مقام

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نظر اُٹھا کر دیکھو کہ عیسائی مذہب دنیا میں کہاں ہے۔ چونکہ خدائے تعالیٰ بھی چاہتا ہے کہ اس ستون کو
ریزہ ریزہ کرے اور یوروپ اور ایشیا میں توحید کی ہوا چلا دے۔ اس لئے اُس نے مجھے بھیجا اور میرے
پر اپنے خاص الہام سے ظاہر کیا کہ مسیح ابن مریم فوت ہو چکا ہے۔ چنانچہ اس کا الہام یہ ہے کہ مسیح ابنِ
مریم رسول اللہ فوت ہو چکا ہے اور اس کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے۔ وَكَانَ وَعْدُ
اللهِ مَفْعُولًا ۔ أَنْتَ مَعِي وَ اَنْتَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ ۔ أَنْتَ مُصِيبٌ وَّ مُعِينٌ لِلْحَقِّ -
میں نے اس کتاب میں نہایت زبردست ثبوتوں سے مسیح کا فوت ہو جانا اور اموات میں داخل ہونا
ثابت کر دیا ہے اور میں نے بداہت کی حد تک اس بات کو پہنچا دیا ہے کہ مسیح زندہ ہو کر جسم عنصری کے ساتھ
ہرگز آسمان کی طرف اٹھایا نہیں گیا بلکہ اور نبیوں کی موت کی طرح اس پر بھی موت آئی اور دائمی طور پر
وہ اس جہان سے رخصت ہوا۔ اگر کوئی مسیح کا ہی پرستار ہے تو سمجھ لے کہ وہ مر گیا اور مرنے والوں کی
جماعت میں ہمیشہ کے لئے داخل ہو گیا سو تم تائید حق کے لئے اس کتاب سے فائدہ اٹھاؤ اور سرگرمی
کے ساتھ پادریوں کے مقابل پر کھڑے ہو جاؤ ۔ چاہئے کہ یہی ایک مسئلہ ہمیشہ تمہارے زیر توجہ اور
پورا بھروسہ کرنے کے لائق ہو جو درحقیقت مسیح ابن مریم فوت شدہ گروہ میں داخل ہے ۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲ ۴۰ ۴۰۳۰ )
یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے اور اس کے ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے خدا نے یہ بنیاد ڈالی ہے
کہ اس کے افاضہ تشریعی اور روحانی کو قیامت تک جاری رکھا اور آخر کا ر اوس کی روحانی فیض رسانی سے
اس مسیح موعود کو دنیا میں بھیجا۔ جس کا آنا اسلامی عمارت کی تکمیل کے لئے ضروری تھا۔ کیونکہ ضرور تھا کہ یہ
دنیا ختم نہ ہو جب تک کہ محمدی سلسلہ کے لئے ایک مسیح روحانی رنگ کا نہ دیا جاتا جیسا کہ موسوی سلسلہ کے
لئے دیا گیا تھا اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ موسیٰ نے وہ متاع پائی جس کو قرونِ اولیٰ کھو چکے تھے ۔ اور حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ متاع پائی جس کو موسیٰ کا سلسلہ کھو چکا تھا اب محمدی سلسلہ موسوی سلسلہ کے
قائم مقام ہے مگر شان میں ہزار ہا درجہ بڑھ کر ۔ مثیلِ موسیٰ ، موسیٰ سے بڑھ کر اور مثیل ابن مریم ، ابن مریم
سے بڑھ کر اور وہ مسیح موعود نہ صرف مدت کے لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چودھویں صدی
میں ظاہر ہوا جیسا کہ مسیح ابن مریم موسیٰ کے بعد چودھویں صدی میں ظاہر ہوا تھا بلکہ وہ ایسے وقت میں آیا
لے اور اللہ کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔ تو میرے ساتھ ہے اور تو روشن حق پر قائم ہے۔ تو راہ صواب پر ہے اور حق کا مددگار ہے۔

جبکہ مسلمانوں کا وہی حال تھا جیسا کہ مسیح ابن مریم کے ظہور کے وقت یہودیوں کا حال تھا۔ سو وہ میں ہی
ہوں ۔ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ نادان ہے وہ جو اس سے لڑے اور جاہل ہے وہ جو اس کے مقابل پر یہ
اعتراض کرے کہ یوں نہیں بلکہ یوں چاہئے تھا اور اُس نے مجھے چمکتے ہوئے نشانوں کے ساتھ بھیجا ہے
جو دس ہزار سے بھی زیادہ ہیں ۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۴)
اگر یہ استفسار ہو کہ جس خاصیت اور قوت روحانی میں یہ عاجز اور مسیح بن مریم مشابہت رکھتے ہیں ۔
وہ کیا شے ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ ایک مجموعی خاصیت ہے جو ہم دونوں کے روحانی قومی میں ایک
خاص طور پر رکھی گئی ہے جس کے سلسلہ کی ایک طرف نیچے کو اور ایک طرف اوپر کو جاتی ہے۔ نیچے کی
طرف سے مراد وہ اعلیٰ درجہ کی دلسوزی اور غم خواری خلق اللہ ہے جو داعی الی اللہ اور اس کے مستعد
شاگردوں میں ایک نہایت مضبوط تعلق اور جوڑ بخش کر نورانی قوت کو جو داعی الی اللہ کے نفس پاک میں
موجود ہے ان تمام سرسبز شاخوں میں پھیلاتی ہے۔ اوپر کی طرف سے مراد وہ اعلیٰ درجہ کی محبت قوی ایمان
سے ملی ہوئی ہے جو اول بندہ کے دل میں بارادہ الہی پیدا ہو کر رب قدیر کی محبت کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور
پھر ان دونوں محبتوں کے ملنے سے جو در حقیقت نر اور مادہ کا حکم رکھتی ہیں ایک مستحکم رشتہ اور ایک شدید مواصلت
خالق اور مخلوق میں پیدا ہو کر الہی محبت کے چمکنے والی آگ سے جو مخلوق کی ہیزم مثال محبت کو پکڑ لیتی ہے ایک
تیسری چیز پیدا ہو جاتی ہے جس کا نام روح القدس ہے۔
توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۱ ۶۲)
خدا کے سوا کوئی دوسرا خدا نہیں مگر مسیح ایک اور بھی ہے جو اس وقت بول رہا ہے۔ خدا کی غیرت دکھلا
رہی ہے کہ اس کا کوئی ثانی نہیں مگر انسان کا ثانی موجود ہے۔ اُس نے مجھے بھیجا تا میں اندھوں کو آنکھیں
دوں ۔ جو نہ چند سال سے بلکہ انیس سو برس سے برابر اندھے چلے آتے ہیں۔
(الاشتهار مستيقنا بوحى الله القهار مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۸ بار دوم )
اس زمانہ میں گندی تحریروں کے ذریعہ سے اس قدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی توہین کی
گئی ہے کہ کبھی کسی زمانہ میں کسی نبی کی تو ہین نہیں ہوئی اور در حقیقت یہ ایسا زمانہ آ گیا ہے کہ
شیطان اپنے تمام ذریات کے ساتھ ناخنوں تک زور لگا رہا ہے کہ اسلام کو نابود کر دیا جاوے اور چونکہ
بلاشبہ سچائی کا جھوٹ کے ساتھ یہ آخری جنگ ہے۔ اس لئے یہ زمانہ بھی اس بات کا حق رکھتا تھا کہ اس

کی اصلاح کے لئے کوئی خدا کا مامور آوے۔ پس وہ مسیح موعود ہے جو موجود ہے۔ اور زمانہ حق رکھتا تھا کہ اور
اس نازک وقت میں آسمانی نشانوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی دنیا پر حجت پوری ہو۔ سو آسمانی نشان ظاہر ہو
رہے ہیں اور آسمان جوش میں ہے کہ اس قدر آسمانی نشان ظاہر کرے کہ اسلام کی فتح کا نقارہ ہر ایک ملک
میں اور ہر ایک حصہ دنیا میں بچ جائے ۔ اے قادر خدا! تو جلد وہ دن لا کہ جس فیصلہ کا تو نے ارادہ کیا ہے وہ
ظاہر ہو جائے اور دنیا میں تیرا جلال چمکے اور تیرے دین اور تیرے رسول کی فتح ہو۔ آمین ثم آمین ۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۵،۹۴)
مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اخلاقی قوتوں کی تربیت کروں ۔ چونکہ یہ سارا سلسلہ اور ساری کارروائی مسیحی
رنگ اپنے اندر رکھتی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے میرا نام مسیح موعود رکھا۔ اب جبکہ میں نے اس حد تک بات کو
پہونچایا ہے تو میں جانتا ہوں کہ مسیحی بھی میرے مخالف ہوں گے لیکن میں کسی کی مخالفت سے کب ڈر سکتا
ہوں جب کہ خدا نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے۔ اگر یہ دعوی میری اپنی تراشی ہوئی بات ہوتی تو مجھے ایک
ادنی سی مخالفت بھی تھکا کر بٹھا دیتی۔ مگر یہ میرے اپنے اختیار کی بات نہیں ہے ہر سلیم الفطرت کو جس طرح
وہ چاہے سمجھانے کے لئے میں طیار ہوں اور اُس کی تسلی کے لئے ہر جائز اور مسنون راہ میں اختیار کر سکتا
ہوں ۔ میں سچ کہتا ہوں کہ یہی وہ زمانہ ہے جس کے لئے مسلمان اپنے اعتقاد کے موافق اور عیسائی اپنے
خیال پر منتظر تھے۔ یہی وہ وقت تھا جس کا وعدہ تھا ۔ اب آنے والا آ گیا۔ خواہ کوئی قبول کرے یا نہ کرے۔
خدا تعالیٰ اپنے بھیجے ہوئے لوگوں کی تائید میں زبردست نشان ظاہر کیا کرتا ہے اور دلوں کو منوا دیتا ہے۔ جو کچھ
مسیح موعود کے لئے مقدر تھا وہ ہو گیا ۔ اب کوئی مانے نہ مانے مسیح موعود آ گیا اور وہ میں ہوں۔
الحکم مورخہ ۷ ارمئی ۱۹۰۱ء صفحه ۴ کالم نمبر ۲ ۳ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۴۹۹ جدید ایڈیشن )
میں نہیں چاہتا کہ ایک بت کی طرح میری پوجا کی جائے۔ میں صرف اس خدا کا جلال چاہتا ہوں
جس کی طرف سے میں مامور ہوں ۔ جو شخص مجھے بے عزتی سے دیکھتا ہے وہ اس خدا کو بے عزتی سے
دیکھتا ہے جس نے مجھے مامور کیا ہے ۔ اور جو مجھے قبول کرتا ہے وہ اس خدا کو قبول کرتا ہے جس نے
مجھے بھیجا ہے ۔ انسان میں اس سے زیادہ کوئی خوبی نہیں کہ تقویٰ کی راہ کو اختیار کر کے مامور من اللہ کی
لڑائی سے پر ہیز کرے اور اس شخص کی جلدی سے تکذیب نہ کرے جو کہتا ہے کہ میں مامور من اللہ ہوں
اور محض تجدید دین کے لئے صدی کے سر پر بھیجا گیا ہوں ۔ ایک متقی اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ اس
چودہویں صدی کے سر پر جس میں ہزاروں حملے اسلام پر ہوئے ایک ایسے مجدد کی ضرورت تھی کہ اسلام

کی حقیت ثابت کرے۔ ہاں اس مجد د کا نام اس لئے مسیح ابن مریم رکھا گیا کہ وہ کسرِ صلیب کے لئے دکا
آیا ہے اور خدا اس وقت چاہتا ہے کہ جیسا کہ مسیح کو پہلے زمانہ میں یہودیوں کی صلیب سے نجات دی تھی
اب عیسائیوں کی صلیب سے بھی اس کو نجات دے۔ چونکہ عیسائیوں نے انسان کو خدا بنانے کے لئے
بہت کچھ افترا کیا ہے اس لئے خدا کی غیرت نے چاہا کہ مسیح کے نام پر ہی ایک شخص کو مامور کر کے اس
افترا کو نیست و نابود کرے۔ یہ خدا کا کام ہے اور لوگوں کی نظر میں عجیب ۔
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۳۲۰، ۳۲۱)
چونکہ میں مسیح موعود ہوں اور خدا نے عام طور پر میرے لئے آسمان سے نشان ظاہر کئے ہیں پس جس
شخص پر میرے مسیح موعود ہونے کے بارہ میں خدا کے نزدیک اتمام حجت ہو چکا ہے اور میرے دعوٹی پر وہ
اطلاع پا چکا ہے۔ وہ قابل مواخذہ ہو گا۔ کیونکہ خدا کے فرستادوں سے دانستہ منہ پھیرنا ایسا امر نہیں ہے
کہ اس پر کوئی گرفت نہ ہو ۔ اس گناہ کا دادخواہ میں نہیں ہوں ۔ بلکہ ایک ہی ہے جس کی تائید کے لئے
میں بھیجا گیا۔ یعنی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ جو شخص مجھے نہیں مانتا وہ میرا نہیں بلکہ اس کا نافرمان
ہے جس نے میرے آنے کی پیشگوئی کی۔
ایسا ہی عقیدہ میرا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے بارہ میں بھی یہی ہے کہ جس شخص کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پہنچ چکی ہے اور وہ آپ کی بعثت سے مطلع ہو چکا ہے اور خدا تعالیٰ
کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے بارہ میں اس پر اتمام حجت ہو چکا ہے وہ اگر کفر پر
مر گیا تو ہمیشہ کی جہنم کا سزاوار ہوگا۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۸۵،۱۸۴)
اگر چہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں میرا نام عیسی رکھا اور یہ بھی مجھے فرمایا کہ تیرے آنے کی خبر خدا
اور رسول نے دی تھی ۔ مگر چونکہ ایک گروہ مسلمانوں کا اس اعتقاد پر جما ہوا تھا اور میرا بھی یہی اعتقاد تھا
کہ حضرت عیسی آسمان پر سے نازل ہوں گے اس لئے میں نے خدا کی وحی کو ظاہر پر حمل کرنا نہ چاہا بلکہ
اس وحی کی تاویل کی اور اپنا اعتقاد وہی رکھا جو عام مسلمانوں کا تھا اور اسی کو براہین احمدیہ میں شائع کیا۔
لیکن بعد اس کے اس بارہ میں بارش کی طرح وحی الہی نازل ہوئی کہ وہ مسیح موعود جو آنے والا تھا تو ہی
ہے اور ساتھ اس کے صد ہانشان ظہور میں آئے اور زمین و آسمان دونوں میری تصدیق کے لئے کھڑے
ہو گئے ۔ اور خدا کے چمکتے ہوئے نشان میرے پر جبر کر کے مجھے اس طرف لے آئے کہ آخری زمانہ

میں مسیح آنے والا میں ہی ہوں ۔ ورنہ میرا اعتقاد تو وہی تھا جو میں نے براہین احمدیہ میں لکھ دیا تھا۔ اور پھر
میں نے اس پر کفایت نہ کر کے اس وحی کو قرآن شریف پر عرض کیا تو آیات قطعیۃ الدلالت سے ثابت
ہوا کہ در حقیقت مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے اور آخری خلیفہ مسیح موعود کے نام پر اسی امت میں سے آئے
گا۔ اور جیسا کہ جب دن چڑھ جاتا ہے تو کوئی تاریکی باقی نہیں رہتی اسی طرح صد ہانشانوں اور آسمانی
شہادتوں اور قرآن شریف کی قطعیة الدلالت آیات اور نصوص صریحہ حدیثیہ نے مجھے اس بات کے لئے
مجبور کر دیا کہ میں اپنے تئیں مسیح موعود مان لوں ۔ میرے لئے یہ کافی تھا کہ وہ میرے پر خوش ہو ۔ مجھے اس
بات کی ہرگز تمنا تھی۔ میں پوشیدگی کے حجرہ میں تھا اور کوئی مجھے نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے یہ خواہش تھی کہ
کوئی مجھے شناخت کرے۔ اس نے گوشتہ تنہائی سے مجھے جبراً نکالا۔ میں نے چاہا کہ میں پوشیدہ رہوں اور
پوشیدہ مروں ۔ مگر اس نے کہا کہ میں تجھے تمام دنیا میں عزت کے ساتھ شہرت دوں گا۔ پس یہ اس خدا
سے پوچھو کہ ایسا تو نے کیوں کیا ؟ میرا اس میں کیا قصور ہے۔ اسی طرح اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ
مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ مقربین میں سے ہے اور اگر کوئی امر
میری فضیلت کی نسبت ظاہر ہوتا تو میں اس کو جوئی فضلیت قرار دیتا تھا مگر بعد میں جو خدا تعالیٰ کی وحی
بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی اُس نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا۔ اور صریح طور پر نبی کا
خطاب مجھے دیا گیا مگر اس طرح سے کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے اُمتی ۔ اور جیسا کہ میں نے
نمونہ کے لے طور پر بعض عبارتیں خدا تعالیٰ کی وحی کی اس رسالہ میں بھی لکھی ہیں ان سے؟ سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ
مسیح ابن مریم کے مقابل پر خدا تعالیٰ میری نسبت کیا فرماتا ہے۔ میں خدا تعالیٰ کی تئیس برس کی متواتر
وحی کو کیونکر رڈ کر سکتا ہوں ۔ میں اس کی اس پاک وحی پر ایسا ہی ایمان لاتا ہوں جیسا کہ اُن تمام خدا کی
وجیوں پر ایمان لاتا ہوں جو مجھ سے پہلے ہو چکی ہیں اور میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ مسیح ابن مریم آخری خلیفہ
موسیٰ علیہ السلام کا ہے۔ اور میں آخری خلیفہ اس نبی کا ہوں جو خیر الرسل ہے اس لئے خدا نے چاہا کہ
مجھے اس سے کم نہ رکھے۔ میں خوب جانتا ہوں کہ یہ الفاظ میرے ان لوگوں کو گوارا نہ ہوں گے جن کے
دلوں میں حضرت مسیح کی محبت پرستش کی حد تک پہنچ گئی ہے مگر میں اُن کی پروا نہیں کرتا۔ میں کیا کروں
کس طرح خدا کے حکم کو چھوڑ سکتا ہوں اور کس طرح اس روشنی سے جو مجھے دی گئی تاریکی میں آ سکتا
ہوں۔ خلاصہ یہ کہ میری کلام میں کچھ تناقض نہیں۔ میں تو خدا تعالیٰ کی وحی کا پیروی کرنے والا ہوں ۔ جب
تک مجھے اس سے علم نہ ہوا میں وہی کہتا رہا جو اوائل میں میں نے کہا اور جب مجھ کو اس کی طرف سے علم

ہوا تو میں نے اس کے مخالف کہا۔ میں انسان ہوں مجھے عالم الغیب ہونے کا دعوی نہیں۔ بات یہی ہے جو
شخص چاہے قبول کرے یا نہ کرے۔ میں نہیں جانتا کہ خدا نے ایسا کیوں کیا۔ ہاں میں اس قدر جانتا
ہوں کہ آسمان پر خدا تعالیٰ کی غیرت عیسائیوں کے مقابل پر بڑا جوش مار رہی ہے۔ انہوں نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے مخالف وہ تو ہین کے الفاظ استعمال کئے ہیں کہ قریب ہے کہ ان سے آسمان
پھٹ جائیں ۔ پس خدا دکھلاتا ہے کہ اس رسول کے ادنیٰ خادم اسرائیلی مسیح ابن مریم سے بڑھ کر ہیں ۔
جس شخص کو اس فقرہ سے غیظ و غضب ہو اس کو اختیار ہے کہ وہ اپنے غیظ سے مر جائے مگر خدا نے جو چاہا
ہے کیا اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ کیا انسان کا مقدور ہے کہ وہ اعتراض کرے کہ ایسا تو نے کیوں کیا ؟
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۴۷۱۵۳)
مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر مسیح ابن مریم میرے زمانہ میں ہوتا
تو وہ کام جو میں کر سکتا ہوں وہ ہرگز نہ کر سکتا ۔ اور وہ نشان جو مجھ سے ظاہر ہو رہے ہیں وہ ہرگز دکھلا نہ سکتا
اور خدا کا فضل اپنے سے زیادہ مجھ پر پاتا۔ جبکہ میں ایسا ہوں تو اب سوچو کہ کیا مرتبہ ہے اس پاک رسول
کا جس کی غلامی کی طرف میں منسوب کیا گیا ۔ ذَالِکَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ -
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶۰)
اور حضرت عیسی کے نام پر اس عاجز کے آنے کا ستر یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ نے اس عیسائی فتنہ کے
وقت میں یہ فتنہ حضرت مسیح کو دکھایا۔ یعنی ان کو آسمان پر اس فتنہ کی اطلاع دے دی کہ تیری قوم اور تیری
امت نے اس طوفان کو برپا کیا ہے تب وہ اپنی قوم کی خرابی کو کمال فساد پر دیکھ کر نزول کے لئے بے قرار
ہوا اور اس کی روح سخت جنبش میں آئی اور اُس نے زمین پر اپنی ارادات کا ایک مظہر چاہا۔ تب خدا تعالیٰ
نے اس وعدہ کے موافق جو کیا گیا تھا مسیح کی روحانیت اور اس کے جوش کو ایک جوہر قابل میں نازل کیا۔
سوان معنوں کر کے وہ آسمان سے اُترا۔ اُسی کے موافق جو ایلیا نبی یوحنا کے رنگ میں اتر اتھا۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۸ ، ۲۶۹ حاشیه )
جیسا کہ وہ نبی شہزادہ دنیا میں غربت اور مسکینی سے آیا اور غربت اور مسکینی اور حلم کا دنیا کو نمونہ دکھلایا۔
اس زمانہ میں خدا نے چاہا کہ اس کے نمونہ پر مجھے بھی جو امیری اور حکومت کے خاندان سے ہوں اور
ظاہری طور پر بھی اس شہزادہ نبی اللہ کے حالات سے مشابہت رکھتا ہوں ۔ ان لوگوں میں کھڑا کرے جو
ملکوتی اخلاق سے بہت دور جا پڑے ہیں ۔ سو اس نمونہ پر میرے لئے خدا نے یہی چاہا ہے کہ میں غربت اور

مسکینی سے دنیا میں رہوں۔ خدا کے کلام میں قدیم سے وعدہ تھا کہ ایسا انسان دنیا میں پیدا ہو ۔ اسی لحاظ
سے خدا نے میرا نام مسیح موعود رکھا۔ یعنی ایک شخص جو عیسی مسیح کے اخلاق کے ساتھ ہم رنگ ہے۔
( کشف الغطاء ۔ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۹۲)
مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا۔ میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں اور میں اس کے سب
نوروں میں سے آخری نور ہوں ۔ بد قسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه (۶۱)
اس عاجز پر ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ خاکسار اپنی غربت اور انکسار اور توکل اور ایثار اور آیات اور انوار
کے رو سے مسیح کی پہلی زندگی کا نمونہ ہے۔ اور اس عاجز کی فطرت اور مسیح کی فطرت با ہم نہایت ہی متشابہ
واقع ہوئی ہے گویا ایک ہی جو ہر کے دو ٹکڑے یا ایک ہی درخت کے دو پھل ہیں اور بحدی اتحاد ہے کہ نظر
کشفی میں نہایت ہی بار یک امتیاز ہے اور نیز ظاہری طور پر بھی ایک مشابہت ہے اور وہ یوں کہ مسیح ایک
کامل اور عظیم الشان نبی یعنی موسیٰ کا تابع اور خادم دین تھا۔ اور اس کی انجیل توریت کی فرع ہے۔ اور یہ
عاجز بھی اس جلیل الشان نبی کے احقر خادمین میں سے ہے کہ جو سید الرسل اور سب رسولوں کا سرتاج
ہے۔ اگر وہ حامد ہیں تو وہ احمد ہے۔ اگر وہ محمود ہیں تو وہ محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔
(براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۹۴٬۵۹۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳ )
عیسائیوں نے شور مچا رکھا تھا کہ مسیح بھی اپنے قرب اور وجاہت کے رُو سے واحد لاشریک ہے۔اب
خدا بتلاتا ہے کہ دیکھو میں اس کا ثانی پیدا کروں گا جو اس سے بھی بہتر ہے جو غلام احمد ہے یعنی احمد کا غلام۔
زندگی
بخش
جام
احمد
ہے
کیا ہی
پیارا
یہ
نام
احمد
ہے
لاکھ
ہوں
انبیاء
کو
بخدا
سب
سے
بڑھ کر مقام
احمد
ہے
باغ
احمد
سے
ہم
نے پھل کھایا
میرا
بستان
کلام
احمد
ہے
این
مریم
کے ذکر کو چھوڑو
اس
سے
بہتر غلام
احمد
ہے

یہ باتیں شاعرانہ نہیں بلکہ واقعی ہیں ۔ اور اگر تجربہ کے رو سے خدا کی تائید مسیح ابن مریم سے بڑھ کر
میرے ساتھ نہ ہو تو میں جھوٹا ہوں ۔ خدا نے ایسا کیا نہ میرے لئے بلکہ اپنے نبی مظلوم کے لئے ۔
دافع البلاء فی معیار اہل الاصطفاء - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۴۰ ، ۲۴۱ )
آنے والے کا نام جو مہدی رکھا گیا سو اس میں یہ اشارہ ہے کہ وہ آنے والا علم دین خدا سے ہی
حاصل کرے گا۔ اور قرآن اور حدیث میں کسی استاد کا شاگرد نہیں ہوگا ۔ سومیں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میرا
حال یہی حال ہے۔ کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے کسی انسان سے قرآن یا حدیث یا تفسیر کا ایک سبق
بھی پڑھا ہے یا کسی مفتر یا محدث کی شاگردی اختیار کی ہے۔ پس یہی مهدویت ہے جو نبوت محمد یہ کے
منہاج پر مجھے حاصل ہوئی ہے اور اسرار دین بلا واسطہ میرے پر کھولے گئے ۔
ایام اصلح ۔ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۹۴)
سوال :۔ مسیح ابن مریم نے تو بہت سے معجزات سے اپنے من جانب اللہ ہونے کا ثبوت دیا تھا۔
آپ نے کیا ثبوت دیا۔ کیا کوئی مردہ زندہ کر دیا یا کوئی مادر زاد اندھا آپ سے اچھا ہوا ۔ اگر ہم فرض بھی
کر لیں کہ آپ مثیل مسیح ہیں تو ہمیں آپ کے وجود سے کیا فائدہ ہوا؟
اما الجواب :۔ پس واضح ہو کہ انجیل کو پڑھ کر دیکھ لو کہ یہی اعتراض ہمیشہ مسیح پر رہا کہ اُس نے کوئی
معجزہ تو دکھایا ہی نہیں یہ کیسا مسیح ہے کیونکہ ایسا مردہ تو کوئی زندہ نہ ہوا کہ وہ بولتا اور اُس جہان کا سب حال
سُناتا اور اپنے وارثوں کو نصیحت کرتا کہ میں تو دوزخ میں سے آیا ہوں ۔ تم جلد ایمان لے آؤ۔ اگر مسیح
صاف طور پر یہودیوں کے باپ دادے زندہ کر کے دکھا دیتا اور ان سے گواہی دلواتا تو بھلا کس کو انکار کی
مجال تھی ۔ غرض پیغمبروں نے نشان تو دکھائے مگر پھر بھی بے ایمانوں سے مخفی رہے۔ ایسا ہی یہ عاجز بھی
خالی نہیں آیا بلکہ مردوں کے زندہ ہونے کے لئے بہت سا آب حیات خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کو بھی
دیا ہے۔ بے شک جو شخص اس میں سے پیئے گا زندہ ہو جائے گا۔ بلاشبہ میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر میرے
کلام سے مُردے زندہ نہ ہوں اور اندھے آنکھیں نہ کھولیں اور مجذوم صاف نہ ہوں تو میں خدائے تعالیٰ کی
طرف سے نہیں آیا کیونکہ خدائے تعالیٰ نے آپ اپنے پاک کلام میں میری طرف اشارہ کر کے فرمایا ہے۔
نبی ناصری کے نمونہ پر اگر دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ وہ بندگانِ خدا کو بہت صاف کر رہا ہے اس سے
زیادہ کہ کبھی جسمانی بیماریوں کو صاف کیا گیا ہو۔
یقیناً سمجھو کہ روحانی حیات کا تخم ایک رائی کے بیج کی طرح بویا گیا ہے مگر قریب ہے ہاں بہت

قریب ہے کہ ایک بڑا درخت ہو کر نظر آئے گا ۔ جسمانی خیالات کا انسان جسمانی باتوں کو پسند کرتا ہے ر
اور اُن کو بڑی چیز سمجھتا ہے مگر جس کو کچھ روحانیت کا حصہ دیا گیا ہے وہ روحانی زندگی کا طالب ہوتا
ہے۔ خدا تعالیٰ کے راستباز بندے دنیا میں اس لئے نہیں آتے کہ لوگوں کو تماشے دکھلا ئیں بلکہ اصل
مطلب اُن کا جذب الی اللہ ہوتا ہے اور آخر کار وہ اسی قوت قدسیہ کی وجہ سے شناخت کئے جاتے ہیں۔
وہ نور جو اُن کے اندر قوت جذب رکھتا ہے اگر چہ کوئی شخص امتحان کے طور سے اس کو دیکھ نہیں سکتا بلکہ
ٹھو کر کھاتا ہے مگر وہ نور آپ ہی ایک ایسی جماعت کو اپنی طرف کھینچ کر جو کھینچے جانے کے لائق ہے۔
اپنا خارق عادت اثر ظاہر کر دیتا ہے۔
(1) خدائے تعالی کے خالص دوستوں کی یہ علامتیں ہیں کہ ایک خالص محبت اُن کو عطا کی جاتی ہے
جس کا اندازہ کرنا اس جہان کے لوگوں کا کام نہیں۔
(۲) ان کے دلوں پر ایک خوف بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ دقائق اطاعت کی رعایت رکھتے
ہیں ایسا نہ ہو کہ یار قدیم آزردہ ہو جائے ۔
(۳) ان کو خارق عادت استقامت دی جاتی ہے کہ اپنے وقت پر دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے۔
(۴) جب ان کو کوئی بہت ستاتا ہے اور باز نہیں آتا تو اُن کے لئے غضب اس ذات قوی کا جو ان
کا متوتی ہے یک دفعہ بھڑکتا ہے۔
(۵) جب ان سے سے کوئی بہت دوستی کرتا ہے اور سچی وفاداری اور اخلاص کے ساتھ اُن کی راہ میں
فدا ہو جاتا ہے تو خدائے تعالیٰ اس کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور اس پر ایک خاص رحمت نازل کرتا ہے۔
(۶) اُن کی دعا ئیں یہ نسبت اوروں کے بہت زیادہ قبول ہوتی ہیں یہاں تک کہ وہ شمار نہیں کر
سکتے کہ کس قدر قبول ہوئیں ۔
(۷) اُن پر اکثر اسرار غیب ظاہر کئے جاتے ہیں اور وہ باتیں جو ابھی ظہور میں نہیں آئیں اُن پر
کھولی جاتی ہیں ۔ اگر چہ اور مومنوں کو بھی سچی خوا ہیں اور سچے مکاشفات معلوم ہو جاتے ہیں مگر یہ
لوگ تمام دنیا سے نمبر اول پر ہوتے ہیں۔
(۸) خدائے تعالیٰ خاص طور پر ان کا متوتی ہو جاتا ہے اور جس طرح اپنے بچوں کی کوئی پرورش
کرتا ہے اس سے بھی زیادہ نگاہ رحمت ان پر رکھتا ہے۔
(۹) جب ان پر کوئی بڑی مصیبت کا وقت آتا ہے تو اس وقت دوطور میں سے ایک طور کا اُن سے

معاملہ ہوتا ہے یا خارق عادت طور پر اس مصیبت سے رہائی دی جاتی ہے اور یا ایک ایسا صبر جمیل عطا کیا
جاتا ہے جس میں لذت اور سرور اور ذوق ہو۔
(۱۰) ان کی اخلاقی حالت ایک ایسے اعلیٰ درجہ کی کی جاتی ہے جو تکبر اور نخوت اور کمینگی اور
خود پسندی اور ریا کاری اور حسد اور بخل اور تنگ دلی سب دور کی جاتی ہے اور انشراح صدر اور بشاشت
عطا کی جاتی ہے۔
(11) ان کی تو کل نہایت اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے اور اس کے ثمرات ظاہر ہوتے رہتے ہیں ۔
(۱۲) ان کو ان اعمال صالحہ کے بجالانے کی قوت دی جاتی ہے جو دوسرے اُن میں کمزور ہوتے ہیں۔
(۱۳) ان میں ہمدردی خلق اللہ کا مادہ بہت بڑھایا جاتا ہے اور بغیر توقع کسی اجر اور بغیر خیال کسی
ثواب کے انتہائی درجہ کا جوش اُن میں خلق اللہ کی بھلائی کے لئے ہوتا ہے۔ اور خود بھی نہیں سمجھ سکتے کہ
اس قدر جوش کس غرض سے ہے کیونکہ یہ امر فطرتی ہوتا ہے۔
(۱۴) خدائے تعالیٰ کے ساتھ ان لوگوں کو نہایت کامل وفاداری کا تعلق ہوتا ہے اور ایک عجیب مستی
جانفشانی کی اُن کے اندر ہوتی ہے۔ اور اُن کی رُوح کو خدائے تعالیٰ کی روح کے ساتھ وفاداری کا ایک
راز ہوتا ہے جس کو کوئی بیان نہیں کر سکا۔ اس لئے حضرت احدیت میں اُن کا ایک مرتبہ ہوتا ہے جس کو
خلقت نہیں پہچانتی ۔ وہ چیز جو خاص طور پر اُن میں زیادہ ہے اور جو سر چشمہ تمام برکات کا ہے اور جس کی
وجہ سے یہ ڈوبتے ہوئے پھر نکل آتے ہیں اور موت تک پہنچ کر پھر زندہ ہو جاتے ہیں اور ذلتیں اوٹھا کر
پھر تاج عزت دکھا دیتے ہیں اور مہجور اور اکیلے ہو کر پھر نا گہاں ایک جماعت کے ساتھ نظر آتے ہیں وہ
یہی راز وفاداری ہے جس کے رشتہ محکم کو نہ تلواریں قطع کر سکتی ہیں اور نہ دنیا کا کوئی بلوہ اور خوف اور
مفسدہ اس کو ڈھیلا کر سکتا ہے ۔ السَّلَامُ عَلَيْهِمْ مِّنَ اللهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَ مِنَ الصُّلَحَاءِ أَجْمَعِين -
(۱۵) پندرھویں علامت اُن کی علم قرآن کریم ہے۔ قرآن کریم کے معارف اور حقائق ولطائف
جس قدر ان لوگوں کو دیئے جاتے ہیں دوسرے لوگوں کو ہرگز نہیں دیئے جاتے ۔ یہ لوگ وہی مطهرون
ہیں جن کے حق میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ !
(۱۶) ان کی تقریر و تحریر میں اللہ جل شانہ ایک تاثیر رکھ دیتا ہے جو علماء ظاہری کی تحریروں و تقریروں سے
نرالی ہوتی ہے اور اس میں ایک ہیت اور عظمت پائی جاتی ہے۔ اور بشرطیکہ حجاب نہ ہو دلوں کو پکڑ لیتی ہے۔
الواقعة : 8

(۱۷) ان میں ایک ہیبت بھی ہوتی ہے جو خدائے تعالی کی ہیبت سے رنگین ہوتی ہے کیونکہ
خدائے تعالیٰ ایک خاص طور پر اُن کے ساتھ ہوتا ہے اور اُن کے چہروں پر عشق الہی کا ایک نور ہوتا ہے۔
جو شخص اُس کو دیکھ لے اُس پر نار جہنم حرام کی جاتی ہے۔ اُن سے ذنب اور خطا بھی صادر ہو سکتا ہے مگر اُن
کے دلوں میں ایک آگ ہوتی ہے جو ذنب اور خطا کو بھسم کر دیتی ہے۔ اور اُن کا خطا ٹھہرنے والی چیز
نہیں بلکہ اس چیز کی مانند ہے جو ایک تیز چلنے والے پانی میں بہتی ہوئی چلی جاتی ہے۔ سوان کا نکتہ چین
ہمیشہ ٹھو کر کھاتا ہے۔
(۱۸) خدائے تعالیٰ ان کو ضائع نہیں کرتا اور ذلت اور خواری کی مار ان پر نہیں مارتا ۔ کیونکہ وہ اس
کے عزیز اور اس کے ہاتھ کے پودے ہیں ۔ اُن کو اس لئے بلندی سے نہیں گراتا کہ تا ہلاک کرے بلکہ
اس لئے گراتا ہے کہ تا اُن کا خارق عادت طور پر بچ جانا دکھاوے ۔ اُن کو اس لئے آگ میں دھکا نہیں
دیتا تا اُن کو جلا کر خاکستر کر دیوے بلکہ اس لئے دھکا دیتا ہے تا لوگ دیکھ لیویں کہ پہلے تو آگ تھی مگر
اب کیسا خوشنما گلزار ہے۔
(۱۹) اُن کو موت نہیں دیتا جب تک کہ وہ کام پورا نہ ہو جائے جس کے لئے وہ بھیجے گئے ہیں اور
جب تک پاک دلوں میں اُن کی قبولیت نہ پھیل جائے تب تک البتہ سفر آخرت اُن کو پیش نہیں آتا۔
(۲۰) ان کے آثار خیر باقی رکھے جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کئی پشتوں تک اُن کی اولاد اور اُن کے
جانی دوستوں کی اولاد پر خاص طور پر نظر رحمت رکھتا ہے اور ان کا نام دنیا سے نہیں مٹاتا۔
یہ آثار اولیاء الرحمن ہیں۔ اور ہر یک قسم اُن میں سے اپنے وقت پر جب ظاہر ہوتی ہے تو بھاری
کرامت کی طرح جلوہ دکھاتی ہے۔ مگر اس کا ظاہر کرنا خدائے تعالیٰ کے ہی اختیار میں ہوتا ہے۔
اب یہ عاجز بحکم وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّتُ لے اس بات کے اظہار میں کچھ مضائقہ
نہیں دیکھتا کہ خدا وند کریم و رحیم نے محض فضل و کرم سے ان تمام امور - ، ان تمام امور سے اس عاجز کو حصہ وافرہ دیا ہے
اور اس ناکارہ کو خالی ہاتھ نہیں بھیجا اور نہ بغیر نشانوں کے مامور کیا بلکہ یہ تمام نشان دیئے ہیں جو ظاہر
ہو رہے ہیں اور ہوں گے اور خدائے تعالیٰ جب تک کھلے طور پر حجت قائم نہ کر لے تب تک ان
نشانوں کو ظاہر کرتا جائے گا اور یہ جو کہا کہ تمہارے وجود سے ہمیں کیا فائدہ، تو اس کے جواب میں یاد
رکھنا چاہئے کہ جو شخص مامور ہو کر آسمان سے آتا ہے اس کے وجود سے علی حسب مراتب سب کو بلکہ تمام
ل الضحى: ١٢

دنیا کو فائدہ ہوتا ہے اور درحقیقت وہ ایک روحانی آفتاب نکلتا ہے جس کی کم و بیش ڈور ڈور تک روشنی
پہنچتی ہے اور جیسی آفتاب کی مختلف تاثیریں حیوانات و نباتات و جمادات اور ہر یک قسم کے جسم پر پڑ رہی
ہیں اور بہت کم لوگ ہیں جو ان تا شیروں پر باستیفا علم رکھتے ہیں ۔ اسی طرح وہ شخص جو مامور ہو کر آتا ہے
تمام طبائع اور اطراف اکناف عالم پر اس کی تاثیریں پڑتی ہیں اور جب ہی سے کہ اس کا پُر رحمت تعین
آسمان پر ظاہر ہوتا ہے آفتاب کی کرنوں کی طرح فرشتے آسمان سے نازل ہونے شروع ہوتے ہیں۔
اور دنیا کے دُور دُور کناروں تک جو لوگ راستبازی کی استعداد رکھتے ہیں۔ اُن کو سچائی کی طرف قدم
اٹھانے کی قوت دیتے ہیں اور پھر خود بخود نیک نہا دلوگوں کی طبیعتیں سچ کی طرف مائل ہوتی جاتی ہیں ۔
سو یہ سب اس ربانی آدمی کی صداقت کے نشان ہوتے ہیں جس کے عہد ظہور میں آسمانی قوتیں تیز کی
جاتی ہیں۔ سچی وحی کا خدائے تعالیٰ نے یہی نشان دیا ہے کہ جب وہ نازل ہوتی ہے تو ملائک بھی اس کے
ساتھ ضرور اُترتے ہیں اور دنیا دن بدن راستی کی طرف پلٹا کھاتی جاتی ہے۔ سو یہ عام علامت اس مامور
کی ہے جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اور خاص علامتیں وہ ہیں جو ابھی ہم ذکر کر چکے ہیں ۔
(ازالہ اوہام حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۴ تا ۳۳۹)
مسیح موعود کا دعویٰ اگر اپنے ساتھ ایسے لوازم رکھتا جن سے شریعت کے احکام اور عقائد پر کچھ مخالفانہ
اثر پہنچتا تو بے شک ایک ہولناک بات تھی لیکن دیکھنا چاہئے کہ میں نے اس دعوٹی کے ساتھ کس اسلامی
حقیقت کو منقلب کردیا ہے۔ کون سے احکام اسلام میں سے ایک ذرہ بھی کم یا زیادہ کر دیا ہے۔ ہاں ایک
پیشگوئی کے وہ معنے کئے گئے ہیں جو خدا تعالیٰ نے اپنے وقت پر مجھ پر کھولے ہیں اور قرآن کریم ان
معنوں کی صحت کے لئے گواہ ہے اور احادیث صحیحہ بھی ان کی شہادت دیتی ہیں پھر نہ معلوم کہ اس قدر
کیوں شور و غوغا ہے !
ہاں طالب حق ایک سوال بھی اس جگہ کر سکتا ہے اور وہ یہ کہ مسیح موعود کا دعوی تسلیم کرنے کے لئے کون
سے قرائن موجود ہیں کیونکہ کسی مدعی کی صداقت ماننے کے لئے قرائن تو چاہئے خصوصًا آج کل کے زمانہ
میں جو مکر اور فریب اور بد دیانتی سے بھرا ہوا ہے اور دعاوی باطلہ کا بازار گرم ہے۔
اس سوال کے جواب میں مجھے یہ کہنا کافی ہے کہ مندرجہ ذیل امور طالب حق کے لئے بطور علامات
اور قرائن کے ہیں۔
(1) اول وہ پیشگوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جو تواتر معنوی تک پہنچ گئی ہے جس کا مطلب یہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی