بہتان اقدام زناوطلبی مہ جبیں

انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 2

انوار العلوم جلد 9
۳۳۹
حوق الیقین
اور علی الخصوص عورتیں دیا کرتی ہیں۔ لوگوں کا یہ سوال کرنا کہ تو جانتی ہے کہ یہ کون تھا؟ یہ بھی
اظہار غصہ کے لئے تھا جیسا کہ ناراضگی میں ایسا فقرہ کہا جاتا ہے کہ تجھے معلوم ہے میں کون ہوں؟ یا
تجھے معلوم ہے یہ کون ہے؟ اور اس عورت کا جواب بھی غصہ اور نامرادی کے نتیجہ میں تھا کہ میں
نہیں جانتی کہ یہ کون ہے یعنی میں نہیں پرواہ کرتی کہ یہ کون تھا چنانچہ حقارت کے لئے لوگ کہا
کرتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ فلاں شخص کون ہے حالانکہ بچپن سے اس شخص کے ساتھ تعلق
اور واقفیت ہوتی ہے۔
غرض یہ سب استدلال باطل ہیں۔ اور واقعات کے مقابل میں قیاسات کو رکھنا عقل و دانش
کے بالکل بر خلاف ہے۔ جب کہ اس روایت کاراوی صاف الفاظ میں یہ بیان کرتا ہے کہ اس
عورت سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی ہوئی تھی اور جب کہ ابواسید جو اس عورت کو
لائے ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ اس عورت کی شادی ہو چکی تھی۔ اور جب کہ حضرت عائشہ فرماتی
ہیں کہ اس کی شادی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو چکی تھی اور آپ نے اس کو طلاق دے
دی۔ تو پھر بعض اشارات سے جن کے کئی معنے ہو سکتے ہیں یہ نتیجہ نکالنا کہ شادی نہیں ہوئی تھی
اور واقعات اور تفصیلات کو ترک کر دینا کس طرح جائز ہو سکتا ہے؟ اسی طرح جب کہ امام بخاری
نے اس روایت کے نتیجہ میں یہ نکالا ہے کہ عورت کو اس کے منہ پر طلاق دے جا سکتی ہے۔ اور
جب کہ انہوں نے اسی روایت سے پہلے اس عورت کے متعلق حضرت عائشہ کی یہ روایت نقل کی
ہے کہ اس عورت کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد نکاح طلاق دی تھی۔ اور جب کہ
انہوں نے اس روایت کے بعد اسی راوی کی زبانی یہ روایت نقل کی ہے کہ اس عورت کو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کرنے کے بعد بلوایا تھا۔ یہ نتیجہ نکالنا کہ امام بخاری کا اس
روایت کے نقل کرنے سے یہ منشاء تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اقدام زنا کا الزام لگایا
جائے کیسا صریح جھوٹ اور کھلا کھلا دھوکا ہے۔
میں نے اوپر بیان کیا تھا کہ یہ دونوں روایتیں جو مصنف ہفوات نے بیان کی ہیں در حقیقت
ایک ہی واقعہ کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ میرے نزدیک اس امر کا ثابت کرنا بھی مصنف ہفوات کی
اصل نیت پر سے پردہ اٹھا دیتا ہے اس لئے میں اس کو ثابت کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں۔
علاوہ اس کے کہ تمام دوسری روایات اس امر کو ثابت کرتی ہیں کہ یہ دونوں حدیثیں ایک ہی
واقعہ کے متعلق ہیں۔ ان دونوں میں مندرجہ ذیل باتوں کا اشتراک بھی اس امر کو روز روشن کی

انوار العلوم جلد 9
۳۰
حق الیقین
طرح ثابت کر دیتا ہے۔
اول۔ دونوں روایتوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ عورت باہر سے لائی گئی تھی۔
دوم۔ دونوں روایتوں میں ایک ہی مکان کا ذکر ہے جس میں وہ عورت اتاری گئی
سوم۔ دونوں روایتوں میں یہ بتایا گیا ہے کہ ابو اسید کو اس عورت کو لانے اور لے جانے کا کام
سپرد ہوا۔
چہارم ۔ دونوں روایتوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس عورت کے پاس تشریف لے گئے
اور اس سے تسکین وہ الفاظ میں کلام کیا۔ لیکن اس نے کہا کہ میں آپ سے خدا کی پناہ مانگتی ہوں۔
پنجم ۔ دونوں روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس کے اس قول پر اسے علیحدہ کر دیا۔
کیا کوئی عقل تجویز کر سکتی ہے کہ یہ سب واقعات ایک ہی شخص سے دو دفعہ گزرے تھے اور کیا
صرف اس وجہ سے کہ ایک حدیث میں اس عورت کا نام نہیں آیا ان دونوں روایتوں کو دو واقعوں
کے متعلق قرار دیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں تمام معتبر شراح اور مورخین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ
دونوں حدیثیں ایک ہی امر کے متعلق ہیں۔ دیکھو قسطلانی و فتح الباری۔
مگر میں سمجھتا ہوں کہ مصنف صاحب ہفوات کی تسلی نہ ہو گی جب تک شیعہ کتب سے ہی
یہ ثابت نہ کیا جائے کہ جونیہ بیاہتا بیوی تھیں اور اس غرض کے لئے میں مصنف صاحب ہفوات کو
شیعوں کی سب سے معتبر کتاب فروع کافی جلد دوم کا حوالہ دیتا ہوں اس کتاب کے صفحہ ۷۶ اپر
كِتَاب النکاح میں باب آخر منہ لکھ کر حسن بصری سے روایت کی ہے کہ جونیہ سے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیا تھا ۔ اور پھر امام ابو جعفر سے اس کی تصدیق نقل کی ہے بلکہ ان کی
زبان سے یہ اعتراض کرایا ہے کہ اس کو اور ایک اور عورت کو حضرت ابو بکر نے نکاح کی اجازت
دے دی حالانکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجیت میں آجانے کی وجہ سے امہات
المؤمنین میں شامل تھی۔ اب کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ایک طرف تو جونیہ کو نکاح کی اجازت دینے
پر حضرت ابو بکر پر یہ اعتراض کیا جائے کہ آپ نے ایک ام المؤمنین کو نکاح کی اجازت دے کر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کی اور دوسری طرف یہ کہا جائے کہ بخاری نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات جو نیہ سے بیان کر کے آپ پر اقدام زنا کا الزام لگایا ہے۔ اگر جو نیہ
بیاہتا بیوی نہ تھی تو بقول فروع کافی امام جعفر نے اسے نکاح ثانی کی اجازت دینے پر اعتراض کیوں کیا
ہے اور اگر وہ بیاہتا تھی تو اس سے ملاقات کا ذکر اقدام زنا کا التزام کیونکر بن گیا۔ اب کیا امام جعفر کو

آج 10 میں سے 10 باقی