مقام
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الد
مقام
امروز قوم من نه شناسد مقام من
روزے بگریه یاد کند وقت خوشترم کا
ے آج کے دن میری قوم میرا درجہ نہیں پہچانتی لیکن ایک دن آئے گا کہ وہ رو رو کر میرے مبارک وقت کو یاد کرے گی۔
خداوند کریم نے اُسی رسول مقبول کی متابعت اور محبت کی برکت سے اور اپنے پاک کلام کی پیروی کی
تاثیر سے اس خاکسار کو اپنے مخاطبات سے خاص کیا ہے۔ اور علوم لد قیہ سے سرفراز فرمایا ہے اور بہت
سے اسرار مخفیہ سے اطلاع بخشی ہے اور بہت سے حقائق اور معارف سے اس ناچیز کے سینہ کو پُر کر دیا ہے
اور بار ہا بتلا دیا ہے کہ یہ سب عطیات اور عنایات اور یہ سب تفضلات اور احسانات اور یہ سب
تلطفات اور توجہات اور یہ سب انعامات اور تائیدات اور یہ سب مکالمات اور مخاطبات بیمن متابعت و
محبت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔
جمال ہم نشین
در
وگرنه من
همان
من اثر کرد
خاکم که هستم کا
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۴۵ ، ۶۴۶ حاشیہ نمبر ۱۱)
میں خدا تعالیٰ کے ان تمام الہامات پر جو مجھے ہو رہے ہیں ایسا ہی ایمان رکھتا ہوں جیسا کہ توریت اور
انجیل اور قرآن مقدس پر ایمان رکھتا ہوں اور میں اس خدا تعالیٰ کو جانتا اور پہچانتا ہوں جس نے مجھے بھیجا
ہے ۔۔۔۔ سوئمیں اس وحی پاک سے ایسا ہی کامل حصہ رکھتا ہوں جیسا کہ خدا تعالیٰ کے کامل قرب کی حالت
میں انسان رکھ سکتا ہے۔ جب انسان ایک پُر جوش محبت کی آگ میں ڈالا جاتا ہے جیسا کہ تمام نبی ڈالے
گئے تو پھر اس کی وحی کے ساتھ اضغاث احلام نہیں رہتے بلکہ جیسا کہ خشک گھاس تنور میں جل جاتا ہے ویسا ہی
وہ تمام اوہام اور نفسانی خیالات جل جاتے ہیں اور خالص خدا کی وحی رہ جاتی ہے۔ اور یہ وحی صرف انہی کو ملتی
ہے جو دنیا میں کمال صفا ، محبت اور محویت کی وجہ سے نبیوں کے رنگ میں ہو جاتے ہیں جیسا کہ براہین احمد یہ
کے صفحہ ۵۰۴ اٹھارہو اٹھارہویں سطر میں یہ الہام میری نسبت ہے "جَرِيٌّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الأَنْبِيَاءِ ، یعنی خدا کا
فرستادہ نبیوں کے حُلّہ میں ۔ سو میں شکی اور ظنی الہام کے ساتھ نہیں بھیجا گیا بلکہ یقینی اور قطعی وحی
کے ساتھ بھیجا گیا ہوں ۔ مجھے اس خدا کی قسم ہے کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ مجھے
دلائل قاطعہ سے سے یہ علم دیا گیا ہے اور ہر ایک وقت میں دیا جاتا ہے کہ جو کچھ مجھے القاء ہوتا ہے اور جو وحی
لے میرے ساتھی کا حسن مجھ میں سرایت کر گیا ہے ورنہ میں وہی مٹی کی مٹی ہوں ۔
میرے پر نازل ہوتی ہے وہ خدا کی طرف سے ہے نہ شیطان کی طرف سے۔ میں اس پر ایسا ہی یقین
رکھتا ہوں جیسا کہ آفتاب اور ماہتاب کے وجود پر یا جیسا کہ اس بات پر کہ دو اور دو چار ہوتے ہیں۔
ہاں جب میں اپنی طرف سے کوئی اجتہاد کروں یا اپنی طرف سے کسی الہام کے معنے کروں تو ممکن ہے کہ
کبھی اس معنی میں غلطی بھی کھاؤں ۔ مگر میں اس غلطی پر قائم نہیں رکھا جاتا۔ اور خدا کی رحمت جلد تر مجھے
حقیقی انکشاف کی راہ دکھا دیتی ہے اور میری روح خدا کے فرشتوں کی گود میں پرورش پاتی ہے ۔
تبلیغ رسالت جلد هشتم صفحه ۶۴ ، ۶۵ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۳۰۶ ، ۳۰۷ بار دوم )
وجذ بني ربي اليه و احسن مثواى، واسبغ عَلَى من نعماء الدين و قادني من تدنسات
الدنيا الى حظيرة قدسه و اعطاني ما اعطاني وجعلنى من الملهمين المحدثين۔ فما كان
عندى من مال الدنيا و خيلها وأفراسها غير أني أعطيت جياد الاقلام و رُزقت جواهر
الكلام وأعطيت من نور يؤمنني العثار و يبين لي الآثار ۔ فهذه الدولة الالهية السماوية
وقد أغنتني و جبرت عيلتی و اضاء تنی و نورت لیلتی و ادخلتني في المُنْعَمِين
اور میرے رب نے اپنی طرف مجھے کھینچ لیا اور مجھے نیک جگہ دی۔ اور اپنی نعمتوں کو مجھ پر کامل کیا۔
اور مجھے دنیا کی آلودگیوں اور مکروہات سے نکال کر اپنی مقدس جگہ میں لے آیا اور مجھے اُس نے دیا جو کچھ
دیا اور مجھے ملہموں اور محدثوں میں سے کر دیا۔ سو میرے پاس دنیا کا مال اور دنیا کے گھوڑے اور دنیا کے
سوار تو نہیں تھے بجز اس کے کہ عمدہ گھوڑے قلموں کے مجھ کو عطا کئے گئے اور کلام کے جواہر مجھ کو دیئے گئے
اور وہ نور مجھ کو عطا ہوا جو مجھے لغزش سے بچاتا اور راست روی کے آثار مجھ پر ظاہر کرتا ہے۔ پس اس الہی
اور آسمانی دولت نے مجھے غنی کر دیا اور میرے افلاس کا تدارک کیا اور مجھے روشن کیا۔ اور میری رات کو منور
کر دیا اور مجھے منعموں میں داخل کیا۔
میں وہ پانی
نور الحق حصہ اول - روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۸، ۳۹)
ہوں کہ آیا آسماں
سے
وقت پر
میں وہ ہوں نورِ خدا جس سے ہوا دن آشکار
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۴۵)
میں کچھ بیان نہیں کر سکتا کہ میرا کون ساعمل تھا جس کی وجہ سے یہ عنایت الہی شامل حال ہوئی ۔ صرف
اپنے اندر یہ احساس کرتا ہوں کہ فطرتاً میرے دل کو خدا تعالیٰ کی طرف وفاداری کے ساتھ ایک کشش ہے
جو کسی چیز کے روکنے سے رک نہیں سکتی۔ سو یہ اسی کی عنایت ہے۔ میں نے کبھی ریاضات شاقہ بھی نہیں
ہر میں نفس اور کیں اور نہ زمانہ حال کے بعض صوفیوں کی طرح مجاہدات شدیدہ میں اپنے نفس کو ڈالا اور نہ گوشہ گزینی
کے التزام سے کوئی چلہ کشی کی۔ اور نہ خلاف سنت کوئی ایسا عمل رہبانیت کیا جس پر خدا تعالیٰ کے کلام کو
اعتراض ہو بلکہ میں ہمیشہ ایسے فقیروں اور بدعت شعار لوگوں سے بیزار رہا جو انواع اقسام کے بدعات
میں مبتلا ہیں ۔ ہاں حضرت والد صاحب کے زمانہ میں ہی جب کہ ان کا زمانہ وفات بہت نزدیک تھا ایک
مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ ایک بزرگ معمر پاک صورت مجھ کو خواب میں دکھائی دیا اور اُس نے یہ ذکر کر کے
کہ کسی قدر روزے انوار سماوی کی پیشوائی کے لئے رکھنا سنتِ خاندانِ نبوت ہے۔“ اس بات کی
طرف اشارہ کیا کہ میں اس سنّتِ اہل بیت رسالت کو بجالاؤں ۔ سو میں نے کچھ مدت تک التزام صوم کو
مناسب سمجھا۔ مگر ساتھ ہی یہ خیال آیا کہ اِس امر آیا کہ اس امر کو مخفی طور پر بجا لانا بہتر ہے۔ پس میں نے یہ طریق
اختیار کیا کہ گھر سے مردانہ نشست گاہ میں اپنا کھانا منگوا تا اور پھر وہ کھانا پوشیدہ طور پر بعض یتیم بچوں کو
جن کو میں نے پہلے سے تجویز کر کے وقت پر حاضری کے لئے تاکید کر دی تھی دے دیتا تھا اور اس طرح تمام
دن روزہ میں گزارتا اور بجز خدا تعالیٰ کے ان روزوں کی کسی کو خبر نہ تھی ۔ پھر دو تین ہفتہ کے بعد مجھے معلوم
ہوا کہ ایسے روزوں سے جو ایک وقت میں پیٹ بھر کر روٹی کھا لیتا ہوں مجھے کچھ بھی تکلیف نہیں بہتر ہے
کہ کسی قدر کھانے کو کم کروں سو میں اُس روز سے کھانے کو کم کرتا گیا یہاں تک کہ میں تمام رات دن
میں صرف ایک روٹی پر کفایت کرتا تھا اور اسی طرح میں کھانے کو کم کرتا گیا یہاں تک کہ شاید صرف چند
تولہ روٹی میں سے آٹھ پہر کے بعد میری غذا تھی ۔ غالباً آٹھ یا نو ماہ تک میں نے ایسا ہی کیا اور باوجود
اس قدر قلت غذا کے کہ دو تین ماہ کا بچہ بھی اس پر صبر نہیں کر سکتا خدا تعالیٰ نے مجھے ہر ایک بلا اور آفت
سے محفوظ رکھا۔ اور اس قسم کے روزہ کے عجائبات میں سے جو میرے تجربہ میں آئے وہ لطیف مکاشفات
ہیں جو اُس زمانہ میں میرے پر کھلے۔ چنانچہ بعض گذشتہ نبیوں کی ملاقاتیں ہوئیں اور جو اعلیٰ طبقہ کے
اولیاء اس امت میں گذر چکے ہیں اُن سے ملاقات ہوئی۔ ایک دفعہ عین بیداری کی حالت میں جناب
رسول اللہ صلی الله اللہ علیہ وسلم کو معہ حسنین و علی رضی اللہ عنہ و فاطمہ رضی اللہ عنہا کے دیکھا۔ اور یہ خواب نہ تھی
بلکہ ایک بیداری کی قسم تھی۔ غرض اسی طرح پر کئی مقدس لوگوں کی ملاقاتیں ہوئیں۔ جن کا ذکر کرنا
موجب تطویل ہے اور علاوہ اس کے انوار روحانی تمثیلی طور پر برنگ ستون سبز و سرخ ایسے دلکش و دلستان
طور پر نظر آتے تھے جن کا بیان کرنا بالکل طاقت تحریر سے باہر ہے ۔ وہ نورانی ستون جو سیدھے آسمان کی
طرف گئے ہوئے تھے جن میں سے بعض چمکدار سفید اور بعض سبز اور بعض سُرخ تھے اُن کو دل سے
ایسا تعلق تھا کہ ان کو دیکھ کر دل کو نہایت سرور پہنچتا تھا اور دنیا میں کوئی بھی ایسی لذت نہیں ہو گی جیسا سرور دنیا ہوگی
کہ ان کو دیکھ کر دل اور روح کو لذت آتی تھی۔ میرے خیال میں ہے کہ وہ ستون خدا اور بندہ کی محبت
کی ترکیب سے ایک تمثیلی صورت میں ظاہر کئے گئے تھے یعنی وہ ایک نور تھا جو دل سے نکلا اور دوسرا وہ
نور تھا جو اوپر سے نازل ہوا اور دونوں کے ملنے سے ایک ستون کی صورت پیدا ہوگئی ۔ یہ روحانی امور
ہیں کہ دنیا ان کو نہیں پہچان سکتی کیونکہ وہ دنیا کی آنکھوں سے بہت دُور ہیں لیکن دنیا میں ایسے بھی ہیں
جن کو ان امور سے خبر ملتی ہے۔
غرض اس مدت تک روزہ رکھنے سے جو میرے پر عجائبات ظاہر ہوئے وہ انواع اقسام کے مکاشفات
تھے۔ ایک اور فائدہ مجھے یہ حاصل ہوا کہ میں نے ان مجاہدات کے بعد اپنے نفس کو ایسا پایا کہ میں وقت
ضرورت فاقہ کشی پر زیادہ سے زیادہ صبر کر سکتا ہوں ۔ میں نے کئی دفعہ خیال کیا کہ اگر ایک موٹا آدمی جو
علاوہ فربہی کے پہلوان بھی ہو میرے ساتھ فاقہ کشی کے لئے مجبور کیا جائے تو قبل اس کے کہ مجھے کھانے
کے لئے کچھ اضطرار ہو وہ فوت ہو جائے ۔ اس سے مجھے یہ بھی ثبوت ملا کہ انسان کسی حد تک فاقہ کشی میں
ترقی کر سکتا ہے اور جب تک کسی کا جسم ایسا سختی کش نہ ہو جائے میرا یقین ہے کہ ایسا تنعم پسند روحانی
منازل کے لائق نہیں ہو سکتا۔ لیکن میں ہر ایک کو یہ صلاح نہیں دیتا کہ ایسا کرے اور نہ میں نے اپنی
مرضی سے ایسا کیا۔ میں نے کئی جاہل درویش ایسے بھی دیکھے ہیں جنہوں نے شدید ریاضتیں اختیار
کیں اور آخر ببوست دماغ سے وہ مجنون ہو گئے اور بقیہ عمر اُن کی دیوانہ پن میں گذری یا دوسرے
امراض سل اور دق وغیرہ میں مبتلا ہو گئے۔ انسانوں کے دماغی قومی ایک طرز کے نہیں ہیں ۔ پس ایسے
اشخاص جن کے فطرتاً قوی ضعیف ہیں اُن کو کسی قسم کا جسمانی مجاہدہ موافق نہیں پڑ سکتا اور جلد ترکسی
خطرناک بیماری میں پڑ جاتے ہیں۔ سو بہتر ہے کہ انسان اپنی نفس کی تجویز سے اپنے تئیں مجاہدہ شدیدہ
میں نہ ڈالے اور دین العجائز اختیار رکھے۔ ہاں اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی الہام ہو اور شریعت غراء
اسلام سے منافی نہ ہو تو اس کو بجالانا ضروری ہے لیکن آجکل کے اکثر نادان فقیر جو مجاہدات سکھلاتے
ہیں اُن کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔ پس ان سے پر ہیز کرنا چاہئے۔
یاد رہے کہ میں نے کشف صریح کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر جسمانی سختی کشی کا حصہ
آٹھ یا نو ماہ تک لیا اور بھوک اور پیاس کا مزہ چکھا اور پھر اس طریق کو علی الدوام بجالانا چھوڑ دیا۔
اور کبھی کبھی اس کو اختیار بھی کیا۔ یہ تو سب کچھ ہوا لیکن روحانی سختی کشی کا حصہ ہنوز باقی تھا۔ سو وہ حصہ
ان دنوں میں مجھے اپنی قوم کے مولویوں کی بد زبانی اور بد گوئی اور تکفیر اور توہین اور ایسا ہی دوسرے جہلاء
کے دشنام اور دل آزاری سے مل گیا۔ اور جس قدر یہ حصہ بھی مجھے ملا میری رائے ہے کہ تیرہ سو برس
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کم کسی کو ملا ہو گا ۔ میرے لئے تکفیر کے فتوے طیار ہو کر مجھے تمام
مشرکوں اور عیسائیوں اور دہریوں سے بدتر ٹھہرایا گیا اور قوم کے سفہاء نے اپنے اخباروں اور
رسالوں کے ذریعہ سے مجھے وہ گالیاں دیں کہ اب تک مجھے کسی دوسرے کے سوانح میں ان کی نظیر نہیں
ملی ۔ سومیں اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ دونوں قسم کی سختی سے میرا امتحان کیا گیا۔
(کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۹۵ تا ۲۰۱ حاشیه )
خدا تعالیٰ اس بات کو جانتا ہے اور وہ ہر ایک امر پر بہتر گواہ ہے کہ وہ چیز جو اس کے راہ میں مجھے سب
سے پہلے دی گئی وہ قلب سلیم تھا یعنی ایسا دل کہ حقیقی تعلق اس کا بجز خدائے عز و جل کے کسی چیز کے ساتھ
نہ تھا۔ میں کسی زمانہ میں جوان تھا اور اب بوڑھا ہو اگر میں نے کسی حصہ عمر میں بجز خدائے عز وجل کسی
کے ساتھ اپنا حقیقی تعلق نہ پایا اور اسی تپش محبت کی وجہ سے میں ہرگز کسی ایسے مذہب پر راضی
نہیں ہوا جس کے عقائد خدا تعالیٰ کی عظمت اور وحدانیت کے برخلاف تھے یا کسی قسم کی توہین کو مستلزم
تھے۔ یہی وجہ ہے کہ عیسائی مذہب مجھے پسند نہ آیا کیونکہ اس کے ہر ایک قدم میں خدائے عزوجل کی
تو ہین ہے ۔ اسی طرح ہندو مذہب جس کی ایک شاخ آریہ مذہب ہے وہ سچائی کی حالت سے
بالکل گرا ہوا ہے۔ ان کے نزدیک اس جہان کا ذرہ ذرہ قدیم ہے جن کا کوئی پیدا کرنے والا نہیں۔ پس
ہندوؤں کو اس خدا پر ایمان نہیں جس کے بغیر کوئی چیز ظہور میں نہیں آئی اور جس کے بغیر کوئی چیز قائم
نہیں رہ سکتی ۔ فرض میں نے خوب غور سے دیکھا کہ یہ دونوں مذہب راستبازی کے مخالف ہیں اور
خدا تعالیٰ کی راہ میں جس قدر ان مذاہب میں روکیں اور نو میدی پائی جاتی ہے میں سب کو اس رسالہ میں
لکھ نہیں سکتا صرف بطور خلاصہ لکھتا ہوں کہ وہ خدا جس کو پاک روحیں تلاش کرتی ہیں اور جس کو پانے
سے انسان اسی زندگی میں سچی نجات پاسکتا ہے اور اس پر انوار الہی کے دروازے کھل سکتے ہیں اور اس کی
کامل معرفت کے ذریعہ سے کامل محبت پیدا ہو سکتی ہے اُس خدا کی طرف یہ دونوں مذہب رہبری نہیں
کرتے اور ہلاکت کے گڑھے میں ڈالتے ہیں۔ ایسا ہی ان کے مشابہ دنیا میں اور مذاہب بھی پائے جاتے
ہیں مگر یہ سب مذاہب خدائے واحد لاشریک تک نہیں پہنچا سکتے اور طالب کو تاریکی میں چھوڑتے ہیں۔
یہ وہ تمام مذاہب ہیں جن میں غور کرنے کے لئے میں نے ایک بڑا حصہ عمر کا خرچ کیا۔ اور نہایت
دیانت اور تدبر سے ان کے اصول میں غور کی مگر سب کو حق سے دور اور مہجور پایا۔ ہاں یہ مبارک مذہب
جس کا نام اسلام ہے وہی ایک مذہب ہے جو خدا تعالیٰ تک پہنچاتا ہے۔ اور وہی ایک مذہب ہے جو
انسانی فطرت کے پاک تقاضاؤں کو پورا کرنے والا ہے۔ اسلام کا خدا کسی پر اپنے فیض کا
دروازہ بند نہیں کرتا بلکہ اپنے دونوں ہاتھوں سے بلا رہا ہے کہ میری طرف آؤ اور جو لوگ پورے زور سے
اس کی طرف دوڑتے ہیں اُن کے لئے دروازہ کھولا جاتا ہے ۔
سومیں نے محض خدا کے فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اس نعمت سے کامل حصّہ پایا ہے۔ جو مجھ سے پہلے
نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی گئی تھی۔ اور میرے لئے اس نعمت کا پانا ممکن نہ تھا اگر میں
اپنے سید و مولی فخر الانبیاء اور خیر الوریٰ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی راہوں کی پیروی نہ کرتا۔ سو
میں نے جو کچھ پایا اس پیروی سے پایا اور میں اپنے سچے اور کامل علم سے جانتا ہوں کہ کوئی انسان بجز
پیروی اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ معرفت کا ملہ کا حصہ پا سکتا ہے۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۹ تا ۶۵)
بعض نادانوں کا یہ خیال کہ گویا میں نے افترا کے طور پر الہام کا دعویٰ کیا ہے غلط ہے بلکہ در حقیقت یہ
کام اس قادر خدا کا ہے جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اور اس جہان کو بنایا ہے۔ جس زمانہ میں لوگوں
کا ایمان خدا پر کم ہو جاتا ہے اس وقت میرے جیسا ایک انسان پیدا کیا جاتا ہے اور خدا اس سے ہمکلام
ہوتا ہے۔ اور اس کے ذریعہ سے اپنے عجائب کام دکھلاتا ہے۔ یہاں تک کہ لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ خدا
ہے۔ میں عام اطلاع دیتا ہوں کہ کوئی انسان خواہ ایشیائی ہو خواہ یوروپین اگر میری صحبت میں رہے تو وہ
ضرور کچھ عرصہ کے بعد میری ان باتوں کی سچائی معلوم کر لے گا ۔
اشتہار واجب الاظهار ۲۰ ستمبر ۱۸۹۷ ء کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۸)
جب تیرھویں صدی کا اخیر ہوا اور چودھویں صدی کا ظہور ہونے لگا تو خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ
سے مجھے خبر دی کہ تو اس صدی کا مجدد ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ۔ رف سے یہ الہام ہوا کہ :۔
الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ ۔ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا أُنْذِرَ آبَاءُ هُمْ وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلَ الْمُجْرِمِينَ۔
قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ “ یعنی خدا نے تجھے قرآن سکھلایا اور اُس کے صحیح معنے تیرے
پر کھول دیئے۔ یہ اس لئے ہوا کہ تا تو ان لوگوں کو بد انجام سے ڈراوے کہ جو باعث پشت در پشت کی
غفلت اور نہ متنبہ کئے جانے کے غلطیوں میں پڑ گئے اور تا ان مجرموں کی راہ کھل جائے کہ جو ہدایت پہنچنے
کے بعد بھی راہ راست کو قبول کرنا نہیں چاہتے ۔ ان کو کہہ دے کہ میں مامور من اللہ اور اول المومنین ہوں۔
(کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۰۲٬۲۰۱ حاشیه )
اما بعد واضح ہو کہ موافق اس سنت غیر متبدلہ کے ہر یک غلبہ تاریکی کے وقت خدا تعالٰی اِس
امتِ مرحومہ کی تائید کے لئے توجہ فرماتا ہے اور مصلحت عامہ کے لئے کسی اپنے بندہ کو خاص کر کے تجدید
دین متین کے لئے مامور فرما دیتا ہے۔ یہ عاجز بھی اس صدی کے سر پر خدا تعالیٰ کی طرف سے مجد دکا
خطاب پا کر مبعوث ہوا۔ اور جس نوع اور قسم کے فتنے دنیا میں پھیل رہے تھے۔ اُن کے رفع اور دفع اور
قلع قمع کے لئے وہ علوم اور وسائل اس عاجز کو عطا کئے گئے کہ جب تک خاص عنایت الہی ان کو عطا نہ
کرے کسی کو حاصل نہیں ہو سکتے ۔
سے
(کرامات الصادقین ۔ روحانی خزائن جلدے صفحہ ۴۵)
جب خدا تعالیٰ نے زمانہ کی موجودہ حالت کو دیکھ کر اور زمین کو طرح طرح کے فسق اور معصیت اور
گمراہی سے بھرا ہوا پا کر مجھے تبلیغ حق اور اصلاح کے لئے مامور فرمایا اور یہ زمانہ بھی ایسا تھا کہ اس دنیا
کے لوگ تیرھویں صدی ہجری کو ختم کر کے چودھویں صدی کے سر پر پہنچ گئے تھے۔ تب میں نے اس حکم
کی پابندی سے عام لوگوں میں بذریعہ تحریری اشتہارات اور تقریروں کے یہ ندا کرنی شروع کی کہ
اس صدی کے سر پر جو خدا کی طرف سے تجدید دین کے لئے آنے والا تھا وہ میں ہی ہوں تا وہ
ایمان جو زمین پر سے اُٹھ گیا ہے اُس کو دوبارہ قائم کروں اور خدا سے قوت پا کر اسی کے ہاتھ کی کشش
دنیا کو صلاح اور تقویٰ اور راستبازی کی طرف کھینچوں ۔ اور استبازی کی طرف کھینچوں ۔ اور اُن کی اعتقادی اور عملی غلطیوں کو دور
کروں اور پھر جب اس پر چند سال گزرے تو بذریعہ وحی الہی میرے پر بتصریح کھولا گیا کہ وہ مسیح جو
اس اُمت کے لئے ابتداء سے موعود تھا اور وہ آخری مہدی جو تنزل اسلام کے وقت اور گمراہی کے
پھیلنے کے زمانہ میں براہ راست خدا سے ہدایت پانے والا اور اس آسمانی مائدہ کو نئے سرے انسانوں
کے آگے پیش کرنے والا تقدیر الہی میں مقرر کیا گیا تھا جس کی بشارت آج سے تیرہ سو برس پہلے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی وہ میں ہی ہوں اور مکالمات الہیہ اور مخاطبات رحمانیہ اس صفائی
اور تواتر سے اس بارے میں ہوئے کہ شک و شبہ کی جگہ نہ رہی ۔ ہر ایک وحی جو ہوتی تھی ایک فولادی میخ
کی طرح دل میں دھنستی تھی اور یہ تمام مکالمات الہیہ ایسی عظیم الشان پیشگوئیوں سے بھرے ہوئے تھے کہ
روز روشن کی طرح وہ پوری ہوتی تھیں اور اُن کے تواتر اور کثرت اور اعجازی طاقتوں کے کرشمہ نے مجھے
اس بات کے اقرار کے لئے مجبور کیا کہ یہ اُسی وحدہ لاشریک خدا کا کلام ہے جس کا کلام قرآن شریف
ہے۔ اور میں اس جگہ توریت اور انجیل کا نام نہیں لیتا کیونکہ توریت اور انجیل تحریف کرنے والوں کے
ہاتھوں سے اس قدر محرف و مبدل ہو گئی ہیں کہ اب ان کتابوں کو خدا کا کلام نہیں کہہ سکتے ۔ غرض وہ
خدا کی وحی جو میرے پر نازل ہوئی ایسی یقینی اور قطعی ہے کہ جس کے ذریعہ سے میں نے اپنے خدا کو پایا
اور وہ وحی نہ صرف آسمانی نشانوں کے ذریعہ مرتبہ حق الیقین تک پہنچی بلکہ ہر ایک حصہ اس کا جب خدا تعالیٰ
کے کلام قرآن شریف پر پیش کیا گیا تو اس کے مطابق ثابت ہوا اور اس کی تصدیق کے لئے بارش کی طرح
نشان آسمانی بر سے ۔
( تذکرۃ الشہادتین ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۴۳)
بخدمت امراء و رئیسان و منعمان ذی مقدرت و والیان ارباب حکومت و منزلت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
اے بزرگان اسلام ! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے دلوں میں تمام فرقوں سے بڑھ کر نیک ارادے پیدا
کرے اور اس نازک وقت میں آپ لوگوں کو اپنے پیارے دین کا سچا خادم بناوے۔ میں اس وقت محض
للہ اس ضروری امر سے اطلاع دیتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس چودھویں صدی کے سر پر اپنی طرف
سے مامور کر کے دین متین اسلام کی تجدید اور تائید کے لئے بھیجا ہے تا کہ میں اس پر آشوب زمانہ میں
قرآن کی خوبیاں اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتیں ظاہر کروں اور ان تمام دشمنوں کو جو
اسلام پر حملہ کر رہے ہیں ان نوروں اور برکات اور خوارق اور علوم لدنیہ کی مدد سے جواب دوں جو مجھ کو
عطا کئے گئے ہیں ۔
( بركات الدعاء روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴)
اور مصنف کو اس بات کا بھی علم دیا گیا ہے کہ وہ مجدّد وقت ہے اور روحانی طور پر اُس کے کمالات
مسیح بن مریم کے کمالات سے مشابہ ہیں اور ایک کو دوسرے سے بشدّت مناسبت و مشابہت ہے اور اس کو
خواص انبیاء و رسل کے نمونہ پر محض به برکت متابعت حضرت خیر البشر وافضل الرسل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیر
ان بہتوں پر اکابر اولیاء سے فضیلت دی گئی ہے کہ جو اس سے پہلے گزر چکے ہیں ۔ اور اس کے قدم پر
چلنا موجب نجات و سعادت و برکت اور اس کے برخلاف چلنا موجب بعد وحرمان ہے۔
اشتہار منسلکہ آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۵۷)
ایک مرتبہ الہام ہوا جس کے معنے یہ تھے کہ ملاء اعلیٰ کے لوگ خصومت میں ہیں ۔ یعنی ارادہ الہی
احیائے دین کے لئے جوش میں ہے لیکن ہنوز ملاء اعلیٰ پر شخص محیی کی تعیین ظاہر نہیں ہوئی اس لئے
وہ اختلاف میں ہے۔ اس اثناء میں خواب میں دیکھا کہ لوگ ایک محیی کو تلاش کرتے پھرتے ہیں
اور ایک شخص اس عاجز کے سامنے آیا اور اشارہ سے اُس نے کہا۔
هَذَا رَجُلٌ يُحِبُّ رَسُولَ اللَّهِ “
یعنی یہ وہ آدمی ہے جو رسول اللہ سے محبت رکھتا ہے۔ اور اس قول سے یہ مطلب تھا کہ شرط اعظم اس عہدہ
کی محبت رسول ہے سو وہ اس شخص میں متحقق ہے۔
براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۹۸ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
یہ زمانہ جس میں ہم ہیں یہ وہی زمانہ ہے جس میں دشمنوں کی طرف سے ہر یک قسم کی بد زبانی کمال کو
پہنچ گئی ہے اور بد گوئی اور عیب گیری اور افترا پردازی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اب اس سے بڑھ کر ممکن
نہیں اور ساتھ اس کے مسلمانوں کی اندرونی حالت بھی نہایت خطرناک ہو گئی ہے صد ہا بدعات اور انواع
اقسام کے شرک اور الحاد اور انکار ظہور میں آ رہے ہیں۔ اس لئے قطعی یقینی طور پر اب یہ وہی زمانہ ہے جس
میں پیشگوئی مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ کے مطابق عظیم الشان مصلح پیدا ہو ۔ سو الحمد للہ کہ وہ میں ہوں۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۵۳ حاشیه )
میں ہر ایک مسلمان کی خدمت میں نصیحتنا کہتا ہوں کہ اسلام کے لئے جاگو کہ اسلام سخت فتنہ میں پڑا
ہے۔ اس کی مدد کرو کہ اب یہ غریب ہے اور میں اسی لئے آیا ہوں اور مجھے خدا تعالیٰ نے علم قرآن بخشا
ہے اور حقائق معارف اپنی کتاب کے میرے پر کھولے ہیں اور خوارق مجھے عطا کئے ہیں سو میری طرف
آؤ تا اس نعمت سے تم بھی حصہ پاؤ۔ مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں
خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا ہوں ۔ کیا ضرور نہ تھا کہ ایسی عظیم الفتن صدی کے سر پر جس کی کھلی کھلی
آفات ہیں ایک مجد دکھلے کھلے دعوی کے ساتھ آتا ۔ سو عنقریب میرے کاموں کے ساتھ تم مجھے شناخت
کرو گے ہر ایک جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا اس وقت کے علماء کی نا سمجھی اس کی سد راہ ہوئی۔ آخر
جب وہ پہچانا گیا تو اپنے کاموں سے پہچانا گیا کہ تلخ درخت شیریں پھل نہیں لاسکتا اور خدا غیر کو وہ برکتیں
نہیں دیتا جو خاصوں کو دی جاتی ہیں ۔ اے لوگو! اسلام نہایت ضعیف ہو گیا ہے اور اعداء دین کا چاروں
طرف سے محاصرہ ہے اور تین ہزار سے زیادہ مجموعہ اعتراضات کا ہو گیا ہے۔ ایسے وقت میں ہمدردی
سے اپنا ایمان دکھاؤ۔ اور مردانِ خدا میں جگہ پاؤ۔ والسلام على من اتبع الهدى۔
( بركات الدعاء - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶، ۳۷)
اس زمانہ کے مجد د کا نام مسیح موعود رکھنا اس مصلحت پر مبنی معلوم ہوتا ہے کہ اس مجد د کا عظیم الشان کام
عیسائیت کا غلبہ توڑنا اور ان کے حملوں کو دفع کرنا اور ان کے فلسفہ کو جو مخالف قرآن ہے دلائل قویہ کے
ساتھ توڑنا اور اُن پر اسلام کی حجت پوری کرنا ہے کیونکہ سب سے بڑی آفت اس زمانہ میں اسلام کے
لئے جو بغیر تائید الٰہی دور نہیں ہو سکتی عیسائیوں کے فلسفیانہ حملے اور مذہبی نکتہ چینیاں ہیں جن کے دُور
کرنے کے لئے ضرور تھا کہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے کوئی آوے۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۴۱)
مسلمانوں اور عیسائیوں کا کسی قدر اختلاف کے ساتھ یہ خیال ہے کہ حضرت مسیح بن مریم اسی
عنصری وجود سے آسمان کی طرف اٹھائے گئے ہیں اور پھر وہ کسی زمانہ میں آسمان سے اُتریں گے ۔“ میں
اس خیال کا غلط ہونا اپنے اسی رسالہ میں لکھ چکا ہوں اور نیز یہ بھی بیان کر چکا ہوں کہ اس نزول سے مراد
در حقیقت مسیح بن مریم کا نزول نہیں بلکہ استعارہ کے طور پر ایک مثیل مسیح کے آنے کی خبر دی گئی ہے جس
کا مصداق حسب اعلام والہام الہی یہی عاجز ہے۔
توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۱ )
میں ان تمام امور پر ایمان رکھتا ہوں جو قرآن کریم اور احادیث صحیحہ میں درج ہیں اور مجھے
مسیح ابن مریم ہونے کا دعوی نہیں اور نہ میں تناسخ کا قائل ہوں بلکہ مجھے تو فقط مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ
ہے۔ جس طرح محد ثیت نبوت سے مشابہ ہے ایسا ہی میری روحانی حالت مسیح ابن مریم کی روحانی حالت
سے اشد درجہ کی مناسبت رکھتی ہے غرض میں ایک مسلمان ہوں۔ أَيُّهَا الْمُسْلِمُونَ أَنَا مِنْكُمْ وَإِمَامُكُمْ
مِنْكُمْ بِأَمْرِ اللهِ تَعَالیٰ خلاصہ کلام یہ کہ میں محدث اللہ ہوں اور مامور من اللہ ہوں اور بایں ہمہ
مسلمانوں میں سے ایک مسلمان ہوں جو صدی چار دہم کے لئے مسیح ابن مریم کی خصلت اور رنگ میں
لے اے مسلمانو ! میں تمہیں لوگوں میں سے اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے تم میں سے تمہارا امام ہوں ۔
مجد ددین ہو کر رب السماوات والارض کی طرف سے آیا ہوں ۔ میں مفتری نہیں ہوں وَقَدْ
خَابَ مَنِ افْتَرَای خدا تعالیٰ نے دنیا پر نظر کی اور اس کو ظلمت میں پایا اور مصلحت عباد کے لئے ایک اپنے
عاجز بندہ کو خاص کر دیا۔ کیا تمہیں اس سے کچھ تعجب ہے کہ وعدہ کے موافق صدی کے سر پر ایک مجدد بھیجا
گیا اور جس نبی کے رنگ میں چاہا خدا تعالیٰ نے اس کو پیدا کیا۔ کیا ضرور نہ تھا کہ مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیشگوئی پوری ہوتی ؟ بھائیو! میں مصلح ہوں بدعتی نہیں۔ اور معاذ اللہ میں کسی بدعت کے پھیلانے کے
لئے نہیں آیا۔ حق کے اظہار کے لئے آیا ہوں اور ہر ایک بات جس کا اثر اور نشان قرآن اور حدیث میں
پایا نہ جائے اور اس کے برخلاف ہو وہ میرے نزدیک الحاد اور بے ایمانی ہے۔ مگر ایسے لوگ تھوڑے ہیں جو
کلام الہی کی تہہ تک پہنچتے اور ربانی پیشگوئیوں کے باریک بھیدوں کو سمجھتے ہیں۔ میں نے دین میں کوئی کمی یا
زیادتی نہیں کی۔ بھائیو! میرا وہی دین ہے جو تمہارا دین ہے اور وہی رسول کریم میرا مقتدا ہے جو تمہارا
مقتدا ہے اور وہی قرآن شریف میرا ہادی ہے اور میرا پیارا اور میری دستاویز ہے جس کا ماننا تم پر بھی فرض
ہے۔ ہاں یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ میں حضرت مسیح ابن مریم کو فوت شدہ اور داخل موتی یقین رکھتا ہوں
اور جو آنے والے مسیح کے بارے میں پیشگوئی ہے وہ اپنے حق میں یقینی اور قطعی طور پر اعتقاد رکھتا ہوں لیکن
اے بھائیو! یہا یہ اعتقاد میں اپنی طرف سے سے اور اور ا اپنے خیال اسے نہیں رکھتا بلکہ خدا وند کریم جل شانہ نے اپنے
الہام و کلام کے ذریعہ سے مجھے اطلاع دے دی ہے کہ مسیح ابن مریم کے نام پر آنے والا تو ہی ہے اور مجھ پر
قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے وہ دلائل یقینیہ کھول دیئے ہیں جن سے تمام یقین و قطع حضرت
عیسی ابن مریم رسول اللہ کا فوت ہو جانا ثابت ہوتا ہے اور مجھے اس قادر مطلق نے بار بار اپنے کلام خاص
سے مشرف اور مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ آخری زمانہ کی یہودیت دور کرنے کے لئے تجھے عیسی بن مریم
کے رنگ اور کمال میں بھیجا گیا ہے۔ سو میں استعارہ کے طور پر ابن مریم موعود ہوں جس کا یہودیت کے
زمانہ اور تنصر کے غلبہ میں آنے کا وعدہ تھا جو غربت اور روحانی قوت اور روحانی اسلحہ کے ساتھ ظاہر ہوا۔
تبلیغ رسالت جلد دوم صفحه ۲۱ ۲۲ - مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۲۱۵ ، ۲۱۶ بار دوم )
جب تم مسیح کا مردوں میں داخل ہونا ثابت کر دو گے اور عیسائیوں کے دلوں میں نقش کر دو گے تو اس
دن تم سمجھ لو کہ آج عیسائی مذہب دنیا سے رخصت ہوا۔ یقیناً سمجھو کہ جب تک ان کا خدا فوت نہ ہو ان کا
مذہب بھی فوت نہیں ہو سکتا۔ اور دوسری تمام بحثیں اُن کے ساتھ عبث ہیں۔ ان کے مذہب کا ایک ہی
ستون ہے اور وہ یہ ہے کہ اب تک مسیح ابن مریم آسمان پر زندہ بیٹھا ہے۔ اس ستون کو پاش پاش کرو پھر