بعثت کا مقصد

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بعثت کا مقصد
میں یقین رکھتا ہوں کہ جو صبر اور صدق دل سے
میرے پیچھے آتا ہے وہ ہلاک نہ کیا جاوے گا ۔ بلکہ وہ اس
زندگی سے حصہ لے گا جس کو کبھی فنا نہیں ۔

انبیاء علیہم السلام کے دنیا میں آنے کی سب سے بڑی غرض اور ان کی تعلیم اور تبلیغ کا عظیم الشان
مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ خدا تعالیٰ کو شناخت کریں اور اس زندگی سے جو انہیں جہنم اور ہلاکت کی طرف
لے جاتی ہے اور جس کو گناہ آلود زندگی کہتے ہیں نجات پائیں ۔ حقیقت میں یہی بڑا بھاری مقصد ان کے
آگے ہوتا ہے۔ پس اس وقت بھی جو خدا تعالیٰ نے ایک سلسلہ قائم کیا ہے اور اُس نے مجھے مبعوث فرمایا
ہے تو میرے آنے کی غرض بھی وہی مشترک غرض ہے جو سب نبیوں کی تھی ۔ یعنی میں بتانا چاہتا ہوں کہ
خدا کیا ہے؟ بلکہ دکھانا چاہتا ہوں اور گناہ سے بچنے کی راہ کی طرف راہبری کرتا ہوں ۔
الحکم مورخہ ۷ اردسمبر ۱۹۰۱ء صفحہ ۔ ملفوظات جلد دوم صفحہ ۸، ۹ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
جب دنیا میں کوئی امام الزمان آتا ہے تو ہزار ہا انوار اس کے ساتھ آتے ہیں اور آسمان میں ایک
صورت انبساطی پیدا ہو جاتی ہے اور انتشار روحانیت اور نورانیت ہو کر نیک استعدادیں جاگ اٹھتی
ہیں ۔ پس جو شخص جو الہام کی استعداد رکھتا ہے اس کو سلسلہ الہام شروع ہو جاتا ہے اور جو شخص فکر اور غور
کے ذریعہ سے دینی تفقہ کی استعداد رکھتا ہے اس کے تدبر اور سوچنے کی قوت کو زیادہ کیا جاتا ہے اور جس کو
عبادات کی طرف رغبت ہو اس کو تعبد اور پرستش میں لذت عطا کی جاتی ہے اور جو شخص غیر قوموں کے ساتھ
مباحثات کرتا ہے اس کو استدلال اور اتمام حجت کی طاقت بخشی جاتی ہے اور یہ تمام باتیں در حقیقت
اسی انتشار روحانیت کا نتیجہ ہوتا ہے جو امام الزمان کے ساتھ آسمان سے اُترتی اور ہر ایک مستعد کے دل پر
نازل ہوتی ہے۔ اور یہ ایک عام قانون اور سنت الہی ہے جو ہمیں قرآن کریم اور احادیث کی رہنمائی سے
معلوم ہوا اور ذاتی تجارب نے اس کا مشاہدہ کرایا ہے۔ مگر مسیح موعود کے زمانے کو اس سے بھی بڑھ کر ایک ا
خصوصیت ہے اور وہ یہ کہ پہلے نبیوں کی کتابوں اور احادیث نبویہ ؟ نبویہ میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے
وقت یہ انتشار نورانیت اس حد تک ہو گا کہ عورتوں کو بھی الہام شروع ہو جائے گا اور نابار ئے گا اور نا بالغ بچے نبوت کریں
گے۔ اور عوام الناس روح القدس سے بولیں گے اور یہ سب کچھ مسیح موعود کی روحانیت کا پر تو ہوگا۔
جیسا کہ دیوار پر آفتاب کا سایہ پڑتا ہے تو دیوار منور ہو جاتی ہے اور اگر چونہ اور قلعی سے سفید کی گئی
ہو تو پھر تو اور بھی زیادہ چمکتی ہے اور اگر اس میں آئینے نصب کئے گئے ہوں تو ان کی روشنی اس قدر بڑھتی

ہے کہ آنکھ کو تاب نہیں رہتی ۔ مگر دیوار دعوی نہیں کر سکتی کہ یہ سب کچھ ذاتی طور پر مجھ میں ہے۔ کیونکہ
سورج کے غروب کے بعد پھر اس روشنی کا نام ونشان نہیں رہتا ۔ پس ایسا ہی تمام الہامی انوار امام الزمان
کے انوار کا انعکاس ہوتا ہے۔ (ضرورۃ الامام ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴ ۴۷ ، ۴۷۵ )
میں اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تا ایمانوں کو قوی کروں اور خدا تعالیٰ کا وجود لوگوں پر ثابت کر کے
دکھلاؤں کیونکہ ہر ایک قوم کی ایمانی حالتیں نہایت کمزور ہوگئی ہیں اور عالم آخرت صرف ایک افسانہ سمجھا
جاتا ہے اور ہر ایک انسان اپنی عملی حالت سے بتا رہا ہے کہ وہ جیسا کہ یقین دنیا اور دنیا کی جاہ و مراتب
پر رکھتا ہے اور جیسا کہ اُس کو بھروسہ دنیوی اسباب پر ہے یہ یقین اور یہ بھروسہ ہرگز اس کو خدا تعالیٰ اور
عالم آخرت پر نہیں۔ زبانوں پر بہت کچھ ہے مگر دلوں میں دنیا کی محبت کا غلبہ ہے۔ حضرت مسیح نے اسی
حالت میں یہود کو پایا تھا۔ اور جیسا کہ ضعف ایمان کا خاصہ ہے یہود کی اخلاقی حالت بھی بہت خراب ہو
گئی تھی اور خدا کی محبت ٹھنڈی ہو گئی تھی ۔ اب میرے زمانہ میں بھی یہی حالت ہے۔ سو میں بھیجا گیا ہوں
کہ تا سچائی اور ایمان کا زمانہ پھر آوے اور دلوں میں تقویٰ پیدا ہو۔ سو یہی افعال میرے وجود کی
علت غائی ہیں۔ مجھے بتلایا گیا ہے کہ پھر آسمان زمین سے نزدیک ہو گا بعد اس کے کہ بہت دور ہو گیا تھا۔
سو میں ان ہی باتوں کا مجد دہوں اور یہی کام ہیں جن کے لئے میں بھیجا گیا ہوں ۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۹۱ تا ۲۹۴ حاشیه )
اب اتمام حجت کے لئے میں یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ اُسی کے موافق جو ابھی میں نے ذکر کیا ہے
خدائے تعالیٰ نے اس زمانہ کو تاریک پا کر اور دنیا کو غفلت اور کفر اور شرک میں غرق دیکھ کر اور ایمان اور
صدق اور تقوی اور راستبازی کو زائل ہوتے ہوئے مشاہدہ کر کے مجھے بھیجا ہے تا کہ وہ دوبارہ دنیا میں علمی
اور عملی اور اخلاقی اور ایمانی سچائی کو قائم کرے اور تا اسلام کو ان لوگوں کے حملہ سے بچائے جو فلسفیت اور
نیچریت اور اباحت اور شرک اور دہریت کے لباس میں اس الہی باغ کو کچھ نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه (۲۵)
وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ خدا میں اور اس کی مخلوق کے رشتہ میں جو
کدورت واقعہ ہوگئی ہے اس کو دور کر کے محبت اور اخلاص کے تعلق کو دوبارہ قائم کروں اور سچائی کے
اظہار سے مذہبی جنگوں کا خاتمہ کر کے صلح کی بنیاد ڈالوں اور وہ دینی سچائیاں جو دنیا کی آنکھ سے مخفی ہو گئی
ہیں ان کو ظاہر کر دوں اور وہ روحانیت جو نفسانی تاریکیوں کے نیچے دب گئی ہے اس کا نمونہ دکھاؤں اور

خدا کی طاقتیں جو انسان کے اندر داخل ہو کر توجہ یا دعا کے ذریعہ سے نمودار ہوتی ہیں حال کے ذریعہ سے
نہ محض مقال سے اُن کی کیفیت بیان کروں اور سب سے زیادہ یہ کہ وہ خالص اور چمکتی ہوئی تو حید جو
ہر ایک قسم کے شرک کی آمیزش سے خالی ہے جواب نابود ہو چکی ہے اس کا دوبارہ قوم میں دائمی پودا لگا دوں
اور یہ سب کچھ میری قوت سے نہیں ہو گا بلکہ اس خدا کی طاقت سے ہوگا جو آسمان اور زمین کا خدا ہے ۔
لیکچر لاہور ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۱۸۰)
خدا نے مجھے دنیا میں اس لئے بھیجا کہ تا میں حلم اور خلق اور نرمی سے گم گشتہ لوگوں کو خدا اور اس کی
پاک ہدایتوں کی طرف کھینچوں اور وہ نور جو مجھے دیا گیا ہے اس کی روشنی سے لوگوں کو راہ راست پر
چلاؤں۔ انسان کو اس بات کی ضرورت ہے کہ ایسے دلائل اُس کو ملیں جن کے رو سے اس کو یقین آ جائے کہ
خدا ہے کیونکہ ایک بڑا حصہ دنیا کا اسی راہ سے ہلاک ہو رہا ہے کہ ان کو خدا تعالیٰ کے وجود اور اس کی الہامی
ہدایتوں پر ایمان نہیں ہے۔ اور خدا کی ہستی کے ماننے کے لئے اس سے زیادہ صاف اور قریب الفہم
اور کوئی راہ نہیں کہ وہ غیب کی باتیں اور پوشیدہ واقعات اور آئندہ زمانہ کی خبریں اپنے خاص لوگوں کو
بتلاتا ہے اور وہ نہاں در نہاں اسرار جن کا دریافت کرنا انسانی طاقتوں سے بالاتر ہے اپنے مقربوں پر
ظاہر کر دیتا ہے کیونکہ انسان کے لئے کوئی راہ نہیں جس کے ذریعہ سے آئندہ زمانہ کی ایسی پوشیدہ اور
انسانی طاقتوں سے بالا تر خبریں اس کو مل سکیں۔ اور بلا شبہ یہ بات سچ ہے کہ غیب کے واقعات اور غیب کی
خبریں بالخصوص جن کے ساتھ قدرت اور حکم ہے ایسے امور ہیں جن کے حاصل کرنے پر کسی طور سے
انسانی طاقت خود بخود قادر نہیں ہو سکتی ۔ سو خدا نے میرے پر یہ احسان کیا ہے جو اس نے تمام دنیا میں سے
مجھے اس بات کے لئے منتخب کیا ہے کہ تا وہ اپنے نشانوں سے گمراہ لوگوں کو راہ پر لاوے لیکن چونکہ
خدا تعالیٰ نے آسمان سے دیکھا ہے کہ عیسائی مذہب کے حامی اور پیرو یعنی پادری سچائی سے بہت دور
جاپڑے ہیں اور وہ ایک ایسی قوم ہے کہ نہ صرف آپ صراط مستقیم کو کھو بیٹھے ہیں بلکہ ہزار ہا کوس تک خشکی
تری کا سفر کر کے یہ چاہتے ہیں کہ اوروں کو بھی اپنے جیسا کر لیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ حقیقی خدا کون ہے
بلکہ اُن کا خدا انہی کی ایک ایجاد ہے۔ اس لئے خدا کے اس رحم نے جو انسانوں کے لئے وہ رکھتا ہے
تقاضا کیا کہ اپنے بندوں کو ان کے دام تزویر سے چھڑائے اس لئے اس نے اپنے اس مسیح کو بھیجا تا وہ دلائل
کے حربہ سے اُس صلیب کو توڑے جس نے حضرت عیسی علیہ السلام کے بدن کو توڑا تھا اور زخمی کیا تھا۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۴۴،۱۴۳)

ال
یہ عاجز تو محض اس غرض کے لئے بھیجا گیا ہے کہ تا یہ پیغام خلق اللہ کو پہنچا وے کہ دنیا کے تمام
مذاہب موجودہ میں سے وہ مذہب حق پر اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہے جو قرآن کریم لایا ہے۔ اور
دارالنجات میں داخل ہونے کے لئے دروازہ لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہے۔
( حجة الاسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۵۲ ۵۳)
اگر تم ایماندار ہو تو شکر کرو اور شکر کے سجدات بجالاؤ کہ وہ زمانہ جس کا انتظار کرتے کرتے تمہارے
بزرگ آباء گزر گئے اور بے شمار روحیں اس کے شوق میں ہی سفر کر گئیں وہ وقت تم نے پالیا اب اس کی
قدر کرنا یا نہ کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا یا نہ اٹھانا تمہارے ہاتھ میں ہے۔ میں اس کو بار بار بیان کروں گا
اور اس کے اظہار سے میں رُک نہیں سکتا کہ میں وہی ہوں جو وقت پر اصلاح خلق کے لئے بھیجا گیا تا
دین کو تازہ طور پر دلوں میں قائم کر دیا جائے ۔ میں اُس طرح بھیجا گیا ہوں جس طرح سے وہ شخص بعد
کلیم اللہ مرد خدا کے بھیجا گیا تھا جس کی روح ہیروڈلیس کے عہد حکومت میں بہت تکلیفوں کے بعد آسمان
کی طرف اٹھائی گئی ۔ سو جب دوسرا کلیم اللہ جو حقیقت میں سب سے پہلا اور سید الانبیاء ہے دوسرے
فرعونوں کی سرکوبی کے لئے آیا جس کے حق میں ہے۔ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا
عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا لے تو اس کو بھی جو اپنی کارروائیوں میں
قوت اور
کلیم اول کا کا مثیل مگر رتبہ میں اس سے بزرگ تر تھا ایک مثیل لمبی کا وعدہ دیا گیا اور وہ مثل المسح
طبع اور خاصیت مسیح ابن مریم کی پاکر اُسی زمانہ کی مانند اور اسی مدت کے قریب قریب جو کلیم اول کے زمانہ
سے مسیح ابن مریم کے زمانہ تک تھی یعنی چودھویں صدی میں آسمان سے اُترا۔ اور وہ اتر نا روحانی طور پر تھا
جیسا کہ مکمل لوگوں کا صعود کے بعد خلق اللہ کی اصلاح کے لئے نزول ہوتا ہے اور سب باتوں میں اُسی
زمانہ کے ہم شکل زمانہ میں اترا جو مسیح ابن مریم کے اُترنے کا زمانہ تھا تا سمجھنے والوں کے لئے نشان ہو۔
پس ہر ایک کو چاہئے کہ اس سے انکار کرنے میں جلدی نہ کرے تا خدا تعالیٰ سے لڑنے والا نہ ٹھہرے۔
دنیا کے لوگ جو تاریک خیال اور اپنے پرانے تصورات پر جمے ہوئے ہیں وہ اس کو قبول نہیں کریں گے مگر
عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے جو اُن کی غلطی ان پر ظاہر کر دے گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا۔ پر دنیا نے
اُس کو قبول نہیں کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر
ا المزمل : ١٦
دو

دے گا۔ یہ انسان کی بات نہیں خدا تعالیٰ کا الہام اور رب جلیل کا کلام ہے۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ
ان حملوں کے دن نزدیک ہیں ۔ مگر یہ حملے تیغ و تبر سے نہیں ہوں گے اور تلواروں اور بندوقوں کی حاجت
نہیں پڑے گی بلکہ روحانی اسلحہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کی مدد اُترے گی اور یہودیوں سے سخت لڑائی ہو گی ۔
وہ کون ہیں؟ اس زمانہ کے ظاہر پرست لوگ جنہوں نے بالا تفاق یہودیوں کے قدم پر قدم رکھا ہے۔ اُن
سب کو آسمانی سیف اللہ دو ٹکڑے کرے گی اور یہودیت کی خصلت مٹا دی جائے گی۔ اور ہر ایک حق پوش
دجال دنیا پرست یک چشم جو دین کی آنکھ نہیں رکھتا حجت قاطعہ کی تلوار سے قتل کیا جائے گا۔ اور سچائی کی
فتح ہو گی اور اسلام کے لئے پھر اُس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے اور وہ
آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے۔ لیکن ابھی ایسا نہیں ۔ ضرور
ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے روکے رہے جب تک کہ محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر خوں نہ ہو
جائیں اور ہم سارے آراموں کو اس کے ظہور کے لئے نہ کھو دیں اور اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں
قبول نہ کر لیں ۔ اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا یہی
موت ہے جس پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے اور یہی وہ چیز ہے
جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے ۔ اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ اب چاہتا ہے۔ اور ضرور تھا
کہ وہ اس مہم عظیم کے روبراہ کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہر ایک پہلو سے مؤثر ہو اپنی
طرف سے قائم کرتا ۔ سو اس حکیم و قدیر نے اس عاجز کو اصلاح خلق کے لئے بھیج کر ایسا ہی کیا اور دنیا کو
حق اور راستی کی طرف کھینچنے کے لئے کئی شاخوں پر امر تائید حق اور اشاعت اسلام کو منقسم کر دیا۔ چنانچہ
منجملہ ان شاخوں کے ایک شاخ تالیف اور تصنیف کا سلسلہ ہے جس کا اہتمام اس عاجز کے سپرد کیا گیا
اور وہ معارف و دقائق سکھلائے گئے جو انسان کی طاقت سے نہیں بلکہ صرف خدا تعالیٰ کی طاقت سے
معلوم ہو سکتے ہیں۔ اور انسانی تکلف سے نہیں بلکہ روح القدس کی تعلیم سے مشکلات حل کر دیئے گئے ۔
دوسری شاخ اس کارخانہ کی اشتہارات جاری کرنے کا سلسلہ ہے جو بحکم الہی اتمام حجت کی غرض
سے جاری ہے اور اب تک بیس ہزار سے کچھ زیادہ اشتہارات اسلامی حجتوں کو غیر قوموں پر پورا کرنے
کے لئے شائع ہو چکے ہیں اور آئندہ ضرورت کے وقتوں میں ہمیشہ ہوتے رہیں گے۔
تیسری شاخ اس کارخانہ کی واردین اور صادرین اور حق کی تلاش کے لئے سفر کرنے والے اور دیگر
اغراض متفرقہ سے آنے والے ہیں جو اس آسمانی کارخانے کی خبر پا کر اپنی اپنی نیتوں کی تحریک سے

ملاقات کے لئے آتے رہتے ہیں یہ شاخ بھی برابر نشو و نما میں ہے۔
چوتھی شاخ اس کارخانہ کی وہ مکتوبات ہیں جو حق کے طالبوں یا مخالفوں کی طرف لکھے جاتے ہیں۔
چنانچہ اب تک عرصہ مذکورہ بالا میں نوے ہزار سے بھی کچھ زیادہ خط آئے ہوں گے جن کا جواب لکھا گیا
ہر ایک مہینے میں غالبا تین سو سے سات سو یا ہزار تک خطوط کی آمد و رفت کی نوبت پہنچتی ہے۔
پانچویں شاخ اس کارخانہ کی جو خدا تعالیٰ نے اپنی خاص وحی اور الہام سے قائم کی مریدوں اور
بیعت کرنے والوں کا سلسلہ ہے۔ چنانچہ اس نے اس سلسلہ کے قائم کرنے کے وقت مجھے فرمایا کہ زمین
میں طوفانِ ضلالت برپا ہے۔ تو اِس طوفان کے وقت میں یہ کشتی طیار کر۔ جو شخص اس کشتی میں سوار ہو گا
وہ غرق ہونے سے نجات پا جائے گا۔ اور جو انکار میں رہے گا۔ اس کے لئے موت در پیش ہے اور فرمایا
کہ جو شخص تیرے ہاتھ میں ہاتھ دے گا اُس نے تیرے ہاتھ میں نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہاتھ دیا
اور اُس خدا وند خدا نے مجھے بشارت دی کہ میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اُٹھا لوں گا مگر تیرے
بچے متبعین اور محبین قیامت کے دن تک رہیں گے اور ہمیشہ منکرین پر انہیں غلبہ رہے گا۔
بیس برس کا عرصہ ہوا ہے کہ مجھے یہ الہام ہوا۔
فتح اسلام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۷ تا ۲۵)
قل جاء الحق وزهق الباطل ان الباطل كان زهوقًا ۔ كل بركة من محمد صلى الله عليه
وسلم فتبارك من علم و تعلّم ۔ قل ان افتريته فَعَلَى اجرامي ۔ هو الذي ارسل رسوله
بالهدى و دين الحق ليظهره على الدين كله لا مبدل لكلمات الله۔ ظلموا وان الله على
نصرهم لقدير - بخرام که وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد ۔ پاک محمد مصطفیٰ
نبیوں کا سردار۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مُرادیں تجھے دے گا۔ ر دے گا ۔ رب الافواج ا
اس طرف توجہ کرے گا۔ اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔
جناب الہی کے احسانات کا دروازہ کھلا ہے اور اس کی پاک رحمتیں اس طرح متوجہ ہیں۔ وہ دن آتے ہیں
کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔ وہ خدا جوذ والجلال اور زمین اور آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔
ترجمہ: حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور باطل نے ایک دن بھاگنا ہی تھا۔ ہر ایک برکت ( جو تجھ کو ملی ہے )
وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملی ہے۔ دو انسان بڑی برکت والے ہیں جن کی برکتیں کبھی اور کسی زمانہ میں منقطع
نہیں ہوں گی ۔ ایک وہ یعنی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جس کی طرف سے اور جس کے فیضان سے یہ تمام
برکتیں تجھ پر اتاری گئی ہیں۔ اور دوسرا وہ انسان جس پر یہ ساری برکتیں نازل ہوئیں (یعنی یہ عاجز ) کہہ اگر میں

نے افترا کیا ہے اور خدا کے الہام سے نہیں بلکہ یہ بات خود بنائی ہے تو اس کا وبال میرے پر ہوگا اور میں اس جرم
کی سزا پاؤں گا ۔ نہیں بلکہ حق یہ بات ہے کہ خدا نے اس رسول کو یعنی تجھ کو بھیجا ہے اور اس کے ساتھ زمانہ کی
ضرورت کے موافق ہدایت یعنی راہ دکھلانے کے علم اور تسلی دینے کے علم اور ایمان قو دینے کے علم اور ایمان قوی کرنے کے علم اور دشمن پر
حجت پوری کرنے کے علم بھیجے ہیں اور اس کے ساتھ دین کو ایسی چمکتی ہوئی شکل کے ساتھ بھیجا ہے جس کا حق ہونا
اور خدا کی طرف سے ہونا بدیہی طور پر معلوم ہو رہا ہے۔ خدا نے اس رسول کو یعنی کامل مجدد کو اس لئے بھیجا ہے
که تا خدا اس زمانہ میں یہ ثابت کر کے دکھلا ، دکھلا دے کہ اسلام کے مقابل پر سب دین اور تمام ہمیں اور تمام تعلیمیں بیچ ہیں اور
اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو تمام دینوں پر ہر ایک برکت اور دقیقہ معرفت اور آسمانی نشانوں میں غالب ہے۔
یہ خدا کا ارادہ ہے کہ اس رسول کے ہاتھ پر ہر ایک طرح پر اسلام کی چمک دکھلاوے۔ کون ہے جو خدا کے
ارادوں کو بدل سکے ۔ خدا نے مسلمانوں کو اور ان کے دین کو اس زمانہ میں مظلوم پایا اور وہ آیا ہے کہ تا ان لوگوں
اور ان کے دین کی مدد کرے یعنی روحانی طور پر اس دین کی سچائی اور چمک اور قوت دکھلاوے اور آسمانی نشانوں
سے اس کی عظمت اور حقیت دلوں پر ظاہر کرے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ اپنی قوت اور
امنگ کے ساتھ زمین پر چل یعنی لوگوں پر ظاہر ہو کہ تیرا وقت آ گیا ۔ اور تیرے وجود سے مسلمانوں کا قدم ایک
محکم اور بلند مینار پر جاپڑا۔ محمدی غالب ہو گئے ۔ وہی محمد جو پاک اور برگزیدہ اور نبیوں کا سردار ہے۔ خدا تیرے
سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ وہ جو فوجوں کا مالک ہے وہ اس طرف توجہ
کرے گا یعنی آسمان سے تیری بڑی مدد کی جائے گی اور تمام فرشتے تیری مدد میں لگیں گے اور ایک بڑا نشان
آسمان سے ظاہر ہوگا۔ اس نشان سے اصل غرض یہ ہے کہ تا لوگوں کو معلوم ہو کہ قرآن کریم خدا کا کلام اور
میرے منہ کی باتیں ہیں یعنی وہ کلام میرے منہ سے نکلا ہے۔ خدا کے احسان کا دروازہ تیرے پر کھولا گیا ہے اور
اس کی پاک رحمتیں تیری طرف متوجہ ہو رہی ہیں اور وہ دن آتے ہیں ( بلکہ قریب ہیں ۔ ان تمام
الہامات میں یہ پیشگوئی تھی کہ خدا تعالیٰ میرے ہاتھ سے اور میرے ہی ذریعہ سے دین اسلام کی سچائی اور
تمام مخالف دینوں کا باطل ہونا ثابت کر دے گا۔ سو آج وہ پیش گوئی پوری ہوئی کیونکہ میرے مقابل پر
کسی مخالف کو تاب و تواں نہیں کہ اپنے دین کی سچائی ثابت کر سکے میرے ہاتھ سے آسمانی نشان ظاہر ہو
رہے ہیں اور میرے قلم سے قرآنی حقائ حقائق اور معارف چمک رہے ہیں۔ اُٹھو اور تمام دنیا میں تلاش کرو
کہ کیا کوئی عیسائیوں میں سے یا سکھوں میں سے یا یہودیوں میں سے یا کسی اور فرقہ میں سے کوئی ایسا
ہے کہ آسمانی نشانوں کے دکھلانے اور معارف اور حقائق کے بیان کرنے میں میرا مقابلہ کر سکے۔ میں

وہی ہوں جس کی نسبت یہ حدیث صحاح میں موجود ہے کہ اس کے عہد میں تمام ملتیں ہلاک ہو جائیں گی
مگر اسلام کہ وہ ایسا چمکے گا جو درمیانی زمانوں میں کبھی نہیں چپکا ہوگا۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۶۵ تا ۲۶۸) روحانی خزائن جلد
خداوند تعالیٰ نے اس احقر عباد بادکو کو اس زمانہ با میں پیدا کر کے اور صد ہانشان آسمانی اور خوارق غیبی اور
معارف و حقائق مرحمت فرما کر اور صد ہا دلائل عقلیہ قطعیہ پر علم بخش کر یہ ارادہ فرمایا ہے کہ تا تعلیمات حقہ با
قرآنی کو ہر قوم اور ہر ملک میں شائع اور رائج فرمادے اور اپنی حجت اُن پر پوری کرے۔ اور اسی ارادہ
کی وجہ سے خداوند کریم نے اس عاجز کو یہ توفیق دی کہ اتماماً للحجة دس ہزار روپیہ کا اشتہار کتاب
کے ساتھ شامل کیا گیا اور دشمنوں اور مخالفوں کی شہادت سے آسمانی نشانی پیش کی گئی اور ان کے معارضہ
اور مقابلہ کے لئے تمام مخالفین کو مخاطب کیا گیا تا کوئی دقیقہ اتمام حجت کا باقی نہ رہے اور ہر یک مخالف
اپنے مغلوب اور لاجواب ہونے کا آپ گواہ ہو جائے غرض خداوند کریم نے جو اسباب اور وسائل
اشاعت دین کے اور دلائل اور براہین اتمام حجت کے محض اپنے فضل اور کرم سے اس عاجز کو عطا فرمائے ہیں
وہ امم سابقہ میں سے آج تک کسی کو عطا نہیں فرمائے ۔ اور جو کچھ اس بارے میں توفیقات غیبیہ اس عاجز
کو دی گئی ہیں وہ اُن میں سے کسی کو نہیں دی گئیں ۔ وَ ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ سو چونکہ
خداوند کریم نے اسباب خاصہ سے اس عاجز کو مخصوص کیا ہے اور ایسے زمانہ میں اس خاکسار کو پیدا کیا ہے کہ
جو اتمام خدمت تبلیغ کے لئے نہایت ہی معین و مددگار ہے اس لئے اُس نے اپنے تـفـضـلات و عنایات
سے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ روز ازل سے یہی قرار یافتہ ہے کہ آیت کریمہ متذکرہ بالا اور نیز آیت وَالله
متم نوره کا روحانی طور پر مصداق یہ عاجز ہے اور خدائے تعالیٰ ان دلائل و براہین کو اور ان سب
باتوں کو کہ جو اس عاجز نے مخالفوں کے لئے لکھی ہیں خود مخالفوں تک پہنچا دے گا اور ان کا عاجز اور لا جواب
اور مغلوب ہونا دنیا میں ظاہر کر کے مفہوم آیت متذکرہ بالا کا پورا کر دے گا۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِک
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۹۶، ۵۹۷ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
میں اس جگہ کچھ گزشتہ قصوں کو بیان نہیں کرتا بلکہ میں وہی باتیں کرتا ہوں جن کا مجھے ذاتی علم ہے۔
میں نے قرآن شریف میں ایک زبردست طاقت پائی ہے میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی
میں ایک عجیب خاصیت دی ، دیکھی ہے جو کسی نا ہے جو کسی مذہب میں وہ خاصیت اور طاقت کے قت نہیں اور وہ یہ کہ سچا پیرو اس کا
ا الصف : 9

مقامات ولایت تک پہنچ جاتا ہے۔ خدا اس کو نہ صرف اپنے قول سے مشرف کرتا ہے بلکہ اپنے فعل سے نہ
اس کو دکھلاتا ہے کہ میں وہی خدا ہوں جس نے زمین و آسمان پیدا کیا تب اس کا ایمان بلندی میں ڈور
ڈور کے ستاروں سے بھی آگے گزر جاتا ہے۔ چنانچہ میں اس امر میں صاحب مشاہدہ ہوں خدا مجھ سے
ہمکلام ہوتا ہے اور ایک لاکھ سے بھی زیادہ میرے ہاتھ پر اُس نے نشان دکھلائے ہیں سو اگر چہ میں دنیا
کے تمام نبیوں کا ادب کرتا ہوں اور ان کی کتابوں کا بھی ادب کرتا ہوں مگر زندہ دین صرف اسلام کو ہی
مانتا ہوں کیونکہ اس کے ذریعہ سے میرے پر خدا ظاہر ہوا جس شخص کو میرے اس بیان میں شک ہو
اس کو چاہئے کہ ان باتوں کی تحقیق کے لئے کم سے کم دو ماہ کے لئے میرے پاس آ جائے۔ میں اس کے
تمام اخراجات کا جو اس کے لئے کافی ہو سکتے ہیں اس مدت تک متکفل رہوں گا۔ میرے نزدیک مذہب
وہی ہے جو زندہ مذہب ہو اور زندہ اور تازہ قدرتوں کے نظارہ سے خدا کو دکھلا دے ورنہ صرف دعوئی
صحت مذہب پیچ اور بلا دلیل ہے۔
( مضمون جلسہ لاہور صفحہ ۶۰ منسلکہ چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۲۸)
اگر چہ میں نے اپنی بہت سی کتابوں میں اس بات کی تشریح کر دی ہے کہ میری طرف سے یہ دعویٰ کہ
میں عیسی مسیح ہوں اور نیز محمد مہدی ہوں اس خیال پر مبنی نہیں ہیں کہ میں در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام
ہوں اور نیز در حقیقت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہوں ۔ مگر پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے غور سے
میری کتا بیں نہیں دیکھیں وہ اس شبہ میں مبتلا ہو سکتے ہیں کہ گویا میں نے تناسخ کے طور پر اس دعوے کو
پیش کیا ہے اور گویا میں اس بات کا مدعی ہوں کہ پیچ پیچ ان دو بزرگ نبیوں کی روحیں میرے اندر حلول کر
گئی ہیں لیکن واقعی امر ایسا نہیں ہے۔ بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ آخری زمانہ کی نسبت پہلے نبیوں نے یہ
پیشگوئی کی تھی کہ وہ ایک ایسا زمانہ ہوگا کہ جو دو قسم کے ظلم سے بھر جائے گا ایک ظلم مخلوق کے حقوق کی
نسبت ہو گا اور دوسرا ظلم خالق کے حقوق کی نسبت ۔
مخلوق کے حقوق کی نسبت یہ ظلم ہو گا کہ جہاد کا نام رکھ کر نوع انسان کی خونریزیاں ہوں گی یہاں تک
کہ جو شخص ایک بے گناہ کو قتل کرے گا وہ خیال کرے گا کہ گویا وہ ایسی خونریزی سے ایک ثواب عظیم
کو حاصل کرتا ہے اور اس کے سوا اور بھی کئی قسم کی ایذائیں محض دینی غیرت کے بہانہ پر نوع انسان کو
پہونچائی جائیں گی۔
اور دوسری قسم ظلم کی جو خالق کی نسبت ۔ ہے وہ اس زمانہ کے عیسائیوں کا عقیدہ ہے جو خال جو خالق کی نسبت

کمال غلو تک پہنچ گیا ہے۔ اس میں تو کچھ شک نہیں جو حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کے ایک بزرگ
نبی ہیں اور بلا شبہ عیسی مسیح خدا کا پیارا خدا کا برگزیدہ اور دنیا کا نور اور ہدایت کا آفتاب اور جناب الہی کا
مقرب اور اس کے تخت کے نزدیک مقام رکھتا ہے اور کروڑ ہا انسان جو اس سے سچی محبت رکھتے ہیں اور
اس کی وصیتوں پر چلتے ہیں اور اس کی ہدایات کے کار بند ہیں وہ جہنم سے نجات پائیں گے۔ لیکن بایں یہ
سخت غلطی اور کفر ہے کہ اس برگزیدہ کو خدا بنایا جائے ۔۔۔۔ اصل بات یہ ہے کہ جب روحانی اور آسمانی
باتیں عوام کے ہاتھ میں آتی ہیں تو وہ ان کی جڑ تک پہونچ نہیں سکتے آخر کچھ بگاڑ کر اور کچھ مجاز کو حقیقت
پر حمل کر کے سخت غلطی اور گمراہی میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ سو اسی غلطی میں آجکل کے علماء مسیحی بھی گرفتار
ہیں اور اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ کسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا بنا دیا جائے ۔ سو یہ حق تلفی
خالق کی ہے اور اس حق کے قائم کرنے کے لئے اور توحید کی عظمت دلوں میں بٹھانے کے لئے ایک
بزرگ نبی ملک عرب میں گذرا ہے جس کا نام محمد اور احمد تھا۔ خدا کے اُس پر بے شمار سلام ہوں ۔ شریعت
دو حصوں پر پر منقسم تھی ۔ بڑا حصہ یہ نہ تھا کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله یعنی توحید اور دوسرا حصہ یہ یہ کہ ہمدردی
نوع انسان کرو اور ان کے لئے وہ چاہو جو اپنے لئے ۔ سو ان دوحصوں میں سے حضرت مسیح نے
ہمدردی نوع انسان پر زور دیا کیونکہ وہ زمانہ اسی زور کو چاہتا تھا۔ اور دوسرا حصہ جو بڑا حصہ ہے یعنی
لَا إِلهَ إِلَّا الله جو خدا کی عظمت اور توحید کا سر چشمہ ہے اُس پر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے
زور دیا کیونکہ وہ زمانہ اسی قسم کے زور کو چاہتا تھا۔ پھر بعد اس کے ہمارا زمانہ آیا جس میں اب ہم ہیں ۔
اس زمانہ میں یہ دونوں قسم کی خرابیاں کمال درجہ تک پہونچ گئی تھیں یعنی حقوق عباد کا تلف کرنا اور بے گناہ
بندوں کا خون کرنا مسلمانوں کے عقیدہ میں داخل ہو گیا تھا اور اس غلط عقیدہ کی وجہ سے ہزار ہا بے گنا ہوں
کو وحشیوں نے تہ تیغ کر دیا تھا اور پھر دوسری طرف حقوق خالق کا تلف کرنا بھی کمال کو پہونچ گیا تھا
اور عیسائی عقیدہ میں یہ داخل ہو گیا تھا ۔ سواس وقت خدا نے جیسا کہ حقوق عباد کے تلف کے لحاظ
سے میرا نام مسیح رکھا اور مجھے خو اور بو اور رنگ اور روپ کے لحاظ سے حضرت عیسی مسیح کا اوتار کر کے بھیجا
ایسا ہی اُس نے حقوقِ خالق کے تلف کے لحاظ سے میرا نام محمد اور احمد رکھا۔ اور مجھے توحید پھیلانے کے
لئے تمام خو اور بو اور رنگ اور روپ اور جامہ محمدی پہنا کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اوتار بنا دیا۔سو
میں ان معنوں کر کے عیسی مسیح بھی ہوں اور محمد مہدی بھی ۔ مسیح ایک لقب ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو
دیا گیا تھا جس کے معنی ہیں خدا کو چھونے والا اور خدائی انعام میں سے کچھ لینے والا اور اس کا خلیفہ اور

صدق اور راستبازی کو اختیار کرنے والا ۔ اور مہدی ایک لقب ہے جو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہے صلی اللہ علیہ
کو دیا گیا تھا جس کے معنے ہیں کہ فطرتاً ہدایت یافتہ اور تمام ہدایتوں کا وارث اور اسم ہادی کے پورے عکس
کا محل ۔ سو خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت نے اس زمانہ میں ان دونوں لقبوں کا مجھے وارث بنا دیا۔ اور یہ
دونوں لقب میرے وجود میں اکٹھے کر دیئے۔ سو میں ان معنوں کے رو سے عیسی مسیح بھی ہوں اور محمد مہدی
بھی اور یہ وہ طریق ظہور ہے جس کو اسلامی اصطلاح میں بروز کہتے ہیں ۔ سو مجھے دو بروز عطا ہوئے ہیں۔
بروز عیسی و بروز محمد - غرض میرا وجود ان دونوں نبیوں کے وجود سے بروزی طور پر ایک معجون مرکب ہے۔
عیسی مسیح ہونے کی حیثیت سے میرا کام یہ ہے کہ مسلمانوں کو وحشیانہ حملوں اور خونریزیوں سے روک دوں
جیسا کہ حدیثوں میں صریح طور سے وارد ہو چکا ہے کہ جب مسیح دوبارہ دنیا میں آئے گا تو تمام دینی جنگوں کا
خاتمہ کر دے گا۔ سوالیسا ہی ہوتا جاتا ہے۔
اور محمد مہدی ہونے کی حیثیت سے میرا کام یہ ہے کہ آسمانی نشانوں کے ساتھ خدائی تو حید کو دنیا میں
دوبارہ قائم کروں کیونکہ ہمارے سید و مولی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے محض آسمانی نشان دکھلا کر
خدائی عظمت اور طاقت اور قدرت عرب کے بت پرستوں کے دلوں میں قائم کی تھی۔ سوایسا ہی مجھے
روح القدس سے مدددی ، مدد دی گئی ہے۔
(ضمیمہ رسالہ جہاد ملحقہ گورنمنٹ انگریزی اور جہاد ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۲۳ تا ۲۹)
تکمیل اشاعت ہدایت کے متعلق یا د رکھنا چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو اتمام نعمت اور
اکمال الدین ہوا تو اس کی دو صورتیں ہیں۔ اول تکمیل ہدایت ۔ دوسری تکمیل اشاعت ہدایت تکمیل ہدایت
مِنْ كُلِّ الوُجُوه آپ کی آمد اوّل سے ہوئی اور تکمیل اشاعت ہدایت آپ کی آمد ثانی سے ہوئی کیونکہ
سورۃ جمعہ میں جو آخَرِينَ مِنْهُمْ والی آیت آپ کے فیض اور تعلیم سے ایک اور قوم کے تیار کرنے کی
ہدایت کرتی ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی ایک بعثت اور ہے اور یہ بعثت بروزی رنگ
میں ہے جو اس وقت ہو رہی ہے۔ پس یہ وقت تکمیلِ اشاعت ہدایت کا ہے۔
!
الحکم ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳ ۔ ملفوظات جلد دوم صفحہ ۱۳۶۲٬۳۶۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
سواس عاجز کو اور بزرگوں کی فطرتی مشابہت سے علاوہ جس کی تفصیل براہین احمدیہ میں یہ بسط تمام
مندرج ہے حضرت مسیح کی فطرت سے ایک خاص مشابہت ہے اور اسی فطرتی مشابہت کی وجہ سے مسیح
ا الجمعة :

آج 10 میں سے 10 باقی