تبلیغ اور ایک پاک جماعت کا قیام اور ان کو نصائح

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 5

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عطا ہوا ہے چند ایسی باتیں لکھی ہیں جو خود ان کے مفہوم کے خوفناک اثر سے ہمارے دل پر ایک عجیب
رقت اور درد طاری ہوتی ہے۔ سو ہماری وہ تحریر جیسا کہ گندے خیال والے سمجھتے ہیں کسی نفسانی جوش پر مبنی
نہ تھی بلکہ اس روشنی کے چشمہ سے نکلی تھی جو رحمت الہی نے ہمیں بخشا ہے۔ اگر ہمارے تنگ ظرف مخالف
بدظنی پر سرنگوں نہ ہوتے تو سلطان کی حقیقی خیر خواہی اس میں نہ تھی کہ وہ چوہڑوں اور چماروں کی طرح
گالیوں پر کمر باندھتے بلکہ چاہئے تھا کہ آیت وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۔
عمل کر کے اور نیز آیت اِنَّ بَعْضَ الظَّنِ اثْم لے کو یاد کر کے سلطان کی خیر خواہی اس میں
دیکھتے کہ اس کے لئے صدق دل سے دعا کرتے۔ میرے اشتہار کا بجز اس کے کیا مطلب تھا کہ رومی لوگ
تقویٰ اور طہارت اختیار کریں کیونکہ آسمانی قضاء و قدر اور عذاب سماوی کے روکنے کے لئے تقویٰ اور
تو بہ اور اعمال صالحہ جیسی اور کوئی چیز قوی تر نہیں ۔ مگر سلطان کے نادان خیر خواہوں نے بجائے اس کے
مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں۔ اور بعضوں نے کہا کہ کیا سارے گناہ سلطان پر ٹوٹ پڑے اور یورپ
مقدس اور پاک ہے جس کے عذاب کے لئے کوئی پیشگوئی نہیں کی جاتی مگر وہ نادان نہیں سمجھتے کہ سنت اللہ
اسی طرح پر جاری ہے کہ کفار کے فسق و فجور اور بت پرستی اور انسان پرستی کی سزا دینے کے لئے خدا تعالیٰ
نے ایک دوسرا عالم رکھا ہوا ہے جو مرنے کے بعد پیش آئے گا۔ اور ایسی قوموں کو جو خدا پر ایمان نہیں
رکھتیں اسی دنیا میں مورد عذاب کرنا خدا تعالیٰ کی عادت نہیں ہے بجز اس صورت کے کہ وہ لوگ اپنے گناہ
میں حد سے زیادہ تجاوز کریں اور خدا کی نظر میں سخت ظالم اور موذی اور مفسد ٹھہر جائیں ۔ جیسا کہ قوم نوح
اور قوم لوط اور قوم فرعون وغیرہ مفسد قو میں متواتر بے باکیاں کر کے مستوجب سزا ہو گئی تھیں لیکن خدا تعالیٰ
مسلمانوں کی بے باکی کی سزا کو دوسرے جہان پر نہیں چھوڑتا بلکہ مسلمانوں کو ادنی ادنی قصور کے وقت
اسی دنیا میں تنبیہ کی جاتی ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے آگے اُن بچوں کی طرح ہیں جن کی والدہ ہر دم
جھڑکیاں دے کر انہیں ادب سکھاتی ہے اور خدا تعالیٰ اپنی محبت سے چاہتا ہے کہ وہ اس نا پائیدار دنیا
سے پاک ہو کر جائیں یہی باتیں تھیں کہ میں نے نیک نیتی سے سفیر روم پر ظاہر کی تھیں مگر افسوس کہ
بے وقوف مسلمانوں نے ان باتوں کو اور طرف کھینچ لیا۔ ان نادانوں کی ایسی مثال ہے کہ جیسے ایک
حاذق ڈاکٹر کہ جو شخیص امراض اور قواعد حفظ ما تقدم کو بخوبی جانتا ہے وہ کسی شخص کی نسبت کمال نیک نیتی
سے یہ رائے ظاہر کرے کہ اس کے پیٹ میں ایک قسم کی رسولی نے بڑھنا شروع کر دیا ہے اور اگر ابھی وہ
بنی اسرائیل: ۳۷
الحجرات : ١٣

رسولی کاٹی نہ جائے تو ایک عرصہ کے بعد اس شخص کی زندگی اس کے لئے وبال ہو جائے گی تب اس بیمار
کے وارث اس بات کو سُن کر اُس ڈاکٹر پر سخت ناراض ہوں اور اس ڈاکٹر کے قتل کر دینے کے درپے ہو
جائیں مگر رسولی کا کچھ بھی فکر نہ کریں یہاں تک کہ وہ رسولی بڑھے اور پھولے اور تمام پیٹ میں پھیل
جائے اور اس بیچارے بیمار کی زندگی کا خاتمہ ہو جائے سو یہی مثال ان لوگوں کی ہے جو اپنی دانست میں
سلطان کے خیر خواہ کہلاتے ہیں ۔
پھر یہ بھی سوچو کہ جس حالت میں میں وہ شخص ہوں جو اُس مسیح موعود ہونے کا دعویٰ رکھتا ہوں جس کی
نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا ہے کہ ” وہ تمہارا امام اور خلیفہ ہے اور اُس پر خدا اور اس کے
نبی کا سلام ہے اور اُس کا دشمن لعنتی اور اس کا دوست خدا کا دوست ہے اور وہ تمام دنیا کے لئے حکم ہو
کر آئے گا اور اپنے تمام قول اور فعل میں عادل ہوگا ۔ تو کیا یہ تقویٰ کا طریق تھا کہ میرے دعوی کوسن
کر اور میرے نشانوں کو دیکھ کر اور میرے ثبوتوں کا مشاہدہ کر کے مجھے یہ صلہ دیتے کہ گندی گالیاں اور
ٹھٹھے اور ہنسی سے پیش آتے ؟ کیا نشان ظاہر نہیں ہوئے ؟ کیا آسمانی تائید میں ظہور میں نہیں آئیں؟ کیا
ان سب وقتوں اور موسموں کا پتہ نہیں لگ گیا جو احادیث اور آثار میں بیان کی گئی تھیں؟ تو پھر اس قدر
کیوں بے باکی دکھلائی گئی ؟ ہاں اگر میرے دعوے میں اب بھی شک تھا یا میرے دلائل اور نشانوں میں
کچھ شبہ تھا تو غربت اور نیک نیتی اور خدا ترسی سے اس شبہ کو دور کرایا ہوتا مگر انہوں نے بجائے تحقیق اور
تفتیش کے اس قدر گالیاں اور لعنتیں بھیجیں کہ شیعوں کو بھی پیچھے ڈال دیا۔ کیا یہ ممکن نہ تھا کہ جو کچھ میں
نے رومی سلطنت کے اندرونی نظام کی نسبت بیان کیا وہ دراصل صحیح ہو اور ترکی گورنمنٹ کے شیرازہ میں
ایسے دھاگے بھی ہوں جو وقت پر ٹوٹنے والے اور غداری سرشت ظاہر کرنے والے ہوں ۔
پھر ماسوا اس کے میرے مخالف اپنے دلوں میں آپ ہی سوچیں کہ اگر میں درحقیقت وہی مسیح موعود
ہوں جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک باز و قرار دیا ہے اور جس کو سلام بھیجا ہے اور جس کا
نام حکم اور عدل اور امام اور خلیفہ اللہ رکھا ہے تو کیا ایسے شخص پر ایک معمولی بادشاہ کے لئے لعنتیں
بھیجنا ، اُس کو گالیاں دینا جائز تھا؟ ذرا اپنے جوش کو تھام کے سوچیں نہ میرے لئے بلکہ اللہ اور رسول کے
لئے کہ کیا ایسے مدعی کے ساتھ ایسا کرنا روا تھا ؟ میں زیادہ کہنا نہیں چاہتا کیونکہ میرا مقدمہ تم سب کے
ساتھ آسمان پر ہے۔ اگر میں وہی ہوں جس کا وعدہ نبی کے پاک لبوں نے دیا تھا تو تم نے نہ میرا بلکہ خدا
کا گناہ کیا ہے اور اگر پہلے سے آثار صحیحہ میں یہ وارد نہ ہوتا کہ اس کو دکھ دیا جائے گا اور اس پر لعنتیں بھیجی

جائیں گی تو تم لوگوں کی مجال نہ تھی جو تم مجھے وہ دُکھ دیتے جو تم نے دیا۔ پر ضرور تھا کہ وہ سب نوشتے
پورے ہوں جو خدا کی طرف سے لکھے گئے تھے اور اب تک تمہیں ملزم کرنے کے لئے تمہاری کتابوں میں
موجود ہیں جن کو تم زبان سے پڑھتے اور پھر تکفیر اور لعنت کر کے مُہر لگا دیتے ہو کہ وہ بد علماء اور ان کے
دوست جو مہدی کی تکفیر کریں گے اور مسیح سے مقابلہ سے پیش آئیں گے وہ تم ہی ہو۔
میں نے بار بار کہا کہ آؤ اپنے شکوک مٹالوں پر کوئی نہیں آیا ۔ میں نے فیصلہ کے لئے ہر ایک کو بلایا پر
کسی نے اس طرف رخ نہیں کیا۔ میں نے کہا کہ تم استخارہ کرو اور رو رو کر خدا تعالیٰ سے چاہو کہ وہ تم پر
دو
حقیقت کھولے پر تم نے کچھ نہ کیا اور تکذیب سے بھی باز نہ آئے ۔ خدا نے میری نسبت سچ کہا کہ دنیا
میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے
اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک شخص در حقیقت سچا ہو اور ضائع کیا جائے؟ کیا یہ ہو
سکتا ہے کہ ایک شخص خدا کی طرف سے ہو اور بر باد ہو جائے؟ پس اے لوگو! تم خدا سے مت لڑو۔ یہ وہ
کام ہے جو خدا تمہارے لئے اور تمہارے ایمان کے لئے کرنا چاہتا ہے اس کے مزاحم مت ہو۔ اگر تم بجلی
کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہو مگر خدا کے سامنے تمہیں ہرگز طاقت نہیں۔ اگر یہ یہ کاروبار انسان کی طرف
سے ہوتا تو تمہارے حملوں کی کچھ بھی حاجت نہ تھی خدا اس کے نیست و نابود کرنے کے لئے خود کافی تھا۔
افسوس کہ آسمان گواہی دے رہا ہے اور تم نہیں سنتے اور زمین ضرورت ضرورت بیان کر رہی ہے اور تم
نہیں دیکھتے ! اے بد بخت قوم ! اُٹھ اور دیکھ کہ اس مصیبت کے وقت میں جو اسلام پیروں کے نیچے کچلا
گیا اور مجرموں کی طرح بے عزت کیا گیا ۔ وہ جھوٹوں میں شمار کیا گیا وہ ناپاکوں میں لکھا گیا۔ تو کیا خدا کی
غیرت ایسے وقت میں جوش نہ مارتی ۔ اب سمجھ کہ آسمان جھکتا چلا آتا ہے اور وہ دن نزدیک ہیں کہ ہر
ایک کان کو "انا الموجود“ کی آواز آئے ۔
ہم نے کفار سے بہت کچھ دیکھا۔ اب خدا بھی کچھ دکھلانا چاہتا ہے۔ سواب تم دیدہ و دانستہ اپنے تئیں
مورد غضب مت بناؤ۔ کیا صدی کا سر تم نے نہیں دیکھا جس پر چودہ برس اور بھی گزر گئے؟ کیا خسوف
کسوف رمضان میں تمہاری آنکھوں کے سامنے نہیں ہوا۔ کیا ستارہ ذوالسنین کے طلوع کی پیشگوئی پوری
نہیں ہوئی؟ کیا تمہیں اس ہولناک زلزلہ کی کچھ خبر نہیں جو مسیح کی پیشگوئی کے مطابق ان ہی دنوں میں
وقوع میں آیا اور بہت سی بستیوں کو برباد کر گیا ۔ اور خبر دی گئی تھی کہ اسی کے متصل مسیح بھی آئے گا ؟ کیا تم
نے آتھم کی نسبت وہ نشان نہیں دیکھا جو ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے
الله

مطابق ظہور میں آیا جس کی خبر سترہ برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں دی گئی تھی؟ کیا لیکھرام کی نسبت
پیشگوئی اب تک تم نے نہیں سنی ؟ کیا کبھی اس سے پہلے کسی نے دیکھا تھا کہ پہلوانوں کی کشتی کی طرح
مقابلہ ہو کر اور لاکھوں انسانوں میں شہرت پا کر اور صدہا اشتہارات اور رسائل میں چھپ کر ایسا کھلا کھلا
نشان ظاہر ہوا ہو جیسا کہ لیکھرام کی نسبت ظاہر ہوا ؟ کیا تمہیں اس خدا سے کچھ بھی شرم نہیں آتی جس نے
تمہاری تیرھویں صدی کے غم اور صدمے دیکھ کر چودھویں صدی کے آتے ہی تمہاری تائید کی؟ کیا ضرور
نہ تھا کہ خدا کے وعدے عین وقت میں پورے ہوتے ؟ بتلاؤ کہ ان سب نشانوں کو دیکھ کر پھر تمہیں کیا ہو
گیا ؟ کس چیز نے تمہارے دلوں پر مہر لگا دی ۔ اے کج دل قوم ! خدا تیری ہر ایک تسلی کر سکتا ہے۔ اگر
تیرے دل میں صفائی ہو خدا تجھے کھینچ سکتا ہے اگر تو کھینچے جانے کے لئے طیار ہو۔ دیکھو یہ کیسا وقت ہے۔
کیسی ضرورتیں ہیں جو اسلام کو پیش آگئیں ۔ کیا تمہارا دل گواہی نہیں دیتا کہ یہ وقت خدا کے رحم کا وقت
ہے؟ آسمان پر بنی آدم کی ہدایت کے لئے ایک جوش ہے اور توحید کا مقدمہ حضرت احدیت کی پیشی میں
ہے ۔ مگر اس زمانہ کے اندھے اب تک بے خبر ہیں ۔ آسمانی سلسلہ کی اُن کی نظر میں کچھ بھی عزت نہیں۔
کاش اُن کی آنکھیں کھلیں اور دیکھیں کہ کس کس قسم کے نشان اُتر رہے ہیں اور آسمانی تائید ہو رہی ہے
اور نور پھیلتا جاتا ہے۔ مبارک وہ جو اُس کو پاتے ہیں۔
کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۲۵ تا ۳۳۱)

قال الله عزّ وجلّ۔ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ
یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا تمہاری پروا کیا رکھتا ہے اگر تم بندگی نہ کرو اور دعاؤں میں مشغول نہ رہو۔
دوستو ! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے حال پر رحم کرے۔ آپ صاحبوں کو معلوم ہوگا کہ میں نے آج سے
قریباً نو ماہ پہلے الحکم اور البدر میں جو قادیان سے اخبار میں نکلتی ہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے اطلاع پا کر یہ
وحی الہی شائع کرائی تھی کہ عَفَتِ الدِّيَارُ مَحِلُّهَا وَ مَقَامُهَا ۔ یعنی یہ ملک عذاب الہی سے مٹ جانے کو
ہے۔ نہ مستقل سکونت امن کی جگہ رہے گی اور نہ عارضی سکونت امن کی جگہ یعنی طاعون کی وبا ہر جگہ عام
طور پر پڑے گی اور سخت پڑے گی۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ وہ وقت بہت قریب آ گیا ہے۔ میں
نے اس وقت جو آدھی رات کے بعد چار بج چکے ہیں بطور کشف دیکھا ہے کہ دردناک موتوں سے عجیب
طرح پر شور قیامت برپا ہے۔ میرے منہ پر یہ الہام الہی تھا کہ موتا موتی لگ رہی ہے کہ میں بیدار ہو گیا
اور اسی وقت جو ابھی کچھ حصہ رات کا باقی ہے میں نے یہ اشتہار لکھنا شروع کیا۔ دوستو ! اٹھو اور ہشیار
ہو جاؤ کہ اس زمانہ کی نسل کے لئے نہایت مصیبت کا وقت آ گیا ہے۔ اب اس دریا سے پار ہونے کے
لئے بجز تقوی کے اور کوئی کشتی نہیں ۔ مومن خوف کے وقت خدا کی طرف جھکتا ہے کہ بغیر اس کے کوئی
امن نہیں ۔ اب دُکھ اٹھا کر اور سوز و گداز اختیار کر کے اپنا کفارہ آپ دو اور راستی میں محو ہو کر اپنی قربانی
آپ ادا کرو اور تقویٰ کی راہ میں پورے زور سے کام لے کر اپنا بوجھ آپ اٹھاؤ کہ ہمارا خدا بڑا رحیم و کریم
ہے کہ رونے والوں پر اوس کا غصہ تھم جاتا ہے۔ مگر وہی جو قبل از وقت روتے ہیں نہ مردوں کی لاشوں
کو دیکھ کر ۔ وہ خوف کرنے والوں کے سر پر سے عذاب کی پیشگوئی ٹال سکتا ہے۔ سونیکی کرو
اور خدا کے رحم کے امیدوار ہو جاؤ۔ خدا تعالیٰ کی طرف پوری قوت کے ساتھ حرکت کرو اور اگر یہ نہیں تو
بیمار کی طرح افتان و خیزاں اس کی رضا کے دروازہ تک اپنے تئیں پہنچاؤ۔ اور اگر یہ بھی نہیں تو مردہ کی طرح
اپنے اوٹھائے جانے کا ذریعہ صدقہ خیرات کے راہ سے پیدا کرو۔ نہایت تنگی کے دن ہیں۔ اور آسمان پر
خدا کا غضب بھڑک رہا ہے۔ آج محض زبانی لاف و گزاف سے تم پار نہیں ہو سکتے ۔ ایسی حالت بناؤ اور
ایسی تبدیلی اپنے اندر پیدا کرو اور ایسے تقویٰ کی راہ پر قدم مارو کہ وہ رحیم و کریم خوش ہو جائے ۔ اپنی
خلوت گاہوں کو ذکر الہی کی جگہ بناؤ۔ اپنے دلوں پر سے ناپاکیوں کے زنگ ڈور کرو بے جا کینوں اور
ا الفرقان : ۷۸

بخلوں اور بد زبانیوں سے پر ہیز کرو اور قبل اس کے کہ وہ وقت آ وے کہ انسانوں کو دیوانہ سا بنا دے
بے قراری کی دعاؤں سے خود دیوانے بن جاؤ۔ عجب بد بخت وہ لوگ ہیں کہ جو مذہب صرف اس بات کا نام
رکھتے ہیں کہ محض زبان کی چالاکیوں پر سارا دارو مدار ہو اور دل سیاہ اور ناپاک اور دنیا کا کیڑا ہو۔ پس اگر تم
اپنی خیر چاہتے ہو تو ایسے مت بنو۔ عجب بد قسمت وہ شخص ہے کہ جو اپنے نفس امارہ کی طرف ایک نظر بھی اٹھا کر
نہیں دیکھتا اور بد بودار تعصب سے دوسروں کو بد زبانی سے پکارتا ہے۔ پس ایسے شخص پر ہلاکت کی راہ کھلی ہے۔
سو تقوی سے پورا حصہ لو اور خدا ترسی کا کامل وزن اختیار کرو اور دعاؤں میں لگے رہو تا تم پر رحم و ۔۔۔ دیکھو
ہو
میں اس وقت اپنا فرض ادا کر چکا ہوں اور قبل اس کے کہ تنگی کے دن آویں میں نے اطلاع دے دی ہے۔
تبلیغ رسالت جلد دہم صفحہ ۷۲ تا ۷۵ - مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۶۲۸ تا ۶۳۰ بار دوم )
چونکہ میرا کام دعوت اور تبلیغ ہے اس لئے میں دوبارہ ظاہر کرتا ہوں اور میں قسم حضرت احدیت جلّ شانه
کی کھا کر کہتا ہوں کہ میرے پر خدا نے اپنی وحی کے ذریعہ سے ظاہر فرمایا ہے کہ میرا غضب زمین پر بھڑ کا
ہے کیونکہ اس زمانہ میں اکثر لوگ معصیت اور دنیا پرستی میں ایسے غرق ہو گئے ہیں کہ خدائے تعالیٰ پر بھی
ایمان نہیں رہا اور وہ جو اس کی طرف سے اصلاح خلق کے لئے بھیجا گیا ہے اُس سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے
اور یہ ٹھٹھا اور لعن طعن حد سے گذر گیا ہے۔ پس خدا فرماتا ہے کہ میں ان سے جنگ کروں گا اور میرے
وہ حملے ان پر ہوں گے جو ان کے خیال و گمان میں نہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ سے اس قدر دوستی کی کہ
سچائی کو اپنے پاؤں کے نیچے پامال کرنا چاہا۔ پس خدا فرماتا ہے کہ میں نے اب ارادہ کیا ہے کہ اپنے
غریب گروہ کو ان درندوں کے حملوں سے بچاؤں اور سچائی کی حمایت میں کئی نشان ظاہر کروں ۔ اور وہ
فرماتا ہے کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور
آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“
تبلیغ رسالت جلد دهم صفحہ ۷۶،۷۵ ۔ مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۶۳۱ بار دوم )
خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ نیکی کر کے اپنے تئیں بچا لو قبل اس کے کہ جو وہ ہولناک دن آوے جو ایک
دم میں تباہ کر دے گا اور فرماتا ہے کہ خدا ان کے ساتھ ہے جو نیکی کرتے ہیں اور بدی سے بچتے ہیں اور
پھر اُس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میرا فضل تیرے نزدیک آ گیا ۔ یعنی وہ وقت آگیا کہ تو کامل طور
پر شناخت کیا جاوے۔ حق آ گیا اور باطل بھاگ گیا۔
حاصل مطلب یہ ہے کہ جو کچھ نشان ظاہر ہوا اور ہو گا اس سے یہ غرض ہے کہ لوگ بدی سے باز آویں

اور اس خدا کے فرستادہ کو جو اُن کے درمیان ہے شناخت کر لیں ۔ پس اے عزیز و! جلد ہر ایک بدی
سے پر ہیز کرو کہ پکڑے جانے کا دن نزدیک ہے ہر ایک جو شرک کو نہیں چھوڑتا وہ پکڑا جائے گا۔ ہر ایک
جو فسق و فجور میں مبتلا ہے وہ پکڑا جاوے گا۔ ہر ایک جو دنیا پرستی میں حد سے گذر گیا ہے اور دنیا کے غموں
میں مبتلا ہے وہ پکڑا جائے گا۔ ہر ایک جو خدا کے وجود سے منکر ہے وہ پکڑا جائے گا۔
ہر ایک جو
خدا کے مقدس نبیوں اور رسولوں اور مرسلوں کو بد زبانی سے یاد کرتا ہے اور باز نہیں آتا وہ پکڑا جائے
گا۔ دیکھو! آج میں نے بتلا دیا زمین بھی سنتی ہے اور آسمان بھی۔ کہ ہر ایک جو راستی کو چھوڑ کر شرارتوں
پر آمادہ ہوگا اور ہر ایک جو زمین کو اپنی بدیوں سے نا پاک کرے گا وہ پکڑا جائے گا۔ خدا فرماتا ہے کہ
قریب ہے جو میرا قہر زمین پر اترے کیونکہ زمین پاپ اور گناہ سے بھر گئی ہے۔ پس اُٹھو! اور ہوشیار ہو
جاؤ کہ وہ آخری وقت قریب ہے جس کی پہلے نبیوں نے بھی خبر دی تھی ۔ مجھے اُس ذات کی قسم ہے جس
نے مجھے بھیجا کہ یہ سب باتیں اس کی طرف سے ہیں ، میری طرف سے نہیں ہیں ۔ کاش یہ باتیں نیک ظنی
سے دیکھی جاویں۔ کاش ! میں ان کی نظر میں کاذب نہ ٹھہرتا تا دنیا ہلاکت سے بچ جاتی ۔ یہ میری تحریر
معمولی تحریر نہیں دلی ہمدردی سے بھرے ہوئے نعرے ہیں۔ اگر اپنے اندر تبدیلی کرو گے اور ہر ایک بدی
سے اپنے تئیں بچا لو گے تو بچ جاؤ گے کیونکہ خدا حلیم ہے جیسا کہ وہ قہار بھی ہے اور تم سے اگر ایک حصہ
بھی اصلاح پذیر ہو گا تب بھی رحم کیا جائے گا ورنہ وہ دن آتا ہے کہ انسانوں کو دیوانہ کر دے گا۔
نادان بد قسمت کہے گا کہ یہ باتیں جھوٹ ہیں ۔ ہائے وہ کیوں اس قد رسوتا ہے آفتاب تو نکلنے کو ہے۔
تبلیغ رسالت جلد دهم صفحه ۸۰ ۸۱ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۳۵ ، ۶۳۶ بار دوم )
۹ ر ا پریل ۱۹۰۵ء کو پھر خدا تعالیٰ نے مجھے ایک سخت زلزلہ کی خبر دی ہے جو نمونہ قیامت اور ہوش رہا ہوگا۔
چونکہ دو مرتبہ مکر ر طور پر اس علیم مطلق نے اُس آئندہ واقعہ پر مجھے مطلع فرمایا ہے۔ اس لئے میں یقین رکھتا
ہوں کہ یہ عظیم الشان حادثہ جو محشر کے حادثہ کو یاد دلا وے گا ڈور نہیں ہے۔ مجھے خدائے عز و جل نے یہ بھی
فرمایا ہے کہ یہ دونوں زلزلے تیری سچائی ظاہر کرنے کے لئے دونشان ہیں ۔ اُنہیں نشانوں کی طرح جو
موسی نے فرعون کے سامنے دکھلائے تھے۔ اور اس نشان کی طرح جو نوح نے اپنی قوم کو دکھلایا تھا۔ اور یاد
رہے کہ ان نشانوں کے بعد ابھی بس نہیں ہے بلکہ کئی نشان ایک دوسرے کے بعد ظاہر ہوتے رہیں گے۔
یہاں تک کہ انسان کی آنکھ کھلے گی اور حیرت زدہ ہو کر کہے گا کہ یہ کیا ہوا چاہتا ہے۔ ہر ایک دن سخت اور
پہلے سے بدتر آئے گا۔ خدا فرماتا ہے کہ میں حیرت ناک کام دکھلاؤں گا ۔ اور بس نہیں کروں گا جب تک

کہ لوگ اپنے دلوں کی اصلاح نہ کر لیں اور جس طرح یوسف نبی کے وقت میں ہوا کہ سخت کال پڑا یہاں
تک کہ کھانے کے لئے درختوں کے پتے بھی نہ رہے۔ اسی طرح ایک آفت کا سامنا موجود ہو گا اور جیسا
کہ یوسف نے اناج کے ذخیرے سے لوگوں کی جان بچائی اسی طرح جان بچانے کے لئے خدا نے اس
جگہ بھی مجھے ایک روحانی غذا کا مہتم بنایا ہے جو شخص اس غذا کو سچے دل سے پورے وزن کے ساتھ کھائے
گامیں یقین رکھتا ہوں کہ ضرور اس پر رحم کیا جائے گا۔
خبر
تبلیغ رسالت جلد دہم صفحہ ۸۳ ۸۴ ۔ مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۳۷ ، ۶۳۸ بار دوم )
آج ۲۹ اپریل ۱۹۰۵ء کو پھر خدا تعالیٰ نے مجھے دوسری مرتبہ کے زلزلہ شدیدہ کی نسبت اطلاع دی
ہے۔ سومیں محض ہمدردی مخلوق کے لئے عام طور پر تمام دنیا کو اطلاع دیتا ہوں کہ یہ بات آسمان پر قرار
پا چکی ہے کہ ایک شدید آفت سخت تباہی ڈالنے والی دنیا پر آوے گی جس کا نام خدا تعالیٰ نے بار بار زلزلہ
رکھا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ وہ قریب ہے یا کچھ دنوں کے بعد خدا تعالیٰ اس کو ظاہر فرماوے گا۔ مگر بار بار
دینے سے یہی سمجھا جاتا ہے کہ بہت دُور نہیں ۔ یہ خدا تعالیٰ کی خ یہ خدا تعالیٰ کی خبر اور اُس کی خاص وحی ہے جو
عالم الاسرار ہے۔ اس کے مقابل پر جو لوگ یہ شائع کر رہے ہیں کہ ایسا کوئی سخت زلزلہ آنے والا نہیں ہے
وہ اگر منجم ہیں یا کسی اور علمی طریق سے اٹکلیں دوڑاتے ہیں وہ سب جھوٹے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیتے
ہیں۔ در حقیقت یہ سچ ہے اور بالکل سچ ہے کہ وہ زلزلہ اس بالکل سچ ہے کہ وہ زلزلہ اس ملک پر آنے والا ہے جو پہلے کسی آنکھ نے نہیں
دیکھا اور نہ کسی کان نے سُنا اور نہ کسی دل میں گزرا۔ بجز تو بہ اور دل کے پاک کرنے کے کوئی اس کا علاج
نہیں۔ کوئی ہے ؟ ہے جو ہماری اس بات پر ایمان لائے؟ اور ئے؟ اور کوئی ہے جو اس آواز کو دل لگا کر سنے ؟ یہ بھی ملک
کی بد قسمتی ہے جو خدا کے کلام کو ٹھٹھے اور ہنسی سے دیکھتے ہیں اور اُن کے دل ڈرتے نہیں۔ خدا فرماتا ہے
کہ میں چھپ کر آؤں گا۔ میں اپنی فوجوں کے ساتھ اُس وقت آؤں گا کہ کسی کو گمان بھی نہ ہوگا کہ ایسا
حادثہ ہونے والا ہے ۔ غالباً وہ صبح کا وقت ہوگا یا کچھ حصہ رات میں سے یا ایسا وقت ہوگا جو اس سے
قریب ہے ۔ پس اے عزیز و ! تم جو خدا تعالیٰ کی وحی پر ایمان لاتے ہو ہشیار ہو جاؤ اور اپنے تو بہ کے جامہ
کو خوب پاک اور صاف کرو کہ خدا تعالیٰ کا غضب آسمان پر بھڑکا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ دنیا کو اپنا چہرہ
دکھاوے بجز تو بہ کے کوئی پناہ نہیں ۔ ہلاک ہو گئے وہ لوگ جن کا کام ٹھٹھ کا کام ٹھٹھا اور ہنسی ہے جو گناہ اور
سے باز نہیں آتے اور اُن کی مجلسیں ناپا کی اور غفلت سے بھری ہوئی ہیں اور اُن کی زبانیں مردار سے بدتر
ہیں وہ بار بار کی شوخیوں سے خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑکاتے ہیں ۔ وہ دلوں کے اندھے ہیں اور خدا تعالیٰ
معصیت

فرماتا ہے کہ اس روز میں اُن پر رحم کروں گا جن کے دل مجھ سے تر ساں اور ہراساں ہیں۔ جو نہ بدی
کرتے ہیں اور نہ بدی کی مجلسوں میں بیٹھتے ہیں اور خدا نے یہ بھی فرمایا کہ اس روز تیرے لئے فتح نمایاں
ظاہر ہو گی ۔ کیونکہ خدا اس روز وہ سب کچھ دکھلائے گا جو قبل از وقت دنیا کو سنایا گیا۔ خوش قسمت وہ جو
اب بھی سمجھ جائے ۔
المشتهر میرزاغلام احمد قادیانی
تبلیغ رسالت جلد دهم صفحه ۹۳ ۹۴ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۴۵ ، ۶۴۶ بار دوم )
اے عزیزو! آپ لوگوں نے اُس زلزلہ کو دیکھ لیا ہو گا جو ۲۸ رفروری ۱۹۰۶ء کی رات کو ایک بجے کے
بعد آیا تھا۔ یہ وہی زلزلہ تھا جس کی نسبت خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں فرمایا تھا۔ ” پھر بہار آئی خدا کی بات
گا
پھر پوری ہوئی ۔“
سو یہ وہ زلزلہ تھا جس کا موسم بہار میں آنا خدا تعالیٰ کی وحی کے مطابق
ضروری تھا سو آ گیا اور ممکن ہے کہ وہ موعود زلزلہ قیامت کا نمونہ بھی موسم بہار میں ہی آوے۔ اس لئے
میں مگر را طلاع دیتا ہوں اور متنبہ کرتا ہوں کہ جہاں تک میرا خیال ہے وہ دن دور نہیں ہے۔ تو بہ کرو اور
پاک اور کامل ایمان اپنے دلوں میں پیدا کرو اور ٹھٹھا کرنے والوں کی مجلسوں میں مت بیٹھو تا تم پر رحم
ہو۔ یہ مت خیال کرو کہ ہم اس سلسلہ میں داخل ہیں۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہر یک جو بچایا جائے
اپنے کامل ایمان سے بچایا جائے گا ۔ کیا تم ایک دانہ سے سیر ہو بر ہو سکتے ہو؟ یا ایک قطرہ پانی کا تمہاری
پیاس بجھا سکتا ہے؟ اسی طرح ناقص ایمان تمہاری روح کو کچھ بھی فائدہ نہیں دے سکتا۔ آسمان پر وہی
مومن لکھے جاتے ہیں جو وفاداری سے اور صدق سے اور کامل استقامت سے اور فی الحقیقت خدا کو سب
چیز پر مقدم رکھنے سے اپنے ایمان پر مہر لگاتے ہیں ۔ میں سخت دردمند ہوں کہ میں کیا کروں اور کس طرح
ان باتوں کو تمہارے دل میں داخل کر دوں اور کس طرح تمہارے دلوں میں ہاتھ ڈال کر گند نکال دوں ۔
ہمارا خدا نہایت کریم و رحیم اور وفادار خدا ہے لیکن اگر کوئی شخص کوئی حصہ خباثت کا اپنے دل میں رکھتا ہے
اور عملی طور پر اپنا پورا صدق نہیں دکھلاتا تو وہ خدا کے غضب سے بچ نہیں سکتا ۔ سوتم اگر پوشیدہ بیج خیانت کا
اپنے اندر رکھتے ہو تو تمہاری خوشی عبث ہے۔ اور میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم بھی ان لوگوں کے ساتھ
ہی پکڑے جاؤ گے جو خدا تعالیٰ کی نظر کے سامنے نفرتی کام کرتے ہیں۔ بلکہ خدا تمہیں پہلے ہلاک کرے
گا اور بعد میں ان کو تمہیں آرام کی زندگی دھوکا نہ دے کہ بے آرامی کے دن نزدیک ہیں اور ابتدا سے
جو کچھ خدا تعالیٰ کے پاک نبی کہتے آئے ہیں وہ سب ان دنوں میں پورا ہوگا۔ کیا خوش نصیب وہ شخص

ہے جو میری بات پر ایمان لاوے اور اپنے اندر تبدیلی پیدا کرے۔
تبلیغ رسالت جلد دهم صفحہ ۱۰۶، ۱۰۷۔ مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۶ ۶۵ ، ۶۵۷ بار دوم )
خدا ہے
میں آپ کو اطلاع دیتا ہوں اور بشارت پہنچاتا ہوں کہ ا ہوں کہ اس نا خدا نے جو آسمان اور زمین کا خدا
زمین کے طوفان زدوں کی فریاد سُن لی اور جیسا کہ اُس نے اپنی پاک کلام میں طوفان کے وقت اپنے
جہاز کو بچانے کا وعدہ کیا ہوا تھا وہ وعدہ پورا کیا۔ اور اپنے ایک بندہ کو یعنی اس عاجز کو جو بول رہا ہے اپنی
طرف سے مامور کر کے وہ تدبیریں سمجھا دیں جو طوفان پر غالب آویں اور مال و متاع کے صندوقوں کو
دریا میں پھینکنے کی حاجت نہ پڑے۔ اب قریب ہے جو آسمان سے یہ آواز آوے کہ قِيلَ يَأَرْضُ
ابْلَعِي مَاءَكِ وَيَسَمَاءُ أَقْلِعِي وَغِيضَ الْمَاءُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ وَاسْتَوَتْ
عَلَى الْجُودِي ، مگر ابھی تو طوفان زور میں ہے۔ اسی طوفان کے وقت خدا تعالیٰ نے اس عاجز
کو مامور کیا اور فرمایا۔ وَاصْعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا یعنی تو ہمارے حکم سے اور ہماری
آنکھوں کے سامنے کشتی تیار کر اُس کشتی کو اس طوفان سے کچھ خطرہ نہ ہوگا ۔ اور خدائے تعالیٰ کا ہاتھ اس پر
ہو گا۔ سو وہ خالص اسلام کی کشتی یہی ہے جس پر سوار ہونے کے لئے میں لوگوں کو بلاتا ہوں ۔ اگر آپ
جاگتے ہو تو اُٹھو اور اس کشتی میں جلد سوار ہو جاؤ کہ طوفان زمین پر سخت جوش کر رہا ہے اور ہر یک
جان خطرہ میں ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۲٬۲۶۱ حاشیه )
تبلیغ
میں اس جگہ ایک اور پیغام بھی خلق اللہ کو عموماً اور اپنے بھائی مسلمانوں کو خصوصا پہنچاتا ہوں کہ مجھے
حکم دیا گیا ہے کہ جو لوگ حق کے طالب ہیں وہ سچا ایمان اور سچی ایمانی پاکیزگی اور محبت مولی کا راہ سیکھنے
کے لئے اور گندی زیست اور کاہلانہ اور غدارانہ زندگی کے چھوڑنے کے لئے مجھ سے بیعت کریں۔ پس
جو لوگ اپنے نفسوں میں کسی قدر یہ طاقت پاتے ہیں انہیں لازم ہے کہ میری طرف آئیں کہ میں ان کا غم
خوار ہوں گا اور ان کا بار ہلکا کرنے کے لئے کوشش کروں گا اور خدا تعالیٰ میری دعا اور میری توجہ میں اُن
کے لئے برکت دے گا بشرط ا بشرطیکہ وہ ربّانی شرائط پر چلنے کے لئے بدل و جان طیار ہوں گے۔ یہ ربانی حکم
ہے جو آج میں نے پہنچا دیا ہے۔ اس بارہ میں عربی الہام یہ ہے۔ إِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ
هود : ۴۵ سے جب تو پختہ ارادہ کرلے تو تو کل علی اللہ سے کام لے۔

وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا ۔ الَّذِيْنَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ -
والسلام على من اتبع الهدى
المبلغ خاكسار غلام احمد عفى عنه
( یکم دسمبر ۱۸۸۸ء)
( سبز اشتہار ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۴۷۰)
رہی حقیقت بیعت کی سو وہ یہ ہے کہ بیعت کا لفظ بیع سے مشتق ہے اور بیع اس باہمی رضامندی کے
معاملہ کو کہتے ہیں جس میں ایک چیز دوسری چیز کے عوض میں دی جاتی ہے۔ سو بیعت سے غرض یہ ہے کہ
بیعت کرنے والا اپنے نفس کو مع اس کے تمام لوازم کے ایک رہبر کے ہاتھ میں اس غرض سے بیچے کہ تا
اس کے عوض میں وہ معارفِ حقہ اور برکاتِ کاملہ حاصل کرے جو موجب معرفت اور نجات اور رضا
مندی باری تعالیٰ ہوں ۔ اس سے ظاہر ہے کہ بیعت سے صرف تو بہ منظور نہیں کیونکہ ایسی تو بہ تو انسان
بطور خود بھی کر سکتا ہے بلکہ وہ معارف اور برکات اور نشان مقصود ہیں جو حقیقی توبہ کی طرف کھینچتے ہیں۔
بیعت سے اصل مدعا یہ ہے کہ اپنے نفس کو اپنے رہبر کی غلامی میں دے کر وہ علوم اور معارف اور برکات
اس کے عوض میں لیوے جن سے ایمان قوی ہو اور معرفت بڑھے اور خدا تعالیٰ سے صاف تعلق پیدا ہو
اور اسی طرح دنیوی جہنم سے رہا ہو کر آخ لر آخرت کے دوزخ سے مخلصی نصیب ہوا اور دنیوی ناب نابینائی سے شفاب
کر آخرت کی نابینائی سے بھی امن حاصل ہو۔ ( ضرورت الامام ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۹۸)
تکمیل تبلیغ
مضمون تبلیغ جو اس عاجز نے اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء میں شائع کیا ہے جس میں بیعت کے لئے حق
کے طالبوں کو بلایا ہے۔ اس کی مجمل شرائط کی تشریح یہ ہے:۔
اول بیعت کنندہ سچے دل سے عہد اس بات کا کرے کہ آئندہ اس وقت تک کہ قبر میں داخل ہو
جائے شرک سے مجتنب رہے گا۔
دوم یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بدنظری اور ہر یک فسق اور فجور اور ظلم اور خیانت ا ت اور فساد اور بغاوت
لے تو ہمارے حکم سے ہماری آنکھوں کے سامنے کشتی تیار کر۔ جو لوگ تیری بیعت کرتے ہیں وہ دراصل خدا کی بیعت
کرتے ہیں ان کے ہاتھوں پر خدا کا ہاتھ ہے۔
پا

کے طریقوں سے بچتا رہے گا۔ اور نفسانی جوشوں کے وقت ان کا مغلوب نہیں ہو گا اگر چہ کیسا ہی جذ بہ
پیش آوے۔
سوم یہ کہ بلا ناغہ پنجوقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول کے ادا کرتا رہے گا۔ حتی الوسع نماز تہجد کے پڑھنے
اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور ہر روز اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور استغفار کرنے
میں مداومت اختیار کرے گا۔ اور دلی محبت سے خدا تعالیٰ کے احسانوں کو یاد کر کے اُس کی حمد اور تعریف
کو اپنا ہر روزہ ورد بنائے گا۔
چہارم یہ کہ عام خلق اللہ کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً اپنے نفسانی جوشوں سے کسی نوع کی ناجائز
تکلیف نہیں دے گا۔ نہ زبان سے نہ ہاتھ سے نہ کسی اور طرح سے۔
پنجم یہ کہ ہر حال رنج اور راحت اور عُسر اور ٹیسر اور نعمت اور بلا میں خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری
کرے گا اور بہر حالت راضی بقضاء ہوگا اور ہر ایک ذلت اور دُکھ کے قبول کرنے کے لئے اس کی راہ
میں تیار رہے گا اور کسی مصیبت کے وارد ہونے پر اس سے منہ نہیں پھیرے گا بلکہ آگے قدم بڑھائے گا۔
ششم یہ کہ اتباع رسم اور متابعت ہوا و ہوس سے باز آ جائے گا اور قرآن شریف کی حکومت کو بکلی
اپنے سر پر قبول کرلے گا اور قال اللہ اور قال الرسول کو اپنے ہر یک راہ میں دستور العمل قرار دے گا۔
ہفتم یہ کہ تکبر اور نخوت کو بکلی چھوڑ دے گا اور فروتنی اور عاجزی اور خوش خلقی اور حلیمی اور مسکینی سے
زندگی بسر کرے گا۔
ہشتم یہ کہ دین اور دین کی عزت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان اور اپنے مال اور اپنی عزت اور اپنی
اولاد اور اپنے ہر یک عزیز سے زیادہ تر عزیز سمجھے گا۔
نہم یہ کہ عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض الله مشغول رہے گا اور جہاں تک بس چل سکتا ہے اپنی خداداد
طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا۔
دہم یہ کہ اس عاجز سے عقد اخوت محض لله با قرار طاعت در معروف باندھ کر اس پر تا وقت مرگ
قائم رہے گا اور اس عقد اخوت میں ایسا اعلیٰ درجہ کا ہو گا کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور تعلقوں اور تمام
خادمانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔
یہ وہ شرائط ہیں جو بیعت کرنے والوں کے لئے ضروری ہیں۔ جو لوگ اس ابتلاء کی حالت
میں اس دعوت بیعت کو قبول کر کے اس سلسلۂ مبارکہ میں داخل ہو جائیں وہی ہماری جماعت سمجھے جائیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی