تبلیغ اور ایک پاک جماعت کا قیام اور ان کو نصائح

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 9

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہوگا۔ کیا ہم زلزلوں سے ڈر سکتے ہیں؟ کیا ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں ابتلاؤں سے خوفناک ہو جائیں گے؟
کیا ہم اپنے پیارے خدا کی کسی آزمائش سے جدا ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں ہو سکتے ۔ مگر محض اس کے فضل
اور رحمت سے پس جو جُدا ہونے والے ہیں جُدا ہو جائیں اُن کو وداع کا سلام ۔ لیکن یا درکھیں کہ بدظنی
اور قطع تعلق کے بعد اگر پھر کسی وقت جھکیں تو اس جھکنے کی عند اللہ ایسی عزت نہیں ہوگی جو وفادار لوگ
عزت پاتے ہیں ۔ کیونکہ بدظنی اور غداری کا داغ بہت ہی بڑا داغ ہے۔ ۔
اکنون ہزار عذر بیاری گناه را
مرشوی کرده را نبود زیب دختری کے
(انوار الاسلام - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۴٬۲۳)
میں تو بہت دعا کرتا ہوں کہ میری سب جماعت ان لوگوں میں ہو جائے جو خدا تعالیٰ سے ڈرتے
ہیں اور نماز پر قائم رہتے ہیں اور رات کو اُٹھ کر زمین پر گرتے ہیں اور روتے ہیں اور خدا کے فرائض کو
ضائع نہیں کرتے اور بخیل اور ممسک اور غافل اور دنیا کے کیڑے نہیں ہیں۔ اور میں امید رکھتا ہوں کہ یہ
میری دعا ئیں خدا تعالیٰ قبول کرے گا اور مجھے دکھائے گا کہ اپنے پیچھے میں ایسے لوگوں کو چھوڑتا ہوں لیکن
وہ لوگ جن کی آنکھیں زنا کرتی ہیں اور جن کے دل پاخانہ سے بدتر ہیں اور جن کو مرنا ہرگز یاد نہیں ہے۔
میں اور میرا خدا ان سے بیزار ہیں ۔ میں بہت خوش ہوں گا اگر ایسے لوگ اس پیوند کو قطع کر لیں کیونکہ
خدا اس جماعت کو ایک ایسی قوم بنانا چاہتا ہے جس کے نمونہ سے لوگوں کو خدا یاد آوے اور جو تقویٰ اور
طہارت کے اول درجہ پر قائم ہوں اور جنہوں نے در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم رکھ لیا ہولیکن وہ مفسد لوگ ا
جو میرے ہاتھ کے نیچے ہاتھ رکھ کر اور یہ کہہ کر کہ ہم نے دین کو دنیا پر مقدم کیا پھر وہ اپنے گھروں میں
جا کر ایسے مفاسد میں مشغول ہو جاتے ہیں کہ صرف دنیا ہی دنیا اُن کے دلوں میں ہوتی ہے۔ نہ ان کی
نظر پاک ہے۔ نہ ان کا دل پاک ہے اور نہ ان کے ہاتھوں سے کوئی نیکی ہوتی ہے اور نہ ان کے پیرکسی
نیک کام کرنے کے لئے حرکت کرتے ۔ ہیں۔ اور وہ اس چوہے کی طرح ہیں جو تاریکی میں ہی پرورش پاتا ہے
اور اُسی میں رہتا اور اُسی میں مرتا ہے ۔ وہ آسمان پر ہمارے سلسلہ میں سے کاٹے گئے ہیں ۔ وہ
عبث کہتے ہیں کہ ہم اس جماعت میں داخل ہیں کیونکہ آسمان پر وہ داخل نہیں سمجھے جاتے ۔ جو شخص میری
اس وصیت کو نہیں مانتا کہ در حقیقت وہ دین کو دنیا پر مقدم کرے اور در حقیقت ایک پاک انقلاب اس کی
لے اب تو اپنی غلطی پر ہزاروں عذر پیش کرے لیکن شادی شدہ عورت کے لئے کنوار پن کا دعوی زیب نہیں دیتا۔

ہستی پر آ جائے اور در حقیقت وہ پاک دل اور پاک ارادہ ہو جائے اور پلیدی اور حرامکاری کا تمام چولہ
اپنے بدن پر سے پھینک دے ۔ اور نوع انسان کا ہمدرد اور خدا کا سچا تابعدار ہو جائے اور اپنی تمام
خود روی کو الوداع کہہ کر میرے پیچھے ہولے۔ میں اُس شخص کو اس کتے سے مشابہت دیتا ہوں جو ایسی
جگہ سے الگ نہیں ہوتا جہاں مردار پھینکا جاتا ہے اور جہاں سڑے گلے مردوں کی لاشیں ہوتی ہیں۔ کیا میں
اس بات کا محتاج ہوں کہ وہ لوگ زبان سے میرے ساتھ ہوں اور اس طرح پر دیکھنے کے لئے ایک
جماعت ہو۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر تمام لوگ مجھے چھوڑ دیں اور ایک بھی میرے ساتھ نہ رہے تو میرا
خدا میرے لئے ایک اور قوم پیدا کرے گا جو صدق اور وفا میں اُن سے بہتر ہو گی ۔ یہ آسمانی کشش کام
کر رہی ہے جو نیک دل لوگ میری طرف دوڑتے ہیں ۔ کوئی نہیں جو آسمانی کشش کو روک سکے۔ بعض
لوگ خدا سے زیادہ اپنے مکر اور فریب پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔ شاید ان کے دلوں میں یہ بات پوشیدہ ہو کہ
نبوتیں اور رسالتیں سب انسانی مکر ہیں اور اتفاقی طور پر شہرتیں اور قبولتیں ہو جاتی ہیں ۔ اس خیال سے
کوئی خیال پلید تر نہیں اور ایسے انسان کو اُس خدا پر ایمان نہیں جس کے ارادہ کے بغیر ایک پتا بھی گر نہیں
سکتا۔ لعنتی ہیں ایسے دل اور ملعون ہیں ایسی طبیعتیں ۔ خدا ان کو ذلت سے مارے گا کیونکہ وہ خدا کے
کارخانہ کے دشمن ہیں ۔ ایسے لوگ در حقیقت دہریہ اور خبیث باطن ہوتے ہیں۔ وہ جہنمی زندگی کے دن
گزارتے ہیں اور مرنے کے بعد بجز جہنم کی آگ کے اُن کے حصہ میں کچھ نہیں۔
تبلیغ رسالت جلد دهم صفحه ۶۱ ۶۲ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۱۹ ، ۶۲۰ بار دوم )
میں خود جو اس راہ کا پورا تجربہ کار ہوں اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور فیض سے میں نے اس راحت اور
لذت سے حظ اٹھایا ہے یہی آرزو رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں زندگی وقف کرنے کے لئے اگر مر کے
پھر زندہ ہوں اور پھر مروں اور زندہ ہوں تو ہر بار میرا شوق ایک لذت کے ساتھ بڑھتا ہی جاوے۔
پس میں چونکہ خود تجربہ کار ہوں اور تجربہ کر چکا ہوں اور اس وقف کے لئے اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ جوش
عطا فرمایا ہے کہ اگر مجھے یہ بھی کہہ دیا جاوے کہ اس وقف میں کوئی ثواب اور فائدہ نہیں ہے بلکہ تکلیف
اور دُکھ ہو گا تب بھی میں اسلام کی خدمت سے رک نہیں سکتا ۔ اس لئے میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اپنی
جماعت کو وصیت کروں اور یہ بات پہونچا دوں، آئندہ ہر ایک کا اختیار ہے کہ وہ اسے سُنے یا نہ سُنے کہ اگر
کوئی نجات چاہتا ہے اور حیات طیبہ یا ابدی زندگی کا طلبگار ہے تو وہ اللہ کے لئے اپنی زندگی وقف کرے
اور ہر ایک اس کوشش اور فکر میں لگ جاوے کہ وہ اس درجہ اور مرتبہ کو حاصل کرے کہ کہہ سکے کہ میری

زندگی ، میری موت ، میری قربانیاں، میری نمازیں اللہ ہی کے لئے ہیں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
طرح اس کی روح بول اٹھے اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ جب تک انسان خدا میں کھویا نہیں جاتا۔
خدا میں ہو کر نہیں مرتا وہ نئی زندگی پا نہیں سکتا۔
پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو تم دیکھتے ہو کہ خدا کے لئے زندگی کا وقف میں اپنی زندگی کی اصل اور
غرض سمجھتا ہوں۔ پھر تم اپنے اندر دیکھو کہ تم میں سے کتنے ہیں جو میرے اس فعل کو اپنے لئے پسند کرتے اور
خدا کے لئے زندگی وقف کرنے کو عزیز رکھتے ہیں۔
الحکم مورخه ۳۱ راگست ۱۹۰۰ ء صفحه ۳ ۴۰ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۳۷۰ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
وہ نام جو اس سلسلہ کے لئے موزوں ہے جس کو ہم اپنے لئے اور اپنی جماعت کے لئے پسند کرتے
ہیں وہ نام مسلمان فرقہ احمد یہ ہے ۔ اور جائز ہے کہ اس کو احمدی مذہب کے مسلمان کے نام سے بھی
پکاریں ۔ اور اس فرقہ کا نام مسلمان فرقہ احمد یہ اس لئے رکھا گیا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے دو نام تھے ایک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرا احمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اسم محمد جلالی نام تھا۔ اور اس میں
یہ مخفی پیشگوئی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان دشمنوں کو تلوار کے ساتھ سزا دیں گے جنہوں نے تلوار
کے ساتھ اسلام پر حملہ کیا اور صدہا مسلمانوں کو قتل کیا ۔ لیکن اسم احمد جمالی نام تھا جس سے یہ مطلب تھا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں آشتی اور صلح پھیلائیں گے۔ سوخدا نے ان دوناموں کی اس طرح
پر تقسیم کی کہ اول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ کی زندگی میں اسم احمد کا ظہور تھا۔ اور ہر طرح سے صبر
اور شکیبائی کی تعلیم تھی اور پھر مدینہ کی زندگی میں اسم محمد کا ظہور ہوا اور مخالفوں کی سرکوبی خدا کی حکمت اور
مصلحت نے ضروری سمجھی لیکن یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ آخری زمانہ میں پھر اسم احمد ظہور کرے گا اور ایسا
شخص ظاہر ہوگا جس کے ذریعہ سے احمدی صفات یعنی جمالی صفات ظہور میں آئیں گی اور تمام لڑائیوں کا
خاتمہ ہو جائے گا۔ پس اسی وجہ سے مناسب معلوم ہوا کہ اس فرقہ کا نام فرقہ احمد یہ رکھا جائے ۔ تا اس نام
کو سنتے ہی ہر ایک شخص سمجھ لے کہ یہ فرقہ دنیا میں آشتی اور صلح پھیلانے آیا ہے اور جنگ اور لڑائی سے
اس فرقہ کو کچھ سروکار نہیں ۔ ( تبلیغ رسالت جلد نهم صفحه ۹۰ ۹۱ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۴۷۳۰۴۷۲ بار دوم )
لوگوں نے جو اپنے نام حنفی شافعی وغیرہ رکھتے ہیں یہ سب بدعت ہیں ۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے دو ہی نام تھے محمد اور احمد صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسی نے آنحضرت کا نام محمد بتلایا صلی اللہ
۱۳۲:
البقرة : ١٣٢

علیہ وسلم۔ کیونکہ حضرت موسی خود بھی جلالی رنگ میں تھے۔ اور حضرت عیسی نے آپ کا نام احمد بتلایا
کیونکہ وہ خود بھی ہمیشہ جمالی رنگ میں تھے۔ اب چونکہ ہمارا سلسلہ بھی جمالی رنگ میں ہے اس واسطے
اس کا نام احمدی ہوا۔
الحکم مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۱۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۴۴۳ ۴۴۴۰ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
بحث کرنے والوں کے لئے یہ بہتر طریق ہو گا کہ کسی مذہب پر بیہودہ طور پر اعتراض نہ کریں بلکہ اُن کی
مسلم اور معتبر کتابوں کی رو سے ادب کے ساتھ اپنے شبہات پیش کریں اور ٹھٹھے اور ہنسی اور توہین سے اپنے تئیں
بچاویں اور مباحثات میں حکیمانہ طرز اختیار کریں اور ایسے اعتراض بھی نہ کریں جو ان کی کتابوں میں پائے جاتے
غرض ایسے اعتراض جن میں معقول تقریر کے ساتھ کسی فرقہ کے عقائد کی غلطی کا اظہار ہو ہر ایک محقق
ہیں ۔
کا حق ہے جو نرمی اور ادب کے ساتھ پیش کرے۔ اور حتی الوسع یہ کوشش ہو کہ وہ تمام اعتراضات علمی رنگ میں
ہوں تا لوگوں کو اُن سے فائدہ پہنچ سکے۔ اور کوئی مفسدہ اور اشتعال پیدا نہ ہو۔
اشتہار واجب الاظهار ، مندرجہ کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۵، ۱۶)
کمزوری
میں ان مولویوں کو غلطی پر جانتا ہوں جو علوم جدیدہ کی تعلیم کے مخالف ہیں۔ وہ دراصل اپنی غلطی اور
کو چھپانے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔ اُن کے ذہن میں یہ بات سمائی ہوئی ہے کہ علوم جدیدہ کی تحقیقات
اسلام سے بدظن اور گمراہ کر دیتی ہے اور وہ یہ قرار دیئے بیٹھے ہیں کہ گویا عقل اور سائنس اسلام سے بالکل متضاد
چیزیں ہیں ۔ چونکہ خود فلسفہ کی کمزوریوں کو ظاہر کرنے کی طاقت نہیں رکھتے اس لئے اپنی اس کمزوری کو
چھپانے کے لئے یہ بات تراشتے ہیں کہ علوم جدیدہ کا پڑھنا ہی جائز نہیں۔ اُن کی روح فلسفہ سے کا نپتی ہے
اور نئی تحقیقات کے سامنے سجدہ کرتی ہے۔ مگر وہ سچا فلسفہ اُن کو نہیں ملا جو الہام الہی سے پیدا ہوتا ہے جو
قرآن کریم میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے وہ اُن کو اور صرف اُنہیں کو دیا جاتا ہے جو نہایت تذلل اور نیستی
سے اپنے تئیں اللہ تعالیٰ کے دروازے پر پھینک دیتے ہیں۔ جن کے دل اور دماغ سے متکبرانہ خیالات کا
تعفن نکل جاتا ہے اور جو اپنی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے گڑ گڑا کر سچی عبودیت کا اقرار کرتے ہیں۔
پس ضرورت ہے کہ آج کل دین کی خدمت اور اعلائے کلمۃ اللہ کی غرض سے علوم جدیدہ حاصل کرو
اور بڑے جدوجہد سے حاصل کرو۔ لیکن مجھے یہ بھی تجربہ ہے جو بطور انتباہ بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ جو
لوگ ان علوم ہی میں یکطرفہ پڑ گئے اور ایسے محو اور منہمک ہوئے کہ کسی اہل دل اور اہل ذکر کے پاس
بیٹھنے کا اُن کو موقعہ نہ ملا اور خود اپنے اندر الہی نور نہ رکھتے تھے وہ عموماً ٹھوکر کھا گئے اور اسلام سے دُور جا

پڑے اور بجائے اس کے کہ ان علوم کو اسلام کے تابع کرتے اُلٹا اسلام کو علوم کے ماتحت کرنے کی بے بے سود
کوشش کر کے اپنے زعم میں دینی اور قومی خدمات کے متکفل بن گئے ۔ مگر یاد رکھو کہ یہ کام وہی کر سکتا ہے مگر یاد یہ
یعنی دینی خدمت وہی بجالا سکتا ہے جو آسمانی روشنی اپنے اندر رکھتا ہو۔
( ملفوظات جلد اول صفحہ ۴۳ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
میں یہ بھی اپنی جماعت کو نصیحت کرنی چاہتا ہوں کہ وہ عربی سیکھیں کیونکہ عربی کی تعلیم کے بدوں
قرآن کریم کا مزا نہیں آتا ۔ پس ترجمہ پڑھنے کے لئے ضروری اور مناسب ہے کہ تھوڑا تھوڑا عربی زبان
کو سیکھنے کی کوشش کریں ۔ آج کل تو آسان آسان طریق عربی پڑھنے کے نکل آئے ہیں۔ قرآن شریف
کا پڑھنا جبکہ ہر مسلمان کا فرض ہے پھر اس کے کیا معنے ہیں کہ عربی زبان سیکھنے کی کوشش نہ کی جاوے اور
ساری عمر انگریزی اور دوسری زبانوں کے حاصل کرنے میں کھودی جاوے۔
الحكم مورخه ۱۲ مئی ۱۸۹۹ء صفحه ۴ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۹۶ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
میں بڑی تاکید سے اپنی جماعت کو جہاں کہیں وہ ہیں منع کرتا ہوں کہ وہ کسی قسم کا مباحثہ مقابلہ اور
مجادلہ نہ کریں۔ اگر کہیں کسی کو کوئی درشت اور نا ملائم بات سننے کا اتفاق ہو تو اعراض کرے۔ میں بڑے
وثوق اور سچے ایمان سے کہتا ہوں کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری تائید میں آسمان پر خاص تیاری ہو رہی
ہے۔ ہماری طرف سے ہر پہلو کے لحاظ سے لوگوں پر حجت پوری ہو چکی ہے۔ اس لئے اب خدا تعالیٰ
نے اپنی طرف سے اس کارروائی کے کرنے کا ارادہ فرمایا ہے جو وہ اپنی سنت قدیم کے موافق اتمام حجت
کے بعد کیا کرتا ہے۔ مجھے خوف ہے کہ اگر ہماری جماعت کے لوگ بد زبانیوں اور فضول بحثوں سے باز
نہ آئیں گے تو ایسا نہ ہو کہ آسمانی کارروائی میں کوئی تاخیر اور روک پیدا ہو جاوے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی
عادت ہے کہ ہمیشہ اس کا عتاب ان لوگوں پر ہوتا ہے جن پر اس کے فضل اور عطایات بے شمار ہوں اور
جنہیں وہ اپنے نشانات دکھا چکا ہوتا ہے وہ ان لوگوں کی طرف کبھی متوجہ نہیں ہوتا کہ انہیں عتاب یا
خطاب یا ملامت کرے جن کے خلاف اس کا آخری فیصلہ نافذ ہونا ہوتا ہے۔ چنانچہ ایک طرف
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے ۔ فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ
وَلَا تَسْتَعْجِلُ لَّهُمْ اور فرماتا ہے وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ ، اور فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ
تَبْتَغِي نَفَقًا فِي الْأَرْضِ - الآية ۔ یہ حجت آمیز عتاب اس بات پر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
الاحقاف: ۳۶ ۲ القلم: ۴۹ ۳ الانعام: ۳۶

بہت جلد فیصلہ کفار کے حق میں چاہتے تھے مگر خدا تعالیٰ اپنے مصالح اور سنن کے لحاظ سے بڑے تو قف اور حلم
کے ساتھ کام کرتا ہے۔ لیکن آخر کار آنحضرت صلی اللہ علیہ کے دشمنوں کو ایسا کچلا اور پیسا کہ اُن کا نام ونشان
مٹا دیا۔ اسی طرح پر ممکن ہے کہ ہماری جماعت کے بعض لوگ طرح طرح کی گالیاں ، افترا پردازیاں اور
بد زبانیاں خدا تعالیٰ کے سچے سلسلے کی نسبت سُن کر اضطراب اور استعجال میں پڑیں مگر انہیں خدا تعالیٰ کی
اس سنت کو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ برتی گئی ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے ۔ اس لئے میں پھر
اور بار بار بتا کید حکم کرتا ہوں کہ جنگ وجدال کے مجمعوں تحریکوں اور تقریبوں سے کنارہ کشی کرو۔ اس
لئے کہ جو کام تم کرنا چاہتے ہو یعنی دشمنوں پر حجت پوری کرنا وہ اب خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
تمہارا کام اب یہ ہونا چاہئے کہ دعاؤں اور استغفار اور عبادت الہی اور تزکیہ و تصفیہ نفس میں مشغول ہو
جاؤ۔ اس طرح اپنے تئیں مستحق بناؤ۔ خدا تعالیٰ کی ان عنایات اور توجہات کا جن کا اس نے وعدہ فرمایا
ہے اگرچہ خدا تعالیٰ کے میرے ساتھ بڑے بڑے وعدے اور پیشگوئیاں ہیں جن کی نسبت یقین ہے کہ وہ
پوری ہوں گی مگر تم خواہ نخواہ اُن پر مغرور نہ ہو جاؤ ہر قسم کے حسد، کینہ، بغض ، غیبت اور کبر اور رعونت اور فسق
و فجور کی ظاہری اور باطنی راہوں اور کسل اور غفلت سے بچو اور خوب یا درکھو کہ انجام کار ہمیشہ متقیوں کا ہوتا
ہے جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ کے اس لئے متقی بننے کی فکر کرو۔
الحکم مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۵ - ملفوظات جلد دوم صفحه ۲۱۱ ۲۰ ۲۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
اک نہ اک دن پیش ہو گا تو فنا کے سامنے چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے
چھوڑنی ہو گی تجھے دنیائے فانی ایک دن ہر کوئی مجبور ہے حکم خدا کے سامنے
مستقل رہنا ہے لازم اے بشر تجھ کو سدا رنج و غم یاس و الم فکر و بلا کے سامنے
بارگاہ ایزدی سے تو نہ یوں مایوس ہو مشکلیں کیا چیز ہیں مشکل کشا کے سامنے
حاجتیں پوری کریں گے کیا تیری عاجز بشر کر بیاں سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے
چاہئے تجھ کو مٹانا قلب سے نقش دوئی سر جھکا بس مالک ارض و سما کے سامنے
ایک دن جانا ہے تجھ کو بھی خدا کے سامنے
قدر کیا پتھر کی لعلِ بے بہا کے سامنے
سے
پیار
چاہئے نفرت بدی سے اور اور نیکی ۔
راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا
روزنامه الفضل م
مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۲۸ء- در همین اردو صفحہ ۱۵۷)
الاعراف: ۱۲۹

تعلیم و عقائد
” مجھے بتلایا گیا ہے کہ تمام دینوں میں سے دین اسلام
ہی سچا ہے۔ مجھے فرمایا گیا ہے کہ تمام ہدایتوں میں سے
صرف قرآنی ہدایت ہی صحت کے کامل درجہ پر انسانی
ملاوٹوں سے پاک ہے۔ مجھے سمجھایا گیا ہے کہ تمام
رسولوں میں سے کامل تعلیم دینے والا اور اعلیٰ درجہ کی
پاک اور پُر حکمت تعلیم دینے والا اور انسانی کمالات کا
اپنی زندگی کے ذریعہ سے اعلیٰ نمونہ دکھلانے والا صرف
حضرت سیدنا و مولا نا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔“

اصولی عقائد
انسان کے وجود کی اصل غرض معرفت باری تعالیٰ ہے ۔“
وو

پیغمبریم
ز عشاق فرقاں
بدیں آمدیم و بدین بگذریم کا
ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لا اله الا الله محمد رسول الله - ہمارا اعتقاد
جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالیٰ اس عالم گذران سے
کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین وخیر المرسلین ہیں
جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ
راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔ اور ہم پختہ یقین کے ساتھ اس بات پر ایمان رکھتے
ہیں کہ قرآن شریف خاتم کتب سماوی ہے اور ایک شعشہ یا نقطہ اس کی شرائع اور حدود اور احکام اور اوامر
سے زیادہ نہیں ہو سکتا اور نہ کم ہو سکتا ہے۔ اور اب کوئی ایسی وحی یا ایسا الہام منجانب اللہ نہیں ہو سکتا جو
احکام فرقانی کی ترمیم یا تنسیخ یا کسی ایک حکم کے تبدیل یا تغییر کر سکتا ہو۔ اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ
ہمارے نزدیک جماعت مومنین سے خارج اور ملحد اور کافر ہے اور ہمارا اس بات پر بھی ایمان ہے کہ
ادنی درجہ صراط مستقیم کا بھی بغیر اتباع ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہرگز انسان کو حاصل نہیں ہو سکتا
چہ جائیکہ راہ راست کے اعلیٰ مدارج بجز اقتدا اس امام الرسل کے حاصل ہوسکیں ۔ کوئی مرتبہ شرف و کمال کا
اور کوئی مقام عزت و قرب کا بجز سچی اور کامل متابعت اپنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم ہرگز حاصل کر ہی
نہیں سکتے ۔ ہمیں جو کچھ ملتا ہے ظلی اور طفیلی طور پر ملتا ہے اور ہم اس بات پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ جو
راستباز اور کامل لوگ شرف صحبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف ہو کر تکمیل منازل سلوک کر چکے
ہیں اُن کے کمالات کی نسبت بھی ہمارے کمالات اگر ہمیں حاصل ہوں بطور ظل کے واقع ہیں اور ان
میں بعض ایسے جزئی فضائل ہیں جو اب ہمیں کسی طرح سے حاصل نہیں ہو سکتے ۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۷۰،۱۶۹)
جن پانچ چیزوں پر اسلام کی بناء رکھی گئی ہے وہ ہمارا عقیدہ ہے اور جس خدا کی کلام یعنی قرآن کو پنجہ
مار نا حکم ہے ہم اس کو پنجہ مار رہے ہیں اور فاروق رضی اللہ عنہ کی طرح ہماری زبان پر حَسْبُنَا كِتَابُ اللهِ
ہے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرح اختلاف اور تناقض کے وقت جب حدیث اور قرآن میں پیدا ہو
قرآن کو ہم ترجیح دیتے ہیں۔ بالخصوص قصوں میں جو بالاتفاق نسخ کے لائق بھی نہیں ہیں اور ہم اس بات پر
لے ہم قرآن اور آنحضرت کے عاشقوں میں سے ہیں ۔ اسی پر ہم آئے ہیں اور اسی پر ہم گزر جائیں گے۔

ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سیدنا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے
رسول اور خاتم الانبیاء ہیں ۔ اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ ملائک حق اور حشر اجساد حق اور روز حساب حق
اور جنت حق اور جہنم حق ہے اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو کچھ اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا
ہے اور جو کچھ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے وہ سب بلحاظ بیان مذکورہ بالا حق ہے اور ہم ایمان
لاتے ہیں کہ جو شخص اس شریعت اسلام میں سے ایک ذرہ کم کرے یا ایک ذرہ زیادہ کرے یا ترک فرائض
اور اباحت کی بنیاد ڈالے وہ بے ایمان اور اسلام سے برگشتہ ہے اور ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ
وہ سچے دل سے اس کلمہ طیبہ پر ایمان رکھیں کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ اور اس پر
مریں اور تمام انبیاء اور تمام کتابیں جن کی سچائی قرآن شریف سے ثابت ہے ان سب پر ایمان لاویں اور
صوم اور صلوٰۃ اور زکوۃ اور حج اور خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کے مقرر کردہ تمام فرائض کو فرائض سمجھ کر اور
تمام منہیات کو منہیات سمجھ کر ٹھیک ٹھیک اسلام پر کار بند ہوں۔ غرض وہ تمام امور جن پر سلف صالح کو اعتقادی
اور عملی طور پر اجماع تھا اور وہ امور جواہل سنت کی اجماعی رائے سے اسلام کہلاتے ہیں ان سب کا ماننا فرض
ہے اور ہم آسمان اور زمین کو اس بات پر گواہ کرتے ہیں کہ یہی ہمارا مذہب ہے۔
وو
ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۲۳)
مجھے اللہ جل شانہ کی قسم کہ میں کافر نہیں لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ میرا
عقیدہ ہے اور لكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ ل پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
میرا ایمان ہے۔ میں اپنے اس بیان کی صحت پر اس قدر قسمیں کھاتا ہوں جس قدر خدا تعالیٰ کے پاک
نام ہیں۔ اور جس قدر قرآن کریم کے حرف ہیں۔ اور جس قدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا تعالیٰ
کے نزدیک کمالات ہیں ۔ کوئی عقیدہ میرا اللہ اور رسول کے فرمودہ کے برخلاف نہیں۔ اور جو کوئی ایسا
خیال کرتا ہے خود اس کی غلط فہمی ہے اور جو شخص مجھے اب بھی کافر سمجھتا ہے اور تکفیر سے باز نہیں آتا وہ یقیناً
یا درکھے کہ مرنے کے بعد اس کو پوچھا جائے گا ۔ میں اللہ جَلَّ شَانُہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرا خدا اور
رسول پر وہ یقین ہے کہ اگر اس زمانہ کے تمام ایمانوں کو ترازو کے ایک پلہ میں رکھا جائے اور میرا ایمان
دوسرے پلہ میں تو بفضلہ تعالیٰ یہی پلہ بھاری ہوگا ۔
(کرامات الصادقین ۔ روحانی خزائن جلدے صفحہ ۶۷)
ل الاحزاب : ۴

میں اپنی تعلیم کو قریباً انیس برس سے شائع کر رہا ہوں ۔ اس تعلیم کا خلاصہ یہی ہے کہ خدا کو
واحد لاشریک سمجھو اور خدا کے بندوں سے ہمدردی اختیار کرو اور نیک چلن اور نیک خیال انسان بن جاؤ۔
ایسے ہو جاؤ کہ کوئی فساد اور شرارت تمہارے دل کے نزدیک نہ آ سکے ۔ جھوٹ مت بولو ، افتراء مت کرو
ت سے
اور زبان اور ہاتھ سے کسی کو ایذا مت دو اور ہر ایک قسم کے گناہ سے بچتے رہو اور نفسانی جذبات
اپنے تئیں روکے رکھو ۔ کوشش کرو کہ تا تم پاک دل اور بے شر ہو جاؤ۔ وہ گورنمنٹ یعنی گورنمنٹ برطانیہ
جس کے زیر سایہ تمہارے مال اور آبروئیں اور جانیں محفوظ ہیں بصدق اس کے وفادار تابعدار رہو اور
چاہئے کہ تمام انسانوں کی ہمدردی تمہارا اصول ہو۔ اور اپنے ہاتھوں اور اپنی زبانوں اور اپنے دل کے
خیالات کو ہر ایک نا پاک منصوبہ اور فساد انگیز طریقوں اور خیانتوں سے بچاؤ۔خدا سے ڈرواور پاک دلی
سے اُس کی پرستش کرو اور ظلم اور تعدی اور غبن اور رشوت اور حق تلفی اور بے جا طرفداری سے باز رہو اور
بد صحبت سے پر ہیز کرو۔ اور آنکھوں کو بد نگاہوں سے بچاؤ اور کانوں کو غیبت سننے سے محفوظ رکھو اور کسی
مذہب اور کسی قوم اور کسی گروہ کے آدمی کو بدی اور نقصان رسانی کا ارادہ مت کرو۔ اور ہر ایک کے لئے
سچے ناصح بنو ۔ اور چاہیئے کہ فساد انگیز لوگوں اور شریر اور بد معاشوں اور بدچلنوں کو ہرگز تمہاری مجلس میں
گذر نہ ہو۔ ہر ایک بدی سے بچو اور ہر ایک نیکی کے حاصل کرنے کے لئے کوشش کرو اور چاہئے کہ
تمہارے دل فریب سے پاک اور تمہارے ہاتھ ظلم سے بری اور تمہاری آنکھیں ناپا کی سے منزہ ہوں ۔
اور تم میں بھی بدی اور بغاوت کا منصوبہ نہ ہونے پاوے۔ اور چاہئے کہ تم اُس خدا کے پہچاننے کے لئے
بہت کوشش کرو جس کا پانا عین نجات اور جس کا ملنا عین رستگاری ہے ۔ وہ خدا اسی پر ظاہر ہوتا ہے جو دل
کی سچائی اور محبت سے اس کو ڈھونڈتا ہے وہ اُسی پر تجلی فرماتا ہے جو اُسی کا ہو جاتا ہے۔ وہ دل جو پاک
ہیں وہ اس کا تخت گاہ ہیں اور وہ زبانیں جو جھوٹ اور گالی اور یاوہ گوئی سے منزہ ہیں وہ اس کی وحی کی جگہ
ہیں۔ اور ہر ایک جو اس کی رضا میں فنا ہوتا ہے اس کی اعجازی قدرت کا مظہر ہو جاتا ہے۔
( کشف الغطاء - روحانی خزائن جلد ۴ ۱ صفحه ۱۸۷، ۱۸۸)
یاد رہے کہ ہمارا یہ ایمان ہے کہ آخری کتاب اور آخری شریعت قرآن ہے اور بعد اس کے قیامت
تک ان معنوں سے کوئی نبی نہیں ہے جو صاحب شریعت ہو یا بلا واسطه متابعت آنحضرت صلعم وحی پا سکتا
ہو بلکہ قیامت تک یہ دروازہ بند ہے۔ اور متابعتِ نبوی سے نعمت وحی حاصل کرنے کے لئے قیامت تک
دروازے کھلے ہیں ۔ وہ وحی جو اتباع کا نتیجہ ہے کبھی منقطع نہیں ہو گی مگر نبوت شریعت والی یا نبوت مستقلہ

منقطع ہو چکی ہے۔ وَلَا سَبِيلَ إِلَيْهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۔ وَ مَنْ قَالَ إِنِّي لَسْتُ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَادَّعَى أَنَّهُ نَبِيٌّ صَاحِبُ الشَّرِيعَةِ أَوْ مِنْ دُونِ الشَّرِيعَةِ وَلَيْسَ مِنَ
الْأُمَّةِ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ رَجُلٍ غَمَّرَهُ السَّيْلُ الْمُنْهَمِرُ فَالْقَاهُ وَرَاءَهُ وَلَمْ يُغَادِرُ حَتَّى مَاتَ ۔
اس کی تفصیل یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جس جگہ یہ وعدہ فرمایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خاتم الانبیاء ہیں اسی جگہ یہ اشارہ بھی فرما دیا ہے کہ آنجناب اپنی روحانیت کی رو سے اُن صلحاء کے حق میں
باپ کے حکم میں ہیں جن کی بذریعہ متابعت تکمیل نفوس کی جاتی ہے اور وحی الہی اور شرف مکالمات کا اُن
کو بخشا جاتا ہے جیسا کہ وہ جَلَّ شَانۂ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ ۔
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کا باپ نہیں ہے مگر وہ رسول اللہ ہے
اور خاتم الانبیاء ہے۔ اب ظاہر ہے کہ لکن کا لفظ زبان عرب میں استدراک کے لئے آتا ہے یعنی
تدارک مافات کے لئے سو اس آیت کے پہلے حصہ میں جو امرفوت شدہ قرار دیا گیا تھا یعنی جس
کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے نفی کی گئی تھی وہ جسمانی طور سے کسی مرد کا باپ ہونا تھا سو
لکن کے لفظ کے ساتھ ایسے فوت شدہ امر کا اس طرح تدارک کیا گیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
خاتم الانبیاء ٹھہرایا گیا جس کے یہ معنے ہیں کہ آپ کے بعد براہ راست فیوض نبوت منقطع ہو گئے
اور اب کمال نبوت صرف اسی شخص کو ملے گا جو اپنے اعمال پر اتباع نبوی کی مہر رکھتا ہوگا اور
اس طرح پر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹا اور آپ کا وارث ہوگا۔ غرض اس آیت میں ایک طور
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے باپ ہونے کی نفی کی گئی اور دوسرے طور سے باپ ہونے کا اثبات
بھی کیا گیا تا وہ اعتراض جس کا ذکر آیت اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُے میں ہے دُور کیا جائے ۔
ما حصل اس آیت کا یہ ہوا کہ نبوت کو بغیر شریعت ہو اس طرح پر تو منقطع ہے کہ کوئی شخص براہ راست
مقام نبوت حاصل کر سکے لیکن اس طرح پر ممتنع نہیں کہ وہ نبوت چراغ نبوت محمد یہ سے مکتسب اور
مستفاض ہو یعنی ایسا صاحب کمال ایک جہت سے تو امتی ہو اور دوسری جہت سے بوجہ اکتساب انوار محمد یہ
نبوت کے کمالات بھی اپنے اندر رکھتا ہو اور اگر اس طور سے بھی تکمیل نفوس مستعدہ امت کی نفی کی جائے تو
ا الاحزاب : ۴۱
الكوثر :

·

آج 10 میں سے 10 باقی