سید المطہرین خاتم النبیین حضرت محمد مصطتفٰی صلی اللہ علیہ و سلم

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ اس انعکاس انوار سے کہ جو بطریق افاضہ دائمی نفوس صافیہ اُمت محمدیہ پر ہوتا ہے دو بزرگ امر پیدا
ہوتے ہیں ایک تو یہ کہ اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بدرجہ غایت کمالیت ظاہر ہوتی ہے کیونکہ
جس چراغ سے دوسرا چراغ روشن ہو سکتا ہے اور ہمیشہ روشن ہوتا ہے وہ ایسے چراغ سے بہتر ہے جس
سے دوسرا چراغ روشن نہ ہو سکے۔ دوسرے اس اُمت کی کمالیت اور دوسری اُمتوں پر اس کی فضیلت اس
افاضہ دائمی سے ثابت ہوتی ہے۔ اور حقیت دین اسلام کا ثبوت ہمیشہ تر و تازہ ہوتا رہتا ہے۔صرف
یہی بات نہیں ہوتی کہ گذشتہ زمانہ پر حوالہ دیا جائے۔ اور یہ ایک ایسا امر ہے کہ جس سے قرآن شریف کی
حقانیت کے انوار آفتاب کی طرح ظاہر ہو جاتے ہیں اور دین اسلام کے مخالفوں پر حجت اسلام پوری
ہوتی ہے اور معاندین اسلام کی ذلت اور رسوائی اور روسیاہی کامل طور پر کھل جاتی ہے کیونکہ وہ اسلام میں
وہ برکتیں اور وہ نور دیکھتے ہیں جن کی نظیر کو وہ اپنی قوم کے پادریوں اور پنڈتوں وغیرہ میں ثابت نہیں
کر سکتے ۔ فَتَدَبَّرُ أَيُّهَا الصَّادِقُ فِي الطَّلَبِ أَيَّدَكَ اللَّهُ فِي طَلَبِكَ۔
حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی کس قدرشان بزرگ ہے اور اس آفتاب صداقت کی کیسی اعلیٰ
درجہ پر روشن تاثیریں ہیں جس کا اتباع کسی کو مومن کامل بناتا ہے۔ کسی کو عارف کے درجے تک پہنچاتا
ہے۔ کسی کو آیت اللہ اور حجت اللہ کا مرتبہ عنایت فرماتا ہے اور محامد الہیہ کا مورد ٹھہراتا ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۶۸ تا ۲۷۱ حاشیه در حاشیه نمبر۱)
جب سے کہ آفتاب صداقت ذات بابرکات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں آیا اُسی دم سے
آج تک ہزار ہا نفوس جو استعداد اور قابلیت رکھتے تھے متابعت کلام الہی اور اتباع رسول مقبول سے
مدارج عالیہ مذکورہ بالا تک پہنچ چکے ہیں اور پہنچتے جاتے ہیں ۔ اور خدائے تعالیٰ اس قدر ان پر پے در پے
اور عَلَى الإتصال تلطفات و تفضّلات وارد کرتا ہے اور اپنی حمائتیں اور عنائتیں دکھلاتا ہے کہ صافی
نگاہوں کی نظر میں ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ لوگ منظورانِ نظر احدیت سے ہیں ۔ جن پر لطف ربانی کا
ایک عظیم الشان سایہ اور فَضْلِ يَزْدَانی کا ایک جلیل القدر پیرایہ ہے اور دیکھنے والوں کو صریح دکھائی دیتا
ہے کہ وہ انعامات خارق عادت سے سرفراز ہیں اور کرامات عجیب و غریب سے ممتاز ہیں اور محبوبیت کے
عطر سے معطر ہیں اور مقبولیت کے فخروں سے مُفْتَخِر ہیں اور قادر مطلق کا نور ان کی صحبت میں ، ان کی
توجہ میں ، اُن کی ہمت میں ، اُن کی دُعا میں، اُن کی نظر میں ، اُن کے اخلاق میں ، اُن کی طرز معیشت میں،
ان کی خوشنودی میں ، اُن کے غضب میں، اُن کی رغبت میں ، اُن کی نفرت میں، اُن کی حرکت میں، اُن کے

سکون میں ، اُن کے نطق میں ، ان کی خاموشی میں ، اُن کے ظاہر میں ، اُن کے باطن میں ایسا بھرا ہوا معلوم
ہوتا ہے کہ جیسے ایک لطیف اور مصفا شیشہ ایک نہایت عمدہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور اُن کے فیض صحبت
اور ارتباط اور محبت سے وہ باتیں حاصل ہو جاتی ہیں کہ جو ریاضات شاقہ سے حاصل نہیں ہو سکتیں اور
اُن کی نسبت ارادت اور عقیدت پیدا کرنے سے ایمانی حالت ایک دوسرا رنگ پیدا کر لیتی ہے اور نیک
اخلاق کے ظاہر کرنے میں ایک طاقت پیدا ہو جاتی ہے اور شوریدگی اور امارگی نفس کی روکھی ہونے لگتی
ہے اور اطمینان اور حلاوت پیدا ہوتی جاتی ہے۔ اور بقدر استعداد اور مناسبت ذوق ایمانی جوش مارتا ہے
اور اُنس اور شوق ظاہر ہوتا ہے اور اِلْتِذَاذ بِذِكْرِ اللہ بڑھتا ہے اور اُن کی صحبت طویلہ سے بضرورت یہ
اقرار کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی ایمانی قوتوں میں اور اخلاقی حالتوں میں اور انقطاع عن الدنیا میں اور توجہ
الی اللہ میں اور محبت الہیہ میں اور شفقت علی العباد میں اور وفا اور رضا اور استقامت میں اس عالی
مرتبہ پر ہیں جس کی نظیر دنیا میں نہیں دیکھی گئی ۔ اور عقلِ سلیم فی الفور معلوم کر لیتی ہے کہ وہ بند اور زنجیر
اُن کے پانؤن سے اتارے گئے ہیں جن میں دوسرے لوگ گرفتار ہیں اور وہ تنگی اور انقباض اُن کے سینہ
سے دور کیا گیا ہے جس کے باعث سے دوسرے لوگوں کے سینے منقبض اور کوفتہ خاطر ہیں۔ ایسا ہی وہ
لوگ تحدیث اور مکالمات حضرت احدیت سے بکثرت مشرف ہوتے ہیں اور متواتر اور دائمی خطابات
کے قابل ٹھہر جاتے ہیں اور حق جل وعلیٰ اور اُس کے مستعد بندوں میں ارشاد اور ہدایت کے لئے واسطہ
گردانے جاتے ہیں۔ اُن کی نورانیت دوسرے دلوں کو منور کر دیتی ہے ۔ اور جیسے موسم بہار کے آنے
سے نباتی قوتیں جوش زن ہو جاتی ہیں ایسا ہی ان کے ظہور سے فطرتی نور طبائع سلیمہ میں جوش مارتے
ہیں اور خود بخود ہر یک سعید بد کا دل یہی چاہتا ہے کہ اپنی سعادت مندی مند کی استعدادوں کو بکوشش تمام
منصہ ظہور میں لاوے اور خواب غفلت کے پردوں سے خلاصی پاوے اور معصیت اور اور رفسق س و فجور کے
داغوں سے اور جہالت اور بے خبری کی ظلمتوں سے نجات حاصل کرے۔ سوان کے مبارک عہد میں کچھ
ایسی خاصیت ہوتی ہے اور کچھ اس قسم کا انتشار نورانیت ہو جاتا ہے کہ ہر یک مومن اور طالب حق بقدر
طاقت ایمانی اپنے نفس میں بغیر کسی ظاہری موجب کے انشراح اور شوق دینداری کا پاتا ہے اور ہمت کو
زیادت اور قوت میں دیکھتا ہے۔ غرض اُن کے اس عطر لطیف سے جو اُن کو کامل متابعت کی برکت سے
حاصل ہوا ہے ہر یک مخلص کو بقدر اپنے اخلاص کے حظ پہنچتا ہے۔ ہاں جولوگ شقی از لی ہیں وہ اس سے
کچھ حصہ نہیں پاتے بلکہ اور بھی عناد اور حسد اور شقاوت میں بڑھ کر ہاویہ؟ ھ کر ہاویہ جہنم میں گرتے ہیں۔ اسی کی
کا دل ۔

طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے خَتَمَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ لا
( براہین احمد یہ ہر چہار تحصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۲۹ تا ۵۳۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوی آفتاب کی طرح چمک رہا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
جاودانی زندگی پر یہ بھی بڑی ایک بھاری دلیل ہے کہ حضرت ممدوح کا فیض جاودانی جاری ہے اور جو شخص
اس زمانہ میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتا ہے وہ بلاشبہ قبر میں سے اٹھایا جاتا ہے۔ اور
ایک روحانی زندگی اس کو بخشی جاتی ہے نہ صرف خیالی طور پر بلکہ آثار صحیحہ صادقہ اُس کے ظاہر ہوتے ہیں
اور آسمانی مددیں اور سماوی برکتیں اور روح القدس کی خارق عادت تائید میں اس کے شامل حال ہو جاتی
ہیں اور وہ تمام دنیا کے انسانوں میں سے ایک منفرد انسان ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اس سے
ہمکلام ہوتا ہے اور اپنے اسرار خاصہ اُس پر ظاہر کرتا ہے اور اپنے حقائق و معارف کھولتا ہے ۔ اور اپنی
محبت اور عنایت کے چمکتے ہوئے علامات اس میں نمودار کر دیتا ہے اور اپنی نصرتیں اُس پر اوتارتا ہے اور
اپنی برکات اس میں رکھ دیتا ہے ۔ اور اپنی ربوبیت کا آئینہ اُس کو بنا دیتا ہے۔ اُس کی زبان پر حکمت
جاری ہوتی ہے اور اس کے دل سے نکات لطیفہ کے چشمے نکلتے ہیں ۔ اور پوشیدہ بھید اُس پر آشکار کئے
جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ ایک عظیم الشان تجلی اس پر فرماتا ہے اور اس سے نہایت قریب ہو جاتا ہے ۔ اور
وہ اپنی استجابت دعاؤں میں اور اپنی قبولیتوں میں اور فتح ابواب معرفت میں اور انکشاف اسرار غیبیہ میں
اور نزول برکات میں سب سے اوپر اور سب پر غالب رہتا ہے۔ چنانچہ اس عاجز نے خدا تعالیٰ سے
مامور ہو کر انہیں امور کی نسبت اور اسی اتمام حجت کی غرض سے کئی ہزار رجسٹری شدہ خط ایشیا اور یورپ
اور امریکہ کے نامی مخالفوں کی طرف روانہ کئے تھے تا اگر کسی کا یہ دعوی ہو کہ یہ روحانی حیات بجز اتباع
خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی اور ذریعہ سے بھی مل سکتی ہے تو وہ اس عاجز کا مقابلہ کرے۔ اور اگر
یہ نہیں تو طالب حق بن کر یک طرفہ برکات اور آیات اور نشانوں کے مشاہدہ کے لئے حاضر آوے لیکن
کسی نے صدق اور نیک نیتی سے اس طرف رخ نہ کیا اور اپنی کنارہ کشی سے ثابت کر دیا کہ وہ سب
تاریکی میں گرے ہوئے ہیں ۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۲۱-۲۲۲)
ہم یقیناً جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا سب سے بڑا نبی اور سب سے زیادہ پیارا جناب محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
البقرة :

ہے کیونکہ دوسرے نبیوں کی اُمتیں ایک تاریکی میں پڑی ہوئی ہیں اور صرف گذشتہ قصے اور کہانیاں
اُن کے پاس ہیں مگر یہ امت ہمیشہ خدا تعالیٰ سے تازہ بتازہ نشان پاتی ہے۔ لہذا اس امت میں اکثر
عارف ایسے پائے جاتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ پر اس درجہ کا یقین رکھتے ہیں کہ گویا اس کو دیکھتے ہیں ۔
اور دوسری قوموں کو خدا تعالیٰ کی نسبت یہ یقین نصیب نہیں ۔ لہذا ہماری روح سے یہ گواہی نکلتی ہے کہ سچا
اور صحیح مذہب صرف اسلام ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات صرف قصوں کے رنگ
میں نہیں ہیں بلکہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر کے خودان نشانوں کو پالیتے ہیں لہٰذا معائنہ
اور مشاہدہ کی برکت سے ہم حق الیقین تک پہونچ جاتے ہیں ۔ سو اس کامل اور مقدس نبی کی کس قدرشان
بزرگ ہے جس کی نبوت ہمیشہ طالبوں کو تازہ ثبوت دکھلاتی رہتی ہے اور ہم متواتر نشانوں کی برکت سے
اس کمال سے مراتب عالیہ تک پہونچ جاتے ہیں کہ گویا خدا تعالیٰ کو ہم آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں۔ پس مذہب
اسے کہتے ہیں اور سچا نبی اس کا نام ہے جس کی سچائی کی ہمیشہ تازہ بہار نظر آئے۔ محض قصوں پر جن میں
ہزاروں طرح کی کمی بیشی کا امکان ہے بھروسہ کر لینا عقلمندوں کا کام نہیں ہے۔ دنیا میں صد ہا لوگ خدا بنائے
گئے اور صد ہاپورا نے افسانوں کے ذریعہ سے کراماتی کر کے مانے جاتے ہیں ۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ سچا
کراماتی وہی ہے جس کی کرامات کا دریا کبھی خشک نہ ہو ۔ سو وہ شخص ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے ہر ایک زمانہ میں اس کامل اور مقدس کے نشان دکھلانے کے لئے کسی نہ کسی کو بھیجا
ہے۔ اور اس زمانہ میں مسیح موعود کے نام سے مجھے بھیجا ہے۔ دیکھو! آسمان سے نشان ظاہر ہو رہے ہیں
اور طرح طرح کے خوارق ظہور میں آ رہے ہیں۔ اور ہر ایک حق کا طالب ہمارے پاس رہ کر نشانوں کو
دیکھ سکتا ہے گو وہ عیسائی ہو یا یہودی یا آریہ۔ یہ سب برکات ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں ۔
محمد است امام و چراغ ہر دو جہاں محمد است فروزنده زمین و زمان
خدا نگویمش از ترس حق مگر بخدا خدا نماست وجودش برائے عالمیاں کے
(کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۵۵ تا ۱۵۷ حاشیه )
روحانی زندگی کا ثبوت صرف ہمارے نبی علیہ السلام کی ذات بابرکات میں پایا جاتا ہے خدا کی
ہزاروں رحمتیں اس کے شامل حال رہیں ۔ ۔۔۔ بے سود ہے وہ زندگی جو نفع رساں نہیں اور لا حاصل
لے محمد ہی دونوں جہانوں کا امام اور چراغ ہے۔ محمد ہی زمین و زمان کا روشن کرنے والا ہے۔
میں خوف کی وجہ سے اسے خدا تو نہیں کہہ سکتا مگر خدا کی قسم اس کا وجود اہل جہان کیلئے خدا نما ہے۔

ہے وہ بقاء جس میں فیض نہیں۔ دنیا میں صرف دو زند گیئیں قابل تعریف ہیں ۔ (۱) ایک وہ زندگی جو خود
خدائے حى و قيوم مبداء فیض کی زندگی ہے ۔ (۲) دوسری وہ زندگی جو فیض بخش اور خدا نما ہو ۔ سو آؤ
ہم دکھاتے ہیں کہ وہ زندگی صرف ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہے۔ جس پر ہر ایک زمانہ میں
آسمان گواہی دیتا رہا ہے اور اب بھی دیتا ہے اور یاد رکھو کہ جس میں فیاضا نہ زندگی نہیں وہ مردہ ہے نہ
زندہ اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کا نام لے کر جھوٹ بولنا سخت بد ذاتی ہے کہ خدا نے مجھے
میرے بزرگ واجب الاطاعت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی دائمی زندگی اور پورے جلال
اور کمال کا یہ ثبوت دیا ہے کہ میں نے اس کی پیروی سے اور اُس کی محبت سے آسمانی نشانوں کو اپنے اوپر
اُترتے ہوئے اور دل کو یقین کے نور سے پُر ہوتے ہوئے پایا۔ اور اس قدر نشان غیبی دیکھے کہ اُن کھلے
کھلے نوروں کے ذریعہ سے میں نے اپنے خدا کو دیکھ لیا ہے۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۴۰،۱۳۹)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت جس قدر بعض مقامات پر فروتنی اور انکساری میں کمال پر پہونچی
ہوئی نظر آتی ہے۔ وہاں معلوم ہوتا ہے کہ اسی قدر آپ روح القدس کی تائید اور روشنی سے مؤید اور منور ہیں
جیسا کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عملی اور فعلی حالت سے دکھایا ہے۔ یہاں تک کہ آپ کے
انوار و برکات کا دائرہ اس قدر وسیع ہے کہ ابدالآباد تک اس کا نمونہ اور ظل نظر آتا ہے۔ چنانچہ اس زمانہ
میں بھی جو کچھ خدا تعالیٰ کا فیض اور فضل نازل ہو رہا ہے وہ آپ ہی کی اطاعت اور آپ ہی کی اتباع سے
ملتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں اور اپنے تجربہ سے کہتا ہوں کہ کوئی شخص حقیقی نیکی کرنے والا اور خدا تعالیٰ کی
رضا کو پانے والا نہیں ٹھہر سکتا اور ان انعام و برکات اور معارف اور حقائق اور کشوف سے بہرہ ور نہیں
ہو سکتا جو اعلیٰ درجہ کے تزکیہ نفس پر ملتے ہیں جب تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں کھویا
نہ جائے اور اس کا ثبوت خود خدا تعالیٰ کے کلام سے ملتا ہے۔ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ لے اور خدا تعالیٰ کے اس دعوی کی عملی اور زندہ دلیل میں ہوں۔ ان
نشانات کے ساتھ جو خدا تعالیٰ کے محبوبوں اور ولیوں کے قرآن شریف میں مقرر ہیں مجھے شناخت کرو۔
الحکم مورخہ ۷ استمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۱ ۲ ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۳۱ ۱۳۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنا جس کے لوازم میں سے محبت اور تعظیم اور
ال عمران : ۳۲

اطاعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ اس کا ضروری نتیجہ ہے کہ انسان خدا کا محبوب بن جاتا ہے اور
اس کے گناہ بخشے جاتے ہیں یعنی اگر کوئی گناہ کی زہر کھا چکا ہے تو محبت اور اطاعت اور پیروی کے تریاق
سے اس زہر کا اثر جاتا رہتا ہے اور جس طرح بذریعہ دوا مرض سے ایک انسان پاک ہو سکتا ہے ایسا ہی
ایک شخص گناہ سے پاک ہو جاتا ہے اور جس طرح نور ظلمت کو دور کرتا ہے اور تریاق زہر کا اثر زائل کرتا
ہے اور آگ جلاتی ہے ایسا ہی سچی اطاعت اور محبت کا اثر ہوتا ہے ۔ دیکھو آگ کیونکر ایک دم میں
جلا دیتی ہے۔ پس اسی طرح پر جوش نیکی جو محض خدا کا جلال ظاہر کرنے کے لئے کی جاتی ہے وہ گنا ہوں
کا خس و خاشاک بھسم کرنے کے لئے آگ کا حکم رکھتی ہے۔ جب ایک انسان سچے دل سے ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا ہے اور آپ کی تمام عظمت اور بزرگی کو مان کر پورے صدق وصفا اور محبت
اور اطاعت سے آپ کی پیروی کرتا ہے یہاں تک کہ کامل اطاعت کی وجہ سے فنا کے مقام تک پہنچ جاتا
ہے۔ تب اس تعلق شدید کی وجہ سے جو آپ کے ساتھ ہو جاتا ہے۔ وہ الہی نور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر اترتا ہے اُس سے یہ شخص بھی حصہ لیتا ہے۔ تب چونکہ ظلمت اور نور کی باہم منافات ہے وہ ظلمت جو
اس کے اندر ہے دُور ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ کوئی حصہ ظلمت کا اس کے اندر باقی نہیں رہتا
اور پھر اس نور سے قوت پا کر اعلیٰ درجہ کی نیکیاں اُس سے ظاہر ہوتی ہیں اور اس کے ہر ایک عضو میں سے
محبت الہی کا نور چمک اٹھتا ہے ۔ تب اندرونی ظلمت بکلی دُور ہو جاتی ہے اور علمی رنگ سے بھی اس میں
نور پیدا ہو جاتا ہے اور عملی رنگ سے بھی نور پیدا ہو جاتا ہے ۔ آخر ان نوروں کے اجتماع سے گناہ کی
تاریکی اس کے دل سے کوچ کرتی ہے یہ تو ظاہر ہے کہ نور اور تاریکی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے لہذا
ایمانی نور اور گناہ کی تاریکی بھی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتی اور اگر ایسے شخص سے اتفاقاً کوئی گناہ ظہور میں نہیں
آیا تو اس کو اس اتباع سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آئندہ گناہ کی طاقت اُس سے مسلوب ہو جاتی ہے
اور نیکی کرنے کی طرف اس کو رغبت پیدا ہو جاتی ہے جیسا کہ اس کی نسبت اللہ تعالیٰ آپ قرآن شریف
میں فرماتا ہے۔ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ
الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ ! -
ریویو آف ریلیجنز اردو جلد نمبر ۵ صفحه ۱۹۵،۱۹۴)
جاننا چاہئے کہ محبوبیت اور قبولیت اور ولایت حقہ کا درجہ جس کے کسی قدر مختصر طور پر نشان بیان کر چکا
ا الحجرات : ٨

ہوں یہ بجز اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہرگز حاصل نہیں ہو سکتا اور سچے متبع کے مقابل پر اگر
کوئی عیسائی یا آریہ یا یہودی قبولیت کے آثار و انوار دکھلانا چاہے تو یہ اس کے لئے ہرگز ممکن نہ ہوگا اور
نہایت صاف طریق امتحان کا یہ ہے کہ اگر ایک مسلمان صالح کے مقابل پر جو سچا مسلمان اور سچائی سے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہو کوئی دوسرا شخص عیسائی وغیرہ معارضہ کے طور پر کھڑا ہو اور یہ کہے کہ جس قدر تجھ پر
آسمان سے کوئی نشان ظاہر ہو گا یا جس قدر اسرار غیبیہ تجھ پر کھلیں گے یا جو کچھ قبولیت دعاؤں سے تجھے
مدد دی جائے گی یا جس طور تیری عزت اور شرف کے اظہار کے لئے کوئی نمونہ قدرت ظاہر کیا جائے گا یا
اگر انعامات خاصہ کا بطور پیشگوئی تجھے وعدہ دیا جائے گا۔ یا اگر تیرے کسی موذی مخالف پر کسی تنبیہ کے
نزول کی خبر دی جائے گی تو ان سب باتوں میں جو کچھ تجھ سے ظہور میں آئے گا۔ اور جو کچھ تو دکھائے گا وہ
میں بھی دکھلاؤں گا تو ایسا معارضہ کسی مخالف سے ہرگز ممکن نہیں اور ہرگز مقابل پر نہیں آئیں گے کیونکہ
ان کے دل شہادت دے رہے ہیں کہ وہ کذاب ہیں۔ انہیں اُس سچے خدا سے کچھ بھی تعلق نہیں کہ جو
راستبازوں کا مددگار اور صدیقوں کا دوست دار ہے۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۸۰ تا ۴۸۲ )
خدا کے رسول کو ماننا توحید کے ماننے کے لئے علت موجبہ کی طرح ہے اور ان کے باہمی ایسے تعلقات
ہیں کہ ایک دوسرے سے جدا ہو ہی نہیں سکتے اور جو شخ جو شخص بغیر پیروی رسول کے توحید کا دعوی کرتا ہے
اس کے پاس صرف ایک خشک ہڈی ہے جس میں مغز نہیں اور اس کے ہاتھ میں محض ایک مردہ چراغ ہے
جس میں روشنی نہیں ہے۔ اور ایسا شخص کہ جو یہ خیال کرتا ہے کہ اگر کوئی شخص خدا کو واحد لاشریک جانتا ہو
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ مانتا ہو وہ نجات پائے گا یقیناً سمجھو کہ اس کا دل مجزوم ہے اور وہ اندھا
ہے اور اس کو توحید کی کچھ بھی خبر نہیں کہ کیا چیز ہے۔ اور ایسی توحید کے اقرار میں شیطان اس سے بہتر
ہے کیونکہ اگر چہ شیطان عاصی اور نافرمان ہے لیکن وہ اس بات پر تو یقین رکھتا ہے کہ خدا موجود ہے مگر
اس شخص کو تو خدا پر یقین بھی نہیں۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۲۲)
۔
اب سیدنا و مولانا
اگر اس جگہ یہ استفسار ہے استفسار ہو کہ اگر یہ درجہ اس عاجز اور عاجز اور مسیح کے لئے مسلّم ہے تو پھر جناب سیدنا
سيد الكل وافضل الرسل حضرت خاتم النبیین محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کون سا درجہ باقی ہے؟
سو واضح ہو کہ وہ ایک اعلیٰ مقام اور برتر مرتبہ ہے جو اس ذات کامل الصفات پر ختم ہو گیا ہے جس کی
کیفیت کو پہنچنا بھی کسی دوسرے کا کام نہیں چہ جائیکہ وہ کسی اور کو حاصل ہو سکے۔

مراتب قرب و محبت باعتبار اپنے روحانی درجات کے تین قسم پر پر منقسم منقسم ۔ ہیں ۔ سب سے سے ادنی درجہ جو
در حقیقت وہ بھی بڑا ہے یہ ہے کہ آتش محبت الہی لوح قلب انسان کو گرم تو کرے اور ممکن ہے کہ
ایسا گرم کرے کہ بعض آگ کے کام اس محرور سے ہو سکیں لیکن یہ کسر باقی رہ جائے کہ اس متاثر میں
آگ کی چمک پیدا نہ ہو ۔ اس درجہ کی محبت پر جب خدائے تعالیٰ کی محبت کا شعلہ واقع ہو تو اُس شعلہ
سے جس قدر روح میں گرمی پیدا ہوتی ہے اس کو سکینت واطمینان اور کبھی فرشتہ و ملک کے لفظ سے بھی
تعبیر کرتے ہیں ۔
دوسرا درجہ محبت کا وہ ہے جس میں دونوں محبتوں کے ملنے سے آتش محبت الہی لوح قلب انسان
کو اس قدر گرم کرتی ہے کہ اُس میں آگ کی صورت پر ایک چمک پیدا ہو جاتی ہے لیکن اُس چمک
میں کسی قسم کا اشتعال یا بھڑک نہیں ہوتی فقط ایک چمک ہوتی ہے جس کو رُوح القدس کے نام سے
موسوم کیا جاتا ہے ۔
تیسرا درجہ محبت کا وہ ہے جس میں ایک نہایت افروختہ شعلہ محبت الہی کا انسانی محبت کے مستعد فتیلہ
پر پڑ کر اس کو افروختہ کر دیتا ہے اور اس کے تمام اجزا اور تمام رگ و ریشہ پر استیلاء پکڑ کر اپنے وجود کا
اتم اور اکمل مظہر اس کو بنا دیتا ہے اور اس حالت میں آتشِ محبت الہی لوح قلب انسان کو نہ صرف ایک
چمک بخشتی ہے بلکہ معاً اس چمک کے ساتھ تمام وجود بھڑک اٹھتا ہے اور اس کی لوئیں اور شعلے اردگرد کو
روز روشن کی طرح روشن کر دیتے ہیں اور کسی قسم کی تاریکی باقی نہیں رہتی اور پورے طور پر اور تمام صفات
کاملہ کے ساتھ وہ سارا وجود آگ ہی آگ ہو جاتا ہے اور یہ کیفیت جو ایک آتش افروختہ کی صورت پر
دونوں محبتوں کے جوڑ سے پیدا ہو جاتی ہے اُس کو رُوح امین کے نام سے بولتے ہیں کیونکہ یہ ہر یک
تاریکی سے امن بخشتی ہے اور ہر یک غبار سے خالی ہے اور اُس کا نام شدید القویٰ بھی ہے کیونکہ یہ اعلیٰ
درجہ کی طاقت وحی ہے جس سے قوی تر وحی متصور نہیں اور اُس کا نام ذوالافق الاعلیٰ بھی ہے کیونکہ یہ
وحی الہی کے انتہائی درجہ کی تجلتی ہے اور اس کو رَأَى مَا رَأَی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے کیونکہ اس
کیفیت کا اندازہ تمام مخلوقات کے قیاس اور گمان اور وہم سے باہر ہے۔ اور یہ کیفیت صرف دنیا میں ایک
ہی انسان کو ملی ہے جو انسانِ کامل ہے جس پر تمام سلسلہ انسانیہ کا ختم ہو گیا ہے اور دائرہ استعدادات
بشریہ کا کمال کو پہنچا ہے اور وہ درحقیقت پیدائش الہی کے خط ممتد کی اعلیٰ طرف کا آخری نقطہ ہے جو
ارتفاع کے تمام مراتب کا انتہا ہے۔ حکمت الہی کے ہاتھ نے ادنیٰ سے ادنی خلقت سے اور اسفل سے

اسفل مخلوق سے سلسلہ پیدائش کا شروع کر کے اس اعلیٰ درجہ کے نقطہ تک پہنچا دیا ہے جس کا نام
دوسرے لفظوں میں محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ نہایت تعریف کیا گیا یعنی
کمالات تامہ کا مظہر۔ سوجیسا کہ فطرت کے رو سے اس نبی کا اعلیٰ اور ارفع مقام اور ارفع مقام تھا ایسا ہی خارجی طور پر بھی
اعلیٰ و ارفع مرتبہ وحی کا اُس کو عطا ہوا اور اعلیٰ و ارفع مقام محبت کا ملا۔ یہ وہ مقام عالی ہے کہ میں اور مسیح
دونوں اس مقام تک نہیں پہنچ سکتے ۔ اس کا نام مقام جمع اور مقام وحدت تامہ ہے۔ پہلے نبیوں نے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کی خبر دی ہے اسی پستہ ونشان پر خبر دی ہے اور اسی مقام کی طرف
اشارہ کیا ہے اور جیسا کہ مسیح اور اس عاجز کا مقام ایسا ہے کہ اس کو استعارہ کے طور پر امنیت کے لفظ سے تعبیر
کر سکتے ہیں ایسا ہی یہ وہ مقام عالی شان مقام ہے کہ گذشتہ نبیوں نے استعارہ کے طور پر صاحب مقام ھذا
کے ظہور کو خدائے تعالیٰ کا ظہور قرار دے دیا ہے اور اس کا آنا خدائے تعالیٰ کا آنا ٹھہرایا ہے۔
توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۲ تا ۶۴ )
ہمارے سید و مولی جناب مقدس خاتم الانبیاء کی نسبت صرف حضرت مسیح نے ہی بیان نہیں کیا کہ
آنجناب کا دنیا میں تشریف لانا در حقیقت خدائے تعالیٰ کا ظہور فرمانا ہے بلکہ اس طرز کا کلام دوسرے
نبیوں نے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں اپنی اپنی پیشگوئیوں میں بیان کیا ہے اور استعارہ
کے طور پر آنجناب کے ظہور کو خدائے تعالیٰ کا ظہور قرار دیا ہے بلکہ بوجہ خدائی کے مظہر اتم ہونے کے
آنجناب کو خدا کر کے پکارا ہے چنانچہ حضرت داؤد کے زبور میں لکھا ہے۔ تو حسن میں بنی آدم سے کہیں
زیادہ ہے۔ تیرے لبوں میں نعمت بنائی گئی اس لئے خدا نے تجھ کو ابد تک مبارک کیا ( یعنی تو خاتم الانبیاء ٹھہرا)
اے پہلوان تو جاہ و جلال سے اپنی تلوار حمائل کر کے اپنی ران پر لٹکا۔ امانت اور حلم اور عدالت پر اپنی
بزرگواری اور اقبال مندی سے سوار ہو کر تیرا رہنا ہاتھ تجھے ہیبت ناک کام دکھائے گا۔ بادشاہ کے دشمنوں
کے دلوں میں تیرے تبر تیزی کرتے ہیں ۔ لوگ تیرے سامنے گڑ جاتے ہیں ۔ اے خدا تیرا تخت ابدالآباد
ہے۔ تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے۔ تو نے صدق سے دوستی اور شر سے دشمنی کی ہے اسی لئے خدا نے
جو تیرا خدا ہے خوشی کے روغن سے تیرے مصاحبوں سے زیادہ تجھے معطر کیا ہے ۔ ( دیکھو زبور ۴۵ )
اب جاننا چاہئے کہ زبور کا یہ فقرہ کہ اے خدا تیرا تخت ابدالآباد ہے ۔ تیری سلطنت کا عصا راستی کا
عصا ہے۔ یہ محض بطور استعارہ ہے جس سے غرض یہ ہے کہ جو روحانی طور پر شان محمدی ہے اُس کو ظاہر کر
دیا جائے ۔ پھر یسعیاہ نبی کی کتاب میں بھی ایسا ہی لکھا ہے چنانچہ اس کی عبارت یہ ہے۔

” دیکھو میرا بندہ جسے میں سنبھالوں گا، میرا برگزیدہ جس سے میرا جی راضی ہے۔ میں نے
اپنی روح اس پر رکھی ۔ وہ قوموں پر راستی ظاہر کرے گا۔ وہ نہ چلائے گا اور اپنی صدا بلند
نہ کرے گا اور اپنی آواز بازاروں میں نہ سُنائے گا۔ وہ مسلی ہوئی سیتھی کو نہ توڑے گا اور
سن کو جس سے دھواں اٹھتا ہے نہ بجھائے گا جب تک کہ راستی کو امن کے ساتھ نہ ظاہر
کرے۔ وہ نہ گھٹے گا نہ تھکے گا جب تک کہ راستی کو زمین پر قائم نہ کرے اور جزیرے اُس
ریعت کے منتظر ہوویں ۔ خداوند خدا ایک بہادر کی مانند نکلے گا وہ جنگی مرد کی مانند
کی
اپنی غیرت کو اسکائے گا۔ الخ “ لے
اب جاننا چاہئے کہ یہ فقرہ کہ خداوند خدا ایک بہادر کی مانند نکلے گا ۔ یہ بھی بطور استعارہ کے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی پُر ہیبت ظہور کا اظہار کر رہا ہے۔ دیکھو یسعیاہ نبی کی کتاب باب ۴۲ اور ایسا ہی اور کئی
نبیوں نے بھی اسی استعارہ کو اپنی پیشگوئیوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں استعمال کیا ہے۔
توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۵ تا ۶۷ حاشیہ )
مذہبی مسائل میں سے نجات اور شفاعت کا مسئلہ ایک ایسا عظیم الشان اور مدار المہام مسئلہ ہے کہ
مذہبی پابندی کے تمام اغراض اسی پر جا کر ختم ہو جاتے ہیں۔ اور کسی مذہب کے صدق اور سچائی کے
پر کھنے کے لئے وہی ایک ایسا صاف اور کھلا کھلا نشان ہے جس کے ذریعہ سے پوری تسلی اور اطمینان سے
معلوم ہو سکتا ہے کہ فلاں مذہب در حقیقت سچا اور خدا کی طرف سے ہے۔ اور یہ بات بالکل راست اور
درست ہے کہ جس مذہب نے اس مسئلہ کو صحیح طور پر بیان نہیں کیا یا اپنے فرقہ میں نجات یافتہ لوگوں کے
موجودہ نمونے کھلے کھلے امتیاز کے ساتھ دکھلا نہیں سکا اس مذہب کے باطل ہونے کے لئے کسی اور دلیل
کی ضرورت نہیں مگر جس مذہب نے کمال صحت سے نجات کی اصل حقیقت دکھلائی ہے۔ اور نہ صرف اس
قدر بلکہ اپنے موجودہ زمانے میں ایسے انسان بھی پیش کئے ہیں جن میں کامل طور پر نجات کی روح پھونکی
گئی ہے۔ اُس نے مہر لگا دی ہے کہ وہ سچا اور منجانب اللہ ہے۔
یہ تو ظاہر ہے کہ ہر ایک انسان طبعا اپنے دل میں محسوس کرتا ہے کہ وہ صد ہا طرح کی غفلتوں اور
پر دوں اور نفسانی حملوں اور لغزشوں اور کمزوریوں اور جہالتوں اور قدم قدم پر تاریکیوں اور ٹھوکروں اور
مسلسل خطرات اور وساوس کی وجہ سے اور نیز دنیا کی انواع واقسام کی آفتوں اور بلاؤں کے سبب سے
لا یسعیاہ باب ۲۴ آیت ۱ تا ۲۳

ایک ایسے زبردست ہاتھ کا ضرور محتاج ہے جو اس کو ان تمام مکروہات سے بچاوے کیونکہ انسان اپنی
فطرت میں ضعیف ہے اور وہ کبھی ایک دم کے لئے بھی اپنے نفس پر بھروسہ نہیں کر سکتا کہ وہ خود بخود نفسانی
ظلمات سے باہر آ سکتا ہے۔ یہ تو انسانی کانشنس کی شہادت ہے۔ اور ماسوا اس کے اگر غور اور فکر سے کام
لیا جائے تو عقل سلیم بھی اسی کو چاہتی ہے کہ نجات کے لئے شفیع کی ضرورت ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نہایت
درجہ تقدس اور تطہیر کے مرتبہ پر ہے اور انسان نہایت درجہ ظلمت اور معصیت اور آلودگی کے گڑھے میں
ہے اور بوجہ فقدان مناسبت اور مشابہت عام طبقہ انسانی گروہ کا اس لائق نہیں کہ وہ براہ راست خدا تعالیٰ
سے فیض پا کر مرتبہ نجات کا حاصل کر لیں۔ پس اس لئے حکمت اور رحمت الہی نے یہ تقاضا فرمایا کہ
نوع انسان اور اس میں بعض افراد کاملہ جو اپنی فطرت میں ایک خاص فضیلت رکھتے ہوں درمیان واسطہ
ہوں اور وہ اس قسم کے انسان ہوں جن کی فطرت نے کچھ حصہ صفات لاہوتی سے لیا ہو اور کچھ حصہ
صفات ناسوتی سے تا بباعث لاہوتی مناسبت کے خدا سے فیض حاصل کریں اور باعث ناسوتی مناسبت
کے اس فیض کو جو اوپر سے لیا ہے نیچے کو یعنی بنی نوع کو پہنچاویں اور یہ کہنا واقعی صحیح ہے کہ اس قسم کے
انسان بوجہ زیادت کمال لاہوتی اور ناسوتی کے دوسرے انسانوں سے ایک خاص امتیاز رکھتے ہیں ۔ گویا یہ
ایک مخلوق ہی الگ ہے کیونکہ جس قدر ان لوگوں کو خدا کا جلال اور عظمت ظاہر کرنے کے لئے جوش دیا
جاتا ہے اور جس قدر ان کے دلوں میں وفاداری کا مادہ بھرا جاتا ہے اور پھر جس قدر بنی نوع کی ہمدردی کا
جوش ان کو عطا کیا جاتا ہے وہ ایک ایسا امر فوق العادت ہے جو دوسرے کے لئے اُس کا تصور کرنا بھی
مشکل ۔ ہاں یہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ یہ تم ہے کہ یہ تمام اشخاص ایک مرتبہ پر نہیں ہوتے بلکہ ان فطرتی فضائل
میں کوئی اعلیٰ درجہ پر ہے کوئی اس سے کم اور کوئی اس سے کم ۔ اور ایک سلیم العقل کا پاک کانشنس سمجھ سکتا
ہے کہ شفاعت کا مسئلہ کوئی بناوٹی اور مصنوعی مسئلہ نہیں ہے بلکہ خدا کے مقرر کردہ انتظام میں ابتدا سے اس
کی نظیریں موجود ہیں۔ اور قانون قدرت میں اس کی شہادتیں صریح طور پر ملتی ہیں ۔
اب شفاعت کی فلاسفی یوں سمجھنی چاہئے کہ شفع لغت میں جفت کو کہتے ہیں۔ پس شفاعت کے لفظ
میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ ضروری امر جو شفیع کی صفات میں سے ہوتا ہے یہ ہے کہ اس کو
دوطرفہ اتحاد حاصل ہو یعنی ایک طرف اُس کے نفس کو خدا تعالیٰ سے تعلق شدید ہو ایسا کہ گویا وہ کمال اتحاد
کے سبب حضرت احدیت کے لئے بطور جفت اور پیوند کے ہو اور دوسری طرف اس کو مخلوق سے بھی شدید
تعلق ہو۔ گویا وہ اُن کے اعضا کی ایک جز ہو۔ پس شفاعت کا اثر مترتب ہونے کے لئے در حقیقت یہی

دو جز ہیں جن پر ترتب اثر موقوف ہے۔ یہی راز ہے جو حکمتِ الہیہ نے آدم کو ایسے طور سے بنایا کہ فطرت
کی ابتدا سے ہی اُس کی سرشت میں دو قسم کے تعلق قائم کر دیئے یعنی ایک تعلق تو خدا سے قائم کیا جیسا
قرآن شریف میں فرمایا فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ لا
یعنی جب آدم کو ٹھیک ٹھیک بنالوں اور میں اپنی روح اُس میں پھونک دوں تو اے فرشتو اُسی وقت تم
سجدہ میں گر جاؤ۔ اس مذکورہ بالا آیت سے صاف ثابت ہے کہ خدا نے آدم میں اس کی پیدائش کے ساتھ
ہی اپنی روح پھونک کر اُس کی فطرت کو اپنے ساتھ ایک تعلق قائم کر دیا۔سو یہ اس لئے کیا گیا کہ تا انسان
کو فطرتا خدا سے تعلق پیدا ہو جائے ۔ ایسا ہی دوسری طرف یہ بھی ضروری تھا کہ ان لوگوں سے بھی فطرتی
تعلق ہو جو بنی نوع کہلائیں گے کیونکہ جبکہ ان کا وجود آدم کی ہڈی میں سے ہڈی اور گوشت میں سے
گوشت ہوگا تو وہ ضرور اس روح میں سے بھی حصہ لیں گے جو آدم میں پھونکی گئی ۔ پس اس لئے آدم طبعی
طور پر ان کا شفیع ٹھہرے گا کیونکہ باعث نفخ روح جو راستبازی آدم کی فطرت کو دی گئی ہے ضرور ہے کہ
اُس کی راستبازی کا کچھ حصہ اس شخص کو بھی ملے جو اس میں سے نکلا ہے جیسا کہ ظاہر ہے کہ ہر ایک
جانور کا بچہ اس کی صفات اور افعال میں سے حصہ لیتا ہے اور دراصل شفاعت کی حقیقت بھی یہی ہے کہ
فطرتی وارث اپنے مورث سے حصہ لے کیونکہ ابھی ہم بیان کر چکے ہیں کہ شفاعت کا لفظ شفع کے لفظ
سے نکلا ہے جو زوج کو کہتے ہیں۔ پس جو شخص فطرتی طور پر ایک دوسرے شخص کا زوج ٹھہر جائے گا ضرور
اُس کی صفات میں سے حصہ لے گا۔
اسی اصول پر تمام سلسلہ خلقی تو ارث کا جاری ہے یعنی انسان کا بچہ انسانی قومی میں سے حصہ لیتا ہے اور
گھوڑے کا بچہ گھوڑے کے قومی میں سے حصہ لیتا ہے اور بکری کا بچہ بکری کے قومی میں سے حصہ لیتا ہے اور
اسی وراثت کا نام دوسرے لفظوں میں شفاعت سے فیضیاب ہونا ہے کیونکہ جب شفاعت کی اصل شفع یعنی
زوج ہے پس تمام مدار شفاعت سے فیض اُٹھانے کا اس بات پر ہے کہ جس شخص کی شفاعت سے مستفیض
ہونا چاہتا ہے اُس سے فطرتی تعلق اس کو حاصل ہوتا ہے تا جو کچھ اس کی فطرت کو دیا گیا ہے۔ اس کی
فطرت کو بھی وہی ملے ۔ یہ تعلق جیسا کہ وہبی طور پر انسانی فطرت میں موجود ہے کہ ایک انسان دوسرے
انسان کی ایک جز ہے ایسا ہی کسی طور پر بھی یہ تعلق زیادت پذیر ہے۔ یعنی جب ایک انسان یہ چاہتا ہے
کہ جو فطرتی محبت اور فطرتی ہمدردی بنی نوع کی اس میں موجود ہے اس میں زیادت ہو تو اس میں بقدر
ا الحجر : ٣٠

·

آج 10 میں سے 10 باقی