہیں ہے بلکہ غلطیاں پیدا کر کے ان کی اُلجھن میں
لوگوں کو پھنساتا ہے۔ چنانچہ اکثر احادیث سے جو انہوں نے منتخب کی ہیں بالکل صاف اور واضح طور پر
ظاہر ہوتا ہے کہ صرف بغض اور تعجب کی وجہ سے انہوں نے ان کو اپنے اصل مطلب سے پھیر کر
ائمہ حدیث اور ازواج مطہرات اور صحابہ کرام کو گالیاں دینے کا ایک ذریعہ پیدا کیا ہے۔
چهارم یہ فرق ہے کہ ان کا خیال ہے کہ صرف کتب اہل سنت میں اس قسم کی غلط روایات
داخل ہو گئی ہیں حالانکہ شیعہ کتب بھی اس قسم کی احادیث سے بھری پڑی ہیں بلکہ اہل سنت کی
کتب سے بہت زیادہ کمزور اور وضعی احادیث ان میں موجود پائی جاتی ہیں۔
غرض با وجود بعض احادیث کو غلط ماننے کے ہمارے اور مصنف ہفوات کے خیالات ایک نہیں
بلکہ دونوں خیالات میں بعد المشرقین ہے اور ایک خیال اسلام کو اس کی اصل شکل میں دنیا کے
سامنے لاتا ہے تو دوسرا اس کو دشمنان اسلام کی نظروں میں نہایت مکروہ اور بھیانک کر کے دکھاتا ہے
بهستان اقدام زناد طلبی مہ جنہیں مصنف ہفوات نے ایک الزام آئمہ حدیث پر یہ لگایا
مہ
ہے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایک حسین عورت کے طلب کرنے کا الزام لگایا ہے اور اس کے بعد ایک اور الزام یہ نقل کیا ہے
کہ انہوں نے نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اقدام زنا کا بھی الزام لگایا

انوار العلوم جلد 9
۳۲۸
حق اليقين
ہے۔ اور پہلی بات کی تصدیق کے لئے بخاری کی ایک حدیث جس کے راوی سہل بن سعد ہیں اور
جو کتاب الاشربة کے بَابُ الشَّرْبِ مِنْ قَدْحِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ میں درج
ہے۔ لکھی ہے اور دوسرے الزام کی تصدیق کے لئے بخاری کی ایک اور روایت جو ابو سعید سے
مروی ہے اور کتاب الطلاق میں درج ہے بیان کی ہے۔
گو مصنف ہفوات نے یہ اعتراض الگ الگ ہیڈ نگوں کے نیچے اور الگ روایتوں کی سند سے
لکھے ہیں۔ لیکن میں ان کا جواب اکٹھا ہی دینا چاہتا ہوں۔ کیونکہ ان کو الگ الگ اعتراض مصنف
ہفوات کی بوالہوسی نے بنا دیا ہے ورنہ یہ دونوں اعتراض ایک ہی ہیں اور یہ دونوں روایتیں ایک ہی
واقعہ کی طرف اشارہ کر رہی ہیں اور ان کو الگ الگ واقعات سمجھنا یا تو مصنف ہفوات کے بڑھے
ہوئے بغض پر دلالت کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ کسی بات کے سمجھنے سے بالکل معذور ہو گئے ہیں
اور یا اس پر شاہد ہے کہ وہ علم حدیث سے بالکل کو رے ہیں اور صرف کتابیں کھول کر نقل کر دینے
کی عادت رکھتے ہیں اور اس نقل میں بھی عقل سے کام نہیں لے سکتے۔ جن لوگوں نے کوئی ایک
کتاب بھی حدیث کی پڑھی ہے وہ جانتے ہیں کہ ایک واقعہ کو کئی کئی آدمیوں نے بیان کیا ہے اور
ان مختلف لوگوں کی روایت کی وجہ سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ واقعہ دو ہیں۔ اگر ایک واقعہ کو سو آدمی
دیکھ کر اپنے اپنے دوستوں کے سامنے بیان کریں تو وہ سو واقعات نہیں ہو جاتے۔ جیسا کہ ظاہر ہے
ان دو حدیثوں میں ایک ہی واقعہ دو راویوں کی زبان سے بیان ہوا ہے۔ اور جیسا کہ میں آگے ثابت
کروں گا یہ ایسی ثابت شدہ بات تھی کہ مصنف صاحب ہفوات اگر علم حدیث سے محض نابلد اور
جاہل آدمی نہیں ہیں تو ان کو اس کا علم ہونا چاہئے تھا۔ اور اگر ان کو اس کا علم تھا تو اس صورت میں
صرف یہی سمجھا جاسکتا ہے کہ اعتراضوں کی تعداد بڑہانے کے لئے انہوں نے ایک واقعہ کو دو بنا دیا
ہے۔
جن حدیثوں پر مصنف ہفوات نے اعتراض کیا ہے اور جو اعتراض ان پر کئے ہیں ان کو بیان
کر کے میں بتاتا ہوں کہ انہوں نے کسی جہالت یا دھوکا دہی کا ثبوت دیا ہے پہلی حدیث وہ یہ لکھتے
بي عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ ذُكِرَ النَّبِيِّ امْرَأَةً مِنَ الْعَرَبِ فَأَمَرَ يَا أُسَيْدٍ
السَّاعَدِى أَنْ يُرْسِلَ إِلَيْهَا فَأَرْسَلَ فَقَدِمَتْ فَنَزَلَتْ فِي أُجُمِ بَنِي سَاعِدَةً فَخَرَجَ
النَّبِيُّ لا حَتَّى جَاءَهَا فَدَ عَلَ عَلَيْهَا - الخ میں مضمون کو سمجھانے کے لئے جو حصہ
حدیث کا مصنف ہفوات نے چھوڑ دیا ہے اس کو بھی لکھ دیتا ہوں۔ آگے لکھا ہے فَإِذَا امْرَاء

انوار العلوم جلد 9
۳۲۹
حق الیقین
مُنَكِّسَةً رَأْسَهَا فَلَمَّا كَلَّمَهَا النَّبِيُّ القَالَتْ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ فَقَالَ قَدْ أَعَذْتُكِ مِنِّي
فَقَالُوا لَهَا أَتَدْرِينَ مَنْ هُذَا قَالَتْ لَا قَالُوا هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ
لِيَخْطُبَكِ قَالَتْ كُنْتُ أَنَا أَشْقَى مِنْ ذَلِكَ " ترجمہ ۔ سہل بن سعد بیان کرتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عرب کی ایک عورت کا ذکر کیا گیا۔ پس آپ نے ابواسید
الساعدی کو حکم فرمایا کہ اس کو بلوا بھیجے۔ انہوں نے بلوا بھیجا۔ جب وہ آئی تو بنو ساعدہ کے قلعے میں
اتری اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف تشریف لے گئے۔ جب وہاں پہنچے اور اس
کے پاس گئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک عورت سر جھکائے بیٹھی ہے۔ جب آپ نے اس سے کلام کیا تو
اس نے کہا کہ میں تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں۔ آپ نے فرمایا میں نے تجھے اپنے سے پناہ دی۔
اس پر لوگوں نے اس سے کہا کیا تو جانتی ہے یہ شخص کون تھا؟ اس نے کہا نہیں انہوں نے کہا یہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے جو تجھ سے نکاح کی درخواست کرنے آئے تھے۔ اس نے کہا
میرے جیسی بد بخت آپ کے لائق کہاں۔
کیا کوئی شخص ساری حدیث کو پڑھ کر کہہ سکتا ہے کہ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی ذات پر کوئی الزام لگایا گیا ہے اگر اس حدیث سے کوئی استدلال کیا جا سکتا ہے تو صرف یہ کہ آپ
ایک عورت کے پاس گئے اور اسے نکاح کا پیغام دیا۔ لیکن اس بدبخت نے کسی کے سکھانے سے یا
اپنے نفس کی شرارت سے نہ صرف نکاح سے انکار کیا بلکہ نہایت بڑے لفظوں میں انکار کیا اور اس
پر ۔ آپ بلا کچھ کے واپس تشریف لے آ۔ لے آئے کیونکہ شرعاً عورت کا حق ہے کہ وہ اپنی رضامندی سے
نکاح کرے کوئی اسے کسی خاص جگہ نکاح کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا ( میں آگے چل کر بتاؤں گا کہ
فی الواقع یہ استدلال بھی درست نہیں کیونکہ اس عورت سے آپ کی شادی ہو چکی تھی) اور پھر اگر
اس حدیث سے کچھ معلوم ہوتا ہے تو یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ بادشاہوں
سے بالکل مختلف تھا ان کی خواہش کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ تعالی کے احکام کی پیروی میں اس امر کی بالکل پرواہ نہیں فرماتے تھے کہ کوئی شخص آپ کی
نسبت ہتک آمیز الفاظ کہہ دے۔
یہ ٹکڑا حدیث کا کس طرح وضاحت سے بتا دیتا ہے کہ مصنف ہفوات کی نیت نیک نہیں بلکہ
بد ہے کیونکہ وہ اتنا تو بیان کر دیتا ہے کہ ایک عورت کا ذکر کیا گیا اور آپ نے اس کو بلوایا اور اس کے
پاس تشریف لے گئے لیکن اس کا اگلا حصہ جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ آپ ایک جماعت سمیت اس

انوار العلوم جلد 9
۳۳۰
حق الیقین
کے پاس گئے تھے اور یہ کہ آپ اس کو نکاح کا پیغام دینے گئے تھے اس کو اس نے بالکل چھوڑ دیا تا کہ
یہ سمجھا جائے حدیث کا یہ مطلب ہے کہ آپ کسی بد نیتی سے گئے تھے بلکہ اس قدر دلیری سے کام لیا
ہے کہ اس اعتراض کو الفاظ میں بھی بیان کر دیا ہے۔ یورپ کے لوگ بھی اسلام پر اعتراض کرتے
ہیں۔ مگر میں نے ایسی بے حیائی ان کی طرف سے بھی نہیں دیکھی کہ اس قدر صریح امر کو آدھا
بیان کر کے انہوں نے اس پر اعتراض جمائے ہوں۔ شاید یہ مصرع که چه دلا درست دزدے کہ
بکف چراغ دارد، مصنف ہفوات کی قسم کے لوگوں کو ہی مد نظر رکھ کر کہا گیا ہے۔
گو یہ حدیث ہی مصنف ہفوات کے اعتراض کو رد کر دیتی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے
پچھلے حصہ کو اُڑا دیا ہے تاکہ ان کے اعتراض کا پول نہ کھل جائے۔ لیکن میں ابھی دلائل سے
ثابت کروں گا کہ مصنف ہفوات نے جان بوجھ کر اس واقعہ کو بگاڑ کر پیش کیا ہے اور ائمہ حدیث پر
ہاتھ صاف کرنے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور احترام کا بھی پاس نہیں کیا۔
دوسری حدیث جس کو مصنف ہفوات نے الگ واقعہ کے طور پر پیش کیا ہے اور جو در حقیقت
اس واقعہ کی طرف اشارہ کرتی ہے یہ ہے۔ عَنْ أَبِي اُسَيْدٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْطَلَقْنَا إِلَى حَائِطٍ يُقَالُ لَهُ الشَّوْطُ حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى حَائِطَيْنِ
فَجَلَسْنَا بَيْنَهُمَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْلِسُوا هُهُنَا وَدَخَلَ وَقَدْ أُوتِيَ
بِالْجَوْنِيَّةِ فَأُنْزِلَتْ فِي بَيْتٍ فِي نَخْلٍ فِي بَيْتِ أُمَيْمَةَ بِنْتِ النِّعْمَانِ بْنِ شَرَاحِيْلَ وَ
مَعَهَا دَايَتُهَا حَاضِئَةً لَهَا فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَبِي نَفْسَكِ
لى قَالَتْ وَهَلْ تَهَبُ الْمَلِكَةُ نَفْسَهَا لِلسُّوْقَةِ قَالَ فَأَهْوَى بِيَدِهِ يَضَعُ يَدَهُ عَلَيْهَا لِتَسْكُنَ
فَقَالَتْ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ فَقَالَ قَدْ عُذْتِ بِمَعَادٍ ثُمَّ خَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ يَا أَبَا أُسَيْدٍ
إِكْسِهَا رَازِقِيَّيْنِ وَالْحِقْهَا بِأَهْلِهَا ( ترجمہ ) ابواسید ابو اسید رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سے روایت ہے
انہوں نے فرمایا کہ ہم ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے اور ایک باغ کا رخ کیا
جسے شوط کہتے ہیں۔ جب ہم دو باغوں کے درمیان پہنچے تو ان کے درمیان میں بیٹھ گئے آپ نے فرمایا
یہاں بیٹھے رہو اور آپ باغ کے اندر داخل ہوئے اور اس جگہ جونیہ پہلے سے ایک گھر میں جو
کھجوروں کے درختوں میں تھا لا کر رکھی گئی تھی آپ داخل ہوئے امیمہ بنت نعمان بن شراحیل کے
گھر میں ( یہ جو نسیہ کا ہی نام ہے جو نیہ اس کے قبیلہ کی نسبت کی وجہ سے اس کو کہا جاتا تھا) اور اس
کے ساتھ اس کی دایہ یعنی کھلائی تھی پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا کہ
↓

انوار العلوم جلد 9
۳۳۱
حق الیقین
اپنے نفس کو مجھے ہبہ کر دے تو اس نے جواب دیا کہ کیا ملکہ اپنے آپ کو عام آدمیوں کے سپرد کرتی
ہے۔ ابو اسید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف
ہاتھ بڑھایا تا اس پر اپنا ہاتھ رکھیں اور اس کا دل تسکین پائے اس پر اس نے کہا میں تجھ سے اللہ کی
پناہ مانگتی ہوں اس بات کو سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو نے اس کی پناہ مانگی
ہے جو بڑا پناہ دینے والا ہے۔ پھر آپ باہر ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا اے ابا اسید اس کو دو
چادریں دیدو اور اس کے گھر والوں کے پاس اسے پہنچا دو۔
اس حدیث کو نقل کر کے مصنف ہفوات نے یہ اعتراض کئے ہیں۔ (1) اس حدیث میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اقدام زنا کا الزام لگایا گیا ہے (۲) زن اجنبیہ پر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ہاتھ بڑھایا (۳) محصنہ اجنبیہ (یعنی اجنبی بن بیاہی عورت ) نے دُہائی دے کر اپنا پیچھا
چھڑایا۔
مگر ان اعتراضات پر ہی آپ کی تسلی نہیں ہوئی ایک آریہ رام سنگھ بی اے کی زبانی ایک لمبا
طومار اعتراضات کا اس حدیث پر لکھ مارا ہے یعنی (1) ایک عورت کو بہستی سے الگ آبادی سے دور
باغ میں بلوایا گیا (۲) بلا پیسے سکے قبضہ میں لانا چاہا (۳) اس کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آپ ہیں کون
(۴) جب اس عورت نے انکار کیا تو اس کی طرف زبردستی کرنے کے لئے ہاتھ بڑھایا گیا (۵) پھر
اس بے حجابانہ ملاقات کے صلہ میں اس عورت کو بیت المال میں سے معاوضہ دیا گیا۔
آریہ بے چارہ کا تو نام پر وہ ڈالنے کے لئے لیا گیا ہے درحقیقت یہ اعتراضات بھی خود مصنف
ہفوات کی طرف سے ہی ہیں۔ مجھے تعجب آتا ہے کہ اس عقل و دانش اور علم و فہم پر آپ کو کتاب
لکھنے اور پھر ائمہ اسلام کے منہ آنے کی کیا سو بھی تھی۔ اس حدیث میں ایک لفظ بھی ایسا نہیں
جس سے ظاہر ہو کہ جوئیہ کو شہر سے باہر ویرانہ میں بلایا گیا تھا یا یہ کہ وہ زن اجنبیہ تھی یا یہ کہ اس
سے زبردستی کی گئی یا یہ کہ اسے بیت المال سے روپیہ دیا گیا تھا۔ بلکہ اس کے برخلاف الفاظ حدیث
سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آباد جگہ بلکہ چوراہے پر اتاری گئی تھی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم ایک جماعت مسلمین سمیت اس کے گھر تشریف لے گئے تھے۔ خود اس کے ساتھ بھی ایک
دایہ تھی۔ آپ نے اس کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی بلکہ حدیث کے لفظ صاف ہیں کہ اس کی
تسلی کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ہاتھ رکھنا چاہا۔ کیا زبردستی ہاتھ ڈالنے سے
دوسرے انسان کی تسلی ہوا کرتی ہے؟ اس حدیث سے یہ بھی معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اس کو معلوم

انوار العلوم جلد 9
۳۳۲
حق اليقين
نہ تھا کہ آپ کون ہیں کیونکہ اس حدیث میں اس قسم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اسی طرح بیت المال
سے اس کو کسی رقم کے دیئے جانے کا کوئی ذکر نہیں۔ ایک صحابی کو کہا گیا ہے کہ وہ اس کو دو کپڑے
دے دے اور اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ بیت المال سے دیدے بلکہ میں معلوم ہوتا ہے کہ اپنی
طرف سے کپڑے دینے کو کہا گیا ہے۔ خواہ یہ سمجھ لیا جائے کہ اس لیا جائے کہ اس صحابی کے پاس آپ کا کچھ ۔ پ کا کچھ مال ہو
گا خواہ یہ کہ اس سے آپ نے قرض لے کر یہ کپڑے دلوائے۔ تاریخ اس امر پر شاہد ہے کہ آپ
بیت المال مسلمانان سے کوئی رقم اپنے ذاتی اخراجات کے لئے نہیں لیتے تھے پھر اس ثابت شدہ
حقیقت کے خلاف کوئی نتیجہ کس طرح نکالا جا سکتا ہے؟
مصنف ہفوات کا بغض اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ اس حدیث کے اس حصہ کا ترجمہ جس میں
جونیہ پر ہاتھ رکھنے کا ذکر ہے اس نے یوں کیا ہے۔ پس آنحضرت نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا
یعنی زبردستی کرنی کرنی چاہی) تاکہ اسے تسکین ہو " صفحہ ۸۔ اس ترجمہ کو دیکھ کر ہی ہر عقلمند سمجھ سکتا
१९
ہے کہ مصنف ہفوات اس کتاب کی تصنیف کے وقت جوش تعصب سے اندھے ہو رہے تھے۔
کیونکہ ایک طرف تو آپ حدیث کے لفظوں کا یہ ترجمہ کرتے ہیں کہ ہاتھ بڑھایا تا اس عورت کو
تسکین ہو۔ اور دوسری طرف خطوط وحدانی میں نوٹ کرتے ہیں یعنی زبردستی کرنی چاہی“ اور یہ
جملہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ فلاں شخص کو اس نے مارنا چاہا تا اس کے دل سے ڈر نکل جائے۔
فلاں شخص کو اس نے زہر دیا تا وہ بچ جائے۔ اگر آپ نے اس عورت کی تسکین کے لئے ہاتھ بڑھایا
تھا تو اس سے زبردستی کرنے کا مفہوم کیونکر نکل آیا۔
غرض حدیث کے الفاظ اس مفہوم کو یہ صراحت رد کر رہے ہیں جو مصنف ہفوات نے
حدیث سے اخذ کیا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ صراحت اس حدیث کے سیاق و سباق سے ہو جاتی
ہے اور کم سے کم ائمہ حدیث ہر ایک اعتراض سے محفوظ ہو جاتے ہیں
اس حدیث کا جو مفہوم امام بخاری نے سمجھا ہے اور اس عورت کا جو تعلق انہوں نے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خیال کیا ہے وہ اس سے ظاہر ہے کہ یہ حدیث انہوں نے اس مسئلہ
کے ثبوت میں تحریر کی ہے کہ کیا طلاق دینی اور خصوصاً عورت کے منہ پر طلاق دینی درست ہے
چنانچہ وہ اس حدیث کو اس باب میں بیان کرتے ہیں، بَابُ مَنْ طَلَّقَ وَهَلْ يُوَاجِهُ الرَّجُلُ
امْرَأَتَهُ بِالطَّلاق یہ عنوان ظاہر کرتا ہے کہ امام بخاری جونیہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
منکوحہ بیوی خیال کرتے ہیں اور آپ کے اس قول کو کہ تو نے اس کی پناہ مانگی ہے جو پناہ دینے والا

انوار العلوم جلد و
٣٣٣
حق اليقين
ہے طلاق قرار دے کر یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ ضرورت کے وقت طلاق عورت کے منہ پر بھی دی جا
سکتی ہے اور یہ بد اخلاقی نہیں کہلائے گی۔ اگر جونیہ امام بخاری کے نزدیک زن اجنبیہ تھی اور اگر
اس کا انکار حفاظت عصمت کے لئے تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واپس آجانا فضیحت کے
خوف سے تھا ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ ) تو اس سے یہ کیونکر ثابت ہو گیا کہ عورت کو اس کے منہ
پر طلاق دی جا سکتی ہے پس با وجود اس کے کہ امام بخاری اس حدیث سے یہی نتیجہ نکالتے ہیں کہ
جونیہ آپ کی منکوحہ بیوی تھی اور اس کے گستاخی آمیز کلام کی وجہ سے آپ نے اس کو طلاق دے
دی تھی یہ نتیجہ نکالنا کہ محدثین نے آپ پر اقدام زنا کی تہمت لگائی ہے کہاں تک درست ہے۔ کیا
مصنف ہفوات کے نزدیک ایک خاوند کا اپنی بیوی کے پاس جانا زنا ہے اور کیا اسی معیار پر وہ اپنی اور
اپنے آباء کی نسل کو پرکھا کرتے ہیں۔
یہ تو اس حدیث کا سیاق ہے۔ سباق بھی اس سے کم واضح نہیں۔ اس حدیث کے بعد جو
مصنف ہفوات نے بیان کی ہے دوسری حدیث جو اسی راوی کی بیان کردہ ہے جس نے پہلی روایت
بیان کی ہے یہ ہے۔ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ وَأَبِي أُسَيْدٍ قَالَا تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ہفوات کے نئے ایڈیشن میں مولوی ثناء اللہ صاحب کے جواب کا ذکر کرتے ہوئے جو انہوں
نے اس اعتراض کے متعلق اپنے اخبار میں شائع کیا ہے مصنف صاحب ہفوات لکھتے ہیں کہ
باب الطلاق کے نیچے اس حدیث کا درج کرنا اس امر پر دلالت نہیں کرتا کہ امام بخاری کی
مراد یہ ہے کہ جونیہ کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح ہو چکا تھا کیونکہ امام بخاری
باب و حدیث کی مطابقت کی پابندی نہیں کیا کرتے۔ اول تو ان کا یہ دعوی باطل ہے امام
بخاری پابندی کرتے ہیں مگر انہوں نے کتاب سمجھداروں کے لئے لکھی ہے جتال کے لئے
نہیں لکھی اس لئے بعض جہلاء کو جو حقیقت شناسی کی قابلیت نہیں رکھتے باب و حدیث میں
موافقت نظر نہیں آتی۔ لیکن اگر یہ کوئی اعتراض ہے تو امام بخاری ہی اس کا نشانہ نہیں ہیں
شیعوں کی سب سے معتبر کتاب «کافی" بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے چنانچہ فروع کافی جلد
اول میں صلوٰۃ فاطمہ کا باب باندھ کر نیچے جو احادیث لکھی ہیں ان میں حضرت فاطمہ کی نماز کا
کوئی ذکر ہی نہیں۔ پس اس اصل کے ماتحت کہ اگر بعض بابوں کا احادیث سے جہلاء کو تعلق
درست نہیں
نظر نہ آئے تو اس کے یہ : ں کے یہ معنے ہیں کہ باب ۔ سے حدیث کے مفہوم کا استدلال و
تمام "کافی غیر معتبر ٹھہرے گی۔

انوار العلوم جلد 9
لم الله
۱۴
حق اليقين
أُمَيْمَةَ بْنَتَ شَرَاحِيلَ فَلَمَّا أُدْخِلَتْ عَلَيْهِ بَسَطَ يَدَهُ إِلَيْهَا فَكَأَنَّهَا كَرِمَتْ ذَلِكَ
فَأَمَرَ أَبَا سَيْدِ أَنْ يُجَهْزَهَا هَا وَيَكْسُوهَا وَيَكْسُوهَا ثَوْبَيْنِ رَانِ قِيَين - ١٣ رسول كريم اصلی صلى اللہ علیہ وسلم
نے امیمہ بنت شراحیل سے نکاح کیا جب وہ آپ کے پاس لائی گئی اور آپ نے اس کی طرف ہاتھ
بڑھایا تو اس نے ایسا ظاہر کیا گویا وہ اس کو ناپسند کرتی ہے۔ پس آپ نے ابا اسید کو حکم دیا ہے کہ
اس وا واپس اس کے وطن پہنچاوے اور دوران ر دو رازقی چادریں اس کو دے دے دے یہ حدیث جیسا کہ اوپر
آچکا ہے انہی ابو اسید کی بیان کردہ ہے جنہوں نے پہلی حدیث بیان کی ہے اور یہی ہیں جن کو کپڑے
دینے کا حکم ملا ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ عورت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی منکوحہ تھی۔
اس سیاق و سباق کی موجودگی میں مصنف ہفوات کا جونیہ کو ایک اجنبی عورت قرار دے کر
اور ایک سر تا پا جھوٹا قصہ بنا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر گندے سے گندے
اعتراضات کرنا خواہ وہ اعتراضات بظاہر ائمہ حدیث کا نام لے کر ہی کیوں نہ کئے جائیں۔ اس امر پر
دلالت کرتا ہے کہ ان کو اسلام اور بانی اسلام سے محبت نہیں بلکہ عداوت ہے اور یہ امر ثابت ہو
جاتا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر حقیقت کو چھپایا ہے نہ کہ نادانی سے واقعات کو نظر انداز کیا ہے۔
میرے نزدیک مصنف ہفوات کے اعتراض کی حقیقت پوری طرح تب بے نقاب ہو گی جب
میں جونیہ کا تمام واقعہ تاریخ سے بیان کر دوں۔ طبری ابن سعد اور ابن حجر جیسے زبردست مؤرخین
کی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اسماء یا امیمہ اس کے نام میں اختلاف ہے (مگر میرے نزدیک ہو
سکتا ہے کہ اس کے دو نام ہوں۔ ایسا بہت دفعہ ہوتا ہے کہ ایک شخص کے دو نام ہوتے ہیں یا تو
مختلف رشتہ دار مختلف نام رکھ دیتے ہیں یا بعض لوگ خود ہی بڑی عمر میں اپنے لئے ایک اور نام پسند
کر لیتے ہیں اور لوگوں میں وہ ان مختلف ناموں کی وجہ سے مشہور ہو جاتے ہیں) کندہ قبیلہ سے تھی
اور اس نسبت سے کند یہ کہلاتی تھی۔ اس کے والد کا نام اسود ابو الجون تھا۔ اس وجہ سے وہ جو نیہ یا
بنت الجون کہلاتی تھی۔ بعض روایات میں اس کو اسود کی پوتی اور نعمان کی بیٹی لکھا ہے۔ لیکن یہ
اختلاف بے حقیقت اور اصل مطلب ہے ۔ سے بے تعلق ہے۔ جب عرب فتح ہوا اور اسلام پھیلنے لگا تو
اس کا بھائی نعمان یا بموجب بعض روایات کے اس کا والد نعمان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں اپنی قوم کی طرف سے بطور وفد کے حاضر ہوا اور اس موقع پر اس نے یہ بھی خواہش
ظاہر کی کہ اپنی ہمشیرہ کی شادی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دے اور بالمشافہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے علیہ وسلم سے درخواست بھی کر دی کہ میری ہمشیرہ جو پہلے اپنے ایک رشتہ دار سے بیاہی

انوار العلوم جلد 9
۳۳۵
حق الیقین
ہوئی تھی اور اب بیوہ ہے نہائت خوبصورت اور لائق ہے آپ اس سے شادی کر لیں۔ چونکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبائل عرب کا اتحاد منظور تھا آپ نے اس کی یہ درخواست منظور
کرلی۔ فرمایا کہ ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی پر نکاح پڑھ دیا جائے۔ اس ۔ نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ہم
معزز لوگ ہیں مہر تھوڑا ہے۔ آپ نے فرمایا اس سے زیادہ میں نے کسی اپنی بیوی یا لڑکی کا مہر نہیں
باندھا۔ جب اس نے رضامندی کا اظہار کیا نکاح پڑھا گیا اور اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے درخواست کی کہ کسی آدمی کو بھیج کر اپنی بیوی منگوا لیجئے۔ آپ نے ابا اسید کو اس کام پر مقرر کیا
وہ تشریف لے گئے۔ جو نیہ نے ان کو اپنے گھر میں بلایا تو آپ نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی بیویوں پر حجاب نازل ہو چکا ہے۔ اس نے اس پر دوسری ضروری ہدایات دریافت کیں۔ آپ
نے بتا دیں اور اونٹ پر بٹھا کر مدینہ لائے اور ایک مکان میں جس کے گرد کھجوروں کے درخت بھی
تھے لا کر اتارا۔ اس کے ساتھ اس کی دایہ بھی اس کے رشتہ داروں نے روانہ کی تھی جس طرح کہ
ہمارے ملک میں ایک بے تکلف نوکر ساتھ کی جاتی ہے تا کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ چونکہ یہ
عورت حسین مشہور تھی اور یوں بھی عورتوں کو دلہن کے دیکھنے کا شوق تھا مدینہ کی عورتیں اس کو
دیکھنے گئیں اور اس عورت کے اپنے بیان کے مطابق کسی عورت نے اس کو سکھا دیا کہ رعب پہلے
دن ہی ڈالا جاتا ہے۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تیرے پاس آئیں تو تو کہہ دیجئیو کہ میں
آپ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں۔ اس پر وہ تیرے زیادہ گرویدہ ہو جائیں گے۔ اگر یہ بات اس عورت
کی بنائی ہوئی نہیں تو کچھ تعجب نہیں کہ کسی منافق نے اپنی بیوی یا اور کسی رشتہ دار کے ذریعہ یہ
شرارت کی ہو۔ غرض جب اس کی آمد کی اطلاع رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی آپ اس گھر کو
تشریف لے گئے جو اس کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ اور اس کو اپنے پاس بیٹھنے کے لئے کہا۔ اس نے
اس پر کراہت کا اظہار کیا۔ آپ نے اس خیال سے کہ یہ اجنبیت کی وجہ سے گھبرا رہی ہے تسکین
اور تسلی دینی کے لئے اس پر ہاتھ رکھا جس پر اس نے وہ نامعقول فقرہ کہا کہ میں تجھ سے اللہ کی پناہ
مانگتی ہوں۔ چونکہ نبی خدا کا نام سن کر ادب کی روح سے بھر جاتا ہے اور اس کی عظمت کا متوالا ہوتا
ہے اس کے اس فقرہ پر آپ نے اسے کہہ دیا کہ تو نے بڑے کا واسطہ دیا ہے میں تیری درخواست کو
قبول کرتا ہوں اور اسے طلاق دے کر رخصت کر دیا اور ابو اسید کو پھر اس کام پر مقرر کر دیا کہ اسے
اس کے گھر واپس کر آئیں۔ اور علاوہ مہر کے حصہ کے دو اثر رقی چادریں بھی اس کو دینے کا حکم دیا
تا که قرآن کریم کا حکم وَلَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ پورا ہو جو ایسی عورتوں کے متعلق ہے جن کو
۲۵

انوار العلوم جلد 9
٣٣٦
حق الیقین
بلا صحبت طلاق دے دی جائے۔ جب آپ نے اس کو رخصت کر دیا تو ابو اسید اس کو اس کے گھر
پہنچا آئے۔ اس کے قبیلہ کے لوگوں پر یہ بات نہایت شاق گزری اور انہوں نے اس کو ملامت کی مگر
وہ یہی جواب دیتی رہی کہ یہ میری بد بختی ہے اور بعض دفعہ اس نے یہ کہہ دیا کہ مجھے دھوکا دیا گیا۔
مجھے کسی نے سکھا دیا تھا کہ تو اس طرح کہ یو اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دل تیری
طرف خاص طور سے مائل ہو جائے گا۔
یہ ہے اصل واقعہ جو تاریخوں اور احادیث میں مفصل موجود ہے۔ اس موجودگی میں مصنف
ہفوات کا احادیث بخاری پر یہ اعتراض کرنا کہ ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر زنا کی تہمت
لگائی گئی ہے۔ اور اس اعتراض کو زور دار بنانے کے لئے ایک آریہ صاحب کو بھی اپنی مدد کے لئے
لانا مصنف ہفوات کے جن اندرونی جذبات پر دلالت کرتا ہے ان کا اندازہ لگانا میں حق پسند لوگوں پر
ہی چھوڑتا ہوں۔
مذکورہ بالا حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ جو واقعہ احادیث میں مذکور ہے اس کی بناء پر نہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر کسی قسم کا اعتراض کیا جا سکتا ہے اور نہ اس کے بیان کرنے پر
محد ثین پر کوئی حرف گیری کی جاسکتی ہے۔ بلکہ اس واقعہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اخلاق کی مندرجہ ذیل خوبیاں نمایاں طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔
(1) اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو عربوں کی اصلاح کی خاطر ان کے جذبات کے
خیال رکھنے کا خاص طور پر احساس تھا۔
(۲) اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے اخلاق ایسے اعلیٰ درجہ کے تھے کہ آپ اپنی
بیویوں سے بھی جو تمام قوانین تمدن کے ماتحت خاوند کے زیر حکومت سمجھی جاتی ہیں ایسے رنگ میں
کلام کرتے تھے جو نہایت مؤدب ہوتا تھا اور جسے سن کر انسان خیال کر سکتا ہے کہ گویا کسی نہایت
قابل ادب وجود سے آپ کلام کر رہے تھے۔
(۳) اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو نکاح میں عورت کی رضامندی کا اس قدر
خیال تھا کہ نکاح کے بعد اس خیال سے کہ شاید عورت کی رضامندی حاصل نہ کی گئی ہو آپ نے
سے کہا کہ هَبِی نَفْسَكِ لِی اپنا آپ مجھے سونپ دے یعنی نکاح پر رضا ظاہر کر۔
(۴) اس واقعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ نہایت اشتعال انگیز باتوں پر بھی خندہ
جونیہ سے
پیشانی سے صبر کر جاتے تھے۔

انوار العلوم جلد 9
۳۳۷
حق الیقین
(۵) اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خشیت اللہ آپ کے دل میں اس قدر تھی کہ خدا
تعالیٰ کا نام آنے پر آپ حتی المقدور اپنے حقوق کے چھوڑ دینے پر بھی تیار ہو جاتے تھے۔
(1) اس واقعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ ان لوگوں سے بھی حسن سلوک کرنے
سے دریغ نہیں کرتے تھے جو آپ کے لئے ایذاء اور تکلیف کا موجب بنتے تھے۔
غرض بجائے اس کے کہ اس واقعہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر کوئی ادنیٰ
سے ادنی اعتراض بھی پڑتا ہو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ اخلاق حسنہ کا ایک بے نظیر نمونہ تھے
پیشتر اس کے کہ میں اس اعتراض کا جواب ختم کروں میں ان استدا، رات پر بھی روشنی ڈالنا پسند کرتا
ہوں جو میرے اوپر کے بیان کے خلاف بخاری کی نقل کردہ احادیث سے دشمن کر سکتا ہے۔
کہا جا سکتا ہے کہ حدیث میں جو یہ لفظ ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک
عورت کا ذکر کیا گیا اور آپ نے اس کو بلوایا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا اس سے نکاح نہیں
ہوا تھا۔ مگر یہ اعتراض درست نہیں ہو سکتا اس لئے کہ اس عورت کے متعلق جب کہ تاریخ اور
حدیث سے ثابت ہے کہ اس کے باپ یا بھائی نے خود اس کا ذکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس کیا ہے اور نکاح کی درخواست کی ہے اور مہر مقرر کیا ہے اور نکاح پڑھا گیا ہے بلکہ اس عورت
کے واقع سے فقہاء یہ استدلال کرتے چلے آئے ہیں کہ عورت کے منہ پر اسے ضرور تا طلاق دینی
جائز ہے۔ تو پھر ان الفاظ سے یہ کیونکر نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ اس کا نکاح نہیں ہوا تھا۔ اس حدیث
سے تو صرف یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ چونکہ اس جگہ صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کٹورے کا
اصل حدیث اس بارے میں ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کٹورے میں ایک صحابی
نے ایک اپنے دوست کو پانی پلایا ہے ) ذکر کرنا مقصود تھا نکاح کے ذکر کو مختصر کر دیا ہے۔ چنانچہ طلاق
کے ذکر میں یہی راوی اس واقعہ کا بیان کرتے ہوئے وئے بیان کرتا ہے ۔ تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَيْمَةَ بُنَتَ شَرَاحِيْلَ یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جونیہ عورت
سے نکاح کیا تھا۔
دوسرا استدلال یہ کیا جا سکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ لفظ استعمال
فرمائے ہیں کہ اپنا نفس مجھے دے۔ تو ان سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح نہیں ہوا تھا۔ اس کا جواب یہ
ہے کہ یہ الفاظ اس امر پر دلالت نہیں کرتے کہ نکاح نہیں ہوا تھا بلکہ اس امر پر دلالت کرتے ہیں
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قومی شرف کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اخلاق فاضلہ سے

انوار العلوم جلد 9
۳۳۸
حق الیقین
کام لیتے ہوئے یہ الفاظ اسے پاس بلانے کے لئے استعمال فرمائے ہیں اور اس قسم کے الفاظ میں جیسے
ایک میزبان دستر خوان پر سے کسی چیز کے اٹھا کر دینے کے لئے مہمان سے کہہ دے کہ فلاں چیز مجھے
عنایت فرمائیے۔ اس کے یہ معنی ہرگز نہیں ہوں گے کہ وہ مہمان کی تھی اور اس سے میزبان سوال
کرتا ہے۔ غرض اپنا آپ مجھے عطا کر کے صرف یہ معنے ہیں کہ میرے قریب ہو کر بیٹھ نہ کہ
درخواست نکاح
دوسرا جواب اس اعتراض کا یہ ہے کہ چونکہ جس وقت نکاح ہوا ہے اس وقت یہ عورت
مدینہ میں موجود نہ تھی اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خیال سے کہ عورت کی
رضامندی حاصل کرنا نکاح کے لئے نہایت ضروری ہے ایسا نہ ہو کہ بھائی نے اپنی عزت کے خیال
سے بلا اجازت ہی نکاح پڑھوا دیا ہو اور یونہی کہہ دیا ہو کہ بہن راضی ہے۔ اس سے کہا کہ مبی
نَفْسَكِ لِی یعنی اب اپنی مرضی کا اظہار کر دے کہ تو میرے نکاح میں خوشی سے آئی ہے۔ اس نے
اس پر چونکہ ناراضگی کا اظہار کیا آپ نے اس کو اس کے گھر بھجوا دیا قرآن کریم میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکاح کرنے والی عورتوں کے متعلق لفظ ہبہ استعمال ہوا ہے جیسا کہ
سورۃ احزاب میں ہے اِمْرَأَةً مُؤْمِنَةٌ إِنْ وَ هَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَنْ يَسْتَنْكِحَهَا
یعنی وہ عورت بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جائز ہے جسے رسول کریم صلی اللہ
علیہ و سلم نکاح میں لانا چاہیں اور وہ اپنے نفس کو اس امر کے لئے پیش کر دے۔
مصنف ہفوات کی نقل کردہ احادیث سے یہ بھی استدلال کیا جا سکتا ہے کہ اس عورت کا یہ
کہنا کہ میں تم سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں بتاتا ہے کہ اس کا نکاح نہیں ہوا تھا۔ یہ استدلال بھی غلط ہو
گا۔ اس لئے کہ اس عورت نے جیسا کہ خود ظاہر کیا ہے۔ یہ الفاظ اپنا رعب جمانے کے لئے کہے
تھے اور اس نے خیال کیا تھا کہ اس طرح آپ کے دل میں میری محبت بڑھ جائے گی۔ پس ان سے
یہ استدلال نہیں کیا جا سکتا کہ اس کا نکاح آپ سے نہیں ہوا تھا یا یہ کہ اسے معلوم نہ تھا ابواسید
اس کو لائے۔ راستے میں وہ ان سے وہ طریق پوچھتی رہی جس کا اختیار کرنا رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی بیویوں کے لئے ضروری تھا۔ پھر کیونکہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ ناواقف تھی۔ پس اس فقرہ کا
محرک صرف یہ خیال تھا کہ اس قسم کی بات کہنے سے اس کا درجہ بڑھ جائے گا۔
ایک یہ استدلال کیا جا سکتا ہے کہ اگر واقعہ میں اس کا نکاح ہو چکا تھا تو پھر اس نے یہ کیوں کہا
کہ میں ان کو نہیں جانتی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ طبعی جواب ہے جو ایسے موقعوں پر دیا جاتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی