مقام
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الأَنْبِيَاءِ یعنی رسول خدا تمام گزشتہ انبیاء علیہم السلام کے پیرائیوں میں ۔ اس وحی الہی
کا مطلب یہ ہے کہ آدم سے لے کر اخیر تک جس قدر انبیاء علیہم السلام خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا
میں آئے ہیں خواہ وہ اسرائیلی ہیں یا غیر اسرائیلی ان سب کے خاص واقعات یا خاص صفات میں سے
اس عاجز کو کچھ حصہ دیا گیا ہے۔ اور ایک بھی نبی ایسا نہیں گذرا جس کے خواص یا واقعات میں سے
اس عاجز کو حصہ نہیں دیا گیا۔ ہر ایک نبی کی فطرت کا نقش میری فطرت میں ہے۔ اسی پر خدا نے مجھے
اطلاع دی۔ اس زمانہ میں خدا نے چاہا کہ جس قدر نیک اور راستباز مقدس نبی گزر چکے ہیں ایک ہی
شخص کے وجود میں ان کے نمونے ظاہر کئے جائیں۔ سو وہ میں ہوں ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے میرا نام
ذوالقرنین بھی رکھا کیونکہ خدا تعالیٰ کی میری نسبت یہ وحی مقدس که جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ۔
جس کے یہ معنے ہیں کہ خدا کا رسول تمام نبیوں کے پیرائیوں میں ۔ یہ چاہتی ہے کہ مجھ میں ذوالقرنین کی
بھی صفات ہوں کیونکہ سورہ کہف سے ثابت ہے کہ ذوالقرنین بھی صاحب وحی تھا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۱۲ تا ۱۱۸)
خدا نے جو ہر ایک کام نرمی سے کرتا ہے اس زمانہ کے لئے سب سے پہلے میرا نام عیسی ابن مریم رکھا
کیونکہ ضرور تھا کہ میں اپنے ابتدائی زمانہ میں ابن مریم کی طرح قوم کے ہاتھ سے دُکھ اٹھاؤں اور کافر
اور ملعون اور دجال کہلاؤں اور عدالتوں میں کھینچا جاؤں سو میرے لئے ابن مریم ہونا پہلا زینہ تھا مگر میں
خدا کے دفتر میں صرف عیسی ابن مریم کے نام سے موسوم نہیں بلکہ اور بھی میرے نام ہیں جو آج سے
چھبیس برس پہلے خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں میرے ہاتھ سے لکھا دیئے ہیں اور دنیا میں کوئی نبی
نہیں گزرا جس کا نام مجھے نہیں دیا گیا ۔ سو جیسا کہ براہین احمدیہ میں خدا نے فرمایا ہے۔ میں آدم ہوں ۔
میں نوٹی ہوں ۔ میں ابراہیم ہوں ۔ میں اسحاق ہوں۔ میں یعقوب ہوں۔ میں اسمعیل ہوں ۔ میں موسی
ہوں ۔ میں داوڑ ہوں۔ میں عیسی ابن مریم ہوں۔ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں یعنی بروزی طور پر جیسا کہ
خدا نے اسی کتاب میں یہ سب نام مجھے دیئے اور میری نسبت جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ فرمایا یعنی
خدا کا رسول نبیوں کے پیرایوں میں ۔ سو ضرور ہے کہ ہر ایک نبی کی شان مجھ میں پائی جاوے۔ اور ہر ایک
نبی کی ایک صفت کا میرے ذریعہ سے ظہور ہو۔ مگر خدا نے یہی پسند کیا کہ سب سے پہلے ابن مریم کے
صفات مجھ میں ظاہر کرے۔ سو میں نے اپنی قوم سے وہ سب دکھ اُٹھائے جو ابن مریم نے یہود سے
اُٹھائے بلکہ تمام قوموں سے اٹھائے۔ یہ سب کچھ ہوا مگر پھر خدا نے کسر صلیب کے لئے میرا نام مسیح قائم
رکھا تا جس صلیب نے مسیح کو توڑا تھا اور اس کو زخمی کیا تھا دوسرے وقت میں مسیح اس کو توڑے۔ مگر آسمانی
نشانوں کے ساتھ نہ انسانی ہاتھوں کے ساتھ ۔ کیونکہ خدا کے نبی مغلوب نہیں رہ سکتے ۔ سوسنہ عیسوی کی
بینینویں صدی میں پھر خدا نے ارادہ فرمایا کہ صلیب کو مسیح کے ہاتھ سے مغلوب کرے لیکن جیسا کہ میں
ابھی بیان کر چکا ہوں مجھے اور نام بھی دیئے گئے ہیں اور ہر ایک نبی کا مجھے نام دیا گیا ہے۔ چنانچہ جو ملک
ہند میں کرشن نام ایک نبی گذرا ہے جس کو ر و ڈر گوپال بھی کہتے ہیں (یعنی فنا کرنے والا اور پرورش
کرنے والا ) اس کا نام بھی مجھے دیا گیا ہے۔ پس جیسا کہ آریہ قوم کے لوگ کرشن کے ظہور کا اِن دنوں
میں انتظار کرتے ہیں وہ کرشن میں ہی ہوں ۔ اور یہ دعوی صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے
بار بار میرے پر ظاہر کیا ہے کہ جو کرشن آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والا تھا وہ تو ہی ہے۔ آریوں کا بادشاہ
۔۔۔ آریہ ورت کے محقق پنڈت بھی کرشن اوتار کا زمانہ یہی قرار دیتے ہیں اور اس زمانہ میں اس کے آنے
کے منتظر ہیں گو وہ لوگ ابھی مجھ کو شناخت نہیں کرتے مگر وہ زمانہ آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ مجھے شناخت
کر لیں گے کیونکہ خدا کا ہاتھ انہیں دکھائے گا کہ آنے والا یہی ہے۔
( تتمہ حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۲۱ تا ۵۲۳ )
خدا تعالیٰ نے کشفی حالت میں با رہا مجھے اس ، ، اس بات پر اطلاع دی ہے کہ آریہ قوم میں کرشن نام ایک
شخص جو گزرا ہے۔ وہ خدا کے برگزیدوں اور اپنے وقت کے نبیوں میں سے تھا۔ اور ہندوؤں میں اوتار کا
لفظ در حقیقت نبی کے ہم معنی ہے۔ اور ہندؤں کی کتابوں میں ایک پیشگوئی ہے اور وہ یہ کہ آخری زمانہ
میں ایک اوتار آئے گا جو کرشن کے صفات پر ہوگا اور اُس کا بروز ہو گا اور میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ
میں ہوں ۔ کرشن کی دو صفت میں ایک روڈ ریعنی درندوں اور سؤروں کو قتل کرنے والا یعنی دلائل اور
نشانوں سے۔ دوسرے گوپال یعنی گائیوں کو پالنے والا یعنی اپنے انفاس سے نیکوں کا مددگار ۔ اور یہ
دونوں صفتیں مسیح موعود کی صفتیں ہیں اور یہی دونوں صفتیں خدا تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی ہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلدی اصفحہ ۳۱۷ حاشیه در حاشیه )
میں ان گناہوں کے دور کرنے کے لئے جن سے زمین پر ہوگئی ہے جیسا کہ مسیح ابن مریم کے رنگ میں
ہوں ایسا ہی راجہ کرشن کے رنگ میں بھی ہوں جو ہندو مذہب کے تمام اوتاروں میں سے ایک بڑا اوتار
تھا۔ یا یوں کہنا چاہئے کہ روحانی حقیقت کی رو سے میں وہی ہوں ۔ یہ میرے خیال اور قیاس سے نہیں
ہے بلکہ وہ خدا جو زمین و آسمان کا خدا ہے اس نے یہ میرے پر ظاہر کیا ہے اور نہ ایک دفعہ بلکہ کئی دفعہ مجھے
بتلایا ہے کہ تو ہندؤوں کے لئے کرشن اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئے مسیح موعود ہے۔
لیکچر سیالکوٹ ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۲۸)
قَدْ أَنْبَأَنِي رَبِّي انَّنِي كَسَفِينَةِ نُوحٍ لِلْخَلْقِ فَمَنْ أَتَانِي وَ دَخَلَ فِي الْبَيْعَةِ فَقَدْ نَجَا مِنَ الضَّيْعَةِ۔
(آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۸۶)
وَ إِنِّي أَنَا الْخِضَرُ فِي بَعْضِ صِفَاتِي لَا تُحَاطُ أَسْرَارِي۔
کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نمبر امشتمل بر الهامات ۱۲ جنوری ۱۹۰۳ تا ۱۹ را پریل ۱۹۰۶ صفحه ۶۶ قلمی )
خدائے حکیم علیم نے وضع دنیا دوری رکھی ہے یعنی بعض نفوس بعض کے مشابہ ہوتے ہیں نیک نیکوں
کے مشابہ اور بد بدوں کے مشابہ مگر با ایں ہمہ یہ امر مخفی ہوتا ہے اور زور شور سے ظاہر نہیں ہوتا لیکن آخری
زمانہ کے لئے خدا نے مقرر کیا ہوا تھا کہ وہ ایک عام رجعت کا زمانہ ہوگا تا یہ امت مرحومہ دوسری امتوں سے
کسی بات میں کم نہ ہو۔ پس اُس نے مجھے پیدا کر کے ہر ایک گذشتہ نبی سے مجھے اُس نے تشبیہ دی کہ
وہی میرا نام رکھ دیا۔ چنانچہ آدم ، ابراہیم ، نوح ، موسیٰ ، داؤد ، سلیمان ، یوسف ، یحیی ، عیسی وغیرہ یہ
تمام نام براہین احمدیہ میں میرے رکھے گئے اور اس صورت میں گویا تمام انبیاء گذشتہ اس امت میں دوبارہ
پیدا ہو گئے۔ یہاں تک کہ سب کے آخر مسیح پیدا ہو گیا اور جو میرے مخالف تھے ان کا نام عیسائی اور یہودی اور
مشرک رکھا گیا۔ چنانچہ قرآن شریف میں اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے اور فرماتا ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
وَلَا الضَّالِّينَ۔
( نزول المسیح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۸۲ حاشیه )
میرا انکار میرا انکار نہیں ہے بلکہ یہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار ہے کیونکہ جو میری
تکذیب کرتا ہے وہ میری تکذیب سے پہلے معاذ اللہ اللہ تعالیٰ کو جھوٹا ٹھہرا لیتا ہے۔ میں دعوی سے
کہتا ہوں کہ الْحَمْدُ سے لے کر وَالنَّاسِ تک سارا قرآن چھوڑنا پڑے گا۔ پھر سوچو! کہ کیا میری
لے مجھے میرے رب نے اس بات سے آگاہ فرمایا ہے کہ میں مخلوق کے لئے کشتی نوح کی طرح ہوں پس جو میرے پاس
آیا اور میری بیعت میں داخل ہوا تو وہ ہلاکت سے نجات پا گیا۔
ہے اور یقیناً میں اپنی بعض ں صفات میں خضر ہوں میرے اسرار کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔
یہ کاپی خلافت لائبریری ربوہ میں موجود ہے۔
تکذیب کوئی آسان امر ہے۔ یہ میں از خود نہیں کہتا خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ حق یہی ہے کہ
جو مجھے چھوڑے گا اور میری تکذیب کرے گا وہ زبان سے نہ کرے مگر اپنے عمل سے اُس نے سارے
قرآن کی تکذیب کر دی اور خدا کو چھوڑ دیا۔
الحکم ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲ کالم نمبر ۱ ۲ ۔ ملفوظات جلد دوم صفحه ۳۶۴، ۱۳۶۵ ایڈیشن ۲۰۰۳ء ) ۲ ۔
جن نا پاک طبع لوگوں نے تکفیر پر کمر باندھی ہے ان کے مقابل پر ایسے لوگ بھی بہت ہیں جن کو
عالم رویا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی اور انہوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے اس عاجز کی نسبت دریافت کیا اور آپ نے فرمایا کہ وہ شخص در حقیقت منجانب اللہ ہے اور اپنے
دعوی میں صادق ہے۔ چنانچہ ایسے لوگوں کی بہت سی شہادتیں ہمارے پاس موجود ہیں ۔ جس شخص کو
اس تحقیق کا شوق ہے وہ ہم سے اس کا ثبوت لے سکتا ہے۔
(ضمیمہ انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۳۴۳)
مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ مجھے قرآن کے حقائق اور معارف کے
سمجھنے میں ہر ایک روح پر غلبہ دیا گیا ہے۔ اور اگر کوئی مولوی مخالف میرے مقابل پر آتا جیسا کہ میں
نے قرآنی تفسیر کے لئے بار باران کو بلایا تو خدا اس کو ذلیل اور شرمندہ کرتا۔ سو فہم قرآن جو مجھ کو عطا کیا
گیا یہ اللہ جل شانہ کا ایک نشان ہے ۔ میں خدا کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ عنقریب دنیا دیکھے گی کہ
میں اس بیان میں سچا ہوں ۔ ا
(سراج منیر - روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۴۱ )
خدا نے یہی ارادہ کیا ہے کہ جو مسلمانوں میں سے مجھ سے علیحدہ رہے گا ۔ وہ کاٹا جائے گا ۔ بادشاہ ہو
یا غیر بادشاہ ۔
اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۰۴ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
میں حضرت قدس کا باغ ہوں جو مجھے کاٹنے کا ارادہ کرے گا وہ خود کاٹا جائے گا مخالف روسیاہ ہوگا
اور منکر شرمسار ۔
(نشان آسمانی - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۹۷)
پس پھر میں کھول کر کہتا ہوں کہ میری تکذیب آسان امر نہیں ۔ مجھے کافر کہنے سے پہلے خود کافر بننا
ہوگا ۔ مجھے بے دین اور گمراہ کہنے میں دیر ہو گی مگر پہلے اپنی گمراہی اور روسیا ہی کو مان لینا پڑے گا۔
مجھے قرآن وحدیث کا چھوڑنے والا کہنے سے پہلے خود قرآن اور حدیث کو چھوڑ دینا پڑے گا اور پھر بھی
وہی چھوڑے گا۔ میں قرآن وحدیث کا مصدق و مصداق ہوں میں گمراہ نہیں بلکہ مہدی ہوں۔ میں کافر
نہیں بلکہ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِین کا مصداق صحیح ہوں اور یہ جو کچھ میں کہتا ؟ کہتا ہوں خدا نے : انے مجھ پر ظاہر کیا کہ
یہ سچ ہے۔ جس کو خدا پر یقین ہے جو قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق مانتا ہے اُس کے لئے یہی
حجت کافی ہے کہ میرے منہ سے سُن کر خاموش ہو جائے لیکن جو دلیر اور بے باک ہے اس کا کیا علاج؟
خدا خود اس کو سمجھائے گا۔ اس لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ خدا کے واسطے اس امر پر غور کریں اور
اپنے دوستوں کو بھی وصیت کریں کہ وہ میرے معاملہ میں جلدی سے کام نہ لیں۔ بلکہ نیک نیتی اور
خالی الذہن ہو کر سوچیں ۔
الحکم مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۲ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۳۶۵ ، ۱۳۶۶ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
ایک دفعہ کشفی رنگ میں میں نے دیکھا کہ میں نے نئی زمین اور نیا آسمان پیدا کیا۔ اور پھر میں نے
کہا کہ آؤ اب انسان کو پیدا کریں ۔ اس پر نادان مولویوں نے شور مچایا کہ دیکھو اب اس شخص نے خدائی
کا دعوی کیا حالانکہ اُس کشف سے یہ مطلب تھا کہ خدا میرے ہاتھ پر ایک ایسی تبدیلی پیدا کرے گا کہ
گویا آسمان اور زمین نئے ہو جائیں گے اور حقیقی انسان پیدا ہوں گے۔
(چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۷۵ ، ۳۷۶ حاشیه )
اس زمانہ میں جس طرح خدا تعالیٰ قریب ہو کر ظاہر ہو رہا ہے اور صدہا امور غیب اپنے بندہ پر کھول رہا
ہے اس زمانہ کی گذشتہ زمانوں میں بہت ہی کم مثال ملے گی ۔ لوگ عنقریب دیکھ لیں گے کہ اس زمانے
میں خدا تعالیٰ کا چہرہ ظاہر ہو گا گویا وہ آسمان سے اترے گا۔ اس نے بہت مدت تک اپنے تئیں چھپائے
رکھا اور انکار کیا گیا اور چُپ رہا لیکن وہ اب نہیں چھپائے گا اور دنیا اس کی قدرت کے وہ نمونے دیکھے گی
کہ کبھی ان کے باپ دادوں نے نہیں دیکھے تھے یہ اس لئے ہو گا کہ زمین بگڑ گئی اور آسمان و زمین کے
پیدا کرنے والے پر لوگوں کا ایمان نہیں رہا۔ ہونٹوں پر اس کا ذکر ہے لیکن دل اس سے پھر گئے ہیں
اس لئے خدا نے کہا کہ اب میں نیا آسمان اور نئی زمین بناؤں گا۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ زمین مرگئی۔
یعنی زمینی لوگوں کے دل سخت ہو گئے گویا مر گئے کیونکہ خدا کا چہرہ اُن سے چھپ گیا۔ اور گذشتہ آسمانی
نشان سب بطور قصوں کے ہو گئے ۔ سوخدا نے ارادہ کیا کہ وہ نئی زمین اور نیا آسمان بناوے ۔ وہ کیا ہے
نیا آسمان ؟ اور کیا ہے نئی زمین؟ نئی زمین وہ پاک دل ہیں جن کو خدا اپنے ہاتھ سے تیار کر رہا ہے جو
خدا سے ظاہر ہوئے اور خدا اُن سے ظاہر ہوگا۔ اور نیا آسمان وہ نشان ہیں جو اس کے بندے کے ہاتھ
سے اُسی کے اذن سے ظاہر ہو رہے ہیں لیکن افسوس کہ دنیا نے خدا کی اس نئی تجلی سے دشمنی کی ۔ ان کے
ہاتھ میں بجز قصوں کے اور کچھ نہیں اور ان کا خدا ان کے اپنے ہی تصورات ہیں۔ دل ٹیڑھے ہیں اور
ہمتیں تھکی ہوئی ہیں اور آنکھوں پر پردے ہیں ۔
(۱) خدا نے مجھے قرآنی معارف بخشے ہیں۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 9 صفحہ ۷ )
(۲) خدا نے مجھے قرآن کی زبان میں اعجاز عطا فرمایا ہے۔ ،
(۳) خدا نے میری دعاؤں میں سب سے بڑھ کر قبولیت رکھی ہے۔
(۴) خدا نے مجھے آسمان سے نشان دیئے ہیں ۔
(۵) خدا نے مجھے زمین سے نشان دیئے ہیں ۔
(۶) خدا نے مجھے وعدہ دے رکھا ہے کہ تجھ سے ہر ایک مقابلہ کرنے والا مغلوب ہوگا۔
(۷) خدا نے مجھے بشارت دی ہے کہ تیرے پیرو ہمیشہ اپنے دلائل صدق میں غالب رہیں گے۔
اور دنیا میں اکثر وہ اور اُن کی نسل بڑی بڑی عزتیں پائیں گے تا اُن پر ثابت ہو کہ جو خدا کی طرف آتا
ہے وہ کچھ نقصان نہیں اٹھاتا۔
(۸) خدا نے مجھے وعدہ دے رکھا ہے کہ قیامت تک اور جب تک کہ دنیا کا سلسلہ منقطع ہو جائے کہ
میں تیری برکات ظاہر کرتا رہوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ اسے
(۹) خدا نے آج سے بیس برس پہلے مجھے بشارت دی ہے کہ تیرا انکار کیا جائے گا اور لوگ تجھے !
قبول نہیں کریں گے پر میں تجھے قبول کروں گا اور بڑے زور آور حملوں سے تیری سچائی ظاہر کر دوں گا۔
(۱۰) اور خدا نے مجھے وعدہ دیا ہے کہ تیری برکات کا دوبارہ نور ظاہر کرنے کے لئے تجھ سے ہی اور
تیری ہی نسل میں سے ایک شخص کھڑا کیا جائے گا جس میں میں روح القدس کی برکات پھونکوں گا۔ وہ گا
پاک باطن اور خدا سے نہایت پاک تعلق رکھنے والا ہو گا اور مظہر الحق والعلا ہو گا گویا خدا آسمان سے
نازل ہوا ۔ وَ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ۔ دیکھو وہ زمانہ چلا آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا اس سلسلہ کی دنیا
میں بڑی قبولیت پھلائے گا اور یہ سلسلہ مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب میں پھیلے گا اور دنیا میں
اسلام سے مراد یہی سلسلہ ہوگا۔ یہ باتیں انسان کی باتیں نہیں۔ یہ اس خدا کی وحی ہے جس کے آگے
کوئی بات انہونی نہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۱۸۱ ۱۸۲)
یہ عاجز اپنے ذاتی تجربہ سے بیان کرتا ہے کہ فی الحقیقت سورۂ فاتحہ مظہر انوار الہی ہے۔ اس قدر
عجائبات اس سورۃ کے پڑھنے کے وقت دیکھے گئے ہیں کہ جن سے خدا کے پاک کلام کا قدر و منزلت
معلوم ہوتا ہے ۔ اس سورہ مبارکہ کی برکت سے اور اس کی تلاوت کے التزام سے کشف مغیبات اس
درجہ تک پہنچ گیا کہ صد ہا اخبار غیبیہ قبل از وقوع منکشف ہوئیں اور ہر یک مشکل کے وقت اس کے پڑھنے
کی حالت میں عجیب طور پر رفع حجاب کیا گیا ۔ اور قریب تین ہزار کے کشف صحیح اور رویا صادقہ یاد ہے کہ
جواب تک اس عاجز سے ظہور میں آچکے۔ اور صبح صادق کے کھلنے کی طرح پوری بھی ہو چکی ہیں اور دوسو
جگہ سے زیادہ قبولیت دعا کے آثار نمایاں ایسے نازک موقعوں پر دیکھے گئے جن میں بظاہر کوئی صورت مشکل
کشائی کی نظر نہیں آتی تھی اور اسی طرح کشف قبور اور دوسرے انواع اقسام کے عجائبات اسی سورہ کے
التزام ورد سے ایسے ظہور پکڑتے گئے کہ اگر ایک ادنی پر توہ ان کا کسی پادری یا پنڈت کے دل پر پڑ جائے تو
یک دفعہ جب دنیا سے قطع تعلق کر کے اسلام کے قبول کر ۔ کرنے کے لئے مرنے پر آمادہ ہو جائے۔ اسی طرح بذریعہ
الہامات صادقہ کے جو پیشگوئیاں اس عاجز پر ظاہر ہوتی رہی ہیں جن میں سے بعض پیشگوئیاں مخالفوں کے
سامنے پوری ہو گئی ہیں اور پوری ہوتی جاتی ہیں اس قدر ہیں کہ اس عاجز کے خیال میں دو انجیلوں کی
ضخامت سے کم نہیں ۔ (براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۴۲ تا ۱۴۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
واني انا موت الزور و حرز المذعور ۔ وانا حربة المولى الرحمن۔ وحجة الله
الديان۔ وانا النهار والشمس و السبيل ۔ و في نفسي تحققت الاقاويل ۔ وبي ابطلت
الاباطيل۔ وانا الواصف والموصوف ۔ وانا ساق الله المكشوف۔ و انا قدم الرسول
التي تحشر عليها الاموات ۔ وتُمحى بها الضلالات
لجة النور - روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۴۷۴،۴۷۳ )
لے یقیناً میں جھوٹ کی موت ہوں اور گڑ گڑانے والے کے لئے پناہ گاہ ہوں۔ میں رب رحمن کا نیزہ ہوں ۔ اور مالک
روز جزا سزا اللہ کی حجت ہوں۔ اور میں دن ہوں ، سورج ہوں اور صراط مستقیم ہوں۔ اور میری ذات میں (گزشتہ بزرگوں )
کی پیشگوئیاں پوری ہوئی ہیں۔ اور مجھ سے جھوٹی باتیں باطل ٹھہری ہیں۔ میں تعریف کرنے والا ہوں اور تعریف کیا
گیا ہوں ۔ میں خدا کی ننگی پنڈلی ہوں ۔ ( یعنی میرے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنی تجلیات کا اظہار فرماتا ہے ) اور میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ نقش پا ہوں جس پر مردوں کو زندہ کیا جائے گا اور جس سے گمراہیاں دور کی جائیں گی ۔
میں اپنے نفس پر اتنا قابو رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ نے میرے نفس کو ایسا مسلمان بنایا ہے کہ اگر کوئی
شخص ایک سال بھر میرے سامنے میرے نفس کو گندی سے گندگی گالی دیتا ر ہے آخر وہی شرمندہ ہو گا اور
اسے اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ میرے پاؤں جگہ سے اکھاڑ نہ سکا۔
الحکم مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۰ ء صفحه ۷، ۸ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۳۰۲ ایڈیشن (۲۰۰۳)
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ تفہیم الہی میرے شامل حال ہے اور وہ عزّ اسمۂ جس وقت چاہتا ہے
بعض معارف قرآنی میرے پر کھولتا ہے اور اصل منشاء بعض آیات کا معہ ان ثبوت کے میرے پر ظاہر
فرماتا ہے اور میخ آہنی کی طرح میرے دل کے اندر داخل کر دیتا ہے۔ اب میں اس خدا داد نعمت کو کیونکر اور
چھوڑ دوں اور جو فیض بارش کی طرح میرے پر ہو رہا ہے کیونکر اس سے انکار کروں!
الحق مباحثہ لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۲۱)
ید بیضا که با او تا بنده
ے بینم کے
باز با ذوالفقار
یعنی اس کا وہ روشن ہاتھ جو اتمام کے حجت کی رُو سے تلوار کی طرح چمکتا ہے پھر میں اُس کو ذوالفقار کے
ساتھ دیکھتا ہوں یعنی ایک زمانہ ذوالفقار کا تو وہ گزر گیا کہ جب ذوالفقار علی كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ کے ہاتھ
میں تھی مگر خدا تعالیٰ پھر ذوالفقار اس امام کو دے دے گا ۔ اس طرح پر کہ اس کا چپکنے والا ہاتھ وہ کام کرے
گا جو پہلے زمانہ میں ذوالفقار کرتی تھی ۔ سو وہ ہاتھ ایسا ہو گا کہ گویا ذوالفقار علی كَرَّمَ اللهُ وَجْهَهُ ہے جو پھر
ظاہر ہو گئی ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ امام سلطان القلم ہوگا اور اُس کی قلم ذوالفقار کا کام
دے گی۔ یہ پیش گوئی بعینہ اس عاجز کے اس الہام کا ترجمہ ہے جو اس وقت سے دس برس پہلے براہین
میں چھپ چکا ہے اور وہ یہ ہے كِتَابُ الْوَلِيِّ ذُو الْفَقَارِ عَلی یعنی کتاب اس ولی کی ذوالفقار علی کی
ہے۔ یہ اس عاجز کی طرف اشارہ ہے۔ اسی بنا پر بار ہا اس عاجز کا نام مکاشفات میں غازی رکھا گیا ہے۔
(نشان آسمانی روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۷۵)
اگر میں خود دعوی کرتا ہوں تو بے شک مجھے جھوٹا سمجھو لیکن اگر خدا کا پاک نبی اپنی پیشگوئیوں کے
ذریعہ سے میری گواہی دیتا ہے اور خود خدا میرے لئے نشان دکھلاتا ہے تو اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو۔ یتا
یہ مت کہو کہ ہم مسلمان ہیں ہمیں کسی مسیح وغیرہ کے قبول کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا
ا
لے یعنی اس کا وہ روشن ہاتھ جو ا تمام کے حجت کی رو سے تلوار کی طرح چمکتا ہے پھر میں اس کو ذوالفقار کے ساتھ دیکھتا ہوں۔
ہوں کہ جو مجھے قبول کرتا ہے وہ اسے قبول کرتا ہے جس نے میرے لئے آج سے تیرہ سو برس پہلے لکھا
ہے اور میرے وقت اور زمانہ اور میرے کام کے نشان بتلائے ہیں اور جو مجھے رڈ کرتا ہے وہ اسے رڈ کرتا
ہے جس نے حکم دیا ہے کہ اسے مانو۔“
الصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۸ جلد ۱۴ صفحه ۳۲۸ ، ۳۲۹)
ایام اسی - روحان
حدیثوں کو پڑھو کہ وہ آخری زمانہ میں آنے والا اور اُس زمانہ میں آنے والا کہ جب قریش سے
بادشاہی جاتی رہے گی اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک تفرقہ اور پریشانی میں پڑی ہوئی ہو گی زمیندار ہی
ہو گا اور مجھ کو خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ وہ میں ہوں ۔ احادیث نبویہ میں صاف لکھا ہے کہ آخری
زمانہ میں ایک مؤید دین و ملت پیدا ہو گا اور اس کی یہ علامت ہوگی کہ وہ حارث ہو گا یعنی زمیندار
ہوگا۔ اس جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر ایک مسلمان کو چاہئے کہ اس کو قبول کر لیوے
اور اُس کی مدد کرے۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۰۳)
جو شخص مجھے قبول کرتا ہے وہ تمام انبیاء اور ان کے معجزات کو بھی نئے سرے قبول کرتا ہے۔ اور جو شخص
مجھے قبول نہیں کرتا اس کا پہلا ایمان بھی کبھی قائم نہیں رہے گا۔ کیونکہ اس کے پاس نرے قصے ہیں نہ
مشاہدات ۔ خدا نمائی کا آئینہ میں ہوں جو شخص میرے پاس آئے گا اور مجھے قبول کرے گا وہ نئے سرے
اُس خدا کو دیکھ لے گا جس کی نسبت دوسرے لوگوں کے ہاتھ میں صرف قصے باقی ہیں ۔ میں اس خدا پر
ایمان لایا ہوں جس کو میرے منکر نہیں پہچانتے اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جس پر وہ ایمان لاتے ہیں اُن
کے وہ خیالی بت ہیں نہ خُدا۔ اسی وجہ سے وہ بُت اُن کی کچھ مدد نہیں کر سکتے ۔ اُن کو کچھ قوت نہیں دے
سکتے اُن میں کوئی پاک تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے ۔ ان کے لئے کوئی تائیدی نشان نہیں دکھلا سکتے ۔
( نزول المسیح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۲، ۴۶۳)
اس تاریکی کے زمانہ کا نورمیں ہی ہوں ۔ جو شخص میری پیروی کرتا ہے وہ ان گڑھوں اور خندقوں سے
بچایا جائے گا جو شیطان نے تاریکی میں چلنے والوں کے لئے تیار کئے ہیں۔ مجھے اس نے بھیجا ہے کہ تا
میں امن اور حلم کے ساتھ دنیا کو سچے خدا کی طرف رہبری کروں اور اسلام میں اخلاقی حالتوں کو دوبارہ
قائم کر دوں ۔ اور مجھے اس نے حق کے طالبوں کی تسلی پانے کے لئے آسمانی نشان بھی عطا فرمائے ہیں
اور میری تائید میں اپنے عجیب کام دکھلائے ہیں۔ اور غیب کی باتیں اور آئندہ کے بھید جو خدائے تعالیٰ کی
پاک کتابوں کے رُو سے صادق کی شناخت کے لئے اصل معیار ہے میرے پر کھولے ہیں ۔ اور پاک
معارف اور علوم مجھے عطا فرمائے ہیں اس لئے اُن روحوں نے مجھ سے دشمنی کی جو سچائی کو نہیں چاہتیں اور
تاریکی سے خوش ہیں مگر میں نے چاہا کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے نوع انسان کی ہمدردی کروں ۔
مسیح ہندوستان میں ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه۳) صفحہ ۱۳)
دنیا میں دوقسم کے لوگ ہوتے ہیں ایک تو وہ جو خواہ مخواہ بلا کسی قسم کے استحقاق کے اپنے تئیں محامد،
مناقب اور صفات محمودہ سے موصوف کرنا چاہتے ہیں گویا وہ یہ چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی کبریائی کی چادر
آپ اوڑھ لیں ۔ ایسے لوگ لعنتی ہوتے ہیں ۔
دوسری قسم کے وہ لوگ ہوتے ہیں جو طبعاً ہر قسم کی مدح و ثنا اور منقبت سے نفرت اور کراہت کرتے
ہیں اور اگر وہ اپنے اختیار پر چھوڑ دیئے جاویں تو دل سے پسند کرتے ہیں کہ گوشئہ گمنامی میں زندگی گزار
دیں۔ مگر خدا تعالیٰ اپنے مصالح اور باریک حکمتوں کی بنا پر ان کی تعریف اور تمجید کرتا ہے اور در حقیقت
ہونا بھی اسی طرح چاہئے ۔ کیونکہ جن لوگوں کو وہ مامور کر کے بھیجتا ہے۔ اُن کی ماموریت سے اس کا منشا
یہ ہوتا ہے کہ اس کی حمد و ثنا اور جلال دنیا میں ظاہر ہو۔ اگر ان ماموروں کی نسبت وہ یہ کہے کہ فلاں مامور
جسے میں نے مبعوث کیا ہے ایسا نکما ، بزدل ، نالائق ، کمینہ ، سفلہ اور ہر قسم کے فضائل سے عاری اور بیگانہ
ہے تو کیا خدا تعالیٰ کی اس کے ذریعہ سے کوئی صفت قائم ہو سکے گی؟ حقیقت میں خدا کا ان کی تمجید اور
ارج اور فضائل بیان کرنا اپنے ہی جلال اور عظمت کا اور عظمت کی تمہید کے لئے ہوتا ہے ۔ وہ تو اپنے نفس سے
بالکل خالی ہوتے ہیں اور ہر قسم کے مدح و ذم سے بے پروا ہوتے ہیں۔ چنانچہ سالہا سال اس سے پہلے
جبکہ نہ کوئی مقابلہ تھا نہ گرد و پیش میں کوئی مجمع تھا نہ یہ مجلس اور اس کی کوئی تمہید تھی اور نہ دنیا میں کوئی
شہرت تھی خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں میری نسبت یہ فرمایا کہ :-
يحمدك الله من عرشه نحمدک و نصلی کنتم خير امة اخرجت للناس
وافتخارا للمؤمنين ۔ يا احمد فاضت الرحمة على شفتيك انك باعيننا ۔۔ يرفع الله
ذكرك ويتـم نـعـمـتـه عليك في الدنيا والآخرة ۔۔ يا ة ۔ يا احمدى انت مرادی و معی
۔
یہ
معی
ے خدا عرش پر سے تیری تعریف کر رہا ہے۔ ے ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں۔ سے تم
بہترین امت ہو جو لوگوں کے فائدہ کے لئے نکالے گئے ہو۔ تم مومنوں کا فخر ہو۔ ہے اے احمد! تیرے لبوں پر رحمت
جاری کی گئی۔ تو میری آنکھوں کے سامنے ہے۔ ۵ خدا تیرا ذکر بلند کرے گا اور اپنی نعمت دنیا اور آخرت میں تیرے پر
پوری کرے گا۔ 1 اے میرے احمد ! تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔
غرست کرامتک بیدی یا احمد يتم اسمك ولايتم اسمی بورک اسمی بورکت یا احمد
وكان ما بارك الله فيک حقافیک شانک عجیب واجرک قریب۔ انی
جاعلك للناس اماما ۔ انت وجیه فی حضرتی اخترتك لنفسي الارض و السماء
معک کماهو معی و سرک سرى ۔۔۔ انت منی بمنزلة توحیدی و تفریدی سبحان الله
تبارک و تعالی زاد مجدک سلام علیک جعلت مباركًا ۔۔ وانی فضّلتك علی
العالمين "۔ و لقد كرمنا بني آدم و فضّلنا بعضهم على بعض ۔ دنى فتدلى فكان قاب
قوسین او ادنی ۔ وان علیک رحمتی فی الدنيا والدين ۔۔ والقيت عليك محبة منى
ولتصنع على عينى ۔ يحمدك الله ويمشى اليك خلق آدم فاكرمه جرى الله في
حلل الانبياء انت معى و انا معك خلقت لك ليلا و نهارا اعمل ماشئت فانی
قد غفرت لك انت منى بمنزلة لا يعلمها الخلق ۔۔ ويعصمك الله ولولم يعصمك
الناس ۔ ولولم يعصمك الناس يعصمك الله ۔۔ انت المسيح الذي لا يضاع
وقته کمثلک در لایضاع ۔ انت الشيخ المسيح و انی معک و مع انصارک
لے میں نے تیری کرامت کو اپنے ہاتھ سے لگایا ہے ۔ کے اے احمد تیرا نام پورا ہو جائے گا اور میرا نام پورا نہیں ہوگا۔
سے اے احمد ! تو برکت دیا گیا اور جو کچھ تجھے برکت دی گئی وہ تیرا ہی حق تھا۔ ہے تیری شان عجیب ہے اور تیرا اجر قریب ہے۔
میں تجھے لوگوں کے لئے پیش رو بناؤں گا ۔ 1 تو میری درگاہ میں وجیہ ہے ۔ کے میں نے تجھے اپنے لئے چنا۔
زمین اور آسمان تیرے ساتھ ایسے ہی ہیں جیسا کہ میرے ساتھ، تیرا بھید میرا بھید ہے۔ 2 تو مجھ سے ایسا ہے جیسے
میری توحید اور تفرید ۔ ملے وہ خدا بہت پاک اور بہت مبارک اور بہت اونچا ہے جس نے تیری بزرگی کو زیادہ کیا۔
الے تیرے پر سلام تو مبارک کیا گیا ۔ ۱۲ اور جس قدر لوگ تیرے زمانہ میں ہیں سب پر میں نے تجھے فضیلت دی۔ ۱۳ اور ہم
نے بنی آدم کو بزرگی دی اور بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ۔ ۱۴ وہ خدا سے نزدیک ہوا اور آگے سے آگے بڑھا یہاں تک
کہ دو قوسوں کے درمیان کھڑا ہو گیا ۔ ۱۵ اور تیرے پر دنیا اور دین میں میری رحمت ہے۔ ۱۲ اور اپنی محبت تیرے پر
ڈال دی اور تو نے میرے آنکھوں کے سامنے پرورش پائی۔ اے خدا تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چلا آتا ہے۔
اس نے اس آدم کو یعنی تجھ کو پیدا کیا اور اس کو عزت دی۔ یہ خدا کا رسول ہے نبیوں کے حلوں میں۔ وہ تو میرے ساتھ
اور میں تیرے ساتھ ہوں۔ ۲۰ تیرے لئے میں نے رات اور دن پیدا کیا ۔ ۳۱ جو چاہے کر کہ تو مغفور ہے۔ ۲۲ تو مجھ سے
وہ نسبت رکھتا ہے جس کی دنیا کو خبر نہیں ۔ ۲۳ اور اللہ تعالیٰ تیری حفاظت کرے گا اگر چہ لوگ تیری حفاظت نہ کریں۔
۲۴ اور اگر لوگ تیری حفاظت نہ کریں تو اللہ تیری حفاظت کرے گا ۔ ۲۵ تو وہ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔
۲۶ تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جا سکتا ۔ ۲۷ تو برگزیده مسیح ہے اور میں تیرے ساتھ اور تیرے انصار کے ساتھ ہوں ۔
وانت اسمى الاعلى وانت منی بمنزلة توحيدي و تفريدي و انت منی بمنزلة
المحبوبين عليک برکات و سلام سلام قولا من رب رحيم ۔ مظهر
هو الا وحي يوحى۔
الحي و انت منى مبدء الامر۔ ۔ وما وما ۔ ينطق عن الهوى ان هو الا وحي يوح
فرمایا: میں اپنے قلب کو دیکھ کر یقین کرتا ہوں کہ کل انبیاء علیہم السلام طبعا ہر قسم کی تعریف اور
مدح وثنا سے کراہت کرتے تھے۔ مگر جو کچھ خدا تعالیٰ نے ان کے حق میں بیان فرمایا ہے اپنے مصالح کی
بنا پر فرمایا ہے۔ اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ الفاظ میرے الفاظ نہیں خدا تعالیٰ کے الفاظ
ہیں اور یہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی عزت اور جلال اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور عظمت اور
جلال خاک میں ملا دیا گیا ہے اور حضرت عیسیٰ اور حضرت حسین کے حق میں ایسا غلو اور اطرا کیا گیا ہے کہ
اس سے خدا کا عرش کا نپتا ہے۔
اب جب کہ کروڑ ہا آدمی حضرت عیسی کی مدح و ثناء سے گمراہ ہو چکے ہیں اور ایسا ہی بے انتہا
مخلوق حضرت حسین کی نسبت غلو اور اطرا کر کے ہلاک ہو چکی ہے تو خدا کی مصلحت اور غیرت اس وقت
یہی چاہتی ہے کہ وہ تمام عزتوں کے کپڑے جو بے جا طور پر ان کو پہنائے گئے تھے اُن سے اتار کر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ کو پہنائے جاویں۔ پس ہماری نسبت یہ کلمات در حقیقت
خدا تعالیٰ کی اپنی عزت کے اظہار اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے اظہار کے لئے ہیں ۔
فرمایا: میں حلفاً کہتا ہوں کہ میرے دل میں اصلی اور حقیقی جوش یہی ہے کہ تمام محامد اور مناقب
اور تمام صفات جمیلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کروں ۔ میری تمام تر خوشی اسی
میں ہے اور میری بعثت کی اصل غرض یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت دنیا میں قائم ہو۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ میری نسبت جس قدر تعریفی کلمات اور تمجیدی باتیں
اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی ہیں یہ بھی در حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرف راجع ہیں اس لئے
کہ میں آپ کا ہی غلام ہوں اور آپ ہی کے مشکوۃ نبوت سے نور حاصل کرنے والا ہوں اور مستقل طور پر
ہمارا کچھ بھی نہیں۔ اسی سبب سے میرا یہ پختہ عقیدہ ہے کہ اگر کوئی شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
لے اور تو میرا اسم اعلیٰ ہے، تو مجھے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید تو میرے تمام محبوبوں کا قائم مقام ہے۔
ے تجھ پر برکات اور سلامتی ہو۔ سے تم پر اس خدا کا سلام جو رحیم ہے ۔ ۴ زندہ خدا کا مظہر ہے اور تو مجھ سے امیر مقصود
کا مبدء ہے۔ اور وہ اپنی خواہش کے ماتحت نہیں بولتا بلکہ وحی کا تابع ہے جو نازل کی جاتی ہے۔