تبلیغ اور ایک پاک جماعت کا قیام اور ان کو نصائح

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے اور ہر ایک پاکیزگی یقین کی راہ سے آتی ہے۔ وہ چیز جو گناہ سے چھڑاتی اور خدا تک پہنچاتی اور
فرشتوں سے بھی صدق اور ثبات میں آگے بڑھا دیتی ہے وہ یقین ہے۔ ہر ایک مذہب جو یقین کا سامان
پیش نہیں کرتا وہ جھوٹا ہے۔ ہر ایک مذہب جو یقینی وسائل سے خدا کو دکھا نہیں سکتا وہ جھوٹا ہے۔ ہر ایک
مذہب جس میں بجز پرانے قصوں کے اور کچھ نہیں وہ جھوٹا ہے۔ خدا جیسے پہلے تھا وہ اب بھی ہے اور اس
کی قدرتیں جیسی پہلے تھیں وہ اب بھی ہیں ۔ اور اس کا نشان دکھلانے پر جیسا کہ پہلے اقتدار تھا وہ اب بھی
ہے ۔ پھر تم کیوں صرف قصوں پر راضی ہوتے ہو۔ وہ مذہب ہلاک شدہ ہے جس کے معجزات صرف قصے
ہیں۔ جس کی پیشگوئیاں صرف قصے ہیں۔ اور وہ جماعت ہلاک شدہ ہے جس پر خدا نازل نہیں ہوا اور جو
یقین کے ذریعہ سے خدا کے ہاتھ سے پاک نہیں ہوئی۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶۷، ۶۸)
اس جگہ یہ بھی بطور تبلیغ کے لکھتا ہوں کہ حق کے طالب جو مواخذہ الہی سے ڈرتے ہیں وہ بلا تحقیق اس
زمانہ کے مولویوں کے پیچھے نہ چلیں اور آخری زمانہ کے مولویوں سے جیسا کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم
نے ڈرایا ہے ویسا ہی ڈرتے رہیں اور اُن کے فتووں کو دیکھ کر حیران نہ ہو جاویں کیونکہ یہ فتوے کوئی نئی
بات نہیں۔ اور اگر اس عاجز پر شک ہوا اور وہ دعوئی جو اس عاجز نے کیا ہے اس کی صحت کی نسبت دل میں
شبہ ہو تو میں ایک آسان صورت رفع شک کی بتلاتا ہوں جس سے ایک طالب صادق انشاء اللہ مطمئن :
ہو
سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اول تو بہ نصوح کر کے رات کے وقت دو رکعت نماز پڑھیں جس کی پہلی رکعت
میں سورۃ لیس اور دوسری رکعت میں اکیس مرتبہ سورۃ اخلاص اور پھر بعد اس کے تین سو مرتبہ درود
شریف اور تین سو مرتبہ استغفار پڑھ کر خدا تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ اے قادر کریم تو پوشیدہ حالات کو
جانتا ہے اور ہم نہیں جانتے اور مقبول اور مردود اور مفتری اور صادق تیری نظر سے پوشیدہ نہیں رہ سکتا۔
پس ہم عاجزی سے تیری جناب میں التجا کرتے ہیں کہ اس شخص کا تیرے نزدیک کہ جو مسیح موعود اور مہدی
اور مجد دالوقت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے کیا حال ہے۔ کیا صادق ہے یا کاذب اور مقبول ہے یا مردود ۔
اپنے فضل سے یہ حال رویا یا کشف یا الہام سے ہم پر ظاہر فرما تا اگر مردود ہے تو اس کے قبول کرنے سے
ہم گمراہ نہ ہوں اور اگر مقبول ہے اور تیری طرف سے ہے تو اس کے انکار اور اس کی اہانت سے ہم ہلاک
نہ ہو جائیں ۔ ہمیں ہر ایک قسم کے فتنہ سے بچا کہ ہر ایک قوت تجھ کو ہی ہے۔ آمین ۔ یہ استخارہ کم سے کم دو
ہفتہ کریں لیکن اپنے نفس سے خالی ہو کر ۔ کیونکہ جو شخص پہلے ہی بغض سے بھرا ہوا ہے اور بدظنی اُس پر

غالب آگئی ہے اگر وہ خواب میں اُس شخص کا حال دریافت کرنا چاہے جس کو وہ بہت ہی بُرا جانتا ہے تو
شیطان آتا ہے اور موافق اس اس ظال ظلمت کے جو اس کے دل میں ہے اور پُر ظلمت خیالات اپنی طرف سے اس
کے دل میں ڈال دیتا ہے۔ پس اس کا پچھلا حال پہلے سے بھی بدتر ہوتا ہے۔ سو اگر تو خدائے تعالیٰ سے کوئی
خبر دریافت کرنا چاہے تو اپنے سینے کو بکلی بغض اور عناد سے دھو ڈال اور اپنے تئیں بکلی خالی النفس کر
کے اور دونوں پہلوؤں بغض اور محبت سے الگ ہو کر اس سے ہدایت کی روشنی مانگ کہ وہ ضرور اپنے
وعدہ کے موافق اپنی طرف سے روشنی نازل کرے گا جس پر نفسانی اوہام کا کوئی دُخان نہیں ہوگا۔ سواے
حق کے طالبو! ان مولویوں کی باتوں سے فتنہ میں مت پڑو اٹھو اور کچھ مجاہدہ کر کے اس قومی اور قدیر اور
علیم اور ہادی مطلق سے مدد چاہو اور دیکھو کہ اب میں نے یہ روحانی تبلیغ بھی کر دی ہے۔ آئندہ تمہیں
اختیار ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المبلغ غلام احمد عفى عنه
نشان آسمانی - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۰۰ ، ۴۰۱)
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے اس سلسلہ کو بے ثبوت نہیں چھوڑے گا۔ وہ خود
فرماتا ہے جو براہین احمدیہ میں درج ہے کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا
اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کرے گا جن لوگوں نے انکار کیا اور
جو انکار کے لئے مستعد ہیں اُن کے لئے ذلت اور خواری مقدر رہے۔ انہوں نے یہ بھی نہ سوچا کہ اگر یہ
انسان کا افترا ہوتا تو کب کا ضائع ہو جاتا کیونکہ خدا تعالیٰ مفتری کا ایسا دشمن ہے کہ دنیا میں ایسا کسی کا
دشمن نہیں۔ وہ بیوقوف یہ بھی خیال نہیں کرتے کہ کیا یہ استقامت اور جرات کسی کذاب میں ہو سکتی ہے؟
وہ نادان یہ بھی نہیں جانتے کہ جو شخص ایک غیبی پناہ سے بول رہا ہے وہی اس بات سے مخصوص ہے کہ
اس کے کلام میں شوکت اور ہیبت ہو اور یہ اُسی کا جگر اور دل ہوتا ہے کہ ایک فرد تمام جہان کا مقابلہ کرنے
کے لئے تیار ہو جائے ۔ یقیناً منتظر رہو کہ وہ دن آتے ہیں بلکہ نزدیک ہیں کہ دست بلکہ نزدیک ہیں کہ دشمن روسیاہ ہوگا اور دوست
نہایت ہی بشاش ہوں گے۔ کون ہے دوست؟ وہی جس نے نشان دیکھنے سے پہلے مجھے قبول کیا اور جس
نے اپنی جان اور مال اور عزت کو ایسا فدا کر دیا ہے کہ گویا اس نے ہزار ہا نشان دیکھ لئے ہیں۔ سو یہی
میری جماعت ہے اور میرے ہیں جنہوں نے مجھے اکیلا پایا اور میری مدد کی ۔ اور مجھے غمگین دیکھا اور
میرے غمخوار ہو ۔ دار ہوئے اور ناشناسا ہوں شناسا ہو کر پھر آ پھر آشناؤں کا سا ادب بجا لائے خدا تعا تعالیٰ کی اُن ب ان پر رحمت ہو۔

اگر نشانوں کے دیکھنے کے بعد کوئی کھلی صداقت کو مان لے گا تو مجھے کیا اور اس کو اجر کیا اور حضرت عزت گا
میں اس کی عزت کیا۔ مجھے در حقیقت انہوں نے ہی قبول کیا ہے جنہوں نے دقیق نظر سے مجھ کو دیکھا اور
فراست سے میری باتوں کو وزن کیا اور میرے حالات کو جانچا اور میری کلام کو سنا اور اس میں غور کی تب
اسی قدر قرائن سے خدا تعالیٰ نے اُن کے سینوں کو کھول دیا ۔ اور میرے ساتھ ہو گئے ۔ میرے ساتھ وہی
ہے جو میری مرضی کے لئے اپنی مرضی کو چھوڑتا ہے اور اپنے نفس کے ترک اور اخذ کے لئے مجھے حکم بناتا
ہے اور میری راہ پر چلتا ہے اور اطاعت میں فانی ہے اور انانیت کی جلد سے باہر آ گیا ہے۔ مجھے آہ کھینچ کر
یہ کہنا پڑتا ہے کہ کھلے نشانوں کے طالب وہ تحسین کے لائق خطاب اور عزت کے لائق مرتبے میرے
خداوند کی جناب میں نہیں پاسکتے جو ان راستبازوں کو ملیں گے جنہوں نے چھپے ہوئے بھید کو پہچان لیا اور جو
اللہ جل شانہ کی چادر کے تحت میں ایک چُھپا ہوا بندہ تھا اس کی خوشبو ان کو آ گئی ۔ انسان کا اس میں کیا
کمال ہے کہ مثلاً ایک شہزادہ کو اپنی فوج اور جاہ وجلال میں دیکھ کر پھر اس کو سلام کرے با کمال وہ آدمی
ہے جو گداؤں کے پیرا یہ میں اس کو پاوے اور شناخت کر لیوے۔ مگر میرے اختیار میں نہیں کہ یہ زیر کی
کسی کو دوں ۔ ایک ہی ہے جو دیتا ہے وہ جس کو عزیز رکھتا ہے ایمانی فراست اس کو عطا کرتا ہے۔ انہی
باتوں سے ہدایت پانے والے ہدایت پاتے ہیں اور یہی باتیں اُن کے لئے جن کے دلوں میں بھی ہے
زیادہ ترکجی کا موجب ہو جاتی ہیں ۔
(آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۵۰،۳۴۹)
میرے ساتھ آپ کا مقابلہ تقویٰ سے بعید ہے کیونکہ آپ لوگوں کی دستاویز صرف وہ حدیثیں ہیں
جن میں سے کچھ موضوع اور کچھ ضعیف اور کچھ ان میں سے ایسی ہیں جن کے معنے آپ لوگ سمجھتے نہیں مگر
آپ کے مقابل پر میرا دعوی علی وجہ البصیرت ہے اور جس وحی نے مجھے یہ خبر دی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو چکے ہیں اور آنے والا مسیح موعود یہی عاجز ہے اس پر میں ایسا ہی ایمان رکھتا ہوں جیسا کہ میں
قرآن شریف پر ایمان رکھتا ہوں اور یہ ایمان صرف حسن اعتقاد سے نہیں بلکہ وحی الہی کی روشنی نے جو
آفتاب کی طرح میرے پر چپکی ہے یہ ایمان مجھے عطا فرمایا ہے۔ جس یقین کو خدا نے خارق عادت
نشانوں کے تواتر اور معارف یقینیہ کی کثرت سے اور ہر روزہ یقینی مکالمہ اور مخاطبہ سے انتہا تک پہنچا دیا
ہے اس کو میں کیونکر اپنے دل میں سے ؟ اپنے دل میں سے باہر نکال دوں؟ کیا میں اس نعمت معرفت اور علم اس نعمت معرفت اور علم صحیح کو رد کر دوں
جو مجھ کو دیا گیا ہے؟ یا وہ آسمانی نشان جو مجھے دکھائے جاتے ہیں میں اُن سے منہ پھیر لوں یا میں اپنے

آقا اور اپنے مالک کے حکم سے سرکش ہو جاؤں ۔ کیا کروں مجھے ایسی حالت سے ہزار دفعہ مرنا بہتر ہے کہ
وہ جو اپنے حسن و جمال کے ساتھ میرے پر ظاہر ہوا ہے میں اُس سے برگشتہ ہو جاؤں ۔ یہ دنیا کی زندگی
کب تک اور یہ دنیا کے لوگ مجھ سے کیا وفاداری کریں گے تا میں اُن کے لئے اُس یار عزیز کو چھوڑ
دوں۔ میں خوب جانتا ہوں کہ میرے مخالفوں کے ہاتھ میں محض ایک پوست ہے جس میں کیڑا لگ گیا
ہے ۔ وہ مجھے کہتے ہیں کہ میں مغز کو چھوڑ دوں اور ایسے پوست کو میں بھی اختیار کرلوں ۔ مجھے ڈراتے ہیں
اور دھمکیاں دیتے ہیں لیکن مجھے اسی عزیز کی قسم ہے جس کو میں نے شناخت کر لیا ہے کہ میں ان لوگوں کی
دھمکیوں کو کچھ بھی چیز نہیں سمجھتا مجھے اس کے ساتھ غم بہتر ہے یہ نسبت اس کے کہ دوسرے کے ساتھ خوشی
ہو۔ مجھے اس کے ساتھ موت بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ اس کو چھوڑ کر لمبی عمر ہو۔ جس طرح آپ لوگ
دن کو دیکھ کر اس کو رات نہیں کہہ سکتے ۔ اسی طرح وہ نور جو مجھ کو دکھایا گیا میں اس کو تاریکی نہیں خیال کر
سکتا اور جب کہ آپ اپنے ان عقائد کو چھوڑ نہیں سکتے جو صرف شکوک اور توہمات کا مجموعہ ہے تو میں کیونکر
اُس راہ کو چھوڑ سکتا ہوں جس پر ہزار آفتاب چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔ کیا میں مجنوں یا دیوانہ ہوں کہ اس
حالت میں جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھے روشن نشانوں کے ساتھ حق دکھا دیا ہے۔ پھر بھی میں حق کو قبول نہ
کروں ۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہزار ہا نشان میرے اطمینان کے لئے میرے پر ظاہر
ہوئے ہیں جن میں سے بعض کو میں نے لوگوں کو بتایا اور بعض کو بتایا بھی نہیں اور میں نے دیکھا کہ یہ
نشان خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور کوئی دوسرا بجز اس وحدہ لاشریک کے اُن پر قادر نہیں۔
اور مجھ کو ماسوا اس کے علم قرآن دیا گیا اور احادیث کے صحیح معنے میرے پر کھولے گئے ۔ پھر میں ایسی
روشن راہ کو چھوڑ کر ہلاکت کی راہ کیوں اختیار کروں ؟ جو کچھ میں کہتا ہوں علی وجہ البصیرت کہتا ہوں اور جو
کچھ آپ لوگ کہتے ہیں وہ صرف ظن ہے۔ اِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا ، اور اس کی
ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے ایک اندھا ایک اونچی نیچی زمین میں تاریکی میں چلتا ہے اور نہیں جانتا کہ کہاں
قدم پڑتا ہے سوئیں اس روشنی کو چھوڑ کر جو مجھ کو دی گئی ہے تاریکی کو کیونکر لے لوں جبکہ میں دیکھتا ہوں کہ
خدا میری دُعائیں سنتا اور بڑے بڑے نشان میرے لئے ظاہر کرتا اور مجھ سے ہم کلام ہوتا اور اپنے غیب
کے اسرار پر مجھے اطلاع دیتا ہے اور دشمنوں کے مقابل پر اپنے قومی ہاتھ کے ساتھ میری مدد کرتا ہے اور
میں مجھے فتح بخشا ہے اور قرآن شریف کے معارف اور حقائق کا مجھے علم دیتا ہے تو میں ایسے
ہر میدان میں
ل النجم: ٢٩

قادر اور غالب خدا کو چھوڑ کر اس کی جگہ کس کو قبول کرلوں ۔
میں اپنے پورے یقین سے جانتا ہوں کہ خدا وہی قادر خدا ہے جس نے میرے پر تجلی فرمائی اور
اپنے وجود سے اور اپنے کلام اور اپنے کام سے مجھے اطلاع دی اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ قدرتیں
جو میں اس سے دیکھتا ہوں اور وہ علم غیب جو میرے پر ظاہر کرتا ہے۔ اور وہ قوی ہاتھ جس سے میں
ہر خطرناک موقع پر مدد پاتا ہوں ۔ وہ اُسی کامل اور سچے خدا کی صفات ہیں جس نے آدم کو پیدا کیا اور جو
نوح پر ظاہر ہوا اور طوفان کا معجزہ دکھلایا ۔ وہ وہی ہے جس نے موسیٰ کو مدد دی جبکہ فرعون اس کو ہلاک
کرنے کو تھا۔ وہ وہی ہے جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سید الرسل کو کافروں اور مشرکوں کے
منصوبوں سے بچا کر فتح کامل عطا فرمائی ۔
( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۹۶ تا ۲۹۸)
حقیقی نور کیا ہے؟ وہ جو تسلی بخش نشانوں کے رنگ میں آسمان سے اُتر تا اور دلوں کو سکینت اور
اطمینان بخشتا ہے۔ اُس نور کی ہر ایک نجات کے خواہشمند کو ضرورت ہے۔ کیونکہ جس کو شبہات سے نجات
نہیں اس کو عذاب سے بھی نجات نہیں۔ جو شخص اس دنیا میں خدا کے دیکھنے سے بے نصیب ہے وہ
قیامت میں بھی تاریکی میں گرے گا۔ خدا کا قول ہے کہ
مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى
اور خدا نے اپنی کتاب میں بہت جگہ اشارہ فرمایا ہے کہ میں اپنے ڈھونڈ نے والوں کے دل نشانوں سے
منور کروں گا یہاں تک کہ وہ خدا کو دیکھیں گے اور میں اپنی عظمت انہیں دکھلا دوں گا۔ یہاں تک کہ سب
عظمتیں اُن کی نگاہ میں بیچ ہو جائیں گی۔ یہی باتیں ہیں جو میں نے براہ راست خدا کے مکالمات سے
بھی سنیں ۔ پس میری روح بول اُٹھی کہ خدا تک پہنچنے کی یہی راہ ہے اور گناہ پر غالب آنے کا یہی طریق
ہے حقیقت تک پہنچنے کے لئے ضرور ہے کہ ہم حقیقت پر قدم ماریں ۔ فرضی تجویزیں اور خیالی منصوبے
ہمیں کام نہیں دے سکتے ۔ ہم اس بات کے گواہ ہیں اور تمام دنیا کے سامنے اس شہادت کو ادا کرتے ہیں
کہ ہم نے اس حقیقت کو جو خدا تک پہنچاتی ہے قرآن سے پایا۔ ہم نے اُس خدا کی آواز سنی اور اُس کے
پر زور بازو کے نشان دیکھے جس نے قرآن کو بھیجا۔ سو ہم یقین لائے کہ وہی سچا خدا اور تمام جہانوں کا
مالک ہے۔ ہمارا دل اس یقین سے ایسا پُر ہے جیسا کہ سمندر کی زمین پانی سے۔ سو ہم بصیرت کی راہ سے
ا بنی اسرائیل: ۷۳

اُس دین اور اُس روشنی کی طرف ہر ایک کو بلاتے ہیں ۔ ہم نے اس نور حقیقی کو پایا جس کے ساتھ سب
ظلمانی پر دے اُٹھ جاتے ہیں اور غیر اللہ سے در حقیقت دل ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ یہی ایک راہ ہے جس سے
انسان نفسانی جذبات اور ظلمات سے ایسا با ہر آ جاتا ہے جیسا کہ سانپ اپنی کینچلی سے۔
(کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۶۵)
آج میں نے اتمام حجت کے لئے یہ ارادہ کیا ہے کہ مخالفین اور منکرین کی دعوت میں چالیس اشتہار
شائع کروں ۔ تا قیامت کو میری طرف سے حضرت احدیت میں یہ محبت ہو کہ میں جس امر کے لئے بھیجا
گیا تھا اس کو میں نے پورا کیا۔ سواب میں بکمال ادب و انکسار حضرات علماء مسلمانان و علماء عیسائیان و
پنڈتان و هندوان و آریان یہ اشتہار بھیجتا ہوں اور اطلاع دیتا ہوں کہ میں اخلاقی و اعتقادی و ایمانی
کمزوریوں اور غلطیوں کی اصلاح کے لئے دنیا میں بھیجا گیا ہوں اور میرا قدم حضرت عیسی علیہ السلام کے
قدم پر ہے انہی معنوں سے میں مسیح موعود کہلاتا ہوں ۔ کیونکہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ محض فوق العادت
نشانوں اور پاک تعلیم کے ذریعہ سے سچائی کو دنیا میں پھیلاؤں ۔میں اس بات کا مخالف ہوں کہ دین
کے لئے تلوار اٹھائی جائے اور مذہب کے لئے خدا کے بندوں کے خون کئے جائیں ۔ اور میں مامور ہوں
کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے ان تمام غلطیوں کو مسلمانوں سے دور کر دوں اور پاک اخلاق اور بُردباری
اور حلم اور انصاف اور راستبازی کی راہوں کی طرف اُن کو بلاؤں ۔ میں تمام مسلمانوں اور عیسائیوں اور
ہندوؤں اور آریوں پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ دنیا میں کوئی میرا دشمن نہیں ہے۔ میں بنی نوع سے ایسی
محبت کرتا ہوں کہ جیسے والدہ مہربان اپنے بچوں سے بلکہ اس سے بڑھ کر ۔ میں صرف ان باطل عقائد کا
دشمن ہوں جن سے سچائی کا کا خون ہوتا ہے۔ انسان کی ہمدردی میرا فرض ہے اور میرا فرض ہے اور جھوٹ اور شرک اور ظلم اور
ہر ایک بد عملی اور نا انصافی اور بداخلاقی سے بیزاری میرا اصول ۔
میری ہمدردی کے جوش کا اصل محرک یہ ہے کہ میں نے ایک سونے کی کان نکالی ہے اور مجھے
جواہرات کے معدن پر اطلاع ہوئی ہے اور مجھے خوش قسمتی سے ایک چمکتا ہوا اور بے بہا ہیرا اس کان
سے ملا ہے اور اس کی اس قدر قیمت ہے کہ اگر میں اپنے ان تمام بنی نوع بھائیوں میں وہ قیمت تقسیم
کروں تو سب کے سب اس شخص سے زیادہ دولت مند ہو جائیں گے جس کے پاس آج دنیا میں سب
سے بڑھ کر سونا اور چاندی ہے۔ وہ ہیرا کیا ہے؟ سچا خدا اور اس کو حاصل کرنا یہ ہے کہ اس کو پہچاننا۔ اور
سچا ایمان اس پر لانا اور سچی محبت کے ساتھ اُس سے تعلق پیدا کرنا اور سچی برکات اُس سے پانا۔ پس اس

قدر دولت پا کر سخت ظلم ہے کہ میں بنی نوع کو اس سے محروم رکھوں اور وہ بھوکے مریں اور میں عیش
کروں ۔ یہ مجھ سے ہرگز نہیں ہوگا۔ میرا دل ان کے فقر و فاقہ کو دیکھ کر کباب ہو جاتا ہے۔ ان کی تاریکی ے انکے وفاقہ کر ہو جاتا
اور تنگ گزرانی پر میری جان گھٹتی جاتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آسمانی مال سے ان کے گھر بھر جائیں اور
سچائی اور یقین کے جواہر ان کو اتنے میں کہ اُن کے دامن استعداد پر ہو جائیں ۔
ظاہر ہے کہ ہر ایک چیز اپنے نوع سے محبت کرتی ہے یہاں تک کہ چیونٹیاں بھی اگر کوئی خود غرضی
حائل نہ ہو۔ پس جو شخص کہ خدا تعالیٰ کی طرف بلاتا ہے اس کا فرض ہے کہ سب سے زیادہ محبت کرے سو
میں نوع انسان سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں ۔ ہاں اُن کی بد عملیوں اور ہر ایک قسم کے ظلم اور فستق
اور بغاوت کا دشمن ہوں کسی کی ذات کا دشمن نہیں۔ اس لئے وہ خزانہ جو مجھے ملا ہے جو بہشت کے تمام
خزانوں اور نعمتوں کی کنجی ہے وہ جوش محبت سے نوع انسان کے سامنے پیش کرتا ہوں اور یہ امر کہ وہ مال
جو مجھے ملا ہے وہ حقیقت میں از قسم ہیرا اور سونا اور چاندی ہے۔ کوئی کھوٹی چیزیں نہیں ہیں بڑی آسانی
سے دریافت ہو سکتا ہے۔ اور وہ یہ کہ ان تمام دراہم اور دینار اور جواہرات پر سلطانی سکہ کا نشان ہے۔
یعنی وہ آسمانی گواہیاں میرے پاس ہیں جو کسی دوسرے کے پاس نہیں ہیں۔ مجھے بتلایا گیا ہے کہ تمام
دینوں میں سے دین اسلام ہی سچا ہے۔ مجھے فرمایا گیا ہے کہ تمام ہدایتوں میں سے صرف قرآنی ہدایت
ہی صحت کے کامل درجہ پر اور انسانی ملاوٹوں سے پاک ہے۔ مجھے سمجھایا گیا ہے کہ تمام رسولوں میں سے
کامل تعلیم دینے والا اور اعلیٰ درجہ کی پاک اور پُر حکمت تعلیم دینے والا اور انسانی کمالات کا اپنی زندگی کے
ذریعہ سے اعلیٰ نمونہ دکھلانے والا صرف حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور مجھے خدا
کی پاک اور مطہر وحی سے اطلاع دی گئی ہے کہ میں اس کی طرف سے مسیح موعود اور مہدی معہود اور
اندرونی اور بیرونی اختلافات کا حکم ہوں ۔ یہ جو میرا نام مسیح اور مہدی رکھا گیا ان دونوں ناموں سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے مجھے مشرف فرمایا۔ اور پھر خدا نے اپنے بلا واسطہ مکالمہ سے یہی میرا نام رکھا۔
اور پھر زمانہ کی حالت موجودہ نے تقاضا کیا کہ یہی میرا نام ہو۔ غرض میرے ان ناموں پر یہ تین گواہ
ہیں ۔ میرا خدا جو آسمان اور زمین کا مالک ہے۔ میں اس کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ میں اس کی طرف سے
ہوں اور وہ اپنے نشانوں سے میری گواہی دیتا ہے۔ اگر آسمانی نشانوں میں کوئی میرا مقابلہ کر سکے تو میں
جھوٹا ہوں ۔ اگر دعاؤں کے قبول ہونے میں کوئی میرے برابر اُتر سکے تو میں جھوٹا ہوں اگر قرآن کے
نکات اور معارف بیان کرنے میں کوئی میرا ہم پلہ ٹھہر سکے تو میں جھوٹا ہوں ۔ اگر غیب کی پوشیدہ باتیں

اور اسرار جو خدا کی اقتداری قوت کے ساتھ پیش از وقت مجھ سے ظاہر ہوتے ہیں اُن میں کوئی میری
برابری کر سکے تو میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں ۔
اب کہاں ہیں وہ پادری صاحبان جو کہتے تھے کہ نعوذ باللہ حضرت سیدنا وسید الوری محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی پیشگوئی یا اور کوئی امر خارق عادت ظہور میں نہیں آیا۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ
زمین پر وہ ایک ہی انسان کامل گزرا ہے جس کی پیشگوئیاں اور دعائیں قبول ہونا اور دوسرے خوارق ظہور
میں آنا ایک ایسا امر ہے جواب تک امت کے سچے پیروؤں کے ذریعہ سے دریا کی طرح موجیں مار رہا ہے
بجز اسلام وہ مذہب کہاں اور کدھر ہے جو یہ خصلت اور طاقت اپنے اندر رکھتا ہے۔ اور وہ لوگ کہاں اور
کس ملک میں رہتے ہیں جو اسلامی برکات اور نشانوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ اگر انسان صرف ایسے
مذہب کا پیر و ہو جس میں آسمانی روح کی کوئی ملاوٹ نہیں تو وہ اپنے ایمان کو ضائع کرتا ہے۔ مذہب وہی
مذہب ہے جو زندہ مذہب ہو اور زندگی کی روح اپنے اندر رکھتا ہو اور زندہ خدا سے ملاتا ہو اور میں صرف
یہی دعوی نہیں کرتا کہ خدا تعالیٰ کی پاک وحی سے غیب کی باتیں میرے پر کھلتی ہیں اور خارق عادت امر
ظاہر ہوتے ہیں بلکہ یہ بھی کہتا ہوں کہ جو شخص دل کو پاک کر کے اور خدا اور اس کے رسول پر سچی محبت رکھ کر
میری پیروی کرے گا وہ بھی خدا تعالیٰ سے یہ نعمت پائے گا ۔ مگر یاد رکھو کہ تمام مخالفوں کے لئے یہ دروازہ
بند ہے اور اگر دروازہ بند نہیں ہے تو کوئی آسمانی نشانوں میں مجھ سے مقابلہ کرے اور یاد رکھیں کہ ہرگز
نہیں کر سکیں گے۔ پس یہ اسلامی حقیقت اور میری حقانیت کی ایک زندہ دلیل ہے۔
والسلام على من اتبع الهدى ٢٣ / جولائی ١٩٠٠ء
المشتهر مرزاغلام احمد مسیح موعود از قادیاں
اربعین نمبر ا - روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۳۴۳ تا ۳۴۶)
تو بہ کرو اور خدا سے ڈرو اور حد سے مت بڑھو۔ اگر دل سخت نہیں ہو گئے تو اس قدر کیوں دلیری
ہے کہ خواہ نخواہ ایسے شخص کو کافر بنایا جاتا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حقیقی معنوں کی رُو سے
خاتم الانبیاء سمجھتا ہے اور قرآن کو خاتم الکتب تسلیم کرتا ہے۔ تمام نبیوں پر ایمان لاتا ہے اور اہلِ قبلہ ہے
اور شریعت کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھتا ہے۔
اے مفتری لوگو ! میں نے کسی نبی کی توہین نہیں کی ۔ میں نے کسی عقیدہ صحیحہ کے برخلاف نہیں کہا پر
اگر تم خود نہ سمجھو تو میں کیا کروں ۔ تم تو قائل ہو کہ جزئی فضیلت ایک ادنی شہید کو ایک بڑے نبی پر ہو سکتی
اولد

ہے۔ اور یہ سچ ہے کہ میں خدا کا فضل اپنے پر مسیح سے کم نہیں دیکھتا مگر یہ کفر نہیں۔ یہ خدا کی نعمت کا شکر
ہے ۔ تم خدا کے اسرار کو نہیں جانتے اس لئے کفر سمجھتے ہو۔ اُس کو کیا کہو گے جو کہ گیا هُوَ أَفْضَلُ مِنْ
بَعْضِ الْأَنْبِيَاءِ ، اگر میں تمہاری نظر میں کافر ہوں تو بس ایسا ہی کا فر جیسا کہ ابن مریم یہودی فقیہوں
کی نظر میں کافر تھا۔ میرے پاس خدا کے فضل کی اس سے بھی بڑھ کر باتیں ہیں ۔ مگر تم ان کی برداشت
نہیں کر سکتے ۔ خوب یا درکھو کہ مجھ کو کافر کہنا آسان نہیں ۔ تم نے ایک بھاری بوجھ سر پر اٹھایا ہے۔ اور تم
سے ان سب باتوں کا جواب پوچھا جائے گا ۔ !!
اے بدقسمت لوگو! تم کہاں گرے۔ کون سی چھی ہوئی بد اعمالیاں تھیں جو تمہیں پیش آ گئیں ۔ اگر تم
میں ایک ذرہ بھی نیکی ہوتی تو خدا تمہیں ضائع نہ کرتا ۔ ابھی کچھ تھوڑا وقت ہے اور بہت سا ثواب کھو چکے
ہو باز آجاؤ ۔ کیا خدا سے اس بیوقوف کی طرح لڑائی کرو گے جو زور آور کے آگے سے نہیں ہٹ جاتا
یہاں تک کہ مار سے پیسا جاتا اور کچلا جاتا ہے اور آخر ہڈیاں چور ہو کر اور مُردہ سا بن کر زمین پر گر پڑتا
ہے۔ یہودیوں نے لڑائی سے کیا لیا اور تم کیا لو گے ؟ هَذَا وَ بَعْدَ الْمَوْتِ نَحْنُ نُخَاصِمُ ۔ بہت
کچھ صوفیوں نے بھی انسانی کمالات کا اقرار کیا تھا کہ کہاں تک انسان پہونچتا ہے۔ آج وہ بھی سو گئے
اے عقلمندو! میرے کاموں سے مجھے پہچانو ۔ اگر مجھ سے وہ کام اور وہ نشان ظاہر نہیں ہوتے جو خدا کے
تائید یافتہ سے ظاہر ہونے چاہئیں تو تم مجھے مت قبول کرو ۔ لیکن اگر ظاہر ہوتے ہیں تو اپنے تئیں دانستہ
ہلاکت کے گڑھے میں مت ڈالو ۔ بدظنیاں چھوڑو۔ بدگمانیوں سے باز آ جاؤ کہ ایک پاک کی توہین کی
وجہ سے آسمان سُرخ ہو رہا ہے اور تم نہیں دیکھتے۔ اور فرشتوں کی آنکھوں سے خون ٹپک رہا ہے اور تمہیں
نظر نہیں آتا۔ خدا اپنے جلال میں ہے اور درو دیوار لرزہ میں ۔ کہاں ہے وہ عقل جو سمجھ سکتی ہے ۔ کہاں
ہیں وہ آنکھیں جو وقتوں کو پہچانتی ہیں۔ آسمان پر ایک حکم لکھا گیا ۔ کیا تم اس سے ناراض ہو؟ کیا تم
رب العزت سے پوچھو گے کہ تو نے ایسا کیوں کیا ؟ اے نادان انسان ! باز آجا کہ صاعقہ کے سامنے کھڑا
ہونا تیرے لئے اچھا نہیں !!!
(سراج منیر ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۶، ۷ )
اے عزیز و! اے پیارو!! کوئی انسان خدا کے ارادوں میں اُس سے لڑائی نہیں کر سکتا۔ یقینا سمجھ لو کہ
وہ بعض انبیاء سے بھی افضل ہوگا ۔
ے امر واقعہ ایسے ہی ہے اور موت کے بعد ہم جھگڑیں گے۔

کامل علم کا ذر! کا ذریعہ خدا تعالیٰ کا الہام ہے جو خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کو ملا۔ پھر بعد اس کے اُس خدا نے
جو دریائے فیض ہے یہ ہرگز نہ چاہا کہ آئندہ اس الہام کو مُہر لگا دے اور اس طرح پر دنیا کو تباہ کرے بلکہ
اس کے الہام اور مکالمے اور مخاطبے کے ہمیشہ دروازے کھلے ہیں ۔ ہاں اُن کو اُن کی راہوں سے ڈھونڈو
تب وہ آسانی سے تمہیں ملیں گے ۔ وہ زندگی کا پانی آسمان سے آیا اور مناسب مقام پر ٹھہرا۔
اب تمہیں کیا کرنا چاہئے تا تم اس پانی کو پی سکو۔ یہی کرنا چاہئے کہ افتاں و خیزاں اُس چشمہ تک پہنچو۔
پھر اپنا منہ اس چشمہ کے آگے رکھ دو تا اس زندگی کے پانی سے سیراب ہو جاؤ۔ انسان کی تمام سعادت
اسی میں ہے کہ جہاں روشنی کا پتا ملے۔ اُسی طرف دوڑے اور جہاں اُس گم گشتہ دوست کا نشان پیدا ہو
اُسی راہ کو اختیار کرے ۔ دیکھتے ہو کہ ہمیشہ آسمان سے روشنی اُترتی اور زمین پر پڑتی ہے۔ اسی طرح
ہدایت کا سچا نور آسمان سے ہی اُترتا ہے۔ انسان کی اپنی ہی باتیں اور اپنی ہی اٹکلیں سچا گیان اس کو
نہیں بخش سکتیں کیا تم خدا کو بغیر خدا کی تجلّی کے پاسکتے ہو کیا تم بغیر اس آسمانی روشنی کے اندھیرے میں
دیکھ سکتے ہو؟ اگر دیکھ سکتے ہو تو شائد اس جگہ بھی دیکھ لو ۔ مگر ہماری آنکھیں گو بینا ہوں تا ہم آسمانی روشنی کی
محتاج ہیں۔ اور ہمارے کان گوشنوا ہوں تا ہم اس ہوا کے حاجت مند ہیں جو خدا کی طرف سے چلتی ہے۔
وہ خدا سچا خدا نہیں ہے جو خاموش ہے اور سارا مدار ہماری اٹکلوں پر ہے بلکہ کامل اور زندہ خدا وہ ہے جو
اپنے وجود کا آپ پتا دیتا رہا ہے اور اب بھی اُس نے یہی چاہا ہے کہ آپ اپنے وجود کا پتا دیوے۔
آسمانی کھڑکیاں کھلنے کو ہیں۔ عنقریب صبح صادق ہونے والی ہے۔ مبارک وہ جو اُٹھ بیٹھیں اور اب سچے
خدا کو ڈھونڈیں ۔ وہی خدا جس پر کوئی گردش اور مصیبت نہیں آتی جس کے جلال کی چمک پر کبھی حادثہ
نہیں پڑتا ۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
یعنی خدا ہی ہے جو ہر دم آسمان کا نور اور زمین کا نور ہے۔ اُسی سے ہر ایک جگہ روشنی پڑتی ہے۔ آفتاب
کا وہی آفتاب ہے۔ زمین کے تمام جانداروں کی وہی جان ہے۔ سچا زندہ خدا وہی ہے ۔ مبارک وہ
جو اس کو قبول کرے ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی - روحانی خزائن جلده اصفحه ۴۴۳ ۴۴۴۰)
اے امیر و اور بادشا ہو! اور دولتمند و!! آپ لوگوں میں ایسے لوگ بہت ہی کم ہیں جو خدا سے ڈرتے
اور اُس کی تمام راہوں میں راستباز ہیں ۔ اکثر ایسے ہیں کہ دنیا کے ملک اور دنیا کے املاک سے دل لگائے
ا النور : ٣٦

ہیں اور پھر اُسی میں عمر بسر کر لیتے ہیں اور موت کو یاد نہیں رکھتے۔ ہر ایک امیر جو نما ز نہیں پڑھتا اور خدا
سے لا پروا ہے اُس کے تمام نو کروں چاکروں کا گناہ اس کی گردن پر ہے۔ ہر ایک امیر جو شراب پیتا ہے
اُس کی گردن پر ان لوگوں کا بھی گناہ ہے جو اس کے ماتحت ہو کر شراب میں شریک ہیں۔
اے عقلمندو! یہ دنیا ہمیشہ کی جگہ نہیں ۔ تم سنبھل جاؤ ۔ تم ہر ایک بے اعتدالی کو چھوڑ دو۔ ہر ایک نشہ کی
چیز کو ترک کرو۔ انسان کو تباہ کرنے والی صرف شراب ہی نہیں بلکہ افیون ، گانجا ، چرس ، بھنگ ، تاڑی اور
ہر ایک نشہ جو ہمیشہ کے لئے عادت کر لیا جاتا ہے وہ دماغ کو خراب کرتا اور آخر ہلاک کرتا ہے سو تم اس
سے بچو۔ ہم نہیں سمجھ سکتے کہ تم کیوں ان چیزوں کو استعمال کرتے ہو جن کی شامت سے ہر ایک سال
ہزار ہا تمہارے جیسے نشہ کے عادی اس دنیا سے کوچ کرتے جاتے ہیں اور آخرت کا عذاب الگ ہے۔
پر ہیز گار انسان بن جاؤ تا تمہاری عمریں زیادہ ہوں اور تم خدا سے برکت پاؤ۔ حد سے زیادہ عیاشی میں
بسر کرنا لعنتی زندگی ہے ۔ حد سے زیادہ بد خلق اور بے مہر ہونا لعنتی زندگی ہے۔ حد سے زیادہ خدا یا اس کے
بندوں کی ہمدردی سے لا پروا ہونا لعنتی زندگی ہے۔ ہر ایک امیر خدا کے حقوق اور انسانوں کے حقوق سے
ایسا ہی پوچھا جائے گا جیسا کہ ایک فقیر بلکہ اس سے زیادہ۔ پس کیا بد قسمت وہ شخص ہے جو اس مختصر زندگی
پر بھروسہ کر کے بکلی خدا سے منہ پھیر لیتا ہے اور خدا کے حرام کو ایسی بے باکی سے استعمال کرتا ہے کہ
گویا وہ حرام اس کے لئے حلال ہے۔ غصہ کی حالت میں دیوانوں کی طرح کسی کو گالی کسی کو زخمی اور کسی کو
قتل کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اور شہوات کے جوش میں بے حیائی کے طریقوں کو انتہا تک پہنچا دیتا
ہے سو وہ سچی خوشحالی کو نہیں پائے گا یہاں تک کہ مرے گا۔
اے عزیز و! تم تھوڑے دنوں کے لئے اس دنیا میں آئے ہو اور وہ بھی بہت کچھ گزر چکے۔ سو اپنے
مولا کو ناراض مت کرو۔ ایک انسانی گورنمنٹ جو تم سے زبردست ہو اگر تم سے ناراض ہو تو وہ تمہیں تباہ
کر سکتی ہے۔ پس تم سوچ لو کہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے کیونکر تم بچ سکتے ہو۔ اگر تم خدا کی آنکھوں کے
آگے متقی ٹھہر جاؤ تو تمہیں کوئی بھی تباہ نہیں کر سکتا اور وہ خود تمہاری حفاظت کرے گا اور دشمن جو تمہاری
جان کے درپے ہے تم پر قابو نہیں پائے گا ورنہ تمہاری جان کا کوئی حافظ نہیں اور تم دشمنوں سے ڈر کریا اور
آفات میں مبتلا ہو کر بے قراری سے زندگی بسر کرو گے اور تمہاری عمر کے آخری دن بڑے غم اور غصہ کے
ساتھ گزریں گے۔ خدا اون لوگوں کی پناہ ہو جاتا ہے جو اس کے ساتھ ہو جاتے ہیں۔ سوخدا کی طرف
آجاؤ اور ہر ایک مخالفت اس کی چھوڑ دو اور اس کے فرائض میں سستی نہ کرو اور اُس کے بندوں پر زبان

سے یا ہاتھ سے ظلم مت کرو۔ اور آسمانی قہر اور غضب سے ڈرتے رہو کہ یہی راہ نجات کی ہے۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۷۰ تا ۷۲ )
انسان خدا کی پرستش کا دعوی کرتا ہے مگر کیا پرستش صرف بہت سے سجدوں اور رکوع اور قیام سے ہو
سکتی ہے یا بہت مرتبہ تسبیح کے دانے پھیر نے والے پرستار الہی کہلا سکتے ہیں؟ بلکہ پرستش اس سے ہو سکتی
ہے جس کو خدا کی محبت اس درجہ پر اپنی طرف کھینچے کہ اس کا اپنا وجو د درمیان سے اُٹھ جائے ۔ اول خدا کی
ہستی پر پورا یقین ہو اور پھر خدا کے حسن واحسان پر پوری اطلاع ہو۔ اور پھر اس سے محبت کا تعلق ایسا ہو
کہ سوزش محبت ہر وقت سینہ میں موجود ہو۔ اور یہ حالت ہر ایک دم چہرہ پر ظاہر ہو اور خدا کی عظمت دل
میں ایسی ہو کہ تمام دنیا اس کی ہستی کے آگے مردہ منصور ہو اور ہر ایک خوف اُسی کی ذات سے وابستہ ہو۔
اور اسی کی درد میں لذت ہو۔ اور اُسی کی خلوت میں راحت ہو اور اس کے بغیر دل کو کسی کے ساتھ قرار نہ
ہو۔ اگر ایسی حالت ہو جائے تو اس کا نام پرستش ہے ۔ مگر یہ حالت بجز خدا تعالیٰ کی خاص مدد کے کیونکر
پیدا ہو۔ اسی لئے خدا تعالیٰ نے یہ دُعا سکھلائی إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی ہم تیری
پرستش تو کرتے ہیں مگر کہاں حق پرستش ادا کر سکتے ہیں جب تک تیری طرف سے خاص مدد نہ ہو ۔خدا کو
اپنا حقیقی محبوب قرار دے کر اُس کی پرستش کرنا یہی ولایت ہے جس سے آگے کوئی درجہ نہیں ۔ مگر یہ درجہ
بغیر اس کی مدد کے حاصل نہیں ہو سکتا۔ اس کے حاصل ہونے کی یہ نشانی ہے کہ خدا کی عظمت دل میں بیٹھ
جائے خدا کی محبت دل میں بیٹھ جائے اور دل اسی پر توکل کرے اور اُسی کو پسند کرے اور ہر ایک چیز پر
اسی کو اختیار کرے اور اپنی زندگی کا مقصد اُسی کی یاد کو سمجھے اور اگر ابراہیم کی طرح اپنے ہاتھ سے اپنی عزیز
اولاد کے ذبح کرنے کا حکم ہو یا اپنے تئیں آگ میں ڈالنے کا اشارہ ہو تو ایسے سخت احکام کو بھی محبت کے
جوش سے بجالائے اور رضا جوئی اپنے آقائے کریم میں اس حد تک کوشش کرے کہ اس کی اطاعت میں
کوئی کسر باقی نہ رہے۔ یہ بہت تنگ دروازہ ہے اور یہ شربت بہت ہی تلخ شربت ہے۔ تھوڑے لوگ ہیں
جو اس دروازہ میں سے داخل ہوتے اور اس شربت کو پیتے ہیں۔ زنا سے بچنا کوئی بڑی بات نہیں اور کسی کو
ناحق قتل نہ کرنا بڑا کام نہیں اور جھوٹھی گواہی نہ دینا کوئی بڑا ہنر نہیں مگر ہر ایک چیز پر خدا کو اختیار
کر لینا اور اس کے لئے سچی محبت اور سچے جوش سے دنیا کی تمام تلخیوں کو اختیار کرنا بلکہ اپنے ہاتھ سے
تلخیاں پیدا کر لینا یہ وہ مرتبہ ہے کہ بجز صدیقوں کے کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا۔ یہی وہ عبادت ہے جس
کے ادا کرنے کے لئے انسان مامور ہے اور جو شخص یہ عبادت بجالاتا ہے تب تو اس کے اس فعل پر خدا کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی