سید المطہرین خاتم النبیین حضرت محمد مصطتفٰی صلی اللہ علیہ و سلم
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
موجب ہلاکت ہو جاتی ہے جیسا کہ بلعم اسی وجہ سے ہلاک ہوا مگر صاحب وحی الاصطفاء کبھی ہلاک نہیں
ہوتا اور وحی الابتلاء بھی ہر ایک کو حاصل نہیں ہوتی بلکہ بعض انسانی طبیعتیں ایسی بھی ہیں کہ جیسے جسمانی طور پر
بہت سے لوگ گونگے اور بہرے اور اندھے پیدا ہوتے ہیں ایسا ہی بعض کی روحانی قوتیں کالعدم ہوتی
ہیں اور جیسے اندھے دوسروں کی رہنمائی سے اپنا گزارہ کر سکتے ہیں ایسا ہی یہ لوگ بھی کرتے ہیں ۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۱)
كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّم
(الهام الہی )
سيدنا وسيد المطهرين شفیع المذنبين خاتم النبيين سرور کائنات فخر موجودات
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
(فِدَاهُ نَفْسِي )
بعد از خدا بعشق محمد مخمرم
گر کفر این بود بخدا سخت کافرم
وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسان کامل کو وہ ملایک میں نہیں تھا، نجوم میں نہیں تھا، قمر میں
نہیں تھا آفتاب میں بھی نہیں تھا ، وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا ، وہ لعل اور یا قوت اور
زمر داور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔ غرض وہ کسی چیز ارضی اور سماوی میں نہیں تھا صرف انسان میں تھا
یعنی انسان کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سید و مولیٰ سید الانبیاء سید الاحیاء محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ سو وہ نور اس انسان کو دیا گیا اور حسب مراتب اُس کے تمام ہمرنگوں کو بھی یعنی
ان لوگوں کو بھی جو کسی قدر وہی رنگ رکھتے ہیں ۔ اور یہ شان اعلیٰ اور اکمل اور اتم طور پر ہمارے سید
ہمارے مولیٰ ہمارے ہادی نبی امی صادق مصدوق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھی ۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۰ ۱ تا ۶۲ ۱۶۰ ۱۶۲)
میں ہمیشہ تعجب کی نگہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار درود اور سلام اس پر )
یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔ اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہو سکتا اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا
انسان کا کام نہیں ۔ افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے اس کے مرتبہ کو شناخت نہیں کیا گیا ۔ وہ توحید جو دنیا
سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو دوبارہ اس کے ہ اس کو دنیا میں لایا۔ اوس نے خدا سے انتہائی درجہ درجہ پر محبت
کی اور انتہائی درجہ پر بنی نوع کی ہمدردی میں اس کی جان گداز ہوئی۔ اس لئے خدا نے جو اُس کے دل
کے راز کا واقف تھا اُس کو تمام انبیاء اور تمام اولین و آخرین پر فضیلت بخشی اور اُس کی مرادیں اس کی
زندگی میں اُس کو دیں۔ وہی ہے جو سر چشمہ ہر ایک فیض کا ہے اور وہ مو کا ہے اور وہ شخص جو بغیر اقرار افاضہ اس کے کے
کسی فضیلت کا دعوی کرتا ہے وہ انسان نہیں ہے بلکہ ذریت شیطان ہے کیونکہ ہر ایک فضیلت کی کنجی اس
کو دی گئی ہے اور ہر ایک معرفت کا خزانہ اس کو عطا کیا گیا ہے جو اُس کے ذریعہ سے نہیں پاتا وہ محروم
از لی ہے۔ ہم کیا چیز ہیں اور ہماری حقیقت کیا ہے۔ ہم کا فر نعمت ہوں گے اگر اس بات کا اقرار نہ کریں
کہ توحید حقیقی ہم نے اس نبی کے ذریعہ سے پائی اور زندہ خدا کی شناخت ہمیں اس کامل نبی کے ذریعہ
سے اور اس کے نور سے ملی ہے اور خدا کے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی جس سے ہم اس کا چہرہ
دیکھتے ہیں اسی بزرگ نبی کے ذریعہ سے ہمیں میسر آیا ہے۔ اس آفتاب ہدایت کی شعاع دھوپ کی طرح
ہم پر پڑتی ہے اور اسی وقت تک ہم منور رہ سکتے ہیں جب تک کہ ہم اس کے مقابل پر کھڑے ہیں ۔
(حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۱۸، ۱۱۹)
اے تمام وہ لوگو جو زمین پر رہتے ہو! اور اے تمام وہ انسانی روحو جو مشرق اور مغرب میں آباد ہو!
میں پورے زور کے ساتھ آپ کو اس طرف دعوت کرتا ہوں کہ اب زمین پر سچا مذہب صرف اسلام ہے
اور سچا خدا بھی وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے اور ہمیشہ کی روحانی زندگی والا نبی اور جلال اور
تقدس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔ جس کی روحانی زندگی اور پاک جلال
کا ہمیں یہ ثبوت ملا ہے کہ اُس کی پیروی اور محبت سے ہم روح القدس اور خدا کے مکالمہ اور آسمانی
نشانوں کے انعام پاتے ہیں ۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۴۱)
وہ انسان جس نے اپنی ذات سے اپنی صفات سے اپنے افعال سے اپنے اعمال سے اور اپنے
روحانی اور پاک قومی کے پُر زور دریا سے کمال تام کا نمونہ علماً وعملاً وصدقاً وثباتا دکھلایا اور انسان کامل
کہلایا۔
وہ انسان جو سب سے زیادہ کامل اور انسان کامل تھا اور کامل نبی تھا اور کامل برکتوں کے
ساتھ آیا جس سے روحانی بعث اور حشر کی وجہ سے دنیا کی پہلی قیامت ظاہر ہوئی اور ایک عالم کا عالم مرا
ہوا اُس کے آنے سے زندہ ہو گیا۔ وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء امام الاصفياء ختم المرسلين فخر التبين
جناب محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اے پیارے خدا! اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو
ابتداء دنیا سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔ اگر یہ عظیم الشان نبی دنیا میں نہ آتا تو پھر جس قدر چھوٹے چھوٹے
نبی دنیا میں آئے جیسا کہ یونس اور ایوب اور مسیح بن مریم اور ملا کی اور یحی اور زکریا وغیرہ وغیرہ ان کی
سچائی پر ہمارے پاس کوئی بھی دلیل نہیں تھی۔ اگر چہ سب مقرب اور وجیہہ اور خدا تعالیٰ کے پیارے
تھے۔ یہ اسی نبی کا احسان ہے کہ یہ لوگ بھی دنیا میں بچے سمجھے گئے ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلَّمْ وَبَارِكْ
عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ وَاخِرُ دَعْوَا نَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِين۔
( اتمام الحجة - روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۰۸)
ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلۂ نبوت میں سے اعلیٰ درجہ کا جوانمرد نبی اور زندہ
نبی اور خدا کا اعلیٰ درجہ کا پیارا نبی صرف ایک مرد کو جانتے ہیں یعنی وہی نبیوں کا سردار ، رسولوں کا فخر ، تمام
مرسلوں کا سرتاج جس کا نام محمد مصطفے واحمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کے زیر سا یہ دن دن چلنے سے وہ
روشنی ملتی ہے جو پہلے اس سے ہزار برس تک نہیں مل سکتی تھی ۔ سو آخری وصیت یہی ہے کہ ہر ایک
روشنی ہم نے رسول نبی امی کی پیروی سے پائی ہے اور جو شخص پیروی کرے گا۔ وہ بھی پائے گا اور ایسی
قبولیت اس کو ملے گی کہ کوئی بات اُس کے آگے انہونی نہیں رہے گی ۔ زندہ خدا جو لوگوں سے پوشیدہ ہے
اُس کا خدا ہو گا اور جھوٹے خدا سب اس کے پیروں کے نیچے کچلے اور روندے جائیں گے۔ وہ ہر ایک
جگہ مبارک ہو گا اور الہی قوتیں اُس کے ساتھ ہوں گی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
(سراج منیر - روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۸۲ ۸۳ )
اب آسمان کے نیچے فقط ایک ہی نبی اور ایک ہی کتاب ہے یعنی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جو
اعلیٰ و افضل سب نبیوں سے اور اتم و اکمل سب رسولوں سے اور خاتم الانبیاء اور خیر الناس ہیں جن کی
پیروی سے خدائے تعالیٰ ملتا ہے اور ظلماتی پر دے اُٹھتے ہیں اور اسی جہان میں سچی نجات کے آثار نمایاں
ہوتے ہیں۔ اور قرآن شریف جو سچی اور کامل ہدایتوں اور تاثیروں پر مشتمل ہے جس کے ذریعہ سے
حقانی علوم اور معارف حاصل ہوتے ہیں اور بشری آلودگیوں سے دل پاک ہوتا ہے اور انسان جہل اور
غفلت اور شبہات کے حجابوں سے نجات پا کر حق الیقین کے مقام تک پہنچ جاتا ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص، روحانی خزائن جلد اصفحہ ۵۵۸،۵۵۷ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)
دنیا میں کروڑ ہا ایسے پاک فطرت گذرے ہیں اور آگے بھی ہوں گے۔ لیکن ہم نے سب سے بہتر
اور سب سے اعلیٰ اور سب سے خوب تر اس مرد خدا کو پایا ہے جس کا نام ہے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا
تَسْلِيما ان قوموں کے بزرگوں کا ذکر تو جانے دو جن کا حال قرآن قرآن شریف میں تفصیل سے بیان
نہیں کیا گیا صرف ہم ان نبیوں کی نسبت اپنی رائے ظاہر کرتے ہیں جن کا ذکر قرآن شریف میں ہے۔
جیسے حضرت موسیٰ حضرت داؤد حضرت عیسی علیھم السلام اور دوسرے انبیاء سو ہم خدا اور دوسرے انبیاء سو ہم خدا کی قسم کھا کر کہتے ہیں
کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں نہ آتے اور قرآن شریف نازل نہ ہوتا اور وہ برکات ہم بچشم خود
نہ دیکھتے جو ہم نے دیکھ لئے تو ان تمام گذشتہ انبیاء کا صدق ہم پر مشتبہ رہ جاتا کیونکہ صرف قصّوں سے
کوئی حقیقت حاصل نہیں ہو سکتی اور ممکن ہے کہ وہ قصے صحیح نہ ہوں اور ممکن ہے کہ وہ تمام معجزات جو
اُن کی طرف منسوب کئے گئے ہیں وہ سب مبالغات ہوں کیونکہ اب ان کا نام و نشان نہیں بلکہ ان گذشتہ
کتابوں سے تو خدا کا پتہ بھی نہیں لگتا اور یقینا نہیں سمجھ سکتے کہ خدا بھی انسان سے ہم کلام ہوتا ہے لیکن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے یہ سب قصے حقیقت کے رنگ میں آگئے ۔ اب ہم نہ قال کے طور پر
ا الاحزاب : ۵۷
بلکہ حال کے طور پر اس بات کو خوب سمجھتے ہیں کہ مکالمہ الہیہ کیا چیز ہوتا ہے۔ اور خدا کے نشان کس طرح ظاہر
ہوتے ہیں اور کس طرح دعائیں قبول ہو جاتی ہیں اور یہ سب کچھ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیروی سے پایا اور جو کچھ قصوں کے طور پر غیر قو میں بیان کرتی ہیں۔ وہ سب کچھ ہم نے دیکھ لیا۔ پس ہم نے
ایک ایسے نبی کا دامن پکڑا ہے جو خدا نما ہے۔ کسی نے یہ شعر بہت ہی اچھا کہا ہے ۔
محمد عربی بادشاہ ہر دو سرا
کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی
اسے خدا تو نہیں کہہ سکوں پہ کہتا ہوں کہ اس کی مرتبہ دانی میں ہے خدا دانی
ہم کسی زبان سے خدا کا شکر کریں جس نے ایسے نبی کی پیروی ہمیں نصیب کی جو سعیدوں کی ارواح کے
لئے آفتاب ہے جیسے اجسام کے لئے سورج۔ وہ اندھیرے کے وقت ظاہر ہوا اور دنیا کو اپنی روشنی سے روشن
کر دیا۔ وہ نہ تھکا نہ ماندہ ہوا جب تک کہ عرب کے تمام حصہ کو شرک سے پاک نہ کر دیا۔ وہ اپنی سچائی کی آپ
دلیل ہے کیونکہ اس کا نور ہر ایک زمانہ میں موجود ہے اور اس کی سچی پیروی انسان کو یوں پاک کرتی ہے کہ جیسا
ایک صاف اور شفاف دریا کا پانی میلے کپڑے کو ۔ کون صدق دل سے ہمارے پاس آیا جس نے اس نور کا
مشاہدہ نہ کیا اور کس نے صحت نیت سے اس دروازہ کو کھٹکھٹایا جو اس کے لئے کھولا نہ گیا لیکن افسوس ! کہ اکثر
انسانوں کی یہی عادت ہے کہ وہ سفلی زندگی کو پسند کر لیتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ نور اُن کے اندر داخل ہو۔
چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۰۱ تا ۳۰۳)
قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا لے یعنی اے میرے رب تو مجھے اپنی عظمت اور معرفت شیون اور صفات
کا علم کامل بخش ۔ اور پھر دوسری جگہ فرمایا ۔ وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ کے ان دونوں
آیتوں کے ملانے سے معلوم ہوا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو اَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ ٹھہرے تو
اس کا یہی باعث ہوا کہ اوروں کی نسبت علوم معرفت الہی میں اعلم ہیں یعنی علم اُن کا معارف الہیہ کے
بارے میں سب سے بڑھ کر ہے۔ اس لئے ان کا اسلام بھی سب سے اعلیٰ ہے اور اول المسلمین مین ہیں ۔
اور آنحضرت صلی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس زیادت علم کی طرف اس دوسری آیت میں بھی اشارہ ہے جیسا کہ
الله جَلَّ شَانُهُ فرماتا ہے۔ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا "
الجزونمبر ۵۔ یعنی خدا تعالیٰ نے تجھ کو وہ علوم عطا کئے جو تو خود بخود نہیں جان سکتا تھا اور فضل الہی سے
فیضان الہی سب سے زیادہ تیرے پر ہوا۔ یعنی تو معارف الہیہ اور اسرار اور علوم ربانی میں سب سے بڑھ گیا
ا طه : ۱۱۵
الانعام : ۱۶۴ ۳ النساء : ۱۱۴
اور خدا تعالیٰ نے اپنی معرفت کے عطر کے ساتھ سب سے زیادہ تجھے معطر کیا غرض علم اور معرفت کو خدا تعالیٰ
نے حقیقت اسلامیہ کے حصول کا ذریعہ ٹھہرایا ہے۔ اور اگر چہ حصول حقیقت اسلام کے وسائل اور بھی ہیں
جیسے صوم وصلوٰۃ اور دُعا اور تمام احکام الہی جو چھ سو ۔ جو چھ سو سے بھی کچھ زیادہ ہیں لیکن علم عظمت و طمت و وحدانیت ذات
اور معرفت شیون وصفات جلالی و جمالی حضرت باری عزاسمه وسیلة الوسائل اور سب کا موقوف علیہ ہے
کیونکہ جو شخص غافل دل اور معرفت الہی سے بکلی بے نصیب ہے وہ کب توفیق پا سکتا ہے کہ صوم اور
صلوة بجالا وے یا دعا کرے یا اور خیرات کی طرف مشغول ہو ۔ ان سب اعمال صالحہ کا محرک تو معرفت
ہی ہے اور یہ تمام دوسرے وسائل دراصل اسی ۔ ے وسائل دراصل اسی کے پیدا کردہ اور اسی کے بنین و بنات ہیں۔ اور ابتدا اس
معرفت کی پرتوہ اسم رحمانیت سے ہے نہ کسی عمل سے نہ کسی دعا سے بلکہ بلاعلت فیضان سے صرف ایک
موهبت ہے يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ ۔ مگر پھر یہ معرفت اعمال صالحہ اور حسن ایمان
کے شمول سے زیادہ ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ آخر الہام اور کلام الہی کے رنگ میں نزول پکڑ کر تمام
صحن سینہ کو اس نور سے منور کر دیتی ہے جس کا نام اسلام ہے۔ اور اس معرفت تامہ کے درجہ پر پہنچ کر اسلام
صرف لفظی اسلام نہیں رہتا بلکہ وہ تمام حقیقت اس کی جو ہم بیان کر چکے ہیں حاصل ہو جاتی ہے اور انسانی
روح نہایت انکسار سے حضرت احدیت میں اپنا سر رکھ دیتی ہے۔ تب دونوں طرف سے یہ آواز آتی
ہے کہ جو میرا سو تیرا ہے۔ یعنی بندہ کی روح بھی بولتی ہے اور اقرار کرتی ہے کہ یا الہی ! جو میرا ہے سو تیرا
ہے۔ اور خدا تعالیٰ بھی بولتا ہے اور بشارت دیتا ہے کہ اے میرے بندے! جو کچھ زمین و آسمان وغیرہ
میرے ساتھ ہے وہ سب تیرے ساتھ ہے۔ اسی مرتبہ کی طرف اشارہ اس آیت میں ہے قُلْ يُعِبَادِيَ
الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ
جَمِيعًا له الجز و ۲۴ سورة الزمر ۔ یعنی کہہ اے میرے غلامو! جنہوں نے اپنے نفسوں پر زیادتی کی ہے
کہ تم رحمت الہی سے نا امید مت ہو۔ خدا تعالیٰ سارے گناہ بخش دے گا۔ اب اس آیت میں بجائے
قُلْ يُعِبَادِ الله کے جس کے یہ معنے ہیں کہ کہہ اے خدا تعالیٰ کے بندو۔ یہ فرمایا کہ قُلْ يُعِبَادِی
یعنی کہہ کہ اے میرے غلامو ! اس طرز کے اختیار کرنے میں بھید یہی ہے کہ یہ آیت اس لئے نازل ہوئی
ہے کہ تا خدا تعالیٰ بے انتہا رحمتوں کی بشارت دیوے اور جو لوگ کثرت گناہوں سے دل شکستہ ہیں ان کو
تسکین بخشے ۔ سو اللہ جل شانہ نے اس آیت میں چاہا کہ اپنی رحمتوں کا ایک نمونہ پیش کرے اور بندہ کو
ا الزمر : ۵۴
دکھلاوے کہ میں کہاں تک اپنے وفادار بندوں کو انعامات خاصہ سے مشرف کرتا ہوں ۔سو اُس نے
قُلْ يَا عِبَادِی الله کے لفظ سے یہ ظاہر کیا کہ دیکھو یہ میرا پیارا رسول، دیکھو یہ برگزیدہ بندہ کہ کمال طاعت
سے کس درجہ تک پہنچا کہ اب جو کچھ میرا ہے وہ اس کا ہے۔ جو شخص نجات چاہتا ہے وہ اس کا غلام ہو
جائے یعنی ایسا اس کی طاعت میں محو ہو جاوے کہ گویا اس کا غلام ہے۔ تب وہ گو کیسا ہی پہلے گنہگار تھا
بخشا جائے گا۔ جاننا چاہئے کہ عبد کا لفظ لغت عرب میں غلام کے معنوں پر بھی بولا جاتا ہے۔ جیسا کہ
الله جَلَّ شَانُهُ فرماتا ہے وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكِ، اور اس آیت میں اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ جو شخص اپنی نجات چاہتا ہے وہ اس نبی سے غلامی کی نسبت پیدا کرے۔ یعنی اس کے
حکم سے باہر نہ جائے اور اس کے دامنِ طاعت سے اپنے تئیں وابستہ جانے جیسا کہ غلام جانتا ہے
تب وہ نجات پائے گا۔ اس مقام میں ان کور باطن نام کے موجدوں پر افسوس آتا ہے کہ جو ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم سے یاں تک بغض رکھتے ہیں کہ ان کے نزدیک یہ نام که غلام نبی ، غلام رسول، غلام مصطفے ،
غلام احمد ، غلام محمد شرک میں داخل ہیں اور اس آیت سے معلوم ہوا کہ مدار نجات یہی نام ہیں اور چونکہ عبد
کے مفہوم میں یہ داخل ہے کہ ہر ایک آزادگی اور خودروی سے باہر آ جائے اور پورا متبع اپنے مولی کا ہو۔
اس لئے حق کے طالبوں کو یہ رغبت دی گئی کہ اگر نجات چاہتے ہیں تو یہ مفہوم اپنے اندر پیدا کریں اور
در حقیقت یہ آیت اور یہ دوسری آیت قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ
وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ از رو مفہوم کے ایک ہی ہی ہیں کیونکہ کمال اتباع اس محو اتباع اس محویت اور اطاعت تامہ
کو مستلزم ہے جو عبد کے مفہوم میں پائی جاتی ہے۔ یہی سر ہے کہ جیسے پہلی آیت میں مغفرت کا وعدہ
بلکہ محبوب الہی بننے کی خوشخبری ہے۔ گویا یہ آیت کہ قُلْ يَا عِبَادِی دوسرے لفظوں میں اس طرح پر ہے
کہ قُلْ يَا مُتَّبِعِی یعنی اے میری پیروی کرنے والو! جو بکثرت گناہوں میں مبتلا ہور ہے ہو رحمت الہ و الہی
سے نومید مت ہو کہ اللہ جَلَّ شَانُه ببرکت میری پیروی کے تمام گناہ بخش دے گا اور اگر عِباد سے
صرف اللہ تعالیٰ کے بندے ہی مراد لئے جائیں تو معنے خراب ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ ہرگز درست نہیں
کہ خدا تعالیٰ بغیر تحقق شرط ایمان اور بغیر ط ایمان اور بغیر تحقق شرط پیروی تمام مشرکوں اور کافروں کو یونہی بخش دیوے۔
ایسے معنے تو نصوص بینہ قرآن سے صریح مخالف ہیں ۔
L
اس جگہ یہ بھی یاد رہے کہ ما حصل اس آیت کا یہ ہے کہ جو لوگ دل و جان سے تیرے یا رسول اللہ
البقرة : ۲۲۲ ۲ ال عمران : ۳۲
غلام بن جائیں گے اُن کو وہ نور ایمان اور محبت اور عشق بخشا جائے گا کہ جو اُن کو غیر اللہ سے رہائی
دے دے گا اور وہ گناہوں سے نجات پا جائیں گے اور اسی دنیا میں ایک پاک زندگی اُن کو عطا کی جائے
گی اور نفسانی جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے وہ نکالے جائیں گے اسی کی طرف یہ حدیث اشارہ
کرتی ہے۔ أَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِي ہے یعنی میں وہ مردوں کو اٹھانے والا
ہوں جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں۔ واضح ہو کہ قرآن کریم اس محاورہ سے بھرا پڑا ہے کہ
دنیا مر چکی تھی اور خدا تعالیٰ نے اپنے اس نبی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج کر نئے سرے دنیا کو زندہ
کیا۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ہے یعنی اس
بات کو سُن رکھو کہ زمین کو اس کے مرنے کے بعد خدا تعالیٰ زندہ کرتا ہے۔ پھر اسی کے مطابق آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے حق میں فرماتا ہے وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ یعنی ان کو
روح القدس کے ساتھ مدد دی۔ اور روح القدس کی مدد یہ ہے کہ دلوں کو زندہ کرتا ہے اور روحانی موت
سے نجات بخشتا ہے اور پاکیزہ قوتیں اور پاکیزہ حواس اور پاک علم عطا فرماتا ہے اور علوم یقینیہ اور
براہین قطعیہ سے خدا تعالیٰ کے مقام قرب تک پہنچا دیتا ہے۔ اور یہ علوم جو مدار نجات ہیں یقینی اور
قطعی طور پر بجز اس حیات کے حاصل نہیں ہو سکتے جو بتوسط روح القدس انسان کو ملتی ہے اور قرآن کریم
کا بڑے زور شور سے یہ دعویٰ ہے کہ وہ حیات روحانی صرف متابعت اس رسولِ کریم سے ملتی ہے اور
تمام وہ لوگ جو اس نبی کریم کی متابعت سے سرکش ہیں وہ مردے ہیں جن میں اس حیات کی رُوح
نہیں ہے اور حیات روحانی سے مراد انسان کے وہ علمی اور عملی قوئی ہیں جو روح القدس کی تائید
سے زندہ ہو جاتے ہیں اور قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ جن احکام پر اللہ جَلَّ شَانۀ انسان کو قائم
کرنا چاہتا ہے۔ وہ چھ سو ہیں ۔ ایسا ہی اس کے مقابل پر جبرائیل علیہ السلام کے پر بھی چھ سو ہیں اور
بیضہ بشریت جب تک چھ سو حکم کو سر پر رکھ کر جبرائیل کے پروں کے نیچے نہ آوے اُس میں فنا فی اللہ
ہونے کا بچہ نہیں ہوتا اور انسانی حقیقت اپنے اندر چھ سو بیضہ کی استعداد رکھتی ہے۔ پس جس شخص کا
چھ سو بیضہ استعداد جبرائیل کے چھ سوپر کے نیچے آ گیا وہ انسان کامل اور یہ تولد اس کا تولد کامل اور یہ
حیات حیات کامل ہے اور غور کی نظر سے معلوم ہوتا ہے کہ بیضہ بشریت کے روحانی بچے جو روح القدس
کی معرفت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کی برکت سے پیدا ہوئے وہ اپنی کمیت اور کیفیت
ا بخاری کتاب المناقب الحديد : ۱۸
المجادلة : ٢٣
اور صورت اور نوع اور حالت میں تمام انبیاء کے بچوں سے اتم اور اکمل ہیں۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو
اللہ جل شانہ فرماتا ہے كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ یعنی تم سب اُمتوں
سے بہتر ہو جو لوگوں کی اصلاح کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۶ تا ۱۹۷)
دنیا میں ایک رسول آیا تا کہ ان بہروں کو کان بخشے کہ جو نہ صرف آج سے بلکہ صد ہا سال سے
بہرے ہیں ۔ کون اندھا ہے اور کون بہرا وہی جس نے توحید کو قبول نہیں کیا اور نہ اس رسول کو جس نے
نئے سرے سے زمین پر توحید کو قائم کیا۔ وہی رسول جس نے وحشیوں کو انسان بنایا۔ اور انسان سے
با اخلاق انسان یعنی سچے اور واقعی اخلاق کے مرکز اعتدال پر قائم کیا۔ اور پھر با اخلاق انسان سے باخدا
ہونے کے الہی رنگ سے رنگین کیا۔ وہی رسول ہاں وہی آفتاب صداقت جس کے قدموں پر ہزاروں
مردے شرک اور دہریت اور فسق اور فجور کے جی اُٹھے ۔ اور عملی طور پر قیامت کا نمونہ دکھلایا۔ نہ یسوع کی
طرح صرف لاف و گزاف ۔ جس نے مکہ میں ظہور فرما کر شرک اور انسان پرستی کی بہت سی تاریکی کو
مٹایا۔ ہاں دنیا کا حقیقی نور وہی تھا جس نے دنیا کو تاریکی میں پاکر فی الواقع وہ روشنی عطا کی کہ اندھیری
رات کو دن بنا دیا۔ اُس کے پہلے دنیا کیا تھی اور پھر اس کے آنے کے بعد کیا ہوئی یہ ایک سوال نہیں
ہے جس کے جواب میں کچھ دقت ہو۔ اگر ہم بے ایمانی کی راہ اختیار نہ کریں تو ہمارا کانشنس ضرور اس
بات کے منوانے کے لئے ہمارا دامن پکڑے گا کہ اُس جناب عالی سے پہلے خدا کی عظمت کو ہر ایک ملک
کے لوگ بھول گئے تھے۔ اور اُس سچے معبود کی عظمت اوتاروں اور پتھروں اور ستاروں اور درختوں اور
حیوانوں اور فانی انسانوں کو دی گئی تھی اور ذلیل مخلوق کو اُس ذو الجلال و قدوس کی جگہ پر بٹھایا تھا۔
اور یہ ایک سچا فیصلہ ہے کہ اگر یہ انسان اور حیوان اور درخت اور ستارے درحقیقت خدا ہی تھے جن میں
سے ایک یسوع بھی تھا تو پھر اس رسول کی کچھ ضرورت نہ تھی لیکن اگر یہ چیزیں خدا نہیں تھیں تو وہ دعوی
ایک عظیم الشان روشنی اپنے ساتھ رکھتا ہے جو حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے پہاڑ
پر کیا تھا۔ وہ کیا دعوی تھا ؟ وہ یہی تھا کہ آپ نے فرمایا ۔ کہ خدا نے دنیا کو شرک کی سخت تاریکی میں پا کر
اس تاریکی کو مٹانے کے لئے مجھے بھیج دیا۔ یہ صرف دعوی نہ تھا بلکہ اُس رسول مقبول نے اس دعوی کو پورا
کر کے دکھلا دیا۔ اگر کسی نبی کی فضیلت اُس کے ان کاموں سے ثابت ہو سکتی ہے جن سے بنی نوع
ال عمران : ااا
کی سچی ہمدردی سب نبیوں سے بڑھ کر ظاہر ہو تو اے سب لوگو ! اُٹھو اور گواہی دو کہ اس صفت میں
محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں کوئی نظر نہیں اندھے مخلوق پرستوں نے اس بزرگ رسول کو ۔۔۔
شناخت نہیں کیا جس نے ہزاروں نمونے سچی ہمدردی کے دکھلائے ۔ لیکن اب میں دیکھتا ہوں کہ وہ وقت ا
پہنچ گیا ہے کہ یہ پاک رسول شناخت کیا جائے۔ چاہو تو میری بات کو لکھ رکھو کہ اب کے بعد مُردہ پرستی
روز بروز کم ہو گی یہاں تک کہ نابود ہو جائے گی ۔ کیا انسان خدا کا مقابلہ کرے گا ؟ کیا نا چیز قطرہ خدا کے
ارادوں کو رڈ کر دے گا کیا فانی آدم زاد کے منصوبے الہی حکموں کو ذلیل کر دیں گے؟ اے سننے والو! سنو !
اور اے سوچنے والو! سوچو اور یا درکھو کہ حق ظاہر ہو گا۔ اور وہ جو سچا نور ہے چمکے گا۔
تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۹ تا ۱۱ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۸، ۹ بار دوم )
میرا یہ ذاتی تجربہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچے دل سے پیروی کرنا اور آپ سے محبت
رکھنا انجام کار انسان کو خدا کا پیارا بنا دیتا ہے۔ اس طرح پر کہ خود اُس کے دل میں محبت الہی کی ایک
سوزش پیدا کر دیتا ہے۔ تب ایسا شخص ہر ایک چیز سے دل برداشتہ ہو کر خدا کی طرف جھک جاتا ہے اور
اس کا اُنس وشوق صرف خدا تعالیٰ سے باقی رہ جاتا ہے۔ تب محبت الہی کی ایک خاص تجلی اس پر پڑتی
ہے اور اس کو ایک پورا رنگ عشق اور محبت کا دے کر قومی جذبہ - جذبہ کے ساتھ اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ تب
جذبات نفسانیہ پر وہ غالب آ جاتا ہے ۔ اور اس کی تائید اور نصرت میں ہر ایک پہلو سے خدا تعالیٰ کے
خارق عادت افعال نشانوں کے رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں ۔
درود شریف کے طفیل
(حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۷، ۶۸)
میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فیوض عجیب نوری شکل میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے ہیں اور پھر وہاں جا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ
میں جذب ہو جاتے ہیں اور وہاں سے نکل کر ان کی لا انتہا نالیاں ہوتی ہیں اور بقدر حصہ رسدی ہر
حقدار کو پہنچتی ہیں ۔ یقیناً کوئی فیض بدون وساطت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوسروں تک پہونچ
ہی نہیں سکتا ۔ درود شریف کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اُس عرش کو حرکت دینا ہے
جس سے یہ نور کی نالیاں نکلتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کا فیض اور فضل حاصل کرنا چاہتا ہے اُس کو لازم ہے کہ
وہ کثرت سے درود شریف پڑھے تا کہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو۔
الحکم مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ کے کالم نمبر ۲۱)
ایک رات اس عاجز نے اس کثرت سے درود شریف پڑھا کہ دل و جان اس سے معطر ہو گیا ۔ اُسی رات
خواب میں دیکھا کہ آب زلال کی شکل پر نور کی مشکیں اس عاجز کے مکان میں لئے آتے ہیں۔ اور ایک نے
اُن میں سے کہا کہ یہ وہی برکات ہیں جو تو نے محمد کی طرف بھیجی تھی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۹۸ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
یہ وسوسہ دل میں نہیں لانا چاہئے کہ کیونکر ایک ادنیٰ اُمتی آں رسول مقبول کے اسماء یا صفات یا محامد
میں شریک ہو سکے۔ بلاشبہ یہ سچ بات ہے کہ حقیقی طور پر کوئی نبی بھی آنحضرت کے کمالات قدسیہ سے
شریک مساوی نہیں ہو سکتا بلکہ تمام ملائکہ کو بھی اس جگہ برابری کا دم مارنے کی جگہ نہیں چہ جائیکہ کسی اور کو ملائکہ
آنحضرت کے کمالات سے کچھ نسبت ہو ۔ مگر اے طالب حق ! اَرشَدَکَ اللہ تم متوجہ ہو کر اس بات کو
سنو کہ خداوند کریم نے اس غرض سے کہ تا ہمیشہ اس رسول مقبول کی برکتیں ظاہر ہوں اور تا ہمیشہ اس کے
نور اور اس کی قبولیت کی کامل شعاعیں مخالفین کو ملزم اور لاجواب کرتی رہیں۔ اس طرح پر اپنی کمال
حکمت اور رحمت سے انتظام کر رکھا ہے کہ بعض افرادِ اُمتِ محمدیہ کہ جو کمال عاجزی اور تذلیل سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت اختیار کرتے ہیں اور خاکساری کے آستانہ پر پڑ کر بالکل اپنے نفس
سے گئے گزرے ہوتے ہیں خدا ان کو فانی اور ایک مُصفا شیشہ کی طرح پا کر اپنے رسول مقبول کی برکتیں
اُن کے وجود بے نمود کے ذریعہ سے ظاہر کرتا ہے اور جو کچھ منجانب اللہ ان کی تعریف کی جاتی ہے یا کچھ
آثار اور برکات اور آیات اُن سے ظہور پذیر ہوتی ہیں حقیقت میں مرجع تام ان تمام تعریفوں کا اور مصدر
کامل ان تمام برکات کا رسول کریم ہی ہوتا ہے۔ اور حقیقی اور کامل طور پر وہ تعریفیں اُسی کے لائق ہوتی
ہیں اور وہی ان کا مصداق اتم ہوتا ہے۔ مگر چونکہ متبع سنن آں سرورِ کائنات کا اپنے غایت اتباع کے
جہت سے اس شخص نورانی کے لئے کہ جو وجود با وجود حضرت نبوی ہے مثل ظل کے ٹھہر جاتا ہے۔ اس لئے
جو کچھ اس شخص مقدس میں انوار الہیہ پیدا اور ہویدا ہیں اُس کے اس ظل میں بھی نمایاں اور ظاہر ہوتے
ہیں ۔ اور سایہ میں اس تمام وضع اور انداز کا ظاہر ہونا کہ جو اس کے اصل میں ہے ایک ایسا امر ہے کہ
جو کسی پر پوشیدہ نہیں ہاں سایہ اپنی ذات میں قائم نہیں اور حقیقی طور پر کوئی فضیلت اس میں موجود نہیں
بلکہ جو کچھ اس میں موجود ہے وہ اس کے شخص اصلی کی ایک تصویر ہے جو اس میں نمودار اور نمایاں
ہے۔ پس لازم ہے کہ آپ یا کوئی دوسرے صاحب اس بات کو حالت نقصان خیال نہ کریں کہ کیوں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار باطنی اُن کی اُمت کے کامل متبعین کو پہنچ جاتے ہیں اور سمجھنا چاہئے