وحی، الہام، کشوف اور روٴیا

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وحی الہام
کشوف اور رویا
دو
میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہر یک دروازہ
بند ہو جاتا ہے مگر رُوح القدس کے اُترنے کا
کبھی دروازہ بند نہیں ہوتا۔ تم اپنے دلوں کے
دروازے کھول دوتا وہ اُن میں داخل ہو۔“

کوئی قانون عاصم ہمارے پاس ایسا نہیں ہے کہ جس کے ذریعہ سے ہم لزوما غلطی سے بچ سکیں ۔
یہی باعث ہے کہ جن حکیموں نے قواعد منطق کے بنائے اور مسائل مناظرہ کے ایجاد کئے اور دلائل فلسفہ
کے گھڑے وہ بھی غلطیوں میں ڈوبتے رہے اور صد با طور کے باطل خیال اور جھوٹا فلسفہ اور مکتی با تیں اپنی
نادانی کے یادگار میں چھوڑ گئے ۔ پس اس سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ اپنی ہی تحقیقات سے جمیع امور حقہ اور
عقائد صحیحہ پر پہونچ جانا اور کہیں غلطی نہ کرنا ایک محال عادی ہے کیونکہ آج تک ہم نے کوئی فرد بشر ایسا
نہیں دیکھا اور نہ سنا اور نہ کسی تاریخی کتاب میں لکھا ہوا پایا کہ جو اپنی تمام نظر اور فکر میں سہو اور خطا سے
معصوم ہو ۔ پس بذریعہ قیاس استقرائی کے یہ صحیح اور سچا نتیجہ نکلتا ہے کہ وجود ایسے اشخاص کا کہ جنہوں نے
صرف قانون قدرت میں فکر اور غور کر کے اور اپنے ذخیرۂ کانشنس کو واقعات عالم سے مطابقت دے کر
اپنی تحقیقات کو ایسے اعلیٰ پایۂ صداقت پر پہونچا دیا ہو کہ جس میں غلطی کا نکلنا غیر ممکن ہو۔ خود عادتا غیرممکن
صاف ظاہر ہے کہ جس حالت میں نہ خود انسان اپنے علم اور واقفیت - علم اور واقفیت سے غلطی سے بچ سکے
ہو۔ ۔۔۔۔۔۔۔
اور نہ خدا (جو رحیم و کریم اور ہر ایک سہو و خطا سے مبرا اور ہر امر کی اصل حقیقت پر واقف ہے ) بذریعہ
اپنے سچے الہام کے اپنے بندوں کی مدد کرے تو پھر ہم عاجز بندے کیونکر ظلمات جہل اور خطا سے باہر
آویں اور کیونکر آفات شک شبہ سے نجات پائیں ۔ لہذا میں مستحکم رائے سے یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ
مقتضاء حکمت اور رحمت اور بندہ پروری اُس قادر مطلق کا یہی ہے کہ وقتاً فوقتاً جب مصلحت دیکھے ایسے
لوگوں کو پیدا کرتا رہے کہ عقائد حقہ کے جاننے اور اخلاق صحیحہ کے معلوم کرنے میں خدا کی طرف سے
الہام پائیں اور تفہیم تعلیم کا ملکہ وہی رکھیں تا کہ نفوس بشریہ کہ سچی ہدایت کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اپنی
سعادت مطلوبہ سے محروم نہ رہیں ۔
پرانی تحریریں ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۰ ، ۲۱)
خدائے تعالیٰ نے اپنے عجیب عالم کو تین حصہ پر منقسم کر رکھا ہے۔
(1) عالم ظاہر جو آنکھوں اور کانوں اور دیگر حواس ظاہری کے ذریعہ اور آلات خارجی کے توسل
سے محسوس ہو سکتا ہے۔
(۲) عالم باطن جو عقل اور قیاس کے ذریعہ سے سمجھ میں آ سکتا ہے۔
(۳) عالم باطن در باطن جو ایسا نازک اور لا یدرک و فوق الخیالات عالم ہے جو تھوڑے ہیں جو اس

اور اس عالم
سے خبر رکھتے ہیں ۔ وہ عالم غیب محض ہے جس تک پہنچنے کے لئے عقلوں کو طاقت نہیں دی گئی مگر ظن محض ۔
عالم پر کشف اور وحی اور الہام کے ذریعہ سے اطلاع ملتی ہے نہ اور کسی ذر نہ اور کسی ذریعہ سے۔ اور جیسی
عادت اللہ بدیہی طور پر ثابت اور متحقق ہے کہ اُس نے ان دو پہلے عالموں کے دریافت کرنے کے لئے
جن کا اوپر ذکر ہو چکا ہے انسان کو طرح طرح کے حواس و قوتیں عنایت کی ہیں اسی طرح اس تیسرے
عالم کے دریافت کرنے کے لئے بھی اس فیاض مطلق نے انسان کے لئے ایک ذریعہ رکھا ہے اور وہ
ذریعہ وحی اور الہام اور کشف ہے جو کسی زمانہ میں بکلی بند اور موقوف نہیں رہ سکتا بلکہ اس کے شرائط بجا
لانے والے ہمیشہ اس کو پاتے رہے ہیں اور ہمیشہ پاتے رہیں گے۔ چونکہ انسان ترقیات غیر محدودہ کے
لئے پیدا کیا گیا ہے اور خدا تعالیٰ بھی عیب بخل و امساک سے بکلی پاک ہے پس اس قوی دلیل سے ایسا
خیال بڑا نا پاک خیال ہے جو یہ سمجھا جائے جو خدائے تعالیٰ نے انسان کے دل میں تینوں عالموں کے
اسرار معلوم کرنے کا شوق ڈال کر پھر تیسرے عالم کے وسائل وصول سے بکلی اس کو محروم رکھا ہے۔ پس
یہ وہ دلیل ہے جس سے دانشمند لوگ دائمی طور پر الہام اور کشف کی ضرورت کو یقین کر لیتے ہیں۔ اور
آریوں کی طرح چار رشیوں پر الہام کو ختم نہیں کرتے جن کی مانند کوئی پانچواں اس کمال تک پہنچنا اُن کی
نظر عجیب میں ممکن ہی نہیں بلکہ عقلمند لوگ خدا تعالیٰ کے فیاض مطلق ہونے پر ایمان لا کر الہامی دروازوں
کو ہمیشہ کھلا سمجھتے ہیں۔ اور کسی ولایت اور ملک سے اس کو مخصوص نہیں رکھتے ۔ ہاں اس صراط مستقیم سے
مخصوص رکھتے ہیں جس پر ٹھیک ٹھیک چلنے سے یہ برکات حاصل ہوتے ہیں کیونکہ ہر یک چیز کے حصول کے
لئے یہ لازم پڑا ہوا ہے کہ انہی قواعد اور طریقوں پر عمل کیا جائے جن کی پابندی سے وہ چیز مل سکتی ہے۔
غرض عقلمند لوگ عالم کشف کے عجائبات سے انکار نہیں کرتے بلکہ انہیں ماننا پڑتا ہے کہ جس جَوادِ مُطْلَق
نے عالم اول کے ادنی ادنیٰ امور کے دریافت کرنے کے لئے انسان کو حواس اور طاقتیں عنایت کی
ہیں وہ تیسرے عالم کے معظم اور عالیشان امور کے دریافت سے جس سے حقیقی اور کامل تعلق خدا تعالیٰ
سے پیدا ہوتا ہے اور سچی اور یقینی معرفت حاصل ہو کر اسی دنیا میں انوار نجات نمایاں ہو جاتے ہیں کیوں
انسان کو محروم رکھتا بے شک یہ طریق بھی دوسرے دونوں طریقوں کی طرح کھلا ہوا ہے اور صادق لوگ
بڑے زور سے اس پر قدم مارتے ہیں اور اس کو پاتے ہیں۔ اور اس کے ثمرات حاصل کرتے ہیں۔
عجائبات اس عالم ثالث کے بے انتہاء ہیں۔ اور اس کے مقابل پر دوسرے عالم ایسے ہیں جیسے آفتاب
کے مقابل پر ایک دانہ خشخاش ۔ اس بات پر زور لگانا کہ اس عالم کے اسرار عقلی طاقت سے بکلی منکشف

ہو جائیں یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک انسان آنکھوں کو بند کر کے مثلاً اس بات پر زور لگائے کہ وہ
قابل رؤیت چیزوں کو قوت شامہ کے ذریعہ سے دیکھ لے۔ بلکہ عجائبات عالم باطن در باطن سے عقل
ایسی حیران ہے کہ کچھ دم نہیں مار سکتی کہ یہ کیا بھید ہے۔ روحوں کی پیدائش پر انسان کیوں تعجب کرے اسی
دنیا میں صاحب کشف پر ایسے ایسے اسرار ظاہر ہوتے ہیں کہ اُن کی گنہ کو سمجھنے میں بکتی عقل عاجز رہ جاتی
ہے۔ بعض اوقات صا۔ صاحب کشف صد ہا کوسوں کے فاصلہ سے باوجود ۔ با وجود حائل ہونے بے شمار حجابوں کے
ایک چیز کو صاف صاف دیکھ لیتا ہے۔ بلکہ بعض اوقات عین بیداری میں باذنہ تعالیٰ اس کی آواز بھی سُن
لیتا ہے اور اس سے زیادہ تر تعجب کی یہ بات ہے کہ بعض اوقات وہ شخص بھی اس کی آواز سُن لیتا ہے جس
کی صورت اُس پر منکشف ہوئی ہے۔ بعض اوقات صاحب کشف اپنے عالم کشف میں جو بیداری سے
نہایت مشابہ ہے ارواح گذشتہ سے ملاقات کرتا ہے اور عام طور پر ملاقات ہر یک نیک بخت روح یا
بد بخت روح کے کشف قبور کے طور پر ہو سکتی ہے۔ چنانچہ خود اس میں مؤلف رسالہ ہذا صاحب تجربہ
ہے۔ اور یہ امر ہندوؤں کے مسئلہ تناسخ کی بیخ کنی کرنے والا ہے۔ اور سب سے تعجب کا یہ مقام ہے کہ
بعض اوقات صاحب کشف اپنی توجہ اور قوت تاثیر سے ایک دوسرے شخص پر باوجود صد ہا کوسوں کے
فاصلہ کے باذنہ تعالیٰ عالم بیداری میں ظاہر ہو جاتا ہے۔ حالانکہ اس کا وجود عنصری اپنے مقام سے
جنبش نہیں کرتا اور عقل کے زور سے ایک چیز کا دو جگہ ہونا محال ہے۔سو وہ محال اس عالم ثالث میں
ممکن الوقوع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح صد ہا عجائبات کو عارف بچشم خود دیکھتا ہے۔ اور ان کو رباطنوں کے انکار
سے تعجب پر تعجب کرتا ہے جو اس عالم ثالث کے عجائبات سے قطعا منکر ہیں۔ راقم رسالہ ہذا نے اس
عالم ثالث کے عجائبات اور نادر مکاشفات کو قریب پانچ ہزار کے بچشم خود دیکھا اور اپنے ذاتی تجربہ سے
مشاہدہ کیا اور اپنے نفس پر انہیں وارد ہوتے پایا ہے۔ اگر ان سب کی تفصیل لکھی جائے تو ایک بڑی
بھاری کتاب تالیف ہو سکتی ہے۔ ان سب عجائبات میں سے ایک بڑی عجیب بات یہ ثابت ہوئی ہے کہ
بعض کشفی امور جن کا خارج میں نام و نشان نہیں محض قدرت غیبی سے وجود خارجی پکڑ لیتے ہیں۔ اگر چہ
صاحب فتوحات و فصوص و دیگر اکثر اکابر متصوفین نے اس بارے میں بہت سے اپنے خود گذشت قصے
اپنی تالیفات میں لکھے ہیں لیکن چونکہ دید و شنید میں فرق ہے اس لئے مجرد ان قصوں کی سماعت سے ہم کو
وہ کیفیت یقینی حاصل نہیں ہو سکتی تھی جو اپنے ذاتی مشاہدہ سے حاصل ہوئی ۔ ایک مرتبہ مجھے یاد ہے کہ میں
نے عالم کشف میں دیکھا کہ بعض احکام قضاء و قدر میں نے اپنے ہاتھ سے لکھے ہیں کہ آئندہ زمانہ میں

ایسا ہو گا اور پھر اس کو دستخط کرانے کے لئے خداوند قادر مطلق جل شانہ کے سامنے پیش کیا ہے ( اور یاد
رکھنا چاہئے کہ مکاشفات اور رویا صالحہ میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بعض صفات جمالیہ یا جلالیہ الہیہ انسان کی
شکل پر مسل ہو کر صاحب کشف کو نظر آ جاتے ہیں اور مجازی طور پر وہ یہی خیال کرتا ہے کہ وہی خداوند
قادر مطلق ہے۔ اور یہ امرار باب کشوف میں شائع و متعارف و معلوم الحقیقت ہے جس سے کوئی صاحب
کشف انکار نہیں کر سکتا ) غرض وہی صفت جمالی جو بعالم کشف قوت متخیلہ کے آگے ایسی دکھلائی دی
تھی جو خداوند قادر مطلق ہے۔ اس ذات پیچون و بے چگون کے آگے وہ کتاب قضاء و قدر پیش کی گئی اور
اُس نے جو ایک حاکم کی شکل پر متمثل تھا اپنے قلم کو سرخی کی دوات میں ڈبو کر اول اس سُرخی کو اس عاجز
کی طرف چھڑ کا اور بقیہ سُرخی کا قلم کے منہ میں قلم کے مُنہ میں رہ گیا اس سے اس کتاب پر دستخط کر دیئے۔ اور ساتھ ہی
وہ حالت کشفیہ دور ہو گئی اور آنکھ کھول کر جب خارج میں دیکھا تو کئی قطرات سُرخی کے تازہ بتازہ
کپڑوں پر پڑے چنانچہ ایک صاحب عبداللہ نام جو سنور ریاست پٹیالہ کے رہنے والے تھے اور اس وقت
اس عاجز کے پاس نزدیک ہو کر بیٹھے ہوئے تھے دو یا تین قطرہ سُرخی کے اُن کی ٹوپی پر پڑے ۔ پس وہ
سُرخی جو ایک امر کشفی تھا وجود خارجی پکڑ کر نظر آگئی ۔ اسی طرح اور کوئی مکاشفات میں جن کا لکھنا
موجب تطویل ہے مشاہدہ کیا گیا ہے اور اپنے ذاتی تجارب سے ثابت ہو گیا جو بلاشبہ امور کشفیہ کبھی کبھی
باذنہ تعالیٰ وجود خارجی پکڑتے ہیں ۔ یہ امور عقل کے ذریعہ سے ہرگز ذہن نشین نہیں ہو سکتے بلکہ جو
شخص عقل کے گھمنڈ اور غرور میں پھنسا ہوا ہے وہ ایسی باتوں کو سُنتا ہے نہایت تکبر سے کہے گا کہ یہ
سراسر امر محال اور خیال باطل ہے اور ایسا کہنے والا یا تو دروغ گو ہے یا دیوانہ یا اس کو سادہ لوحی کی وجہ
سے دھو کہ لگا ہے اور باعث نقصان تحقیق بات کی تہ تک پہنچنے سے محروم رہ گیا ہے لیکن افسوس تو یہ ہے
کہ ان عقلمندوں کو کبھی یہ خیال نہیں آتا کہ وہ امور جن کی صداقت پر ہزار ہا عارف وراستباز اپنے
ذاتی تجارب سے شہادتیں دے گئے ہیں اور اب بھی دیتے ہیں اور صحبت گزین پر ثابت کر دینے کے لئے
بفضلہ تعالیٰ اپنی ذمہ داری لیتے ہیں کیا وہ ایسے خفیف امور ہیں جو صرف منکرانہ زبان ہلانے سے باطل
ہو سکتے ہیں اور حق بات تو یہ ہے کہ عالم کشف کے عجائبات تو ایک طرف رہے جو عالم عقل ہے یعنی
جس عالم تک عقل کی رسائی ہونا ممکن ہے اس عالم کا بھی ابھی تک عقل نے تصفیہ نہیں کیا اور لاکھوں
رار الہی پردہ غیب میں دبے پڑے ہیں جن کی عقلمندوں کو ہوا تک نہ اتک نہیں پہنچی۔
اسرارا
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۷۵ تا ۱۸۱ حاشیه )

خدائے تعالیٰ نے جیسے انسان کی فطرت میں مبادی امور کے کسی قدر سمجھنے کے لئے ایک عقلی قوت
رکھی ہے اسی طرح انسان میں کشف اور الہام کے پانے کی بھی ایک قوت مخفی ہے۔ جب عقل انسانی اپنی
حد مقررہ تک چل کر آگے قدم رکھنے سے رہ جاتی ہے تو اس جگہ خدائے تعالیٰ اپنے صادق اور وفادار
بندوں کو کمال عرفان اور یقین تک پہنچانے کی غرض سے الہام اور کشف سے دستگیری فرماتا ہے۔ اور جو
منزلیں بذریعہ عقل طے کرنے سے رہ گئی تھیں اب وہ بذریعہ کشف اور الہام طے ہو جاتی ہیں اور
سالکین مرتبہ عین الیقین بلکہ حق الیقین تک پہنچ جاتے ہیں یہی سنت اللہ اور عادت اللہ ہے جس کی
رہنمائی کے لئے تمام پاک نبی دنیا میں آئے ہیں اور جس پر چلنے کے بغیر کوئی شخص سچی اور کامل معرفت
تک نہیں پہنچا۔ مگر کم بخت خشک فلسفی کو کچھ ایسی جلدی ہوتی ہے کہ وہ یہی چاہتا ہے کہ جو کچھ کھلنا ہے وہ
عقلی مرتبہ پر ہی کھل جائے اور نہیں جانتا کہ عقل انسانی اپنی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں اٹھا سکتی اور نہ
طاقت سے آگے قدم رکھ سکتی ہے اور نہ اس بات کی طرف فکر دوڑاتا ہے کہ خدائے تعالیٰ نے انسان کو
اس کے کمالات مطلوبہ تک پہنچانے کے لئے صرف جو ہر عقل ہی عطا نہیں کیا بلکہ کشف اور الہام پانے کی
قوت بھی اُس کی فطرت میں رکھی ہے سو جو کچھ خدائے تعالیٰ نے اپنی حکمت کا ملہ سے وسائل خدا شناسی
انسان کی سرشت کو عطا کئے ہیں ان وسائل میں سے صرف ایک ابتدائی اور ادنی درجہ کے وسیلہ کو استعمال
میں لانا اور باقی وسائل خدا شناسی سے بکلی بے خبر رہنا بڑی بھاری بد نصیبی ہے۔ اور ان قوتوں کو ہمیشہ
بے کار رکھ کر ضائع کر دینا اور ان سے فائدہ نہ اٹھانا پرلے درجہ کی بے سمجھی ہے۔ سو ایسا شخص سچا فلسفی ہرگز
نہیں ہو سکتا کہ جو کشف اور الہام پانے کی قوت کو معطل اور بے کار چھوڑتا ہے بلکہ اس سے انکار کرتا ہے
حالانکہ ہزاروں مقدسوں کی شہادت سے کشف اور الہام کا پایا جانا بپایہ ثبوت پہنچ چکا ہے اور تمام سچے
عارف اسی طریق سے معرفت کاملہ تک پہنچے ہیں ۔
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۸۷ تا ۹۰ مقدمه )
بعض خشک ملاؤں کو یہاں تک انکار میں غلو ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مکالمات الہیہ کا دروازہ ہی بند ہے
بد قسمت امت کے یہ نصیب ہی نہیں کہ یہ ہی نہیں کہ یہ نعمت حاصل کر کے اپنے ایمان کو کامل کرے اور پھر
اور اس بد
یہ
کشش ایمانی سے اعمال صالح کو بجالا وے۔
ایسے خیالات کا یہ جواب ہے کہ اگر یہ امت در حقیقت ایسی ہی بد بخت اور اندھی اور شر الامم ہے تو
خدا نے کیوں اس کا نام خیر الامم رکھا بلکہ سچ بات یہ ہے کہ وہی لوگ احمق اور نادان ہیں کہ جو ایسے

خیالات رکھتے ہیں ورنہ جس طرح خدا تعالیٰ نے اس اُمت کو وہ دعا سکھلائی ہے جو سورۃ فاتحہ میں ہے
ساتھ ہی اُس نے یہ ارادہ بھی فرمایا ہے کہ اس امت کو وہ نعمت عطا بھی کرے جو نبیوں کو دی گئی تھی یعنی
مکالمہ مخاطبہ الہیہ جو سر چشمہ تمام نعمتوں کا ہے۔ کیا خدا تعالیٰ نے وہ دعا سکھلا کر صرف دھوکا ہی دیا ہے اور
ایسی ناکارہ اور ذلیل اُمت میں کیا خیر ہو سکتی ہے جو بنی اسرائیل کی عورتوں سے بھی گئی گذری ہے۔
ظاہر ہے کہ حضرت موسی کی ماں اور حضرت عیسی کی ماں دونوں عورتیں تھیں اور بقول ہمارے مخالفین
کے نبیہ نہیں تھیں تاہم خدا تعالیٰ کے یقینی مکالمات اور مخاطبات اُن کو نصیب تھے اور اب اگر اس امت کا
ایک شخص اس قدر طہارت نفس میں کامل ہو کہ ابراہیم کا دل پیدا کرلے اور اتنا خدا تعالیٰ کا تابعدار ہو جو
تمام نفسانی چولہ پھینک دے اور اتنا خدا تعالیٰ کی محبت ؟ محبت میں محو ہو کہ اپنے وجود سے فنا ہو جائے تب بھی وہ
باوجود اس قدر تبدیلی کے موسی کی ماں کی طرح بھی وحی الہی نہیں پاسکتا۔ کیا کوئی عقلمند خدا تعالیٰ کی طرف
ایسا نخل منسوب کر سکتا ہے؟ اب ہم بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنت اللہ علی الکاذبین۔
اصل بات یہ ہے کہ جب ایسے لوگ سراسر دنیا کے کیڑے ہو گئے اور اسلام کا شعار صرف پگڑی اور
داڑھی اور ختنہ اور زبان کے چند اقرار اور رسمی نماز روزہ رہ گیا تو خدا تعالیٰ نے اُن کے دلوں کو مسخ کر دیا
اور ہزار ہا تاریکی کے پردے آنکھوں کے آگے آگئے اور دل مر گئے اور کوئی زندہ نمونہ روحانی حیات کا
اُن کے ہاتھ میں نہ رہا نا چار ان کو مکالمات الہیہ سے انکار کرنا پڑا اور یہ انکار در حقیقت اسلام سے انکار
ہے۔ لیکن چونکہ دل مر چکے ہیں اس لئے یہ لوگ محسوس نہیں کرتے کہ ہم کس حالت میں پڑے ہیں ۔
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۳۱۰ ،۳۱۱)
اے مسلمانو! ہشیار ہو جاؤ کہ ایسا خیال سراسر جہالت اور نادانی ہے۔ اگر اسلام ایسا ہی مردہ مذہب
ہے تو کس قوم کو تم اس کی طرف دعوت کر سکتے ہو؟ کیا اس مذہب کی لاش جاپان لے جاؤ گے یا یورپ
کے سامنے پیش کرو گے اور ایسا کون بے وقوف ہے جو ایسے مردہ مذہب پر عاشق ہو جائے گا جو بمقابلہ
گذشتہ مذہبوں کے ہر ایک برکت اور روحانیت سے بے نصیب ہے۔ گذشتہ مذہبوں میں عورتوں کو بھی
الہام ہوا جیسا کہ موسی کی ماں اور مریم کو ۔ مگر تم مرد ہو کر ان عورتوں کے برابر بھی نہیں بلکہ اے نادانو !!
اور آنکھوں کے اندھو!!! ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ہمارے سید و مولی (اس پر ہزار ہا سلام) اپنے
افاضہ کی رو سے تمام انبیاء سے سبقت لے گئے ہیں ۔ کیونکہ گذشتہ نبیوں کا افاضہ ایک حد تک آ کرختم ہو
گیا اور اب وہ قو میں اور وہ مذہب مردے ہیں کوئی اُن میں زندگی نہیں ۔ مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا

روحانی فیضان قیامت تک جاری ہے۔ اسی لئے باوجود آپ کے اس فیضان کے اس اُمت کے لئے
ضروری نہیں کہ کوئی مسیح باہر سے آوے بلکہ آپ کے سایہ میں پرورش پانا ایک ادنی انسان کو مسیح بنا سکتا
ہے جیسا کہ اُس نے اس عاجز کو بنایا۔
چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۸۹)
یہ دعوی ہما را بالکل صحیح اور نہایت صفائی سے ثابت ہے کہ صراط مستقیم پر چلنے سے طالب صادق الہام الہی
پا سکتا ہے کیونکہ اول تو اس پر تجربہ ذاتی شاہد ہے ماسوائے اس کے ہر یک عاقل سمجھ سکتا ہے کہ اس دنیا
میں اس سے بڑھ کر اور کوئی معرفت الہی کا اعلیٰ رتبہ نہیں ہے کہ انسان اپنے رب کریم جل شانہ سے
ہم کلام ہو جائے ۔ یہی درجہ ہے جس سے روحیں تسلّی پاتی ہیں اور سب شکوک وشبہات دور ہو جاتے ہیں
اور اسی درجۂ صافیہ پر پہنچ کر انسان اس دقیقہ معرفت کو پالیتا ہے جس کی تحصیل کے لئے وہ پیدا کیا گیا
ہے اور دراصل نجات کی کنجی اور ہستی موہوم کا عقدہ کشا یہی درجہ ہے جس سے ثابت ہوتا ہے اور کھل جاتا
ہے کہ خالق حقیقی کو اپنی مخلوق ضعیف سے کس قدر قرب واقع ہے۔ اس درجہ تک پہنچنے کی خبر ہمیں اسی نور
نے دی ہے جس کا نام قرآن ہے۔ وہ نور صاف عام طور پر بشارت دیتا ہے کہ الہام کا چشمہ کبھی بند نہیں
ہو سکتا۔ جب کوئی مشرق کا رہنے والا یا مغرب کا باشندہ دلی صفائی سے خدائے تعالیٰ کو ڈھونڈھے گا اور
اس سے پوری پوری صلح کرلے گا اور درمیان کے حجاب اٹھائے گا تو ضرور اُ سے پائے گا۔ اور جب واقعی
اور سچے اور کامل طور پر پائے گا تو ضرور خدا اس سے ہم کلام ہوگا۔ مگر ویدوں نے انسان کے اس درجہ تک
پہنچنے سے انکار کیا ہے اور صرف چار رشیوں تک جو دیدوں کے مصنف ہیں ( بقول آریہ سماج والوں
کے ) اس درجہ کو محدود رکھا ہے۔ یہ ویدوں کی ایسی ہی غلطی ہے جیسے اور بڑی بڑی غلطیوں سے وہ پُر
ہے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ سب بنی آدم متحد الفطرت ہیں اور جو بات ایک آدمی کے لئے ممکن ہے وہ سب
کے لئے ممکن ہے اور جو قرب و معرفت ایک فرد بشر کے لئے جائز ہے وہ سب کے لئے جائز ہے کیونکہ وہ
سب اصل طینت میں ایک ہی جوہر سے ہیں ۔ ہاں کمالات میں کمی بیشی ہے۔ مگر جنس کمالات میں سرے
سے جواب تو نہیں۔ اور اگر کوئی ایسا شخص ہو کہ اس میں تحصیل کمالات انسانی کے ایک ذرہ بھی استعداد نہ
ہو تو وہ خود انسان ہی نہیں ہو سکتا ۔ غرض تھوڑے بہت کا تو انسانی استعدادوں میں فرق ضرور ہوتا ہے مگر
انسان ہو کر یکلخت فقدان استعداد نہیں ہو سکتا۔
( سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۴۰،۲۳۹)

وہ خدا جو کریم و رحیم ہے جیسا کہ اس نے انسانی فطرت کو اپنی کامل معرفت کی بھوک اور پیاس لگا دی
ہے ایسا ہی اس نے اس معرفت کاملہ تک پہنچانے کے لئے انسانی فطرت کو دو قسم کے قومی عنایت فرمائے
ہیں۔ ایک معقولی قوتیں جن کا منبع دماغ ہے اور ایک روحانی قوتیں جن کا منبع دل ہے۔ اور جن کی صفائی
دل کی صفائی پر موقوف ہے۔ اور جن باتوں کو معقولی قوتیں کامل طور پر دریافت نہیں کر سکتیں روحانی قوتیں
اُن کی حقیقت تک پہونچ جاتی ہیں۔ اور روحانی قوتیں صرف انفعالی طاقت اپنے اندر رکھتی ہیں یعنی ایسی
صفائی پیدا کرنا کہ مبدء فیض کے فیوض اُن میں منعکس ہوسکیں ۔ سو ان کے لئے یہ لازمی شرط ہے کہ حصول
فیض کے لئے مستعد ہوں اور حجاب اور روک درمیان نہ ہو تا خدا تعالیٰ سے معرفت کاملہ کا فیض پاسکیں۔
اور صرف اس حد تک ان کی شناخت محدود نہ ہو کہ اس عالم پر حکمت کا کوئی صانع ہونا چاہئے بلکہ اس
صانع سے شرف مکالمہ مخاطبہ کامل طور پر پاکر اور بلا واسطہ اس کے بزرگ نشان دیکھ کر اس کا چہرہ دیکھ
لیں۔ اور یقین کی آنکھ سے مشاہدہ کر لیں کہ فی الحقیقت وہ صانع موجود ہے۔ لیکن چونکہ اکثر انسانی
فطرتیں حجاب سے خالی نہیں اور دنیا کی محبت اور دنیا کے لالچ اور تکبر اور نخوت اور تُجب اور ریاء کاری اور
نفس پرستی اور دوسرے اخلاقی رذائل اور حقوق اللہ اور حقوق عباد کی بجا آوری میں عمداً قصور اور تساہل اور
شرائط صدق و ثبات اور دقائق محبت اور وفا سے عمداً انحراف اور خدا تعالیٰ سے عمداً قطع تعلق اکثر طبائع میں
پایا جاتا ہے اس لئے وہ طبیعتیں بباعث طرح طرح کے حجابوں اور پردوں اور روکوں کے اور نفسانی
خواہشوں اور شہوات کے اس لائق نہیں کہ قابل قدر فیضان مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ کا اُن پر نازل ہو جس
میں قبولیت کے انوار کا کوئی حصہ ہو ۔ ہاں عنایت از لی نے جو انسانی فطرت کو ضائع کرنا نہیں چاہتی
تخم ریزی کے طور پر اکثر انسانی افراد میں یہ عادت اپنی جاری کر رکھی ہے کہ کبھی کبھی سچی خوا ہیں یا سچے
الہام ہو جاتے ہیں تا وہ معلوم کر سکیں کہ اُن کے لئے آگے قدم رکھنے کے لئے ایک راہ کھلی ہے۔ لیکن
ان کی خوابوں اور الہاموں میں خدا کی قبولیت اور محبت اور فضل کے کچھ آثار نہیں ہوتے اور نہ ایسے لوگ
نفسانی نجاستوں سے پاک ہوتے ہیں۔ اور خوا ہیں محض اس لئے آتی ہیں کہ تا ان پر خدا کے پاک نبیوں
پر ایمان لانے کے لئے ایک محبت ہو۔ کیونکہ اگر وہ سچی خوابوں اور سچے الہامات کی حقیقت سمجھنے سے قطعا
محروم ہوں اور اس بارے میں کوئی ایسا علم جس کو علم الیقین کہنا چاہئے اُن کو حاصل نہ ہو تو خدا تعالیٰ کے
سامنے اُن کا عذر ہو سکتا ہے کہ وہ نبوت کی حقیقت کو سمجھ نہیں سکتے تھے۔ کیونکہ اس کوچہ سے بکلی نا آشنا
تھے اور وہ کہہ سکتے ہیں کہ نبوت کی حقیقت سے ہم محض بے خبر تھے اور اس کے سمجھنے کے لئے ہماری فطرت

کو کوئی نمونہ نہیں دیا گیا تھا۔ پس ہم اس مخفی حقیقت کو کیونکر سمجھ سکتے ۔ اس لئے سنت اللہ قدیم سے اور
جب سے دنیا کی بناء ڈالی گئی اس طرح پر جاری ہے کہ نمونہ کے طور پر عام لوگوں کو قطع نظر اس سے کہ وہ
نیک ہوں یا بد ہوں اور صالح ہوں یا فاسق ہوں ۔ اور مذہب میں سچے ہوں یا جھوٹا مذہب رکھتے ہوں
کسی قدر سچی خوابیں دکھلائی جاتی ہیں یا سچے الہام بھی دیئے جاتے ہیں تا ان کا قیاس اور گمان جو محض نقل
اور سماع سے حاصل ہے علم الیقین تک پہونچ جائے اور تا روحانی ترقی کے لئے اُن کے ہاتھ میں کوئی
نمونہ ہو اور حکیم مطلق نے اس مدعا کے پورا کرنے کے لئے انسانی دماغ کی بناوٹ ہی ایسی رکھی ہے اور
ایسے روحانی قومی اس کو دیئے ہیں کہ وہ بعض سچی خوابیں دیکھ سکتا ہے اور بعض سچے الہام پا سکتا ہے مگر
وہ سچی خوا ہیں اور سچے الہام کسی وجاہت اور بزرگی پر دلالت نہیں کرتے بلکہ وہ محض نمونہ کے طور پر ترقی
کے لئے ایک راہیں ہوتی ہیں ۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۸ تا ۱۰)
جاننا چاہئے کہ دلیل دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک تھی اور تمی دلیل اس کو کہتے ہیں کہ دلیل سے مدلول کا پتہ
لگا لیں جیسا کہ ہم نے ایک جگہ دُھواں دیکھا تو اس سے ہم نے آگ کا پتہ لگا لیا اور دوسری دلیل کی قسم
انی ہے۔ اور انہی اس کو کہتے ہیں کہ مدلول سے ہم دلیل کی طرف انتقال کریں جیسا کہ ہم نے ایک شخص
کو شدید تپ میں مبتلا پایا تو ہمیں یقین ہوا کہ اس میں ایک تیز صفرا موجود ہے جس سے تپ چڑھ گیا۔
سواس جگہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ دونوں قسم کی دلیلیں پیش کریں گے۔
سو پہلے ہم لمی دلیل ضرورت الہام کے لئے پیش کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اس میں کچھ شک نہیں
کہ انسان کے جسم کا جسمانی اور روحانی نظام ایک ہی قانون قدرت کے ماتحت ہے پس اگر ہم انسان
کے جسمانی حالات پر نظر ڈال کر دیکھیں تو ظاہر ہو گا کہ خدا وند کریم نے جس قدر انسان کے جسم کو
خواہشیں لگا دی ہیں اُن کے پورا کرنے کے لئے بھی سامان مہیا کئے ہیں۔ چنانچہ انسان کا جسم بباعث
بھوک کے اناج کا محتاج تھا سو اس کے لئے طرح طرح کی غذا ئیں پیدا کی ہیں۔ ایسا ہی انسان باعث
پیاس کے پانی کا محتاج تھا ۔ سو اس کے لئے کنوئیں اور چشمے اور نہریں پیدا کر دیئے ہیں۔ اسی طرح
انسان اپنی بصارت سے کام لینے کے لئے آفتاب یا کسی اور روشنی کا محتاج تھا سواس کے لئے خدا نے
آسمان پر سورج اور زمین پر دوسری اقسام کی روشنی پیدا کر دی ہے اور انسان اس ضرورت کے لئے کہ
سانس لے اور نیز اس ضرورت کے لئے کہ کسی دوسرے کی آواز کوسن سکے ہوا کا محتاج تھا سو اس

کے لئے خدا نے ہوا پیدا کر دی۔ ایسا ہی انسان بقائے نسل کے لئے اپنے جوڑے کا محتاج تھا سوخدا نے
مرد کے لئے عورت اور عورت کے لئے مرد پیدا کر دیا ہے۔ غرض خدا تعالیٰ نے جو جو خواہشیں انسانی جسم مرد دیا
کو لگا دی ہیں اُن کے لئے تمام سامان بھی پیدا کر دیا ہے پس اب سوچنا چاہئے کہ جبکہ انسانی جسم کو با وجود
اس کے فانی ہونے کے تمام اس کی خواہشوں کا سامان دیا گیا ہے۔ تو انسان کی روح کو جو دائمی اور ابدی
محبت اور معرفت اور عبادت کے لئے پیدا کی گئی ہے کس قدر اس کی پاک خواہشوں کے سامان دیئے گئے
ہوں گے۔ سو وہی سامان خدا کی وحی ہے اور اس کے تازہ نشان ہیں جو ناقص العلم انسان کو یقین تام تک
پہنچاتے ہیں۔ خدا نے جیسا کہ جسم کو اس کی خواہشوں کا سامان دیا ایسا ہی روح کو بھی اُس کی خواہشوں کا
سامان دیا تا جسمانی اور روحانی نظام دونوں باہم مطابق ہوں ۔
یہ دلیل جو لمی ہے پوری نہیں ہو سکتی جب تک اُس کے ساتھ انسٹی دلیل نہ ہو یعنی جب تک تازہ
نمونہ الہام کا نہ دیکھا جائے ۔ بلا شبہ ضرورت کا محسوس کرنا اور چیز ہے اور پھر اس ضرورت کو حاصل بھی کر
لینا یہ اور امر ہے۔ ۔
تم دیکھتے ہو کہ اس زمانہ میں تمہارے جسم کے لئے غذا اور پانی
دونوں موجود ہیں یہ نہیں کہ فقط کسی پہلے زمانہ میں تھیں اور اب نہیں ہیں ۔ مگر جب الہام اور وحی کا ذکر آتا
ہے تو پھر تم کسی ایسے پہلے زمانہ کا حوالہ دیتے ہو جس پر کروڑ ہا برس گزر چکے ہیں مگر موجود کچھ نہیں دکھلا
سکتے ۔ پھر خدا کا جسمانی اور روحانی قانون قدرت باہم مطابق کیونکر ہوا۔ ذرا ٹھہر کر سو چو یونہی جلدی
سے جواب مت دو۔ تم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ جسمانی خواہشوں کے سامان تو تمہارے ہاتھوں میں
موجود ہیں مگر روحانی خواہشوں کے سامان تمہارے ہاتھوں میں موجود نہیں بلکہ صرف قصے تمہارے
ہاتھوں میں ہیں جو بودے اور باسی ہو چکے ہیں ۔ تم جانتے ہو کہ اس زمانہ تک تمہارے جسمانی چشمے بند
نہیں ہوئے جن کا تم پانی پی کر پیاس کی جلن اور سوزش کو دور کرتے ہو۔ اور نہ جسمانی کھیتوں کی زمین
نا قابلِ زراعت ہو گئی ہے جن کے اناج سے تم دو وقت پیٹ بھرتے ہو مگر وہ روحانی چشمے اب کہاں
ہیں۔ جو الہام الہی کا تازہ پانی پلا کر پیاس کی سوزش کو دور کرتے تھے۔ اور اب وہ روحانی اناج بھی
تمہارے پاس نہیں ہے جس کو کھا کر تمہاری روح زندہ رہ سکتی تھی ۔ اب تم گویا ایک جنگل میں ہو جس میں
نہ اناج ہے نہ پانی ہے۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۶۳ تا ۶۶ )

ہے غضب کہتے ہیں اب وحی خدا مفقود ہے اب قیامت تک ہے اس اُمت کا قصوں پر مدار
یہ عقیده بر خلاف گفت دادار ہے
پر اتارے کون برسوں کا گلے سے اپنے ہار
وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم اب بھی اس سے بولتا ہے جس سے وہ کرتا ہے پیار
گوہر وحی خدا کیوں توڑتا ہے ہوش کر اِک یہی دیں کے لئے ہے جائے عزّ و افتخار
یہ وہ گل ہے جس کا ثانی باغ میں کوئی نہیں یہ وہ خوشبو ہے کہ قرباں اس پہ ہو مُشک تتار
یہ وہ ہے مفتاح جس سے آسماں کے در کھلیں یہ وہ آئینہ ہے جس سے دیکھ لیں روئے نگار
بس یہی ہتھیار ہے جس سے ہماری فتح ہے بس یہی اک قصر ہے جو عافیت کا ہے حصار
ہے خدادانی کا آلہ بھی یہی اسلام میں محض قصوں سے نہ ہو کوئی بشر طوفاں سے پار
ہے یہی وحی خدا عرفان مولی کا نشاں جس کو یہ کامل ملے اس کو ملے وہ دوستدار
واہ رے باغ محبت موت جس کی رہ گذر وصلِ یار اس کا ثمر پر ارد گرد اس کے ہیں خار
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۳۷)
الہام ایک القاء غیبی ہے کہ جس کا حصول کسی طرح کی سوچ اور تر ڈر اور تفکر اور تدبر پر موقوف نہیں
ہوتا اور ایک واضح اور منہ واضح اور منکشف احساس سے کہ جیسے سان سامع کو متکلم سے یا مضروب کو ضارب سے یا ملموس کو
لامس سے ہو محسوس ہوتا ہے ۔ اور اس سے نفس کو مثل حرکات فکریہ کے کوئی الم روحانی نہیں پہونچتا بلکہ
جیسے عاشق اپنے معشوق کی رویت سے بلا تکلف انشراح اور انبساط پاتا ہے۔ ویسا ہی روح کو الہام سے
ایک از لی اور قدیمی رابطہ ہے کہ جس سے رُوح لذت اوٹھاتا ہے۔ غرض یہ ایک منجانب اللہ اعلام لذیذ
ہے کہ جس کو نفث فی الروع اور وحی بھی کہتے ہیں ۔
پرانی تحریریں ۔ روحانی خزائن جلد دوم صفحہ ۲۰)
یادر ہے کہ الہام کے لفظ سے اس جگہ یہ مراد نہیں ہے کہ سوچ اور فکر کی کوئی بات دل میں پڑ جائے۔
جیسا کہ جب شاعر شعر کے بنانے میں کوشش کرتا ہے یا ایک مصرع بنا کر دوسرا سو چتا رہتا ہے تو دوسرا
مصرع دل میں پڑتا ہے سو یہ دل میں پڑ جانا الہام نہیں ہے بلکہ یہ خدا کے قانون قدرت کے موافق
اپنے فکر اور سوچ کا ایک نتیجہ ہے۔ جو شخص اچھی باتیں سوچتا ہے یا بُری باتوں کے لئے فکر کرتا ہے اُس
کی تلاش کے موافق کوئی بات ضرور اس کے دل میں پڑ جاتی ہے۔ ایک شخص مثلاً نیک اور راستباز آدمی
ہے جو سچائی کی حمایت میں چند شعر بناتا ہے اور دوسرا شخص جو ایک گندہ اور پلید آدمی ہے اپنے شعروں

آج 10 میں سے 10 باقی