مقام

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے کہ خدا تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ ہر ایک صدی کے سر پر وہ ایسے شخص کو مبعوث کرے گا جو دین کو پھر
تازہ کر دے گا اور اس کی کمزوریوں کو دور کر کے پھر اپنی اصلی طاقت اور قوت پر اس کو لے آوے گا اس
پیشگوئی کی رو سے ضرور تھا کہ کوئی شخص اس چودھویں صدی پر بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مبعوث ہوتا اور
موجود خرابیوں کی اصلاح کے لئے پیش قدمی دکھلاتا ۔ سو یہ عاجز عین وقت پر مامور ہوا۔ اس سے پہلے
صد ہا اولیا نے اپنے الہام سے گواہی دی تھی کہ چودھویں صدی کا مجد دسیح موعود ہوگا اور احادیث صحیحہ نبویہ
پکار پکار کہتی ہیں کہ تیرھویں صدی کے بعد ظہور مسیح ہے ۔ پس کیا اس عاجز کا یہ دعوی اس وقت
عین اپنے محل اور اپنے وقت پر نہیں ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ فرمودہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم خطا جاوے۔
میں نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ اگر فرض کیا جاوے کہ چودھویں صدی کے سر پر مسیح موعود
پیدا نہیں ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی پیشگوئیاں خطا جاتی ہیں اور صد ہا بزرگوار صاحب الہام
جھوٹے ٹھہرتے ہیں ۔
(۲) اس بات کو بھی سوچنا چاہئے کہ جب علماء سے یہ سوال کیا جائے کہ چودھویں صدی کا مجدد
ہونے کے لئے بجز اس احقر کے اور کس نے دعویٰ کیا ہے اور کس نے منجانب اللہ آنے کی خبر دی ہے اور
ملہم ہونے اور مامور ہونے کا دعویٰ کیا ہے تو اس کے جواب میں وہ بالکل خاموش ہیں اور کسی شخص کو پیش
نہیں کر سکتے جس نے ایسا دعویٰ کیا ہو ۔۔۔
(۳) تیسری علامت اس عاجز کے صدق کی یہ ہے کہ بعض اہل اللہ نے اس عاجز سے بہت سے
سال پہلے اس عاجز کے آنے کی خبر دی ہے یہاں تک کہ نام اور سکونت اور عمر کا حال بتصریح بتلایا
ہے۔ جیسا کہ نشان آسمانی میں لکھ چکا ہوں ۔
(۴) چوتھی علامت اس عاجز کے صدق کی یہ ہے کہ اس عاجز نے بارہ ہزار کے قریب خط اور اشتہار
الہامی برکات کے مقابلہ کے لئے مذاہب غیر کی طرف روانہ کئے بالخصوص پادریوں میں سے شاید ایک بھی
نامی پادری یورپ اور امریکہ اور ہندوستان میں باقی نہیں رہا ہو گا جس کی طرف خط رجسٹری کر کے نہ بھیجا
ہو مگر سب پر حق کا رعب چھا گیا ۔ اب جو ہماری قوم کے ملا مولوی لوگ اس دعوت میں نکتہ چینی کرتے ہیں
در حقیقت یہ ان کی دروغ گوئی اور نجاست خواری ہے۔ مجھے یہ قطعی طور پر بشارت دی گئی ہے کہ اگر کوئی
مخالف دین میرے سامنے مقابلہ کے لئے آئے گا تو میں اس پر غالب ہوں گا اور وہ ذلیل ہو گا ۔ ۔۔۔۔۔

(۵) پانچویں علامت اس عاجز کے صدق کی یہ ہے کہ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ میں ان مسلمانوں
پر بھی اپنے کشفی اور الہامی علوم میں غالب ہوں ۔ ان کے ملہموں کو چاہئے کہ میرے مقابل پر آویں پھر
اگر تائید الہی میں اور فیض سماوی میں اور آسمانی نشانوں میں مجھ پر غالب ہو جا ئیں تو جس کا رد سے چاہیں
مجھ کو ذبح کر دیں مجھے منظور ہے ۔
آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ جلد ۵ صفحه ۳۴۰ تا ۳۴۸)
میں دیکھتا ہوں کہ وہ لوگ جو نیچر اور صحیفہ قدرت کے پیرو بننا چاہتے ہوں اُن کے لئے خدا تعالیٰ
نے یہ نہایت عمدہ موقع دیا ہے کہ وہ میرے دعوے کو قبول کریں کیونکہ وہ لوگ ان مشکلات میں گرفتار نہیں
ہیں جن میں ہمارے دوسرے مخالف گرفتار ہیں۔ کیونکہ وہ خوب جانتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام
فوت ہو گئے اور پھر ساتھ اس کے انہیں یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ مسیح موعود کی نسبت جو پیشگوئی احادیث میں
موجود ہے وہ ان متواترات میں سے ہے جن سے انکار کرنا کسی عقلمند کا کام نہیں۔ پس اس صورت میں یہ
بات ضروری طور پر انہیں قبول کرنی پڑتی ہے کہ آنے والا مسیح اسی اُمت میں سے ہوگا۔ البتہ یہ سوال کرنا
ان کا حق ہے کہ ہم کیونکر یہ دعوی مسیح موعود ہونے کا قبول کریں؟ اور اس پر دلیل کیا ہے کہ وہ مسیح موعود تم
ہی ہو؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جس زمانہ اور جس ملک اور جس قصبہ میں مسیح موعود کا ظاہر ہونا قرآن شریف
اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے اور جن افعال خاصہ کو مسیح کے وجود کی علت غائی ٹھہرایا گیا ہے اور جن
حوادث ارضی اور سماوی کو مسیح موعود کے ظاہر ہونے کی علامات بیان فرمایا گیا ہے اور جن علوم اور معارف
کو مسیح موعود کا خاصہ ٹھہرایا گیا ہے وہ سب باتیں اللہ تعالیٰ نے مجھ میں اور میرے زمانہ میں اور میرے
ملک میں جمع کر دی ہیں اور پھر زیادہ تر اطمینان کے لئے آسمانی تائیدات میرے شامل حال کی ہیں ۔
چون مرا حکم از پئے قوم مسیحی داده اند
مصلحت را ابن مریم نام من بنهاده اند
آسمان بارد نشان الوقت مے گوید زمیں
این دو شاہد از پئے تصدیق من استاده اند کے
لے جب مجھے عیسائی قوم کی اصلاح کیلئے حکم دیا گیا ہے تو اسی مصلحت سے میرا نام بھی ابن مریم رکھا گیا ہے۔
آسمان نشان برساتا ہے اور زمین الوقت کہتی ہے۔ یہ دونوں گواہ میری تصدیق کے لئے کھڑے ہیں۔

اب تفصیل اس کی یہ ہے کہ اشارات نص قرآنی سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
مثیل موسیٰ ہیں اور آپ کا سلسلۂ خلافت حضرت موسیٰ کے سلسلۂ خلافت سے بالکل مشابہ ہے اور جس
طرح حضرت موسیٰ کو وعدہ دیا گیا تھا کہ آخری زمانہ میں یعنی جبکہ سلسلہ اسرائیلی نبوت کا انتہا تک پہونچ
جائے گا اور بنی اسرائیل کئی فرقے ہو جائیں گے۔ اور ایک دوسرے کی تکذیب کرے گا۔ یہاں تک کہ
بعض بعض کو کافر کہیں گے تب اللہ تعالیٰ ایک خلیفہ حامی دین موسیٰ یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کو پیدا
کرے گا اور وہ بنی اسرائیل کی مختلف بھیڑوں کو اپنے پاس اکٹھی کرے گا اور بھیڑیئے اور بکری کو ایک
جگہ جمع کر دے گا۔ اور سب قوموں کے لئے ایک حکم بن کر اندرونی اختلاف کو درمیان سے اُٹھا دے
گا اور بغض اور کینوں کو دور کر دے گا۔
یہی وعدہ قرآن میں بھی دیا گیا تھا جس کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے کہ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ ۔ (الجمعة: (۴) اور حدیثوں میں اس کی بہت تفصیل ہے۔ چنانچہ لکھا ہے کہ یہ امت
بھی اسی قدر فرقے ہو جائیں گے جس قدر کہ یہود کے فرقے ہوئے تھے اور ایک دوسرے کی تکذیب اور
تکفیر کرے گا اور یہ سب لوگ عنادا اور بغض با ہمی میں ترقی کریں گے۔ اس وقت تک کہ مسیح موعود حکم
ہو کر دنیا میں آوے اور جب وہ حکم ہو کر آئے گا تو بغض اور شحناء کوڈ ورکر دے گا اور اُس کے زمانہ
میں بھیڑیا اور بکری ایک جگہ جمع ہو جائیں گے۔ چنانچہ یہ بات تمام تاریخ جاننے والوں کو معلوم ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام ایسے ہی وقت میں آئے تھے کہ جب اسرائیلی قوموں میں بڑا تفرقہ پیدا ہو گیا
تھا اور ایک دوسرے کے مکفر اور مکذب ہو گئے تھے ۔ اسی طرح یہ عاجز بھی ایسے وقت میں آیا ہے کہ
جب اندرونی اختلافات انتہا تک پہونچ گئے اور ایک فرقہ دوسرے کو کافر بنانے لگا۔ اس تفرقہ کے
وقت میں اُمتِ محمدیہ کو ایک حکم کی ضرورت تھی ۔ سوخدا نے مجھے حکم کر کے بھیجا ہے۔
کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۵۴ تا ۲۵۷ حاشیه )
میری حیثیت ایک معمولی مولوی کی حیثیت نہیں ہے بلکہ میری حیثیت سُننِ انبیاء کی سی حیثیت ہے۔
مجھے ایک سماوی آدمی مانو پھر یہ سارے جھگڑے اور تمام نزاعیں جو مسلمانوں میں پڑی ہوئی ہیں، ایک دم
میں طے ہو سکتی ہیں۔ جو خدا کی طرف سے مامور ہو کر حکم بن کر آیا ہے جو معنی قرآن شریف کے وہ کرے
گا وہی صحیح ہوں گے۔ اور جس حدیث کو وہ صحیح قرار دے گا وہی صحیح حدیث ہوگی ۔
الحکم مورخه ۷ ارنومبر ۱۹۰۰ ء صفحه ۲ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۳۹۹ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )

واضح ہو کہ حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ جو شخص اپنے زمانہ کے امام کو شناخت نہ کرے اُس کی موت
جاہلیت کی موت ہوتی ہے۔ سو بموجب اس نبوی وصیت کے ضروری ہوا کہ ہر ایک حق کا طالب
امام صادق کی تلاش میں لگا رہے۔ اب ایک ضروری سوال یہ ہے کہ امام الزمان کس کو کہتے
ہیں اور اس کی علامات کیا ہیں اور اُس کو دوسرے ملہموں اور خواب بینوں اور اہل کشف پر ترجیح کیا ہے۔
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ امام الزمان اُس شخص کا نام ہے کہ جس شخص کی روحانی تربیت کا خدا تعالیٰ
متولی ہو کر اُس کی فطرت میں ایک ایسی امامت کی روشنی رکھ دیتا ہے کہ وہ سارے جہان کے معقولیوں
اور فلسفیوں سے ہر ایک رنگ میں مباحثہ کر کے ان کو مغلوب کر لیتا ہے۔ وہ ہر ایک قسم کے دقیق در دقیق
اعتراضات کا خدا سے قوت پا کر ایسی عمدگی سے جواب دیتا ہے کہ آخر ماننا پڑتا ہے کہ اس کی فطرت دنیا
کی اصلاح کا پورا سامان لے کر اس مسافر خانہ میں آئی ہے۔ اس لئے اس کو کسی دشمن کے سامنے شرمندہ
ہونا نہیں پڑتا ۔ وہ روحانی طور پر محمدی فوجوں کا سپہ سالار ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا ارادہ ہوتا ہے کہ
اس کے ہاتھ پر دین کی دوبارہ فتح کرے اور وہ تمام لوگ جو اس کے جھنڈے کے نیچے آتے ہیں اُن کو
بھی اعلیٰ درجہ کے قومی بخشے جاتے ہیں ۔ اور وہ تمام شرائط جو اصلاح کے لئے ضروری ہوتے ہیں اور
وہ تمام علوم جو اعتراضات کے اٹھانے اور اسلامی خوبیوں کے بیان کرنے کے لئے ضروری ہیں اس
کو عطا کئے جاتے ہیں ۔
( ضرورة الامام ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۷۲ تا ۷ ۴۷)
یہ سوال باقی رہا کہ اس زمانہ میں امام الزمان کون ہے جس کی پیروی تمام عام مسلمانوں اور زاہدوں
اور خواب بینوں اور ماہموں کو کرنی خدا تعالیٰ کی طرف سے فرض قرار دیا گیا ہے۔ سوئیں اس وقت
بے دھڑک کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور عنایت سے وہ امام الزمان میں ہوں اور مجھ میں خدا تعالیٰ
نے وہ تمام علامتیں اور تمام شرطیں جمع کی ہیں اور اس صدی کے سر پر مجھے مبعوث فرمایا ہے۔
( ضرورة الامام - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۹۵)
یاد رہے کہ امام الزمان کے لفظ میں نبی ، رسول ، محدث ، مجدّ دسب داخل ہیں ۔ مگر جو لوگ ارشاد
اور ہدایت خلق اللہ کے لئے مامور نہیں ہوئے اور نہ وہ کمالات اُن کو دیئے گئے وہ گو ولی ہوں یا ابدال
ہوں امام الزمان نہیں کہلا سکتے ۔
( ضرورة الامام - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۹۵)

چونکہ یہ عاجز راستی اور سچائی کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اس لئے تم صداقت کے نشان
ہر ایک طرف سے پاؤ گے۔ وہ وقت دور نہیں بلکہ بہت قریب ہے کہ جب تم فرشتوں کی فوجیں آسمان
سے اُترتی اور ایشیا اور یورپ اور امریکہ کے دلوں پر نازل ہوتی دیکھو گے ۔ یہ تم قرآن شریف سے معلوم
کر چکے ہو کہ خلیفہ اللہ کے نزول کے ساتھ فرشتوں کا نازل ہونا ضروری ہے تا دلوں کو حق کی طرف
پھیریں۔ سو تم اس نشان کے منتظر رہو ۔ اگر فرشتوں کا نزول نہ ہوا اور ان کے اُترنے کی نمایاں تاثیریں تم
نے دنیا میں نہ دیکھیں اور حق کی طرف دلوں کی جنبش کو معمول سے زیادہ نہ پایا تو تم نے یہ سمجھنا کہ آسمان
سے کوئی نازل نہیں ہوا۔ لیکن اگر یہ سب باتیں ظہور میں آگئیں تو تم انکار سے باز آؤ تا تم خدا تعالیٰ کے
نزدیک ایک سرکش قوم نہ ٹھہرو۔
( فتح اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۳ ۱۴ حاشیہ )
پس میں جبکہ اس مدت تک ڈیڑھ سو پیشگوئی کے قریب خدا کی طرف سے پا کر چشم خود دیکھ چکا ہوں
کہ صاف طور پر پوری ہو گئیں تو میں اپنی نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیونکر انکار کر سکتا ہوں اور جبکہ
خدا تعالیٰ نے یہ نام میرے رکھے ہیں تو میں کیونکر رڈ کر دوں یا کیونکر اُس کے سوا کسی دوسرے سے
ڈروں۔ مجھے اس خدا کی قسم ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اور جس پر افترا کرنا لعنتیوں کا کام ہے کہ اُس نے
مسیح موعود بنا کر مجھے بھیجا ہے۔ اور میں جیسا کہ قرآن شریف کی آیات پر ایمان رکھتا ہوں ایسا ہی بغیر
فرق ایک ذرہ کے خدا کی اس کھلی کھلی وحی پر ایمان لاتا ہوں جو مجھے ہوئی۔ جس کی سچائی اس کے متواتر
نشانوں سے مجھ پر کھل گئی ہے اور میں بیت اللہ میں کھڑے ہو کر یہ قسم کھا سکتا ہوں کہ وہ پاک وحی جو
میرے پر نازل ہوتی ہے وہ اسی خدا کا کلام ہے جس نے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ اور حضرت محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنا کلام نازل کیا تھا۔ میرے لئے زمین نے بھی گواہی دی اور آسمان نے بھی۔ اس
طرح پر میرے لئے آسمان بھی بولا اور زمین بھی کہ میں خلیفہ اللہ ہوں مگر پیشگوئیوں کے مطابق ضرور تھا کہ
انکار بھی کیا جاتا۔ اس لئے جن کے دلوں پر پردے ہیں وہ قبول نہیں کرتے۔ میں جانتا ہوں کہ ضرور خدا
میری تائید کرے گا جیسا کہ وہ ہمیشہ اپنے رسولوں کی تائید کرتا رہا ہے۔ کوئی نہیں کہ میرے مقابل پر ٹھہر سکے۔
ایک غلطی کا ازالہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰)
چونکہ میں ایک ایسے نبی کا تابع ہوں جو انسانیت کے تمام کمالات کا جامع تھا اور اُس کی شریعت اکمل
اور اتم تھی اور تمام دنیا کی اصلاح کے لئے تھی اس لئے مجھے وہ قوتیں عنایت کی گئیں جو تمام دنیا کی

اصلاح کے لئے ضروری تھیں تو پھر اس امر میں کیا شک ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو وہ فطرتی طاقتیں
نہیں دی گئیں جو مجھے دی گئیں کیونکہ وہ ایک خاص قوم کے لئے آئے تھے اور اگر وہ میری جگہ ہوتے تو
اپنی اس فطرت کی وجہ سے وہ کام انجام نہ دے سکتے جو خدا کی عنایت نے مجھے انجام دینے کی قوت دی۔ ہے
وهذا تحديث نعمة الله و لا فخر ۔ جیسا کہ ظاہر ہے کہ اگر حضرت موسیٰ علیہ السلام ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ آتے تو اس کام کو انجام نہ دے سکتے اور اگر قرآن شریف کی جگہ توریت نازل
ہوتی تو اس کام کو ہرگز انجام نہ دے سکتی جو قرآن شریف نے دیا۔ انسانی مراتب پردہ غیب میں ہیں۔
اس بات میں بگڑنا اور منہ بنانا اچھا نہیں۔ کیا جس قادر مطلق نے حضرت عیسی علیہ السلام کو پیدا کیا وہ ایسا
ہی ایک اور انسان یا اس سے بہتر پیدا نہیں کر سکتا ؟ اگر قرآن شریف کی کسی آیت سے ثابت ہوتا ہے تو
وہ آیت پیش کرنی چاہئے ۔ سخت مردود وہ شخص ہو گا جو قرآنی آیت سے انکار کرے۔ ورنہ میں اس پاک
وحی کے مخالف کیونکر خلاف واقعہ کہہ سکتا ہوں جو قریباً تیس برس سے مجھ کو تسلی دے رہی ہے اور ہزار ہا
خدا کی گواہیاں اور فوق العادت نشان اپنے ساتھ رکھتی ہے۔ خدا تعالیٰ کے کام مصلحت اور حکمت سے
خالی نہیں۔ اُس نے دیکھا کہ ایک شخص کو محض بے وجہ خدا بنایا گیا ہے جس کی چالیس کروڑ آدمی پرستش کر
رہے ہیں۔ تب اُس نے مجھے ایسے زمانہ میں بھیجا کہ جب اس عقیدہ پر غلو انتہا تک پہنچ گیا تھا۔ اور تمام
نبیوں کے نام میرے نام رکھے مگر مسیح ابن مریم کے نام سے خاص طور پر مجھے مخصوص کر کے وہ میرے پر
رحمت اور عنایت کی گئی جو اس پر نہیں کی گئی تا لوگ سمجھیں کہ فضل خدا کے ہاتھ میں ہے جس کو چاہتا ہے
دیتا ہے۔ اگر میں اپنی طرف سے یہ باتیں کرتا ہوں تو جھوٹا ہوں لیکن اگر خدا میری نسبت اپنے نشانوں
کے ساتھ گواہی دیتا ہے۔ تو میری تکذیب تقویٰ کے برخلاف ہے۔
(حقیقۃ الوحی حصہ اول ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۸،۱۵۷)
خدا تعالیٰ کے الہام اور وحی سے میں کہتا ہوں کہ وہ جو آنے والا تھا وہ میں ہوں ۔ قدیم سے خدا تعالیٰ
نے منہاج نبوت پر جو طریق ثبوت کا رکھا ہوا ہے وہ مجھ سے جس کا جی چاہے لے لے۔
الحکم مورخه ۲۱ رفروری ۱۹۰۳ء صفحه ۲ کالم نمبر ۳ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۱۳۸۳ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اپنے خدائے پاک کے یقینی اور
قطعی مکالمہ سے مشرف ہوں اور قریباً ہر روز مشرف ہوتا ہوں اور وہ خدا جس کو یسوع مسیح کہتا ہے کہ تو
نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ میں دیکھتا ہوں کہ اُس نے مجھے نہیں چھوڑا اور مسیح کی طرح میرے پر بھی بہت
لدله

ママ
حملے ہوئے مگر ہر ایک حملہ میں دشمن ناکام رہے۔ اور مجھے پھانسی دینے کے لئے منصوبہ کیا گیا مگر میں مسیح
کی طرح صلیب پر نہیں چڑھا بلکہ ہر ایک بلا کے وقت میرے خدا نے مجھے بچایا اور میرے لئے اس نے
بڑے بڑے معجزات دکھلائے اور بڑے بڑے قومی ہاتھ دکھلائے ۔ اور ہزار ہا نشانوں سے اُس نے مجھ پر
ثابت کر دیا کہ خدا وہی خدا ہے جس نے قرآن کو نازل کیا اور جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
بھیجا۔ اور میں عیسی مسیح کو ہرگز ان امور میں اپنے پر کوئی زیادت نہیں دیکھتا یعنی جیسے اُس پر خدا کا کلام
نازل ہوا ایسا ہی مجھ پر بھی ہوا اور جیسے اُس کی نسبت معجزات منسوب کئے جاتے ہیں میں یقینی طور پر ان
معجزات کا مصداق اپنے نفس کو دیکھتا ہوں بلکہ اُن سے زیادہ اور یہ تمام شرف مجھے صرف ایک نبی کی پیروی
سے ملا ہے جس کے مدارج اور مراتب سے دنیا بے خبر ہے یعنی سیدنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
یہ عجیب ظلم ہے کہ جاہل اور نادان لوگ کہتے ہیں کہ عیسی آسمان پر زندہ ہے حالانکہ زندہ ہونے کے
علامات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں پاتا ہوں ۔ وہ خدا جس کو دنیا نہیں جانتی ہم نے اس
خدا کو اس کے نبی کے ذریعہ سے دیکھ لیا اور وہ وحی الہی کا دروازہ جو دوسری قوموں پر بند ہے ہمارے
پر محض اس نبی کی برکت سے کھولا گیا اور وہ معجزات جو غیر قو میں صرف قصوں اور کہانیوں کے طور پر
بیان کرتی ہیں ہم نے اس نبی کے ذریعہ سے وہ معجزات بھی دیکھ لئے اور ہم نے اس نبی کا وہ مرتبہ پایا
جس کے آگے کوئی مرتبہ نہیں ۔ مگر تعجب کہ دنیا اس سے بے خبر ہے ۔ مجھے کہتے ہیں کہ مسیح موعود ہونے
کا کیوں دعوی کیا مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس نبی کی کامل پیروی سے ایک شخص عیسیٰ سے بڑھ کر
بھی ہو سکتا ہے۔ اندھے کہتے ہیں یہ کفر ہے ۔ میں کہتا ہوں کہ تم خود ایمان سے بے نصیب ہو ۔ پھر
کیا جانتے ہو کہ کفر کیا چیز ہے ۔ کفر خود تمہارے اندر ہے۔ اگر تم جانتے کہ اس آیت کے کیا معنے ہیں کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو ایسا کفر
منہ پر نہ لاتے ۔ خدا تو تمہیں یہ ترغیب دیتا ہے کہ تم اس رسول کی کامل پیروی کی برکت سے تمام رسولوں
کے متفرق کمالات اپنے اندر جمع کر سکتے ہو۔ اور تم صرف ایک نبی کے کمالات حاصل کرنا کفر جانتے ہو۔
چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۵۳ تا ۳۵۵)
میں اُسی کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جیسا کہ اُس نے ابراہیم سے مکالمہ مخاطبہ کیا اور پھر اسحاق سے اور
اسمعیل سے اور یعقوب سے اور یوسف سے اور موسی" سے اور مسیح ابن مریم سے اور سب کے بعد ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہمکلام ہوا کہ آپ پر سب سے زیادہ روشن اور پاک وحی نازل کی ایسا ہی

اُس نے مجھے بھی اپنے مکالمہ مخاطبہ کا شرف بخشا۔ مگر یہ شرف مجھے محض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیروی سے حاصل ہوا اگر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت نہ ہوتا اور آپ کی پیروی نہ کرتا تو اگر
دنیا کے تمام پہاڑوں کے برابر میرے اعمال ہوتے تو پھر بھی میں کبھی یہ شرف مکالمہ مخاطبہ ہرگز نہ پاتا
کیونکہ اب بجز محمد کی نبوت کے سب نبوتیں بند ہیں ۔ شریعت والا نبی کوئی نہیں آ سکتا اور بغیر شریعت کے
نبی ہو سکتا ہے مگر وہی جو پہلے اُمتی ہو۔ پس اسی بنا پر میں اُمتی بھی ہوں اور نبی بھی۔ اور میری نبوت یعنی
مکالمہ مخاطبہ الہیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا ایک ظلّ ہے اور بجز اس کے میری نبوت کچھ علیہ
بھی نہیں ۔ وہی نبوت محمد یہ ہے جو مجھ میں ظاہر ہوئی ہے۔
تجلیات الہیہ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱۲۰۴۱۱ )
میں نے بار بار بیان کر دیا ہے کہ یہ کلام جو میں سناتا ہوں یہ قطعی اور یقینی طور پر خدا کا کلام ہے جیسا
کہ قرآن اور توریت خدا کا کلام ہے اور میں خدا کا ظلی اور بروزی طور پر نبی ہوں اور ہر ایک مسلمان کو
دینی امور میں میری اطاعت واجب ہے اور مسیح موعود ماننا واجب ہے اور ہر ایک جس کو میری تبلیغ پہنچ گئی
ہے گو وہ مسلمان ہے مگر مجھے اپنا حکم نہیں ٹھہراتا اور نہ مجھے مسیح موعود مانتا ہے اور نہ میری وحی کو خدا کی
طرف سے جانتا ہے وہ آسمان پر قابل مواخذہ ہے کیونکہ جس امر کو اس نے اپنے وقت پر قبول کرنا تھا
اُس کو رد کر دیا۔ میں صرف یہ نہیں کہتا کہ میں اگر جھوٹا ہوتا تو ہلاک کیا جاتا بلکہ میں یہ بھی کہتا ہوں کہ
موسی" اور عیسی اور داؤد اور آنحضرت صلعم کی طرح میں سچا ہوں ! ہوں اور میری تصدیق کے لئے خدا نے
دس ہزار سے بھی زیادہ نشان دکھلائے ہیں ۔ قرآن نے میری گواہی دی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے میری گواہی دی ہے۔
( تحفة الندوة - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۹۶٬۹۵)
چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے اور آپ خاتم الانبیاء ہیں اس
لئے خدا نے یہ نہ چاہا کہ وحدت اقوامی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی کمال تک پہنچ جائے
کیونکہ یہ صورت آپ کے زمانہ کے خاتمہ پر دلالت کے ے خاتمہ پر دلالت کرتی تھی یعنی شبہ گذرتا تھا کہ آپ کا زمانہ وہیں تک
ختم ہو گیا۔ کیونکہ جو آخری کام آپ کا تھا وہ اسی زمانہ میں انجام تک پہنچ گیا۔ اس لئے خدا نے تکمیل اس
فعل کی جو تمام قو میں ایک قوم کی طرح بن جائیں اور ایک ہی مذہب پر ہو جائیں ۔ زمانہ محمدی کے آخری
حصہ میں ڈال دی جو قرب قیامت کا زمانہ ہے۔ اور اس تکمیل کے لئے اسی اُمت میں سے ایک نائب
لده

مقرر کیا جو مسیح موعود کے نام سے موسوم ہے۔ اور اسی کا نام خاتم الخلفاء ہے پس زمانہ محمدی کے سر پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور اُس کے آخر میں مسیح موعود ہے ۔ اور ضرور تھا کہ یہ سلسلہ دنیا کا منقطع
نہ ہو جب تک کہ وہ پیدا نہ ہو لے کیونکہ وحدت اقوامی کی خدمت اسی نائب النبوت کے عہد سے وابستہ
کی گئی ہے۔ اور اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے اور وہ یہ ہے۔
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: ١٠) یعنی
خدا وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو ایک کامل ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تا اس کو ہر ایک قسم کے
دین پر غالب کر دے یعنی ایک عالمگیر غلبہ اس کو عطا کرے ۔۔۔۔۔۔ اس آیت کی نسبت ان سب متقدمین کا
اتفاق ہے جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں کہ یہ عالمگیر غلبہ مسیح موعود کے وقت میں ظہور میں آئے گا۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۹۱،۹۰)
میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اُسی نے مجھے بھیجا ہے۔ اور
اسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اُسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اُس نے میری تصدیق
کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں ۔ جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔
( تتمہ حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰۳)
مجھے خدا تعالیٰ نے میری وحی میں بار بار امتی کر کے بھی پکارا ہے اور نبی کر کے بھی پکارا ہے اور ان
دونوں ناموں کے سننے سے میرے دل میں نہایت لذت پیدا ہوتی ہے اور میں شکر کرتا ہوں کہ اس
مرکب نام سے مجھے عزت دی گئی۔ ( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۵۵)
اسی طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے دو نام میں نے پائے۔ ایک میرا نام اُمتی رکھا گیا جیسا کہ میرے
نام غلام احمد سے ظاہر ہے۔ دوسرے میرا نام ظلی طور پر نبی رکھا گیا ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے حصص
سابقہ براہین احمدیہ میں میرا نام احمد رکھا اور اسی نام سے بار بار مجھ کو پکارا اور یہ اسی بات کی طرف اشارہ تھا
کہ میں ظلی طور پر نبی ہوں ۔ پس میں اتنی بھی ہوں اور ظلی طور پر نبی بھی ہوں ۔ اسی کی طرف وہ وحی الہی
بھی اشارہ کرتی ہے جو حصص سابقہ براہین احمدیہ میں ہے۔ كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُّحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَ تَعَلَّمَ ۔ یعنی ہر ایک برکت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے۔ پس
بہت برکت والا وہ انسان ہے جس نے تعلیم کی یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اور پھر بعد اس کے بہت
برکت والا وہ ہے جس نے تعلیم پائی یعنی یہ عاجز ۔ پس اتباع کامل کی وجہ سے میرا نام اُمتی ہوا اور پورا

عکس نبوت حاصل کرنے سے میرا نام نبی ہو گیا ۔ پس اس طرح پر مجھے دو نام حاصل ہوئے ۔
ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۶۰)
جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل
طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں مگر ان معنوں سے کہ میں نے
اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پا کر اس کے واسطہ سے خدا کی
طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے۔ اِس طور کا نبی کہلانے سے
میں نے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے۔ سواب بھی
میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا اور میرا یہ قول کہ
من نیستم رسول و نیا ورده ام کتاب
اس کے معنے صرف اس قدر ہیں کہ میں صاحب شریعت نہیں ہوں۔ ہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے
اور ہرگز فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ میں باوجود نبی اور رسول کے لفظ کے ساتھ پکارے جانے کے خدا کی
طرف سے اطلاع دیا گیا ہوں کہ یہ تمام فیوض بلا واسطہ میرے پر نہیں ہیں بلکہ آسمان پر ایک پاک وجود
ہے جس کا روحانی افاضہ میرے شامل حال ہے یعنی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اس واسطہ کو ملحوظ رکھ کر اور
اس میں ہو کر اور اس کے نام محمد اور احمد سے مسمی ہو کر میں رسول بھی ہوں اور نبی بھی ہوں یعنی بھیجا گیا
بھی اور خدا سے غیب کی خبریں پانے والا بھی اور اس طور سے خاتم النبیین کی مہر محفوظ رہی کیونکہ میں
نے انعکاسی اور ظلی طور پر محبت کے آئینہ کے ذریعہ سے وہی نام پایا۔ اگر کوئی شخص اس وحی الہی پر ناراض
ہو کہ کیوں خدا تعالیٰ نے میرا نام نبی اور رسول رکھا ہے تو یہ اس کی حماقت ہے کیونکہ میرے نبی اور رسول
ہونے سے خدا کی مہر نہیں ٹوٹتی ۔
ایک غلطی کا ازالہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰ ، ۲۱۱)
خدا تعالیٰ نے آج سے چھبیس برس پہلے میرا نام براہین احمدیہ میں محمد اور احمد رکھا ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز مجھے قرار دیا ہے اسی وجہ سے براہین احمد یہ میں لوگوں کو مخاطب کر کے
فرما دیا ہے۔ قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اور نیز فرمایا ہے كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ
مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَ تَعَلَّم ہے اور اگر کوئی یہ کہے کہ کس طرح معلوم
لے کہہ اگر خدا سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے۔
ہے۔ پس بڑا مبارک وہ ہے جس نے تعلیم دی اور جس نے تعلیم پائی۔
ہر ایک برکت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے۔
ہرا

ہوا کہ حدیث لَوْ كَانَ الإِيْمَانُ مَعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا لَنَالَهُ رَجُلٌ مِّنْ فَارِسِ اس عاجز کے حق میں ہے اور
کیوں جائز نہیں کہ امت محمدیہ میں سے کسی اور کے حق میں ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ براہین احمد یہ میں
بار بار اس حدیث کا مصداق وحی الہی نے مجھے ٹھیرایا ہے۔ اور بتصریح بیان فرمایا کہ وہ میرے حق میں ہے
اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے جو میرے پر نازل ہوا ۔ ومن ينكر به
فليبارز للمباهلة ولعنة الله على من كذب الحق او افترى على حضرة العزة ۔ اور یہ
دعوی اُمتِ محمدیہ میں سے آج تک کسی اور نے ہرگز نہیں کیا کہ خدا تعالیٰ نے میرا یہ نام رکھا ہے اور
خدا تعالیٰ کی وحی سے صرف میں اس نام کا مستحق ہوں اور یہ کہنا کہ نبوت کا دعویٰ کیا ہے کس قدر جہالت
کس قدر حماقت اور کس قد ر حق سے خروج ہے۔ اے نادانو ! میری مراد نبوت سے یہ نہیں ہے کہ میں نعوذ باللہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کھڑا ہو کر نبوت کا دعویٰ کرتا ہوں یا کوئی نئی شریعت لایا ہوں ۔
صرف مراد میری نبوت سے کثرت مکالمت و مخاطبت الہیہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع
سے حاصل ہے۔ سو مکالمہ و مخاطبہ کے آپ لوگ بھی قائل ہیں ۔ پس یہ صرف لفظی نزاع ہوئی یعنی آپ
لوگ جس امر کا نام مکالمه و مخاطبه ر اطبہ رکھتے ہیں میں اس کی کثرت کا نام بموجب حکم الہی نبوت رکھتا ۔ ھتا ہوں ۔
وَلِكُلِّ أَنْ يَصْطَلِحَ -
( تتمہ حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰۳٬۵۰۲)
و اني على مقام الختم من الولاية كما كان سيدى المصطفى على مقام الختم
من النبوة و انه خاتم الانبياء و انا خاتم الاولياء۔ لاولى بعدى الا الذي هو منى و
على عهدي۔ و انّي أُرْسِلْتُ من ربّى بِكُلِّ قُوّة وبركة و عزّة۔ وان قدمى هذه على
منارة ختم عليها كل رفعة " ۔
(خطبہ الہامیہ۔ روحانی خزائن جلد ۶ اصفحه ۷۰۰۶۹ )
میں وہی ہوں جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا۔ ہاں ! میں وہی ہوں جس کا سارے نبیوں کی
ے اگر ایمان ثریا پر بھی معلق ہوا تو اسے ابناء فارس میں سے ایک شخص لا زمین پر قائم کرے گا۔
ہے اور جو میرے الہامات کا انکار کرتا ہے اسے چاہیے کہ وہ مباہلہ کے لئے آئے اور اس شخص پر اللہ کی لعنت ہو جو حق
کو جھٹلاتا ہے یا اللہ رب العزت کے بارہ میں افترا سے کام لیتا ہے۔
سے اور میں ولایت کے سلسلہ کو ختم کرنے والا ہوں جیسا کہ ہمارے سید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نبوت کے سلسلہ کو ختم
کرنے والے تھے اور وہ خاتم الانبیاء ہیں اور میں خاتم الاولیاء ہوں ۔ میرے بعد کوئی ولی نہیں مگر وہ جو مجھ سے ہوگا اور
میرے عہد پر ہوگا۔ اور میں اپنے خدا کی طرف سے تمام تر قوت اور برکت اور عزت کے ساتھ بھیجا گیا ہوں اور یہ میرا
قدم ایک ایسے منارہ پر ہے جو اس پر ہر ایک بلندی ختم کی گئی ہے۔

زبان پر وعدہ ہوا۔ ( الحکم ۲۴ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲ کالم ۲ ملفوظات جلد دوم صفحہ ۴۶ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
خدا تعالیٰ نے میرا نام عیسی ہی نہیں رکھا بلکہ ابتداء سے انتہا تک جس قدر انبیاء علیہم السلام کے نام تھے
وہ سب میرے نام رکھ دیئے ہیں۔ چنانچہ براہین احمد یہ حقصص سابقہ میں میرا نام آدم رکھا ہے جیسا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اَرَدْتُ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ ۔ ۔ اسی طرح براہین احمدیہ کے حصص سابقہ
میں خدا تعالیٰ نے میرا نام نوح بھی رکھا ہے اور میری نسبت فرمایا ہے ۔ وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ
ظَلَمُوا إِنَّهُمْ مُّغْرَقُونَ ۔۔ اور خدا تعالی نے مجھے فرمایا۔ اِصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِينَا۔ "
إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ ۔۔
اسی طرح براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں میرا نام ابراہیم بھی رکھا گیا ہے جیسا کہ فرمایا۔ سلام
عَلَيْكَ يَا إِبْرَاهِيمُ (دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۸) یہ صفحہ ۵۵۸ ) یعنی اے ابراہیم تجھ پر سلام ۔ ابراہیم علیہ السلام کو
خدا تعالیٰ نے بہت برکتیں دی تھیں اور وہ ہمیشہ دشمنوں کے حملوں سے سلامت رہا۔ پس میرا نام ابراہیم
رکھ کر خدا تعالیٰ یہ اشارہ کرتا ہے کہ ایسا ہی اس ابراہیم کو برکتیں دی جائیں گی اور مخالف اس کو کچھ ضرر
نہیں پہنچا سکیں گے۔ اسی طرح براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں میرا نام یوسف بھی رکھا گیا
ایسا ہی براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں میرا نام موسیٰ رکھا گیا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
تَلَطَّفُ بِالنَّاسِ وَ تَرَحَمُ عَلَيْهِمْ أَنْتَ فِيْهِمْ بِمَنْزِلَةِ مُوسَى وَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ ۔۔۔
اسی طرح خدا نے براہین احمدیہ حصص سابقہ میں میرا نام داؤ د بھی رکھا جس کی تفصیل عنقریب اپنے
موقع پر آئے گی ۔ ایسا ہی براہین احمدیہ حصص سابقہ میں خدا تعالیٰ نے میرا نام سلیمان بھی رکھا اور اس کی
تفصیل بھی عنقریب آئے گی۔ ایسا ہی براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں خدا تعالیٰ نے میرا نام احمد اور محمد
بھی رکھا اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم نبوت ہیں ویسا
ہی یہ عاجز خاتم ولایت ہے۔ اور بعد اس کے میری نسبت براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں یہ بھی فرمایا ۔
لے میں نے اپنی طرف سے خلیفہ کرنے کا ارادہ کیا سو میں نے آدم کو پیدا کیا۔
ے اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کر وہ تو ایک غرق شدہ قوم ہے۔
ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی سے کشتی بنا۔
جو لوگ تیری بیعت کرتے ہیں وہ ( تیری نہیں بلکہ ) خدا کی بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہوتا ہے۔
ے لوگوں کے ساتھ رفق اور نرمی سے پیش آ اور ان پر رحم کرے۔ تو ان میں بمنزلہ موسی کے ہے۔ اور ان کی باتوں پر صبر کر۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی