وحی، الہام، کشوف اور روٴیا
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہیں مگر مجرد عقل انسان کو اس اعلیٰ درجہ یقین کا ما کا مالک نہیں بنا سکتی کیونکہ غایت درجہ کا ہ غایت درجہ حکم عقل کا یہ ہے کہ وہ
کسی شے کے موجود ہونے کی ضرورت کو ثابت کرے جیسا کسی چیز کی نسبت یہ حکم دے کہ اس چیز کا ہونا
ضروری ہے یا یہ چیز ہونی چاہئے ۔ مگر ایسا حکم ہرگز نہیں دے سکتی کہ واقعہ میں یہ چیز ہے بھی اور یہ پایہ
یقین کامل کا کہ علم انسان کا کسی امر کی نسبت ہونا چاہئے کے مرتبہ سے ترقی کر کے ہے کے مرتبہ تک پہنچ
جائے تب حاصل ہوتا ہے کہ جب عقل کے ساتھ کوئی دوسرا ایسا رفیق مل جاتا ہے کہ جو اُس کی قیاسی
وجوہات کو تصدیق کر کے واقعات مشہودہ کا لباس پہناتا ہے۔ یعنی جس امر کی نسبت عقل کہتی ہے کہ ہونا
چاہئے وہ رفیق اس امر کی نسبت یہ خبر دے دیتا ہے کہ واقعہ میں وہ امر موجود بھی ہے کیونکہ جیسا کہ ہم
ابھی بیان کر چکے ہیں عقل صرف ضرورت شے کو ثابت کرتی ہے خود شے کو ثابت نہیں کر سکتی ۔ اور ظاہر
ہے کہ کسی شے کی ضرورت کا ثابت ہونا امر دیگر ہے اور خود اُس شے کا ثابت ہو جانا امر دیگر ۔ بہرحال
عقل کے لئے ایک رفیق کی حاجت ہوئی کہ تا وہ رفیق عقل کے اس قیاسی اور ناقص قول کا کہ جو ہونا
چاہئے کے لفظ سے بولا جاتا ہے مشہودی اور کامل قول سے جو ہے کے لفظ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ جبر
نقصان کرے اور واقعات سے جیسا کہ وہ نفس الامر میں واقعہ ہمیں آگاہی بخشے سوخدا نے جو بڑا ہی رحیم اور
کریم ہے اور انسان کو مراتب قصوی یقین تک پہنچانا چاہتا ہے اس حاجت کو پوری کیا ہے اور عقل کے لئے
کئی رفیق مقرر کر کے راستہ یقین کامل کا اس پر کھول دیا ہے تا نفس انسان کا کہ جس کی ساری سعادت اور
نجات یقین کامل پر موقوف ہے اپنی سعادت مطلوبہ سے محروم نہ رہے اور ہونا چاہئے کے نازک اور پُر خطر
پل سے کہ عقل نے شکوک اور شبہات کے دریا پر باندھا ہے بہت جلد آگے عبور کر کے ہے کے قصر عالی
میں جو دارالامن والاطمینان ہے داخل ہو جائے اور وہ رفیق عقل کے جو اس کے یار اور مددگار ہیں
ہر مقام اور موقعہ میں الگ الگ ہیں لیکن از روئے حصہ عقلی کے تین سے زیادہ نہیں اور ان تینوں کی تفصیل
اس طرح پر ہے کہ اگر حکم عقل کا دنیا کے محسوسات اور مشہودات سے متعلق ہو جو ہر روز دیکھے ۔ روز دیکھے جاتے یا سنے
جاتے یا سونگھے جاتے یا ٹولے جاتے ہیں تو اس وقت رفیق اس کا جو اس کے حکم کو یقین کامل تک
پہنچاوے مشاہدہ صحیحہ ہے کہ جس کا نام تجربہ ہے ۔ اور اگر حکم عقل کا اُن حوادث و واقعات سے متعلق ہو جو
مختلف از منہ اور امکنہ میں صدور پاتے رہے ہیں یا صدور پاتے ہیں تو اس وقت اس کا ایک اور رفیق
بنتا ہے کہ جس کا نام تو اریخ اور اخبار اور خطوط اور مراسلات ہے اور وہ بھی تجربہ کی طرح عقل کی ڈور آمیز
روشنی کو ایسا مصفا کر دیتا ہے کہ دیتا ہے کہ پھر اُس میں شک کرنا ایک حمق اور جنون اور سودا ہوتا ہے اور اگر حکم عقل کا
المحسو۔
ان واقعات سے متعلق ہو ہو جو جا ماوراء الحسو سات ہیں جن کو ہم انہ نہ آنکھ آ سے دیکھ سکتے ہیں اور نہ کان سے سُن
سکتے ہیں اور نہ ہاتھ سے ٹول سکتے ہیں اور نہ اس دنیا کی تواریخ سے دریافت کر سکتے ہیں تو اس وقت اس کا
ایک تیسرا رفیق بنتا ہے کہ جس کا نام الہام اور وحی ہے اور قانون قدرت بھی یہی چاہتا ہے کہ جیسے پہلے دو
مواضع میں عقل نا تمام کو دور فیق میتر آگئے ہیں تیسرے موضع میں بھی میسر آیا ہو۔ کیونکہ قوانین فطرتیہ
میں اختلاف نہیں ہو سکتا۔ بالخصوص جبکہ خدا نے دنیا کے علوم اور فنون میں کہ جن کے نقصان اور سہو اور خطا
میں چنداں حرج بھی نہیں انسان کو ناقص رکھنا نہیں چاہا تو اس صورت میں خدا کی نسبت یہ بڑی بدگمانی ہو
گی جو ایسا خیال کیا جاوے جو اس نے ان امور کی معرفت تامہ کے بارے میں کہ جن پر کامل یقین رکھنا
نجات اخروی کی شرط ہے اور جن کی نسبت شک رکھنے سے جہنم ابدی طیار ہے انسان کو ناقص رکھنا چاہا ہے
اور اس کے علم اخروی کو صرف ایسے ایسے ناقص خیالات پر ختم کر دیا ہے کہ جن کی محض اٹکلوں پر ہی ساری
بنیاد ہے اور ایسا ذریعہ اس کے لئے کوئی بھی مقرر نہیں کیا کہ جو شہادت واقعہ دے کر اس کے دل کو یہ تسلی
اور تشفی بخشے کہ وہ اصول نجات کہ جن کا ہونا عقل بطور قیاس اور اٹکل کے تجویز کرتی ہے وہ حقیقت میں
موجود ہی ہیں اور جس ضرورت کو عقل قائم کرتی ہے وہ فرضی ضرورت نہیں بلکہ حقیقی اور واقعی ضرورت ہے
اب جبکہ یہ ثابت ہوا کہ الہیات میں یقین کامل صرف الہام ہی کے ذریعہ سے ملتا ہے اور انسان کو اپنی
نجات کے لئے یقین کامل کی ضرورت ہے اور خود بغیر یقین کامل کے ایمان سلامت لے جانا مشکل ۔ تو
نتیجہ ظاہر ہے کہ انسان کو الہام کی ضرورت ہے۔
(براہین احمد یہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۷۸ تا ۸۰ حاشیہ نمبر ۴ )
اس جگہ یہ بھی یاد رہے کہ مجرد عقلی خیالوں میں صرف اتنا اتنا ہی نقص نہیں کہ وہ مراتب ۔ یقینیہ سے قاصر
ہیں اور دقائق الہیات کے مجموعہ پر قابض نہیںہو سکتے بلکہ ایک یہ بھی نقص ہے کہ مجرد عقلی تقریر میں دلوں ہے مجرد
پر اثر کرنے میں بھی بغایت درجہ کمزور و بے جان ہیں اور کمزور ہونے کی وجہ یہ ہے کہ کسی کلام کا دل پر
کارگر ہونا اس بات پر موقوف ہے کہ اس کلام کی سچائی سامع کے ذہن میں ایسی متحقق ہو کہ جس میں ایک
ذرا شک کرنے کی گنجائش نہ ہو اور دلی یقین سے یہ بات دل میں بیٹھ جائے کہ جس واقعہ کی مجھ کو خبر دی گئی
ہے اس میں غلطی کا امکان نہیں اور ابھی ظاہر ہو چکا ہے کہ مجرد عقل یقین کامل تک پہنچا ہی نہیں سکتی ۔ پس
اس صورت میں یہ بات بدیہی ہے کہ وہ آثار کہ یقین کامل پر مترتب ہوتے ہیں اور وہ تاثیر یں کہ جو یقینی
کلام دلوں پر کرتی ہے وہ مجرد عقل سے ہرگز متوقع نہیں اور اس کا ثبوت روز مرہ تجربہ سے ظاہر ہے مثلاً
ایک شخص ایک دور دراز ولایت کا سیر کر کے آتا ہے تو جب اپنے وطن میں پہنچتا ہے تو ہر یک خویش و بیگانہ
اس ولایت کی خبریں اُس سے دریافت کرتا ہے اور اُس کی چشم دید خبریں بشرطیکہ وہ دروغ گوئی کی
عادت سے متہم نہ ہو دلوں پر بہت اثر کرتی ہیں اور بغیر کسی تر 5 داور شک کے فی الواقعہ راست اور صحیح سمجھی
جاتی ہیں۔ بالخصوص جب ایسا مخبر ہو کہ لوگوں کی نظر میں ایک بزرگوار اور صالح آدمی ہو۔ اس قدر تاثیر
اس کی کلام میں کیوں ہوتی ہے اس لئے ہوتی ہے کہ اول اس کو ایک شریف اور راستباز تسلیم کر کے پھر
اس کی نسبت یہ یقین کیا گیا ہے کہ وہ جو جو ان ملکوں کے واقعات بیان کرتا ہے ان کو اُس نے اپنی
سے
آنکھوں سے دیکھا ہے اور جو جو خبریں بتلاتا ہے وہ سب اس کا ، وہ سب اس کا چشم دید ماجرا ۔ دید ماجرا ہے۔ پس اسی باعث
اس کی باتوں کا دلوں پر سخت اثر واقع ہوتا ہے اور اس کے بیانات طبیعتوں میں ایسے جم جاتے ہیں کہ گویا
ان واقعات کی تصویر نظر کے سامنے آموجود ہوتی ہے بلکہ بسا اوقات جب وہ اپنے سفر کی ایک رقت آمیز
حکایت سُناتا ہے یا کسی قوم کا درد انگیز قصہ بیان کرتا ہے تو سنتے ہی وہ بات سامعین کے دل کو ایسا پکڑ لیتی
ہے کہ اُن کی آنکھوں میں آنسو بھر آتے ہیں اور ان کی ایک ایسی حالت ہو جاتی ہے کہ گویا وہ موقع پر
موجود ہیں اور اس واقعہ کو بچشم خود دیکھ رہے ہیں۔ لیکن جو شخص اپنے گھر کی چار دیوار سے کبھی باہر نہیں نکلا
نہ اس ملک میں کبھی گیا اور نہ دیکھنے والوں سے کبھی اس کا حال سُنا اگر وہ اُٹھ کر صرف اپنی اٹکل سے اس
ملک کی خبریں بیان کرنے لگے تو اس کی بک بک سے خاک بھی تاثیر نہیں ہوتی ۔ بلکہ لوگ اُسے کہتے ہیں
کہ کیا تو پاگل اور دیوانہ ہے کہ ایسی باتیں بیان کرنے لگا کہ جو تیرے معائنہ اور تجربہ سے باہر ہیں اور
تیرے ناقص علم سے بلند تر ہیں اور اس پر ایسا ہی کہتے ہیں کہ جیسا ایک بزرگ نے کسی احمق کا قصہ
لکھا ہے کہ وہ ایک جگہ گیہوں کی روٹی کی بہت سی تعریفیں کر رہا تھا کہ وہ بہت ہی مزیدار ہوتی ہے اور
جب پوچھا گیا کہ کیا تو نے بھی کبھی کھائی ہے تو اس نے جواب دیا کہ میں نے کھائی تو کبھی نہیں پر میرے
دادا جی بات کیا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ہم نے کسی کو کھاتے دیکھا ہے۔
غرض جب تک کوئی سامعین کی نظر میں کسی واقعہ پر بکلی محیط نہ ہو تب تک بجائے اس کے کہ اُس کا
کلام دلوں پر کچھ اثر کرے خواہ مخواہ ٹھٹھا اور ہنسی کرانے کا موجب ٹھہرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجرد عقلمندوں کی
خشک تقریروں نے کسی کو عالم آخرت کی طرف یقینی طور پر متوجہ نہیں کیا اور لوگ یہی سمجھتے رہے کہ جیسا یہ
لوگ صرف انکل سے باتیں کرتے ہیں علیٰ ہذا القیاس ہم بھی اُن کی رائے کے مخالف اٹکلیں دوڑا سکتے
ہیں۔ نہ انہوں نے موقع پر جا کر اصل حقیقت کو دیکھا نہ ہم نے۔ اسی باعث سے جب ایک طرف بعض
عقلمندوں نے خدا کی ہستی پر رائے ظا رائے ظاہر کرنی شروع کی تو دوسرے عقلمندوں نے ان کے مخالف ہو کر
دہر یہ مذہب کی تائید میں کتا بیں تصنیف کیں اور سچ تو یہ ہے کہ ان عاقلوں کا فرقہ کہ جو خدا کی ہستی کے
کسی قدر قائل تھے وہ بھی دہر یہ پن کی رگ سے کبھی خالی نہیں ہوا اور نہ اب خالی ہے۔ انہی برہمولوگوں
کو دیکھو کب وہ خدا کو کامل صفتوں سے متصف سمجھتے ہیں کب ان کو اقرار ہے کہ خدا گونگا نہیں بلکہ اُس
میں حقیقی طور پر صفت تکلم بھی ہے جیسی ایک جیتے جاگتے میں ہونی چاہئے ۔ کب وہ اس کو حقانی طور پر
پورا پورا مد بر اور رزاق سمجھتے ہیں ۔ کب ان کو اس بات پر ایمان ہے کہ حقیقت میں خدا حی و قیوم ہے
اور اپنی آوازیں صادق دلوں تک پہنچا سکتا ہے۔ بلکہ وہ تو اس کے وجود کو ایک موہومی اور مردہ سا خیال
کرتے ہیں کہ جس کو عقل انسانی صرف اپنے ہی تصورات سے ایک فرضی طور پر ٹھہرا لیتی ہے اور اس
طرف سے زندوں کی طرح کبھی آواز نہیں آتی ۔ گویا وہ خدا نہیں ایک بُت ہی ہے کہ جو کسی گوشہ میں پڑا
ہے۔ میں متعجب ہوں کہ ایسے کچے اور ضعیف خیالات سے کیونکر یہ لوگ خوش ہوئے بیٹھے ہیں اور
ایسے خود تراشیدہ باتوں سے کن ثمرات کی توقع ہے۔ کیوں سچے طالبوں کی طرح اس خدا کو نہیں
ڈھونڈتے کہ جو قادر توانا اور جیتا جاگتا ہے اور اپنے وجود پر آپ اطلاع دینے کی قدرت رکھتا ہے اور
انی انا اللہ کی آواز سے مردوں کو ایک دم میں زندہ کر سکتا ہے۔ جب یہ لوگ خود جانتے ہیں کہ عقل کی
روشنی دود آمیز ہے تو پھر کامل روشنی کے کیوں خواہاں نہیں ہوتے ۔ عجب احمق ہیں کہ اپنے مریض ہونے
کے تو قائل ہیں پر علاج کا کچھ فکر نہیں۔ ہائے افسوس! کیوں ان کی آنکھیں نہیں کھلتیں تا وہ حق الامر کو
دیکھ لیں۔ کیوں ان کے کانوں پر سے پردہ نہیں اُٹھتا تا وہ حقانی آواز کوسن لیں۔ کیوں ان کے دل ایسے
کجرو اور ان کی سمجھیں ایسی الٹی ہو گئیں کہ جو اعتراض حقیقت میں اُنہی پر وارد ہوتا تھا وہ الہام حقیقی
کے تابعین پر کرنے لگے ۔
اسی وہم کا ضمیمہ برہمو سماج والوں کا ایک اور وہم بھی ہے کہ الہام ایک قید ہے اور ہم ہر یک قید سے
آزاد ہیں یعنی ہم اچھے ہیں کیونکہ آزاد قیدی سے اچھا ہوتا ہے۔ ہم اس نکتہ چینی کو مانتے ہیں اور اقرار
کرتے ہیں کہ بلا شبہ الہام ایک قید ہے مگر ایسی قید ہے کہ جس کے بغیر سچی آزادی حاصل ہونا ممکن نہیں
کیونکہ سچی آزادی وہ ہے کہ انسان کو ہر یک نوع کی غلطی اور شکوک اور شبہات سے نجات ہو کر مرتبہ یقین
کامل کا حاصل ہو جائے اور اپنے مولیٰ کریم کو اسی دنیا میں دیکھ لے۔ سو جیسا کہ ہم اسی حاشیہ میں ثابت
کر چکے ہیں یہ حقیقی آزادی دنیا میں کامل اور خدا دوست مسلمانوں کو بذریعہ قرآن شریف حاصل ہے اور بجز
ان کے کسی برہمو وغیرہ کو حاصل نہیں ۔
اسی وہم کا ضمیمہ بر ہمو سماج والوں کا ایک اور مقولہ ہے کہ گویا انہوں نے اپنے اسی قامت ناساز کو
ایک دوسرے لباس میں ظاہر کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ الہام کا تابع ہونا ایک حرکت خلاف وضع استقامت
اور مبائن طریق فطرت ہے کیونکہ ہر یک امر کی حقیقت پر مطلع ہونے کے لئے صاف اور سیدھا راستہ کہ
جس کو ہر یک انسان کا نفس ناطقہ بمقتضائے اپنی فطرت کے چاہتا ہے یہی ہے کہ عقلی دلائل سے اس
حقیقت کو کھولا جائے ۔ جیسے مثلا فعل سرقہ کے قبیح ہونے کے لئے حقیقی وجہ جس پر روحانی اطمینان موقوف
ہے یہی ہے کہ وہ ایک ظلم اور تعدی ہے کہ عند العقل نا مناسب اور ناجائز ہے۔ یہ وجہ نہیں ہے کہ جو کسی
الہامی کتاب نے اس کا مرتکب ہونا گناہ لکھا ہے ۔ یا مثلاً سم الفار جو ایک زہر ہے اُس کے کھانے کی
ممانعت حقیقی طور پر اس بنا پر ہوسکتی ہے کہ وہ قاتل اور مہلک ہے نہ اس بنا پر کہ خدا کے کلام میں اس کے
اکل و شرب سے نہی وارد ہے۔ پس ثابت ہے کہ واقعی اور حقیقی سچائی کی رہ نما صرف عقل ہے نہ الہام
لیکن ان حضرات کو ابھی تک یہ خبر بھی نہیں کہ اس وہم کا تو اسی وقت قلع قمع ہو گیا کہ جب مضبوط اور قوی
دلائل سے ان کی عقل کا خام اور نا تمام ہونا بپایہ ثبوت پہنچ گیا ۔ کیا یہ عقلمندی ہے کہ جس وسوسہ کو دلائل قو یہ
کے پر زور رلشکر لشکر نے نے : پیس ڈالا ہے اُسی مُردہ خیال کو بے شرم آدمی کی طرح رح بار بار بارہا بار پیش کیا جائے ئے ۔ ۔ ا افسوس
افسوس !! ارے بابا کیا تم بار ہائن نہیں چکے کہ گو حقائق اشیاء عقلی دلائل سے کسی قدر منکشف ہوتے ہیں مگر
ایسا تو نہیں کہ تمام مراتب یقین کا استکمال عقل ہی پر موقوف ہے۔ آپ تو اپنی ہی مثال پیش کردہ سے
ملزم ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ سم الفار کا قاتل اور مہلک ہونا مجرد عقل کے ذریعہ سے بپایہ ثبوت نہیں پہنچا بلکہ
یقینی طور پر یہ خاصیت اس کی تب معلوم ہوئی جب عقل نے تجربہ صحیحہ کو اپنا رفیق بنا کرسم الفار کی خاصیت
مخفیہ کو مشاہدہ کر لیا ہے۔ سو ہم بھی آپ کو یہی سمجھاتے ہیں کہ جیسی سم الفار کی خاصیت یقینی طور پر دریافت
کرنے کے لئے عقل کو ایک دوسرے رفیق کی حاجت ہوئی یعنی تجربہ صحیحہ کی حاجت ۔ ایسا ہی الہیات
اور عالم معاد کے حقائق علی وجہ الیقین دریافت کرنے کے لئے عقل کو الہام الہی کی حاجت ہے اور بغیر
اس رفیق کے عقل کا کام علم دین میں چل نہیں سکتا۔ جیسے دوسرے علوم میں بغیر دوسرے رفیقوں کے عقل
بے دست و پا اور ناقص اور نا تمام ہے۔ غرض عقل في حد ذاتہ مستقل طور پر کسی کام کو یقینی طور پر انجام نہیں
دے سکتی جب تک کوئی دوسرا رفیق اس کے ساتھ شامل نہ ہو۔ اور بغیر شمول رفیق کے ممکن نہیں کہ خطا اور
غلطی سے محفوظ اور معصوم رہ سکے بالخصوص علم الہی میں جس کے تمام ابحاث کی گنہ اور حقیقت اس عالم کی
وراء الوراء ہے۔ اور جس کا کوئی نمونہ اس دنیا میں موجود نہیں ۔ ان امور میں عقل ناقص انسانی غلطی سے
تو کیا بچے گی کمال معرفت کے مرتبہ تک بھی نہیں پہنچا سکتی و دقتیں اُس نا دیدہ عالم کے واقعات
میں پیش آتی ہیں اور جس طرح غیر مرئی اور غیب الغیب جہان کے تصور کرنے کے وقت میں حیرتیں رونما
ہوتی ہیں اور نظر اور فکر کے آگے ایک دریا نا پیدا کنار دکھلائی دیتا ہے اس جگہ اس کا ہزارم حصہ بھی نہیں تو
اس صورت میں اگر ہم صریحاً و عمداً بے راہی اختیار نہ کریں تو بلا شبہ اس اقرار کرنے کے لئے مجبور ہیں کہ
ہمیں اس عالم کے حالات اور واقعات ٹھیک ٹھیک معلوم کرنے کے لئے اور اُن پر یقین کامل لانے کی
غرض سے دنیا کی نسبت صد ہا درجہ زیادہ مؤرخوں اور واقعہ نگاروں اور تجربہ کاروں کی حاجت ہے اور
جبکہ اس عالم کا مؤرخ اور واقعہ نگار بجز خدا کی کلام کے کوئی اور نہیں ہو سکتا اور ہمارے یقین کا جہاز بغیر
وجود واقعہ نگار کے تباہ ہوا جاتا ہے۔ اور بادصر صر وساوس کی ایمان کی کشتی کو ورطہ ہلاکت میں ڈالتی جاتی
ہے تو اس صورت میں کون عاقل ہے کہ جو صرف عقل ناقص کی رہبری پر بھروسہ کر کے ایسے کلام کی ضرورت
سے منہ پھیرے جس پر اس کی جان کی سلامتی موقوف ہے اور جس کے مضامین صرف قیاسی اٹکلوں میں محدود
نہیں بلکہ وہ عقلی دلائل کے علاوہ بحیثیت ایک مؤرخ صادق عالم ثانی کے واقعات صحیحہ کی خبر بھی دیتا ہے اور
چشم دید ماجرا بیان کرتا ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۳۲۷ تا ۳۳۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
حضرات!! تم خوب سوچ کر دیکھ لو کہ الہام کے بغیر نہ یقین کامل ممکن ہے نہ غلطی سے بچنا ممکن ۔ نہ
توحید خالص پر قائم ہونا ممکن ۔ نہ جذبات نفسانیہ پر غالب آنا حیز امکان میں داخل ہے۔ وہ الہام ہی
ہے جس کے ذریعہ سے خدا کی نسبت ہے کی دھوم مچی ہوئی ہے اور تمام دنیا ہست ہست کر کے اُس کو
پکار رہی ہے وہ الہام ہی ہے جو ابتدا سے دلوں میں جوش ڈالتا آیا کہ خدا موجود ہے۔ وہی ہے جس سے
پرستاروں کو پرستش کی لذت آتی ہے۔ ایمان داروں کو خدا کے وجود اور عالم آخرت پر تسلی ملتی ہے۔
وہی ہے جس سے کروڑ ہا عارفوں نے بڑی استقامت اور جوش محبت الہیہ سے اس مسافر خانہ کو چھوڑا ۔
وہی ہے جس کی صداقت پر ہزار ہا شہیدوں نے اپنے خون سے مہریں کر دیں۔ ہاں وہی ہے جس کی
قوت جاذبہ سے بادشاہوں نے فقر کا جامہ پہن لیا۔ بڑے بڑے مالداروں نے دولتمندی پر درویشی
اختیار کر لی۔ اس کی برکت سے لاکھوں امی اور نا خواندہ اور بوڑھی عورتوں نے بڑے پُر جوش ایمان سے
کوچ کیا ۔ وہی ایک کشتی ہے جس نے بارہا یہ کام کر دکھایا کہ بے شمار لوگوں کو ورطۂ مخلوق پرستی اور بدگمانی
سے نکال کر ساحل تو حید اور یقین کامل تک پہنچا دیا ۔ وہی آخری دم کا یار اور نازک وقت کا مددگار ہے۔ کا کا
لیکن فقط عقل کے پردے سے جس قدر دنیا کو ضرر پہنچا ہے وہ کچھ پوشیدہ نہیں۔ بھلا تم آپ ہی بتلاؤ کس
نے افلاطون اور اس کے توابع کو خدا کی خالقیت سے منکر بنایا ؟ کس نے جالینوس کو روحوں کے باقی
رہنے اور جزا سزا کے بارہ میں شک میں ڈال دیا ؟ کس نے تمام حکیموں کو خدا کے عالم بالجزئیات ہونے
سے انکاری رکھا۔ کس نے بڑے بڑے فلاسفروں سے بُت پرستی کرائی؟ کس نے مورتوں کے آگے
مُرغوں اور دوسرے حیوانات کو ذبح کرایا؟ کیا یہی عقل نہیں تھی جس کے ساتھ الہام نہ تھا؟ اور یہ شبہ پیش
کرنا کہ بہت سے لوگ الہام کے تابع ہو کر بھی مشرک بن گئے ۔ نئے نئے خدا بنا لئے درست نہیں کیونکہ
یہ خدا کے سچے الہام کا قصور نہیں بلکہ ان لوگوں کا قصور ہے جنہوں نے سچ کے ساتھ جھوٹ ۔ ملا دیا اور خدا
پرستی پر ہوا پرستی کو اختیار کر لیا۔ پھر بھی الہام الہی اُن کے تدارک سے غافل نہیں رہا۔ اُن کو فراموش نہیں
کیا بلکہ جن جن باتوں میں وہ حق سے دور پڑ گئے دوسرے الہام نے ان باتوں کی اصلاح کی ۔
براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۶۳ ۱۶۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
ہاں سچ بات ہے کہ عقل بھی بے سود اور بے فائدہ نہیں اور ہم نے کب کہا ہے کہ بے فائدہ ہے۔ مگر
اس بدیہی صداقت کے ماننے سے ہم کس طرح بھاگ سکتے ہیں کہ مجرد عقل اور قیاس کے ذریعہ سے ہمیں
وہ کامل یقین کا سرمایہ حاصل نہیں ہو سکتا کہ جو عقل اور الہام کے اشتمال سے حاصل ہوتا ہے اور نہ
لغزشوں اور غلطیوں اور خطاؤں اور گمراہیوں اور خود پسندیوں اور خود بینیوں سے بچ سکتے ہیں۔ اور نہ
ہمارے خود تراشیدہ خیالات خدا کے پُر زور اور پر جلال اور پُر رعب زور اور پر جلال اور پُر رعب حکم کی طرح جذبات نفسانی پر غالب
آسکتے ہیں اور نہ ہمارے طبعزاد تصورات اور خشک تخیلات اور بے اصل تو ہمات ہم کو وہ سرور اور خوشی اور
تسلی اور تشفی پہنچا سکتے ہیں کہ جو محبوب حقیقی کا دلآویز کلام پہنچاتا ہے تو پھر کیا ہم ایک اکیلی عقل کے پیرو
ہو کر اُن تمام نقصانوں اور زبانوں اور بدبختیوں اور بدنصیبیوں کو اپنے لئے قبول کر لیں اور ہزار ہا بلاؤں
کا اپنے نفس پر دروازہ کھول دیں۔ عاقل انسان کسی طرح اس مہمل بات کو باور نہیں کر سکتا کہ جس نے
کامل معرفت کی پیاس لگا دی ہے اُس نے پوری معرفت کا لبالب پیالہ دینے سے دریغ کیا ہے اور جس
نے آپ ہی دلوں کو اپنی طرف کھینچا ہے اس نے حقیقی عرفان کے دروازے بند کر رکھے ہیں اور خدا شناسی
کے تمام مراتب کو صرف فرضی ضرورت پر خیال دوڑانے میں محدود کر دیا ہے۔ کیا خدا نے انسان کو ایسا ہی
بد بخت اور بے نصیب پیدا کیا ہے کہ جس کامل تسلّی کو خدا شناسی کی راہ میں اس کی روح چاہتی ہے اور دل
تڑپتا ہے اور جس کے حصول کا جوش اُس جان و جگر میں بھرا ہوا ہے اُس کے حصول سے اس دنیا میں اس ہوا
کو بکلی یاس اور نا امیدی ہے۔ کیا تم ہزار ہا لوگوں میں سے کوئی بھی ایسی روح نہیں کہ اس بات کو سمجھے کہ
جو معرفت کے دروازے صرف خدا کے کھولنے سے کھلتے ہیں وہ انسانی قوتوں سے کھل نہیں سکتے اور جو
۔
خدا کا آپ کہنا ہے کہ میں موجود ہوں اس سے انسانوں کے صرف قیاسی خیالات برابر نہیں ہو سکتے ۔
بلاشبہ خدا کا اپنے وجود کی نسبت خبر دینا ایسا ہے کہ گویا خدا کو دکھلا دیتا ہے مگر صرف قیاسا انسان کا کہنا ایسا
نہیں ہے۔ اور جبکہ خدا کے کلام سے کہ جو اس کے وجود خاص پر دلالت کرتا ہے ہمارے عقلی خیالات کسی
طرح برابر نہیں ہو سکتے تو پھر تکمیل یقین کے لئے کیوں اس کے کلام کی حاجت نہیں؟ کیا اس صریح
تفاوت کو دیکھنا تمہارے دل کو ذرا بھی بیدار نہیں کرتا؟ کیا ہمارے کلام میں کوئی بھی ایسی بات نہیں کہ جو
تمہارے دل پر مؤثر ہو؟ اے لوگو! اس بات کے سمجھنے میں کچھ بھی دقت نہیں کہ عقل انسانی مغیبات کے
جاننے کا آلہ نہیں ہو سکتی ۔ اور کون تم میں سے اس بات کا منکر ہوسکتا ہے کہ جو کچھ بعد فوت کے پیش آنے
والا ہے وہ سب مغیبات میں ہی داخل ہے۔ مثلاً تم سوچو کہ کسی کو واقعی طور پر کیا خبر ہے کہ موت کے
وقت کیونکر انسان کی جان نکلتی ہے اور کہاں جاتی ہے اور کون ہمراہ لے جاتا ہے اور کس مقام میں ٹھہرائی
جاتی ہے اور پھر کیا کیا معاملہ اس پر گذرتا ہے؟ ان سب باتوں میں عقل انسانی کیونکر قطعی فیصلہ کر سکے ۔
قطعی طور پر تو انسان تب فیصلہ کر سکتا ہے کہ جب ایک دو مرتبہ پہلے مر چکا ہوتا اور وہ راہیں اُسے معلوم
ہوتیں جن راہوں سے خدا تک پہنچتا تھا اور وہ مقامات اُسے یاد ہوتے جن میں ایک عرصہ تک اس کی
سکونت رہی تھی مگر اب توریزی اٹکلیں ہیں گو ہزار احتمال نکالو موقعہ پر جا کر تو کسی عاقل نے نہ دیکھا۔ اس
صورت میں ظاہر ہے کہ ایسے بے بنیاد خیالات سے آپ ہی تسلّی پکڑنا ایک طفل تسلی ہے حقیقی تسلی نہیں
ہے۔ اگر تم محققانہ نگاہوں سے دیکھو تو آپ ہی شہادت دو کہ انسان کی عقل اور اس کا کانشنس ان سب
امور کو علی وجہ الیقین ہرگز دریافت نہیں کر سکتا۔ اور صحیفہ قدرت کا کوئی صفحہ ان اُمور پر یقینی دلالت نہیں
کرتا۔ دور دراز کی باتیں تو یک طرف رہیں اول قدم میں ہی عقل کو حیرانی ہے کہ روح کیا چیز ہے اور
کیونکر داخل ہوتی اور کیونکر نکلتی ہے۔ ظاہر اتو کچھ نکلتا نظر نہیں آتا اور نہ داخل ہوتا نظر آتا ہے اور اگر کسی
جاندار کو وقت نزع جان کے کسی شیشہ میں بھی بند کرو تب بھی کوئی چیز نکلتی نظر نہیں آتی اور اگر بند شیشہ
کے اندر کسی مادہ میں کیڑے پڑ جائیں تو ان روحوں کے داخل ہونے کا بھی کوئی راہ دکھائی نہیں دیتا۔
انڈے میں اس سے بھی زیادہ تعجب ہے کس راہ سے روح پرواز کر ۔ راہ سے روح پرواز کر کے آتی ہے اور اگر بچہ اندر ہی مر جائے
تو کس راہ سے نکل جاتی ہے؟ کیا کوئی عاقل اس معمہ کو صرف اپنی ہی عقل کے زور سے کھول سکتا ہے؟
و ہم جتنے چاہو دوڑا ؤ مگر مجرد عقل کے ذریعہ سے کوئی واقعی اور یقینی بات تو معلوم نہیں ہوتی ۔ پھر جبکہ پہلے
ہی قدم میں یہ حال ہے تو پھر یہ ناقص عقل امور معاد میں قطعی طور پر کیا دریافت کر لے گی ؟
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۳۶ تا ۳۳۸ حاشیہ نمبر ۱۱)
اُس حکیم مطلق نے انسان ضعیف البنیان کو اپنی ہی رائے اور قیاس پر چھوڑنا نہیں چاہا بلکہ جس طور
کے واعظوں اور متکلموں سے اس کی تسلی اور تشفی ہو سکتی ہے اور اس کے جذبات نفسانی دَب سکتے ہیں
اور اُس کی روحانی بے قراریاں دور ہو سکتی ہیں وہ سب متکلم اس کے لئے پیدا کئے ہیں اور جس کلام سے
اس کی امراض و اعراض دور ہو سکتی ہیں وہ کلام اس کے لئے مہیا کیا ہے۔ یہ ثبوت ضرورت الہام کا کسی
اور طرز سے نہیں بلکہ خدا کا ہی قانون قدرت اُسے ثابت کرتا ہے۔ کیا یہ سچ نہیں کہ دنیا میں کروڑ ہا آدمی
کہ جو مصیبت میں معصیت میں غفلت میں گرفتار ہوتے ہیں ہمیشہ وہ دوسرے واعظ اور ناصح سے متاثر ہوا
کرتے ہیں اور ہر جگہ اپنا ہی علم اور اپنے ہی خیالات ہرگز کافی نہیں ہوتے اور ساتھ ہی یہ بات بھی ہے
کہ جس قدر متکلم کی ذاتی عظمت اور وقعت سامع کی نظر میں ثابت ہو اُسی قدر اس کا کلام تسلّی اور تشفی
بخشتا ہے۔ اُسی شخص کا وعدہ موجب تسکین خاطر ہوتا ہے کہ جو سامع کی نظر میں صادق الوعد اور ایفائے
وعدہ پر قادر بھی ہو۔ اس صورت میں کون اس بدیہی بات میں کلام کر سکتا ہے کہ امور معاد اور
ماوراء المحسوسات میں اعلیٰ مرتبہ تسلی اور تشفی اور تسکین خاطر کا کہ جو جذبات نفسانی اور آلا نفسانی اور آلام روحانی کو دور
کرنے والا ہو صرف خدا کے کلام سے حاصل ہو سکتا ہے۔ اور قانونِ قدرت پر نظر ڈالنے سے اس سے
عمده تر موجب تسلی و تشفی کا اور کوئی امر قرار نہیں پاسکتا۔ جب کوئی آدمی خدا کے کلام پر پورا پورا ایمان لاتا
ہے اور کوئی اعراض صوری یا معنوی درمیان نہیں ہوتا تو خدا کا کلام اس کو بڑے بڑے گردابوں میں سے
بچا لیتا ہے۔ اور سخت سخت جذبات نفسانی کا مقابلہ کرتا ہے اور بڑے بڑے پر دہشت حادثوں میں صبر
بخشتا ہے۔ جب دانا انسان کسی مشکل یا جذ بہ نفسانی کے وقت میں خدا کے کلام میں وعد اور وعید پاتا ہے یا
کوئی دوسرا اسے سمجھاتا ہے کہ خدا نے ایسا فرمایا ہے تو ایکبارگی اُس سے ایسا متا ثر ہو جاتا ہے کہ تو بہ پر توبہ
کرتا ہے۔ انسان کو خدا کی طرف سے تسلی پانے کی بڑی بڑی حاجتیں پڑتی ہیں۔ بسا اوقات وہ ایسی سخت
مصیبت میں گرفتار ہو جاتا ہے کہ اگر خدا کا کلام آیا نہ ہوتا اور اُس کو اپنی اس بشارت سے مطلع نہ کرتا۔
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ
وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ - الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ
إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ - أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ
هُمُ الْمُهْتَدُونَ ہے تو وہ بے حوصلہ ہو کر شاید خدا کے وجود سے ہی انکار کرتا اور یا نا اُمیدی کی حالت
میں خدا سے بکلی رابطہ توڑ دیتا اور یا غموں کے صدمہ سے ہلاک ہو جاتا ۔ اسی طرح جذبات نفسانی ایسے
ہیں کہ جن کی کسر ثوران کے لئے خدا کے کلام کی ضرورت تھی اور قدم قدم میں انسان کو وہ اُمور پیش آتے
ہیں جن کا تدارک صرف خدا کا کلام کر سکتا ہے۔ جب انسان خدا کی طرف متوجہ ہونا چاہتا ہے تو صد ہا
موانع اُس کو اس توجہ سے روکتے ہیں۔ کبھی اس دنیا کی لذت یاد ہوتی ہے کبھی ہم مشربوں کی صحبت دامن
کھینچتی ہے کبھی اس راہ کی تکالیف ڈراتی ہیں۔ کبھی قدیمی عادات اور ملکات راسخہ سنگ راہ ہو جاتی ہیں
کبھی ننگ کبھی نام کبھی ریاست کبھی حکومت اس راہ سے روکنا چاہتی ہے اور کبھی یہ سارے ایک لشکر کی
طرح ایک جگہ فراہم ہو کر اپنی طرف کھینچتے ہیں اور اپنے فوائد نقد کی خوبیاں پیش کرتے ہیں پس ان کے
اتفاق اور اژدہام میں ایک ایسا زور پیدا ہو جاتا ہے کہ خیالات خود تراشیدہ ان کی مدافعت نہیں کر سکتے
بلکہ ایک دم بھی اُن کے مقابلہ پر ٹھہر نہیں سکتے ۔ ایسے جنگ کے موقعہ میں خدا کے کلام کی پُر زور بندوقیں
درکار ہیں کہ تا مخالف کی صف کو ایک ہی فیر میں اڑا دیں ۔ کیا کوئی کام یک طرفہ بھی ہو سکتا ہے۔ پس یہ
کیونکر ممکن ہے کہ خدا ایک پتھر کی طرح ہمیشہ خاموش رہے اور بندہ وفاداری میں صدق میں صبر میں خود بخود
بڑھتا جائے اور صرف یہی ایک خیال کہ آسمان اور زمین کا البتہ کوئی خالق ہو گا اُس کو ہمیشہ کی قوت دے
کر عشق کے میدانوں میں آگے سے آگے کھینچتا چلا جائے خیالی باتیں واقعی باتوں کی ہرگز قائم مقام نہیں
ہو سکتیں اور نہ کبھی ہوئیں مثلاً ایک مفلس قرضدار نے کسی راستباز دولتمند سے وعدہ پایا ہے کہ عین وقت پر
میں تیرا گل قرضہ ادا کر دوں گا اور دوسرا ایک اور مفلس قرض دار ہے اُس کو کسی نے اپنی زبان سے وعدہ
نہیں دیا وہ اپنے ہی خیالات دوڑاتا ہے کہ شاید مجھ کو بھی وقت پر روپیہ مل جائے۔ کیا تسلّی پانے میں یہ
دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں ہرگز نہیں یہ سب قوانین قدرت ہی ہیں ۔ قوانین قدرت سے کون سی
حقانی صداقت باہر ہے۔ پر افسوس ان لوگوں پر کہ جو قوانین قدرت کی پابندی کا دعویٰ کرتے کرتے پھر
انہیں توڑ کر دوسری طرف بھاگ گئے اور جو کچھ کہا تھا اُس کے برعکس عمل میں !
البقرة : ۱۵۶ ۱۵۷
میں لائے ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص، روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۴۰ تا ۳۴۲ حاشیه نمبر ۱۱)
نہ معلوم آپ لوگوں کو کس نے بہکا دیا کہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ گویا عقل اور الہام میں کسی قدر باہم
تناقض ہے جس کے باعث وہ دونوں ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے ۔ خدا تمہاری آنکھیں کھولے اور تمہارے
دلوں کے پردے اُٹھا دے۔ کیا تم اس آسان بات کو سمجھ نہیں سکتے کہ جس حالت میں الہام کی طفیل سے
عقل اپنے کمال کو پہنچتی ہے اپنی غلطیوں پر متنبہ ہوتی ہے اپنی راہ مقصود کی سمت خاص کو دریافت کر لیتی
ہے آوارہ گردی اور سرگردانی سے چھوٹ جاتی ہے اور ناحق کی محنتوں اور بے ہودہ مشقتوں اور بے فائدہ
جان کنی سے رہائی پاتی ہے اور اپنے مشتبہ اور مظنون علم کو یقینی اور قطعی کر لیتی ہے اور مجرد انکلوں سے آگے
بڑھ کر واقعی وجود پر مطلع ہو جاتی ہے تسلی پکڑتی ہے آرام اور اطمینان پاتی ہے تو پھر اس صورت میں
الہام اس کا محسن و مددگار اور مربی ہوا یا اس کا دشمن اور مخالف اور ضرر رساں ہوا یہ کس قسم کا تعصب اور
کس نوع کی نابینائی ہے کہ جو ایک بزرگ مربی کو جو صریح رہبری اور رہنمائی کا کام دے رہا ہے رہزن
اور مزاحم تصور کیا جاتا ہے اور جو گڑھے سے باہر نکالتا ہے اس کو گڑھے کے اندر دھکیلنے والا سمجھ رہے ہیں۔
سارا جہان جانتا ہے اور تمام آنکھوں والے دیکھ رہے ہیں اور غور کرنے والی طبیعتیں مشاہدہ کر رہی ہیں
کہ دنیا میں عقل کی خوبی اور عظمت کو ماننے والے لاکھوں ایسے ہو گزرے ہیں اور اب بھی ہیں کہ جو
باوجود اس کے کہ عقل کے پیغمبر پر ایمان لائے اور عاقل کہلائے اور عقل کو عمدہ چیزا چیز اور اپنا رہبر سمجھتے متے تھے
مگر بایں ہمہ خدا کے وجود سے منکر ہی رہے اور منکر ہی مرے۔ لیکن ایسا آدمی کوئی ایک تو دکھلاؤ کہ جو
الہام پر ایمان لا کر پھر بھی خدا کے وجود سے انکاری رہا۔ پس جس حالت میں خدا پر مح میں خدا پر محکم ایمان لانے کے
لئے الہام ہی شرط ہے تو ظاہر ہے کہ جس جگہ شرط مفقود ہو گی اُس جگہ مشروط بھی ساتھ ہی مفقود ہو گا سو
اب بدیہی طور پر ثابت ہے کہ جو لوگ الہام سے منکر ہو بیٹھے ہیں انہوں نے دیدہ و دانستہ بے ایمانی کی
راہوں سے پیار کیا ہے اور دہر یہ مذہب کے پھیلنے اور شائع ہو جانے کو روا رکھا ہے۔ یہ نادان نہیں سوچتے
ما معہ بھی اُس
کہ جو وجود غیب الغیب ہے نہ د ، نہ دیکھنے میں آ سکتا ہے نہ سونگھنے میں نہ ٹولنے میں اگر قوت سامعہ کی
ذات کامل کے کلام سے محروم اور بے خبر ہو تو پھر اس نا پیدا وجود پر کیونکر یقین آوے۔ اور اگر مصنوعات
کے ملاحظہ سے صانع کا کچھ خیال بھی دل میں آیا لیکن جب طالب حق نے مدت العمر کوشش کر کے نہ
کبھی اس صانع کو اپنی آنکھوں سے دیکھا نہ کبھی اس کے کلام پر مطلع ہوا نہ کبھی اُس کی نسبت کوئی ایسا
نشان پایا کہ جو جیتے جاگتے میں ہونا چاہئے تو کیا آخر اس کو یہ وسوسہ نہیں گزرے گا کہ شاید میری فکر نے
ایسے صانع کے قرار دینے میں غلطی کی ہو اور شاید دہریہ اور طبعیہ ہی سچے ہوں کہ جو عالم کی بعض اجزا کو
بعض کا صانع قرار دیتے ہیں اور کسی دوسرے صانع کی ضرورت نہیں سمجھتے میں جانتا ہوں کہ جب نرا
عقل پرست اس باب میں اپنے خیال کو آگے سے آگے دوڑائے گا تو وسوسہ مذکورہ ضرور اُس کے دل کو
پکڑ لے گا کیونکہ ممکن نہیں کہ وہ خدا کے ذاتی نشان سے باوجود سخت جستجو اور تکاپو کے نا کام رہ کر پھر ایسے وہ سے نا ر
وساوس سے بچ جائے وجہ یہ کہ انسان میں یہ فطرتی اور طبعی عادت ہے کہ جس چیز کے وجود کو قیاسی قرائن
سے واجب اور ضروری سمجھے اور پھر باوجود نہایت تلاش اور پرلے درجہ کی جستجو کے خارج میں اس چیز کا
کچھ پتہ نہ لگے تو اپنے قیاس کی صحت میں اس کو شک بلکہ انکار پیدا ہو جاتا ہے اور اُس قیاس کے مخالف
اور منافی سینکڑوں احتمال دل میں نمودار ہو جاتے ہیں۔ بارہا ہم تم ایک مخفی امر کی نسبت قیاس دوڑایا
کرتے ہیں کہ یوں ہو گا یا ووں ہو گا اور جب بات کھلتی ہے تو وہ اور ہی ہوتی ہے۔ انہی روزمرہ کے
تجارب نے انسان کو یہ سبق دیا ہے کہ مجرد قیاسوں پر طمانیت کر کے بیٹھنا کمال نادانی ہے غرض جب تک
قیاسی اٹکلوں کے ساتھ خبر واقعہ نہ ملے تب تک ساری نمائش عقل کی ایک سراب ہے اس سے زیادہ نہیں
جس کا آخری نتیجہ دہر یہ پن ہے سو اگر دہر یہ بننے کا ارادہ ہے تو تمہاری خوشی ۔ ورنہ وساوس کے تند
سیلاب سے کہ جو تم سے بہتر ہزار ہا عقلمندوں کو اپنی ایک ہی موج سے تحت الثریٰ کی طرف لے گیا ہے
صرف اسی حالت میں تم بچ سکتے ہو کہ جب عروہ وقتی الہام حقیقی کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ ورنہ یہ تو ہرگز نہیں ہو گا
کہ تم مجرد خیالات عقلیہ میں ترقی کرتے کرتے آخر خدا کو کسی جگہ بیٹھا ہوا دیکھ لو گے بلکہ تمہارے خیالات کی
ترقی کا اگر کچھ انجام ہوگا تو بالآخر یہی انجام ہوگا کہ تم خدا کو بے نشان پا کر اور زندوں کی علامات سے خالی دیکھ
کر اور اُس کے سراغ لگانے سے عاجز اور درماندہ رہ کر اپنے دہر یہ بھائیوں سے ہاتھ جا ملاؤ گے۔
براہین احمدیہ ہر چہار حصص، روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۴۴ تا ۳۴۶ حاشیہ نمبر ۱۱)
وسوسه ششم ۔ معرفت کامل کا ذریعہ وہ چیز ہو سکتی ہے جو ہر وقت اور ہر زمانہ میں کھلے طور پر نظر آتی
ہو۔ سو یہ صحیفہ نیچر کی خاصیت ہے جو کبھی بند نہیں ہوتا اور ہمیشہ کھلا رہتا ہے اور یہی رہبر ہونے کے
لائق ہے کیونکہ ایسی چیز کبھی رہنما نہیں ہو سکتی جس کا دروازہ اکثر اوقات بند رہتا ہو اور کسی خاص زمانہ
میں کھلتا ہو۔
جواب ۔ صحیفۂ فطرت کو بمقابلہ کلام الہی کھلا ہوا خیال کرنا یہی آنکھوں کے بند ہونے کی نشانی ہے
جن کی بصیرت اور بصارت میں کچھ خلل نہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ اسی کتاب کو گھلے ہوئے کہا جاتا ہے
جس کی تحریر صاف نظر آتی ہو جس کے پڑھنے میں کوئی اشتباہ باقی نہ رہتا ہو پر کون ثابت کر سکتا ہے کہ مجرد