وحی، الہام، کشوف اور روٴیا
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 6
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
صحیفہ قدرت پر نظر کرنے سے کبھی کسی کا اشتباہ دُور ہوا؟ کس کو معلوم ہے کہ اس نیچری تحریر نے کبھی کسی کو
منزل مقصود تک پہنچایا ہے؟ کون دعوی کر سکتا ہے کہ میں نے صحیفہ قدرت کے تمام دلالات کو بخوبی سمجھ لیا
ہے؟ اگر یہ صحیفہ کھلا ہوا ہوتا تو جو لوگ اسی پر بھروسہ کرتے تھے وہ کیوں ہزار ہا غلطیوں میں ڈوبتے۔ کیوں
اسی ایک صحیفہ کو پڑھ کر باہم اس قدر مختلف الرائے ہو جاتے کہ کوئی خدا کے وجود کا کسی قدر قائل اور کوئی
سرے سے انکاری ہم نے بفرض محال یہ بھی تسلیم کیا کہ جس نے اس صحیفہ کو پڑھ کر خدا کے وجود کو ضروری
نہیں سمجھا وہ اس قدر عمر پالے گا کہ کبھی نہ کبھی اپنی غلطی پر متنبہ ہو جائے گا مگر سوال تو یہ ہے کہ اگر یہ صحیفہ کھلا
ہوا تھا تو اس کو دیکھ کر ایسی بڑی بڑی غلطیاں کیوں پڑ گئیں؟ کیا آپ کے نزدیک کھلی ہوئی کتاب اسی کو
کہتے ہیں جس کو پڑھنے والے خدا کے وجود میں ہی اختلاف کریں اور بسم اللہ ہی غلط ہو۔ کیا یہ سچ نہیں
ہے کہ اسی صحیفہ فطرت کو پڑھ کر ہزار ہا حکیم اور فلاسفر دہریے اور طبعی ہو کر مرے یا بتوں کے آگے ہاتھ
جوڑتے رہے اور وہی شخص ان میں سے راہ راست پر آیا جو الہام الہی پر ایمان لایا۔ کیا اس میں کچھ جھوٹ
بھی ہے کہ فقط اس صحیفہ کے پڑھنے والے بڑے بڑے فیلسوف کہلا کر پھر خدا کے مدبر و خالق بالا رادہ اور
عالم بالجزئیات ہونے سے منکر رہے اور انکار ہی کی حالت میں مر گئے ۔ کیا خدا نے تم کو اس قدر بھی سمجھ
نہیں دی کہ جس خط کے مضمون کو مثلاً زید کچھ سمجھے اور بکر کچھ خیال کرے اور خالد ان دونوں کے برخلاف
کچھ اور تصور کر بیٹھے تو اس خط کی تحریر کھلی ہوئی اور صاف نہیں کہلاتی بلکہ مشکوک اور مشتبہ اور مبہم کہلاتی
ہے۔ یہ کوئی ایسی دقیق بات نہیں جس کے سمجھنے کے لئے بار یک عقل درکار ہو بلکہ نہایت بد یہی صداقت
ہے مگر ان کا کیا علاج جو سراسر تحکم کی راہ سے ظلمت کو نور اور نور کو ظلمت قرار دیں اور دن کو رات اور رات کو
دن ٹھہرا دیں۔ ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ مطالب دلی کو پورا پورا بیان کرنے کے لئے یہی سیدھا راستہ
خدائے تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہے کہ بذریعہ قول واضح کے اپنا مافی الضمیر ظاہر کیا جائے کیونکہ دلی
ارادوں کو ظاہر کرنے کے لئے صرف قوت نطقیہ آلہ ہے اسی آلہ کے ذریعہ سے ایک انسان دوسرے
انسان کے مافی القلب سے مطلع ہوتا ہے ۔ اور ہر یک امر جو اس آلہ کے ذریعہ سے سمجھایا نہ جائے وہ
تفہیم کامل کے درجہ سے منزل رہتا ہے۔ ہزار ہا امور ایسے ہیں کہ اگر ہم اُن میں فطرتی دلالت سے
مطلب نکالنا چاہیں تو یہ امر ہمارے لئے غیر ممکن ہو جاتا ہے اور اگر فکر بھی کریں تو غلطی میں پڑ جاتے
ہیں ۔ مثلاً ظاہر ہے کہ خدا نے آنکھ دیکھنے کے لئے بنائی ہے اور کان سننے کے لئے پیدا کئے ہیں۔ زبان
بولنے کے لئے عطا کی ہے۔ اس قدر تو ہم نے ان اعضاء کی فطرت پر نظر کر کے اور ان کے خواص کو
سوچ کر معلوم کر لیا لیکن اگر ہم اسی فطرتی دلالت پر کفایت کریں اور تصریحات کلام الہی کی طرف متوجہ
نہ ہوں تو بموجب دلالت فطرتی ہمارا یہ اصول ہونا چاہئے کہ ہم جس چیز کو چاہیں بلا تفریق مواضع حلت
و حرمت دیکھ لیا کریں اور جو چاہیں سُن لیں اور جو بات دل میں آوے بول اٹھیں کیونکہ قانون فطرت ہم
کو اس قدر سمجھاتا ہے کہ آنکھ دیکھنے کے لئے ، کان سننے کے لئے ، زبان بولنے کے لئے مخلوق ہے اور ہم
کو صریح اس دھوکے میں ڈالتا ہے کہ گویا ہم قوت بصارت اور قوت سمع اور قوت نطق کے استعمال کرنے
میں بکلی آزاد اور مطلق العنان ہیں۔ اب دیکھنا چاہئے کہ اگر خدا کا کلام قانونِ قدرت کے اجمال کی
تصریح نہ کرے اور اس کے ابہام کو اپنے بیان واضح اور کھلی ہوئی تقریر سے دور نہ فرماوے تو کس قدر
خطرات ہیں جو محض قانون فطرت کا تابعدار ہو کر اُن میں مبتلا ہو جانے کا اندیشہ ہے یہ خدا ہی کا کلام
ہے جس نے اپنے کھلے ہوئے اور نہایت واضح بیان سے ہم کو ہمارے ہر یک قول اور فعل اور حرکت اور
سکون میں حدود معینہ مشخصہ پر قائم کیا اور ادب انسانیت اور پاک روشنی کا طریقہ سکھلایا وہی ہے جس
نے آنکھ اور کان اور زبان وغیرہ اعضاء کی محافظت کے لئے بکمال تاکید فرمایا ۔ قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ
يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ لا نمبر ۱۸ یعنی مومنوں
کو چاہئے کہ وہ اپنی آنکھوں اور کانوں اور ستر گاہوں کو نامحرموں سے بچاویں اور ہر یک نادیدنی اور
ناشنیدنی اور ناکردنی سے پر ہیز کریں کہ یہ طریقہ اُن کی اندرونی پاکی کا موجب ہو گا یعنی ان کے دل
طرح طرح کے جذبات نفسانیہ سے محفوظ رہیں گے کیونکہ اکثر نفسانی جذبات کو حرکت دینے والے اور
قوائے بہیمیہ کو فتنہ میں ڈالنے والے یہی اعضاء ہیں۔ اب دیکھئے کہ قرآن شریف نے نامحرموں سے بچنے
کے لئے کیسی تاکید فرمائی اور کیسے کھول کر بیان کیا کہ ایمان دار لوگ اپنی آنکھوں اور کانوں اور ستر گاہوں کو
ضبط میں رکھیں اور ناپاکی کے مواضع سے روکتے رہیں ۔ اسی طرح زبان کو صدق وصواب پر قائم رکھنے
کے لئے تاکید فرمائی اور کہا ۔ قُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا کے نمبر ۲۲ ۔ یعنی وہ بات منہ پر لاؤ جو بالکل راست
اور نہایت معقولیت میں ہو اور لغو اور فضول اور جھوٹ کا اس میں سرِ مو دخل نہ ہو۔ اور پھر جمیع اعضا کی وضع
استقامت پر چلانے کے لئے ایک ایسا کلمہء جامعہ اور پُر تہدید بطور تنبیہہ و انذار فرمایا جو غافلوں کو متنبہ
کرنے کے لئے کافی ہے۔ اور کہا إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ
مَسْئُولًا کے نمبر ۱۵ ۔ یعنی کان اور آنکھ اور دل اور ایسا ہی تمام اعضا اور قوتیں جو انسان میں موجود ہیں
النور : ٣١
الاحزاب : ال
بنی اسرآئیل : ۳۷
ان سب کے غیر محل استعمال کرنے سے باز پرس ہوگی ۔ اور ہر یک کمی و بیشی اور افراط اور تفریط کے بارہ
میں سوال کیا جائے گا۔ اب دیکھو اعضا اور تمام قوتوں کو مجری خیر اور صلاحیت پر چلانے کے لئے کس قدر
تصریحات و تاکیدات خدا کے کلام میں موجود ہیں۔ اور کیسے ہر یک عضو کو مرکز اعتدال اور خط استوا پر قائم
رکھنے کے لئے بکمال وضاحت بیان فرمایا گیا ہے جس میں کسی نوع کا ابہام و اجمال باقی نہیں رہا۔ کیا یہ
تصریح و تفصیل صحیفه قدرت کے کسی صفحہ کو پڑھ کر معلوم ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں ۔ سواب تم آپ ہی سوچو کہ
کھلا ہوا اور واضحہ صحیفہ یہ ہے یا وہ اور فطرتی دلالتوں کے مصالحہ اور حدود کو اُس نے بیان کیا یا اس نے ۔
اے حضرات !! اگر اشارات سے کام نکلتا تو پھر انسان کو زبان کیوں دی جاتی ۔ جس نے تم کو زبان دی کیا
وہ آپ نطق پر قادر نہیں جس نے تم کو بولنا سکھایا کیا وہ آپ بول نہیں سکتا جس نے اپنے فعل میں یہ
قدرت دکھلائی کہ اتنا بڑا عالم بغیر مدد کسی مادہ ہیولی کے اور بغیر احتیاج معماروں اور مزدوروں اور نجاروں
کے بھجر دارادہ سب کچھ بنا ڈالا کیا اُس کی نسبت یہ کہنا جائز ہے کہ وہ بات کرنے پر قادر نہیں؟ یا قادر تو ہے
مگر بباعث بخل کے اپنے کلام کے فیضان سے محروم رکھا۔ کیا یہ درست ہے؟ کہ قادر مطلق کی نسبت ایسا
خیال کیا جائے کہ وہ اپنی طاقتوں میں حیوانات سے بھی فروتر ہے؟ کیونکہ ایک ادنیٰ جانور بذریعہ اپنی
آواز کے دوسرے جانور کو یقینی طور پر اپنے وجود کی خبر دے سکتا ہے ۔ ایک مکھی بھی اپنی طنین سے دوسری
مکھیوں کو اپنے آنے سے آگاہ کر سکتی ہے پر نعوذ باللہ بقول تمہارے اُس قادر مطلق میں ایک مکھی جتنی
بھی قدرت نہیں ۔ پھر جب اُس کی نسبت تمہارا صاف بیان ہے کہ اُس کا منہ کبھی نہیں کھلا اور کبھی اس کو
بولنے کی طاقت نہیں ہوئی تو تم کو تو یہ کہنا چاہئے کہ وہ ادھورا اور ناقص ہے جس کی اور صفتیں تو معلوم ہو
گئیں پر صفت گویائی کا کبھی پتہ نہ ملا۔ اُس کی نسبت تم کس منہ سے کہہ سکتے ہو کہ اُس نے کوئی کھلا ہوا
صحیفہ جس میں اُس نے بخوبی اپنا مافی الضمیر ظاہر کر دیا ہو تم کو عطا کیا ہے بلکہ تمہاری رائے کا تو خلاصہ ہی
یہی ہے کہ خدائے تعالیٰ سے رہنمائی میں کچھ نہیں ہو سکا تمہیں نے اپنی قابلیت اور لیاقت سے شناخت کر
لیا۔ ماسوا اس کے الہامی تعلیم ان معنوں کر کے کھلی ہوئی ہے کہ اُس کا اثر عام طور پر تمام لوگوں کے دلوں پر
پڑتا ہے اور ہر ایک طور کی طبیعت اس سے مستفیض ہوتی ہے اور مختلف اقسام کی فطرتیں اس سے نفع اٹھاتی
ہیں اور ہر رنگ کے طالب کو اس سے مدد پہنچتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بذریعہ کلام الہی بہت لوگ ہدایت یاب
ہوئے ہیں اور ہوتے ہیں اور بذریعہ مجرد عقلی دلائل کے بہت ہی کم بلکہ کالعدم ، اور قیاس بھی یہی چاہتا
ہے کہ ایسا ہی ہو کیونکہ یہ بات نہایت ظاہر ہے کہ جو شخص بہ حیثیت مخبر صادق لوگوں کی نظر میں ثابت ہو کر
واقعات معاد میں اپنا تجربہ اور امتحان اور ملاحظہ اور معائنہ بیان کرتا ہے اور ساتھ ہی دلائل عقلیہ بھی
سمجھاتا ہے وہ حقیقت میں ایک دوہرا زور اپنے پاس رکھتا ہے کیونکہ ایک تو اس کی نسبت یہ یقین کیا گیا
ہے کہ وہ واقعہ نفس الامر کا معائنہ کرنے والا اور سچائی کو بچشم خود دیکھنے والا ہے اور دوسرے وہ بطور معقول
بھی سچائی کی روشنی کو دلائل واضحہ سے ظاہر کرتا ہے۔ پس ان دونوں ثبوتوں کے اشتمال سے ایک
زبردست کشش اس کے وعظ اور نصیحت میں ہو جاتی ہے کہ جو بڑے بڑے سنگین دلوں کو کھینچ لاتی ہے
اور ہر نوع کے نفس پر کارگر بھی پڑتی ہے کیونکہ اس کی بات میں مختلف طور کی تفہیم کی قدرت ہوتی ہے
جس کے سمجھنے کے لئے ایک خاص لیاقت کے لوگ شرط نہیں ہیں بلکہ ہر یک ادنیٰ و اعلیٰ وزیرک و غبی بجز
ایسے شخص کے کہ جو بکلی مسلوب العقل ہو اس کی تقریروں کو سمجھ سکتے ہیں اور وہ فوراً ہر ایک قسم کے آدمی کی
اُسی طور پر تسلی کر سکتا ہے کہ جس طور پر اس آدمی کی طبیعت واقعہ ہے یا جس درجہ پر اس کی استعداد پڑی
ہوئی ہے۔ اس لئے کلام اُس کی خدا کی طرف خیالات کو کھینچنے میں اور دنیا کی محبت چھوڑانے میں اور
احوال الآخرت نقش دل کرنے میں بڑی وسیع قدرت رکھتی ہے۔ اور اُن تنگ اور تاریک تصوروں میں
محدود نہیں ہوتی ۔ جن میں مجرد عقل پر دعقل پرستوں کی باتیں محدود ہوتیں ہیں ۔ اسی جہت سے اس کا اثر عام اور
اس کا فائدہ تام ہوتا ہے۔ اور ہر یک ظرف اپنی اپنی وسعت کے مطابق اس سے پُر ہو جاتا ہے۔ اسی کی
طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام مقدس میں اشارہ فرمایا ہے۔ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ
أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا لا نمبر ۱۳۔ خدا نے آسمان سے پانی (اپنا کلام ) اُتارا۔ سو اس پانی سے ہر یک
وادی اپنی قدر کے موافق بہ نکلی ۔ یعنی ہر ایک کو اس میں سے اپنی طبیعت اور خیال اور لیاقت کے موافق
حصہ ملا طبائع عالیہ اسرار حکمیہ سے متمتع ہوئیں اور جو اُن سے بھی اعلیٰ تھے انہوں نے ایک عجیب روشنی پائی
کہ جو حد تحریر و تقریر سے خارج ہے اور جو کم درجہ پر تھے انہوں نے مخبر صادق کی عظمت اور کمالیت ذاتی
کو دیکھ کر دلی اعتقاد سے اس کی خبروں پر یقین کر لیا اور اس طرح پر وہ بھی یقین کی کشتی میں بیٹھ کر
ساحل نجات تک جا پہنچے اور صرف وہی لوگ باہر رہ گئے جن کو خدا سے کچھ غرض نہ تھی اور فقط دنیا کے ہی
کیڑے تھے اور نیز قوت اثر پر نظر کرنے سے بھی طریق متابعت ِ الہام کا نہایت کھلا ہوا اور وسیع معلوم
ہوتا ہے کیونکہ جاننے والے اس بات کو خوب جانتے ہیں کہ تقریر میں اُسی قدر برکت اور جوش اور قوت
اور عظمت اور دلکشی پیدا ہوتی ہے کہ جس قدر متکلم کا قدم مدارج یقین اور اخلاص اور وفاداری کے
ا الرعد : ١٨
اعلیٰ درجہ پر پہنچا ہوا ہوتا ہے۔ سو یہ کمالیت بھی اسی شخص کی تقریر میں متحقق ہو سکتی ہے کہ جس کو دوہرے طور
پر معرفت الہی حاصل ہو۔ اور یہ خود ہر یک عاقل پر روشن ہے کہ پُر جوش تقریر کہ جس پر ترتیب اثر
موقوف ہے تب ہی انسان کے منہ سے نکلتی ہے کہ جب دل اس کا یقین کے جوش سے پُر ہو اور وہی
باتیں دلوں پر بیٹھتی ہیں جو کامل الیقین دلوں سے جوش مار کر نکلتی ہیں ۔ پس اس جگہ بھی یہی ثابت ہوا کہ
باعتبار شدت اثر بھی الہامی تربیت ہی مُنْفَتِحُ الْاَبْوَاب ہے ۔ غرض باعتبار عمومیت تاثیر اور باعتبار
شدت تاثیر فقط صحیفہ وحی کا کھلا ہوا ہونا بپایہ ثبوت پہنچتا ہے وبس۔ اور یہ مسئلہ بدیہات سے کچھ کم نہیں
ہے کہ خدا کے بندوں کو زیادہ تر نفع پہنچانے والا وہی شخص ہوتا ہے کہ جو الہام اور عقل کا جامع ہو اور اُس
میں یہ لیاقت ہوتی ہے کہ ہر ایک طور کی طبیعت اور ہر قسم کی فطرت اُس سے مستفیض ہو سکے ۔ مگر جو شخص
صرف براہین منطقیہ کے زور سے راہ راست کی طرف کھچنا چاہتا ہے اگر اُس کی مغز زنی پر کچھ
ترتیب اثر بھی ہو تو صرف اُنہی خاص طبیعتوں پر ہوگا کہ جو بوجہ تعلیم یافتہ ولائق و فائق ہونے کے اس کی
عمیق و دقیق باتوں کو سمجھتے ہیں۔ دوسرے تو ایسا دل و دماغ ہی نہیں رکھتے کہ جو اُس کی فلاسفری تقریر کو
سمجھ سکیں۔ نا ہیں۔ ناچار اس کے علم کا کے علم کا فیضان فقط انہیں قدر قلیل لوگوں میں محدود رہتا ہے کہ جو اس کی منطق سے
واقف ہیں۔ اور اُنہیں کو اُس کا فائدہ پہنچتا ہے کہ جو اس کی طرح معقولی حجتوں میں دخل رکھتے ہیں ۔ اس
امر کا ثبوت اُس حالت میں بوضاحت تمام ہو سکتا ہے کہ جب مجرد عقل اور الہام حقیقی کی کارروائیوں کو
پہلو بہ پہلو رکھ کر وزن کیا جاوے۔ چنانچہ جن کو گذشتہ حکماء کے حالات سے اطلاع ہے وہ بخوبی جانتے
ہیں کہ کیسے وہ لوگ اپنی تعلیم کی اشاعت : عامہ سے ناکام رہے اور کیونکر ان کے منقبض اور نا تمام بیان نے
عام دلوں پر مؤثر ہونے سے اپنی محرومی دکھلائی اور پھر بمقابلہ اس حالت متنزلہ اُن کی کے قرآن شریف
کی اعلیٰ درجہ کی تاثیروں کو بھی دیکھئے کہ کسی قوت سے اُس نے وحدانیت الہی کو اپنے سچے متبعین کے دلوں
میں بھرا ہے اور کس عجیب طور سے اُس کی عالی شان تعلیموں نے صد ہا سالوں کی عادات راسخہ اور ملکات ردیہ
کا قلع و قمع کر کے اور ایسی رسوم قدیمہ کو کہ جو طبیعت ثانی کی طرح ہو گئیں تھیں دلوں کے رگ و ریشہ
سے اٹھا کر وحدانیت الہی کا شربت عذب کروڑ ہا لوگوں کو پلا دیا ہے۔ وہی ہے جس نے اپنا کار نمایاں
اور نہایت عمدہ اور دیر پا نتائج دکھلا کر اپنی بے نظیر تاثیر کی دو بدو شہادت سے بڑے بڑے معاندوں سے
اپنی لاثانی فضیلتوں کا اقرار کرایا۔ یہاں تک کہ سخت بے ایمانوں اور سرکشوں کے دلوں پر بھی اس کا اس
قدر اثر پڑا کہ جس کو انہوں نے قرآن شریف کی عظمت شان کا ایک ثبوت سمجھا اور بے ایمانی پر اصرار
کرتے کرتے آخر اس قدر انہیں بھی کہنا پڑا کہ اِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ لا جزو نمبر ۲۳ ہاں وہی
ہے جس کی زبردست کششوں نے ہزار ہا درجہ عادت سے بڑھ کر ایسا خدا کی طرف خیال دلایا کہ لاکھوں
خدا کے بندوں نے خدا کی وحدانیت پر اپنے خون سے مُہریں لگا دیں۔ ایسا ہی ہمیشہ سے بانی کار اور
ہادی اس کام کا الہام ہی چلا آیا ہے جس سے انسانی عقل نے نشو و نما پایا۔ ورنہ بڑے بڑے حکیموں اور
عقلمندوں کے لئے بھی یہ بات سخت محال رہی ہے کہ اُن کو اُمور ماوراء المحسوسات کی ہر جزئی کے
دریافت کرنے میں ایسا موقعہ ہمیشہ مل جائے کہ یہ بات معلوم کر سکیں کہ کس کس وضع اور خصوصیت سے
وہ جزئیات موجود ہیں اور جن کو طاقت بشری تک عقل حاصل ہی نہیں یا جہد اور کوشش کرنے کے سامان
میسر نہیں آئے وہ تو اُن کی نسبت بھی زیادہ لاعلم اور بے خبر ہیں ۔ پس اس بارہ میں جو جو سہولتیں خدا کے
سچے اور کامل الہام نے کہ جو قرآن شریف ہے عقل کو عطا کی ہیں اور جن جن سرگردانیوں سے فکر اور نظر
کو بچایا ہے وہ ایک ایسا امر ہے کہ جس کا ہر یک عاقل کو شکر کرنا لازم ہے۔ سو کیا اس اعتبار سے کہ ابتداء
امر خدا شناسی کی الہام ہی کے ذریعہ سے ہوئی ہے اور کیا اس وجہ سے کہ معرفت الہی کا ہمیشہ از سر نو زندہ
ہونا الہام ہی کے ہاتھ سے ہوتا آیا ہے ۔ اور کیا اس خیال سے کہ مشکلات راہ سے رہائی پانا الہام ہی کی
امداد پر منحصر ہے۔ ہر عاقل کو تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ راہ جو نہایت صاف اور سیدھی اور ہمیشہ سے کھلی ہوئی
اور مقصود تک پہنچاتی ہوئی چلی آئی ہے وہ وحی ربانی ہے اور یہ سمجھنا کہ وہ کھلا ہوا صحیفہ نہیں محض لا طائل اور
سراسر حمق ہے۔ علاوہ برآں ہم پہلے اس سے برہمو سماج والوں کی خدا شناسی کے بارہ میں یہ تفصیل لکھ چکے
ہیں کہ ایمان اُن کا جو صرف دلائل عقلیہ پر مبنی ہے۔ ہونا چاہئے کے مرتبہ تک محدود ہے اور مرتبہ ء کاملہ
ہے کا انہیں نصیب نہیں ۔ سو اس تحقیقات سے بھی یہی ثابت ہے کہ کھلا ہوا اور واضح راستہ معرفت الہی کا
صرف بذریعہ کلام الہی ملتا ہے۔ اور کوئی ذریعہ اس کے وصول وحصول کا نہیں۔ ایک بچہ نوزاد کو تعلیم سے
محروم رکھ کر صرف صحیفہ فطرت پر چھوڑ دو پھر دیکھو کہ وہ اس صحیفہ کے ذریعہ سے جس کو برہمو سماج والے کھلا
ہوا خیال کر رہے ہیں کون سی معرفت حاصل کر لیتا ہے اور کس درجہ خدا شناسی پر پہنچ جاتا ہے بہت سے تجارب
سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اگر کوئی سماعی طور پر جس کا اصل الہام ہے خدا کے وجود سے اطلاع نہ
پاوے تو پھر اُس کو کچھ پتہ نہیں لگتا کہ اس عالم کا کوئی صانع ہے یا نہیں۔ اور اگر کچھ صانع کی تلاش میں توجہ
بھی کرے تو صرف بعض مخلوقات جیسے پانی ، آگ، چاند سورج وغیرہ کو اپنی نظر میں خالق و قابل پرستش
ل الصفت : ١٦
لده۔
قرار دے لیتا ہے۔ جیسا یہ امر جنگلی آدمیوں پر نظر کرنے سے ہمیشہ بہ پایۂ تصدیق پہنچتا رہا ہے۔ پس یہ
الہام ہی کا فیض ہے جس کی برکتوں سے انسان نے اُس خدائے بے مثل و مانند کو اسی طرح پر شناخت
کر لیا جیسا اس کی ذات کامل و بے عیب کے لائق ہے ۔ اور جو لوگ الہام سے بے خبر ہو گئے اور کوئی
کتاب الہامی اُن میں موجود نہ رہی اور نہ کوئی ذریعہ الہام پر اطلاع پانے کا اُن کو میسر آیا با وجود اس
کے کہ آنکھیں بھی رکھتے تھے اور دل بھی مگر کچھ بھی معرفت الہی اُن کو نصیب نہ ہوئی بلکہ رفتہ رفتہ
انسانیت سے بھی باہر ہو گئے اور قریب قریب حیوانات لا یعقل کے پہنچ گئے اور صحیفہ فطرت نے کچھ بھی
ان کو فائدہ نہ پہنچایا۔ پس ظاہر ہے کہ اگر وہ صحیفہ کھلا ہوا ہوتا تو اس سے جنگلی لوگ فائدہ اٹھا کر معرفت
اور خدا شناسی میں ان لوگوں کے برابر ہو جاتے جنہوں نے بذریعہ الہام الہی خدا شناسی میں ترقی کی ۔ پس
صحیفہ فطرت کے بند ہونے میں اس سے زیادہ تر اور کیا ثبوت ہوگا کہ جس کسی کا کام صرف اسی صحیفہ سے
پڑا اور الہام الہی کا اُس نے کبھی نام نہ سُنا ۔ وہ خدا کی شناخت سے بالکل محروم بلکہ انسانیت کے آداب
سے بھی دور اور مہجور رہا اور اگر صحیفہ فطرت کے کھلے ہوئے ہونے سے یہ مطلب ہے کہ وہ جسمانی طور پر
نظر آتا ہے تو یہ بے سود خیال ہے جس کو بحث ہذا سے کچھ تعلق نہیں کیونکہ جس حالت میں کوئی شخص
صرف اس صحیفہ فطرت پر نظر کر کے کوئی فائدہ علم دین کا اٹھا نہیں سکتا اور جب تک الہام رہبری نہ کرے
خدا کو پا نہیں سکتا تو پھر ہمیں اس سے کیا کہ کوئی چیز ہر وقت نظر آ رہی ہے یا نہیں۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۰۷ تا ۲۱۶ حاشیہ نمبر ۱۱ )
تمام تواریخ دان بخوبی جانتے ہیں کہ از منہ سابقہ میں بھی جب کسی نے خدا کے نام اور اُس کی
صفات کاملہ سے پوری پوری واقفیت حاصل کی تو الہام ہی کے ذریعہ سے کی اور عقل کے ذریعہ سے کسی
زمانہ میں بھی توحید الہی شائع نہ ہوئی ۔ یہی وجہ ہے کہ جس جگہ الہام نہ پہنچا اس جگہ کے لوگ خدا کے نام
سے بے خبر اور حیوانات کی طرح بے تمیز اور بے تہذیب رہے کون کوئی ایسی کتاب ہمارے سامنے پیش کر
سکتا ہے کہ جو ازمنہ سابقہ میں سے کہ سے کسی زمانہ میں علم علم الہی کے بیان بیان میں تصنیف ہوئی ہو اور حقیقی سچائیوں
پر مشتمل ہو جس میں مصنف نے یہ دعویٰ کیا ہو کہ اُس نے خدا شناسی کے مستقیم راہ کو بذریعہ الہام حاصل
نہیں کیا اور نہ خدائے واحد کی ہستی پر بطور سماع اطلاع پائی ہے بلکہ خدا کا پتہ لگانے اور صفات الہیہ کے
جاننے اور معلوم کرنے میں صرف اپنی ہی عقل اور اپنے ہی فکر اور اپنی ہی ریاضت اور اپنی ہی عرقریزی
سے مدد ملی ہے اور بلا تعلیم غیرے آپ ہی مسئلہ وحدانیت الہی کو معلوم کر لیا ہے اور خود بخود ذہن خدائے تعالیٰ
کی سچی معرفت اور کامل شناسائی تک پہنچ گیا ہے ۔ کون ہم کو ثابت کر کے دکھلا سکتا ہے کہ کوئی ایسا زمانہ بھی
تھا کہ دنیا میں الہام الہی کا نام ونشان نہ تھا اور خدا کی مقدس کتابوں کا دروازہ بند تھا اور اس زمانے کے
لوگ محض صحیفہ ، فطرت کے ذریعہ سے توحید اور خدا شناسی پر قائم تھے۔ کون کسی ایسے ملک کا نشان بتلا سکتا
ہے جس کے باشندے الہام کے وجود سے محض بے خبر رہ کر پھر فقط عقل کے ذریعہ سے خدا تک پہنچ گئے
اور صرف اپنی ہی فکر و نظر سے وحدانیت حضرت باری پر ایمان لے آئے ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۱۹، ۲۲۰ حاشیہ نمبر ۱۱ )
یہ بات کہ کیوں توحید خالص الہام الہی کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی اور کیوں الہام کا منکر شرک کی
آلودگی سے پاک نہیں ہوتا خود توحید کی حقیقت پر نظر کرنے سے معلوم ہو سکتی ہے۔ کیونکہ تو حید اس بات کا
نام ہے کہ خدا کی ذات اور صفات کو شرکت بالغیر سے منزہ سمجھیں اور جو کام اس کی قوت اور طاقت سے
ہونا چاہئے وہ کام دوسرے کی طاقت سے انجام پذیر ہو جانا روا نہ رکھیں اسی توحید کے چھوڑنے سے
آتش پرست، آفتاب پرست، بت پرست وغیرہ وغیرہ مشرک کہلاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بتوں اور
دیوتاؤں سے ایسی ایسی مرادیں مانگتے ہیں جن کا عطا کرنا صرف خدا کے ہاتھ میں ہے۔ اب ظاہر ہے کہ
جو لوگ الہام سے انکاری ہیں وہ بھی بت پرستوں کی طرح خدا کی صفتوں سے مخلوق کا متصف ہونا اعتقاد
رکھتے ہیں۔ اور اس قادر مطلق کی طاقتوں کا بندوں میں پایا جانا مانتے ہیں کیونکہ ان کا یہ خیال ہے کہ ہم
نے اپنی ہی عقل کے زور سے خدا کا پتہ لگایا ہے۔ اور ہمیں انسانوں کو ابتدا میں یہ خیال آیا تھا کہ کوئی خدا
مقرر کرنا چاہئے اور ہماری ہی کوششوں سے وہ گوشہ گمنامی سے باہر نکلا ۔ شناخت کیا گیا ۔ معبودِ خلائق
قابل پرستش ٹھہرا۔ ورنہ پہلے اسے کون جانتا تھا ؟ اس کے وجود کی کسے خبر تھی؟ ہم عقلمند لوگ
پیدا ہوئے تب اس کے بھی نصیب جاگے ۔ کیا یہ اعتقاد بت پرستوں کے اعتقاد سے کچھ کم ہے؟ ہرگز
نہیں۔ اگر کچھ فرق ہے تو صرف اتنا ہے کہ بُت پرست ت لوگ اور اور چیزوں کو اپنا منعم اور محسن قرار دیتے
ہیں اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر اپنی ہی دود آمیز عقل کو اپنی ہادی اور محسن جانتے ہیں بلکہ اگر غور کیجئے تو
بت پرستوں سے بھی اُن کا پلہ کچھ بھاری معلوم ہوتا ہے کیونکہ اگر چہ بت پرست اس بات کے تو قائل ہیں
کہ خدا نے ہمارے دیوتاؤں کو بڑی بڑی طاقتیں دے رکھی ہیں اور وہ کچھ نذر نیاز لے کر اپنے پوجاریوں
کو مرادیں دے دیا کرتے ہیں لیکن اب تک انہوں نے یہ رائے ظاہر نہیں کی کہ خدا کا پتہ انہیں دیوتاؤں
نے لگایا ہے اور یہ نعمت عظمی وجو د حضرت باری کی اُنہیں کے زور بازو سے معلوم ہوئی ہے۔ یہ بات تو
ہوا ۔ قا
انہی حضرات ( منکرین الہام ) کو سوجھی جنہوں نے خدا کو بھی اپنی ایجادات کی فہرست میں درج کر لیا اور
بکمال خرد ماغی بلند آواز سے بول اُٹھے کہ خدا کی طرف سے آنا الموجود ہونے کی کبھی آواز نہیں آئی
یہ ہماری ہی بہادری ہے جنہوں نے خود بخود بے جتلائے بے بتلائے اسے معلوم کر لیا۔ وہ تو ایسا چپ
تھا جیسے کوئی سویا ہوا یا مرا ہوا ہوتا ہے ہمیں نے فکر کرتے کرتے کھودتے کھودتے اُس کا کھوج لگایا گویا خدا
کا احسان تو ان پر کیا ہونا تھا ایک طور پر انہیں کا خدا پر احسان ہے کہ اس بات کی پختہ خبر ملنے کے بغیر
کہ خدا بھی ہے اور اس امر کے یقین کامل ہونے کے بدوں کہ اس کی نافرمانی سے ایسا ایسا عذاب اور
اس کی فرمانبرداری سے ایسا ایسا انعام مل رہے گا یونہی بے کہے کہائے اور سُنے سُنائے کے اس خدائی کے
موہوم کی فرمانبرداری کا طوق اپنے گلے میں ڈال لیا۔ گویا آپ ہی پکایا اور آپ ہی کھایا۔ لیکن خدا ایسا
کمزور اور ضعیف تھا کہ اُس سے اتنا نہ ہو سکا کہ اپنے وجود کی آپ خبر دیتا اور اپنے وعدوں کے بارے
میں آپ تسلی بخشتا بلکہ وہ چھپا ہوا تھا۔ انہوں نے ظاہر کیا۔ وہ گمنام تھا انہوں نے شہرت دی وہ چپ تھا
انہوں نے اس کا کام آپ کیا۔ گویا وہ تھوڑی سی مدت سے اپنی خدائی میں مشہور ہوا ہے اور وہ بھی ان کی
کوششوں سے ہر یک عاقل جانتا ہے کہ یہ قول بت پرستوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ کیونکہ بُت پرست لوگ
اپنے دیوتاؤں کو صرف اپنی نسبت محسن اور منعم قرار دیتے ہیں لیکن منکرین الہام نے تو حد کر دی کہ اُن
کے زعم میں ان کی دیوی کا (کہ عقل ہے ) نہ فقط لوگوں پر بلکہ خدا پر بھی احسان ہے جس کے ذریعہ سے
( بقول ان کے ) خدا نے شہرت پائی۔ اس صورت میں نہایت روشن ہے کہ الہام کے انکاری ہونے سے
صرف اُن میں یہی فساد نہیں کہ خدا کے وجود پر مشتبہ اور مظنون طور پر ایمان لاتے ہیں اور طرح طرح کی
غلطیوں میں مبتلا ہیں بلکہ یہ فساد بھی ہے کہ توحید کامل سے بھی محروم اور بے نصیب ہیں اور شرک سے
آلودہ ہیں کیونکہ شرک اور کیا ہوتا ہے؟ یہی تو شرک ہے کہ خدا کے احسانات اور انعامات کو دوسرے کی
طرف سے سمجھا جاوے۔
(براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۶۵ تا ۱۶۷ حاشیہ نمبر ۱۱)
آسمانی نشانوں سے حصہ لینے والے تین قسم کے آدمی ہوتے ہیں ۔ اوّل وہ جو کوئی ہنر اپنے اندر نہیں
رکھتے اور کوئی تعلق خدا تعالیٰ سے اُن کا نہیں ہوتا صرف دماغی مناسبت کی وجہ سے اُن کو بعض سچی خوا ہیں
آ جاتی ہیں اور سچے کشف ظاہر ہو جاتے ہیں۔ جن میں کوئی مقبولیت اور محبوبیت کے آثار ظاہر نہیں
ہوتے اور ان سے کوئی فائدہ ان کی ذات کو نہیں ہوتا اور ہزاروں شریر اور بد چلن اور فاسق و فاجر ایسی بد بودار
لده لد
خوابوں اور الہاموں میں اُن کے شریک ہوتے ہیں ۔۔۔ پھر دوسری قسم کے خواب بین یا مہم
وہ لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ سے کسی قدر تعلق ہے مگر کامل تعلق نہیں ۔ ان لوگوں کی خوابوں یا الہاموں کی قدر ہے
حالت اس جسمانی نظارہ سے مشابہ ہے جبکہ ایک شخص اندھیری رات اور شَدِيدُ الْبَرد رات میں دُور
سے ایک آگ کی روشنی دیکھتا ہے۔ اس کے دیکھنے سے اتنا فائدہ تو اسے حاصل ہو جاتا ہے کہ وہ ایسی راہ
پر چلنے سے پر ہیز کرتا ہے جس میں بہت سے گڑھے اور کانٹے اور پتھر اور سانپ اور درندے ہیں ۔ مگر
اس قدر روشنی اس کو سردی اور ہلاکت سے بچا نہیں سکتی۔ پس اگر وہ آگ کے گرم حلقہ تک پہنچ نہ سکے
تو وہ بھی ایسا ہی ہلاک ہو جاتا ہے جیسا کہ اندھیرے میں چلنے والا ہلاک ہو جاتا ہے۔
پھر تیسری قسم کے ملہم اور خواب بین وہ لوگ ہیں جن کے خوابوں اور الہاموں کی حالت اُس جسمانی
نظارہ سے مشابہ ہے جبکہ ایک شخص اندھیری اور شَدِيدُ الْبَرد رات میں نہ صرف آگ کی کامل روشنی ہی
پاتا ہے اور اُس میں چلتا ہے بلکہ اُس کے گرم حلقہ میں داخل ہو کر بکلی سردی کے ضرر سے محفوظ ہو جاتا
ہے۔ اس مرتبہ تک وہ لوگ پہنچتے ہیں جو شہوات نے جو شہوات نفسانیہ کا چولہ آتش محبہ تش محبت الہی میں جلا دیتے ہیں ۔ اور خدا
کے لئے تلخی کی زندگی اختیار کر لیتے ہیں ۔ وہ دیکھتے ہیں جو آگے موت ہے اور دوڑ کر اس موت کو اپنے
لئے پسند کر لیتے ہیں۔ وہ ہر ایک درد کو خدا کی راہ میں قبول کرتے ہیں۔ اور خدا کے لئے اپنے نفس کے
دشمن ہو کر اور اُس کے برخلاف قدم رکھ کر ایسی طاقت ایمانی دکھلاتے ہیں کہ فرشتے بھی اُن کے اس
ایمان سے حیرت اور تعجب میں پڑ جاتے ہیں۔ وہ روحانی پہلوان ہوتے ہیں ۔ اور شیطان کے تمام حملے
اُن کی روحانی قوت کے آگے بیچ ٹھیرتے ہیں ۔ ہم اس مرتبہ ثالثہ کی جو اعلیٰ اور اکمل مرتبہ ہے
اس طرح پر تصویر کھنچتے ہیں کہ وہ وحی کامل جو اقسام ثلاثہ میں سے تیسری قسم کی وحی ہے جو کامل فرد پر
نازل ہوتی ہے اُس کی یہ مثال ہے کہ جیسے سورج کی دھوپ اور شعاع ایک مصفی آئینہ پر پڑتی ہے جو
عین اس کے مقابل پر پڑا ہے ۔ تب وہی شعاع ایک سے وہ چند ہو کر ظاہر ہوتی ہے جسے
آنکھ بھی برداشت نہیں کر سکتی ۔
پس اسی طرح جب نفس تزکیہ یافتہ پر جو تمام کدورتوں سے پاک ہو جاتا ہے وحی نازل ہوتی ہے تو
اس کا نور فوق العادت نمایاں ہوتا ہے اور اس نفس پر صفات الہیہ کا انعکاس پورے طور پر ہو جاتا ہے اور
پورے طور پر چہرہ حضرت احدیت ظاہر ہوتا ہے۔
غرض وحی الہی کے انوار اکمل اور اقسم طور پر وہی نفس قبول کرتا ہے جو اکمل اور اتم طور پر تزکیہ حاصل کر
لیتا ہے اور صرف الہام اور خواب کا پانا کسی خوبی اور کمال پر دلالت نہیں کرتا جب تک کسی نفس کو بوجہ تزکیہ نام
کے یہ انعکاسی حالت نصیب نہ ہو اور محبوب حقیقی کا چہرہ اس کے نفس میں نمودار نہ ہو جائے۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۲ تا ۲۶)
تین قسمیں خوابوں کی ہوتی ہیں ایک نفسانی اور ایک شیطانی اور ایک رحمانی۔ نفسانی جیسے بلی کو
چھیچھڑوں کے خواب، شیطانی وہ جس میں ڈرانا اور وحشت ہو ۔ رحمانی خواب خدا کی طرف سے
پیغام ہوتے ہیں۔ اور اُن کا ثبوت صرف تجربہ ہے اور یہ خدا کی باتیں ہیں جو کہ اس دنیا سے بہت دور تر
ہیں ۔ اگر ہم ان کے متعلق عقلی دلائل پر توجہ کریں تو ریں تو نہ دوسرا اون سے سمجھ سکتا ہے نہ ہم سمجھا سکتے ہیں ۔
یہ خدا کی ہستی کے نشان ہیں جو وہ غیب سے دل پر ڈالتا ہے اور جب دیکھ لیتے ہیں کہ ایک بات بتلائی
گئی اور وہ پوری ہوئی تو پھر اس پر خود ہی اعتبار ہو جاتا ہے۔ اس عالم کے امور کا جو آلہ ہے وہ اسے
شناخت نہیں کر سکتا یہ روحانی امور ہیں انہی سے ان کو پہچانا جاوے تو سمجھ آتی ہے اور خواب اپنی صداقت
پر آپ ہی گواہی دیتے ہیں ۔
البدر مورخه ۲۳ تا ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۳ کالم نمبر ۳ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۶۵۴ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
کشف اور خواب بھی ہر ایک کے یکساں نہیں ہوتے ۔ وہ کامل کشف جس کو قرآن شریف میں اظہار
علی الغیب سے تعبیر کیا گیا ہے جو دائرہ کی طرح پورے علم پر مشتمل ہوتا ہے وہ ہر ایک کو عطا نہیں کیا جاتا
صرف برگزیدوں کو دیا جاتا ہے۔ اور ناقصوں کا کشف اور الہام ناقص ہوتا ہے جو بالآخر ان کو بہت
شرمندہ کرتا ہے۔ اظہار علی الغیب کی حقیقت یہ ہے کہ جیسے کوئی اونچے مکان پر چڑھ کر ارد گرد کی چیزوں کو
دیکھتا ہے تو بلاشبہ آسانی سے ہر ایک چیز اس کو نظر آ سکتی ہے لیکن جو شخص نشیب کے مکان سے ایسی
چیزوں کو دیکھنا چاہتا ہے تو بہت سی چیزیں دیکھنے سے رہ جاتی ہیں۔ اور برگزیدوں سے خدا کی یہ عادت
ہے کہ ان کی نظر کو اونچے مکان تک لے جاتا ہے تب وہ آسانی سے ہر ایک چیز کو دیکھ سکتے ہیں اور انجام
کی خبر دیتے ہیں۔ اور نشیب کا آدمی انجام کی خبر نہیں دے سکتا۔ اس لئے بلعم نے حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے پہچاننے میں دھوکہ کھایا اور اس کو اُن کا وہ عالی مرتبہ برگزیدگی کا معلوم نہ ہو سکا جس سے ڈر کر وہ
ادب اختیار کرتا ۔
(حقیقۃ المہدی۔ روحانی خزائن جلد ۴ ۱ صفحه ۴۴۲ ۴۴۳)
یہ بات یا د رکھنی چاہئے کہ وحی دو قسم کی ہے وحی الابتلاء اور وحی الاصطفاء، وحی الابتلاء بعض اوقات