تبلیغ اور ایک پاک جماعت کا قیام اور ان کو نصائح

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

طرف سے بھی ایک فعل مترتب ہوتا ہے جس کا نام انعام ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا
ہے یعنی یہ دعا سکھلاتا ہے۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ (الفاتحه : ۶، ۷ ) یعنی اے ہمارے خدا ہمیں اپنی سیدھی راہ دکھلا ۔ ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے
انعام کیا ہے اور اپنی خاص عنایات سے مخصوص فرمایا ہے۔ حضرت احدیت میں یہ قاعدہ ہے کہ جب
خدمت مقبول ہو جاتی ہے تو اُس پر ضرور کوئی انعام مترتب ہوتا ہے۔ چنانچہ خوارق اور نشان جن کی
دوسرے لوگ نظیر پیش نہیں کر سکتے یہ بھی خدا تعالیٰ کے انعام ہیں ۔ جو خاص بندوں پر ہوتے ہیں ۔
اے گرفتار ہوا در همه اوقات حیات
با چنین نفس سیه چون رسدت زوعونے کے
گر تو آن صدق بورزی که بورزید کلیم
عجبی نیست اگر غرق شود فرعونی ۲
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۵،۵۴)
خدا تعالیٰ نے زمانہ کی موجودہ حالت دیکھ کر اور زمین کو طرح طرح کے فسق اور معصیت اور گمراہی
سے بھرا ہوا پا کر مجھے تبلیغ حق اور اصلاح کے لئے مامور فرمایا۔ اور یہ زمانہ بھی ایسا تھا کہ اس دنیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کے لوگ تیرھویں صدی ہجری کو ختم کر کے چودھویں صدی کے سر پر پہنچ گئے تھے۔ تب میں نے اُس حکم
کی پابندی سے عام لوگوں میں بذریعہ تحریری اشتہارات اور تقریروں کے یہ ندا کرنی شروع کی کہ اس صدی
کے سر پر جو خدا کی طرف سے تجدید دین کے لئے آنے والا تھا وہ میں ہی ہوں تا وہ ایمان جو زمین
پر سے اُٹھ گیا ہے اس کو دوبارہ قائم کروں ۔ اور خدا سے قوت پا کر اُسی کے ہاتھ کی کشش سے دنیا کو
صلاح اور تقویٰ اور راستبازی کی طرف کھینچوں اور ان کی اعتقادی اور عملی غلطیوں کو دور کروں اور پھر
جب اس پر چند سال گزرے تو بذریعہ وحی الہی میرے پر بتصریح کھولا گیا کہ وہ مسیح جو اس امت کے لئے
ابتداء سے موعود تھا اور وہ آخری مہدی جو تنزل اسلام کے وقت اور گمراہی کے پھیلنے کے زمانہ میں براہ
راست خدا سے ہدایت پانے والا اور اُس آسمانی مائدہ کو نئے سرے انسانوں کے آگے پیش کرنے والا
تقدیر الہی میں مقرر کیا گیا تھا۔ جس کی کی بشارت آج سے تیرہ سو برس ۔ تیرہ سو برس پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
لے اے وہ جو ہمیشہ ہوا و ہوس کا قیدی ہے ایسے سیہ باطن نفس کے ہوتے تجھے خدا کی مدد کیونکر پہنچ سکتی ہے۔
کے ہاں اگر تو وہ صدق اختیار کرے جو موسیٰ نے اختیار کیا تھا تو پھر تعجب نہیں کہ کوئی فرعون غرق ہو جائے۔

دی تھی وہ میں ہی ہوں اور مکالمات الہیہ اور مخاطبات رحمانیہ اس صفائی اور تواتر سے اس بارے میں
ہوئے کہ شک و شبہ کی جگہ نہ رہی۔ ہر ایک وحی جو ہوتی تھی ایک فولادی میخ کی طرح دل میں دھنستی تھی
اور یہ تمام مکالمات الہیہ ایسی عظیم الشان پیشگوئیوں سے بھرے ہوئے تھے کہ روز روشن کی طرح پوری
ہوتی تھیں اور ان کے تواتر اور کثرت اور اعجازی طاقتوں کے کرشمہ نے مجھے اس بات کے اقرار کے لئے
مجبور کیا کہ یہ اُسی وحدہ لاشریک کا کلام ہے جس کا کلام قرآن شریف ہے۔
( تذكرة الشهادتين - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۳)
ہم نے حضرت مسیح کی موت اور ان کے رفع روحانی کو ثابت کر دیا ہے۔ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا
الضَّال
اب موت مسیح کے بعد دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ مسیح موعود کا اسی امت میں سے آنا کن نصوص قرآنیہ اور
حدیثیہ اور دیگر قرائن سے ثابت ہے سو وہ دلائل ذیل میں بیان کئے جاتے ہیں ۔ غور سے سُنو شائد
خدائے رحیم ہدایت کرے۔
منجملہ ان دلائل کے جو اس بات پر دلالت کرتے ہیں جو آنے والا مسیح جس کا اس اُمت کے لئے
وعدہ دیا گیا ہے وہ اس امت میں سے ایک شخص ہو گا بخاری اور مسلم کی وہ حدیث ہے جس میں اِمَامُكُمْ
مِنْكُمْ اور اَمَّكُمْ مِنْكُمْ لکھا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ وہ تمہارا امام ہوگا اور تم ہی میں سے ہوگا چونکہ یہ
حدیث آنے والے عیسی کی نسبت ہے اور اس کی تعریف میں اس حدیث میں حکم اور عدل کا لفظ بطور
میں شک
صفت موجود ہے جو اس فقرہ سے پہلے ہے اس لئے امام کا لفظ بھی اس کے حق میں ہے اور اس میں
نہیں کہ اس جگہ منکم کے لفظ سے صحابہ کو خطاب کیا گیا ہے اور وہی مخاطب تھے لیکن ظاہر ہے کہ ان میں
سے تو کسی نے مسیح موعود ہونے کا دعوی نہیں کیا اس لئے منکم کے لفظ سے کوئی ایسا شخص مراد ہے جو
خدا تعالیٰ کے علم میں قائم مقام صحابہ ہے اور وہ وہی ہے جس کو اس آیت مفصلہ ذیل میں قائم مقام
صحابہ کیا گیا ہے یعنی یہ کہ وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ہے کیونکہ اس آیت نے ظاہر کیا
ہے کہ وہ رسول کی روحانیت سے تربیت یافتہ ہے۔ اور اسی معنے کے رو سے صحابہ میں داخل ہے اور اس
آیت کی تشریح میں یہ حدیث ہے ۔ لَوْ كَانَ الإِيْمَانُ مَعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا لَنَالَهُ رَجُلٌ مِّنْ فَارِسَ اور
چونکہ اس فارسی شخص کی طرف وہ صفت منسوب کی گئی ہے جو مسیح موعود اور مہدی سے مخصوص ہے یعنی
یونس : ۳۳
الجمعة : ۴

زمین جو ایمان ا یمان اور توحید سے خالی ہو کر ظلم سے بھر گئی ہے پھر اس کو عدل سے پُر کرنا لہذا یہی شخص مہ سامہدی اور
مسیح موعود ہے اور وہ میں ہوں اور جس طرح کسی دوسرے مدعی مہدویت کے وقت میں کسوف خسوف
رمضان میں آسمان پر نہیں ہوا ایسا ہی تیرہ سو برس کے عرصہ میں کسی نے خدا تعالیٰ کے الہام سے علم پا کر
یہ دعوی نہیں کیا کہ اس پیشگوئی لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِّنْ فَارِسَ کا مصداق میں ہوں ۔
(تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلدی اصفحه ۱۱۴، ۱۱۵)
اور منجملہ ان دلائل کے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا قرآن شریف کی
یہ آیت ہے كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاس لیے اس کا ترجمہ یہ ہے کہ تم بہترین
امت ہو جو اس لئے نکالی گئی ہو کہ تا تم تمام دجالوں اور دجال معہود کا فتنہ فروکر کے اور اُن کے شر کو دفع کر
کے مخلوق خدا کو فائدہ پہونچاؤ ۔۔ یاد رہے کہ ہر ایک اُمت سے ایک خدمت دینی لی جاتی ہے اور ایک
قسم کے دشمن کے ساتھ اس کا مقابلہ پڑتا ہے سو مقدر تھا کہ اس امت کا دجال کے ساتھ مقابلہ پڑے گا
جیسا کہ حدیث نافع بن عتبہ سے مسلم میں صاف لکھا ہے کہ تم دجال کے ساتھ لڑو گے اور فتح پاؤ گے۔
اگر چہ صحابہ دجال کے ساتھ نہیں لڑے مگر حسب منطوق آخَرِينَ مِنْهُمْ مسیح موعود اور اس کے گروہ کو
صحابہ قرار دیا۔ اب دیکھو اس حدیث میں بھی لڑنے والے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو جو
امت ہیں قرار دیا اور یہ نہ کہا کہ مسیح بنی اسرائیلی لڑے گا اور نزول کا لفظ محض اجلال اور اکرام کے لئے
ہے اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ چونکہ اُس پر فساد زمانہ میں ایمان ثریا پر چلا جائے گا اور تمام پیری
مریدی اور شاگردی استادی اور افادہ استفادہ معرض زوال میں آجائے گا اس لئے آسمان کا خدا ایک
شخص کو اپنے ہاتھ سے تربیت دے کر بغیر توسط زمینی سلسلوں کے زمین پر بھیجے گا جیسے کہ بارش آسمان
سے بغیر توسط انسانی ہاتھوں کے نازل ہوتی ہے۔
اور منجملہ دلائل قویہ قطعیہ کے جو اس بات پر دلالت کرتے ہیں جو مسیح موعود اسی امت محمد یہ میں سے
ہو گا قرآن شریف کی یہ آیت ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ الخ یعنی خدا تعالیٰ
نے ان لوگوں کے لئے جو ایمان دار ہیں اور نیک کام کرتے ہیں وعدہ فرمایا ہے جو ان کو زمین پر انہی
خلیفوں کی مانند جوان سے ۔ پہلے گزر چکے ہیں خلیفے مقرر فرمائے گا۔ اس آیت میں پہلے خلیفوں ۔ لیفوں سے مراد
ال عمران : ااا
النور : ۵۶
♡

حضرت موسیٰ کی امت میں سے خلیفے ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کی شریعت کو قائم کرنے کے
لئے پے در پے بھیجا تھا اور خاص کر کسی صدی کو ایسے خلیفوں سے جو دین موسوی کے مجدد تھے خالی نہیں
جانے دیا تھا۔ اور قرآن شریف نے ایسے خلیفوں کا شمار کر کے ظاہر فرمایا ہے کہ وہ باراں ہیں اور تیرھواں
اور
حضرت عیسی علیہ السلام ہیں جو موسوی شریعت کا مسیح موعود ہے اور اس مماثلت کے لحاظ سے جو آیت
ممدوحہ میں کما کے لفظ سے مستنبط ہوتی ہے ضروری تھا کہ محمدی خلیفوں کو موسوی خلیفوں سے مشابہت
اور مماثلت ہو سواسی مشابہت کے ثابت اور متحقق کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں بارہ
موسوی خلیفوں کا ذکر فرمایا جن میں سے ہر ایک حضرت موسیٰ کی قوم میں سے تھا اور تیرھواں حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کا ذکر فرمایا جو موسیٰ کی قوم کا خاتم الانبیاء تھا مگر در حقیقت موسی" کی قوم میں سے نہیں تھا اور پھر
خدا نے محمدی سلسلہ کے خلیفوں کو موسوی سلسلہ کے خلیفوں سے مشابہت دے کر صاف طور پر سمجھا دیا کہ
اس سلسلہ کے آخر میں بھی ایک مسیح ہے اور درمیان میں باراں خلیفے ہیں تا موسوی سلسلہ کے مقابل پر اس
جگہ بھی چوداں کا عدد پورا ہو۔ ایسا ہی سلسلہ محمدی خلافت کے مسیح موعود کو چودھویں صدی کے سر پر پیدا کیا
کیونکہ موسوی سلسلہ کا مسیح موعود بھی ظاہر نہیں ہوا تھا جب تک کہ سن موسوی کے حساب سے چودھویں صدی
نے ظہور نہیں کیا تھا۔ ایسا کیا گیا تا دونوں مسیحوں کا مبدء سلسلہ سے فاصله با هم مشابہ ہو اگر در حقیقت
وہی عیسی علیہ السلام ہے جو دوبارہ آنے والا ہے تو اس سے قرآن شریف کی تکذیب لازم آتی ہے۔
کیونکہ قرآن جیسا کہ کما کے لفظ سے مستنبط ہوتا ہے دونوں سلسلوں کے تمام خلیفوں کو من وجہ مغائر
قرار دیتا ہے اور یہ ایک نص قطعی ہے کہ اگر ایک دنیا اس کے مخالف اکٹھی ہو جائے تب بھی وہ اس
نص واضح کو رد نہیں کر سکتے کیونکہ جب پہلے سلسلہ کا عین ہی نازل ہو گیا تو وہ مغائرت فوت ہوگئی
اور لفظ کما کا مفہوم باطل ہو گیا ۔ پس اس صورت میں تکذیب قرآن شریف لازم ہوئی ۔ وهذا
بَاطِلٌ وَكُلُّ مَا يَسْتَلْزِمُ الْبَاطِلَ فَهُوَ بَاطِلٌ ۔ یادر ہے کہ قرآن شریف نے آیت کما
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ میں وہی كَمَا استعمال کیا ہے جو آیت كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى
فِرْعَوْنَ رَسُولًا میں ہے۔
(تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۱۲۰ تا ۱۲۷)
ایسا ہی قرآن شریف کی رو سے سلسلہ محمد یہ سلسلہ موسویہ سے ہر یک نیکی اور بدی میں مشابہت
رکھتا ہے۔ اسی کی طرف ان آیتوں میں اشارہ ہے کہ ایک جگہ یہود کے حق میں لکھا ہے فَيَنْظُرَ
كَيْفَ تَعْمَلُونَ دوسری جگہ مسلمانوں کے حق میں لکھا ہے ۔ لِتَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ان
ا الاعراف: ۱۳۰
۲ یونس : ۱۵

دونوں آیتوں کے یہ معنے ہیں کہ خدا تمہیں خلافت اور حکومت عطا کر کے پھر دیکھے گا کہ تم راستبازی پر قائم
رہتے ہو یا نہیں۔ ان آیتوں میں جو الفاظ یہود کے لئے استعمال کئے ہیں وہی مسلمانوں کے لئے یعنی
ایک ہی آیت کے نیچے ان دونوں کو رکھا ہے۔ پس ان آیتوں سے بڑھ کر اس بات کے لئے اور کون سا
ثبوت ہو سکتا ہے کہ خدا نے بعض مسلمانوں کو یہود قرار دے دیا ہے اور صاف اشارہ کر دیا ہے کہ جن
بدیوں کے یہود مرتکب ہوئے تھے یعنی علماء ان کے ۔ اس امت کے علماء بھی انہی بدیوں کے مرتکب ہوں
گے اور اسی مفہوم کی طرف آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ لے میں بھی اشارہ ہے کیونکہ اس آیت
میں باتفاق کل مفسرین مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد وہ یہود ہیں جن پر حضرت عیسی علیہ السلام
کے انکار کی وجہ سے غضب نازل ہوا تھا۔ اور احادیث صحیحہ میں مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد وہ
یہود ہیں جو مور د غضب الہی دنیا میں ہی ہوئے تھے اور قرآن شریف یہ بھی گواہی دیتا ہے کہ یہود کو
مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ٹھیرانے کے لئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زبان پر لعنت زبان پر لعنت جاری ہوئی تھی ۔ پس
یقینی اور قطعی طور پر مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد وہ یہود ہیں جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو
سولی پر ہلاک کرنا چاہا تھا ۔ اب خدا تعالیٰ کا یہ دعا سکھلانا کہ خدا یا ایسا کر کہ ہم وہی یہودی نہ بن جائیں
جنہوں نے عیسی کو قتل کرنا چاہا تھا صاف بتلا رہا ہے کہ امت محمدیہ میں بھی ایک عیسیٰ پیدا ہونے والا ہے
ور نہ اس دُعا کی کیا ضرورت تھی؟ اور نیز جبکہ آیات مذکورہ بالا سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی زمانہ میں بعض
علماء مسلمان بالکل علماء یہود سے مشابہ ہو جائیں گے اور یہود بن جائیں گے پھر یہ کہنا کہ ان یہودیوں کی
اصلاح کے لئے اسرائیلی عیسی آسمان سے نازل ہوگا بالکل غیر معقول بات ہے۔ کیونکہ اول تو باہر سے
ایک نبی کے آنے سے مُہر ختم نبوت ٹوٹتی ہے اور قرآن شریف صریح طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
خاتم الانبیاء ٹھیراتا ہے۔ ماسوا اس کے قرآن شریف کے رُو سے یہ امت خیر الامم کہلاتی ہے۔ پس اس کی
اس سے زیادہ بے عز بے عزتی اور کوئی نہیں ہو سکتی کہ یہودی بننے کے لئے تو یہ اُمت ہو مگر عیسی باہر سے آوے۔
اگر یہ سچ ہے کہ کسی زمانہ میں اکثر علماء اس امت کے یہودی بن جائیں گے یعنی یہود خصلت ہو جائیں
گے تو پھر یہ بھی سچ ہے کہ ان یہود کے درست کرنے کے لئے عیسیٰ باہر سے نہیں آئے گا بلکہ جیسا کہ
بعض افراد کا نام یہود رکھا گیا ہے ایسا ہی اس کے مقابل پر ایک فرد کا نام عیسی بھی رکھا جائے گا۔ اس
ات کا انکار نہیں ہو سکتا کہ قرآن ان اور حدیث دونوں نے بعض افراد اس امت کا نام یہود رکھا ہے جیسا کہ
آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے بھی ظاہر ہے کیونکہ اگر بعض افراد اس امت کے یہودی بننے
ا الفاتحة :

والے نہ ہوتے تو دعا مذکورہ بالا ہرگز نہ سکھلائی جاتی ۔ جب سے دنیا میں خدا کی کتابیں آئی ہیں خدا تعالیٰ
کا اُن میں یہی محاورہ ہے کہ جب کسی قوم کو ایک بات سے منع کرتا ہے کہ مثلا تم زنا نہ کرو یا چوری نہ کرو
یا یہودی نہ بنو تو اس منع کے اندر یہ پیشگوئی مخفی ہوتی ہے کہ بعض ان میں سے ارتکاب ان جرائم کا کریں
گے۔ دنیا میں کوئی شخص ایسی نظیر پیش نہیں کر سکتا کہ ایک جماعت یا ایک قوم کو خدا تعالیٰ نے کسی ناکردنی
کام سے منع کیا ہو اور پھر وہ سے وہ سب کے سب اس کام سے باز رہے : ز رہے ہوں ۔ بلکہ ضرور بعض اس کام کے
مرتکب ہو جاتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے توریت میں یہودیوں کو یہ حکم دیا کہ تم نے توریت کی تحریف نہ
کرنا ۔ سو اس حکم کا نتیجہ یہ ہوا کہ بعض یہود نے توریت کی تعریف کی۔ مگر قرآن شریف میں خدا تعالیٰ
نے مسلمانوں کو کہیں حکم نہیں دیا کہ تم نے قرآن شریف کی تحریف نہ کرنا بلکہ یہ فرمایا کہ إِنَّا نَحْنُ
نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ یعنی ہم نے ہی قرآن شریف کو اتارا اور ہم ہی اس کی محافظت
کریں گے۔ اسی وجہ سے قرآن شریف تحریف سے محفوظ رہا۔ غرض یہ قطعی اور یقینی اور مسلم سنت الہی
ہے کہ جب خدائے تعالی کسی کتاب میں کسی قوم یا جماعت کو ایک بُرے کام سے منع کرتا ہے یا نیک کام
کے لئے حکم فرماتا ہے تو اس کے علم قدیم میں یہ ہوتا ہے کہ بعض لوگ اس کے حکم کی مخالفت بھی کریں
گے۔ پس خدا تعالیٰ کا سورۂ فاتحہ میں یہ فرمانا کہ تم دُعا کیا کرو کہ تم وہ یہودی نہ بن جاؤ جنہوں نے عیسی
علیہ السلام کو سولی دینا چاہا تھا جس سے دنیا میں ہی ان پر غضب الہی کی مار پڑی۔ اس سے صاف سمجھا
جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے علم میں یہ مقدر تھا کہ بعض افراد اس امت کے جو علماء امت کہلائیں گے اپنی
شرارتوں اور تکذیب مسیح وقت کی وجہ سے یہودیوں کا جامہ پہن لیں گے ورنہ ایک لغو دعا کے سکھلانے کی
کچھ ضرورت نہ تھی۔ یہ تو ظاہر ہے کہ علماء اس امت کے اس طرح کے یہودی نہیں بن سکتے کہ وہ
اسرائیل کے خاندان میں سے بن جائیں اور پھر اُس عیسی بن مریم کو جو مدت سے اس دنیا سے گذر چکا
ہے سولی دینا دینا چاہیں چاہیں کیونکہ اب اس زمانہ میں نہ وہ یہودی اس زبا زمین پر موجود ہیں نہ نہ وہ وہ عیسی موجود ہے۔
پس ظاہر ہے کہ اس آیت میں ایک آئندہ واقعہ کی طرف اشارہ ہے اور یہ بتلا نا منظور ہے کہ اس امت
میں عیسی مسیح کے رنگ میں آخری زمانہ میں ایک شخص مبعوث ہوگا اور اس کے وقت کے بعض علماء اسلام
ان یہودی علماء کی طرح اُوس کو دُکھ دیں گے جو عیسی علیہ السلام کو دُکھ دیتے تھے اور ان کی شان میں
بد گوئی کریں گے بلکہ احادیث صحیحہ سے یہی سمجھا جاتا ہے کہ یہودی بننے کے یہ معنی ہیں کہ یہودیوں کے
ا الحجر : ١٠

بد اخلاق اور بد عادات علمائے اسلام میں پیدا ہو جائیں گی اور گو بظاہر مسلمان کہلائیں گے مگر ان کے
دل مسخ ہو کر ان یہودیوں کے رنگ سے رنگین ہو جائیں گے جو حضرت عیسی علیہ السلام کو دکھ دے کر
مورد غضب الہی ہوئے تھے۔ پس جبکہ یہودی یہی لوگ بنیں گے جو مسلمان کہلاتے ہیں تو کیا یہ اس
امت مرحومہ کی بے عزتی نہیں کہ یہودی بننے کے لئے تو یہ مقرر کئے جائیں مگر مسیح جو ان یہودیوں کو
درست کرے گا وہ باہر سے آوے ۔۔۔ جو شخص قرآن شریف کو ایک تقویٰ اور ایمان اور انصاف اور
تدبر کی نظر سے دیکھے گا اُس پر روز روشن کی طرح کھل جائے گا کہ خداوند قادر کریم نے اس امت محمد یہ
کو موسوی امت کے بالکل بالمقابل پر پیدا کیا ہے۔ ان کی اچھی باتوں کے بالمقابل پر اچھی باتیں دی
ہیں اور ان کی بُری باتوں کے مقابل پر بری باتیں ۔ اس امت میں بعض ایسے ہیں جو انبیاء بنی اسرائیل
سے مشابہت رکھتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو مغضوب علیہم یہود سے مشابہت رکھتے ہیں۔ اس کی
ایسی مثال ہے جیسے ایک گھر ہے جس میں عمدہ عمدہ آراستہ کمرے موجود ہیں جو عالیشان اور مہذب لوگوں
کے بیٹھنے کی جگہ ہیں اور جس کے بعض حصے میں پائخانے بھی ہیں اور بدر رو بھی اور گھر کے مالک نے چاہا
کہ اس محل کے مقابل پر ایک اور محل بناوے کہ تا جو جو سامان اس پہلے محل میں تھا اس میں بھی موجود ہو۔
سو یہ دوسرا محل اسلام کا محل ہے اور پہلا محل موسوی سلسلہ کا محل تھا۔ یہ دوسرا محل پہلے محل کا کسی بات میں
محتاج نہیں۔ قرآن شریف توریت کا محتاج نہیں اور یہ امت کسی اسرائیلی نبی کی محتاج نہیں۔ ہر ایک کامل
جو اس اُمت کے لئے آتا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے پرورش یافتہ ہے اور اس کی وحی
محمدی وحی کی ظل ہے۔ یہی ایک نکتہ ہے جو سمجھنے کے لائق ہے۔ افسوس ہمارے مخالف حضرت عیسیٰ کو دوبارہ
لاتے ہیں، نہیں سمجھتے کہ مطلب تو یہ ہے کہ اسلام کو فخر مشابہت حاصل ہو۔ نہ یہ ذلت کہ کوئی اسرائیلی نبی
آوے تا اُمت اصلاح پاوے۔
( تذکرۃ الشہادتین ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۳ تا ۱۷)
تیسرا مرحلہ یہ ہے کہ آیا یہ امر ثابت ہے یا نہیں کہ آنے والا مسیح موعود اسی زمانہ میں آنا چاہئے جس
میں ہم ہیں۔ سو دلائل مفصلہ ذیل سے صاف طور پر کھل گیا ہے کہ ضرور ہے کہ وہ اسی زمانہ میں آوے۔
(1) اول دلیل یہ ہے کہ صحیح بخاری میں جو اَصَحُ الْكُتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللهِ کہلاتی ہے لکھا ہے
کہ مسیح موعود کسر صلیب کے لئے آئے گا اور ایسے وقت میں آئے گا کہ جب ملک میں ہر ایک پہلو
سے بے اعتدالیاں قول اور فعل میں پھیلی ہوئی ہوں گی ۔ سواب اس نتیجہ تک پہنچنے کے لئے غور سے دیکھنے

کی بھی حاجت نہیں کیونکہ ظاہر ہے کہ عیسائیت کا اثر لاکھوں انسانوں کے دلوں پر پڑ گیا ہے اور ملک
اباحت کی تعلیموں سے متاثر ہوتا جاتا ہے۔ صدہا آدمی ہر ایک خاندان میں سے نہ صرف دین اسلام سے
ہی مرتد ہو گئے ہیں بلکہ جناب سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سخت دشمن بھی ہو گئے ہیں اور اب تک
صدہا کتابیں دین اسلام کے رڈ میں تالیف بھی ہو چکی ہیں۔ اور اکثر وہ کتابیں تو ہین اور گالیوں سے پر
ہیں اور اس مصیبت کے وقت جب ہم گذشتہ زمانہ کی طرف دیکھتے ہیں تو ہمیں ایک قطعی فیصلہ کے طور پر
یہ رائے ظاہر کرنی پڑتی ہے کہ تیرہ سو برس کی بارہ صدیوں میں سے کوئی بھی ایسی صدی اسلام کے مصر
نہیں گزری کہ جیسے تیرھویں صدی گزری ہے اور یا جو اب گذر رہی ہے۔ لہذا عقلِ سلیم اس بات کی
ضرورت کو مانتی ہے کہ ایسے پُر خطر زمانہ کے لئے جس میں عام طور پر زمین میں بہت جوش مخالفت
کا پھوٹ پڑا ہے اور مسلمانوں کی اندرونی زندگی بھی ناگفتہ بہ حالت تک پہونچ گئی ہے۔ کوئی مصلح
صلیبی فتنوں کا فرو کرنے والا اور اندرونی حالت کو پاک کرنے والا پیدا ہو۔ اور تیرھویں صدی کے پورے
سو برس کے تجربہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ان زہریلی ہواؤں کی اصلاح جو بڑے زور شور سے چل رہی
ہیں اور عام وباء کی طرح ہر ایک شہر اور گانو سے کچھ کچھ اپنے قبض میں لا رہی ہیں ۔ ہر ایک معمولی طاقت
کا کام نہیں کیونکہ یہ مخالفانہ تاثیرات اور ذخیرۂ اعتراضات خود ایک معمولی طاقت نہیں بلکہ زمین نے
اپنے وقت پر ایک جوش مارا ہے اور اپنے تمام زہروں کو بڑی قوت کے ساتھ اگلا ہے اس لئے اس زہر کی
مدافعت کے لئے آسمانی طاقت کی ضرورت ہے کیونکہ لوہے کو لوہا ہی کاٹتا ہے سو اس دلیل سے روشن ہو گیا کہ
یہی زمانہ مسیح موعود کے ظہور کا زمانہ ہے۔
(۲) دوسری دلیل وہ بعض احادیث اور کشوف اولیاء کرام و علمائے عظام ہیں جو اس بات پر دلالت
کرتے ہیں کہ مسیح موعود اور مہدی معہود چودھویں صدی کے سر پر ظاہر ہو گا ۔ چنانچہ حدیث الْآيَاتُ بَعْدَ
الماتین کی تشریح بہت سے متقدمین اور متاخرین نے یہی کی ہے جو ماتین کے لفظ سے وہ ماتین مراد
ہیں جو الف کے بعد ہیں یعنی ہزار کے بعد ۔ اس طرح پر معنے اس حدیث پر معنے اس حدیث کے یہ ہوئے کہ مہدی اور مسیح کی
پیدائش جو آیات کبری میں سے ہے تیرھویں صدی میں ہوگی ۔ اور چودھویں صدی میں اس کا ظہور ہو گا۔
یہی معنے محققین علماء نے کئے ہیں اور انہی قرائن سے انہوں نے حکم کیا ہے کہ مہدی معہود کا تیرھویں صدی
میں پیدا ہو جانا ضروری ہے تا چودھویں صدی کے سر پر ظاہر ہو سکے ۔ چنانچہ اسی بناء پر اور نیز کئی اور قرائن
کے رو سے بھی مولوی نواب صدیق حسن خان صاحب مرحوم اپنی کتاب حجج الکرامہ میں لکھتے ہیں

کہ میں بلحاظ قرائن قوتیہ گمان کرتا ہوں کہ چودھویں صدی کے سر پر مہدی معہود کا ظہور ہوگا ۔
دار قطنی کی ایک حدیث بھی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ مہدی معہود چودھویں صدی کے سر پر
ظاہر ہوگا ۔ وہ حدیث یہ ہے کہ اِنَّ لِمَهْدِيِّنَا آيَتَيْن الخ ترجمه تمام حدیث کا یہ ہے کہ ہمارے مہدی کے
لئے دونشان ہیں ۔ جب سے زمین و آسمان کی بنیاد ڈالی گئی وہ نشان کسی مامور اور مرسل اور نبی کے لئے
ظہور میں نہیں آئے ۔ اور وہ نشان یہ ہیں کہ چاند کا اپنی مقررہ راتوں میں سے پہلی رات میں اور سورج
کا اپنے مقررہ دنوں میں سے بیچ کے دن میں رمضان کے مہینہ میں گرہن ہوگا ۔ یعنی انہی دنوں میں جبکہ
مہدی اپنا دعوی دنیا کے سامنے پیش کرے گا اور دنیا اس کو قبول نہیں کرے گی ۔ آسمان پر اُس کی تصدیق کے
لئے ایک نشان ظاہر ہو گا اور وہ یہ کہ مقررہ تاریخوں میں جیسا کہ حدیث مذکورہ میں درج ہیں سورج چاند
کا رمضان کے مہینہ میں جو نزولِ کلام الہی کا مہینہ ہے گرہن ہوگا۔ اور ظلمت کے دکھلانے سے خدا تعالیٰ کی
طرف سے یہ اشارہ ہو گا کہ زمین پر ظلم کیا گیا اور جو خدا کی طرف سے تھا اس کو مفتری سمجھا گیا۔ اب
اس حدیث سے صاف طور پر چودھویں صدی متعین ہوتی ہے کیونکہ کسوف خسوف جو مہدی کا زمانہ
بتلاتا ہے اور مکذبین کے سامنے نشان پیش کرتا ہے وہ چودھویں صدی میں ہی ہوا ہے۔
(تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۱۲۸ تا ۱۳۳)
چوتھا امر اس بات کا ثابت کرنا ہے کہ وہ مسیح موعود جس کا آنا چودھویں صدی کے سر پر مقدر تھا وہ
میں ہی ہوں ۔سواس امر کا ثبوت یہ ہے کہ میرے ہی دعوے کے وقت میں آسمان پر خسوف کسوف ہوا
ہے اور میرے ہی دعویٰی کے وقت میں صلیبی فتنے پیدا ہوئے اور میرے ہی ہاتھ پر خدا نے اس بات کا
ثبوت دیا کہ مسیح موعود اس امت میں سے ہونا چاہئے اور مجھے خدا نے اپنی طرف سے قوت دی ہے کہ
میرے مقابل پر مباحثہ کے وقت کوئی پادری نہیں ٹھہر سکتا اور میرا رعب عیسائی علماء پر خدا نے ایسا ڈال
دیا ہے کہ ان کو طاقت نہیں رہی کہ میرے مقابلہ پر آسکیں ۔ چونکہ خدا نے مجھے رُوح القدس سے تائید
بخشی ہے اور اپنا فرشتہ میرے ساتھ کیا ہے اس لئے کوئی پادری میرے مقابل پر آ ہی نہیں سکتا۔ یہ وہی
لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معجزہ نہیں ہوا کوئی پیشگوئی ظہور میں نہیں آئی
اور اب بلائے جاتے ہیں پر نہیں آتے ۔ اس کا یہی سبب ہے کہ ان کے دلوں میں خدا نے ڈال دیا ہے کہ
اس شخص کے مقابل پر ہمیں بجز شکست کے اور کچھ نہیں۔ دیکھو ایسے وقت میں جب حضرت مسیح کے خدا
بنانے پر سخت غلو کیا جاتا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو روح القدس کی تائید سے خالی خیال کرتے

تھے اور معجزات اور پیشگوئیوں سے انکار تھا ایسے وقت میں پادریوں کے مقابل پر کون کھڑا ہوا؟ کس کی
تائید میں خدا تعالیٰ نے بڑے بڑے معجزے دکھلائے؟ کتاب تریاق القلوب کو پڑھو اور پھر انصاف سے کہو
کہ اگر چہ صد ہا باتیں قصوں کے رنگ میں بیان کی جاتی ہیں مگر یہ نشان اور پیشگوئیاں جو رؤیت کی شہادت
سے ثابت ہیں جن کے بچشم خود دیکھنے والے اب تک لاکھوں انسان دنیا میں موجود ہیں یہ کس سے ظہور
میں آئے ۔ کون ہے جو ہر ایک نئی صبح کو مخالفین کو ملزم کر رہا ہے کہ آؤ! اگر تم میں روح القدس سے کچھ
قوت ہے تو میرا مقابلہ کرو؟ عیسائیوں اور ہندوؤں اور آریوں میں کون ہے جو اس وقت میرے سامنے
کہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی نشان ظاہر نہیں ہوا ؟ سو یہ خدا کی حجت ہے جو پوری ہوئی ۔
سچائی سے انکار کرنا طریق دیانت اور ایمان نہیں ہے۔ بلاشبہ ہر ایک قوم پر اللہ کی حجت پوری ہوگئی ہے۔
آسمان کے نیچے اب کوئی نہیں کہ جو روح القدس کی تائید میں میرا مقابلہ کر سکے۔
☆
(تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۱۴۸ تا ۱۵۰)
منجملہ ان دلائل کے جو میرے مسیح موعود ہونے پر دلالت کرتے ہیں وہ ذاتی نشانیاں ہیں جو مسیح موعود
کی نسبت بیان فرمائی گئی ہیں اور اُن میں سے ایک بڑی نشانی یہ ہے کہ مسیح موعود کے لئے ضروری ہے کہ وہ
آخری زمانہ میں پیدا ہو جیسا کہ یہ حدیث ہے يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ عِنْدَ تَظَاهُرٍ مِّنَ الْفِتَنِ وَ
انْقِطَاعٍ مِّنَ الزَّمَنِ اور اس بات کے ثبوت کے لئے کہ در حقیقت یہ آخری زمانہ ہے جس میں مسیح ظاہر
ہو جانا چاہئے دوطور کے دلائل موجود ہیں۔ (۱) اوّل وہ آیات قرآنیہ اور آثار نبویہ جو قیامت کے قرب پر
دلالت کرتے ہیں اور پورے ہو گئے ہیں جیسا کہ خسوف کسوف کا ایک ہی مہینہ میں یعنی رمضان میں ہونا
جس کی تصریح آیت وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ میں کی گئی ہے اور اونٹوں کی سواری کا موقوف
ہو جانا جس کی تشریح آیت وَ إِذَا الْعِشَارُ عَطِلَتْ سے ظاہر ہے اور ملک میں نہروں کا بکثرت
نکلنا جیسا کہ آیت وَإِذَا الْبِحَارُ فَجَرَتْ سے سے ظاہر ہے اور ستاروں کا متواتر ٹوٹنا جیسا کہ آیت
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَتَرَتْ " سے ظاہر ہے اور قحط پڑنا اور وباء پڑنا اور امساک باراں : ہونا جیسا کہ آیت
وَ إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَت شے سے منکشف ہے اور سخت قسم کا کسوف شمس واقع ہونا جس سے تاریکی
پھیل جائے جیسا کہ آیت اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ سے ظاہر ہے اور پہاڑوں کو اپنی جگہ سے اُٹھا دینا
وہ آخری زمانہ میں جبکہ دنیا کی انتہا ہونے والی ہو گی اور فتنے برپا ہور ہے ہوں گے ظاہر ہوگا۔
القيامة : ١٠ ٢ التكوير : ۵ ۳ الانفطار : الانفطار ۳ ۵ الانفطار : ٦٢ التكوير : ٢

جیسا کہ آیت وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ سے سمجھا جاتا ہے۔ اور جو لوگ وحشی اور اراذل اور اسلامی
شرافت سے بے بہرہ ہیں اُن کا اقبال چمک اٹھنا جیسا کہ آیت وَ إِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ سے
مترشح ہو رہا ہے۔ اور تمام دنیا میں تعلقات اور ملاقاتوں کا سلسلہ گرم ہو جانا اور سفر کے ذریعہ سے ایک کا
دوسرے کو ملنا سہل ہو جانا جیسا کہ بدیہی طور پر آیت وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ سے سے سمجھا جاتا ہے
اور کتابوں اور رسالوں اور خطوط کا ملکوں میں شائع ہو جانا جیسا کہ آیت وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ کے
سے ظاہر ہو رہا ہے اور علماء کی باطنی حالت کا جو نجوم اسلام ہیں مکدر ہو جانا جیسا کہ وَإِذَا النُّجُومُ
انْكَدَرَتْ ۔ سے صاف معلوم ہوتا ہے اور بدعتوں اور ضلالتوں اور ہر قسم کے فسق و فجور کا پھیل جانا
جیسا کہ آیت إِذَا السَّمَاءِ انْشَقَّتْ سے مفہوم ہوتا ہے۔ یہ تمام علامتیں قرب قیامت کی ظاہر ہو چکی
ہیں اور دنیا پر ایک انقلاب عظیم آ گیا ہے ۔ پھر ماسوا اس کے سورہ مرسلات میں ایک آیت ہے
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرب قیامت کی ایک بھاری علامت یہ ہے کہ ایسا شخص پیدا ہو جس سے رسولوں
کی حد بست ہو جائے یعنی سلسلہ استخلاف محمد یہ کا آخری خلیفہ جس کا نام مسیح موعود اور مہدی معہود ہے
ظاہر ہو جائے اور وہ آیت یہ ہے وَ إِذَا الرُّسُلُ أَتَتْ کے یعنی وہ آخری زمانہ جس سے رسولوں کے
عدد کی تعیین ہو جائے گی یعنی آخری خلیفہ کے ظہور سے قضا و قدر کا اندازہ جو مرسلین کی تعداد کی نسبت مخفی تھا
ظہور میں آ جائے گا ۔ یہ آیت بھی اس بات پر نص صریح ہے کہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا۔
(تحفہ گولڑویہ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۲۴۱ تا ۲۴۴)
سولہ خصوصیتیں ہیں جو موسوی سلسلہ میں حضرت عیسی علیہ السلام میں رکھی گئی تھیں ۔ پھر جبکہ خدا تعالیٰ
نے موسوی سلسلہ کو ہلاک کر کے محمدی سلسلہ قائم کیا جیسا کہ نبیوں کے صحیفوں میں وعدہ دیا گیا تھا تو اس
حکیم و علیم نے چاہا کہ اس سلسلہ کے اول اور آخر دونوں میں مشابہت تامہ پیدا کرے تو پہلے اُس نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرما کر مثیل موسیٰ قرار دیا جیسا کہ آیت إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ
رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا سے ظاہر ہے
مگر ضروری تھا کہ سلسلہ محمدی کے آخری خلیفہ میں بھی سلسلہ موسویہ کے آخری خلیفہ سے مشابہت ہوتا
A
خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ سلسلہ محمد یہ با اعتبار امام سلسلہ اور خلفاء سلسلہ کے سلسلہ موسویہ سے مشابہ ہے
التكوير : التكوير : ٦ ٣ التكوير : ٨ التكوير : التكوير : ٣ ٢ الانشقاق : ٢
المرسلات : ١٢ ٨ المزمل: ١٦

ٹھیک ہو اور ہمیشہ مشابہت اول اور آخر میں دیکھی جاتی ہے اور درمیانی زمانہ جو ایک طویل مدت ہوتی
ہے گنجائش نہیں رکھتا کہ پوری پوری نظر سے اس کو جانچا جائے ۔ مگر اوّل اور آخر کی مشابہت سے یہ قیاس
پیدا ہو جاتا ہے کہ درمیان میں بھی ضرور مشابہت ہو گی گو نظر عقلی اس کی پوری پڑتال سے قاصر رہے اور
ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام میں مذہبی پہلو کے رو سے سولہ خصوصیتیں تھیں جن کا اسلام
کے آخری خلیفہ میں پایا جانا ضروری ہے تا اس میں اور حضرت عیسی میں مشابہت تامہ ثابت ہو۔ پس
اوّل موعود ہونے کی خصوصیت ہے۔ اسلام میں اگرچہ ہزار ہا ولی اور اہل اللہ گذرے ہیں مگر اُن میں
کوئی موعود نہ تھا لیکن وہ جو سیح کے نام پر آنے والا تھا وہ موعود تھا۔ ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کے
پہلے کوئی نبی موعود نہ تھا صرف مسیح موعود تھا۔
دوئم خصوصیت سلطنت کے برباد ہو چکنے کی ہے۔ پس اس میں کیا شک ہے کہ جیسا کہ حضرت عیسی
بن مریم سے کچھ دن پہلے اس ملک سے اسرائیلی سلطنت جاتی رہی تھی ۔ ایسا ہی آخری مسیح کی پیدائش سے
پہلے اسلامی سلطنت بباعث طرح طرح کی بد چلنیوں کے ملک ہندوستان سے اُٹھ گئی تھی اور انگریزی سلطنت
اس کی جگہ قائم ہو گئی تھی ۔
سوم خصوصیت جو پہلے مسیح میں پائی گئی وہ یہ ہے کہ اُس کے وقت میں یہو دلوگ بہت سے فرقوں پر
منقسم ہو گئے تھے اور بالطبع ایک حکم کے محتاج تھے تا ان میں فیصلہ کرے۔ ایسا ہی آخری مسیح کے وقت
میں مسلمانوں میں کثرت سے فرقے پھیل گئے تھے۔
چہارم خصوصیت جو پہلے مسیح میں تھی وہ یہ ہے کہ وہ جہاد کے لئے مامور نہ تھا۔ ایسا ہی آخری مسیح جہاد
کے لئے مامور نہیں ہے اور کیونکر مامور ہو زمانہ کی رفتار نے قوم کو متنبہ کر دیا ہے کہ تلوار سے کوئی دل
تسلی نہیں پا سکتا اور اب مذہبی امور کے لئے کوئی مہذب تلوار نہیں اُٹھاتا ۔
پنجم خصوصیت جو پہلے مسیح میں تھی وہ یہ ہے کہ اُس کے زمانہ میں یہودیوں کا چال چلن بگڑ گیا تھا
بالخصوص اکثر اُن کے جو علماء کہلاتے تھے وہ سخت مگار اور دنیا پرست اور دنیا کے لالچوں میں اور دنیوی
عزتوں کی خواہش میں غرق ہو گئے تھے۔ ایسا ہی آخری مسیح کے وقت میں عام لوگوں اور اکثر علمائے
اسلام کی حالت ہو رہی ہے مفصل لکھنے کی کچھ حاجت نہیں۔
چھٹی خصوصیت یعنی یہ کہ حضرت مسیح قیصر روم کے ماتحت مبعوث ہوئے تھے۔سواس خصوصیت میں
آخری مسیح کا بھی اشتراک ہے کیونکہ میں بھی قیصر کی عملداری کے تحت مبعوث ہوا ہوں ۔ یہ قیصر اس قیصر سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی