وحی، الہام، کشوف اور روٴیا
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں جھوٹھ کی حمایت کرتا ہے اور راستبازوں کو گالیاں نکالتا ہے تو بلاشبہ یہ دونوں کچھ نہ کچھ شعر بنا لیں
گے بلکہ کچھ تعجب نہیں کہ وہ راستبازوں کا دشمن جو جھوٹھ کی حمایت کرتا ہے باعث دائمی مشق کے اس کا
شعر عمدہ ہو۔ سو اگر صرف دل میں پڑ جانے کا نام الہام ہے تو پھر ایک بدمعاش شاعر جو راست بازی اور
راستبازوں کا دشمن اور ہمیشہ حق کی مخالفت کے لئے قلم اٹھاتا اور افتراؤں سے کام لیتا ہے خدا کا مہم
کہلائے گا۔ دنیا میں ناولوں وغیرہ میں جادو بیانیاں پائی جاتی ہیں اور تم دیکھتے ہو کہ اس طرح سراسر
باطل مگر مسلسل مضمون لوگوں کے دلوں میں پڑتے ہیں پس کیا ہم ان کو الہام کہہ سکتے ہیں؟ بلکہ اگر الہام
صرف دل میں بعض باتیں پڑ جانے کا نام ہے تو ایک چور بھی ملہم کہلا سکتا ہے کیونکہ وہ بسا اوقات فکر کر کے
اچھے اچھے طریق نقب زنی کے نکال لیتا ہے اور عمدہ عمدہ تدبیریں ڈاکہ مارنے اور خون ناحق کرنے
کی اس کے دل میں گذر جاتی ہیں تو کیا لائق ہے کہ ہم ان تمام نا پاک طریقوں کا نام الہام رکھ دیں؟
ہرگز نہیں بلکہ یہ ان لوگوں کا خیال ہے جن کو اب تک اس سچے خدا کی خبر نہیں جو آپ خاص مکالمہ سے
دلوں کو تسلی دیتا اور نا واقفوں کو روحانی علوم سے معرفت بخشتا ہے۔
الہام کیا چیز ہے؟ وہ پاک اور قادر خدا کا ایک برگزیدہ بندہ کے ساتھ یا اس کے ساتھ جس کو برگزیدہ
کرنا چاہتا ہے اور زندہ اور با قدرت کلام کے ساتھ مکالمہ اور مخاطبہ ہے۔ سو جب یہ مکالمہ اور مخاطبہ کافی اور
تسلّی بخش سلسلہ کے ساتھ شروع ہو جائے اور اس میں خیالات فاسدہ کی تاریکی نہ ہو اور نہ غیر مکتفی
اور چند بے سر و پا لفظ ہوں ۔ اور کلام لذیذ اور پر حکمت اور پُر شوکت ہو تو وہ خدا کا کلام ہے جس سے وہ
اپنے بندہ کو تسلی دینا چاہتا ہے۔ اور اپنے تئیں اُس پر ظاہر کرتا ہے۔ ہاں کبھی ایک کلام محض امتحان کے
طور پر ہوتا ہے اور پورا اور بابرکت سامان ساتھ نہیں رکھتا۔ اس میں خدا تعالیٰ کے بندہ کو اُس کی ابتدائی
حالت میں آزمایا جاتا ہے تا وہ ایک ذرہ الہام کا مزہ چکھ کر پھر واقعی طور پر اپنا حال و قال سچے ملہموں کی
طرح بناوے یا ٹھوکر کھاوے۔ پس اگر وہ حقیقی راستبازی صدیقوں کی طرح اختیار نہیں کرتا تو اس نعمت
کے کمال سے محروم رہ جاتا ہے اور صرف بے ہودہ لاف زنی اس کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ کروڑ ہانیک
بندوں کو الہام ہوتا رہا ہے مگر اُن کا مرتبہ خدا کے نزدیک ایک درجہ کا نہیں بلکہ خدا کے پاک نبی جو پہلے درجہ
پر کمال صفائی سے خدا کا الہام پانے والے ہیں وہ بھی مرتبہ میں برابر نہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ !
البقرة : ۲۵۴
یعنی بعض نبیوں کو بعض نبیوں پر فضیلت ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ الہام محض فضل ہے اور فضیلت
کے وجود میں اس کو دخل نہیں بلکہ فضیلت اس صدق اور اخلاص اور وفاداری کی قدر پر ہے جس کو خدا جانتا
ہے۔ ہاں الہام بھی اگر اپنی بابرکت شرائط کے ساتھ ہو تو وہ بھی ان کا ایک پھل ہے۔ اس میں کچھ شک
نہیں کہ اگر اس رنگ میں الہام ہو کہ بندہ سوال کرتا ہے اور خدا اس کا جواب دیتا ہے اسی طرح ایک
ترتیب کے ساتھ سوال و جواب ہو اور الہی شوکت اور نور الہام میں پایا جاوے اور علوم غیب یا معارف صحیحہ
پر مشتمل ہو تو وہ خدا کا الہام ہے۔ خدا کے الہام میں یہ ضروری ہے کہ جس طرح ایک دوست دوسرے
دوست سے مل کر باہم ہم کلام ہوتا ہے اسی طرح رب اور اس کے بندے میں ہم کلامی واقع ہو۔
اور جب کسی امر میں سوال کرے تو اس کے جواب میں ایک کلام لذیذ فصیح خدا تعالیٰ کی طرف سے سُنے
جس میں اپنے نفس اور فکر اور غور کا کچھ بھی دخل نہ ہو اور وہ مکالمہ اور مخاطبہ اس کے لئے موہبت ہو جائے
تو وہ خدا کا کلام ہے۔ اور ایسا بندہ خدا کی جناب میں عزیز ہے مگر یہ درجہ کہ الہام بطور موہبت ہو اور
زندہ اور پاک الہام کا سلسلہ اپنے بندہ سے خدا کو حاصل ہوا اور صفائی اور پاکیزگی کے ساتھ ہو یہ کسی کو
نہیں ملتا بجز ان لوگوں کے جو ایمان اور اخلاص اور اعمال صالحہ میں ترقی کریں اور نیز اس چیز میں جس کو
ہم بیان نہیں کر سکتے ۔ سچا اور پاک الہام الوہیت کے بڑے بڑے کرشمے دکھلاتا ہے۔ بارہا ایک نہایت
چمکدار نور پیدا ہوتا ہے اور ساتھ اس کے پُر شوکت اور ایک چمکدار الہام آتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا
ہو گا کہ ملہم اس ذات سے باتیں کرتا ہے جو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔ دنیا میں خدا کا دیدار
یہی ہے کہ خدا سے باتیں کرے مگر اس ہمارے بیان میں انسان کی وہ حالت داخل نہیں ہے جو کسی کی
زبان پر بے ٹھکا نہ کوئی لفظ یا فقرہ یا شعر جاری ہو اور ساتھ اس کے کوئی مکالمہ اور مخاطبہ نہ ہو بلکہ ایسا شخص
خدا کے امتحان میں گرفتار ہے کیونکہ خدا اس طریق سے بھی سست اور غافل بندوں کو آزماتا ہے کہ کبھی
کوئی فقرہ یا عبارت کسی کے دل پر یا زبان پر جاری کی جاتی ہے اور وہ شخص اندھے کی طرح ہو جاتا ہے۔
نہیں جانتا انتا کہ وہ عبارت کہاں سے آئی خدا سے یا شیطان سے۔ سو ایسے فقرات سے استغفار لازم ہے۔
لیکن اگر ایک صالح اور نیک بندہ کو بے حجاب مکالمہ الہی شروع ہو جائے اور مخاطبہ اور مکالمہ کے طور پر
ایک کلام روشن ۔ لذیذ ۔ پُر معنی ۔ پُر حکمت پوری شوکت کے ساتھ اس کو سنائی دے اور کم سے کم بارہا اس
کو ایسا اتفاق ہوا ہو کہ خدا میں اور اُس میں عین بیداری میں دس مرتبہ سوال و جواب ہوا ہو۔ اُس نے
سوال کیا خدا نے جواب دیا پھر اُسی وقت عین بیداری میں اُس نے کوئی اور عرض کی اور خدا نے اس کا
بھی جواب دیا۔ پھر گزارش عاجزانہ کی خدا نے اس کا جواب بھی عطا فرمایا۔ ایسا ہی دس مرتبہ تک خدا میں
اور اُس میں باتیں ہوتی رہیں اور خدا نے بارہا ان مکالمات میں اس کی دُعائیں منظور کیں ہوں عمدہ عمدہ
معارف پر اس کو اطلاع دی ہو۔ آنے والے واقعات کی اس کو خبر دی ہو اور اپنے برہنہ مکالمہ سے بار بار
کے سوال و جواب میں اس کو مشرف کیا ہو تو ایسے شخص کو خدا تعالیٰ کا بہت شکر کرنا چاہئے ۔ اور سب سے
زیادہ خدا کی راہ میں فدا ہونا چاہئے ۔ کیونکہ خدا نے محض اپنے کرم سے اپنے تمام بندوں میں سے اُسے
چن لیا اور ان صدیقوں کا اس کو وارث بنا دیا جو اُس سے پہلے گزر چکے ہیں ۔ یہ نعمت نہایت ہی
نادر الوقوع اور خوش قسمتی کی بات ہے جس کو ملی ۔ اس کے بعد جو کچھ ہے وہ بیچ ہے۔ اس مرتبہ اور اس
مقام کے لوگ اسلام میں ہمیشہ ہوتے رہے ہیں اور ایک اسلام ہی ہے جس میں خدا بندہ سے قریب ہو کر
اس سے باتیں کرتا اور اس کے اندر بولتا ہے وہ اس کے دل میں اپنا تخت بناتا اور اس کے اندر سے اُسے
آسمان کی طرف کھینچتا ہے اور اس کو وہ سب نعمتیں عطا فرماتا ہے جو پہلوں کو دی گئیں ۔ افسوس اندھی دنیا
نہیں جانتی کہ انسان نزدیک ہوتا ہوتا کہاں تک پہنچ جاتا ہے ۔ وہ آپ تو قدم نہیں اُٹھاتے اور جو قدم
اٹھائے یا تو اُس کو کافر ٹھہرایا جاتا ہے اور یا اُس کو معبود ٹھہرا کر خدا کی جگہ دی جاتی ہے ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی - روحانی خزائن جلده اصفحه ۴۳۷ تا ۴۴۱ )
رہی یہ بات کہ الہام بے اصل اور بے سود اور بے حقیقت چیز ہے جس کا ضرر اس کے نفع سے بڑھ کر
ہے۔ سو جاننا چاہئے کہ ایسی باتیں وہی شخص کرے گا جس نے کبھی اس شراب طہور کا مزا نہیں چکھا اور نہ
یہ خواہش رکھتا ہے کہ سچا ایمان اس کو حاصل ہو۔ بلکہ رسم اور عادت پر خوش ہے اور کبھی نظر اس طرف اٹھا
کر نہیں دیکھتا کہ مجھے خدا وند کریم پر یقین کہاں تک حاصل ہے اور میری معرفت کا درجہ کس حد تک ہے
اور مجھے کیا کرنا چاہئے کہ تا میری اندرونی کمزوریاں دور ہوں اور میرے اخلاق اور اعمال اور ارادوں میں
ایک زندہ تبدیلی پیدا ہو جائے اور مجھے وہ عشق اور محبت حاصل ہو جائے جس کی وجہ سے میں بآسانی سفر آخرت
کر سکوں اور مجھ میں ایک نہایت عمدہ قابل ترقی مادہ پیدا ہو جائے ۔
بے شک یہ بات سب کے فہم میں آ سکتی ہے کہ انسان اپنی اس غافلا نہ زندگی میں جو ہر دم تحت الثریٰ
کی طرف کھینچ رہی ہے اور علاوہ اس کے تعلقات زن و فرزند اور ننگ و ناموس کے بوجھل اور بھاری
پتھر کی طرح ہر لحظہ نیچے کی طرف لے جا رہے ہیں ایک بالائی طاقت کا ضرور محتاج ہے جو اس کو سچی بینائی
اور سچا کشف بخش کر خدائے تعالیٰ کے جمال با کمال کا مشتاق بنا دیوے۔ سو جاننا چاہئے کہ وہ بالائی
طاقت الہام ربانی ہے جو عین دُکھ کے وقت میں سرور پہنچاتا ہے۔ اور مصائب کے ٹیلوں اور پہاڑوں
کے نیچے بڑے آرام اور لذت کے ساتھ کھڑا کر دیتا ۔ ہے۔ وہ دقیق و وه دقیق در دقیق وجود جس نے عقلی طاقتوں کو
خیرہ کر رکھا ہے اور تمام حکیموں کی عقل اور دانش کو سکتہ میں ڈال دیا ہے وہ الہام ہی کے ذریعہ سے کچھ
اپنا پتہ دیتا ہے اور انا الموجود کہہ کر سالکوں کے دلوں کو تسلی بخشا ہے اور سکینت نازل کرتا ہے اور
انتہائی وصول کی ٹھنڈی ہوا سے جان پژمردہ کو تازگی بخشتا ہے۔ یہ بات تو سچ کہ قرآن کریم ہدایت دینے
کے لئے کافی ہے۔ مگر قرآن کریم جس کو ہدایت کے چشمہ تک پہنچاتا ہے اس میں پہلی علامت یہی پیدا
ہو جاتی ہے کہ مکالمہ طیبہ الہیہ اُس سے شروع ہو جاتا ہے جس سے نہایت درجہ کی انکشافی معرفت اور
چشم دید برکت و نورانیت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ عرفان حاصل ہونا شروع ہو جاتا ہے جو مجرد تقلیدی اٹکلوں
یا عقلی ڈھکوسلوں سے ہرگز نہیں مل سکتا کیونکہ تقلیدی علوم محدود و مشتبہ ہیں اور عقلی خیالات ناقص و ناتمام
ہیں اور ہمیں ضرور حاجت ہے کہ براہ راست اپنے عرفان کی توسیع کریں۔ کیونکہ جس قدر ہمارا عرفان
ہو گا اُسی قدر ہم میں ولولہ وشوق جوش مارے گا۔ کیا ہمیں باوجود ناقص عرفان کے کامل ولولہ وشوق کی
کچھ توقع ہے؟ نہیں کچھ بھی نہیں سو حیرت اور تعجب ہے کہ وہ لوگ کیسے بد فہم ہیں جو ایسے ذریعہ کاملہ
وصول حق سے اپنے تئیں مستغنی سمجھتے ہیں جس سے روحانی زندگی وابستہ ہے۔
یاد رکھنا چاہئے کہ روحانی علوم اور روحانی معارف صرف بذریعہ الہامات و مکاشفات ہی ملتے ہیں ۔
اور جب تک ہم وہ درجہ روشنی کا نہ پالیں تب تک ہماری انسانیت کسی حقیقی معرفت یا حقیقی کمال سے بہرہ
یاب نہیں ہو سکتی۔
ہم ایک بڑے بھاری مطلب کے لئے جو یقینی معرفت ہے پیدا کئے گئے ہیں اور وہی معرفت ہماری
نجات کا مدار بھی ہے جو ہر ایک خبیث اور مغشوش طریق سے ہمیں آزادی بخش کر ایک پاک اور شفاف دریا
کے کنارہ پر ہمارا منہ رکھ دیتی ہے اور وہ صرف بذریعہ الہام الہی ہمیں ملتی ہے۔ جب ہم اپنے نفس سے
بکلی فنا ہو کر دردمند دل کے ساتھ لا یدرک وجود میں ایک گہرا غوطہ مارتے ہیں تو ہماری بشریت الوہیت کے
دربار میں پڑنے سے عند العود کچھ آثار و انوار اس عالم کے ساتھ لے آتی ہے۔ سوجس چیز کو اس دنیا کے
لوگ بنظر حقارت دیکھتے ہیں در حقیقت وہی ایک چیز ہے جو مدت کے جُدا شدہ کو ایک دم میں اپنے محبوب
سے ملاتی ہے وہی ہے جس سے عشاق الہی تسلی پاتے ہیں اور طرح طرح کی نفسانی قیدوں سے بیک بار
اپنا پیر باہر نکال لیتے ہیں جب تک وہ سچی روشنی دلوں پر نازل نہ ہو ہرگز ممکن ہی نہیں کہ کوئی دل منور ہو
سکے۔ غرض انسانی عقل کی نا قابلیت اور رسمی علوم کی محدودیت ضرورت الہام پر شہادت دے رہی ہے۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۲۶ تا ۳۲۹)
وسوسہ نہم ۔ یہ اعتقاد کہ خدا آسمان سے اپنا کلام نازل کرتا ہے یہ بالکل درست نہیں کیونکہ قوانین
نیچر یہ اس کی تصدیق نہیں کرتے۔ اور کوئی آواز اوپر سے نیچے کو آتی ہم کبھی نہیں سنتے بلکہ الہام صرف
ان خیالات کا نام ہے کہ جو فکر اور نظر کے استعمال سے عقلمند لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں وبس ۔
جواب ۔ جو صداقت بجائے خود ثابت ہے اور جس کو بے شمار صاحب معرفت لوگوں نے بچشم خود مشاہدہ کر
لیا ہے اور جس کا ثبوت ہر زمانہ میں طالب حق کو مل سکتا ہے اگر اس سے کوئی ایسا انسان منکر ہو کہ جو
روحانی بصیرت سے بے بہرہ ہے یا اگر اُس کی تصدیق سے کسی محجوب القلب کا فکر قاصر اور علم ناقص
ناکام رہے تو اُس صداقت کا کچھ بھی نقصان نہیں اور نہ وہ ایسے لوگوں کے بگ بگ کرنے سے قوانین قدرتیہ
سے باہر ہو سکتی ہے۔ مثلاً تم سوچو کہ اگر کوئی اس قوت جاذبہ سے جو مقناطیس میں ہے بے خبر ہو اور اُس
نے کبھی مقناطیس دیکھا ہی نہ ہو اور یہ دعویٰ کرے کہ مقناطیس ایک پتھر ہے اور جہاں تک قوانین قدرتیہ
کا مجھے علم ہے اس طور کی کشش کو میں نے کبھی کسی پتھر میں مشاہدہ نہیں کیا اس لئے میری رائے میں جو
مقناطیس کی نسبت ایک خاصیت جذب خیال کی گئی ہے وہ غلط ہے کیونکہ قوانین نیچریہ کے برخلاف ہے
تو کیا اس کی اس فضول گوئی سے مقناطیس کی ایک متحقق خاصیت غیر معتبر اور مشکوک ہو جائے گی؟ ہرگز
نہیں بلکہ ایسے نادان کی ان فضول باتوں سے اگر کچھ ثابت بھی ہوگا تو یہی ثابت ہوگا کہ وہ سخت درجہ کا
احمق اور جاہل ہے کہ جو اپنے عدم علم کو عدم شے پر دلیل ٹھہراتا ہے اور ہزار ہا صاحب تجربہ لوگوں کی
شہادت کو قبول نہیں کرتا ۔ بھلا یہ کیونکر ہو سکے کہ قوانین قدرتیہ کے لئے یہ بھی شرط ہو کہ ہر یک فرد بشر عام طور
پر خودان کو آزما لیوے۔ خدا نے نوع انسان کو ظاہری و باطنی قوتوں میں متفاوت پیدا کیا ہے مثلاً بعض کی
قوت باصرہ نہایت تیز ہے۔ بعض ضعیف البصر ہیں ۔ بعض بعض اندھے بھی ہیں ۔ جو ضعیف البصر ہیں وہ
جب دیکھتے ہیں کہ تیز بصارت والوں نے دُور سے کسی بار یک چیز کو مثلاً ہلال کو دیکھ لیا تو وہ انکار نہیں
کرتے بلکہ انکار کرنا اپنی ذلت اور پردہ دری کا موجب سمجھتے ہیں اور اندھے بیچارے تو ایسے معاملہ
میں دم بھی نہیں مارتے۔ اسی طرح جن کی قوت شامہ مفقود ہے وہ صدہا ثقہ اور راست گو لوگوں کی زبان سے
خوشبو ، بد بو کی خبریں جب سنتے ہیں تو یقین کر لیتے ہیں اور ذرہ شک نہیں کرتے اور خوب جانتے ہیں کہ
اس قدر لوگ جھوٹ نہیں بولتے ضرور سچے ہیں اور بلاشبہ ہماری ہی قوت شامہ ندارد ہے کہ جو ہم ان
مشمومات کے دریافت کرنے سے محروم ہیں۔ علیٰ ہذا القیاس باطنی استعدادوں میں بھی بنی آدم مختلف
ہیں ۔ بعض ادنی ہیں اور حجب نفسانی میں محجوب ہیں ۔ اور بعض قدیم سے ایسے نفوس عالیہ اور صافیہ ہوتے
چلے آئے ہیں کہ جو خدا سے الہام پاتے رہے ہیں ۔ اور ادنی فطرت کے لوگ کہ جو محجوب النفس ہیں اُن
کا نفوسِ عالیہ لطیفہ کے خصائص ذاتیہ سے انکار کرنا ایسا ہی ہے کہ جیسے کوئی اندھا یا ضعیف البصر صاحب
بصارت قویہ کے مرئیات سے انکار کرے۔ یا جیسا ایک اختم آدمی جس کی قوت بویائی ابتدا پیدائش سے
ہی باطل ہو صاحب قوت شامہ کے مشموعات سے منکر ہو۔
اور پھر منکر کے ملزم کرنے کے لئے بھی جو ظاہری طور پر تدابیر ہیں وہی باطنی طور پر بھی تدابیر موجود
ہیں ۔ مثلاً جس کی قوت شامہ کا مفقود ہونا بعلت مولودی ہے اگر وہ بد بو کے وجود سے منکر ہو بیٹھے اور جس
قدر لوگ صاحب قوت شامہ ہیں سب کو دروغ گویا وہمی قرار دے تو اس کو یوں سمجھا سکتے ہیں کہ اُس کو یہ
کہا جائے کہ وہ بہت سی چیزوں مثلاً پارچات میں سے بعض پر عطر مل کر اور بعض کو خالی رکھ کر صاحب
قوت شامہ کا امتحان کرلے تا تکرار تجربہ سے اس کو اس بات پر یقین ہو جائے کہ قوت شامہ کا وجود بھی
واقعی اور حقیقی ہے اور ایسے لوگ فی الحقیقت پائے جاتے ہیں کہ جو معطر اور غیر معطر میں فرق کر لیتے
ہیں۔ ایسا ہی تکرار تجربہ سے الہام کا وجود طالب حق پر ثابت ہو جاتا ہے۔ ۔ کیونکہ جب صاحب الہام پر وہ
امور غیبیہ اور دقائق مخفیہ منکشف ہوتے ہیں کہ جو مجرد عقل سے منکشف نہیں ہو سکتے ۔ اور کتاب الہامی
ان عجائبات پر مشتمل ہوتی ہے جن پر کوئی دوسری کتاب مشتمل نہیں ہوتی ، تو طالب حق اسی دلیل سے سمجھ
ہے کہ الہام الہی ایک متحقق الوجود صداقت ہے ۔ ا اور اگر نفوس صافیہ میں سے ہو تو خود ٹھیک ٹھیک
راہ راست پر چلنے سے کسی قدر بہ حیثیت نورانیت قلب اپنے کے الہام الہی کو اولیاء اللہ کی طرح پا بھی لیتا
ہے جس سے وحی رسالت پر بطور حق الیقین اس کو علم حاصل ہو جاتا ہے۔ چنانچہ طالب حق کے لئے کہ جو
اسلام کے قبول کرنے پر دلی سچائی اور روحانی صدق اور خالص اطاعت سے رغبت ظاہر کرے ہم ہی اس
طور پر تسلی کر دینے کا ذمہ اٹھاتے ہیں ۔ وَ إِنْ كَانَ اَحَدٌ فِي شَكٍّ مِّنْ قَوْلِي فَلْيَرْجِعُ إِلَيْنَا
بِصِدْقِ الْقَدَمِ۔ وَاللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ قَدِيرٌ۔ وَهُوَ فِي كُلِّ أَمْرٍ نَصِيرٌ -
لیتا
اور یہ خیال کرنا کہ جو جو دقائق فکر اور نظر کے استعمال سے لوگوں پر کھلتے ہیں وہی الہام ہیں بجز ان
کے کوئی شے الہام نہیں۔ یہ بھی ایک ایسا وہم ہے جس کا موجب صرف کور باطنی اور بے خبری ہے۔ اگر
انسانی خیالات ہی خدا کا الہام ہوتے تو انسان بھی خدا کی طرح بذریعہ اپنے فکر اور نظر کے اُمور غیبیہ کو
معلوم کر سکتا ۔ لیکن ظاہر ہے کہ گو انسان کیسا ہی دانا ہو مگر وہ فکر کر کے کوئی امر غیب بتلا نہیں سکتا اور کوئی
نشان طاقت الوہیت کا ظاہر نہیں کر سکتا اور خدا کی قدرت خاصہ کی کوئی علامت اُس کے کلام میں پیدا
نہیں ہوتی بلکہ اگر وہ فکر کرتا کرتا مر بھی جائے تب بھی ان پوشیدہ باتوں کو معلوم نہیں کر سکتا کہ جو اس کی
عقل اور نظر اور حواس سے وراء الوراء ہیں اور نہ اس کا کلام ایسا عالی ہوتا ہے کہ جس کے مقابلہ سے
انسانی قوتیں عاجز ہوں۔ پس اس وجہ سے عاقل کو یقین کرنے کے لئے وجوہ کافی ہیں کہ جو کچھ انسان
اپنی فکر اور نظر سے بھلے یا برے خیالات پیدا کرتا ہے وہ خدا کا کلام نہیں بن سکتے ۔ اگر وہ خدا کا کلام ہوتا
تو انسان پر سارے غیب کے دروازے کھل جاتے اور وہ امور بیان کر سکتا جن کا بیان کرنا الوہیت کی
قوت پر موقوف ہے۔ کیونکہ خدا کے کام اور کلام میں خدائی کے تجلیات کا ہونا ضروری ہے لیکن اگر کسی
کے دل میں یہ شبہ گذرے کہ نیک اور بد تدبیریں اور ہر یک شرو خیر کے متعلق بار یک حکمتیں اور طرح
طرح کے مکر و فریب کی باتیں کہ جو فکر اور نظر کے وقت انسان کے دل میں پڑ جاتی ہیں وہ کس کی طرف
سے اور کہاں سے پڑتی ہیں اور کیونکر سوچتے سوچتے ایک دفعہ مطلب کی بات سُوجھ جاتی ہے؟ اس کا
جواب یہ ہے کہ یہ تمام خیالات خلق اللہ ہیں ، امر اللہ نہیں اور اس جگہ خلق اور امر میں ایک لطیف فرق
ہے۔ خلق تو خدا کے اس فعل سے مراد ہے کہ جب خدائے تعالیٰ عالم کی کسی چیز کو بتوسط اسباب پیدا کر
کے بوجہ عِلتُ الْعِلَل ہونے کے اپنی طرف اس کو منسوب کرے اور امر وہ ہے جو بلا توسط اسباب خالص
خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہو اور کسی سبب کی اس سے آمیزش نہ ہو۔ پس کلام الہی جو اُس قادر مطلق
کی طرف سے نازل ہوتا ہے اس کا نزول عالم امر سے ہے نہ عالم خلق ہے۔ اور دوسرے جو جو خیالات
انسانوں کے دلوں میں بوقت نظر و فکر اٹھا کرتے ہیں وہ بتمامہا عالم خلق سے ہیں کہ جن میں قدرت الہیہ
زیر پردہ اسباب و قوی متصرف ہوتی ہے اور ان کی نسبت بسط کلام یوں ہے کہ خدا نے انسان کو اس
عالم اسباب میں طرح طرح کی قوتوں اور طاقتوں کے ساتھ پیدا کر کے اُن کی فطرت کو ایک ایسے
قانون قدرت پر مبنی کر دیا ہے یعنی ان کی پیدائش میں کچھ اس قسم کی خاصیت رکھ دی ہے کہ جب وہ کسی
بھلے یا برے کام میں اپنی فکر کو متحرک کریں تو اُسی کے مناسب ان کو تدبیریں سوجھ جایا کریں۔ جیسے
ظاہری قوتوں اور حواسوں میں انسان کے لئے یہ قانون قدرت رکھا گیا ہے کہ جب وہ اپنی آنکھ کھولے تو
کچھ نہ کچھ یکھ لیتا ہے اور جب اپنے کانوں کو کسی آواز کی طرف ا رف لگا وے تو کچھ نہ کچھ سُن لیتا ہے۔ اسی
طرح جب وہ کسی نیک یا بد کام میں کوئی کامیابی کا راستہ سوچتا ہے تو کوئی نہ کوئی تدبیر سوجھ ہی جاتی ہے۔
صالح آدمی نیک راہ میں فکر کر کے نیک باتیں نکالتا ہے اور چور نقب زنی کے باب میں فکر کر کے کوئی عمدہ
طریق نقب زنی کا ایجاد کرتا ہے۔ غرض جس طرح بدی کے بارے میں انسان کو بڑے بڑے عمیق اور
نازک بدی کے خیال سوجھ جاتے ہیں۔ علیٰ ہذا القیاس اُسی وقت کو جب انسان نیک راہ میں استعمال کرتا ہے
تو نیکی کے عمدہ خیال بھی سوجھ جاتے ہیں ۔ اور جس طرح بد خیالات کو کیسے ہی عمیق اور دقیق اور جادو اثر
کیوں نہ ہوں خدا کا کلام نہیں ہو سکتے ایسا ہی انسان کے خود تراشیدہ خیالات جن کو وہ اپنے زعم میں نیک
سمجھتا ہے کلام الہی نہیں ہیں۔ خلاصہ یہ کہ جو کچھ نیکوں کو نیک حکمتیں یا چوروں اور ڈاکوؤں اور خونیوں اور
زانیوں اور جعلسازوں کو فکر اور نظر کے بعد بری تدبیریں سوجھتی ہیں وہ فطرتی آثار اور خواص ہیں ۔ اور
بوجہ علت العلل ہونے حضرت باری کے اُن کو خلق اللہ کہا جاتا ہے نہ امر اللہ ۔ وہ انسان کے لئے ایسے ہی
فطرتی خواص ہیں جیسے نباتات کے لئے قوت اسہال یا قوت قبض یا دوسری قوتیں فطرتی خواص ہیں ۔ غرض
جیسا اور چیزوں میں حکیم مطلق نے طرح طرح کے خواص رکھے ہیں ایسا ہی انسان کی قوت متفکرہ میں
یہ خاصہ رکھا ہے کہ جس نیک یا بد میں انسان اس سے مددا مدد لینا چاہتا ہے اُسی قسم کی اس سے مدد ملتی ہے۔
ایک شاعر کسی کی ہجو میں شعر بناتا ہے۔ اس کو فکر کرنے سے ہجو کے شعر سوجھتے جاتے ہیں۔ دوسرا شاعر
اسی شخص کی تعریف کرنی چاہتا ہے اس کو تعریف کا ہی مضمون سوجھتا ہے۔ سو اس قسم کے خیالات نیک اور
بد خدا کی خاص مرضی کا آئینہ نہیں ہو سکتے اور نہ اُس کا کام اور کلام کہلا سکتے ہیں ۔ خدا کا پاک کلام وہ کلام
ہے کہ جو انسانی قومی سے بکلی برتر واعلیٰ ہے۔ اور کمالیت اور قدرت اور تقدس سے بھرا ہوا ہے جس
کے ظہور و بروز کے لئے لئے اوّل شرط یہی ہے ہے کہ کہ بشری بشری قوتیں تو بکلی معطل اور بے کار ہوں ۔ نہ فکر ہو نہ نظر ہو
بلکہ انسان مثل میت کے ہو اور سب اسباب منقطع ہوں ۔ اور خدا جس کا وجود واقعی اور حقیقی ہے آپ
اپنے کلام کو اپنے خاص ارادہ سے کسی کے دل پر نازل کرے۔ پس سمجھنا چاہئے کہ جس طرح آفتاب کی
روشنی صرف آسمان سے آتی ہے آنکھ کے اندر سے پیدا نہیں ہو سکتی اسی طرح نور الہام کا بھی خاص خدا
کی طرف سے اور اس کے ارادہ سے نازل ہوتا ہے۔ یونہی اندر سے جوش نہیں مارتا ۔ جبکہ خدا فی الواقعہ
موجود ہے اور فی الواقع وہ دیکھتا ، سُننا ، جانتا ، کلام کرتا ہے تو پھر اُس کا کلام اُسی کی قیوم کی طرف سے
نازل ہونا چاہئے نہ یہ کہ انسان کے اپنے ہی خیالات خدا کا کلام بن جائیں۔ ہمارے اندر سے وہی
خیالات بھلے یا برے جوش مارتے ہیں کہ جو ہمارے اندازہ فطرت کے مطابق ہمارے اندر سمائے ہوئے
ہیں مگر خدا کے بے انتہا علم اور بے شمار حکمتیں ہمارے دل میں کیونکر سما سکیں ۔ اس سے زیادہ تر اور کیا
کفر ہوگا کہ انسان ایسا خیال کرے کہ جس قدر خدا کے پاس خزائن علم و حکمت اور اسرار غیب ہیں وہ سب
ہمارے ہی دل میں موجود ہیں اور ہمارے ہی دل سے جوش مارتے ہیں ۔ پس دوسرے لفظوں میں اس کا
بصفاته
خلاصہ تو یہی ہوا کہ حقیقت میں ہم ہی خدا ہیں اور بجز ہمارے اور کوئی ذات قائم بنفسہ اور منتصف ۔
موجود نہیں جس کو خدا کہا جائے ۔ کیونکر اگر فی الواقعہ خدا موجود ہے اور اس کے علوم غیر متناہی اُسی سے
خاص ہیں جن کا پیمانہ ہمارا دل نہیں ہو سکتا تو اس صورت میں کس قدر یہ قول غلط اور بے ہودہ ہے کہ خدا
کے بے انتہا علوم ہمارے ہی دل میں بھرے پڑے ہیں اور خدا کے تمام خزائن حکمت ہمارے ہی قلب
میں سما رہے ہیں ۔ گویا خدا کا علم اسی قدر ہے جس قدر ہمارے دل میں موجود ہے۔ پس خیال کرو کہ اگر
یہ خدائی کا دعوی نہیں تو اور کیا ہے؟ لیکن کیا یہ ممکن ہے کہ انسان کا دل خدا کے جمیع کمالات کا جامع ہو
جائے ؟ کیا یہ جائز ہے کہ ایک ذرہ امکان آفتاب وجوب بن جائے ؟ ہرگز نہیں ہرگز نہیں ۔ ہم پہلے ابھی
لکھ چکے ہیں کہ الوہیت کے خواص جیسے علم غیب اور احاطۂ دقائق حکمیہ اور دوسرے قدرتی نشان انسان
سے ہرگز ظہور پذیر نہیں ہو سکتے ۔ اور خدا کا کلام وہ ہے جس میں خدا کی عظمت، خدا کی قدرت، خدا کی
برکت، خدا کی حکمت، خدا کی بے نظیری پائی جاوے۔ سو وہ تمام شرائط قرآن شریف میں ہیں جیسے انشاء اللہ
ثبوت اس کا اپنے موقعہ پر ہوگا۔ پس اگر اب بھی برہمو سماج والوں کو ایسے الہام کے وجود سے انکار ہو کہ جو
امور غیبیہ اور دوسرے امور قدرتیہ پر مشتمل ہو تو اُن کو اپنی آنکھ کھولنے کے لئے قرآن شریف کو بغور تمام
دیکھنا چاہئے تا انہیں معلوم ہو کہ کیسے اس کلام پاک میں ایک دریا اخبار غیب کا اور نیز ان تمام امور قد رتیہ
کا کہ جو انسانی طاقتوں سے باہر ہیں یہ رہا ہے۔ اور اگر بوجہ قلت بصیرت و بصارت ان فضائل قرآنیہ کو
خود بخود معلوم نہ کر سکیں تو ہماری اس کتاب کو ذرا آنکھ کھول کر پڑھیں تا وہ خزائن اُمور غیبیہ واسرار قدرتیہ
کہ جو قرآن شریف میں بھرے پڑے ہیں بطور مشتے نمونہ از خروارے اُن کو معلوم ہو جائیں اور یہ بھی
ان کو معلوم رہے کہ تحقق وجود الہام ربانی کے لئے کہ جو خاص خدا کی طرف سے نازل ہوتا ہے۔ اور
اُمور غیبیہ پر مشتمل ہوتا ہے ایک اور بھی راستہ کھلا ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اُمت محمدیہ میں کہ جو
سچے دین پر ثابت اور قائم ہیں ہمیشہ ایسے لوگ پیدا کرتا ہے کہ جو خدا کی طرف سے ملہم ہو کر ایسے اُمور غیبیہ
بتلاتے ہیں جن کا بتلانا بجز خدائے واحد لاشریک کے کسی کے اختیار میں نہیں ۔ اور خداوند تعالیٰ اس
پاک الہام کو اُنہی ایمانداروں کو عطا کرتا ہے جو سچے دل سے قرآن شریف کو خدا کا کلام جانتے ہیں اور
صدق اور اخلاص سے اس پر عمل کرتے ہیں۔ اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا سچا اور کامل
پیغمبر اور سب پیغمبروں سے افضل اور اعلیٰ اور بہتر اور خاتم الرسل اور اپنا ہادی اور رہبر سمجھتے ہیں دوسروں
کو یہ الہام یعنی یہودیوں عیسائیوں آریوں اور برہمیوں وغیرہ کو ہرگز نہیں ہوتا۔ بلکہ ہمیشہ قرآن شریف
کے کامل تابعین کو ہوتا رہا ہے اور اب بھی ہوتا ہے اور آئندہ بھی ہو گا ۔ اور گو وحی رسالت بہت
عدم ضرورت منقطع ہے لیکن یہ الہام کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے با اخلاص خادموں کو ہوتا ہے یہ
کسی زمانہ میں منقطع نہیں ہوگا۔ اور یہ الہام وحی رسالت پر ایک عظیم الشان ثبوت ہے جس کے سامنے
ہر یک منکر و مخالف اسلام ذلیل اور رُسوا ہے اور چونکہ یہ مبارک الہام اپنی تمام برکت اور عزت اور
عظمت اور جلال کے ساتھ صرف اُن عزت دار بندوں میں پایا جاتا ہے کہ جو اُمتِ محمدیہ میں داخل ہیں
اور خدام آنحضرت والا جاہ ہیں۔ دوسرے کسی فرقہ میں یہ نور کامل کہ جو تقرب اور قبولیت اور خوشنودی
حضرت عزت کی بشارتیں بخشتا ہے ہرگز پایا نہیں جاتا۔ اس لئے وجود اس مبارک الہام کا صرف نفس
الہام کی حقانیت کو ثابت نہیں کرتا بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ دنیا میں مقبول اور مستقیم دین پر جو فرقہ ہے
وہ فقط اہلِ اسلام ہی کا فرقہ ہے اور باقی سب لوگ باطل پرست اور کجرو اور مورد غضب الہی ہیں۔
نادان لوگ میری اس بات کو سنتے ہی طرح طرح کی باتیں بنائیں گے اور انکار سے سر ہلائیں گے یا
احمقوں اور شریروں کی طرح ٹھٹھا کریں گے مگر اُن کو سمجھنا چاہئے کہ خواہ نخواہ انکار اور ہنسی سے پیش آنا
شریف النفس اور طالب الحق انسانوں کا کام نہیں بلکہ ان خبیث الطینیت اور شریر النفس لوگوں کا کام ہے
جن کو خدا اور راستی سے غرض نہیں۔ دنیا میں ہزار ہا چیزوں میں ایسے خواص ہیں کہ جو عقلی طور پر سمجھے نہیں
جاتے صرف تجربہ سے انسان ان کو سمجھتا ہے۔ اسی وجہ سے عام طور پر تمام عقلمندوں کا یہی قاعدہ ہے کہ
جب تکرار تجربہ سے کسی چیز کی خاصیت ظاہر ہو جاتی ہے تو پھر اس خاصیت کے تحقق وجود میں کسی عاقل
کو شک باقی نہیں رہتا۔ اور آزمانے کے بعد وہی شخص شک کرتا ہے کہ جو نرا گدھا ہے۔ مثلاً تر بد میں جو
قوت اسہال ہے یا مقناطیس میں جو قوت جذب ہے اگر چہ اس بات پر کوئی دلیل قائم نہیں کہ کیوں ان میں
یہ قوتیں ہیں لیکن جب کہ تکرار تجربہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ ضرور ان چیزوں میں یہ قوتیں پائی جاتی ہیں تو
گو ان کی کیفیت وجود پر عقلی طور پر کوئی دلیل قائم نہ ہولیکن بضرورت شہادت قاطعہ تجربہ اور امتحان کے ہر
ایک عاقل کو ماننا پڑتا ہے کہ فی الحقیقت تربد میں قوت اسہال ہے اور مقناطیس میں خاصہ جذب موجود
ہے اور اگر کوئی ان کے وجود سے اس بنا پر انکار کرے کہ عقلی طور پر مجھ کو کوئی دلیل نہیں ملتی تو ایسے شخص کو
ہر ایک دانا پاگل اور دیوانہ جانتا ہے اور سودائی اور مسلوب العقل قرار دیتا ہے۔ سواب ہم بر ہمولوگوں اور
دوسرے مخالفین کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ جو کچھ ہم نے الہام کی نسبت بیان کیا ہے یعنی یہ کہ وہ
اب بھی امت محمدیہ کے کامل افراد میں پایا جاتا ہے اور انہی سے مخصوص ہے۔ ان کے غیر میں ہرگز پایا
نہیں جاتا۔ یہ بیان ہمارا بلا ثبوت نہیں بلکہ جیسا بذریعہ تجربہ ہزار ہا صداقتیں دریافت ہو رہی ہیں ۔ ایسا
ہی یہ بھی تجربہ اور امتحان سے ہر ایک طالب پر ظاہر ہو سکتا ہے اور اگر کسی کو طلب حق ہو تو اس کا ثابت کر
دکھانا بھی ہمارا ہی ذمہ ہے۔ بشرطیکہ کوئی برہمو یا اور کوئی منکر دین اسلام کا طالب حق بن کر اور بصدق دل
دین اسلام قبول کرنے کا وعدہ تحریری مشتہر کر کے اخلاص اور نیک نیتی اور اطاعت سے رجوع
کرے۔ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ لا بعض لوگ یہ وہم بھی پیش کرتے ہیں کہ
جس حالت میں امور غیبیہ کے بتانے والے دنیا میں کئی فرقے پائے جاتے ہیں کہ جو کبھی نہ کبھی اور
کچھ نہ کچھ بتلا دیتے ہیں اور بع ور بعض اوقات که ات کسی قدر ان کا مقولہ بھی سچ ہو رہتا ہے ؟ ہے جیسے منجم ، طبیب ، قیافہ دان ،
کاہن، رمال، جفری ، فال بین اور بعض بعض مجانین اور حال کے زمانہ میں مسمریزم کے بعض امور ان سے
مکشوف ہوتے رہے ہیں تو پھر اُمور غیبیہ الہام کی حقانیت پر کیونکر حجت قاطع ہوں گے ۔ اس کے جواب
میں سمجھنا چاہئے کہ یہ تمام فرقے جن کا اوپر ذکر ہوا صرف ظن اور تخمین بلکہ وہم پرستی سے باتیں کرتے
ہیں یقینی اور قطعی علم ان کو ہرگز نہیں ہوتا اور نہ ان کا ایسا دعوی ہوتا ہے اور بعض حوادث کو نیہ سے جو یہ
لوگ اطلاع دیتے ہیں تو اُن کی پیشین گوئیوں کا ماخذ صرف علامات و اسباب ظنیہ ہوتے ہیں جنہوں نے
قطع اور یقین کے مرتبہ سے مس بھی نہیں کیا ہوتا اور احتمال تلبیس اور اشتباہ اور خطا کا اُن سے مرتفع نہیں
ہوتا بلکہ اکثر ان کی خبریں سراسر بے اصل اور بے بنیاد اور دروغ محض نکلتی ہیں اور با وصف اس کذب فاش
اور خلاف واقعہ نکلنے کے اُن کی پیشین گوئیوں میں عزت اور قبولیت اور منصوریت اور کامیابی کے
انوار پائے نہیں جاتے اور ایسے خبریں بتانے والے اپنی ذاتی حالت میں اکثر افلاس زدہ اور بدنصیب
اور بد بخت اور بے عزت اور دونِ ہمت اور دنی النفس اور نا کام اور نامراد ہی نظر آتے ہیں اور امور غیبیہ
کو اپنی حسب مراد ہرگز نہیں کر سکتے بلکہ اُن کے حالات پر خدا کے قہر کی علامات نمودار ہوتی ہیں اور
خدا کی طرف سے کوئی برکت اور عزت اور نصرت اُن کے شامل حال نہیں ہوتی ۔ مگر انبیاء اور اولیاء
صرف نجومیوں کی طرح اُمور غیبیہ کو ظاہر نہیں کرتے بلکہ خدا کے کامل فضل اور بزرگ رحمت سے کہ
جو ہر دم اُن کے شامل حال ہوتی ہے ایسی اعلیٰ پیشین گوئیاں بتلاتے ہیں جن میں انوار قبولیت اور
ا ال عمران : ۶۴
عزت کے آفتاب کی طرح چمکتے ہوئے نظر آتے ہیں اور جو عزت اور نصرت کی بشارت پر مشتمل ہوتے
ہیں۔ نہ نحوست اور نہ نکبت پر ۔ قرآن شریف کی پیشین گوئیوں پر نظر ڈالو تو معلوم ہو کہ وہ نجومیوں وغیرہ
درماندہ لوگوں کی طرح ہرگز نہیں بلکہ اُن میں صریح ایک اقتدار اور جلال جوش مارتا ہوا نظر آتا ہے اور
اس میں تمام پیشین گوئیوں کا یہی طریق اور طرز ہے کہ اپنی عزت اور دشمن کی ذلت اور اپنا اقبال اور
دشمن کا ادبار اور اپنی کامیابی اور دشمن کی ناکامی اور اپنی فتح اور دشمن کی شکست اور اپنی ہمیشہ کی سرسبزی اور
دشمن کی تباہی ظاہر کی ہے۔ کیا اس قسم کی پیشین گوئیاں کوئی نجومی بھی کر سکتا ہے یا کسی رمال یا مسمریزم
کے ذریعہ سے ظہور پذیر ہو سکتے ہیں؟ ہر گز نہیں۔ ہمیشہ اپنی ہی خیر ظاہر کرنا اور مخالف کا زوال اور وبال
جتلانا اور جو بات مخالف منہ پر لاوے اُسی کو توڑنا اور جو بات اپنے مطلب کی ہو اُس کے ہو جانے کا
وعدہ کرنا یہ تو صریح خدائی ہے انسان کا کام نہیں۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۳۲ تا ۲۴۲ بقیه حاشیہ نمبر ۱۱)
انسان باوجود یکہ ہزار ہا برسوں سے اپنے علوم طبعیہ اور ریاضیہ کے ذریعہ سے خدا کی قدرتوں کے
دریافت کرنے کے لئے جان توڑ کوششیں کر رہا ہے مگر ابھی تک اس قدر اس کے معلومات میں کمی ہے کہ
اس کو نامراد اور نا کام ہی کہنا چاہئے ۔ صدہا اسرار غیبیہ اہل کشف اور اہل مکالمہ الہیہ پر گھلتے ہیں اور
ہزار ہا راستباز ان کے گواہ ہیں مگر فلسفی لوگ اب تک ان کے منکر ہیں۔ جیسا کہ فلسفی لوگ تمام مدار
ادراک معقولات اور تدبر اور تفکر کا دماغ پر رکھتے ہیں مگر اہلِ کشف نے اپنی صحیح رؤیت اور روحانی
تجارب کے ساتھ معلوم کیا ہے کہ انسانی عقل اور معرفت کا سرچشمہ دل ہے۔ جیسا کہ میں پینتیس برس
سے اس بات کا مشاہدہ شاہدہ کر رہا ہوں کہ خدا کا ا را کا الہام جو معارف روحانیہ اور علوم غیبیہ کا ذخیرہ ہے دل پر ہی
نازل ہوتا ہے بسا اوقات ایک ایسی آواز سے دل کا سر چشمہ علوم ہونا کھل جاتا ہے کہ وہ آواز دل پر اس
طور سے بشدت پڑتی ہے کہ جیسے ایک ڈول زور کے ساتھ ایک ایسے کنوئیں میں پھینکا جاتا ہے جو پانی
سے بھرا ہوا ہے تب وہ دل کا پانی جوش مار کر ایک غنچہ کی شکل میں سر بستہ اوپر کو آتا ہے اور دماغ کے قریب
ہو کر پھول کی طرح کھل جاتا ہے اور اس میں سے ایک کلام پیدا ہوتا ہے وہی خدا کا کلام ہے۔ پس
ان تجارب صحیحہ روحانیہ سے ثابت ہے کہ دماغ کو علوم اور معارف سے کچھ تعلق نہیں۔ ہاں اگر دماغ صحیح
واقعہ ہو اور اس میں کوئی آفت نہ ہو تو وہ دل کے علوم مخفیہ سے مستفیض ہوتا ہے اور دماغ چونکہ منبت
اعصاب ہے اس لئے وہ ایسی گن کی طرح ہے جو پانی کو کنوئیں سے کھینچ سکتی ہے اور دل وہ کنواں ہے جو