تبلیغ اور ایک پاک جماعت کا قیام اور ان کو نصائح
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بہتر ہے جو مسیح کے وقت میں تھا۔
ساتویں خصوصیت یہ کہ مذہب عیسائی آخر قیصری قوم میں گھس گیا۔ سو اس خصوصیت میں بھی آخری
مسیح کا اشتراک ہے ۔ کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ یورپ اور امریکہ میں میرے دعوئی اور دلائل کو بڑی
دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے اور ان لوگوں نے خود بخود صد ہا اخبار میں میرے دعوئی اور دلائل کو شائع کیا ہے
اور میری تائید اور تصدیق میں ایسے الفاظ لکھے ہیں کہ ایک عیسائی کے قلم سے ایسے الفاظ کا نکلنا مشکل ہے
یہاں تک کہ بعض نے صاف لفظوں میں لکھ دیا ہے کہ یہ شخص سچا معلوم ہوتا ہے۔
آٹھویں خصوصیت مسیح میں ہی تھی کہ اس کے وقت میں ایک ستارہ نکلا تھا۔ اس خصوصیت میں بھی میں
آخری مسیح بننے میں شریک کیا گیا ہوں کیونکہ وہی ستارہ جو مسیح کے وقت میں نکلا تھا وہ دوبارہ میرے وقت
میں نکلا ہے۔ اس بات کی انگریزی اخباروں نے بھی تصدیق کی ہے اور اس سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ مسیح
کے ظہور کا وقت نزدیک ہے۔
نویں خصوصیت یسوع مسیح میں یہ تھی کہ جب اس کو صلیب پر چڑھایا گیا تو سورج کو گرہن لگا تھا۔ سو
اس واقعہ میں بھی خدا نے مجھے شریک کیا ہے کیونکہ جب میری تکذیب کی گئی تو اس کے بعد نہ صرف
سورج بلکہ چاند کو بھی ایک ہی مہینہ میں جو رمضان کا مہینہ تھا گرہن لگا تھا اور نہ ایک دفعہ بلکہ حدیث کے
مطابق دو دفعہ یہ واقعہ ہوا اور ان دونوں گرہنوں کی انجیلوں میں بھی خبر دی گئی ہے اور قرآن شریف میں
بھی یہ خبر ہے اور حدیثوں میں بھی جیسا کہ دارقطنی میں ۔
دسویں خصوصیت یہ ہے کہ یسوع مسیح کو دُکھ دینے کے بعد یہودیوں میں سخت طاعون پھیلی تھی سو
میرے وقت میں بھی سخت طاعون پھیل گئی۔
گیارھویں خصوصیت یسوع مسیح میں یہ تھی کہ یہودیوں کے علماء نے کوشش کی کہ وہ باغی قرار پاوے
اور اُس پر مقدمہ بنایا گیا اور زور لگایا گیا کہ اس کو سزائے موت دی جائے ۔ سو اس قسم کے مقدمہ میں ما ۔ سو کے
بھی قضاء وقد ر ا لہی نے مجھے شریک کر دیا کہ ایک خون کا مقدمہ مجھ پر بنایا گیا۔ اور اسی کے ضمن میں مجھے
باغی بنانے کی کوشش کی گئی۔ یہ وہی مقدمہ ہے جس میں فریق ثانی کی طرف سے مولوی ابو سعید محمد حسین
صاحب بٹالوی گواہ بن کر آئے تھے ۔
بارھویں خصوصیت یسوع مسیح میں یہ تھی کہ جب وہ صلیب پر چڑھایا گیا تو اس کے ساتھ ایک چور بھی
صلیب پر لٹکایا گیا۔ سو اس واقعہ میں بھی میں شریک کیا گیا ہوں کیونکہ جس دن مجھ کو خون کے مقدمہ سے
خدا تعالیٰ نے رہائی بخشی اور اس پیشگوئی کے موافق جو میں خدا سے وحی یقینی پا کر صد ہا لوگوں میں شائع
کر چکا تھا مجھ کو بری فرمایا۔ اُس دن میرے ساتھ ایک عیسائی چور بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ چور
عیسائیوں کی مقدس جماعت مکتی فوج میں سے تھا جس نے کچھ روپیہ چُرا لیا تھا۔ اس چور کو صرف تین مہینے
کی سزاملی ۔ پہلے مسیح کے رفیق چور کی طرح سزائے موت اس کو نہیں ہوئی۔
تیرھویں خصوصیت مسیح میں یہ تھی کہ جب وہ پیلاطوس گورنر کے سامنے پیش کیا گیا اور سزائے موت
کی درخواست کی گئی تو پیلاطوس نے کہا کہ میں اس کا کوئی گناہ نہیں پاتا جس سے یہ سزا دوں ۔ ایسا ہی پاتا جس یہ ۔
کپتان ڈگلس صاحب ضلع مجسٹریٹ نے میرے ایک سوال کے جواب میں مجھ کو کہا کہ میں آپ پر کوئی
الزام نہیں لگاتا۔
میرے خیال میں ہے کہ کپتان ڈگلس اپنی استقامت اور عادلانہ شجاعت میں پیلاطوس سے بہت
بڑھ کر تھا۔ کیونکہ پیلاطوس نے آخر کار بزدلی دکھائی اور یہودیوں کے شریر مولویوں سے ڈر گیا مگر ڈگلس
ہرگز نہ ڈرا ۔۔۔ یہ نیک اخلاق اس ہمارے وقت کے پیلاطوس کے ہمیشہ ہمیں اور ہماری جماعت کو
یادر ہیں گے اور دنیا کے اخیر تک اس کا نام عزت سے لیا جائے گا۔
چودھویں خصویت یسوع مسیح میں یہ تھی کہ وہ باپ کے نہ ہونے کی وجہ سے بنی اسرائیل میں سے نہ تھا
مگر بایں ہمہ موسوی سلسلہ کا آخری پیغمبر تھا جو موسیٰ کے بعد چودھویں صدی میں پیدا ہوا۔ ایسا ہی میں
بھی خاندان قریش میں سے نہیں ہوں اور چودھویں صدی میں مبعوث ہوا ہوں اور سب سے آخر ہوں ۔
پندرھویں خصوصیت حضرت مسیح میں یہ تھی کہ اُن کے عہد میں دنیا کی وضع جدید ہو گئی تھی ۔ سڑکیں ایجاد
ہو گئی تھیں۔ ڈاک کا عمدہ انتظام ہو گیا تھا۔ فوجی انتظام میں بہت صلاحیت پیدا ہو گئی تھی اور مسافروں کے
آرام کے لئے بہت کچھ باتیں ایجاد ہو گئی تھیں اور پہلے کی نسبت قانون معدلت نہایت صاف ہو گیا تھا۔
ایسا ہی میرے وقت میں دنیا کے آرام کے اسباب بہت ترقی کر گئے ہیں۔ یہاں تک کہ ریل کی سواری
پیدا ہوگئی جس کی خبر قرآن شریف میں پائی جاتی ہے۔ باقی امور کو پڑھنے والا خود سمجھ لے۔
سولہویں خصوصیت حضرت مسیح میں یہ تھی کہ بن باپ ہونے کی وجہ سے حصہ حضرت آدم سے وہ مشابہ
تھے۔ ایسا ہی میں بھی تو ام پیدا ہونے کی وجہ سے حضرت آدم سے مشابہ ہوں اور اس قول کے مطابق جو
حضرت محی الدین ابن عربی لکھتے ہیں کہ خاتم الخلفاء صینی الاصل ہو گا یعنی مغلوں میں سے اور وہ جوڑہ یعنی
توام پیدا ہو گا۔ پہلے لڑکی نکلے گی بعد اس کے وہ پیدا ہوگا ۔ ایک ہی وقت میں اسی طرح میری پیدائش ہوئی
کہ جمعہ کی صبح کو بطور توام میں پیدا ہوا۔ اول لڑکی اور بعدہ میں پیدا ہوا۔ نہ معلوم یہ پیشگوئی کہاں سے
ابن عربی صاحب نے لی تھی جو پوری ہوگئی۔ اُن کی کتابوں میں اب تک یہ پیشگوئی موجود ہے۔
یہ سولہ مشابہتیں ہیں جو مجھ میں اور مسیح میں ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو مجھ
میں اور مسیح ابن مریم میں اس قدر مشابہت ہرگز نہ ہوتی ۔ یوں تو تکذیب کرنا قدیم سے ان لوگوں کا کام
ہے جن کے حصہ میں سعادت نہیں مگر اس زمانہ کے مولویوں کی تکذیب عجیب ہے۔ میں وہ شخص ہوں جو
عین وقت پر ظاہر ہوا جس کے لئے آسمان پر رمضان کے مہینہ میں چاند اور سورج کوقرآن اور حدیث اور
انجیل اور دوسرے نبیوں کی خبروں کے مطابق گرہن لگا۔ اور میں وہ شخص ہوں جس کے زمانہ میں تمام
نبیوں کی خبر اور قرآن شریف کی خبر کے موافق اس ملک میں خارق عادت طور پر طاعون پھیل گئی۔ اور میں
وہ شخص ہوں جو حدیث صحیح کے مطابق اس کے زمانہ میں حج روکا گیا۔ اور میں وہ شخص ہوں جس کے عہد
میں وہ ستارہ نکلا جو مسیح ابن مریم کے وقت میں نکلا تھا۔ اور میں وہ شخص ہوں جس کے زمانہ میں اس ملک
میں ریل جاری ہو کر اونٹ بے کار کئے گئے اور عنقریب وہ وقت آتا ہے بلکہ بہت نزدیک ہے جبکہ مکہ
اور مدینہ کے درمیان ریل جاری ہو کر وہ تمام اونٹ بے کار ہو جائیں گے جو تیرہ سو برس سے یہ سفر مبارک
کرتے تھے۔ تب اس وقت ان اونٹوں کی نسبت وہ حدیث جو صحیح مسلم میں موجود ہے صادق آئے گی۔
یعنی یہ کہ لَيُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلا يُسْعَى عَلَيْهَا۔ یعنی مسیح کے وقت میں اونٹ بے کار کئے جائیں گے
اور کوئی اُن پر سفر نہیں کرے گا۔ ایسا ہی میں وہ شخص ہوں جس کے ہاتھ پر صد ہانشان ظاہر ہوئے۔ کیا
زمین پر کوئی ایسا انسان زندہ ہے کہ جونشان نمائی میں میرا مقابلہ کر کے مجھ پر غالب آ سکے۔ مجھے اُس خدا
کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اب تک دو لاکھ سے زیادہ میرے ہاتھ پر نشان ظاہر ہو
چکے ہیں اور شاید دس ہزار کے قریب یا اس سے زیادہ لوگوں نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور
آپ نے میری تصدیق کی اور اس ملک میں جو بعض نامی اہلِ کے جو بعض نامی اہلِ کشف تھے جن کا تین تین چار چار لاکھ مرید
تھا اُن کو خواب میں دکھلایا گیا کہ یہ انسان خدا کی طرف سے ہے۔
اب با وجود ان تمام شہادتوں اور معجزات اور زبردست نشانوں کے مولوی لوگ میری تکذیب کرتے ہیں
اور ضرور تھا کہ ایسا ہی کرتے تا پیشگوئی آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ لے کی پوری ہو جاتی ۔ یاد
رہے کہ اصل جڑ اس مخالفت کی ایک حماقت ہے اور وہ یہ کہ مولوی لوگ یہ چاہتے ہیں کہ جو کچھ ان کے پاس
ا الفاتحة : 2
رطب و یابس کا ذخیرہ ہے وہ سب علامتیں مسیح موعود میں ثابت ہونی چاہئیں اور ایسے مدعی مسیحیت یا مہدویت
کو ہرگز نہیں ماننا چاہئے کہ ان کی تمام حدیثوں میں سے گو ایک حدیث اس پر صادق نہ آوے۔ حالانکہ قدیم
سے یہ امر غیر ممکن چلا آیا ہے۔ یہود نے جو جو علامتیں حضرت عیسیٰ کے لئے اپنی کتابوں میں تراش رکھی تھیں وہ
پوری نہ ہوئیں۔ پھر انہی بد بخت لوگوں نے ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جو جو
علامتیں تراشی تھیں اور مشہور کر رکھی تھیں وہ بھی بہت ہی کم پوری ہوئیں ۔ اُن کا خیال تھا کہ یہ آخری نبی
بنی اسرائیل سے ہو گا مگر ۔۔۔ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بنی اسماعیل میں پیدا ہوئے ۔ اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو
توریت میں لکھ دیتا کہ اس نبی کا نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوگا اور باپ کا نام عبداللہ اور دادا کا نام عبد المطلب
اور مکہ میں پیدا ہو گا اور مدینہ اس کی ہجرت گاہ ہو گی ۔ مگر خدا تعالیٰ نے یہ نہ لکھا۔ کیونکہ ایسی پیشگوئیوں میں
کچھ امتحان بھی منظور ہوتا ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ مسیح موعود کے لئے پہلے سے خبر دی گئی ہے کہ وہ اسلام
کے مختلف فرقوں کے لئے بطور حکم کے آئے گا ۔ اب ظاہر ہے کہ ہر ایک فرقہ کی جد اجد احدیثیں ہیں ۔
پس یہ کیونکر ممکن ہو کہ سب کے خیالات کی وہ تصدیق کرے۔ اگر اہلحدیث کی تصدیق کرے تو حنفی ناراض
ہوں گے۔ اگر حنفیوں کی تصدیق کرے تو شافعی بگڑ جائیں گے۔ اور شیعہ جُدا یہ اصول ٹھہرائیں گے کہ اُن
کے عقیدہ کے موافق وہ ظاہر ہو۔ اس صورت میں وہ کیونکر سب کو خوش کر سکتا ہے۔ علاوہ اس کے خود حکم
کا لفظ چاہتا ہے کہ وہ ایسے وقت میں آئے گا کہ جب تمام فرقے کچھ نہ کچھ حق سے دُور جا پڑیں گے۔
اس صورت میں اپنی اپنی حدیثوں کے ساتھ اس کو آزمانا سخت غلطی ہے بلکہ قاعدہ یہ ہے کہ جو نشان اور
قرار دادہ علامتیں اس کے وقت میں ظاہر ہو جائیں اُن سے فائدہ اٹھائیں اور باقی کو موضوع اور انسانی
افتراء سمجھیں ۔ یہی قاعدہ ان نیک بخت یہودیوں نے برتا جو مسلمان ہو گئے تھے۔ کیونکہ جو جو باتیں
مقرر کردہ احادیث یہود وقوع میں آگئیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر صادق آگئیں ان حدیثوں کو انہوں
نے صحیح سمجھا اور جو پوری نہ ہوئیں اُن کو موضوع قرار دیا۔ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو پھر نہ حضرت عیسٰی کی نبوت
یہودیوں کے نزدیک ثابت ہوسا ہو سکتی نہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ۔ جو لوگ مسلمان ہوئے تھے انہ انہیں
یہود کی صد ہا جھوٹی حدیثوں کو چھوڑنا پڑا۔ جب انہوں نے دیکھا کہ ایک طرف بعض علامات قرارداده
پوری ہو گئیں اور ایک طرف تائیدات الہیہ کا خدا کے رسول میں ایک دریا جاری ہے تو انہوں نے ان حدیثوں
سے فائدہ اٹھایا جو پوری ہو گئیں ۔ اگر ایسا نہ کرتے تو ایک شخص بھی اُن میں سے مسلمان نہ ہو سکتا ۔۔۔۔
اب رہا میرا دعوئی سو میرے دعوئی کے ساتھ اس قدر دلائل ہیں کہ کوئی انسان برابے حیا نہ ہو تو اس کے لئے
اس سے چارہ نہیں ہے کہ میرے دعوی کو اسی طرح مان لے جیسا کہ اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی نبوت کو مانا ہے۔ کیا یہ دلائل میرے دعوی کے ثبوت کے لئے کم ہیں کہ میری نسبت قرآن نے اس
قدر پورے پورے قرائن اور علامات کے ساتھ ذکر کیا ہے کہ ایک طور سے میرا نام بتلا دیا ہے اور
حدیثوں میں کدعہ کے لفظ سے میرے گاؤں کا نام موجود ہے اور حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ اس
مسیح موعود کی تیرھویں صدی میں پیدائش ہو گی اور چودھویں صدی میں اس کا ظہور ہو گا اور صحیح بخاری میں
میرا تمام حلیہ لکھا ہے اور پہلے مسیح کی نسبت جو میرے حلیہ میں فرق ہے وہ ظاہر کر دیا ہے اور ایک حدیث
میں صریح یہ اشارہ ہے کہ وہ مسیح موعود ہند میں ہوگا کیونکہ دجال کا بڑا مرکز مشرق یعنی ہند قرار دیا ہے اور
یہ بھی لکھا ہے کہ مسیح موعود دمشق سے مشرق کی طرف ظاہر ہوگا ۔ سوقا دیان دمشق سے مشرق کی طرف ہے
اور پھر دعوی کے وقت میں اور لوگوں کی تکذیب کے دنوں میں آسمان پر رمضان کے مہینے میں کسوف
خسوف ہونا۔ زمین پر طاعون کا پھیلنا۔ حدیث اور قرآن کے مطابق ریل کی سواری پیدا ہو جانا۔ اونٹ
بے کار ہو جانے ۔ حج روکا جانا ۔ صلیب کے غلبہ کا وقت ہونا میرے ہاتھ پر صد ہانشانوں کا ظاہر ہونا۔
نبیوں کے مقرر کردہ وقت مسیح موعود کے لئے یہی وقت ہونا ۔ صدی کے سر پر میرا مبعوث ہونا۔ ہزار ہا
نیک لوگوں کا میری تصدیق کے لئے خواہیں دیکھنا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف کا یہ
فرمانا کہ وہ مسیح موعود میری اُمت میں سے پیدا ہو گا اور خدا تعالیٰ کی تائیدات کا میرے شامل حال ہونا ۔
اور ہزار ہا لوگوں کا دولاکھ کے قریب میرے ہاتھ پر بیعت کر کے راستبازی اور پاک دلی اختیار کرنا اور
میرے وقت میں عیسائی مذہب میں ایک عام تزلزل پڑنا یہاں تک کہ تثلیث کی طلسم کا برف کی طرح
گداز ہونا شروع ہو جانا اور میرے وقت میں م میں مسلمانوں کا بہت سے فرقوں پر منقسم ہو کر تنزل کی حالت میں
ہونا اور طرح طرح کی بدعات اور شرک اور میخواری اور حرام کاری اور خیانت اور دروغ گوئی دنیا میں
شائع ہو کر ایک عام تغیر دنیا میں پیدا ہو جانا اور ہر ایک پہلو سے انقلاب عظیم اس عالم میں پیدا ہو جانا اور
ہر ایک دانشمند کی شہادت سے دنیا کا ایک مصلح کا مخ مصلح کا محتاج ہونا۔ اور میرے مقابلہ سے خواہ وہ اعجازی کلام میں
خواہ آسمانی نشانوں میں تمام لوگوں کا عاجز آ جانا اور میری تائید میں خدا تعالیٰ کی لاکھوں پیشگوئیاں پوری ہونا
میں
یہ تمام نشان اور علامات اور قرائن ایک خدا ترس کے لئے میرے قبول کرنے کے لئے کافی ہیں۔
( تذکرۃ الشہادتین ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰ تا ۴۱ )
اگر یہ عاجز مسیح موعود ہونے کے دعوے میں غلطی پر ہے تو پھر آپ لوگ کچھ کوشش کریں کہ مسیح موعود
جو آپ کے خیال میں ہے انہی دنوں میں آسمان سے اُتر آوے کیونکہ میں تو اس وقت موجود ہوں مگر
جس کے انتظار میں آپ لوگ ہیں وہ موجود نہیں اور میرے دعوے کا ٹوٹنا صرف اسی صورت میں متصور کا
ہے کہ اب وہ آسمان سے اتر ہی آوے تا میں ملزم ٹھہر سکوں ۔ آپ لوگ اگر سچ پر ہیں تو سب مل کر دُعا
کریں کہ مسیح بن مریم جلد آسمان سے اُترتے دکھائی دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو یہ دعا قبول ہو جائے گی
کیونکہ اہل حق کی دُعا مبطلین کے مقابل پر قبول ہو جایا کرتی ہے لیکن آپ یقیناً سمجھیں کہ یہ دعا ہرگز قبول
نہیں ہو گی کیونکہ آپ غلطی پر ہیں۔ مسیح تو آ چکا لیکن آپ نے اس کو شناخت نہیں کیا ۔ اب یہ امید موہوم
آپ کی ہرگز پوری نہیں ہوگی ۔ یہ زمانہ گذر جائے گا اور کوئی ان میں سے مسیح کو اترتے نہیں دیکھے گا۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۷۹)
یا د رہے کہ جو شخص اتر نے والا تھا وہ عین وقت پر اُتر آیا اور آج تمام نوشتے پورے ہو گئے ۔
تمام نبیوں کی کتابیں اسی زمانہ کا حوالہ دیتی ہیں ۔ اب ان تمام نشانوں کے بعد جو شخص مجھے رڈ کرتا
ہے وہ مجھے نہیں بلکہ تمام نبیوں کو رد کرتا ہے اور خدا تعالیٰ سے جنگ کر رہا ہے اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اس
کے لئے بہتر تھا۔
( تذکرۃ الشہادتین ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۴، ۲۵)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
پنجاب اور ہندوستان کے مشائخ اور صلحاء اور اہل اللہ باصفا
سے حضرت عزت اللہ جل شانہ کی قسم دے کر ایک
درخواست
اے بزرگانِ دین و عباد الله الصالحین ! میں اس وقت اللہ جل شانہ کی قسم دے کر ایک
ایسی درخواست آپ کے سامنے ؛ امنے پیش کرتا ہوں جس پر توجہ کرنا آپ صاحبوں پر کرنا آپ صاحبوں پر رفع فتنہ و فساد کے لئے
فرض ہے کیونکہ آپ لوگ فراست اور بصیرت رکھتے ہیں۔ اور نہ صرف اٹکل سے بلکہ نور اللہ سے دیکھتے
ہیں اور اگر چہ ایسے ضروری امر میں جس میں تمام مسلمانوں کی ہمدردی ہے اور اسلام کے ایک بڑے
بھاری تفرقہ کو مٹانا ہے قسم کی کچھ بھی ضرورت نہیں تھی مگر چونکہ بعض صاحب ایسے بھی ہوتے ہیں کہ
اپنے بعض مصالح کی وجہ سے خاموش رہنا پسند کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ سچی شہادت میں عام
لوگوں کی ناراضگی متصور ہے اور جھوٹ بولنے میں معصیت ہے اور نہیں سمجھتے کہ اخفاء شہادت بھی
ایک معصیت ہے ان لوگوں کو توجہ دلانے کے لئے قسم دینے کی ضرورت پڑی۔
اے بزرگانِ دین ! وہ امر جس کے لئے آپ صاحبوں کو اللہ جل شانہ کی قسم دے کر اس کے کرنے
کے لئے آپ کو مجبور کرتا ہوں یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے عین ضلالت اور فتنہ کے وقت میں اس عاجز کو
چودھویں صدی کے سر پر اصلاح خلق اللہ کے لئے مجدد کر کے بھیجا۔ اور چونکہ اس صدی کا بھارا فتنہ جس
نے اسلام کو نقصان پہنچایا تھا عیسائی پادریوں کا فتنہ تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے اس عاجز کا نام مسیح موعود
اور اس عاجز کو چودھویں صدی کے سر پر بھیجا اور وہ آسمانی حربہ مجھے عطا کیا جس سے
میں صلیبی مذہب کو توڑ سکوں مگر افسوس کہ اس ملک کے کو تہ اندیش علماء نے مجھے قبول نہیں کیا اور نہایت
بیہودہ عذرات پیش کئے جن کو ہر ایک پہلو سے توڑا گیا ۔ ۔۔ اور میرے بیان کے صدق پر
اللہ جل شانہ نے کئی طرح کے نشان ظاہر فرمائے اور چاند سورج کو میری تصدیق کے لئے خسوف کسوف
رکھا۔
کی حالت میں رمضان میں جمع کیا اور مخالفین سے کشتی کی طرح مقابلہ کرا کے آخر ہر ایک میدان میں
اعجازی طور پر مجھے فتح دی اور دوسرے بہت سے نشان دکھلائے جن کی تفصیل رسالہ سراج منیر اور
دوسرے رسالوں میں درج ہے۔ لیکن باوجود نصوص قرآنیہ و حدیثیہ و شواہد عقلیہ و آیات سماویہ پھر بھی
ظالم طبع مخالف ا۔ اپنے ظلم سے باز نہ آئے اور طرح طرح کے افتراؤں اؤں سے مدد لے کے لے کر محض ظلم کے رو سے
تکذیب کر رہے ہیں۔ لہذا اب مجھے اتمام حجت کے لئے ایک اور تجویز خیال میں آئی ہے اور امید رکھتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ اس میں برکت ڈال دے اور یہ تفرقہ جس نے ہزارہا مسلمانوں میں سخت عداوت اور
دشمنی ڈال دی ہے۔ روباصلاح ہو جائے ۔
اور وہ یہ ہے
کہ پنجاب اور ہندوستان کے تمام مشائخ اور فقراء اور صلحاء اور مردان با صفا کی خدمت میں اللہ جل شانه
کی قسم دے کر التجا کی جائے کہ وہ میرے بارے میں اور میرے دعوی بارے میں دُعا اور تضرع اور
استخارہ سے جناب الہی میں توجہ کریں ۔ پھر اگر اُن کے الہامات اور کشوف اور رویا صادقہ سے جو حلفاً
شائع کریں کثرت اس طرف نکلے کہ گویا یہ عاجز کذاب اور مفتری ہے تو بے شک تمام لوگ مجھے مردود
اور مخذول اور ملعون اور مفتری اور کذاب خیال کر لیں اور جس قدر چاہیں لعنتیں بھیجیں اُن کو کچھ بھی گناہ
نہیں ہوگا اور اس صورت میں ہر ایک ایماندار کو لازم ہو گا کہ مجھ سے پر ہیز کرے اور اس تجویز سے بہت
آسانی کے ساتھ مجھ پر اور میری جماعت پر وبال آجائے گا لیکن اگر کشوف اور الہامات اور رویا ء صادقہ
کی کثرت اس طرف ہو کہ یہ عاجز من جانب اللہ اور اپنے دعوئی میں سچا ہے تو پھر ہر ایک خدا ترس پر لازم
ہوگا کہ میری پیروی کرے اور تکفیر اور تکذیب سے باز آوے۔ ظاہر ہے کہ ہر ایک شخص کو آخر ایک دن
مرنا ہے پس اگر حق کے قبول کرنے کے لئے اس دنیا میں کوئی ذلت بھی پیش آئے تو وہ آخرت کی ذلت
سے بہتر ہے لہذا میں تمام مشائخ اور فقراء اور صلحاء پنجاب اور ہندوستان کو اللہ جل شانہ کی قسم دیتا
ہوں جس کے نام پر گردن رکھ دینا سچے دینداروں کا کام ہے کہ وہ میرے بارے میں جناب الہی میں کم سے کم
اکیس روز توجہ کریں یعنی اس صورت میں کہ اکیس روز سے پہلے کچھ معلوم نہ ہو سکے اور خدا سے انکشاف
اس حقیقت کا چاہیں کہ میں کون ہوں؟ آیا کذاب ہوں یا من جانب اللہ ۔ میں بار بار بزرگانِ دین کی
خدمت میں اللہ جل شانہ کی قسم دے کر یہ سوال کرتا ہوں کہ ضرور اکیس روز تک اگر اس سے پہلے معلوم
نہ ہو سکے اس تفرقہ کے دُور کرنے کے لئے دُعا اور توجہ کریں ۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی قسم
سُن کر پھر التفات نہ کرنا راستبازوں کا کام نہیں اور میں جانتا ہوں کہ اس قسم کو سُن کر ہر ایک پاک دل
اور خدا تعالیٰ کی عظمت سے ڈرنے والا ضرور توجہ کرے گا۔ پھر ایسی الہامی شہادتوں کے جمع ہونے کے
بعد جس طرف کثرت ہو گی وہ امر من جانب اللہ سمجھا جاوے گا۔
اگر میں حقیقت میں کذاب اور دجال ہوں تو اس اُمت پر بڑی مصیبت ہے کہ ایسی ضرورت کے
وقت میں اور فتنوں اور بدعات اور مفاسد کے طوفان کے زمانہ میں بجائے ایک مصلح اور مجدد کے
چودھویں صدی کے سر پر دجال پیدا ہوا ۔ یادر ہے کہ ایسا ہر ایک شخص جس کی نسبت ایک جماعت
اہلِ بصیرت مسلمانوں کی صلاح اور تقویٰ اور پاک دلی کا ظن رکھتی ہے وہ اس اشتہار میں میرا مخاطب
ہے اور یہ بھی یادر ہے کہ جو صلحاء شہرت کے لحاظ سے کم درجہ پر ہیں میں اُن کو کم نہیں دیکھتا ممکن ہے کہ
وہ شہرت یافتہ لوگوں سے خدا کی نظر میں زیادہ اچھے ہوں ۔ اسی طرح میں صالحہ عفیفہ عورتوں کو بھی مردوں
کی نسبت تحقیر کی نظر سے نہیں دیکھتا ممکن ہے کہ بعض شہرت یافتہ صالح مردوں سے بھی اچھی ہوں لیکن
ہر ایک صاحب جو میری نسبت کوئی رؤیا یا کشف یا الہام لکھیں اُن پر ضروری طور پر واجب ہوگا کہ وہ حلفا
اپنی دستخطی تحریر سے مجھ کو اطلاع دیں تا ایسی تحریریں ایک جگہ جمع ہوتی جائیں اور پھر حق کے طالبوں
کے لئے شائع کی جائیں اس تجویز سے انشاء اللہ بندگان خدا کو بہت فائدہ ہو گا اور مسلمانوں کے دل
کثرت شواہد سے ایک طرف تسلّی پا کر فتنہ سے نجات پا جائیں گے۔ اور آثار نبویہ میں بھی اسی طرح
معلوم ہوتا ہے کہ اوّل مہدی آخر الزمان کی تکفیر کی جائے گی اور لوگ اس سے دشمنی کریں گے اور
نہایت درجہ کی بدگوئی سے پیش آئیں گے اور آخر خدا تعالیٰ کے نیک بندوں کو اس کی سچائی کی نسبت
بذریعہ رویا والهام و غیره اطلاع دی جائے گی اور دوسرے آسمانی نشان بھی ظاہر ہوں گے۔ تب علماء وقت
طوعا و کرہا اس کو قبول کریں گے۔ سواے عزیز و اور بزرگو! برائے خدا عالم الغیب کی طرف توجہ کرو۔
آپ لوگوں کو اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میرے اس سوال کو مان لو ۔ اس قدیر ذوالجلال کی تمہیں سو گند
ہے کہ اس عاجز کی یہ درخواست رڈ مت کرو۔
عزیزان مے دہم صد بار سوگند
که در کارم جواب از حق بجوئید
لے اے دوستو میں تمہیں سینکڑوں قسمیں دیتا ہوں اور جناب الہی کی ذات کی قسمیں دیتا ہوں ۔
کہ میرے معاملہ میں خدا سے ہی جواب مانگو۔ میں تمہیں نیکوں کے دلوں کے محبوب کی قسم دیتا ہوں ۔
بروئے حضرت دادار سوگند
به محبوب دل ابرار سوگند کے
هذا ما اردنا لازالة الدجى والسلام على من اتبع الهدى
الملتمس
خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپورہ پنجاب ۔ ۱۵ جولائی ۱۸۹۷ء
تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۱۴۴ تا ۱۵۱ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۵۱ تا ۱۵۷ بار دوم )
واضح ہو کہ یہ بات نہایت صاف اور روشن ہے کہ جنہوں نے اس عاجز کا مسیح موعود ہونا مان لیا ہے وہ
لوگ ہر ایک خطرہ کی حالت سے محفوظ اور معصوم ہیں اور کئی طرح کے ثواب اور اجر اور قوت ایمانی کے وہ
مستحق ٹھہر گئے ہیں ۔
اول یہ کہ انہوں نے اپنے بھائی پر حُسنِ ظن کیا ہے ۔ اور اس کو مفتری یا کذاب نہیں ٹھہرایا اور اس کی
نسبت کسی طرح کے شکوک فاسدہ کو دل میں جگہ نہیں دی اس وجہ سے اس ثواب کا انہیں استحقاق حاصل
ہوا کہ جو بھائی پر نیک ظن رکھنے کی حالت میں ملتا ہے۔
دوسری یہ کہ وہ حق کے قبول کرنے کے وقت کسی ملامت کنندہ کی ملامت سے نہیں ڈرے اور نہ
نفسانی جذبات اُن پر غالب ہو سکے اِس وجہ سے وہ ثواب کے مستحق ٹھہر گئے کہ انہوں نے دعوت حق کو پا
کر ایک ربانی مناد کی آواز سن کر پیغام کو قبول کر لیا اور کسی طرح کی روک سے رک نہیں سکے۔
تیسری یہ کہ پیشگوئی کے مصداق پر ایمان لانے کی وجہ سے وہ ان تمام وساوس سے مخی سے مخلصی پا گئے کہ جو
انتظار کرتے کرتے ایک دن پیدا ہو جاتے ہیں اور آخر یاس کی حالت میں ایمان دُور ہو جانے کا موجب
ٹھہرتے ہیں اور ان سعید لوگوں نے نہ صرف خطرات مذکورہ بالا سے مخلصی پائی بلکہ خدائے تعالیٰ کا ایک
نشان اور اس کے نبی کی پیشگوئی اپنی زندگی میں پوری ہوتی دیکھ کر ایمانی قوت میں بہت ترقی کر گئے اور
ان کے سماعی ایمان پر ایک معرفت کا رنگ آ گیا۔ اب وہ ان تمام حیرتوں سے چھوٹ گئے جو ان پیشگوئیوں
کے بارے میں دلوں میں پیدا ہوا کرتی ہیں جو پوری ہونے میں نہیں آتیں۔
چوتھی یہ کہ وہ خدائے تعالیٰ کے بھیجے ہوئے بندہ پر ایمان لا کر اُس شخط اور غضب الہی سے
بچ گئے جو ان نافرمانوں پر ہوتا ہے کہ جن کے حصہ میں بجز تکذیب و انکار کے اور کچھ نہیں۔
پانچویں یہ کہ وہ ان فیوض اور برکات کے مستحق ٹھہر گئے جو ان مخلص لوگوں پر نازل ہوتے ہیں
جو حسن ظن سے اُس شخص کو قبول کر لیتے ہیں کہ جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے۔
یہ تو وہ فوائد ہیں کہ جو انشاء اللہ الکریم ان سعید لوگوں کو بفضلہ تعالی ملیں گے جنہوں نے اس عاجز کو
قبول کر لیا ہے لیکن جو لوگ قبول نہیں کرتے وہ اُن تمام سعادتوں سے محروم ہیں اور اُن کا یہ وہم بھی لغو
ہے کہ قبول کرنے کی حالت میں نقصان دین کا اندیشہ ہے۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ وہ نقصان دین کس وجہ
سے ہو سکتا ہے؟ نقصان تو اس صورت میں ہوتا کہ اگر یہ عاجز بر خلاف تعلیم اسلام کے کسی اور نئی تعلیم پر
ا
چلنے کے لئے انہیں مجبور کرتا مثلاً کسی حلال چیز کو حرام یا حرام کو حلال بتلاتا یا ان ایمانی عقائد میں جونجات
کے لئے ضروری ہیں کچھ فرق ڈالتا یا یہ کہ صوم و صلوۃ و حج و زکوۃ وغیرہ اعمال شرعیہ میں کچھ بڑھاتا یا گھٹا
دیتا۔ مثلاً پانچ وقت کی نماز کی جگہ دس وقت کی نماز کر دیتا یا دو وقت ہی رہنے دیتا یا ایک مہینہ کی جگہ دو
مہینے کے روزے فرض کر دیتا یا اس سے کم کی طرف توجہ دلاتا تو بے شک سراسر نقصان بلکہ کفر و خسران تھا
لیکن جس حالت میں یہ عاجز بار بار یہی کہتا ہے کہ اے بھائیو! میں کوئی نیا دین یا نئی تعلیم لے کر نہیں آیا
بلکہ میں بھی تم میں سے اور تمہاری طرح ایک مسلمان ہوں اور ہم مسلمانوں کے لئے بجز قرآن شریف
اور کوئی دوسری کتاب نہیں جس پر عمل کریں یا عمل کرنے کے لئے دوسروں کو ہدایت دیں اور بجز جناب
ختم المرسلین احمد عربی صلعم کے اور کوئی ہمارے لئے ہادی اور مقتدا نہیں جس کی پیروی ہم کریں یا دوسروں
سے کرانا چاہیں تو پھر ایک متدین مسلمان کے لئے میرے اس دعوے پر ایمان لانا جس کی الہام الہی پر
بنا ہے کون سی اندیشہ کی جگہ ہے۔ بفرض محال اگر میرا یہ کشف اور الہام غلط ہے اور جو کچھ مجھے حکم ہو رہا ہے
اس کے سمجھنے میں میں نے دھوکہ کھایا ہے تو ماننے والے کا اس میں ہرج ہی کیا ہے۔ کیا اس نے کوئی ایسی
بات مان لی ہے جس کی وجہ سے اس کے دین میں کوئی رخنہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر ہماری زندگی میں سچ مچ
حضرت مسیح ابن مریم ہی آسمان سے اُتر آئے تو دل ما شاد و چشم ما روشن ہم اور ہمارا گر وہ سب سے پہلے ان
کو قبول کر لے گا ۔ ور نہ دوسری صورت میں ایمان سلامت رہنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ۔
کیونکہ اگر اخیر زندگی تک کوئی آدمی آسمان سے اتر تا انہیں دکھائی نہ دیا بلکہ اپنی ہی طیاری آسمان کی طرف
جانے کے لئے ٹھہر گئی تو ظاہر ہے کہ کیا کیا شکوک و شبہات ساتھ لے جائیں گے اور نبی صادق کی پیشگوئی
کے بارہ میں کیا کیا وساوس دل میں پڑیں گے اور قریب ہے کہ کوئی ایسا سخت وسوسہ پڑ جائے کہ جس کے
ساتھ ایمان ہی برباد ہو کیونکہ یہ وقت انجیل اور احادیث کے اشارات کے مطابق وہی وقت ہے جس میں
مسیح اُترنا چاہئے ۔ اسی وجہ سے سلف صالح میں سے بہت سے صاحب مکاشفات مسیح کے آنے کا وقت
چودھویں صدی کا شروع سال بتلا گئے ہیں ۔ (ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۸۶ تا ۱۸۹)
کیا وہ جو خدا کی طرف سے ہے لوگوں کی بد گوئی اور سخت عداوت سے ضائع ہو سکتا ہے؟
تا دل مرد خدا نامد بدرد
بیچ قومی را خدا رسوا نکرد
یہ کچھ قضا و قدر کی بات ہے کہ بد اندیش لوگوں کو اپنے پوشیدہ کینوں کے ظاہر کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی
بہانہ ہاتھ آ جاتا ہے۔ چنانچہ آج کل ہمارے مخالفوں کو گالیاں دینے کے لئے یہ نیا بہانہ ہاتھ آ گیا ہے کہ
انہوں نے ہمارے ایک اشتہار کے اُلٹے معنے کر کے یہ مشہور کر دیا ہے کہ گویا ہم سلطان روم اور اس کی
سلطنت اور دولت کے سخت مخالف ہیں اور اس کا زوال چاہتے ہیں اور انگریزوں کی حد سے زیادہ خوشامد
کرتے ہیں اور انگریزی سلطنت کی دولت اور اقبال کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ
پنجاب اور ہندوستان کے اکثر حصوں میں بعض پر افترا اشتہاروں اور اخباروں کے ذریعہ سے یہ خیال
بہت پھیلایا گیا ہے اور عوام کو دھوکہ دینے کے لئے ہمارے اشتہار کی بعض عبارتیں محرف اور مبدل
کر کے لکھی گئی ہیں اور اس طرح پر بیوقوفوں کے دلوں کو جوش دلانے اور اُبھارنے کے لئے کارروائی کی
گئی ہے۔ اور ہم اگر چہ جعلسازوں اور دروغگوؤں کا منہ تو بند نہیں کر سکتے اور نہ اُن کی بد زبانی اور گالیوں
اور ڈوموں کی طرح تمسخر اور ٹھٹھے کا مقابلہ کر سکتے ہیں تاہم مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اُن کی ظالمانہ
بد زبانی کو خدا تعالیٰ کی غیرت کے حوالہ کر کے اُن کے اصل مدعا کو جو دھوکا دہی ہے نادانوں پر اثر ڈالنے
سے روکا جائے ۔ پس اسی غرض سے یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے۔
ہر ایک مسلمان عقلمند بھلا مانس نیک فطرت جو اپنی شرافت سے سچی بات کو قبول کرنے کے لئے طیار
ہوتا ہے اس بات کو متوجہ ہو کر سنے کہ ہم کسی ادنیٰ سے ادنی مسلمان کلمہ گو سے بھی کینہ نہیں رکھتے
چہ جائیکہ ایسے شخص سے کینہ ہو جس کی ظل حمایت میں کروڑ ہا اہل قبلہ زندگی بسر کرتے ہیں اور جس کی
حفاظت کے نیچے خدا تعالیٰ نے اپنے مقدس مکانوں کو سپرد کر رکھا ہے۔ سلطان کی شخصی حالت اور اس
کی ذاتیات کے متعلق نہ ہم نے کبھی کوئی بحث کی اور نہ اب ہے۔ بلکہ اللہ جلشانہ جانتا ہے کہ ہمیں اس
موجود سلطان کے بارے میں اُس کے باپ دادے کی نسبت زیادہ حسن ظن ہے۔ ہاں ہم نے گذشتہ
اشتہارات میں ترکی گورنمنٹ پر بلحاظ اس کے بعض عظیم الدخل اور خراب اندرون ارکان اور عمائد اور
وزراء کے نہ بلحاظ سلطان کی ذاتیات کے ضرور اس خدا دا د نور اور فراست اور الہام کی تحریک سے جو ہمیں
لے جب تک کسی اللہ والے کا دل نہیں کڑھتا ۔ خدا کسی قوم کو ذلیل نہیں کرتا ۔