تبلیغ اور ایک پاک جماعت کا قیام اور ان کو نصائح

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 8

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شمار کئے جاؤ گے جب سچ سچ تقوی کی راہوں پر قدم مارو گے سو اپنی پنجوقتہ نمازوں کو ایسے خوف اور حضور
سے ادا کرو کہ گویا تم خدا تعالیٰ کو دیکھتے ہو اور اپنے روزوں کو خدا کے لئے صدق کے ساتھ پورے کرو۔
ہر ایک جو زکوۃ کے لائق ہے وہ زکوۃ دے اور جس پر حج فرض ہو چکا ہے اور کوئی مانع نہیں وہ حج کرے۔
نیکی کو سنوار کر ادا کرو اور بدی کو بیزار ہو کر ترک کرو۔ یقیناً یا درکھو کہ کوئی عمل خدا تک نہیں پہنچ سکتا
جو تقویٰ سے خالی ہو۔ ہر ایک نیکی کی جڑ تقوی ہے۔ جس عمل میں یہ جڑ ضائع نہیں ہوگی وہ عمل بھی ضائع
نہیں ہو گا ۔ ضرور ہے کہ انواع رنج و مصیبت سے تمہارا امتحان بھی ہو جیسا کہ پہلے مومنوں کے امتحان
ہوئے ۔ سو خبردار رہو ایسا نہ ہو کہ ٹھوکر کھاؤ ۔ زمین تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتی اگر تمہارا آسمان سے
پختہ تعلق ہے۔ جب کبھی تم اپنا نقصان کرو گے تو اپنے ہاتھوں سے نہ دشمن کے ہاتھوں سے۔ اگر تمہاری
زمینی عزت ساری جاتی رہے تو خدا تمہیں ایک لازوال عزت آسمان پر دے گا سو تم اس کو مت چھوڑو۔
اور ضرور ہے کہ تم دکھ دیئے جاؤ اور اپنی کئی امیدوں سے بے نصیب کئے جاؤ ۔ سو ان صورتوں سے تم دلگیر
مت ہو کیونکہ تمہارا خدا تمہیں آزماتا ہے کہ تم اس کی راہ میں ثابت قدم ہو یا نہیں۔ اگر تم چاہتے ہو کہ
آسمان پر فرشتے بھی تمہاری تعریف کریں تو تم ماریں کھاؤ اور خوش رہو اور گالیاں سنو اور شکر کرو اور
ناکامیاں دیکھو اور پیوند مت توڑو۔ تم خدا کی آخری جماعت ہو سو وہ عمل نیک دکھلا ؤ جو اپنے کمال میں
انتہائی درجہ پر ہو۔ ہر ایک جو تم میں سست ہو جائے گا وہ ایک گندی چیز کی طرح جماعت سے باہر پھینک
دیا جائے گا اور حسرت سے مرے گا اور خدا کا کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔ دیکھو میں بہت خوشی سے خبر دیتا ہوں کہ
تمہا را خدا در حقیقت موجود ہے۔ اگر چہ سب اسی کی مخلوق ہے لیکن وہ اس شخص کو چن لیتا ہے جو اُس کو چُنتا
ہے۔ وہ اُس کے پاس آ جاتا ہے جو اُس کے پاس جاتا ہے۔ جو اس کو عزت دیتا ہے وہ اُس کو بھی
عزت دیتا ہے۔
تم اپنے دلوں کو سیدھے کر کے اور زبانوں اور آنکھوں اور کانوں کو پاک کر کے اس کی طرف
آجاؤ کہ وہ تمہیں قبول کرے گا ۔ عقیدہ کے رو سے جو خدا نہ جو خدا تم سے چاہتا ہے وہ ۔ چاہتا ہے وہ یہی ہے کہ خدا ایک اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نبی ہے اور وہ خاتم الانبیاء ہے اور سب سے بڑھ کر ہے اب بعد اس کے
کوئی نبی نہیں مگر وہی جس پر بروزی طور سے محمد یت کی چادر پہنائی گئی کیونکہ خادم اپنے مخدوم سے
جدا نہیں اور نہ شاخ اپنی بیچ سے جدا ہے۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۵، ۱۶)

حقیقی مسلمان اللہ تعالیٰ سے پیار کرتا ہے یہ کہہ کر اور مان کر کہ وہ میرا محبوب و مولی پیدا کرنے والا
اور محسن ہے اس لئے اس کے آستانہ پر سر رکھ دیتا ہے۔ سچے مسلمان کو اگر کہا جاوے کہ ان اعمال کی
پاداش میں کچھ بھی نہیں ملے گا اور نہ بہشت ہے اور نہ دوزخ ہے اور نہ آرام ہیں نہ لذات ہیں تو وہ اپنے
اعمال صالحہ اور محبت الہی کو ہرگز ہرگز چھوڑ نہیں سکتا کیونکہ اس کی عبادات اور خدا تعالیٰ سے تعلق اور اس
کی فرمانبرداری اور اطاعت میں فنا کسی پاداش یا اجر کی بناء اور امید پر نہیں ہے بلکہ وہ اپنے وجود کو ایسی
چیز سمجھتا ہے کہ وہ حقیقت میں خدا تعالیٰ ہی کی شناخت ، اس کی محبت اور اطاعت کے لئے بنائی گئی ہے اور
کوئی غرض اور مقصد اس کا ہے ہی نہیں۔ اسی لئے وہ اپنی خدا دا د قوتوں کو جب ان اغراض اور مقاصد میں
صرف کرتا ہے تو اس کو اپنے محبوب حقیقی ہی کا چہرہ نظر آتا ہے۔ بہشت و دوزخ پر اس کی اصلا نظر نہیں
ہوتی ۔ میں کہتا ہوں کہ اگر مجھے اس امر کا یقین دلا دیا جاوے کہ خدا تعالیٰ سے محبت کرنے اور اس کی
اطاعت میں سخت سے سخت سزادی جاوے گی تو میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میری فطرت ایسی واقع ہوئی ہے
کہ وہ ان تکلیفوں اور بلاؤں کو ایک لذت اور محبت کے جوش اور شوق کے ساتھ برداشت کرنے کو تیار
ہے اور باوجود ایسے یقین کے جو عذاب اور دُکھ کی صورت میں دلایا جاوے کبھی خدا کی اطاعت اور
فرمانبرداری سے ایک قدم باہر نکلنے کو ہزار بلکہ لا انتہا موت سے بڑھ کر اور دکھوں اور مصائب کا مجموعہ
قرار دیتی ہے۔
الحکم مورخه ۷ ارمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۵ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۱۳۳ ۱۳۴ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
ہماری جماعت کو واجب ہے کہ اب تقویٰ سے کام لیوے اور اولیاء بننے کی کوشش کرے۔ اس وقت
زمینی اسباب کچھ کام نہ آوے گا اور نہ منصوبہ اور نہ حجت بازی کام آوے گی ۔ دنیا سے کیا دل لگانا ہے
اور اس پر کیا بھروسہ کرنا ہے۔ یہی امر غنیمت ہے کہ خدا سے صلح کی جاوے اور اس کا یہی وقت ہے ان کو
یہی فائدہ اٹھانا چاہئے کہ خدا سے اسی کے ذریعہ سے صلح کر لیں۔ بہت مرضیں ایسی ہوتی ہیں کہ دلالہ کا
کام کرتی ہیں اور انسان کو خدا سے ملا دیتی ہیں خاص ہماری جماعت کو اس وقت وہ تبدیلی یک مرتبہ ہی
کرنی چاہئے جو کہ اس نے دس برس میں کرنی تھی ۔ اور کوئی اور جگہ نہیں ہے جہاں ان کو پناہ مل سکتی ہے۔
اگر وہ خدا پر بھروسہ کر کے دعائیں کریں تو ان کو بشارتیں بھی ہو جاویں گی۔ صحابہ پر جیسے سکینت اتری
تھی ویسے ان پر اترے گی ۔ صحابہ کو انجام تو معلوم نہ ہوتا تھا کہ کیا ہو گا مگر دل میں یہ تسلی ہو جاتی تھی کہ
خدا ہمیں ضائع نہ کرے گا اور سکینت اسی تسلّی کا نام ہے۔ جیسے میں اگر طاعون زدہ ہو جاؤں اور گلے

اا
تک میری جان آ جاوے تو مجھے ہرگز یہ وہم تک نہیں ہو گا کہ میں ضائع ہو جاؤں گا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
صرف وہی تعلق جو میرا خدا کے ساتھ ہے وہ بہت قوی ہے۔ انسان کے لئے ٹھیک ہونے کا یہ مفت کا
موقع ہے۔ راتوں کو جاگو ۔ دعائیں کرو۔ آرام کرو۔ جو کسل اور سُستی کرتا ہے وہ اپنے گھر والوں اور
اولاد پر ظلم کرتا ہے کیونکہ وہ تو مثل جڑھ کے ہے اور اہل و عیال اُس کی شاخیں ہیں ۔ تھوڑے ابتلا کا ہونا
ضروری ہے جیسے لکھا ہے أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ !
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک طرف تو مکہ میں فتح کی خبریں دی جاتی تھیں اور ایک طرف اُن کو
جان کی بھی خیر نظر نہ آتی تھی ۔ اگر نبوت کا دل نہ ہوتا تو خدا جانے کیا ہوتا ۔ یہ اسی دل کا حوصلہ تھا۔ بعض
ابتلا صرف تبدیلی کے واسطے ہوتے ہیں۔ عملی نمونے ایسے اعلیٰ درجہ کہ ہوں کہ اُن سے تبدیلیاں ہوں اور
ایسی تبدیلی ہو کہ خود انسان محسوس کرے کہ اب میں وہ نہیں ہوں جو کہ میں پہلے تھا بلکہ اب میں ایک
اور انسان ہوں ۔ اس وقت خدا کو راضی کر وحتی کہ تم کو بشارتیں ہوں ۔ کل لکھتے ہوئے ایک پُرانا الہام
نظر پڑا ۔ أَيَّامُ غَضَبِ اللهِ ۔ غَضِبْتُ غَضَبًا شَدِيدًا ۔ نُنْجِي أَهْلَ السَّعَادَةِ ۔ یہاں اہل سعادت
جیسے
سے مراد وہ شخص ہے جو عملی طور پر صدق دکھلاتا ہے ۔ ہے۔ خالی زبان تک ایمان کا ہونا کوئی فائدہ نہیں دیتا
صحابہ نے صدق دکھلایا کہ ہتھیلی پر جانیں رکھ لیں اور بال بچوں تک کو قربان کیا۔ مگر ہم آج ایک شخص کو اگر
کہیں کہ سوکوس چلا جا تو وہ عذر کرتا ہے حتیٰ کہ آبرو عزت کا معاملہ پیش کرتا ہے اور کاروبار کا ذکر کرتا
ہے کہ کسی طرح جانے سے رہ جاوے مگر انہوں (صحابہ) نے جان ، مال ، آبرو،عزت سب کچھ خاک میں
ملا دیا۔ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم پر فلاں فلاں آفت آئی حالانکہ ہم نے بیعت کی تھی مگر ہم نے بار بار
جماعت کو کہا ہے کہ نری بیعت اور صرف زبان سے ماننے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ چاہئے کہ خدا میں
گداز ہو کر ایک نیا وجود بن جائے ۔ سارا قرآن دیکھو کہ کہیں بھی صرف امنوا نہیں لکھا ہے ہر جگہ
عمل صالح کا ساتھ ہی ذکر ہے غرضیکہ خدا ایک موت چاہتا ہے اور میرا تجربہ ہے کہ خدا مومن پر دو موتیں
ہرگز جمع نہیں کرتا کہ ایک موت تو اُس کی خدا کے واسطے ہو اور دوسری دنیا کی لعن طعن کے واسطے ۔
ایسے نازک وقت میں چاہئے کہ جماعت سمجھ جاوے اور ایک تیر کی طرح سیدھی ہو جاوے۔ اگر ہزاروں
ا العنكبوت : ٣
۲ تذکره مطبوعه ۲۰۰۴ صفحہ ۳۳۳ پر اس الہام کے الفاظ بحوالہ الحکم یوں مندرج ہیں ” أَيَّامُ غَضَبِ اللَّهِ ۔ غَضِبْتُ
غَضَبًا شَدِيدًا ۔ إِنَّهُ يُنْجِي أَهْلَ السَّعَادَةِ۔ (ناشر)

آدمی بھی طاعون سے مرجائیں تو میں ہرگز خدا کو ملزم نہ کروں گا اور یہی کہوں گا کہ انہوں نے احسان کا
پہلو چھوڑ دیا۔ اِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ -
(البدر مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۶۷، ۶۸ ۔ ملفوظات جلد دوم صفحہ ۵۸۲٬۵۸۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
اور چاہئے کہ تم بھی ہمدردی اور اپنے نفسوں کے پاک کرنے سے روح القدس سے حصہ لو کہ بجز
روح القدس کے حقیقی تقویٰ حاصل نہیں ہو سکتی ۔ اور نفسانی جذبات کو بکلی چھوڑ کر خدا کی رضا کے لئے وہ ہوسکتی۔
اسے
راہ اختیار کرو جو اس سے زیادہ کوئی راہ تنگ نہ ہو۔ دنیا کی لذتوں پر فریفتہ مت ہو کہ وہ خدا سے جدا کرتی
ہیں اور خدا کے لئے تلخی کی زندگی اختیار کرو۔ درد جس سے خدا راضی ہو اس لذت سے بہتر ہے جس سے
خدا ناراض ہو جائے اور وہ شکست جس سے خدا راضی ہو اس فتح سے بہتر ہے جو موجب غضب الہی ہو۔
اس محبت کو چھوڑ دو جو خدا کے غضب کے قریب کرے۔ اگر تم صاف دل ہو کر اس کی طرف آ جاؤ تو ہر
ایک راہ میں وہ تمہاری مدد کرے گا اور کوئی دشمن تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ خدا کی رضا کو تم کسی طرح
پا ہی نہیں سکتے جب تک تم اپنی رضا چھوڑ کر اپنی لذات چھوڑ کر اپنی عزت چھوڑ کر اپنا مال چھوڑ کر اپنی
جان چھوڑ کر اس کی راہ میں وہ تلخی نہ اٹھاؤ جو موت کا نظارہ تمہارے سامنے پیش کرتی ہے لیکن اگر تم تلخی اٹھا
لو گے تو ایک پیارے بچے کی طرح خدا کی گود میں آ جاؤ گے اور تم ان راستبازوں کے وارث کئے جاؤ
گے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور ہر ایک نعمت کے دروازے تم پر کھولے جائیں گے لیکن تھوڑے ہیں
جو ایسے ہیں ۔ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تقویٰ ایک ایسا درخت ہے جس کو دل میں لگانا چاہئے ۔
وہی پانی جس سے تقوی پرورش پاتی ہے تمام باغ کو سیراب کر دیتا ہے۔ تقویٰ ایک ایسی جڑھ ہے کہ اگر
وہ نہیں تو سب کچھ بیچ ہے اور اگر وہ باقی رہے تو سب کچھ باقی ہے ۔ انسان کو اس فضولی سے کیا فائدہ جو
زبان سے خدا طلی کا دعویٰ کرتا ہے لیکن قدم صدق نہیں رکھتا ۔ دیکھو میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ آدمی
ہلاک شدہ ہے جو دین کے ساتھ کچھ دنیا کی ملونی رکھتا ہے اور اس نفس سے جہنم بہت قریب ہے جس کے
تمام ارادے خدا کے لئے نہیں ہیں بلکہ کچھ خدا کے لئے اور کچھ دنیا کے لئے ۔ پس اگر تم دنیا کی ایک ذرہ
بھی ملونی اپنے اغراض میں رکھتے ہو تو تمہاری تمام عبادتیں عبث ہیں ۔ اس صورت میں تم خدا کی پیروی
نہیں کرتے بلکہ شیطان کی پیروی کرتے ہو۔ تم ہرگز توقع نہ کرو کہ ایسی حالت میں خدا تمہاری مدد کرے
گا بلکہ تم اس حالت میں زمین کے کیڑے ہو اور تھوڑے ہی دنوں تک تم اس طرح ہلاک ہو جاؤ گے جس
ا التوبة : ١٢٠

طرح کہ کیڑے ہلاک ہوتے ہیں اور تم میں خدا نہیں ہوگا بلکہ تمہیں ہلاک کر کے خدا خوش ہو گا لیکن اگر تم
اپنے نفس سے در حقیقت مر جاؤ گے تب تم خدا میں ظاہر ہو جاؤ گے اور خدا تمہارے ساتھ ہوگا۔ اور وہ گھر
بابرکت ہو گا جس میں تم رہتے ہو گے اور ان دیواروں پر خدا کی رحمت نازل ہو گی جو تمہارے گھر کی
دیواریں ہیں ۔ اور وہ شہر بابرکت ہوگا جہاں ایسا آدمی رہتا ہوگا ۔ اگر تمہاری زندگی اور تمہاری موت اور
تمہاری ہر ایک حرکت اور تمہاری نرمی اور گرمی محض خدا کے لئے ہو جائے گی اور ہر ایک تلخی اور مصیبت
کے وقت تم خدا کا امتحان نہیں کرو گے اور تعلق کو نہیں توڑو گے بلکہ آگے قدم بڑھاؤ گے تو میں سچ سچ کہتا
ہوں کہ تم خدا کی ایک خاص قوم ہو جاؤ گے ۔ تم بھی انسان ہو جیسا کہ میں انسان ہوں اور وہی میرا خدا
تمہارا خدا ہے۔ پس اپنی پاک قوتوں کو ضائع مت کرو۔ اگر تم پورے طور پر خدا کی طرف جھکو گے تو دیکھو
میں خدا کے منشاء کے موافق تمہیں کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک قوم برگزیدہ ہو جاؤ گے۔ خدا کی عظمت اپنے
دلوں میں بٹھاؤ اور اس کی توحید کا اقرار نہ صرف زبان سے بلکہ عملی طور پر کرو تا خدا بھی عملی طور پر اپنا لطف
و احسان تم پر ظاہر کرے۔ کینہ وری سے پر ہیز کرو اور بنی نوع سے سچی ہمدردی کے ساتھ پیش آؤ ۔ ہر
ایک راہ نیکی کی اختیار کرو نہ معلوم کس راہ سے تم قبول کئے جاؤ۔
تمہیں خوشخبری ہو کہ قرب پانے کا میدان خالی ہے۔ ہر ایک قوم دنیا سے پیار کر رہی ہے اور وہ بات
جس سے خدا راضی ہو اس کی طرف دنیا کو توجہ نہیں۔ وہ لوگ جو پورے زور سے اس دروازہ میں داخل
ہونا چاہتے ہیں اُن کے لئے موقعہ ہے کہ اپنے جو ہر دکھلائیں اور خدا سے خاص انعام پاویں۔
( رساله الوصیت - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۷ تا ۳۰۹)
یا د رکھو کہ سچے اور پاک اخلاق راستبازوں کا معجزہ ہے جن میں کوئی غیر شریک نہیں کیونکہ وہ جو خدا
میں محو نہیں ہوتے وہ اوپر سے قوت نہیں پاتے اس لئے ان کے لئے ممکن نہیں کہ وہ پاک اخلاق حاصل کر
سکیں سو تم اپنے خدا سے صاف ربط پیدا کرو۔ ٹھٹھا، ہنسی ، کینہ وری ، گندہ زبانی، لالچ ، جھوٹھ، بدکاری،
بد نظری ، بد خیالی ، دنیا پرستی ، تکبر، غرور، خود پسندی، شرارت، کج بحثی سب چھوڑ دو۔ پھر یہ سب کچھ آسمان
سے تمہیں ملے گا۔ جب تک وہ طاقت بالا جو تمہیں اوپر کی طرف کھینچ کر لے جائے تمہارے شامل حال نہ
ہو اور روح القدس جو زند جو زندگی بخشتا ہے تم میں داخل نہ ہو تب ۔ ہ ہو تب تک تم بہت ہی کمزور اور تاریکی میں پڑے
ہوئے ہو بلکہ ایک مردہ ہو جس میں جان نہیں۔ اس حالت میں نہ تو تم کسی مصیبت کا مقابلہ کر سکتے ہو۔
نہ اقبال اور دولتمندی کی حالت میں کبر اور غرور سے بچ سکتے ہو اور ہر ایک پہلو سے تم شیطان اور نفس کے

مغلوب ہو ۔ سو تمہارا علاج تو در حقیقت ایک ہی ہے کہ رُوح ا قیقت ایک ہی ہے کہ رُوح القدس جو خاص خدا کے ہاتھ سے اُتر تی اُترتی ہے
تمہارا منہ نیکی اور راستبازی کی طرف پھیر دے۔ سوتم ابناء السماء بنونہ ابناء الارض اور روشنی کے
وارث بنو نہ تاریکی کے عاشق تا تم شیطان کی گزر گاہوں سے امن میں آ جاؤ۔ کیونکہ شیطان کو ہمیشہ
رات سے غرض ہے۔ دن سے کچھ غرض نہیں کیونکہ وہ پورانا چور ہے جو تاریکی میں قدم رکھتا ہے۔
کشتی نوح - روحانی خزائی جلد ۹ اصفحه ۴۵)
اے عزیز و! تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اس شخص کو یعنی
مسیح موعود کو تم نے دیکھ لیا جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی تھی۔ اس لئے
اب اپنے ایمانوں کو خوب مضبوط کرو اور اپنی راہیں درست کرو اپنے دلوں کو پاک کرو اور اپنے مولیٰ
کو راضی کرو ۔ دوستو ! تم اس مسافر خانہ میں محض چند روز کے لئے ہو ۔ اپنے اصلی گھروں کو یاد کرو ۔
تم دیکھتے ہو کہ ہر ایک سال کوئی نہ کوئی دوست تم سے رخصت ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی تم بھی کسی سال اپنے
دوستوں کو داغ جدائی دے جاؤ گے۔ سو ہوشیار ہو جاؤ اور اس پُر آشوب زمانہ کی زہر تم میں اثر نہ
کرے۔ اپنی اخلاقی حالتوں کو بہت صاف کرو کینہ اور بغض اور نخوت سے پاک ہو جاؤ اور اخلاقی
معجزات دنیا کو دکھلاؤ۔
اربعین نمبر ۴ - روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۴۴۲ ۴۴۳ )
یقیناً یا د رکھو کہ مومن متقی کے دل میں شر نہیں ہوتا ۔ جس جس قدر انسان متقی ہوتا جاتا ہے اُسی قدر وہ
کسی کی نسبت سزا اور ایڈا کو پسند نہیں کرتا ۔ مسلمان کبھی کینہ دور نہیں ہو سکتا۔ ہم خود دیکھتے ہیں کہ ان
لوگوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے۔ کوئی دکھ اور تکلیف جو وہ پہنچا سکتے تھے انہوں نے پہنچایا
ہے۔ لیکن پھر بھی اُن کی ہزاروں خطائیں بخشنے کو اب بھی تیار ہیں۔ پس تم جو میرے ساتھ تعلق
رکھتے ہو یا د رکھو کہ تم ہ شخص سے خواہ وہ کسی مذہب کا ہو ہمدردی کرو۔ اور بلا تمیز ہر ایک سے نیکی کرو۔
الحکم مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۴ کالم (۳)
ہمارا یہ اصول ہے کہ کل بنی نوع کی ہمدردی کرو۔ اگر ایک شخص ایک ہمسایہ ہندو کو دیکھتا ہے کہ اس
کے گھر میں آگ لگ گئی اور یہ نہیں اُٹھتا کہ تا آگ بجھانے میں مدد دے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ مجھ
سے نہیں ہے۔ اگر ایک شخص ہمارے مریدوں میں سے دیکھتا ہے کہ ایک عیسائی کو کوئی قتل کرتا ہے اور وہ
اس کے چھڑانے کے لئے مدد نہیں کرتا تو میں تمہیں بالکل درست کہتا ہوں کہ وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
میں حلفاً کہتا ہوں اور سچ کہتا ہوں کہ مجھے کسی قوم سے دشمنی نہیں ہاں جہاں تک ممکن ہے اُن کے

عقائد کی اصلاح چاہتا ہوں اور اگر کوئی گالیاں دے تو ہمارا شکوہ خدا کی جناب میں ہے نہ کسی اور عدالت
میں اور بایں ہمہ نوع انسان کی ہمدردی ہمارا حق ہے۔ (سراج منیر - روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۸)
اور میں اس وقت اپنی جماعت کو جو مجھے مسیح موعود مانتی ہے خاص طور پر سمجھاتا ہوں کہ وہ ہمیشہ ان
ناپاک عادتوں سے پر ہیز کریں ۔ مجھے خدا نے جو مسیح موعود کر کے بھیجا ہے اور حضرت مسیح ابن مریم کا
جامہ مجھے پہنا دیا ہے اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ شر سے پر ہیز کرو اور نوع انسان کے ساتھ
حق ہمدردی بجالاؤ ۔ اپنے دلوں کو بغضوں اور کینوں سے پاک کرو کہ اس عادت سے تم فرشتوں کی طرح
ہو جاؤ گے۔ کیا ہی گندہ اور ناپاک وہ مذہب ہے جس میں انسان کی ہمدردی نہیں اور کیا ہی نا پاک وہ راہ
ہے جو نفسانی بغض کے کانٹوں سے بھرا ہے۔ سوتم جو میرے ساتھ ہوا یسے مت ہو تم سوچو کہ مذہب سے
حاصل کیا ہے۔ کیا یہی کہ ہر وقت مردم آزاری تمہارا شیوہ ہو؟ نہیں بلکہ مذہب اس زندگی کے حاصل
کرنے کے لئے ہے جو خدا میں ہے۔ اور وہ زندگی نہ کسی کو حاصل ہوئی اور نہ آئندہ ہو گی بجز اس کے کہ
خدائی صفات انسان کے اندر داخل ہو جائیں ۔ خدا کے لئے سب پر رحم کرو تا آسمان سے تم پر رحم ہو ۔ آؤ
میں تمہیں ایک ایسی راہ سکھاتا ہوں جس سے تمہارا نو ر تمام ٹوروں پر غالب رہے اور وہ یہ ہے کہ تم تمام
سفلی کینوں اور حسدوں کو چھوڑ دو اور ہمدرد نوع انسان ہو جاؤ اور خدا میں کھوئے جاؤ اور اس کے ساتھ
اعلیٰ درجہ کی صفائی حاصل کرو کہ یہی وہ طریق ہے جس سے کرامتیں صادر ہوتی ہیں اور دعائیں قبول ہوتی
ہیں اور فرشتے مدد کے لئے اُترتے ہیں ۔ مگر یہ ایک دن کا کام نہیں ترقی کرو تر قی کرواس دھوبی سے سبق
سیکھو جو کپڑوں کو اول بھٹی میں جوش دیتا ہے اور دیئے جاتا ہے یہاں تک کہ آخر آگ کی تاثیریں تمام
میل اور چرک کو کپڑوں سے علیحدہ کر دیتی ہیں۔ تب صبح اٹھتا ہے اور پانی پر پہنچتا ہے اور پانی میں کپڑوں
کو تر کرتا ہے اور بار بار پتھروں پر مارتا ہے۔ تب وہ میل جو کپڑوں کے اندر تھی اور اُن کا جزو بن گئی
تھی کچھ آگ سے صدمات اُٹھا کر اور کچھ پانی میں دھوبی کے بازو سے مارکھا کر یکدفعہ جُدا ہونی
شروع ہو جاتی ہے یہاں تک کہ کپڑے ایسے سفید ہو جاتے ہیں جیسے ابتدا میں تھے ۔ یہی انسانی نفس
کے سفید ہونے کی تدبیر ہے۔ اور بیر ہے۔ اور تمہاری ساری نجات اس سفیدی پر موقوف ہے۔ یہی وہ بات ہے جو
قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا
( گورنمنٹ انگریزی اور جہاد۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۱۴، ۱۵)
الشمس: 10

ہر وقت جب تک انسان خدا تعالیٰ سے اپنا معاملہ صاف نہ رکھے اور ان ہر دو حقوق کی پوری تکمیل نہ کرے
بات نہیں بنتی جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ حقوق بھی دو قسم کے ہیں ایک حقوق اللہ دوسرے حقوق عباد۔
اور حقوق عباد بھی دو قسم کے ہیں۔ ایک وہ جو دینی بھائی ہو گئے ہیں خواہ وہ بھائی ہے یا باپ ہے یا بیٹا
مگر ان سب میں ایک دینی اخوت ہے اور ایک عام بنی نوع انسان سے سچی ہمدردی ۔
اللہ تعالیٰ کے حقوق میں سب سے بڑا حق یہی ہے کہ اُسی کی عبادت کی جاوے اور یہ عبادت کسی غرض
ذاتی پر مبنی نہ ہو بلکہ اگر دوزخ اور بہشت نہ بھی ہوں تب بھی اُس کی عبادت کی جاوے اور اس ذاتی محبت
میں جو مخلوق کو اپنے خالق سے ہونی چاہئے کوئی فرق نہ آوے۔ اس لئے ان حقوق میں دوزخ اور بہشت کا
سوال نہیں ہونا چاہئے ۔ بنی نوع انسان کے ساتھ ہمدردی میں میرا یہ مذہب ہے کہ جب تک دشمن کے لئے
دُعا نہ کی جاوے پورے طور پر سینہ صاف نہیں ہوتا ۔ اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ میں اللہ تعالیٰ نے
کوئی قید نہیں لگائی کہ دشمن کے لئے دُعا کرو تو قبول نہیں کروں گا بلکہ میرا تو یہ مذہب ہے کہ دشمن کے لئے
دعا کرنا یہ بھی سنت نبوی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ اسی سے مسلمان ہوئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
آپ کے لئے اکثر دعا کیا کرتے تھے۔ اس لئے بخل کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں کرنی چاہئے اور حقیقہ موذی
نہیں ہونا چاہئے ۔ شکر کی بات ہے کہ ہمیں اپنا کوئی دشمن نظر نہیں آتا جس کے واسطے دو تین مرتبہ دُعا نہ کی
ہو۔ ایک بھی ایسا نہیں ۔ اور یہی میں تمہیں کہتا ہوں اور سکھاتا ہوں۔ خدا تعالیٰ اس سے کہ کسی کو حقیقی طور پر
ایذا پہونچائی جاوے اور ناحق بخل کی راہ سے دشمنی کی جاوے ایسا ہی بیزار ہے جیسے وہ نہیں چاہتا کہ کوئی
اس کے ساتھ ملایا جاوے۔ ایک جگہ وہ فصل نہیں چاہتا اور ایک جگہ وصل نہیں چاہتا ۔ یعنی بنی نوع کا باہمی
فصل اور اپنا کسی غیر کے ساتھ وصل اور یہ وہی راہ ہے کہ منکروں کے واسطے بھی دعا کی جاوے۔ اس سے سینہ
صاف اور انشراح پیدا ہوتا ہے۔ اور ہمت بلند ہوتی ہے۔ اس لئے جب تک ہماری جماعت یہ رنگ اختیار نہیں
کرتی اُس میں اور اُس کے غیر میں پھر کوئی امتیاز نہیں ہے۔ میرے نزدیک یہ ضروری امر ہے کہ جو شخص ایک
کے ساتھ دین کی راہ سے دوستی کرتا ہے اور اس کے عزیزوں سے کوئی ادنیٰ درجہ کا ہے تو اس کے ساتھ نہایت
رفق اور ملائمت سے پیش آنا چاہئے اور اُن سے محبت کرنی چاہئے کیونکہ خدا کی یہ شان ہے۔ ع
بدال را به نیکال به بخشد کریم ۲
پس جو تم میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو تمہیں چاہئے کہ تم ایسی قوم بنو جس کی نسبت آیا ہے فَإِنَّهُمْ قَوْمٌ
ا المؤمن : ٦١ خدائے کریم نیکوں کی وجہ سے بدوں کو بھی بخش دیتا ہے۔

لَا يَشْقَى جَلِيسُهُمُ یعنی وہ ایسی قوم ہے کہ ان کا ہم جلیس بد بخت نہیں ہوتا ۔ یہ خلاصہ ہے الہی تعلیم کا
جو تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ اللهِ میں پیش کی گئی ہے۔
الحکم کے ار اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۵ ، ۶ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۶۸، ۶۹ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
واضح ہو کہ آج آریہ سماج قادیان کی طرف سے میری نظر سے ایک اشتہار گذرا جس پر سات فروری ۱۹۰۳ء
تاریخ لکھی ہے اور مطبع چشمہ نور پر لیس امرتسر میں چھپا ہے جس کا عنوان اشتہار پر یہ لکھا ہے’ کا دیانی پوپ
کے چیلوں کی ایک ڈینگ کا جواب اس اشتہار میں ہمارے سید و مولی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت اور میری نسبت اور میرے معزز احباب جماعت کی نسبت اس قدر سخت الفاظ اور گالیاں
استعمال کی ہیں کہ بظاہر یہی دل چاہتا تھا کہ ایسے لوگوں کو مخاطب نہ کیا جاوے مگر خدا تعالیٰ نے اپنی
وحی خاص سے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ اس تحریر کا جواب لکھ اور میں جواب دینے میں تیرے ساتھ
ہوں تب مجھے اس مبشر وحی سے بہت خوشی پہنچی کہ جواب دینے میں میں اکیلا نہیں۔ سو میں اپنے خدا سے
قوت پا کر اٹھا اور اُس کی روح کی تائید سے میں نے اس رسالہ کو لکھا اور جیسا کہ خدا نے مجھے تائید دی
میں نے یہی چاہا کہ ان تمام گالیوں کو جو میرے نبی مطاع کو اور مجھے دی گئیں نظر انداز کر کے نرمی سے جواب
لکھوں اور پھر یہ کاروبار خدا تعالیٰ کے سپرد کر دوں ۔
مگر قبل اس کے کہ میں اس اشتہار کا جواب لکھوں اپنی جماعت کے لوگوں کو نصیحتاً کہتا ہوں کہ جو کچھ
اس اشتہار کے لکھنے والوں اور اُن کی جماعت نے محض دل دُکھانے اور توہین کی نیت سے ہمارے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اعتراضات کے پیرا یہ میں سخت الفاظ لکھے ہیں یا میری نسبت مال خور اور ٹھگ
اور کا ذب اور نمک حرام کے لفظ کو استعمال میں لائے ہیں اور مجھے لوگوں کا دغا بازی سے مال کھانے والا
قرار دیا ہے اور یا جو خود میری جماعت کی نسبت سؤر اور کتے اور مردار خوار اور گدھے اور بندر وغیرہ کے
الفاظ استعمال کئے ہیں اور ملیچھ ان کا نام رکھا ہے ان تمام دُکھ دینے والے الفاظ پر وہ صبر کریں اور میں
اُس جوش اور اشتعال طبع کو خوب جانتا ہوں کہ جو انسان کو اس حالت میں پیدا ہوتا ہے کہ جب کہ نہ
صرف اس کو گالیاں دی جاتی ہیں بلکہ اس کے رسول اور پیشوا اور امام کو تو ہین اور تحقیر کے الفاظ سے یاد کیا
جاتا ہے اور سخت اور غضب پیدا کرنے والے الفاظ سُنائے جاتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر تم ان
گالیوں اور بد زبانیوں پر صبر نہ کرو تو پھر تم میں اور دوسرے لوگوں میں کیا فرق ہوگا ؟ اور یہ کوئی ایسی بات
نہیں کہ تمہارے ساتھ ہوئی اور پہلے کسی سے نہیں ہوئی ہر ایک سچا سلسلہ جو دنیا میں قائم ہوا ضرور دنیا نے

اس سے دشمنی کی ہے سو چونکہ تم سچائی کے وارث ہو ضرور ہے کہ تم سے بھی دشمنی کریں۔ سو خبردار رہو۔
نفسانیت تم پر غالب نہ آوے۔ ہر ایک سختی کی برداشت کرو۔ ہر ایک گالی کا نرمی سے جواب دو تا آسمان
پر تمہارے لئے اجر لکھا جاوے۔ تمہیں چاہئے کہ آریوں کے رشیوں اور بزرگوں کی نسبت ہرگز سختی کے
الفاظ استعمال نہ کروتا وہ بھی خدائے قدوس اور اس کے رسول پاک کو گالیاں نہ دیں کیونکہ ان کو معرفت
نہیں دی گئی اس لئے وہ نہیں جانتے کہ کسی کو گالیاں دیتے ہیں ۔ یاد رکھو کہ ہر ایک جو نفسانی جوشوں کا
تابع ہے ممکن نہیں کہ اس کے لبوں سے حکمت اور معرفت کی بات نکل سکے بلکہ ہر ایک قول اس کا فساد
کے کیڑوں کا ایک انڈہ ہوتا ہے بجز اس کے اور کچھ نہیں۔ پس اگر تم روح القدس کی تعلیم سے بولنا چاہتے
ہو تو تمام نفسانی جوش اور نفسانی غضب اپنے اندر سے باہر نکال دو تب پاک معرفت کے بھید تمہارے
ہونٹوں پر جاری ہوں گے۔ اور آسمان پر تم دنیا کے لئے ایک مفید چیز سمجھے جاؤ گے اور تمہاری عمریں
بڑھائی جائیں گی۔ تمسخر سے بات نہ کرو اور ٹھٹھے سے کام نہ لو۔ اور چاہئے کہ سفلہ پن اور اوباش پن کا
تمہارے کلام پر کچھ رنگ نہ ہوتا حکمت کا چشمہ تم پر کھلے ۔ حکمت کی باتیں دلوں کو فتح کرتی ہیں لیکن
تمسخر اور سفاہت کی باتیں فساد پھیلاتی ہیں۔ جہاں تک ممکن ہو سکے سچی باتوں کو نرمی کے لباس میں بتاؤ
تا سامعین کے لئے موجب ملال نہ ہوں۔ جو شخص حقیقت کو نہیں سوچتا اور نفس سرکش کا بندہ ہو کر بد زبانی کرتا
ہے اور شرارت کے منصوبے جوڑتا ہے وہ ناپاک ہے۔ اوس کو کبھی خدا کی طرف راہ نہیں ملتی اور نہ کبھی حکمت
اور حق کی بات اس کے منہ پر جاری ہوتی ہے۔ پس اگر تم چاہتے ہو کہ خدا کی راہیں تم پر کھلیں تو نفسانی
جوشوں سے دور رہو اور کھیل بازی کے طور پر بحثیں مت کرو کہ یہ کچھ چیز نہیں اور وقت ضائع کرنا ہے۔
بدی کا جواب بدی کے ساتھ مت دو نہ قول سے نہ فعل سے تا خدا تمہاری حمایت کرے اور چاہیئے کہ دردمند
دل کے ساتھ سچائی کو لوگوں کے سامنے پیش کرو نہ ٹھٹھے اور ہنسی سے۔ کیونکہ مردہ ہے وہ دل جو ٹھٹھا ہنسی اپنا
طریق رکھتا ہے۔ اور ناپاک ہے وہ وہ نفس جو حکمت اور سچائی کے طریق کو نہ آپ اختیار کرتا ہے اور نہ
دوسرے کو اختیار کرنے دیتا ہے سو تم اگر پاک علم کے وارث بننا چاہتے ہو تو نفسانی جوش سے کوئی بات منہ
سے مت نکالو کہ ایسی بات حکمت اور معرفت سے خالی ہوگی اور سفلہ اور کمینہ لوگوں اور اوباشوں کی طرح نہ
چا ہو کہ دشمن کو خواہ مخواہ ہتک آمیز اور تمسخر کا جواب دیا جاوے بلکہ دل کی راستی سے سچا اور پُر حکمت جواب
(نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۶۳ تا ۳۶۶)
دو تا تم آسمانی اسرار کے وارث ٹھہرو۔
تم خوش ہو اور خوشی سے اُچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔ اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو

فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اُترے گی اور روح القدس سے مدد دیئے جاؤ گے اور
خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہوگا اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے گا۔ خدا کے فضل کی صبر سے انتظار
کرو۔ گالیاں سنو اور چپ رہو ۔ ماریں کھاؤ اور صبر کرو۔ اور حتی المقدور بدی کے مقابلہ سے پر ہیز کروتا
آسمان پر تمہاری مقبولیت لکھی جاوے۔ یقیناً یا د رکھو کہ جو لوگ خدا سے ڈرتے ہیں اور دل اُون کے خدا
کے خوف سے پگھل جاتے ہیں انہیں کے ساتھ خدا ہوتا ہے اور وہ اون کے دشمنوں کا دشمن ہو جاتا ہے۔
دنیا صادق کو نہیں دیکھتی پر خدا جو علیم و خبیر ہے وہ صادق کو دیکھ لیتا ہے پس اپنے ہاتھ سے اوس کو بچاتا
ہے ۔ کیا وہ شخص جو سچے دل سے تم سے پیار کرتا ہے اور بیچ بیچ تمہارے لئے مرنے کو بھی طیار ہوتا ہے اور
تمہارے منشاء کے موافق تمہاری اطاعت کرتا ہے۔ اور تمہارے لئے سب کچھ چھوڑتا ہے کیا تم اوس سے
پیار نہیں کرتے ؟ اور کیا تم اوس کو سب سے عزیز نہیں سمجھتے ؟ پس جبکہ تم انسان ہو کر پیار کے بدلہ میں پیار
کرتے ہو پھر کیونکر خدا نہیں کرے گا۔ خدا خوب جانتا ہے کہ واقعی اوس کا وفادار دوست کون ہے اور کون
غدار اور دنیا کو مقدم رکھنے والا ہے۔ سو تم اگر ایسے وفادار ہو جاؤ گے تو تم میں اور تمہارے غیروں میں خدا
کا ہاتھ ایک فرق قائم کر کے دکھلائے گا۔
( تذکرۃ الشہادتین ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۸)
میں اس جگہ اس بات کا اظہار بھی مناسب سمجھتا ہوں کہ جس قدر لوگ میرے سلسلہ ء بیعت میں
داخل ہیں وہ سب کے سب ابھی اس بات کے لائق نہیں کہ میں ان کی نسبت کوئی عمدہ رائے ظاہر کر
سکوں بلکہ بعض خشک ٹہنیوں کی طرح نظر آتے ہیں جن کو میرا خداوند جو میرا متوتی ہے مجھ سے کاٹ کر
جلنے والی لکڑیوں میں پھینک دے گا۔ بعض ایسے بھی ہیں کہ اوّل اُن میں دلسوزی اور اخلاص بھی تھا مگر
اب اُن پر سخت قبض وارد ہے اور اخلاص کی سرگرمی اور مریدانہ محبت کی نورانیت باقی نہیں رہی بلکہ صرف
بلعم کی طرح مکاریاں باقی رہ گئی ہیں۔ اور بوسیدہ دانت کی طرح اب بجز اس کے کسی کام کے نہیں کہ
منہ سے اُکھاڑ کر پیروں کے نیچے ڈال دیئے جائیں ۔ وہ تھک گئے اور درماندہ ہو گئے اور نابکار دنیا نے
اپنے دام تزویر کے نیچے انہیں دبا لیا سو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ عنقریب مجھ سے کاٹ دیئے جائیں گے
بجز اس شخص کے کہ خدا تعالیٰ کا فضل نئے سرے سے اس کا ہاتھ پکڑ لیوے ۔ایسے بھی بہت ہیں جن کو
خدا تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے مجھے دیا ہے اور وہ میرے درخت وجود کی سرسبز شاخیں ہیں ۔
فتح اسلام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۰)
یہ عاجز اگر چہ ایسے کامل دوستوں کے وجود سے خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہے لیکن باوجود اس کے یہ بھی

ایمان ہے کہ اگر چہ ایک فرد بھی ساتھ نہ رہے اور سب چھوڑ چھاڑ کر اپنا اپنا راہ لیں تب بھی مجھے کچھ خوف
نہیں۔ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے۔ اگر میں پیسا جاؤں اور کچلا جاؤں اور ایک ذرّے
سے بھی حقیر تر ہو جاؤں اور ہر ایک طرف سے ایذاء اور گالی اور لعنت دیکھوں تب بھی میں آخر فتح یاب
ہوں گا۔ مجھ کو کوئی نہیں جانتا مگر وہ جو میرے ساتھ ہے۔ میں ہرگز ضائع نہیں ہو سکتا ۔ دشمنوں کی کوششیں
عبث ہیں اور حاسدوں کے منصوبے لا حاصل ہیں۔
اے نادانو اور اندھو! مجھ سے پہلے کون صادق ضائع ہوا جو میں ضائع ہو جاؤں گا۔ کس سچے وفادار کو
خدا نے ذلت کے ساتھ ہلاک کر دیا جو مجھے ہلاک کرے گا ۔ یقیناً یاد رکھو اور کان کھول کر سنو کہ میری
روح ہلاک ہونے والی روح نہیں اور میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ۔ مجھے وہ ہمت اور صدق بخشا
گیا ہے جس کے آگے پہاڑ ہیچ ہیں ۔ میں کسی کی پروا نہیں رکھتا ۔ میں اکیلا تھا اور اکیلا رہنے پر ناراض
نہیں۔ کیا خدا مجھے چھوڑ دے گا ؟ کبھی نہیں چھوڑے گا۔ کیا وہ مجھے ضائع کر دے گا ؟ کبھی نہیں ضائع
کرے گا۔ دشمن ذلیل ہوں گے اور حاسد شرمندہ اور خدا اپنے بندہ کو ہر میدان میں فتح دے گا۔ میں اس
کے ساتھ وہ میرے ساتھ ہے۔ کوئی چیز ہمارا پیوند تو ڑ نہیں سکتی اور مجھے اس کی عزت اور جلال کی قسم ہے
کہ مجھے دنیا اور آخرت میں اس سے زیادہ کوئی چیز بھی پیاری نہیں کہ اس کے دین کی عظمت ظاہر ہو۔ اس
کا جلال چمکے اور اس کا بول بالا ہو۔ کسی ابتلاء سے اس کے فضل کے ساتھ مجھے خوف نہیں اگر چہ ایک ابتلا
نہیں کروڑ ابتلا ہوں۔ ابتلاؤں کے میدان میں اور دکھوں کے جنگل میں مجھے طاقت دی گئی ہے۔
من نه آنستم کہ روزے جنگ بینی پشت من
آں منم کاندر میان خاک و خوں بینی سرے
آپ
L
ا
ه
پس اگر کوئی میرے قدم پر چلنا نہیں چاہتا تو مجھ سے الگ ہو جائے ۔ مجھے کیا معلوم ہے کہ ابھی کون
کون سے ہولناک جنگل اور پُر خار بادیہ در پیش ہیں جن کو میں نے طے کرنا ہے۔ پس جن لوگوں کے
نازک پیر ہیں وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اٹھاتے ہیں ۔ جو میرے ہیں وہ مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے نہ
مصیبت سے نہ لوگوں کے سب وشتم سے نہ آسمانی ابتلاؤں اور آزمائشوں سے اور جو میرے نہیں وہ عبث
دوستی کا دم مارتے ہیں کیونکہ وہ عنقریب الگ کئے جائیں گے اور ان کا پچھلا حال ان کے پہلے سے بدتر
لے میں ایسا شخص نہیں ہوں کہ لڑائی کے وقت تو میری پیٹھ دیکھے ۔ میں وہ ہوں کہ تجھے خاک اور خون میں پڑا ایک سر
دکھائی دے گا ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی